2025-11-10@19:35:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2452

«نے رپورٹ کیا»:

(نئی خبر)
    ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے مالی سال 2026 کے لیے جی ڈی پی کی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد لگایا ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔ بینک نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلاب، جن سے انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچا، معاشی ترقی کو سست کر سکتے ہیں۔ مالی سال 2026 کے لیے افراطِ زر کا اندازہ 5.8 فیصد لگایا گیا ہے۔ منگل کو جاری کردہ ‘ایشیائی ڈویلپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ’ کے مطابق مالی سال 2026 کی شرح نمو کا تخمینہ برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کاروباری خواتین کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اے ڈی بی کی ساڑھے 15 کروڑ ڈالر...
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے موقع پر ان کے خلاف الزامات عائد کیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے علیمہ خان سے پوچھا کہ خبریں آرہی ہیں کہ علی امین گنڈا پور نے گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران آپ کی شکایتیں لگائی ہیں۔ علیمہ خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ علیمہ خان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے آبادی کاری کی سرگرمیوں، علاقے کا اپنے ساتھ الحاق کرنے کی دھمکیوں اور زیرمحاصرہ غزہ میں جاری تشدد میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہو گیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے نائب خصوصی رابطہ کار رمیض الاکباروو نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (2016) پر عملدرآمد کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کی سہ ماہی رپورٹ پر ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی ملکیتی عمارتوں کو قبضے میں لینے اور لوگوں کو ان کے گھروں سے بیدخل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں کاروبار شروع کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے۔ اب این او سی حاصل کرنے کے لیے دفاتر کے چکر لگانے اور کاغذی کارروائی کے جھنجھٹ سے چھٹکارا مل جائے گا۔پنجاب حکومت نے ای گورننس کو فروغ دینے کے لیے ’’ای بز‘‘ پورٹل کا آغاز کر دیا ہے جو کاروباری طبقے کے لیے ایک آسان اور جدید سہولت ثابت ہوگا۔چیف سیکریٹری پنجاب نے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز کمیٹی کے اجلاس میں اس پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس پورٹل کے ذریعے 30 مختلف کاروباروں کے لیے این او سی کی درخواست دی جا سکے گی اور تصدیق و منظوری کا پورا عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوگا۔...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج کی 4طالبات کے لئے نقد انعام کااعلان کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے منگل کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ گرلز کالج میں شہید پروفیسر ناظمہ طالب کے نام سے نئے بلاک وسمارٹ آڈیٹوریم کی افتتاحی تقریب کے دوران تلاوتِ کلامِ پاک، ملی نغمہ پیش کرنے اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دینے والی طالبات کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ وزیراعلی نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس طرح کی حوصلہ افزائی ناگزیر ہے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔ جنگ اور دی نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے دورے پر موجود آئی ایم ایف وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ گورنمنٹ سرونٹس کنڈکٹ رولز میں ایسی ترامیم کی جائیں جن کے ذریعے بدعنوانی میں ملوث افسروں کے خلاف کارروائی ممکن ہوسکے۔ رپورٹ کے مطابق  آئی ایم ایف نے گریڈ 17 سے 22 کے تمام سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے دسمبر تک قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی صدر افغانستان کے بگرام ایئربیس کی واپسی کے خواہشمند، ویڈیو تجزیہ آئی ایم ایف...
    آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ ذرائع  نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50 ارب، حتمی تخمینہ 30 ارب روپے ہے، سندھ نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے لگایا، وفد اور صوبائی حکام میں بجٹ سرپلس، نقصانات، ریکوری اور بحالی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع  کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کی تجویز کا جائزہ لیا...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خان صاحب نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے تفصیلی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی پیدا کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان پرعزم نظر آئے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن و امان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے...
    معصوم مرادآبادی   گزشتہ جمعہ کو اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس نے اس وقت مسلمانوں پر زبردست لاٹھی چارج کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد ‘آئی لومحمدۖ ‘ کے بینر اور پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے بریلی شہر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں فساد شکن فورس اور نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ دراصل بریلی میں اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے کانپور واقعہ کے خلاف جمعہ بعد احتجاج کے ساتھ صدرجمہوریہ کو میمورنڈم دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر پولیس نے اجازت نہیں دی اور مظاہرین کے خلاف زبردست طاقت کا استعمال...
    سٹی42: پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار  کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار  کیا ہے۔  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیاء الحسن لنجار سے انکی والدہ  کے انتقال  پر افسوس  کیا اور  دلی ہمدردی کا اظہار  کیا۔   چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضیا ء ا لحسن لنجار کے نام تعزیتی  پیغام  میں کہا،    دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔  کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا     بلاول بھٹو زرداری نے  مرحومہ کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی  دعا...
    سجاول کے علاقے میرپور بٹھورو کے قریب زہریلا کھانا کھانے سے افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں دو مزدور جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدوروں سمیت متاثرین سب ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جس سے واقعے کی سنگینی مزید بڑھ گئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے سے قبل کھیتوں میں کیڑے مار دوا کا اسپرے کیا گیا تھا۔ مزدوروں نے اسی دوران مچھلی کھائی جس کے بعد ان کی حالت بگڑ گئی اور ڈائریا کی علامات ظاہر ہوئیں۔ اس بات کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانے میں زہریلے اثرات اسپرے کے باعث شامل ہوئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں...
    جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے چائلڈ پورن گرافی کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو چائلڈ پورن گرافی کے کیس میں گرفتار ملزم عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے اختر کالونی کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کی ویڈیو ریکارڈ کرکے ٹک ٹاک پر پوسٹ کی۔ تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ ملزم جلال پور پیر والا کا رہائشی ہے۔ عدالت نے مختیار حسین کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر این...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں عوام مواصلاتی رابطوں سے کٹ گئے ہیں اور موبائل فون سروس بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس  نے کہا ہےکہ پورے افغانستان میں ٹیلی کمیونی کیشن کا بلیک آؤٹ نافذ ہے، اور قومی سطح پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی عام حالات کے مقابلے میں صرف 14 فیصد تک رہ گئی ہے،  یہ صورتحال جان بوجھ کر سروسز کو معطل کرنے کے مترادف لگتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کے کابل بیورو کا رابطہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 15 منٹ پر منقطع ہوگیا،...
    اتحاد ایئر ویز نے 10 سال بعد باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ ابوظہبی سے آنے والی پرواز EY 276 آج لینڈ ہوئی، جس کا استقبال روایتی واٹر سلوٹ کے ساتھ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اتحاد ایئرویز کی پشاور کے لیے پروازیں بحال ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہفتے میں 5 پروازیں پشاور اور ابوظہبی کے درمیان آپریٹ کرے گی، جن کا شیڈول پیر، منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کے دن مقرر کیا گیا ہے۔ پشاور سے پرواز EY 277 صبح 8 بجے روانہ ہوا کرے گی۔ اتحاد ایئر ویز 2025 میں باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں شروع کرنے والی تیسری غیر ملکی ایئر لائن بن گئی ہے۔ اس...
    پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے قومی اسمبلی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا ہے۔   پی آر اے یہ اقدام پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے  اڈیالہ جیل میں پی آر اے کی الیکشن کمیٹی کے تحت ایک سینئر صحافی اعجاز احمد کے سوال کے جواب میں نامناسب الفاظ اور گالم گلوچ استعمال کے خلاف بطور احتجاج اٹھایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور کے نازیبا القابات: صحافیوں کا واک آؤٹ اور ایوان واپسی واک آؤٹ کے دوران صحافیوں نے مؤقف اپنایا کہ ایسے رویے سے نہ صرف صحافیوں کی تضحیک ہوئی ہے بلکہ پارلیمانی اقدار بھی مجروح ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ شائستہ اور باوقار رویہ اختیار کرنا ضروری ہے...
    ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10،...
    پاکستان ٹیم نے ایشیاکپ کے فائنل کی پوری فیس 7 مئی کو بھارتی حملے میں شہید ہونیوالوں کے نام کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز پاکستان کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے فائنل کی پوری فیس رواں برس 7 مئی میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے حملے میں شہید ہونے والے شہریوں کے نام کردی۔ گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔ لیکن ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی برقرار رہی اور انہوں نے چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا تاہم...
        اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو منطقی، مدلل اور ٹھوس انداز میں مسترد کر دیا۔ پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری برائے امورِ خارجہ، محمد راشد نے اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ محمد راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے، جو کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین...
    ’سب کچھ محفوظ اور ریکارڈ کا حصہ ہے‘: شمع جونیجو نے خواجہ آصف کے بیان کا پوسٹ مارٹم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہِ اقوامِ متحدہ پر پاکستانی وفد میں شامل شمع جونیجو سے متعلق سامنے آنے والے تنازع میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ خود کو صحافی اور تجزیہ کار کہنے والی خاتون شمع جونیجو نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی تردید کے جواب میں ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ خواجہ آصف انہیں اچھی طرح جانتے تھے۔ جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں شمع جونیجو کو...
    معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلینا گومز اور بینی بلانکو کی شادی کی تقریب گزشتہ روز کیلی فورنیا میں منعقد ہوئی۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکارہ نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کا ایک سلائیڈ شو ’9.27.25‘ کی تاریخ کے ساتھ پوسٹ کیا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Selena Gomez (@selenagomez) سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پوسٹ میں 33 سالہ گلوکارہ سیلنا گومز کو سفید عروسی لباس جبکہ 37 سالہ میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو ٹکسڈو میں دکھائی دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نوبیاہتا جوڑے نے اپنے یادگار دن کے لیے رالف...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا...
    پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت؛ بلومبرگ کی رپورٹ میں ہوشربا انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناونے جرائم کرتے ہیں۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس...
     ورلڈ بینک نے کراچی کے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کہتے ہیں پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔ پاکستان خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے۔ انہوں نے بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔
    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ...
    ---فائل فوٹو  دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔  عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا نے ابھی تک درخواست گزار کے شوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔...
    اسپین کے والنسیا ایئرپورٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق 50 سے زائد یہودی مسافروں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہودی مسافروں کو طیارے سے اتارنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے عملے کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عبرانی زبان میں گانا شروع کردیا۔ یہ طلبا ایک یہودی سمر کیمپ سے واپس آرہے تھے۔ یہ گروپ فرانس کا رہائشی تھا جن کی عمر تقریباً 10 سے 15 سال کے درمیان تھی، اور ان کے ساتھ ایک 21 سالہ کیمپ ڈائریکٹر بھی تھی۔ وہ والنسیا سے پیرس جانے والی Vueling فلائٹ میں سوار تھے۔ فلائٹ کے آغاز سے پہلے یا روانگی سے چند...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا  اللہ تارڑ نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں پوری امہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی اور فلسطین و کشمیر کا مقدمہ موثر انداز میں پیش کیا، وزیراعظم نے فلسطینی بچی ہند رجب پر ظلم کو کربناک قرار دیا جسے بربریت سے شہید کیا گیا تھا۔ جمعہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس میں فلسطینی عوام کی بھرپور ترجمانی کی اور ان کا مقدمہ دنیا کے سامنے رکھا جس پر جنرل اسمبلی میں موجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے فیصلے کے خلاف مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین نے تیسرے روز بھی دفاتر کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج کیا جس میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی اس حوالے سے اتحاد کے رہنماؤں گل حسن لاشاری، اعظم ہزاروی، محمد بچل، ملوک اجن اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت کا پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ ملازمین دشمن فیصلہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور دیگر تین صوبے ملازمین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد کامرس ڈیسک)آڈیٹر جنرل پاکستان کے ذرائع نے آڈٹ رپورٹ پر سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے چیئرمین عاکف سعید کے اعتراضات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کی رپورٹ غلط ہے تو پھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کس بات کی چھان بین کر رہی ہیں۔آڈیٹر جنرل نے حالیہ رپورٹ میں 26 کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیر قانونی ادائیگیوں کی نشاندہی کی جنہیں ایس ای سی پی کے چیئرمین نے قانونی قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی نے 14 ارب روپے کا سرپلس وفاقی خزانے میں جمع نہیں کرایا جو مالیاتی نظم کی سنگین خلاف ورزی ہے، تاہم اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر نے گندم کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے ’’ویٹ گروورز سپورٹ پالیسی کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ تاریخی اقدام کیا گیا ہے۔وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کی وجہ سے ماضی میں گندم، چاول اور گنے کے کاشتکاروں کو سپورٹ پرائز نہیں دیا جا سکا تھا، تاہم سندھ حکومت نے مشکل حالات کے باوجود کسانوں کی معاونت کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسانوں کی رجسٹریشن کے لیے صوبائی، ضلعی اور تپہ دیھ سطح پر مانیٹرنگ اور سپر ویڑن کمیٹیاں قائم کر دی گئی...
    پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ مشتعل ہوکر بیریکیڈ توڑنے پر آمادہ ہوگئی، اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے قصبہ بریلی میں آج جُمعہ کی نماز کے بعد "آئی لو محمد (ص)" پوسٹر تنازع پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ نماز کے فوراً بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ مشتعل ہو کر بیریکیڈ توڑنے پر آمادہ ہوگئی۔ اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ہجوم کو منتشر کیا۔ واقعہ کے بعد شہر کا ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحادِ ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا نے...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور تنازعات کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملک اپنے دفاع کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور جنرل اسمبلی کی صدر کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں ان کی جرات مندانہ رہنمائی قابل ستائش ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو عالمی میڈیا نے اہم سفارتی پیش رفت کے طور پر پھیلا دیا ہے، جس نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں ممکنہ نرمی کی امیدوں کو اجاگر کیا ہے۔ اے پی نیوز: ’گرم ہوتے تعلقات کا سنگِ میل‘ اے پی نیوز نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کی، جسے ایک امریکہ پاکستان تعلقات میں گرم جوشی کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوئی، جب پاکستان اور دیگر مسلم ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بات چیت کی تھی۔ رائٹرز: تجارتی اور اسٹریٹجک مفادات...
    کراچی+اسلام آباد (سٹاف رپورٹر +نمائندہ خصوصی ) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ فوجی نہیں سیاسی طریقے سے حل کرنا ہو گا، بلوچستان کے عوام کی شکایات اپنی جگہ ہیں، دہشت گردی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین کی مدد سے متعلق پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ متاثرہ لوگوں کو فوری ریلیف پہنچانے کیلئے بی آئی ایس پی واحد پروگرام ہے، بروقت عالمی اپیل کرتے تو متاثرین کی زیادہ مدد کر سکتے تھے، ایسا کیوں نہیں ہو رہا یہ ہم سے نہیں وفاق سے پوچھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس  میں کیا۔  بلاول بھٹو نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکےہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا...
     گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ دنوں میں  سیلاب متاثرین کے لئے کی گئی کوششوں سے آگاہ کیا، ایچ ڈی ایم سی کے وفد نے گورنر پنجاب کو سیلاب زدہ علاقہ کے دورہ کی دعوت دی جسے گورنر پنجاب نے قبول کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ہمدرد ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے وفد نے چیئرمین سید فضل عباس نقوی کی قیادت میں گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کی، وفد میں وائس چیئرمین سید فرخ مہدی، جنرل سیکرٹری شعیب حیدر جعفری اور جناب توصیف حیدر شریک تھے۔ گورنر پنجاب کو ادارہ کے تحت چلنے والے پراجیکٹس بالخصوص ہمدرد ہاوس، فاطمہ ہاوس، HDMC کی جانب سے حالیہ...
    سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک باعزت شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کرتی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو، مگر ان کو کہنا چاہتی ہوں یہ مشورے اپنے پاس رکھیں اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 10 ہزار روپے سے سیلاب متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا۔ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران مریم نواز...
    اولمپئن ارشد ندیم کی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان اقبال بٹ سے وضاحت طلب کرلی۔ اس حوالے سے سلمان اقبال بٹ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سلمان اقبال بٹ سے پانچ اکتوبر تک تحریری رپورٹ طلب کرلی ہے۔سلمان اقبال بٹ کو رپورٹ میں 10 مختلف معاملات پر رپورٹ میں وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ میں ارشد ندیم کی ستمبر 2024 سے اگست 2025 تک ٹریننگ کی تفصیلات مانگی گئی ہیں ۔اس دوران ٹریننگ پروگرام میں کس کس ماہر کوچ کی معاونت حاصل کی گئی۔ ایک سال میں ارشد ندیم کی بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کے حوالے سے کیا...
     وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو “بے نظیر روزگار اسکیم” میں تبدیل کیا جائے تاکہ یہ عوام کو محض مالی معاونت فراہم کرنے کے بجائے روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہو۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام وفاقی سطح کا منصوبہ ہے اور یہ تجویز بھی وفاقی حکومت کی جانب سے سامنے آئی ہے کہ اس پروگرام کو صوبائی حکومتیں بھی اپنی منظوری دیں، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے اس معاملے پر بات ہوسکتی ہے، کیونکہ یہ پروگرام...
    گلگت بلتستان کے تاجروں نے وفاقی حکومت سے ہونے والے حالیہ معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے سوست ڈرائی پورٹ پر جاری دھرنا ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہنزہ: سوست میں تاجروں کا دھرنا آٹھویں روز میں داخل، پاک چین سرحدی تجارت معطل ڈان کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کی قیادت کرنے والے معروف تاجر رہنما جاوید حسین نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی تاجر جولائی سے سوست ڈرائی پورٹ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں اور پورٹ کی بندش کی صورت میں حکومت کی ٹیکس پالیسیوں اور کسٹمز کلیئرنس کی معطلی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز وفاقی حکومت، جی بی حکومت اور مقامی تاجروں کے...
    سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا، وفاق کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی، بلاول WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کو انا کا مسئلہ کیوں بنالیا گیا ہے، وفاقی حکومت کو عالمی مدد مانگنی چاہیے تھی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی تھی کہ حالیہ سیلاب کے بعد ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ متاثر علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ...
    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جائے، پچھلے سیلاب میں بھی وفاقی حکومت نے یہی کام کیا اور کووڈ کی وبا کے دوران بھی ہم نے یہی کیا تھا۔وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس پی کے ذریعے امداد دینے کی درخواست کی تھی، ہم نے بل معاف کرنے کی بات کی تھی جس پر وفاقی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے بل معاف کیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے بےنظیر ہاری کارڈ کے ذریعے چھوٹے کاشت کاروں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں نئے ایکسپو اور ڈسپلے سینٹرز کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی توجہ اسلام آباد میں ایکسپو کم ڈسپلے سینٹر کے قیام اور کوئٹہ ایکسپو سینٹر کے لیے نئی زمین کی نشاندہی پر مرکوز ہے جو پاکستان کے وسیع تر منصوبے کے تحت جدید نمائش اور ڈسپلے کی سہولیات کا ملک گیر نیٹ ورک بنانے کے لیے ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت میں پاکستان ایکسپو سینٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے سی ای او کی جانب سے تفصیلی بریفنگ کے دوران کیا۔ بریفنگ میں تمام صوبوں میں...
    لاہور: ملتان کے تحصیل جلال پور پیر والا کے دیہات آج بھی پانی میں گِھرے ہوئے ہیں، سیکڑوں گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ کھیتوں میں اگنے والی گندم اور چاول سڑ گئے، کچے مکانوں کی دیواریں گر چکیں اور لوگ چھت سے محروم ہوکر خیموں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ مقامی بزرگ محمد جمیل کے مطابق ہمارے گھر اور کھلیان سب پانی میں ڈوب گئے۔ برسوں کی محنت سے جمع کیا گیا اناج بھی خراب ہوگیا۔ اسی طرح ایک اور بزرگ تاج دین نے نمناک آنکھوں کے ساتھ بتایا ہم اپنے گھر دوبارہ بنا لیں گے، لیکن خدا کے لیے کوئی پانی...
    وزیرِاعظم شہباز شریف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماحولیاتی مالیات یعنی کلائمیٹ فائنانس کے حوالے سے اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس اور برازیل کے صدر کی جانب سے بلائے گئے خصوصی ماحولیاتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کلائمیٹ فنانسنگ پر پاکستان سے بات چیت کامیاب، 1.3 ارب ڈالر ملیں گے، آئی ایم ایف وزیرِاعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ قرضوں پر مبنی مالیاتی امداد کمزور اور متاثرہ ممالک جیسے پاکستان کو درپیش ماحولیاتی تباہی کا حل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکا کو یاد دلایا کہ پاکستان اب بھی 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے اثرات سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محکمہ تعلیم کے ملازمین نے گرلز اور بوائز ہائی اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کے نوٹیفکیش کو ہوا میں اڑا کر من پسند اسکولوں میں من پسند ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کو تعینات کر دیا ہے، بغیر سیمی کوڈ کے اسکول ظاہر کر کے تعیناتیاں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کی جانب سے مختلف اسکولوں میں ہیڈ ماسٹرز اور ہیڈ مسٹریس کی تعیناتی کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا تھا محکمہ تعلیم میرپورخاص کے افسران اور ملازمین نے اسے ہوا میں اڑاتے ہوئے بغیر سمی کوڈ اسکولوں جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے ان میں محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن 9 ستمبر کو نکلنے سے قبل...
    سندھ پولیس گیمز کا 14 سال بعد انعقاد شایان شان طریقہ سے کیا جائیگا۔ 19 تا 22 نومبر سندھ پولیس گیمز میں ایک ہزار کے لگ بھگ پولیس اہلکار 18 کھیلوں میں شریک ہوں گے۔ پاکستان پولیس گیمز کا بھی میزبان کراچی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سندھ پولیس اسپورٹس کمیٹی و ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے آج اپنے آفس گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ میں میڈیا بریفنگ میں کیا۔ اس موقع پر اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری ایس پی سعید آرائیں بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی خصوصی ہدایت پر ہونے والے سندھ پولیس گیمز کی افتتاحی تقریب پولیس ہیڈ کوارٹرز گارڈن میں ہوگی جس میں اسپورٹس لیجنڈز کو بھی مدعو کیا...
    مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اور کوآرڈینیشن سید مصطفی کمال نے بدھ کے روز فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے لیے حکومت کی بھرپور حمایت کا یقین دلاتے ہوئے آئندہ پانچ برسوں میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کیا۔ وہ یہاں منعقدہ 8ویں پاکستان فارما سمٹ اور 4th فارما ایکسپورٹ سمٹ اینڈ ایوارڈز (PESA 2025) سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر صحت نے کہا کہ یہ ہدف اگرچہ مشکل ہے لیکن محنت اور عزم کے ساتھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک اگر 300 ارب ڈالر...
    دہلی کی مشہور لوو کُش رام لیلا کمیٹی نے اس سال کے رام لیلا میں اداکارہ پونم پانڈے کو راؤن کے بیوی ماندودری کا کردار نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ متعدد گروپوں کی مخالفت اور عوامی جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی روز کی بحث کے بعد کیا گیا۔ کمیٹی نے پونم پانڈے کو خط لکھ کر واضح کیا کہ یہ فیصلہ ان کے لیے بے ادبی یا توہین کا مطلب نہیں۔ کمیٹی کے صدر ارجن کمار نے کانسٹی ٹیوشنل کلب آف انڈیا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’فنکار کو ان کے کام کی بنیاد پر پرکھا جانا چاہیے، نہ کہ ان کے ماضی کی وجہ سے۔ ہر عورت کا معاشرے میں اہم کردار ہے...
    اسلام آباد میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دارالحکومت میں 31 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 22 کیسز دیہی علاقوں سے جبکہ 9 کیسز شہری علاقوں سے سامنے آئے ہیں۔ رواں سیزن میں اب تک اسلام آباد سے مجموعی طور پر 720 ڈینگی کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے 20 مریض فی الحال اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ متاثرہ گھروں اور ان کے اردگرد کے علاقوں میں ریزیڈول اسپرے مکمل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق، 2,000 مقامات پر فوگنگ آپریشن کیا گیا ہے جبکہ اس ماہ 16,332 مثبت لاروا سائٹس کا خاتمہ کیا جا...
    اسلام آباد: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ او آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور یوسف ایم الدوبیع کی زیر صدارت اجلاس میں رابطہ گروپ کے رکن ممالک پاکستان، سعودی عرب، ترکی، نائجر اور آذربائیجان نے شرکت کی، جبکہ کشمیری عوام کے حقیقی نمائندوں پر مشتمل وفد بھی...
    ویب ڈیسک : قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) کی باضابطہ منظوری مل گئی۔ پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ ​پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا۔ گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز ​پی آئی اے کو جامع اور ہمہ جہتی منظوری دی گئی جس سے پی آئی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا کی ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے خاص طور پر کوویڈ 19 اور 2022 کے تباہ کن سیلاب کے دوران پاکستان کے لیے بینک کی دیرینہ حمایت کی تعریف کی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کے دوران وزیر اعظم نے آپریشنز کو آسان بنانے اور نجی شعبے میں وسائل کو مزید متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ورلڈ بینک کو تیز تر اور زیادہ موثر ترقیاتی شراکت دار میں تبدیل کرنے پر اجے بنگا کی قیادت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے عالمی بینک کے صدر کو حکومت کے جامع اصلاحاتی ایجنڈے سے آگاہ کیا جس میں وسائل...
    جو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ ہی نہیں انہیں امداد کیسے دی جائے؟ وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟پریس کانفرنس پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اُن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ پنجاب...
    ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے  اہم میچ  میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔پاکستان اور سری لنکاکے میچ کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی۔ سری لنکا کے ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھاما تو انہوں نے ابرار کے انداز میں سیلیبریٹ کیا ۔ پھر صائم کو بولڈ کرکے ابرار احمد کی طرح انداز اپنایا۔جس کے بعد ابرار نے 13ویں اوور کی پہلی گیند پر ہسارنگا کو بولڈ کیا اور فوراً اُن کے انداز میں سیلیبریٹ کیا۔جس پر سوشل میڈیا پر شائقین نے خوب داد دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ دکھائی...
    پشاور(آئی این پی )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کارروائی سے روک دیا جبکہ علی امین کا نام پی سی ایل سے نکالنے کیخلاف درخواست پر وفاق سے رپورٹ طلب  کرلی گئی  ۔وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے کی۔دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟ ۔الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، کرپٹ پریکٹسز پر کارروائی ہوسکتی ہے، اس میں وقت کی پابندی نہیں۔جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کی امداد سے انکار کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کیا اْن سے عقل لیں جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟ حکومت پنجاب اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی مدد کررہی ہے، ہمیں بیرونی امداد کا انتظار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بیرونی امداد کے باوجود لوگ مکمل طور پر بحال نہیں ہوئے، سندھ یا کراچی کا کیا حال ہے؟ کیا ان سے عقل لینے کی ضرورت ہے جنہوں نے سندھ کو آثار قدیمہ بنادیا؟۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ پر تنقید کے بجائے اپنے کام پر فوکس کر رہے ہیں، پیپلز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی آزاد بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری برائے مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل نے اپنی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر قبضہ کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت اسرائیل کے اندر یہودی اکثریت کو یقینی بنانے کی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔بین الاقوامی میڈیا  رپورٹس میں بتایا گیاکہ اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی پالیسیوں میں ایک واضح اور مسلسل رجحان سامنے آیا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو زبردستی بے دخل کرنا، یہودی آبادیوں کو وسعت دینا اور بالآخر مغربی کنارے کا مکمل الحاق کرنا ہے تاکہ فلسطینی ریاست کے قیام کو ہمیشہ کے لیے روکا جا سکے۔کمیشن کی سربراہ نوی پیلائی نے کہا کہ انہیں اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموتریچ...
    پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی سے متعلق آئی ایم ایف کی اور شرط پوری کرنے میں پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت کی جانب سے پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ بتدریج کم کرنے کے حوالے سے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی ادائیگی کے لیے حکومت اور بینکوں کے درمیان فنانسنگ کے معاہدے پر معاملات طے پاگئے ہیں۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ سرکلر ڈیٹ میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1275 ارب روپے قرض لینے کی وفاقی کابینہ پہلے ہی منظوری دے چکی ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے، یہ نوٹس ان کے وکیل عدنان علی ایڈووکیٹ کے ذریعے بھیجا گیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایمل ولی نے میڈیا میں جاری اپنی حالیہ گفتگو میں فیصل امین گنڈا پور پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے، جن میں صوبے میں گریڈ 1 سے گریڈ...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین سے 14 دن کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس محمد فہیم ولی نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار بشیر خان وزیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار وزیراعلیٰ ہے اور ان کا نام پی سی ایل میں شامل کیا ہے، سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا رہا۔ جسٹس سید ارشد علی نے استفسار کیا کہ آپ نے اپلائی نہیں کیا ہوگا؟ وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اپلائی کیا ہے اور یاد دہانی خط بھی لکھا ہے اس کے باوجود سفارتی پاسپورت جاری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیراعظم آفس کو دی گئی ایک بریفنگ میں اعتراف کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں 3.6 کھرب روپے کے سیلز ٹیکس خسارے کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر  کا کہنا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ ریٹیل سیکٹر کی غیر رسمی نوعیت اور اس میں موجود شدید تقسیم ہے، جس کی وجہ سے اس شعبے کو مؤثر طریقے سے مانیٹر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔بریفنگ کے مطابق صرف ریٹیل سیکٹر میں سیلز ٹیکس کا خسارہ 310 ارب روپے ہے، جو مجموعی خسارے کا تقریباً دسواں حصہ بنتا ہے۔ ایف بی آر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مالی سال...
    لاہور (خاور عباس سندھو) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہاہے کہ چین نے ہر سیکٹر میں پاکستان کو سپورٹ کیا۔پاکستان اور چین کی دوستی اسی طرح چلتی رہی تو وہ وقت دور نہیں کہ ہم بھی مشکل وقت سے نکل آئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں قونصل جنرل ژائو شیریں نے تمام مہمانوں کا خود استقبال کیا۔ تقریب میں ایران ، برطانیہ ، ترکیہ سمیت متعدد سفارتکاروں، سیاسی رہنمائوں، کاروباری شخصیات ، میڈیا پرسنز ، بیورکریٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد نے شرکت کی جن میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے کراچی محمود الرحمن سے پیر کے روز ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سوشل فریسٹری ذیشان علی بھمبھرو نے ملاقات کی، جس میں ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر ون ملک محمد مزمل بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات اور وزیرِاعظم پاکستان کے آئندہ دورہ کراچی کے پیش نظر کراچی سٹی اسٹیشن سے لانڈھی تک ریلوے کوریڈور کے ساتھ لینیئر فاریسٹری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں دس ہزار پودے لگانے کی شجرکاری مہم شروع کی جائے گی اور وزیرِاعظم کے دورے سے قبل اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا۔ اسٹاف رپورٹر
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-10لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صف اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرین تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جو ججز عاصم لأ کے سامنے جھکے ہوئے ہیں، انہیں نہ تو تاریخ اور نہ ہی یہ قوم کبھی معاف کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ " توشہ خانہ 2 کا جھوٹا کیس بھی مکمل طور پر زمین بوس ہو چکا ہے کیونکہ یہ کیس جس شخص کے بیان کی بنیاد پر کھڑا کیا گیا تھا وہ گواہ ہی عدالت میں جھوٹا ثابت ہو چکا ہے۔ اس کیس کو مزید کھینچنے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ پراسیکیوشن کی جانب سے...
    راولپنڈی: دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ڈینگی کے خطرناک وار کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں اب تک ڈینگی کے 436 مصدقہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، تاہم رواں سال خوش قسمتی سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔ اس وقت 42 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لیے سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499 تک بڑھا دی گئی ہے جنہوں نے اب تک 50 لاکھ 94 ہزار 661 گھروں کی چیکنگ کی، جہاں گھروں میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد مقامات پر ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ اس کے علاوہ 13...
    —فائل فوٹو سینئرز کو نظرانداز کر کے ایل ڈی سی کو لیبر افسر کے عہدے تک پروموٹ کرنے کے کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ لوگ نوکریوں کو ترس رہے ہیں اور یہاں پوسٹیں خالی ہیں، آپ تقرریاں ہی نہیں کرتے۔سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے ریاض حنیف راہی ایڈووکیٹ اور وفاق کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن اور اسٹیٹ کونسل ملک عبدالرحمان عدالت میں پیش ہوئے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری احسان اللّٰہ کی درخواست پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ 8 سینئرز کو سپرسیڈ کر کے ایک شخص کو لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنایا گیا، لاء افسران کے لیے غلط کام کو ڈیفنڈ کرنا مشکل ہو...
    تاوان کیلئے مبینہ اغوا: ایس ایس پی آپریشنز سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاوان کے لیے مبینہ اغوا افراد کی بازیابی کے لیے درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس کرتے ہوئے ایک دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے یاسر عرفات ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ خدشہ ہے کہ اغوا کنندگان مشرف رسول تحویل...
    بھارتی سپریم کورٹ نے ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی آزاد اور عدالت کی نگرانی میں ہونے والی تحقیقات کے لیے دائر عوامی مفاد کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ابتدائی رپورٹ کی بنیاد پر پائلٹس کو قصوروار ٹھہرانا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالت نے کہا کہ اگر کل کوئی یہ کہہ دے کہ پائلٹ اے یا بی کی غلطی تھی تو ان کے خاندان کو صدمہ پہنچے گا۔ اور اگر حتمی رپورٹ میں ان پر کوئی الزام ثابت نہ ہوا تو پھر کیا ہوگا؟ عدالت نے تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے افواہیں پھیلانے اور ذمہ داری عائد کرنے کے عمل کو خطرناک قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایئر انڈیا طیارہ کریش: زندہ بچ جانے والے واحد...
    فنانشل ٹائمز نے پیر کے روز رپورٹ کیا ہے کہ برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر اس وقت ویزا فیس ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں تاکہ دنیا کے صفِ اول کے ماہرین کو برطانیہ لایا جا سکے، یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے امیگریشن پر سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر کی گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس ایسے خیالات پر کام کر رہی ہے، جن کے ذریعے دنیا کے بہترین سائنس دانوں، ماہرینِ تعلیم اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ کی جانب راغب کیا جا سکے، تاکہ معاشی ترقی کو فروغ دیا جائے۔ رپورٹ میں ان لوگوں کا حوالہ دیا گیا ہے جو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے تاوان کے لیے مبینہ اغوا افراد کی بازیابی کے لیے درخواست پر ایس ایس پی آپریشنز کو نوٹس کرتے ہوئے ایک دن میں رپورٹ طلب کر لی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے یاسر عرفات ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے قیصر امام ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ درخواست میں موقف اپنایا خدشہ ہے کہ اغوا کنندگان مشرف رسول کی تحویل یا اسلام آباد پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہیں، اغوا کنندگان کے خلاف کسی مقدمے کا نہیں بتایا گیا، نا ہی کسی مجسٹریٹ کے...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ پوری دنیا میں امن کا ضامن بنے گا۔ ہماری فوج سعودی عرب کے ساتھ مل کر حرمین شریفین کا دفاع کریگی۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز اللہ نے صرف پاکستان کو دیا ہے، یہ معاہدہ بہت واضح ہے اگر پاکستان پر حملہ ہوگا تو سمجھا جائے گا کہ حملہ سعودی عرب پر ہوا ہے۔ جن لوگوں کو اس معاہدے سے تکلیف ہورہی ہے ان کو کیا مسئلہ ہے، وہ اس قوم کو ایک ہوتا ہوئے دیکھ نہیں سکتے۔ کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ قطر پر...
    حال ہی میں بھارت میں ایک ایئرپورٹ کو آسیب زدہ بتا کر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں یوٹیوبر اکشے وشیشت کو گرفتار کرلیا ہے۔  یوٹیوبر کو دہلی سے گرفتار کیا گیا ہے تاہم یوٹیوبر نے گوا کے منوہر انٹرنینشنل ایئرپورٹ سے متعلق افواہ پھیلائی تھی۔  یوٹیوبر نے ویڈیو میں دعویٰ کیا کہ ہوائی اڈا مردوں کو جلانے کی جگہ  پر بنایا گیا ہے اور ہوائی اڈے پر پرانی مافوق الفطرت سرگرمیاں ہو رہی ہیں۔ یوٹیوبر نے مزید کہا کہ طیارے رات میں پرواز کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ویڈیو کا مقصدعوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا اور اپنے چینل کی مقبولیت بڑھانا تھا۔ پولیس نے یوٹیوبر کو گرفتار کرکے ایف آئی آر بھی درج کرلی ہے۔  گرفتاری دہلی کے...
    چینی صحافی ژانگ ژان، جنہوں نے کووڈ-19 وبا کے ابتدائی دنوں میں ووہان سے حالات رپورٹ کیے تھے، کو دوبارہ 4 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ صحافیوں کے حقوق کے عالمی ادارے ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ کے مطابق 42 سالہ ژانگ ژان کو جمعہ کے روز فساد پھیلانے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ یہی الزام ان پر 2020 میں بھی عائد کیا گیا تھا جب انہوں نے وبا کے آغاز پر ووہان سے اسپتالوں اور سنسان سڑکوں کی ویڈیوز اور رپورٹس شائع کی تھیں جو سرکاری بیانیے سے کہیں زیادہ سنگین صورتحال کو ظاہر کرتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’کورونا کا خطرہ اب بھی موجود‘،نئی کووِڈ-19 ویکسین کن لوگوں کے لیے کارآمد ہے؟ ژانگ کو دسمبر...
    کراچی(این این آئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے، صدر زرداری نے طے کیا کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں پر بات کی، بدقسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں...
    لاہور (کامرس رپورٹر) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت پورٹل کے ذریعے روک دینے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا  جبکہ جو چینی درآمد  کی جا رہی ہے اْس کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہ ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہو گا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں گی جس کے لیے شوگر انڈسٹری کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ تمام شوگر ملوں کو چینی فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(بیورورپورٹ ) میرپورخاص میں محکمہ ریونیو میں ایک اور فراڈ، 22 کروڑ کا پلاٹ مالک کی مرضی کے بغیر فروخت کرنے کی سازش۔ میرپورخاص کے تحصیل حسین بخش مری میں مین حیدر آباد روڈ پر 22 کروڑ روپے مالیت کا تقریباً 13500 مربع فٹ کا قیمتی پلاٹ محکمہ ریونیو کی جانب سے مالک کو بتائے بغیر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے پلاٹ کے مالک احتشام قائم خانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں زمین کی خرید و فروخت کرنے والے لوگوں سے معلوم ہوا کہ ان کے پلاٹ کا مہر تصدیق نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس پر وہ حیران رہ گئے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری نے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے جیل میں قید کے دوران کی جانے والی پوسٹس اشتعال انگیز اور غیر قانونی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان جیل سے بیانات دیتے ہیں لیکن جعفر ایکسپریس پر مذمت نہیں کی، خواجہ آصف یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ کسی سزا یافتہ قیدی کو دورانِ قید سوشل میڈیا پر سرگرم رہنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، خاص طور پر ایسی صورت میں جب اس کی پوسٹس بدنیتی اور انتشار پر مبنی ہوں۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ملک بھر میں پورٹل کے ذریعے چینی کی فروخت روک دی جب کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے پورٹل کے ذریعے ملک بھر میں شوگر ملز کو چینی کی فروخت روکنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی کی فروخت اور قیمت پر کوئی پابندی نہیں ہے جو کہ کھلا تضاد ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس قسم کی پالیسی اختیار کرنے سے مارکیٹ میں شدید بحران پیدا ہوگا اور چینی کی قلت کے باعث قیمتیں بڑھیں...
    یورپ کے بڑے ہوائی اڈوں پر ہفتہ کے روز مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں مسافر چیک اِن سسٹمز متاثر ہوگئے۔ متاثرہ ائرپورٹس کو ہنگامی طور پر دستی طریقہ کار اپنانا پڑا جس سے لمبی قطاریں، پروازوں میں تاخیر اور بعض فلائٹس کی منسوخی ہوئی۔ یہ  بھی پڑھیں:پاکستان کے سائبر اٹیک میں بھارت کو کس تباہی کا سامنا کرنا پڑا؟ تفصیلات سامنے آگئیں برلن-برانڈنبرگ ایئرپورٹ نے تصدیق کی کہ سائبر حملہ جمعے کی شب ایک بیرونی ٹیکنالوجی فراہم کنندہ پر کیا گیا تھا، ایئرپورٹ براہِ راست نشانہ نہیں تھا۔ تاہم احتیاط کے طور پر متعلقہ نظام منقطع کر دیے گئے، جس سے چیک اِن اور بورڈنگ کا عمل سست روی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250920-08-3 مظفرآباد(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان نے تعلیمی مسائل، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان، غیر منصفانہ فیسوں، طلبہ یونین کی بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جامع مطالبات پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’حق دو طلبہ تحریک‘‘ کو پورے آزاد کشمیر میں منظم انداز میں چلایا جائے گا اور اگر حکومت نے مسائل حل نہ کیے تو نومبر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔یہ اعلان ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر و گلگت بلتستان احتشام الحسن نے مرکزی ایوانِ صحافت مظفرآباد میں ساتھیوں راجہ انجم خورشید، راجہ اسامہ حیدر اور شہزاد حسین شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ڈینجرس پیٹرولیم لائسنس (ڈی پی ایل) حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں 23 اکتوبر 2025 تک کی توسیع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی پیٹرولیم ڈویڑن علی پرویز ملک، ڈی جی ایکسپلوزیو عبدل علی خان اور ڈائریکٹر محمد آفتاب قاضی سے اظہار تشکر کیا ہے۔ ایک بیان میں چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے کہا کہ وزارت کی جانب سے بروقت مداخلت قابل ستائش ہے تاہم ڈی پی ایل قوانین کا بنیادی مسئلہ اب بھی حل طلب ہے۔ توسیع تکنیکی طور پر صرف 42 دن کی مہلت ہے جبکہ صنعتی درآمدی سائیکل اوسطاً 60 سے...
    اقوام متحدہ کے تحت 15 ستمبرکو دنیا بھر میں عالمی یومِ جمہوریت منایا گیا۔ پیپلز پارٹی کے سابق شریک چیئرپرسن اور ملک کے صدر آصف علی زرداری اگرچہ اس موقع پر سوشلسٹ ملک عوامی جمہوریہ چین کے دورے پر تھے مگر انھوں نے اس موقعے پر خصوصی پیغام دیا کہ ’’ جمہوریت وہ نظام ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتا ہے۔ جمہوریت کسی بھی منصفانہ اور جامع معاشرہ کی بنیاد ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کی قربانیوں نے ملک میں جمہوری اداروں کی بحالی اور استحکام کی بنیاد رکھی۔ ‘‘ مسلم لیگ ن کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’’ یہ دن عالمی سطح پر...
    پاکستان پوسٹ نے 2 ہفتوں کے تعطل کے بعد بین الاقوامی ڈاک کی ترسیل قطر پوسٹ کے ذریعے دوبارہ شروع کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟ قومی انٹرنیشنل ایئر لائنز ڈاک کو دوحہ پہنچائے گی جہاں سے قطر پوسٹ اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اسے حتمی منزل تک بھیجے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پوسٹ نے اتحاد ایئرویز کو واجب الادا 2 ارب روپے کی ادائیگی نہیں کی تھی جس کے سبب فضائی کمپنی نے یکم ستمبر سے تمام اقسام کی بین الاقوامی ڈاک کی نقل و حمل بند کر دی تھی۔ اس وقت صرف پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ہی ان ممالک میں بین الاقوامی ڈاک سنبھال رہی ہے...
    کاشغرـ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری کاشغر پہنچ گئے، کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت کا پرتپاک استقبال کیا۔(جاری ہے) ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری ارومچی سے کاشغر پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کاشغر لیننگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھرپور استقبال کیا گیا۔ کاشغر کے پارٹی سیکرٹری نی ژوانگ نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔\932
    امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کی اسٹریٹجک چاہ بہار بندرگاہ پر عائد پابندیوں سے دیا گیا استثنیٰ 29 ستمبر سے واپس لے رہا ہے۔ یہ رعایت بھارت کو 2018 میں ملی تھی تاکہ وہ افغانستان اور وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے اپنے منصوبے پر کام جاری رکھ سکے۔ بھارت کے لیے چاہ بہار کی اہمیت چاہ بہار بندرگاہ ایران کے صوبے سیستان-بلوچستان میں واقع ہے اور اسے ’گولڈن گیٹ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بندرگاہ بھارت کو پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے افغانستان اور وسطی ایشیا تک متبادل تجارتی اور ٹرانزٹ راستے فراہم کرتی ہے۔ چاہ بہار پورٹ بھارت نے ایران کے ساتھ مل کر شاہد بہشتی ٹرمینل کے آپریشن کا 10 سالہ معاہدہ کیا...
    نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت اپنی اوچھی حرکتوں سے باز نہ آیا، پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے ایک نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی سی سی نے پاکستان کے خلاف کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایشیا کپ میں یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی ٹیم نے متعدد ٹورنامنٹ قوانین کی خلاف ورزی کی۔ ٹیم نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو نہ ہٹانے کے فیصلے کیخلاف احتجاجاً میچ میں تاخیر کی۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں بدسلوکی اور پلیئرز...
    ملتان ( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر جلال پور پیر والا شہر کی سیلاب سے حفاظت کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی کامسلسل دوسرے روز اجلاس ہوا جس میں موٹروے میں شگاف نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وصوبائی وزرا اورمختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ٹیکنیکل کمیٹی کو بتایا گیا کہ سیلابی پانی کے بہائو اور شدت میں کمی آرہی ہے، جلال پور پیر والا ابھی محفوظ ہے، جلال پور پیر والا میں جمع سیلابی پانی کی سطح میں بھی کمی آرہی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب کی سربراہی میں ٹیکنیکل کمیٹی نے جلال پور پیر والا شہر...