2025-11-03@20:56:36 GMT
تلاش کی گنتی: 8692
«معیار تعلیم»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوشن کیجانب سے وائس میچنگ کےلیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔پراسیکوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کےلیے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اْڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بلجیم میں ہونے والے ناٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔اْڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ نگ کا کہا گیا ۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر) کلیکٹریٹ آف اپریزمینٹ ویسٹ پر مبینہ طور پر 200 ٹن سے زائد مضر صحت چھالیہ نیلام کرنے کی کوشش کا الزام ہے، جسے دو بار انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا جا چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق، یہ چھالیہ 2023 میں درآمد کی گئی تھی اور گزشتہ دو سالوں سے کراچی کی بندرگاہوں پر ضبط ہے۔ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹوں میں چھالیہ میں ”ایفلاٹاکسن” نامی خطرناک زہریلے مادے کی موجودگی پائی گئی، جو کہ بعض فنگس (پھپھوندی) سے پیدا ہوتا ہے، جس کے بعد اسے کلیئر کرنے سے انکار کر دیا گیا۔پہلی بار مسترد کیے جانے کے بعد، درآمد کنندہ نے عدالت سے رجوع کیا اور 10 نومبر 2023 کو دوبارہ ٹیسٹ کے لیے نمونے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ تحریک انصاف کے پرچم کو دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے، شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت کرنے سے گریز کرتی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟ کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزیر اعظم سبسٹین لیکورنو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے جبکہ دوسری طرف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کو مطلوبہ ووٹ لینے میں واضح شکست ہوگئی۔ اعلیٰ حکام کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد کے حق میں 271 ووٹ آئے جوکہ مطلوبہ 289 ووٹوں سے کم تھے۔ رپورٹ کے مطابق اگر حزب اختلاف کو 289 ووٹ مل جاتے تو حکومت کا مستعفی ہونا یقینی امر تھا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ مذکورہ ووٹنگ ایسے وقت میں ہوئی جب ملک میں حکومت کی مختلف پالیسیوں پر سخت تنقید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ نے اپنے سرکاری دفتر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ تحریکِ انصاف کا پرچم نصب کر دیا، جو ریاستی علامتوں کے احترام کے منافی اقدام ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ایک طرف فوج کے خلاف بیانات دیتی ہے، دوسری طرف شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہے۔‘‘انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا یہ وفاق پر حملہ کریں گے؟ کیا حب الوطنی اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی آئی خان: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سی پیک روٹ آپ کے لیے ہے، اسلام آباد جانے کی تیاری کریں۔ڈی آئی خان میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اب ختم ہو چکی ہے، ہم عوام کی جمہوریت کے قائل ہیں، 2024ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، چوری کا مینڈیٹ قبول نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2018ء میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، اُس الیکشن کو کبھی نہیں مانا، ہم نے جمہوریت کی سیاست کرنی ہے، ہماری سیاست گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نہیں ہو گی۔مولانافضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم ڈھائے گئے، انہیں بھوکا مارا گیا، قائدِ...
برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔ اُڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے “7700” ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔ محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر دفاع...
اسلام آباد:۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاﺅن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیسز کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمات بحریہ...
جامعہ کراچی میں تقریبا تین دہائیوں قبل قائم ہونے والا شعبہ ویژول اسٹیڈیز اپنی سلور جوبلی گزارنے کے بعد طلباء و طالبات کا متلاشی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک دوسر میں اس شعبے میں داخلے کے لیے 1200 سے 1500 تک طلبہ درخواست دیتے تھے اور رجحان زیادہ ہونے کی وجہ سے aptitude ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد کلاس کا حصہ بنتے تھے تاہم حکومتی حلقوں کی جانب سے مسلسل داخلوں کی سفارش کی وجہ سے اب یہ تعداد بتدریج کم ہوکر 300 سے بھی کم رہ گئی ہے۔ اس برس شعبہ ویژول اسٹڈیز کے داخلہ ٹیسٹ میں ڈھائی سو سے زائد طلبہ شریک ہوں گے، جو شعبہ اور یونیورسٹی کی اتھارٹی کے لیے تشوشیناک صورت حال سے کم نہیں ہے۔ شعبہ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمے میں فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ریاستی اداروں کے خلاف ٹویٹ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فلک جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کےبعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فلک جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق اور رانا رؤف ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ایڈیشنل سیشن جج ساجد احمد چوہدری نے ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی۔ فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور کیمپس اور نیشنل انکیوبیشن سینٹر کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری قائم مزید :
اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے، ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589 مکس انفیکشن کے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 16 ہزار 427 افراد کے خون کے نمونوں کی اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ان اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589...
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی—فائل فوٹو پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری اعزاز فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید II سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز ابوظبی میں گزشتہ 3 سال سے تعینات سفیر فیصل نیاز ترمذی کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ابوظبی میں منعقدہ تقریب میں اماراتی معاون وزیرِ خارجہ خلیفہ شاہین المرار نے اعزاز پیش کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان کے پیغامات بھی سفیر تک پہنچائے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا: فیصل نیاز ترمذی اس موقع پر سفیر...
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی—فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔گفتگو کے دوران وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سہیل آفریدی کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے۔ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا: سہیل آفریدیوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔ اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل...
برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے تھے۔ اُڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے “7700” ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔ محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر...
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ رابطے کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، اور ہم پاکستان کے بہتر مفاد میں مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی کال کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا،میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا گھر ہے۔ ساتھ ہی ان سے درخواست کی کہ مجھے اپنے قائد...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سےکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہنا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران جماعتوں کی نااہلی، کرپشن اور ناقص حکمرانی کے باعث کراچی میں لاقانونیت، بدامنی، بجلی و پانی کے بحران، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں اور تباہ حال انفرااسٹرکچر نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ کے ہمراہ ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفرخان نے کہا کہ 22 سال گزرنے کے باوجود کے فور منصوبہ مکمل نہ ہونا کراچی دشمنی اور حکمرانوں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، ن لیگ اور پی ٹی آئی سب اہل کراچی کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔ جماعت اسلامی نے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلاول کی قیادت میں اعلی سطح وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد کی ملاقاتوفد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکن قوم اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان ، نیر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے ۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالیسے پاکستان کے کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا...
بحریہ ٹا ئون منی لانڈرنگ کیسز میں ملک ریاض اور علی ریاض اشتہاری قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بحریہ ٹان کی رقم مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے سے متعلق کیسز میں بحریہ ٹان کے سربراہ ملک ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے بحریہ ٹان کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے دومقدمات میں ملک ریاض اوران کے بیٹے علی ریاض کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے ملک ریاض اوردیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی...
فائل فوٹو۔ کراچی چڑیا گھر سے مادہ ریچھ رانو کی اسلام آباد منتقلی کے معاملے پر کے ایم سی زو اینڈ سفاری نے اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ کے خط کا جواب دیا ہے۔ خط میں مادہ ریچھ رانو کی ڈائیٹ سے متعلق بتایا گیا ہے۔ خط کے مطابق رانو کو کھانے میں 2 کلو بیف، ایک کلو مچھلی اور ایک کلو بریڈ دی جاتی ہے۔خط کے مطابق رانو کو ایک کلو کھیرا، آدھا کلو گاجر، شکر قندی اور کھجور دی جاتی ہے۔ کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کے گھر جا کر شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہ پاکستانی قوم بھارت نواز فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے متحد ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ملک میں امن کے قیام کے لیے شہداء کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ صدرِ مملکت آصف...
پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو عوام...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو داہگل ناکے پر روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل پہنچ گئے،وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سرکاری پروٹو کول میں اڈیالہ جیل پہنچے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قافلے کی شکل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچ گئے،تاہم اڈیالہ جیل سے ایک کلومیٹر دور داہگل ناکے پر ان کی گاڑی کو روک دیاگیا۔ مزید :
سعودی عرب تیزی سے دنیا کی نمایاں ترین اسپورٹس ٹورازم کی منزل بن کر ابھر رہا ہے، اور اندازہ ہے کہ یہ شعبہ سال 2030 تک 100 ارب ریال سے زائد کی آمدنی پیدا کرے گا۔ خطے میں کھیلوں کے بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی نے مملکت کو اس میدان میں غیر معمولی مقام دلایا ہے۔ مشہور کنسلٹنگ فرم پی ڈبلیو سی (PwC) مشرقِ وسطیٰ کی تازہ رپورٹ ’خلیجی تعاون کونسل کی کھیلوں سے سیاحت تک کی پیشرفت‘ کے مطابق، خلیجی ممالک عالمی اسپورٹس ٹورازم مارکیٹ جس کی مالیت 2030 تک قریباً 2 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے، میں ایک نمایاں حصہ حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھیل، سیاحت...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مالاکنڈ میں سوات موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) انہوں نے جمعرات کو جاری تعزیتی بیان میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب نے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔
محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ملیریا کے کیسز سے متعلق جامع رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر 24 لاکھ 16 ہزار 427 افراد کے خون کے نمونوں کی اسکریننگ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ان اسکریننگ میں سے 2 لاکھ 15 ہزار 270 افراد میں ملیریا کی تصدیق ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک لاکھ 81 ہزار 362 کیسز پلازموڈیم وائویکس، 31 ہزار 319 پلازموڈیم فیلسی پیرم جبکہ 2 ہزار 589 مکس انفیکشن کے ہیں۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت ملیریا کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اس سال کسی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحومہ کےلیے بلندی درجات اور اہلِ خانہ کے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔\932
پاکستان کی صف اول کی اداکارہ سجل علی کا اپنے سابق شوہر احد رضا میر کو ایکس پر دوبارہ فالو کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس سے مداحوں میں چہ مگوئیوں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سجل نے احد کو ایکس پر فالو کیا ہے، جو طلاق کے بعد ایک غیر متوقع اقدام ہے اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔احد اور سجل کے کچھ مداح اسے پھر سے ’دوستی‘ قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر ماضی کی رومانوی جوڑی کی واپسی کی امید باندھ رہے ہیں تاہم بظاہر یہ ایکس اکاؤنٹ جعلی لگ رہا ہے۔یاد رہے کہ سجل...
کوئٹہ: لیویز فورس پشین نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور سے اغوا ہونے والے 17 سالہ نوجوان فہد علی کو بازیاب کرلیا۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فہد علی کو کوئٹہ میں ایک مسافر کوچ کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی کو بس کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے اور پھر ترکی لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13 اکتوبر 2025 کو لاہور کے ایک تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے فہد علی کو لاہور سے اغوا کیا اور اسے کوئٹہ کے راستے غیر ملکی سرزمین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ خوراک تک آسان رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، زرعی خود انحصاری ہی مضبوط معیشت کی بنیاد ہے،غذائی قلت دور کرنے کے لئے عوام ، حکومت اور پارلیمنٹ کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا ۔16 اکتوبر عالمی یوم خوراک کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ خوراک کا اس سال کا موضوع “بہتر خوراک اور بہتر مستقبل کے لیے ہاتھوں میں ہاتھ‘‘ ایک اچھا پیغام ہے،خوراک کی کمی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات ضروری ہیں،پائیدار زرعی پالیسیوں کے بغیر غذائی خودکفالت ممکن نہیں،غذائی قلت کے...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سوات ایکسپریس وے پر ٹر یفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سوات ایکسپریس وے پر المناک ٹر یفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے) ترجمان وزیر اعلیٰ ہائوس پشاور کے مطابق وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ انتظامیہ کو زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
امریکا میں ایک خاتون کے باورچی خانے کی سیکیورٹی کیمرہ فوٹیج نے حیران کن منظر ریکارڈ کیا۔ ان کی پالتو بلی ’وینڈی‘ نے کھانے کے دوران دیگچی میں مردہ چوہا ڈال دیا۔ مزید پڑھیں: احمد آباد طیارہ حادثہ: خوش قسمت بھومی چوہان کی جان کیسے بچی؟ یہ واقعہ کیلیفورنیا کی ایک فوسٹر فیملی کے گھر میں پیش آیا۔ جب بلی کی مالکن باہر کتوں کو کھانا کھلا رہی تھی، تو بلی نے چپکے سے ’اپنا خاص مصالحہ‘ کھانے میں شامل کر دیا۔ مزید پڑھیں: کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک خاتون نے بتایا کہ بلی کے ’مشکوک رویے‘ نے انہیں کیمرہ چیک کرنے پر مجبور کیا اور ویڈیو دیکھ کر انکشاف ہوا کہ وینڈی نے کھانے میں واقعی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں کینسر کے پھیلاؤ اور علاج کے حوالے سے جاری تحقیق میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔امریکی ماہرینِ حیاتیات نے ایک ایسی ’سپر ویکسین‘ تیار کی ہے جو کینسر کے بڑھنے اور پھیلنے کے عمل کو نمایاں حد تک روک سکتی ہے۔ ابتدائی آزمائش کے نتائج نے سائنس دانوں کو حیران کر دیا ہے، کیونکہ ویکسین نے چوہوں میں کینسر کے خاتمے اور اس کے دوبارہ ظاہر نہ ہونے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔یہ نئی ویکسین نینوپارٹیکلز پر مبنی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام (Immune System) کو اس قابل بناتی ہے کہ وہ کینسر کے خلیات کو نہ صرف پہچانے بلکہ مؤثر انداز میں ان کا خاتمہ بھی کرے۔یونیورسٹی آف میساچوسیٹس،...
سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی منظوری : خوشحال پجناب کی تعمیر دیہی خواتین کے بغیر ناممکن : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو آفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈمک میں بے ضابطگیوں اور گھپلوں...
دنیا بھارت کو سرحد پاردہشتگردی کا حقیقی چہرہ ، علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
شوبز انڈسٹری میں ایوارڈ کی تقسیم کی تقریبات میں جہاں چمک دمک، گلیمر اور مسکراہٹیں ہوتی ہیں، وہیں کبھی کبھار ایسے یادگار لمحات بھی جنم لیتے ہیں جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل جاتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی ہوا جب اداکارہ سجل علی ایوارڈ دینے اسٹیج پر آئیں اور میزبان یاسر حسین نے کچھ مزاحیہ جملے ان کی جانب پھینکے تھے جو بڑھ کر ہلکی پھلکی نوک جھونک میں تبدیل ہوگئے۔ جب یاسر حسین اپنی تئیں سجل علی کو تنگ کرنے کے لیے جملوں کی برسات کر بیٹھے اور سمجھ رہے تھے کہ معرکہ مار لیا تو عین اسی وقت سجل علی مسکرائیں اور جواب دیا کہ آپ کے اسکرپٹ کی ساری لائنز ختم ہوگئی ہیں یا ابھی کچھ باقی ہیں؟ یہ جملہ سنتے ہی ہال قہقہوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ کے 48ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ساحلی پٹی کے ساتھ ایک ماڈل ایکوا کلچر پارک کے قیام اور نبیسروجیہر واٹر سپلائی منصوبے کی منظوری دے دی۔ یہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا لنجار، وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی سید قاسم نوید، رکن صوبائی اسمبلی قاسم سومرو، چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی نجَم شاہ، کمشنر کراچی حسن نقوی، سینیئر ممبر بورڈ آف ریوینیو خالد حیدر شاہ، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی، چیئرمین سندھ ریوینیو بورڈ ڈاکٹر واصف میمن، سیکرٹری ٹرانسپورٹ و ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ اسد ضامن اور دیگر بورڈ ارکان شریک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-21 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے برہم پتر پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پتر سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ بھارت کی سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ...
پشاور:۔ محمد سہیل آفریدی وزیراعلیٰ مقرر ہو گئے، خیبرپختونخوا حکومت نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ حکومتِ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اقدام آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 130(5) کے تحت کیا گیا، جس کے بعد محمد سہیل آفریدی نے 15 اکتوبر 2025ءکو گورنر خیبرپختونخوا کے سامنے حلف اٹھایا اور باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔انتظامی امور کے تحت نوٹیفکیشن کی کاپیاں صدرِ پاکستان، وزیراعظم، تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی کابینہ کا اعلان کردیا۔ صوبائی کابینہ میں عاقب اللہ خان وزیر بلدیات، شکیل خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم پی اے آغا سراج خان درانی مختصر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سندھ کی سیاست، پیپلز پارٹی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑا دی۔ انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی گاؤں گڑھی یاسین میں سوگ کا سماں چھا گیا تحصیل گڑھی یاسین کی تمام مارکیٹیں بند ہو گئیں۔ صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شھباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آغا...
پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔ پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
سٹی42: اڈیالہ جیل سے عمران خان کے حکم پر وزیراعلیٰ بنائے گئے سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے سے پہلے ہی وزیراعلیٰ ہاؤس میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی۔ سہیل آفریدی کے حکم پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے اہم افسران عہدوں سےہٹا دیے گئے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری کئے گئے اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ کا چارج محمد عابد مجید کے پاس تھا، جو آج ان سے واپس لے لیا گیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر گریڈ 18 کے احسن حیدر گوندل کو پی ایس او ون کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔ اس سے پہلےسہیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔بھارت کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، لاش رات کو قریبی کھیتوں سے ملی۔چارسدہ کے تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے گنڈھیری میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، بچی شام پانچ بجے کے بعد گھر کے سامنے سے غائب ہوئی تھی جس کو گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔چارسدہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد: نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی۔نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابقبجلی کی قیمت میں اضافہ اگست 2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی ند میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی پالیسی کی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی جب کہ سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم نے اعلان کیا ہے کہ صارفین جلد اپنی پسند کی کمپنی سے بجلی خرید سکیں گے۔ یہ سہولت ابتدا میں ایک میگاواٹ تک کے صارفین کو جنوری 2026 سے دی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اوپن مارکیٹ متعارف کروائی جا رہی ہے، جس سے صارفین کو ایک ہی کمپنی کی اجارہ داری سے نجات ملے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کی شرکت کے لیے خصوصی فورم بھی منعقد کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فخر عالم نے کہا کہ بجلی کے نقصانات کم کرنے کے لیے اصلاحات جاری ہیں اور گردشی قرضے کو ختم کرنے کی کوششیں ہو رہی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میںسیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کوآفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اًفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈ...
پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے...
مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا ان ہاؤس مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریٹر ایم اے آئی امیج ون (MAI-Image-1) متعارف کروا دیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رفتار، معیار اور حقیقت پسندی کے لحاظ سے اوپن اے آئی کے سورا اور گوگل کے نینو بنانا ماڈلز سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی ماڈل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے؟ مائیکروسافٹ کے مطابق یہ نیا ماڈل فوٹو ریئلسٹک تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو روشنی، عکس، بناوٹ اور قدرتی مناظر کو نہایت حقیقت سے قریب انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ایم اے آئی امیج ون نہ صرف تیزی سے نتائج فراہم کرتا ہے بلکہ...
دنیا میں بیشتر افراد کے لیے اپنا تعارف کروانا محض چند لمحوں کا کام ہوتا ہے، لیکن نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے لورینس واٹکنز کے لیے یہ کام غیر معمولی حد تک مشکل اور وقت طلب ہے۔ اس کی وجہ ان کا نام ہے، جو اتنا طویل ہے کہ مکمل طور پر ادا کرنے میں تقریباً 20 منٹ لگتے ہیں۔ لورینس کا مکمل نام 2253 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے دنیا کا سب سے طویل ذاتی نام تسلیم کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے پہلی بار یہ پورا نام 1991 میں اپنی شادی کے موقع پر آڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے سنایا۔ جب مہمان کھانے میں مصروف تھے تو پس منظر میں ان کے نام کی ریکارڈنگ چلائی جا...
کھاریاں کے ایک سرکاری کالج کی چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کالج کی چھت پر قومی پرچم کے ساتھ ایک جھنڈے پر مریم نواز کی تصویر بھی موجود ہے، جسے دیکھ کر کئی سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو دیکھنے کے بعد مریم نواز اور مسلم لیگ ن پر تنقید کی جبکہ کئی صارفین یہ سوال کرتے نظر آئے کہ یہ ویڈیو اصل ہے یا آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے تیار کی گئی ہے۔ کھاریاں میں سرکاری کالج کے چھت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی نے دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ نعمان علی نے گزشتہ پانچ ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ نعمان علی کی اس غیرمعمولی کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ اور ماہرین کی جانب سے انہیں بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر نعمان جیسے باصلاحیت اسپنر کو جلد موقع دیا جاتا تو وہ پاکستان کو کئی مواقع پر فتح دلا سکتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ٹیسٹ: اسپنر نعمان علی کا نیا کارنامہ، عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا سلیم خالق نے اس...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں سابق لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نعمان علی 5 ٹیسٹ کے تسلسل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے، انہوں نے کیریئر کے 16ویں سے 20 ویں ٹیسٹ کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔عبد القادر نے 1987 اور 88 میں کیرئیر کے 48 ویں سے 52 ویں ٹیسٹ میں 44 وکٹیں لی تھیں۔پاکستان کے نعمان علی پچھلے 12 ماہ کے دوران دنیا کے سب سے کامیاب اسپنر بھی ہیں۔نعمان علی نے جنوبی افریقا کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں 10 وکٹیں لیں، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 شکار...
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس سشمیتا سین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی بیٹیوں رینی اور علیشہ کو گود لینے کے دوران پیش آنے والی قانونی مشکلات پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد نے اس فیصلے میں ان کا بےحد ساتھ دیا۔ سشمیتا کا کہنا تھا کہ سن 2000 میں جب انہوں نے پہلی بچی کو گود لینا چاہتا تو اُس وقت کے قوانین غیر شادی شدہ خواتین کو بچوں کو گود لینے سے نہیں روکتے تھے، مگر سماجی تعصب اور قانونی پیچیدگیوں نے ان کیلئے یہ عمل نہایت مشکل بنا دیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ 21 برس کی تھیں مگر وہ شادی کرنے کے بجائے ایک بیٹی کو گود لے...
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے سابق لیجنڈری اسپنر عبدالقادر کا 37 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نعمان علی نے گزشتہ 5 ٹیسٹ میچوں کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بالر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، نعمان علی پانچویں پوزیشن پر آگئے انہوں نے اپنے 16ویں سے 20ویں ٹیسٹ میچ تک کے دوران 46 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل عبدالقادر نے 1987 سے 1988 کے درمیان اپنے 48ویں سے 52ویں ٹیسٹ میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ نعمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دے کر سیریز کا شاندار آغاز کر دیا۔پاکستانی اسپنر نعمان علی نے میچ میں 10 شکار کرتے ہوئے فتح میں مرکزی کردار ادا کیا، جب کہ شاہین آفریدی نے اپنی شاندار سوئنگ سے مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن درہم برہم کر دی۔جنوبی افریقی ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 183 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ چوتھے روز کھیل کے آغاز پر ہی ٹونی ڈی زورزی محض 16 رنز پر شاہین آفریدی کا شکار بنے جب کہ 55 کے مجموعے پر ٹرسٹان اسٹبس نعمان علی کے ہاتھوں پویلین لوٹے۔اس موقع پر رائن ریکلٹن اور ڈیوالڈ بریوس...
ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں...
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی انتقال کر گئے۔ صدرِ مملکت نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ آغا سراج درانی کی سیاسی زندگی آغا سراج درانی سندھ کی سیاست کا ایک نمایاں نام تھے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے اور کئی دہائیوں تک سندھ کی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرتے رہے۔ انہوں نے 2013 سے 2024 تک سندھ اسمبلی کے اسپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جب کہ مختصر مدت کے لیے وہ قائم مقام گورنر سندھ بھی رہے۔ اس سے قبل وہ صوبائی حکومت...
حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی...
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم نے کوشش کی اور اللہ تعالیٰ نے ہماری مدد کی۔ پشاور ہائیکورٹ نے اپنی روایت برقرار رکھی اور حق کا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے جنید اکبر کا مزید کہنا تھا کہ آج پشاور ہائیکورٹ کے اسی فیصلے کے تحت سہیل آفریدی صاحب حلف اٹھائیں گے، اور جو صوبہ دو سے چار روز سے بغیر وزیرِ اعلیٰ کے چل رہا تھا، اسے آج نیا وزیرِ اعلیٰ مل جائے گا۔ گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق سوال کے جواب میں جنید اکبر نے کہا کہ میرا...
بھارت کا غیر ضروری گھمنڈ خطے کیلیے خطرہ، جارحیت پر پاکستان کا جواب نسلیں یاد رکھیں گی، آئی ایس پی آر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت کا غیر ضروری گھمنڈ خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے اور کسی بھی جارحیت پر پاکستان کا جواب نسلیں یاد رکھیں گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے حالیہ بھارتی فوجی بیانات پر سخت انداز میں ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ عالمی برادری بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرنے لگی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کو 5 ماہ گزرنے کے باوجود بھارتی سیاسی ماحول اور انتخابی مہم کے تناظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی جنگجوانہ اور پروپیگنڈے پر مبنی بیانات دہرا رہی ہے جو ہر انتخابی دور میں سامنے آتے ہیں۔...
راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دباؤ میں آ...
(احمد منصور )آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی فوجی قیادت انتخابی دباؤ میں غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہی ہے، معرکہ حق کے 5ماہ بعد پرانی گمراہ کن کہانیاں دوبارہ دہرائی جا رہی ہیں۔ بھارت کی انتخابی پروپیگنڈا مہم پر ردعمل دیتے ہو ئے آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کے سیاسی دباؤ میں بیانات خطرناک عمل ہے۔ بھارتی فوجی مشین جھوٹ کے بوجھ تلے دنیا بھر میں مذاق بن چکی ہے، غیر ضروری شوبازی خطے کے امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس تضادات سے بھری ہوئی ہے۔ بھارتی...
پشاور: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ضمنی الیکشن روک دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک دیا۔ دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے شیر افضل مروت سے متعلق پیش گوئی درست ثابت ہونے کے بعد نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بھی خبردار کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق کاکہناتھا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر سپیکر چیمبر میں ہوئی ، وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آ رہا تھا مصافحہ کے بعد میں نے ان سے کہا کہ اگر آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات کہہ دوں ، بولے ضرور ! عرض کیا جب عمران خان جیل سے واپس آئیں گے تو جس شخص کو سب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ سیالکوٹ ( نمائندگان جسارت ) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اپنی تہذیب و ثقافت کے منافی ہم نصابی سرگرمیاں وطن عزیز کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے -اسکول میں تعلیم کے نام پر ہونے والی ہر سرگرمی سے طالبعلم نء معلومات سیکھتا اور اپنے شعور کا حصہ بنا لیتا ہے لہٰذا علم نافع فراہم کرنا معلمین اور نظام تعلیم کی ذمہ داری ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں اساتذہ کنونشن میں’’ معمار جہاں تو ہے‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کرام وطن عزیز کی فکری و اخلاقی بنیادوں کے محافظ ہیں، ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ واقعے کے بعد جعلی خبروں، ڈیپ فیک ویڈیوز اور جھوٹے بیانیوں کے پھیلاؤ پر حکومت نے سخت ایکشن کا اعلان کرتے ہوئے فیک نیوز نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پی سی سی آئی اے کے تحت مرکزی کرداروں کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور خصوصی یونٹس کی جانب سے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ڈیپ فیک لیبارٹری فعال کر دی گئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی جعلی ویڈیوز اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
قومی ادارہ برائے تعلیمی پیشہ ورانہ ترقی نے سیاحت اور مہمان نوازی کی صنعت میں خصوصی تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پروگرام وزارتِ سیاحت کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی قدرتی حسن سے مالامال وادی رازَن سیاحت کا نیا مرکز بن گئی اس پروگرام کا مقصد قومی سطح کے اہم شعبوں میں پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں معاونت فراہم کرنا ہے۔ جمعرات سے شروع ہونے والے اس پروگرام کے تحت مختلف مضامین اور تعلیمی سطحوں کے اساتذہ سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے سے متعلق اپنی معلومات میں اضافہ کر سکیں گے اور یہ سمجھ سکیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کی سرزمین ایک بار پھر عالمی خبروں کا مرکز بن چکی ہے۔ دو سال، یعنی 736 دن بعد اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی اگرچہ امن کی جانب ایک امید افزا قدم سمجھی جا رہی ہے، مگر تل ابیب اور یروشلم میں عوامی غصے کا لاوا پھٹ پڑا ہے۔ اسرائیلی شہری سوال اٹھا رہے ہیں کہ اگر یہ معاہدہ آج ممکن تھا تو پہلے کیوں نہیں؟ یہ احتجاج محض جذباتی ردعمل نہیں بلکہ ایک سیاسی زلزلہ ہے، جس نے نیتن یاہو کی حکومت کی بنیادیں ہلا دی ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، حماس نے ریڈ کراس کی نگرانی میں 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا ہے، جبکہ 28 لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔ اس کے بدلے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نت نئی برقی ایجادات بالخصوص ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اسمارٹ ڈیوائسز نے جہاں ایک جانب زندگی میں آسانیاں پیدا کی ہیں وہیں دوسری جانب ان آلات کے بے جا استعمال نے ذہنی، جسمانی، اعصابی، سماجی اور نفسیاتی مسائل میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ اسکرین ٹائم بچوں کی ابتدائی تعلیمی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتا ہے۔ مطالعے سے پتا چلا ہے کہ جن بچوں نے روزانہ زیادہ وقت اسمارٹ فون، ٹیبلٹ یا ٹی وی اسکرین پر گزارا، ان کی ریاضی اور مطالعے کی کارکردگی دیگر بچوں کے مقابلے میں کم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل اسکرین کے استعمال سے بچوں کی توجہ کی صلاحیت، نیند کے معمولات اور ذہنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 26 اکتوبر سے ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ وزیرخارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے بتایا کہ آسیان اجلاس 26 سے 28 اکتوبر کو ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آسیان اجلاس کے دوران کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ملائیشیا کے وزیرِخارجہ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک اپنی سرحدوں سے تمام بارودی سرنگیں اور بھاری ہتھیار ہٹائیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، آنجہانی صنعتکار سنجے کپور کی حادثاتی موت کے بعد ان کی جائیداد سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے اور کرشمہ کپور کے بچوں، سمیرا اور کیان کپور نے اپنی سوتیلی ماں پریا کپور کی جانب سے پیش کردہ وصیت نامے کو جعلی قرار دیتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ بچوں کا مؤقف ہے کہ ان کے والد کی 30 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو پریا کپور کے نام منتقل کرنے والی یہ وصیت جعلی اور ڈیجیٹل طور پر تبدیل شدہ ہے۔ ان کے مطابق وصیت میں ایڈریس اور ناموں کی اسپیلنگ کی متعدد غلطیاں موجود ہیں،...