2025-05-09@16:56:17 GMT
تلاش کی گنتی: 874

«کامیاب نہیں ہو»:

(نئی خبر)
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق، علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے مدد کرے۔ ٹائم میگزین میں اپنے نام سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی ’سیاسی واپسی‘ پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے، استحکام کو فروغ دینے، تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے حالات کی روک تھام کے لیے کام کرے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ مضمون واقعی عمران خان نے...
    جب تک سیاسی استحکام نہ ہو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا، علی محمد خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کرنے والے امن کے دشمن ہیں، دہشت گردی کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں، ان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، اس وقت ملک میں سیاسی افراتفری ہے، جب تک سیاسی استحکام نہ ہو تو ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت 47 فارم کی حکومت مسلط ہے، جعلی حکومت کام...
    کراچی: گورنر سندھ نے کراچی میں ٹریفک حادثات اور اسٹریٹ کرائمز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اب شہر میں ٹریفک گردی نہیں چلے گی، اور ایک گھنٹہ کا اختیار مجھے دیں، کسی بھی حادثے یا اسٹریٹ کرائم کا سامنا نہیں ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے رمضان 2025 کے مقدس مہینے کی پہلی سحری کے موقع پر تمام امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو پہلی سحری کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فلاحی ادارے لاکھوں افراد کو سحری فراہم کرنے میں معاونت کر رہے ہیں، اور اس کے علاوہ 20 ہزار کپڑے کے جوڑے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ...
    ویڈیو میں ایک اہم جانکاری دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ آپکو بتادیں کہ اسٹاک مارکیٹ نے گراوٹ کے معاملے میں 30 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے لیکن نریندر مودی چپّی سادھ کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ہندوستانی شیئر مارکیٹ میں آج زبردست گراوٹ دیکھنے کو ملی اور نفٹی کے ساتھ ساتھ سنسیکس نے بھی اپنی تباہی کا ماتم منایا۔ آج شیئر مارکیٹ میں ہوئی اتھل پتھل کے بعد کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے کچھ پرانے بیانات کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پر میمس کے ذریعہ بھی مرکز کی مودی حکومت کو سرمایہ کاروں کے لاکھوں کروڑ روپے ڈوبنے...
    بالی ووڈ کے اسٹار اداکار گوندا اور ان کی سنیتا آہوجا کے درمیان علیحدگی کی قیاس آرائیوں کے درمیان گوندا کی اہلیہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔ یہ بھی پڑھیں:15 سالہ سنیتا نے گووندا سے اظہار محبت کیسے کیا، بات شادی تک کیسے پہنچی؟ ایسے وقت میں جب خبروں کے مطابق بالی ووڈ اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ طلاق کی طرف بڑھ رہے ہیں، سنیتا آہوجا نے ایسی تمام خبروں کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔ طلاق کی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس انہیں علیحدگی کے کسی بھی دعوے کو سختی سے مسترد کرتے دیکھا جا سکتا  ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گووندا اور اہلیہ سنیتا میں...
    پاکستانی اداکارہ یشما گل نے حالیہ انٹرویو میں ہانیہ عامر کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنی بہن قرار دیا انٹرویو کے دوران میزبان نے ان سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن میں ان کی وائرل ہونے والی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کا ذکر بھی شامل تھا میزبان نے سوال کیا کہ یشما گل نے ہانیہ عامر کی سالگرہ کی تقریب پر لاکھوں روپے خرچ کیے اس کی کیا وجہ تھی؟ اس پر یشما نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ یہ سرپرائز پارٹی تھی اس لیے اس پر زیادہ خرچ آیا تاہم جب میزبان نے بجٹ کے بارے میں مزید پوچھا تو انہوں نے تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا یشما گل کا کہنا...
    اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، خوداحتسابی اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے درفشاں سلیم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی آسان راستہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں توقع سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی ملی، لیکن وہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہیں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں تاہم ان...
    معروف اداکار ساجد حسن نے اپنے بیٹے ساحر حسن کے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ملوث ہونے کے حوالے سے میڈیا سے بات کی ہے۔ ساجد حسن کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو پہلے ہی مجرم سمجھ لیا گیا ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔ ساجد حسن نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کا قتل ایک المناک واقعہ ہے، اور مصطفیٰ کی والدہ کا ویڈیو پیغام سن کر وہ رات بھر سو نہیں سکے۔ انہوں نے زور دیا کہ مصطفیٰ بھی ان کے بیٹے جیسا تھا، اور وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا منصفانہ ٹرائل ہو تاکہ اصل مجرموں کو سزا مل سکے۔ ساحر حسن کو مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ساتھ...
    اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان  پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو  ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی   ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس سال حکومت نے 20 ارب روپے کی خطیر رقم...
    وزیراعظم نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا؛ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا، جس کے تحت ملک کے 40 لاکھ گھرانوں کو رقم فراہم کی جائے گی۔ سب نیوزکے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی دارالحکومت میں رمضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ رواں برس 40 لاکھ خاندانوں (جو تقریباً 2 کروڑ افراد بنتے ہیں) کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5 ہزار روپے فی گھرانہ دیے جائیں گے۔ انہوں نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس رمضان المبارک میں مہنگائی ماضی کے مقابلے میں کم ہے۔ رمضان پیکیج کے لیے اس...
    خبررساں ایجنسی کے مطابق  یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد معافی مانگنے سے انکار کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا، اگر ممکن ہو بھی جائے تو واپس وائٹ ہاؤس نہیں جاؤں گا۔ یہ بھی پڑھیے: یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں جھڑپ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا انہوں نے اعتراف کیا کہ یوکرین کے پاس اپنی زمین سے روس کو بے دخل کرنے کے لیے ہتھیار نہیں، امریکا کے بغیر ان کے ملک کے لیے روسی حملوں کا سامنا کرنا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا کے...
    وائٹ ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں یوکرینی صدر ولادیمیرن زیلنسکی سے ہونے والی زبانی جھڑپ اور تکرار کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان سامنے آگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فار، ’ٹروتھ سوشل‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی یوکرینی صدر ولادیمیرن زیلنسکی سے آج وائٹ ہاوس میں ایک معنی خیز ملاقات ہوئی جس میں وہ کچھ سیکھا گیا جو اس طرح کے دباؤ کے زیر اثر ہونے والی گفتگو کے بغیر سمجھا نہیں جاسکتا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا ہے کہ میں نے معلوم کرلیا ہے کہ ولادیمیرن زیلنسکی امریکا کی شراکت...
    پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔   پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب...
    پچھلے سال اگست کے پہلے ہفتے میں بنگلہ دیش کی طاقتور سول ڈکٹیٹر خاتون رہنما شیخ حسینہ واجد فرار ہو کر بھارت چلی گئی تھیں، تب سے بنگلہ دیش کے کا سیاسی منظر یوں الٹ پلٹ ہوا ہے کہ یقین نہیں آتا۔ حسینہ واجد حکومت کے خاتمے سے صرف 2 مہینے پہلے تک کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ 15 سال سے بنگلہ دیش پر حکمران شیخ حسینہ یکایک کسی بوسیدہ ناکارہ درخت کی طرح اکھاڑ پھینک دی جائیں گی۔ ایسا مگر ہوا اور بنگلہ دیش کے عوام نے حیران کن عزیمت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جانوں ک قربانیاں دیں اور ایسا زبردست احتجاج کیا کہ حسینہ واجد کی حکومت اپنے تمام تر ظلم، سفاکی اور...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ آپ نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ حکومت نے روکا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ جب تک کسی حکومتی ترجمان کا یہ بیان نہیں آتاکہ ہمارا کوئی قصور نہیں ہے یہ تو جن سے آپ کی لڑائی ہے انھوں نے روکا ہے تو پھر میں مان جاؤں گا.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے نزدیک اس وقت اسلام آباد میں ن لیگ کی حکومت ہے اور ان کے چند اتحادی ہیں انھوں نے روکا ہے.  تجزیہ کار فیصل حسین نے کہاکہ یہ جو بحث ہے کہ حکومتنے روکا یا کسی اور نے روکا اس بحث کا تو کوئی...
    اسلام ا?باد: فافن نے پاکستان کے انتخابی نتائج کے متعلق سال 2002تا2024 تک کی رپورٹ جاری کر دی۔فافن رپورٹ کے مطابق پاکستان کے انتخابی نتائج گزشتہ دو دہائیوں میں کسی بہتری کی جانب گامزن نہیں ہوئے، قومی اور صوبائی اسمبلیاں ایک چوتھائی سے بھی کم رجسٹرڈ ووٹرز اور نصف ڈالے گئے ووٹوں کے مینڈیٹ سے منتخب ہو رہی ہیں۔اسی طرح 2002 سے 2024 تک ہونے والے پانچ عام انتخابات میں نمائندگی کا خلا برقرار رہا ہے ، 2002 کی قومی اسمبلی کو 20 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 47 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی حمایت حاصل تھی، 2008 کی اسمبلی کو 22 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز اور 50 فیصد ڈالے گئے ووٹوں کی تائید حاصل ہوئی۔رپورٹ کے متن میں بتایا گیا کہ...
    سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پرانی ملاقات کا ذکر کیا جس میں انہوں نے عمران خان کا بھارت آکر بھارت کو میچ ہرانے کا دلچسپ قصہ سنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ان کی لندن میں ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ انگلینڈ کے دورے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہورہے ہیں جس پرعمران خان نے کہا آپ ریٹائر نہیں ہوسکتے۔ سنیل گواسکر نے عمران خان سے پوچھا کہ وہ کیوں ریٹائرمنٹ نہ لیں جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ ’اگلے سال پاکستان بھارت آئے گا اور...
    ویب ڈیسک : ملک میں بارشیں اور برف باری کم ہونے کی وجہ سے موسم گرما مشکل ہونے کا امکان ہے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ موسم گرما میں پانی کی سطح کم ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار کم ہوگی۔  نیپرا نے موسم گرما کے لیے پانی کی صورت حال پر واپڈا سے تفصیلات طلب کر لیں۔ نیپرا نے آئندہ سماعت میں واپڈا حکام کو طلب کر لیا، چیئرمین نیپرا نے کہا کہ ملک میں اس بار بارشیں کم ہوئی ہیں، برفباری بھی کم ہوئی، تو ایسے میں موسم گرما کے لیے کیا تیاریاں کی گئی ہیں؟ ملک کی سب سےبڑی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی کو 1کروڑروپےکاجرمانہ عائد حکام نے بتایا کہ آئندہ موسم گرما میں...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی کانفرنس کامیاب ہو گئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء کی نااہلی نہیں ہے، آپ کو پتہ ہے کہ سسٹم پر کون لوگ قابض ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی اور رول آف لاء ہونا چاہیے۔ کانفرنس کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخلاپوزیشن اتحاد قومی کانفرنس کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے قائدین گیٹ پھلانگ کر ہوٹل میں داخل ہو گئے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ مشورہ دیا تھا کہ کے پی ہاؤس میں کانفرنس کر لیں لیکن کمیٹی کا فیصلہ تھا کہ کانفرنس اسلام...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔  میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے۔ امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 2 بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔  
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27فروری 2025)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ہر صورت قومی کانفرنس کرنے کا اعلان کر دیا، حکومت، انتظامیہ یا کسی نے بھی رکاوٹ کھڑی کی تو چیف جسٹس کا دروازہ کھٹکھٹاوں گاہم نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کانفرنس ضرور ہو گی، یہ ہمارا حق ہے،ہوٹل انتظامیہ کو دھمکیا ں دی گئی ہیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے محمود خان اچکزئی ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بقا کیلئے اور مستقبل کیلئے وکلا اور سیاستدانوں نے ہماری کانفرنس میں بات کی۔ہماری کانفرنس میں سب جمہوری لوگ ہیں۔یہاں صرف پاکستان کو مضبوط کرنے کیلئے ہم باتیں کر رہے ہیں۔...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار گووندا اور انکی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کے حوالے سے گووندا کے وکیل کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا پر گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جس نے سوشل میڈیا پر بھی تہلکہ مچا رکھا تھا تاہم اب اب گووندا کے وکیل للیت بنڈل نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار کی اہلیہ نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔  للیت بنڈل نے بتایا کہ ایسا ضرور ہوا تھا مگر اس کے بعد ان دونوں کے درمیان معاملات ٹھیک ہوگئے اور سنیتا نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا اور اب وہ ایک ساتھ ہیں۔ وکیل نے بتایا کہ وہ نئے سال کے...
    ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے تاجروں اور کاروباری شخصیات سے آئندہ بجٹ پر تجاویز لے رہے ہیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس پالیسی کا اختیار فنانس ڈویڑن کو منتقل کردیا گیا ہے۔پشاور چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا مقصد سہولتیں فراہم کرنا ہے، جتنی انسانی مداخلت کم ہوگی اتنی ہی کرپشن میں بھی کمی آئے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ایف بی آر پر عوام کا اعتماد بحال کیا جائے، کوشش ہے کہ ٹیکس اتھارٹی میں شفافیت یقینی بنائی جائے، اس حوالے سے تمام اصلاحات آپ کے سامنے ہیں۔وزیر...
    سینیئر سیاستدان شیر افضل مروت نے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے جانے پر معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مجھے پارٹی سے نکالنے سے قبل مجھے سنا نہیں گیا، تاہم پھر بھی فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں اور 3 ماہ تک پارٹی کی کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لوں گا۔ یہ بھی پڑھیں شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی میں واپسی ممکن ہے یا نہیں؟ سلمان اکرم راجا کا بڑا بیان آگیا انہوں نے کہاکہ عمران خان خود یہ کہہ چکے ہیں کہ مجھے سے بھی اگر کوئی غلط فیصلہ ہوتا ہے تو سوال اٹھایا جائے، لیکن اس وقت تو چغلی اور غیبت کی بنیاد پر فیصلے ہورہے ہیں۔ شیر افضل...
    قومی کرکٹر فخرزمان نے ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے آنے والی خبروں کی تردید کردی ۔ فخرزمان نے پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں نے بھی ریٹارئرمنٹ کے حوالے سے کافی خبریں سنی ہیں، میری ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خبریں غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میرا پسندیدہ فارمیٹ ہے، تھائی رائیڈ کی وجہ سے سوچا تھا کہ کرکٹ سے کچھ دیر بریک لوں، ابھی تک میرے ذہن میں ایسا کچھ نہیں ہے، میں چاہتا ہوں کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلوں، انشاء اللہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ایک مہینے کے اندر اندر دوبارہ ٹریننگ شروع کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی بڑا ایونٹ ہے...
    پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے کردار کو ماضی کی غلطی قرار دے کر آگے بڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے   بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری حکومت مخالف تحریک شروع ہے اور اس جدوجہد میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملا رہے ہیں جبکہ امید ہے صحافی برادی، سول سوساٹی اور سیاسی جماعتیں ساتھ دیں گی۔ بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی دور میں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے ساتھ نہیں تھی؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جو پہلے ہوا وہ تو ہوچکا، اب آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پہلے غلطیاں ہوئیں تو اس...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کاروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسنصونے کے فنڈز بند کرکے 5 سال کام کو روکے رکھا...
      محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیاجارہا، رکن اسمبلی سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے ۔ خطرناک قرار دی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کا کام شروع نہ ہو سکا۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک قراردی گئی اسکول عمارتوں کی تعمیر کاکام شروع نہیں کروایا گیا۔محکمہ خزانہ،ڈی سی ایسٹ کی رپورٹ کے باوجودسیکرٹری تعلیم کی پراسرارخاموشی جاری ہے۔ رکن اسمبلی عامر صدیقی نے سیکریٹری تعلیم سندھ کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا کہ میرے حلقے کے 11اسکولوں میں تعمیراتی کام شروع نہیں کیا جارہا،تعلیم...
    شکاگو( نیوز ڈیسک )امریکی طیارے کے پائلٹ نے طیارے کو لینڈنگ کے بجائے عین وقت پر دوبارہ فضا میں بلند کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کی صبح امریکی شہر شکاگو میں شکاگو مڈوے انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے رن وے پر ممکنہ طور پر دوسرے طیارے سے ٹکرانے سے بچنے کیلئے ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کے پائلٹ نے آخری لمحات میں طیارے کی لینڈنگ روک دی۔ رن وے پر ایک نجی چھوٹا طیارہ اچانک آ جانے کے بعد پائلٹ نے ناصرف لینڈنگ روکی بلکہ طیارے کو دوبارہ ٹیک آف کر لیا اور بعد ازاں اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ طیارہ رن وے کو چھونے سے صرف 50 فٹ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بابر اعوان کا کہنا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس نہیں ہونے دیا گیا، مطلب یہ نظام آئین کے خلاف ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ملک بنانا ریپبلک ہو اس میں کوئی آواز نہ اٹھے، اس تمام کے باوجود میٹنگ بھی ہو گی، لوگ بھی نکلیں گے اور آواز تو اٹھتی رہے گی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کے ساتھ ملاقات میں ہمارے مطالبات کا ایک حصہ پٹیشنز کی حد تک مانا گیا، ہماری ضمانتوں کے خلاف سرکار کی درخواستیں تو فکس ہو گئی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن اتحاد کا محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس ہوا۔ سلمان اکرم راجا، شاہد خاقان عباسی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی اور شاہد خاقان عباسی نے پریس کانفرنس سے خطاب  کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ فیصلہ کیا ہے آج قومی کانفرنس ضرور ہو گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں آئین، معیشت کی بات  ہو گی ۔ ہم کوئی جلسہ نہیں کانفرنس کرنے...
    بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، لائف پارٹنر کیسا ہو اس بارے بھی انسٹاگرام لائیو سیشن میں کھل کر اظہار کیا۔ تفصیلات کےمطابق حال ہی میں اداکارہ سشمتا سین نے انسٹاگرام لائیو سیشن میں صحیح شریکِ حیات کی تلاش کے بارے میں گفتگو کی، اس سے قبل میں یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کافی کھل کر بات کرتی رہی ہیں۔ حالیہ انسٹاگرام لائیو سیشن میں جب ایک مداح نے ان سے ان کی شادی کے بارے میں پوچھا تو سشمتا نے کہا، “مجھے بھی شادی کرنی ہے، لیکن شادی کے لائق کوئی ملنا چاہیے نا؟ ایسے تھوڑی...
    لاہور: پنجاب میں شہریوں کو عالمی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے بڑا اعلان کردیا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت اور صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ بائیکر لین کا رنگ لوکل کمپنی نے ایک سال کی گارنٹی پر ٹیسٹ کے طور پرلگایا تھا، اب وہی کمپنی دوبارہ بائیکر لین کا رنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کام میں ایک پنجاب حکومت کا ایک دھیلے کا بھی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی اس مد میں کوئی ادائیگی کی گئی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پشاور کی بی آر ٹی پچھلے 5سال میں...
    سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا، تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ہے، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے،...
      سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس ملک کا دانشور طبقہ بد دیانت ہو اس کا مستقبل کیا ہوگا؟تاریخ کسی بھی قوم کی شناخت ہوتی ہے، درسی کتابوں میں تاریخ مسخ کی گئی ، حلف اٹھایا جاتا ہے لیکن اس کا پاس نہیں رکھا جاتا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ اشتہار لگانا ڈاکٹروں کے پیشے کو زیب نہیں دیتے، سارے شہر میں ڈاکٹروں کے اشتہار لگے ہیں، کسی دور میں پنجابی فلموں کے ایسے اشتہار لگے ہوتے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ڈاکٹر کے ہاتھ سے لوگوں کو شفا خود ایک اشتہار ہے، جس کے ہاتھ میں شفا ہو، اللہ نے یہ ہنر دیا ہو تو مریض خود آتے ہیں، ڈاکٹروں...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کے لیے ہمیں مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس وقت ہمیں کسی سیاسی لانگ مارچ نہیں اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مستقبل کی کنجی ہمارے مل کر کام کرنے میں ہے۔ یہ بھی پڑھیں بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو بار بار خط لکھ کر سیاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برآمدات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جبکہ پالیسی...
    آئی جی پنجاب کے حکم پر ”کریکٹر سرٹیفکیٹ“ کے پیٹرن میں تبدیلی کر دی گئی ہے، جس کے تحت ترمیمی مراسلہ تمام متعلقہ افسران کو جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے کے مطابق، بے گناہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ چھپانے کے لیے ویریفیکیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایسے کیسز کی کوئی رپورٹ سی پی او دفتر کو نہیں بھیجی جائے گی۔کریکٹر سرٹیفکیٹ کا ریکارڈ نئے پیٹرن کے مطابق خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا، جس کے لیے 15 مختلف کالمز رکھے گئے ہیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تفتیش کے دوران بے گناہ قرار دیے گئے افراد کے لیے مقدمہ خارج ہونے کے ریمارکس دیے جائیں گے۔ عدالت میں صلح نامہ پر...
    علی ساہی: اب کریکٹر سرٹیفکیٹ میں بے گناہ افراد کا مجرمانہ ریکارڈ کو چھپانے کے لیے ویری فیکیشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں ہے. جاری مراسلہ میں کہا گیا کہ ایسے کیسز کے متعلق کوئی رپورٹ سی پی او دفتر کو نہیں بھیجی جائے گی، کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ریکارڈ نئے پیٹرن کےمطابق خود بخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔15مختلف کالمز رکھے گئے ہیں جس کے مطابق کریکٹر سرٹیفکیٹ کا اپڈیٹ کیا جائے گا،تفتیش کے دوران بےگناہ،مقدمہ خارج ہونے،عدالت میں صلح نامہ پر بری ہونے پر ملوث نہیں کے ریمارکس دیےجائیں۔عدالت میں ٹرائل کے دوران بےگناہ،سماعت مکمل ہونے کے بعدکیس میں بری ہونے پر بھی ملوث نہیں کے ریماکس دیےجائیں۔مقدمات زیرسماعت پر انڈر ٹرائل،پولیس اشتہاری پر پولیس کو مطلوب...
    مزاحمتی میڈیا ذرائع کے مطابق حماس رہنما نے کہا کہ ہم صیہونی قیدیوں کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں اور قیدیوں کا مزاحمت کار کے سر کو چومنا قابض دشمن کے جھوٹ کا عملی جواب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر فلسطینی قیدیوں کی ساتویں کھیپ کو رہا کرنے میں قابض اسرائیل کی ناکامی معاہدے اور اسرائیلی قیدیوں کی قسمت سے کھلواڑ ہے۔ مزاحمتی میڈیا ذرائع کے مطابق ابو زہری نے کہا کہ ہم کمزور یا شکست خوردہ فریق نہیں ہیں کہ قابض ہم پر اپنی شرائط کا حکم دے، نیتن یاہو نہ صرف...
    برج حمل سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20اپریل منگل اور بدھ قدرے بہتر دن ہیں۔ کچھ امیدیں پوری ہوسکتی ہیں یا پوری ہونے کے قریب ہوسکتی ہیں لیکن ایسے وقت میں زیادہ امید نہ رکھیں۔ آخری دو ایام انتہائی احتیاط طلب ہیں کہ جب نیا چاند آپ کے بارھویں خانے میں لگے گا۔ بیرون ملک امیگریشن کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا الجھن ہوسکتی ہے۔ اخراجات پر قابو رکھیں۔ برج ثور سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی ہفتے کی ابتدا ہی میں مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اگر آپ سفر سے منسلک کسی شعبے سے وابستہ ہیں تو کیریئر میں اچھی تبدیلی یا بہتری کا امکان موجود ہے۔ یکم اور دو مارچ کو کسی پرانے دوست سے ملاقات ہوسکتی ہے...
    وطن عزیز کو معرض وجود میں آئے ہوئے تقریباًاٹھتر برس بیت چکے ہیں مگر اس عرصے میں ہم نے ترقی سے زیادہ تنرلی کی منازل طے کی ہیں اور نتیجتاً آج اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ ہر وقت دیوالیہ ہوجانے کا دھڑکا لگا رہتا ہے۔خاص کر پچھلے دس برسوں میں یہ خطرہ خطرناک حدوں کو چھونے لگا اورایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہم حقیقتاً ڈیفالٹ کرچکے تھے بس اس کا برملا اعتراف اور اعلان کرنے سے ہچکچاتے رہے۔ خدا کا شکر ہے کہ قوم کی زبردست قربانیوں کے نتیجے میں ہم آج اس خطرے سے وقتی طور پر باہر نکل چکے ہیں،لیکن یہ خطرہ مکمل طور پر ابھی ٹلا نہیںہے۔تلوار ابھی بھی ہمارے سروں پر لٹکی ہوئی...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور پروڈیوسر تاپسی پنو جو اپنی بے باک گفتگو اور صاف گوئی کےلیے مشہور ہیں، انھوں نے شوبز انڈسٹری کا ایک تلخ رخ دکھایا ہے۔ تاپسی کا کا تعلق کسی فلمی گھرانے سے نہیں ہے، اس لیے وہ نئے فنکاروں کو اپنے تجربات کی بنیاد پر قیمتی مشورے دیتی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں کامیابی کےلیے محنت کے ساتھ ساتھ دیگر عوامل پر بھی روشنی ڈالی۔ تاپسی پنو نے ممبئی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ محنت کرنے سے ہر چیز حاصل ہوجاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا ’’اگر آپ یہ توقع رکھتے ہیں کہ سب کچھ برابر اور...
    الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل میں شعبہ موتیا کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمدنے کہا ہے کہ پاکستان میں سفید موتا کا مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجوہات میں ذیابیطس اور مناسب ہسپتالوں کا عوام کی پہنچ سے دور ہونا ہے۔ پہلے اس مرض کے علاج میں تاخیر کی جاتی تھی جسے موتا کا پکنا کہتے تھے مگر اب اس کا فوری علاج کیا جاتا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر صبیح الدین احمد نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے ہیں حالانکہ مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائے تو یہ اندھے پن کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے علاوہ عمر بڑھنے، آگاہی کی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی نے میدان مار لیا جبکہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کی نشست پر واجد علی گیلانی 974 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل عبدالواحد قریشی 704 ووٹ لے سکے ہیں ۔سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کو دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال سے پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کی کوششیں ہورہی تھیں، ہڑتال کی کال دی تو ہمیں اسلام آباد بلایا گیا میں نےانکار کردیا۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ مجھے دھمکی بھی دی گئی مگر میں پیچھے نہیں ہٹا، ہم سے مشورے کے بغیر اچانک ڈی ریگولیشن کا اعلان کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ ڈی ریگولیشن سےکمپنیوں میں اسمگلنگ پروڈکٹ کی فروخت ہوگی، ہم پیٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیلئے تیار نہیں ہیں، اگر یہ حرکت ہوئی تو ہم...
    پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کیا دباؤ کے نتیجے میں ڈیل پر مجبور ہو رہے ہیں؟  اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے۔   مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی جعلی حکومت کے ہوش و حواس کھونے کا واضح ثبوت ہے۔قید میں موجود ایک شخص نے جعلی حکومت کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اور دیگر سختیوں کا مقصد عمران خان پر دباؤ ڈال کر انہیں کسی ڈیل کے لیے مجبور کرنا ہے، مگر جعلی حکومت یہ بات ذہن نشین کر لے کہ عمران خان، نواز شریف کی طرح...
    ہم اپنے بچپن سے سنتے آ رہے تھے کہ فیوچر مین اڑنے والی کاریں چلا کریں گی، اب ہم نے اپنی آنکھوں سے اڑنے والی کار کو سڑک پر دوڑنے والی کار کو “اوپر سے اوورٹیک” اور “اوپر سے کراس” کرتے دیکھ لیا۔ اڑنے والی کار کی اڑتے ہوئے دوسری کاروں کے اوپر سے گزرنے کی ویڈیو کلپ اس وقت دنیا مین وائرل ہو رہی ہے۔ کاروں کو اڑانے کا پرانا خواب سچ کر دکھانے میں اب تک کئی کمپنیاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حالیہ تجربہ کچھ زیادہ منفرد ہے کہ اڑنے والی کار کہیں سے بھی اڑان بھر سکتی ہے اور کہیں بھی دوبارہ سڑک پر لینڈ ہو سکتی ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی (U.S. آٹومیکر) ایلف ایروناٹکس...
    پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا ہے کہ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد...
    تل ابیب: اسرائیل کے دارالخلافہ کے قریب تین خالی بسوں میں ہونے والے دھماکوں کے بعداسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے قابض فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپے تیز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کے بعد اسرائیلی فوج نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق دھماکے جنوبی تل ابیب کے قریب واقع شہروں بات یام اور حولون میں تین بسوں میں ہوئے، پہلے دو دھماکے چند منٹوں کے وقفے سے ہوئے جبکہ تیسرا دھماکہ 15 منٹ بعد ہوا، تمام بسیں خالی اور پارکنگ میں کھڑی تھیں، جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ  ???? سرچ آپریشن کے دوران مزید 2 بسوں میں سے بم...
    لندن : برطانیہ میں سرطان کے باعث اموات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اعلیٰ حکام تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔میڈیا کی مقامی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے پوش علاقوں کے مقابلے میں پسماندہ علاقوں کے رہائشی لوگوں میں کینسر سے اموات کی شرح 60 فیصد سے متجاوز کر گئی ہے۔کینسر ریسرچ یو کے کی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر سال ملک برطانیہ جو ترقی یافتہ ہونے کے سات ساتھ ویٹو پاور کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں تقریباً 28 ہزار 400 اضافی اموات کا سبب بنتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اوسطا78 اضافی اموات بتائی گئی ہیں جواعلیٰ حکام کے لیے ناقابل حد تک تشویش کا باعث ہے۔رپورٹ...
    دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر  جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
    گھا رو(نمائندہ جسارت) دریائے سندھ سے 6 نہروں کی تعمیر اور کارپوریٹ فارمنگ کے خلاف جے ایس کیو ایم (آریسر) کے چیئرمین اسلم خیرپوری کی قیادت میں سکھر تا کراچی لانگ مارچ قافلہ کا گھارو پہنچنے پر شاندار استقبال گھارو پہنچنے پر جے ایس کیو ایم کے رہنماؤں گلزار شاہ، غلام حسین خاصخیلی، شبیر شیخ اور ایاز شاہ جیلانی نے قافلے کا شاندار استقبال کرتے ہوئے پھول نچھاور کیے شہر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جے کے چیئرمین اسلم خیرپوری، نیاز پنہور، فتح چنہ، پیر گلزار شاہ اور دیگر نے کہا کہ دریائے سندھ پر زبردستی 6 کینال تعمیر کیے جا رہے ہیں اور سندھ کی زمینوں پر حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قبضہ کیا جا رہا ہے،...
    چین میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے دو پاکستانی طلبا یوسف خان اور رفیق اللہ کو وہاں خوب سراہا اور ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی طلبا اُس دن سیاحت کے نیت سے ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے جہاں ایک بزرگ شہری زمین پر گرے ہوئے تھے اور پولیس اہلکار ارد گرد کھڑے تھے۔ خیال رہے کہ چین میں کسی بھی شخص کو بغیر اجازت ہاتھ لگانا غیر قانونی ہے چاہے یہ کام طبی امداد کے لیے ہی کیوں نہ کیا جائے۔ میڈیکل کے طلبا ہونے کی وجہ سے یوسف اور رفیق پہلی نظر میں سمجھ گئے کہ بزرگ شہری کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے انھوں نے پولیس سے اجازت بھی لی۔ زمین پر نیم بے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے ) علی امین گنڈاپور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو براہ راست چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پنجاب سے کہیں بہتر ہے اور وہ اس کا ہر سطح پر موازنہ کرنے کو تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پنجاب حکومت بھی اگر ہماری طرح سہولیات فراہم کر سکتی ہے تو کرے، ہم نے بھی اتنے ہی فیصد طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے ہیں جتنے پنجاب میں دیے جا رہے ہیں، مریم نواز خیبر پختونخوا کی طرز پر اپنے صوبے میں طلبہ کو لیپ ٹاپ فراہم کریں۔ علی امین گنڈا پور کاکہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے اپنی...
    انٹرنیٹ کی دنیا کے بادشاہ، مسٹر بیسٹ کی ماہانہ آمدنی کا راز کھل گیا ہے، اور یہ راز اتنا بڑا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین دنگ رہ گئے۔ دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن جو ’’مسٹر بیسٹ کے نام سے مشہور ہیں، کی یوٹیوب سے ماہانہ کمائی کے اعداد و شمار لیک ہوگئے ہیں، اور یہ اعداد و شمار کسی کو بھی حیران کر سکتے ہیں۔ کتنی ہے مسٹر بیسٹ کی کمائی؟ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب چینل پر 36 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں، اور ان کی ویڈیوز پر اربوں ویوز آتے ہیں۔ حال ہی میں، ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈرامہ الرٹ نامی اکاؤنٹ نے مسٹر بیسٹ کی مبینہ آمدنی کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے، جس میں ان...
    اسلام آباد(زبیر قصوری)لاہور کے ایک ذہنی صحت کے مرکز اور جیل میں درجنوں قیدیوں، جن میں اکثریت بھارتی شہریوں کی ہے، کی دریافت پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں حراست میں لیے گئے 36 افراد کی ایک فہرست سامنے آنے کے بعد ان کی قید اور علاج کے حوالے سے سوالات کا طوفان کھڑا ہو گیا ہے۔ فیڈرل ریویو بورڈ کو حکومت نے بتایا کہ گزشتہ 12 برسوں کے دوران قصور بارڈر اور دیگر مقامات سے پکڑے گئے 36 افراد اب بھی پاکستانی حراست میں ہیں۔ پاکستانی عدالتوں میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد یہ افراد اب بے وطن ہو چکے ہیں، نہ ان کے آبائی ممالک اور نہ ہی کسی دوسرے ملک نے انہیں...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )ضلع سانگھڑ نے سب سے زیادہ کپاس پیدا کی ہے اور اسے صوبہ سندھ کا ”کاٹن حب“بنا دیا ہے ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق یہ اپنی وسیع زرعی زمینوں اور سازگار آب و ہوا کے لیے جانا جاتا ہے سانگھڑ کپاس کی اعلی مانگ کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے جو پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم خام مال ہے. رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں کپاس کی کاشت نہ صرف مقامی معیشت بلکہ قومی زرعی پیداوار کے لیے بھی ضروری ہے سانگھڑ نے 1.68 ملین گانٹھوں کی پیداوار کی اس کے بعد سکھر 0.(جاری ہے) 54 ملین گانٹھوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے...
    یاد رہے کہ اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا سید روح اللہ مہدی نے اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے مسلمان مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کے اسلامو فوبیا کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یوگی ناتھ کا مسلمانوں کے حوالے سے حالیہ بیان ان کے اسلامو فوبیا کی تازہ ترین مثال ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی سے...
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی کتب اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر...
    اس انکشاف کا سہرا اگر کسی کے سرجاتا ہے تو وہ قہرخداوندی چشم گل عرف سوائن فلو عرف کوئڈ نائنٹین ہے۔اگرچہ اس نے یہ انکشاف خالص بدنیتی اور علامہ بریانی عرف برڈ فلو کو ہدف بنانے کے لیے کیا  ہے۔ لیکن انکشاف تو بہرحال انکشاف ہوتا ہے۔جس طرح انصاف بہرحال انصاف ہوتاہے چاہے وہ تحریک انصاف ہی میں کیوں نہ ہو۔ انکشاف یہ تھا کہ گاؤں بلکہ علاقے بلکہ پورے ملک میں مینڈک اور مینڈکیاں ختم ہو رہی ہیں، مفقود الخبر ہورہی ہیں، کم یاب و نایاب ہورہی ہیں اور واقعی ہم نے جب غور کیا تو پہلے جہاں ہم قدم اٹھانے سے پہلے دیکھ لیا کرتے تھے کہ کہیں کوئی مینڈک یا مینڈکی تو پاؤں کے نیچے آنے والی...
    ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کی طرف سے نئے انتخاب کے ٹھیک پہلے یہ نام جوڑے جاتے ہیں، اس بدعنوانی کو ہر حال میں روکنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس میں اس وقت کئی سطح پر تبدیلیوں کا دور چل رہا ہے۔ ہریانہ، مہاراشٹر اور دہلی اسمبلی انتخاب میں ملی شکست کے بعد پارٹی میں تنظیمی سطح پر کچھ رد و بدل دیکھنے کو ملے ہیں اور آج کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ بھی ہوئی۔ اس میٹنگ میں ملکارجن کھڑگے نے پارٹی عہدیداروں کو کچھ قابل ذکر نصیحتیں دی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ اعلیٰ عہدیداران کو ان کی ماتحت ریاستوں میں مستقبل کے انتخابی نتائج کے لئے جوابدہ...
    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے رائیونڈ میں ملاقات کی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچ، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار پھیلانے والوں کے عزائم بے نقاب کرنا ہوں گے، یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا. پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے. سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی. مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا...
    مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں نہ’ آئی۔ایم۔ایف ‘کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔ اِن خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ...
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملک میں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بدھ کے روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی محنت سے پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے باہر آگیا، نواز شریف میاں نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور افہام و تفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر 2013 کا تعمیر و ترقی کا...
    فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 )پاکستان میں معیشت کو مضبوط بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بہت ضروری ہے صنعت کارسلامت علی نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اتار چڑھاو تاجروں کو اپنی انگلیوں پر نچا رہا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ اس غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے وہ مستقبل کا لائحہ عمل وضع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں توانائی کی قیمت کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ایک اور سب سے بڑا چیلنج متضاد ریگولیٹری فریم ورک تھا انہوں نے کہا کہ پالیسی ساز اکثر حقیقی اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کیے بغیر پالیسیوں، ٹیکسوں اور ٹیرف میں...
    ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر وترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اِن خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے رائیونڈ میں اپنی رہائش گاہ پر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران کیا۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مسلم لیگی قائد نے کہا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے جہاں اُنہیں اپنی صلاحیتوں کے مطابق کردار...
    منگل کی شب بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رڑکن میں کوئٹہ پنجاب قومی شاہراہ، این 70 پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ لگا کر کوئٹہ سے فیصل آباد جانے والی بس سے شناختی کارڈز دیکھ کر 7 مسافروں کو بس سے اتارا اور پہاڑوں میں لے جاکر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت عدنان مصطفی، عاشق حسین، شوکت علی، محمد عاشق، عاصم علی، محمد اجمل اور محمد اسحاق کے نام سے ہوئی جو پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا واقع کے عینی شاہد ذیشان مصطفی کے مطابق 10 سے 12 مسلح...
    اسلام آباد(  آ ئی این پی  )     پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شرمیلہ فاروقی نے کہا ہے کہ بابراعظم میرے فیورٹ پلیئر ہیں ، آسٹریلیا کے میچ اور کپ جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں۔وہ پارلیمنٹ ہائوس  کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستان چیمپینز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سے جو اچھا کھیلے گا وہی جیتے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کب جیت جائے گا۔  عمران خان اگر اپنی رہائی چاہتے ہیں تو غیبت کرنے والوں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مئیرحیدرآباد کاشف علی شور نے بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد کی جانب سے 13ایکڑ اراضی پر جامشورو روڈ تاج پمپ کے بالمقابل زیر تعمیر اربن فاریسٹ پبلک پارک میں درخت لگا کر شجرکاری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میئر حیدرآباد کے ہمراہ میونسپل کمشنر ظہور احمد لکھن، قاسم آباد کے ٹاؤن چیئرمین عبدالغفور درس،وائس چیئرمین عبدالستار سومرو، سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کی شخصیات، بلدیہ اعلیٰ کے ڈائریکٹر پارکس، علاقائی یوسی چیئرمین و دیگر منتخب نمائندے اور متعلقہ افسران بھی موجود تھے، شجر کاری کے افتتاح کے موقع پر مئیرحیدرآباد کاشف علی شور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ماحولیاتی آلودگی سے پاک معاشرے کا قیام وقت کی اہم...
    نیویارک: نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کے لیے بڑا چیلنج ہے جب کہ پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کا سامنا ہے اور عالمی امن وسلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان افغانستان کی معاشی ترقی میں تعاون کرتا رہے گا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کثیرالجہتی پر عمل اور گلوبل گورننس میں بہتری کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کے دوران اسحاق ڈار نے کہاکہ چین کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس کی صدارت کرنا خوش آئند ہے، پاکستان اور چین کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہورہا ہے جب عالمی سطح پر شدید بحران ہیں، ان بحرانوں...
    فیصل آباد : چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول اور اس کے موثر استعمال کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز اور والنٹیئرفورس پاکستان کے باہمی اشتراک سے فیوچریوتھ لیڈرز انٹرنیشنل کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ عملی تربیت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ محنت...
    معروف پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس اور اداکار عمران عباس نے انڈسٹری میں اپنی سادگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ زارا نور عباس اور عمران عباس نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں دونوں فنکاروں نے شوبز انڈسٹری کی چمک دمک کے باوجود اپنی اصل شخصیت کو برقرار رکھنے کے بارے میں گفتگو کی۔ زارا نور عباس نے بتایا کہ میں جیسی ہوں ویسے ہی رہتی ہوں، انڈسٹری میں لوگ آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، چیزیں کافی حد تک بناوٹی ہوتی ہیں اور لوگ اس کے مطابق آپ کو ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن میں نے اس سے دوری اختیار کی اور خود پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔ عمران عباس نے اس...
    سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ، ایم این اے نعمان اسلام شیخ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ اور ڈپٹی کمشنر سکھر ڈاکٹر ایم بی راجا دہاریجو نے یونین کونسل نوراجا کے کچے میں دریائے سندھ پر تعمیر کیے گئے بچاؤ بند کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہر سال جب سیلاب آتا ہے تو یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ان کا بہت زیادہ نقصان ہوتا ہے، جس کی وجہ سے مقامی آبادی بری طرح متاثر ہوتی ہے، اسی لیے دریائے سندھ کی جھیل پر بند تعمیر...
    سائنس دانوں نے دریافت ہونے والی مینڈک کی نئی قسم کا نام آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو پر رکھ دیا۔ اداکار کو یہ اعزاز ماحولیات کے تحفظ کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ ’فائلوناسٹیس ڈی کیپریوئی‘ نام پانے والی یہ قسم ان سات اقسام میں سے ایک ہے جو کیتھولک یونیورسٹی آف ایکواڈور کے ایکواڈورز نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف بائیو ڈائیورسٹی اور سان فرانسسکو یونیورسٹی آف کوئیٹو (یو ایس ایف کیو) کے سائنس دانوں نے دریافت کیے ہیں۔ یو ایس ایف کیو کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ تحقیق منفرد مساکن کے تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالتی ہے جہاں یہ انواع زندہ رہتے ہیں۔ مینڈک کی...
    ترک وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں محمود المشهدانی کا کہنا تھا کہ عراق، ترکیہ کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمود المشهدانی" نے ترکیہ کے وزیر خارجہ "هاکان فیدان" سے ملاقات کی۔ اس موقع پر محمود المشهدانی نے کہا کہ بغداد اپنی سرزمین کو نشانہ بنانے والی کسی بھی سرگرمی کا مخالف ہے۔ اس ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اس میں وسعت کا جائزہ لیا۔ عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر نے ھاکان فیدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بغداد کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا احترام کرنا چاہئے۔ انہوں نے تمام مشترکہ معاہدوں پر ترکیہ اور عراق کی...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی سب سے بیلنس ٹیموں کا نام بتا دیا۔پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں سب سے متوازن ہیں تاہم پاکستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کسی پسندیدہ کا انتخاب کرنا مشکل ہے یہ بڑا ٹونامنٹ اور اس کی رفتار کسی بھی وقت بدل سکتی ہے، میرے نزدیک نیوزی لینڈ سب سے متوازن ٹیم لگتی ہے۔محمد یوسف کے مطابق ان کے پاس ایشیائی وکٹوں کے حساب سے موزوں اسکواڈ ہے ان کی لائن اپ میں تین معیاری بولرز، اچھے اسپنرز اور بیٹنگ میں ٹھوس ٹاپ سکس کھلاڑی شامل ہیں،...
    سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو گرینڈ الائنس نہیں بنانے دیا گیا جس کی ذمے دار موجودہ قیادت ہے.موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں پی ٹی آئی قیادت کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ،وقاص اکرم اور رؤف حسن کی عمران خان سے ہمدردیاں نہیں ہیں. موجودہ قیادت عمران خان کی رہائی میں مکمل ناکام ہو چکی ہے. عمران خان کی رہائی کیلیے ریلیز کمیٹی بناؤں گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دان اپنا بیانیہ عوام کے سامنے رکھتے ہیں یہی لیٹر میں...