2025-11-04@03:37:41 GMT
تلاش کی گنتی: 11060

«لانچ کیا»:

(نئی خبر)
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس افسر اور جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ملاقات میں صوبے میں دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال زیر غور آئی جبکہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا اورپی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اہم اجلاس میں ملکی و بین الاقوامی تجارت سے متعلق بڑے فیصلے کرلیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای سی سی نے سونے کی بین الاقوامی تجارت بحال کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں نہ صرف قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا بلکہ مختلف وزارتوں کے لیے تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وزارتِ تجارت کی سفارش پر فیصلہ کیا گیا کہ سونا، قیمتی دھاتیں اور زیورات کی تجارت ایک خودکار اور شفاف فریم ورک کے تحت دوبارہ شروع کی...
    پنجاب حکومت نے صوبے میں ڈرون پولیسنگ اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں صوبے میں لائسنس یافتہ اسلحے کی ازسرِ نو جانچ اور اسکروٹنی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ غیر قانونی اسلحہ 15 دن کے اندر اندر واپس لیا جائے گا، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے والوں کی بھی جانچ کی جائے گی۔مزید برآں صرف پولیس اہلکار اور رجسٹرڈ سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ رکھنے کی اجازت ہوگی، لائسنس یافتہ اسلحہ کے مالک اور جاری کرنے والے کی تصدیق کی جائے گی، پنجاب میں وفاقی اسلحہ لائسنس رکھنے...
    شکاگو کے مضافاتی علاقے براڈ ویو میں امیگریشن پروسیسنگ سینٹر کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان دوبارہ جھڑپیں ہوئیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر ‘آپریشن مڈ وے بلیٹز’ کے تحت جاری کریک ڈاؤن کے خلاف یہ مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری ہیں۔ براڈ ویو میں پولیس نے علاقے کو ’سیفٹی زون‘ قرار دیتے ہوئے احتجاج محدود کر دیا ہے، تاہم شہریوں اور کارکنوں نے میئر کی ان پابندیوں کو اظہارِ رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے گزشتہ ہفتے 14 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کئی افراد نے الزام لگایا کہ ریاستی پولیس نے پُرامن...
    کراچی (کامرس رپورٹر) سٹیٹ بینک نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو کرے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27اکتوبر بروز پیر کو گورنر سٹیٹ بنک جمیل احد کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں معاشی حالات، بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسے برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کے مطابق مہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں علاقائی و عالمی سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور مالدیپ کا عسکری تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    پاکستان اور ایران نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و انفرااسٹرکچر روابط بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق جمعہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والی ریجنل ٹرانسپورٹ وزرائے کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی اور ایران کی وزیر برائے روڈ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ فرزانہ صادق کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات گزشتہ چند برسوں میں نمایاں طور پر بہتر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کا ریلوے نظام 1917 سے ایران کے نیٹ ورک سے منسلک ہے، اس لیے انفرااسٹرکچر اور آپریشنل تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے  آزاد کشمیر کے یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ 24 اکتوبر کشمیر میں آزاد حکومت کے قیام کا دن ہے۔ کشمیر کی آزادی تحریک قربانی، جذبے اور خود داری کی داستان ہے۔ ورلڈ پولیو ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پولیو کے 100فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا مشن ہے۔ پولیو کے 100فیصد خاتمے سے ہی بچوں کی صحت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ پولیو سے مکمل نجات کا ہدف حاصل کرنے کے لئے عوام کا بھرپور تعاون ضروری ہے۔  پولیو ورکر قوم کے ہیرو ہیں، خدمات کی قدر کرتے اورسلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی سرزمین سے اسلحہ اور سمگلنگ...
    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت مذہبی جماعتوں کے خلاف نہیں ہے، ٹی ایل پی سیاست نہیں انتشار پھیلا رہی تھی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے واضح کیا کہ حکومت کسی مذہبی تنظیم یا جماعت کے خلاف نہیں ہے بلکہ اس مخصوص ذہنیت کے خلاف اقدامات کر رہی ہے جو ملک میں انتشار کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کو ایک منظم پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہے تھے وہ سیاسی احتجاج نہیں تھا بلکہ امن و امان خراب کرنے کی کوششیں تھیں، جنہیں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت)وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے 27 اکتوبر کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ صوبے بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-08-17 اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں لاجسٹک پارٹنر بننے کا خواہاں ہے اور علاقائی رابطوں کے فروغ کے لیے تمام دوست ممالک کے ساتھ قریبی روابط استوار کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بات ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کانفرنس کے موقع پر ترکیہ، سعودی عرب، سری لنکا اور ای سی او کے اعلیٰ نمائندگان سے ملاقاتوں کے دوران کہی۔ ترکیہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اوغلو سے گفتگو میں عبدالعلیمخان نے کہا کہ پاکستان ترکیہ میں لاجسٹک پارٹنرشپ کا خواہاں ہے ، جس میں این ایل سی کے ذریعے وسیع مواقع موجود ہیں۔ دونوں وزراء  نے بزنس کمیونٹیز کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251025-01-21واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اشتہار چلانے پر امریکا اور کینیڈا کے درمیان جاری تمام تجارتی مذاکرات فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق کینیڈا نے ایک جعلی ٹی وی اشتہار جاری کیا، جس میں امریکی محصولات (Tariffs) سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’رونالڈ ریگن فاؤنڈیشن نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈا نے ایک جعلی اشتہار میں سابق صدر ریگن کی تقاریر کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کلفٹن میں طویل عرصے سے ایک ہی گھر میں ملازمت کرنے والے گھریلو ملازم کی مبینہ طور پر لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث ہونے کی سنسنی خیز واردات کا انکشاف ہوا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد کو گرفتار کرلیا، جس کی نشاندہی پر سونا، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتونِ خانہ کی مدعیت میں درج مقدمے کے تحت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایف آئی آر کے متن میں بیان کیا گیا کہ ملزم واجد گزشتہ آٹھ سال سے اسی گھر میں ملازم تھا اور اعتماد حاصل کرنے کے بعد اس نے وقفے وقفے سے گھر سے نقد رقم اور قیمتی اشیاء غائب کرنا...
    بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی—فائل فوٹو پشاور میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کی قیادت نے ملاقات کی، جس میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان موجود تھے۔ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ صوبے میں دہشت گردی اور امن و امان کی صورتِ حال بھی زیرِ غور آئی۔ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے، طلال چوہدریوزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کام کرنے سے پہلے ہی فارغ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں منصوبے برق رفتاری سے مکمل کیے جارہے ہیں۔اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خطاب کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جا رہا ہے، وزیر داخلہ، چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی ٹیم بہت محنت کررہی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست کریں گے کہ دسمبر میں ڈی چوک فلائی اوور کا افتتاح کریں، الیونتھ ایونیو پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔
    غزہ میں جاری جنگ کے بعد کے انتظامی معاملات کو لے کر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ حماس کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں شریک فلسطینی تنظیموں نے اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کا انتظام ایک غیر سیاسی ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات کی نگرانی کرے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ حماس کے زیرِ اہتمام ہونے والے ایک اجلاس کے بعد جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں سامنے آیا۔ تاہم اس اجلاس میں فلسطینی صدر محمود عباس یا ان کے نمائندے شریک نہیں ہوئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام دھڑوں نے اس بات پر اصولی اتفاق کیا کہ جنگ کے...
    پاکستانی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اسلام آباد میں پولش ہم منصب راڈوسلا سیکورسکی کا استقبال کر رہے ہیں—فوٹو: پی آئی ڈی پاکستان اور پولینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔پولینڈ کے وزیرِ خارجہ راڈوسلا سکورسکی نے 23 تا 24 اکتوبر پاکستان کا سرکاری دورہ کیا، ان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط بنانا، دو طرفہ تعاون کا فروغ تھا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاک فضائیہ میں پولش افسران کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے مشترکہ تاریخی ورثے کو نئی نسل تک پہنچانے کا عزم بھی کیا۔ پاکستان اور پولینڈ نے سالانہ سیاسی مشاورت کے انعقاد پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے...
    محکمہ اطلاعات سندھ نے چار فلمی منصوبے مکمل کرلیے ہیں جنہیں حتمی شکل دے کر جلد عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان منصوبوں میں تین دستاویزی فلمیں اور ایک فیچر فلم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیرِ صدارت محکمہ اطلاعات کے کنٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ کے اراکین قاضی اسد عابد، اداکارہ ژالے سرحدی، سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن، ڈی جی اطلاعات معز پیرزادہ اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ محکمہ اطلاعات کے تحت مکمل ہونے والے فلمی منصوبے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 500 سال میں پہلے برطانوی بادشاہ بن گئے جنہوں نے کسی پوپ کے ساتھ عوامی دعا میں شرکت کی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے 2 روزہ سرکاری دورے کے دوسرے دن بادشاہ چارلس اور ملکہ نے پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ سسٹین چیپل میں ایک بین المذاہب دعا میں شرکت کی۔ایبی آف سینٹ پال میں بادشاہ چارلس کے لیے سونے کے خصوصی تخت کا اہتمام کیا گیا جبکہ دعائیہ تقریب میں کیتھولک اور اینگلیکن روایات کے عناصر کو یکجا کیا گیا، جسے مذہبی ہم آہنگی کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔شاہی جوڑا بیسلیکا میں اس دروازے سے داخل ہوا جو عام طور پر...
    قومی احتساب بیورو نے شہریوں کو ہاؤسنگ اسکیموں کے ذریعے فراڈ سے بچانے کے لیے اہم اقدام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی وقار احمد چوہان کی صدارت میں ایک خصوصی اجلاس راوالپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوام کو منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیموں اور ان میں موجود پلاٹس کی قانونی حیثیت سے آگاہ کرنے کے لیے آن لائن پورٹل کے قیام پر تفصیلی غور کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آر ڈی اے کی 8 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی ڈی جی نیب نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ اسکیموں میں شفافیت اور عوامی معلومات تک آسان رسائی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے عوام...
    فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ڈینگی، ملیریا اور مکمل بلڈ کاؤنٹ (سی بی سی) ٹیسٹ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔ یہ فیصلہ اسپتالوں میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافے کو مدظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور فیصلے کا مقصد شہریوں کیلئے بروقت تشخیص اور سستے علاج کو یقینی بنانا ہے۔ کمیشن کے مطابق ملیریا کا ٹیسٹ اب 3 ہزار کے بجائے صرف 600 روپے میں اور ڈینگی کے ٹیسٹ کی قیمت 3،450 روپے سے کم ہو کر 1،100 روپے ہوگی۔ کمیشن نے مزید...
    کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کا نام عدالتی حکم کے باجود "نو فلائی لسٹ" سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی...
    جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، وزیراعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی نے پارٹی کارکنوں کو تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارسدہ کی عوام سے خطاب اس لیے ضروری تھا یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ کیا، خیبر پختونخوا کے عوام بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑیں رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس روز سے میرا نام وزیراعلی کے لیے آیا تو اسی...
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور آرمی چیف سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کا سرکارہ دورہ کیا، دورے کے دوران صدر مالدیپ ڈاکٹر محمد معیظ، وزیر دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور، بشمول دوطرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر بھی غور...
      جنرل ساحر شمشاد مرزا مالدیب کے صدر محمد معیزو، وزیر دفاع محمد غسان مامون اور ڈیفنس چیف میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔  چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مالدیپ کے سرکاری دورے مالدیپ کے صدر، وزیر دفاع اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے ملاقاتیں کیں۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی سلامتی کی بدلتی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  ملاقاتوں میں دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، عسکری سطح پر روابط مزید مستحکم بنانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان...
     لائف اسٹائل میڈیسنICLM 2025  کی چھٹی بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز جمعہ کو اسلام آباد میں ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی بلڈ پریشر سے وابستہ گردوں کی بیماریاں اموات میں اضافے کا سبب قرار ہائی لینڈ کنٹری کلب اینڈ ریزورٹ میں منعقد ہونے والی یہ تقریب پاکستان کے صحت عامہ کے نظام کو امراض سے پیشگی احتیاط، ہمدردانہ اور پائیدار سمت میں لے جانے کے سفر کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔ یہ 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس پاکستان ایسوسی ایشن آف لائف اسٹائل میڈیسن (PALM) اور رفاہ انسٹیٹیوٹ آف لائف اسٹائل میڈیسن (RILM) کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے، جس کا موضوع ’غیر متعدی امراض کا رخ موڑنا: انسان کامل کا نقطۂ نظر‘ہے۔ کانفرنس میں ملکی...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جمعے کو مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیز، وزیرِ دفاع محمد غسان مامون، اور چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم حلمی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی اور علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتِ حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور فوجی سطح پر روابط بڑھانے کے نئے مواقع پر غور کیا۔ مالدیپ کی سول و عسکری قیادت نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو...
    پنجاب میں 10 لاکھ لائسنس یافتہ اسلحے کے از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، اس دوران ڈرون پولیسنگ، مربوط سیکیورٹی اور آرمز ریگولیشن کے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 لاکھ موجودہ لائسنس یافتہ اسلحے کی از سر نو جانچ اور اسکروٹنی کی جائے گی۔ شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرینڈر آف اِل لیگل آرمز ایکٹ 2025ء تین مراحل میں نافذ کیا جائے گا، ایکٹ اسلحہ کی واپسی، تلفی اور اسلحہ قوانین کے نفاذ پر توجہ دے گا۔ بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ پنجاب میں...
    ایپل کے سابق ملازمین کی اے آئی ایپ ’اسکائی‘ اوپن اے آئی کا حصہ بن گئی ہے۔ اوپن اے آئی نے میک پر چیٹ جی پی ٹی کے انضمام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایپل شارٹ کٹس کے خالق ادارے کو خرید لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے فری یوزرز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا ’پروجیکٹس‘ فیچر متعارف کرا دیا حال ہی میں اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی براؤزر ایٹلس متعارف کرایا تھا، جس کے چند روز بعد کمپنی نے سافٹ ویئر ایپلیکیشنز انکارپوریٹڈ اور اس کی اے آئی ایپ ’اسکائی‘ کے حصول کا اعلان کیا۔ یہ ایپ ایپل کے سابق ملازمین نے تیار کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق، ایری وائن اسٹین...
      لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو انہوں نے نام تبدیل کرلیا۔ انہوں نے کہا ک ٹی ایل پی جو کر رہی تھی وہ سیاست نہیں انتشار تھا، حکومت کا فیصلہ کسی مذہبی جماعت کے خلاف نہیں، یہ ایک مائنڈ سیٹ کے خلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ کاہنہ میں ایک بار ایئر کوالٹی انڈیکس 660 تک چلا گیا تھا، کچھ گھنٹوں کی محنت کے بعد کاہنہ میں اے کیو آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں کم دباؤ کا نظام (ڈپریشن) اس وقت موجود ہے جو بتدریج شمال مشرقی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موسمی نظام میں معمولی شدت دیکھی گئی ہے اور یہ اس وقت کراچی سے تقریباً 1340 کلومیٹر کے فاصلے پر جنوب مشرق میں واقع ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ڈپریشن بھارتی علاقے لکشدیپ سے تقریباً 340 کلومیٹر شمال مغرب میں بحیرہ عرب کے وسطی حصے پر موجود ہے، تاہم اس کا کوئی حصہ پاکستان کے ساحلی علاقوں کے لیے خطرہ نہیں بن رہا۔ ماہرین کے مطابق اگلے ایک سے دو روز کے دوران یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے روابط باہمی احترام، مشترکہ عقائد اور اقدار پر مبنی ہیں۔انہوں نے قطر کو پاکستان کا قریبی دوست اور ایک بااثر علاقائی شراکت دار قرار دیا،...
    نیویارک: غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت نے صحت کا نظام تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق کم از کم 15 ہزار فلسطینی مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کیے جانے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے۔ ان میں کینسر، دل کے امراض، زخموں اور طویل المیعاد بیماریوں میں مبتلا مریض شامل ہیں، جنہیں علاج کے لیے جانا ہے لیکن اسرائیلی پابندیاں ان کی زندگی کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے بتایا کہ غزہ میں اسپتالوں اور طبی مراکز کی تباہی نے پورے نظامِ صحت کو مفلوج کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں موجود...
    یورپی یونین نے یوکرین کی اقتصادی اور دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے ایک جامع مالی معاونت پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، جسے ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، یورپی رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کو آئندہ دو برسوں کے دوران مسلسل مالی امداد فراہم کی جائے گی تاکہ وہ جنگ سے متاثرہ معیشت کو مستحکم کر سکے اور اپنے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنائے۔ اجلاس میں شریک رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ یوکرین کی مالی اور فوجی مدد نہ صرف انسانی ہمدردی کا تقاضا ہے بلکہ یورپ کے امن و استحکام کے لیے بھی ناگزیر ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، امداد...
    فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ کی قیادت میں شریک ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس اور فتح کے نمائندوں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ فلسطینی صورتِ حال اور غزہ میں فائر بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے اس اجلاس میں غزہ میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے حماس وفد کی قیادت کی جبکہ فتح کی جانب سے یہ وفد فلسطینی...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔   پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا   سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی...
    — فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف اور قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے قطری وزیر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا اور پاکستان کے ایک اہم شراکت دار اور با اثر علاقائی ثالث کے طور پر قطر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے توانائی، زراعت، غذائی تحفظ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مواقع پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔وزیراعظم نے پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالی...
     ویب ڈیسک :وزیراعظم نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی غیر قانونی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منانے کی ہدایت کر دی۔ یوم سیاہ سے متعلق وزیراعظم ہاؤس سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم سیاہ پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا جائے گا۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947 کو ریاست جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا۔ اُس وقت مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ نام نہاد ’’الحاق‘‘ کے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جسے کشمیری عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا ...
    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے وانڈہ شیخ اللہ میں کارروائی کرتے ہوئے 8 خوارج کو ہلاک اور 5 کو شدید زخمی کر دیا۔ کارروائی 24 اکتوبر کو کی گئی جس میں فورسز نے انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ مل سکا۔ آپریشن میں دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں امن و امان کی مکمل بحالی تک الرٹ ہیں۔...
    ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا ہے عوام کا ظلم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں جیمز اور منرلز والوں پر پابندی لگائی گئی، راستے میں روک کر انہیں اغوا کیا گیا، انہیں ڈرا دھمکایا جا رہا ہے، ہم اس عمل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر سید علی رضوی نے معدنیات سے منسلک تاجروں کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کا اعلان کر دیا۔ ایک پیغام میں سید علی رضوی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے عوام مسائل کے گرداب میں ہیں، جب سے لینڈ ریفارمز بل پاس ہوا...
    اسلامی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے دو متنازع مسودہ قوانین کی منظوری پر سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، خصوصاً قرارداد 2334، کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ متنازع قوانین کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے پر نام نہاد ’’اسرائیلی خودمختاری‘‘ مسلط کرنا اور غیر قانونی بستیاں قائم کرنا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں، بشمول مشرقی یروشلم، کی آبادیاتی ساخت اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک واضح کوشش ہیں، جنہیں عالمی برادری نے بارہا مسترد کیا ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی مشاورتی رائے میں واضح طور...
    پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان گزشتہ رات دیر گئے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی مقابلہ حسن: مریم محمد یو اے ای کی نمائندگی کرنے کے لیے پرعزم وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی امور کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ، اقتصادی و تجارتی روابط کے استحکام، اور عالمی سطح پر مشترکہ اہداف کے حصول پر زور دیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ علاقائی استحکام...
    وزیراعظم سے قطری وزیرتجارت کی ملاقات؛ سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف سے قطری وزیر تجارت نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قطر کے وزیر تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ قطری وزیر پاکستان – قطر مشترکہ وزارتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے ملاقات میں پاکستان قطر تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا جو کہ مشترکہ عقیدے، اقدار اور باہمی احترام...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا جلد ہی وینزویلا کے خلاف زمینی کارروائی کرے گا۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کی موجودہ حکومت سے بالکل خوش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے خلاف کسی اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لائیں گے، انہیں ختم کردیا جائے گا۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ سمندری راستوں کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے بی ون بمبار طیاروں کے وینزویلا کے قریب ہونے سے متعلق رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا۔ امریکی صدر نے الزام لگایا کہ کولمبیا منشیات کا گڑھ بن چکا ہے جبکہ میکسیکو...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیرِ تجارت و صنعت شیخ فیصل بن ثانی بن فیصل الثانی نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ قطری وزیر پاکستان قطر مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کے چھٹے اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پاکستان کے دورے پر ہیں۔ وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے تعلقات کو مثبت، برادرانہ اور باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے توانائی، زراعت، آئی ٹی، سیاحت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے قطر اور ترکیہ کی ضمانت پر سیز فائر کیا، طالبان اب ٹھیک ہوجائیں گے،...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی نئی پابندیوں پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کبھی بھی امریکی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ امریکا کے غیر دوستانہ اقدامات روس اور امریکا کے تعلقات کو مزید کمزور کردیں گے۔ ان کے بقول، کوئی خوددار ملک دباؤ میں آ کر فیصلے نہیں کرتا۔ پیوٹن نے تسلیم کیا کہ واشنگٹن کی نئی پابندیاں روسی معیشت پر کچھ اثر ڈال سکتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ روس اپنی پالیسیوں پر قائم رہے گا اور بیرونی دباؤ کے باوجود خودمختاری سے فیصلے کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز روس کی دو بڑی آئل...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے سرکاری دورے کے دوران مصر کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سلامتی، باہمی دفاعی تعاون اور مسلم اُمہ کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصری وزارتِ دفاع کے دورے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، مصری افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعدازاں انہوں نے گمنام سپاہیوں کی یادگار اور مصر کے سابق صدر انور السادات کی قبر پر پھول چڑھائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و دفاعی پیداوار جنرل عبدالمجید اور مصری افواج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ...
    خیبر پختونخوا کی معروف وکیل مہوش محب کاکاخیل نے حال ہی میں ویانا، آسٹریا میں ’جسٹیشیا وومن ان لا ایوارڈز 2025‘ اپنے نام کر کے  پاکستان کا نام روشن کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش محب کاکاخیل نے فخر کا اظہار کیا کہ انہیں سائبر کرائمز اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں نامزد کیا گیا اور یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے، دیگر خواتین اور پورے خیبر پختونخوا کے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات قرار دیا کیونکہ انہیں پوری دنیا سے اس کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
    برطانیہ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا واقعات اور مساجد پر حملوں کی روک تھام کے لیے حکومت نے تاریخی قدم اُٹھالیا جسے سراہا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر نے مساجد پر نفرت انگیز حملوں میں اضافے کے بعد ان کی حفاظت کے لیے 10 ملین پاؤنڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان برطانوی وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کے ہمراہ مشرقی سسیکس کی ایک مسجد کے دورے کے موقع پر کیا۔ خیال رہے کہ یہ وہی مسجد جہاں رواں ماہ کے آغاز میں ایک گاڑی کو مسجد کے دروازے کے قریب آگ لگا دی گئی تھی۔ کیئر اسٹارمر نے اس موقع پر کہا کہ برطانیہ کو اپنی رواداری...
    اقوام متحدہ کے طبی ادارے عالمی ادارۂ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا کم از کم 15 ہزار مریض بیرون ملک علاج کے لیے اسرائیل کی اجازت کے منتظر ہیں۔ عالمی خبر رساں ادرے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بتایا کہ غزہ میں 15 ہزار افراد شدید زخم، کینسر، دل کی بیماری یا دیگر طویل مدتی امراض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج صرف بیرون ملک ممکن ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئس نے کہا کہ غزہ کی طبی سہولیات جنگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ اس لیے ان مریضوں کا علاج ملک میں ممکن نہیں ہے۔ خیال رہے کہ عالمی ادارۂ صحت...
    CAIRO: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہاپسند نظریات اور اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصر برادر اسلامی ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر مصر کے سرکاری دورے پر ہیں اور یہ دورہ پاکستان اور مصر کے درمیان فوجی تعاون اور دفاعی اشتراک کو مزید فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مصر کے وزیرِ دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور...
    وزیراعظم سے پولینڈ کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رابطے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوسا سیکورسکی نے ملاقات کی اور دونوں ممالک نے بین الاقوامی اور علاقائی سطح پر تعاون مزید مستحکم کرنے کے باہمی رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے پولینڈ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رادوسا سیکورسکی نے وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر سمیع ملک بھی...
    ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے رضوی برادران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ...
    اسرائیل مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے کے علاقوں کو ضم کرنے سے باز رہے بصورت دیگر سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کی کوئی کوشش کی تو اسے امریکا کی مکمل حمایت سے محروم ہونا پڑے گا۔ٹائم میگزین کو 15 اکتوبر کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں، جو آج شائع ہوا، صدر ٹرمپ سے اسرائیلی حکومت کے...
    خواہش ہے بلڈ بنک کی طرح آئی بینک بھی قائم کیا جائے ، معروف ڈاکٹر راشد حسین نت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)آنکھوں کی بینائی، اللہ تعالی کی ایک انمول نعمت ہے، مگر بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں لاکھوں افراد علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہی ضرورت مندوں کے لیے روشنی کی کرن بن کرڈاکٹرراشد حسین نت سامنے آئے ہیں جو اب تین امر اض چشم ویلفیئر اسپتالوں کے بانی ہیں۔ ان اسپتالوں میں غریب اور نادار مریضوں کا آنکھوں کا علاج بالکل مفت کیا جاتا ہے۔ہم نے ڈاکٹرراشد حسین نت سے ان کے مشن، جذبے اور جدید علاجی طریقوں پر ایک تفصیلی گفتگو کی۔ ڈاکٹرراشد حسین نت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر...
    اسلام آباد:قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی اور قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی...
    اسلام آباد: قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے عزم کااعادہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت وزیر تجارت جام کمال خان اور قطری وزیر تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان اقتصادی و تیکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے اور قطر کی جانب سے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایس آئی...
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    فائل فوٹو۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر اقتصادی و ترقیاتی تعاون کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے برطانیہ کے دیرینہ ترقیاتی شراکت داری پر اظہارِ تشکر کیا۔ انھوں نے ڈیجیٹلائزیشن، پبلک فنانشل منیجمنٹ اور ماحولیاتی استحکام میں برطانوی تعاون کو سراہا۔ وزیر خزانہ نے بارونس جینی چیپمین سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات کا حوالہ دیا اور کہا پاکستان اب اقتصادی استحکام کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ تینوں عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے تین سال بعد پاکستان کی آؤٹ لک بہتر کی، انھوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے اصلاحاتی...
    حالیہ افغانستان سے کشیدگی اور قبائلی علاقوں میں بڑھتی دہشتگردی کے باعث وفاق نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیراعلیٰ اور پختون رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مذکورہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعلیٰ کو، جنہوں...
    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے...
    پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورۂ رومانیہ کے دوران رومانیہ کے اسٹیٹ سیکرٹری برائے دفاع مسٹر ایڈورڈ باکائڈ اور رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کی اعلیٰ عسکری قیادت کے مابین اس اہم ملاقات کے دوران ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جو علاقائی امن و سلامتی کے امور پر باہمی ہم آہنگی کی بنیاد پر استوار ہیں۔ انہوں نے...
    راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے۔ جیل رولز پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت...
     سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر ایک آن لائن جوئے کی کمپنی کا بڑا بل بورڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بل بورڈ پر پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر نمایاں ہے، جبکہ اس پر لکھا ہے ’کرکٹ کے لیے وسیم اکرم کا نمبر 1 انتخاب‘۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے آن لائن جوئے کی کمپنیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود اس نوعیت کے اشتہارات دارالحکومت کی سڑکوں پر نظر آنا سوالیہ نشان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا...
    ویب ڈیسک:ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے رومانیہ کے اسٹیٹ سیکریٹری آف ڈیفنس ایڈورڈ بچائیڈے اور چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد سے ملاقات کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات، مشترکہ مشقوں، تربیتی تبادلوں اور آپریشنل تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے سفارتی و عسکری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور انہیں مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   رومانیہ کی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا اور طویل المدتی دفاعی شراکت داری کے فروغ کے عزم کا اظہار...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا ۔ اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے امور پر باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 18ہری پور سے بابرنواز خان کو ٹکٹ دینے کافیصلہ کیا گیا ہے،این اے 185ڈی جی خان سے محمود قادر لغاری کومیدان میں اتارا گیا ہے،پی پی 73سرگودھا سے میاں سلطان علی رانجھا کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسی طرح پی پی 269مظفر گڑھ سے اقبال خان پتافی ،پی پی 115سے محمد طاہر پرویز، پی پی 116سے رانا احمد شہریار کو مسلم لیگ ن کی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ مزید :
    راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے  آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا میں اضلاع کی سطح پر ویمن پروٹیکشن کمیٹیوں کے لیے خواتین ممبران کا اعلان کر دیا گیا، صوبائی اسمبلی نے کمیٹی کے لیے خواتین ارکان اسمبلی کو نامزد کیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعلامیے کے مطابق ستارہ آفرین کو ڈی آئی خان، امن جلیل کو مہمند، مدینہ گل آفریدی کو خیبر کے لیے کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح رابعہ شاہین کرم، نیلو فر بیگم بنوں، ناہیدہ نور باجوڑ، عارفہ بی بی لوئر چترال کے لیے رکن ہوں گی جبکہ اپر و لوئر کوہستان اور پالس کے لیے آمنہ سردار، بٹگرام تورغر کے لیے فائزہ ملک ممبر ہوں گی۔ پروفیسر علی ارشد میر ،  پنجابی زبان...
    اسلام آباد میں نیا کنونشن سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور سی ڈی اے ہسپتال کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ Jinnah Convention Centre WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں سے متعلق ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی دارالحکومت کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں تمام بڑے منصوبوں کے لیے علیحدہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ہر منصوبے کے لیے الگ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی اور معیار میں بہتری یقینی بنائی جا سکے گی۔محسن نقوی...
    وفاقی کابینہ کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع، پنجاب حکومت نے مکمل کیس جمع کر دیا — عظمیٰ بخاری   وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انتہا پسند جتھوں کے پوسٹرز اور ان کی پبلسٹی پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے؛ کسی بھی اشتہاری میٹریل کو لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس تیار کی جا رہی ہیں اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال جمعے کے خطبات اور اذان تک محدود رہنا چاہیے اس پر پراسیکیوشن سیل نگرانی کر رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ مسجدیں بند نہیں کی جائیں گی، مگر کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں...
    دارالخیر کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں تقسیم کے لیے ضروری امدادی سامان مقامی مسجد کمیٹی کے حوالے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دارالخیر میر واعظ منزل سرینگر نے تنظیم کے سرپرست میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے شہر کے علاقے فتح کدل میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تنظیم نے میر واعظ عمر فاروق جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما بھی ہیں کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ میر واعظ...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے،  اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بتایا گیا ہے کہ ملک مین انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ بدستور موجود ہے اور اسے مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے،  پاکستان کی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملک کے معروف تفریحی چینل آن انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس (PNCA) میں ایک روح پرور محفلِ سماع کا انعقاد کیا گیا، جس نے اسلام آباد کی شام کو صوفیانہ رنگوں میں رنگ دیا۔تقریب میں نامور قوال محمد سمیع نے اپنے منفرد اور دل نشین اندازِ قوالی سے سامعین کو محظوظ کیا۔ صوفیانہ کلام اور وجد آفریں قوالیوں نے محفل کا سماں باندھ دیا، جبکہ حاضرین جھومتے اور داد دیتے نظر آئے۔شرکاء نے آن انٹرٹینمنٹ کی اس ثقافتی کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی محافل نہ صرف روحانی سکون کا باعث بنتی ہیں بلکہ صوفی موسیقی اور ثقافتی ورثے کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔شرکاء...
    غزہ کے علاقے دیر البلاح میں 54 شہدا کو ایک مقامی قبرستان میں اجتماعی قبر میں دفن کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہدا کی لاشیں معاہدے کے تحت اسرائیل کی طرف سے فلسطین کو واپس کی گئی تھیں۔ یہ لاشیں اُن 145 فلسطینی افراد میں شامل ہیں جنہیں اسرائیل نے ایک معاہدے کے تحت واپس کیا۔ واپسی کے بعد تشخیصی مراحل کے دوران یہ 54 لاشیں شناخت کے قابل نہ ہونے کی بنا پر اجتماعی قبر میں دفن کی گئیں۔  فلسطینی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان لاشوں کے جسموں پر تشدد، اندھا فائرنگ اور قریبی فاصلے سے شیلنگ کے نشانات موجود تھے جنہیں “میدانی ایگزیکیوشن” کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔  دوسری جانب اسرائیل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران سیکرٹری آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ انٹرنیٹ کی سمندری کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ ابھی تک مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے بتایا کہ فالٹ کی مرمت پر کام کنسورشیم کی جانب سے جاری ہے، تاہم پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اجلاس کے دوران ملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص کارکردگی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی...
    اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل چوری واقعات میں پے در پے اضافہ متعلقہ پولیس اپنے بیٹروں کے ذریعے نوٹ بٹورنے میں مصروف ( رپورٹ؍ اسد رضا) تھانہ بلال کالونی کی حدود میں اسٹریٹ کرائم موٹر سائیکل چوری اور چھیننے کے واقعات میں پے در پہ اضافہ ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ بلال کالونی حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے تھانے کا عملہ ایس ایچ او بلال کالونی کی سرپرستی میں جرائم پیشہ عناصر کو موکلیں دینے میں مصروف علاقے میں ماوا گٹکا کی فروخت دھڑلے سے جاری جوا سٹہ اور منشیات کی محفلیں کوئی روکنے والا نہیں علاقے میں ٹھیلے پتھارے ہوں یا کوئی پان کا کیبن ایس ایچ او بلال کالونی اپنے بیٹروں کے ذریعے فیض یاب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری  انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا ہےکہ انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے،  پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں  کمیٹی نےملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کرلیا۔اجلاس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی  تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ دوران اجلاس پروجیکٹ ڈائریکٹر...
    اسلام آباد: قومی مرکز برائے سائبر سیکیورٹی انویسٹی گیشن اینڈ انسپیکشن (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون رکن اسمبلی شاندانہ گلزار خان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمہ نمبر 296/2025 درج کر لیا ہے۔ ملزمہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ریاست مخالف، نفرت انگیز اور جعلی مواد پھیلانے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ شاندانہ گلزار نے دانستہ طور پر فیک نیوز کے ذریعے عوام میں خوف، بے چینی اور ریاستی اداروں کے خلاف بداعتمادی پھیلائی۔ این سی سی آئی اے کے مطابق، ملزمہ نے دانستہ طور پر ریاست مخالف بیانیہ آگے بڑھایا جو قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ شاندانہ گلزار خان کے...
    شہر قائد میں ایک گھر سے خاتون کی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ہے جب کہ شوہر بچے سمیت غائب ہے۔پولیس کے مطبق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے سکھیہ گوٹھ میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی لاش ملی، جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایچ او نے واقعے سے  متعلق بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 35 سالہ عائشہ زوجہ قدیر کے نام سے کی گئی۔ لاش ممکنہ طور پر 3 سے 4 روز پرانی  ہے،  جس کا تعفن اٹھنے پر مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی۔گھر کو باہر سے تالا لگا ہوا تھا، جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر...
    شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک جدید ترین ہتھیار نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس میں ہائپرسونک میزائل شامل ہیں۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تجربہ ملک کے دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا۔ تجربے کے دوران 2 ہائپرسونک میزائل پیونگ یانگ کے جنوب سے داغے گئے اور شمال مشرقی علاقے میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش رہنما کم جونگ اُن تجربے میں شریک نہیں تھے۔ یہ لانچ ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایک ہفتے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عالمی رہنما جنوبی کوریا میں علاقائی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آپ...