2025-04-28@07:29:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1718

«کمی کی گئی ہے اور»:

(نئی خبر)
    جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے ہم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہیں حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کا نشانہ بننے والے متاثرین کی بھرپور انداز میں دادرسی کرے اور زخمیوں کے علاج معالجے کے لیے تمام تر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید، مولانا زاہد حبیب، جاوید اقبال کالرو، امجد علی ضیا، مولانا اظہر مسعود، قاری عبدالرف، مفتی حبیب اللہ بلال، قاری یاسین، مولانا محمد یوسف مدنی و دیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان...
    شرجیل انعام میمن—فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یک جہتی کی علامت ہے۔شرجیل انعام میمن نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے ہولی پر ہندو برادری کے لیے 2 دن کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سر زمین رہا ہے۔ حادثات کیلئے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں: شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں آئے روز رونما ہونے والے حادثات کے لیے حکومت سمیت ہم سب قصور وار ہیں۔ شرجیل میمن نے...
    سوشل میڈیاپر منفی پروپیگنڈا کرنے کے معاملے میں جے آئی ٹی نے  سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو ایک بارپھر طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے علیمہ خان کو 14 مارچ 2025ء کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ اس سے قبل 12 مارچ کو طلبی پر علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیے’آپ ہم سے بدتمیزی نہیں کرسکتیں‘علیمہ خان اور نعیم پنجوتھا کے درمیان تلخی کلامی ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی کی سربراہی آئی جی اسلام آباد پولیس کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ جے آئی ٹی الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ2016ء کے سیکشن30کے تحت...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان جویریہ سعود کا کہنا ہے کہ پانی کے اندر جذبات ہوتے ہیں اور وہ سن سکتا ہے۔ حال ہی میں جویریہ سعود نے رمضان ٹرانسمیشن میں کہا کہ جاپانی سائنسدان نے تحقیق کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پانی بھی جذبات رکھتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ سائنسدان نے تجربے کے لیے دو بوتلوں میں پانی ڈال کر ان کے سامنے مثبت اور منفی باتیں کیں اور پھر بوتلوں میں موجود پانی کو جانچا۔ یہ بھی پڑھیں: سعود بالی ووڈ اسٹار ورن دھون سے مشہور اداکار ؟ جویریہ سعود کا انکشاف انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصے بعد جاپانی سائنس دان نے دیکھا کہ جس پانی کی بوتل کے سامنے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: نئے تعاون، شراکت داریاں، معاہدے اور ہم آہنگی آپ کے اردگرد ہیں۔ یہ اس موقع پر اٹھنے اور اپنی زندگی میں اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔ چیزوں کا منصوبہ بندی کے مطابق ہونا یا نہ ہونا ممکن ہے، تاہم جو کچھ باقی رہے گا وہ طاقت ہے جسے آپ موجودہ چیلنجوں سے آگے بڑھنے اور ان پُرآشوب وقتوں سے آگے بڑھنے کےلیے جمع کرتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں جسے آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اور یاد رکھیں کہ تمام لڑائیاں لڑنے کے قابل نہیں ہیں، اور تقریباً تمام لڑائیاں جو صداقت پر مبنی ہیں ان میں آپ کے اعمال اور ان جوابات کے طور پر...
     کوئٹہ(آئی این پی)دہشت گردوں کے حملے سے متاثرہ ٹرین جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین کے دم توڑنے کی خبر جھوٹی نکلی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق متاثرہ جعفر ایکسپریس ٹرین کا ڈرائیور امجد یاسین محفوظ ہے، جعفر ایکسپریس ٹرین کے ڈپٹی ڈرائیور طاہر اور اسسٹنٹ ڈرائیور سعد قمر بھی محفوظ ہیں۔ ذرائع ریلوے کے مطابق جعفر ایکسپریس ٹرین کے گارڈز و عملہ کے دیگر ارکان بھی محفوظ ہیں، ٹرین عملے کو جلد ہی کوئٹہ پہنچایا جائے گا۔ ویڈیو میں جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سے بات کر رہے ہیں اور اپنی خیریت سے آگاہ کر رہے ہیں۔ڈرائیور بتا رہے ہیں کہ اللہ نے کرم کیا ہے اور شکریہ ادا کر رہے ہیں۔  ...
    لاہور؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا 'ایکس' پر بیان، جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا، نہایت ہی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا  تحریک انصاف نے اپنا بدصورت سیاسی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جب دشمن نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا تو پی ٹی آئی نے فوج پر الزام لگانا شروع کر دیا۔ انہوں نے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر صائم ایوب کے مستقبل کے حوالے اہم فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔ 22 سالہ اوپنر صائم ایوب جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی ٹرینر حنیف ملک کی زیرنگرانی صائم ایوب کی ری ہیب کا عمل جاری ہے۔ برطانوی معالجین منگل کو مفصل طبی  جائزہ لینے کے بعدصائم ایوب کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا پیش کریں گے۔ طبی رائے کی روشنی میں 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 میں  صائم ایوب کی شرکت کافیصلہ کیا جائے گا۔ امرقابل ذکر ہے کہ صائم ایوب نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی ہے  جبکہ پاکستانی ٹرینر حنیف ملک ان  کی دعوت...
    جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) پاکستان کی قیمتی پتھروں کی صنعت میں جدید ترین سمارٹ لیپیڈری آلات کا تعارف کارکردگی میں اضافہ کرے گا قیمتی پتھروں کے معیار کو بہتر بنائے گا اور صنعت کی عالمی مسابقت کو آگے بڑھائے گا قیمتی پتھروں کی آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ معمور خان نے ویلتھ پاک کے ساتھ خصوصی بات چیت میں کہا کہ جواہرات پاکستان کی ایک قیمتی برآمدی شے ہیں ملک قیمتی پتھروں سے مالا مال ہے لیکن پرانے آلات، جدید ٹیکنالوجی تک محدود رسائی اور معیاری کاری کی عدم موجودگی نے پاکستان کو اچھی کمائی سے محروم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہاکہ ایسوسی ایشن اپنے مقامی اور بین الاقوامی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 )پائیدار شمسی توانائی کی ترقی کے لیے لاگت اور فوائد کی منصفانہ تقسیم کے لیے پاکستان کی نیٹ میٹرنگ پالیسی میں اصلاحات کی ضرورت ہے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزارت توانائی کے ترجمان نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی نے عام طور پر شمسی پینل استعمال کرنے والے صارفین کو اپنی بجلی پیدا کرنے اور اضافی توانائی کو گرڈ میں واپس کرنے کی اجازت دی ہے بدلے میں وہ کریڈٹ حاصل کرتے ہیں جو ان کے بجلی کے بلوں کو پورا کرتے ہیں اس نظام نے خاص طور پر نو بڑے شہروں میں نمایاں ترقی دیکھی ہے جہاں نیٹ میٹرنگ کے 80فیصد صارفین رہتے ہیں تاہم نیٹ میٹرنگ کے فوائد...
    اپنے خصوصی انٹرویو میں علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شام کے ابتر حالات کے ذمہ دار ترکی اور عرب ممالک ہیں، شام کے ایک تہائی حصے پر اسرائیل کا قبضہ ہوچکا ہے، ترکیہ کے صدر کیوں نہیں اسرائیل کو روک رہے، کیونکہ یہ اسرائیل سے ملے ہوئے ہیں، ان کا اسلحہ اور بمباری صرف مسلمانوں کو مارنے کے لیے ہے۔ پاکستان کے سیاسی حالات بھی ابتر ہیں، ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو ہر حال میں نیوٹرل ہونا پڑے گا۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ ان کا تعلق راولپنڈی کے علاقے شکریال سے ہے اور وہ جامع الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ انہوں نے قم المقدس، ایران سے علم دین...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے...
    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی آج گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہے گا۔ شہر قائد میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے آج خیبر پختونخوا، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان اور بالائی پنجاب میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ کوئٹہ، پشاور، سوات اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ Post Views: 1
    اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ شوگر ملز کی مکمل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، ایف آئی اے اور آئی بی سمیت مختلف ادارے شوگر ملز کی خریدو فروخت کی نگرانی میں تعاون کررہے ہیں۔ یہ بات وزیر خزانہ نے وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہورہا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کو گزشتہ ہفتے ملک کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، ہمیں فروری میں 3.1 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے، تجارتی خسارے میں نمایاں کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ میں 52 ہزار سے زائد سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ مزید پڑھیں: نیشنل ٹی20 کپ؛ شعیب،...
      ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان کیلئے لائے تھے ، وہ نہیں پہنچائی گئیں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا،علیمہ خانم کی میڈیا سے گفتگو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خانم کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے ، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان کیلئے لائے تھے ، وہ نہیں پہنچائی...
    ویب ڈیسک:  مصر کی وزارت اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق سے وابستہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے سال 1446 کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کی پیشین گوئی کی ہے۔  اس طرح سال 2025 کے لیے عید الفطر کی تاریخ کے امکان کی وضاحت کی ہے، ادارے نے شوال کے چاند کے قیام کی مدت اور مصر اور 30 سے زائد عرب، اسلامی اور دیگر شہروں میں چاند کے دکھائی دینے کے امکان پر بات کی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے؛ صدر مملکت   چاند کی عمر:انسٹی ٹیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ماہ شوال کا چاند ہفتہ کے روز 29...
    سٹی42:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  بلوچستان میں سکیورٹی فورسز  خواتین اور بچوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں احتیاط کر رہی ہیں۔ طلال چوہدری نے سوشل میڈیا پر دہشتگردوں کی ساتھی کارندوں کے پھیلائے ہوئے اس پروپیگنڈا کو جھوٹ قرار دیا کہ دہشتگردوں نے از خود کچھ عورتوں اور بچوں کو رہا کیا۔  طلال چوہدری نے کہا،  ’اس میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ انھوں نے خواتین اور بچوں کو چھوڑ دیا ہے، بلکہ خواتین اور بچوں کی وجہ سے ہی سکیورٹی فورسز انتہائی احتیاط سے کام لے رہی ہیں اور اس وقت بھی سکیورٹی آپریشن جاری ہے۔‘ جعفر ایکسپریس حملہ ؛ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل...
    نجی ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل سے خطاب میں منیر اکرم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم ہے اور محفوظ سرحدی پناہ گاہوں سے پاکستان پر حملے کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم بی ایل اے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور شواہد ہیں کہ افغان حکام ان حملوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل سے خطاب میں منیر اکرم نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان میں سرگرم سب سے بڑی دہشت گرد تنظیم...
    پاکستان کو عمران خان کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں، علیمہ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کہتے ہیں جب ملک میں رول آف لا نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، آج پاکستان کو بانی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی...
    ایشیائی ترقیاتی بینک کی امداد میں سے ترکیہ اور شام کو 55کروڑ کی امداد بھیجنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی امداد کی رقم میں سے 55 کروڑ کی امداد ترکیہ اور شام بھیج دی۔اس بات کا انکشاف پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ آڈیٹرز نے بریفنگ میں بتایا کہ اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں۔رکن کمیٹی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی۔ ثنا اللہ مستی خیل نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ...
    ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ اسلام ٹائمز۔ شورش زدہ عرب ملک شام میں قابض جولانی رجیم اور امریکی حمایت یافتہ ترک مخالف کرد ملیشیا قدس کے سربراہ مظلوم عبدی نے محمد الشرع الجولانی سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مظلوم عبدی کی جولانی کیساتھ ملاقات میں معادہ طے پایا ہے، معاہدے کے مطابق مظلوم عبدی اپنے دستے جولانی کی افواج میں شامل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ معاہدے کی مکمل تفصیل سامنے نہیں آئی۔ یاد رہے کہ ترک باغی کرد گروہ پی کے...
    لاہور: پاکستان کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے انجری سے بحالی کا عمل شروع کر دیا ہے اور اب جم میں ورزش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں صائم ایوب کو ہلکی پھلکی ورزشیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اوپنر جنوری میں جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن دائیں ٹخنے کی انجری سے دوچار ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے انھیں انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہونا پڑا اور اسی وجہ سے وہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت سے بھی محروم رہے۔ صائم نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے بھی منتخب نہیں ہو سکے۔ پی...
    اسلام آباد: پاکستان نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی امداد کی رقم میں سے 55 کروڑ کی امداد ترکیہ اور شام بھیج دی۔ اس بات کا انکشاف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں ہوا۔ آڈیٹرز نے بریفنگ میں بتایا کہ  اے ڈی بی کی گرانٹ سے 55 کروڑ 26 لاکھ روپے کی فلڈ ریلیف آئٹمز بھیجی گئیں۔ رکن کمیٹی عمر ایوب خان نے کہا کہ ہم حاتم طائی بنے پھر رہے ہیں یہ رقم ہمارے لیے گرانٹ تھی۔  ثناء اللہ مستی خیل نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آپ کو گرانٹ دے رہا ہے اور آپ آگے خیرات کر رہے ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ اے ڈی بی کی وہ گرانٹ سیلاب متاثرین کیلئے تھی، اس وقت جو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کہ نئی کینالزکے فیصلے سے سندھ میں بہت خدشات ہیں اور اس حوالے سے متفقہ فیصلے لینے چاہئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ کل صدر زرداری نے پارلیمان سے ایک تاریخی خطاب کیا، پہلی بار کسی سویلین صدر نے آٹھویں بار پارلیمان سے خطاب کیا، صدرمملکت نے نفرت کے بجائے امید کی بات کی، ایک طرف صدرکی تقریر اور دوسری جانب اپوزیشن کا کردار آپ کے سامنے ہے۔  ناکام سیاستدان سیاست چمکانے کیلئے نہروں کے معاملے کو ہوا دے رہے ہیں: احسن اقبال انہوں نے کہا کہ صدر...
    منیلا: فلپائن کے سابق صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے کو منیلا ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ ان کی گرفتاری بین الاقوامی عدالت (ICC) کی جانب سے انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں جاری وارنٹ کے تحت عمل میں آئی۔ ڈوٹیرٹے، جو 79 سال کے ہیں، 2016 سے 2022 تک فلپائن کے صدر رہے اور اپنے دورِ حکومت میں انہوں نے منشیات کے خلاف سخت مہم چلائی۔ اس مہم میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے بیشتر پولیس مقابلوں یا نامعلوم افراد کے ہاتھوں مارے گئے۔ انٹرنیشنل کولیشن فار ہیومن رائٹس ان فلپائن (ICHRP) نے ڈوٹیرٹے کی گرفتاری کو "تاریخی لمحہ" قرار دیا۔ تنظیم کے چیئرمین پیٹر مرفی نے کہا: "آج انصاف کی جیت ہوئی ہے۔ یہ گرفتاری ان مظلوموں...
    ابھرتی ہوئی اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی دوسری شادی کا عندیہ دیدیا۔ نمرہ خان نے بہترین اداکاری سے شوبز کی دنیا میں جگہ بنالی ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بھی ہمہ وقت رابطے میں رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی زندگی کا صفحہ کسی سے چھپا ہوا نہیں ہے۔ جب انھوں نے لاک ڈاؤن کے دوران خاموشی سے نکاح کیا تھا تب بھی مداحوں کو یہ خوشخبری خود سنائی تھی۔ اپریل 2020 میں ہونے والی یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور ایک سال بعد ہی جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔ تاہم اب انسٹاگرام پر مداح کے ایک سوال کے جواب میں نمرہ...
        صدر مملکت کی تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن کا شدید احتجاج، پوری تقریر کے دوران نعرے بازی،اپوزیشن کے شور شرابے کے باعث صدر مملکت نے ہیڈ فون لگالیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ہیڈ فون لگا نے پر مجبور وفاقی اکائیوں کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت کا دریائے سندھ کے نظام سے مزید نہریں نکالنے کے یکطرفہ فیصلے کی بطور صدر حمایت نہیں کر سکتا، حکومت سے درخواست ہے وہ تجویز کو ترک کرے ، صدر زرداری کا خطاب پارلیمانی سال مکمل ہونے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری نے 8 ویں بار خطاب کیا، تقریر شروع ہوتے ہی اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے جو پوری تقریر...
      آصف علی زرداری آج بھی متنازع صدر ہیں، ہمارے رہنما اور ورکرز اس وقت سیاسی قیدی ہیں، ملک سے 20 لاکھ نوجوان ملک سے باہر چلے گئے ہیں ،ملک سے 27 ارب ڈالر باہر چلے گئے ہیں آصف زرداری اور بلاول بھٹو سندھ کا پانی بیچنے جا رہے ہیں،پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ، یہ پیکا ایکٹ میں فارم 47 کی حکومت کے ساتھ کھڑے رہے ،اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے صدر مملکت اور پیپلز پارٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ میں کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، آصف زرداری ہو یا بلاول بھٹو دونوں سندھ کا پانی بیچنے...
    ذرائع کے مطابق ورلڈ مسلم کانگریس، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین کے زیراہتمام تقریب میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس کے دوران ایک تقریب کے مقررین نے متنازعہ علاقوں میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی کے انسانی حقوق پر مرتب ہونے والے سنگین اثرات کو اجاگر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ مسلم کانگریس، کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز اور انٹرنیشنل ویمن اینڈ چلڈرن یونین کے زیراہتمام تقریب میں سیاستدانوں، قانونی ماہرین، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اسکالرز نے شرکت کی۔ مقررین نے متنازعہ علاقوں میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کے اثرات پر تبادلہ...
    اسلام ٹائمز: احمد الشرع (جولانی) نے مخالفین کو دبانے کی دھمکی دی ہے اور ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن اسکی فورسز نے بے انتہا ظلم ڈھائے ہیں، جس سے الجولانی کا داعشی روپ کھل کر سامنے آگیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ جولانی فورسز کی طرف سے تشدد میں شدت ہے اور سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر پھانسیاں بھی دی جا رہی رہی ہیں، غیر ملکی کھلاڑی جو شام میں ماضی میں انسانی حقوق کے لیے بہت واویلا کرتے تھے، آج اس بڑے پیمانے پر ہونے والے تشدد پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کر رہے ہیں۔ تحریر: سید رضی عمادی شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے تین ماہ بعد...
    پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں مدرسہ اور اسکولوں کی بنیاد پر بچوں کی پہلی مردم شماری کروانے جارہے ہیں، جبکہ تعلیم بالغاں کے لیے بھی نیا پروگرام لا رہے ہیں۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس وقت پنجاب میں 45 فیصد اسکولز غیررجسٹرڈ ہیں، ہم پہلی باری اسکولوں اور مدرسوں میں داخل بچوں کی مردم شماری کروانے جارہے ہیں، نادرا کے ریکارڈ کے مطابق یہ مردم شماری ہوگی جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور مدرسوں میں داخل بچوں کی تعداد کو گنا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں پنجاب میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبے دوسرے صوبوں سے بہتر ہیں، بلوچ طالبات کی مریم نواز کی تعریف انہوں نے کہاکہ...
      اسلام آباد(وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے بدتمیزی ، بدتہذیبی کی بنیاد رکھی ہے، اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں صدر مملکت کے خطاب کے دوران اپوزیشن کے احتجاج پر سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اس بدتمیزی اور بدتہذیبی نے کچھ نہیں دیا، یہ ایک ڈائنگ چیز ہے جو ختم ہو رہی ہے اور جلدی ختم ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں شعور آگیا ہے، لوگوں کو ترقی چاہئے، لوگوں کو مسائل کا حل چاہئے، لوگوں کو مہنگائی میں کمی چاہئے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ اب اکانومی بہتر ہو رہی ہے، حالات بہتر ہو رہے ہیں، لوگوں کو...
    رمضان المبارک کیساتھ ہی پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہوگئیں ،رحمتوں اور برکتوں والے ماہ مقدس میں گراں فروش بے لگام ہوگئے، سرکاری نرخ نامے اور اوپن مارکیٹ کی قیمتوں میں فرق نہ جا سکا .آلو درجہ اول سرکاری نرخ 55 روپے مقرر ،بازار میں 90 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں،پیاز درجہ اول سرکاری نرخ 65 روپے مقرر ،بازار میں 110 روپے کلو بک رہے ,ٹماٹر کی سرکاری قیمت 40 روپے فی کلو مقرر لیکن اوپن مارکیٹ میں 100 میں فروخت ہو رہے ، ,ادرک سرکاری نرخ 375 روپے مقرر بازار 419 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ,لہسن سرکاری نرخ 310 روپے مقرر جبکہ بازار میں 360 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے مٹر سرکاری نرخ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خواتین ججز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدلیہ میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی خوش آئند ہے، خواتین ججز کی خدمات کو تسلیم کرنا ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات اور عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے، انصاف کی فراہمی میں خواتین ججز کا کردار قابل ستائش ہے، عدالتی نظام میں شفافیت اور انصاف کے فروغ میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، خواتین وکلاءاور ججز کیلئے مزید سازگار ماحول فراہم...
    واشنگٹن /بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتوں کے مابین جنگ کا نیا رخ سامنے آ رہا ہے، ٹرمپ امریکا آتی چائنہ کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، نیز کوشش کر رہے کہ امریکی سرمایہ کار چین میں پیسہ نہ لگائیں، مدعا یہ کہ چین کو معاشی نقصان پہنچے اور امریکہ کو فائدہ ملے۔ادھر چین بھی مقابلے کو تیار ہے، منصوبہ بندی کر رہا کہ زیادہ تر چینی مصنوعات چین ہی میں کھپ جائیں اور بیرونی منڈیوں کی ضرورت نہ رہے۔(جاری ہے) پھر چینی صدر مملکت کو سائنس وٹکنالوجی، خصوصا مصنوعی ذہانت اور چِپ کی تیاری میں سپر پاور بنانا چاہتے اس لیے نجی شعبے کو پرکشش...
    اوٹاوا: کینیڈا کی لبرل پارٹی نے مارک کارنی کو اپنا نیا رہنما منتخب کر لیا، جس کے بعد وہ جلد ہی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جگہ سنبھالیں گے۔ کارنی نے انتخاب میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی اور اپنی جیت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سخت مؤقف اختیار کیا۔ سابق بینک آف کینیڈا اور بینک آف انگلینڈ کے گورنر مارک کارنی نے 85.9 فیصد ووٹ حاصل کر کے اپنی مرکزی حریف کرسٹیا فری لینڈ کو شکست دی، جنہیں صرف 8 فیصد ووٹ ملے۔ اپنی جیت کے بعد مارک کارنی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کینیڈا کے مزدوروں، خاندانوں اور کاروبار کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور مزید کہا کہ ہمیں امریکہ پر بھروسہ نہیں...
    حماس نے اسرائیل کے غزہ کی بجلی بند کرنے کے فیصلے کو ‘ناقابل قبول دباؤ’ قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے یہ اقدام فلسطینی مزاحمت کاروں پر دباؤ ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیا ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے اپنے بیان میں کہا کہ “ہم اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے تحت غزہ کو پہلے ہی خوراک، ادویات اور پانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقوں فرانسیسکا البانیزے نے اسرائیلی فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ‘Genocide Alert’ (نسل کشی کا انتباہ) لکھتے ہوئے کہا کہ بجلی کی...
    اسلام آباد‘اکوڑہ خٹک (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عالم دین کے خلاف بندوق اٹھانا جہاد نہیں، تنگ نظری اور دہشتگردی ہے، تم مجاہد نہیں قاتل، مجرم ہو۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کا غم تازہ تھا، مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق کو بھی شہید کر دیا گیا۔ دارلعلوم حقانیہ کے در و دیوار غم زدہ ہے، جدائی قابل برداشت نہیں ہوتی، سوائے صبر کے اور چارہ ہی کیا ہے، مجھے یوں احساس ہو رہا تھا یہ حملہ حامد الحق پر نہیں میرے گھر میرے مدرسے پر ہوا، یہ حملہ میرے مادر علمی پر...
     پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) عمر ایوب نے کاہ کہ مسائل کا حل شفاف الیکشن‘ خاتون کی حکمرانی کیلئے جد و جہد تیز کرینگے‘ جبکہ  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے وزیراعظم  شہباز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر  تے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں  امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے او ر بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہیے۔ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ رواں ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں...
    کراچی(نیوز ڈیسک) مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے آفاق احمد کی رہائشگاہ پر سندھ اربن گریجویٹ فورم کے مرکزی ذمہ داران سے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ کی کرپٹ حکمرانوں،قاتل ڈمپر ڈرائیور سمیت شہر میں بے خوف گھومتے اسٹریٹ کریمنل کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام ایک میٹر سفید کپڑا خرید لے، قاتل ڈمپر مافیا اور اسٹریٹ کریمنل معصوم شہریوں کو سر عام خون میں نہلاتے پھر رہے ہیں جبکہ پولیس و حکمران ان واقعات کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے یا تو خو د عوام کو قصور وار ٹھرانے میں لگے ہیں یا تو دیگر شہروں اور صوبے سے جرائم...
    حماس نے اسرائیل کے غزہ کی بجلی بند کرنے کے فیصلے کو 'ناقابل قبول دباؤ' قرار دیا ہے۔ اسرائیلی حکومت نے یہ اقدام فلسطینی مزاحمت کاروں پر دباؤ ڈالنے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کیا ہے۔ حماس کے سیاسی دفتر کے رکن عزت الرشق نے اپنے بیان میں کہا کہ "ہم اسرائیل کے اس فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جس کے تحت غزہ کو پہلے ہی خوراک، ادویات اور پانی سے محروم کر دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ برائے مقبوضہ فلسطینی علاقوں فرانسیسکا البانیزے نے اسرائیلی فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔  انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر 'Genocide Alert' (نسل کشی کا انتباہ) لکھتے ہوئے کہا کہ بجلی کی بندش کے...
    کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹرعادل نجم کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ان کی ٹیم سے خوف آتا ہے‘ ٹرمپ سے کئی زیادہ خطرناک اور ناقابل اعتباران کے اردگرد کے لوگ ہیں‘نیٹو الگ راستے پر نہیں جاسکتا کیوں کہ امریکا اس کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یورپ اور امریکا کا اتحاد اب پہلے جیسا نہیں رہا‘اس وقت یورپ نے یہ سیکھ لیا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا‘اگر ٹرمپ کا کوئی یار ہے اور ٹرمپ کسی کا مرید ہے تو وہ نیتن یاہو ہے ‘اس وقت بہتریہ ہے کہ پاکستان ریداڑ پرنہ رہےلیکن پاکستان ریڈارپر ہے کیوں کہ افغانستان ان کے ریڈار پر ہے‘اگر پاکستان کی ضرورت ہوگی تو پاکستان سے کام لیا جائے گا...
    لاہور: دنیا کی دو سب سے بڑی معاشی طاقتوں کے مابین جنگ کا نیا رخ سامنے آ رہا ہے، ٹرمپ امریکا آتی چائنہ کی مصنوعات پر زیادہ ٹیکس لگانا چاہتے ہیں، نیز کوشش کر رہے کہ امریکی سرمایہ کار چین میں پیسہ نہ لگائیں، مدعا یہ کہ چین کو معاشی نقصان پہنچے اور امریکہ کو فائدہ ملے۔ اْدھر چین بھی مقابلے کو تیار ہے، منصوبہ بندی کر رہا کہ زیادہ تر چینی مصنوعات چین ہی میں کھپ جائیں اور بیرونی منڈیوں کی ضرورت نہ رہے۔ پھر چینی صدر مملکت کو سائنس وٹکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت اور چِپ کی تیاری میں سپر پاور بنانا چاہتے اس لیے نجی شعبے کو پْرکشش مراعات دے رہے، حتی کہ معتوب جیک...
    DOHA: فلسطین کی مزاحتمی تحریک حماس نے کہا امریکا کے ساتھ مذاکرات میں امریکی قیدیوں کی رہا پر زیادہ توجہ مرکوز ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حماس کے عہدیدار نے بتایا کہ امریکی مذاکرات کار ایڈم بوئیہلر اور حماس کے درمیان حالیہ دنوں میں امریکا اور اسرائیل کی دہری شہریت کے حامل قیدی کی رہائی پر توجہ دی گئی ہے۔ حماس کے سربراہ کے سیاسی مشیر طاہر النونو نے امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تصدیق کی اور کہا کہ مذاکرات گزشتہ ہفتے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ میں کئی ملاقاتیں ہوچکی ہیں، جس میں دہری شہریت رکھنے والے قیدی کی رہائی پر بات کی گئی، ہم مثبت انداز میں...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں یہ مقابلہ ہورہا ہے جہاں نیوزی لینڈ کے کپتان مچیل سینٹنر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ٹاس کے موقع پر کیوی کپتان مچیل سینٹنر نے بتایا کہ بولر میٹ ہینری انجری کے باعث فائنل نہیں کھیل رہے، انہوں نے کہا کہ توقعات کے مطابق بھارتی شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے،پچ ویسی ہی ہےجیسےبھارت کےخلاف پچھلےمیچ کی تھی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بہت اچھی ہے،دوسری بیٹنگ سے فرق نہیں پڑتا۔واضح رہے کہ آج بھارت اور...
    کراچی: شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں ریگستانی گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور کم سے کم 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔          گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 20.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج صبح حدِ نگاہ گر کر 2.5 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔
    وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پروگرام (آئی ایف آر پی) کے تحت افغان سیٹزن کارڈ ہولڈرز کو31مارچ تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ اگرایسا نہ کیا تو یکم اپریل سے انھیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام (آئی ایف آر پی) یکم نومبر 2023 سے نافذ العمل ہے، جس کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کا عمل جاری ہے۔ خبر میں بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے تحت اب افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) رکھنے والے افراد کو بھی وطن واپسی...
    محکمہ صحت سندھ کی ایک اور نااہلی سامنے آئی ہے، اور سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیٹے کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں امریکی حکومت کی جانب سے سندھ کو موبائل وینز اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینوں کا عطیہ ملازمین بھرتی کے کیس میں سیکریٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے ایک رپورٹ عدالت میں جمع کرائی ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ یہ آرڈر لکھنے والے ڈاکٹر لیاقت علی شاہ انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام کی دوڑیں لگ گئی ہیں اور میڈیا کو مؤقف نہیں دیا جارہا۔ یاد رہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے فرزند ڈاکٹر سید لیاقت علی شاہ 10...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مارچ 2025ء) جرمنی میں ہونے والے حالیہ پارلیمانی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے قدامت پسندوں کے رہنما فریڈرش میرس نے کہا ہے کہ انہوں نے سوشل ڈٰیموکریٹ پارٹی کے ساتھ مل کر کولیشن حکومت سازی کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ تیئس فروری کو ہونے والے جرمن الیکشن میں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ہم خیال پارٹی کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) کا اتحاد سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھرا تھا۔ ان انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی اور مہاجرین مخالف جماعت اے ایف ڈی (متبادل برائے جرمنی) ملک کی دوسری طاقتور ترین جماعت بن کر اُبھری ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
    امریکہ کا چینی مصنوعات پر فینٹینیل کی بنیاد پر محصولات کا نفاذ بے بنیاد ہے چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے “چین کے فینٹینیل جیسے مادوں پر قابو پانے” کے وائٹ پیپر کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس سوالات کے جوابات دیے ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جاری ہونے والے وائٹ پیپر کے فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول” میں جامع اور تفصیلی انداز میں چین کے موقف، اقدامات اور فینٹینیل جیسے مادوں کے کنٹرول کے نتائج کو تمام شعبہ ہائے زندگی اور بین الاقوامی برادری کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ وائٹ پیپر پوری طرح...
    فرانسوی میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام سے بیرونی قوتوں کے قبضے کا خاتمہ ہو اور وہاں کی عوام ترقی کی منازل طے کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے فرانسوی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے ایرانی جوہری پروگرام پر حملوں کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام دو دلائل کی بنیاد پر کسی عسکری کارروائی کے نتیجے میں ختم نہیں ہو سکتا۔ اولاََ اس شعبے میں ہم نے جو ٹیکنالوجی حاصل کی ہے اسے بمباری سے تباہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ سب کچھ تو ذہنوں میں ہے۔ ثانیاََ ہمارے ایٹمی پلانٹس ملک بھر میں پھیلے...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تشدد کی شکار خواتین کو قانونی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ بچوں، خواتین پر تشدد میری ریڈ لائن ہے، بچیوں کے تحفظ کی بات آتی ہے تو مختلف چیزوں کو بہانہ بنایا جاتا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ دھی رانی پروگرام کے تحت بھی پہلا مرحلہ جاری ہے، اس پروگرام کا سیکنڈ فیز بھی شروع ہو گا۔ دوست ممالک کو بھی پتہ ہے کہ فتنہ کون ہے: عظمیٰ بخاریوزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دوست ممالک...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 مارچ ۔2025 ) پاکستان میں توانائی کے بدلتے ہوئے منظر نامے کی پیچیدگیوں سے نمٹنے کے لیے جامع گرڈ جدید کاری ضروری ہے جس میں سمارٹ میٹرز، جدید ڈیٹا سسٹمز، اور توانائی کے تقسیم شدہ وسائل کے موثر انتظام کے لیے بہتر مواصلاتی ٹیکنالوجیز پر توجہ دی جائے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کی سولرائزیشن کمیٹی کے رکن سید فیضان علی نے توانائی کے بدلتے ہوئے منظرنامے سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے پاور گرڈ کی ایک جامع اوور ہال کی اہم ضرورت پر روشنی ڈالی جبکہ ملک میں اس وقت اضافی توانائی پیدا کرنے کی گنجائش ہے یوٹیلیٹی پیمانے پر قابل تجدید توانائی اور تقسیم شدہ شمسی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کے عالمی دن پر پیغام میں کہنا تھا کہ آج ہر بیٹی، بہن اور ماں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں، عورت محض فرد نہیں، نسل کی معمار ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں عورت کو پہلی بار بے مثال عزت واحترام اور حقوقِ دئیے گئے،نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹی کو عزت و تکریم کی لازوال مثال قائم کی، خواتین کو تعلیم روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع ناگزیر ہیں، خاتون وزیر اعلی بن کر ہر بہن اور بیٹی کی کامیابیوں کا سوچتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اور بااختیار خواتین ہی روشن اور خوشحال پنجاب کی ضمانت ہیں،پنجاب کے متعدد ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں خواتین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پر وار کرتے ہوئے کہا کہ شائد علی امین گنڈاپور کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں اسی لئے انہوں نے مولانا فضل الرحمان پر تنقید کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایک بیان میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ یہ سب کچھ پری پلانڈ ہے، علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں، ان کا اپنا ماضی یہ ہے کہ انہوں نے دو بار اپنے کارکنوں کی ہمت توڑی اور غائب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر ایسا لگتا ہے علی امین گنڈاپور غائب ہو کر جہاں گئے تھے وہ انہی کے ایجنڈے کو آگے...
    گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آج خواتین کی صلاحیتوں اور معاشرے کے لیے اُن کی خدمات کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں کام کر کے ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔سردار سلیم حیدر نے بتایا ہے کہ اسلام نےخواتین کو زمانہ جاہلیت میں اُس وقت حقوق دیے جب بیٹیوں کو زندہ دفن کر دیا جاتا تھا۔ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا قوم کے مفاد میں ہے: صدر زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین کو تعلیم،...
    جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت...
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن نے خواتین کے خلاف تشدد سے متعلق قانون سازی کی ہے۔اسلام آباد میں خواتین کے عالمی دن پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اور شہید بینظیر بھٹو کے نام تاریخ فراموش نہیں کر سکتی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی کی بیٹی مریم نواز بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب عوام کی خدمت کر رہی ہیں، نصرت بھٹو اور کلثوم نواز نے آمریت کے خلاف کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا قوم کے مفاد میں ہے: صدر زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ خواتین...
    نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کیساتھ ہے اور عرب لیگ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا، اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی، وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبرا غزہ سے بیدخل کرنے کے کسی بھی بیان...
    پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ نکاح کی تقریب کی خوبصورت تصاویر سامنے آئی ہیں۔ یاد رہے کہ عمر شہزاد اور انفلوئنسر شانزے لودھی نے گزشتہ ماہ مدینہ منورہ، حرم شریف میں نکاح کیا تھا۔ عمر شہزاد کی اہلیہ کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی گئی نئی تصاویر ایک مشترکہ پوسٹ ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Shanzay Omer (@shanzayylodhii) اس پوسٹ کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی شروعات‘ جیسا خوبصورت کیپشن دیا گیا ہے۔ عمر اور شانزے کے نکاح کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خوش نصیب جوڑی کا نکاح مسجدِ نبوی ﷺ میں ہوا جبکہ فوٹو سیشن...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہبازشریف نےخواتین کےعالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا خواتین معاشرےکی معماراور ہمارے گھروں کاستون ہیں،خواتین ہمارےمستقبل استوارکرنےمیں اہم کرداراداکررہی ہیں۔  وزیراعظم شہبازشریف نےاپنےبیان میں کہا ہماری زندگیوں میں خواتین کاانتہائی اہم کردارہے،کلاس رومز سےبورڈرومز،میدانوں سےفرنٹ لائنزتک قوم کامستقبل سنواررہی ہیں،آج کےدن کاتھیم خواتین کیلئے حقوق، مساوات،بااختیاربنانےکےعزم کااعادہ ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز  انہوں مزید کہا مذہب اسلام خواتین کی عزت اورحقوق پربہت زوردیتاہے،پالیسی سطح پرمداخلت،اصلاحات سے خواتین کےحقوق آگےبڑھانےمیں پیشرفت کی،حکومت نےادارہ جاتی تعاون سےخواتین کےحقوق آگےبڑھانے میں پیشرفت کی،حقیقی صنفی مساوات کی طرف ہماراسفرابھی ختم نہیں ہوا۔  خواتین کوبااختیاربناناپاکستان کی خوشحالی اورترقی کیلئےناگزیرہے،انکی تعلیم،صحت،معاشی آزادی میں سرمایہ کاری آنےوالی نسلوں کی ترقی ہے۔ حکومت کا اہم...
    اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک نے شرکت کی جہاں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کی۔ اجلاس کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت، جبری نقل مکانی اور ان کی سرزمین پر الحاق کے منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔ وزرائے خارجہ نے متفقہ طور پر عرب منصوبے کے تحت غزہ کی تعمیر نو کی حمایت کی اور فلسطینی عوام کو جبراً غزہ سے بےدخل کرنے کے کسی بھی بیان کو مسترد کر دیا۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار میں نہیں آئی اور نہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے نہیں دبانا چاہیے انہیں آزادی دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں اورہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی پی ٹی...
    اسرائیلی کی فوج مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ںیا ٹُول تیار کر رہی ہے جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلتا ہو گا۔ عرب نیوز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے ٹُول کو ان عربی مکالموں پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے دوران حاصل کیے ہیں۔ یہ تحقیق برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔ فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ الحمد لِلّٰہ ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کر کے ان کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کاروباری برادری و سرمایہ کاروں نے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اعلامیے کے مطابق وفد میں مشاہد حسین، ایس ایم تنویر، میاں احسن، سلیم غوری، گوہر اعجاز، سید یاور علی، عاطف شیخ، فواد مختار، شہزاد ملک، عثمان ملک، عاطف انعام اور شہزاد اصغر شامل...
    دنیا کا پہلا اور ممکنہ طور پر واحد آرکسٹرا جس میں سبزیوں سے موسیقی بجائی جاتی ہے، 27 سال میں 344 کنسرٹس کرنے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کرچکا ہے۔ آسٹریا میں 1999 میں 11 افراد پر مبنی ویجیٹیبل آرکسٹرا تشکیل دیا گیا تھا جب مختلف پس منظر کے موسیقاروں نے سبزیوں کو موسیقی کے آلات میں تبدیل کرکے پرفارم کرنا شروع کیا۔ آرکسٹرا کے بانی ممبر میتھیاس مین ہارٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ سب ایک مذاق کے طور پر شروع ہوا جب 4 بانی ممبران کو ویانا میں پرفارمنس آرٹ فیسٹیول کے لیے سائن اپ کیا گیا۔ میتھیاس نے کہا کہ ہم سوچ رہے تھے کہ ہم کیا نیا کر سکتے ہیں۔...
    اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی تاخیر کی وجہ اپنی بیوی کے خوفناک خوابوں کو قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ انوکھا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری (PAC) کے اہلکار کو مسلسل تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے جواب میں کانسٹیبل نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید بے خوابی (Insomnia) کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی ازدواجی زندگی میں جاری تنازعات ہیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی PTI کی رپورٹ کے مطابق، کانسٹیبل نے اپنے تحریری جواب میں لکھا: "میری بیوی مجھے ڈراؤنے خواب دیتی ہے، جس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہتا ہوں اور ڈیوٹی پر تاخیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سنبھل کے ایک پولیس افسر کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس میں جمعرات کے روز پولیس نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ ہولی کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے اور جن لوگوں کو ہولی کے رنگوں سے پریشانی ہو، انہیں گھر کے اندر ہی رہنا چاہیے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پولیس کے اس بیان پر نکتہ چینی کرتے ہوئے پولیس افسر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس طرح کے بیانات واضح "تعصب" کو ظاہر کرتے ہیں اور کسی افسر کے لیے یہ قطعی مناسب نہیں ہے۔ بھارت میں ہولی کا تہوار آئندہ جمعے کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست میں ایڈووکیٹ جنرل اور مشال یوسفزئی کی نوک جھوک کے دوران جسٹس سردار اعجاز نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں آپس میں کیوں لڑرہے ہیں اور سمجھتے کیوں نہیں کہ یہ کسی اور جگہ سے ہورہا ہے، یہ سب جہاں سے ہو رہا ہے اس کا نام بھی ہم نہیں لے سکتے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کی جیل میں داخلے پرپابندی کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں مشال یوسفزئی اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ...
    کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق  ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔   ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔   ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔
    معروف ڈائریکٹر، پروڈیوسر، مصنفہ اور اداکارہ انجلین ملک نے اسپتال سے تصاویر شیئر کی ہیں۔ انجلین ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ان کا حوصلہ واضح طور پر بلند دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے اپنی نئی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ ان کی 3 کیمو تھیراپیز ہو چکی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Angeline Malik (@angelinemalikofficial) انجلین ملک نے لکھا ہے کہ 3 کیمو ہو چکیں، اب بھی مضبوط کھڑی ہوں، قوتِ ارادی اور طاقت ہمیشہ آپ کو جیت کی جانب لے جاتی ہے، ہر جنگ آپ کو مضبوط بناتی ہے۔ اس سے قبل نامور اداکارہ و ہدایت کارہ انجلین...
    ایکسپریس انٹرٹینمنٹ پر رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی ٹرانمیشن جاری ہے جو روزانہ دوپہر تین بجے سے افطار تک ٹیلی ویژن پر نشر کی جاتی ہے۔  اس سال رمضان المبارک کے لیے روحانی، رنگا رنگ اور معلوماتی ٹرانسمیشن میں میزبانی کے فرائض اداکارہ جویریہ سعود انجام دے رہی ہیں۔ پروگرام کو بہتر اور اچھا بنانے کیلیے اس میں مختلف سیگمنٹس بھی رکھے گئے ہیں۔ جویریہ سعود کے ساتھ معروف نیوٹریشنسٹ حنا انیس، شیف سمیعہ، اور مذہبی اسکالر مولانا آزاد جمیل بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔  جو ناظرین کو غذائی مشورے، کھانا پکانے کے گر، اور روحانی رہنمائی فراہم کریں گے۔ حنا انیس پروگرام میں صحت مند کھانے اور تندرستی کے بارے میں بھی رہنمائی بھی فراہم کررہی ہیں۔ قاری حسین آرائیں اور...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج ریاست کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کےلیے دہشت گردی کے خلاف ڈھال بنی رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے 4 مارچ کو بنوں کینٹ پر خوارج کے ناکام دہشتگرد حملے کے تناظر میں بنوں کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے اس حملے میں جاں بحق معصوم شہریوں کے اہلخانہ سے گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ بنوں کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی ہمت اور غیرمتزلزل عزم...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ  فتنہ الخوارج سمیت دہشت گرد گروہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد حملوں میں غیر ملکی ہتھیاروں کا استعمال ثبوت ہے کہ افغانستان ایسے عناصر کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے، دشمن عناصر کی ایماء پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا،  کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس...
    دشمن عناصر کی ایما پر فعال خوارج، ان کے سہولت کاروں کیخلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی، آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز بنوں (آئی پی ایس )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دشمن عناصر کی ایما پر کام کرنے والے خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بنوں کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری آپریشنز اور علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سی ایم ایچ...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی، عمرایوب نے کہا ہے کہ آئین وقانون نام کی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں دو سے تین دن میں نیشنل ایجنڈا سامنے لائیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان سے ملنے کے لیے عمر ایوب، اسد قیصر سمیت متعدد رہنما اڈیالہ جیل پہنچے مگر ان کی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج ملاقات کیلئے آیا تھا، پچھلے ہفتے بھی ہم ملاقات آئے تھے لیکن...
    ---فائل فوٹو  سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا کے حالات سب کے سامنے ہیں۔سینیٹ کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ محسن عزیز نے بلوچستان اور خیبر پختون خوا سے متعلق بل پیش کیا تھا، آپ اگر اس وقت بھی آئین و قانون کے مطابق کارروائی کرتے تو سمجھ آتی، جب بات اپوزیشن کی ہوتی ہے تو آپ کو آئین و قانون یاد آجاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب بات آپ پر آتی ہے تو آپ کسی آئین و قانون کو یاد نہیں رکھتے، سینیٹر عون عباس بپی کو گرفتار کیا گیا، میں اس پر بات کرنا چاہتا تھا، تمام سینیٹر یہاں عزت کے ساتھ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ  اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔ پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوشش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکہ اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ جب اے پی ایس کا معاملہ ہوا تھا ہم سب اکٹھے تھے، اس وقت ہمیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عمل نہیں ہو سکا۔ہمارے 80 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ بنے۔ سندھ...
    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل یوتھ ایمپلائمنٹ پلان کی منظوری دے دی. جس کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے۔جمعرات کے روز منعقدہ جائزہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے اس منصوبے کی منظوری دی جو اگلے چار سالوں میں مختلف اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اجلاس کو ایک تفصیلی ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی جس کے تحت نوجوانوں کے لیے تربیت اور ملازمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔وزیر اعظم نے فیصلہ کیا کہ وہ خود ہر ماہ اس منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ...
    چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوانوں کو مارکیٹ اور صنعتوں میں درکار ہنر اور کھپت کے مطابق تربیتی پروگرامز فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے وزیراعظم منصوبے پر عملدرآمد کے عمل کی خود نگرانی کریں گے جبکہ اس حوالے سے ماہانہ جائزہ اجلاس کی صدارت بھی خود کرنے کا فیصلہ کیا. شہباز شریف نے نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں تربیت کیلئے مقامی صنعتوں سے مسلسل روابط اور افرادی قوت کے بین الاقوامی اداروں کی کھپت کو مد نظر رکھنے جبکہ مقامی صنعتوں میں درکار ہنر کے حوالے سے جامع ڈیٹا بیس قائم کرنے کی بھی ہدایت دی .(جاری ہے) وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک کا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہمیں بھی ایک آزاد ملک کے طور پرخود کو کھڑا کرنا چاہیئے، پہلے کچھ لوگ کہتے تھے ٹرمپ آئیں گے تو عمران خان باہر آجائیں گے لیکن اب بدقسمتی ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر کوئی خوش اور کوئی ناراض ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں صورتحال سے پاکستان نبردآزما ہے یہ ہماری پیداکردہ مسئلہ نہیں، افغانستان میں صورتحال کے ذمہ دار امریکہ اور مغربی ممالک ہیں، امریکہ اور مغربی ممالک کو پاکستان کی پشت پر کھڑا ہونا چاہیئے اور ادراک ہونا چاہیئے کہ افغانستان سے...
    مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں: جج آئینی بینچ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کیس میں ریمارکس دیتےہوئے آئینی بینچ کے جج نے کہا کہ مارشل لا ماورائے آئین اقدام ہے اس کی آئین میں کوئی اجازت نہیں ہے۔ سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کی جس دوران لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان کے دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے تحریری معروضات عدالت میں پیش...
    دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے: وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف پاکستان فرنٹ لائن پر لڑ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہم نے شروع کی تھی، مشرف نے دہشتگردی کے خلاف جنگ نہیں کی تھی، امریکا نے دہشتگردی کا نام لیکر عراق، لیبیا اور افغانستان میں جنگ لڑی، ہم سب سے زیادہ دہشتگردی کا شکار ہیں، اگر ہم نے دہشتگرد کو امریکا کے حوالے کیا تو کیا ہوا؟ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ زرداری اور بلاول سندھ کے عوام کے ساتھ دھوکا کرنے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الائنس میں موجود تمام پارٹیاں ایک پیج پر آ رہی ہیں۔ اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کا ایک ہی ہدف ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں فیصلے میرٹ پر کریں گی ، ملک میں خوشحالی آئے گی۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ بجلی و گیس  کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک میں کاروبار سکڑ چکا ہے۔ عمر ایوب کا...
    کیا بالی ووڈ اسٹار سیف علی خان اور کرینہ کپور کی طلاق ہونے والی ہے؟ مشہور نجومی نے پیش گوئی کر دی۔ بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بارے میں ایک حیران کن پیش گوئی سامنے آئی ہے جس کے مطابق دونوں جلد علیحدگی اختیار کر سکتے ہیں۔ مشہور نجومی سشیل کمار سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 18 مہینوں میں سیف اور کرینہ کے درمیان طلاق ہو جائے گی۔ یہ پیشگوئی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ان کے تعلقات کے بارے میں پہلے ہی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، خاص طور پر سیف علی خان پر چاقو حملے کے بعد جس کے دوران کرینہ کپور...
    بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...