2025-11-27@21:11:47 GMT
تلاش کی گنتی: 31455

«مریم اورنگ زیب نے کہا»:

(نئی خبر)
      کراچی(نیوزڈیسک) ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سید الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ (ص) نے جناب سیدہ فاطمہ سلام اللہ کو سیدۃ نساء العالمین، سیدہ نساء اہل الجنہ اور آپکے فرزندوں کو سیدا شباب اہل الجنۃ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات کی حیات طیبہ عالم اسلام ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کے لیے سرچشمۂ ہدایت اور مثالی نمونہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ حوالدار بروہی جیکب آباد میں سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مجلس عزاء سے...
    ڈی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، ہم افغان عوام کے نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کوئی گڈ اور بیڈ طالبان نہیں، دہشت گردوں میں کوئی تفریق نہیں ہے۔ پاکستان کبھی سویلین پر حملہ نہیں کرتا، ہم افغان عوام کے نہیں، دہشت گردی کے خلاف ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان جب حملہ کرتا ہے تو اعلانیہ کرتا ہے، طالبان حکومت ریاست کی طرح فیصلہ کرے، نان اسٹیٹ ایکٹر کی طرح فیصلہ نہ کرے، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں پر فوری پابندی عائد کی...
    —فائل فوٹوز پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ایتھوپیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کے واقعے کے بعد پاکستانی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہے۔ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پاکستان میں پروازوں سے متعلق کوئی نوٹم جاری نہیں کیا گیا۔ ایتھوپیا: 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیاایتھوپیا میں 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا۔ عدیس ابابا سے خبر ایجنسی کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والا دھواں 46 ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ پی اے اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان...
      آسٹریلیا (ویب ڈیسک) مسلمان خواتین کے لباس پر پابندی کے حق میں احتجاج کرنے والی انتہا پسند سیاستدان پالین ہنسن کو پارلیمنٹ میں برقعہ پہننے پر ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق ’ون نیشن‘ پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر پالین ہنسن پیر کے روز سینیٹ میں مکمل برقعہ پہن کر داخل ہوئیں، تاکہ وہ عوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے والے لباس پر پابندی سے متعلق اپنا بل پیش کر سکیں۔ تاہم دیگر سینیٹرز نے اس اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سینیٹ نے ان کی سرزنش بھی کی۔ مسلم گرینز کی سینیٹر مہِرین فاروقی نے ہنسن کے عمل کو ’نسل پرستی‘ قرار دیا۔ گزشتہ برس وفاقی عدالت...
    کراچی ایکسپو سینٹر میں تیسری بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر نمائش کا افتتاح آج منگل کو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ نمائش تین روز جاری رہے گی، یہ ملکی سطح پر فوڈ اینڈ ایگریکلچر کی سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے۔ وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نمائش کے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے تجارت نہیں، پاکستان کی سیکورٹی اور استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہر چیز ڈالر نہیں ہوتی۔ ہمارا افغانستان سے بڑا کنسرن ہے کہ آپ کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ اس میں کون سی غلط بات ہے، سیکیورٹی نہیں ملتی تو مجبوراً پاکستان اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پاکستانی پہلی...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کیا کہ ان کی جماعت 27ویں آئینی ترمیم کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ ان کے مطابق یہ ترمیم نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ عوامی مفاد اور دستور کی بہتری کے تقاضوں پر بھی پورا نہیں اترتی۔ حکومت عدلیہ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے ذریعے حکومت عدلیہ کو اپنے زیرِ اثر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ایک سال قبل 26ویں آئینی ترمیم لائی گئی تھی جو تاحال عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اور اس کے باوجود ایک نئی ترمیم سامنے لے آئی گئی۔ پیپلز...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ افغانستان کی ریاستی پالیسیوں سے ہے، وہاں کے عوام سے نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان جب بھی افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتا ہے تو اس کا باضابطہ اعلان کرتا ہے۔ منگل کے روز میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے شہریوں اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ *”دہشتگردوں کا آخری دم تک پیچھا کیا جائے گا، اور ان کے خلاف کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔”* ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں امن...
    بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کا آخری ویڈیو پیغام ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 89 سالہ دھرمیندر پیر کے روز ممبئی میں انتقال کرگئے تھے، انہیں سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وائرل ہونے والا ویڈیو پیغام انہوں نے 2 اکتوبر کو ہندؤں کے مذہبی تہوار دسہرہ کے موقع پر شیئر کیا تھا۔  اس ویڈیو پیغام میں دھرمیندر اپنے مداحوں کو تہوار کی مبارکباد دیتے ہوئے صحت، خوشی اور نیکی کی تلقین کرتے نظر آئے۔ دھرمیندر کا کہنا تھا کہ ’’تمام بھائی بہنوں، بچوں اور بچیوں کو دسہرے کی شُبھ کامنائیں (نیک تمنائیں)، خدا آپ کو لمبی صحت اور خوشیاں دے، آپ لوگ نیک بن...
    صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا عوامی تاجر اتحاد کے رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ؐ نے فرمایا ایماندار تاجر قیامت کے دن انبیا و شہداء کے ساتھ ہوں گے، اسلامی معاشی نظام جائز منافع سے نہیں روکتا،اسلامی معاشیات کا بنیادی مقصد معاشرے میں کمزور طبقات کی خوشحالی ہے، اسلام کا معاشی نظام جدید دور کے چیلنجز کا موثر حل بھی فراہم کرتا ہے اور حقیقی فلاحی ریاست کی ضمانت دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ماہر معاشیات، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اسلام کا معاشی نظام آزاد مارکیٹ کے قریب تر ہے، اسلامی معاشیات کا بنیادی مقصد معاشرے میں کمزور طبقات کی خوشحالی ہے، اسلام کا معاشی نظام جدید دور...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ترمیم نہ آئین کے لیے مفید ہے اور نہ ہی عوامی مفاد کے مطابق۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی تھی، جو تاحال عدالت میں ہے، اور اب اس کے باوجود ایک نئی ترمیم سامنے آگئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی آئینی عدالت کے قیام کے حق میں تھی، لیکن موجودہ ترمیم صورتحال کو بہتر بنانے کی بجائے مزید الجھا رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے الزام عائد کیا کہ حکومت عدلیہ کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول...
    فائل فوٹو پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ این اے 185 ڈی جی خان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کے تحفظات پر تشویش ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دوست محمد کھوسہ نے دھاندلی کے سنجیدہ الزامات لگائے ہیں، ن لیگ، پی پی معاہدہ تھا کہ رنر اپ ضمنی الیکشن لڑے گا اور دوسری جماعت حمایت کرے گی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی، حکومتی اتحادی ہونے کے باوجود یہ صورتحال کیوں پیدا ہوئی؟پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف نت مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر صاف شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کے ایکشن لیں۔
    ، مولانا فضل الرحمان —فائل فوٹو جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کر دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کہ ہم مکمل طور پر 27ویں آئینی ترمیم کو مسترد کرتے ہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم سے نہ دستور میں بہتری آئے گی نہ یہ عوامی مفاد کا تقاضا پورا کرے گی۔ حکومت مکمل طور پر عدلیہ کو اپنے پنجے میں رکھنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل 26ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ میں لائی گئی، عدلیہ سے متعلق 26ویں ترمیم ابھی بھی عدالت میں ہے اور نئی ترمیم لائی گئی، جے یو آئی آئینی عدالت کے حق میں تھی، اپوزیشن اور...
    ویب ڈیسک: شرجیل میمین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بلدیاتی اداروں کو سب سے زیادہ بااختیار پیپلز پارٹی نے بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شرجیل میمن نے ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم والے زیادہ شور مچاتے ہیں تو ہم لاہور کا مقامی حکومتوں کا نظام کراچی میں لانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے لئے پنجاب کی مثال دی جارہی ہے جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات ہی نہیں ہوئے ہیں۔ کراچی سندھ کا دل اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مجموعی طور پر اربوں روپے کا سرمایہ شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگایا جا رہا ہے۔  ...
    اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم  کی منظوری جبری اور جعلی تھی، ترمیم لانے والی قوتوں کی عزت نہیں بڑھی۔ پارٹی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس  کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے بتایا کہ اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم اور بعض ایسے قوانین جو پارلیمنٹ سے پاس  کیے گئے، پر غور کیا گیا۔ انہوں نے کہا  کہ جے یو آئی نے ستائیسویں آئنی ترمیم کو کلیتاً مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہمارے اراکین نے اس ترمیم کی مخالفت کی۔ مجلس شوریٰ نے اپنی جماعت کے پارلیمنٹیرینز کے اس فیصلے کی توثیق کردی۔  مولانا فضل الرحمن...
    سری نگر: خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ کشمیری خواتین ہیں جو دہائیوں سے بھارتی ریاستی جبر، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہی ہیں۔ عبدالحمید لون نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خواتین، معاشرے کا کمزور طبقہ ہونے کے باعث بھارتی فورسز کی کارروائیوں کا براہِ راست نشانہ بنتی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ قابض افواج خواتین کی عصمت دری کو منظم ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، اور ہزاروں خواتین جنسی ہراسانی، ذہنی اذیت اور جسمانی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔...
    خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملے کے شواہد سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گرد افغان تھے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ کل تین خودکش حملہ آور آئے تھے، جنہیں پولیس نے موقع پر ہی ختم کر کے حملے کو ناکام بنا دیا۔ تحقیقات کے لیے حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیج دیے گئے ہیں اور پورے شہر کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔ آئی جی نے کہا کہ سی ٹی ڈی اور اسپیشل ٹیمیں واقعے کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں۔ دہشت گردوں کی موٹرسائیکل تحویل میں لے لی گئی ہے، جس سے فنگر پرنٹس بھی...
    فوٹو: اسکرین گریب/جیو نیوز وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کچہری حملے کے ملزمان کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا، انٹیلیجنس بیورو اور سی سی ڈی نے حملے کے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، نور ولی محسود نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ جی الیون حملہ افغان شہری عثمان شنورای نے کیا، عثمان شنواری ننگرہار کا رہائشی ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی نے ساجد اللّٰہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا ہے، ہینڈلر ساجد اللّٰہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ کو لے کر آیا۔ اسلام آباد: جی الیون کچہری کے باہر...
    پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ملک بھر میں سب سے زیادہ بااختیار بلدیاتی ادارے پیپلز پارٹی نے قائم کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے یہ بات ایم کیو ایم رہنما حیدر عباس رضوی کے حالیہ بیان کے جواب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم زیادہ شور مچاتی ہے تو ہم لاہور کے بلدیاتی نظام کو کراچی میں نافذ کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کی مثال دی جا رہی ہے، جہاں ابھی تک بلدیاتی انتخابات نہیں ہوئے۔ کراچی سندھ کا دل ہے اور ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور اربوں روپے شہری انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات میں لگائے جا رہے...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹروں کے بغیر الیکشن لڑنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام نے حالیہ ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔ ایف آئی اے سنٹرل کورٹ لاہور میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کرائی۔ سماعت جج عارف خان نیازی نے کی، جنہوں نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، تاہم عدالت نے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ...
    پی ٹی آئی کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے معاملے پر پارٹی میں مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ وفاقی آئینی عدالت میں الیکشن ٹریبونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، جس کے دوران صحافیوں نے سلمان اکرم راجا سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی نے عدالت کا بائیکاٹ کر دیا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا اور پارٹی میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عدالت اب قائم ہو چکی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی قید تنہائی سے متعلق درخواست بھی زیر...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ 11 نومبر کو اسلام آباد میں کچہری خودکش حملے میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور ہائی سیکور جگہ پر نہیں پہنچ سکے، اسلام آباد کے مضافات میں پہلی جگہ ملی جسے خود کش حملہ آور نے ٹارگٹ کیا، انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے حملے کے فوری بعد چار ملزمان کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو اور سی ٹی ڈی نے حملے کے 48 گھنٹے کے اندر ساجد اللہ عرف شینا، کامران خان، محمد ذالی اور شاہ منیر کو گرفتار کیا، ہینڈل ساجد اللہ عرف شینا خودکش حملہ آور اور جیکٹ کو لے کر...
     وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے بائزئی ضلع مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عمائدین وفد نے کہا کہ سہیل آفریدی ہمارا فخر ہیں، ان کا وزیر اعلیٰ بننا تمام قبائلی اضلاع کے لئے اعزاز ہے، ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے غیر متزلزل حمایت پر قبائلی عمائدین سے اظہار تشکر کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے، امن کی بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، صوبائی...
    —فائل فوٹو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہر جگہ مجھ پر کیسز ہیں۔ 27، 28 کیسز ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹر 20 فیصد سےکم ہوں تو وہ الیکشن نہیں ہوتا، لوگوں نے اس الیکشن کا بائیکاٹ کیا ہے۔چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دو سال سے زیادہ عرصہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ بار کونسلز کا الیکشن ہو رہا ہے وہاں بھی میری مصروفیت ہے۔میں ہر جگہ موجود ہوتا ہوں، ہر تیسرے دن پریس کانفرنس بھی کرتا ہوں۔ منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کے وکیل سے مزید معاونت طلب اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور میں منی لانڈرنگ مقدمے میں چوہدری پرویز الہٰی کی بریت...
    فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں اِی چالان کے خلاف فوری حکم امتناع دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں اِی چالان کےخلاف جماعت اسلامی، مرکزی مسلم لیگ اور دیگر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور میں الگ جرمانے اور کراچی میں الگ جرمانے ہیں، کراچی کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے کے ایم سی کو کنٹونمنٹ علاقوں سے ٹیکس وصولی سے روک دیاعدالت نے کنٹونمنٹ علاقوں سے میونسپل ٹیکس کی وصولی کنٹونمنٹ بورڈز کا اختیار قرار دیدیا۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار سے مکالمہ کیا کہ کراچی کا موازنہ کسی اور شہر سے نہ کریں،...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی الیکشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی سماعت کی۔سہیل آفریدی کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیے اور کیس کی سماعت کو الگ رکھنے کی درخواست کی۔ اسپیشل سیکریٹری لاء نے کہا کہ کمیشن قانون اور آئین کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے اور مانیٹرنگ رپورٹ میں خلاف ورزی کی نشاندہی کی گئی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سب کے خلاف یکساں کارروائی ہوگی اور وزیر اعلیٰ کے حاضری کے لیے اگلی سماعت پر استثنیٰ دیا۔ سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔واضح رہے کہ کیس این اے 18 میں الیکشن مہم...
    مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سامعہ حجاب ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار انہوں نے بوائے فرینڈ کی تلاش کے حوالے سے بیان دے کر توجہ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی طور پر سپورٹ فراہم کرے۔ فی الحال میں اپنی مالیات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ میں 3 ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندہ رہنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہے تو براہ کرم رابطہ کرے۔ ویسے بڑے دل والے لڑکے...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام نے اپنی بیٹی میرب کی بیماری کے حوالے سے دردناک واقعہ بیان کردیا۔ سعدیہ امام 2012 میں شادی کے بعد جرمنی منتقل ہوگئی تھیں جہاں ان کی بیٹی میرب 2014 میں پیدا ہوئی۔ حال ہی میں وہ مدیحہ نقوی کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کی بیماری کو اپنی ہی غفلت کا نتیجہ قرار دیا۔ سعدیہ امام نے بتایا کہ میرب اگست میں پیدا ہوئی تھی اور جرمنی میں ستمبر، اکتوبر، نومبر کا موسم بہت شدید ہوتا ہے۔ مجھے مشورہ ملا کہ اسے گرم رکھوں لیکن میں یہ بھول گئی کہ گھر پہلے ہی ہیٹر سے گرم تھا۔ میں نے اسے ضرورت سے زیادہ...
    نیویارک: اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ دنیا بھر میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت اپنے قریبی شخص کے ہاتھوں قتل ہو جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (UNODC) اور یو این ویمن کی مشترکہ رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں تقریباً 50 ہزار خواتین اور بچیاں اپنے شریکِ حیات یا خاندان کے افراد کے ہاتھوں قتل ہوئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں قتل ہونے والی خواتین میں سے 60 فیصد کو ان کے شوہر، پارٹنر، والد، بھائی یا دیگر قریبی رشتہ داروں نے قتل کیا، جب کہ مردوں میں یہ شرح صرف 11 فیصد ہے۔ رپورٹ کے مطابق 50 ہزار خواتین کے قتل کا مطلب...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان واضح الفاظ میں خواتین کی عزت و تکریم کی ضمانت دیتا ہے اور برابری کے حقوق فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام دنیا کے ساتھ اس اہم مقصد کو اُجاگر کرنے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے، اس سال یہ دن خواتین کیخلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، یہ دن ہمیں سوچنے اور اس عہد کی تجدید کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم متحد ہو کر خواتین پر تشدد کے خلاف جدوجہد کریں۔ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد...
    امریکا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی اہم تنظیموں پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں تین امریکی بزنس چیمبرز کے ساتھ کمیونٹی کی نمایاں شخصیات اور تنظیمیں بھی شریک ہوئیں۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ میں متعارف کروانا، ٹرمپ ٹیرف وار کے اثرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف راغب کرنا تھا۔ پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی میں بزنس کے فروغ کا رجحان بڑھایا جا رہا ہے اور اگلے چند ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش بھی...
    وفاقی آئینی عدالت نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے خلاف اپیل پر حکومت کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں آئینی عدالت کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔ اپیل بیرسٹر گوہر علی خان کی طرف سے دائر کی گئی تھی، جبکہ وکیل سمیر کھوسہ نے مقدمے کی پیروہ کی۔ یہ بھی پڑھیں: وکیل سمیر کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے رولز آئینی عدالت کے لیے بھی قابل اطلاق ہیں اور رولز کے مطابق 5 رکنی بینچ اپیل پر سماعت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں فیصلہ تبدیل کرنے کے لیے 7  رکنی یا اس سے بڑے بینچ کی ضرورت ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے سماعت...
    لاہور میں خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت غیر کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ڈومیسائل جاری کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کی کھلی کوشش کر رہا ہے، اس نے انتخابی حلقہ بندیوں میں سیاسی مقاصد کے تحت تبدیلیاں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں قابض قوتیں ایک ہی طرز کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، جس میں آبادیاتی تبدیلی، فوجی محاصرہ، سیاسی آزادیوں کی بندش، میڈیا پر قدغن اور مزاحمت کو دہشت گردی کے نام پر بدنام کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد...
     سکھ فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈا کے وزیراعظم جان کارنی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کینیڈا کی خودمختاری کو مؤثر طریقے سے قربان کر دیا ہے۔ پنون نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ وزیراعظم کارنی اپنی ذمہ داریوں کی بجائے ایک ’بینک ٹیلر‘ کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں، جو کرنسی گننے کے لیے تیار ہیں اور بھارتی حکومت کو نِجر سنگھ کے قتل اور بھارتی قونصل خانوں سے چلائے جانے والے جاسوسی نیٹ ورکس کے لیے جوابدہ ہونے سے بچا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارنی کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ کینیڈا کے شہریوں کے تحفظ کے بجائے بین الاقوامی دباؤ اور بھارتی...
     پاکستانی ٹینس کے نامور کھلاڑی اعصام الحق نے بین الاقوامی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔  اسلام آباد میں جاری اے ٹی پی چیلنجر کپ کے موقع پر اعصام الحق نے کہا کہ یہ ان کا کیریئر کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔ اعصام الحق اس ٹورنامنٹ میں مزمل مرتضیٰ کے ساتھ ڈبلز ایونٹ کھیلیں گے۔ انہوں نے دو دہائیوں تک بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کی اور ملکی کھیل کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ اعصام الحق نے کہا کہ میرے والدین ہی میری اصل طاقت تھے۔ ان کے یقین، قربانیوں اور حوصلہ افزائی نے مجھے وہ بنایا جو میں آج ہوں۔ میں اپنے تمام کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے میری...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 3 ٹیمیں لاہور قلندرز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگلے 10 سال تک موجودہ مالکان کے پاس ہی رہیں گی۔ پی سی بی کے مطابق تینوں فرنچائزز نے اپنے تجدیدی معاہدوں پر باضابطہ دستخط کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ نئی ویلیوایشن رپورٹ کے مطابق ان ٹیموں کے مالکانہ حقوق برقرار رہیں گے۔ لاہور قلندرز کے مالک عاطف رانا نے کہا، ’10 سال پہلے میں نے لاہور کی فرنچائز اس لیے خریدی تھی کیونکہ لاہور پاکستان کا دل ہے۔ آج یہ سب سے قیمتی ٹیم اور نمبر ون فرنچائز بن چکی ہے۔‘ یہ بھی...
    پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز تنظیم پاکولی اور فورتھ پلر کے تعاون سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کے اعزاز میں بزنس نیٹ ورکنگ ڈنر کا احتمام کیا گیا جس میں تین امریکی بزنس چییمبرز کے علاوہ کمیونٹی کی تنظیموں اور شخصیات نے شرکت کی ۔  بزنس نیٹوررکنگ تقریب کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو امریکہ میں متعارف کروانا ، ٹرمپ ٹیرف وار کے بارے میں آگاہی اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کو بزنس اور برانڈ بنانے کی طرف مائل کرنا تھا ۔  پاکولی کے صدر توقیر آلحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کمیونٹی کو بزنس کی طرف لانے کا رجحان  پیدا کر رہے ہیں ۔ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا بھی ہم اگلے چند ماہ میں انعقاد کریں گے۔...
    اسکینڈلز کے باعث شہرت رکھنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کر دیا ہے۔ سامعہ نے اپنی ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انہیں مالی مدد فراہم کر سکے۔ انہوں نے کہا: فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہے۔ اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں پر خرچ کرتے ہیں۔” یہ بیان سامنے آتے ہی سوشل میڈیا...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ امن بحالی کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔سہیل آفریدی سے مہمند کے عمائدین کے وفد نے ملاقات کی اور کہا کہ ہم امن اور صوبائی حقوق کے حصول کی جدوجہد میں وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اس وقت امن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ اور پہلی ترجیح ہے۔ فاٹا انضمام کے وقت 10 سال کے لیے ایک ہزار ارب روپے دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا جا رہا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے اربوں روپے کے بقایاجات اب بھی وفاق کے ذمے واجب الادا ہیں، قبائلی اضلاع کو ان کا حق دلانے کی کوشش جاری ہے۔سہیل...
    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب شہریوں کی مفید سفارشات پر سنجیدگی سے غور کرے گی۔ کسی جرم، مجرم کی نشاندہی، مشکوک سرگرمی یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس ھیلپ لائن "15" پر رابطہ کیا جائے۔ صوبے کے پُرامن شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے امن و امان کے قیام کے حوالے سے غیر معمولی مراسلہ جاری کر دیا۔ محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں تمام اداروں اور عوام کو "پارٹنر اِن پیس" بننے کی دعوت دیدی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیف پنجاب وژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اتحاد، ذمہ داری اور عوامی شراکت داری ضروری ہے، حکومت پنجاب صوبے میں امن، ہم...
    پاکستان نے افغانستان میں مبینہ فضائی حملوں کے دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغان علاقے میں کوئی فضائی کارروائی نہیں کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان جب بھی کوئی کارروائی کرتا ہے، اسے سرکاری سطح پر تسلیم بھی کرتا ہے، اس لیے ایسے الزامات بے بنیاد ہیں۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، وہ زیادہ تر افغانستان کے اندرونی جھگڑوں، مقامی گروہوں کی آپس کی لڑائی یا بعض صورتوں میں مبینہ طور پر بھارتی ایجنٹوں کی جانب سے رچائے گئے ڈراموں کا نتیجہ ہو سکتے ہیں۔ حکام کے مطابق افغانستان میں خوارج کے اندر بھارتی اثرورسوخ کوئی نئی بات نہیں۔ ذرائع نے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہر عورت کو خوف و تشدد سے پاک زندگی ملنی چاہیے۔ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور عالمی برادری کی طرح پاکستان بھی دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتا ہے۔ صدر نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خود مختاری کے ذریعے بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے، جبکہ مضبوط قانونی ڈھانچے کے ساتھ ساتھ معاشرتی اور ثقافتی رویوں میں تبدیلی بھی وقت کا اہم تقاضا ہے۔...
    پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایف سی اہلکاروں نے بروقت، مؤثر اور دلیرانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا، جو پوری قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے بہادر جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ یہ شہدا قوم کے ہیرو اور ہمارا فخر ہیں، جب...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور ذاتی زندگی سے متعلق اہم گفتگو کی، اداکار کا کہنا تھا کہ میں وہ شخص نہیں جو عورت پر ہاتھ اٹھائے یا بندوق تانے۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ میری کہانی بہت سادہ ہے، میرا اور ایک لڑکی کا تعلق تھا، ہر رشتے میں اچھے برے دن آتے ہیں لیکن ہمارے برے دنوں میں ایک بہت برا دن بھی آیا۔ شاید وہ ڈر گئی اور اس کے بعد جو کچھ ہوا، اس کے نتیجے میں مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن (25 نومبر 2025) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا بھر کے ساتھ مل کر خواتین کے خلاف ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کے لیے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال یہ دن "خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد" کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس بات کی جانب توجہ دلاتا ہے کہ جدید دور میں خواتین کو آن لائن پلیٹ فارمز پر بھی ہراسانی اور تشدد کے مختلف صورتوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ...
    اسکینڈلز کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کردیا ہے۔ سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انھیں مالی مدد فراہم کرسکے۔ سامعہ نے ویڈیو میں کہا، ’’فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش کر رہی ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کےلیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ ویسے، بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں...
    نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ بی جے پی ایسے اداروں میں مذہبی تعصب پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی رہنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں صرف ہندوئوں کو داخلہ دینے کے مطالبے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اداروں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ردعمل میرٹ پر غیر ہندو امیدواروں کے لئے ایم بی بی ایس کی 42 نشستیں مختص کرنے پر اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں بی جے...
    سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر اُن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو...
    یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم و اقدام ناگزیر ہے۔ صدرِ مملکت نے دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط قانونی ڈھانچہ اور معاشرتی رویّوں میں مثبت تبدیلی صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے موضوع  تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدوار اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے۔
    واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب اسرائیل میں فوج اور حکومت یوں آمنے سامنے آئی ہو۔ غزہ جنگ کے ابتدا سے ہی دونوں ہی ایک دوسرے پر ناکامی کا ملبہ ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں غزہ جنگ کے بعد سے فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ٹکراؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر کوئی ایک بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیرِ دفاع عزرائیل کاٹز کے درمیان کشیدگی اور اختلاف اب سب کے سامنے آگیا۔ یہ ٹکراؤ اُس وقت بڑھا، جب وزیر دفاع نے 7 اکتوبر 2023ء کے حماس حملے کو نہ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ علی لاریجانی کا دورہ غیر معمولی اور پاک ایران تعلقات میں اہم موڑکی نشاندہی کرتا ہے۔ پہلے سے مضبوط پاک ایران تعلقات نئے سٹرٹیجک مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ بدلتے عالمی حالات میں دونوں ملکوں کو اپنی حکمت عملی وضع کرنے، تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پہلے سے زیادہ ہے۔ سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی لاریجانی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔ امریکہ اور صیہونی رجیم کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستانی قوم ایران کے ساتھ کھڑی رہی۔
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمد کنندگان پر ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج ختم کرنے اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے پانچ سال کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے صنعت کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا غیر متعلقہ اور غیر منطقی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے ورکنگ گروپ کے...
    اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تاررڑ نے کہا ہے کہ وفاق میں حکومت سازی کے لیے اڑھائی سالہ بندوبست سے متعلق لاعلم ہوں۔ نئے صوبوں کے قیام، لوکل باڈیز ایکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پر مشتمل 28ویں ترامیم کہیں بھی زیر غور نہیں۔ تاہم آئین ایک کھلی دستاویز ہے، اس میں حالات کے ساتھ تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ سول ملٹری تعاون سے پاکستان کی ساکھ پوری دنیا میں بہترہوئی ہے۔ حکومت پرنٹ و الیکٹرانک میڈیاکی طرز پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو ریگولیٹ کرنے کی خواہاں ہے۔ وزارت اطلاعات سرکاری بزنس میں ڈیجیٹل کے لیے بھی سہولت رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈیجیٹل پلیٹ فارم (مزاج) کی افتتاحی تقریب سے کیا۔...
    جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے...
    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں بری شکست کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات متوقع تھے، تاہم انتخابی عمل میں کہیں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہے تو عدالتوں میں چلی جائے، معاملہ اقوامِ متحدہ یا عالمی عدالت میں لے جائے، لیکن نتائج واضح ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر اور باہر موجود افراد فوج کے خلاف جس قسم کی زبان استعمال کر رہے تھے، ضمنی الیکشن کے نتائج اسی بیانیے کا ردِعمل ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جن حلقوں سے پی ٹی آئی پہلے...
    نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے ملک کے خلاف سرگرم ہیں۔ یونیورسٹی آف نارووال میں بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اصل طاقت اس کی قیمتی معدنیات ہیں، اور جب حکومت نے ان وسائل کی ترقی کے لیے اقدامات شروع کیے تو شدت پسندی میں اضافہ ہوا کیونکہ شدت پسندوں کی نظریں انہی معدنیات پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ’’معرکہ حق‘‘ کے بعد اب ’’معرکہ ترقی‘‘ جیتنا ہے، اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہے، اسی لیے ترقیاتی منصوبوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے برطانوی ویزا کے خواہش مند پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ای ویزا کو موجودہ پاسپورٹ سے لنک کرنا نہ بھولیں۔ یہ مشورہ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں دیا۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی 15 جولائی کی ایک پوسٹ کو بھی مارک کیا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ پاکستان میں ای ویزا کا نظام متعارف کرا رہا ہے، ای ویزا کا نظام 6 ماہ سے زیادہ عرصے کے طلبہ اور کارکنان کے ویزا کیلیے ہوگا، نظام ’’سادہ اور محفوظ‘‘ ہوگا اور اس کے ذریعے افراد اپنا پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔ آج انہوں نے اس پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے آبی وسائل نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دے دی۔ سینیٹر شہادت اعوان کی زیر صدارت سینیٹ کی آبی وسائل کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں دریاؤں اور ندی نالوں پر قائم تجاوزات کے خاتمے پر بحث کی گئی، کمیٹی نے دریاؤں کے اطراف تمام تجاوزات 2 ماہ میں ختم کرنے کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ چیئرمین سینیٹ کمیٹی شہادت اعوان نے کہا کہ دریاؤں پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ مانگی تھی، جو کہ اب تک نہیں فراہم کی گئی، کمیٹی کی ہدایات پرعملدرآمد نہیں کیاجا رہا ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی عدالت عظمیٰ نے فوجداری مقدمات ختم کرنے کیلیے 2 ارب پتی بھائیوں نیتن اور چیتن سندیسارا پر ایک ارب 60 کروڑ ڈالر کے بینک فراڈ میں سے ایک تہائی رقم واپس کرنے کی شرط عاید کی ہے۔ عدالت عظمیٰ کے پہلی بار رپورٹ کیے جانے والے حکم میں دونوں ارب پتی بھائیوں کے وکیل مکْل روہتگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نیتن اور چیتن سندیسارا 57 کروڑ ڈالر کے تصفیے پر رضا مند ہیں اور عدالت میں 17 دسمبر کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے تاکہ یہ وہاں پیش ہوسکیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق عدالتی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ دنیا تبدیل ہورہی ہے امت مسلمہ کو بھی بدلتے حالات کے مطابق اپنا لائحہ عمل بناناہوگا۔ امت کا جسم زخمی اور روح گھائل ہوچکی ہے ۔ عالم اسلام کو اس وقت فلسطین ،کشمیر ،روہنگیا اور سوڈان سمیت بے شمار مسائل کا سامنا ہے ۔ان مسائل کو حل کرنا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے ۔فلسطین ورلڈ آرڈر کی مثال بن چکا ہے ،کشمیر میں بھارت مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے اور روہنگیا مسلمانوں کا اجتماعی قتل عام کیا جارہا ہے ۔مقبوضہ مسلم علاقوں کو آزاد کرانا اور مسلمانوں کو ظلم وجبر سے نجات دلانے کے لئے عالم اسلام کو متحد ہونا پڑے گا۔جماعت اسلامی تمام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-10 لاہور(نمائندہ جسارت )جماعت اسلامی کے اجتماعِ عام میں شریک خواتین نے بھرپور نظم و ضبط، یکجہتی اور دینی جذبے کا مظاہرہ کیا۔یہ بات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے اجتماع عام میں ملک بھر سے آنے والی خواتین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اجتماع میں خواتین کی بھرپور شرکت بیداری اور نظام کی تبدیلی اور جدوجہد کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین نے تربیتی ، انٹرنیشنل اور یوتھ سیشنز سمیت ہر پروگرام اور سرگرمی میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اہل خانہ سمیت خواتین کی شرکت اجتماع کی کامیابی کا بنیادی عنصر ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید اور ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-7 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کے راستے کا انتخاب کر لیا ہے، انہوں نے کامیاب ہونے والے پارٹی کے امیدواران اور کارکنان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی محنت اور بے لوث خدمت ملک کو صحیح راہ پر واپس لا رہی ہے۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251125-01-6 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہمیں قرآن و سنت کی تعلیمات کے مطابق اپنے آپ کو اس طرح ڈھالنا ہے کہ ہم دنیا کو اسلام کا صحیح چہرہ دکھانے کے قابل بن سکیں ۔ان خیالات کا اظہارِسوموار کو وفاقی وزیر نے عالمی مقابلہ حسن قرات کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ آج تاریخی اور بابرکت دن ہے، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ ہم یہاں پر پہلا عالمی مقابلہ حسن قرات منعقد کرا رہے ہیں ۔سردار محمد یوسف نے کہا کہ دنیا کے 40 ممالک سے قراء حضرات اس مقابلے میں حصہ لے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ موجودہ نظام کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے۔ صرف دو سال میں اس نظام نے ملک کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ 5300 ارب روپے کی کرپشن اور ریکوری تو رپورٹ میں دکھا دی گئی لیکن قوم آج تک نہیں جان سکی کہ یہ خطیر رقم آخر گئی کہاں۔ روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کی کرپشن ان جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔ فہیم خان نے کہا کہعمران خان کو مزید قید میں رکھنا ملکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پورے ملک اور بالخصوص صوبے بھر میں اقلیتی برادری پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتہائی پُرجوش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کراچی کے تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر مرکزی پریس سیکریٹری نباض حکیم جوہری کامران علی اویسی کی قیادت میں ایس پی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس سے حکیم کامران علی اویسی نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج پاکستان کا فخر ہے اور فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کے عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ملک کا بچہ بچہ قربانی دینے کو تیار ہے۔ فوج کے جوانوں نے جس طرح جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کچھ ملک دشمن قوتوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث صوبہ سندھ کے ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالحفیظ سمعوں نے کہا ہے کہ اسلام نے خاندانی نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں اور رشتوں کی پاس داری کو لازمی قرار دیا ہے ولی کے بغیر نکاح شرعاً جائز نہیں اور نہ ہی عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے برخلاف ولی کے بغیر شادی کرائیوہ جمعیت اہل حدیث ٹنڈوجام کی سیرت کانفرنس اور حافظ عبدالرحمٰن کمہار کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ اسلام نے عزت وعصمت کے تحفظ اور پاکیزہ زندگیگزرنے کہ لیے ایسا خاندانی ڈھانچہ عطا کیا ہے جس میں ہر فرد کے لیے احترام موجود ہے، جبکہ مغربی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ریلوے حیدرآباد کے پرمنٹ وے انسپکٹر سکندر لاشاری کی جانب سے ٹنڈوجام میں ریلوے کے ہیڈ ٹرالی مین عزیز چوہان کے ریٹائر ہونے پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوئے کے ہیڈ ٹرالی میں عزیز چوہان کے ریٹائرڈ ہونے پر ریلوئے ملازمین اور ریلوئے حیدراآباد کے پرمنٹ انسپکٹر سکند لاشاری کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا ریلوے ملازم عزیز چوہان نے ہمیشہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دی اور ریلوے کے پہیہ کو چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام ملازمین کو چاہیے...
    علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی تربیت حضور اکرمؐ کے دستِ مبارک سے ہوئی، اسی وجہ سے آپؑ کی شخصیت اُمتِ مسلمہ کے لیے عملی نمونہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نوجوانوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت، کردار اور حالاتِ زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں مسلسل تاخیر پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے خط میں منصوبے پر طویل تعطل پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ منصوبے کا 35 سال بعد بھی شروع نہ ہونا وفاق اور صوبے کے درمیان عدم اعتماد ہے۔ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت باقی تینوں صوبوں کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، صرف سی آر بی سی لیفٹ کینال منصوبے پر پیشرفت نہیں ہوئی۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 2016ء میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیراعلیٰ سندھ   مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے متعلق حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے  کہا ہے کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا،  انہوں نے اس بیان کو نہ صرف تاریخی طور پر غلط بلکہ سفارتی سطح پر غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل اور تقسیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے بارے میں غیر حقیقی دعووں اور خوابوں کو ختم کریں، سندھ کے عوام اور پاکستان کی سرحدی سالمیت پر کوئی بھی بیان اثر انداز نہیں ہو سکتا۔مراد علی شاہ نے تاریخی حوالہ...
    کاظم میثم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسمبلی کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ شغرتھنگ روڈ میرا خواب تھا اس پر کام ہو رہا ہے، میرے حلقے میں ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال زیر تعمیر ہے، ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں اور ان کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم اور مسائل پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے قبل 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اس کے...
    اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کی، جس میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔امجد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے متعدد لوٹ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جو سینٹرل اور کیماڑی کے علاقوں میں کی گئیں۔
    رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے الوداعی خطاب میں کہا کہ اس اسمبلی کے اندر کرپشن کو روکنے کیلئے سسٹم بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے بجائے ملازمین کی ترقی، ملازمین کی بھرتی اور ملازمین کے تبادلوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مسجدوں، امام بارگاہوں، جماعت خانوں میں ایمان کا درس دیا جاتا ہے مگر ایمان نہ دفتروں میں ہے، نہ بازاروں میں، نہ اداروں میں ہے۔ انہوں نے اسمبلی سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہوتا ہے مگر کرپشن کو روکنے کیلئے کوئی سسٹم نہیں ہے، اس اسمبلی کے اندر کرپشن کو روکنے کیلئے سسٹم...
    اسلام ٹائمز: اگرچہ وائٹ ہاوس میں انجام پانے والی یہ ملاقات بظاہر مقامی اتحاد کی عکاسی کرتی تھی لیکن اس نے ایک تاریخی لمحہ ایجاد کر دیا۔ وائٹ ہاوس کے اوول ہاوس میں پہلی بار غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا جس نے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر مبنی ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ زہران ممدانی نے کہا: "میں نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری نسل کشی پر بات کی ہے اور ہماری حکومت کی جانب سے اس کی مالی فنڈنگ کی بات بھی کی ہے۔" اس نے مزید کہا: "ہم یہ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں...
    حاجی گلبر خان نے پیر کے روز اسمبلی سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ انتہائی ناکافی ہے، سالانہ ہمیں 20 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملتا ہے، بیس ارب روپے سے کیا ترقی ہو گی۔ جس کیوجہ سے ایک چھوٹا منصوبہ مکمل ہونے میں بھی سات سال لگتے ہیں، اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا ہمارا مطالبہ ہے اور اس مطالبے کے حل اور جی بی کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے ممبران اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے پیر کے روز اسمبلی سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ : فائل فوٹو  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستانپاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے...
    اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔ حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔ فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا ہوں اور...
    مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں نہ بھی ہوتی اور میدان میں موجود ہوتی تب بھی ن لیگ ضمنی انتخابات میں وہ سیٹیں جیت جاتی جو اس نے حاصل کی ہیں۔ جنی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں مقابلہ ضرور کچھ سخت ہوتا، اور اگر ہمارے 50 ہزار ووٹس ہوتے تو پی ٹی آئی کے ووٹس کی تعداد 35 یا 40 ہزار تک ہوتی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی یا بےقاعدگی ہوئی تو واضح کریں، اور جو اپنے حلقے (ہری پور) میں جیت نہ سکے وہ لاہور یا کسی اور جگہ کیا جیت سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ لوگ نعروں پر نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، اور ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت اور کام کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سوچنا بھی مشکل ہے، تاہم اگر وہ اپنے حلقے...
    بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر ریاستی موقف واضح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، دونوں ممالک کو تعاون میں توسیع کرنی چاہیے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کےتعلقات میں مثبت رفتار برقرار رہنی چاہیے، تائیوان کی چین کے پاس واپسی پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر کا اہم حصہ ہے۔ شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔ امریکی اور چینی صدور نے اس موقع پر یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اور مضبوط اتحادی ہے، اور حکومت اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاسی عمل ہمیشہ کھلے دروازوں اور بات چیت سے آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کرنا ہے، کیونکہ کسی عمل میں شریک ہوئے بغیر...
     سٹی42:  سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر  شیری رحمان نے بھارتی وزیر کے اشتعال انگیز بیانات کیسخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر کی باتیں اشتعال انگیز اور ناقابلِ برداشت ہیں۔ شیری رحمان نے کہا، سندھ وہ پہلی صوبائی اسمبلی تھی جس نے 1947 سے پہلے پاکستان میں شمولیت کی قرارداد منظور کی تھی۔برطانوی دور میں سندھ نے بمبئی پریزیڈنسی میں ضم ہونے کی مزاحمت کرتے ہوئے 1 اپریل 1936 کو علیحدگی حاصل کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات  شیری رحمان نے کہا،   بھارت کے وزیر دفاع کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی نئی کوشش ہیں۔ پیپلز پارٹی کی...
    ایرانی وزیرخارجہ علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا اور خطے میں سلامتی و تعاون کو فروغ دینا ہے۔ پاکستان کے سفیر برائے ایران مدثر ٹیپو نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی آج پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں سفیر نے کہا کہ ایران کے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور سپریم لیڈر کے نمائندے علی لاریجانی کا یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ہے اور یہ دورہ پاکستان–ایران تعاون کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی :میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کی تعمیر کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا، لیکن کام مکمل ہونے کے بعد یہ منصوبہ سہولت فراہم کرے گا۔میئر نے مزید بتایا کہ منصوبے کے آغاز کے وقت کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا،  اب تمام مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کیا جا رہا ہے،  وفاق کے ساتھ منصوبے کے ٹائم لائن پر بھی بات کی گئی ہے اور اس کے مطابق کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026...
    پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ پہنچنے کی کال دے دی۔ عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ پنجاب سے میری گزارش ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اُن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے جسے عدالتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اور جیل مینوئل بھی اس کی اجازت دیتا ہے، انہوں نے اس بات پر روز دیا کہ ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ خان کے اہلِ خانہ...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کی 315 اندرونی سڑکوں اور 60 شاہراہوں کی تعمیر کےلیے 25 ارب روپے منظور کرلیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ منظوری انہوں نے اپنی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں دی۔ اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، پرنسپل سیکریٹری وزیراعلیٰ آغا واصف، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو خالد حیدر شاہ اور دیگر اہم افسران نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہریوں کو خستہ حال انفراسٹرکچر اور ٹریفک جام سے نجات دلانے میں فنڈز رکاوٹ نہیں ہوں گے لیکن تعمیرنو کا کام فوری طور پر شروع ہونا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ بارشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی سڑکیں...
    نارووال: (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ذریعے حملہ آور ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے کہ آپ نے یونیورسٹی آف نارووال کا انتخاب کیا، ہمارے لیے آپ کی حیثیت طالب علم کے ساتھ ایک مہمان کی ہے کہ آپ بلوچستان سے آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان ایک اہم اور حساس صوبہ ہے، پاکستان کے خلاف قوتیں کے پی کے اور بلوچستان کے ذریعے ہم پر حملہ اور ہیں، پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، بلوچستان میں بدامنی میں شدت اس وجہ سے ہے کہ حکومت نے...
    وزارت موسمیاتی تبدیلی کی سیکریٹری عائشہ موریانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اگلے سال دن کے اوقات میں بعض بڑے صنعتی علاقوں میں چھتوں پر نصب سولر سسٹمز کی بجلی قومی گرڈ کی طلب سے زیادہ ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سولر صارفین کا رجحان آف گرڈ سولر سسٹم کی طرف کیوں بڑھ رہا ہے؟ عائشہ موریانی نے کوپ 30 کانفرنس کے موقعے پر رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ برسوں کے دوران سولر پینلز کی تنصیبات میں بے مثال اضافہ ہوا ہے جس سے اخراجات اور بجلی کے بل کم ہوئے لیکن ساتھ ہی گرڈ پر مبنی بجلی کی طلب میں کمی کے باعث خسارے میں ڈوبی پاور کمپنیوں کے مالی...