2025-07-08@12:15:55 GMT
تلاش کی گنتی: 3686
«معاہدہ پاکستان»:
(نئی خبر)
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشتگردی کمیٹی (UNSC CTC) کے نائب صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے حالانکہ بھارت نے اس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر تجزیہ کار جو لیا کینڈرک نے کہا کہ یہ تقرری اس امر کی واضح علامت ہے کہ عالمی برادری نے پاکستان پر دہشتگردی سے متعلق بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔پاکستان کی اس اہم عالمی کمیٹی میں قیادت کو بھارت کی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے، جو عرصہ دراز سے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر عالمی سطح پر اس کا امیج خراب...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہر سال 5 جون کو ماحولیات کا عالمی دن منایا جاتا ہے تاکہ ماحول کے تحفظ کے لیے اُٹھائے جانے والے اقدامات اور آگہی کے فروغ کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کے تحت ایک عالمی قدم ہے جس کا مقصد بڑھتے ہوئے ماحولیاتی بحرانوں کا مقابلہ کرنا ہے۔اس سال کا موضوع ''پلاسٹک آلودگی کا خاتمہ'' ہے، جو ہمارے سیارے بالخصوص ہمارے قیمتی بحری ماحول کو لاحق شدید خطرے کو اجاگر کرتا ہے۔ پلاسٹک آلودگی کی لعنت کسی سرحد کا لحاظ نہیں رکھتی، یہ بے رحمی سے ہماری جھیلوں، دریاوں اور سمندروں پر حملہ آور ہو رہی ہے۔ یہ نہ صرف ہمارے فطری مناظر کو بدنما بناتی ہے، بلکہ جانداروں کے...
روسی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی اور پاکستان-روس بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے شریک چیئرمین سرگئی تسیولیف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: طارق فاطمی کی روسی وزیر خارجہ سے اہم ملاقات، وزیراعظم کا خط بھی پہنچایا دفتر خارجہ کے مطابق فریقین نے مستقبل میں تعاون کے لیے تجارت، توانائی، کنیکٹیویٹی، نئی اسٹیل ملز، سائبر سیکیورٹی وغیرہ کے کلیدی شعبوں کی نشاندہی کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کا ایک جامع جائزہ لیا۔ طارق فاطمی نے پاکستان اور روس کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے تسیویلوف کو جنوبی ایشیا میں...
سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے 3 جون 2025 سے ہالان مائیکرو فنانس بینک کو لائسنس جاری کردیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ہالان مائیکرو فنانس کو بینکاری کا لائسنس دیا گیا ہے ۔ ہالان مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ ملک بھر میں خدمات فراہم کرنے کے لئے مائیکرو بینکاری کی سروسسسز فراہم کرے گا۔ صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سب سے پہلی کال کس دوست ملک سے آئی ؟وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس میں اہم انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 6مئی کو پاکستان کا آپریشن روم 24گھنٹوں کیلئے چل رہا تھا، جب مجھےکال آئی کی بھارت نے حملہ کیا ہے تو میں دفتر ا ٓ گیا،مجھے پہلی کال ترکیے کے وزیر خارجہ کی آئی ،ترک قیادت نےمقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کااعادہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 19مئی کا دورۂ چین دوطرفہ تھا، چین سے دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیررسمی تھیں،جب آپ جاتے ہیں تو تمام چیزوں پر تبادلۂ خیال ہوتا ہے، جانے سے پہلے چین نے کہا کہ...

چین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریل لنک منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ اسحاق ڈار : فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ چین نے پاکستان افغانستان ازبکستان ریل لنک منصوبہ سی پیک میں شامل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ ٹرانس افغان ریل منصوبے کے معاہدے پر اس جون کے پہلے ہفتے میں دستخط ہونا تھے، مگر افغانستان کی جانب سے تاخیر کی وجہ سے ازبکستان میں معاہدے پر دستخط کا پروگرام موخر ہوا۔ اسحاق ڈار کا پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلاننائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی...
ڈیجیٹل اثاثوں پر پاک امریکا اشتراک،وزیر ممکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی اہم ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میںجلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور کامیابیوں کی تفصیل بتائی۔ انہوں نے کہا کہ 19 مئی کو چین کا دورہ بنیادی طور پر دو طرفہ تھا، تاہم چین نے سہ فریقی اجلاس کے لیے افغانستان کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی، جسے پاکستان نے خوش دلی سے قبول کیا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا پہلا دورہ تھا، جس کا مقصد چینی قیادت کا شکریہ ادا کرنا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 24 اپریل کو چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے پہلی بار بات ہوئی، جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان پر...
سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں حج 2025 کے مناسک کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے تحت لاکھوں عازمین، جن میں پاکستانی بھی شامل ہیں، منیٰ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اس سال حج کے لیے کتنے لاکھ لوگ سعودی عرب پہنچے؟ یہ سفر حج کے اہم مراحل میں سے ایک ہے، جہاں عازمین 9 ذوالحجہ کی فجر تک قیام کریں گے۔ پاکستانی عازمین کی تعداد اور انتظامات پاکستان سے تقریباً 89,000 عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب پہنچے ہیں، جبکہ 23,620 سے زائد افراد نجی ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج ادا کر رہے ہیں۔ پاکستانی حج مشن نے منیٰ میں دنیا کے سب سے بڑے خیمہ شہر تک عازمین کی منتقلی کے...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء) بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے ’قاتل قاتل مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کی عالمی سطح پر مخالفت کا اظہار کیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر، کلبھوشن یادیو اور بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔(جاری ہے) لندن کی فضائیں بھارت عالمی دہشتگردکے نعروں سے گونجتی رہیں۔مظاہرین نے کہاکہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے بلکہ کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھی رہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی...
پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور ایران دیرینہ مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ تہران میں ای سی او کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، اس سے خطے پر مثبت اثرات ہونگے، پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں باہمی تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی کر دیئے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران نے مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے۔ ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے ایران اور قازقستان کے وزراء نے ملاقاتیں کیں۔ اس دوران باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات...
پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے جنوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، جو اس وقت بھارت کی مبینہ ’’یکطرفہ جارحیت‘‘ کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان کے سفارتی اقدامات کے حصے کے طور پر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، نے یہ بات منگل کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پاک، بھارت کشیدگی: پاکستانی اعلیٰ اختیاراتی وفد غیرملکی دورے پر پاکستانی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ اگر پاکستان کی انٹیلیجنس ایجنسی آئی ایس آئی اور بھارت کی انٹیلیجنس ایجنسی...
انور عباس: پاکستانی سفارتی وفد کی صدر جنرل اسمبلی سے ملاقات،جارحانہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونےوالی صورتحال پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کا کہنا تھا کہ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے تھے، ملاقات جنوبی ایشیا میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی اور دشمنی کے پس منظر میں ہوئی۔ بلاول بھٹو نے جنرل اسمبلی کے صدر کو پہلگام واقعہ کے بعد خطے کی بگڑتی ہوئی سلامتی کی صورت حال سے آگاہ کیا,انہوں نے بلا تحقیق, پاکستان پر بھارت کے بے بنیاد اور جلد بازی میں لگائے گئے الزامات پر پاکستان کی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔ مودی کو دیکھیں تو یہ...
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ 1لاکھ 35 ہزار پاکستانیوں نے یورپ اور امریکا میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دی ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں وزارت سمندر پار پاکستانی کے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزوں کی تعداد کمی کیساتھ ویزے کی اصول کیلئے کوائف سخت کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2023 سے ڈی پورٹ والے پاکستانیوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہے جبکہ 5ہزار بھکاری سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیے گئے۔ دوران اجلاس ڈی جی پاسپورٹ نے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 جون 2025ء ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے 20 طیارے لاک کئے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کیا اور صرف 6گرائے، پاکستان کا پانی روک لیا جائے تو ہم کیسے خاموش بیٹھ سکتے ہیں؟ بدقسمتی سے ہم اس نہج پر آچکے ہیں کہ نئی جنگ شروع ہوسکتی ہے، جنگ چھڑی تو اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔ نیویارک میں اقوام متحدہ میں نیوزکانفرنس میں چیئرمین پیپلزپارٹی اور پاکستان کے سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے میزائل داغے جس پر پاکستان نے مئوثر جواب دیا، امریکی صدر اور وزیرخارجہ نے جنگ بندی سیزفائر میں کردار ادا کیا۔...
سٹی 42: نیویارک میں پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی گئی،مودی کے پاس دو ہی راستے ہیں امن یا تباہینے اپنی نیوز کانفرنس میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مارگرائے،پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی شفاف تحقیقات کی پیشکش کو مستردکیا، بھارت نے بغیرتحقیقات پہلگام واقعہ کا الزام پاکستان پرلگایا،بھارت نے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے جارحیت کرتے ہوئے آبی ذخائر کو نشانہ بنایا ، بھارتی حارحیت کے جواب میں پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا ، بھارت نے پاکستان کے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی ، بھارت نے پاکستان...
پاکستان اور ازبکستان نے ریلوے کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے ٹرانزٹ کوریڈور منصوبے کی تکمیل کے لیے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سی پیک ٹو کی افغانستان تک توسیع، ثمرات سے بھرپور لیکن خدشات سے گھرا ہوا منصوبہ اس عزم کا اعادہ آج اسلام آباد میں وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ یہ 850 کلومیٹر طویل ریلوے کوریڈور وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہ راست ریلوے لنک بن جائے گا جس سے خطے میں تجارتی اور اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے...
پاکستان اسٹیل ملز سے متعلق حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے اس بارے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار میں بریفنگ دی گئی۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے صنعت وپیداوار کا اجلاس ہوا جس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اتھارٹی نے کراچی انڈسٹریل پارک سے متعلق بریفنگ دی۔ حکام نے بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے انڈسٹریل ایریا میں 5000 ایکڑ پر پارک قائم کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹیل ملز کو صرف سات ہزار ایکڑ زمین درکار ہے۔ اضافی زمین پر زون بنایا جا رہا ہے۔رواں برس جنوری میں وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی فاضل زمین پر انڈسٹریل پارک بنانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کیلئے تیار نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کے6 طیارے گرائے، بھارت کو تسلیم کرنے میں ایک ماہ لگا ہے۔نیوز یارک میں سابق وزیرخارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلر پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےکہ پاکستان نے مجموعی طور پر بھارت کے چھ طیارے گرائے۔ مستقل جنگ بندی کے لیے ہم عالمی برادری سے کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے،وہ پہلے ہی کہہ چکا ہے۔ بھارت وہ ملک ہے جو بات چیت کے لیے تیار نہیں ہے۔ بھارت کے انکار سے یہ بات صاف ہے...
سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے پشاورمیں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے ہیں ، دہشت گردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی جاری رہے گی فیلڈمارشل سیدعاصم منیر اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی بھی جرگہ میں شریک ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہ اخیبرپختونخوا کو2010سےاب تک 700ارب روپے کے فنڈزدیئے گئے،دہشت گردی کے خاتمے تک کے پی کو فنڈز کی فراہمی جاری رہے گیفنڈزپرکمیٹی بنائیں گے،مل بیٹھ کرمسائل حل کریں گے،پاکستان کا دیاگیاسبق بھارت کبھی نہیں بھولے گا،عوام اور افواج پاکستان کا ساتھ پاکستان کی تقدیربدلے گا،بھارت کے مذموم عزائم کو دفن کردیں گے،سندھ طاس معاہدے کے تحت پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستانی قوم کی امانت ہے،عوام اور...
بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کے مشن کے حوالے سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے آغاز پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، فلسطین جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتا ہے، طارق فاطمی دفتر خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا صدر پیوٹن کے نام خط بھی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے حوالے کیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ معاون خصوصی نے...
فائل فوٹو۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے ایک اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔وہ آج بروز منگل اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں جنوبی ایشیا میں ہونے والی حالیہ پیشرفت پر ایک اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ یہ پریس بریفنگ یو این پریس بریفنگ روم، نیویارک میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر پندرہ منٹ پر ہوگی۔ جبکہ پاکستان میں اسکے ٹائمنگ رات سوا 10 سے سوا 11 ہوگا۔
اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی موقف کی پذیرائی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قوانین اور انڈس واٹرز ٹریٹی سمیت معاہدوں کے تقدس کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی و سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کو پاک بھارت جنگ اور اس کے بعد کی جاری صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں کی گئی اس ملاقات میں او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کو کسی تحقیق یا ثبوت کے بغیر پاکستان سے...
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 80 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔وزارت خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے بتایا ہے کہ قرض کی منظوری ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت دی گئی. پروگرام میں 300 ملین ڈالر کا قرض جبکہ 500 ملین ڈالر کی گارنٹیز شامل ہوں گی۔مشیر خزانہ کے مطابق اے ڈی بی بورڈ میں اکثریتی حمایت کی بنیاد پر یہ پیکیج منظور ہوا، ریسورس موبلائزیشن ریفارم پروگرام کے تحت یہ پیکیج دیا گیا ہے. پارشل کریڈٹ گارنٹی پیکیج کا حصہ ہوگی۔وزارت خزانہ نے کہا کہ یہ اہم پیشرفت وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی مشترکہ سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے.اس اقدام کا مقصد ملکی وسائل کو مؤثر طریقے سے متحرک کرنا اور...

وزیرریلوے کی ازبکستان کے سفیر کے درمیان ملاقات ،ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ازبکستان-افغانستان۔ پاکستان ریلوے ٹرانزٹ راہ داری کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس منصوبے کو خطے کی اقتصادی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا۔ دونوں فریقین نے تقریباً 850 کلومیٹر طویل ریلوے کنیکٹیویٹی کے منصوبے پر تعاون کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔اس راہ داری سے افغانستان میں 647 کلومیٹر نئے ریلوے لائن کی تعمیر کی جائیگی،اس منصوبے کو وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے درمیان پہلا براہِ راست ریلوے کورڈور قرار دیا۔محمد حنیف عباسی نے کہاکہ...
اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طلبا میں 25 ہزار اسپورٹس کٹس تقسیم کردی گٸیں۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں میں مشغول رہنا بہت ضروری ہے، پہلے اسپورٹس کمپلیکس قومی ایتھلیٹس یا فیس ادا کرنے والے پرائیویٹ اداروں کو دیا جاتا تھا مگر اب سرکاری اسکولوں کو بھی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی سہولیات دے دی گئی ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلباء کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی طرف راغب کرنا کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینا ہے، ہر سطح پر بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہئے، صحتمند رہنے کیلئے کھیل ضروری ہے۔ رانا ثناء اللہ نے طلبا کو ہدایت کی کہ آج سے...
—جنگ فوٹو کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا ہے کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے باہمی فائدے میں ہے۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے کینیڈا کے اسٹیٹ سیکرٹیری برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے ملاقات کی۔دوران ملاقات ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، معدنیات، سیاحت، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہیے۔ نمائندہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا، ترقیاتی تعاون کے جاری پروگراموں کو وسعت دینا اور شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنا تھا۔
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم یا وزٹ ویزہ پر جانے والے پاکستانی ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے انتہائی اہم نئی قانونی پیش رفت عمل میں لائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے "میڈیا ریگولیشن" پر وفاقی فرمان نمبر 55 کے تحت 2023 کے قانون پر مبنی فیصلہ نمبر 42 برائے 2025...
بجٹ اہداف طے کرنے کے لیے پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے مذاکرات آج ہوں گے، گزشتہ ہفتے کے مذاکرات میں آئندہ بجٹ کے اہداف طے نہیں ہو سکے تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر پاکستانی مذاکراتی ٹیم میں ہوں گے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس طویل اور نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی طرف سے ٹیکس وصولیوں کے لیے ہدف میں کمی کا خواہاں ہے۔ ایف بی آر ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف نے 14300 ارب روپے ٹیکس وصولیوں کا ہدف مقرر کرنے کا کہا ہے۔ آئی ایم ایف نان فائلرز کے لیے بیرون ملک سفر اور گاڑی و...
رہنما تحریک انصاف نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آپ نے ٹھیک کہا کہ پولیٹکل اسٹیبلٹی ملک میں چاہیے اور میرا خیال ہے کہ8 فروری کے بعد ہم بھی یہی کہہ رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ کیونکہ عمران خان کا جو ووٹ ہے ، عمران چاروں صوبوں کی یونٹی کا نشان ہے، لوگ باہر نکلتے ہیں لیکن لوگوں کے ساتھ جو ظلم، جبر اور تشدد ہو رہا ہے، اس سے لوگوں کو روکا جا رہا ہے، لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا جا رہا ہے، لوگ باہر نکلیں گے تو پورا پاکستان نکل پڑے گا.رہنما مسلم لیگ (ن) طاہر خلیل سندھو نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے جو انڈیا کی بات کی مودی جو ہے وہ...
پاکستان اور افغانستان نے یکم جون 2025 سے اپنے تعلقات اپ گریڈ کر لیے۔ اس فیصلے کے تحت کابل میں پاکستان کے ناظم الامور عبدالرحمان نظامانی کو سفیر کے درجے پر ترقی دے دی گئی۔ افغانستان نے اسلام آباد میں اپنے ناظم الامور سردار احمد شکیب کو سفیر مقرر کر دیا۔ 21 مئی کو بیجنگ میں ہونے والے پاک چین افغانستان کے سہ فریقی وزرا خارجہ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا جس پر اب عمل درآمد ہو گیا ہے۔ پاکستان افغانستان میں تعلقات میں تناؤ کے خاتمے کے لیے کوشش مارچ میں شروع ہوئی تھی۔ 21 مارچ کو پاکستان کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان صادق خان کابل پہنچے تھے۔ اس کے بعد تسلسل سے وفود کے تبادلے ہوئے۔...
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے ردعمل میں پاکستان کی امن پالیسی اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی زیرقیادت اعلیٰ سطح وفد نے واشنگٹن، لندن اور برسلز میں اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیرِاعظم کی ہدایت پر پاکستان کا اعلیٰ سطح کثیر الجماعتی وفد نیویارک، واشنگٹن ڈی سی، لندن اور برسلز کے دورے پر ہے ۔ وفد کی قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کر رہے ہیں۔ دورہ کرنے والے پاکستانی وفد میں ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، سینیٹر شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی و تہمینہ جنجوعہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور پاکستانی سفارتی مشن کے قائد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب اراکین (E10) کے سفیروں کے ساتھ پاکستانی وفد کے ہمراہ کافی مفید اور اہم تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بھارت کی بڑھتی ہوئی اشتعال انگیزیوں کے سامنے پاکستان کے اصولی اور ذمہ دارانہ موقف سے انھیں آگاہ کیا گیا۔بلاول بھٹو نے اپنے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اس حوالے سے کہا کہ ہم نے اپنے اس عہد کا اعادہ کیا کہ صبر و تحمل، سفارتکاری، بات چیت اور بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے اصولوں کی پابندی کرینگے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے اور سندھ طاس...
پاکستان میں مئی کے مہینے میں مہنگائی کی شرح وزارت خزانہ کے اندازے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، جس کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی۔وزارت خزانہ نے مئی کے لیے مہنگائی کا تخمینہ 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان لگایا تھا لیکن مئی کے مہینے میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زیادہ رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی، اپریل 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 0.28 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مئی میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 3.46 فیصد رہی جب کہ جولائی 2024 تا مئی 2025 میں اوسط مہنگائی کی شرح 4.61 فیصد رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ...
ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔ ساجد تارڑ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی ادارہ شماریات نے ماہ مئی کے حوالے سے مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ وفاقی ادارہ شماریات ایک حکومتی ادارہ ہے جو ملک میں مہنگائی کی شرح کا تعین کرتا ہے۔ ماہانہ اور ہفتہ وار اس حوالے سے رپورٹ جاری کی جاتی ہے۔ ادارہ شماریات نے گزرے ماہ مئی 2025 سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2025 میں مہنگائی کی شرح 3.5 فیصد تک بڑھ گئی جب کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح 0.3 فیصد پر تھی۔ پاکستان کے شہری علاقوں میں مہنگائی...
لندن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب یہ نیا پاکستان ہے۔...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اہم بیان آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق چیئرمین او پی ایف سیدقمر رضا کے صاحبزادے کی شادی کی تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ کے سابق مشیر ساجد تارڑ، وفاقی وزیر چودھری سالک حسین ، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سمیت 600 سے زائد اہم افراد شریک ہوئے۔تقریب میں برطانوی ٹریڈانوائے محمدیاسین اورلارڈقربان حسین نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سابق مشیر ڈونلڈ ٹرمپ ساجدتارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جلد باہر آتے نظر نہیں آ رہے، ملک میں صورتحال تبدیل ہو گئی ہے، اب...
لاہور:متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی سکھ یاتریوں کے آمد پر ان کے لیے...

سیکولر بھارتی فوج کے سربراہ کی’ متنازع انتہا پسند گرو‘کے آشرم میں حاضری: وردی ہندوتوا کے آگے جھک گئی
بھارتی فوج کا نام نہاد سیکولر چہرہ بے نقاب ہوگیا جب کہ بھارتی فوج کے سربراہ نے متنازع ، سخت انتہا پسند “بابا” جگدگرو رام بھدر آچاریہ کے آشرم میں حاضری دی اور وردی ہندوتوا کے آگے جھک گئی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپندر دویدی کا مکمل فوجی وردی میں متنازع ہندو مذہبی شخصیت جگدگرو رام بھدرآچاریہ کے آشرم کا دورہ بھارتی فوج کی دیرینہ سیکولر شناخت، آئینی وفاداری اور پیشہ ورانہ غیرجانبداری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ یہ واقعہ مذہبی قوم پرستی کے عسکری اداروں پر غلبے کا ثبوت بن چکا ہے اور اس کے خطے کے امن و استحکام پر تباہ کن اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ جنرل اوپندر دویدی نے مکمل فوجی...
فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی۔ فرانسیسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی، چینی ہتھیاروں نے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے۔ بھارت انڈس واٹر ٹریٹی کو جنگی ہتھیار بنا سکتا ہے، مگر یاد رہے پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے جس کی پشت پر چین کھڑا ہے! فرانسیسی تجزیہ کار نے کہا کہ بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہوگی، پاکستان جیت چکا ہے۔ پاکستان کی فتح...
لاہور: پی سی بی نے پاکستان کے تمام انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلنا لازمی قرار دے دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں مستقبل کی کرکٹ سیریز کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے سے ڈومیسٹک پلئیرز کی گرومنگ ہوگی، ڈومیسٹک کرکٹ کا مضبوط ڈھانچہ ہی بہترین کرکٹرز کو آگے لا سکتا ہے، ڈومیسٹک کرکٹ سے ہی انٹرنیشنل کرکٹرز کا اچھا بیک اپ ملے گا۔ اجلاس میں شاہینز ٹیم کی کرکٹ سیریز کی تیاریوں کا جائزہ اور سینٹرل کنٹریکٹ پر کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ نے پاکستان ٹیم کی جنوبی افریقہ...
پاکستانی سفارتی وفد سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، صدر جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کے ارکان کو بھارت کے ناپاک عزائم سے آگاہ کرے گا، او آئی سی کو بھی بھارتی اشتعال انگیزی پر بریفنگ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے ناپاک عزائم بے نقاب کرنے کا مشن، سفارتی ٹیم کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد آج نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سفارتی وفد سلامتی کونسل کے 5 مستقل اور 9 غیر مستقل ارکان کے سفیروں سے ملے گا، امریکی حکام کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد میں شیری رحمان، حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی اور مصدق ملک شامل ہیں۔ پاکستانی...
بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی حکومت کی آبی جارحیت سے امریکا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کا نو رکنی وفد آج سے اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستانی وفد اقوام متحدہ میں چین اور روس کے مندوبین سے ملاقات کرے گا، وفد او آئی سی کے سفیروں سے بھی نیویارک میں ملاقات کرے گا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں 9 رکنی وفد میں شیری رحمان اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد میں جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات کی روشنی میں ملک بھر میں اتحاد امت، عزاءداری سید الشہداء کے تحفظ، زائرین کی مسائل کے حل سمیت دینی خدمات کا تفصیل سے ذکر کیا اور اس ضمن میں کرم پارا چنار میں جنگ سے متاثرہ عوام کی قائد ملت کیجانب سے خدمات و فرقہ واریت کے خلتمے کیلئے موثر اقدامات، گلگت بلتستان میں کامیاب عوامی تحرک، عزاداری پر ایف آئی آرز کے خاتمے کیلئے عملی کاوشوں اور دیگر مسائل کے حل کیلئے سیاسی و مذہبی جدوجہد کو بیان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر...
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف مولانا فضل الرحمان نے کم عمر شادی کا بل مسترد کرتے ہوئے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے۔ اور قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے۔ لیکن ہم ایسی کوئی قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ لیکن پاکستان کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جا رہا ہے۔ کچھ قانون سازی آئی ایم ایف، فیٹف کی بنادی پر کی گئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی کم عمر کی شادی کے قانون کو مسترد کرتی...
ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...

پاکستانی انٹیلی جنس کی مدد سے ترکی کی خفیہ ایجنسی کا اہم کامیاب آپریشن، داعش کا سینیئر ترک رہنما گرفتار
انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ کی خفیہ ایجنسی ”ملی استخبارات تنظیمی“ (ایم آئی ٹی) نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ”نارنجی“ (Orange) فہرست میں شامل انتہائی مطلوب داعش کمانڈر ”ابو یاسر الترکی“ کو گرفتار کر لیا ہے، جو ”اوغزور التون“ کے نام سے مشہور ہے۔ ترک سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایم آئی ٹی کی جانب سے کی گئی خفیہ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ اوغزور التون ایک ترک نژاد شدت پسند ہے جو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے لیے سرگرم تھا۔ وہ یورپ اور وسطی ایشیا سے شدت پسند عناصر کو افغان-پاک خطے میں منتقل کرنے،...
پاکستان اور افغانستان کا باہمی اعتماد بڑھانے کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان...
بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کے فیصلوں کا خیر مقدم کیا گیا۔ دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پراپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ آج وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان متقی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان وزیر خارجہ امیر خان نے پاکستان کی جانب...
پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شرف الاسلام کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولر خالد احمد کو آخری ٹی20 میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ نجم الحسین شانتو کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ نیا شیڈول بھی منظر عام پر تین میچز کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں...
انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ، پون کھیرا نے آپریشن سندور اور مودی کی ناکامی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔ پون کھیرا کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ پون کھیرا نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فاصلے کم کرنے اور تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ کے دوران کہی، جہاں صدر نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ President of Pakistan Asif Ali Zardari, hosted a reception in honour of the Pakistan and Bangladesh cricket teams, along with match officials, at the Governor's House in Lahore. pic.twitter.com/k7FI8tIYy1 — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2025 صدر زرداری نے کہا کہ اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان ہونے والی حالیہ کرکٹ سیریز میں پاکستان ٹیم...
بھارتی چیف آف ڈیفینس کے پاک فضائیہ کے بھارتی طیارے گرانے کے اعتراف کے بعد مودی حکومت کڑی تنقید کی زد میں آگئے ہیں۔ کانگریس رہنما ملک ارجن کھرگے نے الزام عائد کیا ہے کہ نریندر مودی قوم کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے مذاکرات کن شرائط پر ہورہے ہیں قوم کو یہ جاننے کا حق حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت، لوک سبھا میں متنازع ’ون نیشن، ون الیکشن‘ بل منظور، کانگریس کی شدید تنقید کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بار بار پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرانے کا دعویٰ کررہے ہیں لیکن وزیر اعظم اس...
کیرالہ کمیونٹی کے ایونٹ میں شاہد آفریدی اور عمر گل مدعو، بھارتیوں کو آگ لگ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس)دبئی میں بھارت کی کیرالا کمیونٹی کے ایونٹ میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی اور عمر گل کو مدعو کیے جانے پر بھارتی انتہا پسندوں کو آگ لگ گئی۔ ایک بھارتی صحافی نے سوشل میڈیا پر اعتراض اٹھایا کہ کیا بھارتیوں کو میزبانی کے لیے پاکستانی کرکٹر ہی ملے تھے؟ اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل اس ایونٹ کی ویڈیو میں کیرالا کمیونٹی کے بھارتی شہری نا صرف شاہد آفریدی سے ہاتھ ملانے کو بے تاب نظر آئے بلکہ ان کے لیے تالیاں بجائيں اور نعرے بھی لگائے۔ بھارتی شہریوں نے...
پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست خوردہ بھارتی میڈیا نے دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کی جانب سے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو مدعو کرنے پر واویلا مچادیا۔ بھارت کیخلاف جنگ میں ریلی کی قیادت کرنیوالے شاہد آفریدی کو دبئی میں ہندوستانی کمیونٹی کے ایونٹ میں شرکت کرتے دیکھ کر بھارتی میڈیا حواس باختہ ہوگیا اور اپنے ہی لوگوں پر تنقید کی شروع کردی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 25 مئی کو کوچین یونیورسٹی بی ٹیک ایلومنائی ایسوسی ایشن (کیوبا) کے زیر اہتمام ایک تقریب میں شاہد آفریدی کی آمد پر “بوم بوم” کے نعرے لگائے جارہے ہیں اور انکا استقبال ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کے...
ویب ڈیسک:پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک، بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔ پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔ وفد مختلف...
سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔انہوں نے کہاکہ جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جو انڈیا نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ...
---فائل فوٹو پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حکومت پاکستان یا پرائیویٹ حج آرگنائزر سے ویزے سے متعلق اضافی پیسے نہیں لیے۔ صرف طواف کیلیےاحرام باندھنا بھی سعودی قوانین کیخلاف ہے: حافظ طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بعض پاکستانی زائرین کی طرف سے حرم کے احترام کو مدِنظر نہیں رکھا گیا وہ قابلِ افسوس ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد بھی جو ریلیف دیا گیا اس پر بھی کوئی اضافی پیسے نہیں لیے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت اپنے بجٹ سے اربوں ریال حجاج کی مہمان نوازی پر خرچ کرتی ہے۔
بلاول بھٹو عالمی سفارتی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان آج نیویارک پہنچے جبکہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان کے سفارتی وفد میں شامل دوسرے اراکین بھی نیویارک پہنچیں گے۔ یہ وفد امریکی حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین اور نیویارک میں او آئی سی گروپ سے ملاقات کرے گا۔ک یہ بھی پڑھیے: بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل یہ وفد اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم سے ملاقات کرکے بریفینگ دے۔ پاکستان کا سفارتی وفد 3 جون کو واشنگٹن جائے گا جہاں...
کراچی(نیٹ نیوز) سربراہ عوام پاکستان پارٹی وسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔ انہوں نے کہا جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا، جو ہندوستان نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان نے بھارت کے خلاف فضائی کامیابی حاصل کی، پاکستان نے بھارت کے طیارے مارگرائے۔ مودی نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے یہ سب کچھ کیا،...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار (ر) بریگیڈیئر وقار مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان کا وزٹ بہت امپورٹنٹ ہے، آرمی چیف چند دن پہلے بھی وہاں تھے اور آج بھی تھے، وزیراعظم نے جرگے سے خطاب کیا جس میں تمام کمیونٹیز کے لوگ شریک تھے، وزیراعظم نے بلوچستان کی اہمیت ، پاکستان سے کنکشن پر بات کی کہ کس طرح بلوچستان نے پاکستان کے ساتھ جوائن کیا وہ بھاری اکثریت کے ساتھ شامل ہوئے تھے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہاں پر ہم نے دہشت گردی میں اضافہ دیکھا ہے، خاص طور معرکہ حق کے دوران 33 اٹیک ہوئے. ماہر...
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ایران، امریکی مخالفت کے باوجود ایران کے ایٹمی پروگرام کی حمایت کیوں؟ پاکستان کی جانب سے ایرانی ایٹمی پروگرام کی حمایت کی وجہ وقت کی ضرورت اور بدلتا ہوا ورلڈ آرڈر ہے؟ پاکستان اور ایران کا ایک دوسرے کی قریب آنا خوش آئند کیوں؟ سارک ناکام ہوگیا، اب پاکستان کی حکمت عملی کیا ہونی چاہیئے؟ کیا ایران سے اچھے تعلقات میں پاکستان کی راہ میں امریکی ڈکٹیشن رکاوٹ ہے؟ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شخصیت عالم اسلام کی سربراہی کیلئے موزوں کیوں؟ کیا اب بھی پاکستان کے فیصلے امریکا کرتا ہے؟ پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کیلئے کون مجبور کرتا ہے؟ پاکستان کو پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے...
پاکستان کے معاشی مستقبل کے حوالے سے شہریوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی معاشی سمت درست قرار، سروے رپورٹ میں اعتراف آئی پی ایس او ایس تازہ ترین کنزیومر کنفیڈنس سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے معاشی مستقبل پر اعتماد کرنے والوں پاکستانیوں میں 15 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، 36 فیصد پاکستانی خود کے مالی حالات میں بہتری کے لیے پُرامید ہیں۔ سروے کے مطابق معاشی مستقبل سے مایوس پاکستانیوں کی شرح 16فیصدکمی کے بعد 44 فیصد پر آگئی ہے، گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی کا کہنے والوں کی شرح بھی ایک سال میں دُگنی ہوگئی ہے، مئی 2024 میں 10 فیصد جبکہ حالیہ سروے میں 19 فیصد پاکستانیوں نے عام...
فوٹو: پی ٹی وی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار اودیلووچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں ازبکستان، افغانستان، پاکستان ریلوے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، 3 ملکی ریلوے منصوبے کے فریم ورک معاہدے کی جلد تکمیل پر مشاورت بھی کی گئی۔دفتر خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب کے طریقہ کار اور افغان قیادت سے رابطوں پر گفتگو بھی کی گئی، جبکہ ریلوے منصوبہ علاقائی رابطے اور تجارتی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران باہمی تجارت 3 ارب ڈالر سے بڑھ گئی ہے، جو دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون میں بڑی پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔ تجارتی ترقی کے اس سفر میں تہران میں تعینات پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کی کوششیں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مدثر ٹیپو نے ایران کے ساتھ تجارتی راستے کھولنے اور پاکستانی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے لیے پاکستان کی برآمدات 700 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ خاص طور پر فروزن گوشت کی ایران میں برآمد...
سٹی42 : وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس کے دوران پاکستان ریلویز کے ترقیاتی منصوبوں پر جامع غور و خوض کیا گیا، سہولیات کی بہتری اور معیار بلند کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر ریلوے نے کارکردگی میں اضافے کے لیے بھرپور اقدامات کی منظوری دی، تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کی آن لائن شرکت اور ترقیاتی کاموں کی رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ ترقیاتی کاموں کی رپورٹنگ اور اہداف کا واضح تعین کیا گیا۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید اجلاس کے دوران جلد از جلد تمام ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ،اس موقع پر وزیر ریلوے محمد حنیف نے کہا کہ...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات کے معاملے پر معاہدے کے لیے پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آ رہے ہیں پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تین ارب ڈالر کے اضافی تجارتی بیلنس کے باعث اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ محصولات کا سامنا ہے یہ محصولات واشنگٹن نے گذشتہ ماہ دنیا کے مختلف ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک انڈیا ایک دوسرے سے جنگ میں الجھتے ہیں تو انہیں ان دونوں ممالک میں سے کسی کے ساتھ بھی کسی معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہو گی یاد رہے...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پانی کوئی ہتھیار نہیں بلکہ مشترکہ وسیلہ ہے ،پاکستان کےلئے لائف لائن کو نقصان پہنچانا ناصرف ہماری معیشت اور عوام بلکہ علاقائی امن کے لئے بھی خطرہ ہے، بھارت ایک ذمہ دار عالمی رکن کے طور پر اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں نبھا ئے اور معاہدے کے تحت وعدوں کی پاسداری کرے .(جاری ہے) ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پا کستان ہائی کمیشن لندن میں منعقد ہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا لندن میں برطانوی، پاکستانی وکلا نے پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور سندھ طاس معاہدے سے بھارت کی جانب سے یکطرفہ دستبرداری کی...
اس سیزنل سروس کے آغاز کا اعلان دبئی میں پی آئی اے کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں پی آئی اے کے ریجنل مینیجر سرمد اعزاز، دبئی میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد اور مختلف غیر ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے نے دبئی اور سکردو کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کر دیں۔ انٹرنیشنل فضائی سروس کی بحالی سے گلگت بلتستان کے دور افتادہ لیکن پرکشش سیاحتی مقامات تک رسائی پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے، اس سیزنل سروس کے آغاز کا اعلان دبئی میں پی آئی اے کے دفتر میں ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا جس میں پی آئی...
یورپی یونین اور برٹش کونسل نے پاکستان میں خواتین کے ڈیجیٹل مہارتوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم تجزیاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔ یورپی یونین کے پاکستان کے لیے نمائندہ دفتر اور برٹش کونسل نے مشترکہ طور پر ایک اہم رپورٹ ‘مہارتوں کا خلا اور مارکیٹ کی ضروریات کا تجزیہ’ جاری کی ہے جسے یورپی یونین کے فنڈ سے چلنے والے ٹیکنیکل اور ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سیکٹر سپورٹ پروگرام (مرحلہ IV) کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان کی صحافی خواتین: ہمت، جدوجہد اور تبدیلی کی کہانی یہ تحقیقاتی رپورٹ اسپوس پاکستان نے ترتیب دی ہے۔ یہ مطالعہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اعلیٰ ٹیکنیکل اور ڈیجیٹل ہنر کے اہم...
نئی دہلی(اوصاف نیوز)بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے آخرکار اعتراف کر لیا ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ ہونے والی فضائی جھڑپوں میں بھارت کے کئی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے۔ یہ انکشاف بلومبرگ کی خاتون صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا . بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے سنگاپور میں جاری شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران اعتراف کیا کہ بھارتی فضائیہ نے لڑاکا طیارے کھوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح طور پر تعداد بتانے سے گریز کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ’طیارے گرنا اہم نہیں، یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کیوں گرے۔‘ بھارت کے اس اعتراف نے بین الاقوامی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی ہے اور...
پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سہ روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج نے بھی پہلی مرتبہ پاکستان سے جھڑپ میں بھارتی لڑاکا طیارے گرنے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی طیارے گرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے، طیارہ گرایا گیا؟ انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی...
پاکستان ریلویز نے 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدنی حاصل کر لی۔پاکستان ریلو یز کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ مالی سال کے اٹھاسی ارب سے زائد آمدن کے امکانات ہیں۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق گیارہ ماہ کے دوران مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔کراچی ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب جبکہ مال گاڑیوں سے 25 ارب کمائے، لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب، مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب ریونیو حاصل کیا۔راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے مجموعی طور پر آٹھ ارب آمدن حاصل کی، ترجمان ریلویز کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کا بتانا...
ویب ڈیسک:پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کی کوششوں پر آئی ایم ایف نے اعتراض اٹھایا ہے کہ اس ریلیف کے بعد مجوزہ ٹیکس ہدف کیسے پورا کیا جائے گا۔ وزارت خزانہ نے ٹیکس ہدف کے حصول کے لیے اقدامات پر آئی ایم ایف کو بریفنگ دی ہےتاہم عالمی مالیاتی ادارے نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس کی تمام رعایتیں اور چھوٹ ختم کی جائیں، سولر پینلز کی امپورٹ پر سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے دوران بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر ورچوئل مذاکرات جاری ہے ، ذرائع نے بتایا تنخواہ دارطبقےکو ٹیکس میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف کومنانے کی کوششیں جاری ہیں، آئی ایم ایف کا اعتراض ہے تنخواہ دارطبقے کوریلیف کےبعد ٹیکس ہدف کیسے حاصل ہوگا؟ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس ہدف حاصل کرنےکیلئے اقدامات پرآئی ایم ایف کوبریفنگ دی۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا سیلزٹیکس کی تمام رعایت اورچھوٹ ختم کردی جائیں اور سولرپینل کی امپورٹ پربھی سیلز ٹیکس عائد کیا جائے۔ امپورٹڈ تمام...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی فوجی تصادم...
پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے،غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحدوں پر افواج کی تعداد کم کر رہے ہیں اور ہم 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں تاہم حالیہ بحران نے مستقبل میں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ بڑھا دیا ہے۔سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ فورم میں شرکت کے لیے موجود مسلح افواج کیسربراہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی...
پاکستان کی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کی بھیجی گئی ترسیلات زر براہ راست معیشت کو سہارا دے رہی ہیں۔ تاہم بیرون ملک جانے والوں کے لیے بھی مشکلات کھڑی ہیں جنہیں پار کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہ۔ ان مسائل کو حل کرکے اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر توجہ دے کر نہ صرف زیادہ تعداد میں افرادی قوت باہر بھیجی جا سکتی ہے بلکہ ترسیلات زر میں بھی کافی حد تک اضافہ ممکن ہے۔ اوورسیز امپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین محمد عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ترسیلات زر میں اضافہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں ان کی وجہ سے اس مالی سال میں ترسیلات زر 36...

امریکا اور ایران جوہری پروگرام معاہدے کے قریب ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا، ڈونلڈ ٹرمپ
اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کیساتھ تجارت نہیں کرسکتے، جو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ امریکا کسی سے بھی بہتر لڑ سکتا ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بڑی فوج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی جوہری تباہی کا باعث بن سکتی تھی، جنگ بندی پر پاک بھارت رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ تجارت نہیں کرسکتے، جو...