عالمی دہشتگرد اسرائیل اور امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا، اراکین جی بی کونسل
اشاعت کی تاریخ: 13th, June 2025 GMT
گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کونسل کے اراکین کونسل محمد ایوب شاہ، اقبال نصییر، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، سید شبیہ الحسنین، حشمت اللہ اور عبد الرحمٰن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسرائیلی حملہ میں شہید ایرانی قیادت اور دیگر شہریوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم دنیا اسرائیل کی اس بزدلانہ جارحیت کا نوٹس لے اور فوری کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے ۔ یہ ناپاک سازش صرف ایران کیخلاف ہی نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے، ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ایرانی بہن بھائیوں کی ہر محاذ پر بھرپور حمایت کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔