2025-11-04@17:30:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3589
«عوام کیلئے»:
(نئی خبر)
حکومت نے آئی ایم ایف سے سیلاب متاثرین کے بجلی بل 3 ماہ کیلئے مؤخر کرنے کی درخواست کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: حکومت نےآئی ایم ایف سےسیلاب متاثرین کے بجلی بل تین ماہ کیلئے مؤخرکرنےکی درخواست کردی ہے،آئی ایم ایف نےنقصانات کا ڈیٹا طلب کرلیا،پاور ڈویژن ڈیٹا اسی ہفتے فراہم کرے گا۔ حکومت نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے مکینوں کیلئے آئی ایم ایف سے بجلی کےبلوں میں ریلیف مانگ لیا، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے بجلی بل مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا ہے،حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حکومت متاثرین کیلئے مختلف ریلیف آپشنز پر غور کر رہی ہے،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) چین سے 2 ارب ڈالر سے زائد فنانسنگ کیلئے جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایجنڈے میں قراقرم ہائی وے فیز ٹو، ایم ایل ون (ML-1) اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں، کے کے ایچ فیز ٹو اور ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کی فنانسنگ کی درخواست شامل ہے۔ روہڑی سے ملتان ایم ایل ون ٹریک کے لیے 50 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ تجویز کی گئی ہے جبکہ کے کے ایچ فیز ٹو کی ری الائنمنٹ پر تقریباً 500 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایسٹ بے ایکسپریس وے (14 کلومیٹر) پر 30 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی،...
ایشیا کپ،پاکستان کا عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 2025 کے چوتھے میچ میں پاکستان نے عمان کو جیت کیلئے 161رنز کا ہدف دیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے عمان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔عمان کے خلاف میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث ، فخر زمان، سلمان علی آغا(کپتان)، حسن نواز، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد شامل ہیں۔گرین شرٹس نے عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 160...
وزارت مواصلات میں 78ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مواصلات میں 78 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ میں 78 ارب میں سے 50 ارب کی بے ضابطگیاں صرف پاکستان پوسٹ آفس میں سامنے آئی ہیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان پوسٹ آفس میں28 کروڑ42 لاکھ کی کرپشن اورچوری رپورٹ ہوئی، اس کے علاوہ پاکستان پوسٹ کے ایچ آرڈپارٹمنٹ میں بھی ایک ارب25 کروڑ69 لاکھ کی بیضابطگیاں ہوئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی مختلف خریداریوں میں 2 ارب84 کروڑ کی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔رپورٹ کے مطابق وزارت کے کمرشل بینکوں میں اکاونٹس کے باعث4 ارب58...
عمران خان کا توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل رکوانے اوراپیل کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اپیل کی آخری سماعت 25 اپریل کو ہوئی تھی۔ اپیل میں سماعت میں تاخیر سے درخواست گزار کے حقوق متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے زریعے متفرق درخواست دائرکی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ ٹرائل کورٹ نے...
بلاول بھٹو کا حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے فوری بین الاقوامی امداد کی اپیل کا مطالبہ کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ ہم وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، یہ قابل افسوس ہے کہ وفاقی حکومت اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کسی ریلیف...
سپریم کورٹ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے جلد مقرر کرے، بیرسٹر گوہر کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دبا ونہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں...
اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی بطور جج تعیناتی اور اہلیت کیخلاف درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر، وکیل میاں داد ایڈوکیٹ کی آئینی درخواست بطور اعتراض 16ستمبر کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان سماعت کرینگے ،اس سے قبل سابق چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
بلوچستان ہائی کورٹ (بی ایچ سی) کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ نے وکلا برادری پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو کر عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں، عدلیہ اور وکلا میں سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے گزشتہ شب تربت، گوادر اور پنجگور بار ایسوسی ایشنز کے مشترکہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کو اپنے دائرہ کار میں اور ججوں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے، کیونکہ اصل اسٹیک ہولڈر عوام ہیں، وکلا اور ججز دونوں عوام کے خادم ہیں اور سب سے بڑی قوم پرستی یہ ہے کہ آدمی اپنے عوام کے ساتھ دیانتدار اور سچا...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے ممبران اسمبلی کو نا اہل کیا، اس کے خلاف پشاور ہائیکورٹ آئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ سے مطالبہ ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے لیے چاہیے کہ ججز پر دباؤ نہ ہو، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پاکستان...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران اور ان اکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کے سزایافتہ ظاہر جعفر کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 12ستمبر کو ظاہر جعفر کی درخواست پر سماعت کرے گا، جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ میں جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس باقر نجفی بھی شامل ہیں۔ ظاہر جعفر نے نظرثانی کیس میں سینئر وکیل خواجہ حارث کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے مرکزی اپیل خارج کرتے ہوئے ظاہر ذاکر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھی تھی۔ Tagsپاکستان
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی نے یہ اعلان فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے...
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے نیپال کی موجودہ عوامی تحریک کو خطے کے حکمرانوں کے لیے خطرے کی گھنٹی قرار دے دیا۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپال میں کرپشن، سوشل میڈیا پر پابندی اور سیاسی اشرافیہ کی عیش و عشرت کے خلاف نوجوانوں کی قیادت میں اُبھرنے والی تحریک نے پرتشدد صورت اختیار کر لی ہے۔ شدید عوامی دباؤ کے باعث وزیراعظم پی شرما اولی اور وزیر داخلہ رامیش کھک مستعفی ہو چکے ہیں، جبکہ مظاہرین نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور نیپالی کانگریس کے دفاتر کو نذر آتش کر دیا۔ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 21 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے، جبکہ ملک بھر میں...
حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے ائیرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔ جدید ایئرلفٹ ڈرون 200 کلو گرام وزنی شخص کو محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے سیلاب میں پھنسے افراد کی ریسکیو کیلیے ایئرلفٹ ڈرون ملتان بھجوانے کی ہدایت جاری کر دی۔ سول ڈیفنس نے جنوبی پنجاب بھجوانے سے پہلے ایئرلفٹ ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس مکمل کیں جس کی ویڈیو حکومتِ پنجاب کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری کی گئی ہے۔ Post Views: 7
پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم عبیر گلال کیلئے بےحد دباؤ میں مبتلا تھے۔ اداکار فواد خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی رومانوی فلم ’عبیر گلال‘ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سینما میں شدت، سنجیدگی اور پرتشدد موضوعات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایسے میں ایک ہلکی پھلکی اور سادہ رومانوی فلم کی بےحد ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ فواد کے مطابق ان کی اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی یہ فلم ایک ’پیلٹ کلینزر‘ ہے جیسے سادہ اجزاء سے بنی وہ غذا جس میں ہر ذائقہ الگ محسوس ہو۔ فلم میں فواد کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں تاہم اس فلم کو ریلیز کے حوالے...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں قتل کے مقدمے میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نہ آنے پر اے سی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ اے سی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے، اس کی خبر چلاؤ۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی، یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پابندیاں ہٹے ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے میں ناکام ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھرڈ کنٹری آپریشن (TCO) لائسنس کے حصول میں تاخیر براہ راست پروازوں کی بڑی رکاوٹ ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA)، پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز اس ذمہ داری کو ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے حکام کا مؤقف ہے کہ ٹی سی او اجازت نامہ حاصل کرنا ایئر لائنز کی ذمہ داری ہے، جبکہ ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کا...
پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہیں جب کہ یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور نجی ایئر لائن ٹی سی او لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ حاصل کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، ایئر لائنز حکام کا مؤقف ہے کہ تھرڈ کنٹری آپریشن...
ہائبرڈ نظام پاکستان کیلئے مفید، کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہائبرڈ نظام پاکستان کے لیے ہے لیکن کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر ہائبرڈ نظام کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نظام پاکستان کے لیے ہے، ہائبرڈ نظام کی وجہ سے سول اور ملٹری تعاون کو بھی فروغ مل رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے دورے کے بعد پاک امریکا تعلقات کو فروغ ملا، تاہم کچھ لوگوں کو اس سے تکلیف ہے۔وزیر دفاع نے کہا...
گاڑیوں، موٹر سائیکل سمیت سواری رکھنے والے شہریوں کو محکمہ ایسکائز رنے بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا، یکم ستمبر سے رجسٹرڈ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس بغیر درخواست مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ایکسائزنے پہلے نمبر منتقل کرنے کیلئے درخواست دینے کی ہدایت کی تھی تاہم دو کروڑ 36 لاکھ سے زائد گاڑیوں، موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس مالکان کے نام پر منتقل کر دی گئیں جس کی تصدیق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کر دی ۔ موٹر سائیکل اور گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر شناختی کارڈ پر مالک کے نام پر منتقل کی گئیں، پنجاب میں 2 کروڑ کے قریب موٹر سائیکل نمبرز مالکان کو منتقل کیئے...
ایک خاتون طیارے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے ہوئے خود اپنے لیے کھانا تیار کرنے کی وجہ سے انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہیں۔ کیٹی بروکس نامی ایک فوڈ انفلوئنسر نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ وہ ایک جہاز کی نشست پر کھڑی ہوکر اٹلی کا مشہور پاستا بناتی ہیں: آٹے میں پانی ملا کر گوندھتی ہیں، گولیاں بناتی ہیں اور کھانا تیار کرتی ہیں اور یہ سب کچھ فلائٹ کے دوران۔ خاتون نے اس انداز کو نخرے دکھانے والے مسافروں کیلئے بہترین حل قرار دیا ہے کیونکہ ہوائی جہاز کا کھانا اکثر کسی کو پسند نہیں آتا۔ ویڈیو نے لوگوں میں دلچسپی اور حیرت دونوں پیدا کی ہیں۔ @buonapastaclub Anyone else? — #pasta #pastalover #airplane #cooking #foodie ♬ Love Me Do...
پیمرا نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)نے میسرز حمزہ صادق نیوز نیٹ ورک (پرائیویٹ)لمیٹڈ لاہورکے خلاف واجبات کی ادائیگی کے لیے دیئے جانے والے دو پوسٹ ڈیٹڈ چیکوں کے بینک سے ڈس آنر ہونے پر متعلقہ کمپنی کے خلاف تادیبی کاروائی کرتے ہوئے پیمرا آرڈیننس 2002 ترمیم شدہ پیمرا (ترمیمی )ایکٹ 2023کے سیکشن 33(3)کے تحت متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر کے اندراج کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کمپنی کے ذمہ ابھی بھی ایک کروڑ تینتالیس لاکھ چوبیس ہزار دوسو پچاسی روپے واجب الادا ہیں، جن...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے اماراتی بحریہ کے کمانڈر کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)متحدہ عرب امارات کی بحریہ کے کمانڈر میجر جنرل حمید محمد عبداللہ الرمیتی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں بدلتے ہوئے عالمی وعلاقائی جیو اسٹریٹجک حالات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا اور سمندری شعبے میں تعاون کو...
نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی حکومت کے عہدیدار کی ملاقات، پاکستانی طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانی طلبہ کے لیے 500 نئی اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کے دوران کیا۔ یہ ملاقات لاہور میں ہوئی جس میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران تعلیم، معیشت، توانائی، زراعت، تجارت اور عوامی رابطوں کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ نواز شریف نے اس موقع پر بنگلہ دیش کے ساتھ...
پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ
سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ کی بجائے فیلڈ مارشل اپنی نگرانی میں ٹاسک فورس تشکیل دیں ، محمد علی درانی کا ٹاکیز لائیو میں مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے معروف ڈیجیٹل نیٹ ورک ٹاکیز لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی اور سابق وفاقی سیکرٹری اشفاق گوندل نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر حکومت کی غیر سنجیدگی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی اداکاروں کے فن وزٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اپنی نگرانی میں ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دیں، کیونکہ حکمران مصنوعی ڈراموں میں مصروف ہیں اور تباہی کی اصل...
پاکستان کا فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پربھرپور آواز بلند کرنے کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے فلسطین کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ہر سفارتی فورم پر فلسطینی عوام کے حقوق کیلئے پوری قوت سے آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف سے فلسطینی صدر کے مشیر برائے مذہبی امور اور شرعی عدالت کے چیف جسٹس محمود صدیقی الھباش کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ فلسطینی بہادری سے اسرائیلی جارحیت کا سامنا کر رہے ہیں، اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں انسانی ساختہ قحط کا شکار ہیں، پاکستان غزہ کے لوگوں کے لیے انسانی امداد...
لندن: برطانیہ میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے لندن کی سڑکوں پر احتجاج کیا اور پارلیمنٹ اسکوائر تک ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء اسرائیل کے خلاف نعرے لگاتے رہے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کرتے رہے کہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے اور غزہ میں فوری جنگ بندی کرائی جائے۔ ریلی کے موقع پر پولیس نے فلسطین ایکشن تنظیم کے کارکنوں سمیت کئی مظاہرین کو حراست میں بھی لے لیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملے بدستور جاری ہیں۔ اب تک مزید 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ قحط اور بھوک کی شدت سے 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد دم توڑ گئے۔ عالمی تنظیم “سیو دی چلڈرن” کے...
نیویارک: پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔
خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ
خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر اور سائبر ٹیکنالوجی سے فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں: سربراہ پاک فضائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا ہے پاک فضائیہ خلائی صلاحیتوں، الیکٹرانک وارفیئر کے فروغ اور سائبر ٹیکنالوجی کے ذریعے ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم رہےگی۔ ملک بھر میں 1965 کی جنگ میں 7ستمبر کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کی یاد میں آج یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی تم ائیر بیسز پر یوم شہدا منایا گیا جس میں 1965 اور 1971 کے شہداء کو شاندار خراجِ عقیدت پیش...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں خاتون کو 6 سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کیے جانے کے واقعہ پر پولیس افسران نے تلاش کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی خاتون فوزیہ بی بی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے اور خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلی سطح کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور دیگر ارکان میں انوسٹی گیشن گیشن برانچ پنجاب کے ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئےاوورسیز لٹی گنٹس‘ فسیلی ٹیشن سیل قائم کر دیا۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی واٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے، واٹس ایپ نمبر4442444-0326 پر مسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فسیلیٹیشن سیل میں اندراج ہوگا، اوورسیز سائلین میں بیرون ملک مقیم ہر شخص شامل ہوگا، سیل کے ذریعے درخواستیں اور شکایات جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جا سکے گی، کیس کی...
لاہور (نیوز ڈیسک) یومِ شہداء اور دفاع ملک بھر میں آج قومی جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرۂ تکبیر بلند کیا جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ دن عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1965 میں اسی روز بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔ سترہ...
علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کا واقعہ، پی ٹی آئی نے اندراج مقدمہ کیلئے تھانے میں درخواست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم پر انڈا پھینکنے کیخلاف پی ٹی آئی نے تھانہ صدر بیرونی میں درخواست دیدی۔پی ٹی آئی نے کارروائی کے لیے تھانہ صدر بیرونی پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خانم پر نامعلوم افراد نے انڈا پھینکا ہے جن میں تین خواتین سمیت 7سے 8لوگ شامل ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے 7سے 8نامعلوم افراد صبح سے ہی اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 پر موجود تھے۔ جیل انتظامیہ اور ایلیٹ فورس کو مشکوک افراد کے بارے میں اطلاع کردی تھی۔پی...
جسٹس منصورکا چیف جسٹس کو خط ، 26ویں ترمیم پر فل کورٹ نہ بنانے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کو خط ارسال کردیا جس میں انہوں نے 26ویں ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل نہ دینے سمیت چھ سوالات کے جوابات مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کو خط بھیجا گیا ہے جو کہ سات صفحات پر مشتمل ہے اس میں انہوں نے چیف جسٹس سے چھ سوالات کے جوابات مانگے ہیں۔پہلا سوال: پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کا اجلاس کیوں نہیں بلایا گیا؟،دوسرا سوال: سپریم...
فائل فوٹو دبئی سے سیالکوٹ پہنچے نجی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرنے کے لیے ماہرین اور پرزہ پہنچانے کی غرض سے ملتان کی پرواز کا رخ موڑ کر سیالکوٹ لینڈ کرا دیا گیا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق دبئی سے پرواز ایف زیڈ 315 سیالکوٹ پہنچی تو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ فنی خرابی دور کرنے کے لیے دبئی سے ماہرین اور پرزہ ملتان کی پرواز ایف زیڈ 317 سے روانہ کیا گیا۔ اس پرواز کو ملتان اتارنے کی بجائے رخ موڑ کر سیالکوٹ بھیجا گیا۔ جہاں ماہرین اور پرزہ پہنچانے کے بعد طیارہ روانہ ہوکر واپس ملتان پہنچا۔ پرواز ایف زیڈ 316 ساڑھے 7 گھنٹے تاخیر سے سیالکوٹ سے دبئی روانہ ہوئی۔
چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے بارش اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مفت میڈیکل کیمپس کے ملک گیر سلسلے کا افتتاح اپنے انتخابی حلقہ pp 172 کی یونین کونسل 101 طلعت پارک لاہور میں کیا۔ یہ اقدام ماری اسٹوپس سوسائٹی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ان کیمپس کے ذریعے متاثرہ عوام کو ماہر ڈاکٹرز اور تربیت یافتہ طبی عملے کی خدمات کے ساتھ ساتھ مفت چیک اپ، مفت ادویات اور ضروری ٹیسٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ سہولیات خاص طور پر ان علاقوں میں فراہم کی جا رہی ہیں جو حالیہ بارشوں اور سیلاب سے...
امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا شبہ، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہے میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی حملے میں انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے حوثی وزیرِاعظم اور 9 وزرا کی ہلاکت پر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیںیمن پر اسرائیلی حملوں میں انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم احمد غالب جاں بحقاسرائیلی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری، انصاراللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰیمن میں...
خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس جمعہ کو ہوگا، ایجنڈا جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس کل ( جمعہ کو ) دوپہر2 بجے ہوگا، جس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔38 ویں کابینہ اجلاس کا ایجنڈا 31 نکات پر مشتمل ہے، کابینہ اجلاس ایجنڈا میں اکبرپورہ پولیس سٹیشن کیلئے اور ملک سعد پولیس لائن میں رہائشی ہاسٹل کی تعمیرکی منظوری شامل ہے۔ پی ایم ایس پیپرز میں گریس مارکنگ کیلئے ایک سے پانچ نمبر تک دینے کی منظوری، سینیٹرعون عباس کی جانب سے کیبنٹ کمیٹی ترمیمی بل 2024 بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔ایجنڈا کے مطابق اجلاس میں کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے فنڈز ، آٹ سورس ہسپتالوں کیلئے طریقہ کار سمیت فنڈز کی منظوری بھی دی جائے...
وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کیلئے روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہبازشریف چین کا سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے لئے روانہ ،بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹو کانفرنس کی بیجنگ میونسپل کمیٹی کی رکن محترمہ زیرونگ، چین میں تعینات پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم نے تیانجن میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے 25ویں اجلاس اور شنگھائی تعاون تنظیم پلس کے اجلاس میں شرکت کی۔وزیراعظم، فاشزم کے خلاف عالمی جنگ کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں شریک ہوئے ،وزیراعظم نے چین...
سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد
سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
سربراہ پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی میں دراڑ ،اندر کی خبر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اورپی ٹی آئی میں دراڑ پڑگئی ، محمود اچکزئی ناراض ہو کر بلوچستان روانہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے درمیان اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ تنازع قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر پیدا ہوا۔ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی اس بات پر ناراض ہوئے کہ حکمِ امتناع (اسٹے آرڈر)تک عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر برقرار رکھا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماوں نے اچکزئی سے...
26ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کا معاملہ،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 31 اکتوبر کو چھبیسویں آئینی ترمیم معاملے پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں ، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ہونے والی ترامیم آئین اور قانون سے مطابقت نہیں رکھتی، رجسٹرار یا کوئی اور اتھارٹی کمیٹی کے فیصلے کو ختم نہیں کرسکتی۔ کمیٹی کے فیصلے پر چیف جسٹس کی وضاحت عمل درآمد نہ کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں رکھتی۔ درخواست میں پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے 31...
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فضل الرحمان نے ’مال‘ لے کر 26ویں ترمیم کے لیے ووٹ دیا، علی امین گنڈاپور کی مولانا پر پھر تنقید درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی نے 31 اکتوبر کو متفقہ طور پر 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا، مگر اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ انتظامی فیصلے کو چیلنج درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کمیٹی کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کے حوالے سے جاری...
پاکستان نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کیلئے 105ٹن امدادی سامان روانہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کردیا۔افغانستان سامان روانگی کی تقریب اسلام آباد میں این ڈی ایم اے کے ویئر ہاوس میں ہوئی جس میں وفاقی وزیرکھیل داس کوہستانی، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے افسران شریک ہوئے۔وزیرِاعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے کے متاثرین کیلئے 105 ٹن امدادی سامان بھجوا رہا ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق امدادی سامان میں راشن بیگز، خیمے، کمبل، چٹائیاں اور ادویات شامل ہیں، امدادی سامان 40 فٹ کنٹینر والے 5...
عالمی بینک پاکستان کو رواں سال مختلف منصوبوں کیلئے 2ارب ڈالر سے زائد قرض دیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی بینک پاکستان کو رواں مالی سال مختلف منصوبوں کے لیے 2 ارب ڈالر سے زائد قرض دے گا۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق قرض انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن اور انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن کے ذریعے دیا جائے گا۔ دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کی فنڈنگ کے ذریعے 57 مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 16.6 ارب ڈالر ہے۔اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ منصوبوں کا تعلق زراعت ، پانی، توانائی، فنانس، ریونیو ، مواصلات ، دیہی و شہری ترقی، ہیومین کیپٹل، سوشل سروسز اور گورننس سے...
ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ آلودہ پانی اور مچھروں سے بڑھتے خطرات ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا کہ سیلابی پانی میں آلودگی اور کیڑوں کی افزائش عوام کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ خاص طور پر ہیضہ، ٹائیفائیڈ، اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں میں اضافہ متوقع ہے۔ قومی ادارہ صحت نے طبی اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے اور متاثرہ علاقوں میں احتیاطی تدابیر...
کینیڈا سپر 60 لیگ میں 3 پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کیلیے فرنچائز ٹیموں کو حتمی شکل دیدی گئی، ایونٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، تجربہ کار اسپنر سعید اجمل ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، خواجہ نافع اور شعیب ملک واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ منعقد ہوگی۔ سکسرز ٹورنٹو نے الیکس ہیلز اور رحمان اللہ گرباز کی خدمات حاصل کی ہیں، بلٹز برامپٹن پیوش چاؤلہ، ڈیوڈ ویزا، مارٹن گپٹل اور کوئنٹن ڈی کاک کو چنا ہے۔ ٹائیگرز مونٹریال میں اینڈریو ٹائی اور...
پشاور: موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات سے نمٹنے کیلئے حکومت نے قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا کلائمنٹ ایکشن بورڈ ایکٹ آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، یہ بورڈ جنگلات کی کٹائی، پگھلتے گلیشیئر کو روکنے اور ماحولیاتی نظام کو بہتربنانے کے لیے پالیسی بنائے گا۔ مسودہ کے مطابق سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ کے چیئرمین، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری اور چار غیر سرکاری شخصیات ممبران ہوں گی۔ ایکٹ کے مطابق کالئمیٹ ایکشن بورڈ ایک خودمختار ادارہ ہوگا جو موسمیاتی پالیسیوں اوراقدامات کرنے، ہم آہنگی اورعملدرآمد کرے گا۔ بورڈ کے مالیاتی امور اور پالیسی پر عمل درآمد کئے لیے کلائمنٹ ایکشن بورڈ فنڈ کے نام سے ایک فنڈ قائم کیا جائے گا۔
پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے افغانیوں کے انخلا کے دوران میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں کے انخلا کے دوران ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، باحفاظت واپسی کیلئے ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ محکمہ صحت کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات مہیا کی جائیں گی، افغان بھائیوں کی ہر ممکن خدمت کیلئے محکمہ صحت ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ضلع خیبر میں افغان مہاجرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی مسجد سے لیکر افغان بارڈر تک افغانستان جانے...
BARCELONA: غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا اسرائیل کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر انسانی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے، جس میں گریتا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔ بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں سے اکثر کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھا اور وہ ‘فری فلسطین’ اور ‘یہ...
خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے میں صوبے کی مدد کرے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈویلپمنٹ پارٹنرز سے معاونت کے لیے رابطے میں وفاق رہنمائی اور سہولت فراہم کرے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف خط میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا خطہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مسلسل متاثر ہوتا ہے۔ صوبائی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی خواہش مند ہے اور چاہتی ہے کہ...
خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
پشاور: کوہاٹ امن معاہدہ ضلع کرم کے عوام کیلئے امن، خوشحالی، ترقی اور پائیدار استحکام کا ضامن بن گیا، معاہدے نے تنازعات سے گھِرے کرم کو دیرپا امن اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیا۔ نومبر 2024ء میں پارہ چنار جانے والے 200 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 49 شہری اور تاجر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ بگن بازار پر بھی حملہ کر کے تباہی مچائی گئی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد حکومت، سیکیورٹی اداروں اور علاقائی عمائدین نے فوری طور پر امن کیلئے جرگوں اور مذاکرات کا آغاز کیا، جس کا نتیجہ کوہاٹ امن معاہدہ کی شکل میں سامنے آیا معاہدے پر عملدرآمد کے بعد نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ عوام اور...
آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہی’’را‘‘ کے ایماء پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی۔ خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ ’تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس جھوٹی خبر کے فوراً بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات بھی سامنے آگئے...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں جانوروں کو بچانے کے لیے ہنگامی آپریشن شروع کردیا۔ اس مقصد کے لیے ریسکیو ٹیموں کو خصوصی ایمبولینسز اور ویٹرنری ڈاکٹرز فراہم کیے گئے ہیں جبکہ سیلاب زدہ علاقوں میں ویٹرنری کیمپس قائم کرکے زخمی جانوروں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ سیلاب کی بے رحم موجوں کے ساتھ سرحد پار سے بے زبان ہرن بھی بہہ کر پنجاب کے مختلف علاقوں میں آئے جنہیں وائلڈ لائف رینجرز نے بروقت ریسکیو کر کے نئی زندگی دے دی۔ وائلڈلائف رینجرز پنجاب کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سید کامران بخاری نے بتایا کہ سیالکوٹ میں 26 اگست کو سیلابی پانی کے ساتھ بہہ...
لاہور: اے این ایف نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے۔ عمرہ کیلئے سعودی عرب روانہ ہونے والے ملزم کے پیٹ سے کوکین بھرے 40 کیپسولز برآمد ہوئے جس میں 230 گرام کوکین موجود تھی۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی سہولت کار کو ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم کو اسپتال منتقل کرکے منشیات سے بھرے کیپسولز نکالے گئے۔ ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ عمرہ کے مقدس سفر کو منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنا شرمناک ہے۔ اے این ایف منشیات کی بیرون ممالک ترسیل کی روک تھام کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اے این ایف جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ اطلاعات...
واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی حکام کو اگلے ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہ کرنے اور ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج ٹرمپ انتظامیہ اعلان کر رہی ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطین اتھارٹی (پی اے) کے اراکین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قانون کے مطابق ویزے نہیں دیے جائیں گے اور منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امن میں سنجیدہ شراکت دار تصور کرنے سے پہلے پی اے اور پی ایل او کو مکمل طور پر...
پشاور: خیبر پختونخوا کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا میچ میں شرکت کے لیے یونس خان، بابراعظم، شعیب اختر، انضمام الحق اور دیگر کھلاڑی پشاور پہنچ گئے۔ وزیراعلی سمیت کابینہ ارکان نے ٹکٹ خرید لیے۔ خیبر پختونخوا اور پشاور زلمی کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے چیریٹی میچ کل پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے۔ میچ پشاور زلمی اور لیجنڈز کے درمیان کھیلا جائے گا میچ کے لیے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ میچ میں پاکستان کے سپر اسٹار کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ جن کا مقصد خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پاکستان نے فلسطین، خصوصاً غزہ کے حق میں بھرپور آواز اٹھائی اور ایک مضبوط مؤقف اپنایا۔ اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان کے دورِ صدارت میں اقوام متحدہ میں تین اہم اجلاسوں کی قیادت کی گئی۔ ان اجلاسوں میں کثیرالجہتی تعاون، امن اور تنازعات کے پرامن حل کے حوالے سے گفتگو ہوئی، اور ایک اہم قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرایا گیا، جو کئی برسوں سے ممکن نہ ہو سکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے حوالے سے ایک اور مباحثے...
سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے سیلاب متاثرین کےلئے نمائشی میچ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ ویڈیو پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے چیریٹی میچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ وہ اور دوسرے کرکٹر امدادی میچ میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اس وقت مشکلات کا شکار ہیں۔تمام افراد کو میچ دیکھنے آنا چاہیے تاکہ سیلاب متاثرین کی امداد ہوسکے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی بہن علیمہ خان نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بھائی کے لیے ایک آزاد اور مکمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔ یہ درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں معروف وکلا فیصل ملک ایڈووکیٹ، خالد یوسف چوہدری اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے جمع کرائی گئی۔ آنکھوں میں دباؤ اور دھندلا پن، طبی معائنے کی ضرورت درخواست میں بتایا گیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ، دھندلا دیکھنے اور دیگر طبی مسائل کی شکایت کی۔ یاد رہے کہ 73 سالہ عمران خان گزشتہ دو سال سے...
مشہور امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبال اسٹار ٹریوس کیلسی نے منگنی کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ 35 سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ اور ٹریوس کیلسی گزشتہ دو برس سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ منگنی کی خبر ایک رومانوی فوٹو شوٹ کے ذریعے دی گئی، جس میں کیلسی کو ایک گلابوں سے بھرے باغ میں گھٹنے ٹیک کر پرپوز کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلسی نے دو ہفتے قبل خفیہ طور پر گلوکارہ کو پروپوز کیا تھا جس کے بعد اب تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا: ’’آپ کے انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر...
سعودی کم لاگت ایئرلائن "فلائے اے ڈیل" نے پاکستان کے دو شہروں اسلام آباد اور پشاور کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا۔ پہلی ریاض–پشاور پرواز 25 اگست کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF)، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) اور مینزیز آر اے ایس کے حکام نے کیک کاٹ کر خوش آمدید کہا۔ فلائے اے ڈیل اب ہر ہفتے دو پروازیں ریاض سے پشاور کے لیے پیر اور بدھ کو چلائے گی۔ اس سے ایک روز قبل ریاض–اسلام آباد کی پہلی پرواز اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری جس میں 65 مسافر سوار تھے۔ طیارے کو روایتی واٹر سیلیوٹ دیا گیا جبکہ واپسی کی پرواز 172 مسافروں کو لے کر ریاض روانہ ہوئی۔ یہ سروس ہر...
اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) سرکاری ملاز مت کے خواہش مند امیدواروں کیلئے اہم خبر ہے کہ وفاقی پبلک سروس کمیشن نے اپنے 175ویں اجلاس میں ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تمام تحریری (تفصیلی) امتحانات ختم کر کے ان کی جگہ ایم سی کیوز (Objective) پر مبنی امتحان متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔غلط جواب دینے پر منفی مارکنگ ،کٹوتی کی شرح 0.25ہوگی، کامیابی کیلئے 100 میں سے 40سے 50نمبر کا حصول لازمی ،یہ فیصلہ بی ایس۔16 سے بی ایس۔21 تک کے تمام عہدوں پر جنرل ریکروٹمنٹ کے تحت لاگو ہو گا، جبکہ نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔ اعلان کے مطابق بی ایس۔16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی...
اسلام آباد: وزیراعظم کے دورہ چین سے قبل چینی پاور پلانٹس کو 100 ارب روپے ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اس سے چینی پلانٹس کے واجبات ایک چوتھائی کم کرنے اور بیجنگ کی ایک بڑی شکایت دور کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع کے مطابق اس پیش رفت کی وجہ وزیراعظم شہباز شریف کی شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانگی ہے، جہاں وزیراعظم کی پاکستانی سفارتخانے میں ہونیوالی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت بھی متوقع ہے۔ وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو 100 ارب روپے چینی پاور پلانٹس کو ادا کرنے کی ہدایات دیں ، جس پر وزارت خزانہ نے پاور سیکٹر کیلئے مختص سبسڈیز سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایات کر دیں، آئندہ...
نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کے آخری سہہ ماہی میں قومی ایئرلائن کی بولی کا امکان ہے جس کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے ڈیو ڈیلیجنس شروع ہو چکی ہے جبکہ پی آئی اے کی ڈیو ڈیلیجنس میں 4 کنسوریشیم شریک ہیں اسٹیٹمنٹ آف کوالیفائیڈ 5 کنسورشیم نے جمع کرائے تھے۔ اعلامیے میں مطابق ایک کنسوریشم کرائیٹریا پر پورا نہیں اترا اسے شارٹ لسٹ نہیں کیا۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری سہہ ماہی میں پی آئی اے کی بولی کا ارادہ ہے جبکہ سیکرٹری صنعت و پیداوار کا کہنا ہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی...
لاہور: این ڈی ایم اے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے غزہ کیلئے امدادی سامان کی 19 ویں کھیپ بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ روانہ کردی۔ ہفتہ کے دن لاہور سے روانہ ہونے والی امدادی کھیپ میں 100 ٹن امدادی سامان شامل ہے جس میں آٹے کے تھیلے، تیار کھانا، کوکنگ آئل، جام اور ڈبہ بند فروٹ شامل ہیں۔ پاکستان اب تک 19 امدادی کھیپوں کے ذریعے مجموعی طور پر 1915 ٹن امدادی سامان غزہ بھیج چکا ہے۔ سامان روانگی کی تقریب 23 اگست صبح 10:30 بجے لاہور علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ہوئی جس میں مہمانِ خصوصی اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ Tagsپاکستان
پی اے ٹی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا نام نہاد جمہوری نظام کی اس متعفن لاش کو بلا جنازہ دفن کر دیا جائے، 25 کروڑ عوام کا پیسہ لاہور سمیت بڑے شہروں کو دلہن بنانے پر خرچ ہوتا ہے، سول آمریت اور بیوروکریسی کی فرعونیت سے نجات کیلئے نئے صوبے ناگزیر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقاء مزید انتظامی صوبوں کی تشکیل اور متناسب نمائندگی کے نظام میں ہے۔ یہ کیسی جمہوریت ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو زہر قاتل سمجھا جاتا ہے؟ وقت آ گیا نام نہاد استحصالی اور کرپشن میں لتھڑے ہوئے اس جمہوری نظام کی متعفن لاش کو بلا جنازہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )نےلاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔ این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائےتھے،ن لیگ کے صدر نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ مزید :
مقررین نے اپنے خطاب میں جی ایم سکندر مرحوم کے بارے میں اظہار خیال کیا کہ وہ انتہائی درد دل رکھنے والے غریبوں اور مسکینوں کے مسائل حل کرنیوالے، ایک مثالی، دیندار اور انتہائی شریف بیوروکریٹ تھے۔ انہوں نے 10 سال کے درمیاں 5 وزرائے اعلی کیساتھ پرنسپل سیکرٹری کے طور پر کام کیا جو خود ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز سابق بیوروکریٹس جی ایم سکندر شگری مرحوم کیلئے مجلس ترحیم و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد و امام بارگاہ کاروان ابوطالب بلتستانیہ لاہور میں قران خوانی اور مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افراد اور اہالیان لاہور نے شرکت کی۔ تقریب سے آغا مبارک موسوی اور...
محکمہ داخلہ ڈیفنس پلاننگ ونگ نے دشمن کے ممکنہ حملے کی صورت میں 33 متعلقہ محکمہ جات کے کردار بارے بریفنگ دی۔ 1981 میں تیار کردہ پنجاب وار بُک کو 45 سال بعد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ وار بُک میں ہر محکمے اور ادارے کی ذمہ داریوں کی واضح حدبندی کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر کی اہم تنصیبات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں "پنجاب وار بُک" کی تیاری بارے اہم اجلاس،، جنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا،، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کی صدارت کی۔...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے مقدمات کو نمٹانے کے لیے ٹائم فریم کی منظوری دے دی ہے۔ جائیداد کے تنازعات24 ماہ، وراثت، پبلک ریونیو اور رقوم کے تنازعات 12 ماہ سے کم عمر اشخاص کے فوج داری کیسز 6 ماہ ، قتل کیس نمٹانے کی فوج داری ٹرائل کی مدت 24 ماہ طے کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ ہوا، ایک جامع میکنزم کی ضرورت ہے تاکہ زیر حراست شخص کو 24 گھنٹوں میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا جامع میکنزم بنا کر اگلے اجلاس میں...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں 9 مئی کیسز کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہائیکورٹ میں ہمارے کیسز مقرر ہوں۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حقیقی آزادی تک تحریک کا کہا ہے، ضمنی انتخابات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے واضح کہا کہ اس میں حصہ نہیں لینا۔ 26 نومبر احتجاج کیس: 4 ملزمان کو 4 ،4 ماہ قید کی سزادوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی...
12 اگست کو دنیا بھر میں نوجوانوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ رواں برس اس کا موضوع ’’پائیدار ترقی کے اہداف اور دیگر مقاصد کیلئے مقامی سطح پر نوجوانوں کے اقدامات‘‘ ہے۔ پاکستان میں نوجوانوں کی صورتحال اور ان کے مسائل کیا ہیں، حکومت ان کے حل کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے، نوجوان معاشرے میں کیا کردار ادا کر رہے ہیں ؟ اس طرح کے بیشتر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ’’نوجوانوں کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت اور نوجوانون کے نمائندوں کو مدعو کیا گیا۔ فورم میں ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ فیصل ایوب کھوکھر (صوبائی وزیر برائے کھیل و امور نوجوانان پنجاب)...
ویب ڈیسک : سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر کے پی سیلاب متاثرین کیلئے پی ڈی ایم اے سندھ نے امدادی سامان روانہ کیا۔ خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے ہونے والی خوفناک تباہی کے بعد ملک بھر سے کے پی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ حکومتِ سندھ کی جانب سے بھی خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے ریلیف آپریشن میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے سندھ کے سکھر سے خیبر پختونخوا کے...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب قدرت کی طرف سے آزمائش ہے، متاثرین کی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، جہاں کمی ہوگی وہاں پر میڈیا ہمیں مطلع کرے، انشاء اللہ کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی پہنچا ہوں ابھی پرزیںٹیشن لینی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے نئی بستیاں قائم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ آزمائش میں ایک ساتھ کھڑے ہوکر کام کریں، ہم دکھائیں گے کہ ریاست ماں ہوتی ہے،عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنا مشن پورا کریں گے۔ کلاؤڈ برسٹ کے حوالے سے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے گزشتہ سال کے دوران کئی نئی پالیسیز اور ایس او پیز جاری کیے۔ ججز کے لیے پروٹوکول بڑھایا گیا، سرکاری گاڑیوں کے کرائے اور استعمال کی نئی پالیسی نافذ کی گئی، جبکہ عمارتوں اور رہائش گاہوں کی دیکھ بھال کے لیے پرچیز اینڈ مینٹیننس کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے 26 اکتوبر 2025 سے 12 اگست 2025 تک کے سرکلرز اور احکامات پبلک کردیئے گئے۔ نئی ہدایات کے تحت ججز کے لیے پروٹوکول بڑھایا گیا ہے۔ سرکاری گاڑیوں کے کرائے اور استعمال کی نئی پالیسی نافذ کرنے کے ساتھ ،عمارتوں اور رہائش گاہوں کی دیکھ بھال کے لیے پرچیز اینڈ مینٹیننس کمیٹی بھی...
ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس)پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران قومی اسکواڈ کا اعلان کیا، سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔ ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں...
کراچی: قومی سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے ٹی 20 کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند نہیں ہوئے۔ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر قومی سلیکٹر عاقب جاوید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے تحت اب شناختی کارڈ میں ترمیم کا عمل انتہائی آسان، تیز رفتار اور موبائل فون کے ذریعے ممکن بنا دیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ میں ترمیم کروانےکیلئے اپنے موبائل میں پاک آئی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اکاؤنٹ رجسٹر کریں اور درخواست موبائل سے جمع کروائیں۔ بائیو میٹرک تصدیق، دستاویزات اپ لوڈ اور فیس کی ادائیگی کے آسان مراحل مکمل کریں اور اپنا نیا شناختی کارڈ منتخب کردہ پتے پر حاصل کریں۔ آسان طریقہ کار:ْ سکرین پر اپ ڈیٹ کارڈ کے آپشن پر کلک کریں اس کے بعد ایپلیکیشن تفصیلات کی سکرین ظاہر ہوگی اس میں...
( ویب ڈیسک )معروف صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہؒ کا 268 سالانہ عرس مبارک 22 اگست سے ضلع قصور میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق عرس کی تین روز تقریبات 24 اگست تک جاری رہیں گی۔ ضلع حکومت نے عرس کے پیش نظر قصور میں 23 اگست بروز ہفتہ کو مقامی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری،ستمبر کے آغاز میں ہی 4تعطیلات آگئیں ضلع انتظامیہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب
ویب ڈیسک: ستمبر کے آغاز میں ہی چار مسلسل تعطیلات متوقع ہیں جن سے شہری نہ صرف مذہبی عقیدت کے ساتھ ایام منائیں گے۔ محکمہ موسمیات اور رویتِ ہلال کمیٹی کے ذرائع کے مطابق ربیع الاول کا چاند 24 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔ اگر یہ پیش گوئی درست ثابت ہوئی تو ملک بھر میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی، اس موقع پر عام تعطیل بھی ہوگی۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب اس کے فوراً بعد 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کی سرکاری تعطیل کا امکان ہے، جب قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو خراج تحسین...
سٹی42: مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت...
پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام دیا ہے۔ سیلابی صورتحال نے ا پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں تباہی مچادی ہے، کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی ریلے میں بہہ کر اب تک سیکڑوں لوگ اپنی جان گنوا چکے ہیں، ایرانی صدر نے اس موقع پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے نام تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے اظہار افسوس کیا ہے۔ مسعود پزشکیان نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں المناک سیلاب پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا، مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ایران پاکستان کیلئے ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف کیلئے تیار ہے۔ اس وقت سیلابی کے پیش نظر ملک...
فراز مغل، فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیاپاکستان‘ میں گفتگو کے دوران ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ وفاق یا پنجاب حکومت سے سیلاب متاثرین کےلیے مدد نہیں ملی ہے۔ این ڈی ایم اے کی پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزرینیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پہاڑی علاقوں میں سیاحت محدود کرنے کی ایڈوائزری جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5 ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاؤڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے، 200 افراد اب تک لاپتہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور ایک دن کا راشن وقف کر دیا۔(جاری ہے) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کی ہیں، آرمی چیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فوج کے اضافی دستے بھیجے جارہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے...
چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے صوبہ بھر میں دونوں ایونٹس انتہائی پر امن گزرے ہیں۔ دونوں ایونٹس کے پر امن انعقاد میں علماء کرام اور امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا۔ پولیس، فوج اور رینجرز نے مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اور علماء کرام نے منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و رفقاء...
لاہور:مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا...
فوٹو: پی ٹی وی پاک فوج کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، پاک فوج کے مزید دستے بونیر پہنچ گئے۔فوج کی کور آف انجینئرز کے اسپیشل آلات کے ذریعے کیچڑ کے نیچے دبے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا جائے گا۔ سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ، بونیر میں سب سے زیادہ 157 ہلاکتیں ہوئیں ڈپٹی کمشنر بونیر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز میں راشن اور دیگر سامان مہیا کیا جا رہا ہے، تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی تک آپریشن جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا میں بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ کے بعد...
پنجاب کے وسائل کے پی حکومت، عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں: مریم کا علی امین کو فون WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو ٹیلی فون کیا اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق مریم نواز نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا اور ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کے تمام وسائل خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کے لیے تیار ہیں، اہل پنجاب اپنے خیبرپختونخوا کے بھائیوں اور بہنوں کے غم میں...