2025-09-21@19:49:51 GMT
تلاش کی گنتی: 7687
«پراکش راج»:
(نئی خبر)
کراچی: پاکستان کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے مشکلات میں گھرے بابراعظم کو خصوصی مشورہ دے دیا۔ پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر بابراعظم گزشتہ چند برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ اس وقت قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے بھی باہر ہیں اور مسلسل تنقید کی زد میں ہیں۔ سوشل میڈیا پر تنقید نے ان کی فارم پر بھی اثر ڈالا ہے اور ہر فارمیٹ میں ان پر کارکردگی دکھانے کا دباؤ بڑھ گیا ہے۔ سابق کپتان وسیم اکرم نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم پاکستان کے سپر اسٹار ہیں اور دنیا کے بہترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں، بابراعظم کو پرسکون رہنا چاہیے، غیر ضروری طور پر میڈیا سے گریز کریں اور تنقید...
افغانستان ایک بار پھر قدرتی آفت کی زد میں آ گیا، جہاں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ افغان حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 1,411 سے تجاوز کر گئی جبکہ 3,251 افراد زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ افغان ہلال احمر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 8 ہزار سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ تباہی مشرقی صوبہ کنڑ میں ہوئی ہے، جہاں کئی دیہات ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر کم از کم پانچ صوبے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو کارروائیاں اب بھی جاری ہیں اور...
لاہور میں اسٹیج اداکارہ اقراء پر تشدد کرنے اور فائرنگ کرکے دھمکانے والے شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیج آرٹسٹ اقراء کی مدعیت میں ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم نے تھیٹر میں داخل ہوکر اداکارہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کر کے انہیں دھمکیاں بھی دی تھیں۔ یہ واقعہ تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں پنجابی تھیٹر میں پیش آیا۔ اداکارہ کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے تھیٹر کے دوران چہرے پر تھپڑ مارے۔ شور کرنے پر ملزم نے پستول نکال کر زمین پر فائر کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری...
فلم، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور اداکار انور علی کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں شوبز کی نمایاں شخصیات اور مداح بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ انور علی کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی، جس کی امامت سینئر اداکار جواد وسیم نے کی۔ نمازجنازہ میں خالد عباس ڈار، افتخار ٹھاکر، راشد محمود، طاہر انجم، اشرف خان، گوشی خان، پرویز رضا،جاوید رضوی، ذوالفقار علی زلفی، آغا قیصر عباس اور دیگر معروف فنکار شریک ہوئے۔ انور علی کی تدفین کے موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ ان کا فنی سفر کئی دہائیوں پر محیط رہا۔ ڈرامہ سیریل ابابیل، ہوم سویٹ ہوم...
کریئیٹین (Creatine) ایک قدرتی مرکب ہے جو عضلات میں توانائی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو ورزش یا بھاری جسمانی سرگرمی کرتے ہیں۔ زیادہ تر کریئیٹین جانوروں سے حاصل ہونے والی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔ یہاں وہ غذائیں ہیں جن سے آپ قدرتی طور پر کریئیٹین حاصل کر سکتے ہیں: گائے کا گوشت: سب سے بڑی قدرتی ذریعہ بکرے یا دنبے کا گوشت پولٹری (چکن، ٹرکی) ٹونا، سالمن ، کوڈ اور ہرنگ (Herring) مچھلی۔ یہ مچھلیاں خاص طور پر کریئیٹین سے بھرپور ہوتی ہیں۔ جھینگا اور کیکڑا کریئیٹین تقریباً صرف جانوروں کی مصنوعات میں ہوتا ہے۔ سبزی خور یا ویگن افراد کو یہ خوراک سے براہِ راست نہیں...
مغربی سوڈان میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، باغی گروپ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔ سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ...

پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر
پاکستان کی جامع مذاکرات کی نگرانی کیلئے چین کو دعوت، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کرتے ہیں: چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہےکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان کی حمایت حمایت کرتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 25 ویں اجلاس میں شرکت کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف پیر کو بلٹ ٹرین کے ذریعے تیانجن سے چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔...
اسلام آباد: اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3 فیصد پر آگئی، جوگزشتہ دو ماہ میں سب سے کم سطح ہے، پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق اس کمی کی بنیادی وجہ دیہی اور شہری علاقوں میں خراب ہونیوالی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تقریباً 25 فیصد کمی ہے۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے اگست کیلیے مہنگائی کی پیشگوئی 4 سے 5 فیصد تھی، جس کے برعکس اصل شرح کہیں کم رہی، تاہم وزارت نے خبردارکیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ زرعی علاقوں میں فصلوں کو نقصان پہنچنے کے باعث خوراک کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ مہنگائی کے اعداد و شمار ایسے وقت پر جاری کیے گئے ہیں جب اسٹیٹ بینک...
فورنزک آرکیٹیکچر نامی تحقیقی تنظیم اکتوبر دو ہزار تئیس سے غزہ میں اسرائیلی طرزِ عمل کا عمیق مطالعہ کر رہی ہے۔اس تنظیم کی تازہ ترین رپورٹ اٹھارہ مارچ تا یکم اگست کی مدت کا احاطہ کرتی ہے۔اٹھارہ مارچ کو اسرائیل نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی سمجھوتہ توڑ کے غزہ میں انسانی امداد کا داخلہ مکمل طور پر روک دیا۔اس کے بعد قحط کی جو فضا بنی وہ فورنزک آرکیٹیکچر کی تحقیق کے مطابق ایک منصوبہ بند حکمتِ عملی ہے۔امریکا کلی اور دیگر مغربی ممالک جزوی طور پر قول و فعل کے تضاد کے ساتھ اس حکمتِ عملی کے ساجھے دار ہیں۔ اسرائیل کو کھلی چھوٹ ہے کہ وہ غزہ کو خالی کرانے کا منصوبہ آرام سے مکمل کرے۔صدر ٹرمپ...
دبئی: ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔ وسیم اکرم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 26 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں جن میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ گلف جائنٹس کی ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کپتان جوناتھن فیگی نے 52 رنز بنائے۔ جواب میں رئیس احمد نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 36 گیندوں پر ناقابلِ شکست 68 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 13.5 اوورز میں ہدف تک پہنچا دیا۔ دیگر میچز میں ایم آئی ایمریٹس نے ڈیزرٹ وائپرز کو ڈی ایل ایس میتھڈ سے 11 رنز سے، جبکہ ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپیٹلز کو 7 وکٹوں...
ایک امریکی ویٹرنری ماہر نے خبردار کیا ہے کہ جھیلوں اور تالابوں میں پائے جانے والے زہریلی نیلی و سبز الگی پالتو جانوروں کے لیے مہلک ثابت ہو سکتے ہیں اور اگر بروقت احتیاط نہ کی گئی تو ان کا اثر چند منٹوں میں جان لیوا ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بدترین سیلابی صورت حال برقرار، مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ورجینیا ٹیک یونیورسٹی کی ویٹرنری ماہر ڈاکٹر الیگزینڈرا ریڈی نے کہا ہے کہ یہ زہریلا سائنوبیکٹیریا، جسے عام طور پر نیلی سبز الگی (بیکٹریائی کائی) کہا جاتا ہے چند منٹوں میں جانور کی جگر اور اعصابی نظام کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ یہ الگی کہاں پائی جاتی ہے؟ یہ الگی زیادہ تر ٹھہرے ہوئے...
پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم، جنہیں دنیا بھر میں ‘سلطان آف سوئنگ’ اور بہترین بولر کے طور پر جانا جاتا ہے، حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ شہرت کے پیمانے کس قدر بدل گئے ہیں۔ وسیم اکرم نے شو میں بتایا کہ وہ ایک تقریب کے سلسلے میں شارجہ اسٹیڈیم میں موجود تھے جہاں میزبانی تابش ہاشمی کر رہے تھے۔ تابش نے پہلے وسیم اکرم کو اسٹیج پر بلایا تو حاضرین نے تالیاں بجائیں لیکن وہ جوش و خروش نظر نہ آیا جس کی توقع تھی۔ یہ بھی پڑھیے: شاہین شاہ آفریدی کیسے وسیم اکرم بن سکتے ہیں؟ سوئنگ کے سلطان نے بتا دیا تاہم...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی خواتین اور مرد باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ایونٹ میں دنیا کے 26 ممالک کی 34 ٹیمیں شریک تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی باکسر عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچیں اور پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتا۔ اس کامیابی کو ملک کے لیے ایک اہم اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ویمنز مقابلوں میں پاکستان کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنل میں پہنچی ہیں، جسے ماہرین پاکستانی خواتین باکسنگ کے لیے بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ مرد باکسرز میں بھی عمدہ کارکردگی دیکھنے کو ملی۔ پاک آرمی کے...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے فارم میں واپسی کے لیے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہیں تنقید کو نظر انداز کرکے اپنی کلاس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ قائم رہتی ہے، بابر کو پُرسکون رہتے ہوئے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ضروری پریس کانفرنسز سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں ہیں۔ ان کے ٹیلنٹ اور تسلسل پر کوئی شک...
ایس سی او میں پاکستان کی رکنیت نے خطے میں تجارت کے لیے نئی راہیں کھول دی ہیں، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس عاطف اکرام شیخ نے ایس سی او کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ تیانجن میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس علاقائی ترقی کیلئے تعاون کے فروغ کا سنہری موقع ہے، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ سربراہی اجلاس رکن ممالک کیلئے علاقائی رابطوں اور باہمی تجارت کے فروغ ، بیرون ملک کاروبار کو آسان بنانے کا موقع فراہم کرتا ہے، نائب صدر ایس سی او چیمبر آف کامرس نے کہا کہ شنگھائی تعاون...
پاکستانی خواتین باکسرز نے چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک آرمی کی عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18 کی 48 کلوگرام کیٹیگری کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ عائشہ ممتاز نے ویمنز انڈر 18کے فائنل میں پہنچ کر پاکستان کیلئے سلور میڈل حاصل کیا۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دنیا کے 26 ممالک کی34 ٹیمیں شریک ہوئیں۔ تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاک آرمی کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنلسٹ ہیں۔ چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی مرد باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔ پاک آرمی کے قدرت اللہ سیمی فائنلسٹ،...
یو ایس اوپن میں گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس میں بچے کو تحفتاً دی جانے والی کیپ ساتھ کھڑے شخص نے چھین لی تھی۔ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس پلیئر کامل میچازک نے کیرن کیچانوف کیخلاف تاریخی فتح کے بعد اپنی کیپ ایک کمسن مداح کو دی لیکن ساتھ موجود شخص نے اسے چھین کر اپنی اہلیہ کے بیگ میں ڈال لیا۔ A Polish millionaire CEO and businessman was exposed after grabbing a tennis star’s hat that was being given to a child pic.twitter.com/3fVEBetmlK — FearBuck (@FearedBuck) August 30, 2025 یہ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔ مداحوں نے مذکورہ شخص کو خود غرض اور اس کے عمل کو شرمناک قرار دیا۔ پولش پلیئر نے واقعے...
افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں اتوار کی شب آنے والے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے بختَر نیوز ایجنسی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 250 افراد جاں بحق اور 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر اتھارٹی نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ اضلاع کے کئی علاقے دور دراز اور دشوار گزار ہیں جہاں رابطے محدود ہیں، اس لیے ہلاکتوں اور نقصانات کی حتمی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں مسلسل متاثرہ مقامات تک پہنچنے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ https://Twitter.com/USGS_Quakes/status/1962246803665170562?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1962246803665170562%7Ctwgr%5E9ccc9cd2783273aa80826564b9cf2143d7676d7f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.canberratimes.com.au%2Fstory%2F9054432%2Fhundreds-killed-injured-in-afghanistan-earthquake%2F اس سے قبل افغان نیشنل ریڈیو اور ٹی وی نے...
سابق کرکٹ اسٹار وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو اپنے کیرئر میں نام بنانے کے لیے مفید مشورے دیے ہیں۔ وسیم اکرم نے ایک ٹی وی شو میں کہا کہ شاہین آفریدی ایک بڑے اسٹار ہیں، انہیں میچ کے دوران پُرسکون انداز اپنانا چاہیے، ان کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو وسیم اکرم بننے کے لیے ریڈ بال کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ وائٹ بال کی کرکٹ آسان ہے، اگر وہ ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی بننے کے لیے ذہن بنالیں تو تمام چیزیں درست ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیے: میں آج جو کچھ ہوں عمران خان کی وجہ سے ہوں، وسیم اکرم نے سابق کپتان سے متعلق مزید کیا...
مصر میں ایک دل دہلا دینے والا ریلوے حادثہ پیش آیا، جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 94 زخمی ہو گئے۔ حادثے نے کئی خاندانوں کی زندگیوں کو لمحوں میں بدل کر رکھ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ مغربی مصر کے صوبہ متروح میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر ٹرین قاہرہ کی جانب رواں تھی کہ اچانک 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں 2 بوگیاں مکمل طور پر الٹ گئیں، جس سے ٹرین میں سوار افراد شدید متاثر ہوئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور درجنوں ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک...
رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
کراچی: شہر قائد کے علاقے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب دو گروپوں کے درمیان جھگڑے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق، جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد نے جھگیوں میں آگ لگا دی جس کے نتیجے میں پانچ جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب رہائشی علاقے کے کچھ نوجوان نشہ کرنے کے لیے جھگیوں میں آتے تھے۔ جھگیوں کے رہائشیوں نے ان نوجوانوں کو نشہ کرنے سے روکا، جس کے بعد جھگڑا بڑھ گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری...
کشمور: کندھ کوٹ میں پولیس مقابلے میں خوف و دہشت کی علامت سمجھا جانیوالا خطرناک ڈاکو غلام فرید ہلاک ہوگیا۔ ہلاک ڈاکو غلام فرید قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی سمیت متعدد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھا۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے خطرناک ڈاکو غلام فرید کی ہلاکت پر ایس ایس پی کندھ کوٹ اور انکی ٹیم کو شاباش کا پیغام دیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سماج دشمن ڈکیت کے خلاف جرات مندانہ اقدام لائق ستائش و تعریف ہے، گھناؤنے عزائم کے تحت شہریوں کو نشانہ بنانے والے خطرناک ڈکیت کو جہنم واصل کرنے پر پولیس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔
فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں بارش کے باعث 15 اوورز تک محدود میچ لیجنڈز الیون نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم 14.3 اوورز میں 144 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم 41 اور یاسر حمید 35 رنز بناکر نمایاں رہے۔ لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبد الرحمان نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کوپن ہیگن/ ڈنمارک (نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ جیسے اداروں کا کمزور اور غیرموثر ہوجانا عالمی امن کے لئے نیک شگون نہیں۔ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک کو اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔ یوکرین روس جنگ کے تناظر میں یورپی ممالک اپنی سلامتی کے لئے دفاعی بجٹ میں اضافہ کررہے ہیں۔ پاکستان کو بھی سلامتی کے خطرات کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے دفاع کے لئے ضروری اقدامات کا حق حاصل ہے۔“ ان خیالات کا اظہار ڈینش لبرل پارٹی کے سینئر لیڈر، سابق وزیر اور ڈنمارک اسمبلی کی خارجہ پالیسی قائمہ کمیٹی کے سربراہ کرسچئن فری ایس باک (Christian Friis Bach) نے پاکستان کی سینٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا...
ہالی ووڈ اسٹار اینی ہتھاوے ایک نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ اداکارہ اینی ہتھاوے نیویارک میں اپنی آنے والی نئی فلم ’’دی ڈیول ویئرز پرادا ٹو‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کے دوران سیڑھیوں سے گر گئیں۔ اداکارہ کی سیڑھیوں سے گرنے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں تاہم گرنے کے فوری بعد اینی ہتھاوے فوری اٹھ گئیں اور کہا کہ میں ٹھیک ہوں۔ A post common by Page Six (@pagesix) اس تصویر میں اداکارہ کو بُری طرح گِرے ہوئے پاؤں مُڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس تصویر کو دیکھ کر مداحوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ آیا یہ حادثہ تھا یا پھر گرنا ان کی فلم کی اسکرپٹ...
بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ایک نوجوان طالب علم اکرام اللہ نے اپنی زندگی کی ایسی داستان سنائی جو نہ صرف ذاتی محنت اور لگن کی عکاس ہے بلکہ بلوچستان کے ہزاروں محروم بچوں کی آواز بھی ہے۔ https://twitter.com/WENewsPk/status/1961643792643297285 سنہ 2022 میں خسنوب گاؤں میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے بعد جب لوگ کیمپسوں میں پناہ گزین تھے اس وقت ملک کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے گاؤں کا دورہ کیا۔ اس موقعے پر دیگر متاثرین کے برعکس اکرام اللہ نے وزیر اعظم سے کپڑوں، ٹینٹ یا کھانے کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ان سے معیاری تعلیم کا حق مانگا۔ اکرام اللہ نے بتایا کہ ’میں نے کہا سر! ہمیں سب سے زیادہ ضرورت تعلیم...
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ کچھ شرائط مان لے تو اس پر عائد اسنیپ بیک پابندیاں چھ ماہ کے لیے مؤخر کی جا سکتی ہیں۔ یورپی نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل بیان میں کہا کہ ایران کو تین اقدامات کرنے ہوں گے: عالمی ایٹمی ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینا یورینیم افزودگی پر خدشات دور کرنا امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات بحال کرنا یاد رہے تینوں یورپی ممالک نے جمعرات کو اسنیپ بیک میکانزم کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کا عمل شروع کیا تھا، جو تیس دن میں مکمل ہوگا۔ ایران نے یورپی پیشکش کو مسترد...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے اور اب بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی بنیاد پر ہوں گے۔ چین روانگی سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے ہمارا ایک ہی مطالبہ تھا کہ وہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف کارروائی کرے، ٹی ٹی پی کو ہمارے حوالے کرے یا ہماری سرحدوں سے دور لے جائے، افغانستان نے جو احتجاجی مراسلہ دیا ہے، اس کی وجوہات دیکھیں گے۔ انہوں نے بھارت سے مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا نیو نارمل کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے، بھارت سے مذاکرات ہوں گے تو برابری کی...
یورپ کے تین بڑے ممالک برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ کچھ شرائط پوری کردے تو اس پر عائد اسنیپ بیک پابندیوں کو چھ ماہ کے لیے مؤخر کیا جاسکتا ہے۔ اقوام متحدہ میں ان ممالک کے نمائندوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو تین اقدامات اٹھانے ہوں گے: پہلا، جوہری پروگرام پر عالمی جوہری ایجنسی کے معائنہ کاروں کو دوبارہ رسائی دینا؛ دوسرا، یورینیم افزودگی سے متعلق خدشات دور کرنا؛ اور تیسرا، امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات کی بحالی۔ یاد رہے کہ انہی یورپی ممالک نے جمعرات کو اسنیپ بیک میکانزم کے تحت ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے...
پاکستان کی عائشہ ممتاز نے چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں سلور میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔ پاکستان نے مقابلوں میں مجموعی طور پر 4 میڈلز حاصل کیے، ان میں ایک سلور اور 3 برانز میڈلز شامل ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والی عائشہ ممتازچیمپئن شپ کی خواتین کے انڈر 18 مقابلوں کی 48 کلوگرام کیٹیگری میں سلور میڈل جیت لیا۔ عائشہ ممتاز کو فائنل میں مضبوط حریف چین کی زینگ ایمائی نے سخت مقابلے کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر قابو کیا۔عائشہ ممتاز نے میزبان باکسرچن زنڈونگ کو دوسرے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکے فائنل میں رسائی پائی تھی۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والی مقامی تعلیمی ادارے کی طالبہ...
ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ صورتحال امریکا میں مشہور فاسٹ فوڈ چین ٹاکو بیل کے ساتھ بھی پیش آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن جانے پر اس نے اپنی ڈرائیو تھرو سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال پر نظرثانی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ریستوران چین کے اے آئی نظام نے عجیب و غریب غلطیاں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ ٹاکو بیل کے جس اے آئی نظام کا ذکر ہو رہا ہے وہ دراصل ایک ’وائس اسسٹنٹ‘ ہے...
بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور اب تازہ ترین اقدام میں مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بڑی مقدار میں پانی چھوڑا گیا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے چھوڑا گیا پانی کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے۔ نتیجتاً، مظفرآباد میں دریائے جہلم کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا اور متعلقہ ادارے مسلسل صورتِ حال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ایس ڈی ایم اے نے شہریوں کو محتاط رہنے اور دریا کے کنارے غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی ۔ یہ امر بھی قابل ذکر...
گجرانوالہ: ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے اور شہریوں کو بیرون ملک یرغمال بنانے میں ملوث 3 انسانی اسمگلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر حیات، محمد سفیان، محمد نعمان اور محمد عثمان شامل ہیں، ملزمان کو حافظ آباد اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم عمر حیات مراکش کشتی حادثے میں ملوث ہے، ملزم نے علی حسن نامی شہری کو فرانس ملازمت دلوانے کے نام پر 80 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے شہری کو بذریعہ کشتی سمندر کے راستے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو حادثے کا شکار...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک کے مختلف علاقوں میں مراکز کی عارضی بندش کا اعلان کر دیا۔ پنجاب کے مختلف علاقے طوفانی بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہے۔ ایسے میں نادرا نے بھی شہریوں کے تحفظ کیلیے اہم اقدام اٹھا لیا۔ نادرا نے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور سیلاب کے باعث مراکز کی عارضی بندش کا فیصلہ کیا ہے۔ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اس کے درج ذیل مراکز عارضی طور پر بند کیے گئے ہیں: وانیکے تارڑ، حافظ آباد جلالپور بھٹیاں، حافظ آباد 18 ہزاری، جھنگ احمد نگر، چنیوٹ مڈھ رانجھا، سرگودھا کری شریف، گجرات کوٹلی لوہاراں، سیالکوٹ سید...
پشاور: سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے شائقین سے اپیل کی ہے کہ وہ پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ کے لیے اسٹیڈیم آئیں۔ اہم نکات میچ 30 اگست کو عمران خان اسٹیڈیم پشاور میں دوپہر 1:30 بجے کھیلا جائے گا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل عرصے بعد اپنے ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے شائقین پر زور دیا کہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھیں کیونکہ آمدنی سیلاب متاثرین کو دی جائے گی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ “آپ کے ہیروز آرہے ہیں، مجھے بھی اسٹیڈیم میں آپ کا انتظار رہے گا۔” Post Views: 5
بیجنگ: چین نے سہ فریقی ایٹمی مذاکرات کو “غیر حقیقت پسندانہ” قرار دیتے ہوئے امریکا اور روس کے ساتھ بیٹھنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر ہونے والی بات چیت میں شامل ہو، تاہم بیجنگ نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور روس دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں، اس لیے تخفیفِ اسلحہ کی ذمہ داری بھی انہی پر عائد ہوتی ہے۔ ترجمان کے مطابق چین اپنی ایٹمی صلاحیت کو صرف قومی سلامتی کے لیے کم سے کم سطح پر رکھتا ہے اور کسی دوڑ کا حصہ نہیں ہے۔...
ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ جوہری پروگرام پر سفارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کو خط لکھتے ہوئے کہا کہ دیگر فریقین کو بھی سنجیدگی اور خیرسگالی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے واضح کیا کہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار سب کے رویے پر ہے۔ ان کے مطابق اگر غیر سنجیدہ اقدامات کیے گئے تو مذاکراتی عمل متاثر ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں بحال کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔ ایران نے اس فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا اقدام غیر...
سابق کپتان وسیم اکرم اور بابر اعظم نے پشاور زلمی اور خیبر پختونخوا حکومت کے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کی ہے۔ پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں شیڈول چیریٹی میچ کے حوالے سے وسیم اکرم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پشاور کے شہریوں کو طویل مدت کے بعد قومی ہیروز کو کھیلتے دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنا چاہیے کیونکہ میچ کی آمدنی سے سیلاب زدہ متاثرین کی امداد ہوگی۔ بابر اعظم نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چیریٹی میچ میں آپ کے ہیروز آرہے ہیں، آپ بھی میچ دیکھنے کے لیے آئیں۔ اسٹیڈیم میں مجھے آپ کا انتظار رہے گا۔ واضح...
چین نے سہ فریقی ایٹمی مذاکرات کو "غیر حقیقت پسندانہ" قرار دیتے ہوئے امریکا اور روس کے ساتھ بیٹھنے سے صاف انکار کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق بات چیت میں شامل ہو، تاہم بیجنگ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکا اور روس دنیا کے سب سے بڑے ایٹمی ہتھیاروں کے مالک ہیں اور انہی پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کمی کریں۔ چین اپنی ایٹمی طاقت صرف قومی سلامتی کے لیے کم سے کم سطح پر رکھتا ہے اور کسی دوڑ کا حصہ نہیں ہے۔ دوسری...
واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر مشتمل امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا کے مصنوعی ذہانت کا چیٹ بوٹ نوجوانوں میں نقصان دہ رویے کا باعث بن سکتا ہے، جس میں خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے، کھانے کے مسائل شامل ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال کے دوران حفاظتی اقدامات سے متعلق کی گئی حالیہ ایک تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیسٹ میں چیٹ بوٹ نے مشترکہ خودکشی کا منصوبہ تجویز کیا اور بعد میں ہونے والی گفتگو میں بھی اس موضوع کو طول دیتا رہا۔ ایڈووکیسی گروپ کامن سینس میڈیا کی جانب سے فراہم کی...
نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران راہگیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی جبکہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او بلال کالونی اللہ بخش نے بتایا کہ مقابلے کے دوران راہگیر خاتون 30 سالہ نسرین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو کمر پر تین گولیاں لگی ہیں جسے اس کا ساتھی 125 موٹر سائیکل پر اپنے ہمراہ لیکر فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ شدید زخمی خاتون کو پیٹ پر گولی لگی...
ایران میں 56 سالہ کلثوم اکبری نامی خاتون پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ 22 سال کے دوران اپنے 11 شوہروں کو زہر دے کر قتل کیا تاہم وہ خود اس تعداد سے لاعلم نظر آتی ہیں۔ دوران تفتیش انہوں نے حیران کن انداز میں کہا کہ ’جھے یاد نہیں کتنے لوگوں کو مارا، شاید 13 یا 15 ہوں‘۔ یہ بھی پڑھیں: شوہر کو کیسے قتل کیا جائے؟ بھارتی خاتون نے یوٹیوب سے طریقہ سیکھ کر ’کامیاب واردات’ کر ڈالی ایرانی میڈیا کے مطابق کلثوم اکبری پر الزام ہے کہ وہ عمر رسیدہ اور تنہا مردوں سے شادی کرتی تھیں اور کچھ ہی عرصے بعد انہیں زہریلی ادویات، نشہ آور گولیاں، ذیابیطس کی دوائیں، صنعتی الکحل کھلا کر یا تکیے...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک مرتبہ پھر متحرک ہوگئی ہے اور عمران خان کی منظوری کے بعد مذاکرات شروع ہونے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے ایک بار پھر متحرک ہوگئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے پی ٹی آئی نے مذاکراتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بغیر پی ٹی آئی پارلیمنٹیرئنز کی جانب سے مذاکرات کے آغاز کا امکان ہے اور اس کے لیے پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ...
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سفارت کاری کے بجائے طاقت اور تباہی کا راستہ اپنا رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ گزشتہ رات دارالحکومت کیف پر روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے اس حملے کو ایک اور ثبوت قرار دیا کہ “روس کو حقیقی سفارتی عمل سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ مذاکرات کی میز کے بجائے میزائلوں کا سہارا لیتا ہے۔” یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں، کیونکہ “وہ جنگ کے خاتمے کے بجائے مسلسل قتل و غارت اور...
سندھ گرین نے پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ کا بوائز ٹائٹل جیت لیا۔ سندھ کی رضا کارانہ دستبرداری کے بعد پنجاب گرلز مقابلوں کا چیمپئن بن گیا۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے بوائزمقابلوں میں سندھ گرین تین گولڈ اوردو برانزمیڈلز کا فاتح رہا۔ بلوچستان نے ایک گولڈ، دو سلور اور تین برانزمیڈلزجیت کر دوسری پوزیش حاصل کی جبکہ خیبرپختونخوا ایک گولڈ اور تین سلورمیڈلزکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ گرلز مقابلوں میں سندھ گرین اور پنجاب نے یکساں طور پرایک گولڈ اور ایک سلورمیڈل حاصل کیا۔ تاہم میزبان ٹیم پنجاب کے حق میں دستبردار ہوگئی۔ بلوچستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی، بوائزمقابلوں کے فائنلز میں 50 کلوگرام میں سندھ وائٹس کے عمر نے خیبر پختونخوا کے امان اللہ،...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news پنجاب پی ڈی ایم اے جہلم راوی ستلج سیلاب لاہور مانیٹرنگ
پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی ایسے ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی جن کے نتائج پہلے سے طے کر دیے گئے ہوں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ بھی فیصلہ ہے کہ پی ٹی آئی تمام قائمہ کمیٹیوں سے استعفا دے گی۔ عمران خان کے نزدیک سب سے بڑی طاقت روحانی اور اخلاقی ہے جب کہ سب سے کمزور طاقت جسمانی ہے۔ سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے بانی چیئرمین سے ملاقات ان کا قانونی حق ہے کیونکہ وہ ان کے وکیل بھی...
تحقیقی ادارے ’فورینزک آرکیٹیکچر‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں امداد کی تقسیم کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہوئے آبادی کو قحط کی طرف دھکیل دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غزہ میں کارروائیاں تیز، ٹرمپ کی جنگ کے بعد کے منصوبے پر نظریں یہ رپورٹ ویڈیوز، سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے، جس میں امداد کے مراکز پر حملوں، گوداموں کی تباہی اور امداد لوٹنے والے گروہوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ امدادی نظام کا خاتمہ اور نیا ڈھانچہ پہلے غزہ میں امداد اقوامِ متحدہ اور غیر سرکاری اداروں کے ذریعے سینکڑوں مراکز پر تقسیم ہوتی تھی۔ لیکن اسرائیل نے 2025 کے آغاز میں اقوامِ متحدہ کی...
لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا...
لاہور: سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور...
پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنلز اور اختتامی تقریب جمعرات کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی۔ بدھ کو 11سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوا۔ 50 کلوگرام میں سندھ کے محمد عمر، 55 کلوگرام میں پنجاب کے محمد خیر اور سندھ گرین کے سنی، 60 کلو گرام میں بلوچستان کے احسان اللہ اور سندھ گرین کے نوید اشرف،65 کلوگرام میں آزاد جموں و کشمیر کے جنید خادم، 70 کلوگرام میں خیبر پختونخوا کے ابوبکر اور 75 کلوگرام میں خیبر پختونخوا کے محمد عمر نے کامیابی حاصل کی۔ خواتین کے سیمی فائنلز میں 48 کلو گرام میں سندھ کی خضریٰ ،51 کلوگرام میں بلوچستان کی زینب اور 54 کلوگرام میں پنجاب کی افراء کامیاب رہیں۔ خیبر...
امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی ایپلس میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں، چرچ سے منسلک ایک پرائمری اسکول میں فائرنگ سے تین معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 17 دیگر زخمی ہو گئے۔ جاں بحق بچوں کی عمریں محض آٹھ اور دس سال تھیں، جو اپنی نشستوں پر بیٹھے تھے جب اچانک گولیوں کی بوچھاڑ نے ان کی ہنستی کھیلتی دنیا کو خاموش کر دیا۔ پولیس چیف برائن او’ہارا نے بتایا کہ حملہ آور کے پاس تین مہلک ہتھیار — ایک رائفل، ایک شاٹ گن اور ایک پستول — موجود تھے۔ انہوں نے واقعے کو ’’بچوں سے بھری عبادت گاہ پر سفاکیت اور بزدلی‘‘ قرار دیا۔ زخمیوں میں 14 بچے شامل ہیں، جن میں...
گیس بلوں کی مد میں صنعتی شعبے سے 50ارب روپے کی وصولی سنجیدہ معاملہ ہے، عاطف اکرام شیخ اسلام آباد ()چیئر مین اوگرا مسرور احمد خان کا ایف پی سی سی آئی پریزیڈنٹ سیکرٹیریٹ اسلام آباد کا دورہ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات،انڈسٹری کے مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک بھر کی بزنس کمیونٹی ،ممبران اوگرا سمیت دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے ،صدر ایف پی سی سی آئی نے چیئر مین اوگرا کو انڈسٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ گیس بلوں کی مد میں 50 ارب روپے کی وصولی انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے ،ایس این جی پی ایل نے اربوں روپے کے بل صنعتی...
مراکش کے شہر بُولمان کے قریب سائنسدانوں نے دنیا کے قدیم ترین انکیلوسار ڈایناسور اسپیکومیلس اَیفر (Spicomellus afer) کے فوسلز دریافت کیے ہیں۔ یہ ڈایناسور تقریباً 4 میٹر لمبا اور دو ٹن وزنی تھا، جس کے جسم پر خار دار بکتر اور گردن کے گرد بڑے بڑے کانٹے تھے جبکہ اس کی دم پر ہتھیار نما ڈھانچہ موجود ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا میں بچوں نے سیر کے دوران دیوہیکل جانور ٹی ریکس کے فوسل دریافت کرلیے ماہرین کے مطابق یہ دریافت انکیلوسارز کی ارتقائی تاریخ کو چیلنج کرتی ہےکیونکہ دم کے ہتھیار جیسی خصوصیات پہلے سے سمجھے گئے وقت سے 3 کروڑ سال پہلے ہی موجود تھیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اسپیکومیلس کے کانٹے...
سیالکوٹ میں حالیہ بارشوں کے باعث صورتحال نہایت تشویشناک ہوگئی ہے۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ نالہ ڈیک اور نالہ ایک میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جبکہ بارشی پانی تیزی سے رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں عظیم شہزاد آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اونچے درجے کا سیلاب سیالکوٹ سیلاب ہیڈ مرالہ...
اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا، آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا، خوفناک حادثہ زہری کراس کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیل بردار گاڑی جو کوئٹہ سے کراچی کی جانب جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی جس نے قریبی علاقے کو دھوئیں کے گہرے بادلوں میں لپیٹ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کی شدت...
امریکا میں 16 سالہ ایڈم رین کی خودکشی کے بعد اس کے والدین نے ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے نوعمر لڑکے کو خودکشی کے طریقے بتا کر غلط سمت میں دھکیل دیا۔ والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی دادی اور پالتو کتے کی موت، کھیلوں کی ٹیم سے نکالے جانے اور بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ گفتگو کے دوران اس نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے...
عمران خان کی ہدایت پر جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت جاری کردی تھی۔ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل نے اعلان کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام چیئرمین قائمہ کمیٹی اور کمیٹی ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وہ وقت ضرور آئے گا جب آپ لوگ چُھپیں گے اور ہم آپ کو گھسیٹیں گے، جنید اکبر یہ اعلان انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قید تنہائی میں رکھنے ، ڈرانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، میں جھکوں گا اور نہ ہی کوئی سودا کروں گا۔ اڈیالہ جیل میں علیمہ خان اور دیگر دو بہنوں نے بانی سے ملاقات کی۔ علیمہ خان نے بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کارکنان کا ساتھ دینے پر شکر گزار ہیں ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے ، 4 مہینے بعد ہماری اکٹھے بہنوں کی ملاقات کرائی گئی، سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر اور علی ظفر سمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ پارلیمنٹ کی تمام کمیٹیوں...
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے بڑے ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ہوگا، مگر کامیابی اسی ٹیم کو ملے گی جو دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارت کو فیورٹ قرار دینے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں فیورٹ ہونے کے بجائے اصل امتحان دباؤ میں کارکردگی دکھانے کا ہے، اور پاکستانی ٹیم بڑے مقابلوں میں جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے شائقین پر زور دیا کہ کھیل کو کھیل کی حد...
برطانیہ میں کیے گئے ایک حالیہ سروے کے مطابق ملک کے نصف بالغ شہری مصنوعی ذہانت (AI) کے اثرات کو اپنے روزگار کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ 2 ہزار 6 سو افراد پر کیے جانے والے یہ سروے ٹریڈز یونین کانگریس (TUC) نے کرایا۔ سروے میں شامل 51 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں نوکریاں ختم ہونے یا شرائط و ضوابط میں تبدیلی کا سب سے بڑا خدشہ ہے۔ خاص طور پر 25 سے 34 سال کے نوجوان کارکن AI کے اثرات سے سب سے زیادہ پریشان ہیں، جن میں سے قریباً دو تہائی (62%) نے خدشات ظاہر کیے۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کا بڑا قدم، عرب دنیا کا سب سے جدید مصنوعی ذہانت ماڈل لانچ TUC کا کہنا ہے...
لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اونچے اور انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانی نے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا کی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، ہزاروں ایکڑ فصلیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔ شکرگڑھ میں 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر کے بیشتر علاقے ڈوب گئے، بجلی معطل، نظام زندگی مفلوج۔ چیئرمین این ڈی ایم اے...
امریکی ایلچی تھامس بیراک نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان اتوار (31 اگست) کو ایک منصوبہ پیش کرے گا جس کا مقصد حزب اللہ کو ہتھیار ڈالنے پر آمادہ کرنا ہے۔ اس کے بدلے میں اسرائیل سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ جنوبی لبنان سے اپنی فوج کی واپسی کے لیے ایک فریم ورک پیش کرے گا۔ لبنانی حکومت کا مؤقف بیراک کے مطابق یہ منصوبہ فوجی دباؤ یا طاقت کے استعمال پر مبنی نہیں ہوگا بلکہ حزب اللہ کو قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے لبنان حزب اللہ کو ملک بدر کرے ورنہ غزہ جیسے حالات کے لیے تیار رہے، اسرائیلی وزیراعظم اس میں ایران سے مالی معاونت حاصل کرنے والے حزب...
پہلی سہ روزہ بین الصوبائی انڈر 22 باکسنگ چیمپئن شپ میں 7 سیمی فائنل مقابلوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے مینز ایونٹس میں خیبر پختون خوا کے امان اللہ نے آزاد جموں و کشمیر کے احتشام سلیم،خیبر پختون خوا ہی کے زبیرنے سندھ کے مجاہد اوربلوچستان کے رفیع اللہ نے سندھ کے فقیرمحمد کو ہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔ خواتین کے سیمی فائنلز میں پنجاب کی عظمیٰ خرم نے خیبرپختون خواہ کی حرا،سندھ کی شہلا نے پنجاب کی تحریم اور بلوچستان کی کبریٰ نے سندھ کی رضوانہ کوشکست دےدی۔
79 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت ایک بار پھر بحث کا مرکز بن گئی ہے ان کی تازہ ترین تصاویر اور ویڈیوز نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حالیہ تصاویر میں صدر ٹرمپ کے بائیں ہاتھ پر بھی گہرا نیلا داغ صاف دکھائی دے رہا ہے، بالکل ویسا ہی جیسے کئی ماہ قبل ان کے دائیں ہاتھ پر بھی موجود تھا۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ورجینیا کے ٹرمپ نیشنل گالف کلب میں سابق بیس بال اسٹار روجر کلیمنس اور ان کے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں جیسے ہی کیمرہ ٹرمپ پر زوم کرتا ہے تو ان کے بائیں ہاتھ پر نمایاں سیاہ دھبہ سب...
چین میں جاری انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں تین خواتین سمیت چار قومی باکسرز نے پاکستان کے لیے میڈلز یقینی بنالیے۔ چینی باکسنگ فیڈریشن کے تحت جاری انوی ٹیشن باکسنگ گالا میں 26 ممالک کے 500 سے زائد باکسرز شریک ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تحت مقابلوں میں شریک قدرت اللہ نے 57 کلوگرام کے درجہ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر کے پاکستان کے لیے میڈل کو یقینی بنالیا۔ پاکستان کی تین خواتین باکسرز عائشہ ممتاز 48 کلوگرام، ماریہ 50 کلوگرام اور ملائکہ 54 کلوگرام کی کیٹیگری کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں اوربرانز میڈلز کا حصول یقینی بنالیا۔ اگلے مرحلہ میں کامیابی کی صورت میں پاکستان سلور اور فائنل میں فتح سمیٹ کر گولڈ میڈل حاصل کر سکتا...
پشاور: ترجمان پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز بیرونی دورے پر جا سکتی ہیں تو گنڈاپور بھی افغانستان سے مذاکرات کر سکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارے میں دوغلی پالیسی ترک کرے۔ مریم نواز کو بیرونی دوروں کی اجازت دینا اور علی امین گنڈاپور کو افغانستان سے بات چیت سے روکنا کھلا تضاد ہے۔ جس طرح وزیراعلیٰ پنجاب کو بیرونی دوروں کی اجازت ہے، اسی طرح خیبر پختونخوا کو بھی افغانستان کے ساتھ رابطہ کاری کا پورا حق حاصل ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے عوام امن چاہتے ہیں اور اس کے لیے افغانستان سے بات چیت...
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی اور وہ ہمارے وکیل اور ہماری فیملی کی طرح ہیں۔ عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ سے ضمانت ہوئی لیکن ہمیں سمجھ نہیں آئی کہ میرے بچوں کو کیوں اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہریز خان تو بزنس کرتا ہے اور اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا لیکن ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق...
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور قطر کے درمیان درآمدی ایل این جی کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں اور وفاقی وزیر کی سربراہی میں وفد قطر میں موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کو وزارت پیٹرولیم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وفاقی وزیر علی پرویز ملک کی قیادت میں وفد قطری حکام سے مذاکرات کر رہا ہے، وفد میں سیکرٹری پیٹرولیم ،ایم ڈی پی ایس او ،پاکستاں ایل این جی ،ایس این جی پی ایل حکام بھی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل المدتی معاہدے کے تحت پاکستان قطر سے 108ایل این جی کارگوز سالانہ کی بنیاد پر درآمد کرتا ہے تاہم پاور سیکٹر کی ڈیمانڈ کم ہونے سے ملک میں ایل این...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے استعفے کو مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے اُن کا استعفیٰ ایک بار پھر مسترد کردیا۔ سلمان اکرم راجہ کی بانی چییرمین سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے گزشتہ روز کے فیصلے سے آگاہ کیا تاہم بانی چئیرمین نے سلمان اکرم راجہ کا استعفی منظور نہ کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان سے آج تین ماہ بعد ملاقات ہوئی۔ ماشا اللہ بشاش نظر آئے، تاہم بشری بی بی کو پہنچائی گئی تکالیف کے حوالے سے انتہائی مضطرب تھے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ پر خان صاحب نہیں مانے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔
پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے استعفیٰ پر خان صاحب نہیں مانے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کے حوالے سے سیاسی کمیٹی کی آج شام کو دوبارہ میٹنگ ہوگی، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فراز ہی ہیں وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کیلئے محمود خان اچکزئی کا نام خان صاحب نے دہرایا ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کی روشنی میں سیاسی کمیٹی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرے گی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور شبلی فرازہی ہیں، وہ عدالتوں میں اپنے مقدمات لڑ رہے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews استعفیٰ منظوری سے انکار سلمان اکرم راجا سیکریٹری جنرل عمران خان وی نیوز
اسلام آباد: ڈی جی گرین کارپوریٹ انیشیٹو میجر جنرل (ر) شاہد نذیر (ایس آئی ایف سی) کی قیادت میں چینی زرعی شعبے کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا، جہاں وفد نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں زرعی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چینی زرعی شعبے کے چیف کنسلٹنٹ یوان جے من کو ایف پی سی سی آئی کا چیف کنسلٹنٹ نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا لازوال دوست...

خان صاحب کی سختی کے باوجود بدقسمتی سے پارٹی معاملات باہر آجاتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کے بیان پر ردعمل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد اپنا تحریری استعفیٰ انہیں بھیجا تھا، اور بعد میں واپس لینے کا بھی بتایا تھا۔ ???? سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے ہمارے پارٹی معاملات باہر آ جاتے ہیں، حالانکہ عمران خان صاحب نے پہلے بھی اس سے سختی سے منع کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/L1lqknVgvI — WE News (@WENewsPk) August 26, 2025 ’تاہم اس مرتبہ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی اور پارٹی کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے درمیان کسی قسم کی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ ان کے وکیل ہیں اور وہ ’ہمارے لیے فیملی کی طرح ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ کا اپنا کوئی مسئلہ ہوسکتا ہے، لیکن یہ معاملہ دراصل پارٹی کی سیاسی کمیٹی اور ضمنی انتخابات سے متعلق ہے۔ ’میرا خیال ہے کہ اس بارے میں انہی سے پوچھنا بہتر ہوگا۔‘ اپنے بیٹوں کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے علیمہ خان نے افسوس کا اظہار کیا۔...
مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سبب دریائے راوی اور دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا جس پر سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے دریائے راوی پر درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔ دریائے راوی اور اس کے ملحقہ ندی نالوں میں شدید بارشوں کے باعث تھین ڈیم 1717 فٹ کے ساتھ 86 فیصد تک بھر چکا ہے۔ تھین ڈیم سے پانی کے اخراج اور بھارتی نالوں سے آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث دریائے راوی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیر پنجال رینج کے نالوں بشمول بین، بسنتر اور ڈیک میں آئندہ...
ناروے کے ساحل کے قریب دنیا کی پہلی تجارتی کاربن اسٹوریج سروس نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شمالی سمندر کی تہہ میں محفوظ کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کاربن کیپچر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ’نادرن لائٹس‘ نامی یہ منصوبہ تیل کی بڑی کمپنیوں ایکوینور، شیل اور ٹوٹل انرجیز کی شراکت سے قائم ہے، جو یورپ بھر کے کارخانوں سے اخراج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جمع کر کے زمین کے اندر دفن کرے گا۔ The Northern Lights project has just begun storing CO2 deep below the Norwegian seabed. https://t.co/NHTtSBIhfL pic.twitter.com/mVS1Xx5s8E — Interesting Engineering (@IntEngineering) August 25, 2025 نادرن لائٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹم ہائجن کے مطابق منصوبے...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کل عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کر کے باضابطہ گزارش کر کے پارٹی کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے تاہم بطور وکیل بلا معاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ سلمان اکرم راجا نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں کیا اور ائندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجا کا پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے...
بالی وڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور سیف علی خان 18 برس بعد ایک مرتبہ پھر بڑی اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں نے ہدایت کار پریہ درشن کی نئی فلم حیوان کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے جس کی پروڈکشن ریاست کیرالہ میں شروع ہوئی۔ اکشے کمار نے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ہدایت کار اور سیف علی خان کے ساتھ خوشگوار انداز میں نظر آئے۔ ویڈیو میں وہ "بزرگ” لکھے ٹی شرٹ اور کلیپر بورڈ کے ساتھ دکھائی دیے جس پر پریہ درشن نے مزاح کرتے ہوئے کہا کہ اس پر حیوان لکھوانا چاہیے تھا۔ اس پر اکشے کمار نے ہنستے ہوئے کہا کہ سیف علی خان اس فلم...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات ، تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی جس میں تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو کی گئی ۔وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرسی سی پی آئی ٹی زی جیانگ نے کی ،ملاقات میں بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں، صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو دونوں ممالک کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی انڈسٹری ،انفراسٹرکچر،ٹیکنالوجی کوآپریشن کیلئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک کے فیز...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ممتاز قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رسمی طور پر عہدہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگرچہ وہ تنظیمی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں، تاہم وہ اپنی خدمات بطور وکیل اور قانونی معاون بدستور بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔ ان کے اس فیصلے کو پارٹی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے علیحدہ ہو رہے ہیں تاکہ قانونی معاملات پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وہ کل بانی پی ٹی آئی عمران خان سے باضابطہ گزارش کر کے عہدے سے علیحدگی اختیار کریں گے، تاہم بطور وکیل اپنی خدمات بلامعاوضہ پارٹی کے لیے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ منگل کو انہوں نے ایڈووکیٹ علی بخاری کے ذریعے عمران خان کو درخواست دی تھی کہ پارٹی ارکان کو دی جانے والی ناحق سزاؤں کے پیش نظر انہیں سیکریٹری جنرل کے عہدے سے سبکدوش کردیا جائے تاکہ وہ...
لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بولر اور کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے روایتی حریفوں کے میچ میں فضا خاصی گرم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور شائقین سے پرزور کہا کہ نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد سے آگے نہ بڑھیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں اور یہ ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حب الوطنی کا مطلب کھیل کے دائرے سے باہر جذبات ظاہر کرنا نہیں، شائقین کو اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے بھی میچ کا احترام کرنا چاہیے۔ سابق کپتان نے بھارت کو اس میچ کا فیورٹ قرار دیا اور کہا کہ...
سپریم کورٹ نے ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکج کے تحت ادائیگی نہ ہونے پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ شہدا پیکج صرف دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دیا جاتا ہے، جبکہ ویلج ڈیفنس کمیٹی کا رکن اس تعریف میں نہیں آتا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصے کے خلاف بھائی کی درخواست خارج کر دی انہوں نے مزید بتایا کہ متعلقہ رکن کی شہادت کے بعد ضابطے سے ہٹ کر اس کے بھتیجے کو ملازمت دی گئی اور 3 لاکھ...
روس اور یوکرین نے ایک دوسرے کے 146 قیدی رہا کردیے ہیں، یہ اس سال کے دوران قیدیوں کے تبادلوں کی تازہ ترین کڑی ہے جس میں اب تک سینکڑوں جنگی قیدیوں کو آزاد کیا جا چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان استنبول میں مئی سے جولائی تک ہونے والے 3 دور کے مذاکرات کا واحد عملی نتیجہ بڑے پیمانے پر قیدیوں کا تبادلہ ہی رہا ہے، جو 2022 میں روسی حملے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے چند باقی شعبوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘ہماری امن کی پکار کو نظرانداز کرنے کا جواب،’ یومِ آزادی پر یوکرین کے روس پر ڈرون حملے روسی وزارتِ دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 اگست کو...
کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہِ راست ملاقات ہی امن قائم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ زیلنسکی نے یہ بیان یوکرین کے یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر دیا جس میں امریکی اور مغربی نمائندے بھی شریک تھے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ "روس کو امن کی طرف دھکیلنے" کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ کو ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ بھی دیا۔ ادھر جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے باوجود لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یوکرین نے روس میں ڈرون حملے کیے جن میں ایک ڈرون کورسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب...
لاہور: سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے، کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار نہ کریں۔ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں سابق کپتان وسیم اکرم نے خبردار کیا ہے کہ دبئی میں فضا خاصی گرم ہوسکتی ہے تاہم انہوں نے زور دیا کہ نہ کھلاڑی اور نہ ہی شائقین حد سے آگے بڑھیں۔ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ دیکھتے ہیں، یہ مقابلے ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ کھلاڑی اور تماشائی نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد پار...