2025-09-18@11:39:54 GMT
تلاش کی گنتی: 4821
«لیے بھی»:
(نئی خبر)
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کی تحصیل نصیرآباد میں ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جہاں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر کے دیگر حصوں میں موسلا دھار بارشوں اور فلیش فلڈنگ کی وجہ سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی ہے۔ ضلع باغ میں شدید بارشوں سے ندی نالے بپھر گئے۔ کلاوڈ برسٹ استغفراللہ شدید موسمی تبدیلیوں کی زد میں گرا ہوا آزاد کشمیر جہاں ہر سال کروڑوں روپے کے درخت بکثرت کاٹے جاتے ہیں اب بھی وقت ہے درخت لگانا شروع کردو ورنہ قدرتی آفات کے لیے ناگہانی موت کے لیے تیار رہو pic.twitter.com/ABENI0YtNU — murtaza yousif (@MurtazaYousif) August 14, 2025 یہ بھی پڑھیں: 14...
یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کو چھو لینے والا پیغام جاری کیا ہے۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں نہ صرف یوم آزادی پر گرم جوشی سے مبارکباد دی بلکہ پاکستانی قومی ترانے کی دھن ترمپیٹ پر بجا کر پاکستانی عوام کے ساتھ محبت، احترام اور دوستی کا اظہار بھی کیا۔ ڈاکٹر کیونکا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم، ٹیم یورپ کے ساتھ مل کر، پاکستان کو اس کے 78ویں یومِ آزادی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ دن خوشی، آزادی اور امید کا دن ہے۔ یورپی یونین کی جانب سے یہ جذباتی اور موسیقی سے لبریز پیغام پاکستانی عوام کے لیے دوستی اور...
مغل بادشاہ شاہجہاں نے جب اپنی محبوب اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تاج محل بنانے کا فیصلہ کیا، تو ان کا مقصد صرف ایک مقبرہ تعمیر کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ دنیا کے لیے محبت، فن اور عظمت کا ایک ایسا شاہکار چھوڑنا چاہتے تھے جو رہتی دنیا تک ممتاز محل سے ان کی لازوال محبت کی نشانی بن جائے۔ تاج محل نہ صرف فنِ تعمیر کا ایک بے مثال نمونہ ہے بلکہ دنیا کے سات عجائبات میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ ہر سال لاکھوں سیاح اس خوبصورت مقام کی زیارت کے لیے بھارت کے شہر آگرہ کا رخ کرتے ہیں۔ تاج محل کی تعمیر اور محنت کی داستان تاج محل کی تعمیر 1635ء میں شروع ہوئی اور...
یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ڈی آئی خان میں سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور پہاڑ پور میں حقیقی آزادی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی رہائی کے لیے ہر حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ناحق قید کیا گیا ہے، ہم ان کی باعزت رہائی کے لیے میدان میں ہیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی کوئی حکمت عملی نہیں، عمران خان کی رہائی کیلئے 4 سے...
مانسہرہ کے علاقے سرن ویلی فیملی پارک کے قریب نالے میں اچانک طغیانی کے باعث درجنوں سیاح پھنس گئے، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریباً 1300 افراد کو کامیابی سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان شدید سیلابی صورتحال کی زد میں، صاف پانی ناپید، وبائی امراض پھیلنے لگے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی نے بتایا کہ 14 اگست کی تعطیلات کے دوران سرن ویلی فیملی پارک میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ طغیانی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت حالات کا جائزہ لیا اور پارک سمیت ملحقہ علاقوں سے بھی سیاحوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ انہوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) نے کہا ہے کہ امدادی اداروں کو شام کے علاقے السویدہ میں تشدد سے متاثرہ خاندانوں تک محفوظ رسائی ملنی چاہیے جنہیں خوراک سمیت اپنی بقا کے لیے درکار چیزوں کی اشد ضرورت ہے۔السویدہ میں گزشتہ اور رواں ماہ ہونے والے مہلک فرقہ وارانہ تشدد میں سیکڑوں لوگوں کی ہلاکت ہوئی جن میں کم از کم 22 بچے بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں 21 بچے زخمی بھی ہوئے اور ایک لاکھ 90 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی جن کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔ Tweet URL علاقے میں ضروری خدمات کی فراہمی میں آنے والا...

امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پرامریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے تین مہینے بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ شاید علاقے میں اور پوری دنیا میں تاکید بھی کی۔ یہ بتایا اور ثابت کیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت نے آج پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر 253 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا۔ ان اعزازات میں ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس شامل ہیں۔اس موقع پر صدر مملکت نے ان تمام شخصیات کو ان کے کارہائے نمایاں پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ اعزازات ان کی قوم اور ملک کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دیے گئے ہیں۔ان اعزازات میں سے 7 افراد کو ستارہ شجاعت، 20 کو ستارہ امتیاز، 30 کو تمغہ امتیاز اور 196 کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز دیا گیا۔ ان اعزازات میں صحافت کے شعبے میں خدمات سرانجام دینے والے کئی معروف صحافی بھی شامل ہیں۔...
امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔سفیر پاکستان نے کہا...
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ جشن یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی مبارک باد دیتے ہوئے بے روزگاری، مہنگائی، غربت اور امتیاز کے خاتمے کی جدوجہد کو مزید تیز کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری استحکام، 1973ء کے آئین اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع و خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج کا دن ہمارے عوام کی ثابت قدمی، اتحاد اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی یاد دہانی کراتا ہے۔ قائداعظم کی زیرِ قیادت ہمارے آباؤ اجداد نے وہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج روایتی و غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطن عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔فیلڈ مارشل نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا...
ویب ڈیسک:پاک فوج کے سربراہ فیلڈمارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر تمام اہل پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت،جنگی تیاری پر مکمل اعتماد ہے، سرحدوں کی حفاظت کےلیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاک فوج خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار، اپنی آزادی وخودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یوم آزادی پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ اپنے بزرگوں، برصغیرکےمسلمانوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے...
واشنگٹن: امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14 اگست 2025ء کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ پوری دنیا نے اس کی تائید بھی کی۔ سفیر پاکستان...
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج بھی ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشتگردی کے عفریت کو شکست دینے کے لیے پاکستان نے بے پناہ جانی...
پاک فوج روایتی، غیر روایتی اور ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح لیس ہے، فیلڈ مارشل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں تمام اہلِ پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور وطنِ عزیز کی خاطر قربانیاں دینے والے بزرگوں اور برصغیر کے مسلمانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان نہ صرف عالم اسلام کا ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر قلعہ ہے بلکہ یہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی آزادی کی روشن مثال بھی ہے، جہاں مذہبی اقلیتیں آج...
امریکی محکمۂ خزانہ نے روس پر عائد کچھ پابندیوں میں عارضی نرمی کا اعلان کیا ہے تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان الاسکا میں ہونے والے آئندہ اجلاس کی راہ ہموار کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پیوٹن کی پہلی مرتبہ الاسکا آمد، جنگ بندی پر مذاکرات کا امکان محکمۂ خزانہ کے آفس آف فارن ایسیٹس کنٹرول (OFAC) کے مطابق یہ رعایت ان لین دین پر لاگو ہو گی جو “ریاست الاسکا میں اجلاس میں شرکت یا اس کی معاونت کے لیے معمول کے مطابق اور ضروری ہوں۔ تاہم اس میں کسی بھی منجمد یا ضبط شدہ اثاثے کو جاری کرنے کی اجازت شامل نہیں ہو گی۔ یہ رعایت 20 اگست تک نافذ العمل...
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص سے آزادی کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں، صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے اور آزادی کی خوشیاں دوبالا ہو گئی ہیں۔ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام میں کہا کہ آج ہم اپنے عظیم قائد قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک پاکستان کے تمام...
یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے پاکستان کے یومِ آزادی پر ایک بار پھر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بجا کر دل جیت لیے۔ پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر رینا کیونکا نے ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا اور جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) انہوں نے ٹرمپٹ پر پاکستانی قومی ترانے کی دھن بجاکر لوگوں کو مسحور کردیا، جس کی ویڈیو یورپی یونین کے وفد نے جاری کی ہے۔ اس خصوصی ویڈیو میں 20 یورپی سفیر بھی یومِ آزادی کی خوشیوں میں شریک نظر آتے ہیں، جو پاکستان کے...
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چہلم کے جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے تحت 5 ہزار سے زائد افسران و جوان تعینات ہوں گے۔ جی سکس کا مرکزی جلوس انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا ہے، جس کی سیکیورٹی کے لیے تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور ایس پیز تعینات ہوں گے۔ آپریشنز، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، سی ٹی ڈی اور پانچوں ڈویژنز متحرک رہیں گے۔ پلان کے مطابق اندرونی و بیرونی کارڈن، فلینکنگ اور روف ٹاپ ڈیوٹی لگائی گئی ہے جبکہ سنائپرز اور سی ٹی ڈی کمانڈوز کو اہم مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھہں:جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی...
سابق بھارتی سفیر وکاس سوروپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع کے بعد جنگ بندی کرانے میں اپنے مبینہ کردار کو بھارت کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناخوش ہیں، اور یہی واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹرمپ کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا، جبکہ بھارت ہمیشہ سے یہ موقف رکھتا ہے کہ جنگ بندی براہِ راست پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پائی تھی اور کسی بیرونی ثالث کا کردار قبول نہیں کیا گیا۔ وکاس سوروپ کے مطابق...
دنیا کے ترقی یافتہ اور منظم ترین ممالک میں شمار والا جرمنی بظاہر ایک آزاد خیال ملک کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم یہاں کچھ ایسے قوانین بھی ہیں جو بظاہر ایک لبرل ملک سے شاید کچھ لوگوں کو عجیب لگ سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمن شہری روزانہ 10 گھنٹے سے زائد بیٹھے رہنے کے عادی، صحت پر تشویشناک اثرات ڈی ڈبلیو کی رپورٹ کے مطابق جرمنی میں 16 سال کی عمر میں شراب پینا قانونی ہے، بعض پارکوں میں بغیر کپڑوں کے دھوپ سینکنا عام بات ہے اور کچھ مخصوص بارز میں سگریٹ نوشی کی بھی اجازت ہے۔ تاہم اسی ملک میں کچھ قوانین ایسے بھی ہیں جو بظاہر عجیب، سخت اور بعض اوقات حیران کن محسوس ہوتے...
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس فاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت منعقد ہوا اور اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ کمیٹی نے وزارت صنعت اور پیداوار کی سمری کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان اسٹیل ملز کی زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اجازت دی، اجلاس میں سرکاری انگلش چینل کی اپ گریڈیشن کے لیے پیش کردہ سمری بھی منظور کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ای سی سی نے 2.82 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، اس کے علاوہ چمڑے کی درآمد...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف تفریحی مقامات پر ساڑھے 300 سے زیادہ ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی سہولت کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت...
اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس، اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنیکی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے کراچی اسٹیل ملز کی 32سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی، پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے دو ارب 82 کروڑ روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ بھی منظور کرلی گئی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اہم اقتصادی فیصلوں کی منظوری دی گئی، اجلاس میں کراچی اسٹیل ملز کی 32 سو ایکڑ زمین پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کیاجلاس میں پاکستان ٹیلی ویژن کے لیے دو ارب 82 کروڑ روپے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہینز گرنڈبرگ نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے ملک میں حکومتی فوج اور حوثی ملیشیا کے مابین حالیہ جھڑپوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ قدرے مایوس کن حالات کے باوجود پائیدار امن معاہدے کی امیدیں اب بھی باقی ہیں۔ یمن کی صورتحال کا مستحکم حل نکالنا ممکن ہی نہیں بلکہ ضروری بھی ہے۔ Tweet URL 12 سال سے جاری خانہ جنگی کے باعث یمن میں غذائی قلت خطرناک حدود کو چھو رہی ہے۔(جاری ہے) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ 70 لاکھ...
پنجاب کیلئے شہباز اسپیڈ اور کراچی کو شہباز سلو مل گیا، بلاول بھٹو کا وزیراعظم پر طنز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے امیدیں وابستہ کی تھیں، وزیراعظم صاحب پنچاب میں شہباز اسپیڈ بن جاتے ہیں لیکن کراچی میں شہباز سلو، ایسا تو نہیں سکتا ہے کہ آپ لاہو رکے لیے شہباز اسپیڈ اور کراچی کیلئے شہباز سلو بن جائیں۔نیو حب کنال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی کو 100 ملین گیلن (ایم جی ڈی)پانی دینے کے قابل ہو چکے ہیں، جس کا براہ راست...
اسلام آباد پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا ہے، جس کے تحت 4 ہزار سے زیادہ افسران اور اہلکار شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہوں گے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکے قائم کیے گئے ہیں جہاں گاڑیوں اور مشکوک افراد کی سخت چیکنگ کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق جشن آزادی تقریبات، اسلام آباد پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ترجمان کے مطابق سیکیورٹی پلان کے تحت شہر میں ہلڑبازی، ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ جیسے خطرناک اور غیرقانونی اقدامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے...
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صحافی علی وارثی نے نجی خبررساں ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹے پرحسان نیازی کوپتلون دینے کاالزام ہے جوحسان نیازی نے لہرائی تھی ۔ صحافی حسن افتخار نے کہاکہ علیمہ خان کے بیٹے نے اپنے وکیل کے ذریعے پناہ کی درخواست واپس لی اور پاکستان کا رخ کیا، جس سے یہ قیاس پیدا ہوا کہ انہیں کہیں نہ کہیں سے یقین دہانی کرائی گئی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ یہ کسی نہ کسی ڈیل یا سیاسی سمجھوتے کا حصہ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ علیمہ خان اپنے سیاسی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے پس پردہ رابطے کر رہی ہیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ...
جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شُوئیچی نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی اسلامی جمہوریہ کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید کا پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر اکاماتسو نے کہا کہ میرے عزیز پاکستانی دوستوں، پاکستان کے یومِ آزادی پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ جاپان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یومِ آزادی مبارک اور پاکستان-جاپان دوستی سلامت رہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد یومِ آزادی کے اس جشن کے موقع پر، جاپانی اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے...
اسلام ٹائمز: برادر مکرم سبوخ سید جو رحمۃ اللعالمین اتھارٹی پاکستان کے وفد کے ساتھ عراق گئے تھے کے پاس حاضر ہوئے، انہوں نے اپنے سفر عراق کے ایسے عالی شان واقعات سنائے کہ بار بار آنکھیں نم ہو رہی تھیں۔ کہنے لگے ہم نجف میں تھے ایک خاتون ہماری طرف آئی، ہم سمجھے کوئی مانگنے والی ہے۔ ذرا گریز کرنے لگے، پھر سوچا کہ اتنی وجیہ خاتون مانگنے والی تو نہیں ہو سکتی۔ وہ ہمارے پاس آئی اور کہا آپ دور سے آئے ہیں میرا گھر آپ کے لیے حاضر ہے، میرے گھر میں نہانے کے لیے حمام اور آرام دہ کمرے موجود ہیں۔ آپ کو چلنا بھی نہیں پڑے گا میں سواری کا بندو بست بھی کرکے آئی...
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں...
الاسکا کو 15 اگست 2025 کے ڈونلڈ ٹرمپ–ولادیمیر پوتن دوطرفہ اجلاس کے مقام کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ محض ایک جغرافیائی سہولت نہیں بلکہ ایک نادر قسم کی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ماضی کی گہرائیوں میں جاتا ہے، موجودہ جغرافیائی و سیاسی توازن کی عکاسی کرتا ہے، اور مستقبل کے امریکا روس تعلقات کے ممکنہ خدوخال کی جھلک دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلینسکی نے الاسکا میں امریکی اجلاس کو پیوٹن کی ’ذاتی فتح‘ قرار دیدیا تاریخی یادداشت کے لحاظ سے امریکا میں کوئی اور جگہ ایسی نہیں جو ’ہمسائیگی‘ اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کی اُس روح کو اس قدر نمایاں کرے جو سرد جنگ کے دوران ختم ہو گئی۔ 1737 سے 1867 تک یہ...
اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے دوران 21 ہزار مشتبہ افراد گرفتار کیے، ایران کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز تہران:(آئی پی ایس) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ حالیہ 12 روزہ جنگ کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ گرفتاری مہم 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے کے بعد شروع کی گئی، جس میں ایرانی سیکیورٹی اور پولیس فورسز نے ملک گیر کریک ڈاؤن کیا۔ ایرانی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ 41 فیصد گرفتاریاں عوام کی جانب سے دی گئی اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں، جبکہ حراست میں لیے گئے افراد میں دو ہزار سے زائد...
امریکی دفتر خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کررہا ہے۔ جبکہ مجید بریگیڈ کو بلوچستان لبریشن آرمی کی سابقہ خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست (ایس ڈی جی ٹی) میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کو متعدد دہشتگرد حملوں کے بعد سنہ 2019 میں خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 2019 کے بعد سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے پے...
گورنمنٹ کالج لاہور میں بہت اعلیٰ معیار کی بڑی یادگار تقریبات دیکھی ہیں لیکن اگر کسی تقریب کو واقعتاً تاریخی قرار دیا جاسکتا ہے تو وہ 1975میں ہونے والا راونیز بمقابلہ اولڈ راونیز (گورنمنٹ کالج کے موجودہ اور پرانے طلباکے درمیان) ہونے والا عظیم الشان مباحثہ تھا، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں (Bilingual) تھا۔ مباحثے کا عنوان تھا ’’روزی ضمیر بیچ کر ہی ملتی ہے‘‘ انگریزی کے الفاظ اس طرح تھے، "Living is possible only at the cost of conscience"۔ اس مباحثے کا اہتمام کس نے کیا اور یہ کیسے ممکن ہوا یہ جاننے کے لیے قارئین کو شہباز شیخ کے متعلق جاننا ہوگا۔ شہباز شیخ کا مختصر ترین تعارف یہ ہے کہ بے غرض دوستی، اخلاص، passion،...
ہمارے کالم پڑھنے والے پیارے قارئین بھی حق بجانب ہیں لیکن ہم بھی غلط نہیں ہیں۔ہمارے قارئین کو شکایت ہے کہ ہم کچھ نہیں کہتے،اہم ملکی اور بین القوامی سیاسی اموراور دیگر معاملات پر۔یعنی بڑے بڑے واقعات اور تبدیلیوں پر،بڑے بڑے معاملات اورسفارتی پیش رفت پر،ان پر بڑا بڑا نہیں لکھتے اور یونہی فضول لوگوں کے فضول معاملات پر فضول فضول اور چھوٹا چھوٹا لکھتے رہتے ہیں۔ یہ کیا کہ عوام جوکالانعام تخلص کرتے ہیں، مسلسل لٹ رہے ہیں، روزانہ مررہے ہیں، بھوکے اور افلاس زدہ ہیں، ننگے زخمی پاؤں ہیں، بچوں سمیت خودکشیاں کررہے ہیں، جرائم پیشہ اور دہشت گرد بن رہے ہیں۔اگر ایسا ہے تو بنتے رہیں‘ہمیں اس سے کیا لینا دینا ہے کیوں کہ وہ تو پیدا...
ایک ماحول بن رہا ہے کہ سب ٹھیک نہیں ہے۔ چند دوست ماحول بنا رہے ہیں کہ کچھ ہونے والا ہے ۔ ان کی رائے میں اسٹبلشمنٹ اور حکومت کے دمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ دوریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ناراضگیاں جنم لے رہی ہیں۔ اس لیے دوستوں کی رائے میں کچھ ہوسکتا ہے۔ دوستوں کی رائے میں کرپشن پر بھی اختلافات ہیں۔ایسے میں سیالکوٹ کے واقعہ میں اے ڈی سی آر کی گرفتاری نے بھی ماحول کو گرما دیا ہے۔ اس لیے اب ساری صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے۔ جہان تک خواجہ آصف کے استعفیٰ کی خبر نماافواہوں کا تعلق ہے تو انھوں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا تھا، وہ خبریں غلط تھی۔ یہ درست ہے کہ اے...
دنیا کی سب سے مشہور فوٹوگرافی کمپنیوں میں سے ایک ایسٹ مین کوڈک (Kodak)اب اپنے 133 سالہ سفر کے بعد اپنے خاتمے کے دہانے پر کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائلڈ لائف فوٹو گرافی لگن اور جذبے کا تقاضا کرتی ہے۔ بلوچستان کا پہلا وائلڈ لائف فوٹوگرافر حال ہی میں کمپنی نے اپنے سرمایہ کاروں کو بتایا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر زیادہ عرصہ کاروبار جاری نہیں رکھ پائے گی۔ کوڈک نے اپنی حالیہ سہ ماہی رپورٹ میں نقصان کی اطلاع دی ہے اور گزشتہ سال کی نسبت فروخت میں کمی کا سامنا ہے۔ سی این این کے مطابق کوڈک نے بتایا ہے کہ اس کے پاس اپنے تقریباً 500 ملین ڈالر کے آئندہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) 2021 میں افغان خاتون ملک کی صدارت کا انتخاب لڑ سکتی تھی لیکن آج وہاں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر بولنا بھی ممنوع ہے۔ یو این ویمن نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں پر قدغن بڑھتی جا رہی ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ اپنے تمام حقوق کھو دیں گی۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران ایسے معاشرے کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہیں جہاں خواتین کو عوامی زندگی سے پوری طرح خارج کر دیا جائے گا۔ Tweet URL طالبان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جولائی 2025 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا ہے، جس میں بھارت کے کپتان شبھمن گل نے شاندار کارکردگی کے باعث یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے والے شبھمن گل نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 75 کی اوسط سے 754 رنز بنائے، جن میں ایک ڈبل سینچری اور دو سینچریاں شامل ہیں۔ نوجوان بیٹر نے اس دوران سنیل گواسکر اور سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔ یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کے بعد ثنامیر کو ایک اور اعزاز مل گیا ایوارڈ ملنے پر شبھمن گل نے کہاکہ وہ جیوری اور اپنے...
دنیا بھر میں وٹامن اور منرل سپلیمنٹس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے لیکن سوال یہ ہے کہ یہ بھی پڑھیں: الزائمر سے بچاؤ میں مددگار وٹامنز، تحقیق کیا کہتی ہے؟ بی بی سی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ وٹامن سپلیمنٹس کچھ افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں لیکن ان کا اندھا دھند استعمال نہ صرف غیر مؤثر بلکہ بعض اوقات خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق وٹامن اور منرل سپلیمنٹس کی عالمی مارکیٹ کی مالیت 32 ارب 70 کروڑ ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ امریکا میں 74 فیصد افراد اور برطانیہ میں 2 تہائی لوگ ان سپلیمنٹس کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔ ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس آف پاکستان، جناب جسٹس یحییٰ آفریدی سے اہم ملاقات کی جس میں عدالتی نظام میں جاری اصلاحات، ٹیکنالوجی کے استعمال اور ٹیکس سے متعلق مقدمات کے مؤثر حل کے موضوعات زیر بحث آئے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک تحفظِ آئین کا شوگر اسکینڈل پر چیف جسٹس کو خط، از خود نوٹس اور 3 رکنی ججز کمیٹی تشکیل کا مطالبہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے وفاقی وزیر کو سپریم کورٹ کی ان کوششوں سے آگاہ کیا جن کا مقصد عوام کی انصاف تک مؤثر رسائی کو ممکن بنانا اور عدالتی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ انہوں نے متبادل تنازعات کے حل کے طریقہ کار...
ویب ڈیسک :چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا، کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگوائیں۔ حیدرآباد میں خان بہادر حسن علی آفندی پاک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دے کر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، جو بڑی کامیابی ہے، یہ تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے حالیہ پاکستان-بھارت تنازع میں کھل...
حیدرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا، اقوام متحدہ سے بھی ان دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگوانا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق حیدرآباد میں خان بہادر حسن علی آفندی پاک کے افتتاح کے بعد انہوں نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دے کر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، جو بڑی کامیابی ہے، یہ تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے حالیہ پاکستان بھارت تنازع میں کھل کر مودی کا...
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل مچانے والی کمپنی ایپل آئندہ برسوں میں 2 بڑے پروڈکٹس متعارف کرانے جا رہی ہے، جن میں ایک کم قیمت میک بک اور 2027 میں لانچ ہونے والے اسمارٹ گلاسز شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم قیمت میک بک کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے آخر یا 2026 کی پہلی سہ ماہی کے آغاز میں شروع ہوگی، یہ نیا ماڈل تقریباً 13 انچ ڈسپلے اور اے18 پرو پروسیسر کے ساتھ آئے گا، جبکہ اس کے ممکنہ رنگوں میں سلور، بلیو، پنک اور ییلو شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان ایپل کا ہدف ہے کہ 2026 میں میک بک کی...
اسلام آباد: ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کو عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، حکومت کی جانب سے اس خصوصی دن کی مناسبت سے مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کی دلچسپی کے لیے دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، ان اسٹالز پر عوام کی دلچسپی کے لیے فوجی ساز و سامان اور مختلف...
معروف مارشل آرٹسٹ اور اداکار جیکی چن نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں میں اسٹنٹس خود انجام دینے کے باوجود ہر بار خوف محسوس کرتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 71 سالہ اداکار نے سوئٹزرلینڈ میں منعقد لوکارنو فلم فیسٹیول کے دوران ایک تقریر میں انکشاف کیا کہ وہ ہر بڑے اور خطرناک منظر کی عکس بندی سے قبل نروس ہو جاتے ہیں اور انہیں یہ خدشہ لاحق ہوتا ہے کہ کہیں سیٹ پر خطرناک اسٹنٹ کی وجہ سے ان کی جان نہ چلی جائے۔ جیکی چن نے کہا کہ وہ خود کو "سپر مین” نہیں سمجھتے اور ہر اسٹنٹ سے قبل دل میں خوف محسوس کرتے ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ آج بھی...
حیدرآباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں عوام کو نشانہ بناتی ہیں، کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ نے بھارت کا ساتھ دیا، کوشش ہوگی کہ اقوام متحدہ سے بھی ان دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگوائیں حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دے کر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے، جو بڑی کامیابی ہے، یہ تنظیمیں مزدوروں اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے حالیہ پاکستان بھارت تنازع میں کھل کر مودی...
یوم آزادی 14 اگست اور “معرکہ حق” کی تاریخی فتح کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ تقریبات منائی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے اس موقع پر مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی دفاعی و ثقافتی نمائش صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ مسلح افواج کے خصوصی اسٹالز میں فوجی ساز و سامان اور مختلف ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جائیں گے، جبکہ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کا جوش بڑھائیں گے۔ مزید پڑھیں: یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ پروگرام میں پاک فضائیہ کے طیاروں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.(جاری ہے) گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )پہاڑی سیاحت کے اپنے وسیع امکانات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمان رانا نے زور دیاکہ انفراسٹرکچر کی ترقی، بہتر رسائی اور اہم پہاڑی مقامات کی مارکیٹنگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کثیر الجہتی مہم شروع کرنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمالیہ، ہندوکش اور قراقرم کے پہاڑی سلسلے دنیا میں سب سے خوبصورت، پھر بھی بہت کم دریافت کیے گئے ہیں انہیں راک کوہ پیماوں، ایڈونچر کے متلاشیوں، ٹریکروں اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے اولین عالمی مقامات کے طور پر...
پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب جیلی فِش کے ایک بڑے جھُنڈ نے ملک کے سب سے بڑے جوہری بجلی گھروں میں سے ایک کو اچانک بند کروا دیا۔ دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شمالی ساحل پر واقع گراوی لینز نیوکلیئر پاور پلانٹ اُس وقت مکمل طور پر آف لائن ہوگیا جب جیلی فِش نے ری ایکٹرز کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دریا سے پانی کھینچنے والے نظام کو جام کر دیا۔ پلانٹ کے آپریٹر EDF کے مطابق اتوار کی رات کو تین ری ایکٹرز خودکار نظام کے تحت بند ہوگئے کیونکہ پمپنگ اسٹیشن کے فلٹرز جیلی فِش سے بھر گئے تھے۔ کچھ دیر بعد چوتھا ری ایکٹر بھی رک گیا،...
سونے کی قیمت میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 05ڈالر کی کمی سے 3ہزار 356ڈالر کی سطح پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 500روپے کی کمی سے 3لاکھ 58ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 429روپے گھٹ کر 3لاکھ 07ہزار 184روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
عالمی سطح پر 5 الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر بڑھتے ہوئے غم و غصے کے درمیان، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’سفاک قتل اور سنگین جرم‘ قرار دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا سفاکیت سے قتل فلسطینی سرزمین پر کیا گیا ایک اور سنگین جرم ہے۔ The cold blooded murder of five Al Jazeera journalists is yet another heinous crime committed on Palestinian soil. The immeasurable courage of those who dare to stand for the truth will never be broken by the violence and hatred of the Israeli state. In a...
بالی وڈ کے معروف اداکار جان ابراہم نے نئی فلم ‘تہران’ کی ریلیز سے قبل سنسرشپ اور سیاسی حساسیت کے موضوع پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے انڈین فلم انڈسٹری میں تخلیقی آزادی اور ضابطہ کاروں کے درمیان نازک توازن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی ایسی فلمیں نہیں بنائیں گے جو لوگوں کو سیاسی طور پر متاثر کرنے کی غرض سے ہوں۔ انڈیا ٹوڈے سے گفتگو میں جان ابراہم نے بتایا کہ ‘تہران’ کو سینما گھروں میں دکھانے کی اجازت ملنا ایک چیلنج تھا، اور انہوں نے وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فلم کی نمائش کی اجازت دی۔ انہوں نے سنسر بورڈ کی ضرورت کو تسلیم کیا مگر اس کے...
پاکستان ریپبلک پارٹی کی سربراہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوامی سیاست نہیں آتی، انہیں ہر کام کی تشہیر کے لیے اپنے تصویری پوسٹرز نہیں لگوانے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے سیاست میں قدم رکھ لیا، سیاسی جماعت بنانے کا اعلان وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور مریم نواز کی کارکردگی کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے علی امین پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا کنٹرول کم ہے اس لیے وہ اچھے کام بھی کر جاتے ہیں جبکہ مریم نواز گراس روٹ سے منقطع ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت...
زندگی نشیب وفراز کا نام ہے۔ کبھی خوشی کبھی غم، کبھی دھوپ کبھی چھاؤں، کبھی ہنسی تو کبھی آنسو۔ یہ سلسلہ ازل سے جاری ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ نہ غم دائمی ہے اور نہ خوشی ہمیشہ اور ہمیں نہیں پتا اگلے موڑ پر زندگی ہمارے لیے کیا لا رہی ہے، ہر تکلیف و پریشانی سے پاک آرام و مطمئن زندگی موجودہ نفسا نفسی کے دور میں اب خواب بن کر رہ گئی ہے۔ خواتین کی ایک بڑی تعداد کسی نہ کسی سطح کی ذہنی الجھنوں کا شکارہیں، جس کی بنا پر ذہنی سکون کے لیے خواب آور ادویات اور مختلف چیزوں کا استعمال بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ درست ہے کہ عورت صنف نازک ہے،...
شاہ محمود قریشی نے جیل سے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ خالی قرار دی گئی نشستوں کو الیکشن میں خالی نہ چھوڑیں بلکہ ان پر پی ٹی آئی کے خواہش مندوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیں کیوں کہ جبر اور انتقام کے باوجود ہمیں سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑنا چاہیے کیوں کہ الیکشن لڑنا ہی ہمارے سیاسی مفاد میں ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اس سے قبل بھی بانی چیئرمین کو متعدد پیغامات بھیج چکے ہیں مگر لگتا ہے کہ سینئر رہنما کی نہیں سنی جا رہی۔ انھیں جیل سے کوئی جواب ملتا ہے اور نہ ہی ان کے شکوؤں پر توجہ دی جاتی ہے اور شاہ محمود قریشی سے کہیں جونیئر رہنما اور...
لگاتار بمباری، قتلِ عام، انسانی استعمال کی ہر شے بلڈوز کرنے کا مشن ہو یا بھوک برسانے کا عمل۔ مقصد ایک ہی ہے۔غزہ کی ہمت کی کمر توڑنا۔تاکہ غزہ مر جائے یا خالی ہو جائے۔مگر جو کام اکیس ماہ میں پچاسی ہزار ٹن بارود برسانے سے حاصل نہیں ہو سکا اب اسے زمانہِ قدیم سے چلے آ رہے جنگی ہتھکنڈے سے حاصل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ یعنی محاصرے کے ذریعے پوری آبادی کو بھوکا مار دیا جائے اور بچے کھچوں کو رفاہ میں تیزی سے تعمیر ہونے والے کنسنٹریشن کیمپ کی خاردار تاروں کے پیچھے دھکیل دیا جائے اور گلو خلاصی کی ایک ہی شرط رکھی جائے یا تو سرحد پار صحراِ سینا سمیت جہاں چاہے کوچ کر...
(واہ کینٹ) نباتاتی نام: ( Botanical Name) کیلے کا نباتاتی نام ( acuminata Musa) ہے۔ تاریخی پس منظر: کیلا خوش نما اور خوش ذائقہ پھل ہے۔ یہ دنیا بھر میں کھایا جانے والا پھل ہے۔ یہ عام طور پر لمبا اور خم دار ہوتا ہے۔ نشاستہ سے بھرپور ہے۔ چھلکے سے ڈھکا ہوتا ہے۔ پکنے پر یہ کئی رنگوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ یہ پھل پودے کے اوپری حصے پر لگتا ہے۔ اس کے پودے تناور درخت کی مانند ہوتے ہیں۔ پتے چپٹے اور بڑے بڑے ہوتے ہیں۔ کیلے کا پودا سب سے بڑی جڑی بوٹیوں والا پھول دار پودا ہے۔ کیلے مختلف قسم کی زمینوں میں اگتے ہیں۔ انہیں نشوونما پانے کے لیے مناسب درجۂ حرارت کی...
گنہ کلاں ریلوے اسٹیشن الہڑ سے اگلا ریلوے اسٹیشن گنہ کلاں ہے۔ سیال کوٹ کے پاس دو گُنے ہیں۔ ایک گنہ کلاں یعنی بڑا گنہ ہے جب کہ دوسرا گنہ خورد ہے جسے صرف گنہ کہا جاتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ایک شہر اٹک ہے اور اس کے قریب ایک چھوٹا اٹک یعنی اٹک خورد ہے۔ گنہ کا ریلوے اسٹیشن بہت پُر سکون سا ہے۔ شہر سے بہت دور ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی شورشرابہ نہیں ہوتا۔ اگر آپ غور کریں تو انگریزوں نے سارے ریلوے اسٹیشن شہر کی آبادی سے ہٹ کر دی بنائے تھے جو رفتہ رفتہ آبادی بڑھنے سے شہر کے اندر ہی آ گئے مگر گنہ کلاں کا ریلوے اسٹیشن آج...

بیوروکریسی کا کبھی احتساب نہیں ہوا، پُرتگال میں جائیدادیں لینے والوں کے نام سامنے لاؤں گا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی بیوروکریسی کا گزشتہ 78 برسوں میں کبھی احتساب نہیں ہوا، کیا کسی نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ افسران کے پاس کتنے پلاٹ موجود ہیں؟ اب نام لے کر بتاؤں گا کہ پرتگال میں جائیدادیں خریدنے والے کون کون ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کو بھی وہی قوانین اور اصول ماننے چاہییں جو عوامی نمائندوں پر لاگو ہوتے ہیں۔ میرے پاس صرف 2 کمروں کا ایک فلیٹ ہے جہاں میں گزشتہ 25 برس سے رہائش پذیر ہوں، نہ کسی افسرانہ کالونی میں گھر ہے اور نہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اگست 2025ء) وفاقی جرمن دارالحکومت برلن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق چانسلر فریڈرش میرس کی حکومت کے نائب ترجمان اشٹیفن مائر نے پیر 11 اگست کے روز کہا کہ روسی یوکرینی جنگ کے خاتمے اور قیام امن کے لیے کوئی نہ کوئی حل نکالنے کے لیے رواں ہفتے 15 اگست جعے کے دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی جو ملاقات الاسکا میں ہو رہی ہے، اس میں طے پانے والے کسی بھی تصفیے کے قابل عمل ہونے کے لیے ناگزیر ہو گا کہ اس سے کییف میں یوکرینی حکومت بھی متفق ہو۔ جرمن حکومت کے نائب ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ الاسکا میں ٹرمپ پوٹن سمٹ...
آسٹریلیا کا بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کینبرا(سب نیوز)وزیرِ اعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا بھی اگلے ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلے گا۔ یہ پیش رفت ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب فرانس، برطانیہ اور کینیڈا بھی ایسا ہی اعلان کر چکے ہیں، اور دنیا بھر سے اسرائیل پر دبا وبڑھ رہا ہے۔البانیز کے مطابق یہ فیصلہ دو ریاستی حل کی حمایت، غزہ میں جنگ بندی، اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے عالمی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی سے یہ یقین دہانی لی گئی ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے علاقے السویدہ میں حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی برقرار رکھیں اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔15 رکنی کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کردہ صدارتی بیان میں گزشتہ ماہ السویدہ میں ہونے والی لڑائی کی سخت مذمت کی گئی ہے جس میں سیکڑوں افراد کی ہلاکت ہوئی اور تقریباً 192,000 لوگوں کو نقل مکانی کرنا پڑی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین اقوام متحدہ، اس کے عملدرآمدی شراکت داروں اور دیگر امدادی اداروں کو السویدہ سمیت شام بھر میں انسانی امداد کی محفوظ، بروقت...
پاکستان اور امریکی حکام اس وقت ایک اہم تجارتی معاہدے کے فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں سرمایہ کاری کے امور بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے جنوبی ایشیا کے بڑے ممالک میں سب سے کم ٹیرف کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا نظرثانی شدہ ٹیرف ریٹ 19 فیصد مقرر کیا گیا ہے، جو بھارت (25 فیصد)، بنگلہ دیش (20 فیصد)، ویتنام (20 فیصد) اور سری لنکا (20 فیصد) جیسے دیگر خطے کے ممالک سے کم ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بلومبرگ ٹی وی کو بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت امریکا کے ساتھ جاری مذاکرات میں اپنی برآمدات...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھی اسرائیلی منصوبے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں جاری مظالم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔ امریکی مندوب نے اجلاس کو غزہ میں امن کے لیے امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا۔
خیبرپختونخوا میں شدید بے امنی کے دوران رائے اس بات پر واضح طور پر منقسم ہے کہ قیامِ امن کے لیے فوجی آپریشن کیا جائے یا نہیں۔ ایک رائے یہ ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کے سوا کوئی اور حل موجود نہیں، اور آپریشن ہی آخری راستہ ہے۔ ان کے مطابق، طاقت کا استعمال ہی وہ ذریعہ ہے جو دہشت گرد نیٹ ورکس کو توڑ سکتا ہے اور عوام کو فوری ریلیف دے سکتا ہے۔ لیکن دوسری جانب، فوجی آپریشنز کے خلاف مقامی سطح پر کیے جانے والے مظاہروں (امن مارچ) میں یہ مطالبہ بار بار دہرایا جاتا ہے کہ اگر آپریشن ہی آخری حل ہے تو یہ وضاحت دی جائے کہ اب تک کیے گئے بائیس...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں بھارتی اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر رہنما راہول گاندھی کو الیکشن کمیشن کی جانب مارچ کرنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔ وہ تقریباً 300 اپوزیشن اراکین کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس سے الیکشن کمیشن کے دفتر کی طرف جا رہے تھے۔ راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج کسی جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بلکہ آئین کے تحفظ اور ’’ایک شخص، ایک ووٹ‘‘ کے اصول کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ انتخابی فہرستیں شفاف اور درست ہونی چاہئیں تاکہ ہر شہری کا ووٹ برابر اہمیت رکھے۔ پولیس نے مارچ کے دوران کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی، شیو سینا کے رہنما سنجے راوت، اور...
اسلام آبد(نیوز ڈیسک)سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ باضابطہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ اس بار غیر رجسٹرڈ عازمین کو بھی موقع دیا جا رہا ہے تاکہ کوٹہ مکمل کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں 60.3 فیصد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 39.7 فیصد کوٹہ تاحال خالی ہے۔ پچھلے 6 دنوں میں 71 ہزار 286 رجسٹرڈ عازمین نے بینکوں میں درخواستیں جمع کروائیں، مگر ایک لاکھ 18 ہزار 210 کے کل کوٹے میں سے اب بھی 46 ہزار 924 نشستیں باقی ہیں۔ حج کوٹہ مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ عازمین کو درخواست کے ساتھ اخراجات کی پہلی قسط 16 اگست تک جمع کرانی ہوگی۔ لانگ حج...
کراچی: ایشیا کپ سے قبل پاکستان ٹیم میں ردوبدل کا امکان ہے۔ یو اے ای میں ٹرائنگولر سیریز کیلیے فاسٹ بولر سلمان مرزا اور آل راؤنڈر احمد دانیال کی واپسی ہوسکتی ہے، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کو آرام دیا جاسکتا ہے، اوپننگ بیٹر فخرزمان کے بھی ایشیائی شوپیس ایونٹ تک مکمل فٹ ہونے کی توقع ہے، ممکنہ کھلاڑیوں کا آئندہ ہفتے اعلان ہوگا، لاہور میں ٹریننگ کیمپ بھی لگائے جانے کی تجویز ہے۔ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے یواے ای میں افغانستان اور میزبان ملک کے ساتھ مختصر فارمیٹ میں ٹرائنگولر سیریز بھی کھیلنی ہے، اس وقت قومی ٹیم ویسٹ انڈیز میں ون ڈے سیریز کھیلنے میں مصروف ہے، اس کی وطن واپسی پر...
ہم سب جانتے ہیں کہ اچھی صحت زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہے، لیکن پھر بھی روزمرہ کی عادات میں ہم اکثر اسے نظرانداز کر دیتے ہیں۔ ذرا سوچیں، ہم جو کچھ کھاتے ہیں وہی ہمارے جسم اور مستقبل کی صحت کو تشکیل دیتا ہے۔ بعض اوقات چند لمحوں کا ذائقہ ہمیں برسوں کی بیماری دے سکتا ہے، اور فرنچ فرائز اس کی ایک بڑی مثال ہیں۔ فرنچ فرائز کا ذائقہ اور خوشبو جتنا دل لبھاتی ہے، یہ اتنا ہی ہماری صحت کے لیے خاموش خطرہ بھی ہے۔ حال ہی میں کی گئی ایک طویل المدتی تحقیق کے مطابق، اگر کوئی شخص ہفتے میں تین یا اس سے زیادہ بار فرنچ فرائز کھاتا ہے تو اس کے ٹائپ ٹو...
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور شہریوں کو ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نجات دلانے کے لیے الیکٹرک بائیک کی خریداری پر 1 لاکھ روپے تک کی خصوصی مراعات دینے کا منصوبہ شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر گرین کریڈٹ پروگرام کے تحت نئی فیکٹری سے بنی ہوئی الیکٹرک بائیک خریدنے والے شہریوں کو یہ انعام 2 اقساط میں فراہم کیا جائے گا۔ سب سے پہلے تو یہ لازم ہے کہ ای بائیک 20 دسمبر 2024 کے بعد خریدی گئی ہو۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پہلی قسط 50 ہزار روپے کی ہوگی جو رجسٹریشن اور بائیک کی تصدیق کے بعد فوراً دی جائے گی، جبکہ بقیہ 50 ہزار روپے...
آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ کینبرا میں پارلیمنٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے البانیز نے کہا:’آج میں تصدیق کرتا ہوں کہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں آسٹریلیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔‘ یہ بھی پڑھیے فلسطین باقی نہ رہا تو تسلیم کیا ہوگا؟ آسٹریلوی وزیر خارجہ کا انتباہ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آسٹریلیا اور بعض یورپی ممالک کو فلسطین کو تسلیم کرنے کے ارادے کو ’شرمناک‘ قرار دیتے ہوئے تنقید کا...
پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی نہ صرف ٹی وی اسکرین پر اپنی موجودگی سے لوگوں کے دل جیتتے آئے ہیں، بلکہ ہر کردار کو اس انداز میں نبھایا کہ وہ ناظرین کے دلوں پر نقش ہوگیا۔ ان کے فنی سفر کا آغاز ڈرامہ عروسہ سے ہوا، جہاں ’شہریار‘ نامی نوجوان کردار کے لیے انہوں نے اسکرپٹ ایسے یاد کیا جیسے وہ زندگی کا پہلا امتحان ہو۔ اس وقت انہیں ایسا لگا کہ اگر یہی جذبہ تعلیم میں ہوتا تو پڑھائی بھی کمال کی ہوتی۔ زیب النسا میں سارہ کاظمی کے کمنٹ نے انہیں جھنجوڑا، مگر وہی لمحہ ان کی اداکاری کا ٹرننگ پوائنٹ بن گیا۔ ’میرے پاس تم ہو‘ اور ’جینٹل مین‘ جیسے ڈراموں میں انہوں نے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے مشن کے تحت سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے ہیں۔ نئے قوانین کے مطابق پوائنٹ آف سیل کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ کاروباری مقامات کی نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے جبکہ بنک کارڈ مشینیں اور آن لائن کاروبار کو بھی ایف بی آر کے سسٹم سے لنک کرنا ہو گا۔ ایف بی آر کے مطابق الیکٹرانک رسیدوں کا اجرا، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آر کوڈ اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگیوں کے...
پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بڑے اور چھوٹے شہروں راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، مریدکے، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان میں ہزاروں شہریوں نے شہداء کی یاد میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ماؤں نے اپنے بچوں کے ہاتھوں میں شمعیں تھمائیں تاکہ آنے والی نسل بھی یہ یاد رکھے کہ کس طرح دشمن کی بربریت نے ان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنایا، ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے معصوم بچوں نے شہداء کیلئے دعائیں کیں۔ یہ تقاریب...
کعبہ شریف کے امام صاحب نے عالمِ اسلام کے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہُوئے ارشاد فرمایا ہے کہ ’’سوشل میڈیا پر کسی بھی خبر کو آگے پھیلانے یا شیئر کرنے سے قبل خبر کی تصدیق کر لیا کریں۔‘‘یہ نہائت شاندار اور مستحسن نصیحت ہے ۔ اگر سوشل میڈیا پر متحرک ہمارے نوجوان اِس نصیحت پر عمل کرنا شروع کر دیں تو ہم بہت سی سماجی برائیوں ، غلط فہمیوں اور افواہوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں ۔ عمل مگر کون کرے؟ امامِ کعبہ کی مذکورہ بالا نصیحت سے قبل ہمارے پاس کسی بھی آنے والی خبر کی تصدیق و تحقیق کرنے کا حکمِ الٰہی موجود ہے ۔ بد قسمتی مگر یہ ہے کہ ہم سب نے اِس حکم کو بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 اگست 2025ء) فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کو تباہ کن انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں اسے پانچ ماہ سے امداد لانے کی اجازت نہیں ملی اور غذائی قلت کے نتیجے میں اموات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ادارے نے بتایا ہے کہ پابندیوں کے باعث 150 ایام سے زیادہ عرصہ سے اس کا کوئی ٹرک خوراک، ادویات یا دیگر ضروری امداد لے کر غزہ میں نہیں آ سکا۔ ان حالات کا نتیجہ روزانہ بھوک اور بیماری سے ہلاکتوں کی صورت میں برآمد ہو رہا ہے۔ Tweet URL اقوام متحدہ نے غزہ کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ...
باجوہ کو ایکسٹینشن دینا ہماری سب سے بڑی غلطی تھی، قوم سے معافی مانگتے ہیں، اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے جنرل (ر)باجوہ کو مدت ملازمت میں توسیع دے کر غلطی کی جس پر معذرت کرتے ہیں، آج ملک کا موجودہ نظام عملا نہ آئینی ہے اور نہ قانونی ہے بلکہ اس وقت ملک میں عملا مارشل لا لگایا ہوا ہے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماوں کی پریس کانفرنس کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ آج کل شوشہ چھوڑا جا رہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، 27 ویں آئینی...
مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے حالیہ بیٹا اپ ڈیٹس میں متعدد نئے فیچرز پیش کیے ہیں جو صارفین کے تجربے کو مزید آسان، محفوظ اور ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ یہ فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر مرحلہ وار بیٹا ٹیسٹرز کے لیے دستیاب کیے جارہے ہیں۔ گروپ اسٹیٹس اپ ڈیٹس اینڈرائیڈ ورژن 2.25.22.11 میں، بیٹا صارفین اب کسی بھی گروپ کی انفو اسکرین سے براہ راست گروپ مخصوص اسٹیٹس اپ ڈیٹس پوسٹ کرسکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹس خودکار طور پر صرف اسی گروپ کے اراکین کو 24 گھنٹے کے لیے نظر آئیں گی اور ان میں سب اراکین حصہ لے سکتے ہیں۔ اپ ڈیٹس اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ...
نیو یارک کی ایلی للی کمپنی کی تیار کردہ وزن کم کرنے کی نئی گولی ’اورفوگلیپرون‘ نے ابتدائی طبی آزمائش میں حوصلہ افزا نتائج دیے ہیں۔ 72 ہفتوں کے مطالعے میں زیادہ سے زیادہ خوراک لینے والے شرکا نے اوسطاً 27.3 پاؤنڈ یعنی 12.4 فیصد جسمانی وزن کم کیا۔ کمپنی کے مطابق رواں سال کے آخر تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے اس دوا کی منظوری کے لیے درخواست دی جائے گی۔ اگر منظوری مل گئی تو یہ گولی موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشنز جیسے ویگووی، اوزیمپک، زیپ باؤنڈ اور مونجارو کا آسان متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درمیانی عمر میں وزن میں کمی انسانی زندگی میں برسوں کا اضافہ...
ماحولیاتی تبدیلی کے باعث زمین کے کٹاؤ اور ماحولیاتی بگاڑ کو روکنے کے لیے پنجاب کے محکمہ جنگلات نے بنجر زمینوں کو سر سبز کرنے کے لیے ہائیڈرو سیڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کرنا شروع کردی ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے چیف کنزرویٹر عابد گوندل نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے لاہور کے قریب جلو پارک میں کئی ایکڑ رقبے پر ہائیڈروسیڈنگ کامیابی سے مکمل کی ہے، جس کے لیے خصوصی مشینری کے ذریعے بیج، پانی اور غذائی اجزا کے آمیزے کو زمین پر اسپرے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم ہائیڈروسیڈنگ کے فوائد بتاتے ہوئے عابد گوندل نے بتایا کہ یہ امید افزا طریقہ پاکستان میں سرکاری...

’میں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا‘: وزیراعظم سے بلوچستان کے پوزیشن ہولڈر طالبعلم کی ملاقات
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے ملاقات کی ہے، جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ جب وزیراعظم سے ملاقات کے لیے پہنچے تو ان کا خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہاکہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا، 2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا، آج یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے اہداف کی...
حمیداللہ بھٹی قومیں جذبے اور اُمیدسے آگے بڑھتی ہیں، مایوسی توزوال کاباعث بنتی ہے ۔گزرے چندعشروں میں بااختیارعہدوں پر فائزشخصیات نے اپنے کردار سے جذبے اور اُمید کے بجائے مایوس عناصرکو مضبوط اور فعال کیاہے، جس کی ایک وجہ سیاسی تقسیم کے زیرِ اثرزہریلا پراپیگنڈہ ہے ۔حکومتیں بدلنے سے بھی نظام میں کوئی تبدیلی آئی اسی بناپر مایوسیوں کے اندھیرے گہرے ہوئے اورآج تو یہ صورتحال ہوچکی ہے کہ وہ مقتدرطبقہ بیوروکریسی جس کے ہاتھ میں ملک کا اصل اقتدارواختیار ہے وہ بھی ملکی مستقبل سے مایوس اورفرارکے چکرمیں ہے۔ حالانکہ یہ مقتدرطبقہ مقابلے کا امتحان پاس کرتا اور اچھی تعیناتی لیکر دونوں ہاتھوں سے مال بناتاہے اور پھراپنے خاندان کو بیرونِ ملک آباد کرنے کی کاوشوں میں لگ جاتا...
پاکستان کا قیام محض ایک سیاسی جیت یا جغرافیائی تبدیلی نہیں تھی، بلکہ یہ ایک تہذیبی، فکری اور تاریخی موڑ تھا، جہاں ایک پوری قوم نے اپنی شناخت، آزادی اور وقار کے لیے قربانیاں دیں۔ اس ملک کے قیام میں جس طبقے نے سب سے زیادہ جذبہ، محنت اور قربانی پیش کی، وہ نوجوان تھے، اور آج بھی پاکستان کی بقا، ترقی اور استحکام کا سب سے بڑا سہارا یہی طبقہ ہے۔ تاریخ اس حقیقت کی گواہی دیتی ہے کہ قوموں کا عروج اور زوال براہِ راست نوجوان نسل کے کردار سے جڑا ہوتا ہے۔ اگر نوجوان علم، کردار اور محنت کے میدان میں آگے بڑھیں تو قوم ترقی کرتی ہے، لیکن اگر وہ بے عملی، بے راہ روی اور...
غزہ کی تنگ و تاریک گلیوں میں ایک بچہ کبھی گیند کے پیچھے دوڑتا تھا جس کے خواب سمندر جتنے وسیع تھے۔ 24 مارچ 1984 کو غزہ شہر میں پیدا ہونے والے سلیمان احمد زاید العبید کو کون جانتا تھا کہ ایک دن وہ فلسطینی فٹبال کی تاریخ میں امر ہو جائیں گے اور دنیا انہیں محبت سے ’پیلے فلسطین‘ کہے گی۔ غربت، محاصرہ اور جنگی دھماکوں کے بیچ کھیلنا آسان نہیں تھا، مگر سلیمان کے پاؤں میں وہ جادو تھا جو ہر رکاوٹ کو شکست دیتا تھا۔ اپنے کلب کیریئر کا آغاز ’خدمات الشاطی‘ سے کیا، پھر ’مرکز شباب الامعری‘ اور ’غزہ اسپورٹ‘ کے لیے کھیلے۔ کھیل کا انداز ایسا تھا کہ لوگ انہیں ہرن، بلیک پرل، فلسطین کا...
ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ آذربائیجان اورآرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے کے تحت مجوزہ راہداری کو روک دے گا، جسے خطے کے دیگر ممالک نے پائیدار امن کے لیے مفید قرار دیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر، علی اکبر ولایتی نے ہفتہ کے روز کہا کہ تہران اس منصوبے کو روس کے ساتھ یا تنہا خود روک دے گا، روس کے ساتھ ایران کی تذویراتی شراکت داری ہے، اور دونوں ممالک آرمینیا کے اتحادی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: علی اکبر ولایتی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ قفقاز ایک ایسا ریئل اسٹیٹ ہے جسے وہ 99 سال کے لیے...
اردو کے نامور لکھاریوں میں کتابوں سے گہرا شغف رکھنے والے یکتا قاریوں کی لمبی فہرست ہے۔ ان میں بہت سے غنی دوسروں پر کتابیں لٹانے پر بھی آمادہ رہتے تھے۔ اس نوع کے پانچ علم پروروں سے آج آپ کو متعارف کروانا ہے۔ ان میں سب سے پہلے شاعر اور نقاد باقر مہدی کا تذکرہ کرتے ہیں جن کے بارے میں ممتاز نقاد وارث علوی نے لکھا ہے: ’باقر دوران گفتگو اپنے بک شیلف سے کتابیں نکال نکال کر اندر سے نشان زدہ اقتباسات پڑھتا، وہ کیا پڑھتا یہ تو کم سمجھ میں آتا لیکن میں کتاب لے کر اقتباسات خود پڑھتا اور بات آگے بڑھتی۔ وہ بہت سی کتابیں نکال کر بتاتا اور پوچھتا یہ کتابیں پڑھی ہیں۔...
کافی عرصے سے یہ کہا جا رہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان آئیں گے، حتیٰ کہ پارٹی قیادت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ تحریک انصاف کے حالیہ احتجاج میں شریک ہوں گے، مگر ایسا نہ ہو سکا۔ بعد ازاں یہ خبریں آئیں کہ عمران خان خود انہیں آنے سے روک رہے ہیں، تاہم اب ان کی بہن کا کہنا تھا کہ میرے بھتیجوں کا نائیکوپ گم ہو گیا ہے۔ نائیکوپ کیا ہے، کتنے دن میں بن جاتا ہے، اور بننے کے کتنے وقت بعد سفر کرنا ممکن ہے؟ ’وی نیوز‘ نے ان تمام سوالوں کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان نے برطانوی پاسپورٹ پر ویزے...
پاکستان کے دو صوبوں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گرد اور ان کی پراکسیز ان صوبوں کے عوام اور ریاست پاکستان کے مفادات کے خلاف مسلسل کام کر رہی ہیں۔ یہ دونوں صوبے شمال مغرب میں افغانستان اور ایران کے ساتھ لگتے ہیں، گزشتہ ستر برسوں سے یہ سرحد خاصی نرم چلی آ رہی ہے لیکن کچھ عرصے سے یہ سرحد پاکستان کے لیے بے پناہ مسائل کا باعث بنی ہوئی ہے۔ ویسے تو افغانستان کی ہر حکومت نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے لیکن افغانستان پر قابض حالیہ طالبان کی حکومت کے دور میں پاکستان کے لیے مسائل زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے والے گروہ افغانستان میں آزادانہ نقل وحرکت کر...
وہ جو کائنات کا رنگ، دھرتی کی ہریالی، سمندرکی وسعت اور آسمان کی نیلاہٹ دیکھ کر خاموشی سے سوچتے ہیں کہ ہم کہاں سے آئے اورکہاں جا رہے ہیں وہ جانتے ہیں کہ امن فقط ایک سیاسی نعرہ نہیں بلکہ انسان کی بقا کی شرطِ اول ہے۔ یہ زمین جو ہماری ماں ہے، لاکھوں کروڑوں برس پہلے وجود میں آئی اور ہم ابھی تک یہ نہیں سمجھ سکے کہ وہ کون سے عوامل تھے جنھوں نے ماضی کی عظیم تہذیبوں کو مٹی میں ملا دیا اور وہ جانور جو کبھی اس دھرتی کے بادشاہ تھے، کیوں نابود ہو گئے۔ ہم صرف موجودہ لمحے میں زندہ ہیں اور اکثر تاریخ کو نظرانداز کرتے ہوئے خود کو ناقابلِ شکست سمجھ بیٹھتے...