2025-11-05@03:36:08 GMT
تلاش کی گنتی: 1305
«انڈسٹریل خام مال کی»:
(نئی خبر)
ایران، اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ میں مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ، ترکمانستان ، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود...
انصاف خطرے میں،اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی اور ایران پر جارحیت عالمی قانونی اقدامات کی متقاضی ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز تحریر: حافظ احسان احمد کھوکھردنیا ایک بار پھر بین الاقوامی قانونی نظام کے عملی انہدام کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ غزہ میں اسرائیلی افواج کی سفاکانہ فوجی کارروائی اور 13 جون 2025 کو ایران پر اس کے حالیہ سرحد پار فضائی حملے الگ تھلگ واقعات نہیں ہیں؛ بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کی ان خلاف ورزیوں کا تسلسل ہیں جو کھلے عام اور مکمل استثنی کے ساتھ کی جا رہی ہیں۔ یہ واقعات نہ صرف نشانہ بننے والی ریاستوں کی خودمختاری کو پامال کرتے ہیں بلکہ اقوام متحدہ کے چارٹر، جنیوا کنونشنز اور بین...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت میں امن کا عہد کیا تھا، لیکن اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری فوجی تصادم نے ان کا عہد اور ان کی حمایت میں تقسیم پیدا کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف ٹرمپ نے اسرائیلی حملوں کی حمایت کی ہے، تو دوسری طرف ان کے حامی اور ریپبلیکن پارٹی کے کچھ دائیں بازو کے رہنما امریکا کو اس جنگ میں ملوث نہ ہونے کی وکالت کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا ایران کو امریکا پر حملہ نہ کرنے کا مشورہ اور اسرائیل سے پُرامن معاہدے کی پیشکش الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹرمپ کی ’امریکا فرسٹ‘ پالیسی کے حامل حامیوں کا خیال ہے کہ...
پاکستان کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دفتر خارجہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرکے اپنا پیغام موقف دنیا پر واضح کر دیا ہے، اسرائیل مشرق وسطیٰ میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کی خاطر ایک عرصہ سے مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، جس کی فوجی کارروائیوں سے کوئی ہمسایہ ملک محفوظ نہیں اور اب ایران پر حملہ کرکے اس نے جنوبی ایشاء میں بھی اپنی جارحیت کو وسعت دی ہے جو ناقابل قبول ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار و نیشنل فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے اس حملے...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی اور اسے ایک بدمعاش ریاست اور عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ننگی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کو بلاجواز، اشتعال انگیز اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی اور اسے ایک بدمعاش ریاست اور عالمی امن کے لیے بہت بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے حملوں میں خواتین اور بچوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان پر زور دیا ہے کہ ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے جائیں، اسرائیل بدمست ہاتھی بن چکا ہے جس سے پورے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔جماعت اسلامی کی نومنتخب مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی پرزور مذمت کی اور کہا کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہے۔مجلس شوریٰ کا 3 روزہ اجلاس منصورہ میں جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے منتخب اراکین شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں90 سے زاید مردوخواتین اراکین شوریٰ نے حلف اٹھایا اور ایران کے حق میں اور اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف متفقہ قرارداد پاس کی۔...
ٹرمپ کی ایران کو امریکہ پر حملہ نہ کرنے کی دھمکی، اسرائیل سے ثالثی کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 15 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن : امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو امریکی تنصیبات پر حملوں سے باز رہنے کا انتباہ جاری کرتے ہوئے ایران اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی پیشکش بھی کردی۔امریکی صدر نے اپنے پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکا کا آج رات ایران پر ہونے والے حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے، امریکی مفادات پر حملہ نہ کیا جائے۔ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر ہم پر کسی بھی صورت میں حملہ کیا ، تو امریکی مسلح افواج کی مکمل طاقت اور قوت تم پر ایسے...
اسرائیل کے حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں، چوہدری عبدالمجید
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کھل کر اپنے پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی شدید مذمت اور اپنے دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر مذاکرات چل رہے تھے لیکن اسرائیل نے خلیج میں اپنی علاقائی چوہدراہٹ اور فلسطینیوں کے بلا روک ٹوک قتل عام کرنے کے لیے ایران پر بلاجواز حملہ کیا۔ چوہدری مجید نے کہا کہ اسرائیل کے یہ حملے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی جنگی قوانین...
واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ کروانا آسان ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران پر حملے سے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں، اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی شکل میں حملہ ہوتا ہے تو امریکی مسلح افواج کی پوری طاقت آپ پر اس سطح پر اترے گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی تھی، تاہم ہم ایران اور اسرائیل کے درمیان آسانی سے ڈیل کر سکتے ہیں اور اس خونی تنازع کو ختم کر سکتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے...
حال ہی میں اسرائیل نے تل ابیب سے ایک 13 سالہ نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اور ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل میں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد گرفتار کرنیکا دعویٰ کیا گیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو افراد کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔ گذشتہ مہینوں کے دوران، اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مذکورہ دو افراد بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں اسرائیل نے تل ابیب سے ایک 13 سالہ نوجوان کی گرفتاری کا اعلان کیا...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیلی فوج نے آج رات ایرانی میزائل حملوں کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو خبردار کردیا۔میڈیاذرائع کے مطابق الجزیرہ نے اسرائیلی آرمی ریڈیو کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ آج رات بھی ایران کی جانب سے جوابی حملے متوقع ہیں۔اسی کے پیش نظراسرائیلی فوج نے ہائی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے،اسرائیل بھر میں اسپتالوں سے مریضوں کو بنکرز منتقل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔واضح رہے کہ ایران نے جوابی کارروائی ’وعدہ صادق 3‘ کا آغاز کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف مقامات پر میزائل حملے کر دیے، گزشتہ رات سے جاری حملوں میں اسرائیل کی کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جب کہ ان حملوں...
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے خطے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا ہے جس کی پاکستانی قوم شدید مذمت کرتی ہے۔ پاکستان کا ہر مسلمان ایران کی اسرائیل کے خلاف جدوجہد میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بجٹ غریب عوام نہیں بلکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خوشنودی کیلئے بنایا گیا ہے۔ شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ کسی غریب کا بجٹ نہیں بلکہ قرضوں کا...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ثناء اللہ مستی خیل کی حکومت پر کڑی تنقید ۔ ثناءاللہ مسی خیل نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان اور معشیت کے ساتھ کھیل کھیلا جا رہا ہے، انسٹال رجیم عوام کا منتخب نہیں کہتا یہ نا الیکشن نہ ہی سلیکشن سے آئے ہیں ، پورے پاکستان کے اندر پاکستان ن لیگ کو 17 سیٹیں نہیں انہیں 9 سیٹیں بھی نہیں ملی اگر میری بات جھوٹ ثابت ہو تو مجھے گولی مار دینا اندرون سندھ میں پی ٹی آئی نے 58 سیٹیں جیتی ہیں انکو عوام نے ووٹ نہیں ڈالا 6.1 کی گروتھ ریٹ کے ساتھ جو حکومت جا رہی تھی،...
ایران کے شہر یزد میں 5 افراد کو اسرائیل کے ساتھ تعاون کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے وسطی شہر یزد میں 5 افراد کو تصاویر لینے اور ’اسرائیل کے ساتھ تعاون‘کرنے پر گرفتار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات کشیدہ ہیں اور دونوں ممالک جنگ کی صورتحال میں ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے جمعہ کی علی الصبح ایران پر حملہ کرکے باقاعدہ جنگ کا آغاز کیا تو پھر ایران نے 200 سے زائد میزائل داغ کر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی شروع کی جو اب تک جاری ہے۔ اسرائیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے حساس اداروں نے وسطی شہر یزد میں پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جن پر اسرائیل سے رابطے اور خفیہ معلومات کے تبادلے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان افراد کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ اہم تنصیبات کی تصاویر لے رہے تھے، یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب ایران اور اسرائیل کے مابین شدید کشیدگی جاری ہے اور دونوں ممالک عملی طور پر حالت جنگ میں ہیں۔سیکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے خلاف تھیں، تاہم فی الحال مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے مختلف شہروں میں اسرائیلی حملوں کے خلاف عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔دارالحکومت تہران میں اسرائیل مخالف احتجاج میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، احتجاج میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے اسرائیل کو فوری اور بے رحمانہ جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ایران کے شہر قم میں بھی نماز جمعہ کے بعد شہریوں نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو فیصلہ کن جواب ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تبریز کی جامع مسجد میں جمعے کی نماز کے دوران اسرائیلی بربریت کی مذمت کی گئی، نمازیوں نے اسرائیلی حکومت...
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ صہیونی افواج کے غزہ میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم جاری ہیں اور اس کیساتھ ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے پورے خطے میں آگ اور خون کے کھیل کا آغاز کر دیا ہے، اسرائیل بذات خود کچھ بھی نہیں اگر اسے امریکہ کی آشیر باد حاصل نہ ہو، واشنگٹن اسرائیلی دہشتگرد کی مکمل پشت پناہی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسرائیل کے ایران پر حملہ کو کھلی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے ایران اور ایرانی قوم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جماعت اسلامی اور پوری پاکستانی قوم ان کیساتھ ہے۔ منصورہ لاہور سے جاری ویڈیو پیغام میں امیر جماعت نے کہا کہ اسرائیل...
خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسرائیل نے ایران پر چڑھائی کی ہے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیار بنانے کے قریب تھا جس کی مدد سے وہ مستقبل میں اسرائیل پر حملہ کرسکتا تھا ، اب اس صورتحال میں سینئر صحافی عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے ہیں جس کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی قد رہوتی ہے ۔سوشل میڈیا پر اپنے سلسلہ وار دو بیانات میں عمرچیمہ نے لکھا کہ 1981 میں اسرائیل نے عراق کا ایٹمی پلانٹ تباہ کیا پھر 2003 میں امریکہ یااتحادیوں نے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے حملہ کرکے صدام کا تحتہ الٹ دیا، لیبیا نے ڈر کر 2004 میں ایٹمی پروگرام پر کام روک کر سامان امریکہ کے حوالے کر دیا لیکن 8 سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 73.15 ڈالر فی بیرل ہو چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی توانائی کی قیمتوں میں مزید اضافہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ مسلم دنیا کے لیے پیغام ہے کہ اگر قابض صہیونی دہشت گرد ریاست کو ابھی نہ روکا گیا تو سب کی باری آئے گی ۔سراج الحق نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کا اجلاس طلب اور ایک مضبوط عملی اقدام پر سب کو جمع کرے، اپنے ملکی دفاع کے لیے جوہری پروگرام ایران کا حق ہے ۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اسرائیل کی جارحیت اور فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی شکست علاقائی امن اور توازن کیلئے ناگزیر ہو چکی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسرائیل نہ صرف فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے بلکہ وہ بھارت کے پاکستان کے خلاف حملوں اور سازشوں میں بھی سہولت کاری کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کو دی جانے والی مزاحمت حق بجانب ہے اور پاکستان کو عالمی ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
بغداد: عراق نے اسرائیل پر ایران پر حملے کے لیے عراقی فضائی حدود کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ بغداد سے خبر ایجنسی نے عراقی وزارتِ خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق نے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں شکایت جمع کروا دی ہے۔ عراقی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ طرزِ عمل عراق کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق عراق نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپنی ذمے داریاں سنبھالنے اور اس طرح کی خلاف ورزیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Post Views: 7
ملتان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نابودی کا وقت قریب آ چکا ہے، بہت جلد ہم بیت المقدس مسجد اقصی میں نماز ادا کریں گے، اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کا جشن منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت اور نصاب تعلیم کونسل کے کنوینر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملتان میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ صرف ایک ملک پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام پر حملہ ہے۔ اسرائیل نے فلسطین، غزہ اور اب ایران کو نشانہ بنا کر امت مسلمہ کی غیرت...
گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق برینٹ آئل کی قیمت میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 74.46 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 5.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب یہ 73.15 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا یہ سلسلہ جاری رہا تو توانائی کی عالمی قیمتیں...
ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست قائم ہوکر رہے گی ، طاہر محمود اشرفی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کا حملہ عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،پاکستان، سعودی عرب اور پوری امت مسلمہ نے ایران پر اسرائیلی حملے کی بھر پور مذمت کی ،ایران پر اسرائیلی حملہ گریٹر اسرائیل منصوبے کا حصہ ہے ،عالمی اداروں کو خطے میں امن کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے اسرائیلی جارحیت کو روکنا چاہیے ،سعودی عرب نے بہترین حج انتظامات کرنے پر پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روزیہاں گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹائون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ یہ...
اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد عراق، اردن اور شام کی جانب سے اپنی فضائی حدود کو بند کرنے کے احکامات سامنے آئے ہیں. تاہم پاکستان کے فضائی راستے مکمل طور پر فعال ہیں اور موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان کی حدود میں آنے والے اضافی ایئر ٹریفک کو بھی منظم انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہے۔خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہیں۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کوئی رکاوٹ درپیش نہیں. بہترین ایئر اسپیس مینجمنٹ کے ذریعے...
ایران میں پاکستانی شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کا مشن، شہباز شریف کی ہدایت پر دفتر خارجہ میں سیل قائم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران پر رات گئے اسرائیلی حملوں کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ایران میں موجود پاکستانی زائرین اور شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے وزارت خارجہ میں کرائسسز مینجمنٹ یونٹ فعال کر دیا گیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ پاکستانی زائرین کی ایران میں حفاظت اور ملک واپسی کے لیے تمام وسائل بروئیکار لاتے ہوئے ہنگامی اقدمات اٹھائے جائیں، صورتحال معمول پر آنے تک دفتر خارجہ اور ایران میں پاکستانی سفارتخانہ الرٹ رہے گا۔دفترخارجہ کے مطابق تہران میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایران میں موجود پاکستان شہریوں اور زائرین کو تمام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ایران کے اسرائیل کے بلااشتعال کی شدید مذمت کی ہے ،صدر نے کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ جارح کا احتساب کرے، صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکنے کے لیے فوری کارروائی کرے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ اسرائیل کے اس اقدام سے خطے عدم استحکام کا شکار ہوگا‘خطے اور عالمی سطح پرکشیدگی کو بڑھنے سے روکا جائے۔ایک بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں، حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور...
اسلام آباد : صدر مملکت اور وزیراعظم شہباز شریف کی اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے کشیدگی روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایران پر اسرائیل کے بلا اشتعال حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔وزیراعطم نے لکھا حملے میں جانی نقصان پر ایرانی عوام سے گہری ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں. یہ سنگین اورانتہائی غیر ذمےدارانہ عمل انتہائی تشویشناک ہے اور یہ پہلے سے غیرمستحکم خطے کو مزید غیرمستحکم کرنے کا خطرہ ہے۔وزیراعطم کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری اوراقوام متحدہ پر زور...
سٹی 42 : پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو نے اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے ایرانی عوام سے اس مشکل کی گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، ذمہ دار اقوام اور اقوام متحدہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں۔ فنڈز کی کمی: نگران دورِ حکومت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔(جاری ہے) حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا موقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اٴْنہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس فوری بلا کر عالم اسلام متفقہ...
اپنے بیان میں پی پی چیئرمین نے کہا کہ اقوام اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کشیدگی کم کرنے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کے لیے مل کر کردار ادا کریں تاکہ جارحیت اور تصادم کے بجائے دنیا میں امن اور سلامتی کو فروغ حاصل ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میں اسرائیل کے ایران پر بلااشتعال حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور خطے کے امن و استحکام کو سنگین خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ایرانی عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، اقوام...
سندھ کے سابق وزیر بلدیات نے کہا کہ اسرائیل کھلے عام اقوام متحدہ کے قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور فلسطینیوں، لبنانیوں، عراقیوں اور شامی عوام پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہے، مگر عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وزیر بلدیات سندھ محمد حسین خان نے اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی حملے کو شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرناک قدم قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل دہائیوں سے مشرق وسطیٰ میں جارحیت کرتا چلا آ رہا ہے اور اب بلا اشتعال ایران پر حملہ کر کے اس نے پوری دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا...
— فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پوری دنیا کے امن سے کھیل رہا ہے، اسرائیل عالمی امن کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ایران پر اسرائیلی حملہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے: سعودی عربسعودی عرب نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے پر سعودی عرب کا مؤقف امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ایران کو عالمی قوانین کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اُنہوں نے مزید...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد عالمی منڈی خام تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا،خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روس یوکرین جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا...
خطے میں جاری کشیدگی کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر اور فعال انداز میں استعمال ہو رہی ہے، اور بین الاقوامی فضائی ٹریفک کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہیں۔ ترجمان پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق اضافی فضائی ٹریفک کو بھی پیشہ ورانہ اور مربوط انداز میں سنبھالا جا رہا ہے اور تمام داخلی و خارجی فضائی راستے کھلے اور محفوظ ہیں۔ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر کا سامنا نہیں۔ مزید پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کو خبردار کردیا، حملے کے بعد پہلے بیان میں کیا کہا؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کی فضائی حدود کا نظم و نسق موثر ائیر اسپیس مینیجمنٹ...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو فوجی نشانہ بنانے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔امارات نیوز ایجنسی وام کے مطابق امارات کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انتہائی ضبط، تدبر، اور کشیدگی کے پھیلاؤ سے گریز نہایت ضروری ہے۔(جاری ہے) بیان میں متحدہ عرب امارات کے اس مؤقف کو دہرایا گیا کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری، ریاستوں کی خودمختاری کا احترام، اور مکالمے کا فروغ ایسے بنیادی اصول ہیں جن کے ذریعے موجودہ بحرانوں کا پُرامن حل ممکن بنایا جا سکتا ہے۔امارات نے زور دیا کہ تنازعات...
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو وحشیانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو روکنے کے لیے متحدہ مؤقف اختیار کرے اور اس کے جرائم کا خاتمہ یقینی بنائے۔ حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جارحیت ایک خطرناک اشتعال انگیزی ہے جو خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔ یہ انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کی جانب سے خطے کو کھلی جنگ کی طرف گھسیٹنے کی سازش کی عکاسی کرتی ہے۔ مزید پڑھیں :ایران پر اسرائیلی حملے 2024 کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید اور غیر متوقع کیوں؟ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حملے بین الاقوامی اصولوں اور کنونشنز کی کھلی خلاف...
— فائل فوٹو پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیلی اشتعال انگیز کارروائیاں علاقائی و عالمی امن و سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہیں۔وزارت خارجہ کا اس حوالے سے بیان میں کہنا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ فوری طور پر یہ جارحیت رکوائیں، عالمی قوانین کی حفاظت اور حملہ آور کو جوابدہ بنانے کی ذمہ داری اقوام متحدہ پر عائد ہوتی ہے۔ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے، اسرائیلی فوجاسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چند گھنٹوں میں ایران کی طرف...
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں برادر اسلامی ملک ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب، برادر اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جو ایک آزاد ریاست کی خودمختاری کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے...
ایران ، اسرائیل کشیدگی: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی، سونے کی قیمت میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز مشرقِ وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کا عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی اثر دیکھا جا رہا ہے ، ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی دیکھی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں سونے کی عالمی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جاپان کی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث نکئی انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں بھی ایک فیصد سے زیادہ کی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ ادھر ہانگ کانگ کی ہینگ...
سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن کی اہلیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات والدہ محترمہ انتقال کر گئی ، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ہوگا
سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن کی اہلیہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات والدہ محترمہ انتقال کر گئی ، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر راجہ گل حسن مرحوم کی اہلیہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی ایم اے لیاقت حیات کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ ان کی نمازِ جنازہ بعد نماز جمعہ دن 03:00 گاؤں سارمنڈل،ملوٹ،تحصیل دھیرکوٹ، باغ آزاد کشمیرمیں ادا کیا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران پر اسرائیلی حملے کا...
اسرائیل کی جانب سے ایران پر فضائی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، جس نے سرمایہ کاروں میں بے یقینی اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ جمعے کے روز برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 9.07 فیصد اضافے کے ساتھ 75.65 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جب کہ ایک وقت میں اس کی قیمت 78.50 ڈالر تک بھی پہنچ گئی جو 27 جنوری کے بعد بلند ترین سطح تھی۔ اسی طرح، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل بھی 9.45 فیصد اضافے کے ساتھ 74.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ یہ دونوں قیمتیں روس-یوکرین جنگ کے بعد کسی بھی دن کے سب سے بڑے اضافے کے طور پر ریکارڈ کی...
CANBERRA: اسرائیل کی جانب سے ایران پر حالیہ حملوں کی خبر سامنے آنے کے بعد عالمی برادری کی جانب سے ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کی وزیر خارجہ پینی وونگ نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر ہمیں شدید تشویش ہے۔ یہ ایک ایسے خطے کو مزید غیر مستحکم کر سکتی ہے جو پہلے ہی عدم استحکام کا شکار ہے۔ وزیر خارجہ پینی وونگ نے تمام فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے شدید احتجاج او ر دھرنانعرے بازی کی مشتعل ملازمین نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے مرکزی دروازے کو احتجاجاً بند کر دیا جس سے یونیورسٹی کا نظام متاثر۔تفصیلات کے مطابق عید سے پہلے سے زرعی یونیورسٹی کے ملازمین اپنے حقوق کے لیے احتجاج کر رہے تھے لیکن عید کی چھٹیاں کر دی گئی یونیورسٹی کے دوبارہ کھولنے پر ملازمین نے دوبارہ احتجاج شروع کر دیا ہے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمیل احمد مری، انور علی گوپانگ، وفا کاشف بھٹو اور دیگر رہنماؤں نے کی انھوں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے دھرنا دے کر مین گیٹ کو بند کر...
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہا ہےکہ لگتا ہے ایران کی ایٹمی صلاحیت پر حملہ ہونے جا رہاہے، امریکا ایران کو ایٹمی صلاحیت تک نہیں پہنچنے دینا چاہتا، امریکا کسی صورت ایران کو نیوکلیئر صلاحیت استعمال نہیں کرنے دینا چاہتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ 27 سال پہلے ایٹمی دھماکے کئے اور ایٹمی قوت ہے، اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو سرخرو کیا، جنگ میں بھارت کے ساتھ اسرائیل شریک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوشش کرنی چاہیے ایران پر حملہ نہ ہو، ایران پر حملہ ہوا تو ایران کا بھی ردعمل آئے گا، کوشش ہو رہی ہو گی کہ ایران...
پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے،وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی کے لیے منتخب کیا جانا ایک اہم سنگِ میل ہے۔اس مقصد کے لیے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلوبل پلیٹ فارم فار ایکسیس ٹو چائلڈ ہُڈ کینسر میڈیسنز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔انہون نے کہا یہ میرے لیے باعثِ فخر ہے کہ پاکستان کو 2025 کے اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے ۔پاکستان میں اگلے سال بچوں کے کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی آج ایک اہم قرارداد پر ووٹنگ کرے گی جس میں اسرائیل کے غزہ پر حملے کے خلاف فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے ا مر یکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسی نوعیت کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں اس قرارداد کی منظوری کا قوی امکان ہےحالانکہ اسرائیل نے رکن ممالک کو اس قرارداد کی مخالفت پر آمادہ کرنے کی کوشش کی ہے۔قرارداد میں نہ صرف حماس کی جانب سے یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی حکومت نے صوبائی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل کردی ہے، اب مالی سال 26-2025 کا صوبائی بجٹ 13 جون کے بجائے 16 جون کو پیش کردیا جائے گا۔ وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ پنجاب کے بجٹ کی تیاری جاری ہے اور حتمی شکل دینے میں کچھ وقت لگے گا۔مجتبی شجاع الرحمان نے کہا کہ ٹیکس فری بجٹ ہوگا اور عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جارہا ہے۔ مزید :
کراچی: ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کے تحت لائی گئی پالیسی میں ایسے تجارتی ڈیری فارمرز کو بھی شامل کیا جائے جو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہیں مگر ان کے خام دودھ کی فروخت پر تاحال سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔ وزیر تجارت سردار جام کمال خان کو لکھے گئے ایک خط میں ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن (ڈی سی ایف اے) کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا کہ ایسے ڈیری فارمرز جو پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں نہیں مگر ٹیکس نیٹ میں آتے ہیں، انہیں اس وقت برابری کا میدان میسر نہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ برانڈ کے تحت...
یمن: اسرائیلی بحریہ نے یمن کے بحیرہ احمر میں واقع الحدیدہ بندرگاہ پر حوثی اہداف کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی وزیر دفاع یؤآف گالانٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی اسرائیل پر حملے جاری رکھتے ہیں تو اسرائیل ان کے خلاف بحری اور فضائی ناکہ بندی کرے گا۔ حوثی تحریک کے ٹی وی چینل "المسیرہ" کے مطابق اسرائیل نے الحدیدہ بندرگاہ کے ڈاکس پر دو فضائی حملے کیے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ بندرگاہ ہتھیاروں کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیلی فوج نے حوثیوں کے زیر کنٹرول بندرگاہوں راس عیسیٰ، الحدیدہ اور صلیف کو خالی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس"...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی جارحیت کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور عالمی سطح پر اسرائیل کو درپیش تنہائی کے پیش نظر صہیونی ریاست کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے موجودہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور ان کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایہود اولمرٹ نے عالمی برادری کو درپیش سنگین مسئلے کے حل کے لیے دو ریاستی حل پر زور دیا اور غزہ میں جنگ کو جاری رکھنے کو ایک ’جرم‘ قرار دیا۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیتن یاہو کی حکومت اندرونی و بیرونی سطح پر شدید دباؤ کا شکار ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق ایہود اولمرٹ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہ راست...
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے برطانیہ اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لندن میں برطانوی فارن آفس کے سامنے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ برطانیہ فوری طور پر اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی بند کرے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فوری طور غزہ میں خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے برطانیہ اقدامات کرے۔
منگل کو بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں اور دیگر فیملی ممبرز کی بھی اڈیالہ جیل امد متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل میں منگل کو بانی پی ٹی ائی سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔ کوارڈینیٹر انتظار حسین پنجھوتھا نے ملاقات کے لئے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی، منگل کو وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ، علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔ اسی طرح نیاز اللہ نیازی، عرفان خان نیازی، تنویر راجپوت، احسن حمید اللہ کے نام بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔ علاوہ ازیں منگل کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں کل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا کی ملاقات کا دن ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق کوآرڈینیٹر انتظار پنجھوتھہ نے ملاقات کے لیے آنے والے 6 وکلا کی لسٹ اڈیالہ جیل حکام کو بھجوا دی۔ کل وکلا کی ملاقات کے دن سلمان اکرم راجہ اور علی بخاری ملاقات کے لیے آئیں گے۔نیاز اللہ نیازی، عرفان نیازی کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، ان کے ساتھ تنویر راجپوت اور احسن حمید اللہ بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔علاوہ ازیں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ان کی فیملیز کی ملاقات کا بھی دن ہے، عمران خان کی بہنیں اور دیگر...
اسرائیلی فوج نے عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی رضا کار گریٹا تھنبرگ کی قیادت میں امدادی سامان سے لدی کشتی کو غزہ جانے سے روک کر جبری طور پر تحویل میں لے لیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کشتی اسرائیلی بحری ناکہ بندی کے خطرے کے باوجود غزہ کے بھوک سے موت کے منہ میں جاتے فلسطینیوں کے لیے امدادی اشیا لے کر جا رہی تھی۔ جس میں چاول اور بچوں کا فارمولا دودھ بھی شامل تھا۔ کشتی پر عالمی شہرت یافتہ ماحولیاتی رضاکار خاتون گریٹا تھنبرگ سمیت برازیل، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، اسپین، سویڈن اور ترکیہ کے شہری سوار تھے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ گریٹا اور دیگر افراد نے ایک ٹرک سے بھی...
حال ہی میں کوسٹا ریکا میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک جیل میں بلی کے ذریعے چرس اور ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی گئی۔ واقعہ رواں ماہ پیش آیا جب رات کو ایک جیل کے گارڈز نے بلی کو راہزنی کرنے کی کوشش کے دوران پکڑا، جب وہ کانٹوں والی لوہے کی باڑ سے جیل کے اندر داخل ہو رہی تھی۔ گارڈز نے پایا کہ بلی کے پیٹھ پر دو پیکٹ چپکے ہوئے ہیں۔ جب پیکٹ کا جائزہ لیا گیا تو تقریباً 236 گرام چرس اور تقریباً 68 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ بلی کو ہنگامی طور پر نیشنل اینیمل ہیلتھ سروسز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جانور خاص طور پر بلیاں اور کبوتروں کا استعمال منشیات اسمگلنگ کے لیے...
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملے کے وقت یرغمال بنائے گئے تھائی شہری نتاپونگ پنٹا کی لاش ملٹری آپریشن کے دوران رفح سے مل گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق فوج اور انٹیلی جنس ادارے کی مشترکہ ٹیم نے ایک گرفتار جنگجو سے حاصل معلومات کی روشنی میں غزہ کے جنوبی شہر رفح میں ملٹری آپریشن کیا تھا۔ تھائی شہری اسرائیل میں کھیتوں میں کام کرتے تھے تاکہ اپنی بیوی کے لیے ایک کافی شاپ کھولنے کا خواب پورا کر سکیں۔ وہ اپنی بیوی اور بیٹے کو تھائی لینڈ میں چھوڑ کر تقریباً ڈیڑھ سال سے اسرائیل میں مقیم تھے۔ تھائی یرغمالی کو حماس نے غزہ کی ایک نسبتاً چھوٹی مزاحمتی تنظیم "مجاہدین بریگیڈز" کے حوالے...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت غزہ میں حماس کے خلاف لڑنے کے لیے مقامی مسلح گروہوں کو استعمال کر رہی ہے۔ اس بیان سے چند گھنٹے قبل سابق اسرائیلی وزیر دفاع اویگدور لیبرمین نے الزام عائد کیا تھا کہ نیتن یاہو غزہ میں مقامی مسلح گروہوں کو لڑائی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ان گروہوں کو ‘سیکیورٹی حکام کے مشورے پر’ استعمال میں لایا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملے، اقوام متحدہ نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا تاہم یہ پہلا موقع ہے جب اسرائیلی حکومت نے عوامی طور پر...
(گزشتہ سےپیوستہ) اسرائیل کی غزہ پرمکمل قبضے کی کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کےسنگین نتائج برآمدہوسکتے ہیں۔ اسرائیل کوحماس کی شکست اوریرغمالیوں کی واپسی میں توازن پیداکرنا ہوگاکیونکہ دونوں اہداف بیک وقت حاصل کرنا ممکن نہیں۔ اسرائیل کی موجودہ پالیسی نہ صرف سیاسی طورپرمتنازع ہے بلکہ قانونی اوراخلاقی لحاظ سے بھی خطرناک ہے۔حماس کوکمزور کرنےکی آڑمیں اگرعام شہریوں کونشانہ بنایاجائے،تویہ عالمی سطح پرناقابل قبول ہوگا۔ اقوام متحدہ،یورپی یونین،اورانسانی حقوق کی تنظیموں کوچاہیے کہ وہ صرف مذمت پر اکتفا نہ کریں بلکہ عملی اقدامات کریں جیسے اسلحے کی فراہمی پر پابندی،تحقیقات کیلئے خصوصی کمیشن ، آئی سی سی میں مقدمات کی شروعات سے آغاز ہونا چاہئے۔ عالمی برادری،خاص طورپرمغربی ممالک کو چاہیےکہ وہ صرف زبانی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) فٹ بال کی برآمدات میں اپریل 2025 کے دوران 32.87 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 4.9 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ اپریل 2024 میں فٹ بال کی برآمدات کا حجم 7.3 ارب روپے رہا تھا ۔(جاری ہے) اس طرح اپریل 2024 کے مقابلہ میں اپریل 2025 کے دوران فٹ بال کی قومی برآمدات میں 2.4 ارب روپےیعنی 32.87فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
81ہزار میں 81ارب کاپلاٹ مل گیا، محکمہ صحت کو کیس کادفاع کرنا چاہیے تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب وزیر اعلیٰ کے لیٹرپر کوئی تاریخ نہیں، کہا جاکرہسپتال کی جگہ لے لیں،ہائی کورٹ کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیٔے ہیں کہ عدالت وہ ریلیف بھی دے سکتی ہے جونہ مانگا گیا ہو، اگر غلط کام ہوا ہے توعدالت آنکھیں بند نہ کرے۔ ہائی کورٹ کسی کی درخواست پر بھی اورخود بھی کسی کیس کاریکارڈ طلب کرسکتی ہے، یہ کام ٹرائل کورٹ اورایپلٹ کورٹ نے کرنا تھا جو ہائی کورٹ نے کیا۔ کب سے درخواست گزار نے قبضہ جمارکھا ہے۔ رسک میں فائدہ بھی بہت ہوتا ہے اور...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف مصنفہ سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ سائرہ رضا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گزشتہ شب یہ خبر دی گئی تھی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ اب ان کے قریبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ سائرہ رضا کو رات گئے دل کا شدید دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں۔ اُن کے انتقال کی خبر پر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ سائرہ رضا نے اپنی تحریروں کے ذریعے ناظرین کے دل جیتے اور...
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں خفیہ اطلاعات پر خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس میں 14 دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی دہشتگردوں کو بھارت کی مدد حاصل تھی ، دتہ خیل میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز مادرِ وطن سے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور ایسے تمام فتنوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔
کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کا فرار پولیس اور جیل انتظامیہ کے لیے درد سر اور ایک بڑا امتحان بن چکا ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے ملیر جیل میں بڑا ہنگامہ برپا ہوگیا جس وجہ سے بہت سے قیدی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تعداد 216 بتائی گئی۔پولیس کی جانب سے 216 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 91 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے، جب کہ 125 قیدی تاحال پولیس کی پہنچ سے دور آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کے لیے ان کی تلاش ایک مشکل مہم بنتی جا رہی ہے، جو 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو...
اسرائیل نے غزہ میں حماس کی قیادت کرنے والے محمد السنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد ان کے جانشین کے لیے سب مضبوط امیدوار کا نام سامنے آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 55 سالہ عزالدین الحداد المعروف ابو صہیب نے جنوری میں یرغمالیوں کی رہائی کے وقت مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ عز الدین الحداد کو اسرائیلی فوج نے چھ بار قاتلانہ حملوں میں مارنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار محفوظ رہے۔ وہ ایک بہادر اور دلیر رہنما کی حیثیت سے مقبول ہیں۔ حماس کے ساتھ جڑنے کے بعد سے ہی عزالدین الحداد نے شہید یحییٰ السنوار کے ساتھ مل کر غزہ کی داخلی اور سلامتی امور میں کام کیا۔ غزہ میں اس وقت بچے کچے اسرائیلی یرغمالی عز الدین المعروف ابو...
فائل فوٹو۔ کراچی میں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعہ کے بعد ممکنہ خدشات کے پیش نظر سینٹرل جیل کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جیل کے اندر اور باہر سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی۔ ذرائع کے مطابق جیل کے بیرونی حصے اور اطراف میں ایف سی، رینجرز اور پولیس سیکیورٹی پر مامور رہے گی۔
بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ نے جاری سال کے پہلے چار مہینوں کے لئے لاجسٹک آپریشن کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ اپریل میں ، چین کے لاجسٹک آپریشن نے بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوط لچک اور ترقی کا مظاہرہ کیا ، اور مجموعی طور پر مستحکم اور مثبت ترقی کے رجحان کو برقرار رکھاہے ۔ رواں سال جنوری سے اپریل تک ملک میں سوشل لاجسٹکس کی مجموعی رقم 115.3 ٹریلین یوآن رہی جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں5.6 فیصد کا اضافہ ہے۔جنوری سے اپریل تک ، صنعتی لاجسٹکس کی مجموعی رقم میں گذشتہ سال کی نسبت 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔...
سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج کے دوران ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ادویات کی نقل و حمل کی نوید سنائی ہے، ان کے مطابق حج انتظامات سے وابستہ یہ نئی سروس 2 سال کے گہرے مطالعے اور تجربات کا نتیجہ ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد حج کے دوران بڑے پیمانے پر ادویات کی فراہمی 6 منٹ میں ممکن بنانا ہے کیونکہ زمینی نقل و حمل کے نظام میں یہی کام 90 منٹ میں مکمل کیا جاتا تھا۔ سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ مقدس مقامات پر گاڑیوں اور انسانی بھیڑ کی وجہ سے یہ سروس ادویات کی فراہمی میں درپیش...
کراچی، فرار قیدی کی والدہ ایک مثال بن گئیں، بیٹے کو خود واپس جیل پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے...
کراچی:گزشتہ رات ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے قیدیوں کے فرار کے واقعے کے دوران ایک غیر معمولی اور جذباتی پہلو بھی سامنے آیا، جب فرار ہونے والے ایک قیدی کو اُس کی والدہ نے خود جیل واپس لا کر حکام کے حوالے کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ قیدی جب جیل سے فرار ہو کر گھر پہنچا تو اُس کی والدہ نے نہ صرف اُسے سمجھایا بلکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اُسے فوراً پولیس کی نگرانی میں واپس جیل پہنچا دیا۔ جیل کے باہر قیدی کی والدہ نے اسے پولیس کے حوالے کیا، اور پھر پولیس اہلکاروں سے اپنے بیٹے کی غلطیوں کی معافی مانگتی رہی، قیدی لڑکے کی والدہ پولیس اہلکاروں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا...
اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے کہا ہے کہ غزہ میں واقع امریکہ اور اسرائیل کی حمایت یافتہ ایک امدادی تنظیم کے ایک سینٹر کے قریب ہونے والے حملے کی آزادانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ گزشتہ روز غزہ میں اس امدادی مرکز کے قریب ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں کم از کم 31 فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ مقامی ریسکیو اہلکاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ ہلاکتیں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں ہوئیں۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کے بارے حقائق جاننے کی غرض سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ گوٹیرش نے کہا، ''غزہ میں امداد کے حصول کی...
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قربانی کی برکت سے شرق تا غرب عالم اسلام مساوات کی عملی تصویر ہوتا ہے، قربانی کے ایام اسلامی بھائی چارہ کی عظیم الشان روایات کے امین ہیں، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر قربانی سے بیک وقت حقوق اللہ اور حقوق العباد کی تکمیل ہوتی ہے، قربانی کی برکت سے شرق تا غرب عالم اسلام مساوات کی عملی تصویر ہوتا ہے۔ قربانی کے ایام اسلامی بھائی چارہ کی عظیم الشان روایات کے امین ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہزاروں خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائے گی۔ حفظان صحت کے...
اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر نے کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ حیدرآباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسہ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتِ پاکستان سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر اسرائیل بھارت مردہ باد جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا۔انہوں نے کہا کہ آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے، غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ مسلم حکمراں اپنی خاموشی کے باعث اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں شریک ہیں۔اُن کا کہنا...
حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر’’ اسرائیل ،بھارت مردہ باد‘‘ جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ۔ غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل ’’جنگ...
اسرائیل نے فرانسیسی صدر میکرون پر یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری رکھنےکا الزام عائد کردیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی صدر میکرون کی یہودی ریاست کے خلاف صلیبی جنگ جاری ہے، صدر میکرون کو حقائق سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے دعویٰ کیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی ناکہ بندی نہیں ہے اور امداد پہنچانے کے لیے اسرائیل سہولت فراہم کر رہا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ حماس پر دباؤ ڈالنےکے بجائے میکرون انہیں فلسطینی ریاست کا انعام دینا چاہتے ہیں اور اسرائیل پر پابندیاں لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نےکہا ہےکہ ہم...
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت ترقیاتی سیکٹرز کی کارکردگی اور زیرالتواء ادائیگیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری اور سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے ڈویلپمنٹ سیکٹرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر، لوکل گورنمنٹ، فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ، برقیات، صحت عامہ، تعلیم، ٹورازم سمیت تمام ڈویلپمنٹ سیکٹرز کی زیرالتواء ادائیگیوں کو تین دن کے اندر اندر یکسو کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔ ترقیاتی منصوبوں کی ہر صورت مقررہ...
جمعہ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے جید علماء مشائخ نے کہا کہ عالم اسلام کے مرکز حرمین شریفین سے فلسطین و کشمیر سمیت مسلمانوں پر جاری وحشیانہ مظالم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز ظالم و استعماری طاقتوں پر لرزہ طاری کردے گی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام 300 سے زائد مساجد میں اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ نے اپیل کی ہے کہ امام حج بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ خونی جارحیت و بمباری کے خلاف بیداری کا پیغام دیں، سعودی حکومت ایام حج کے اختتام پر مسلم حکمرانوں کی عالمی فلسطین کانفرنس بلائے اور لاکھوں شہدائے فلسطین کے خون کا حساب لینے اور...
پاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد نے برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت تقریبا 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آگئے ہیں، دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشاد نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مستقبل میں جب بھی جنگ ہوگی وہ کشمیر کے متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گی،پاک بھارت کشیدگی ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا ہے،پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود...
اپنے تازہ خطاب میں یمنی رہبر انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی، مسجد اقصی کی تباہی اور اس ملک (فلسطین) کی پوری سرزمین پر قبضہ ہی قابض و سفاک صیہونی رژیم کا اصلی ہدف ہے اور حالیہ تمام شہادتیں بھی اسی مسئلے کیساتھ ہم آہنگ ہیں! اسلام ٹائمز۔ یمنی اسلامی انقلاب اور مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدر الدین الحوثی نے غزہ اور پورے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے اپنے تازہ خطاب کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 600 دن سے زائد کی انسانیت سوز جنگ کے باوجود بھی قابض و سفاک صیہونی رژیم غزہ کے عوام کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے،...
اپنے ایک خطاب میں انصار الله کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دشمن ایسی صورتحال میں غذا تقسیم کرنے کا ڈھونگ رچا رہا ہے جب ہزاروں کنٹینرز غزہ سے باہر اس پٹی میں جانے کیلئے منتظر ہیں جبکہ ان کنٹینرز میں موجود غذائی مواد گل سڑ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کے سربراہ "سید عبدالمالک الحوثی" نے کہا کہ جنگ کے 600 روز گزرنے کے باوجود اسرائیل ابھی تک غزہ کے لوگوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم فلسطینی عوام کو درپیش المیے کو دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ یہ مسائل 77 سالہ ماضی رکھتے ہیں۔ ایک فلسطینی ڈاکٹر کے 9 بچوں پر اسرائیلی...
فرانس میں مسیحا کے روپ میں درندہ صفت سرجن کو 20 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 74 سالہ سرجن جوئیل لی اسکوارنیک پر 1989ء سے 2014 کے درمیان کیے گئے 111 زیادتی اور 189 جنسی حملوں کے الزامات تھے۔ سرجن جوئیل لی نے اپنی ملازمت کے دوران مغربی برطانیہ کے مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو آپریشن کے لیے بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ جوئیل لی اسکوارنیک کو پہلی بار 2005 میں بچوں کی نازیبا ویڈیوز ڈاؤن لوڈ کرنے پر سزا ہوئی تھی۔ بعد ازاں اُسے ایک اور کیس میں 2017 میں دوبارہ حراست میں لیا گیا اور اس کے گھر سے پولیس کو ایک الیکٹرانک ڈائری ملی تھی۔ پھر 2020 میں بھی سرجن جوئیل لی اسکوارنیک کو...
کراچی: سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران جھوٹ پھیلانے پر بھارتی میڈیا پر عالمی سطح کی پابندی عائد ہونی چاہیے، میڈیا باڈیز برطانیہ اور امریکا میں بھارتی میڈیا کے خلاف ہتک عزت کے مقدمات دائر کریں۔ یہ بات انہوں نے ایف پی سی سی آئی میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے دوران خطاب میں کہی۔ انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اظہار تشکر کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ بھارت نے جنگ کی شروعات کی اختتام پاکستان نے کیا یہ اتنا تاریخی معرکہ ہے کہ یوم تشکر چلتے رہیں گے یہ ایسی فتح ہے جس کا جشن چلتا رہے گا کسی نے 65 تو کسی نے 71 کی...
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے اشتعال انگیزی کرتے ہوئے اسرائیل کے 1967 میں مشرقی بیت المقدس پر قبضے کے 58 سال مکمل ہونے پر ایک متنازع ویڈیو جاری کر دی۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے جاری ویڈیو میں وہ مسجد اقصی کے نیچے کھودی گئی متنازع سرنگ میں چلتے نظر آرہے ہیں۔نیتن یاہو نے اشتعال انگیز بیان میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا ابدی دارالحکومت قرار دیا اور دوسرے ممالک پر زور دیا کہ وہ بھی اسے تسلیم کریں، اپنے سفارتخانے یہاں منتقل کریں۔