2025-11-07@17:47:12 GMT
تلاش کی گنتی: 7189
«پاکستان سوئٹ ہوم»:
(نئی خبر)
دشمن بھی باوقار ہونا چاہیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال کیا کسی نے کبھی اس خیال کو اس سے زیادہ سادہ انداز میں بیان کیا ہے کہ دشمن بھی ایک شائستہ حریف کی اخلاقی قدروں کا مظہر ہونا چاہیے؟ تاریخ میں اس کی ایک لازوال مثال سکندرِ اعظم اور راجہ پورس کی مشہور ملاقات میں ملتی ہے۔ ایک سخت اور خونریز جنگ کے بعد جب سکندر نے شکست خوردہ پورس سے پوچھا کہ اس کے ساتھ کس طرح کا سلوک کیا جائے، تو پورس نے جواب دیا: ”جس طرح ایک بادشاہ دوسرے بادشاہ سے سلوک کرتا ہے”۔ سکندر اس باوقار جواب سے متاثر ہوا، اس نے نہ صرف پورس کی جان بخشی بلکہ...
پاکستان کا 28 رکنی دستہ تیسرے ایشین یوتھ گیمز میں شرکت کرے گا۔ بحرین میں 22 اکتوبر سے شروع ہونے والے گیمز میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان قومی دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے جاری کردہ این او سی وفاقی وزارت داخلہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ 31 اکتوبر تک ہونے والے گیمز میں پاکستان 4 کھیلوں کے 9 ایونٹس میں شرکت کرے گا۔ قومی دستے میں 2 خواتین سمیت 22 کھلاڑی، ایک خاتون سمیت 4 ٹیم آفیشلز اور 2 سرکاری آفیشلز شامل ہوں گے۔ قومی دستہ پیر کو لاہور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگا۔ 4 ایتھلیٹس میں غلام مرتضیٰ،...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جو لوگ آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث عناصر کے خلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے، اور نیشنل پیس آپریشن کے لیے تمام اداروں اور سیاسی قوتوں کو ایک پیج پر ہونا ضروری ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے یہ بات پولیس ٹریننگ سینٹر ڈی آئی خان کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر علاقوں میں امن قائم ہے، تاہم بعض علاقوں میں شرپسند عناصر اب بھی سرگرم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حالیہ حملے میں ایک حملہ آور مقامی جبکہ باقی افغانی تھے،...
پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70اضلاع میں 65لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ)سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ابتدائی تخمینوں میں نقصان 744ارب روپے بتایا گیا تھا، جو اب بڑھ کر 822ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔رپورٹ کے مطابق سیلابوں سے 229763مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں سے...
افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے متعدد سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام آج دوحہ میں مذاکرات کریں گے۔پاکستان کی طرف سے ابھی ان مذاکرات کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔قبل ازیں پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کو تصدیق کرتے ہوئے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان...
دوحہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اکتوبر 2025ء ) افغانستان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے بتایا ہے کہ طالبان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے وفد جس کی قیادت وزیر دفاع مولوی محمد یعقوب مجاہد کر رہے ہیں اور پاکستان کے متعدد سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام آج دوحہ میں مذاکرات کریں گے۔ پاکستان کی طرف سے ابھی ان مذاکرات کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئی ہیں۔(جاری ہے) پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔ پاکستان ٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معیشت کو حالیہ سیلابوں کے باعث 822 ارب روپے کے بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن سے ملک کے 70 اضلاع میں 65 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے۔ منصوبہ بندی اور اقتصادی امور ڈویژن کی سرکاری دستاویزات کے مطابق سیلاب کے باعث زراعت اور انفرا اسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ) سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شعبے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے شدید ترین مون سون سیلابوں میں سے ایک کا سامنا ہے، جس سے انفرا اسٹرکچر، روزگار، اور بنیادی خدمات کو تباہ کن نقصان پہنچا۔ ہنگامی ٹیکس کیلئے سولر پینلز اور انٹرنیٹ پر ٹیکس کی شرحیں بڑھانے پر غور ابتدائی تخمینوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان طالبان اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کا سب سے بڑا نقصان اس وقت افغان تاجروں کو ہو رہا ہے۔ سرحد پر پاکستان میں داخلے کے منتظر افغان ٹرکوں پر لدے تازہ پھل اور سبزیاں شدید خراب ہو رہی ہیں، جس کے باعث افغان تاجروں کو نہ صرف مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے بلکہ انہیں اپنا قیمتی مال مقامی مارکیٹوں میں اونے پونے داموں فروخت کرنے پر بھی مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، خاص طور پر ٹنوں کے حساب سے انگور خراب ہونے کی اطلاعات ہیں، جو افغانستان کے لیے ایک اہم برآمدی جنس سمجھی جاتی ہے۔ تاجروں کا کہنا...
پاک افغان تنازع کے حوالے سے دونوں ممالک میں مذاکرات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں، آج بھی ہور ہے ہیں اور آئندہ بھی یہ چلتے رہیں گے۔ ایک بات مگر نوٹ کر کے رکھ لیں کہ یہ مذاکرات تب تک کامیاب نہیں ہوسکتے، جب تک معاملہ کے بنیادی محرک اور وجہ ِ تنازع کو دور نہیں کر لیا جاتا۔ وہ وجہ تنازع تحریک طالبان پاکستان یعنی ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج الہند )ہے۔ جب تک افغان طالبان حکومت ٹی ٹی پی کی سرپرستی، فنڈنگ اور سپورٹ جاری رکھے گی، تب تک چاہے چین، روس ، قطر یا کوئی بھی دوسرا ملک ثالثی کرا لے، کچھ فرق نہیں پڑنے والا۔ اصل وجہ تنازع کو دور کرنے کے بعد ہی پاک افغان...
سینیئر صحافی اور دی نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر عامر غوری کا کہنا ہے کہ اپریل 2025 میں اچانک ہندوستان میں کچھ ہوتا ہے وزیراعظم نریندر مودی بھاگتے دکھائی دیتے ہیں اور پھر 7 اور 10 مئی کے درمیان جو کچھ ہوتا اس سے پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہو جاتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ وی نیوز کے پروگرام ‘سیاست اور صحافت’ میں اینکر پرسن خرم شہزاد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا عامر غوری نے عالمی سطح پر پاکستان پذیرائی اور کامیابیوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہمارے فیلڈ مارشل سید...
راولپنڈی: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانیٔ تحریکِ انصاف سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، جو انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ راولپنڈی میں علیمہ خان اور نورین نیازی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بھی بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کا کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا، جبکہ دیر سے انصاف ملنا دراصل انصاف نہ ملنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھٹے مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں اور مسلسل ناانصافی کا شکار ہیں۔ پاکستان میں 23 لاکھ سے زائد کیسز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت) غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے کانفرنس میں وزیراعظم پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کی تعریف میں زمین و آسمان کے قلابے ملا نا انتہائی شرم ناک ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ میں ٹرمپ کے اِس بیان کہ امریکا نے اسرائیل کی فتح کے لیے بے پناہ اسلحہ دیا ہے نے ثابت کر دیا ہے کہ ٹرمپ امن کا داعی نہیں بلکہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔ان خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے امریکی صدر کی جس شرم ناک انداز میں چاپلوسی کی اس سے پوری قوم کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔موصوف نے نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صبا ح نیوز)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کے لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کیلیے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اسی مقصد کیلیے قاہرہ کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاہرہ میں ریڈ کریسنٹ مصر، پاکستانی سفارت خانے اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں سے ملاقاتوں میں جاری اور مستقبل کے ریلیف و بحالی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اب تک غزہ کے 361 میڈیکل اور نان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں میزبانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے میں امن کے دشمن اور ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں اور دہشتگردوں کو ہر سطح پر قلعِ قمع کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے بھارت پریشان ہے، اس کی ہر سازش کو اتحاد و یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔شاداب رضا نقشبندی نے انتہا پسندی پھیلانے والوں کو ملک کے وفادار قرار دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بیرونی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور بھارت مذہبی و لسانی فسادات کرا کر ملک کو کمزور کرنے کی...
ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کامران منیر انصاری نے کہا کہ کمپنی نے کامیابی کے ساتھ 5.5 ارب روپے مالیت کا ریٹڈ، سکیورڈ، لسٹڈ اور پرائیویٹلی پلیسڈ طویل مدتی اسلامی سکوک مکمل اور بند کر دیا ہیجبکہ یہ سرمایہ جاتی ڈھانچے کو مزید مضبوطی بناتا ہے اور مستقبل کی ترقی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ یہ لین دین سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے TCCL کی شفاف حکمرانی اور اسٹریٹجک وڑن پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی نے پاکستان سروسز لمیٹڈ (PSL) میں ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری بھی کی ہے۔ اس نے 13 اکتوبر 2025 کو پاکستان سروسز لمیٹڈ کے 9,107,800 ووٹنگ شیئرز 710 روپے فی شیئر کی...
اسلام آباد — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی اور ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے مقابلے میں 11 فیصد تک لے جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے موجودہ دور میں مالیاتی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اگرچہ سب سے بڑا چیلنج آبادی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر نے اعلان کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ (نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ) نومبر میں متوقع ہے، جو صوبوں اور مرکز کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے اپنے مختلف بیانات اور...
پاک افغان کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں، اس کے لیے زمین ہموار کی جائے : مولانا فضل الرحمان
جمعیتِ علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغان اور پاکستانی حکومتوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا شدہ تنازع کے حل میں وہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، بشرطیکہ اس کے لیے زمینی راہ ہموار کی جائے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گرم جوشی کے ماحول میں بات چیت سے نتائج ممکنہ طور پر مثبت نہیں آئیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ ابتدا میں کشیدگی کم کی جائے تاکہ باہمی...
جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی، خواجہ آصف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید نے کالعدم ٹی ٹِی پی کے سربراہ نور ولی محسود کو بلٹ پروف گاڑی تحفے میں دی۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنرل فیض دہشت گردوں کی پاکستان واپسی کے منصوبے کے خالق تھے، جنرل باجوہ اور عمران خان اس منصوبے میں ان کے ساتھ شریک تھے۔ منصوبے کی تکمیل کے لیے جنرل فیض کو کور کمانڈر پشاور لگایا گیا۔ پی ڈی ایم حکومت کے دوران جنرل باجوہ آرمی چیف تھے جبکہ جنرل فیض کور کمانڈر پشاور برقرار رہے۔انہوں نے دہشت گردوں کو پاکستان واپس ٹرانسپورٹ کیا،۔جنرل فیض نے کالعدم ٹی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی شمال اور جنوب کے درمیان توازن پیدا کرنے کے لیے مکالمے، وقار اور اصولی سفارت کاری کے ذریعے رابطے کو فروغ دیتا رہے گا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 کی اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مقررین اور پینلسٹ حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے قیمتی خیالات کو سراہا، انہوں نے بدلتے ہوئے عالمی و علاقائی حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن...
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے احتجاج کے دوران پرتشدد رویہ اپنایا اور اسحلہ تانے جتھوں نے فائرنگ کی تاہم ٹی ایل پی کے عہدیداروں کے علاوہ کسی اور مدرسے یا علمائے کرام پر ایکشن کی نہ اجازت ہے اور نہ ہی اجازت دی جائے گی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں مذاکرات نہیں ہوئے، مذاکرات ان کے نکلنے سے لے کر آخری منٹ تک ہوتے رہے، ٹی ایل پی کے اعلیٰ عہدیدار خود بتائیں گے...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی احتجاج کے خلاف آپریشن کے دوران تشدد صرف ان پر ہوا جو ہتھیار اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے فلسطین کا مقدمہ ہر فورم پر لڑا۔ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہو رہا تھا، وزیراعظم جہاں جہاں بین الاقوامی دوروں پر گئے، انہوں نے نہتے فلسطینیوں کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائی۔ حال ہی میں مصر کے شہر شرم الشیخ میں فلسطین کے صدر محمود عباس نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کا ہر طرح سے ساتھ دیا۔ عطا تارڑ نے کہا کہ...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ مشق "دوستاریم-5" انسدادِ دہشت گردی کے دائرہ کار میں 13 اکتوبر سے شروع ہوئی اور 24 اکتوبر 2025 تک اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات میں جاری رہے گی۔پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان آرمی کے اسپیشل فورسز کے دستے اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔اس مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔شرکت کرنے والے دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے کے منتظر ہیں۔ روسی تیل کی خریداری روکنے کے حوالے سے مودی اور ٹرمپ کے درمیان کوئی بات نہیں ہوئی، بھارت نے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، جس کے بعد ہمیں مجبوراً بھرپور جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہے، لیکن قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے، اور پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود چالیس لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو دہائیوں سے پناہ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ بھائی چارے کا رشتہ قائم رکھا، مگر بدقسمتی سے افغان سرزمین سے دہشت گرد حملے جاری ہیں۔ ان کا کہنا...
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج جہنم واصل کردیئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ...
افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر بلا اشتعال جارحیت کے خلاف ملک بھر میں عوام نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ عوام نے دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور واضح پیغام دیا ہے کہ ملکی دفاع کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کے جارحانہ عزائم خاک میں ملا دیے۔ ’’ہم نے افغانیوں کی چالیس سال تک خدمت کی، مگر انہوں نے ہماری پشت میں چھرا گھونپا اور مودی کی گود میں جا بیٹھے۔‘‘...
چئیرمین پی ٹی سی نے فواد انور کہا ہے کہ ستمبر میں برآمدات 11 فیصد گر گئیں، جب کہ پاکستان کی برآمدات پہلی ششماہی میں 3.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔ چیرمین پی ٹی سی نے کہا کہ ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 فیصد کمی ہوئی، کاٹن برآمدات میں 7.8 فیصد کمی، نِٹ فیبرکس 29.5 فیصد گر گئیں، پاکستان عالمی مارکیٹ میں مسابقت کھو رہا ہے۔ چیرمین پی ٹی سی نے کہا کہ حکومت نے اقدام نہ کئے تو برآمدی معیشت ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار ہو گی، کارخانے دباؤ میں، آرڈرز دوسرے ممالک منتقل ہو رہے ہیں، درستگی کے اقدامات نہ ہوئے تو پاکستان کا برآمدی بنیاد خطرے میں۔
پاکستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور کوشش سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں فتنہ الخوارج نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر آپریشن کے ذریعے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، جب کہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا اور خوارج کی ایک بڑی تشکیل کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جب کہ فائرنگ کا...
سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 45 سے 50 خوارج ہلاک کر دیئے، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند میں آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا، آپریشن میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کا علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ اس...
چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کی فائر بندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور دیرپا امن کے لیے اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ چین ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں بہتری کیلئے تعمیری کردار ادا کرتا رہا ہے اور مستقبل میں بھی اس کردار کو جاری رکھے گا۔ پاکستانی دفترِ خارجہ نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت نے باہمی اتفاقِ رائے سے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی فائر بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ ترجمان کے مطابق اس دوران دونوں ممالک ’’مثبت اور...
قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں اسپن بولدک حالیہ جھڑپوں کا ایک مرکز رہا ہے، جہاں اے ایف پی کے ایک صحافی نے دکانیں دوبارہ کھولتے ہوئے اور ان رہائشیوں کو اپنے گھروں کو لوٹتے ہوئے دیکھا، جو لڑائی کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ پاکستان کے مطابق، 48 گھنٹے کی جنگ بندی کا مقصد "تعمیری بات چیت کے ذریعے۔۔۔۔ مثبت حل تلاش کرنے کے لیے" وقت دینا ہے۔ تاہم اس کے نفاذ کے فوراً بعد اسلام آباد کے وقت کے مطابق بدھ کی شام کو چھ بجے افغانستان میں اے ایف پی کے صحافیوں نے مختصر طور پر سرحد پر فائرنگ کی آواز سنی تھی۔ اقوام متحدہ کی فریقین سے اپیل اقوام...
امریکی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان سمیت 3 مسلم ممالک غزہ کے "استحکام" کیلئے بین الاقوامی فورس میں شرکت پر بات چیت کر رہے ہیں جبکہ یہ اقدام جنگ کے بعد کے مرحلے سے متعلق واشنگٹن کے نئے منصوبے کے تحت اٹھایا جا رہا ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی ای مجلے پولیٹیکو نے دعوی کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کو "مستحکم" بنانے کے مبینہ "امریکی منصوبے" کے تحت مستقبل کی "بین الاقوامی فورس" میں حصہ لینے کے لئے 3 مسلم ممالک انڈونیشیا، جمہوریہ آذربائیجان اور "اسلامی جمہوریہ پاکستان" اہم آپشنز میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امریکی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ممالک نے ابھی تک باضابطہ طور پر ایسی ذمہ داری نہیں...
تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔لیاقت علی خان کوقائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896 میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918 میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936 میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔لیاقت علی خان نے قائد اعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام پاکستان کےلیے شب و روز کام کیا۔16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران انھیں سید اکبر نامی شخص نے گولیاں...
شہیدِ ملت لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے ،انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سرانجام دیں،صدرِ مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہیدِ ملت لیاقت علی خان کو ان کی برسی پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے، انہوں نے قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی تعمیر و استحکام کےلئے تاریخی خدمات سر انجام دیں۔(جاری ہے) جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدرِ مملکت نے کہا کہ لیاقت علی خان کی دیانت، قومی یکجہتی اور جمہوری اصولوں سے وابستگی آج بھی مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے شہید ملت لیاقت علی خان کی قومی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے...
لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک آزادی کے رہنما اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم خان لیاقت علی خان کا 75 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ لیاقت علی خان کو قائد ملت اور شہید ملت کے خطابات سے نوازا گیا۔ وہ 1896ء میں بھارت کے علاقے کرنال کے نواب رستم علی خان کے گھر پیدا ہوئے۔ 1918ء میں علی گڑھ یونیورسٹی سے گریجویشن کی۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ 1936ء میں مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ لیاقت علی خان نے قائداعظم محمد علی جناح کا دست راست بن کر قیام...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی سامنے آرہی ہے جبکہ مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ اکنامکس، عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ برطانوی ہائی کمیشن میں حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں پیش کی گئی۔ دواساز صنعت کی سرمایہ کاری سےپاکستان میں روزگار کے 6,600 سے زائد نئے...
صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف جانتے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کیسے ڈیل کرنا ہے، برطانوی اخبار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز غزہ پر منعقدہ ایک غیر نتیجہ خیز سربراہی کانفرنس میں دنیا کے مختلف رہنماؤں سے ملتے ہوئے حسبِ معمول تعریفوں، لطیفوں اور طنزیہ جملوں کا تبادلہ کیا۔ خود کو ’دنیا کا سب سے بڑا امن ساز‘ قرار دینے والے ٹرمپ نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے بعض رہنماؤں کی دلجوئی کی، تو کچھ کو نشانے پر لے لیا۔ برطانوی اخبار نے نہایت دلچسپ انداز میں اس تقریب کی روداد بیان کی۔ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ امن کے حقیقی سفیر ہیں، شہباز شریف نے ایک بار پھر نوبیل انعام دینے کی درخواست کردی ٹرمپ تقریب میں 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ کانفرنس کی طرف روانگی سے قبل اسرائیلی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے...
حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان کے نمایاں اسلامی بینکوں میں سے ایک ،دبئی اسلامی بینک پاکستان لمیٹڈ (DIBPL) نیپاکستان کے معروف ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس پلیٹ فارم)Fauree Tech(فوری ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے ملک کاپہلا شریعہ کمپلائنٹ ملٹی پراڈکٹ ڈیجیٹل سپلائیچین فنانس (DSCF) پلیٹ فارم متعارف کرا دیا ہے۔اس حوالے سے معاہدے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔دبئی اسلامی بینک کی نمائندگی چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب محمد علی گل فراز، ہیڈ آف کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ جناب مجاہد زبیری، اور چیف ڈیجیٹل آفیسر جناب ذکا الرحمن نے کی جبکہ فوری ٹیک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب اظہر تصدق، ڈائریکٹر اینڈ چیف بزنس آفیسر جناب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں دفاع وطن کے نئے باب رقم کیے ہیں۔ پاک فوج کی جرات مندانہ حکمت عملی، دشمنوں کو منہ توڑ جواب اور سرحدوں کے تحفظ کے لیے بے مثال عزم نے پاکستان کا وقار عالمی سطح پر مزید بلند کر دیا ہے۔ اب دنیا کی بڑی طاقتیں بھی پاکستان کے کردار کو تسلیم کر رہی ہیں اور بین الاقوامی فیصلوں میں پاکستان سے مشاورت کو ضروری سمجھتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن کے دفتر میں حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک موقع پر ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، جسے انہوں نے اپنی سفارتی کوششوں سے روکا۔ ٹرمپ نے بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچا لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں اور ان میں سے کئی جنگیں بظاہر معمولی اختلافات سے شروع ہونے جا رہی تھیں لیکن نتائج تباہ کن ہو سکتے تھے۔ ان کے بقول بھارت اور پاکستان جیسے جوہری...
حیدرآباد: امیر جماعت اسلامی حیدرآباد حافظ طاہر مجید مینار پاکستان پرہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کے حوالے سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالباسط خان بھی موجو دہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: وزیراعظم شہباشریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر نیل ہاکنز الوداعی ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر انہیں پیرول پر رہائی دی جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرانے اور دونوں مسلم ممالک کے درمیان پائیدار امن قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ملاقات کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور سرحدی تنازعات پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاک افغان تعلقات میں پیدا ہونے والی بگاڑ پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے، دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان تصادم کسی کے مفاد میں نہیں...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے متعلق امن عمل میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیںپیرول پر رہا کیا جائے تو وہ افغانستان کے معاملے کوبات چیت کے ذریعے حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ پیغام ان کی بہن نورین خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کو دیا، جہاں انہوں نے عمران خان کی جانب سے موجودہ صورتحال پر خیالات سے آگاہ کیا۔ نورین خان کے مطابق عمران خان نے مذہبی جماعت کے حالیہ واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی ادارے اس حوالے سے سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ9 مئی سمیت...
پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کردیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل...
اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 282 روپے 15 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کیلئے اسٹاف لیول معاہدے سے قسط کے اجراء میں تاخیر کے خدشات ختم ہونے، آئی ایم ایف حکام کا کسی نئے ٹیکس عائد کرنے کی شرط نہ رکھنے اور ملک میں مزید غیرملکی سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہونے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ چائنیز مارکیٹ میں پاکستان کا نیا پانڈا بانڈز متعارف کیے جانے، ستمبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ستمبر کے دوران 19 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مزید انفلوز کی آمد سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار...
طالبان کی درخواست پر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے متعدد بار پاکستان سے سیز فائر کی درخواست کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے آج شام 6 بجے سے فائر بندی کا آغاز ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیز فائر کے دوران دونوں جانب سے تعمیری بات چیت شروع کی جائے گی تاکہ سرحدی کشیدگی کے قابلِ حل اور مثبت حل تک پہنچا جا سکے۔ اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کابل، کرم،...
پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد (سٹاف رپوٹ)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک افغان سرحد کرم سیکٹر میں افغان طالبان کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ افغان طالبان کو ان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ملکی سالمیت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کے لیے استعمال ہو رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔علاوہ ازیں عالمی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے پر اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان علاقے سے حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مسلح افواج کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افغان طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں جو خطے کے ممالک کے لئے خطرہ بن رہے ہیں، ایسے اقدامات پورے خطے بشمول پاکستان کو...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بیرسٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر سیف کے مطابق عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازعات کو طاقت کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ خطے میں امن قائم رہ سکے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ اگر انہیں پے رول پر رہائی ملی تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کے قیام اور تنازعے کے حل کے لیے...
پاکستان بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے،نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بھاری اکثریت سے 2026 سے 2028 کی مدت کے لیے انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو ’’ایکس ‘‘پر پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کے لیے اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی مضبوط ساکھ کی پہچان اور شراکت کا اعتراف ہے۔ انہوں...
صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
دبئی میں ٹیکنالوجی کی نمائش Gitex کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوا ہے اور 17 اکتوبر تک رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق جائٹیکس کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کی متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل گورننس اور مصنوعی ذہانت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شزا فاطمہ کی ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پاک فوج نے سپن بولدک چمن میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملوں کو ناکام بنادیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی جانب سے 3 مقامات پر حملہ کیا گیا، پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، کارروائی کے دوران 15 سے 20 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا گیا، افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گرد دیہات اور معصوم لوگوں کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان دوستی گیٹ کو اپنی طرف سے اُڑا دیا، گیٹ کو تباہ کرنا ثابت کرتا ہے...
سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان سے روزانہ جھگڑوں سے بھارت خوش ہو گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاک افغان اتنی تلخی ہو کہ وہ فائدہ اٹھا سکے۔ خورشید قصوری کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حملے سے خوش نہیں لیکن ہمارے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے افسر اور جوان شہید ہو رہے ہیں، پاکستان کب تک سہتا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک افغان تنازع میں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ویب ڈیسک : صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے اور ایک جامع و مساوی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، روزگار اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بھی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ پی پی ایس سی کا پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل کی...
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لئے مؤثر کردار ادا کر رہی...
معاشی استحکام کی جانب اہم قدم، پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن:(آئی پی ایس)پاکستان کو معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے، جہاں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے توسیعی فنڈ سہولت (EFF) کے تحت پاکستان کے ساتھ 1.2 ارب ڈالر کے قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ معاہدے پر حتمی فیصلہ اب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد پاکستان کو یہ رقم جاری کی جائے گی۔ آئی ایم ایف کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام بتدریج بہتر ہو رہا ہے،...
ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری اور وقار کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سفید چھڑی ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے اور ایک جامع و مساوی معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی پہچان ہوتا ہے۔ انہوں نے عوام اور اداروں پر زور دیا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم، روزگار اور سماجی شمولیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ وہ بھی ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ آصف زرداری نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزارتِ خارجہ میں غیر ملکی سفیروں کو پاک افغان سرحدی صورتحال پر ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے بریفنگ کے دوران پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ نے عالمی سفیروں کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک اپنی سرزمین پر امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں افغانستان کو ایک بار پھر پیغام دیا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشت...
نیویارک: پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ سفیر عثمان نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ لیبیا میں امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کرسکتا ہوں۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، وہ معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ امیر خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ اور القدس الشریف کے بطور اس کے دار الحکومت، ایک مضبوط اور قابل عمل فلسطینی ریاست کا قیام، پاکستان کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی بنیاد ہے اور رہے گی۔شہباز شریف اپنا 2 روزہ دورہ شرم الشیخ مکمل کرکے پاکستان کے لیے روانہ ہوگئے، انہوں نے شرم الشیخ مصر میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کی، مصر کے وزیرِ ثقافت احمد فواد ھنو نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کو الوداع کیا۔اپنی روانگی سے قبل ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251015-01-14 نیویارک (صباح نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ سے شکایت کی ہے کہ بھارت کالعدم تنظیموں جیسے بی ایل اے، ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی پشت پناہی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں ہزاروں پاکستانی شہری بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں پاکستانی نمائندے آصف خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ علاقائی امن و استحکام کیلیے شدید خطرہ ہے۔آصف خان نے کہا کہ پاکستان نے مئی میں بھارت کی اشتعال انگیز جارحیت پردفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کی منافقت کو بے نقاب کر تے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے خطاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (کامرس ڈیسک ) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت، دوستی اور باہمی تعاون کے تاریخی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، کویت میں 11 سے 13 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والی کویت-پاکستان بزنس ایکسپو 2025 دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کویت پاکستان بزنس ایکسپو 2025 کی آرگنائزنگ کمیٹی کے دورہ پر آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان دہائیوں پر محیط اقتصادی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کے مظہر ہیں، کویت نے ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان اور افغانستان کی حکومتوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہوں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی۔ کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے حل کے لیے کردار ادا کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ بالکل ہم کردار ادا کرنے کو تیار ہیں لیکن اس کے لیے زمینی راہ ہموار کرنی ہوگی، اگر ہم دونوں طرف گرمی کے ماحول میں بات کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ وہ...
بیان میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کا مقصد اسلام آباد کی طرف پرامن مارچ کرنا تھا، لیکن ان کا سامنا "پولیس کی طرف سے پرتشدد جھڑپوں" سے ہوا، جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک اور زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں "لبیک یا قدس" ریلی کے دوران مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے ردعمل میں، افغان طالبان حکومت نے متاثرین کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اسلام آباد سے بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طالبان حکومت نے کل لاہور کے نواح میں پولیس اور تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پارٹی کے حامیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے ردعمل میں ایک بیان جاری...
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے جو بالواسطہ مطالبات کیے گئے ان میں فلسطین کا کہیں ذکر نہیں تھا، یہ چاہتے تھے کہ سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگوں کو رہا کیا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ریاست کا فیصلہ ہے کہ جتھوں سے بلیک میل نہیں ہونا بلکہ آگے بڑھنا ہے، تحریک لبیک پاکستان کے دھرنے ناقابل برداشت ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے پیچھے کیا مقاصد کار فرما تھے؟ انہوں نے کہاکہ افغانستان نے پاکستان پر حملہ تو بھی انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا، پہلی بار جب انہوں نے دھرنا دیا تو ٹائمنگ...
خیرپور میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ لاہور مریدکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس ہے۔ طاقت کے استعمال کے بجائے افہام و تفہیم اور پرامن مکالمے کے ذریعے قومی مسائل کو حل کریں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اس صدی کے عظیم انقلابی رہبر حضرت امام خمینیؒ نے فرمایا تھا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے، اس سے خیر کی توقع رکھنا احمقوں کا کام ہے۔ پاکستان کے بعض حکمرانوں نے ہمیشہ امریکہ کی غلامی کو ترجیح دی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع خیرپور کے...
پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت تمام دیرینہ مسائل کو حل کریں، علامہ شبیر میثمی
جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں مسلم ورلڈ لیگ کے زیراہتمام منعقدہ پاکستانی علمائے کرام کے ساتھ دوسرے مشاورتی اجلاس سے خطاب میں ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ رسالت مآب (ص) کی سیرتِ طیبہ، اتحادِ امت کیلئے بہترین نمونہ ہے اور اب وقت آن پہنچا کہ اہل اسلام پیغمبر اکرم (ص) کی سیرت طبیہ پر عمل پیرا ہوکر فلسطین سمیت عالم اسلام کے دیرینہ مسائل کو متحد ہوکر حل کریں، تاکہ دین حنیف اسلام کے فروغ اور دین حق کی تبلیغ کا فرض بخوبی ادا کیا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر ممتاز مذہبی اسکالر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، وفاقی وزیرخزانہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان رواں ہفتے کے دوران سٹاف سطح کے معاہدے پر دستخط ہونے کاامکان ہے، رواں سال کے اختتام سے قبل یوآن میں پہلا گرین پانڈا بانڈ جاری کرنے کی توقع ہے۔ انہوں نے یہ بات واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اورعالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پربرطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کو انٹرویو میں کہی۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ دو ہفتوں سے پاکستان میں موجود تھا اورپاکستان نے مقداری اور ڈھانچہ جاری اہداف کے حوالے سے مشن کے ساتھ انتہائی تعمیری بات...
ادویات اور ویکسین کا دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کے لئے محققین کو کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ عمران نذیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرپنجاب خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش صحت عامہ کے مسائل سے نکالنے کیلئے، ادویات اور ویکسین کے لئے دیگر ممالک پر انحصار کم کرنے کیلئے محققین کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی کے زیر اہتمام اپلائیڈ زوالوجیکل سوسائٹی آف پاکستان اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے اشتراک سے دو روزہ آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس برائے اپلائیڈ زوالوجی 2025ء کی الرازی ہال میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی،وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹررؤفِ...
وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان رواں ہفتے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے کر لے گا، جس کے نتیجے میں 1.24 ارب ڈالر کی نئی قسط کے اجرا کی راہ ہموار ہو جائےگی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کو دیے گئے انٹرویو میں وزیرِ خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف مشن گزشتہ ہفتے پاکستان سے روانہ ہو گیا تھا، تاہم فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور انہوں نے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ انتہائی مثبت اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہوگئی اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ دونوں ممالک کو اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے کشمیر پر بیان پر واویلا کرنے کی بجائے کشمیر پر اپنے کردار کو بھی دیکھنا چاہیے ،کیا پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے مطابق کشمیر کا حل چاہتا ہے؟ان خیالات کااظہارامیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمن نے کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امیر جے یو آئی نے کہاکہ ماضی میں بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم...
بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ رضا ربانی کی کتاب کی تقریبِ رونمائی پر مبارک باد دیتا ہوں، رضا ربانی اس کتاب کو غزہ کے بچوں کے نام کر رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ...
اے ایف سی ایشین کپ فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کے کوالیفائر کے گروپ ای کے اہم میچ آج پاکستان اور افغانستان مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے م مطابق میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے کویت میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان سرحدوں پر پیدا شدہ صورتحال کے باعث یہ مقابلہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہیں، انجری کا شکار ہونے والے ایک پاکستانی فٹبالر بھی مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے مقامی انتظامیہ سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کررہی ہے۔ United as one. Strong as ever. ????...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تجارت تیزی سے بڑھ رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت 2024-25 میں 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جس میں پاکستان کی برآمدات کا حصہ 71 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہے اور گزشتہ 3 سالوں میں یہ برآمدات 42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 71 کروڑ 65 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ وزارتِ تجارت نے سعودی عرب کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں، 2024 میں سعودی عرب کے دو اعلیٰ سطحی کاروباری وفود پاکستان آئے ہیں ایک وفد مارچ جبکہ دوسرا وفد نومبر میں پاکستان آیا تھا، وفود کے دوروں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کی گئی نسل کشی کی مہم کا فوری خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام تھا اور یہ پالیسی جاری رہے گی۔انہوں نے یہ بات شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن کانفرنس کے بعد وطن واپسی کے موقع پر اپنی ایک تفصیلی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہی۔وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان نے دیگر برادر اسلامی ممالک کے ساتھ مل کر عالمی برادری کے سامنے فلسطینی عوام پر جاری ظلم و جارحیت کے خاتمے کا مضبوط اور واضح مطالبہ کیا۔ کانفرنس میں پاکستان کا مؤقف دو ٹوک اور اصولی تھا کہ غزہ میں جاری خونریزی کو فوری روکا جائے، جنگ بندی...
غزہ امن منصوبہ، صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ نبھایا، ہم امن کے لیے ان کے کردار کی تعریف کرتے رہیں گے: شہبازشریف
شرم الشیخ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا ہوں تو میں ان واقعات پر کچھ خیالات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ممکنہ طور پر ایک نیا باب ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان اس میں اتنی گہری دلچسپی کیوں رکھتا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کردہ نسل کش مہم کا فوری خاتمہ تھی، دوسرے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اسی بات پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ...
لاہور ٹیسٹ: جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 پر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پاکستان کو دوسری اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ آج کھیل کے تیسرے دن جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کو اتارنے کےلیے جب میدان میں اتری تو اس کے 6 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جب کہ 216 رنز بن چکے تھے۔ دن کا آغاز ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کا شکار ہوئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے...