2025-10-05@07:34:34 GMT
تلاش کی گنتی: 35790
«جب بھی»:
(نئی خبر)
میونخ: جرمنی میں ایک خاندانی المیے نے دنیا کے سب سے بڑے بیئر فیسٹیول "اوکٹوبر فیسٹ" کو سات گھنٹوں کے لیے بند کرا دیا۔ پولیس کے مطابق 57 سالہ جرمن شخص نے بدھ کی صبح اپنے والدین پر فائرنگ کی، گھر میں دھماکا خیز مواد لگایا اور آگ لگا دی، جس کے بعد اس نے خودکشی کر لی۔ حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ 90 سالہ والد اس واقعے میں ہلاک ہوئے ہیں تاہم ان کی لاش جلتے ہوئے مکان سے نکالی نہیں جا سکی۔ واقعے کے بعد پولیس کو قریب ہی ایک خط ملا جس میں اوکٹوبر فیسٹ سے متعلق مبہم دھمکی دی گئی تھی۔ اس خط کے بعد فوراً فیسٹیول بند کر کے پولیس نے کتے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے پر آگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 25 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 865 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
ویب ڈیسک: صوبائی وزیر صنعت نے ملازمین کو خوشخبری سنا دی،ملازمین کو 100 فیصد سپیشل الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس کے بعد پرانے ڈسپیریٹی، مہنگائی اور دیگر الاؤنسز بند ہو جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع کی زیر صدارت پیسک بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی،اجلاس میں کینسل پلاٹس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو دو ہفتوں میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے اجلاس میں پیسک اسٹیٹ ڈیولپمنٹ اینڈ مینجمنٹ رولز 2025 کی منظوری دی گئی، جبکہ سمال انڈسٹریل اسٹیٹ 4 گوجرانوالہ میں بجلی فراہمی کے منصوبے...
فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 2014 میں بھی استعفے دیے تھے وہ بھی منظور نہیں کیے تھے۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے پہلے بھی پارلیمنٹ میں واپس آگئے تھے، امید ہے اب بھی قائمہ کمیٹیوں میں آجائیں گے، ہماری کوشش ہے یہ پارلیمنٹ کا پوری طرح حصہ رہیں۔ایاز صادق نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں کی ریکوزیشنز آرہی ہیں انہیں ہم نہیں روک سکتے، قائمہ کمیٹیوں کو کسی صورت غیر فعال نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی واپس آئے اور قائمہ کمیٹیوں کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء پر دی جانے والی “بائے ون، گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔حکومت نے یہ اقدام موٹاپے پر قابو پانے اور خاص طور پر بچوں کو غیر صحت مند غذا کے نقصانات سے بچانے کے لیے اٹھایا ہے۔ اس فیصلے کے تحت غیر صحت مند کھانے پینے کی اشیاء پر ایک کے ساتھ ایک فری ڈیلز ختم کر دی گئی ہیں۔حکام کے مطابق یہ پابندی سپر مارکیٹوں، بڑی دکانوں اور آن لائن اسٹورز پر نافذ ہوگی، جب کہ ریستوران اور کیفیز میں بعض مشروبات کی مفت ری فل آفرز پر بھی اس کا اطلاق ہوگا۔برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام بچوں کو صحت مند اور...
سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری سے متعلق کیس زیر سماعت ہے، جس میں انہوں نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کر دیا ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ فیصلہ یکطرفہ طور پر سنایا گیا اور متاثرہ فریق کو سنے بغیر دیا گیا، جو کہ قانون کے منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جج کی ڈگری جعلی ہو تو وہ کیسے برخاست ہوسکتا ہے؟ درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نہ صرف فریق بننے کی ان کی درخواست خارج کی بلکہ کیس کے قابلِ سماعت ہونے کے بنیادی نکتے کو بھی نظرانداز کیا۔...
ہالی ووڈ کے مشہور اداکار ٹام کروز اپنی گرل فرینڈ آنا دے آرمس کے ساتھ ایک ایسی شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو دنیا بھر میں تہلکہ مچا دے گی۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ستارے ایک ایسی یادگار تقریب کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں جس پر برسوں تک بات کی جائے، اور اس غیر معمولی منصوبے میں خلا میں شادی کرنے کا امکان بھی شامل ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹام کروز کو اسپیس ٹریول کا جنون کی حد تک شوق ہے اور وہ دنیا کی پہلی جوڑی بننے کے خواہشمند ہیں جو زمین سے باہر جا کر شادی کے بندھن میں بندھے۔ اس کے علاوہ دونوں نے اسکائی ڈائیونگ کے دوران فضا میں وعدے...
اسلام آباد: جون، جولائی اور اگست میں ملک کے زیادہ تر حصوں میں معمول یا معمول سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ مون سون میں 10 کے قریب بارش کے اسپیل آئے جس کے باعث شمالی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب آیا جس سے سنگین صورتحال پیدا ہوئی۔ آئندہ موسم میں گلگت بلتستان، کشمیر اور شمالی پنجاب میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ، جنوبی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں معمول کے قریب بارش متوقع ہیں، جس سے صورتحال مستحکم رہے گی۔ اسی طرح، آئندہ موسم میں ملک بھر میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت کی پیش...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیر کی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غور کریں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو آپ کو میسر ہے اس کا عشر عشیر کا بھی وہ تصور نہیں کر سکتے، وہ کشمیر کی آزادی کی تاریخ اپنے خون سے لکھ رہے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس جدوجہد میں ایک نسل جیلوں میں جوانی سے بڑھاپے میں پہنچ گئی، پھانسی چڑھ گئے سینے پہ گولیاں کھائیں، پاکستان سے محبت کی ہر روز قیمت ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹسوزیراعظم نے کہا ہے کہ حکومت اپنے کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر...
امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت کا شٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، جس سے بڑے پیمانے پر سرکاری ادارے بند اور لاکھوں ملازمین جبری چھٹیوں پر بھیج دیے گئے۔ خلائی ادارہ ناسا نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز کی معطلی کے بعد اس کی تمام سرگرمیاں روک دی گئی ہیں اور 15 ہزار سے زائد ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ صرف محدود عملہ ڈیوٹی پر موجود رہے گا تاکہ خلابازوں یا حساس مشنز کو کسی خطرے سے بچایا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کانگریس لائبریری اور کپٹل ہل بھی عوام کے لیے بند کر دیے گئے۔ ایئر ٹریول، سائنسی تحقیق اور...
معروف بالی ووڈ جوڑی ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں انہوں نے مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز کو بنیاد بناتے ہوئے تقریباً 4 کروڑ روپے (450,000 امریکی ڈالر) ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے، اور ساتھ ہی ان ویڈیوز کے خلاف مستقل پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ہے۔ اداکاروں نے اپنی درخواست میں یوٹیوب پر موجود ان ویڈیوز کے سینکڑوں لنکس اور اسکرین شاٹس عدالت کے سامنے پیش کیے ہیں، جنہیں وہ ’سنگین نوعیت کی‘ اور ’من گھڑت‘ اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ یہ مواد نہ صرف...

سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ
سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ملٹی پروفیشنلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایم پی سی ایچ ایس) کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نوٹس کے مطابق “ملٹی گارڈنز” ہاؤسنگ اسکیم (سیکٹر A-17/B-17، زون 2) میں عوامی سہولت کے پلاٹس کی غیر قانونی کمرشلائزیشن اور شرائط کی خلاف ورزی پائی گئی ہے۔سی ڈی اے کے مطابق اس اسکیم کا لے آؤٹ پلان 27 ستمبر 2006 کو منظور کیا گیا تھا، جبکہ سڑکوں، پارکوں، قبرستان اور سرکاری عمارتوں کی زمین 12 دسمبر 2007 کو سی...
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر تاریخ میں پہلی دفعہ اسموگ کے خاتمے کے لیے جدید گنز کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اینٹی اسموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کیا گیا ہے، لاہور کے مختلف علاقوں میں اینٹی اسموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز کر دیا گیا۔ اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام کی مدد سے اینٹی اسموگ گن کی افادیت کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب کے علاقوں میں اسموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ جدید مشینری بھی فراہم کی۔ اسموگ کے خاتمے کی اس جدید مشین کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار...
پاکستان کے معروف اداکار، مزاح نگار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے چار برس گزر گئے، لیکن ان کے یادگار جملے اور مزاحیہ انداز آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہیں۔ 19 اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے محمد عمر نے ہالی ووڈ کے مصری نژاد اداکار عمر شریف سے متاثر ہوکر اپنے نام کے ساتھ "شریف" شامل کیا اور یوں محمد عمر سے عمر شریف بن گئے۔ 1980 کی دہائی میں انہوں نے پہلی بار آڈیو کیسٹ کے ذریعے ڈرامے ریلیز کیے، جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کی۔ عمر شریف نے 70 سے زائد ڈراموں کے اسکرپٹ تحریر...
اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر دیا۔یہ قافلہ خوراک اور ادویات لے کر غزہ کے عوام کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن اسرائیلی بحریہ نے گھیراؤ کر کے 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کر لیے، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ اس قافلے میں پاکستان کی نمائندگی بھی موجود تھی۔ سینیٹر مشتاق احمد اس مشن کا حصہ تھے اور انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ فلسطینی عوام کی مدد انسانیت کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔فلوٹیلا انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدام کھلی بین الاقوامی قانون شکنی ہے، اور عالمی برادری کو خاموشی توڑنی ہوگی۔ دنیا بھر...
نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج جرمنی کی نئی مقررہ سفیر ایچ ای انا لیپل سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات، موسمیاتی اقدامات، ہنرمند افرادی قوت کی نقل و حرکت، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ یہ بھی پڑھیں:فلسطین سے متعلق پاکستان کی پالیسی واضح، غزہ امن منصوبے پر سیاست نہ کی جائے، اسحاق ڈار وفاقی وزیر خارجہ نے سفیر ایچ ای انا لیپل کے لیے پاکستان میں کامیاب اور موثر خدمات کی خواہش بھی ظاہر کی۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے عزم کا مظہر ہے۔ آپ...
اسلام ٹائمز: مسلمانوں کو اسوقت تک انصاف نہیں مل سکتا، جب تک وہ اپنی طاقت کا اظہار نہیں کرینگے۔ یہ طاقت سیاسی اور سماجی اتحاد سے حاصل ہوگی۔ انہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی گاڑیوں کے پیچھے بھاگنا بند کرنا ہوگا۔ جب تک انکی صفوں میں اتحاد قائم نہیں ہوگا، انہیں کوئی سیاسی جماعت گھاس نہیں ڈالے گی۔ الگ الگ جماعتوں کے پرچم اٹھا کر ہم کبھی اپنے حقوق کی لڑائی نہیں لڑ سکیں گے۔ اگر ہم سیاسی جماعتوں کے وعدے و وعید کے گرداب میں پھنسے رہیں گے تو کبھی ہمیں بھیڑیئے سے ڈرایا جائے گا اور کبھی ہمیں ہی بھیڑیا بنایا جائے گا۔ اس لئے وقت کے تقاضوں کو سمجھتے ہوئے فرقہ پرستی کے عذاب سے باہر نکلنا ہوگا۔...
ٹرائل کورٹ سمجھتی ہے ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے،چیف جسٹس کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت، بینچ نے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کوبھجوانے کاحکم دے دیا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کوبھی قانونی پراسیس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ استغاثہ 2سال کیس نہیں چلاتااورپھر کہتا ہے ملزم کوضمانت نہ دیں۔ اگرٹرائل کورٹ سمجھتی ہے کہ ملزم ٹرائل میں تاخیر کاباعث بن رہا ہے توپھر قانون اپنا راستہ خود بنائے۔جبکہ بینچ نے ٹرائل کورٹ کو کیس کاٹرائل 4ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلے کی کاپی ٹرائل کورٹ کوبھجوانے کاحکم دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف رویے پر آواز اٹھا دی۔ سوشل میڈیا کے ایک ویڈیو پروگرام میں اے بی ڈی ویلیئرز نے بھارت کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی وصول کرنی تھی، لیکن میرا نہیں خیال کہ اس بات کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ...
اسلام ٹائمز: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فیول ٹینکرز کی یہ غیر معمولی نقل و حرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ممکنہ طور پر کوئی بڑی فضائی کارروائی یا طویل فوجی آپریشن زیرِ غور ہے۔ ان ٹینکروں کی موجودگی لڑاکا طیاروں کو زیادہ وقت تک فضا میں رہنے اور دور دراز اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کا خطرہ بھی موجود ہے۔ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ہم پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔ کچھ خدشات یہ بھی ہیں کہ اہل غزہ کو سینا منتقل کرنے کی تیاری ہے، جس کے خلاف کسی بھی ردعمل کو...
معروف اداکار فیروز خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار ہو گئے ہیں، جب گزشتہ شب ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک متنازع اسٹوری شیئر کی گئی، جس میں ان کی دوسری اہلیہ ڈاکٹر زینب کو ٹیگ کرتے ہوئے کچھ سنجیدہ نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے۔ وائرل ہونے والی اسٹوری میں لکھا گیا کہ مجھے اس رشتے میں زبردستی اور بلیک میلنگ کے ذریعے لایا گیا، میری والدہ اور بہن کے ساتھ ظلم ہوا اس کے بعد یہ رشتہ میرے لیے ختم ہو گیا ہے۔ مجھے کہا جا رہا ہے کہ اپنی والدہ اور بچوں کا ساتھ بھی نہ دوں ورنہ مجھ پر غلط الزامات لگائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ’زینب میرے دل کی ڈاکٹر تھیں...
آزاد کشمیر کی خراب صورتحال پر وزیراعظم پاکستان کا سخت نوٹس، مذاکرات کمیٹی کے ارکان میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُر امن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔پاکستانی وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے مظاہرین کے ساتھ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، عوامی جذبات کا احترام یقینی بنائیں اور کسی بھی قسم کی...
آزاد کشمیر میں احتجاج کی آڑ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر اشتعال اور تشدد پر اتر آئے جب کہ حکومت کی جانب سے کئی بار مذاکرات کی دعوت کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کا احتجاج جاری ہے۔ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل چند شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں پر حملے کر دیے، شرپسندوں نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ اور دیگر سامان چھین لیا۔ شرپسندوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ؛ عوامی ایکشن کمیٹی نے حملہ کیا اور ہمیں یرغمال بنا کر وردیاں پھاڑ دیں، پتھر اور ڈنڈے بھی مارے، ہم سے اسلحہ چھین لیا گیا اور پولیس والوں پر فائرنگ بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی پُرتشدد مظاہرے،...
مظفرآباد/اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2025ء ) آزاد کشمیر میں مظفرآباد و دیگر ڈویژنز میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کی ہلاکت کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا، پُرتشدد واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مظاہرین کے ساتھ تحمل سے پیش آنے کی ہدایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں احتجاجی مظاہروں کے دوران تشدد کی لہر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ کو فوری اور ٹھوس اقدامات کی ہدایت کی ہے، انہوں نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، تاہم مظاہرین سے اپیل ہے وہ امن...
حکومتی سطح پر مسئلے کے پرامن حل کے لیے وزیراعظم نے مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ کمیٹی میں سینیٹر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزراء سردار یوسف، احسن اقبال، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان اور قمر زمان کائرہ کو شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شہریوں سے پُرامن رہنے کی زوردار اپیل کی جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میں اضافہ بھی کر دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے تاہم مظاہرین امن عامہ کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے سب سے امیر ترین شخص کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ایم3ایم ہورون انڈیا رِچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت 9.55 ٹریلین (تقریباً 105 ارب امریکی ڈالر) ہو چکی ہے۔ وہ اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی سے آگے نکل گئے ہیں، جن کی دولت 8.15 ٹریلین ہے۔ اس فہرست میں پہلی بار ایک خاتون نے جگہ بنائی ہے۔ ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کی چیئرپرسن روشنی نادر ملہوترا نے 2.84 ٹریلین کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، اور یوں وہ نہ صرف بھارت کی سب سے دولت مند خاتون بن گئی ہیں بلکہ ٹاپ 10 میں سب سے کم عمر بھی ہیں۔ یہ بھی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز لندن میں سمندر پار پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو تین سال پہلے معیشت ہچکولے کھا رہی تھی۔ اب معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ معیشت کی ترقی کا وقت آچکا ہے ملکی معیشت مشترکہ کاوشوں کی وجہ سے نہ صرف مستحکم ہوئی بلکہ اب درست سمت پر گامزن ہے۔اور یہ بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ اس کی بہتری میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ہم نے معاشی استحکام حاصل کر لیا ہے، اب ملک معاشی ترقی کی طرف بڑھے گا۔ایک طرف وزیراعظم معیشت کے استحکام کے دعوے کررہے ہیں دوسری طرف صورت حال یہ ہے کہ ا س وقت آئی ایم ایف کا وفد پاکستان میں...
دورِ نایاب :لاہور میں واقع کامران کی بارہ دری کی بحالی وخوبصورتی میں مزید اضافہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کامران کی بارہ دری کا دورہ کیا،ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد نے بارہ دری کے بحالی و مرمت کےبارے میں پلان پر بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کی ہدایت کے مطابق سائٹ پر ریسٹورنٹس، پکنک پوائنٹس اور باغات بنائے جائیں، سیاحوں کو بارہ دری تک آسان رسائی کیلئے خصوصی ایکسس روڈ بھی تعمیر کیا جائے گا،سیاحوں کوکشتیوں کے ذریعے بارہ دری تک لے جانے کی سہولت بھی متعارف کرائی جائیگی،مغلیہ دور کی ثقافت کےتاریخی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کیلئے سائٹ میوزیم بھی تعمیر کیا جائیگا۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل کورٹس کے ججز سے منسوب بیان پر دائر توہینِ عدالت کی درخواست قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سب سے پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا یہ درخواست قابلِ سماعت بھی ہے یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ججز کو خود بتانا چاہیے کہ ان کی عزت نفس مجروح ہوئی ہے، اگر کوئی اور آکر یہ دعویٰ کرے گا تو اس سے مختلف تاثر جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار حافظ احتشام احمد نے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری نے پریس کلب کے باہر...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گھر سے ایک شخص کا دھڑ ملا ہے۔پولیس کے مطابق سر کٹی لاش گلستان جوہر کے علاقے مغل ہزارہ گوٹھ سے ملی ہے، لاش برآمدگی کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل نارتھ ناظم آباد سے ایک انسانی دھڑ ملا تھا جسے بوری میں بند کر کے نالے کے قریب پھینکا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز گلستانِ جوہر کے علاقے پہلوان گوٹھ کے قبرستان میں پھینکے گئے ایک بیگ سے ایک شخص کا سر ملا تھا۔ کراچی: نارتھ ناظم آباد سے مرد کی سر کٹی لاش، گلستان جوہر سے انسانی سر برآمدکراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک ایل کے قریب نالے سے مرد کی سر کٹی...
اسرائیلی افواج نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں گریٹا تھنبرک اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ یہ افراد فلوٹیلا کی 13 کشتیوں میں سوار تھے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابوکشیک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔ ???? SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل اپنی منفرد کھانوں اور ایجادات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن ایک ایسی ڈش بھی ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔یہ ہے پنیر جس میں ذائقے کو نکھارنے کے لیے خاص قسم کی چیونٹیاں شامل کی جاتی ہیں۔ بظاہر یہ خیال عجیب لگتا ہے مگر برازیل میں یہ ایک مقبول اور مہنگا گورمیٹ فوڈ سمجھا جاتا ہے۔یہ پنیر عام گائے کے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے، تاہم فرق اس وقت آتا ہے جب اس میں ایمیزون کے گھنے جنگلات سے لائی جانے والی مخصوص چیونٹیاں ملائی جاتی ہیں۔ان چیونٹیوں کا ذائقہ لیموں اور تیز مصالحہ دار جڑی بوٹیوں جیسا ہوتا ہے، جو پنیر کے مزے کو ایک بالکل نیا رخ دیتا...
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ امریکا کی فوج میں بھاری بھرکم اور غیر فٹ جرنیلوں کا دور ختم ہوگیا ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق میرین کور بیس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اب ترقیاں کوٹے کے بجائے صرف میرٹ پر دی جائیں گی اور فوجی افسران کو اعلیٰ ترین جسمانی معیار پر پورا اترنا ہوگا۔ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا کہ امریکی فوج میں داڑھی بڑھانے پر پابندی ہوگی جبکہ تمام فٹنس ٹیسٹ مردوں کے معیار کے مطابق لیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرپیشہ وارانہ جسم اور موٹی توند رکھنے والے افسران برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو افسران نئے اصولوں اور ایجنڈے کی...
غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ معروف برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق فلوٹیلا میں شامل ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بدھ کے روز اسرائیلی افواج نے اس وقت حراست میں لے لیا، جب فوج نے غزہ امدادی فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں پر سوار غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں اسرائیلی بندرگاہ کی طرف موڑ دیا۔ Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port. Greta and...
نیویارک: امریکا میں شٹ ڈاؤن کے بعد عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ فیوچرز اور ڈالر نیچے آگئے۔ امریکی شٹ ڈاؤن کے بعد سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونا 3 ہزار 895 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہونے لگا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث امریکی روزگار رپورٹ بھی تاخیر کا شکار ہے، 7 لاکھ 50 ہزار سرکاری ملازمین فارغ ہوگئے، یومیہ 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی سینیٹ میں حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل منظور نہ ہونے کے بعد امریکا میں شٹ ڈاؤن ہو گیا۔ شٹ ڈاؤن کے باعث ناسا بند کر دیا گیا اور اس متعلق ناسا کی ویب سائٹ پر شٹ...
غزہ: غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فورسز نے دھاوا بول دیا۔ اطلاعات کے مطابق 20 اسرائیلی کشتیوں نے 40 سے زائد کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا کو گھیرے میں لے لیا اور کئی کشتیوں پر پانی کی توپیں بھی برسائیں۔ اس قافلے میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ فلوٹیلا منتظمین کے مطابق اسرائیلی فوجی ایک جہاز میں داخل ہوئے اور اس پر سوار تمام ارکان کو حراست میں لے کر اسرائیلی پورٹ منتقل کر دیا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق گرفتار افراد میں معروف سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں، اور اسرائیل پہنچنے کے بعد تمام کارکنوں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔ وزارت...

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ، گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت درجنوں کارکن گرفتار
قابض ریاست اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کارکن گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے اور تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض صہیونی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر دیا۔ 40 سے زائد کشتیوں پر سوار تقریباً 500 انسانی حقوق کارکن، پارلیمانی نمائندے، وکلا اور صحافی فلسطینی عوام تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوئے تھے، مگر اسرائیلی بحریہ نے جنگ زدہ علاقے سے 90 میل دور ہی ان کا گھیراؤ کر لیا۔...
سینئر اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر اپنی بہو کے حوالے سے خبروں کی زینت بن گئیں تاہم اس بار وجہ ان کی چھوٹی بہو نشا طلعت ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا فیصل نے اپنی چھوٹی بہو کو "گھر کی روشنی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ نشا کو دیکھ کر لگتا ہے ایک سچا مسلمان ایسا ہی ہوتا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ نشا کی وجہ سے ہمارے گھر میں سکون، راحت اور مثبت توانائی بھر گئی۔ بہو نشا کی عبادت گزاری اور صبر نے سب کو متاثر کیا۔ صبا فیصل نے بتایا کہ یہاں تک کہ والد کے انتقال پر بھی نشا نے جس حوصلے اور صبر سے کام لیا وہ ایک مثال ہے۔ اداکارہ صبا فیصل نے کہا کہ والد کے...

عمران خان کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائیگا،زمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں: طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جنید اکبر کو پبلک اکائونٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لئے استعفوں کی چال چلی گئی ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ، ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہائوس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے اورہائوس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتے ہیں، اس کے بھی حق میں ہوں ، ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی...
اکتوبر کا مہینہ چاند کے حوالے سے کچھ خاص ثابت ہونے والا ہے کیونکہ اس ماہ کا مکمل چاند زمین کے قریب ترین ہونے کی وجہ سے سپر مون قرار دیا جائے گا۔جب چاند زمین کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اور اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپر مون کا نظارہ کیا جائے گا، یہ سپر مون معمول سے 14 فیصد زیادہ بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا، اس کے بعد 5 نومبر اور پھر 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا جبکہ جنوری 2026 کے شروع کا مکمل چاند...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری پرتشدد احتجاجات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر احتجاج: وزیراعظم کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل، اسلام آباد میں بھی اہم اجلاس طلب انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، لیکن عوامی ماحول کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ احتجاجات کے دوران زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عوام کے جذبات کا احترام کیا جائے اور سخت رویہ اختیار کرنے سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو...
اسرائیلی افواج کی مسلسل مداخلت اور گرفتاریوں کے باوجود عالمی گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ ان کا بیڑہ غزہ کی جانب اپنی پیش رفت جاری رکھے گا اور کسی بھی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ فلوٹیلا کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق جمعرات کی صبح تک 13 کشتیوں کو روکا جا چکا ہے یا زبردستی ان کا رخ اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی دھاوا اور گرفتاریاں، عالمی سطح پر احتجاج بھڑک اٹھا، اٹلی میں ہڑتال کا اعلان تاہم اب بھی 30 کشتیاں غزہ کی طرف بڑھ رہی ہیں اور اپنی منزل سے صرف 46 بحری میل کے فاصلے پر ہیں۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے بھی اپنے...
خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے سرکاری تدریسی اسپتال، لیڈی ریڈنگ پشاور کی انتظامیہ نے اسپتال کے پرائیویٹ روم کے چارجز 10 ہزار روپے روزانہ مقرر کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال کے زنانہ انتظار گاہ سے معذور بچی کی لاش برآمد اسپتال کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسپتال میں پرائیویٹ علاج کے لیے آنے والے مریضوں کے لیے پرائیویٹ رومز کی فیس میں اضافہ کیا گیا اور اب روم چارجز 10 ہزار روپے روزانہ ہوں گے۔ ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم خان نے نوٹیفکیشن کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرائیویٹ روم ان مریضوں کے لیے ہیں جو وارڈ میں داخل ہونا نہیں چاہتے۔ ’روم چارجز پرائیویٹ مریضوں کے لیے ہیں’ اسپتال کے ترجمان...
پاکستان کے سابق وزیر دفاع و خارجہ اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ جب بھی پنجاب کے حق کی بات آئے گی تو مریم نواز اس کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، وزیراعلیٰ مریم نواز وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں پنجاب میں سیلاب زدگان کی امداد کے طریقہ کار پر سیاست کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہاں بھی پنجاب کا حق ہوگا مریم نواز اس کے لیے آواز اٹھائیں گی اور انہیں ایسا کرنا بھی چاہیے کیونکہ پنجاب کا غریب بھی اتنا ہی غریب ہے جتنا سندھ، خیبر...
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودیہ معاہدہ تاریخ ساز، دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون کے امکانات بھی روشن ہیں، خواجہ آصف دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان رواں سال 31 دسمبر سے قبل کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ان کے دورے کی تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔ دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اس دورے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن اسی سال شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان حتمی ہے۔ اس دورے کے دوران جہاں سعودی عرب کی طرف سے 5 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان...
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑے اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے مری میں ہارٹ کے مریضوں کیلئے کارڈیک سرجری اور بائی پاس آپریشن شروع کرانے، پہلی صاف پانی سکیم لانے اور اربوں روپے سے مری کے تاریخی مال روڈ کی اپ گریڈیشن، بانسرا گلی میں پی آئی اے پارک، قرشی پارک اور بائیو ڈائیوسٹی پارک بنانے، راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین/ اے آر ٹی جلد چلانے، کوٹلی ستیاں میں 100بیڈز پر مشتمل ہسپتال بنانے، سامبلی ہسپتال اور نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر تک شٹل بسیں چلانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹلی ستیاں میں ڈویلپمنٹ اور...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے قمر الزمان کائرہ کی جانب سے پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کے خلاف پریس کانفرنسز کی ریس لگائی ہوئی ہے اور پھر بھی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ سیلاب متاثرین پر سیاست نہیں کر رہے۔ پنجاب میں رہ کر پنجاب کی بیٹی پر تنقید کرنے سے پہلے پیپلز پارٹی رہنماؤں کو اپنا ماضی یاد کر لینا چاہیے۔ جس جماعت کی قیادت ایک خاتون کے پاس تھی، آج پوری جماعت ایک خاتون لیڈر کے خلاف پریس کانفرنسز کر رہی ہے۔ ہمیں اپنی مقبولیت اور عوامی خدمت پر فخر ہے۔ پیپلز پارٹی کو بھی اپنی مقبولیت...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے بھیس میں فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے متعدد تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چمکتی دھوپ میںبیس نکاتی منصوبے کے ساتھ کوئی الہامی حل لے کر نہ اُترے تھے۔ فلسطینیوں کے مقدر سے کھیلنے اور تشدد مسلط کرکے راہِ امن کے نام پر اُنہیں مزید محدود کرنے کے سازشی منصوبے پرانے ہیں۔ مغرب کے باضمیر دانشور بھی چیخ اُٹھے ہیں۔ مگر وطن ِ عزیز کے استعمار گزیدہ ذہن اپنے آقاؤں کے دماغ سے سوچتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کی قربانیوں کو ہی جواز بنا کر اُنہیں قابل فروخت بنانے پر تُلے ہیں۔ جملہ مشہور ہے کہ ”پھر دوسرا آپشن کیا ہے”؟ طاقت کے آگے سجدہ ریز جعل ساز صوفیوں کی چوکھٹوں پر پڑے فالج زدہ ذہنوں کے” مرنجاں مرنج”نسخوں میں زندگی کرنے والوں نے پہلے آپشن پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اے ابن آدم یہ لوٹ مار کا حکومتی نظام پورے ملک میں بڑی شان وشوکت سے چل رہا ہے، اشرافیہ اور مراعات یافتہ طبقہ اس لوٹ مار پر فخر کرتا ہے مرکز سے لے کر چاروں صوبوں میں کرپشن کا بازار گرم ہے، ہمارے حکمران تو سیلاب کو بھی اپنے لیے کسی نعمت سے کم نہیں سمجھتے یہ وہ لوگ ہیں جو صرف سیلاب زدہ علاقے کے دورہ بھی اپنی سیاست کو چمکانے کے لیے کرتے ہیں، حکومت برطانیہ کا 30 لاکھ پائونڈ امداد کا اعلان حکومت نے عالمی اداروں سے بھی امداد کی اپیل کردی ہے۔ سنگاپور امداد کے لیے 50 ہزار ڈالر دے گا۔ کاش ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوتے تو ہمیں دوسرے ممالک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کا حالیہ اجلاس بظاہر دنیا کے معمول کے سفارتی اجتماع کی ایک اور قسط تھا، مگر اس بار جو مناظر دیکھنے کو ملے وہ غیر معمولی اور تاریخی اہمیت کے حامل تھے۔ دہائیوں سے دبے ہوئے مسائل، مسخ شدہ سچائیاں اور دنیا کے طاقتوروں کی منافقت اس اجلاس میں کھل کر سامنے آئی۔ فلسطین کے مسئلے پر جو لہریں اٹھیں، انہوں نے اسرائیل کے استبداد کو بے نقاب کیا اور دنیا کے مختلف خطوں سے نئی امید کی کرن بھی دکھائی۔ اجلاس کا سب سے اہم لمحہ وہ تھا جب شام کے صدر احمد الشرع نے پہلی بار جنرل اسمبلی سے خطاب کیا۔ یہ تقریباً ساٹھ برس بعد کسی شامی صدر کی واپسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امن کے نوبل انعام کے لیے پاکستان کے نامزد کردہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن کے لیے ایک منصوبے کا اعلان کردیا ہے، اس منصوبے کی خاص بات یہ ہے کہ نیتن یاہو نے قطر سے معافی مانگ لی ہے، اور بڑی رحمدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حماس کے رہنمائوں کو محفوظ راستے کی پیشکش کی گئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں غزہ جنگ بندی کے حوالے سے منگل کے دن کو تاریخی قرار دیا۔ ویسے امریکا میں تو پاگل منگل تباہی پھیلا چکا ہے، ٹرمپ اسے تاریخی دن قرار دے رہے ہیں لیکن 1944 کا پاگل منگل نیدر لینڈ میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کی آبادی کم و بیش پچیس کروڑ ہے‘ گویا ملک میں ٹشو پیپرز کی تعداد بھی یہی ہے۔ ہم سب ٹشو پیپرز ہیں، ہم میں کوئی خاص ہے اور کوئی عام۔ خواص کو تو امریکا استعمال کرکے پھینک دیتا ہے اور عوام کو حکمران اور استحصال کرنے والا طبقہ استعمال کرکے پھینک دیتا ہے۔ سیٹھ، آجر، باس یہ سب اسی طبقے کے لوگ ہیں جو خود سے کم تر کو استعمال کرتے ہیں اور پھر پھینک دیتے ہیں۔ ان دنوں ٹرمپ کی بہت تعریفیں ہورہی ہیں وہ بھی جنوب ایشاء میں اپنے مفادات کے لیے ہماری بہت تعریفیں کر رہے ہیں۔ جنوب ایشاء میں اسے چاہیے کیا؟ معدینات تو وہ لے چکا‘ اب جان ہی رہ گئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اس وقت پاکستان کے تناظر میں سیاسی، دفاعی اور ابلاغ سمیت عالمی سفارت کاری کے محاذ پر پسپائی کا شکار ہے اور بھارت کو غصہ ہے کہ عالمی اور بالخصوص علاقائی سیاست میں اس کے پاس پاکستان کے خلاف برتری کا پہلو کمزور ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس وقت بھارت کا مجموعی مزاج پاکستان مخالفت کی بنیاد پر قائم ہے۔ اس کی ایک جھلک ہمیں حالیہ ایشیا کپ کے مقابلوں میں ملی جہاں بھارت نے یقینی طور پر کرکٹ کے میدان میں پاکستان پر اپنی برتری کو قائم کیا اور لگاتار تین میچوں میں پاکستان کو شکست دی۔ لیکن کھیل کے اس منظر نامے میں بھارت کی برتری کے باوجود اس کی سفارتی برتری یا...

کوئٹہ : جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حمیرا طارق وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں رہنماؤں سے ملاقات کررہی ہیں اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل حلقہ خواتین ثمینہ سعید، ناظمہ صوبہ شازیہ عبداللہ اور جے آئی یوتھ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251002-08-36 جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ایک بار پھر شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا جس کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ کرایا جاسکا جو امریکا میں شٹ ڈاؤن کا باعث بنا، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کچھ سرکاری اداروں کا کام رک گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 75 ہزار کے قریب ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی ہیِ8 لاکھ وفاقی ملازمین کوبلا معاوضہ رخصت پر بھیجے جانے کا امکان ہے جبکہ صدر ٹرمپ کی بڑے پیمانے پر برطرفیوں کی دھمکی دے دی ہے۔ ڈیموکریٹکس اور ری پبلکنز رہنماؤں کی جانب سے...
افتخار گیلانی غزہ کے صحافی وہ چراغ ہیں، جو شبِ سیاہ میں بجھا دیے جا رہے ہیں۔ مگر انہی کی قربانیوں نے غزہ کی کہانی کو دنیا تک پہنچایا ہے ۔ اگر یہ نہ ہوں تو دنیا اندھی ہو جائے ۔ تاریخ ان کے خون کو سطر سطر لکھے گی اور آنے والی نسلیں جانیں گی کہ ظلم کے اندھیروں میں بھی کچھ لوگ اپنی جانیں ہتھیلی پر رکھ کر سچ کا چراغ جلاتے رہے ۔ رات کی چادر بھی فلسطین کے مظلوم خطہ غزہ یا وہاں کام کرنے والے صحافیوں کے لیے سکون کا لمحہ فراہم نہیں کرتی ہے ۔ فضا کو اسرائیلی ڈرونز کی گونج مسلسل چیرتی رہتی ہے ۔یہ ڈرونز بھوکے گِدھوں کی طرح جیسے زخمی شکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی نے نیو کراچی ٹائون میں ’’خوبصورت گلیاں ، خوبصورت ٹائون ‘‘ کے عنوان سے 600نئی گلیوں کی تعمیر کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بدھ کے روز ٹائون چیئر مین نیو کراچی محمد یوسف ، وائس چیئر مین شعیب بن ظہیر اور امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ کے ہمراہ منصوبے کا سنگ ِ بنیاد رکھا ، اس حوالے سے نیو کراچی ٹائون آفس میں منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق اختیارا ت و وسائل سے بڑھ کر کام کر رہے ہیں ۔نیو کراچی کے 27 سیکٹرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ایبٹ آباد (اے پی پی) حویلیاں کے علاقہ بانڈی کوٹلاں میں ذہنی مریض شخص نے فائرنگ کرکے بھائی، بھابھی اور دو بھانجیوں کو قتل کر دیا۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ایبٹ آباد پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے حقیقی بھائی راشد خان ولد حیدر زمان، بھابھی سندس بی بی اور دو سگی بھانجیوں سعدیہ بی بی اور واحدہ بی بی کو قتل کیا۔ پولیس نے چاروں افراد کی نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے حویلیاں ہسپتال منتقل کر دیا ہے، واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیا ہے۔ راصب خان خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل بنیادوں پر درآمد کی اجازت دے دی گئی جس کے لیے وزارت تجارت نے گزشتہ روزجاری کیے گئے اپنے نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ یہ (استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد)ماحولیاتی اور حفاظتی معیارات کی سخت تعمیل سے مشروط ہو گی۔ اس کی منظوری 24 ستمبر کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی جس کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طور پر زیادہ سے زیادہ 5 سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت ہو گی جبکہ جون 2026ء کے بعد 5 سال والی حد بھی ختم کر دی جائے گی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق جون 2026ء تک استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (جسارت نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا، مٹی کا تیل 5 روپے ایک پیسے مہنگا کردیا گیا،جس کے بعد نئی قیمت184.97روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل 2.08روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 165.50 روپے مقرر کردیا گیا۔ جسارت نیوز
پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘ ایس 400 اس حملے کا خصوصی ہدف تھا‘ یہ دنیا کا مضبوط ترین ڈیفنس سسٹم ہے‘ روس نے 1993 میں بنایا اور اس وقت چین سمیت بے شمار ملک استعمال کر رہے ہیں‘ بھارت کے پاس اس وقت تین ایس 400 ہیں جب کہ دو انھیں چند ماہ میں ڈیلیور ہو جائیں گے‘ ان میں سے ایک چین کی سرحد پر نصب ہے جب کہ دو پاکستان کی سرحد پر ہیں‘ ایک آدم پور اور دوسرا بھوج میں تھا‘ اس سے چاروں طرف چار سو کلومیٹر اور فضا میں لاکھ فٹ تک کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی‘ یہ ایک وقت میں تین سو ٹارگٹس کو ٹریک کر سکتا ہے...
علیمہ خان اور گنڈا پور کی لڑ ائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔ ویسے تو اس لڑائی کی بازگشت گزشتہ ایک سال سے سنائی دے رہی تھی۔ یہ لڑائی زبان زد عام تھی۔ سب اس کے بارے میں بات کر رہے تھے لیکن تصدیق نہیں تھی۔ تاہم اب دونوں طرف سے تصدیق ہوگئی ہے۔ گنڈا پور نے بھی ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے بانی تحریک انصاف کو کہا ہے کہ علیمہ خان اسٹبلشمنٹ کے لیے کام کر رہی ہیں، وہ پارٹی کی چیئرمین بننا چاہتی ہیں۔ وہ جان بوجھ کر اوورسیز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، وہ سب کو گندا کر رہی ہیں تاکہ وہ اکیلی چوائس...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں پشین اسٹاپ کے قریب حالی روڈ پر خودکش بم دھماکے میں تین ایف سی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد شہید جب کہ آٹھ اہلکاروں اور پانچ خواتین سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے۔ جن میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، خود کش حملہ آور کے علاوہ فورسز کی بروقت کارروائی میں پانچ دہشت گرد ہلاک کردیے گئے ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔ بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں کو مکمل بھارتی مدد حاصل ہونے کی وجہ سے دہشت گرد حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ کالعدم تنظیمیں بھارتی مدد سے مسلسل نہتے بے گناہ بلوچوں کا قتل عام کررہی ہیں جو بلوچ نسل کشی کی ایک بدترین مثال ہے۔ ملک دشمن...
اگر آپ ہر وقت ڈرے سمے رہتے ہیں، ذرا سی آواز پر چونک جاتے ہیں، آپ ،بچے یا گھر والے معمولی باتوں پرگھبرا جاتے ہیں،کوئی پریشان کن واقعہ یاد آتے ہی دل گھبرانے لگتا ہے،کوئی واقعہ بار باردماغ میں گھومتا رہتا ہے،تویہ معمولی علامات نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی عوامل کارفرماہوتے ہیں۔ اکثر ہم سمجھتے ہیں کہ ڈریاخوف ایک فطری چیز ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہمارا دماغ اس خوف سے سیکھتا بھی ہے؟ اوراسی سیکھنے کے عمل میں ایک خاص ہارمون کردار اداکرتا ہے جسے ’’ڈوپامین‘‘ کہاجاتا ہے۔ یہ وہی ہارمون ڈوپامین ہے جوخوشی اور انعام کے ملنے کے وقت خارج ہوتا ہے لیکن خوف سے بچاؤکے لیے بھی اس کاکردار بہت اہم ہے، حال ہی...
اسلام آباد:۔ بزرگوں کے عالمی دن پر نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ملک بھر کے بزرگ شہریوں کے لیے بڑی سہولتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کے لیے نادرا دفاتر آنے والے بزرگ شہریوں کو وہیل چیئر فراہم کی جائے گی اور انہیں ٹوکن لینے کے بعد قطار میں انتظار کے بغیر ترجیحی بنیادوں پر شناختی دستاویرات بنوانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سے قبل نادرا کی جانب سے 60سال عمر ہونے پر شہریوں کو تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ تاہم اب 55 سال عمر ہونے پر انہیں تاحیات میعاد کے ساتھ نیا شناختی کارڈ جاری کیا جائے گا۔ بزرگ شہریوں کو یہ سہولت بھی فراہم...
ہالی ووڈ کے ایکشن لیجنڈ سلویسٹرا اسٹالون کے کردار ریمبو کو نبھا کر افضل خان عرف "جان ریمبو” نے لازوال شہرت حاصل کی تھی۔ افضل خان کو اس کردار سے اتنی شہرت ملی کہ ان کا اصل نام اب کسی کو یاد نہیں بلکہ انھیں جان ریمبو کے نام سے جانا اور پہچانا جاتا ہے۔ گیسٹ ہاؤس ڈرامے میں افضل خان نے ایک خاکروب کا کردار ادا کیا تھا جو خود کو جان ریمبو کہتا ہے اور جان ریمبو۔۔ دی کاکروچ کلر کا ڈائیلاگ بہت مشہور ہوا تھا۔ ڈراما گیسٹ ہاؤس کے جان ریمبو کا کردار آج بھی زندہ ہے۔ افضل خان نے اس کردار کے بعد پلٹ کر نہیں دیکھا اور ڈراما سے فلم انڈسٹری میں گئے جہاں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں۔...
ایک اور خبر ایجنسی کے مطابق فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی ہمارے ایک جہاز میں داخل ہوچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس جہاز میں موجود تمام افراد کو اسرائیلی فوجیوں نے حراست میں لے لیا۔ جن میں صحافی بھی شامل ہیں۔ صمود فلوٹیلا کی تمام کشتیوں کی لائیو فیڈ بھی منقطع ہوگئی۔ جس کے باعث رابطے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی کشتیوں کو روک کر گھیرے میں لے لیا اور آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو میں فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشک نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج نے کئی کشتیوں کی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی ختم کر دی۔ انھوں نے کہا...
زندگی خوبصورت ہے اور ہر انسان جینا چاہتا ہے۔ لیکن اسی کے ساتھ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ زندگی نا قابل اعتبار بھی ہے کوئی نہیںجانتا کہ وہ کب اور کتنا جی پائے گا، سائنسدان اسی کھوج میں اکثر تحقیقات میں لگے رہتے ہیں کہ وہ کوئی نئی چیز دریافت کر لیں ۔ دسمبر 2024 کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ تاحال دل کی بیماری اور کینسر امریکہ میں موت کی دو اہم وجوہات ہیں۔ عموماًہر ایک کی اسکریننگ کے طریقوں میں کلینیکل ٹیسٹنگ اور شاید ایک یا دوٹیسٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک نئی بین الاقوامی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ ایک سادہ سا عمل موت کے خطرے کے ساتھ ساتھ دیگر قدرتی وجوہات...
کراچی: دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی بیماریوں میں اگر کسی ایک مرض نے خواتین کی زندگیوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا ہے تو وہ چھاتی کا سرطان ہے۔ یہ وہ بیماری ہے جس کا نام سنتے ہی خوف اور بے یقینی کی ایک لہر دل و دماغ پر طاری ہو جاتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں بیماریوں کے بارے میں بات کرنا، بالخصوص خواتین سے متعلق امراض کا ذکر، عموماً معیوب سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین بروقت تشخیص اور علاج کے موقع سے محروم رہ جاتی ہیں۔ حالانکہ چھاتی کا سرطان ایک ایسا مرض ہے جس کی اگر ابتدائی مرحلے میںتشخیص ہو جائے تو اس کا علاج کامیابی سے ممکن ہے اور مریضہ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا۔ محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ہے۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا نے کہا ہے کہ ملک ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کے وزیرداخلہ دیوسدادو کابیو نیشمالی ریاست یاراکوی میں سیکورٹی فورسز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی ممکنہ حملے کے لیے تیار ہیں۔ عوام اور فوج کو ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ عوامی سروے کے مطابق 97 فیصد شہری ملک کے خلاف کسی بھی قسم کی پر تشدد کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں، جو قومی یکجہتی کا مظہر ہے۔ کمیونٹی ملیشیا یونٹس کی بنیادی ذمے داری عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
VATICAN CITY: دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری کو دوسرے ملک کا سفر کرنے کے لیے متعلقہ ملک کا ویزا درکار ہوتا ہے اور یہ قانون تمام ممالک کے سربراہوں، بادشاہوں، سفارت کاروں اور یہاں تک کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پر بھی لاگو ہوتا ہے، لیکن دنیا میں ایک ایسی شخصیت بھی ہے، جنہیں کسی بھی ملک کا سفر کرنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت پیش نہیں آتی اور نہ ہی پاسپورٹ ضروری ہے۔ ویزے کے بغیر دنیا کے کسی بھی ملک کا سفر کرنے کی مجاز وہ شخصیت کیتھولک چرچ اور دنیا کے سب سے چھوٹے ملک ویٹی کن سٹی کے سربراہ پوپ ہیں۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ کو دنیا کے کسی...
ساملی سنٹوریم ہسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 1930ء کے بعد پہلی مرتبہ ساملی سنٹوریم ہسپتال کی اَپ گریڈیشن کی گئی، اب مری کے عوام کو دل کے علاج کے لئے باہر نہیں جانا پڑے گا، ہم نے صرف اعلانات نہیں عملی اقدامات بھی کئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست مشکل سفر اور کٹھن راستوں کا نام ہے، سیاست خدمت کا دوسرا نام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مری میں پہلے نواز شریف کارڈیالوجی سنٹر کا افتتاح کر دیا، ساملی سنٹوریم ہسپتال مری میں نواز شریف کارڈیک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا...
اسرائیلی بحریہ نے غزہ امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کشتیوں کو روک کر گھیرے میں لے لیا اور آگے بڑھنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ الجزیرہ سے گفتگو میں فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابو کشک نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی افواج نے کئی کشتیوں کی انٹرنیٹ کنیکٹیوٹی ختم کر دی۔ انھوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ کچھ جہازوں میں اسرائیلی فوجی داخل ہوگئے۔ کشتیوں سے موصول ہونے والی ویڈیوز موجود ہیں، جو اس صورتحال کی عکاسی کرتی ہیں۔ ⚠️???? URGENT!!! An Israeli military vessel just came across our boats intimidating, damaging our communication systems and doing very dangerous manouvers circling our lead boats ALMA and SIRIUS! Despite the loss of electronic devices, no one has been injured and...
بھارت کے امیر ترین افراد کی تازہ فہرست میں ایک بار پھر مکیش امبانی 105 ارب ڈالر کی جائیداد کے ساتھ سب سے آگے نکل گئے لیکن سب سے بڑی خبر یہ ہے کہ بالی وڈ کے کنگ خان، شاہ رخ خان بھی ارب پتی کلب میں شامل ہو گئے۔ ایم تھری ایم ہورن انڈیا رچ لسٹ 2025 میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کنگ خان کی دولت کا تخمینہ 1.4 بلین ڈالر (تقریباً 12,490 کروڑ روپے) لگایا گیا جس کے بعد وہ باضابطہ طور پر دنیا کے امیر ترین انٹرٹینر بن گئے ہیں۔ یہ اعزاز انھیں بین الاقوامی ستاروں جیسے ٹیلر سوئفٹ (1.3 بلین ڈالر)، آرنلڈ شوارزنیگر (1.2 بلین ڈالر)، جیری سائن فیلڈ (1.2 بلین ڈالر) اور سلینا گومز (720 ملین ڈالر) پر سبقت...
بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) کے سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ 5 اکتوبر کو آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان مصافحے کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ واضح رہے کہ حالیہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم نے تینوں مواقع پر پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے انکار کیا تھا اور فائنل جیتنے کے بعد ایوارڈ تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی، جہاں ٹرافی صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے دینا تھی۔ مزید پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا سائیکیا نے میڈیا...
مصنوعی ذہانت کی دنیا کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنی نئی آڈیو اور ویڈیو تخلیق کرنے والی ٹیکنالوجی ’سورا 2 متعارف کرا دی جو حقیقت سے قریب تر مناظر تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانتوں کے بیچ شطرنج ٹورنامنٹ: اوپن اے آئی نے فائنل میں گروگ کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا کمپنی کے مطابق، سورا (Sora 2) صرف ویڈیو کو فزکس کے اصولوں کے مطابق بناتا ہے بلکہ اس کے ساتھ جڑی ایک نئی سوشل میڈیا ایپ بھی متعارف کروائی گئی ہے جس میں صارفین ٹک ٹاک کی طرز پر اے آئی ویڈیوز دیکھ اور شیئر کر سکتے ہیں۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ سورا 2 کا ماڈل ان ویڈیوز...
غزہ کی جانب بڑھنے والے امدادی فلوٹیلا پر اسرائیل کا سائبر حملہ، مواصلاتی نظام مفلوج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز)غزہ کی جانب امداد لے کر بڑھنے والے بین الاقوامی بحری قافلے نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے ان کی کشتیوں کو روکنے کی کوشش کی اور مواصلاتی نظام پر سائبر حملہ کیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ تمام تر خطرات کے باوجود اپنا مشن جاری رکھیں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جب ان کی کشتیوں نے غزہ کے قریب سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تو دو اسرائیلی جنگی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیرخارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو رک جانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے فلوٹیلا میں شامل کشتیوں کو رک جانا چاہیے۔عالمی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے جانے والا بین الاقوامی قافلہ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔فلوٹیلا میں 40 سے زائد شہری کشتیاں شامل ہیں جن میں پارلیمنٹیرینز، وکلا اور مختلف ممالک کے رضاکار شریک ہیں، سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی قافلے کا حصہ ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی قافلہ آج کسی بھی وقت غزہ پہنچ سکتا ہے، اسرائیلی بحریہ کے جنگی جہازوں نے فلوٹیلا کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ درجنوں ڈرونز کی پروازوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: عالمی توجہ اس وقت غزہ میں امن منصوبے پر مرکوز ہے لیکن اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلیٰ اسرائیلی عسکری عہدیدار نے بتایا ہے اسرائیل نے کئی ممکنہ منصوبے بنا رکھے ہیں جن میں ایران پر دوبارہ حملہ بھی شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق عہدیدار کا کہنا تھا ہم مشرقِ وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ مختلف امکانات اور اقدامات کے لیے تیار ہیں جن میں ایک امکان ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کا بھی ہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
فلپائن کے وسطی حصے میں 6.9 شدت کے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہوگئی جب کہ 140 سے زائد زخمی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کاموں کے درمیان لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سب سے متاثرہ صوبے سیبو میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جس کے شہر بوگو میں سب سے زیادہ ہلاکتیں 20 ہوئیں۔ قریبی علاقوں میڈیَلِن، تابیولان اور سان ریمیگیو میں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ سان ریمیگیو میں ایک اسپورٹس کمپلیکس اور ایویکوایشن سینٹر کی چھت گرنے سے 7 افراد ہلاک ہوئے جن میں محکمہ فائر بریگیڈ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکار بھی شامل تھے۔ زلزلے نے تاریخی ورثے کو بھی نقصان...
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کیلئے 20 ارب روپے کا لالی پاپ ناکافی ہے، وزیراعظم کراچی کیلئے 200 ارب روپے بھی خرچ کریں تو وہ بھی ناکافی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کیلئے 200 ارب روپے بھی کم ہیں، شہر کیلئے وزیراعظم سے مدد نہیں مانگوں گا تو کس سے مانگوں گا، اگر وہ پنجاب کے معاملے میں کچھ بولیں گے تو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ناراض ہو جائیں گی۔ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں کیتھ لیب کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تنقید برائے تنقید سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، آپ لوگوں کو پتا چل جائے گا کہ کہاں کتنا کام ہوا ہے،...
پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ علی امین گنڈا پور کل ان سے جیل میں ملنے آئیں، بانی نے آج چار نئے کوآرڈینیرز بھی مقرر کیے ہیں اور ملاقاتوں کی فہرست بھی چار رکنی کوآرڈینیٹرز کی ٹیم تیار کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو مزید بات کرنے سے روکتے ہوئے فوری طور پر ملاقات کے لیے کل بلایا ہے لیکن انہیں وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی کوئی بات نہیں کی۔ توشہ خانی ٹو کیس کی سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر موجود میڈیا...
پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان میں وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو کئی بار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی وفد میں شامل کرے تاکہ ان کے خدشات دور ہوسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز دنیا بھر کے دورے کرسکتی ہیں تو خیبر پختونخوا حکومت کو بھی اجازت دی جائے۔ پشاور یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے افغانستان میں وفد بھیجنے کے لیے وفاق کو کئی بار خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا، وفاقی حکومت اپنے نمائندے بھی وفد میں شامل کرے تاکہ...
رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اُن کی بہن کی حکمرانی ہے۔ علی امین کے مخالف گروپ کو مسلسل ملاقاتیں دلوائی گئیں۔ وہ عملاً پارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔ شیرافضل مروت نے کہا کہ جنیداکبر کو علی امین کے بغض میں لایا گیا ۔ کچھ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں تقسیم اپریل2024 سےزیادہ ہوئی، علیمہ خان کوتشویش تھی کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی پر قبضہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بانی کونتھیاگلی ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکی ڈیل ہوچکی...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، جس کے باعث ریاست بھر میں نظام زندگی مفلوج ہے۔ حکومت پاکستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد سے بھی زیادہ مطالبات مان لیے تھے لیکن اس کے باوجود احتجاج کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے لاشیں چاہیے تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کا پولیس پر حملہ، 3 اہلکار شہید عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے جگہ جگہ اپنے فرائض انجام دینے والی فورسز پر حملے کیے جارہے ہیں، اور اب تک ایک اے ایس آئی سمیت 3 اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جبکہ 100 سے زیادہ...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مسلسل دوسرے روز شاندار تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص کا آغاز 940 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 64 ہزار 787 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس بتدریج 1296 پوائنٹس کی بڑی تیزی کے نتیجے میں ایک لاکھ 65 ہزار 144 پوائنٹس کی ریکارڈ ساز سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا تھا، جس کے نتیجے میں...