2025-11-04@19:43:32 GMT
تلاش کی گنتی: 6281

«سے نوازا گیا»:

(نئی خبر)
    پاک افغان بارڈر  پر افغانستان کی طرف سے  بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زیادہ طالبان اور منسلک دہشت گردوں کو ہلاک اور کئی زیادہ کو زخمی کردیا جب کہ پاکستان کے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج نے رات کو پاک افغان سرحد کے ساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، فائرنگ اور چھاپوں کا مقصد دہشت گردی کی سہولت کاری کے لیے سرحدی علاقوں کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چوکس مسلح افواج نے پوری افغان سرحد پر حملے کو فیصلہ کن طور پر پسپا کیا، جوابی...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء )  پاکستان اور افغانستان کی سرحدی کشیدگی کے دوران 200 سے زائد مخالف سپاہی و خارجی مارے گئے‘ اس دوران پاک فوج کے 23 جوان شہید ہوئے۔(جاری ہے) مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق گزشتہ رات پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23 سپوت شہید اور 29 زخمی ہوئے، حملہ افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے کیا گیا، پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21 افغان پوزیشنز پر قبضہ کرلیا گیا۔
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
    خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیا جائے گا، صوبائی اسملبی کا اجلاس پیر کی صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے امیدوار آج دن 3 بجے تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کروا سکیں گے جبکہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم کسی ایک امیدوار کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔ KP، اقتدار کی نئی بساط، ہلچل، وزیراعلیٰ گنڈاپور کا استعفیٰ گورنر کو موصول، اپوزیشن قیادت کے پشاور میں ڈیرےپشاور، اسلام آباد خیبرپختونخوا میں اقتدار کی... دوسری جانب پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی گئی ہے۔اس سے متعلق...
    تھانے پر حملہ،مظاہرین نے اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، سرکاری املاک کو نقصانپہنچایا جب ملک ترقی کرتا ہے کوئی نہ کوئی گروہ انتشار کی کوشش کرتا ہے،ڈی آئی جی پنجاب ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث پولیس کے 112 جوان زخمی اور کئی اہلکار لاپتا ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اطلاعات اور ویڈیوز ہیں کہ مظاہرین نے اہلکاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے، سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، ان کے ہاتھ میں جو چیز آتی ہے اس کو تباہ کرتے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعت کی جانب سے پرتشدد احتجاج کیا جارہا ہے، جب بھی ملک...
    آج کاغذات نامزدگی جمع اور شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی نئے وزیراعلی کے انتخاب کیلئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹ کل صبح دس بجے کی جائے گی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کل صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق آج 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع...
    سٹی42:خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کی نمازِ جنازہ آج بعد از عصر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق  طیفی بٹ کی لاش کو  رحیم یارخان کےہسپتال میں مکمل  پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاکےحوالےکردیاگیا ہے۔  نمازِ جنازہ 50 ایم، گلبرگ، نصیر آباد میں رکھی گئی ہے، جہاں ان کے مداح، رشتہ دار اور دوست شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جائے۔ مزید یہ کہ جنازہ کے بعد طے ہے کہ متعلقہ حکام مسئلے کی تفصیلات اور مکمل تفتیشی عمل کے ساتھ عوام کو آگاہ کریں گے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے...
    ویب ڈیسک: صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے گردنواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے  محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلہ خضدار سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں 20 کلو میٹر گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل پنجاب کے شہر لیہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول تیار کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا، شیڈول کے مطابق اتوار 12 اکتوبر دوپہر 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کے فوری بعد سکروٹنی کی جائے گی، آج (اتوار کو) شام 5 بجے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے شو آف ہینڈ کے ذریعے ووٹنگ پیر کے روز صبح 10 بجے کی جائے گی۔ طیفی بٹ کی لاش لاہور پہنچا دی گئی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کر لیا گیا جس...
    افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس)پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے...
    خیبر پختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ نے وزیرِ اعلیٰ کے انتخاب کے لیے باقاعدہ شیڈول جاری کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابی عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا جو 12 اور 13 اکتوبر کو مکمل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول ہو چکا، منظوری تک وہ وزیراعلیٰ رہیں گے، گورنر خیبرپختونخوا نوٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ کے امیدواروں کے نامزدگی فارم 12 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تک اسمبلی سیکرٹری کے دفتر میں جمع کرائے جا سکیں گے۔ امیدوار کے کاغذاتِ نامزدگی پر ایک تجویز کنندہ، ایک تائید کنندہ اور خود امیدوار کے دستخط ہونا ضروری ہوں گے، اسی روز شام 4 بجے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی...
    اسلام آباد میں ایک موٹرسائیکل سوار سے بدسلوکی کے واقعے پر دو ٹریفک اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کا نوٹس چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) حمزہ ہمایوں نے لیا، جس کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق تلخ کلامی اُس وقت شروع ہوئی جب موٹرسائیکل سوار کو روکا گیا اور اس نے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اہلکاروں سے بدتمیزی کی۔ موٹرسائیکل سوار ناکہ توڑ کر ایکسپریس وے کی جانب نکل گیا۔ اس دوران ہیلمٹ اس کے سر کے بجائے گود میں رکھا ہوا تھا۔ سی ٹی او حمزہ ہمایوں نے کہا کہ وردی پہننے والے اہلکاروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہر صورت میں تحمل اور...
    خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 13 اکتوبر کی صبح دس بجے طلب کرلیا گیا جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے شیڈول کا باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 20اکتوبر دوپہر دو بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔ دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کردی تاہم اُن کا کہنا ہے کہ تمام قانونی نکات اور آئینی معاملات کو دیکھنے کے بعد اس کی منظوری کا فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا۔ اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے اپنا وزیراعلیٰ لانے کیلیے سیاسی جماعتوں سے رابطے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی عرب کے وفد سے عربی میں گفتگو کرکے سب کو حیران کردیا۔ پاک سعودی جوائنٹ بزنس کونسل کے وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سعودی وفد کے ساتھ عربی زبان میں گفتگو کی، جس پر شرکا حیران رہ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سعودی وفد سے روانی سے عربی میں گفتگو کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ وہ صلاحیت ہے جس سے دنیا اب تک ناواقف تھی ۔۔ جلاوطنی کے ایّام میں سیکھا گیا علم آج سفارت کاری میں پاکستان کا وقار بڑھا رہا ہے۔ pic.twitter.com/JNFwYIedzZ — Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 11, 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز...
    ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد)   کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
    خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر (13 اکتوبر) کو طلب کرلیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو ہوگا، جس میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ موصول، منظوری قانونی تقاضوں کے مطابق ہوگی، گورنرخیبرپختونخوا انہوں نے کہاکہ صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ منتخب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سہیل آفریدی پرعزم نوجوان ہے، وہ پہلے وزیراعلیٰ ہوں گے جن کا انتخاب قبائلی علاقے سے کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے کے بعد علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ...
    پنجاب حکومت نے منشیات کے بڑھتے ہوئے مسائل سے نمٹنے کے لیے قوانین میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ نئے آرڈیننس کے تحت اب ایسے مقدمات جن میں سزا عمر قید ہو سکتی ہے، ان میں ملزمان کو ضمانت نہیں دی جا سکے گی۔ ترمیم شدہ آرڈیننس میں عدالتوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ دیگر جرائم میں ضمانت دینے سے پہلےکیس کی نوعیت اور بھاری زرِ ضمانت کو مدنظر رکھیں۔ علاوہ ازیں، خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل صرف لاہور ہائی کورٹ کےدو رکنی بینچ کے سامنے سنی جائے گی، جس کی نامزدگی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے۔ یہ قانون وفاقی سطح پر نافذکنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینسز ایکٹ (CNSA) کے ساتھ متوازی طور پر نافذ ہوگا۔...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے آپشن کو ناقابل عمل قرار دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں آئینی ماہرین کا اجلاس ہوا، جس میں مستعفی ہونے والے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آپشن پر غور کیا گیا۔ آئینی ماہرین نے قرار دیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ استعفیٰ دے چکے ہیں، اب چوں کہ علی امین گنڈاپور استعفیٰ دے چکے، اس لیے مستعفی وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہیں لائی جاسکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کو عدالت میں چیلنج کیاجاسکتا ہے، پی ٹی آئی نے آئینی ماہرین اوراسمبلی سیکریٹریٹ کی سفارشات کے...
    پنجاب کے ضلع چنیوٹ کے علاقے چناب نگر میں احمدی عبادت گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 6 سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے، فائرنگ کے فوراً بعد سڑک کے دوسری جانب تعینات 2 پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک مشتبہ شخص پستول لیے عبادت گاہ بیت المہدی ربوہ کے قریب آیا اور سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ شروع کر دی، گارڈز احمدی کمیونٹی کے رضاکار تھے، فائرنگ کے نتیجے میں 6 گارڈ زخمی ہوئے، تاہم انہوں نے عبادت گاہ کا مرکزی دروازہ بند کر دیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 4...
    پشاور (نیوز ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ سکول پر خوارج نے حملہ کر دیا، پولیس جوانوں نے مقابلہ کرتے ہوئے 6 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، فائرنگ کے تبادلہ میں 7 جوان شہید ہوئے۔ سنٹرل پولیس آفس کے مطابق فتنہ الخوارج نے رتہ کلاچی میں پولیس ٹریننگ سکول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، خوارج نے بارود سے بھرا ٹرک سکول کے گیٹ سے ٹکرایا، دھماکہ کے بعد مختلف یونیفارمز میں ملبوس دہشت گرد سکول کے اندر داخل ہوگئے۔ حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اس موقع پر ڈٹ کر مقابلہ کیا، پولیس اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، خوارج مسلسل دستی بم پھینکتے رہے، ڈی پی او صاحبزادہ سجاد احمد...
    ڈی آئی خان پولیس ٹریننگ اسکول پر حملہ، جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد مارے گئے، 7 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (آئی پی ایس) ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔ حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں...
    کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی...
    سعودی عرب کی معروف سماجی رہنما اور زیڈ اے ڈی کے کلینری اکیڈمی کی بانی و چیئرپرسن رانیہ معلیٰ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات پر فیئر سیٹرڈے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بلباو میں گوگن ہائم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں رانیہ معلیٰ کی سماجی خدمت، قیادت، پائیداری کے فروغ، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں رانیہ معلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ زادک محض ایک نان پرافٹ کلینری اکیڈمی نہیں بلکہ ایک سماجی تبدیلی کا ذریعہ ہے۔ ان کے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔ اسٹیون چیونگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔  خیال رہے کہ اس سے پہلے سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریاکورینا مچاڈو...
    ماریا کورینا ماچاڈو کو امن انعام دیئے جانے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ صدر دنیا بھر میں امن معاہدوں پر دستخط کرنے، جنگوں کے خاتمے اور جانیں بچانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے لئے امن کا نوبل انعام حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ نوبل کمیٹی قیام امن کی کوششوں کو مدنظر رکھنے کی بجائے سیاسی برتاؤ پر اتر آئی ہے، کمیٹی سیاست کو امن سے زیادہ اہم سمجھتی ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق ٹرمپ نے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ ظاہر کرنے کے باوجود کہ وہ امن انعام حاصل کرنے کی کتنی توقع رکھتے ہیں اور بار بار دنیا میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گوہر علی نے سپریم کورٹ میں درخواستوں پر جلد سماعت کےلئے اپیل دائر کردی ۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پہلے ہی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر چکا ہے۔(جاری ہے) شیڈول کے مطابق، شبلی فراز کی خالی کردہ سینیٹ نشست پر پولنگ 30 اکتوبر کو جبکہ عمر ایوب کی سابقہ قومی اسمبلی نشست پر ضمنی انتخاب 23 نومبر کو ہوگا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ نے ای سی پی نااہلی کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست...
    کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی، نوبیل انعام پر وائٹ ہا ئو س برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )نوبیل امن انعام کے حالیہ اعلان کے بعد وائٹ ہاس نے اس بات پر ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر یہ انعام نہیں دیا گیا۔وائٹ ہاس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور انسانی جانیں بچائیں گے۔وائٹ ہا ئو س کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسٹیون چونگ نے نوبیل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی ہے۔ بیان میں...
    لاہور: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سیرین ایئر لائن کو عارضی طور پر پروازوں کی اجازت دے دی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیرین ایئرلائن کے ذریعے سعودی عرب میں پھنسے مسافروں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ سیرین ائیر لائن کی ٹکٹ خریدنے والے مسافر گزشتہ کئی روز سے سعودی عرب میں رکے ہوئے ہیں، سیرین ائیر لائن کو مسافر وطن واپس لانے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چند روز قبل سیرین ایئر لائن کا فضائی آپریشن معطل کیا تھا۔
    نوبیل امن انعام کے حالیہ اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس بات پر ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر یہ انعام نہیں دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور انسانی جانیں بچائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ترجمان نے نوبیل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کئی اہم سفارتی اقدامات کیے گئے جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے امکانات کو بڑھایا، تاہم نوبیل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
    لاہور: ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا امن کا نوبل انعام حاصل کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا اور 2025 کےلیے امن کا نوبل انعام وینزویلا کی ماریہ کورینا مچاڈو کو مل گیا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال امن کے نوبل انعام کے امیدواروں میں شامل تھے۔ انھیں مالٹا کے وزیر خارجہ ایان بورگ نے نامزد کیا گیا جن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے بین الاقوامی تنازعات میں ثالثی اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے نمایاں کوششیں کی ہیں۔ تاہم نوبل کمیٹی نے طویل غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ اس سال کا انعام ان شخصیات کو دیا جو جمہوریت کے فروغ اور انسانی آزادی کےلیے براہ راست میدان...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس  پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا  کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں  اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پاکستان دہشتگردی کے ناسور سے نبرد آزما ہے ، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں ، شہریوں ، انٹیلی جنس ایجنسیز ، افواج  پاکستان نے اپنے خون سے دھرتی کو سینچا ہے ۔ کاونٹر ٹیرازم آپریشنز 2024 میں کے پی کے میں 14 ہزار 535 آپریشنز کیئے گئے ، روزانہ کی بنیاد پر 40 آپریشنز کیئے گئے ، 769 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا جوکہ یومیہ 2.1 ایک بنتی ہے ، 2024 میں آپریشنز کے دوران کے پی کے میں 577 قیمتی جانوں نے جام شہادت نوش کیا...
    فلسطینی رہنما مروان برغوتی کا نام غزہ کے جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کی تبادلے کی فہرست سے آخری لمحات میں اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر ہٹا دیا گیا، جس سے سمجھوتے کے نفاذ کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ مبینہ طور پر ثالثوں اور امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے پہلے اس نام کی منظوری دی تھی، بعد ازاں اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے برغوتی کو رہائی کی فہرست سے نکال دیا۔ ایک ذریعہ جس کا برغوتی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے، نے ’مڈل ایسٹ آئی‘ کو بتایا کہ گزشتہ شب ثالثوں بشمول امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے قیدیوں کی ایک فہرست کی منظوری دے دی، جس میں مروان برغوتی...
    دنیا کے معتبر ترین اعزازات میں شمار ہونے والا نوبیل امن انعام 2025 اس بار وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کے نام رہا۔  سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اوسلو میں ایک باوقار تقریب کے دوران یہ اعلان کیا۔ اعلان کے موقع پر جورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔ نوبیل امن انعام ہر سال ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا...
    ٹرمپ کا خواب پورا نا ہوا، امن کا نوبیل انعام خاتون کو مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اوسلو(آئی پی ایس) امن کا نوبیل انعام 2025 ماریہ کورینا مچاڈو کو دے دیا گیا۔سویڈن کی رائل سوئڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔واضح رہے امن کا نوبیل انعام (نوبیل پیس پرائز) اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ملکوں کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل فوجیں ختم یا کم کرنے، اور امن کے قیام اور فروغ کے لیے سب سے زیادہ یا بہترین کام کیا ہو۔نوبیل انعام سویڈن کی...
    سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے شو  ’لازوال عشق‘ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی، جسے عدالت نے ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔   درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پروگرام میں دکھایا جانے والا مواد معاشرتی اقدار اور قومی اخلاقیات کے منافی ہے اور یہ فحاشی و اخلاقی بگاڑ کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کو ہدایت کرے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ...
    پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی اسمگل شدہ سگریٹس، چھالیہ، نسوار اور کتھہ برآمد کر لیا۔کسٹمز حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی جوڑیا بازار کی دکانوں اور گوداموں پر کی گئی۔چھاپے میں غیر ملکی اسمگل شدہ 2320 ڈنڈے سگریٹس، 9720 کلو گرام چھالیہ، 140 ڈبے نسوار اور 2485 کلو کتھہ برآمد کیا گیا۔برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 1کروڑ 8لاکھ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے اسمگل شدہ اشیاء کو 7 مزدا ٹرکوں کے ذریعے کسٹمز گودام منتقل کر دیا گیا ہے۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
    راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں آپریشن کر کے 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔(جاری ہے) آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج کو جہنم واصل کردیا گیا، یہ کامیاب آپریشنز دہشتگردوں کے ناپاک حملے کا بدلہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ان کامیاب آپریشنز میں دہشتگردوں کے مرکزی سہولت کاروں کو انجام تک پہنچا دیا گیا۔اورکزئی واقعے میں ملوث دہشتگردوں کے خلاف سلسلہ وار جوابی آپریشنز جاری ہیں۔ اورکزئی میں 7اکتوبر کو لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت بہادر افسران شہید ہوئے تھے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت...
    سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تمام 30 خوارجی جہنم واصل کر دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 7 اکتوبر کو ضلع اورکزئی میں افسوسناک واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، اس حملے میں لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیّب راحت سمیت کئی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے لکھا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے...
    فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناو کے ساحل کے قریب 7.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ تاہم امریکی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق اب فلپائن، انڈونیشیا اور پلاؤ میں سونامی کا خطرہ ختم ہو گیا ہے۔ زلزلے کے باعث ڈیواؤ اوریئنٹل سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئیں۔ اسپتالوں اور ساحلی علاقوں سے لوگوں کو احتیاطی طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: فلپائن میں 6.9 شدت کا زلزلہ، 70 سے زائد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی فلپائن کے صدر فردینینڈ مارکوس جونیئر نے متاثرہ علاقوں میں فوری انخلا اور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر   ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔  امریکی محکمہ خارجہ کے اہلکار کو چینی خاتون سے محبت اور رومانوی تعلق مہنگا پڑ گیا ...
    سینٹرل سپیرئیر سروسز (سی ایس ایس) کا امتحان دینے والے امیدوراوں کیلئے اہم خبر ہے کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کیلئے اسامیوں کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق مختلف وفاقی محکموں اور اداروں میں مجموعی طور پر 364 اسامیاں مختص کی گئی ہیں جن میں 247 نئی جبکہ 117گزشتہ سالوں کی خالی آسامیاں شامل ہیں۔ اوپن میرٹ کے تحت 214، خواتین کیلئے 32، اقلیتوں کیلئے 118 اسامیاں مختص کی گئی ہیں۔ پنجاب کے امیدواروں کیلئے 179 نشستیں، خیبرپختونخوا کیلئے 48، بلوچستان کیلئے 31، سندھ (دیہی) کیلئے 32 نشستیں، سندھ (شہری) کیلئے 29، سابقہ فاٹا کے امیدواروں کیلئے 15...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کی ویڈیو اقوام متحدہ کے یوٹیوب چینل پر دنیا بھر کے رہنماؤں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو بن گئی، جسے 26 ستمبر کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیے جانے کے بعد سے اب تک 13 لاکھ (1.3 ملین) سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب رہا، جسے 4 لاکھ 58 ہزار بار دیکھا گیا۔ تیسرے نمبر پر تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سہاسک کے خطاب کو،   27 ستمبر کے بعد سے 2 لاکھ 77 ہزار بار دیکھا گیا۔ وزیر اعظم نے اپنے جامع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ /کشمور( نمائندگا ن جسارت) پاکستان کے صوبہ سندھ کے وسطی ضلع نوابشاہ کے شہر سکرنڈ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک مشتبہ ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ رات فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص اپنی سات سالہ بھانجی کے قتل میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ دو روز قبل سکرنڈ میں ایک سات سالہ بچی کی لاش ملی تھی جس کے کان اور بازو کٹے ہوئے تھے۔ اس واقعے کے خلاف بچی کے والدین سمیت اس کی برادری کے دیگر افراد نے احتجاج کیا تھا۔ایس ایس پی شبیر سیٹھار کے مطابق، بچی کے قتل کی تحقیقات کے لیے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے سی سی ٹی وی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )سندھ فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کا حیدرآباد کی ٹھنڈی سڑک پر واقع معروف تھری اسٹار ہوٹل(انڈس ہوٹل) پر چھاپا،ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی خراب اور حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پائی گئی۔ کچن سے کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیاءبرآمد، دوران کارروائی ٹیم کو زدکوب بھی کیا گیا کچن میں بلیاں بھی گھومتی ہوئی پائی گئیں زائد المیعاد اور فنگس لگی اشیاءکو فوری طورتلف کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر اسد جہانگیر کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی میں حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسٹاف رپورٹر
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 18 کا تعلق دیہی علاقوں اور 7 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، اس وقت 19 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو ہائی رسک قرار دے کر خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران 44 ہزار 636 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں اور 28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین میں واقع مائونٹ ایورسٹ کیمپ میں900 کوہ پیما کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین میں مائونٹ ایورسٹ پر واقع ایک کیمپ کے علاقے سے تقریباً 900 کوہ پیما اور دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا۔ مذکورہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک کے پہاڑوں پر کوہ پیمائوں کا ہجوم تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے نیم خود مختار خطے کی ٹنگری کائونٹی کے علاقے میں گزشتہ روز شدید برف باری ہوئی تھی۔ اس مقام کی فوٹیج میں برف سے ڈھکے خیمے دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 580 کوہ پیما اور 300 دیگر...
    مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پراسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کی سیکیورٹی کا معاملہ، کارکن مسلح ہوکر ضلعی دفتر پہنچیں، حمایت مایار کا ویڈیو پیغام کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس...
    پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر تمام اراکینِ اسمبلی، بشمول وہ جو بیرونِ ملک موجود ہیں، فوری طور پر خیبرپختونخوا واپس آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارٹی قیادت کو فوراً آگاہ کریں اگر کسی ادارے، سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کی جانب...
    نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)  نے کےالیکٹرک پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا، 15 روز میں جرمانہ بینک میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔نیپرا نے جرمانہ جنوری 2023 میں پاور بریک ڈاؤن کے بعد بحالی میں ناکامی پر لگایا۔فیصلے میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک اپنی آپریشنز ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہا، بار بار ٹریپنگ سے ظاہر ہوا بلیک اسٹارٹ فیسلیٹی کی موک ٹیسٹنگ کا فقدان تھا۔دوسری جانب ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ جنوری 2023 میں این ٹی ڈی سی سسٹم میں خرابی کے باعث پاور بریک ڈاؤن پر کےالیکٹرک کو جرمانہ باعث حیرت ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نیپرا اتھارٹی کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، نیپرا کے فیصلے کے جائزے کے...
    پشاور /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔ذرائع وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر گزشتہ روز رات پہنچایا گیا، سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفے کی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں، گورنر نے اسلام آباد میں غیر ملکی سفیر سے ملاقات کی، پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔(جاری ہے) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکریڑی تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا...
    ویب ڈیسک : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی پر تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ جدہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس معاہدے میں بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غیرقانونی اثاثوں کی واپسی کے امور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیب اور نزاہہ کے درمیان معلومات کے تبادلے اور تعاون پر اتفاق بھی کیا گیا ہے۔ مفاہمتی یادداشت باہمی قانونی معاونت کے فروغ کےلیے اہم سنگ میل ہے۔ نزاہہ کے صدر مزین الکحموس نے نیب کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیب کی بدعنوانی کیخلاف اصلاحات سے 6.4ٹریلین روپےکی ریکوری ہوئی۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چنئی: بھارت میں زہریلی کھانسی کی دوائی پینے سے تقریباً 20 بچوں کی موت نے ملک کے عوام کو شدید غم و غصے میں مبتلا کردیا ہے۔ مدھیہ پردیش پولیس نے اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے سری سن فارما کے مالک ایس رنگناتھن کو چنئی میں گرفتار کر لیا ہے۔معاملہ زور پکڑنے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔ سری سن فارما کے مالک کو حراست میں لینے کے بعد پولیس سخت پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے پانڈے نے نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ سری سن فارما کے مالک ایس رنگناتھن کو بدھ کی رات دیر گئے گرفتار کیا گیا۔ اسے چنئی (تمل ناڈو) کی عدالت...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا ہے۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق علی امین کا استعفیٰ گورنر ہاؤس گیٹ پر کل رات پہنچایا گیا ۔ذرائع سی ایم ہاؤس کے مطابق سی ایم ہاؤس کے عملے نے استعفےکی ریسیونگ بھی لی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اسلام آباد میں ہیں۔گورنر نے اسلام آباد میں غیرملکی سفیر سے ملاقات کی اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان فٹبال میچ دیکھا۔دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  بتایا کہ استعفیٰ ابھی تک میرے پرنسپل سیکرٹری تک نہیں پہنچا، استعفیٰ ملے تو قانونی اور آئینی نکات کو دیکھ کر دستخط کروں گا۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ اگر استعفے میں غلطی ہوئی تو واپس بھیجوں گا۔یاد رہے...
    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بڑی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے، جو نوجوان جوڑوں کو جھوٹے وعدوں کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں استعمال کر رہا تھا۔ ترجمان کے مطابق یہ نیٹ ورک پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے ہیروئن کی ترسیل کی کوشش میں مصروف تھا، تاہم خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی سے منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ فورس نے کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ ندیم خان سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا، جن میں 4 خواتین اور ایک فارماسسٹ بھی شامل ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ کم تعلیم یافتہ اور معاشی طور پر کمزور نوجوان...
    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فصل کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے کے واقعات کا نوٹس لے لیا۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتاری اور بھاری جرمانے کی ہدایت کر دی۔   محکمہ ماحولیات پنجاب نے کہا ہے کہ دیپالپور میں فصل کی باقیات جلانے پر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اور 5 ایکڑ رقبے پر پھیلی آگ بجھا دی گئی۔ جبکہ تھانہ سٹی دیپالپور میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ اور اسموگ پھیلانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیں گے۔
    ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔   تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔  کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل  عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال...
    علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے حکم پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاسی گہما گہمی تیز ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک جانب پی ٹی آئی نے نئے وزیراعلیٰ کیلئے ممکنہ طور پر سہیل آفریدی کو فائنل کرلیا ہے تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے بھی آج اہم اجلاس طلب کررکھا ہے۔ جس میں وزیراعلیٰ کے مقابل امیدوار کا نام فائنل ہونے کی توقع ہے۔ عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان آج راولپنڈی میں اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں صحافی نے ان سے سوال کیا کہ علی امین گنڈاپور کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ کیا وجہ ہے؟ جس پر علیمہ خان نے...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ معمہ بن گیا۔ ذرائع وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ نے کہا کہ ہم نے تو استعفیٰ کل ہی گورنرہاؤس کو بھجوادیا تھا، اب وزیر اعلیٰ کے استعفے پر مزید کارروائی کرنا گورنر ہاؤس کا کام ہے۔ ذرائع گورنرہاؤس نے کہا کہ استعفیٰ کہاں ہے ؟ ہمیں تو کچھ معلوم نہیں، وزیراعلیٰ کا استعفیٰ صرف کاغذ کا ایک ٹکڑا نہیں ہوتا بلکہ یہ سمری کے ذریعے گورنرکو بھیجاجاتاہے۔ ذرائع گورنرہاؤس نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ سے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ کس کو بھیجا گیا ہے، اس کے بارے میں وہی بتاسکتے ہیں، گورنرہاؤس کو جونہی استعفیٰ موصول ہوگا اس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو...
    صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ نشتر میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلے میں زیرحراست ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ سی سی ڈی ماڈل ٹائون کے اہلکار وں کی جانب سے ملزم رمضان کو ریکوری کے لیے نشتر لے جایا گیا تھالیکن اس دوران ملزم کو چھڑوانے کیلئے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا، فائرنگ کی زد میں آکر ملزم رمضان ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے مارا گیا۔سی سی ڈی پولیس حکام نے بتایا کہ حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ ملزم کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ہلاک ہونے والے ملزم رمضان کا تعلق پشاور سے تھا اور وہ بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارتِ اعلیٰ سے ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے بھی علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کی تصدیق کی ہے۔تاہم موجودہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ انہیں تاحال وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے سے متعلق کوئی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارتِ اعلیٰ پارٹی اور چیئرمین عمران خان کی امانت ہے، جب حکم دیا گیا، وہ منصب چھوڑ دیں گے۔سہیل آفریدی کون ہیں؟خیبر پختونخوا کے ممکنہ نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے...
    مقبوضہ بیت المقدس : غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے جاری عالمی مشن ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت کا شکار بن گیا تھا، اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی پانیوں میں فریڈم فلوٹیلا کولیشن (FFC) کی تمام 9 کشتیوں پر حملہ کیا اور ان پر سوار 145 کارکنوں، ڈاکٹروں اور صحافیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب فریڈم فلوٹیلا کا قافلہ غزہ سے تقریباً 120 بحری میل کے فاصلے پر تھا،  اسرائیلی نیوی نے فلیگ شپ بحری جہاز  Conscience  سمیت تمام کشتیوں کو گھیرے میں لے کر قبضے میں لے لیا تھا۔ انسانی ہمدردی پر مبنی اس مشن کی نگرانی کرنے والے انٹرنیشنل کمیٹی برائے محاصرہ توڑو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن) اینٹی کرپشن عدالت لاہور نے پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔بدھ کو اینٹی کرپشن عدالت کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے چودھری پرویز الہٰی اور محمد خان بھٹی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی، سابق پرنسپل سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی سمیت دیگر ملزمان نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔شریک ملزم مختار رانجھا کے وکیل نے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل کر لئے، عدالت نے آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داؤد یونیورسٹی کے طلبہ کے داخلے کی منسوخی کا معاملہ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔متاثرہ طلبہ کی یونیورسٹی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی جہاں عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے فریقین کو 17 اکتوبر تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر طلبہ کو امتحانات کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، عدالت کا کہناتھا کہ امتحانات سے قبل فریقین سے جواب طلب کرلیتے ہیں، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبہ کا داخلہ بند کردیا گیا،بغیر کسی انکوائری یا...
    اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ فلسطین کی تمام زمین اس کے لوگوں کی ہے اور شہیدوں کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ انہیں اس سرزمین کے کس حصے میں دفن کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" سے وابستہ تبیان نیوز ویب سائٹ نے ان رپورٹس کی تردید کی، جن میں کہا گیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں حماس نے شہید بھائیوں یحییٰ السنوار اور محمد السنوار کی لاشوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا۔ تبیان نے واضح کیا کہ سنوار برادران کی لاشوں کی واپسی کی درخواست والی خبر جھوٹی اور غلط ہے۔ جسے موجودہ شرم الشیخ مذاکرات پر اثر انداز ہونے کے سلسلے میں شائع کیا...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ڈی رجسٹریشن کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست صرف آن لائن جمع ہوگی۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام درخواستیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے نمٹائی جائیں گی مینوئل طور پر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 21 اور رول 11 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آرکا مزید کہنا ہے کہ زیر التواء مینوئل درخواستیں بھی کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے پراسیس کی جائیں گی۔
    ویب ڈیسک : پنجاب حکومت اور سندھ حکومت کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی حکومت اور مسلم لیگ ن کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے نوابشاہ پہنچ گیا۔ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے نوابشاہ پہنچنے والے وفد میں  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی، اسحاق ڈار اور ایاز صادق شامل ہیں۔ حکومتی وفد صدر آصف علی زرداری کو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچائے گا۔مسلم لیگ ن کےذرائع کے مطابق اس اہم ملاقات کے بعد سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان لفظی گولہ باری بند ہو جائے گی۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج...
    قائد حزب اختلاف نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے استعفیٰ کے بعد اپوزیشن بھی متحرک ہوگئی، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کرلیا۔ ترجمان کے مطابق اجلاس کل 9 اکتوبر بروز جمعرات منعقد ہوگا، اجلاس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پر غور ہوگا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کابینہ کا کل طلب کیا گیا اجلاس ملتوی کردیا گیا، خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا۔ دریں اثنا علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر خیبر پختونخوا کو ارسال کریں گے، گورنر استعفے کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔استعفیٰ منظور ہونے پرخیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی۔ استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی کی توثیق کی جائے گی۔نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اسپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا۔ اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لیے 73 اراکین...
    نامزد وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے سپیکر کی جانب سے اسمبلی اجلاس طلب کیا جائے گا، اسمبلی اجلاس میں ووٹنگ کے ذریعے نامزد وزیراعلیٰ کو اپنی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ کے پی اسمبلی کے 145 اراکین کے ایوان میں اکثریت کے لئے 73 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا انتخاب کیسے ہوگا۔؟ طریقہ کار منظر عام پر آگیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنا استعفیٰ گورنر کے پی کو ارسال کریں گے، گورنر استعفیٰ کی سمری پر 48 گھنٹوں میں دستخط کرکے استعفیٰ کی منظوری دیں گے۔ استعفیٰ منظور ہونے پر خیبر پختونخوا کی کابینہ بھی تحلیل ہو جائے گی، استعفیٰ منظوری کے بعد پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیراعلیٰ کی نامزدگی...
    —فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو 24،24 سال قید کی سزا دورانِ سماعت پراسیکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قائد آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے تھے۔پراسکیویشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو...
    درخواست میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ عداوت، بدامنی اور نفرت کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسام یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ویڈیو میں آسام پر مسلمانوں کے قبضہ کئے جانے کے من گھڑت اور تضحیک آمیز منظر کو دکھایا گیا ہے اور اسے ایسے مستقبل سے جوڑ دیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار جاتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کی غیر معمولی فرقہ وارانہ نوعیت نے سوشل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد چوہدری انوار الحق کی کارکردگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی مل کر آئندہ کے لائحہ عمل کا تعین کریں گی، جب کہ شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس حوالے سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری انوار الحق نے حالیہ آزاد کشمیر کے کشیدہ حالات میں سستی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مستعفی ہونےکا اعلان کردیا۔ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل رہےگی۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہو کر آگے بڑھیں گے۔خیال رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کی تصدیق کی تھی علی امین گنڈا پور کو خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ سے ہٹانےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے تصدیق کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ان کے عہدے سے ہٹایا جا رہا ہے اور ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نیا وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی قیادت نے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے اور سہیل آفریدی کو وزارتِ اعلیٰ کے لیے متفقہ امیدوار کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔خیال رہےکہ  سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے اور وہ پی کے 70 سے پہلی بار رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ وہ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (آئی ایس ایف) خیبر پختونخوا...
    وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر...
    پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی کارکنان، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کے مظلوم عوام کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اعادہ کیا کہ مظلومینِ جہاں خصوصاً فلسطینیوں کی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ناصرانِ فلسطین پاکستان حیدرآباد کے زیرِ اہتمام ’’تجدیدِ عہد، امیدِ مستضعفینِ جہاں و یومِ عالمی مقاومت‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور شہداء اسلام کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علما، اساتذہ، سماجی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کی خبروں کے بعد علی امین گنڈا پور کا ردعمل سامنے آگیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ انہیں ابھی وزارت اعلیٰ چھوڑنے کی کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، وزارت اعلیٰ پارٹی اور عمران خان کی امانت ہے، جب کہیں گے چھوڑ دوں گا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب مجھے کہا جائے گا کہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دو تو اس کی تعمیل کروں گا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ  جیل میں رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے،ملاقات کے بعد پارٹی رہنما صورتحال واضح کر دیں گے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا  کو ہٹانے سے متعلق  خبروں...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...