2025-07-25@14:01:32 GMT
تلاش کی گنتی: 317

«میڈیکل سینٹر»:

(نئی خبر)
    مردان(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں میڈیکل کمپلیکس کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال میں بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے دو میں سے ایک ملزم عزیز کو گرفتار کرلیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے والقعے میں ملوث ملزمان کو معطل کردیا۔نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق گزشتہ روز مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال آئی 32 سالہ بیوہ خاتون سے زیادتی کی۔ مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر ہسپتال کے سرکاری ملازمین ہیں۔خاتون جن کا تعلق مردان کے علاقے بخشالی سے ہے 4 جنوری کو گھر سے غائب ہوگئی تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد گیارہ جنوری کو تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے...
    اسلام آباد(آن لائن)نجی میڈیکل کالجزکی سالانہ فیس 18 لاکھ روپے مقرر کرنے کی سفارش کر دی،ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی نے کمیٹی کی تجویز کردہ فیس اسٹرکچر کو منظوری کیلئے وزارت صحت کو ارسال کر دیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی نے فیس اسٹرکچر کا از سر نوز جائزہ لینے کی ہدایت دی تھی، وزارت کی جانب سےمنظوری کی صورت میں ملک بھر کے نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لئے یہ فیس مقرر کی جائے گی، ملک بھر کے 121 نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کیلئے سالانہ بنیاد پر داخلہ فیس مقرر کی جائے گی،ملک بھر کے تمام پرائیویٹ میڈیکل کالجز سالانہ 3 لاکھ روے تک فیس فی طالبعلم وصول کر رہے...
    حکومت بلوچستان نے خلاف قانون ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں ملوث ڈاکٹروں اور ماتحت اسٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ہڑتال اور اسپتالوں کی بندش میں شامل ڈاکٹروں، پیرا میڈیکس اور فارماسسٹ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بلوچستان: یونین قائدین کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں نے سروسز کا بائیکاٹ کردیا، مریضوں کو مشکلات انہوں نے کہاکہ 29 ڈاکٹروں اور فارماسسٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ میڈیکل افسران ڈاکٹر بہادر شاہ، ڈاکٹر کلیم اللہ، ڈاکٹر صبور کاکڑ، ڈاکٹر یاسر اچکزئی، ڈاکٹرمبارک خان، ڈاکٹر عبدالمالک کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فارماسسٹ میں اعجاز...
    مردان میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر میں نامزد ملازمین کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق مردان میڈیکل کمپلیکس ایک طبی ادارہ ہے جس کا اس واقعے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ ’یہ ایک ذاتی فعل ہے، جسے ادارے سے منسوب کرنا اور بدنام کرنا افسوسناک امر ہے جس سے گریز کیا جانا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: مردان: سرکاری اسپتال میں خاتون سے زیادتی،’کئی روز تک دوست کے ساتھی نے اپنے ساتھ رکھا‘ اعلامیے کے مطابق انتظامیہ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث ملازمین سے خود کو الگ کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس...
    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے MDCAT کے امتحان میں شرکت اور کامیابی کو لازمی قرار دے دیا۔ یہ بات پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن جواد امین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرسائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی طالب علم بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے داخلے لیتے ہیں۔ان کالجوں میں داخلے کی کیا پالیسی ہوتی ہے، اس کے بارے میں پی ایم ڈی سی کو کوئی آگاہی نہیں ہوتی،اسی لیے پی ایم ڈی سی نے...
    کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے MDCAT کے امتحان میں شرکت اور کامیابی کو لازمی قرار دے دیا۔  یہ بات پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹوکمیٹی کے رکن جواد امین خان نے ’’ ایکسپریس ٹریبون ‘‘ کو بتائی، انہوں نے بتایا کہ انٹرسائنس پری میڈیکل کا امتحان پاس کرنے والے پاکستانی طالب علم بیرون ملک کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے لیے پاکستانی ایجنٹوں کے ذریعے داخلے لیتے ہیں۔ ان کالجوں میں داخلے کی کیا پالیسی ہوتی ہے اس کے بارے میں پی ایم ڈی سی کو کوئی آگاہی نہیں ہوتی اور جو پاکستانی...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے اعلان کیا ہے کہ بیرون ممالک کے میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طالب علموں کے لیے ایم ڈی کیٹ کا امتحان پاس کرنا لازمی ہوگا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم ڈی سی کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن جواد امین خان نے بتایا کہ یہ اہم فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ بیرون ممالک میڈیکل کالجوں میں داخلے لینے والے طالب علموں کا ڈیٹا مرتب کیا جا سکے اور ان کی تعلیم کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی طالب علم اکثر غیرمعیاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ لیتے ہیں جہاں کا نصاب پاکستان کے نصاب سے مختلف ہوتا ہے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو صائم ایوب کی تمام میڈیکل رپورٹس ملنے کا تا حال انتظار ہے۔ بورڈ کو یہ رپورٹس رواں ہفتے ملنے کا امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے صائم ایوب کی رپورٹس منگل تک موصول نہ ہونے کی تصدیق کی ہے جس کی وجہ سے ابھی تک ان کی ریکوری کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ پی سی بی حکام کو یقین ہے کہ رواں ہفتے ہی صائم ایوب کی انجری کی نوعیت اور مکمل تشخیص کا علم ہوجائے گا۔ لندن میں زیر علاج صائم ایوب کا ری ہیب ابھی طے ہونا باقی ہے۔ ڈاکٹرز کی مشاورت سے ہی اس بات کا تعین ہوسکے گا کہ صائم ایوب کا ری ہیب لندن میں...
    تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کزن نوشیروان برکی کی زیرنگرانی ایم ٹی آئی مردان میڈیکل کمپلیکس میں اسپتال اہلکاروں نے ذہنی مریض خاتون کو متعدد بار ریپ کا نشانہ بنا دیا۔ اسپتال کا بورڈ آف گورنر کئی ماہ تک خاتون مریضہ کے ساتھ اسپتال کے او پی ڈی میں رونما ہونے والے زیادتی کے واقعے سے لاعلم رہا۔ یہ بھی پڑھیں: مردان میڈیکل کمپلیکس میں ایم اوز کی بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ذرائع کے مطابق یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن ایف آئی آر پہلی بار درج ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیرصحت احتشام خان کی موجودگی میں چیئرمین بورڈ آف گورنر کی نااہلی اور بے قاعدگیوں کے خلاف شکایات کے انبار...
    گولارچی (نمائندہ جسارت) معروف سرجن و سماجی شخصیت ڈاکٹر شوکت علی پہنور اور لیاقت یونیورسٹی کی زنانہ امراض کی ماہر پروفیسر ڈاکٹر انیلا شوکت پہنور کی کاوشوں سے ایمان پولی کلینک میں ایک روزہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف طبی شعبوں کے ماہرین نے 1155 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کیے اور ادویات فراہم کیں، جبکہ 250 مفت الٹرا ساوْنڈ، 275 افراد کے آنکھوں کا معائنہ کیا گیا، 75 مریضوں کی قوت سماعت کے ٹیسٹ کیے گئے، 350 مریضوں کے مفت شوگر ٹیسٹ اور HB ٹیسٹ کیے گئے، میگا فری میڈیکل کیمپ میں جگر کے مشہور A پروفیسر ڈاکٹر نندلال سیرانی، معروف جنرل سرجن A پروفیسر ڈاکٹر شاہنواز کھٹی، بچوں کے ماہر...
    (رپورٹ: نجم انوار)پاکستان میںادویات کی قیمتوں میں 200فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔حکومت نے ادویہ ساز اداروں کو مریضوں کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے دی ہے۔ بچوں کی ادویات دودھ وٹامنز پر 18فیصد جی ایس ٹی و سیل ٹیکس عائد ،4 ہزار میڈیکل ڈیوائسز بشمول شوگر ٹیسٹ کرنے کی اسٹرپس پر بھی 65 سے 70فیصد ٹیکس امپورٹ پر لگا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اے ول انجکشن (Avil injection) کی قیمت432روپے سے سیدھی1500 کر دی گئی۔ اسی طرح ہائی نون کمپنی کی دل کے امراض کی دوا بائی فورج 360روپے سے بڑھ کر 450 روپے کی ہو گئی ہے۔ جسم میں بخار اور درد کی دوا ایری نیک کی قیمت 549روپے سے بڑھ کر 686 روپے...
    ٹخنے کی انجری کا شکار قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر صائم ایوب کا لندن میں علاج چل رہا ہے، جس کے باعث شائقین کرکٹ یہ سوال اٹھا رہے ہیں کیا وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ صائم ایوب نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہ بھی پڑھیں صائم ایوب صحتیاب ہورہے ہیں، میڈیکل رپورٹ آگئی نوجوان کرکٹر نے کہاکہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، میڈیکل رپورٹس کے بارے میں پی سی بی سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں علاج کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن...
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان (محمد ریحان )صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف خان بیٹنی کی صوبائی صدر ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کے ہمراہ وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات ، ڈیرہ اسماعیل خان میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کیمپس اور شوگر کے امراض کیلئے الگ ہسپتال بنانے سمیت صحت میں سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈیرہ ڈاکٹر اشرف بیٹنی نے صوبائی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر اسفندیار بیٹنی کی قیادت میں وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات...
    حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایف جی آر ایف کی جانب سے سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں سیکڑوں قیدی مریضوں کا معائنہ اور انہیں ادویات سمیت ضروری اشیا فراہم کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کی جانب سے سندھ کے شہر حیدر آباد میں قائم سینٹرل جیل میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکڑوں اسیر قیدیوں کے آنکھوں، دانتوں، شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ کیے گئے، قیدی مریضوں کو ادویات اور چشمے و دیگر سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ضرورت مند مریضوں کا آپریشن کے لیے اندراج کیا گیا۔ اس حوالے سے شہریوں نے بھی ایف جی آر ایف کے اس اقدام کو سراہا۔...
    زاہد چوہدری : سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کی موبائل ایپ پر حاضری خطرے کی گھنٹی بج گئی پروفیسرز کی موبائل پر تمام ڈیٹا تک بھی رسائی ہوگی،پروفیسرز کی نقل و حرکت بھی موبائل ایپ سے مانیٹر ہوسکے گی،موبائل حاضری ایپ کی فون گیلری ، کنٹیکٹ نمبر، کیمرہ ، ایس ایم ایس تک رسائی ہوگی،انٹرنیٹ ، سینسرز ، مائیکروفون ، سٹوریج تک رسائی ہوسکے گی،موبائل ایپ ای ایس ایس پر حاضری لگانے والے پروفیسرز کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا خدشہ سامنے آگیا۔پروفیسرز کے موبائل فون میں موجود تصاویر سمیت ذاتی معلومات تک ایپ کے ذریعے رسائی ہوگی، جبکہ پی آئی ٹی بی نے یقین دہانی کروانے کی کوشش کی کہ پروفیسرز کی ذاتی معلومات کسی سے شیئر نہیں ہونگی لیکن ذاتی...
    پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے پاکستان بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول 25-2024 کے داخلے شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ پی ایم ڈی سی کی رجسٹرار ڈاکٹر شائستہ کی جانب سے لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز جامشورو، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلرز سے کہا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ گلگت، بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے لیے کارآمد ہے۔لہٰذا ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے داخلوں کا عمل...