2025-07-26@13:03:48 GMT
تلاش کی گنتی: 3814

«لیسکو حکام»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) پاکستان کے ساتھ حالیہ فوجی کشیدگی کے نتیجے میں بھارت کو بڑے پیمانے پر معاشی اور سٹریٹجک دھچکا لگا ہے۔ بھارتی نقصان کا کل تخمینہ 103 بلین سے زائد امریکی ڈالر سے لگایا گیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت نے”آپریشن سندور “کے نام سے پاکستان کے خلاف ایک ننگی جارحیت کی جو اسے انتہائی مہنگی پڑی ، پاکستان کے ایک بھر پور جوابی وارنے بھارت کی ناقص جنگی صلاحیتوںکا پول کھول دیا۔بھارت کو اس دوران تقریباً 10 بلین امریکی ڈالر کی فوجی لاجسٹکس اور آپریشنل اخراجات برداشت کرنے پڑے۔ اسے 2.4 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے کئی جنگی جہازوں سے ہاتھ دھونا پڑے اور اسکی ائر فورس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (صباح نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھنے والوں کو موجودہ حکومت سے رابطے نہیں رکھنے چاہئیں، حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب کو مل کر موجودہ حکومت کو گرانا ہے۔ پارٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہاکہ جن افراد کے وسائل ان کی آمدنی سے زیادہ ہیں ان کے اثاثے ضبط کیے جائیں اور قوم کو لوٹی گئی دولت واپس دلائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور موجودہ حکومت کو گرانا اب ناگزیر ہوچکا ہے۔ یہاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب خان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ورچوئل مارشل لاء نافذ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک ٹویٹ میں عمر ایوب نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بجٹ بحث کا آغاز کیا، مگر اسپیکر کی جانب سے لائیو کوریج کا وعدہ وفا نہ ہوا۔ عمر ایوب کے مطابق ان کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی، دفاتر اور پریس گیلری کا وائی فائی بند کر دیا گیا، میڈیا کو کوریج سے روکا گیا اور موبائل فون پر نوٹس لینے کی بھی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے...
    لاہور (اوصاف نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی 150 سالہ تاریخ میں پہلی بار سرکاری اخراجات میں نمایاں کمی کا تاریخی فیصلہ کرتے ہوئے عدالتی نظام میں مالیاتی نظم و ضبط کی نئی مثال قائم کر دی۔ اس انقلابی فیصلے کے تحت گریڈ 20 اور 21 کے افسران سے سرکاری گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی اور ان کی جگہ انہیں پٹرول اور مرمت کے لیے ماہانہ فکس الاؤنس دیا جائے گا، اس مقصد کے لیے باقاعدہ مونوٹائزیشن پالیسی کا اجرا کر دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ پالیسی کے مطابق گریڈ 20 کے افسران کو ماہانہ 65960 روپے، گریڈ 21 کے...
    اسلام آباد+کراچی (وقائع نگار+سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی اور سینٹ نے ایران پر اسرائیلی حملوں کیخلاف قرارداد منظور کر لی۔ قومی اسمبلی میں نوید قمر اور سینٹ میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قرارداد مذمت پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری اور مسلم امہ دو سال سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کا تماشہ دیکھ رہی  تھی۔ مسلم امہ کی بے عملی نے اسرائیل کو خود مختار مسلم  ملک پر حملے کا حوصلہ دیا ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان  اسرائیل کی طرف سے ایران کے خلاف  بلاجواز اور ناجائز جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اسرائیلی حملہ ایرانی ریاست کی سالمیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو (اسپورٹس ڈیسک )کیوی بیٹر فن ایلن نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کے اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بنا دیا۔ فن ایل این نے امریکہ کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں اپنی اننگز میں 19 چھکے لگائے، سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف فن ایلن نے 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ واضح ر ہے کہ فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا۔فن ایلن نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔ اس سے پہلے ایک اننگز میں سب...
    راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب اور حیفا میں ایران کے میزائل کئی عمارتوں سے ٹکرائے ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے سیکڑوں میزائل صیہونی حکومت کی فوجی چھاونیوں اور وزارت جنگ کی عمارتوں سے ٹکرائے۔ خبروں کے مطابق ایران کے میزائلوں نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ سیکوریٹی کی وزارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ٹنڈوجام میں حیسکو کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا ایس ڈی او حیسکو ٹنڈوجام، دریا خان میمن کی قیادت میں کی جانے والی اس کارروائی میں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے اور درجنوں غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیئے گئے تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹیم نے ایس ڈی او حیسکو ٹنڈوجام، دریا خان میمن اور محمد اسلم کھور، محمد اکرم اور اسلام الدین پر مشتمل عملے کے ہمراہ نواہٹ بازار، ریلوے پھاٹک، مالاکنڈ چوک اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کیا کارروائی کے دوران کئی مقامات پر بجلی چوری کی نشاندہی ہوئی جس پر غیر قانونی کنکنشن کو فوری طور پر منقطع کر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت سندھ نے مالی سال 2025-26 کیلیے صوبے کی سرکاری جامعات کی گرانٹ میں 15 فیصد اضافہ کردیا جس کے بعد اب گرانٹ 34 ارب سے بڑھ کر 40 ارب روپے ہوجائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ نے ایچ ای سی کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرلیا جس کے تحت سندھ کی 32 سرکاری جامعات کی گرانٹ اب 34 بلین روپے سے بڑھ کر 40 بلین روپے ہوگئی ہے۔ گرانٹ کو اضافے کے ساتھ 13 جون کو پیش ہونے والے سندھ کے سالانہ بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گرانٹ میں اضافے کی تجویز این ای ڈی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی...
    ایران نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں ایک بار پھر اسرائیل پر ڈرونز کی بارش کردی۔ ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے دو جنگی مار گرائے ہیں اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔ تاہم خبر میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں کہ طیارے کہاں گرائے گئے، یا کن دفاع نظاموں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ ابھی تک اسرائیل کی جانب سے اس دعوے پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔ صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور دونوں ممالک میں جنگی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر ایران کی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے درجنوں اہداف پر جوابی حملے کیے ہیں۔ ہمارا بدلہ ابھی شروع ہوا ہے۔ پاسداران...
    پنجاب اسمبلی—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 1 گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے لاہور میں شروع ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے راولپنڈی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی، راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اپوزیشں ارکان کے نعروں کے بعد دعائے مغفرت کروائی جائے۔ اس موقع پر اسپیکر نے  اپوزیشن ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے ساتھ نہ بگاڑیں میرے ساتھ اچھے رہیں، کسی کو میرے متعلق پتہ ہو یا نہ ہو سردار محمد علی کو پتہ ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے بعدازاں میڈیا سے...
    اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابل عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے آئندہ بجٹ پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کیں اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابل عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔ ڈی جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشاورتی تسلسل کا مقصد سیاسی اتفاق رائے اور...
      —تصویر بشکریہ دی نیوز انٹرنیشنل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار ہونے کا دعویٰ کرتی ہے، آج پیپلز پارٹی کا اسمبلی میں آمرانہ رویہ رہا۔سندھ اسمبلی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے اس عمل کی مذمت کرتے ہیں، بجٹ میں عوام امید لگاتے ہیں کہ مسائل حل کرنے کے لیے اسکیمیں آئیں گی، سندھ پر 17 سال سے اس جماعت کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں اہم شہروں کے نمائندوں کی گزارشات کو نظر انداز کیا گیا، اس بجٹ کا سندھ کے عوام سے کوئی تعلق نہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ یہ دیہی سندھ کے نمائندوں...
    سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،، مزید تقرری و تبادلے کی تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر ۔۔۔۔ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سی ڈی اے میں تقرری و تبادلے کی ہوا،، ڈائریکٹر سیکورٹی کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ کا اضافی چارج دیدیا گیا،سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق ڈائریکٹر سیکیورٹی خضر حیات ستی کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء 2فیاض وٹو کو ڈائریکٹر لاء ون کا اضافی چارج دیا گیا ہے،اسی طرح ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی ممتاز علی کو ڈائریکٹر ریگولیشنز اینڈ لیبر کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ڈائریکٹر لاء ون کامران بخت کو ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ 2تعینات کر دیا...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے فاٹا اور پاٹا پر وفاقی حکومت کا ٹیکس ماننے سے انکار کر دیا۔پشاور میں خیبر پختونخوا اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہوا، جس کے آغاز ہی سے اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ شروع کر دیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے آ کر احتجاج کیا۔اجلاس سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اپوزیشن کو حق ہے کہ اپنی تجویز پیش کرے، ہمارے گورنر کو آئینی طور پر اسمبلی اجلاس بلانا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ گورنر نے اجلاس کی سمری نہیں بھیجی، تحریکِ انصاف کے خلاف سازش 9 مئی سے شروع ہے۔وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ وفاقی حکومت کا بجٹ دھوکا ہے،...
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپنی تنخواہ میں اضافے سے لاتعلقی کا اظہار جب کہ سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے اضافے کی واپسی کا عندیہ دے دیا۔  صحافیوں سے گفتگو میں جب چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے سوال کیا گیاکہ کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ تنخواہ واپس کروا دیں اچھی بات ہے، میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔  یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا احترام کرتا ہوں لیکن میرا تنخواہوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔دریں اثناء سپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے ایوان میں قائدحزب اختلاف کے اعتراض کاجواب دیتے...
     کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کا قرض کیسے اتارا جا سکتا ہے۔پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے تجویز دیدی  ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے  پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خطے کی صورتِ حال پاکستان، افغانستان، ایران سمیت یہاں کے حکمرانوں کے لیے امتحان ہے۔  یہ حکمرانوں کے لیے امتحان ہے کہ کس طرح حالات سے نبرد آزما ہونا ہے۔پاکستان کی حالت نازک ہے، یہاں 10 سے 12کروڑ عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، ملک کتنے ارب ڈالرز کا مقروض ہے، ایسے میں ایک تجویز سامنے آئی ہے کہ جو حکومتوں میں رہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 17 جون کو پیش کرے گی، صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی صوبائی اسمبلی میں مالی تخمینہ پیش کریں گے۔گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے بجٹ اجلاس کے لیے اسمبلی کا اجلاس 17 جون بروز پیر سہ پہر 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مشاورتی عمل اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ تمام پارلیمانی رہنماؤں، سرکاری اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ صوبے کی ترقی، فلاحی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو مؤثر انداز میں ممکن بنایا جا سکے۔ذرائع کا کہنا ہے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوہری معاملات پر امریکا سے معاہدہ کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیلی حملے سے متعلق خفیہ دستایزات افشا کرنے پر امریکی اہلکار کو سزا واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری مقامات پر رات کی تاریکی میں بمباری کی گئی اور حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں و سائنسدانوں کو شہید کر دیا گیا۔ ٹرمپ نے جمعے کو سوشل میڈیا پر لکھا کہ بہت بڑی ہلاکت اور تباہی ہو چکی ہے لیکن اب بھی وقت ہے ورنہ اگلے طے شدہ حملے اور بھی زیادہ بے رحمانہ ہوں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو (امریکا سے جوہری معاملات پر) معاہدہ...
    اجلاس سے خطاب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی کو مزید ہوا دے سکتی ہے، سندھ حکومت ایرانی عوام کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے سندھ کابینہ کے پری بجٹ اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور غیر انسانی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین، انسانی حقوق اور امن کے اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے، جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کابینہ اراکین نے...
    مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کیا گیا تو اس دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، نعرے لگائے اور بجٹ دستاویزات کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ڈیسک پر بجٹ دستاویزات کی کاپیاں زور زور سے مار کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس احتجاج کے باعث مائیک سسٹم بریک ڈاؤن کر گیا ہے جس کو ٹھیک کرانے کی لاگت کروڑوں میں ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ لیڈر آف اپوزیشن کی قیادت میں قومی اسمبلی کے ڈیسکوں پر بہیمانہ تشدد کے نتیجے میں اپوزیشن...
    شاہد ندیم سپرا:وفاقی حکومت نےایک سےزائدسنگل میٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹرز نصب ہونے کی صورت میں ریکارڈ مرتب کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق لیسکو نےایک سےزائدمیٹرزکاریکارڈمرتب کرنےکیلئےنیاسافٹ ویئرلانچ کردیا، سافٹ ویئر میں دو یا تین میٹرز ہونے پر حوالہ نمبرز کا اندراج کیا جا سکے گا۔لیسکو کے تمام میٹر ریڈرز کو نئے سافٹ ویئر کیمطابق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی  ہے۔ریکارڈمرتب ہونےپرنیپراقوانین کےتحت 2یا 3میٹرزہونےکی جانچ پڑتال کی جائیگی۔پڑتال کےذریعےزیادہ میٹرزکوپروٹیکٹوکیٹیگری کیلئےنصب کرنےکی نشاندہی ہوسکے گی۔جانچ پڑتال کےدوران زیادہ میٹرز ہونےسےعمارت کےپورشنز وخاندانوں کااندازہ ہو جائیگا۔پروٹیکٹیڈ کیٹیگری کیلئےنصب ہونیوالےمیٹرزپرنیپراقوانین کےتحت کارروائی کی جاسکےگی۔لیسکوکےسافٹ ویئرکےاستعمال کیلئےنئےموبائل فونزخریدنےکی منظوری دےرکھی ہے۔موبائل فونزکی مددسےریڈنگ سیکشن کوصارفین کاریکارڈمرتب کرنےمیں مددملےگی۔  پاکستان کی ایران پر اسرائیلی...
    لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس اسٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی، جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔ سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں کم عمر قیدی کو جبری اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چار قیدیوں کو عدالت نے 2، 2 بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔روالپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے اڈیالہ جیل میں کم عمر قیدی کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل کے کیس کا فیصلہ دلائل مکمل ہونے کے بعد جاری کردیا۔پولیس کے مطابق مجرمان نقاش، وقاص، بلال اور آصف نے اڈیالہ جیل میں قیدی بچے سے جبری اجتماعی زیادتی کی اور پھر کپڑوں سے گلے میں پھندا ڈال کر اْسے بے دردی سے قتل کردیا تھا۔سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی مدعیت میں چاروں مجرمان خلاف تھانہ صدر بیرونی نے جنوری2024 میں مقدمہ درج کیا۔عدالت نے4...
    تہران (اوصاف نیوز)ترجمان ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کو حملوں کی بھاری قیمت چکانا ہو گی۔ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے نمائندے ابراہیم رضائی نے اسرائیل کو ایران کے جوابی حملے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب کی کارروائیوں کا بھرپورجواب دیا جائےگا۔ ترجمان سربراہ ایرانی افواج کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے ،ایران بھرپورجواب دےگا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے، اب دشمن ایران کےجواب کا انتظار کرے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی...
    دشمن کے حملوں میں چند کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوری طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ آج صبح کے وقت صیہونی حکومت کے حملوں کے بعد رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی طرف سے ایران کی عظیم قوم کے نام پیغام جاری کیا گیا ہے۔  پیغام کا متن حسب ذیل ہے:  بسم‌الله الرحمن الرحیم۔ عظیم ملت ایران! صیہونی حکومت نے آج صبح ہمارے پیارے وطن کیخلاف اپنے پلید اور خون آلود ہاتھوں سے جنایت انجام دی اور رہائشی مراکز کو نشانہ بنا کر اپنی خباثت کو پہلے سے زیادہ  آشکارکیا ہے، اب صیہونی رجیم  دردناک انجام کی فکر کرے۔ اسلامی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 400 ارب ڈالر کی حد کراس کرگیا ہے۔ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ریونیو کے 15 ویں اجلاس میں وزیر خزانہ نے کمیٹی کو آئندہ مالی سال کے لیے حکومت کی مالیاتی تجاویز اور جاری مالی سال میں سپلیمنٹری مالیاتی تجاویز کے نتائج سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے مالی سال 2026ء کے بجٹ میں ڈھانچہ جاتی اصلاحات، مستقبل کی سمت، ٹیکسوں کی تعمیل اور انہیں یکساں بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے معیشت کے سدھار، معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری اور عالمی اداروں کے پاکستانی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد پر روشنی ڈالی۔...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے 9 ماہ کے شیر خوار بچے کو جنوبی افریقہ اسمگل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزمہ سمیت جعلی ماں اور باپ کے سپرد کرنے والی دولیڈی ڈاکٹرز سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ کی کارروائی میں گرفتار ایک لیڈی ڈاکٹر کراچی میں ایک این جی او کی سربراہ اور دوسری ذاتی کلینک چلاتی ہے۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں مرکزی ملزمہ یاسمین، موزمبیق کے شہری سویل اور سہیل سمیت بچے کی جعلی ماں کرن اور اس کا خاوند سہیل بھی نامزد ہیں۔ ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئندہ مالی سال 15 ہزار 352 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق میپکو کے 2 ہزار 605 دیہات، گیپکو کے 8 ہزار707 دیہات کو بجلی فراہم کی جائے گی، کیسکو کے 1080، پیسکو میں 1641 دیہات کو بجلی فراہمی کا تخمینہ دیا گیا ہے۔ آئیسکو میں 200، لیسکو199، فیسکو میں 800 دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا تخمینہ جبکہ آئندہ مالی سال 18 لاکھ 61 ہزار 320 نئے بجلی کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ میپکو میں 4 لاکھ 83 ہزار347 اور فیسکو میں 3 لاکھ 46 ہزار 126 نئے بجلی کنکشن دئیے جائیں گے، لیسکو میں 3 لاکھ 87 ہزار 377، گیپکو میں 2...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جون 2025ء) یوں تو ہر سال چائلڈ لیبر کے خلاف سیمنارز منعقد کیے جاتے ہیں، ریلیاں نکالی جاتی ہیں مگر میرے خیال میں وہ سب محض ایک کیٹ واک اور شو کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پاکستان دنیا میں چائلڈ لیبر کی فہرست والے ممالک میں چھٹے نمبر پر آتا ہے، جہاں ایک کروڑ سے زائد بچے محنت و مشقت کی چکی میں پِس رہے ہیں۔ پاکستان کے کچھ علاقے ایسے ہیں کہ جہاں سروے کرنا لنکا ڈھانے کے مترادف ہے جیسے بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے بہت سے دشوار گزار، پسماندہ اور خطرناک علاقے اور ان کے مضافات میں قبائلی علاقے۔ چونکہ ان علاقوں میں مفلسی کا گراف بہت زیادہ ہے اس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جون ۔2025 )وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس بل 26-2025 کے ذریعے ان لینڈ ریونیو کے افسران کو یہ واضح اختیار دے دیا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، چیف فنانشل آفیسرز (سی ایف او) اور ٹیکس فراڈ میں معاونت کرنے والوں کو گرفتار کر سکتے ہیں.(جاری ہے) نئے اختیارات کے تحت اگر ان لینڈ ریونیو کا کوئی افسر تفتیش کے دوران کسی شواہد کی بنیاد پر اس نتیجے پر پہنچے کہ کسی شخص کے اقدامات ٹیکس فراڈ یا کسی ایسے جرم کا سبب بنے ہیں جو اس قانون کے تحت قابل سزا ہے، تو وہ کمشنر کی پیشگی منظوری سے ایسے شخص کو...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ نے قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ کے اسسٹنٹ پروفیسر اصغر علی پر سندھ ہائی کورٹ کے جرمانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ پروفیسر کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف اسسٹنٹ پروفیسر کی دوسری درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے کہا کہ استدعا سے تو لگتا ہے یونیورسٹی بند کروانا چاہتے ہیں، یونیورسٹی بند ہو گئی تو آپ کہاں جائیں گے؟دورانِ سماعت درخواست گزار اسسٹنٹ پروفیسر نے کہا کہ ریاضی کا ماہر ہوں، انتظامیہ نے انجینئرنگ کے مضامین پڑھانے کا ٹاسک دے دیا، انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو جرمانہ عائد کر دیا گیا۔جس پر جسٹس محمد علی...
    — فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔
       سٹی 42:صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی،آئی ایم ایف کے سخت پروگرام کےباعث وفاق نے متوازن بجٹ پیش کیا ، پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ 16جون کو پیش کیا جائے گا۔  عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ تمام ترقیاتی منصوبے صوبے کے وسائل سے پورے کر رہی ہیں،وفاق کا کوئی بھی منصوبہ اس وقت پنجاب میں نہیں چل رہا،پنجاب تمام ترقیاتی منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کر رہاہے۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ جعلی انرولمنٹ روکنے کیلئے بچوں کا ڈیٹا نادرا سے منسلک کر دیا،جب حکومت...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون 2025ء ) کراچی والوں کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں نمایاں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کی ہے، درخواست ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 19 جون کو ہوگی، اگر درخواست منظور کر لی گئی تو کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا، صارفین کو بجلی کے نرخوں میں ممکنہ کمی کی صورت میں آئندہ مہینے کے بلوں میں ریلف ملنے کی توقع ہے۔ دوسری طرف آئندہ مالی سال کے...
    تل ابیب: اسرائیلی پارلیمنٹ "کنیسٹ" نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو بل پر ووٹنگ ہوئی جس میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس کے خلاف جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے امید ظاہر کی تھی کہ وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف، خاص طور پر یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی جیسے متنازع معاملے پر ناراض حکومتی جماعتوں کی حمایت حاصل کر کے قبل از وقت انتخابات کا راستہ ہموار کرے گی، تاہم یہ کوشش ناکام ہو گئی۔ نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومتی اتحاد نے بل کے خلاف متحد ہو کر ووٹ دیا اور اپوزیشن کی حکمت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چائلڈ لیبر کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن بچوں کو مشقت اور استحصال سے بچانے کی اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی ہے۔ صدر مملکت کے مطابق بچوں سے مشقت لینا ایک عالمی چیلنج ہے جس کا حل صرف قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامات سے ہی ممکن ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان بچوں کے استحصال کے خاتمے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور اس حوالے سے متعدد عملی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق حکومت نے چائلڈ لیبر اور بچوں کے استحصال کی روک تھام کے لیے قوانین منظور کیے، متاثرہ بچوں...
    اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کا پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنیسٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں 120 میں سے 61 ارکان نے اس بل کی مخالفت کی، جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ وہ یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع مسئلے پر نیتن یاہو حکومت کی اتحادی جماعتوں کی ناراضی کا فائدہ اٹھا کر قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کر لے گی۔ یہ ووٹنگ قبل از وقت انتخابات کے امکان کی ابتدائی کڑی تھی، جس کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اگر انتخابات ہوتے ہیں...
    اپوزیشن نے یہ بل اس امید پر پیش کیا تھا کہ وہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف یہودیوں کی لازمی فوجی بھرتی کے متنازع معاملے پر ناراض جماعتوں کی مدد سے قبل از وقت انتخابات کروانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے اپوزیشن کی جانب سے پیش کیا گیا پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو  اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے سے متعلق اپوزیشن کے بل پر ووٹنگ ہوئی۔ کنیسٹ کے 120 ارکان میں سے 61 نے بل کے خلاف جبکہ 53 نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید پر پیش کیا تھا کہ وہ وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو...
    اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف اپوزیشن کی ایک بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا بل واضح اکثریت سے مسترد کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والی ووٹنگ میں 120 رکنی کنیسٹ کے 61 ارکان نے بل کی مخالفت جبکہ 53 نے حمایت میں ووٹ دیا۔ اپوزیشن نے یہ بل اس امید کے ساتھ پیش کیا تھا کہ فوجی بھرتی کے متنازع قانون پر نیتن یاہو کے اتحادیوں کی ناراضی کو استعمال کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے، تاہم حکومتی اتحاد نے متحد ہو کر بل کو ناکامی سے دوچار کر دیا۔ مزید پڑھیں: حماس کے مخالفین میں اسلحہ تقسیم کیا،...
    دنیا بھر میں اپنی معصوم شکل، پر جیسے گلپھڑوں اور ویڈیو گیمز جیسے مائنکرافٹ میں مشہور ہونے والے ننھے جل تھلیے ایکسولوٹل اب صرف تفریح کا ذریعہ نہیں رہے، سائنس دانوں کے لیے یہ ننھا سا جانور ایک سائنسی معجزہ بن چکا ہے، جو انسانوں کے کٹے ہوئے ہاتھ، پیر یا دیگر اعضا کی دوبارہ تخلیق کی امید جگا رہا ہے۔ بوسٹن کی نورتهیسٹرن یونیورسٹی میں حیاتیات کے ماہر ڈاکٹر جیمز موناہن اور ان کی ٹیم نے ایک نئی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر ایکسولوٹل کس طرح نہ صرف اپنے ہاتھ پاؤں، بلکہ دل، پھیپھڑوں اور یہاں تک کہ دماغ کے حصوں کو بھی دوبارہ بنا لیتا ہے۔ ڈاکٹر جیمز موناہن کا کہنا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عاید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عاید سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ اس ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ بجلی صارفین سے فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے تک سرچارج وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم فی الحال سرچارج میں اضافے کا...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی ہیں اور یہ قوم کے لیے ایک فخر کا مقام ہے۔ "مریم نواز نے عاجزی اور خدمت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنایا ہے اور یہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔ ان کی قیادت اور طرز حکمرانی نے نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ کے عوام کو بھی متاثر کیا ہے۔ "آپ کا اصل مسئلہ یہی ہے کہ سندھ کے لوگ بھی اب مریم نواز کے وژن کے دیوانے ہو رہے ہیں۔ "متکبر اور غرور سے بھرے وہی لوگ ہیں جو اقتدار میں دو یا تین مرتبہ آ...
    لاہور: پنجاب حکومت نے مالی سال 2025-26 کیلیے 1200 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ تیار کر لیا ، محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے یہ بجٹ ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردیا.  رواں مالی سال کے مقابلے میں آئندہ مالی سال میں بھی صوبے کی تاریخ کاسب سے بڑے حجم کا سر پلس بجٹ ہوگا ، وزیراعلیٰ نے بجٹ میں نئے ٹیکسز عائد کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹیکس کا دائرہ بڑھایا جائے.  ذرائع کے مطابق پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 1200 ارب روپے تجویز کیے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزیراعلی پنجاب اسکولز میل پروگرام کیلیے 9 ارب ، وزیراعلی ٹریکٹر پروگرام کیلیے 10...
    نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔ حکومت نے گزشتہ روز نئے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے کا اختیار دینے کا فیصلہ زیر غور ہے۔ اس ترمیم کے تحت حکومت مخصوص مدت اور کیس ٹو کیس بنیاد پر سرچارج میں اضافہ کر سکے گی۔ اس...
    وزیراعلیٰ بلوچستان کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کابینہ کا اجلاس 16 جون کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں مالی سال 26-2025ء کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی 26-2025ء پر غور کیا جائیگا۔بلوچستان کابینہ کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    خیبر پختونخوا حکومت نے تحریک انصاف کے پیٹرن ان چیف عمران خان کی مشاورت کے بغیر صوبے کا بجٹ  پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا اور صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم اسے پیش کریں گے۔ پی ٹی آئی کے پیٹرن ان چیف نے ہدایت کی تھی کہ جب تک بجٹ پر میری مشاورت نہیں کی جاتی صوبے کا بجٹ پیش نہ کیا جائے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے بجٹ پیش کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔  اس ضمن میں ایکسپریس نے مشیر خزانہ...
    ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ وزیر قانون پیش کریں گے، جس کے لیے انہیں وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت آئندہ مالی سال 2025-2026 کا بجٹ 13 جون کو پیش کرے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ وزیر قانون پیش کریں گے جس کے لیے انہیں وزیر خزانہ کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بجٹ تیار کیا ہے تاہم ایوان کا حصہ نہ ہونے پر وہ اسمبلی میں بجٹ پیش نہیں کرسکتے۔
    بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ ، بجٹ میں صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نئے مالی سال کے بجٹ میں بجلی صارفین پر اضافی سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی مزید مہنگی ہو سکتی ہے۔حکومت نے گزشتہ روز نئے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا، جس میں حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین پر اضافی مالی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر عائد سرچارج کی موجودہ 10 فیصد حد ختم کرنے اور نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت کو بلوں میں اضافہ کرنے...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھانے سے متعلق سوال پوچھ لیا گیا۔ اسلام آباد میں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ان کی تنخواہیں اڑھائی لاکھ سے بڑھا کر ساڑھے 21 لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے جواب دیا کہ یہ دیکھیں کہ وزراء، وزرائے مملکت، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ کے وزراء کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016 میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف 12جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا، سینئر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا وفد ہمراہ ہوگا، وزیراعظم شہبازشریف متحدہ عرب امارات کی قیادت سے اعلیٰ ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم، صدر یو اے ای اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان سے دو طرفہ ملاقات کریں گے،ملاقاتو ں میں باہمی دلچسپی  کے دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  ملک میں مہنگائی کی شرح ابھی بھی ساڑھے سات فیصد ،حکومت جو کچھ دے رہی ہےقرضے لےکر دے رہی ہے، وزیر خزانہ  ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا ہے کہ پاکستان...
    ویب ڈیسک: سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جدہ سے پہلی پرواز پی کے 732  اسلام آباد پہنچ گئی۔  وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر حاجیوں کا استقبال کیا،  اس موقع پر محکمہ حج، سول ایوی ایشن اتھارٹی، اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ حجاج کرام نے وزارت مذہبی امور کی جانب سے کئے گئے حج انتظامات کو سراہا۔ بجٹ سیشن ؛ اجلاس شروع؛ وزیر خزانہ بجٹ پیش کررہے ہیں وفاقی وزیر طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حج کے دوران حکومت پاکستان نے عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کیں، سعودی حکومت نے حکومت پاکستان کے ساتھ...
    لندن (اوصاف نیوز)برٹش پاکستانی سیاستدان اور لندن کے میئر صادق خان کو برطانیہ کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات میں سے ایک ”نائٹ ہُڈ“ سے نوازا گیا۔ بکھنگم پیلس میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو یہ اعزاز عطا کیا۔ صادق خان 2016 سے لندن کے میئر کے عہدے پر فائز ہیں، اور وہ برطانوی تاریخ کے پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری مرتبہ اس اہم ترین شہری منصب پر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نائٹ ہُڈ سے نوازا گیا۔ اعزاز ملنے کے بعد اپنے ردعمل میں صادق خان نے کہا کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ مجھے اس قدر بڑا اعزاز ملے گا۔ یہ میرے لیے بڑے فخر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے بجٹ 2025ء آئی ایم ایف کا قرار دے کر مسترد کردیا، پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہورہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر احتجاج ہوگاجبکہ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے پریس کانفرنس میںکہا کہ عوام کوبجٹ میں قربان کرکے اشرافیہ کونوازاگیا،کسانوں کو نظرانداز کرکے حکومت نے 10 ارب ڈالرکا نقصان کیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26 کو مسترد کردیا ،اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں، انہوں نے بجٹ...
    پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا کہنا تھا کہ غریب غربت کی چکی میں پس رہے ہیں حکمرانوں کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں، بجٹ سیشن میں ہر موقع پر بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں پیٹرن انچیف پر جعلی مقدمات اور سیاسی انتقام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی نے بجٹ 2025/26ء کو مسترد کردیا اور قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پی ٹی آئی نے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق پارلیمانی کمیٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے بجٹ پیش کرنے کا اختیار نہیں،...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ مراعات یافتہ طبقے کو 5 کھرب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی، بجٹ میں غریبوں کا خون چوس کر اشرافیہ کو پلایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت جو مسلط کی گئی اس نے ریکارڈ توڑ دیئے۔ پاکستان میں زراعت منفی ہوئی اور فصلیں تباہ ہو گئیں، فصلوں کے معاملے پر ماحولیات کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں، کاشت کاروں کو کھربوں کا نقصان ہوا اور انڈسٹری میں منفی گروتھ ہوئی۔ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط...
    وفاقی حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل کے استعمال پر ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں اور پاور سیکٹر میں فرنس آئل کے استعمال یکساں ڈھائی روپے فی لیٹر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے جسے آئندہ سال بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کیا جائے گا۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کو کاربن لیوی کی مد میں آئندہ مالی سال 10 ارب روپے کی وصولیاں ہوں گی جو پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے سے عائد لیوی کی مد میں کی جانے والی 1468 ارب روپے کی لیوی کے علاؤہ ہیں۔ صارفین کے مطابق ملک میں بجلی سے...
    سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ ممبران سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں مختلف ایجنڈا آئٹمز زیر غور لائے گئے۔سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سی ڈی اے کے 22...
    حکومت کا درآمد شدہ ، سمگل گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ، بڑی خبر سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) حکومت نے تمام درآمد شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے چیسس میں چھیڑ چھاڑ اور ویلڈڈ پائی گئی ہیں اور اصل نمبر تبدیل کیے گئے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ وہ کسی بھی صوبے یا کیپیٹل وہیکل اتھارٹی میں رجسٹرڈ تھیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریہ بجٹ عوام دوست نہیں عوام دشمن ہے، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کی حکومت پر تنقید یہ بجٹ...
     اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز مسترد کردی گئی جبکہ اجلاس میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کرلیا گیا، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نہ نجکاری کرپائی، نہ عوام کو ریلیف دیا اور نہ غربت کا خاتمہ ہوا، اقتصادی سروے میں کوئی ہدف حاصل نہ ہونے کا اعتراف کیا گیا۔  نجی ٹی وی   آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی کے سینئر رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی میں...
    بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔ یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف دیے جانے کی تجویز؟ محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 800 ارب روپے جبکہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے...
    وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ6 سے 12 لاکھ روپے تک کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جبکہ 22 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کم از کم ٹیکس 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔22 سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہو گیا، وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں بجٹ 2025-26 پیش کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے سے قبل ہی  اپوزیشن اراکین نے شورشرابہ  شروع کردیاہے، شور کے باوجود وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کےلیے گفتگو کا آغاز کردیا ہے۔
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    وفاقی بجٹ میں حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی بجٹ میں حکومت کا تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ،وفاقی کابینہ نے فنانس بل کی منظوری دے دی،6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنی قرار ، فنانس بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کرینگے، 12 لاکھ روپے سے 22 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے 6 ہزار روپے فکس ٹیکس اور اور 11 فیصد اضافی ٹیکس دینگے،۔22 لاکھ روپے سے 32 لاکھ روپے تک سالانہ تنخواہ لینے والے افراد پر...
    سٹی 42:وفاقی بجٹ 2025-26 کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہونے والا ہے  کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائی جناح کی پرواز تاخیر کا شکار  ہوگئی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیشتر ممبر قومی اسمبلی  کوئٹہ ائیرپورٹ پر موجود  ہیں ،  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوں گی۔  ممبران  اسمبلی  بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے  اسلام آباد جا رہے تھے ۔بجٹ تقریر چند ہی منٹ بعد شروع ہونے والی ہے جس میں کوئٹہ کے ممبر ان کی شرکت مشکل ہوگئی ہے  فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    خیبرپختونخوا کا صوبائی بجٹ 13 جون کو کابینہ سے منظوری کے بعد پیش کیا جائے گا۔ محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 26-2025 کا بجٹ 200 ارب روپے سرپلس ہوگا۔ صوبے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ میں 40 فیصد اضافہ، 500 کے قریب نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہوں گے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ٹیکس فری بجٹ دیں گے۔عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔ خیبرپختونخوا نے اب تک کوئی نیا قرضہ نہیں لیا، قرض ادائیگی کیلئے ڈیڑھ سو ارب مختص کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں میگا پراجیکٹس شروع کر رہے ہیں، ڈیرہ موٹروے پر کام جاری ہے۔ علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کو اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے بل ادا نہیں کیے جاتے، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں اقتصادی سروے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر خزانہ نے بجلی، دفاع، آبادی اور حکومتی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کے شکار علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہے گی کیونکہ یہ فیصلہ انصاف اور مالی نظم و ضبط کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاسکو (پنجاب ایگریکلچرل سپلائی اینڈ کوآپریٹو) کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور حکومت اب اس ادارے کو ختم کرنے جا رہی ہے تاکہ گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کی ترقی کو افسران نے ٹھکانے لگا کر اپنی جیبیں بھر لیں،بھاری رشوت کے عیوض بنا کام کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں کی پیشگی ادائیگیوں کا انکشاف،صرف ایک مہینے میں 41 کروڑ 52لاکھ سے زائد کا سرکاری خزانے سے صفایہ ، افسران کی عید ہوگئی ، 32کروڑ 73لاکھ باقی رہ گئے،رواں مالی سال ضلع کے ترقیاتی منصوبوں پر 2ارب 83 کروڑ 10لاکھ خرچ دکھایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع ترقی نہ ہونے کی وجہ کھنڈر بن گیا ہے ترقی کی بجٹ کے اربوں روپے ہر سال افسران بااثر شخصیات کی ملی بھگت سے کاغذوں میں خرچ دکھا سرکاری خزانے کی بلا خوف لوٹمار میں مصروف ہیں کوئی روکنے اور ٹوکنے والا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)طویل اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی بندش ظلم کی انتہا ہے جن علاقوں میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی تھی اب وہاں 14-16 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ،گھروں میں موجود خواتین بچے ،بزرگ اور بیمار افراد کا جینا مشکل ہو گیا ہے رات کے وقت بھی شہر کا بڑا حصہ اندہیرے میں ڈوبا رہتا ہے اس کے باوجود بجلی پیدا کرنے والے ادارے اضافی بجلی کے بل بھیج کر شرم محسوس نہیں کرتے پانی بجلی کے خلاف آئے دن احتجاج کیا جارہا ہوتا ہے شہریوں نے حکومت اور متعلقہ شعبوں سے اپیل کی عوام کی سے بچیں شدید گرمی میں بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور...
    اسرائیلی حکام نے بتایا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی کشتی "مدلین" پر سوار سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت تمام 12 کارکنوں کو تل ابیب ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ اس کشتی کو اسرائیلی بحریہ نے گزشتہ روز بین الاقوامی پانیوں میں روکا اور اشدود بندرگاہ لے جایا گیا۔ اسرائیلی وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بتایا, ’’سیلفی یاٹ‘ کے تمام مسافروں کو بن گوریان ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے وطن واپس جا سکیں۔" وزارت نے مزید کہا کہ جن افراد نے ملک بدری کے کاغذات پر دستخط کرنے سے انکار کیا ہے، انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
    اپنے ایک بیان میں کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو خاموشی ترک کرتے ہوئے بھارت کو اس کی حالیہ جارحانہ اور ظالمانہ کاروائیوں پر جوابدہ ٹھہرانا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کونسل ای یو کے چیئرمین علی رضا سید نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن و خوشحالی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔ ذرائع کے مطابق علی رضا سید نے ایک بیان میں بلاول بھٹو سے اپیل کی کہ وہ اپنے دورہ یورپ کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کریں۔انہوں...
    پاکستان کے حج مشن کو 2025 کے کامیاب حج انتظامات پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایکسلینس ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا جو حج کے اختتام پر مکہ مکرمہ میں منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے یہ ایوارڈ پاکستان حج مشن کی جانب سے وصول کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پاکستانی عملے، معاونین اور گروپ لیڈرز کی انتھک محنت اور حکومتی تعاون کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا حج کے بہترین انتظامات پر سعودی عرب سے اظہار تشکر ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا تھا کہ ایکسی لینسی ایوارڈ بہترین حکومتی سرپرستی ، معاونین اور حج ناظمین کی بہترین کارکردگی کی بدولت ممکن...
    اسلام آباد (نمائندہ خصو صی) صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے ملک، دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی  ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں عید الاضحٰی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات   کے دوران کیا۔ صدر مملکت   نے  پارٹی ورکرز کو عید الاضحٰی کی مبارکباد بھی  دی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر مملکت  آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارے ورکرز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)پنجاب کا صوبائی بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائیگا،بجٹ میں کوئی نیاٹیکس نہ لگانے کاامکان، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کے بجٹ میں پچھلے سال کے مقابلے میں 110 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے اور صحت کے بجٹ میں 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے،لاہور میں نواز شریف میڈیکل سٹی میں 14 ہسپتال بنائے جائیں گے۔نواز شریف میڈیکل سٹی میں پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت کام ہوگا۔ پنجاب بھر میں صاف پانی کی اسکیم لائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف، سودی نظام اور آئی ایم ایف کی غلامی سے نجات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف کپڑے بیج کر آٹا سستا اور زہر کھانے کے پیسے نہ ہونے کے دعوے تو دوسری طرف ارکان اسمبلی سے لے کر چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں 600فیصد تک اضافہ مہنگائی کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ہر بار عام آدمی کو ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبانے کے بجائے قربانی کا آغاز حکمران ٹولہ اپنی ذات سے کرے۔شاہانہ اخراجات وی آئی پی کلچر ختم کرکے سادگی و کفایت شعاری کی پالیسی اپنائی جائے۔ لاڑکانہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20  میں ایک ہی کپتان مقرر کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور اس سلسلے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان بنانے پر غور تیز کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور سلیکشن کمیٹی کے درمیان مکمل مشاورت کے بعد سلمان علی آغا کو قومی ٹیم کی قیادت سونپنے پر اتفاق ہوچکا ہے اور اس کا باضابطہ اعلان عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد متوقع ہے۔سلمان علی آغا نے حالیہ دورہ زمبابوے میں کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی نمائندگی کی اور وائٹ بال فارمیٹ کے کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا...
    محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا ہے تاہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو  ٹیلیفون پر عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع صدر زرداری نے وزیر اعظم  کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف ملکی امور پر گفتگو کی گئی۔ Tagsپاکستان
    سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے میں بلدیاتی نظام نہ ہونا عوام سے زیادتی ہے۔کراچی سے جاری بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ افسوس ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو کبھی گٹر کھلوانے اور کبھی صفائی کروانے خود آنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہاں لوکل گورنمنٹ مشینری کام نہ کرتی ہو وہاں وزیراعلی کو اشتہارات دینے پڑتے ہیں۔سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے بعد سندھ کے عوامی نمائندوں نے بھرپور محنت کی، عیدالاضحیٰ پر سندھ کے بلدیاتی نمائندوں نے بھرپور کام کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ میں صفائی بے مثال ہے، سندھ میں میئر اور چیئرمینز کا کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں 10،000 روپے فی کس انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے دنوں میں پنجاب کے شہروں اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے میں صفائی عملے نے جس محنت، ذمہ داری اور لگن سے کام کیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔انہوں نے ان ورکرز کو صاف ستھرا پنجاب کی اصل طاقت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب میرے ہیرو ہیں، آپ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے میں ہر ورکر کو 10 ہزار روپے بطور انعام دے رہی ہوں۔ مریم نواز...
    اسپیکر قومی اسمبلی نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کیلئے قومی اسمبلی کے شیڈول کی منظوری دے دی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا، قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعدوضوابط کے مطابق بحث کیلئے وقت دیا جائے گا۔ وفاقی بجٹ پر بحث21 جون کو سمیٹی جائے گی، بائیس جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا، 24 اور25 جون کوڈیمانڈز، کٹوتی کی تحاریک پر بحث اور ووٹنگ ہوگی۔ اسپیکر نے کہا کہ 26 جون کو فنانس بل کی قومی اسمبلی سے منظوری ہوگی، اسپیکر...
    لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی وفد پاکستان کے خلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا دعویٰ ہے کہ صوبے کے ریونیو سے وفاق کو بھی قرضہ دے سکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  وفاقی حکومت نے افغانستان کیساتھ مذاکرات شروع کر دیے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے کے جرگہ ممبران کو بھی اس میں شامل کیا جائے۔انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ریونیو میں اضافہ ہوا ہے، اب تو ہم وفاق کوبھی قرضہ دے سکتے ہیں۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز نے ملاقات کی اور انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔اس موقع پر صدر پاکستان کا کہنا تھا ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے اور اس کی ترقی کیلئے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے، کسانوں کو سپورٹ کرکے...
    قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ 2025 26 منگل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جبکہ 13 جون کو قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا اس دوران قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کو قواعد و ضوابط کے مطابق بحث کے لیے وقت دیا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کے لیے قومی اسمبلی کے اجلاس کے شیڈول کی منظوری دے دی ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق وفاقی بجٹ 2025 26 منگل 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد 11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 13...
    خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے سعودی عرب کی قیادت کو رواں سال حج کے کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کی ہے۔ سعودی پریس  کے مطابق بدھ سے اب تک تقریباً 14 لاکھ مسلمان فریضہ حج ادا کر چکے ہیں۔ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان، بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، اور کویت کے امیر مشعل الاحمد الجابر الصباح کی جانب سے تہنیتی پیغامات موصول ہوئے۔ سعودی عرب نے اس سال کے حج انتظامات میں جدید ٹیکنالوجی اور...
    اجتماعی قربانی مرکز کے دورے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں۔ تفصیلات کے مطابق منعم ظفر خان نے الخدمت کے تحت نارتھ کراچی میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض مئیر کی ذمہ داری بنتی...