2025-11-18@23:42:09 GMT
تلاش کی گنتی: 35446
«بینکاری کے»:
(نئی خبر)
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف عالمی فورم پر جانے کا اعلان کردیا۔ خیبرپختونخوا حکومت کے وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان نے اپنے بیان میں کہا کہ دی اکانومسٹ میں شائع حالیہ رپورٹ حقائق کے منافی، غیر مصدقہ کہانیوں اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانب دارانہ انداز میں مسخ کر کے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں سنسنی خیز الزامات، گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو “حقیقت” بنا کر پیش کیا گیا ہے، جو صحافتی اصولوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم اس کے پیچھے موجود ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا آئل ٹینکر سنگاپور کی جانب روانہ تھا اور اس میں پیٹروکیمیکل سامان موجود تھا۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا، لیکن انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف آرٹیکل کو کردارکشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے متعلق برطانوی جریدے دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والے آرٹیکل کو بے بنیاد، جھوٹ پر مبنی اور کردار کشی کی ایک سوچی سمجھی مہم قرار دے دیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ایسے گھنائونے الزامات پر مبنی آرٹیکل شائع کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام ہے جس کا مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کی شہرت کو نقصان پہنچانا ہے۔ ہم اس آرٹیکل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں...
ایک ہفتے میں 3.84 ارب شیئرز کے سودے 177 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے اضافے سے 18 ہزار 433 ارب روپے ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2342 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 935 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4915 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 118 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 57 ہزار 203 رہی۔ بازار حصص میں ایک ہفتے میں 3.84 ارب شیئرز کے سودے 177 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے اضافے سے 18 ہزار 433 ارب...
بالی ووڈ کی دنیا ہمیشہ سے خبروں اور سرخیاں بنانے کے لیے مشہور رہی ہے، اور اداکار اپنے انکشافات کے ذریعے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے ایک شو میں ایسا ہی ایک دلچسپ راز فاش کیا، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ شو کے دوران ٹوئنکل کھنہ نے مذاق اور دوستانہ بات چیت کے دوران انکشاف کیا کہ شادی سے قبل وہ اور اداکارہ کاجول ایک ہی شخص سے تعلقات رکھتی تھیں۔ ٹوئنکل نے کہا کہ “اچھی سہیلیاں اپنے سابق دوست کے ساتھ ڈیٹ نہیں کرتی ہیں، میرے لیے دوست کسی بھی مرد سے زیادہ اہم ہیں۔” یہ بات سامنے آنے کے بعد شو میں موجود...
ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بس مالکان نے بسوں میں خفیہ خانے بنائے ہوئے ہیں، جو کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پور سے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان میں حبیب اللہ، نوید احمد، ثناء اللہ اور ولی جان شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ...
طلباء و طالبات نے کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے سندھ رینجرز کے کردار کو سراہا اور منعقد کی گئی سرگرمیوں پر شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکاء کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کیلئے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے...
پنجاب حکومت نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے پنجاب بھر میں علیمہ خانم کی جائیدادوں کی تفصیلی چھان بین کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ علیمہ خانم کے نام تمام منقولہ، غیر منقولہ اور زرعی زمینوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ بورڈ کی جانب سے حاصل ہونے والے تمام ریکارڈ اور معلومات بعد ازاں اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو فراہم کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد جائیدادوں کی ملکیت اور ان کے قانونی پہلوؤں کی مکمل چھان بین کرنا بتایا گیا...
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔ مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں...
سٹی 42 : حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں پٹاخوں کے کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب کارخانے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکہ غیر قانونی پٹاخوں کے کارخانے میں ہوا ہے، جس کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی ۔ جس کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ کیلئے روانہ ہوئی۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی حکام کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔ اب تک اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ متعدد زخمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ پاکستانی فضائی حدود میں آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاہی طیارے کو حفاظتی حصار فراہم کیا۔نور خان ایئر بیس پر صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے شاہ عبد اللہ کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا، خاتون اوّل آصفہ بھٹو زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔شاہ عبد اللہ وزیراعظم کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں اور ائیرپورٹ...
حکام نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں جمعہ کی رات دہلی پولیس کے اسپیشل سیل اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے ذریعہ ہریانہ کے دھوج، نوح اور ملحقہ علاقوں میں کئے گئے چھاپوں کے دوران کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی پولیس نے ہریانہ کی الفلاح یونیورسٹی کے دو ڈاکٹروں سمیت تین افراد کو حراست میں لیا ہے جو لال قلعہ کے قریب ہوئے دھماکہ سے پھٹنے والی کار کے ڈرائیور ڈاکٹر عمر نبی کے جاننے والے تھے۔ پولیس نے کئی افراد سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں ایک چائے فروش بھی شامل ہے جس کے اسٹال پر ڈاکٹر عمر نے مختصر قیام کیا تھا اور ایک مسجد کا دورہ بھی کیا، جہاں اس نے دھماکے کے دن نماز...
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کےلیے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ میں مقدمات کی سماعت کےلیے 17 ججز کے 8 بینچ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس محمد علی مظہر جبکہ بینچ نمبر 2 جسٹس منیب اختر اور جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل ہوگا۔عدالت عظمیٰ میں بینچ نمبر 3 جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس ملک شہزاد خان اور بینچ نمبر 4 جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 5 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی جبکہ بینچ نمبر 6 جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہے۔عدالت عظمیٰ کا بینچ...
اسلام آباد میں نئی قائم شدہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنے منصب کا پہلا باضابطہ حکم جاری کردیا۔ اس تاریخی فیصلے کے تحت عدالت کے انتظامی ڈھانچے کی تشکیل کا آغاز ہوگیا ہے، جو مستقبل میں آئینی مقدمات کے نظام کو منظم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چیف جسٹس کی جانب سے نئے عہدوں پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ جاری کیے گئے حکم کے مطابق سابق ڈسٹرکٹ اور سیشن جج محمد حفیظ کو وفاقی آئینی عدالت کا پہلا رجسٹرار تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی سے عدالت کے انتظامی معاملات کو باقاعدہ بنیادوں پر چلانے کا عمل شروع ہو جائے گا۔ اس تقرری کے ساتھ نئے ادارے کی فعالی میں...
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں غیر قانونی آتش بازی کا سامان تیار کرنے والے کارخانے میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 4 مزدور ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ نجی میڈیا کے مطابق لغاری گوٹھ میں واقع یہ کارخانہ رہائشی علاقے کے درمیان تھا، جس میں دھماکے کے بعد پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حادثے کے فوری بعد جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری نوٹس...
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال
اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے،صدر اور وزیر اعظم کا ایئر پورٹ پر استقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔اسلام آباد میں نور خان ایئربیس پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کے خلاف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے آرٹیکل کو جھوٹ، شر انگیزی اور کردار کشی قرار دیتے ہوئے قانونی چارہ جوئی کا اعلان کر دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا یہ آرٹیکل شر انگیز اور جھوٹ پر مبنی ہے، بشریٰ بی بی بہادری کے ساتھ اور عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے جیل میں ہیں، اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی کردار کشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی عدت جیسے گھٹیا الزامات لگائے گئے جس سے وہ بری ہوئیں، عدت جیسے الزمات جھوٹے ثابت ہوئے، یہ بھی من گھڑت کہانی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے...
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہونے والی بین الاقوامی ختمِ نبوتؐ کانفرنس کے دوران اعلان کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش پورے ملک میں ایک سالہ مہم چلائے گا، جس میں حکومت سے مطالبہ کیا جائے گا کہ احمدیوں کو غیر مسلم قرار دیا جائے۔ کانفرنس کے مرکزی اسٹیج سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل مولانا محی الدین ربانی نے خبردار کیاکہ اگر یہ مطالبہ قبول نہ کیا گیا تو ایک سخت تحریک کا آغاز قومی علما ومشائخ کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا۔ سہرودی گراونڈ ڈھاکہ بنگلہ دیش:قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن مدظلہ کا عالمی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب@MoulanaOfficial pic.twitter.com/76JvWGTWg2 — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) November 15, 2025 ...
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں آتش بازی کے کارخانے میں خوفناک دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق خوفناک دھماکے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں آتشبازی کے کارخانے میں ہوئے۔ دھماکے سے کارخانہ مکمل تباہ ہوگیا جب کہ خوفناک آگ بھڑک اٹھی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد فیکٹری دھماکے کا نوٹس لیا اور کہا کہ زخمی مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے. اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔ شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔ شاہ عبداللہ دوم کچھ ہی دیر میں وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر...
قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو ٹیم کے ساتھیوں، سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی بابر اعظم کی سنچری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اس نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا، اور آپ ہر اسٹروک کے ساتھ اس کا اعتماد دیکھ سکتے ہیں، گیند اس کے بلے پر بہت خوبصورتی سے آرہی تھی۔ ایک حقیقی چیمپئن کی اننگز‘۔ Congratulations to Babar Azam on a phenomenal 100...
اب تک کئی نام زیر گردش ہیں تاہم ہر جماعت اپنی پسند کا وزیر اعلیٰ دیکھنا چاہتی ہے جس کی وجہ سے ڈیڈلاک برقرار ہے۔ اسلام آباد میں حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات کے کئی راؤنڈ ہوئے ہیں لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا، حکومت اور اپوزیشن میں ابھی تک کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد یہ معاملہ وزیر اعظم تک پہنچنے کا امکان ہے۔ گورننس آرڈر 2018ء کے مطابق حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق نہ ہونے کی صورت میں وزیر اعظم (بحیثیت چیئرمین جی بی کونسل) کا اختیار ہے کہ وہ کسی کو بھی نگران وزیر اعلیٰ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے خلاف ایک سے پانچ ارب ڈالر تک کے ہرجانے کے لیے مقدمہ دائر کریں گے۔ یہ اعلان صدر ٹرمپ نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ یہ تنازع بی بی سی کی اس ایڈٹ شدہ ویڈیو سے شروع ہوا جس میں 6 جنوری 2021 کی ٹرمپ کی تقریر کے تین مختلف حصے ملا کر پیش کیے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کا موقف ہے کہ اس ایڈیٹنگ سے یہ تاثر گیا کہ انہوں نے اپنے حامیوں کو کیپیٹل ہل پر حملے کی ترغیب دی، جبکہ بی بی سی نے اس غلطی کو تسلیم کرتے...
سرکاری گاڑیوں کے ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا چیف سیکریٹری کی جانب سے تمام سرکاری محکموں کو دی گئی ہدایات کے مطابق ای چالان افسران کو اپنی جیب سے ادا کرنے ہوں گے۔ حکمنامے کے مطابق سیٹ بیلٹ، کالے شیشے، سگنل توڑنے اور چلتی گاڑی میں موبائیل کا استعمال پر چالان ہوگا۔
ملاقات کے دوران کامران خان ٹیسوری نے رہائشیوں کے مطالبات اور مسائل کو غور سے سنا اور متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں اور کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاق کے تحت جاری فنڈز کے ذریعے PIDCL انفراسٹرکچر کی تعمیر و بحالی کا کام شروع کرے گا، جس سے علاقے کے بنیادی مسائل میں نمایاں بہتری آئے گی۔ یہ بات انہوں نے جعفر طیار سوسائٹی کے رہائشیوں سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں علاقے کے دیرینہ مسائل،...
پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس (دونوں ملکوں سے 10، 10 ہزار) حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور ساتھ ہی ملک کی جامعات کی عالمی معیار کے مطابق درجہ بندی کے لیے کثیر معیاری فریم ورک تیار کر رہا ہے، تاکہ علم پر مبنی ترقی کے لیے مضبوط انسانی وسائل کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ماہانہ ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ اکتوبر 2025 کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر...
---فائل فوٹو سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شرم بھی آتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔سینیٹر شیری رحمان نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق شائع کی گئی خصوصی رپورٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب و غریب چیزیں سامنے آرہی ہیں، کافی لوگوں نے یہ کہانی سنائی اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک غیر منتخب خاتون کے اشارے پر سب کچھ ہو رہا تھا، وہ حساس اداروں سے معلومات لے کر کہتی تھی کہ یہ میری روحانی پیشگوئی ہے۔ بشریٰ بی بی پر برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کی شریف مصنفہ کے ہوشربا انکشاف برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘...
حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 بچاؤ بند کے قریب پٹاخوں کے کارخانے میں شدید دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ دھماکا غیر قانونی طور پر چلنے والے کارخانے میں ہوا، اور دھماکے کی آواز لطیف آباد کے مختلف یونٹس اور کوٹری تک سنی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پٹاخے حیدرآباد دھماکا وی نیوز
سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی درخواست پر ان کے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے یوٹیوب سے ہٹانے پر نجی انٹرٹینمنٹ چینل کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے نہایت اہم فیصلہ تھا کیونکہ وہ چاہتی تھیں کہ اُن کا پرانا کام اب آن لائن موجود نہ رہے۔ سارہ چوہدری نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز میں اپنے آغاز، کامیابی، اور پھر اس سے کنارہ کشی کے سفر پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 2003 میں شوبز انڈسٹری جوائن کی اور 2010 میں اسے خیر باد کہہ دیا۔ اپنے بیان میں سارہ نے کہا کہ یوٹیوب سے ان کے...
تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔ پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے...
قومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی سلامتی کے ڈھانچے کو ازسرِنو ترتیب دے دیا گیا ہے، ملک کی ہائر ڈیفنس آرگنائزیشن میں 1976 کے بعد سے کی جانے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ڈان اخبار میں شائع تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تجویز کردہ ازسرِ نو تشکیل آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم اور آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق قوانین میں بعد میں کی گئی تبدیلیوں کے ذریعے متعارف کرائی گئی، جن کے حامی اسے جدیدیت قرار دیتے ہیں، جب کہ ناقدین اسے مرکزیت کی طرف خطرناک جھکا کہتے ہیں۔اس نئے نقشے کے مرکز میں ایک...
سابقہ اداکارہ سارہ چوہدری نے اپنی ذاتی خواہش کے مطابق اپنے حجاب اپنانے سے پہلے کے دو ڈرامے آن لائن نجی انٹرٹینمنٹ چینل سے ہٹانے پر چینل کا شکریہ ادا کیا ہے۔ حال ہی میں سارہ چوہدری نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے اور پھر کنارہ کشی اختیار کرنے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ سارہ چوہدری نے 2003 میں شوبز انڈسٹری جوائن کی تھی اور 2010 کے اوائل میں انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ سارہ چوہدری نے کہا کہ میں بہت شکر گزار ہوں کہ میری درخواست پر میرے حجاب سے پہلے کے دو ڈرامے ہٹائے گئے، یہ فیصلہ میرے لیے بہت اہم تھا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ ڈرامے...
لاہور: ستائیسویں ترمیم کی منظوری کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیر کے روز تحریک انصاف کے پنجاب ارکان اسمبلی احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے، ارکان اسمبلی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروائی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکوزیشن میں ستائیسویں ترامیم اور موجودہ صورت حال کو ایوان میں زیر بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قیادت کی جانب سے پنجاب کے ارکان اسمبلی کو ہدایت کردی گئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا دی اکانومسٹ کے آرٹیکل پر شدید ردعمل، بشریٰ بی بی کے خلاف کردار کشی قرار دے کر قانونی کارروائی کا اعلان
چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے اس آرٹیکل کو سختی سے مسترد کردیا ہے جس میں بشریٰ بی بی سے متعلق مختلف الزامات عائد کیے گئے تھے۔ انہوں نے اس رپورٹ کو جھوٹ، شرانگیزی اور کھلی کردار کشی قرار دیتے ہوئے جریدے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔ نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بہادری سے جیل کا سامنا کر رہی ہیں اور صرف عمران خان کی اہلیہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اس آرٹیکل کا مقصد بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا...
برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” کی ایک حالیہ رپورٹ میں سابق انٹیلی جنس چیف جنرل فیض حمید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آئی ایس آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تعلقات کو نہیں کرایا تھا، تاہم اس کے اشارے ملے ہیں کہ اس تعلق کا فائدہ اٹھایا جا رہا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض سینئر فوجی حکام، بشمول ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ، اس بات سے ناخوش تھے کہ عمران خان اپنی بیوی کی رائے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 2019 میں اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل عاصم منیر کو...
کراچی کی خواتین کے لیے سندھ حکومت نے بڑی خوشخبری کا اعلان کردیا۔ سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے مطابق شہر میں پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کیا جا رہا ہے، جو 17 نومبر 2025 سے فعال ہوگا۔ یہ روٹ عبداللہ چوک سے نمائش تک مقرر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: طالبات اور خواتین کے لیے پنک بسیں کہاں سے حاصل کی گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں یہ خواتین کے لیے مختص بسیں دن کے 3 اوقات میں چلیں گی۔ ’صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر ایک سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے۔ اس سروس میں سفر کرنے والی خواتین کے لیے آرام دہ ماحول، بہتر انتظام اور تحفظ کو اولین...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی: احسن اقبال - فوٹو: فائل وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئینی عدالت بننے سے جوڈیشل مداخلت کا دروازہ بند ہوگیا ہے، آئینی عدالت سے سپریم کورٹ اب اپنے اصل کام پر توجہ دے سکے گی۔نارووال میں جدید پتھالوجی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 27ویں آئینی ترمیم میثاقِ جمہوریت کی شق پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت پر ن لیگ اور پی پی پی سمیت تمام جماعتوں نےدستخط کیے تھے۔ پی ٹی آئی نے بھی چارٹر آف ڈیموکریسی کی توثیق کی تھی۔ پی ٹی آئی کے کسی رکن...
علامتی فوٹو عالمی جریدہ بلومبرگ کی جانب سے پاکستان کی معیشت اور اِس پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کیا گیا ہے۔بلومبرگ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال پاکستان کا ڈالر بانڈز 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست رہا۔بلومبرگ کے مطابق پاکستان پچھلے دوسال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے، ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026ء میں یورو بانڈ مارکیٹ...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے صدر عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کی جانب سے آزاد کشمیر میں اِن ہاؤس تبدیلی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر نے کہا کہ کشمیر میں 14 سیٹوں والی جماعت کا حکومت بنانا بیس کیمپ سے مذاق ہے، پی ٹی آئی کے 14 لوٹوں سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے۔دوسری جانب سردار عتیق نے اعلان کیا کہ مسلم کانفرنس اِن ہاؤس تبدیلی کے کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے بھی غیرجانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری...
احتشام کیانی :وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس انعام امین منہاس، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف، بار ایسوسی ایشنز کے عہدیداران بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ ...
ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر ”بدل دو نظام“ کے سلوگن کے ساتھ منعقد ہو نے والا تاریخ ساز اجتماع عام قومی وحدت اور اتحاد امت کا مظہر ہوگا،21تا 23نومبر کو ہونے والا اجتماع عام عوامی شرکت کے حوالے سے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، اجتماع عام نظام کی تبدیلی کے لیے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوگا، انھوں نے کہا شمالی پنجاب سے ہزاروں افراد اجتماع عام میں شر یک ہو کر امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی...
ویب ڈیسک :بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاگیا۔ راولپنڈی میں بغیر رجسٹریشن آن لائن بائیک چلانے والوں کا سروےشروع کردیاگیا ہے،تھانہ آر اے بازار،نصیر آباد، گنجمنڈی اور سٹی کے علاقوں میں سروے کیا جارہا ہے،اس سروے کی پہلے دن کی رپورٹ تیار کرکےاعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی ہے۔ بغیر اپلیکشن آن لائن بائیک چلانے والوں کےخلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے،آن لائن بائیک سروس فراہم کرنے والوں کے لئے اپلیکیشن رجسٹریشن لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
ویب ڈیسک : وزارت منصوبہ بندی نے آئندہ 5 سے 7 سال میں 95 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ وزارت منصوبہ بندی کی جانب سےجاری دستاریز کےمطابق روزگار کے موقع ترقیاتی منصوبوں پر عملدر آمد سےپیدا ہونگے،اکتوبر 2025 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 12 ترقیاتی منصوبےمنظورکئے، منصوبوں کا تعلق توانائی،پانی،زراعت، گورننس،صحت،تعلیم سمیت دیگر شعبوں سےہیں، 6 بڑے ترقیاتی منصوبے ایکنک کو بھجوا دیئے گئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی دستاویز کےمطابق بڑے منصوبوں سے 2 ہزار 501 فوری نئی نوکریاں پیدا ہونے کا امکان ہے،4 ماہ میں پی ایس ڈی پی کے 1000 ارب میں سے 330 ارب کے اجراء کی منظوری دی گئی،وزارت...
بالی ووڈ اسٹار دپیکا پڈوکون نے فلم انڈسٹری میں ورک لائف بیلنس پر نئی بحث چھیڑ دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک تازہ انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور اب وہ سمجھتی ہیں کہ صحت مند رہنے کے لیے روزانہ آٹھ گھنٹے کام کافی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اوور ورکنگ کو کمٹمنٹ سمجھ لیتے ہیں حالانکہ برن آؤٹ کسی کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میزبان کے سوال پر کہ کیا ماں بننے کے بعد ان کی زندگی بدلی ہے، دپیکا نے کہا سو فیصد۔ جب مائیں کہتی ہیں کہ ‘ماں بن کر سمجھ آئے گا’ تو واقعی سچ ہوتا ہے۔ اب مجھے اپنی ماں...
بنگلادیش میں متعین پاکستان کے سفیر عمران حیدر کا کہنا ہے قومی ہاکی ٹیم نے بنگلہ دیش کی ہاکی ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی اور کامیابی حاصل کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈھاکا میں موجود پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر قومی ٹیم مینیجر اولمپیئن محمد عثمان شیخ، کوچ اولمپیئن ذیشان اشرف، قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ سمیت دیگر آفیشلز و کھلاڑی بھی موجود تھے۔ پاکستانی سفیر عمران حیدر نے قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ون یونٹ کی مانند بنگلادیش کے...
پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پارک روڈ پر پیدل چلنے والوں،طلبہ اور خواتین و معمر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیدل چلنے والوں کو سنگلز فری کوریڈور کے قیام کے بعد پارک روڈ پر مختلف حادثات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے بعد اب شہزاد ٹاؤن سمیت 3 مختلف جگہوں پر پیدل چلنے والوں کے لیے پل کی تعمیر کا فیصلہ کیاگیا ہے اور سی ڈی اے نے اس حوالے سے ٹینڈرنگ کا عمل اور ٹھیکے کی منظوری کا مرحلہ شروع...
بھارت کی ایک سکھ خاتون یاتری، جو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آئی تھیں، لاپتہ ہونے کے چند روز بعد شیخوپورہ میں اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شہری سے شادی کرنے کی اطلاع پر سرکاری اور سکھ مذہبی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کپورتھلہ (بھارتی پنجاب) کی 48سالہ سربجیت کور جنہیں ابتدا میں ’لاپتہ‘ قرار دیا گیا تھا، 4 نومبر کو تقریباً 200 یاتریوں کے ہمراہ اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں۔ یہ جتھا ’پرکاش پروب‘ کے موقع پر ننکانہ صاحب، کرتارپور اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آیا تھا۔ بیشتر یاتری 13 نومبر کو واپس بھارت لوٹ گئے، تاہم سربجیت کور ان میں شامل نہیں تھیں۔...
کراچی: شہر قائد میں رہنے والی خواتین کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے خوشی کی خبر ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ یہ نیا روٹ 17 نومبر 2025ء سے شروع ہوگا، جو عبداللہ چوک سے نمائش تک ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدا میں یہ سروس 3 مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی، جن میں صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کر سکیں گی۔ صرف خواتین کے لیے مخصوص سروس میں سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ شرجیل...
— فائل فوٹو سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں عبداللّٰہ چوک سے نمائش چورنگی تک پنک بس سروس کا نیا روٹ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کراچی میں پنک بس سروس کے نئے روٹ کا آغاز 17 نومبر سے کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں نئے روٹ پر سروس تین مخصوص اوقات میں دستیاب ہوگی۔ صبح 8 سے 9 بجے، دوپہر 1 سے 2 بجے اور شام 5 سے 7 بجے تک خواتین سفر کرسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے لیے سفر کے دوران آرام، تحفظ اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی جائے گی۔ کراچی جیسے بڑے شہر میں خواتین کو روزانہ سفر کے دوران مشکلات کا سامنا...
— فائل فوٹو مذہبی تہوار کے سلسلے میں بھارت سے آئی سکھ خاتون نے بھارت واپس جانے سے انکار کردیا۔ اسلام قبول کرکے پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنے والے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح نامے میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی...
---فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جو سرکار جادو ٹولے سے چلے، اندازہ لگالیں اس نے ملک کے ساتھ اور کیا کیا کِیا ہوگا۔طلال چوہدری نے برطانوی جریدے کی سابقہ خاتونِ اول، بشریٰ بی بی سے متعلق خصوصی رپورٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ سیاسی بھی تھیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کو کنٹرول کرنے کا حصہ تھیں۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بزدار کی تقرری سے لے کر اہم ترین تقرری تک جادو ٹونے سے کام ہوتا رہا، گوگی، پنکی والا گٹھ جوڑ تھا، بزدار لگا کر فائدہ لینا۔انہوں نے مزید کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو کنٹرول...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ لعل بخش بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم لعل بخش بھٹو نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم رہنما کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لعل بخش بھٹو کا انتقال پارٹی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔ صدر مملکت نے...
کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو لینے والا ردِعمل دیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اپنی آنے والی فلم نیلوفر کی پروموشن کے لیے کراچی میں ہونے والی پریس میٹ میں سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئے۔ اس موقع پر صحافی نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں کراچی آنا پسند نہیں، آپ اپنے شہر کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی؟۔ ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، یہی شہر ان کی پرورش کی جگہ ہے اور ان کی زندگی کا سب سے خاص حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر...
سندھ رینجرز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے حب ریور روڈ ماڑی پورسے اسنیپ چیکنگ کے دوران مسافر بس سے 4 اسمگلرز کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی اسمگل شدہ سگریٹ کے پیکٹ برآمد کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان میں سید حبیب اللہ ولد تاج ملوک ، سید نوید احمد ولد سید جمیل احمد ، ثناء اللہ ولد عبدالشکور اور ولی جان ولد عبداللہ شامل ہیں۔ مسافر بس کے خفیہ خانوں سے 47 ہزار 680 پیکٹ نان کسٹم پیڈ سگریٹ ، 4 موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزمان نان کسٹم پیڈ اشیاء مسافر بس کے خفیہ خانوں میں...
سٹی 42 :پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) کی جانب سے پنجاب پولیس، جیل اور متعدد محکموں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ سب انسپکٹر اوپن میرٹ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل سروس کوٹہ سمیت مختلف آسامیوں کےنتائج جاری کردیے گئے۔ جس کے مطابق 115اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی آسامیوں کیلئے429 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب، جبکہ لیڈی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کی 14 آسامیوں کیلئے 23 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز میں ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل کی 2 آسامیوں کیلئے166 امیدوار تحریری امتحان میں پاس ہوئے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پی پی ایس سی میں جونیئر کلرک کی 10 آسامیوں کیلئے 153 امیدوار کامیاب، پولیس سب انسپکٹر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو بتایا کہ وہ آئندہ ہفتے بی بی سی کے خلاف 1 سے 5 ارب ڈالر تک کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کریں گے، کیونکہ برطانوی نشریاتی ادارے نے ان کی تقریر کی ویڈیو کو غلط انداز میں ایڈٹ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ بی بی سی حالیہ ہفتوں میں شدید بحران کا شکار ہے، کیونکہ اس تنازع اور دیگر جانبداری کے الزامات کے بعد اس کے دو اعلیٰ عہدیدار مستعفی ہو چکے ہیں۔ تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا دعویٰ قانونی بنیاد نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: دنیا کے معروف نشریاتی ادارے بی بی سی کو ڈونلڈ ٹرمپ سے معافی کیوں مانگنی پڑی؟ یہ تنازع اس وقت سامنے آیا...
— اسکرین گریب جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھا لیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا کی حلف برداری کی تقریب کانفرنس روم میں ہوئی۔ وفاقی آئینی عدالت کے گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ججز نے بھی تقریب شرکت کی۔ جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی نے گزشتہ روز حلف اٹھایا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر تقریب میں شریک ہوئے۔جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف، جسٹس انعام امین منہاس بھی شریک ہوئے۔اسلام آباد...
---فائل فوٹو سیشن کورٹ لاہور میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان پر شہباز شریف کے ہرجانے کے دعوے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کی جانب سے دیے گئے بیان پر جرح مکمل کر لی گئی۔وفاقی وزیر عطا تارڑ نے بطور گواہ عدالت میں پیش ہو کر ریکارڈ کروائے گئے بیان پر جرح کی۔پاکستان تحریکِ انصاف کے وکیل نے کہا کہ جو دستاویزات آپ نے بطور گواہ پیش کیں وہ آپ کے خلاف ہیں نہ آپ کے حق میں، دستاویزات آپ نے لکھی ہیں نہ آپ کے ان پر دستخط ہیں۔اس پر عطار تارڑ نے کہا کہ یہ تمام دستاویزات پبلک ڈاکومنٹ ہیں اور ہتکِ عزت کو ثابت کرتی ہیں۔اس پر پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ...
قیصر کھوکھر: محکمہ لیبر نے کم از کم اجرت 40 ہزار روپے سے کم دینے والے اداروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے۔ سیکرٹری لیبر نعیم غوث نے لاہور شہر سے مہم کا آغاز کیا، جس کے تحت محکمہ کی ٹیمیں فیلڈ میں جا کر اجرت کی ادائیگیوں کا جائزہ لیں گی۔ محکمہ لیبر کے مطابق جو بھی ادارہ کم از کم مقررہ اجرت ادا نہیں کرے گا، اسے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، اور ضرورت پڑنے پر اس کے دفاتر سیل کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سیکرٹری لیبر نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت...
پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی یاتریوں کا 1923 افراد پر مشتمل جتھہ دس روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوا...
پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے، اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کچہری میں ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں ایک اور مرکزی سہولت کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم خودکش حملہ آور کو سہولت فراہم کرنے کا ذمہ دار رہا اور اس سے کی جانے والی تفتیش میں مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ گرفتاری انٹیلیجنس اداروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جو حملے کے پشت پناہی عناصر تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ملزم نے خودکش جیکٹ کی تیاری اور اس کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ خودکش جیکٹ پشاور میں تیار کی گئی تھی اور اس کے لیے...
بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے،رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے،ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی۔ بلومبرگ کے مطابق پاکستان...
راؤ دلشاد:انجینئرنگ کے شعبے میں کیریئر بنانے والے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سےبھرتیوں کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد ملک بھر کے ینگ انجینئرز کے لیے نئے مواقع کھل گئے ہیں. ضروری تکنیکی اورپراجیکٹ سٹاف کی بھرتی کی اجازت مل گئی،پابندی کےخاتمےسےترقیاتی منصوبوں کی رفتارمیں بہتری لائی جاسکتی ہے،کابینہ کی انجینئرز،سپروائزرز،ڈیزائن سٹاف سمیت اہم آسامیاں پُرکرنیکی منظوری دے سی گئی،سرکاری منصوبوں میں تاخیرکےخدشات دورکرنے کیلئےبھرتیوں کی اجازت دی گئی،بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت ہوگا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ای سی ایس پی کامقصدسرکاری منصوبوں کیلئےماسٹرپلاننگ اورانجینئرنگ ڈیزائن تیارکرناہے،کمپنی ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل سپروژن اور...
کراچی کی مختلف جامعات اور مدارس کے 400 سے زائد طلباء و طالبات نے پاکستان رینجرز (سندھ) کے ٹریننگ سینٹر اور اسکول کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق شرکا کو پاکستان رینجرز (سندھ) کی بنیادی ذمہ داریوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے آگاہ کیا گیا۔ معلوماتی دورے کے دوران رینجرز کے اسپیشل دستوں نے دہشتگردی سے نبرد آزما ہونے کے لیے مختلف مشقوں اور ڈرلز کے مظاہرے پیش کیے۔ بعد ازاں شرکاءنے رینجرز شوٹنگ اور سیڈل سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بارڈر پر ہونے والی اونٹ بردار پیٹرولنگ اور فائرنگ کے مظاہرے دکھائے گئے۔ خصوصی نشست میں شرکاءنے سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی جی رینجرز(سندھ) سے مختلف معاملات پر سوال و جواب بھی کیے۔ طلباء و طالبات...
جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا۔ آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے جسٹس کے کے آغا سے حلف لیا، تقریب میں آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق،جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس علی باقر نجفی نے شرکت کی۔ اسلام ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور ہائیکورٹ ججز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر واجد گیلانی، سیکرٹری منظور ججہ اور دیگر کی بھی تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں منعقد ہوگی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کی جانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمران خان دور حکومت میں بشریٰ بی بی کے سرکاری معاملات میں غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاست کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس اکثر نئی بحث چھیڑ دیتی ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو لے کر ایک نئی اور غیر معمولی بحث کو جنم دیا ہے۔رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں کئی اہم فیصلوں، سرکاری تقرریوں اور روزمرہ انتظامی معاملات پر بشریٰ بی بی کے اثرات کا سایہ مسلسل موجود رہا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس رپورٹ کے مصنف سینئر...
علی ساہی: پنجاب بھر میں سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے ٹریفک پولیس اور متعلقہ محکموں کی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں ماہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 97 ملین روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کارروائیوں میں 85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اعداد و شمار کے مطابق:48 ہزار 400 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان جاری کئے گئے،7 ہزار 700 سے زائد گاڑیاں موقع...
ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکار منوج باجپائی نے کانو بیہل کی نئی فلم ’آگرہ‘ کی بھرپور حمایت کی ہے، جو ریلیز کے باوجود سینما اسکرینز حاصل کرنے میں مسلسل مشکلات کا سامنا کر رہی ہے۔ اداکار کا کہنا ہے کہ انڈی فلم میکرز کو ملٹی پلیکسز میں جگہ پانے کے لیے ہمیشہ طویل جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ ’آگرہ‘، جو 2023 کے کانز فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹرز فورٹ نائٹ سیکشن میں نمائش کے لیے منتخب ہوئی تھی، شہر کے اس رخ کی کہانی بیان کرتی ہے جسے کبھی نہیں دیکھا گیا—خواہشات، جنون اور ایک ایسے گھر کی تلاش جس میں جی کر سانس گھٹنے لگے۔ فلم کے ڈائریکٹر کانو بیہل نے حال ہی میں ایکس پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے...
پاکستان میں اقتصادی استحکام کے سنہری دور کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت وسیع پیمانہ پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی جریدہ بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی جریدہ بلومبرگ کے مطابق پاکستان میں ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے۔ بلومبرگ نے بتایا کہ پاکستان پچھلے دو سال کی بنسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خودکش دھماکے کے بعد کیے جانے والی ہڑتال کے بعد آج کیسز کی سماعت کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ وکلاء کیجانب سے 3 روزہ ہڑتال مکمل طور پر ختم ہوگئی، 3 روز بعد آج وکلاء باقاعدہ عدالتی کارروائی کا حصہ بنے۔ اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا، ضلعی کچہری کو 2 روز قبل سائلین اور وکلاء کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ 3 روزہ سوگ اور ہڑتال کے باعث وکلاء عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں بن رہے تھے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کیجانب سے تعزیتی ریفرنس اور جنرل باڈی اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا۔ تعزیتی ریفرنس میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والے وکیل زبیر...
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا معافی کے باوجود بی بی سی کے خلاف کیس کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنازع ڈاکیومنٹری پر معافی کے باوجود برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کےخلاف ایک ارب ڈالر ہرجانے کا کیس دائر کرنےکا اعلان کردیا۔ اپنے طیارے میں میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کیس ممکنہ طور پر امریکا میں ہی دائر کیا جائےگا اس سلسلےمیں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر سے بھی بات ہوگی۔ امریکی صدر نے مزید کہا سعودی عرب کی فائٹرجیٹ کی درخواست پرغور جاری ہے،ہم بھی دوسرے ملکوں کی طرح ایٹمی تجربات کریں گے،وینزویلا سے متعلق فیصلہ کرچکے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین آج وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ دورے کے دوران اردن کے فرماں روا کی ملاقاتیں صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہوں گی جن میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شاہ اردن سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق اردن کے بادشاہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ڈریجنگ کا 60 ارب روپے کا بڑا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے ایک نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کر رہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ اس فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط طور پر وزیراعظم کی ہدایات کا حوالہ دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ طریقہ کار قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کا کام سترہ سال سے تعطل کا شکار ہے اور 2007 میں اسے گہرا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹینڈر بھی جاری ہوا تھا جس میں سب سے کم بولی 10.7...
بوسنیا سرب جنگ (1992 تا 1996) کے دوران امیر اطالویوں کے بھاری رقم دے کر عام شہریوں پر فائرنگ کرنے کے لیے تفریحی ‘سیاحت’ منعقد کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان ‘سفاریوں’ میں شامل ہونے کی قیمت 100 ہزار یورو تک تھی، جبکہ گاوازینی کا دعویٰ ہے کہ غیر ملکی شوٹرز کو ایک ’پرائس لسٹ‘ بھی دی جاتی تھی جس میں بچوں کو نشانہ بنانے کی سب سے زیادہ قیمت مقرر تھی۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں 83 فیصد عام شہری شہید ہوئے، اسرائیلی فوج کے خفیہ ریکارڈ سے انکشاف اطالوی صحافی اور ناول نگار ایزیو گاوازینی نے اس ‘سیاحت’ میں شامل ہونے والے مبینہ...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 15-11-2025 اسلام ٹائمز وی لاگ Middle East on Fire: Resistance Rises — From Lebanon to Pakistan مزاحمت کا نیا دور — امریکہ کے خواب چکنا چور عراق سے پاکستان تک — بیداری کی لہر دنیا بدل رہی ہے... اور فیصلہ قریب ہے ہفتہ وار پروگرام : اسلام ٹائمزوی لاگ وی لاگر: سید عدنان زیدی پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام...
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی یاترا کے لیے بھارت سے آنیوالے جتھے میں شامل سکھ خاتون سربجیت کور نے اسلام قبول کر کے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی۔ خاتون کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے، نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے فاروق آباد کے رہائشی پاکستانی شہری ناصر حسین سے نکاح کیا۔ نکاح میں 10 ہزار روپے حق مہر درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے، سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کے ساتھ پاکستان آئی تھیں لیکن 13 نومبر کو بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں جبکہ اسی روز ان کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا۔...
لاہور (نیوزڈیسک) عالمی جریدے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا۔ عالمی جریدے بلومبرگ کے مطابق پاکستان کے ڈالر بانڈز کی قدر میں اضافہ جاری رہنے کا امکان ہے، رواں سال 24.5 فیصد منافع کے ساتھ ایشیا میں سرفہرست ہے، پاکستان پچھلے دو سال کی نسبت اب عالمی قرض مارکیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہے۔ بلومبرگ کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل اور فچ ریٹنگز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ اپ گریڈ کی، جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت ملی، پاکستان کا رواں سال یوآن بانڈز اور 2026 میں یورو بانڈ مارکیٹ میں واپسی کا منصوبہ بھی تیار ہے۔ عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی ڈالر بانڈز کی...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) ہاشمیہ مملکت اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025ء تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے، یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ممالک کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا، اس موقع پر ایوانِ صدر میں ایک خصوصی...
آٹو موبیل کمپنی جیگوار لینڈ روور نے اعلان کیا ہے کہ سائبر حملے کے سبب کمپنی کو تقریباً 20 کروڑ پاؤنڈکا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ برطانیہ کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی کے مطابق کمپنی نے حملے کے بعد اپنی کارروائیوں کو تیزی سے بحال کرنے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ جے ایل آر نے یکم ستمبر سے پانچ ہفتوں کے لیے برطانیہ میں اپنی فیکٹریوں میں پیداوار بند کر دی تھی، کیونکہ ایک دن قبل ہی ہیکرز نے کمپنی کو نشانہ بنایا تھا۔ گروپ کی تمام مینوفیکچرنگ سائٹس – جن میں سولی ہل، ویسٹ مڈلینڈز، اور ہالی وڈ، مرسی سائیڈ کی فیکٹریاں شامل ہیں – کو پچھلے مہینے دوبارہ فعال کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ جون2025کے اختتام پر پا کستان کا سر کاری قرضہ 80اعشاریہ5ٹر یلین روپے تھا، تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ (FRDLA) کی تعریف کے تحت یہ قرضہ 73اعشاریہ دو ٹریلین روپے تھا۔ 2025کے دوارن کل سر کاری قرضے میں9.3 ٹر یلین روپے کا اضافہ ہواجو یومیہ 25اعشاریہ 4ارب روپے بنتا ہےبیرونی اور اندرونی قرضوں کا بوجھ کو کم کرنے کیلئے مالیاتی نظم وضبط کو مضبوط بنا نے کے پالیسی اقدامات کر ر ہے ہیں۔تاہم فسکل رسپانسلبٹی اینڈ ڈیٹ لمیتیشن ایکٹ کی تعریف کے تحت2025میں8اعشاریہ دو ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا جو یومیہ 22اعشاریہ تین ارب روپے بنتا ہے،ا س اضافے سے نمٹنے کیلئے حکومت نے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین کا پہلا فیصلہ، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا۔ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا۔ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت کی منظوری کے بعد وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے،ادھر وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کی منظوری سے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ۔
---فائل فوٹو شکارپور سے کوئٹہ آنے والی 18 انچ کی گیس پائپ لائن مچ کے قریب تباہ ہو گئی۔گیس پائپ لائن کے متاثر ہونے کے بعد بلوچستان کے شہر کوئٹہ، مستونگ، پشین اور زیارت کے لیے گیس کی سپلائی بند ہو گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق پائپ لائن کی مرمت تک کوئٹہ کو صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی۔گیس کی پائپ لائن کا واقعہ تخریب کاری ہے یا لیکج، اس سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارتی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کا جول نے حال ہی میں ایک ٹی وی ٹاک شو میں کہا کہ شادی کی ایک ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں نے ٹوئینکل کھنہ کے شو میں کہی تھی۔ کاجول کا ماننا تھا کہ شادی ایک معیّن مدت کے لیے ہونا چاہیے جس کے بعد اسے تجدید کرنے کا اختیار ہو۔ کاجول کے اس بیان کے وائرل ہوتے ہی اجے دیوگن کا بھی اس پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک میں دیکھتا ہوں، محبت پہلے سے کہیں زیادہ معمولی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لفظ ‘محبت’ کو اتنا بے جا استعمال کیا گیا ہے کہ اس کی اہمیت کم ہو...
راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے...
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کا دورہ کیا اور ریاست کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم کنیکٹیکٹ بزنس اینڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن ”سی بی آئی اے” کے سی ای او کرس ڈی پنٹیما اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ سی بی آئی اے سے وابستہ مختلف صنعتوں کے ہزاروں ادارے ریاست میں معاشی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مسابقتی کاروباری ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی اور پاکستانی نژاد کاروباری شخصیت ظہیر شرف بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران پاک،امریکہ معاشی تعلقات، پاکستان میں امریکی کمپنیوں کے منافع بخش کاروباری امکانات، پاکستان کے تذویراتی محلِ...
بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نتیش کمار کو 10 ویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ این ڈی اے نے 243 رکنی ایوان میں تقریباً 202 نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں مہاگٹھ بندھن (یعنی ریاستی اپوزیشن اتحاد) کے لیے ایک کی یہ کامیابی بھاری دھچکا ہے، جو اب صرف 30-40 کے درمیان نشستوں پر محدود نظر آتی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور 202 نشستیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں فیصلہ کن جیت ہے۔ یہ بھی پڑھیے بہار الیکشن کے...
ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم نہایت سرد ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پنجاب کے چند میدانی علاقوں میں اسموگ چھانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، جس سے فضائی حدت اور بصارت متاثر ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان آج صبح مختلف بڑے شہروں میں ریکارڈ کیے گئے درجۂ حرارت کے مطابق اسلام آباد اور مظفرآباد میں درجۂ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، لاہور میں 13، کراچی میں 18...
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن بنانے اور صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خاتمے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا، جہاں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے، وزیراعلیٰ نے بتایا کہ یہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام دستیاب شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرے گا۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا سے سود کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر انتظامیہ نے گاڑیوں کے لیے ای ٹیگ اسٹیکرز کے اجرا کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق 18 نومبر سے مقررہ پوائنٹس پر ای ٹیگز جاری کیے جائیں گے، جبکہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر چلنے والی ہر گاڑی، چاہے وہ اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہو یا دیگر صوبوں میں، کے لیے یہ اسٹیکر لازمی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکا، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہریوں کو ای ٹیگ پوائنٹس، طریقۂ کار اور ضروری دستاویزات کے بارے میں پیشگی آگاہ کیا جائے گا تاکہ انہیں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ ہو۔ یہ فیصلہ ایسے...
اسلام آباد میں نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نکاح کے بعد اپنی ازدواجی حیثیت ریکارڈ میں اپڈیٹ کروائیں۔ اس اقدام کا مقصد شناختی اور خاندانی ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا اور مستقبل میں شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم اور خاندانی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کسی رکاوٹ سے بچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان، پہلا شناختی کارڈ مفت جاری کیا جائے گا نادرا کے مطابق نکاح کے یونین کونسل میں رجسٹر ہونے کے باوجود یہ ریکارڈ خودکار طور پر نادرا میں شامل نہیں ہوتا، اس لیے شہریوں کی ذاتی موجودگی ضروری ہے۔ شہریوں کے سوالات اور وضاحت شہری یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ نکاح رجسٹر...