غزہ کیلئے امدادی فلوٹیلا اسپین سے روانہ، گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر شامل
اشاعت کی تاریخ: 1st, September 2025 GMT
BARCELONA:
غزہ کے لیے امدادی کشتیوں پر مشتمل فلوٹیلا اسپین کے شہر بارسلونا کی بندرگاہ سے روانہ ہوگیا جس میں سویڈن سے تعلق رکھنے والی مشہور ماحولیاتی کارکن گریتا تھنبرگ ایک مرتبہ پھر غزہ جانے والے جہاز میں دیگر انسانی حقوق کے رہنماؤں کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا سے روانہ ہونے والا فلوٹیلا اسرائیل کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے غزہ کی پٹی میں داخل ہو کر انسانی بنیاد پر امداد پہنچانا ہے، جس میں گریتا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔
بارسلونا کی بندرگاہ پر غزہ جانے والی کشتیوں کو روانہ کرنے کے لیے ہزاروں افراد جمع ہوئے، جن میں سے اکثر کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھا اور وہ ‘فری فلسطین’ اور ‘یہ جنگ نہیں بلکہ نسل کشی ہے’ کے نعرے لگا دیے۔
گریتا تھنبرگ نے روانگی سے قبل میڈیا کو بتایا کہ یہ مشن انتہائی ظلم اور دنیا کے ناکام نظام کے خلاف چیلنج ہے، یہ نظام بین الاقوامی قانون کی بالادستی برقرار رکھنے میں ناکام ہوگیا ہے۔
غزہ کی طرف روانہ ہونے والے فلوٹیلا میں درجنوں کشتیوں پر مشتمل ہے اور اس میں دنیا کے مختلف ممالک سے انسانی حقوق کے کارکنان شامل ہیں۔
فلوٹیلا کے منتظمین نے کہا کہ عالمی لیڈر اسرائیل پر دباؤ رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں تاکہ غزہ تک امداد پہنچائی جائے جہاں غزہ میں قحط جاری ہے اور لوگوں غذائی قلت سے جاں بحق ہو رہے ہیں۔
اسٹیئرنگ کمیٹی کی رکن یاسمین ایکار نے بتایا کہ فلوٹیلا میں مزید امدادی سامان اور کارکن یونان، اٹلی اور تیونس سے شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اٹلی کی جنوب مغربی بندرگاہ گینوا میں غذا کے لیے 250 میٹرک ٹن غذائی امداد مختلف گروپس اور شہریوں نے جمع کی ہے۔
منتظمین نے بتایا کہ گینوا میں متعدد کشتیوں میں امدادی لوڈ کیا گیا ہے جو روانہ ہوگیا ہے جبکہ دیگر کشتیاں سسلی کی بندرگاہ کیٹانیا بھیج دی جائیں گی جہاں سے جہاز 4 سمتبر کو غزہ روانہ ہوگا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے کارکن اور فلوٹیلا کی انتظامیہ کے رکن تھیاگو ایویلا نے بتایا کہ ہم ہیروز نہیں ہیں، ہم کہانی نہیں ہیں بلکہ غزہ کے لوگ اسٹوری ہیں۔
اس مہم میں ارجنٹینا، برازیل، جرمنی، ملائیشیا، میکسیکو، پولینڈ اور امریکا سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے افراد شامل ہیں۔
غزہ جانے والے کارکنوں میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ لونا ویلنٹینا بھی ہیں جنہوں نے فلسطینی مہاجر سے شادی کی اور انہیں کولمبیا سے بے دخل کیا گیا ہے اور وہ اردن میں مقیم ہیں۔
یاد رہے کہ سویڈش کارکن گریتا تھنبرگ اس سے قبل جون میں غزہ جانے کی کوشش کے دوران اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت گرفتار ہوئی تھیں اور غزہ پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو پائی تھیں، اسرائیل فوج نے ان کے امدادی جہاز کو قبضے میں لیا تھا۔
غزہ میں اسرائیل فوج کا محاصرہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری ہے اور بیرونی امداد بھی معطل کردی گئی ہے جبکہ غزہ میں بچے، بزرگ اور خواتین غذائی قلت سے شہید ہورہے ہیں اور دوسری جانب اسرائیل فوج کی بمباری اور فائرنگ سے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں فلسطینی شہید ہو رہے ہیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے حکام کےمطابق اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 63 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، لاکھوں بے گھر اور زخمی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بتایا کہ ہے اور غزہ کی
پڑھیں:
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب
ڈاکٹر شفیق الرحمن تیسری مرتبہ امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 November, 2025 سب نیوز
ڈھاکہ(آئی پی ایس )ڈاکٹر شفیق الرحمن امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلا دیش منتخب ہو گئے۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر شفیق الرحمن سیشن 2026 تا 2028 کے لیے دوبارہ امیرِ جماعتِ اسلامی بنگلادیش منتخب ہوئے ہیں، یہ ان کا مسلسل تیسرا دورِ امارت ہو گا۔
جماعت کے مرکزی شعب نشر و اشاعت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مولانا اے ٹی ایم معصوم نے ہفتے کی شب باضابطہ طور پر انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ملک گیر سطح پر 9 اکتوبر سے 25 اکتوبر تک خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا، جس میں جماعت کے ارکان نے اپنی رائے دی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے سہیل آفریدی کی قیادت میں ریاستی اداروں پر حملے کے شواہد سامنے آگئے، اختیار ولی پیپلز پارٹی، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو تو پاکستان ٹھیک ہوسکتا ہے، سراج الحق چینی کی سرکاری قیمت پر عدم دستیابی، مختلف شہروں میں قیمت 210روپے تک جا پہنچی ایران کا جوہری تنصیبات کو مزید طاقت کیساتھ دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان ماحولیاتی و آفات سے متعلق صحافت، دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ نے صحافیوں کو موسمیاتی شعور پر مبنی رپورٹنگ کیلئے بااختیار بنایاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم