2025-07-27@00:46:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1864

«پرواز پی کے 503»:

(نئی خبر)
    لاہور: صوبائی حکومت نے نیا اجلاس بلانے کے بجائے پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کے دوران ہی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق  سوموار کو بجٹ اجلاس کے لئے مسلم لیگ ن نے اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ پنجاب اسمبلی کا سوموار کو ہونے والا اجلاس پہلی مرتبہ دو سیشنز پر مشتمل ہو گا۔ یہ اجلاس سوموار کو صبح 10 بجے شروع ہوگا اور پہلے سیشن میں ایوان میں معمول کی کارروائی مکمل کی جائے گی جس کے بعد مختصر وقفہ کیا جائے گا اور وقفے کے بعد ہونے والے دوسرے سیشن میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن مالی 2025-26 کا بجٹ پیش کرینگے۔ حکومتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جون 2025ء) حال ہی میں ہنگری میں ہونے والی 'سی پیک کانفرنس‘ 2025 میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کم نہیں تھی۔ یورپ کے پورے دائیں بازو کے پاپولسٹ سیاسی دھارے سے تعلق رکھنے والے سرکردہ اور اُبھرتے ہوئے سیاستدانوں نے امریکی کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس (CPAC) کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لیے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ کا رخ کیا۔ وہاں انہوں نے ''قومی خودمختاری کو لاحق خطرے‘‘ کے بارے میں اپنی ناراضی کا اظہار کیا، جو ان کے خیال میں یورپی یونین سے پیدا ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ''حب الوطنی کے ایک نئے دور‘‘ کا اعلان کیا۔ تقریب کا عروج ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) مشرق وسطی میں کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن نے ایران کی فضائی حدود کو مکمل طور پر نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خلیجی اور بین الاقوامی پروازوں کے روٹس میں نمایاں تبدیلی کردی ہے۔ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات جانے والی تمام پروازیں اب عمان کی فضائی حدود یعنی مسقط فلائٹ انفارمیشن ریجن سے گزر رہی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ حکمت عملی ایران کی فضائی حدود کی عارضی بندش کے بعد اختیار کی گئی ہے، جس کا مقصد مسافروں کی حفاظت اور فضائی سفر کے تسلسل کو یقینی بنانا ہے۔
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔ انسداددہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ  تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار ورکرز سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ اور عائشہ خالد ایڈووکیٹ ورکرز کی جانب سے عدالت میں پیش ہوئے۔ Tagsپاکستان
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح منفی 1 اعشاریہ 41 فیصد ہونے کے باوجود بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، رواں ہفتے کے دوران مرغی، دالوں، کوکنگ آئل، آٹا، ایل پی جی سمیت 15 اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کی ہے جس میں دعوٰی کیا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی، تاہم ساتھ ہی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران بیشتر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 11 فیصد کی معمولی کمی ہو گئی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں...
    ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے ممکنہ حملے کے خدشے پر اسرائیل میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی، شہریوں نے بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس کا رخ کیا، جس کے نتیجے میں کھانے پینے اور ضروری اشیاء کے شیلف خالی ہونے لگے۔تل ابیب: ایران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی شدید تر ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں اسرائیل میں عوامی سطح پر شدید بے چینی اور خوف کی فضا قائم ہو گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اسرائیلی شہریوں نے ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے خدشے کے پیشِ نظر بڑی تعداد میں سپر مارکیٹس اور اسٹورز کا رخ کر لیا، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی خریداری کے دوران عوام میں خاصی بے تابی دیکھی گئی۔عینی شاہدین...
    انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی، بعدازاں عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ تھانہ آبپارہ کے مقدمہ کی سماعت 15 جولائی جبکہ تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں کیس کی سماعت 14 جولائی تک ملتوی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی ورکرز کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ملزمان کی حاضری کے بعد ملتوی کردی۔ انسداد دہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی راہنما شاندانہ گلزار ورکرز سےی اظہارِ یکجہت کیلئے عدالت میں پیش ہوئیں، سردار محمد...
    اسرائیل کے چیف ربی (یہودی مذہبی رہنما) کالمن بیر اور ڈیوڈ یوسف نے عوام سے کہا ہے کہ وہ ملک کی موجودہ صورت حال کے پیشِ نظر فوجی ہدایات پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی قسم کے اجتماعات سے گریز کریں، چاہے وہ کھلی جگہ ہوں یا عمارتوں کے اندر۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ان پیشواؤں اپیل میں درپردہ یہ پیغام بھی ہے کہ لوگ اس ہفتے کے اختتام (شبات) پر عبادت کے لیے عبادت گاہوں (سیناگاگ) نہ جائیں۔ ربائیوں نے کہا کہ عوام پر لازم ہے کہ وہ ہوم فرنٹ کمانڈ کی تمام ہدایات پر ہر جگہ عمل کریں۔ یہ بھی پڑھیں:ایران-اسرائیل تصادم: تنازعات کو طاقت نہیں سفارت سے حل کیا جائے، روس اسرائیل کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بجٹ کی ناکامیوں اور عوام پر آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر مبنی نظام مسلط کرنے کے زہر کو زائل کرنے کے لیے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی نوراکُشتی ہے،پی پی پی اور مسلم لیگ ن اتحادی ہیں، حکومتیں انجوائے کررہے ہیں اور دونوں ہی ایک دوسرے کی ناکامی، نااہلی اور عوام دشمنی کو بے نقاب کررہے ہیں، پی پی پی مسلم لیگ اتحادی حکومت سیاست، جمہوریت، زراعت اور معیشت پر بڑا بوجھ ہے،سرکاری فنڈ سے چلائی گئی حکومتی تشہیری مہم غیر قانونی اور عوام کے ساتھ بڑا فراڈ ہے،اب اس غیرقانونی حکومتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (آن لائن)کراچی کے بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر‘کراچی والوں کے لئے بجلی 4 روپے 69 پسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان پیداہوگیا ہے ۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی ہے۔کمی کی درخواست اپریل کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی ۔نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 جون کو سماعت کرے گی۔منظوری کی صورت میں کے الیکڑک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    جمعہ کی صبح اسرائیل نے ایران پر ایک بڑے اور غیر معمولی فضائی حملے کا آغاز کیا، جسے اسرائیلی حکام نے “آپریشن رائزنگ لائن” کا نام دیا ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیلی فضائیہ کے درجنوں طیاروں نے ایران کے ایٹمی اور فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، جن میں نطنز کی ایٹمی تنصیبات اور بیلسٹک میزائلوں سے متعلق مراکز شامل تھے۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق حملے کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے سپریم کمانڈر جنرل حسین سلمیٰ سمیت کئی اعلیٰ فوجی اور ایٹمی سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایران بھر میں مختلف مقامات پر زوردار دھماکوں اور آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جبکہ متعدد شہروں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین ( نمائندہ جسارت) پیر عالی شاہ اسٹیڈیم کے قریب ایک گھر سے نوجوان ربو ملاح کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ متوفی کی گردن میں دوپٹہ بندھا ہوا تھا۔ ورثا نے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب پیر عالی شاہ اسٹیڈیم کے نزدیک رہائش پذیر گل محمد ملاح کے گھر سے 22 سالہ نوجوان ربو ولد مصری ملاح کی لاش ملی۔ اطلاع ملنے پر ماڈل تھانہ بدین کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی (174) مکمل کی اور لاش کو سول اسپتال بدین منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کرایا، جس کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی منظوری بانی اور پیٹرن ان چیف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مشاورت سے مشروط کر دی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بجٹ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا تاہم اس کی منظوری پیٹرن ان چیف کی مشارت سے مشروط ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں ہمیں پیٹرن ان چیف کے نظریے کی وجہ سے مینڈیٹ ملا اور اسی پر...
    خیبرپختونخوا اور سندھ کے مالی سال 26-2025 کے بجٹ کل اپنی متعلقہ صوبائی اسمبلیوں میں پیش کیے جائیں گے۔خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آفتاب عالم آفریدی سہ پہر 3 بجے خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، جن کے پاس خزانہ کا قلمدان بھی ہے، کل سہ پہر 3 بجے کراچی میں سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔دریں اثناء بجٹ کی منظوری کے لیے سندھ کابینہ کا اجلاس صبح 10 بجے ہوگا۔ اشتہار
    پیمرا نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ لاہور کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے میسرز ایم ٹیل کمیونیکیشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے تین پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کا بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی ) ایکٹ 2023کے سیکشن (3)33کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ تین کروڑ چھتیس لاکھ پینتالیس ہزار نو سو تریسٹھ روپے واجب الادا ہیں،...
    بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے اجلاس پربریفنگ دی ۔جمعرات کے روز انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں منعقد ہوا اور فریقین5 جون کو دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے نتائج کو مضبوط بنانے کے اقدامات کے فریم ورک پر اصولی اتفاق رائے پر پہنچے اور ایک دوسرے کے معاشی اور تجارتی خدشات کو دور کرنے میں نئی پیش رفت حاصل کی۔ ریئر ارتھ میٹلز کے مسئلے کے حوالے سے چینی ترجمان کا کہنا تھا کہ ایک ذمہ...
    خیبر پختونخوا کے بجٹ سے متعلق تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔  ذرائع پی ٹی آئی  نے کہا کہ اجلاس میں صوبے کے بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی، پیٹرن ان چیف عمران خان سے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ دینے کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا۔ پیٹرن ان چیف نے بجٹ پر مشاورت کا موقع نہ ملنے پر حکومت کو بجٹ پیش نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔
    اسپین کیخلاف نیشنز کپ 2025 کے سنسنی خیز فائنل میں تاریخی فتح سمیٹنے والی پرتگالی ٹیم کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کے حاملہ ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر پھیلنے لگیں۔ 8 جون کو میونخ میں کھیلے گئے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں اسپین اور پرتگال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، مقررہ وقت تک مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا بعدازاں اضافی وقت میں بھی میچ برابر رہا اور یوں میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔ پرتگال کی جانب سے تجربہ کار مڈفیلڈر روبن نیوس نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کی جبکہ اسپین کے ایلواور موراتا کی پنالٹی مِس ہوئی۔ فائنل میں پرتگال نے پنالٹی پر اسپین کو 3-5 سے شکست دیکر دوسری بار...
    خیبر پختونخوا حکومت کی بجٹ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے...
    دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا حکومت کا 13 جون کو پیش ہونے والے بجٹ کی میڈیا نے دستاویزات حاصل کرلیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں صرف 114 ارب روپے کا اضافہ کیا، سال 25-2024ء میں ترقیاتی بجٹ 414 ارب روپے تھا جو آنے والے بجٹ میں 528 ارب روپے کیا جا رہا ہے۔ آنے والے بجٹ میں صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 195 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، لوکل گورنمنٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کا...
    خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ  پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔  اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
    وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیرِ اعلیٰ کو اضافی اختیارات دینے کےلیے قانون سازی کی گئی ہے۔کے پی اسمبلی میں سزاؤں سے متعلق ترمیمی بل وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے پیش کیا، سزاؤں سے متعلق قانون میں ترامیم خیبر پختونخوا اسمبلی نے منظور کرلی، جے یو آئی ف کے رکنِ اسمبلی عدنان وزیر کی ترامیم بل میں شامل نہ ہو سکیں۔بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ ترمیم کے ذریعے کابینہ کو حاصل اختیار وزیر اعلی کو مل گیا، وزیرِ اعلیٰ ایکٹ کے تحت کونسل سازی میں با اختیار ہوں گے، سینٹینسنگ کونسل کے ممبران اور چیئرپرسن کا تقرر بھی وزیرِ اعلیٰ کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے پی کی وفاقی اور پنجاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقعہ دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظپولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے لیے مزید مہلت کی...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے منگل کے روز اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ چینی ویلنٹائنز ڈے پر نوجوانوں کو بچے پیدا کرنے کی ترغیب دنیا میں آبادی کی صورتحال پر یو این ایف پی اے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل ہوتی دنیا میں تولیدی اختیار کی جستجو' میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ گلستان جوہر بلاک 4 میں پیش آیا، جہاں فائرنگ سے عبدالوہاب نامی شخص زخمی ہوا۔ دوسرا واقعہ بلاک اے تھری میں پیش آیا، جس میں ارشاد الحق نامی شہری زخمی ہوا۔ دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دونوں فائرنگ کے واقعات کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا حبیب چورنگی کے قریب فائرنگ سے 57 سالہ محمد سعید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ سائٹ اے پولیس کے مطابق واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ سائٹ میٹروول باچا خان چوک کے قریب فائرنگ سے 48 سالہ روزی خان نامی شخص زخمی ہوگیا چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں پیر ماہی کے قریب دالی کے رہائشی 11 سالہ انصار کلہوڑوولد منٹھار کلہوڑو کی نعش ملی ہے جو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں پیر وتو کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر ولد روش راجپر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جون 2025ء) بڑھتے سماجی و معاشی دباؤ کے باعث دنیا بھر کے نوجوانوں میں والدین بننے سے ہچکچاہٹ کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور بڑی تعداد میں لوگ خواہش کے باوجود بچے پیدا کرنے سے گریزاں ہیں۔اقوام متحد کے فنڈ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے بتایا ہے کہ رہن سہن کے اخراجات میں بڑے پیمانے پر اضافہ، صنفی عدم مساوات اور مستقبل کے بارے میں گہری ہوتی بے یقینی کے نتیجے میں بہت سے نوجوان والدین بننے اور اپنے بچوں کی پرورش کو مشکل کام سمجھنے لگے ہیں۔ Tweet URL دنیا میں آبادی کی صورتحال پر ادارے کی تازہ ترین رپورٹ بعنوان 'باروری کا حقیقی بحران: تبدیل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر 18580 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 14 جاری منصوبوں کیلئے 18280 ملین روپے جبکہ 3 نئے منصوبوں کیلئے 300 ملین روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ منگل کو جاری پی ایس ڈی پی کے مطابق جاری منصوبوں میں وزیراعظم کی ہدایت پر مقبوضہ کشمیر کے طلبا کیلئے 1600 سکالرشپس کیلئے 164 ملین روپے، این سی اے لاہور میں گریجویٹ بلاک کی تعمیر کیلئے 217 ملین روپے، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ یونٹ منصوبہ کے قیام کیلئے 30 ملین روپے، وفاقی دارالحکومت میں وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے ملک کے وزیر داخلہ پر الزام لگایا ہے کہ امیت شاہ غنڈہ اور قاتل ہے۔ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کیخلاف بھارت سے اٹھنے والی آوازوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تنقید کرنے والوں میں جہاں دیگر لوگ شامل وہاں بی جے پی کے رہنما بھی سامنے آگئے۔ سینئر بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نےامیت شاہ کے جرائم سے پردہ اٹھا دیا اور کہا کہ ’امیت شاہ ایک قاتل ہے، جس پر قتل کےمتعدد الزامات ہیں‘ جج لویا کی موت امیت شاہ کے ہاتھوں ہوئی، جج  امیت شاہ   خلاف فیصلہ دینے والا تھا۔ سبرامنیم سوامی نے...
    مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم—فائل فوٹو مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے اگلے مالی سال کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ایک بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ بجٹ کا حجم تقریباً 2000 ارب روپے سے زیادہ ہوگا جبکہ اخراجات کا تخمینہ 1800 ارب روپے سے زیادہ لگایا گیا ہے۔ مشیر خزانہ کے پی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اخراجات میں 40 فیصد اضافہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی ایمرجنسی، صحت کارڈ اور بس سروس کےلیے زیادہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
    اسلام آباد: اکنامک سروے رپورٹ کے مطابق پنجاب میں شرح تعلیم 66فیصد،سندھ میں 57 فیصد،بلوچستان میں 52فیصد،خیبرپختونخوا میں 51 فیصد رہی۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا، جہاں تحریک انصاف تیسری مرتبہ برسر اقتدار ہے وہاں شرح تعلیم دیگرصوبوں کے نسبت کم رہی۔سوشل میڈیااس حوالے سے ایک صارف نے لکھاکہ پڑھے لکھے لوگوں کی جماعت کی حکومت سب سے پیچھے ہے۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دورمیں ایجوکیشن کا بجٹ لیپس ہواتھا۔ Post Views: 2
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا باپ اور دو بیٹے سوتے میں ہی موت کی نیند سلا دیے گئےراولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں رات گئے فائرنگ کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جس نے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ جاتلی کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ حملے کا نشانہ بننے والے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جن میں باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب پورا علاقہ سو رہا تھا۔ حملہ...
    یورپی یونین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) کے چار ججوں پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہیگ میں قائم عالمی عدالت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر اورسلا وان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں کہا:  "آئی سی سی دنیا کے سنگین ترین جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے اور متاثرین کو آواز دیتی ہے۔ اسے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔" کمیشن کی ترجمان انیتا ہیپر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم ان چار اضافی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے...
    فوٹوز فائل  وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر جومارٹ توکائیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے صدر قازقستان اور وہاں کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی، وزیراعظم نے صدر قازقستان کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہاردونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف کی جانب سے پاکستانی عوام کو دلی مبارکباد  پیش کی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج پائیدار امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کے لیے پرخلوص دعائیں کرتی ہیں۔ ہم پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اپنے وطن کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے والے دلیر شہریوں کی بہادری اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ستاروں کی روشنی میں آپ...
    عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے  اداکار  آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ میرا پاکستان کا...
    پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی سے مشہور ہونے والے اداکار آنگین آلتان نے اپنے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا ہے۔ آنگین آلتان دزیاتن ایک معروف ترک فلم اور ٹی وی اداکار ہیں جنہوں نے اپنی مشہور تاریخی سیریز اطغرل غازی کے باعث پاکستان میں نام کمایا جسے 2020 میں اردو ڈبنگ میں ریلیز کیا گیا تھا۔ ترک اداکار کو پاکستان میں بہت پسند کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ اپنے مداحوں کی محبت کی خاطر کورونا وبا کے دوران انہوں نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔ حالیہ انٹرویو میں آنگین آلتان نے پاکستان کے دورے کو یاد کرتے ہوئے دورہ پاکستان کو دلچسپ قرار دیا۔ انہوں نے کراچی میں اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے بتایا...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) نے مختلف محکموں میں اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ پنجاب پولیس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کی 102 آسامیاں مکمل طور پر پر کر دی گئی ہیں جن پر 102 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں محمد عامر، ذیشان علی، حمزہ طیب، علی رضا، علی شیر، عمر دراز، فہد اقبال، عاطف محمود، وقاص عظیم، شعیب حسن، شاہ زیب خان، رضوان قریشی، طلحہ نعیم، مدثر حسین، خالد یاسین، منیب جاوید، حسن بلال، کاشف جنید، اسامہ نعیم، مبشر عباس اور دیگر شامل ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ادھر محکمہ صحت میں سینئر رجسٹرار میڈیسن کی 53 آسامیوں میں سے 50 پر تقرریاں عمل میں لائی گئی...
    — فائل فوٹو عیدالاضحیٰ کےلیے کوئٹہ سے اندرون صوبے اور ملک کے مختلف شہروں میں پردیسیوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے۔عید کی خوشیوں میں شرکت کےلیے کوئٹہ سے صوبے کے دوردراز علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مسافروں کے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ عید اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کیلئے روانہعیدالضحیٰ کے لیے اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئی۔ شہر کے بس، ویگن اڈوں اور ان کے بکنگ دفاتر میں دن بھر مسافروں کا رش بڑھ گیا ہے۔اپنوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کےلیے جانے والے پردیسی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
    پشاور: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں بتا دیا کہ ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس وقت فوج نے...
    نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 93 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے الیکٹرک کے علاوہ تمام صارفین پر لاگو ہوگا۔ کراچی کے شہریوں کے اچھی خبر ہے کہ کے الیکٹرک کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے بیلاروس کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل وکٹر خرینن نے ملاقات کی ۔ملاقات میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق یہ دورہ دونوں دوست ممالک کے درمیان دفاعی سفارتکاری اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے میں ایک اہم قدم ہے۔بات چیت کے دوران دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں مشترکہ اقدامات سمیت دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کی مسلح افواج...
    پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب پولیس، مائنز اینڈ منرلز، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بورڈ آف ریونیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق جاری نتائج میں مجموعی طور پر 4 تحریری امتحانات کے نتائج اور 4 حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے. صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (بورڈ...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر شخص کے تشدد کا نشانہ بننے والے نوجوان موٹر سائیکل سوار نے ملزم کو معاف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان سدھیر نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ مجھے عدالت نے بلایا، مجھے آج وکیل نے بتایا تو میں پیش ہو گیا۔ متاثر دھن راج نے عدالت میں بیان دیا کہ میں کوئی کیس نہیں کرنا چاہتا، عدالت نے  استفسار کیا کہ تمہیں کسی قسم کا دباؤ کا سامنا تو نہیں؟۔ نوجوان نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے مجھے کوئی اعتراض نہیں،میں نے ملزم کو معاف کردیا ہے۔  
     کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل کے کہنے پر...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
    بھارتی وفد عوامی ٹیکس کے پیسوں پر موج مستیوں میں مصروف ہے جب کہ پاکستان کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد بھی بھارتی حکومت کو شرم نہ آئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر ساکھ بحال کرنے کا ڈرامہ رچا کر بھارتی عوام کو بیوقوف بنایا جانے لگا، واشنگٹن میں موجود اعلیٰ سطحی بھارتی وفد کے غیر سنجیدہ رویہ پر بھارتی عوام سیخ پا ہیں۔ بھارت کا اعلیٰ سطح وفد گیانا، پاناما، کولمبیا اور برازیل میں ناکامی کے بعد واشنگٹن پہنچا ہے، بھارت کے اعلیٰ سطح وفد کی قیادت ششی تھرور کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ اعلیٰ سطحی وفد میں شامل سینئر سیاست دان ششی تھرور محفل میں گانے گا کر وقت ضائع کرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر...
    ---فائل فوٹوز ٹک ٹاک اسٹار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثناء یوسف کے قاتل کی عدالت میں پیشی پر چہرہ سیاہ کپڑے سے ڈھاپنے پر عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی۔ 17 سالہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ ثناء کو 2 جون کو اس وقت قتل کر دیا گیا جب ایک اور ٹک ٹاکر عمر حیات نے ان سے دوستی کی پیشکش کی جسے ثناء نے مسترد کردیا تھا۔ پولیس کے مطابق قاتل نے سوشل میڈیا کے ذریعے ثناء سے رابطہ کیا اور اسے پسند کرنے لگا، مگر بار بار انکار کے باوجود عمر حیات نے انکار برداشت نہ کیا اور انتہائی ظالمانہ قدم اٹھایا۔ شوبز شخصیات کا ثنا یوسف کیلئے انصاف...
    سابق گورنرسندھ اور نوازشریف کے سابق ترجمان محمد زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سے راہیں جُدا کرنے والے محمد زبیر کی تحریک انصاف میں جلد شمولیت متوقع ہے۔ محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق مشاورت کر لی گئی ہے اور انہیں پارٹی میں شامل کرنے کے لیے بانی پی ٹی آئی نے گرین سگنل دے دیا ہے۔ محمد زبیر نے تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور بانی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اس حوالے سے مزید مشاورت کرے گی۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے دعویٰ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، بھارت نے ثبوت نہ دیے بلکہ جارحیت کا ثبوت دیا، پاکستان نے تناؤ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، امریکی صدر نے ثابت کیا وہ امن کے پیامبر ہیں، خطے میں سیز فائر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں۔ امریکا کی یومِ آزادی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہبازشریف امریکی سفارت خانہ پہنچے جہاں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سفارت خانہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سمبڑیال کےضمنی انتخاب میں دھاندلی کے عائد کیے گئے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ فافن کی رپورٹ پی ٹی آئی کے لیے کافی ہے اور سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ 39ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگاناشرم ناک ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں پی ٹی آئی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا اور فافن...
    راولپنڈی:اسپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے. جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودہری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔دوران سماعت، چالان پیش نا کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔مقدمہ تھانہ اینٹی کرپشن جہلم نے درج کیا تھا.مقدمے میں اراضی حصول کے لیے بھاری رشوت کا الزام ہے۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج اینٹی کرپشن راولپنڈی نے کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر طلبی باوجود عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے، جس پر انسداد رشوت ستانی عدالت جج خاور رشید نے فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوے مقدمے کی سماعت 30 جون تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت، چالان پیش نہ  کرنے پر بھی عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تفتیشی افسر چالان پیش کریں۔ پاکستان نے بھارت کی علاقائی بالادستی...
     نیو یارک  (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی اور بھارت کے خلاف پاکستان کا مقدمہ پیش کر دیا۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کے وفد نے اقوام متحدہ کے نیویارک میں واقع ہیڈکواٹر میں سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو وزیراعظم پاکستان کا خط پیش کیا اور انتونیو گوتریس کی جانب سے تحمل، مکالمے اور سفارتکاری کی اہمیت پر زور دینے والے بیانات اور کوششوں کو سراہا۔بلاول بھٹو نے 22 اپریل 2025 کے پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال میں پاکستان کے مؤقف سے سیکرٹری...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو گرفتار کر کے 30 جون کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔فواد چوہدری کے خلاف جہلم میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی اراضی منتقلی کا مقدمہ درج ہے۔سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے درج کر رکھا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )منصوبہ بندی کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلوں اور غلط اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13اعشاریہ5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباﺅ پڑنے کا خدشہ ہے. رپورٹ کے مطابق وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ مالی سال...
    سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسمبلی کی نئی عمارت صوبے کے ثقافتی رنگ، روایات اور آئندہ کئی دہائیوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہے جو عوامی نمائندگی کے اس باوقار فورم کو مزید مؤثر اور فعال بنائے گی، آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جائیں گے ۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے نئے بلاک اور آڈیٹوریم ہال کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر صوبائی وزرا، پارلیمانی سیکرٹریز اور اراکین اسمبلی بھی موجود تھے ۔میر سرفراز بگٹی نے...
    پنجاب میں سولر پینلز کی تنصیب کے لیے قواعد و ضوابط جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ کی ہدایات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے مراسلہ جاری کیا، پنجاب بھر کے کمشنرز وڈپٹی کمشنرز کو سولرپینلز کی تنصیب کے بارے میں گائیڈ لائنز دیدی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سسٹم کی تنصیب الٹرنیٹو انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کے منظور شدہ ماہرین سے کرائیں، ضلعی انتظامیہ عمارت مالکان، سولروینڈرز اور انسٹالرز کو ایس او پیزفراہم کرے۔ حساس عمارتوں، اسکولز، اسپتال، دفاتر میں سولرسسٹمز کا فوری جائزہ لیا جائے، میونسپل کارپوریشنزاور بلڈنگ اتھارٹیز گائیڈ لائنز پرسختی سے عملدرآمد کریں۔ اعلامیے کے مطابق سولرپینلز کو محفوظ، مضبوط اور سیل بند انداز میں...
    خیبر پختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کی تیاری مکمل کر لی ہے، جو 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت کے مطابق بجٹ کا مجموعی حجم 2,000 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم کے مطابق بجٹ کو پارٹی ویژن اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ اصلاحات، ترقیاتی منصوبے، اور صوبے کے محروم طبقے کی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ تیار کیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت وفاقی بجٹ کے بعد 13 جون کو اپنا بجٹ پیش کر رہی ہے۔ اس حوالے...
    پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں دو روز قبل پیش آنے والے حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیابان اتحاد پر پیش آنے والے حادثے کی فوٹیج میں نوجوان کو ہلکی رفتار سے موٹرسائیکل چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔  فوٹیج میں اسی اثنا ایک تیز رفتار گاڑی آئی جس نے تیزی سے کٹ مارا تو نوجوان قیمتی گاڑی کے پچھلے دروازے سے ٹکرا گیا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھن راج نے گاڑی چلانے والے کو حادثہ کا قصور وار کہا ہے۔ ٹریفک پولیس کے سیکشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دھن راج کے پاس لائسنس ہونے یا نہ ہونے کا علم نہیں ، بظاہر وہ  16 سے 17 سال کا...
    نوٹس کے مطابق جہانزیب مینگل نے اسمبلی میں موثر آواز نہیں اٹھائی، پارٹی اجلاسوں سے غیر حاضر رہیں، جبکہ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرتے رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی نے بلوچستان اسمبلی کے رکن جہانزیب مینگل کو پارٹی قوائد کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 دنوں میں جواب طلب کر لیا۔ بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی کی جانب سے جاری ہونے والے شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ جہانزیب مینگل نے بی این پی کے رکن اسمبلی کی حیثیت سے صوبائی اسمبلی میں موثر آواز بلند نہیں کیا۔ پارٹی کے اجلاسوں میں غیر حاضر رہیں، جبکہ پارٹی سے مشاورت کے بغیر حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔ نوٹس کے مطابق 15...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے  پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر  اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی  بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد تھپڑ پڑ گئے۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گاڑی کے ساتھ ٹکر پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم سلمان فاروقی کو عدالت پیش کیا گیا،سلمان فاروقی کو عدالت میں پیشی کے بعد وکیل نے تھپڑ رسید کر دیا،عدالت میں پیشی کے بعدوکلاء اورعوام نے ملزمان کو تھپڑ اور لاتیں ماریں۔ یادرہے کہ نوجوان پر تشدد میں ملوث اب تک 4ملزم گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب سے آنے اور جانے والے مسافروں کو بڑا ریلیف دے دیا۔ قومی ایئرلائنز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے آئی اے کی جانب سے پاکستان سے سعودی شہر دمام، ریاض اور القسیم کی پروازوں کے ٹکٹوں پر 50 فیصد کی بڑی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سے دمام،ریاض ،القسیم کے ٹکٹس پر پچاس فیصد رعایت ہوگی،مسافر نو جون تک رعایت سے فائدہ اُٹھاسکیں گے،سعودی عرب کی پروازوں پر رعایت پر فوری طور پر عمل درآمد ہو گا۔ Post Views: 4
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی وائٹ بال کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہوگا۔ کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تین روز پر مشتمل کیمپ کل سے این سے اے میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔ ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کرینگے۔این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے تعاون کرینگے۔ Post Views: 4
    راولپنڈی: یکم جون کو سیالکوٹ سمبڑیال میں حلقہ پی پی 52 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے 8 فروری 2024 جنرل الیکشن سے زیادہ پی ٹی آئی نے کم ووٹ حاصل کیے.  تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے فارم 47 میں مرتب کیے گئے الیکشن نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے 78702 ووٹ حاصل کیے جبکہ 8 فروری کے الیکشن میں ان کے والد ارشد وڑائچ نے 58 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے. اس طرح مسلم لیگ ن کے ووٹوں میں 20 ہزار ووٹ کا اضافہ ہوا اب ضمنی الیکشن میں دوسرے نمبر پر آنے والے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار...
    ویب ڈیسک : پاکستان کے سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اوردیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ، روسی مندوب سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو نے بے بنیاد بھارتی الزامات کو منتخب اراکین کے سامنے مسترد کیا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا بلاول کا کہنا تھاکہ بغیر کسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی...
    پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر اپنا مؤقف پیش دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی وفد نیویارک میں موجود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور دیگر وفد کے اراکین نے چین اور روس کے مندوبین کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن زور وشور سے جاری ہے اور عوام بدامنی، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ ساتھ شدید گرمی کے اس موسم میں 14 گھنٹے کی غیراعلانیہ ناروا لوڈ شیڈنگ سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے کہا ہے کہ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی حکومت نے خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں ناروا لوڈشیڈنگ کا نہ ختم ہونے والے سلسلے میں بھی اضافہ کردیا ہے، اس وقت تحصیل تحت بھائی اور ضلع مردان بھر میں 14 گھنٹے ناروا لوڈشیڈنگ روز کا معمول بن چکا ہے۔ جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں مختلف وفود سے بات چیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر پاکستان میں تعینات روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کے اعزازمیں ظہرانہ دیا۔ گورنر نے سفیر کا استقبال کیا۔ ظہرانہ میں روسی سفارتخانہ کے سینئر سفارتکار بھی سفیرکے ہمراہ تھے۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے ظہرانہ میں روسی سفیر کا کرم متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دیئے گئے ظہرانہ میں دونوں ممالک کے درمیان شعبوں میں باہمی تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا بالخصوص کرم متاثرین کیلئے بروقت امداد کی...
    سیالکوٹ: پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخابات آج منعقد ہو رہے ہیں۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 لاکھ 57 ہزار 725 اور خواتین ووٹرز 1 لاکھ 39 ہزار 460 شامل ہیں۔ انتخابی عمل کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے حلقے میں کل 185 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 57 مردانہ، 57 زنانہ اور 71 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد وڑائچ...
    سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موثر تعاون کے میکانزمز قائم کرنے اور ان...
    سنگاپور:22ویں شنگریلا ڈائیلاگ کا اختتام، فریقین کی جانب سے مشترکہ  چیلنجز کے لئے تعاون کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور...
    کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...