2025-11-26@15:15:35 GMT
تلاش کی گنتی: 104380
«خصوصی مشقیں کی»:
(نئی خبر)
فرانس کے ایک شہری، جو آن لائن ‘Glubux’ کے نام سے مشہور ہیں، گزشتہ 8 سالوں سے اپنے گھر میں لیپ ٹاپ بیٹریوں کی مدد سے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، Glubux نے تقریباً 1,000 استعمال شدہ لیپ ٹاپ بیٹریاں جمع کیں اور ان کے اندر موجود سیلز (زیادہ تر Lithium-ion 18650) نکال کر ایک خاص ریک سسٹم میں دوبارہ ترتیب دی، تاکہ زیادہ مستحکم اور قابلِ اعتماد بیٹری پیک تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے سولر پینلز بھی نصب کیے اور بیٹری بینک کو گھر سے تقریباً 50 میٹر دور ایک الگ شیڈ میں رکھا تاکہ شارٹ سرکٹ یا آگ کے خطرات کم ہوں۔ یہ سسٹم پچھلے 8 سالوں سے بغیر کسی بیٹری فیل ہونے...
بنوں میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر 24 نومبر کو آپریشن کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ایک مخصوص مقام پر موجود تھے جسے فورسز نے مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد کو گرفتار یا ختم کیا جا سکے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان اور فیڈرل ایپکس کمیٹی کے وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت پاک فوج اور قانون نافذ کرنے...
اوگرا کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی بھی اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ گیس قیمتوں کے حوالے سے غلط تاثر پیش کیا جا رہا ہے اور قیمتوں میں ردوبدل کی کوئی ضرورت سامنے نہیں آئی۔ ان کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے اوگرا کی جانب سے مقرر کی گئی ریونیو ضروریات، ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن سے پوری ہو رہی ہیں، اس لیے قیمتیں تبدیل نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اوگرا نے موجودہ مالی سال کے لیے گیس...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 62 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 819 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 118 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 61 ہزار 984 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا تھا۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کو بریفنگ میں بتایا کہ سیاسی پیش رفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال اب بھی نہایت تشویشناک ہے اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہ کن جنگ نے دو برسوں میں 70 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی جان لی ہے جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے، جبکہ پورا سماجی و معاشی ڈھانچہ تقریباً ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود 300 سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ زمینی صورتحال پرامن نہیں ہوئی۔ پاکستانی مندوب نے بتایا کہ حالیہ سیاسی کوششوں میں اعلیٰ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اوگرا کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ تعین کے مطابق گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان اوگرا نے وضاحت کی کہ گیس قیمتوں کے تعین کے بارے میں غلط تاثر پیش کیا ہے، قیمتوں میں رد و بدل کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے مالی سال 2025-26 کے لیے طے کردہ ریونیو ضروریات کو ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن پورا کر رہی ہے، قیمتوں میں ردوبدل نہیں ہوا۔ 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات:...
—فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔عدالت نے 23 دسمبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روکتے ہوئے ان کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کر دی۔ بشریٰ بی بی کی ایک اور بانی پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں توسیعجعلی رسید اور پی ٹی آئی احتجاج کے دوران درج کیسز میں بشریٰ بی بی کی ایک اور بانئ پی...
راولپنڈی: ایف آئی اے نے طلبی کے جعلی یا مشتبہ نوٹسز کی روک تھام کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی یا مشتبہ طلبی نوٹسز کے اجرا کو روکنے اور نظام کو مزید شفاف بنانے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مینوئل اور دستی طور پر جاری کیے جانے والے طلبی نوٹسز کا اجرا بند کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اب دفعہ 160 کے تحت جاری ہونے والے تمام طلبی نوٹسز صرف الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جائیں گے اور ہر نوٹس پر ایک منفرد اور قابلِ تصدیق کیو آر کوڈ درج ہوگا۔ اگر کسی شہری کو دستی، مینول یا کسی بھی ایسی شکل میں...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی گرفتاری سے روک دیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔ عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث ضمانت کی درخواستوں پر دلائل...
انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔ بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے میزبان کرغزستان کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دی۔ And that’s the final whistle! Two games, two massive wins. The streak continues. Pakistan Zindabad! ???????????? pic.twitter.com/ewJmnYONuT — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 24, 2025 پہلے ہاف میں پاکستان کو دو صفر سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول اسکور کیا جس کے بعد اسکور 1-3 ہوگیا جو کھیل کے اختتام تک رہا۔ Muhammad Mustafa with a ROCKET! Pakistan leads 1–0 against Kyrgyzstan! ???????????? pic.twitter.com/fRbjZEB0yg — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 24, 2025 پاکستان کی جانب...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی مؤثر اور کامیاب کارروائی پر فورسز کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے 22 دہشت گردوں کے خاتمے پر فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت، بہادری اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف مسلسل بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ حکومت اور قوم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس مقصد...
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر ایک بار پھر ملک کا امن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، ایف سی اہلکاروں نے بروقت، مؤثر اور دلیرانہ انداز میں دہشت گردوں کا مقابلہ کر کے ایک بڑا سانحہ ٹال دیا، جو پوری قوم کیلئے فخر اور حوصلے کا باعث ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونیوالے بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید ہونیوالے بہادر جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اور کہا ہے کہ یہ شہدا قوم کے ہیرو اور ہمارا فخر ہیں، جب...
بھارت اور طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کے پس منظر میں افغانستان کی جانب سے بھارت کو سرمایہ کاری کی خصوصی پیشکش نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب افغان عوام بھوک، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے شدید معاشی بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ افغانستان کے وزیرِ صنعت و تجارت الحاج نورالدین عزیزی نے بتایا کہ افغان حکومت مختلف شعبوں میں بھارتی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مراعات دینے کے لیے تیار ہے۔ ان کے مطابق بھارت کو ٹیرف سپورٹ کے ساتھ زمین بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ نئی سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کو پانچ سال کی ٹیکس چھوٹ دی جائے...
عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی ،بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں بڑی پیش رفت ،عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست میں جیل سپریڈنٹ کا اہم جواب سامنے آگیا ۔سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی کی جیل سے ہدایات نے ماضی میں کئی مواقع پر معاشرت میں تشدد کو ہوا دی ،سپریڈنٹ اڈیالہ جیل نے بانی کے ایکس اکاؤنٹ کی جیل سے آپریٹ ہونے کی تردید کر دی ۔سپریڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی جیل میں سخت سرویلنس میں ہیں ،بانی اور ان پر تعینات اسٹاف کو مستقل سرچ کیا...
پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ اور میزبان فضا علی اپنی بیٹی کے ساتھ بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ فضا علی فرال فواد کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلیے بیرون ملک کے دورے پر ہیں جس کے دوران اُن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر ہوئیں تو ایک طوفان برپا ہوگیا۔ @user3370214021960 AQPiqQIj3TfBSR8Akk9keHFxnYj2QR3e3izqBhSLdy2dDlOWDyH-83okdRPWc2PXbQxQjOfjuJsr-JkALgyzSFLDlSOr2KVTZYO58twYQ5s5jQ ♬ strange sound – user3370214021960 فضا علی اور فرال کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کے کپڑوں پر تنقید کی اور انہیں مناسب لباس پہننے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان میں رہ کر قمیص شلوار اور بیرون ملک جاتے ہیں مغربی لباس۔ ایک جذباتی صارف...
اپنی بولڈ شخصیت اور صاف گوئی کے باعث میڈیا انڈسٹری میں نمایاں مقام رکھنے والی میزبان متھیرا کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ متھیرا حال ہی میں ایک فیشن شو کے ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں جہاں ان کی واک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ متھیرا طویل عرصے سے میزبانی کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور متعدد شخصیات کا انٹرویو کرچکی ہیں۔ وہ ایک سنگل مدر ہیں اور ہمیشہ کھل کر اپنی جدوجہد، وزن میں اتار چڑھاؤ اور نئی چیزیں آزمانے کے شوق کے بارے میں بات کرتی رہی ہیں۔ فیشن شو میں متھیرا نے سلک کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا تھا جو شادیوں کے سیزن کے...
اوگرا نے واضح کیا ہے کہ کچھ نیوز چینلز نے گیس قیمتوں کے تعین کے حوالے سے غلط تاثر پیش کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق حالیہ جائزے میںگیس کی قیمتوں میں کسی قسم کے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔ اوگرا کے مطابق24 نومبر 2025 کو مالی سال2025-26 کے لیے طے کی گئی ریونیو ضروریات ایس این جی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے موجودہ نیٹ ورک سے حاصل ہونے والی آمدن سے پوری ہو رہی ہیں، اس لیےقیمتوں میں کسی ردوبدل کی ضرورت نہیں پڑی۔
1971کی جنگ میں پاک فوج نے بھارتی افواج اور دہشتگرد مکتی باہنی کے ظلم و بربریت کے سامنے بہادری کی تاریخ رقم کر دی۔ بہادری اور جرات مندی کی کئی ان دیکھی اور ان سنی داستانوں میں سے ایک کہانی میجر انیس احمد خان شہید کی بھی ہے۔ میجر انیس احمد خان کی سپاہ کو دریائے کوباڈک کے جزیرہ نما علاقہ کومکتی باہنی کے دہشتگردوں سے آزاد کرانے کا مشن سونپا گیا۔ مضبوط دفاعی مورچوں سے لیس 6 مربع میل کے علاقہ پر پھیلا ہوا یہ جزیرہ مکتی باہنی کے دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ تھا۔ جذبہ شہادت سے سرشار میجر انیس احمد خان اپنے جوانوں کے ساتھ آرٹلری کے بغیر دشمن کو سبق سکھانے میدان میں اتر گئے۔ پاک...
کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں خالصتان کے حوالے سے ایک بڑا ریفرنڈم منعقد ہوا جس میں 53 ہزار سے زائد سکھوں نے بھارتی پالیسیوں کے خلاف اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ریفرنڈم کے دوران سکھ برادری نے بھارتی حکومت کے مبینہ جابرانہ اقدامات اور مودی سرکار کی پالیسیوں کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی۔ علیحدگی پسند تنظیم "سکھ فار جسٹس" (SFJ) کے مطابق شدید سردی کے باوجود ہزاروں سکھوں نے طویل قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالا۔ تنظیم کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ریفرنڈم کو “ہندوتوا کے دہشت گرد مودی کی گولی اور بم کا جواب” قرار دیا اور کہا کہ مودی حکومت کی “سیاسی موت” صرف بیلٹ اور عالمی احتساب کے ذریعے ہی ممکن ہے۔...
ملک بھر کے کنٹونمنٹس بورڈ میں منتخب ممبران کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 44 میں سے 37 کنٹونمنٹس بورڈ کے وائس پریذیڈنٹس منتخب ممبران کے اختیارات ختم ہوگئے ہیں۔ الیکشن کمیشن شیڈول پر اب ان کنٹونمنٹس میں نئے بلدیاتی الیکشن ہونگے۔ نئے الیکشن تک اب ہر کنٹونمنٹ بورڈ میں دو رکنی نامزد کئیر ٹیکر بورڈ کام کرے گا جبکہ دو رکنی کئیر ٹیکر بورڈ میں ایک نامزد سویلین ایک نامزد فوجی ممبر ہوگا۔ علاوہ ازیں کنٹونمنٹس ایگزیکٹیو آفیسرز سے کئیر ٹیکر بورڈ کے لیے نام طلب کرلیے گئے ہیں۔ کئیر ٹیکر بورڈ کے لیے نام 26 نومبر کو دفتری اوقات ختم ہونے سے پہلے ریجنل ڈائریکٹر ایم ایل سی کو فراہم کرنے ہونگے ۔ منتخب ممبران...
لاہور قلندرز کے بعد مزید دو فرنچائزز نے اپنے پی ایس ایل معاہدے کی تجدید کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کرلی ہے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدے کی تجدید پر اظہار مسرت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے۔ان کا وژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس...
بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے 22 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 24 نومبر کو کارروائی کی، جہاں بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد موجود تھے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائی کے بعد کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی روپوش بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کو گرفتار کیا یا ٹھکانے لگایا...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف یوٹیوبر عمار خان یاسر نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ نہیں میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والا اس کے بینک اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بتا کر OTP مانگ کر اکاؤنٹ خالی کرنے کی کوشش کرتا رہالیکن میں نے کال ریکارڈ کی اور ویڈیو کے ذریعے عوام کو خبردار کیا۔ تفصیلات کے مطابق عمار خان یاسر کا کہناتھا کہ ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جس کے بعد متعدد لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ بھی ایسے ہی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی افراد کے 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے جبکہ ایک شخص کے 16 لاکھ روپے تک نکال لیے...
بالی ووڈ کی معروف ہدایت کار، کوریوگرافر اور ریئلٹی شو جج فرح خان نے انکشاف کیا ہے کہ یوٹیوب کے ذریعے ہونے والی آمدن ان کے پورے فلمی کیریئر کی کمائی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ فرح خان جنہوں نے ’جو جیتا وہی سکندر‘ کے مقبول گیت ’پہلا نشہ‘ کی کوریوگرافی سے شہرت پائی اور بعد ازاں ’میں ہوں نا‘ اور ’اوم شانتی اوم‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں ڈائریکٹ کیں، وہ انڈین آئیڈل، جھلک دکھلا جا، ناچ بلیے، انڈیا گاٹ ٹیلنٹ اور سیلیبریٹی ماسٹر شیف سمیت کئی ریئلٹی شوز میں جج کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پارٹیوں میں لوگ میرے شوہر کو نظرانداز کرتے اور مجھ ہی سے بات کرتے تھے، فرح خان...
غزہ جنگ میں الجنھے کی وجہ سے اسرائیلی فوج میں خودکشیوں کا رجحان بھی دیکھا گیا۔ اکتوبر 2023ء سے اکتوبر 2025ء کے دوران اس جنگ کے دوران 36 اسرائیلی فوجیوں نے مختلف اوقات میں خود کشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں غزہ جنگ کی وجہ سے عام شہریوں اور فوجیوں میں دماغی پریشانیوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک اسرائیلی اخبار "یدوتھ اہرونوتھ" میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 سال جاری رہنے والی غزہ جنگ کی وجہ سے اسرائیلی فوج سمیت عام شہریوں میں نفسیاتی مسائل میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اسرائیلی اخبار یہ بھی دعویٰ کر رہا ہے کہ طویل عرصے سے جاری جنگ...
—فائل فوٹو مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے باعث دوحہ اسلام آباد کی پرواز کی مسقط میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز کیو آر 614 نے ساڑھے 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا۔اسلام آباد سے دوحہ کی پرواز کیو آر 615 کی روانگی میں تاخیر کر دی گئی۔
فائل فوٹو ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اسلام آباد پہنچ گئے۔سفارتی ذرائع کے مطابق علی لاریجانی آج صدر مملکت، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوسرے روز علی لاریجانی پاکستان کی عسکری قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔پاکستان روانگی سے قبل علی لاریجانی نے کہا کہ وہ ایک بھائی چارے والے اور دوستانہ ملک پاکستان کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان دو اہم اور بااثر ممالک ہیں جو خطے میں دیرپا سلامتی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
رجب بٹ اپنی کسی نہ کسی حرکت یا بات کی وجہ سے سرخیوں میں بنے رہتے ہیں۔ اب حال ہی میں ان کی ایک بیرون ملک سے ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی جس کی وجہ اُن کی ویڈیو میں اووَر ایکٹنگ ہے۔ رجب بٹ ایک مشہور پاکستانی شخصیت ہیں جن کے مداحوں کی بڑی تعداد ہے۔ ان کے یوٹیوب پر 80 لاکھ کے قریب سبسکرائبرز ہیں اور وہ بیٹنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر سے متعلق الزامات کی وجہ سے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد اس وقت برطانیہ مقیم ہیں۔ ان کا خاندان، ان کے والدین، بہن، بیوی اور بیٹا پاکستان میں رہتا ہے بشمول ان کے قریبی دوستوں کے بھی جیسے حیدر، ڈوگر اور دیگر۔ عجب بٹ اپنے تنازعات...
اسکینڈلز کا شکار رہنے والی ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کے ایک وائرل بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو ایک بار پھر برہم کردیا ہے۔ سامعہ حجاب نے ایک ویڈیو میں کھل کر کہا کہ وہ دبئی میں ایک ایسے لڑکے کی تلاش میں ہیں جو انھیں مالی مدد فراہم کرسکے۔ سامعہ نے ویڈیو میں کہا، ’’فی الحال میں اپنے مالی معاملات خود سنبھال رہی ہوں، لیکن میں سنجیدگی سے ایک بوائے فرینڈ کی تلاش کر رہی ہوں کیونکہ تین ماہ سے سنگل ہوں، اور دبئی میں بغیر بوائے فرینڈ کے لڑکیوں کےلیے زندگی گزارنا بہت مشکل ہے۔ مجھے واقعی ایک بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے، لہٰذا اگر کوئی دلچسپی رکھتا ہو تو رابطہ کرے۔ ویسے، بڑے دل والے لڑکے لڑکیوں...
اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید 4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ عالمی دباؤ اور مسلسل مطالبات کے باوجود اسرائیل کی جانب سے حملے بدستور جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکا ہے، جن واقعات میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم اُنروا نے بھی غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ علاقے میں 90 فیصد سے زیادہ آبادی مکمل طور پر امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون پر تشدد اور اس کے بال کاٹے جانے کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے اپنا نام ایمان بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ڈیڑھ ماہ قبل پیش آیا تھا۔ اپنے بیان میں اس نے بتایا کہ ثنا نامی لڑکی اور ارمان نامی شخص اسے اس کے گھر سے لے کر مصریال روڈ، کرسچن کالونی میں واقع ایک فلیٹ میں گئے، جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس کے بال کاٹے گئے اور ویڈیو...
نیشنل کانفرنس کے ترجمان تنویر صادق نے کہا کہ بی جے پی ایسے اداروں میں مذہبی تعصب پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی رہنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے ویشنو دیوی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ایکسیلنس میں صرف ہندوئوں کو داخلہ دینے کے مطالبے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیشہ ورانہ اداروں کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ردعمل میرٹ پر غیر ہندو امیدواروں کے لئے ایم بی بی ایس کی 42 نشستیں مختص کرنے پر اپوزیشن لیڈر سنیل شرما کی قیادت میں بی جے...
سیاسی پیشرفت کے باوجود مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال بدستور سنگین ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز نیویارک:(آئی پی ایس)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عاصم افتخار نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ صدرِ محترم ہم نائب خصوصی کوآرڈی نیٹر برائے مشرق وسطیٰ امن عمل جناب رامیز الاکبروف کے جامع بریفنگ پر اُن کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں سے دنیا نے غزہ میں ایک تباہ کن جنگ کو...
پانچ سال کی آئینی مدت پوری، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز گلگت (آئی پی ایس) گلگت بلتستان حکومت کی مدمت مکمل ہونے پر اسمبلی تحلیل ہوگئی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کردیا گیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مشاورت کے بعد تقرری کی منظوری دی۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد خان ضلع استور کے گاﺅں ناصرآباد سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کابینہ کی تشکیل کے بعد نگران حکومت عام انتخابات تک ذمہ داریاں نبھائے گی۔ قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت کی مدت 24 نومبر کو مکمل ہوگی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات فروری 2026...
پاکستان دنیا کےساتھ مل کر خواتین پرتشدد کیخلاف آواز بلند کر رہا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام میں کہا پاکستان تمام دنیا کے ساتھ مل کر خواتین پر تشدد کے خاتمے کیلئے اپنی آواز بلند کر رہا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نےکہا اس سال یہ دن “خواتین کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد” ہونے کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے ۔ جو جدید دور میں خواتین کو مختلف سطحوں اور پلیٹ فارمز پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کی طرف توجہ دلاتا ہے ۔ شہبازشریف کا مزید کہنا تھا...
یو این او میں پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے تین سو سے زائد فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، یہ ایک کڑوی حقیقت کی نشاندہی کرتا ہے، زبانی طور پر اعلان کردہ امن نے زمینی سطح پر ابھی تک مکمل تحفظ اور استحکام فراہم نہیں کیا۔ جانیں اب بھی ضائع ہو رہی ہیں، گھر اب بھی مسمار ہو رہے ہیں اور خاندان اب بھی خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں سیاسی پیشرفت کے باوجود صورتحال بدستور نہایت سنگین...
خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف علی زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے خواتین پر تشدد کے خاتمے کے بین الاقوامی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین پر تشدد انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے اجتماعی عزم و اقدام ناگزیر ہے۔ صدرِ مملکت نے دنیا بھر کی خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو تعلیم، ہنرمندی اور معاشی خودمختاری کے ذریعے بااختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مضبوط قانونی ڈھانچہ اور معاشرتی رویّوں میں مثبت تبدیلی صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس سال کے موضوع تمام خواتین و لڑکیوں کے خلاف ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے...
ایورٹن نے تقریباً پورا میچ 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف اولڈ ٹریفورڈ میں 12 سال بعد اپنی پہلی پریمیئر لیگ فتح حاصل کر لی۔ یہ سب اس وقت ہوا جب مڈفیلڈر ادریسا گانا گیئے کو اپنے ہی ساتھی کھلاڑی مائیکل کین کو تھپڑ مارنے پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سعید نیسا‘، وادی کیلاش سے فٹبال کے میدان تک پیر کی شب کِیرنن ڈیو سبری ہال کے شاندار پہلے ہاف کے گول نے مہمان ٹیم کو 0-1 کی فتح دلائی۔ انہوں نے 13ویں منٹ کے اس واقعے کے باوجود زبردست ثابت قدمی دکھائی، جس میں ناراض گیئے کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا۔ People failed to read the law's of...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، تائیوان اور یوکرین سے متعلق امور پر بات چیت کی۔چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر چین کا مؤقف دوٹوک انداز میں پیش کرتے ہوئے کہا کہ تائیوان کا چین کے ساتھ دوبارہ اتحاد جنگِ عظیم دوم کے بعد قائم ہونے والے بین الاقوامی نظام کا اہم ستون ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی کامیابیوں کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔چینی صدر نے تائیوان سے متعلق یہ واضح مؤقف ایسے وقت میں اختیار کیا ہے جب حال ہی میں جاپانی وزیراعظم کے...
مبصرین کا کہنا ہے کہ سیاسی کارکنوں سمیت کشمیری قیدیوں کے انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزی جاری ہے جس سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اجتماعی سزا کی قابض حکام کی وسیع تر پالیسی کی عکاسی ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بنیاد پرستی کو روکنے کی آڑ میں جیلوں میں ظالمانہ اقدامات اور کشمیری نظربندوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے اور ان کی نگرانی مزید سخت کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سیاسی اختلاف کو دبانے اور مزاحمت کو جرم قرار دینے کی وسیع تر بھارتی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ قابض...
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ شی جن پنگ ایک عظیم رہنماء ہیں۔ ہماری گفتگو انتہائی مفید تھی، جس میں یوکرین، فینٹانیل کی سمگلنگ روکنے اور امریکی کسانوں کے لیے سویا بین کی بڑھتی ہوئی خریداری شامل تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک گھنٹے تک بہت اچھی اور مثبت ٹیلی فونک گفتگو کے فوراً بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اپریل 2026ء میں بیجنگ کا سرکاری دورہ کریں گے، جبکہ شی جن پنگ کو بھی 2026ء کی دوسری نصف میں امریکہ آنے کی دعوت دی گئی ہے، جسے قبول کر لیا گیا۔ یہ اعلان دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین کی جنگ،...
جڑانوالہ+ اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی6 نشستوں پر کلین سویپ کر دیا اور صوبائی اسمبلی کی 7 نشستوں میں سے 6 پر کامیابی حاصل کی۔ ایک پی پی کے حصہ میں آئی ہے۔ سب سے بڑا اپ سیٹ ہری پور حلقہ این اے 18 میں ہوا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہر ناز کو 43 ہزار 776 ووٹوں سے شکست ہوئی۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے بابر نواز خان حلقہ این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ 63 ہزار 996 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ شہر ناز عمر ایوب ایک لاکھ 20 ہزار 220...
اسلام آباد+ صوابی (نیٹ نیوز+ نامہ نگار) تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔ بیان میں کہا پنجاب سے میری گزارش ہے آج 25 نومبر بروز منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب نے ایک آواز بن کر خان کی بہادر فیملی کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات اْن کی فیملی کا آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، ہمیں ان ملاقاتوں کو روکنے کے خلاف آواز بلند کرنی ہے۔ انہوں نے تمام ایم این اے، ایم پی اے، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں، ورکرز اور تحریکِ انصاف کے درد مند سپورٹرز سے گزارش کی ہے کہ جب تک خان کے...
یکس اپڈیٹ پاکستان کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈا کرنے والے بھارت افغانستا ن پی ٹی ایم سے منسلک اکاؤنٹ بے نقاب
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سیث) سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب — بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔ پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے وی پی این کا استعمال بھی عام تھا۔ مزید...
ویب ڈیسک:موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں پشاور ٹال پلازہ سے صوابی تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔ نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی شدت کے سبب گاڑیوں کا بروقت نظر نہ آنا حادثات کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے، جس کے پیشِ نظر یہ فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ناگزیر تھا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب حدِ نگاہ چند میٹر تک محدود ہو جائے،اس لیے ٹریفک کی عارضی بندش ایک حفاظتی اقدام کے طور پراختیار کی گئی ہے۔...
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلی خیبرپی کے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلی کے پی کیخلاف کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کئے اور سابق وزیراعلی خیبرپی کے کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 29 نومبر تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
لاہور (خبرنگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے بانی پی ٹی آئی پر 9 مئی کا صرف ایک مقدمہ چلانے کی مرکزی درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کا حکم اور بانی پی ٹی آئی کی درخواست بحال کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے موقف اپنایا کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟۔ جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں نے تو کوئی غلط خبر نہیں دی۔ عدالت نے کہا کہ یہ جو آپ کے ساتھ انتظار پنجوتھا کھڑے...
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمد سہیل آفریدی نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں مسلسل تاخیر پر وزیرِاعظم کو تحریری خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ نے لکھا ہے کہ منصوبے کا 35 سال بعد بھی شروع نہ ہونا وفاق اور صوبے کے درمیان عدم اعتماد پیدا کر رہا ہے، چاروں صوبوں کے میگا آبپاشی منصوبوں میں صرف سی آر بی سی لفٹ کینال منصوبے پر پیشرفت نہیں ہوئی۔ 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت باقی تینوں صوبوں کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 2016 میں CCI نے منصوبے کی فنانسنگ 65 فیصد وفاق اور 35 فیصد خیبر پی کے کے ذمہ مقرر کی تھی۔ وفاقی حکومت نے خیبر پی کے کے منصوبے سرد خانے میں ڈال دیئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس میں آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔ تاہم ان کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور وزیراعلیٰ کی حاضری سے استثنا کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے سہیل آفریدی کی استثنا کی درخواست ایک دن کے لیے منظور کرلی اور کیس کی اگلی سماعت آج دوپہر 12 بجے مقرر کردی۔دریں اثنا پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے الیکشن کمیشن کی طلبی کے نوٹس کے خلاف دائر...
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پہلی بار زعفران کی خوشبو بکھرنے لگی ہے، کیونکہ مقامی سطح پر لگائے گئے زعفران کے پودوں نے پھول دینا شروع کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم پیشرفت ہے جو مستقبل میں علاقے کی معیشت اور زراعت دونوں کے لیے نئے امکانات پیدا کر سکتی ہے۔ محکمہ زراعت سوات نے مقامی زمینداروں کے تعاون سے سرکاری سطح پر مختلف علاقوں میں زعفران کے پودے لگائے، جو اب کامیابی سے پھول لا رہے ہیں۔ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو جلد سوات اپنی قدرتی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ زعفران کی خوشبو اور پیداوار کے باعث بھی شناخت حاصل کرے گا۔ یہ منصوبہ نہ صرف سوات بلکہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی معیشت کو مضبوط...
ذرائع کے مطابق بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے جموں کی ایک ٹاڈا عدالت میں دو خودساختہ عینی شاہدین پیش کئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے 1990ء میں سرینگر میں بھارتی فضائیہ کے چار اہلکاروں کے قتل میں یاسین ملک کی مرکزی ملزم کے طور پر شناخت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنمائوں اور قانونی ماہرین نے سینئر کشمیری رہنمائوں بالخصوص جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم کئے گئے مقدمات میں ثبوت گھڑنے اور خودساختہ گواہ پیدا کرنے پر بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت اور اس کی...
عبدالرزاق باجوہ جو کبھی ٹویوٹا کمپنی کی پاسو کار چلاتے تھے وقت کے ساتھ ساتھ ان کا خاندان بڑھتا گیا تو انہیں اب بڑی اور پاسو کے مقابلے میں طاقت ور گاڑی کی ضرورت تھی تو انہوں نے اپنی معلومات پوری کرنے کے بعد کرولا خریدی اور جب اس سے بھی ضرورت پوری نہ ہوئی تو دل تو چاہا کہ کوئی سیون سیٹر گاڑی خریدیں لیکن جیب نے اس کی اجازت نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان الیکٹرک وہیکل سیکٹر میں اہم سنگ میل، مقامی طور پر اسمبل الیکٹرک کاریں لانچ عبدالرزاق باجوہ کا کہنا ہے کہ دنیا جب آٹو انڈسٹری میں ترقی کر رہی تھی ہم مہنگے داموں وہی گاڑیاں خریدنے پر مجبور تھے جن میں جدید سہولیات تک نہیں...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت کی تشکیل کے وقت مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہاف ٹرم پر معاہدہ ہوا تھا، لیکن وہ خود اس مذاکرات کا حصہ نہیں تھے۔ انہیں بتایا گیا کہ اس پر اتفاق ہوا ہے، جس میں وزیرِاعظم، اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کی مدت نصف نصف طے کرنے کی بات ہوئی۔ حکومت میں شیئرنگ کے یہ اصول اب بھی لیڈرشپ کے درمیان برقرار ہیں اور یہ مکمل طور پر قیادت کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعظم اور اسپیکر کی مدت پر بھی ہاف ٹرم کے لیے اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پی پی میں آدھی آدھی مدت کے لیے حکومت کا فارمولا طے ہے، یوسف رضا...
لندن: دنیا بھر کے طبی ماہرین اس وقت حیرت زدہ ہیں جب تین سالہ امریکی بچہ اولیور چو ایک انقلابی جین تھراپی حاصل کرنے والا دنیا کا پہلا مریض بن کر غیرمعمولی صحت یابی حاصل کر رہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اولیور ایک نہایت نایاب موروثی بیماری ہنٹر سنڈروم (ایم پی ایس 2) کا شکار تھا جو جسم اور دماغ کو بتدریج متاثر کرتی ہے۔ اس مرض کے شدید ترین کیسز میں مریض عموماً 20 سال کی عمر سے قبل ہی جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور اسے بعض ماہرین بچوں کی ڈیمینشیا سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ جینیاتی نقص کی وجہ سے اولیور کا جسم وہ اہم انزائم تیار نہیں کر...
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار—فائل فوٹو پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان میں کہا کہ غزہ میں اب بھی گھر تباہ کیے جارہے ہیں، لوگ خوف میں جی رہے ہیں۔عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ پاکستان سفارتکاری سے تنازعات کے حل کا حامی ہے، عاصم افتخارعاصم افتخار نے کہا کہ روس یوکرین تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں، تنازعات کے حل کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کی بحالی اور تعمیرِ...
کینیڈا میں اسکول کی طالبات کو ہراساں کرنے والے ایک بھارتی شہری کو عدالت کے حکم پر ڈی پورٹ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 51 سالہ جگجیت سنگھ کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کی عدالت نے دو کم عمر لڑکیوں کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت مجرم قرار دیتے ہوئے ملک بدر کرنے اور دوبارہ کینیڈا میں داخلے پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق جگجیت سنگھ چھ ماہ کے ویزے پر جولائی میں اپنے نومولود پوتے سے ملنے کے لیے کینیڈا آیا تھا۔ تاہم کینیڈین پولیس کے مطابق، وہ وہاں پہنچنے کے کچھ ہی عرصے بعد مقامی ہائی اسکول کے باہر موجود اسموکنگ ایریا میں اکثر نوجوان لڑکیوں کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات پر نافذ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج فوری ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کی سفارشات پر جائزہ اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کر دیا جائے وزیراعظم نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے 5 سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ اسی طرح ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کےبہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم...
راولپنڈی: پنجاب میں رواں سال 2025ء کے ابتدائی 6 ماہ جنوری تا جون کے دوران بچوں پر تشددکے 4 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ سزاکی شرح 1 فیصدسے بھی کم رہی، 6 ماہ میں روزانہ اوسطاً 23 بچے تشدد کا شکار ہوئے، سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے فیکٹ شیٹ جاری کر دی۔ فیکٹ شیٹ کے مطابق ایک سال میں پنجاب حکومت رپورٹنگ کے نظام میں بہتری لائی ہے،تاہم سزاکی انتہائی کم شرح باعثِ تشویش ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق چھ ماہ کے دوران صرف 12 مقدمات میں سزا سنائی گئی،جنسی استحصال کے 717 واقعات رپورٹ ہوئے، لیکن ایک بھی سزا نہیں ہو سکی۔ چائلڈ بیگری سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہا، جس کے...
کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ کے متنازع بیان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کو تاریخ کا سبق پڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ جناب پہلے اپنی گلی محلوں کی لڑائی سنبھالیں اور ہمارے بارے میں دن میں خواب دیکھنا بند کر دیں۔ #WATCH | Delhi: Defence Minister Rajnath Singh says, "...Today, the land of Sindh may not be a part of India, but civilisationally, Sindh will always be a part of India. And as far as land is concerned, borders can change. Who knows, tomorrow Sindh may return to India again..."… pic.twitter.com/9Wp1zorTMt — ANI...
آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے ، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ وکیل پی ٹی آئی لطیف کھوسہ آپ کو پتہ نہیں عدالت سے کیا ضد ہے جو پریس میں عدالت کی غلط خبریں دیتے ہیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نومئی کاایک ہی مقدمہ چلانے کی متفرق درخواست بحال دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ آفس کو پتہ نہیں مجھ سے کیا ضد ہے ، میرا نام لسٹ میں کیوں نہیں آتا؟ جس پر چیف جسٹس مس عالیہ نیلم نے کہا کہ آپ کو پتہ نہیں...
ملزم سمیر نے مبینہ طور ہر 100سے زائد لڑکیوں کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ہے ملزم سمیر کے موبائل فون سے 450 سے زائد نازبیا ویڈیوز ملی ہیں، رپورٹ عید گاہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار مختلف لنکس کے ذریعے خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ملزم سمیر عرف پی کے نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاہور کے ایک شہری سے صرف 5 ہزار روپے میں ایسے مختلف لنک حاصل کیے جس کے ذریعے موبائل فون ہیک کیے جا سکتے تھے ۔ سمیر کے مطابق وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(واٹس ایپ، انسٹا گرام، فیس بک) پر خواتین کو لنکس بھیج کر ان کے موبائل...
10اضلاع کے تحریری جواب کے مطابق ان اضلاع میں علیمہ خانم کی کوئی جائیداد موجود نہیں،رپورٹ پنجاب حکومت نے علیمہ خانم کے اثاثہ جات کی تفصیلات مانگی تھی، تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا ایف بی آر نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کی غیر منقولہ اثاثہ جات کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرلی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق علیمہ خان کے غیر منقولہ اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے معاملے پر ایف بی آر کے سینئر ممبر برائے بورڈ آف پنجاب نے ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔علیمہ خانم کے غیر منقولہ اثاثہ جات سے متعلق ابتدائی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنرز کی فراہم کی گئی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 15سے زائد اضلاع...
غیر ملکی سرمایہ کار ان علاقوں میں جائیداد خرید سکیں گے جن کی منظوری کابینہ دے گی تفصیلی رہنما اصول، زوننگ پالیسی اور سرمایہ کاری کی شرائط جلد جاری کی جائیں گی سعودی عرب نے غیر ملکیوں کیلئے جائیداد کی خرید و فروخت اور رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے قوانین میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی پراپرٹی مارکیٹ کو باضابطہ طور پر عالمی سرمایہ کاروں کے لیے کھول دیا ہے ۔رئیل اسٹیٹ جنرل اتھارٹی کے مطابق نیا فریم ورک مقامی اور غیر ملکی دونوں افراد اور کمپنیوں کو رہائشی، تجارتی اور زرعی زمین میں سرمایہ کاری کی اجازت دیتا ہے ۔ یہ اقدام سعودی وژن 2030کے تحت متعارف کرایا گیا ہے ۔نئے قانون کے...
پلاٹ C-26اور C-10پر بے لگام تعمیرات ، بائی لاز اور نگرانی سب روند دیے گئے ڈائریکٹر ایس بی سی اے جعفر امام صدیقی کی چشم پوشی، انتظامی بدعنوانی سے شکوک گہرے وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 10میں پلاٹ نمبر C-26اور C-10 پر تیزی سے کھڑی کی جانے والی بلند و بالا، بے قابو تعمیرات نے پورے علاقے کی فضاء کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ تعمیراتی مافیا نے قانون کو روندتے ہوئے جس ڈھٹائی سے غیر قانونی تعمیرات جاری رکھی ہوئی ہیں، اس نے شہریوں کو شدید غم و غصے میں مبتلا کر دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کے مطابق ان عمارتوں پر جاری کام کسی بھی قانونی اجازت، نقشے کی...
ریاض احمدچودھری مودی سرکار کے جنگی جرائم عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئے، اسی سلسلے میں دہلی بم دھماکے کے بعد مقبوضہ کشمیر اس وقت بھارتی جارحیت کی زد میں ہے۔دہلی بم د ھماکے کے بعد مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں روایتی جارحیت کا کھلا مظاہرہ شروع کردیا ہے اور کشمیریوں کے مکانات مسمار کرنا شروع کردئیے ہیں۔بین الاقوامی نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جنگی جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا کہ بھارت نے دہلی دھماکے کے 3دن بعد ہی جنوبی کشمیر میں محض الزام کی بنیاد پر ایک گھر دھماکے سے مسمار کر دیا۔ بھارت ظلم و جارحیت کے ذریعے کشمیر کو عالمی تنازع کے بجائے اندرونی معاملہ...
رواں مالی سال کے لیے گیس کی اوسط قیمتوں میں7.14 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق سوئی ناردرن کے لیےگیس کی قیمت 1852 روپے80 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو کر دی گئی۔سوئی سدرن کے لیےگیس کی قیمت 1777روپے 2 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔اس سےقبل اوگرا نےگیس کی قیمتوں میں اوسط8 فیصد تک کمی کادعویٰ کیا تھا تاہم اب اوگرا حکام نے واضح کیا کہ رواں مالی سال کے لیے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں 7 ملزمان کوگرفتارکرکے ،مسروقہ طلائی زیورات،کیش اور موٹر سائیکلز پارٹس برآمد کرلیے ۔ سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محمد یامین ولد ظہور الدین قریشی اور اس کے بہنوئی صابر نظام الدین قریشی کے گھر سے چوری کی واردات کے مقدمے میں نامزد ملزم عادل کو گرفتار کرکے قبضے سے مسروقہ نقدی اور طلائی زیورات برآمد کرلیے۔ تھانہ حالی روڈ پولیس نے کارروائی کے دوران 3 کباڑیوں زاکر اللہ خان، گل نبی شاہ اور جیسا بھیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک چیچز اور 3 کٹوں میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس اور ایک عدد سوزوکی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔دوسری کارروائی میں منشیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ کی طرح سے وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کی جائینگی، جہاں پر مقدمات کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دیے جائیں گے۔وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت میسر ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت اس وقت ٹرانزیشن کے مرحلے سے گزر رہی ہے اور بہت جلد مکمل طور پر فعال ہو کر اپنا کردار ادا کرے گی وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس عامر فاروق نے بتایا کہ آئینی عدالت کی پرنسپل سیٹ سے صوبائی رجسٹریوں تک ویڈیو لنک کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منشیات کے استعمال کی تاریخ بھی انسانی تاریخ کی طرح قدیم ہے۔ انسان اس کا استعمال شاید ازل سے ہی کرتا آرہا ہے۔ دنیا کے تمام خطوں میں ایسی قدرتی اور خودرو جڑی بوٹیاں موجود ہیں کہ جن کے استعمال سے نشہ ہوتا ہے۔ قدیم مذاہب اور تہذیبوں میں اس کی کوئی ممانعت نہیں تھی البتہ اسلام نے ہر نشہ آور چیز کو حرام قرار دیکر مسلمانوںکو اس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے لیکن آج دنیا کے دیگر ممالک کی مانند اسلامی ممالک میں بھی اس کا استعمال عام ہے۔ جبکہ افغانستان کا شمار ان ممالک میں کیا جاتا ہے جہاں دنیا کی سب سے زیادہ مقدار میں منشیات کی پیدوار ہوتی ہے اور پاکستان کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(1)جس طرح مچھروں کو پتا چل جاتا ہے کہ ہمیں کب نیند آرہی ہے اسی طرح آئی ایم ایف کو پتا چل جاتا ہے دنیا میں کہاں چوری ہورہی ہے اور کتنی ہورہی ہے کیونکہ وہ اس نظام کی خالق ہے جو خود چوری کو فروغ دیتا ہے۔ آئی ایم ایف کا کام ہے مسائل کو برقرار رکھنے کے لیے مسائل کی نشاندہی کرنا۔ چوری ڈھونڈ کر اس کو چور نظروں سے دیکھنا اور پھر چوروں جیسے حل پیش کرنے کے فن کار آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کہلاتے ہیں۔ چوری کو پہلے دیانت داری سے چوری کہا جاتا تھا پھر چوری کرنے والے زور آور ہوئے تو رشوت کہی جانے لگی۔ رشوت میں سیاست آئی تو بدعنوانی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف پہلے بین الاقوامی قرأت مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پشاور: صوبائی وزیر ریلیف عاقب اللہ خان اسپتال میں ایف سی ہیڈ کوارٹر دھماکے کے زخمیوںکی عیادت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافہ ایف بی آر پورٹلز کی بندش اور حکومتی ڈیلرز کی وجہ سے ہوا، دیگروجوہات میں چینی کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندیاں شامل ہے۔ جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ انڈسٹری عرصے سے یہ کہہ رہی تھی کہ پورٹلز بندش سے چینی کی سپلائی کم ہو گی، حکومت کو بندش سے قیمتیں بڑھنے کے حوالے سے بھی خبردار کیاگیا، حکومت نے ملوں پر دباؤڈالے رکھا تا کہ غیرضروری درآمدی چینی کو فروخت کیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے کہا کہ عوام کی اکثریت نے درآمدی چینی کو پسند نہیں کیا، سندھ میں پورٹلز بند رکھے گئے تاکہ پورٹ پر درآمدی چینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں تاخیر پر وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لکھا ہے کہ چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے کا 35 سال سے شروع نہ ہونا عدم اعتماد پیدا کر رہا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ چاروں صوبوں کے منصوبوں میں سے صرف سی آر بی سی کینال پر پیش رفت نہیں ہوئی، جبکہ دیگر صوبوں کے آبپاشی منصوبے1991کے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت مکمل ہوچکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی سی آئی نے منصوبے کی فنانسنگ 65 فیصد وفاق اور35 فیصد صوبے کے ذمے مقررکی تھی، تاہم وفاق نے خیبر پختونخوا کے منصوبے جان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈا میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کے تازہ ترین مرحلے میں کینیڈا کے 4 صوبوں سے تعلق رکھنے والے 53 ہزار سے زاید کینیڈین سکھوں نے ووٹ ڈالے، ریکارڈ ٹرن آؤٹ مشرقی پنجاب کی بھارت سے آزادی کی حمایت کرتا ہے۔یہ غیر سرکاری عالمی ووٹنگ مہم علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) کی جانب سے منظم کی گئی تھی، اونٹاریو، البرٹا، برٹش کولمبیا اور کیوبیک کے سکھ ووٹرز میگ نیب کمیونٹی سینٹر میں جمع ہوئے، جہاں منفی درجہ حرارت، برف باری اور تیز ہواؤں کے باوجود 2 کلومیٹر طویل قطاریں لگی رہیں، سہ پہر 3 بجے پولنگ کے سرکاری اختتام پر بھی ہزاروں لوگ لائن میں موجود تھے، جس پر حکام نے تمام ووٹرز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کی تعمیر نو کے لیے 25 ارب روپے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ سڑکوں کا نظام بدحالی کا شکارہے ،عوام پریشانی میں مبتلا ہیں، شہر میں ترقیاتی کام جنگی بنیادوں پر کام مکمل کیا جائے جبکہ کراچی کے جدید ٹرانسپورٹیشن منصوبے گرین لائن بی آر ٹی توسیعی منصوبے پر کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے،نمائش تا جامع کلاتھ1.8کلومیٹر ٹریک ایک برس میں مکمل ہوگا، منصوبے کی تکمیل کے بعد شہری سرجانی ٹاون سے جامع کلاتھ تک گرین لائن بس سروس سے آرام دہ سفر کرسکیں،میئر کراچی مرتضی وہاب نے اعلان کیا ہے کہ گرین لائن کامن کوریڈور 31 اکتوبر 2026 تک کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی برآمدات پر نافذ کردہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ سرچارج کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے قائم کردہ ذیلی ورکنگ گروپ کے سفارشات پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کا پچھلے 5 سال کا عالمی معیار کے مطابق تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجودہ رقم کے بہترین استعمال کے لیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں چیئرمین کو منتخب کیا جائے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ میں موجود رقم کو صرف ملکی برآمدات میں اضافے، متعلقہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، برآمدی سیکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کیس، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی کا اعلان کردیا، ریلی سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک نکالی جائے گی، ۔ صدر ہائیکورٹ بار کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جاکر اپنے مطالبات پیش کریں گے، سندھ حکومت سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر اپیل واپس لینے کا مطالبہ کریں گے اور کارونجھر کے ورثے کو محفوظ بنانے کا اپیل کریں گے۔ دوسری جانب کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق کیس کل سماعت کیلیے مقرر ہے اور حکومت سندھ کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے، ان کاکہنا ہے کہ کیس عدالت عظمیٰ سے وفاقی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے وزیر مملکت طلال چودھری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پر 27نومبر کو کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔سوموار کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے پرچیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تاہم وزیر مملکت کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے ۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن حکام نے کمیشن کو بتایا کہ وزیر مملکت طلال چودھری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ،حکام نے بتایا کہ وزیر مملکت کسی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں، ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز بیان کی پرزور مذمت کی گئی ہے۔ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کماروانکوانی کا کہنا تھاکہ محب وطن پاکستانی ہندو کمیونٹی پاکستان کو اپنی دھرتی ماں سمجھتی ہے، بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان غیر ذمہ دارانہ ، اشتعال انگیز ، بچگانہ اور احمقانہ ہے۔ سندھ پاکستان کا حصہ ہے ، دنیا میں سرحدیں جذباتی نعروں یا تقریروں سے تبدیل نہیں ہوتیں، ہمیں فخر ہے کہ بٹوارے کے وقت قائداعظم کے کہنے پر ہمارے بڑوں نے نقل مکانی کا ارادہ ترک کیا۔ انہوں نے پاکستان ہندو کمیٹی کا حکومت سے بھارتی وزیردفاع کے بیان پر...