2025-09-18@04:19:10 GMT
تلاش کی گنتی: 5022
«سے نوازا گیا»:
(نئی خبر)
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو جیل سے رہا کردیا گیا، شاہریز کی روبکار آج جمع کروائی گئی تھی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔ مزید پڑھیں: عمران خان کے بھانجے کی درخواست ضمانت پر انسداد دہشت گردی عدالت میں بڑی پیشرفت انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر...

پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 14واں دور مکمل، تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق
پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا 14واں دور اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ترقی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے خارجہ امور نبیل منیر اور جاپان کے نائب وزیر خارجہ اکاہوری تاکیشی نے مشترکہ طور پر کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جنوبی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا پیسیفک کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر بھی گفتگو کی اور خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں ممالک...
ملائیشیا نے ٹک ٹاک کمپنی سے مطالبہ کیا ہے کہ کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے عمر کی تصدیق کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن قدم اُٹھائے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات ملائیشیا کے وزیرِ مواصلات فاہمی فاضل نے ٹک ٹاک کے نمائندوں سے ملاقات میں کی۔ انھوں نے ٹک ٹاک کمپنی کے نمائندوں کو بتایا کہ بچوں تک منفی، جنسی یا نقصان دہ مواد کی رسائی کو روکنے کی کوششیں ناکافی اور انتہائی غیر مطمئن ہیں۔ ملائیشیا کے وزیر مواصلات نے متنبہ کیا کہ ٹک ٹاک کو پولیس اور ملائیشین کمیونیکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر ایج ویریفیکیشن سسسٹم پر کام کرنا ہوگا ورنہ حکومت سخت اقدامات اٹھا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ ملائیشیا نے حالیہ مہینوں میں آن لائن جوا، اسکیمز، بچوں...
پاک بحریہ کے کموڈور محمد شاہنواز خان، کموڈور عاصم سہیل ملک اور کموڈور سہیل احمد عزمی کو ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ تینوں افسران کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل محمد شاہنواز خان نے 1993 میں سپلائی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران وہ مختلف اہم کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں سے وابستہ رہے، جن میں کمانڈنگ آفیسر جنرل سٹورز ڈپو، کمانڈنگ آفیسر پی این ایس رضا، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (نیوی)، نیوی وار کالج لاہور میں ڈائریکٹنگ سٹاف، نیول ہیڈکوارٹرز میں ڈائریکٹر...
عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کو چینی بحران کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت چینی کی قیمت میں اضافہ کیا گیا اور مل مالکان کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب چینی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کو تبدیل کرکے نائب وزیرِ اعظم کو چیئرمین بنایا گیا تو اسی دن 5 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی گئی۔ ان کے مطابق کابینہ نے بھی اسی روز اس فیصلے کی منظوری دی، جس کے بعد ملک میں چینی کی قیمت بڑھنا شروع ہوگئی۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی میں فہرست...
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پوسٹ کے عنوان سے ایک پورٹیبل واش روم کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین شدید تنقید کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چند روز قبل اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک جدید پورٹیبل واش روم دکھایا گیا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ یہ واش روم سیلاب متاثرین کے لیے چنیوٹ کے ریلیف کیمپ میں لگایا گیا ہے۔ تاہم اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہی تصویر 2023 میں او ایل ایکس پر ایک اشتہار میں بھی موجود تھی۔ Innovated portable washrooms constructed...
بھارتی ریاست اتر پردیش کے گاؤں پلیبھِت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بیوی نے شوہر کو سموسہ نہ لانے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے پلیبھِت ضلع میں پیش آیا جہاں بیوی سنگیتا نے سموسہ نہ لانے پر شوہر شیوم کو تلّخ کلامی بعد تشدد کا نشانہ بنایا۔ سنگیتا نے شیوم کو کام سے واپسی پر سموسے لانے کو کہا تھا۔ جب شوہر سموسہ لانا بھول گیا تو ناراضگی کے باعث سنگیتا نے اگلے دن اپنے گھر والوں کو بلایا اور ایک پنچایت بٹھائی گئی جس میں شوہر کو بیوی نے اپنے والدین اور ماموں کے ساتھ مل کر کھلی پنچایت کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔...
پیوٹن سے ملاقات کے بعد کم جانگ کی کرسی کی صفائی، ڈی این اے کے ثبوت مٹا دیے گئے، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز) شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کے درمیان 2گھنٹے سے زائد ملاقات کے بعد کِم جونگ کے سیکیورٹی عملے کی صفائی کرتے ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین حیرانگی کا اظہار کر رہے ہیں۔روسی صدر کے ساتھ مذاکرات کے دوران کم جونگ جس کرسی پر بیٹھے تھے، ملاقات کے اختتام کے بعد کِم کی کرسی اور ٹیبل کی سیکیورٹی عملے نے مکمل صفائی کی یہاں تک کہ ان کی ٹیبل پر رکھا ہوا گلاس جس میں شمالی کوریا کے سربراہ نے پانی...
راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے پانی میں بہہ گیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ افراد کھڑے ہیں اور ساتھ ہی تعمیراتی کام بھی جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص بہتے پانی کے قریب جاتا ہے اور اچانک توازن کھو بیٹھتا ہے جس کے بعد وہ پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متاثرہ شخص کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی۔ In a tragic incident from Sawai Madhopur, a young man...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(سب نیوز ) سی ڈی اے کی جانب سے سی سولہ کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم گوگل سروے اور متاثرین کو انکا جائز حق نا ملنے کی وجہ سے متاثرین نے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جس میں کہا گیا کہ متاثرین کو موجودہ گوگل سروے کی بجائے 2023 کے سروے کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا ایوارڈ سنایا جائے اس حوالے سے سی ڈی اے...
راجستھان کے شہر سوائی مدھوپور میں ڈھیل ڈیم پر ایک شخص کرتب دکھاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیم کے قریب کچھ لوگ کھڑے ہیں اور قریب ہی تعمیراتی کام جاری ہے۔ اسی دوران ایک شخص پانی کے تیز بہاؤ کے قریب جاتا ہے، توازن کھو بیٹھتا ہے اور لمحوں میں ڈیم کے ریلے میں بہہ جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور متاثرہ شخص کی تلاش شروع کردی گئی۔ In a tragic incident from Sawai Madhopur, a young man was swept away while attempting a stunt on the...
اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا واقعہ، عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا۔ اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، عالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔ دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کی بیرون ملک روانگی کے موقع پر ڈرامائی صورتحال پیدا ہوگئی جب کہ انہیں کراچی ایئرپورٹ سے سعودی عرب روانگی سے روک دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا، فرحان غنی کا نام اسٹاپ لسٹ میں تھا جس پر حکام نے انہیں بیرون ملک روانگی سے روکا گیا فرحان غنی عدالت کی جانب سے اجازت کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہورہے تھے۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے والے ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ پولیس کیجانب سے گرفتار ملزم حسن زاہد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج نے ملزم سے استفسار کیا کہ بتاؤ تم نے یہ دھمکیاں اور اغواء کیوں کیا؟ جس پر ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سر جی مجھ سے غلطی ہوگئی ہے۔ پولیس کیجانب سے ملزم کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے ملزم کو 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے...
کراچی: شہر قائد میں پیش آنے والے دو الگ الگ پراسرار واقعات میں نوجوان خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے اعظم بستی، گلی نمبر چار میں پیش آیا جہاں 22 سالہ انیلہ نامی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی، حادثہ یا قتل کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، ہر پہلو سے...
ایف بی آر نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی شروع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے اسمگل شدہ گاڑیوں کی ریگولرائزیشن میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی ہے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ایف بی آر وی بوک سسٹم کے آکشن ماڈیول میں جعلسازی کا انکشاف ہوا ہے، 103 گاڑیوں کی تفصیلات سسٹم میں جعلی طریقے سے اپ لوڈ کی گئیں جبکہ 43 اسمگل شدہ گاڑیاں ایف بی آر ریکارڈ میں قانونی ظاہر کی گئیں۔ اعلامیے کے مطابق ایف بی آر نے تحقیقات میں جعلی یوزر آئی ڈیز کی نشاندہی کی اور ڈپٹی کلیکٹر اور اسسٹنٹ کلیکٹر کو...
بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار اور پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ایک نئے تنازعے میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں لیلا بھنسالی کے خلاف فراڈ، بدسلوکی اور مجرمانہ دھمکیوں کے الزامات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر پراتیک راج ماتھور نامی شخص کی درخواست پر کاٹی گئی جس نے خود کو فلم "لَو اینڈ وار” کا لائن پروڈیوسر بتایا ہے۔ پولیس کو دیئے گئے بیان میں پراتیک نے کہا کہ مجھے باضابطہ طور پر بھنسالی پروڈکشنز کی جانب سے کنٹریکٹ ملا تھا، جس کے تحت وہ فلم کی شوٹنگ کے لیے انتظامات کر رہے تھے۔ تاہم اچانک یہ کنٹریکٹ منسوخ کر دیا گیا۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ جب...
شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...
سوشل میڈیا پر اُس وقت ہلچل مچ گئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت سے متعلق افواہیں جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے لگیں۔ 79 سالہ ٹرمپ کے انتقال کی “خبریں” اتنی سنجیدگی سے گردش کرتی رہیں کہ نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ صحافیوں اور بعض امریکی حکام کو بھی چند لمحوں کے لیے تشویش لاحق ہو گئی۔ ان افواہوں میں اتنا زور تھا کہ کچھ بڑے اکاؤنٹس نے بھی انہیں ری شیئر کیا، جس سے ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی۔ لیکن جلد ہی ٹرمپ کی نئی تصاویر اور مصروفیات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنا شروع ہو گئیں — جن میں وہ نہایت مطمئن انداز میں گالف کھیلتے نظر آئے۔ صحافیوں نے جب اس افواہ...
اینٹی ٹرسٹ کیس میں گوگل بڑی کارروائی سے بچ گیا ہے۔ امریکی وفاقی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ گوگل کو اپنا کروم براؤزر فروخت نہیں کرنا پڑے گا، تاہم اسے اپنے حریف اداروں کے ساتھ سرچ ڈیٹا شیئر کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل پر پوری دنیا کی کل دولت سے زائد جرمانہ کیوں عائد کیا گیا؟ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ڈسٹرکٹ جج امیت مہتا کی جانب سے یہ اقدامات کئی سالہ عدالتی کارروائی کے بعد سامنے آئے ہیں، جس میں گوگل پر آن لائن سرچ میں اجارہ داری قائم رکھنے کا الزام تھا۔ مقدمہ اس بات پر مرکوز تھا کہ گوگل نے اپنے اینڈرائیڈ، کروم اور ایپل جیسے دیگر اداروں کی مصنوعات پر خود کو...
لاہور: جنرل اسپتال کی نرسری سے 2 دن قبل اغوا ہونے والے بچے کو پولیس نے بازیاب کرلیا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے بتایا کہ رواں ہفتے پیر کو جنرل اسپتال کی نرسری سے ایک بچہ اغوا ہوا تھا اور بچے کے والد افضال کی مدعیت میں 2 نامعلوم خواتین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لیا تھا اور ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ جائے وقوع پر خود پہنچے تھے اور انہوں نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم...
ملک میں مون سون کا نواں اسپیل جاری ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشیں متوقع ہیں۔ بالخصوص بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ جنوبی پنجاب اور جنوبی سندھ کے لیے بھی بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ قومی آفات سے نمٹنے والے ادارے (این ڈی ایم اے) کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں میں نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور جیسے علاقوں میں شدید بارشیں ہو چکی ہیں۔ اب یہ اسپیل ملک کے جنوبی علاقوں کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں 6 ستمبر سے بارشوں کا آغاز متوقع ہے۔ بدین، سجاول اور تھرپارکر سمیت ساحلی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے...
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک شخص کو دکان میں موجود مصنوعات کو الٹ پلٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے ساتھ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ برطانیہ میں ایک ’’غیر قانونی مہاجر‘‘ ہے جو غصے میں آگیا۔ 24 اگست کو فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا گیا: ’’برطانیہ میں غیر قانونی مہاجر کا غصے پر قابو نہ رہا کیونکہ آکسفورڈ سٹی کونسل کی جانب سے غیر قانونی مہاجرین کو مفت پلے اسٹیشن 5 دینے والی دکان میں کنسول ختم ہوگئے۔‘‘ https://www.facebook.com/reel/1306988137656122/?rdid=XMYd7kXulzHTF7NC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F1LLnRkLm7P%2F اسی طرح ایک ہی متن والی پوسٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی شیئر ہوئی جسے تقریباً 10 لاکھ بار دیکھا گیا۔ فیس بک پوسٹ کے تبصروں میں کہا گیا ’’کیا کہہ سکتے...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ **ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)** شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بند کیے گئے پروگرامز میں **پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاکستان اسٹڈی** سمیت دیگر مضامین شامل ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں طلبہ کی انرولمنٹ...
کراچی: صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر سندھ اور اس کے عوام کو نشانہ بنایا گیا، جو نہ صرف صوبے بلکہ قومی یکجہتی کے بھی خلاف...
بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ نیکسٹ لیول...
پشاور: خیبرپختونخوا کے سرکاری کالجوں میں بی ایس پروگرام ختم کردیا گیا۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد غیر ضروری مضامین کو بند کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے، صوبے کے 36 کالجوں میں مختلف مضامین کو بند کیا گیا جس کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ 128 کالجوں میں 230 بی ایس پروگرامز کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
سندھ کے عوام کیخلاف نازیبا الفاظ؛ صوبائی وزیر کا اینکر کیخلاف کارروائی کےلئے وفاقی وزیر کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز کراچی:صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھ کر پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ اینکر نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق کے بجائے لسانی سوچ کی عکاسی کی اور سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔ ذوالفقار علی شاہ کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات ایسے چیلنجز ہیں جن پر تمام حکومتیں مل کر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد...
اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیلاب کے دوران حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کی وجہ سے لوگ شدید تکلیف میں مبتلا ہیں، لوگوں اور ان کے مال مویشیوں کے لیے کھانے کو کچھ نہیں، ملک میں گندم کی قلت ہے لیکن حکمران بیرونی دوروں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک سال میں بین الاقوامی تجارت کے خسارے میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات میں کمی آئی ہے۔ ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طریقے سے مستحکم رکھا گیا ہے جو اب بڑھنے والا ہے۔ یہ بھی...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کا کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا کرنے اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی۔ عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت دی۔...
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے سوشل میڈیا پر جاری چہ مگوئیوں پر ردعمل دیتے ہوئے نئے انکشافات کر دیئے ہیں۔ حال ہی میں ایک نوجوان پر اغوا اور قتل کی دھمکیوں کا مقدمہ درج کروانے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دھمکیاں دینے اور اغوا کی کوشش کرنے والا نوجوان کوئی اور نہیں ان کا سابقہ منگیتر ہے۔ سامعہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے یہ اعتراف کیا ہے کہ گرفتار شخص حسن زاہد ان کا منگیتر تھا مگر اس کی حقیقت جاننے کے بعد انہوں نے اس سے اپنا رشتہ توڑ دیا تھا۔ یہ اعتراف سامعہ نے اس وقت کیا جب سوشل میڈیا پر ان کی حسن زاہد...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
اسرائیل نے غزہ شہر (شمالی غزہ) میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے جس کے لیے ہزاروں فوجی ریزروسٹ کو طلب کیا گیا ہے۔ تاہم متعدد ریزروسٹ نے تاخیر سے رپورٹ کیا یا ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استثنیٰ مانگا ہے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق یہ اسرائیل کی تاریخ میں ریزرو فورسز کا سب سے بڑا بلاوہ ہے جس میں تقریباً 60 ہزار اہلکاروں کو طلب کیا گیا جن میں سے 40 سے 50 ہزار منگل کے روز بلائے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: بیلجیم نے فلسطین کو تسلیم کرنے اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا بہت سے ریزروسٹ اسکول سیشن کے آغاز جیسے ذاتی مسائل کے باعث ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکے جبکہ سینکڑوں نے ڈیوٹی...
سی ڈی اے نے سی بی آر ہاؤسنگ اسکیم کا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 26 مئی 2025ء کے حکم پر سی بی آر ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ اسکیم (CBR-ECHS) فیز 1 کا ری وائیزڈ اور ایکسٹینڈڈ لے آؤٹ پلان منسوخ کر دیا ہے۔ سی ڈی اے کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ 21 مارچ 2023 کو منظور کیا گیا ری وائیزڈ لے آؤٹ پلان غیر قانونی اور بغیر قانونی اختیار کے جاری کیا گیا تھا، لہٰذا اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔ عدالت نے مزید...

ویرات کوہلی کا بنگلورو میں بھگدڑ مچنے کے واقعے پر پہلی بار اظہار خیال، متاثرین کے لیے کیا پیغام دیا؟
رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے سابق کپتان اور ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے 4 جون کو ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کے باہر پیش آنے والے بھگدڑ پر پہلی بار خاموشی توڑ دی۔ اس واقعے میں 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ کوہلی نے اپنے بیان میں کہا کہ زندگی میں کچھ بھی آپ کو ایسے دل توڑنے والے لمحوں کے لیے تیار نہیں کرتا جیسا کہ 4 جون کا دن تھا۔ جو لمحہ ہماری فرنچائز اور فینز کے لیے خوشی کا موقع ہونا چاہیے تھا، وہ ایک سانحے میں بدل گیا۔ یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل چیمپیئن بننے کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کی فروخت کی خبریں، قیمت کیا ہوسکتی ہے؟...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
لاہور: بھارت کی جانب سے پاکستان کے دریاؤں میں مزید پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب برقرار رہے گا جبکہ 4 سے 5 ستمبر کے دوران دریائے چناب میں پنجند کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہوگا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، سرگودھا، گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور بہاولپور ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال برقرار ہے جبکہ بھارت کی جانب سے آج صبح بھی دریائے ستلج میں مزید...

بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک
بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش...
BANNU: خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا...
اسلام آباد پولیس نے خاتون ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو ہراساں اور اغوا کی ناکام کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ملزم کو اسلام آباد میں تھانہ شالیمار کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم کی تصویر یا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ شالیمار پولیس نے اُسے گرفتار کیا اور اُس سے تفتیش جاری ہے تاہم ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔ A post common by Samiya Hijab jafari (@_samiyashianz_) سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تھانہ شالیمار میں درج ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے...
پشاور: خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب کے قیام سے متعلق قرارداد منظور متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آمنہ سردار نے صوبے کے ہر ضلع میں فرانزک لیب کے قیام کی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پولیس ایکٹ 2017 میں فرانزک لیب پہلے سے شامل ہے تاہم ابھی تک اس کا قیام عمل میں نہیں آیا، فرانزک لیب کی عدم موجودگی سے پولیس تفتیش اور عدالتی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تفتیش اور انصاف کے فراہمی کے لئے فرانزک لیب کا قیام ضروری ہے۔ہر ڈویژن کی سطح پر فرانزک لیب قائم کیا جائے۔
سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو...
بنوں میں ایف سی پر بڑا حملہ ناکام، مقابلے کے بعد خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بنوں(سب نیوز)ایف سی لائن پر دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں خودکش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد مارے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایف سی پر حملے کے بعد فورسز کے ساتھ کئی گھنٹوں تک دہشت گردوں کا مقابلہ جاری رہا اور اس دوران شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔دہشت گردوں کے حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق 5 دہشت گرد ایف سی لائن میں داخل ہوئے، جن کے ساتھ سکیورٹی...
لاہور میں اسٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیج آرٹسٹ اقراء کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے تھیٹر میں داخل ہوکر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔ یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔ شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری...
یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو...
صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے جہاز بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے کہا کہ بلغاریہ کے حکام نے جی پی ایس سسٹم میں اس مداخلت کو روس سے جوڑا ہے۔ نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے پر پائلٹس نے کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز کو زمین پر اتارا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ یورپ کی ان نمایاں رہنماؤں...
لاہور: بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقین عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔ جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔ گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔ امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔ علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود ہے جبکہ متاثرین کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیمپ میں عارضی ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں سیلاب کب داخل ہوگا، حکومت کی تیاریاں کیا ہیں؟ اسی طرح کوٹ خیرا اور گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور سیال میں بھی متاثرین کے لئے...
پشاور: دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے خیبر پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان میں اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ دورانِ سماعت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو اگلی سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پشاور اور گردونواح سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں سونا برآمد کیا گیا اور ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا، جس کی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ روکا جاسکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔...
دہشتگردوں کی مالی معاونت کےلئے پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان اسمگلنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز پشاور:دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے خیبر پختونخوا سے بھاری مقدار میں سونے کی افغانستان میں اسمگلنگ کی جاتی رہی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت پشاور میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال ہونے والے سونے کی اسمگلنگ کیس کی سماعت اے ٹی سی جج محمد اقبال خان نے کی۔ دورانِ سماعت 3 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ بعد ازاں عدالت نے مزید گواہان کو اگلی سماعت کے لیے طلب کر لیا۔ پراسیکیوشن کے مطابق پشاور اور گردونواح سے بھاری مقدار میں سونا افغانستان اسمگل کیا جا رہا تھا۔ طورخم بارڈر پر...
پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس سے مزید علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لاہور کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جن میں پارک ویو سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کئی گھروں میں پانی گھسنے کے بعد متاثرہ رہائشی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں سوشل...
شام نے 14 سال بعد پہلی بار خام تیل برآمد کیا ہے، گزشتہ روز طرطوس کی بندرگاہ سے 6 لاکھ بیرل بھاری خام تیل ایک تجارتی کمپنی کو فروخت کے معاہدے کے تحت بھیجا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شامی تیل کی پہلی سرکاری برآمد ہے جو 14 سال کے وقفے کے بعد عمل میں آئی ہے، 2010 میں شام روزانہ 3 لاکھ 80 ہزار بیرل تیل برآمد کرتا تھا، لیکن ایک سال بعد صدر بشار الاسد کے خلاف عوامی احتجاج نے خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی، جس نے معیشت اور تیل کی پیداوار سمیت بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا۔ بشار الاسد کو گزشتہ سال دسمبر میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا، اور نئی حکومت...
کوئٹہ میں نوجوان مصوروں کے درمیان 2 روزہ وال پینٹنگ کے مقابلے کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے مرد و خواتین نے اپنے فن اور مہارت کے ذریعے دیواروں پر مختلف تصاویر بناکر وطن سے بھرپور محبت کا اظہار کیا۔ درجنوں مصورین نے قومی عمارتوں اور ثقافتی اور امن کے پیغامات پر مشتمل تصاویر کوئٹہ ایئر پورٹ کےقریب دیواروں پر نقش کیں۔ بہترین کارکردگی پر ان کو انعامات سے نوازا گیا۔ دیکھیے عامر باجوئی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان بلوچستان حب الوطنی بلوچستان مصوروں کا...
کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، دو مختلف واقعات میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پہلا واقعہ سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی کیبن اسٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر لوٹ مار کی کوشش کے دوران ایک شہری نے فائرنگ کر کے ڈاکو کو زخمی کر دیا۔ چھیپا رضا کار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور زخمی ڈاکو کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔ دوسرا واقعہ ماڈل کالونی تھانے کی حدود میں نشتر روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب پیش آیا،...

کراچی، نجی فیکٹری سے 20 سے زائد ڈاکوؤں نے کروڑوں کا سامان لوٹ لیا، متاثرہ فیکٹری مالک کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا
کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ بارشوں کے بعد مارگلہ ہلز کے چند مشہور ٹریلز عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریل نمبر 2، 3، 4، 5 اور سیدپور گاؤں کے پیچھے والا ٹریل عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کی ہائیکنگ ٹریل 2،3،4،5، اور سیدپور ویلج کے پاس ٹریل خراب موسم کی وجہ سے آئندہ احکامات تک بند کر دی گئیں، ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا! pic.twitter.com/TGBNbQY2iF — Maryam Nawaz Khan (@maryamnawazkhan) September 1, 2025 انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام شہریوں اور ہائیکرز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے یہ...
شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔ اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے...

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک ہو رہا ہے ،خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک کے خلاف ایک قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی جس پر ایوان میں واضح سیاسی تقسیم دیکھنے کو ملی۔ یہ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن آصف محسود کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جو نہ صرف قانونی تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ جیل میں بانی چیئرمین کو نہ تو اخبارات پڑھنے کی اجازت ہے، نہ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںموسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا، وہیں شہر بھر میں خوشگوار موسم کا سماں باندھ دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی رم جھم سے ماحول معطر ہو گیا، اور کئی علاقوں میں نوجوانوں نے گھروں سے نکل کر موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔ بارش کے باعث کچھ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوا۔ تاہم، انتظامیہ الرٹ نظر آئی۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، عرفان میمن نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نشیبی علاقوں اور برساتی نالوں پر مسلسل نظر رکھی جائے، تاکہ کسی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ ڈی...
لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے قائم ایک فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے کامیاب کارروائی کے دوران بحفاظت نکال لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلی حیات کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم جاری یہ ریسکیو آپریشن سیکریٹری جنگلی حیات مدثر ریاض کی نگرانی میں ہوا، جہاں شدید بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود رینجرز نے غیر معمولی محنت اور جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ترجمان کے مطابق یہ نہایت نازک اور پیچیدہ مشن تھا، جس میں 4 کشتیوں اور ویٹرنری ماہرین کی خدمات بھی شامل کی گئیں۔ شیروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے بعد ان کا فوری طبی معائنہ...
کراچی کی ایم اے جناح روڈ پر واقع پٹاخوں کے گودام میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے معاملے پر متاثرہ خاندان نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ جاں بحق نوجوان کی والدہ اور بھائی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 اگست کو غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے ایک بیٹا جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا، لیکن اس واقعے کے بعد بھی دھماکا خیز مواد نہ ہٹایا گیا اور نہ ہی انتظامیہ کی جانب سے کوئی مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، دھماکوں کی آوازیں، 2 افراد جاں بحق، 33 زخمی درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ...
پورٹ آف اسپین (اسپورٹس ڈیسک) کیریبئین پریمیئر لیگ میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ انوکھے انداز میں آؤٹ ہوگئے۔ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں شے ہوپ ہٹ وکٹ ہوگئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کا یہ نرالا انداز کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا اور ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح رہے کہ اس مقابلے میں گیانا ایمازون واریئرز کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ Post Views: 5
اسلام آباد (شوبزڈیسک) وفاقی دارالحکومت سے ایک اور ٹک ٹاکر کے مبینہ اغواء کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ متاثرہ لڑکی نے ویڈیو بیان میں سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ انسٹاگرام آئی ڈی samiyashianz سے جاری ویڈیو بیان میں متاثرہ لڑکی نے اپنی شناخت سامعہ حجاب جعفری کے نام سے کرائی اور الزام لگایا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص حسن زاہد شادی سے انکار پر اسے گزشتہ تین ماہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ @sunodekhopakistan اسلام آباد کی ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب کو اغوا کرنے کوشش | چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی وڈیو اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی بلاگر اور ٹک ٹاکر سامعیہ حجاب پر اس کے...
گلگت بلتستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کو چلاس کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق گرنے والے ہیلی کاپٹر میں 2 پائلٹ اور ٹکنیکل عملے کے 2 افراد سوار تھے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث لینڈنگ کے دوران گر گیا۔ حادثے کے بعد ریسکیو حکام کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: گلگت بلتستان: سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری، ہیلی کاپٹروں کے ذریعے مریض گلگت منتقل دوسری طرف ہیلی کاپٹر گرنے کی جگہ پر دھواں اٹھنے کے مناظر دیکھے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور دلاسہ دیا۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف سیلاب سے نکالا گیا بلکہ محفوظ کیمپوں میں پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا،...
پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں سرگرم رہیں۔ آج انہوں نے قصور کے ڈی پی ایس اسکول میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرہ خواتین اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے، دلاسہ دیا اور ان کی دل جوئی کی۔ ریلیف کیمپ میں موجود ایک خاتون نے ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف سیلاب سے بحفاظت نکالا گیا، بلکہ محفوظ کیمپوں تک بھی پہنچایا گیا، ہم وزیراعلیٰ کی شکر گزار ہیں۔ بچوں سے محبت بھرا لمحہ کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے بچوں سے خاص وقت گزارا۔ انہوں...
کراچی ایک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے کی بروقت کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ فتنہ الخوارج اور القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے پانچ شدت پسند گرفتار کر لیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر کراچی کے مختلف علاقوں منگھوپیر اور کشمیر روڈ — میں کامیاب چھاپے مارے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت اللہ نور، سرفراز، سلیم، جہانزیب اور امداد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق، تمام گرفتار دہشت گرد پڑوسی ملک سے عسکری تربیت یافتہ ہیں اور کراچی میں دہشتگردی کی منظم منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری، تباہی اور روز افزوں انسانی جانوں کے ضیاع کے تناظر میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سینکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس جنگ کو کھلے الفاظ میں نسل کُشی قرار دیں۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ کے 500 سے زائد اہلکاروں نے ایک مشترکہ خط میں لکھا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جس سطح اور شدت تک پہنچ چکی ہیں، وہ “نسل کُشی” کی تمام قانونی تعریفات پر پوری اُترتی ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر اقوام متحدہ اس وقت بھی خاموش رہا، تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے...
خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے میں صوبے کی مدد کرے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے معاونت کے لیے رابطے میں وفاق رہنمائی اور سہولت فراہم کرے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف خط میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مسلسل متاثر ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش مند ہے اور چاہتی ہے کہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایوانِ صدر میں اقلیتوں کے حقوق سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر اتفاق رائے سے ترامیم طے پا گئیں، ترمیم شدہ بل دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو بھجوا دیا گیا۔ بل کے تحت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک نیا کمیشن قائم کیا جائے گا جو اقلیتی برادریوں کی نمائندگی، امتیاز سے تحفظ اور مساوی مواقع کو یقینی بنائے گا۔ کمیشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کا بھی مجاز ہوگا۔ اس میں تمام صوبوں اور مختلف اقلیتی برادریوں کے نمائندے شامل ہوں گے تاکہ ملک گیر نمائندگی ممکن بنائی جا سکے۔ حکومتی حلقوں کے مطابق یہ قانون آئینی ضمانتوں اور...
سیشن کورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزمہ عروب جتوئی اپنے وکیل چوہدرى عثمان علی کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج نے عروب جتوئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ این سی سی اے نے انکوائری نوٹس بھجوایا ہے۔ ڈر ہے کہ این سی سی آئی اے گرفتار کرلے گا۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ انکوئری میں شامل تفتیش ہونے کے لیے تیار ہیں عدالت عبوری ضمانت منظور کرے۔...
غزہ میں جاری اسرائیلی بمباری اور بڑھتے ہوئے ہلاکتوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے (OHCHR) کے سیکڑوں ملازمین نے ادارے کے سربراہ وولکر ٹرک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھلے الفاظ میں اس جنگ کو "نسل کُشی" قرار دیں۔ رائٹرز کے مطابق 500 سے زائد ملازمین کی جانب سے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدت اور پیمانے کے بعد نسل کُشی کے تمام قانونی تقاضے پورے ہو چکے ہیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اگر اقوام متحدہ اس جنگ کو نسل کُشی قرار دینے میں ناکام رہتا ہے تو یہ ادارے کی ساکھ اور انسانی حقوق کے عالمی نظام کے لیے بڑا دھچکا ہوگا۔...
کولوراڈو میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میٹھے بھٹے سے لدا ایک ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا اور سڑک مکئی کے دانوں سے بھر گئی۔ A truck crashed on a Colorado highway, sending thousands of ears of corn flying off the road However, authorities chose to give it away to locals instead of throwing it in the trash pic.twitter.com/dEiaMwev5V — Dexerto (@Dexerto) August 30, 2025 ہائی وے 69 پر پیش آنے والے اس حادثے کے بعد درجنوں بھٹے سڑک کے کنارے بکھر گئے۔ شکر ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جو مکئی سلامت ہے، وہ عوام کو مفت دے دی جائے۔ اس مقصد کے لیے...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی 36G کے علاقے میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی شخص کی شناخت شمیم کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور گولی چلانے والے افراد کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 19 فرید کالونی میں بھی ایک اندھی گولی لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 سالہ بچہ غلام عباس زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ اچانک گولی لگ گئی، اسے بھی فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر...
قیوم آباد میں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنائی گئی نوجوان لڑکی کو میڈیکل چیک اپ کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیفنس پولیس بھی لڑکی کا بیان لینے اسپتال پہنچ گئی۔ ایس ایچ او ڈیفنس حکم داد نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے بیان دیا ہے ہے اس کے چچا زاد کزن وقار نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے نادرا آفس لیجانے کے بہانے بلوایا اور گھر میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تاہم، پولیس لڑکی کے بیان کی روشنی میں واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
ایک طویل المدتی تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ ہجرت کرنے والے فلیمنگو ان پرندوں کے مقابلے میں کم رفتار سے بڑھاپے کی طرف بڑھتے ہیں جو اپنی پوری زندگی ایک ہی جگہ گزارتے ہیں۔ یہ مطالعہ فرانس کے جنوبی علاقے کامارگ میں ٹور دو ولاٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے 40 برس سے زائد عرصے تک جاری مانیٹرنگ پروگرام کے تحت کیا۔ گلابی فلیمنگو (Phoenicopterus roseus) میں 2 رویے پائے جاتے ہیں: کچھ پرندے کامارگ میں ہی رہتے ہیں، جبکہ دوسرے سردیوں میں اٹلی، اسپین یا شمالی افریقہ ہجرت کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق رہائشی پرندے جوانی میں زیادہ شرحِ بقا اور تولیدی کامیابی حاصل کرتے ہیں لیکن بعد کی زندگی میں تیزی سے بڑھاپے کا شکار ہو جاتے ہیں۔...
لاہور: پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے حکام نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ صوبے میں سوا 6 لاکھ افراد کا بروقت انخلا ممکن بنایا گیا اور لاکھوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش کے دوران پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں انہوں نے کنٹرول روم میں پنجاب بھر میں سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا اور ویڈیولنک پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلاب کی موجودہ اور آئندہ ممکنہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا، دریائے راوی کے سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور سدھٹائی پر پانی کی صورت حال بتائی گئی، دریائے چناب کے مرالہ، خانکی، قادرآباد، تریموں اور پنجند پر پانی کی سطح...
پشاور: کوہاٹ امن معاہدہ ضلع کرم کے عوام کیلئے امن، خوشحالی، ترقی اور پائیدار استحکام کا ضامن بن گیا، معاہدے نے تنازعات سے گھِرے کرم کو دیرپا امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ نومبر 2024ء میں پارہ چنار جانے والے 200 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 49 شہری اور تاجر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بگن بازار پر بھی حملہ کر کے تباہی مچائی گئی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد حکومت، سیکیورٹی اداروں اور علاقائی عمائدین نے فوری طور پر امن کیلئے جرگوں اور مذاکرات کا آغاز کیا، جس کا نتیجہ کوہاٹ امن معاہدہ کی شکل میں سامنے آیا معاہدے پر عملدرآمد کے بعد نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ عوام اور...
سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے...

خادم علی روڈ، سیالکوٹ پر ناقص پائپ لائن بچھانے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار،خواجہ آصف نے منصوبے پرسوالات اٹھادئیے
سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پنجاب انٹرمیڈیٹ سٹیز امپروومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (PICIIP) کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے ناقص معیار پر کڑی تنقید کی ہے۔ خواجہ آصف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیالکوٹ کی خادم علی روڈ کو بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھایا گیا، جس کی وجہ ناقص پائپ لائن بچھانے کا عمل بتایا گیا ہے۔ اس ناقص کام کی ذمہ داری کنٹریکٹر کمپنی ظاہر خان اینڈ برادرز (ZKB) پر عائد کی گئی ہے، جس کے باعث منصوبے میں تاخیر اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ ایک پراجیکٹ ھے جس کا نام PICIIP ھے...
روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر معروف خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور افسوسناک قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’’فیکا‘‘ (Phica) نامی ویب سائٹ پر نہ صرف وزیرِاعظم بلکہ ان کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں توہین آمیز جملے بھی شامل تھے۔ عوامی دباؤ کے بعد ویب سائٹ بند کردی گئی۔ منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مواد صارفین نے مختلف ذرائع...
لاہور: دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لوگوں کے صرف گھر، سامان اور فصلیں تباہ نہیں ہوئیں بلکہ سیلاب کا پانی کئی گھروں کے خواب اور امیدیں بھی بہا کر لے گیا ہے۔ سیلاب کا پانی دریائے راوی کنارے آباد فرخ آباد، شفیق آباد، افغان کالونی، تھیم پارک سمیت درجنوں بستیوں کے نشیبی حصوں میں بنے گھروں میں جمع ہے، جس نے فرنیچر، برقی آلات، جہیز اور زندگی بھر کی جمع پونجی بہا کر رکھ دیا ہے۔ سیلاب متاثرین کے چہروں پر کرب، دکھ اور بے بسی کے آثار نمایاں ہیں جبکہ امدادی سرگرمیاں جاری رہنے کے باوجود لوگوں کی ضرورتیں تاحال پوری نہیں ہو سکیں۔ فرخ آباد کے رہائشی محمد یاسین نے اپنے ڈوبے...
ایلون مسک نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی ) کے خلاف ہونے والے مقدمے میں درخواست دائر کی ہے کہ یہ مقدمہ خارج کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت کے منصوبے مؤخر، وجہ کیا بنی؟ ایس ای سی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسک نے ٹویٹر کے شیئرز پر اپنی شراکت داری کے بارے میں دیر سے انکشاف کر کے تقریباً 150 ملین ڈالر کی بچت کی۔ ٹوئٹر بعد میں خریدا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا گیا۔ مسک کا دفاع ایس ای سی کی شکایت (جنوری میں دائر کی گئی) میں کہا گیا کہ مسک نے حصص میں اپنی پوزیشن سے زیادہ ہونے پر 10 دن...