2025-07-27@04:53:41 GMT
تلاش کی گنتی: 5202

«میں پیش کیا گیا»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو سندھ پولیس میں تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔کراچی سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق انور کھیتران کو ایس ایس پی گھوٹکی، عابد علی بلوچ کو ایس ایس پی سانگھڑ اور فاروق احمد بجرانی کو ایس ایس پی ٹھٹہ تعینات کیا گیا ہے۔اسی طرح علینا راجپر کو ایس ایس پی سجاول، حسیب جاوید سومار کو ایس ایس پی ٹنڈومحمد خان، اعجاز علی میمن کو ایس ایس پی مٹیاری اور کاشف آفتاب عباسی کو ایس ایس پی ایس ایس یو کراچی تعینات کیا گیا ہے۔عبدالخالق کو ایس ایس پی ملیر تعینات کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ان آڈیو ریکارڈنگز کا تجزیہ کیا ہے اور انہیں درست قرار دیا ہے۔ ان ریکارڈنگز سے معلوم ہوا کہ گزشتہ برس حکومت کے خلاف شروع ہونے والی طلبہ تحریک کے دوران اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔ اس الزام کے تحت ان کے خلاف مقدمہ بھی قائم ہو چکا ہے۔ کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہلاکتیں اقوام متحدہ کے مطابق شیخ حسینہ کی حکومت کی طرف سے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے حکم کے بعد جولائی اور اگست 2024ء میں 1,400 افراد مارے گئے...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔ علی اصغر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں پی ٹی آئی لکھا ہے، ہم پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
    لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو ہیڈ کانسٹیبل تعینات کر دیا گیا۔ ریلوے پولیس حکام کے مطابق یہ ریلوے پولیس کراچی ڈویژن کیلئے ایک قابلِ فخر لمحہ ہے کہ لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ارم نسیم کو ان کی شاندار کارکردگی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے اعتراف میں ہیڈ محرر APL کراچی کینٹ تعینات کیا گیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی خاتون افسر کو اس اہم ذمہ داری کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ انچارج ہیلپ سینٹر کے طور پر ان کی اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر آئی جی ریلوے...
    وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گلر نے ملاقات کی، جس میں 5 ارب ڈالر کے باہمی تجارت کے ہدف کے حصول کیلئے کوششوں پر زور دیا گیا۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر سینئر حکام بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیٹ فلکس کی عالمی شہرت یافتہ کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ سے متعلق ایک حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے کہ یہ محض تصوراتی نہیں بلکہ اس کی کہانی کی جڑیں ماضی کے ایک ہولناک اور حقیقی واقعے سے جڑی ہوئی ہیں۔اگرچہ ’اسکوئڈ گیم‘ بظاہر ایک فکشنل سیریز ہے جس میں 456 افراد کو خطرناک بچوں کے کھیلوں میں حصہ لینے پر مجبور کیا جاتا ہے، مگر سوشل میڈیا پر خاص طور پر ٹک ٹاک پر کچھ ویڈیوز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کہانی 1986 میں جنوبی کوریا میں پیش آنے والے ایک حقیقی اور خوفناک سانحے سے متاثر ہے۔کیا یہ واقعی سچ ہے؟ان ویڈیوز کے مطابق کوریا کے ایک ’نو مینزلینڈ‘ علاقے میں لوگوں کو ایک...
    لندن ( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا اور افسوس ناک اسکینڈل جسے ہورائزن اسکینڈل کہا جا رہا ہے، بالآخر سرکاری انکوائری کے بعد پوری شدت سے سامنے آ گیا۔ اس اسکینڈل میں 900 سے زائد پوسٹ ماسٹرز کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ناصرف ان کی نوکریاں ختم کی گئیں، بلکہ درجنوں افراد کو جیل، مالی بربادی اور ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تمام واقعات پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم ہورائزن کی خرابی کی وجہ سے پیش آئے، جو جاپانی کمپنی فوجستو نے تیار کیا تھا۔ یہ سسٹم 1999ء میں متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد برطانیہ بھر میں استعمال ہونے لگا لیکن اس سسٹم میں سنگین تکنیکی خامیاں موجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ : یورپ کو لپیٹ میں لینے والی شدید گرمی کی لہر کے نتیجے میں اب تک تقریباً2 ہزار300 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے 65 فیصد اموات موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس ایک سائنسی تحقیق  میں بتایا گیا ہے کہ  یورپ میں جون کے آخر سے جولائی کے اوائل تک جاری رہنے والی شدید گرمی کی لہر نے درجہ حرارت کو معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھا دیا، جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔یہ تحقیق امپیریئل کالج لندن اور لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹروپیکل میڈیسن کے ماہرین نے مشترکہ طور پر انجام دی، جس میں بتایا...
    ایلون مسک کی مصنوعی ذہانت پر مبنی کمپنی ایکس اے آئی کے چیٹ بوٹ ’گروک‘ کی جانب سے ایڈولف ہٹلر کی تعریف اور یہودی مخالف تبصروں کے بعد کمپنی کو شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد گروک کی متنازعہ پوسٹس کو حذف کر دیا گیا ہے اور گروک کی ٹیکسٹ جنریشن عارضی طور پر معطل کر دی گئی، تاہم گروک نے اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط فہمی تھی اور وہ ٹرولز سے بہک گیا تھا، گروک نے کہا کہ اس نے خود کو کبھی ’میکا ہٹلر‘ نہیں کہا۔ یہ بھی پڑھیں: گروک نے خود کو ’مشینی ہٹلر‘ قرار دے دیا، صارفین کے شدید ردعمل پر چیٹ بوٹ کی ٹیکسٹ جنریشن معطل...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، یہ اضافہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے تحت کیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد یہ اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ دوسری جانب پنشن میں 8 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی   واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 13 جون کو...
    معروف فلم ساز جمشید محمود رضا عرف "جامی" کو 2019 میں ساتھی ہدایتکار سہیل جاوید کی ہتکِ عزت کرنے کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنا دی۔ سیشن عدالت نے جامی کو پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 500 (ہتکِ عزت) کے تحت مجرم قرار دیا اور ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ جامی کے وکیل نے کی تصدیق کہ عدالت کے فیصلے کے فلم ساز احاطہ عدلت سے حراست میں لے کر کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ۔ یاد رہے کہ یہ مقدمہ اس خط سے متعلق تھا جو جامی نے 2019 میں لاہوتی میلے کے دوران پڑھ کر سنایا اور بعد ازاں اسے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ بھی کیا۔ یہ خط ایک نامعلوم خاتون متاثرہ...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا۔  پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن پر کیا گیا جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی  پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقہ کورنگی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر شوہر اور دیور نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا، نور عائشہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی، نور عائشہ کی سات سال قبل ایوب سے شادی ہوئی تھی اور اس کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے ورثاء کی جانب سے اس کے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلانے کا الزام...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 ) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کا 300 ارب روپے کی گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی تھا جو ناقابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 میں گندم امپورٹ کرنے کا فیصلہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ان دانستہ تاخیری اقدامات کا نتیجہ ہے جس سے نجی شعبے کو فائدہ جب کہ گندم کے کاشتکاروں اور قومی خزانے کا نقصان پہنچا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق جس سال یہ گندم امپورٹ کی گئی اس سال ملکی تاریخ میں گندم کی سب سے زیادہ پیداوار ہوئی تھی،...
    ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور بھارت کی خفیہ ایجنسی را کیلئے جاسوسی کر رہے تھے۔ یہ دعوے بے بنیاد ہیں ان پوسٹس میں ہسپتال پر ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق وائرل ہونیوالی سوشل میڈیا پوسٹ کو مسترد کیا گیا ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 4 مشتبہ افراد کو ہسپتال سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آن لائن گردش کرنے والے دعوے محض ایک پروپیگنڈا ہیں، پکڑے جانیوالے افراد مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی...
    یمن (اوصاف نیوز)لائبیریا کا پرچم بردار یونان سے چلنے والا اور بڑی تعداد میں سامانِ تجارت سے لدا بحری جہاز ایٹرنٹی سی یمن کے قریب حوثیوں کے حملے کے بعد ڈوب گیا ہے اور عملے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں یہ بات چار میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے بدھ کو رائٹرز کو بتائی۔دو ذرائع نے بتایا کہ عملے کے بعض افراد پانی میں لائف جیکٹس میں تھے اور اب تک کم از کم پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ میری ٹائم سکیورٹی فرمز نے بدھ کے روز یونان کے زیرِ انتظام چلنے والے ایٹرنیٹی سی جہاز سے عملے کے انخلاء کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جس پر دو دن قبل یمن سے دور حوثیوں...
    لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جسٹس شاہد کریم نے تحریر کیا ہے، جس میں ماحولیاتی تحفظ، درختوں کے کٹاؤ اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق اہم ہدایات شامل کی گئی ہیں۔ تحریری حکم کے مطابق، نیسپاک نے یلو لائن منصوبے کی ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے، جس میں بتایا گیا کہ نہر کے کنارے موجود درختوں کی ٹیگنگ مکمل کرلی گئی ہے، نیسپاک کے نمائندے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ نہر پر موجود درختوں کو نہیں کاٹا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت نے ہدایت کی ہے کہ نیسپاک جلد از جلد اس منصوبے کی حتمی رپورٹ بھی...
    (عبدالقیوم وزیر ) بنوں میں دہشتگردوں  کے 2 ڈرون  حملے ، بم گھر  پر گرنے سے خاتون جاں بحق, بچوں سمیت 3 زخمی  جبکہ میریان پولیس سٹیشن پر  ڈرون حملے سے  سولر سسٹم کو نقصان پہ پہنچا ہے۔     پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانوں پر فضائی حملے کرنے کے لیے بم سے بھرے کواڈ کاپٹرز کا استعمال کیا۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  ایک ڈرون نے غلطی سے تھانہ حدید کی حدود میں ایک شہری کے گھر پر بم گرا دیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور تین بچے زخمی ہو گئے۔  دوسرے حملے میں میریان پولیس اسٹیشن...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں پر پارٹی کو نظرانداز کیے جانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، یہ درخواست ایڈوکیٹ عالم خان ادینزئی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم میں پی ٹی آئی کو سنے بغیر دیگر جماعتوں کو سیٹیں دی گئیں، حالانکہ کاغذاتِ نامزدگی میں درخواست گزار نے خود کو پی ٹی آئی کا رکن ظاہر کیا تھا اور آج تک کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نہ صرف پی ٹی آئی کو کیس میں فریق بنایا گیا اور نہ ہی نوٹس جاری...
    سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف گستاخانہ الفاظ کے استعمال سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا سے متعلق معاملات کے لیے حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی قائم کر رکھی ہے، لہذا درخواست گزار متعلقہ ادارے سے رجوع کرے۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ معاملہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے وکیل محمد مدثر چوہدری کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نے گستاخانہ الفاظ استعمال کیے، جن...
    گلوبل ساؤتھ کے لئے “گریٹر برکس کو آپریشن” کا مطلب ہے کیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز  بیجنگ : مقامی وقت کے مطابق 7 جولائی کو 17واں  برکس سربراہ اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اختتام پذیر ہوا۔ اجلاس میں ریو ڈی جنیرو  اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں نتائج کی دستاویزات طے کی گئیں۔ انڈونیشیا اور 10 شراکت دار ممالک کی برکس میں شمولیت کے بعد یہ  برکس ممالک کا پہلا سربراہ اجلاس ہے۔ 2024 کے کازان سربراہ اجلاس میں چینی صدر شی جن پھنگ نے “گریٹر برکس کو آپریشن” کی اعلی معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی چین کی تجویز کی گہرائی سے وضاحت...
    سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور سینئر رہنما شبلی فراز کو سینے میں شدید تکلیف کے باعث رات گئے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا۔ ترجمان پی آئی سی کے مطابق شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث لایا گیا جہاں ان کا فوری ابتدائی علاج کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ طبی ماہرین نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مکمل صحت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شبلی فراز کی حالت اب بہتر ہے اور وہ پی آئی سی میں زیر علاج ہیں۔ آج ڈاکٹروں کی ایک ماہر ٹیم ان کے علاج کے حوالے سے مشاورت کرے گی اور مزید ٹیسٹ کیے جائیں...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جس میں متعلقہ اراکینِ صوبائی کابینہ اور اعلیٰ سرکاری حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہیں اجلاس میں حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفد...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شمالی اور جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔  اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے تمام مکاتب فکر، عوام کا مشترکہ اور متفقہ لائحہ عمل بنانے اور حکومتی نمائندہ وفد کی تشکیل دینے کا  فیصلہ کیا گیا ہے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا  اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس بلانے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی سازی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیکس پالیسی آفس کو ایف بی آر سے وزارت خزانہ منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے پالیسی سازی میں مشاورتی عمل کے تسلسل کی یقین دہانی  کراتے ہوئے کونسل میں قیادت کی تبدیلی کا خیر مقدم کیا اور نئی ٹیم کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے سی ای او احسن ملک اور نئے نامزد سی ای او جاوید قریشی کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی، جس میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ حکومت کاروباری برادری کے...
    نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے  تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے  نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ)  اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کردیا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیا گیا۔(جاری ہے) پولیس مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسماتہ مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مزکورہ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا،...
    سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنطاس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں اس پر ہونے والے سائبر حملے سے اس کے 57 لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔شنہوا کی رپورٹ کے مطابق قنطاس کی جانب سے بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانزک تجزیے سے پتا چلا ہے کہ 30 جون کو غیر ملکی کال سینٹر کے ذریعے استعمال ہونے والے تھرڈ پارٹی سسٹم پر ہونے والےسائبر حملے میں57 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چوری کیاگیا تھا۔ان میں سے 2.8 ملین صارفین میں نام، ای میل ایڈریس اورقنطاس فریکوئینٹ فلائر نمبرز،باقی 1.2 ملین میں صرف نام اور ای میل ایڈریس اور اس کے علاوہ...
    بنوں پولیس اسٹیشن میریان اور ہوید میں دو الگ الگ کواڈ کاپٹر ڈورون حملے میں ایک خاتون جاں حق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ہوید میں گذشتہ شب گھر پر نامعلوم سمت سے کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں ایک خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسرا کواڈ کاپٹر ڈرون حملہ علی الصبع پولیس اسٹیشن میریان پر کیا گیا جبکہ حملے سے پولیس اسٹیشن کی چھت پر نصب شمسی پلیٹ کو نقصان پہنچا۔  بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کواڈ کاپٹر ڈرون بہت زیادہ اونچائی...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں 48 گھنٹے تک نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کو دل کی تکلیف پر اسپتال داخل کرادیا گیا  ہے۔ انہیں رات گئے پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا  تھا، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ اسپتال میں شبلی فراز کی ڈاکٹرز مکمل نگرانی کررہے ہیں اور انہیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شبلی فراز کی اس سے قبل انجیو گرافی ہوچکی ہے۔ پشاور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر سے وہ علاج بھی کروا رہے ہیں۔...
    اسلام آباد ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی شاندار کارکردگی، ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے مالی سال 2024-25 میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 21 ارب 34 کروڑ روپے سرکاری خزانے میں جمع کروا دیے۔ ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق یہ کارکردگی ادارے کی تاریخ میں ایک سنگِ میل ہے۔بلال اعظم نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران اسلام آباد ایکسائز کی مجموعی ٹیکس کلیکشن 17 ارب 23 کروڑ روپے رہی تھی، جب کہ اس سال 4 ارب 11 کروڑ روپے زائد ریونیو حاصل کیا گیا۔ اُن کے مطابق ٹیکس وصولی میں اس قابلِ ذکر اضافے کا...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہورکی کوٹ لکھپت جیل میں قید تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ایک اور خط سامنے آگیا۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد ، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ 2 بڑی جماعتوں میں طے پانے والا میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کے باعث ناکام ہو چکا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ میثاق جمہوریت آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کیلئے میثاق جمہوریت تباہ کیا ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے لکھا کہ موجودہ حکومت نے میڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26 ویں ترمیم...
    ویب ڈیسک :سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کو سینے میں تکلیف ہونے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق شبلی فراز کو رات گئے پی آئی سی پشاور منتقل کیا گیا جہاں ان کا دل کی تکلیف کی وجہ سے ابتدائی علاج کیا گیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے شبلی فراز کو 24 گھنٹے کے لیے نگرانی میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم آج شبلی فراز کے آئندہ کے علاج کے بارے میں مشاورت کرے گی۔   گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے منگل کے روز طالبان کے سپریم لیڈر اور افغانستان کے چیف جسٹس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان دونوں پر افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی عدالت آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی بنیادیں موجود ہیں کہ طالبان کے اعلیٰ ترین روحانی رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی نے لڑکیوں، خواتین اور "دوسرے افراد" کے خلاف صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ہی انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ...
    یوٹیوب نے اعلان کیا ہے کہ وہ 15 جولائی 2025 سے اپنی مونیٹائزیشن پالیسیز میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد پلیٹ فارم پر موجود خودکار، بار بار دہرائے گئے اور کم معیار کے مواد کو محدود کرنا ہے تاکہ اصلی اور تخلیقی مواد کو فروغ دیا جا سکے۔ کس قسم کی ویڈیوز پر مونیٹائزیشن بند ہوگی؟ یوٹیوب کے مطابق وہ ویڈیوز اب مونیٹائز نہیں ہو سکیں گی جو خودکار طریقے سے تیار کی جاتی ہیں یا جن میں کوئی ذاتی یا اصل انداز شامل نہیں ہوتا۔ اس میں درج ذیل اقسام شامل ہیں: ۔ وہ ویڈیوز جو روبوٹک آواز کے ذریعے پیش کی جائیں اور انسان کا کوئی ذاتی تاثر یا بیانیہ شامل نہ ہو۔ ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءاور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کو رات گئے سینے میں شدید تکلیف کے باعث پشاور کے ایک ہسپتال کے انٹینسو کیئر یونٹ (پی آئی سی) میں منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہوئے 24 گھنٹے تک نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔شبلی فراز، جو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما ہیں، حال ہی میں سیاسی تناؤ کے درمیان رہے ہیں، جہاں پارٹی کے اندر اور باہر سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کی صحت کی اس ناگہانی خرابی نے سیاسی حلقوں میں تشویش پیدا کر دی ہے، خاص طور پر اس وقت جب پی ٹی آئی احتجاج اور سیاسی تحریکوں کی منصوبہ...
    اسپین میں تیار کردہ کابرالیس پنیر (Cabrales Cheese) نے دنیا کے مہنگے ترین پنیر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا، جب یہ 42,232 ڈالر (قریباً ایک کروڑ 19 لاکھ پاکستانی روپے) میں نیلام ہوا۔ یہ پنیر اسپین کے صوبے آسٹوریاس میں واقع آنخل دیاز ہیریرو(Ángel Díaz Herrero) پنیر فیکٹری نے تیار کیا تھا اور اسے 10 ماہ تک سطح سمندر سے 5 ہزار فٹ بلند لوس مازوس (Los Mazos) غار میں پکایا گیا۔ پنیر کا وزن 5 پاؤنڈ تھا اور اسے گائے کے دودھ سے تیار کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کولمبین ڈیری کمپنی نے پنیر چکھنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا پنیر کو مقامی سطح پر ہونے والے ایک مقابلے میں بہترین پنیر قرار دیا گیا، جس کے...
    ہر بلایی کز آسمان آید گرچہ بر دیگران قضا باشد بہ زمین نارسیدہ میگوید خانۂ انوری کجا باشد فارسی کے اس قطعہ کی آسان اردو میں تشریح کچھ یوں بنتی ہے کہ جو بھی بلا آسمان سے نازل ہوتی ہے، خواہ وہ دیگر لوگوں کا مقدر ہی میں کیوں نہ لکھی گئی ہو، وہ ابھی زمین تک پہنچتی بھی نہیں ہوتی اور پوچھتی ہے کہ انوریؔ کا گھر کہاں ہے؟ کچھ یہی صورتِ حال اہلِ سوات کی ہے۔ 2005 کا زلزلہ ہو، 2010 کا سیلاب ہو، طالبانائزیشن ہو یا پھر 2022 کا سیلاب آسمان سے نازل ہونے والی ہر بلا جنت نظیر وادی ‘سوات’ کا پتا پوچھتی ہے۔ جیسے حالیہ ‘سانحہ سوات’ کو لے لیں…… کہاں ڈسکہ (سیالکوٹ) جیسے دور...
    پی اے سی اجلاس کی کاروائی کو غلط طریقے سے رپورٹ کیا گیا :ترجمان زیڈ ٹی بی ایل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے، الیکٹرانک میڈیا کے ایک حصے نے زرعی قرضہ جات کی گمشدہ،جلے ہوئے فائلوں اور بقایا رقم کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ کے موقف کو غلط رپورٹ کیا۔ ترجمان زیڈ ٹی بی ایل انعام اللہ کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ 2007 میں سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27,537 قرض کیس کی فائلیں جلا دی تھیں۔ زرعی ترقیاتی بینک نے گمشدہ/جلی ہوئی فائلوں کی اکثریت کو ریکور...
    معلومات فراہمی میں رخنہ ڈالنے، بدنیتی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ افسران میں کھلبلی ، سسٹم کی بھاگ دوڑ شروع ،پروجیکٹ میں ٹیکس گھپلے کس طرح ہوئے ،افسران خوف زدہ قومی احتساب بیورو نے حیدرآباد کا رخ کرلیا ،سندھ بلڈنگ سمیت بلدیاتی اداروں میں بدعنوانی اورغیرقانونی طریقہ کارکی شکایات پر تحقیقات کاآغاز کیا ہے، پہلے مرحلے میں14 سال کا ریکارڈ طلب کرکے اسے جمع کرانے کی آخری تاریخ 11جولائی 2025ء مقرر ہے ، متعلقہ اداروں کو جاری نوٹس میں متنبہ کیا گیا ہے کہ مطلوبہ معلومات فراہمی میں رخنہ ڈالنے یا پھر بدنیتی کا مظاہرہ کرنے والوں کاعمل تحقیقات میں دخل اندازی شمار ہوگی ،ذمہ داران کے خلاف این اے او 1999 کے تحت کارروائی...
    لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات کی گئی تو جماعت اسلامی عوامی طاقت سے زبردست مزاحمتی تحریک برپا کرے گی۔ منگل کو منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح انسانیت کو کچل رہا ہے۔ نسل در نسل امریکی غلامی اختیار کرنے والے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی، اس کے حق میں بیان دینے اور نوبل انعام کی نامزدگی کے چکر سے باہر نکلیں اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے بجلی اور...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایک حد تک تو آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن ابھی پچھلے2 سال سے خاص طور پہ جو صورتحال ہے یہ تو بہت ہی ایکسٹریم ہے، یہ تو نارمل حالات نہیں ہیں جتنے صحافی بند کر دیے گئے ہیں، میڈیا پو جو پریشر آیا ہے ایک غیر معمولی پریشر آیا ہے، اس کی وجہ یہی ہے کہ جو ہم بات کرتے ہیں کہ کیوں کہ سیاست میں بحران آیا ہوا ہے تو اس کے نتیجے میں باقی تمام ادارے وہ بھی لیپٹ میں آ رہے ہیں، بشمول میڈیا کے، صحافت کے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ...
    ابھی دو دن پہلے عاشور گزرا ہے، شاید جب آپ یہ سطور پڑھ رہے ہوں تو کربلا کی خاک پر بہا ہوا وہ لہو آپ کے دل پر دستک دے رہا ہو، وہ لہو جس نے تاریخ کے ضمیر کو جھنجھوڑا اور ہمیں یہ بتا دیا کہ سرکٹ سکتا ہے جھکا یا نہیں جاسکتا۔ دو دن پہلے گزرا عاشور آج بھی ہمارے اندر موجود ہے، ہمارے سوال، ہماری خاموشی، ہماری بزدلی اورکبھی کبھار ہماری جرات میں۔ عاشور صرف ایک مذہبی واقعہ نہیں، یہ وقت کے ہر یزید کے خلاف حسین کا پیغام ہے۔ حسینؑ نے اس وقت کے طاقتور، جابر اور فاسد حکمران کو یہ کہہ کر للکارا تھا کہ ’’ مجھ جیسا اس جیسے کی بیعت نہیں کرتا ‘‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ:ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کے پانچ رہنماﺅں سمیت چھ افراد کی تین ماہ سے زائد کے عرصے بعد منگل کے روز مختلف مقدمات میں گرفتاری ظاہر کی گئی اور ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی کوئٹہ کی عدالت نے ان کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ان کی گرفتاری کوئٹہ کے دو تھانوں سول لائنز اور بروری روڈ پولیس سٹیشنز میں درج مقدمات میں ظاہر کی گئی ہے۔اس سے قبل ان کو 3 ماہ کے زائد کے عرصے سے تھری ایم پی او کے تحت زیر حراست رکھا گیا تھا۔ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی بہن نادیہ بلوچ نے تین ماہ سے زائد کے عرصے تک انھیں ایم پی او...
     سٹی 42: پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، نجکاری کمیشن بورڈ کی اہم منظوری مل گئی اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے 4 سرمایہ کاروں کوپری کوالیفائی کرلیا گیا،لیک سٹی ، عارف حبیب ،فاطمہ فرٹیلائز،سٹی اسکول کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کیا،لکی سیمنٹ،حب پاور کوہاٹ سیمنٹ،میٹرو وینچر کے کنسورشیم نے پری کوالیفائی کیا، ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر نے بھی پری کوالیفائی کرلیا،نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہوا،پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دلچسپی ظاہر کرنے والی کمپنیوں کی اسکروٹنی کی گئی،کمپنیوں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کےبعد پری کوالیفیکیشن کی منظوری دی گئی، پری کوالیفائیڈ کمپنیاں پی آئی اے کی بائی...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اسمبلی اختلاف یا اتفاق کیلئے بنی ہے، مار دھاڑ یا گالی گلوچ کیلئے نہیں، تاہم ان کا مؤقف ہے کہ اس معاملے کو اسمبلی کے اندر گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آج اس عمل کو جائز قرار دیدیا گیا تو آئندہ ہر اسمبلی میں یہی فارمولا استعمال ہوگا، اور کل کو مسلم لیگ ن سمیت تمام جماعتوں کو اسی بہانے سے نکالا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کیخلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے...
    سٹی 42 : چینی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی ۔  ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور فضائی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ایئر چیف نے چین کے ساتھ تاریخی تعلقات، اسٹریٹجک ہم آہنگی اور امن کی خواہش کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر چینی جنرل کو پاک فضائیہ کے جدید ڈھانچے، جنگی تیاری اور آپریشنل حکمتِ عملی پر بریفنگ دی گئی۔ لیفٹیننٹ جنرل وانگ چانگ نے پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور ملٹی ڈومین آپریشنز پر خراجِ تحسین پیش کیا۔  گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا...
    ڈائریکٹر اکاؤنٹ ، آڈٹ اور فنانس کے افسران کی مجرمانہ غفلت ، ادائیگی رکوانے میں پراسرار چشم پوشی بینک سے ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس ادائیگی کے باوجود متعلقہ ذمہ داران کی نااہلی کا رویہ بدستور برقرار سیسی کے نان فائلر ہونے کے باعث 15کے بجائے پینلٹی کے ساتھ35فیصد ٹیکس ادائیگی، ادارے کو کروڑوں روپے کا نقصان، آفس ٹائم ختم ہونے کے بعد ایف بی آر کو67کروڑ روپے بذریعہ چیک جاری۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ محنت کے ذیلی ادارے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سیسی میں کروڑوں روپے ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا، سابق کمشنر سیسی نے اپنی پوسٹنگ کے آخری دن ایف بی آر کو گورننگ باڈی سیسی یا چیئرمین گورننگ باڈی کی منظوری کے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ راولپنڈی میں گوجر خان کے علاقے بیول میں گھر سے برآمد ہونے والے افریقی نسل کے شیر کو ایوب پارک راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ وائلڈ لائف کی جانب سے شیر کے مالکان ملک تصدق اور ملک اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔  محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق مقدمے میں شیر کی دیکھ بھال کرنے والے ملازم رخسار احمد کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی اتھارٹی اور ایف آئی اے کی درخواست پر پاکستان مخالف پروپیگینڈا کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ایف آئی اے اور سائبر کرائم اتھارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر 24 جولائی2025 کو حکم نامی جاری کیا جو منگل کو متاثرہ اکاﺅنٹس کے مالکان کو یوٹیوب کی جانب سے موصول ہوا عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری...
    ---فائل فوٹو  دریائے سوات میں 2010ء میں آنے والے خطرناک سیلاب کے بعد خریدا گیا اَرلی فلَڈ وارننگ سسٹم 15 سال بعد بھی تاحال نصب نہیں کیا جا سکا۔خیبر پختونخوا حکومت نے 2010ء کے سُپر فلڈ کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم خریدا تھا جسے تاحال نصب نہیں کیا گیا ہے۔اس حوالے سے انسپیکشن ٹیم نے محکمۂ آبپاشی کو خط لکھتے ہوئے جواب طلب کیا ہے۔خط میں پوچھا گیا کہ ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے، دور دراز علاقوں میں ہنگامی رابطوں کے لیے 2013ء میں وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بھی خریدا گیا تھا، انسپکشن ٹیم کوسسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنے کی وجوہات سے آگاہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے اجلاس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 100 فیصد سے بھی زائد اضافہ کیا گیا ہے، جس پر ارکان کمیٹی نے تشویش کا اظہار کیا۔چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) نے کمیٹی کو بتایا کہ گزشتہ 6 سال سے ٹول ٹیکس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا، اسی لیے اب یکدم ٹول کی قیمتیں بڑھائی گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس سے حاصل ہونے والا ریونیو 32 کروڑ روپے سے بڑھ کر 64 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے، جو صرف ٹول ریٹس میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہوا۔اس پر سینیٹر پرویز رشید نے تنقیدی انداز میں...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
    7 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا جس پر اب جنید صفدر کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ منگل کے روز جنید صفدر نتے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی اور قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کو سراہا۔ انہوں نے لکھا ‘پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا، اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے ‘۔ واضح رہے کہ ٹریفک وارڈن نے معمول کی چیکنگ کے دوران گاڑی کو روکا اور قوانین کی خلاف ورزی...
    ٹرمپ کا فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کا منصوبہ سامنے آگیا، نیتن یاہو کا دو ریاستی حل سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ فلسطین میں دو ریاستی حل کو مسترد کرتے ہیں، کیونکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست “اسرائیل کو تباہ کرنے کا پلیٹ فارم” بن سکتی ہے۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو حکومت کرنے کا حق ہونا چاہیے لیکن سیکیورٹی جیسے معاملات ہمیشہ اسرائیل کے کنٹرول میں رہنے چاہییں۔ ٹرمپ نے فلسطینیوں کو غزہ سے بے دخل کرنے کے متنازع منصوبے پر بھی پیش رفت کا اشارہ دیتے ہوئے...
    —فائل فوٹو حیدرآباد میں مختلف اداروں میں بدعنوانی اور کرپشن کی شکایات پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔نیب کے مطابق ایس بی سی اے، چیف میونسپل کمشنر، واسا اور میونسپل کمشنر قاسم آباد کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ایس بی سی اے کی جانب سے رہائشی و کمرشل اسکیمز کو جاری این او سیز کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی آمدن، اخراجات اور حکومتی فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نوٹس کے مطابق ٹی ایم سی قاسم آباد میں بھرتیوں اور فنڈز کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔نیب نے تمام محکموں کے افسران کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 جولائی 2025ء) گیارہ صفحات پر مشتمل قرارداد میں افغانستان میں اقتصادی بحالی، ترقی اور خوشحالی کے مواقع پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا ہے اور عطیہ دہندگان سے ملک کے سنگین انسانی اور معاشی بحران سے نمٹنے کی اپیل کی گئی ہے۔ افغانستان: انسانی حقوق پر طالبان حکمرانوں کے حملوں کا سلسلہ جاری قرارداد کے حق میں 116 ووٹ پڑے، امریکہ اور اس کے قریبی اتحادی اسرائیل نے مخالفت کی جبکہ روس، چین، بھارت اور ایران سمیت 12 ملکوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد پر عمل درآمد قانونی طور پر لازمی نہیں ہے لیکن اسے عالمی رائے کے عکاس کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جرمنی، آئرلینڈ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)سپریم کورٹٰ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کے قابل قبول ہونے کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔ٹرائل کورٹ نے اسے موت کی سزا سنائی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو میں اس کے اعتراف جرم کی بنیاد پر اس کی توثیق کی تھی۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایسے ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا...
    پشاور(نیوزڈیسک)سوات میں کئی سال پہلےخریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم تاحال نصب نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم نے سیکرٹری محکمہ آبپاشی کو خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے 2010 میں ارلی وارننگ سسٹم خریدا تھا جو تاحال نصب نہیں کیا گیا، انسپکشن ٹیم کو سسٹم کی موجودہ حالت اور نصب نہ کرنےکی وجوہات سے آگاہ کیا جائے ۔ پلاننگ و مانیٹرنگ سیل محکمہ آبپاشی نے صوبائی انسپکشن ٹیم کو جوابی خط میں کہا کہ وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم 2013 میں دوردراز علاقوں میں مؤثرمواصلات اور ہنگامی رابطے کیلئےخریدا گیا تھا تاہم تکنیکی اور سکیورٹی تحفظات کے باعث سسٹم نصب نہیں کیا جاسکا۔ خط...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے مالی سال 24-2023 کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں 1100 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سوات میں قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے کئی سال پہلے خریدا گیا ارلی وارننگ سسٹم آج تک نصب نہیں کیا جا سکا۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری صوبائی انسپکشن ٹیم نے محکمہ آبپاشی کے سیکرٹری کو خط لکھ کر وضاحت طلب کی ہے کہ 2010 میں خریدا گیا یہ نظام آخر اب تک نصب کیوں نہیں ہوا۔ انسپکشن ٹیم نے سسٹم کی موجودہ حالت اور تاخیر کی وجوہات جاننے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔محکمہ آبپاشی کے پلاننگ و مانیٹرنگ سیل نے اپنے جواب میں بتایا کہ 2013 میں وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم خریدا گیا تھا تاکہ دور دراز علاقوں میں ہنگامی رابطے ممکن بنائے جا سکیں، لیکن تکنیکی پیچیدگیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کا زیرِ حراست ملزمان کے انٹرویوز سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ اعترافِ جرم صرف آزاد ماحول میں ممکن ہے۔ زیرحراست ملزم کا انٹرویو قابل قبول شہادت نہیں نہ ہی اس بنیاد پر سزا دی جاسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے 25 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں قتل کیس میں سزائے موت کے ملزم شاہد علی کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو سزا دینے میں صرف ٹی وی انٹرویو پر انحصار کیا گیا، جو کہ اس وقت ریکارڈ کیا گیا جب وہ پولیس کی تحویل میں تھا۔ ...
    پاکستان کے معروف ہدایت کار ندیم بیگ نے اداکار احد رضا میر اور اداکارہ سجل علی کی طلاق کے بعد ڈراما سیریل ’میں منٹو ہوں‘ میں سجل علی اور آصف رضا میر کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی۔ حال ہی میں ہدایت کار نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف امور پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ اس دوران جب ندیم بیگ سے پوچھا گیا کہ ڈراما سیریل ’میں منٹو نہیں ہوں‘ کے لیے آصف رضا میر اور سجل علی کو ایک ساتھ کاسٹ کرنے میں مشکلات پیش آئی؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈرامے میں جو کردار سجل کا ہے وہ خاص طور پر سجل کے لیے ہی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے مالی سال 2023-24ء کی آڈٹ رپورٹ میں وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں سنگین مالی بے ضابطگیوں، قواعد کی خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشاندہی کی ہے۔ رپورٹ میں 1100؍ ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں، نقصانات اور دیگر مسائل کا احاطہ کیا گیا ہے، جو مالیاتی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، غیر مجاز ادائیگیوں اور ادارہ جاتی کنٹرولز کی کمزوری کو ظاہر کرتے ہیں۔ رپورٹ میں سب سے سنگین معاملہ 35؍ لاکھ 90؍ ہزار ٹن گندم کی درآمد کو قرار دیا گیا ہے، جو اس وقت کی گئی جب ملک میں مقامی سطح پر وافر مقدار میں گندم موجود تھی۔ اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے اجلاس میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ کے دوران سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہاکہ 24گھنٹے میں ملزم گرفتار کیا جو قابل ستائش ہے،دن دہاڑے قتل کرکے ملزم بھاگ کیسے جاتا ہے؟ کیا یقینی بنایا گیا ہے کہ تفتیش کوئی غلطی ملزم کو فائدہ نہ دے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سینیٹر ثمینہ زہری کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اسلام آباد میں سوشل میڈیا انفلوانسر ثنا یوسف قتل کیس پر بریفنگ دی گئی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد پولیس کو 2جون کو اطلاع ملی کی 17سالہ بچی کو قتل کیا گیا، 2جون کو...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلادیش کے خلاف قومی ٹیم میں سلمان علی آغا (کپتان) ، ابرار احمد ، احمد دانیال، فہیم اشرف ، فخر زمان اور حسن نواز کو شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حسین طلعت ، خوش دل شاہ ، عباس آفریدی ، محمد حارث ، محمد نواز،صائم ایوب ، صاحبزادہ فرحان ، سفیان مقیم اور سلمان مرزا بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 جولائی سے شروع ہوگی۔ دوسری جانب نوید اکرم چیمہ ٹیم کے منیجر جب کہ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ ہوں گے، ایشلے نوفکی بولنگ کوچ، محمد حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔ اس کے علاوہ شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے،...
    بسام سلطان: محکمہ بلدیات پنجاب میں بدعنوانی کا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جس میں فیلڈ فارمیشنز کے ذمہ داران سے اعلیٰ حکام کے نام پر بھتے کی مبینہ کالز کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ بلدیات نے صوبے بھر کے ایڈمنسٹریٹرز اور چیف آفیسرز کو ایک اہم مراسلہ جاری کیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سروس سے متعلق مسائل کے حل کی آڑ میں افسران کو جعلی کالز کے ذریعے مالی مطالبات کیے جا رہے ہیں۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ماضی میں بھی ایسے بھتہ خوری کے واقعات سامنے آ چکے ہیں جن پر تشویش کا اظہار کیا گیا...
    ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ ان شہادتوں کے نتیجے میں 166خواتین بیوہ اور 413 بچے یتیم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران حریت رہنمائوں، نوجوانوں، صحافیوں، علمائے کرام اور انسانی حقوق کے کارکنوں سمیت 41 ہزار 242 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے 8 جولائی 2016ء میں معروف نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے اب تک 2 ہزار 62 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔ ان میں سے 337 کشمیریوں کو جعلی مقابلوں یا دوران حراست شہید کیا گیا۔ برہان وانی کے نویں یوم شہادت کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا...
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، غفلت، کام چوری اور کرپشن میں ملوث افسران اور اہلکار سخت سزا کے لیے تیار رہیں۔ وزیرِ صحت خواجہ عمران نذیر نے لاہور میں پاک پتن ڈسٹرکٹ اسپتال کے معاملے پر اجلاس کی صدارت کی جس میں محکمۂ صحت میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں صحت کی سہولتوں میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ بھی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیرِ صحت کا کہنا تھا کہ مریضوں کی فلاح اولین ترجیح ہے، بلا معاوضہ ادویات کی فراہمی میں تعطل، کمی یا کوتاہی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرِ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پیر کے روز سینئر بیوروکریٹس کے لیے مالی فوائد حاصل کرنے کا تقریباً لامحدود راستہ کھول دیا، جب کہ بیک وقت انہی اداروں پر کفایت شعاری کے اقدامات نافذ کر دیے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ 10 جولائی 2014 کو جاری ہونے والا وہ حکم نامہ جس میں کارپوریٹ اداروں کے بورڈ اجلاسوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک محدود کیا گیا تھا، ابتدائی طور پر واپس لے لیا گیا ہے، یعنی یوں سمجھا جائے کہ وہ نوٹی فکیشن کبھی جاری ہی نہیں ہوا۔ 12 جون 2024 کو جاری ہونے والے نئے حکم نامے میں (جو وفاقی کابینہ کی...
     جب زمبابوے کے دوسرے بڑے ٹیسٹ سینٹر بلاوایو کے کو ئین سپورٹس کلب پر جاری زمبابوے اور سائوتھ افریقہ کے در میان جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھانے کے وقفے سے لمحہ قبل بیٹنگ اینڈ پر موجود 27 سالہ ویان مولڈر نے جنوبی افریقہ کی اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کر دیا، تو میدان میں موجود چند سو تماشائیوں، کمنٹیٹرز سمیت دنیا بھر میں موجود کرکٹ تماشائی حیران رہ گئے۔ کیوں کہ ویان مولڈر نے ایک ایسا موقع جان بوجھ کر گنوا دیا جو انہیں ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں امر کر سکتا تھا۔ 367 رنز پر بیٹنگ کر رہے، ویان مولڈرز کے سامنے عظیم ویسٹ انڈین بلے باز سر برائن لارا کا 400 رنز کا تقریبا ناقابل ‘تسخیر...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا کسی ملزم کا اعترافی بیان قانونی طور پر ناقابلِ قبول ہے، جب تک وہ بیان کسی مجسٹریٹ کی موجودگی میں نہ دیا گیا ہو۔ عدالت عظمیٰ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا، جسے اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی، اور سندھ ہائیکورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو کی بنیاد پر اس سزا کی توثیق کی تھی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اس فیصلے پر مشتمل 25 صفحات پر مبنی تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس میں فوجداری انصاف کے نظام، میڈیا کی طاقت، اور...
    واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) پاکستان کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کیلئے نامزد کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کردیا ہے اور اس حوالے سے ایک خط نوبیل کمیٹی کو بھیجا گیا ہے، نیتن یاہو نے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وہ خط بھی پیش کیا جو انہوں نے نوبیل امن انعام کے لیے نامزدگی کے طور پر کمیٹی کو بھیجا، وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ عشائیے کے موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’ صدر ٹرمپ اس وقت بھی...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے تحت عمل میں آئے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے افغانستان و مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے کی، جبکہ افغان وفد کی سربراہی افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے پہلے باضابطہ مذاکرات اسلام آباد میں منعقد ہوئے، جس میں دونوں ممالک نے دہشتگردی کو خطے کے امن و استحکام کے...
    بیول میں گھر سے شیر برآمد کرنے کا مقدمہ تھانہ گوجر خان میں درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ وائلڈ لائف انسپکٹر سمیع اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ پنجاب وائلڈ لائف پروٹیکشن،پریزرویشن اینڈ کنزرویشن ایکٹ 1974 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔خفیہ اطلاع پر ملک تصدق اقبال کے ڈیرے سے کھال نسر کا خونخوار شیر برآمد کیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق شیر کی برآمدگی کے لئے سول جج گوجر خان حسنات اسلم کی عدالت سے رہائش گاہ کی سرچنگ کے وارنٹ حاصل کیے، شیر کی دیکھ بھال کے لئے رکھا گیا ملازم رخسار احمد موقع سے فرار ہو گیا، وائلڈ لائف ترمیمی ایکٹ 2025کے تحت کھال شیر بغیر رجسٹریشن،لائسنس رکھنا قانونی جرم ہے۔ مقدم...
    لاہور: پنجاب میں نجی تحویل میں رکھے جانے والے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانوروں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیے ان کی نس بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان خطرناک جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے گی۔ چیف وائلڈ لائف رینجرز پنجاب مبین الہٰی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار بگ کیٹس کو ریگولیٹ کیا گیا ہے۔ نجی تحویل میں رکھے گئے شیر، ٹائیگر، تیندوے اور اس انواع کے دیگر جانور ڈکلیئر کرنے کے لیے دو مئی تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پنجاب میں 180 رجسٹرڈ وائلڈ اینیمل بریڈنگ فارم ہیں جنہوں نے اپنے پاس موجود بگ کیٹس کی...
    جرمن قونصل خانے نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں قونصل خانہ 8 سے 11 جولائی تک عارضی طور پر بند رہے گا۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ بندش عملی وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔ قونصل خانے نے وضاحت کی ہے کہ پاسپورٹ کی وصولی کی سہولت جاری رہے گی، تاہم ویزا اپائنٹمنٹس کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔ اس اچانک اعلان کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور سیاحوں سمیت متعدد پاکستانی شہری غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں، جنہوں نے آئندہ دنوں میں جرمنی سفر کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ دوسری جانب، سویڈن نے پاکستان میں ویزا پراسیسنگ کی سہولت دوبارہ بحال کر دی ہے۔ وزارت خارجہ پاکستان کے مطابق، یہ سہولت فوری طور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کا مرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے گزشتہ روز کو بینکاری نظام میں مجموعی طور پر 13 کھرب روپے کا انجیکشن کیا، جس کا مقصد قلیل مدتی لیکویڈیٹی کو برقرار رکھنا تھا۔ یہ انجیکشن روایتی اور شریعت کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشنز(او ایم او) کے ذریعے کیا گیا۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، روایتی او ایم او کے ذریعے 12.647 کھرب روپے کا انجیکشن کیا گیا، جس کی اوسط شرح منافع 11.03 فیصد رہی، اور زیادہ تر رقم 14 روزہ مدت کے آلات کے ذریعے فراہم کی گئی۔دوسری جانب، مرکزی بینک نے شریعت کے مطابق مداربہ پر مبنی او ایم او بھی کیا، جس میں 361.6 ارب روپے کا اضافہ کیا گیا۔ یہ انجیکشن 7 دن اور 14...
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی کی چھاپا مار کارروائی، دودھ کے نمونے حاصل، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی خوراک عبدالجبار خان اور ڈی جی آصف جان صدیقی کی ہدایت پر سندھ فوڈ اتھارٹی ضلع کیماڑی کے ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان کی نگرانی میں ٹیم نے پاک کالونی، بلدیہ کالونی، میٹروول اور سائٹ ایریا میں دودھ کی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا، ٹیم نے دکانوں سے دودھ کے نمونے حاصل کئے، جنہیں کراچی یونیورسٹی کی لیب بھجوایا گیا جب کہ صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال پر دودھ فروشوں پر جرمانہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر بشیر خان نے کہا کہ لیب رپورٹ کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹٰ نے پولیس کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے ملزم کے ریکارڈ کیے گئے اعترافی بیان کے قابل قبول ہونے کو مسترد کر دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کراچی میں ایک بچے کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو بری کردیا۔ ٹرائل کورٹ نے اسے موت کی سزا سنائی تھی جبکہ ہائی کورٹ نے واقعاتی شواہد اور ٹی وی انٹرویو میں اس کے اعتراف جرم کی بنیاد پر اس کی توثیق کی تھی۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ایسے ملزم کا پولیس افسر کی تحویل میں میڈیا کے ذریعے اعتراف جرم اس کے خلاف استعمال نہیں ہو سکتا جب تک اسکا...
    اسلام آباد (انٹرنیشنل ڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورہ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی۔ افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے اہم شعبوں بشمول تجارت اور ٹرانزٹ تعاون، سکیورٹی اور کنیکٹیویٹی کا احاطہ کیا گیا۔ دونوں اطراف نے دہشت گردی کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ تسلیم کیا۔ پاکستان نے افغان سرزمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مٹیاری(نمائندہ جسارت)آبادی کے عالمی دن کے موقع پر ضلع مٹیاری کے گاؤں گل حسن ٹگڑ میں قریب ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ یہ سیشن عبدالمجید شیخ اور فیاض ہاشمانی کی جانب سے منظم کیا گیا۔سیشن میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل اور ان پر قابو پانے کے لیے خاندانی منصوبہ بندی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاکو خاندانی منصوبہ بندی کے مختلف طریقوں کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ضلع سینٹر انچارج، ایف ڈبلیو ای اور میل موبلائزرز نے مقامی افراد کو خاندانی بہبود کے مراکز سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی تاکہ تعلیم، صحت اور خوراک جیسے بنیادی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد،جامشورو(نمائندہ جسارت) شہدائے کربلا حضرت اِمام حْسین ؓ اور اْن کے رفقا کی عظیم شہادت انتہائی مذہبی پْر جوش طریقے سے منایا گیا۔ اِس سلسلے میں جامشورو کے ڈپٹی کمشنر غضنفر قادری SSPجامشوروظفر صدیق چھانگا نے کوٹری جامشورو اور ضلعے کے دیگر ماتمی قافلوں کی گزر گا ہو ں کا دورہ کرتے ہوئے اطمنان کا اظہار کیا۔کوٹری، تھانہ بولا خان، سن، مانجھند، بڈا پور، کھانوٹ، سیدآباد،سہون شریف، آمری، لکی شاہ صدر، نوری آباد، لونی کوٹ،سائیں اللہ ڈنو ملاح، بیگو خان، گوٹھ لاکھو فقیرسینڈوز نگر کے علاوہ دیگر مقامات سے یوم عاشورہ کے ذوالجناح، عَلم، تعزیوں کے جلوس برآمد ہوئے۔ جبکہ جامشورو میں سید فیض شاہ،اورسید سردار شاہ کی قیا دت میں مرکزی ماتمی جلوس اِمام بارگاہ سجادیہ سے...
    کراچی کے قدیمی علاقے لیاری، بغدادی میں دو روز قبل گرنے والی عمارت کا ملبہ ہٹا دیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 27 افراد کی لاشیں نکالی گئیں، 12 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، ریسکیو آپریشن مکمل کرنے میں تقریباً 50 سے زائد گھنٹے لگے۔  سندھ حکومت کی نگرانی میں فعال اور موثر ریسکیو آپریشن کیا گیا اور صوبائی حکومت کی موجودگی نظر آئی، لیکن دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے اس عمارت کی خطرناک حالت سے باخبر تھے، مگر مسلسل تاخیر، نااہلی اور فرائض کی عدم ادائیگی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اکثر اوقات یہ دیکھا گیا ہے کہ مالی مجبوریوں کے باعث شہری ان مخدوش عمارتوں کو چھوڑنے پر آمادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یمن میں حوثی اکثریتی گروپ انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بحیرہ احمر میں ان کے حملے کا نشانہ بننے والا مال بردار بحری جہاز “میجک سیز” مکمل طور پر سمندر میں ڈوب گیا ہے۔ترجمان کے مطابق، یہ جہاز بارہا مقبوضہ فلسطینی بندرگاہوں میں داخل ہونے کی حوثیوں کی جانب سے عائد کردہ پابندی کی خلاف ورزی کرتا رہا، جس کے بعد اسے بیلسٹک میزائلوں، تین ڈرونز اور دو ریموٹ کنٹرول کشتیوں سے نشانہ بنایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز اسرائیل جا رہا تھا، اور اس کی منزل انصار اللہ کی جانب سے عائد پابندی کی خلاف ورزی تھی۔ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک اسرائیلی جارحیت جاری رہے گی، وہ فلسطینی عوام کی حمایت...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایڈیشنل سیکریٹری سطح کے مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا جس میں 19 اپریل کو اسحاق ڈار کے دورۂ کابل میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری (افغانستان اور مغربی ایشیا) علی اسد گیلانی نے کی، افغان وفد کی قیادت افغان وزارت خارجہ میں سیاسی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے کی۔ ملاقات میں دو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کی ہے اور امریکا اسرائی کا نام لیے بغیر سخت بیان جاری کیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق عالمی طاقتوں کے متبادل گروپ برکس نے ایران پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت  کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم، تنظیم نے امریکا اور اسرائیل کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا۔برازیل، روس، بھارت، چین، اور جنوبی افریقا پر مشتمل برکس کا 17 واں سربراہی اجلاس برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں دو روزہ سیشن کے طور پر شروع ہوا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایران کی شہری اور جوہری تنصیبات پر 13 جون کے...
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ 17ویں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اگرچہ سعودی عرب تاحال اس بلاک کا مکمل رکن نہیں ہے، لیکن وہ ایک ایسے ملک کے طور پر اجلاس میں شرکت کررہا ہے جسے اس گروپ میں شمولیت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ فیصل برکس سمٹ کے دوسرے دن کی نشست میں شرکت کریں گے، جس میں شراکت دار اور مہمان ممالک کے علاوہ وہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی شریک ہوں...