الخدمت سندھ کے تحت رضاکاروں کے لیے تربیتی ورکشاپ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ شعبہ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کے زیراہتمام ضلع میرپورخاص میں رضاکاروں کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد رضا کاروں کو قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں مؤثر، منظم اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں سے آراستہ کرنا تھا۔ورکشاپ کے دوران ریسکیو 1122 کے ماہرین نے شرکا کو عملی تربیت فراہم کی، جس میں فرسٹ ایڈ، آگ سے بچاؤ کے طریقہ کار، انخلا (Evacuation) کے
اصول، اور ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی اقدامات شامل تھے۔ ورکشاپ میں رضاکاروں کو عملی مشقوں کے ذریعے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی حکمتِ عملی بھی سکھائی گئی۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن سندھ محمد شاہد نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کے رضاکار ہمیشہ آزمائش کی ہر گھڑی میں خدمت انسانیت کے جذبے کے ساتھ پیش پیش رہے ہیں۔ تربیت یافتہ رضاکار ہی کسی بھی آفت یا حادثے کے بعد بروقت اور مؤثر امداد فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافہ ہی فلاحی خدمات کے معیار کو بہتر بناتا ہے۔ورکشاپ میں ریجنل ڈپٹی ڈائریکٹر واش پروگرام زاہدالرحمٰن، امیر ضلع محمد سلمان خالد،ضلعی صدر محمد عرفان الحق، ریسکیو 1122 کے افسران اور دیگر معزز مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔