2025-11-04@04:08:37 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2340				 
                «متاثرہ طالبات»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان مارٹ سے پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوگا، پاکستانی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی پلیٹ فارم میسر آئے گا ، ہماری مصنوعات اب عالمی منڈیوں میں براہ راست دستیاب ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں پاکستان مارٹ کے حوالے سے این ایل سی اور ڈی پی ورلڈ کے وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے) وفاقی وزیر جام کمال خان نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تجارت کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا، یو اے ای حکومت اس منصوبے کی تعمیر کے لیے مفت زمین فراہم...
	اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی اور پاک عمان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں۔ آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سیکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات ہیں۔ پاکستان اور عمان کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت...
	نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، جو عام شہریوں کے خلاف ہے، ختم ہونی چاہیے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی. انہوں نے کہا کہ ہمیں زمینی صورت حال کی سنگینی کا بھی ادراک ہونا چاہیے اور یہ صرف ہم یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین ہی نہیں جو یہ منظر دیکھ رہے ہیں یا تشویش میں مبتلا ہیں ، بلکہ پوری دنیا بے یقینی کے عالم میں یہ سب دیکھ...
	فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا
	پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارتخانے میں یومِ استحصال کشمیر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد بھارتی غیر قانونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کرنا اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا تھا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد، طلبہ، صحافیوں، دانشوروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کی طویل جدوجہدِ آزادی اور حقِ خود ارادیت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کا آغاز صدرِ پاکستان، وزیرِاعظم اور وزیرِخارجہ کے خصوصی پیغامات سے ہوا، جن میں مسئلہ کشمیر کی تاریخی نوعیت، بھارتی مظالم، اور اقوامِ متحدہ...
	پاکستانی برآمدات کو عالمی منڈیوں میں مؤثر انداز میں متعارف کرانے اور برآمدکنندگان کو جدید تجارتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے حکومتِ پاکستان نے ’پاکستان مارٹ‘ کے قیام کا انقلابی منصوبہ پیش کیا ہے۔ یہ مارٹ متحدہ عرب امارات کے جبیل علی فری زون کے قریب تعمیر کیا جائے گا، جو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور دیگر بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے ڈی پی ورلڈ اور این ایل سی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر نے منصوبے کو پاکستان کی برآمدی پالیسی میں گیم چینجر قرار دیتے ہوئے فوری عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں۔ مزید پڑھیں: کئی ممالک پاکستانی معدنیات...
	محمد سلمان پاکستان کے ایک ابھرتے ہوئے باڈی بلڈر ہیں جو واپڈا سے وابستہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے رومانیہ کے شہر بخارسٹ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ٹائیگر کلاسک ڈائمنڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صحت مند رہنے کے لیے انسان کو کتنی پروٹین درکار ہوتی ہے؟ ان کی اس کامیابی نے پاکستان کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیا۔ یہ کامیابی ان کی محنت، لگن اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں باڈی بلڈنگ کا مستقبل روشن ہے۔ محمد سلمان نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے استاد کی وجہ سے...
	یوم استحصال کشمیر، یوم سیاہ منایا گیا، مظاہرے، ریلیاں، بھارتی غیر قانونی اقدامات کیخلاف قوم یکجا: مذمتی قراردادیں منظور
	لاہور+ اسلام آباد+ پشاور+ لندن+ کراچی ( بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر  بھرپور انداز میں منایا  گیا  جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے اس موقع پر یوم سیاہ منایا۔ مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان بھر  میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی چوک پر ایک منٹ کی خاموشی...
	 اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی  سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
	اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی سے پاکستان انٹرنیشنل مشائخ کونسل ضلع اسلام آباد کے صدر آغا سلیم الدین خلجی المعروف "آغا جی سرکار" نے اسلام آباد میں ملاقات کی آغا جی سرکار نے اس موقع پر "معرکہ حق" میں پاکستان کی کامیابی اور اناسیویں یومِ آزادی کے موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی کو مبارک باد دی اور ان کی قومی، ادبی و فکری خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران امت مسلمہ کو درپیش مسائل، خصوصا فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر میں بہنے والا بے گناہوں کا لہو عالمی لاقانونیت اور بیحسی کا ناقابل...
	اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کیجانب روانہ ہونیوالے مارچ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں زائرین کو ہر ممکن سہولیات اور مکمل تعاون فراہم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی حب کے جنرل سیکرٹری بشیر احمد مینگل نے زائرین کرام کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک لانگ مارچ کا خیرمقدم کیا ہے۔ اپنے بیان میں بشیر احمد مینگل نے 6 اگست کو کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے والے پرامن زائرین امام حسین علیہ السلام اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام لانگ مارچ کے شرکاء، بالخصوص مرکزی قائد سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان...
	افغانستان کی طالبان حکومت نے ایک حیران کن اور مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس سال حج کے اخراجات میں بچ جانے والی رقم حاجیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کی وزارتِ حج و اوقاف کے وزیر شیخ نور محمد ثاقب نے کابل میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ شیخ نور محمد ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ رواں سال عازمین حج کے لیے 8 ارب 27 کروڑ 80 لاکھ افغانی کا بجٹ مختص کیا گیا تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تاہم انتظامی اخراجات اور سعودی عرب میں مختلف خدمات کی ادائیگی کے بعد 11 ملین سے زائد افغانی رقم بچ گئی۔ وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ یہ رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرانے...
	سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفرخان مندوخیل کی ملاقات، وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اقتصادی تھنک ٹینک ٹاپ لائن ریسرچ نے بتایا ہے کہ پاکستان کے مالی خسارے اور سود اخراجات میں نمایاں کمی جبکہ محصولات میں اضافہ ہوا اور گزشتہ مالی سال کے معاشی اشاریے عالمی مالیاتی ادارے  (آئی ایم ایف) کی توقعات سے بھی بہت بہتر رہے ہیں۔ ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان کی معاشی صورت حال پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ  مالی سال 25-2024 میں پاکستان کا مالی خسارہ 9 سال کی کم ترین سطح پر آگیا،  مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوارکا صرف 5.38 فیصد رہا اور یہ کامیابی ٹیکس اور نان ٹیکس ریونیو میں 36 فیصد سالانہ اضافے کی وجہ سے ہوئی ہے۔گزشتہ مالی سال کے دوران...
	پیرس میں50 سال سے اخبار بیچنے والے پاکستانی کے لیے اعلیٰ ایوارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نصف صدی سے اخبار بیچنے والے پاکستانی شخص کو فرانس کا اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق 73 سالہ پاکستانی شہری علی اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ 1973 سے شہر کے فیشن ایبل علاقے لیٹن کوارٹر کی سڑکوں، ریستورانوں اور دوسرے مقامات پر اخبارات فروخت کرتے آ رہے ہیں۔ٹی وی اور انٹرنیٹ پر آن لائن ایڈیشن آنے کے بعد جب اخبارات کی مانگ میں کمی ہوئی تو انہوں نے فروخت کے لیے مزاح اور بعض دوسرے ایسے اقدامات سے کام لیا جن کی...
	 انور عباس: دفتر خارجہ کا کہنا تھا یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت کے الزامات بے بنیاد ہیں،یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے تاحال کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق الزامات کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، حکومتِ پاکستان معاملہ یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی۔  پاکستان یوکرین تنازعے کے پرامن حل کا حامی ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کی مکمل پاسداری کرتا ہے۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس 
	ویب ڈیسک: قومی اسمبلی نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔    وزیر امور کشمیر امیر مقام نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔  قرارداد کے مطابق یہ ایوان بھارتی اقدامات کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیتا ہے اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے پر زور مذمت کرتا ہے۔ یہ ایوان آزاد کشمیر گلگت بلتستان سے متعلق بیانات کی بھی مذمت کرتا ہے۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس   یہ ایوان اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر...
	ویب ڈیسک: پاکستان نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مستردکرتے ہیں، آج تک یوکرائن حکام نے پاکستان سے کوئی باضابطہ رابطہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ یوکرینی حکام کی طرف سے اب تک کوئی قابلِ تصدیق ثبوت پیش نہیں کیاگیا، پاکستان کو یوکرینی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس   ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان یوکرین کے صدر ولادی میرزیلنسک کے بیان کے معاملے پر یوکرینی حکام سے...
	یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...
	پاکستان نے یوکرین میں پاکستانی شہریوں کی بطور ’کرائے کے جنگجو‘ موجودگی سے متعلق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے حالیہ دعوے کو بے بنیاد اور غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کی شمولیت سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت الزامات کو قطعی طور پر مسترد کرتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اب تک یوکرینی حکام کی جانب سے نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ طور پر رابطہ کیا گیا ہے اور نہ ہی ایسے کسی دعوے کے حق میں کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پاکستان کی حکومت یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے سے متعلق بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتی ہے۔(جاری ہے) ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب تک یوکرینی حکام کی جانب سے پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی ایسے دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی قابل اعتماد ثبوت پیش کیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس سلسلے میں وضاحت طلب کرے گی۔ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق، مکالمے اور سفارت...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اگست 2025ء ) دفتر خارجہ نے یوکرین تنازعہ میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے یوکرین تنازعہ میں مبینہ ملوث ہونے سے متعلق الزامات کو حکومتِ پاکستان سختی سے مسترد کرتی ہے، یہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام نے اب تک نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ کوئی رابطہ کیا اور نہ ہی ایسے دعوؤں کی تائید میں کوئی مصدقہ یا قابلِ تصدیق شواہد پیش کیے ہیں، حکومتِ پاکستان اس معاملے کو...
	پاکستان کا یوکرین جنگ میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت کے الزامات پر سخت رد عمل، بے بنیاد قرار دیدیا
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے یوکرین میں جاری تنازع میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔ ترجمان کے مطابق اب تک یوکرینی حکام نے نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ان دعووں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق یا ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ پاکستان اس معاملے پر یوکرین...
	 اسلام آباد:  پاکستان نے یوکرین میں جاری تنازع میں پاکستانی شہریوں کی مبینہ شرکت سے متعلق الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی سطح پر کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔ ترجمان کے مطابق اب تک یوکرینی حکام نے نہ تو حکومت پاکستان سے باضابطہ طور پر کوئی رابطہ کیا ہے اور نہ ہی ان دعووں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق یا ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے ہیں۔ پاکستان اس معاملے پر یوکرین سے باضابطہ رابطہ قائم...
	وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے یوم استحکام کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 5 اگست کا دن تاریخ کا سیاہ ترین دن بن چکا ہے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کر کے کشمیریوں سے ان کے بنیادی حقوق چھین لئے، پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا...
	مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصی پر اسرائیلی وزرا کے دھاوے کی دو ٹوک مذمت کرتے ہوئے تل ابیب کو ان بے شرم اقدامات پر آڑے ہاتھوں لیا، جو فلسطین اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی اس طرح بے حرمتی نہ صرف ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے عقیدے کی توہین ہے بلکہ بین الاقوامی قانون اور انسانی ضمیر پر بھی براہ راست حملہ ہے۔انہوں...
	وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کی ملاقات ، تجارت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ توانائی، لاجسٹکس اور فوڈ سکیورٹی جیسے اہم شعبوں میں باہمی تعاون کے ذریعے پاکستان اور بنگلہ دیش پورے خطے کے لیے ایک مثبت معاشی تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد اقبال حسین خان سے ملاقات میں کیا۔ پیر کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تجارت، توانائی، لاجسٹکس اور صنعتی روابط کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے حالیہ دورہ جات کے دوران پاکستان کے صنعتی مراکز کے مشاہدات اور وہاں کے...
	پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے مذاکرات کئے ہمارے مطالبات مانے گئے ہیں۔ ہمارے معدنیات پر ہمارا حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ قتل چاہے بلوچ کا ہو یا پنجابی کا قابل مذمت ہے۔ ہماری لانگ مارچ پاکستان میں نفرت پھیلانے والوں کے لئے پیغام تھا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا دشمن ایک ہی ہے، جسے پہچاننے کی ضرورت ہے۔ بلوچستان نہ ہوتا تو ڈیپ سی (گہرا سمندر) نہ ہوتا، ناں ہی سی پیک ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں نفرت اور غصہ حقوق نہ...
	ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں: وزیر اعظم کا گلگت بلتستان میں اجلاس سے خطاب
	گلگت ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ  وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی سیلاب اور دیگر آفات سے متاثرہ علاقوں کے لیے عالمی فنڈز لائے، ماحولیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان سے ملاقات کے بعد گلگت بلتستان میں سیلاب سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا جی بی میں سیلاب اور کلاؤڈ برسٹ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے آیا ہوں۔  آئندہ نسلوں کیلیے سبق۔۔شیخ حسینہ واجد کی رہائشگاہ’’ آمریت کی یادگار‘‘ کے طور پر میوزیم میں تبدیل  وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و...
	ذرائع مالی سال 24-2023 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 20 ہزار ڈالر تھیں، جبکہ مالی سال 23-2022 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات ایک لاکھ ڈالر تھیں۔ اسی طرح مالی سال21-2020 اور 22-2021 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات صفر تھیں جبکہ مالی سال20-2019 میں ایران کیلئے پاکستانی برآمدات 10 ہزار ڈالرز تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا ہر گزرتے سال ایران سے درآمدات پر انحصار میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، امریکی پابندیوں کے باعث ایران کیلئے پاکستانی برآمدات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ گزشتہ 6 سال میں پاکستان کی ایران سے درآمدات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال 25-2024 میں پاکستان کی ایران سے درآمدات ایک ارب 22 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز رہیں، جبکہ مالی سال...
	سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری سے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔  صدر آصف علی زرداری نے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا ایوانِ صدر میں پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کا دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ دونوں ممالک نے وسیع اور باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔ دونوں رہنماوں نے تنازعات کو بڑھنے سے روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے   مربوط سفارتی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔   محدود مدت...
	اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور اتحاد امت...
	ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025  سب نیوز  اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس...
	اسلام آباد+بیجنگ (نمائندہ خصوصی +این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی۔ پاکستان عوام چین کی قیادت اور عوام کی لازوال دوستی پر ناز کرتے ہیں۔ سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے۔ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات...
	  لاہور:   نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور باقاعدہ کمیٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہوئے اور حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے...
	خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے لیے خار میں خیمہ بستی کی تیاریاں ایسے وقت میں شروع کردی گئی ہیں جب 50 رکنی قومی جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جرگے نے طالبان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ یا تو ہتھیار ڈال دیں، افغانستان واپس چلے جائیں یا پھر ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ہوگا۔ باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک نامعلوم مقام پر ہونے والی براہِ راست ملاقات میں طالبان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب علاقے میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں...
	احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
	بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے، پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس...
	وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات،تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
	وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات، دونوں وزراء کا دوطرفہ تعلقات بارے تبادلہ خیال
	بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے، پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس...
	ورلڈ اکناملک فورم کے پارٹر ادارے مشل پاکستان نے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر چئیرمین سینیٹ سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
	ورلڈ اکنامک فورم (WEF) کے کنٹری پارٹنر انسٹیٹیوٹ، مشل پاکستان نے چیئرمین سینیٹ، سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی کو ایک باقاعدہ خط کے ذریعے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف مبینہ مفاد کے ٹکراؤ پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کے آغاز کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر اس معاملے کی شفاف تحقیقات نہ کی گئیں تو یہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچا سکتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی درجہ بندی، خصوصاً کرپشن پرسیپشن انڈیکس (CPI)، پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ مشل پاکستان کے سی ای او عامر جہانگیر کی قیادت میں ادارے نے سینیٹر ابڑو پر الزام لگایا ہے کہ وہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سے متعلق...
	   وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کی حالیہ پریس کانفرنس پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہےکہ اپوزیشن کے الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔  عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے معیشت سنبھالی، ملک ڈیفالٹ کے دھانے پر کھڑا تھا۔ “تحریک انصاف والے شرطیں لگا رہے تھے کہ ملک کب ڈیفالٹ کرے گا، یہاں تک کہ وہ دعائیں مانگ رہے تھے کہ پاکستان دیوالیہ ہو جائے۔” انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس، آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے، مہنگائی میں کمی آئی ہے، پٹرول کی قیمتوں...
	نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی کی ملاقات
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع...
	مقررین نے قومی اتحاد، فرقہ واریت کے خاتمے اور قومی سلامتی پر زور دیا،ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری کا دفاعِ وطن قومی یکجہتی کانفرنس سے خطاب میں کہنا  تھا کہ اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، نظام المدارس پاکستان نے دینی تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان علامہ ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری نے کہا کہ دین اسلام امن، بھائی چارے اور اتحاد کا درس دیتا ہے، فرقہ واریت دشمن کا ہتھیار ہے، ہمیں اس کا سدباب کرنا ہو گا۔ ہمیں فرقہ واریت،لسانیت اور تعصب سے بالاتر ہو کر صرف پاکستان اور اتحاد امت کا سوچنا ہوگا۔ نظام المدارس پاکستان نے مدارس دینیہ کو...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا ۔(جاری ہے)  وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ترقی اور سکیورٹی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے...
	پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
	راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام...
	برآمدات میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے،پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جام کمال خان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ اور غیر روایتی برآمدات میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تجارت میں مالی سال 25-2024کے دوران پاکستان کی تجارتی کارکردگی کے جائزے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی جس میں عالمی تجارتی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی برآمداتی حکمت عملی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی سطح...
	ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بھارت کی حالیہ جارحیت کو شدید الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل قبول ہے، پاکستان اس اشتعال انگیزی کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے بھارتی پارلیمنٹ (لوک سبھا) میں “آپریشن سندور” سے متعلق دیے گئے بیانات کو بے بنیاد اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف حقائق مسخ کرنے اور بھارتی جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے۔ شفقت علی...
	ویب ڈیسک :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کیلئے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین گنڈاپور کیلئے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔   وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئی، تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، اس...
	 افشاں رضوان :جماعت اسلامی حق دو بلوچستان مارچ کا پریس کلب کے باہر دھرنے کا تیسرےروز بھی جاری ہے۔ صبح کے وقت کارکنوں کی بہت کم تعداد دھرنے میں موجود ہے،دھرنے کی قیادت مولانا ہدایت الرحمن کررہے ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے حکومت سے 8 مطالبات ماننے کا مطالبہ کر دیا۔ مطالبات نہ ماننے پر اسلام آباد مارچ جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا۔
	کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔  ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
	لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں جمہوری قدروں کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ طاقت سے مسائل سے نمٹنے کے طریقے بغاوتوں کو جنم دیتے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے سامنے حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد کی جانب بڑھنے کے مسئلہ پر بڑے تصادم اور پنجاب سے بلوچستان کو غلط پیغام جانے کے خطرہ سے بچنے کے لیے جماعت اسلامی نے مذاکرات کا راستہ اپنایا۔ وفاقی مذاکراتی کمیٹی نے لانگ مارچ کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ وہ خود بھی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور پنجاب بھر...
	فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے...
	فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی 2023 کے پرتشدد واقعات سے متعلق تین اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے 196 ملزمان کو مختلف مدت کی سزائیں سنائیں، جبکہ 88 کو بری کر دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 10 سال قید کی سزا سنائی، جبکہ فواد چوہدری کو مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی کے جج جاوید اقبال نے سنایا۔اس مقدمے میں عدالت نے 108 ملزمان کو مجرم قرار دے کر سزا سنائی جبکہ 77 افراد کو بری کر دیا گیا۔ سزا پانے والوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے...
	سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن انوشہ رحمان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تجارتی اور سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سینیٹ کی ٹیم کوئٹہ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف مقامی نہیں بلکہ قومی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایڈریس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں...
	فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو اہم مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے عمر ایوب، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت 108 ملزمان کو مختلف سزائیں سنا دیں، جب کہ بعض کو بری بھی کر دیا گیا۔ خصوصی عدالت نے حساس ادارے پر حملے اور غلام محمد آباد تھانے میں درج مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران عدالت کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ فیصلے کے مطابق، حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں 185 میں سے 108 افراد کو مجرم قرار دے کر سزائیں سنائی گئیں، جب کہ باقی 77 افراد کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا گیا۔ غلام محمد آباد...
	اسلام آباد؍ کراچی (این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اس حوالہ سے خطرات سے دوچار افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر انسانی سمگلنگ کے خاتمے اور انسانی استحصال سے پاک دنیا کے قیام کے لیے کوششیں کرتا رہے گا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ 2025ء کا موضوع ’’انسانی سمگلنگ منظم جرم ہے: استحصال کا خاتمہ کریں‘‘ واضح...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان نے آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کر دیے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آپریشن سندور سے متعلق بھارتی حکمرانوں کے بیانات کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی بیانات حقائق مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کی کوشش ہیں، پہلگام حملے کی تحقیقات کے بغیر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، 6 اور7 مئی کی درمیانی رات بھارت کے حملے میں معصوم شہری شہید ہوئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت اپنے اسٹریٹیجک اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبکہ پاکستان...
	اسلام آباد ،کراچی(نمائندہ خصوصی+سٹاف رپورٹر) خاتون اول محترمہ آصفہ بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر لینس ڈوم اور ہائی کمشنر کی سیاسی مشیر ہدیٰ اکرام نے بھی شرکت کی۔ وزیر صحت عذرا پیچوہو‘ شازیہ مری اور قاسم سومرو بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم‘ صحت‘ خواتین کو بااختیار بنانے اور نوجوانوں کی ترقی پر غور کیا گیا۔ آصفہ بھٹو نے کہا کہ غزہ کی صورتحال پر برطانوی وزیراعظم کا مؤقف قابل ستائش ہے۔ دنیا میں قیام امن کا فروغ ضروری ہے۔
	بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد ’آپریشن سندور‘ پر بحث: پاکستان نے جھوٹے اور اشتعال انگیز بیانات مسترد کردیے
	ترجمان دفتر خارجہ، شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان، نام نہاد ‘آپریشن سندور’ کے حوالے سے بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لوک سبھا میں کیے گئے بے بنیاد دعوؤں اور اشتعال انگیز بیانات کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کرتا ہے۔ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے، اور اندرونی سیاسی مقاصد کے لیے تنازع کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا جانتی ہے بھارت نے پَہلگام حملے کی نہ کوئی قابلِ تصدیق شہادت پیش کی، نہ معتبر تحقیقات کیں، اور پاکستان پر بلاجواز حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت نے جس مبینہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا، اس کے نتیجے میں...
	پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ ’بلوچستان حق دو تحریک‘ کے حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔ اب جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر مشتمل وفد اسلام آباد روانہ ہو گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’ہم جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک پرامن، تعمیری اور مثبت کردار ادا کیا۔ مذاکرات نتیجہ خیز رہے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے پا گیا ہے۔‘ وزیر موصوفہ نے مزید کہا کہ بلوچستان حق دو مارچ کے شرکاء اب لاہور پریس کلب کی جانب روانہ ہوں گے، جہاں وہ پرامن طریقے سے اپنے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔ ہم نے...
	بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول ہے  اور بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے  بھی ہے ۔ ایک چین...
	بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025  سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
	 لاہور:  کوئٹہ سے شروع ہونے والا حقوق بلوچستان لانگ مارچ لاہور میں روک دیا گیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں یہ قافلہ 25 جولائی کو کوئٹہ سے روانہ ہوا تھا اور اسے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم پنجاب حکومت نے مارچ کو منصورہ لاہور سے آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں جماعت اسلامی کے مرکزی رہنمائوں سے مذاکرات کئے۔ حکومتی وفد میں مریم اورنگزیب کے ساتھ صوبائی وزیرقانون ملک صہیب احمد بھرتھ اورصوبائی صحت خواجہ سلیمان رفیق شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف لیاقت بلوچ، امیرالعظیم اور حقوق بلوچستان...
	انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات...
	چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
	چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025  سب نیوز بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی...
	 بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
	 معروف بھارتی اداکارہ جینیفر بانسیوال نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسرز پر واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شو کے پروڈیوسرز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شو چھوڑنے والے کئی اداکاروں کو ان کے واجب الادا معاوضے تاحال نہیں دیے گئے۔ جینیفر نے بھویا گاندھی، جو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں ٹپو کا کردار نبھا رہے تھے، کے شو چھوڑ کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانے کے وقت بھی ادائیگی کا تنازع سامنے آیا تھا، جو غالباً 2017 یا 2018 میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیہا مہتا، جنہوں نے انجلی میہتا کا کردار...
	 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گذ شتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان کی چین کے لیے برآمدات اور چین سے درآمدات میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب...
	اسلام آباد‘ نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دفتر خارجہ ترجمان کے مطابق واشنگٹن میں گزشتہ جمعہ کو ہونے والی ملاقات کے تسلسل میں بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور سمیت ٹیرف‘ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ادھر اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ توحید حسین سے ملاقات کی۔ ملاقات فلسطین کے مسئلے پر دو ریاستی حل کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے سیاسی‘ اقتصادی‘ معاشی اور ثقافتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش نے باہمی رابطوں اور عوامی سطح پر تبادلوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے مستقبل میں اعلیٰ سطح...
	پشاور میں ایک ہی اسکول کی تین طالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میٹرک بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ حیران کن طور پر ابتدائی تین پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ 2 سے نکلا۔ فاطمہ جگنو 1180 نمبر لے کر پہلے، سارہ عمران 1178 لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔  جبکہ اسی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جن میں یوسرا، شمائلہ اور آئنہ شعیب نے بترتیب 1176 نمبر لئے ہیں۔۔  صوبائی حکومت...
	 — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما، سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی سابق وزیرِ داخلہ پی چدم برم نے مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔شیری رحمان نے سابق بھارتی وزیرِ داخلہ چدمبرم کے پہلگام واقعے سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کر دیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں، چدم برم کا بیان بھارت کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹا ثابت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت حملہ آوروں کی شناخت چھپا رہی ہے کیونکہ وہ بھارتی شہری تھے۔ ہم یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ جنگ بندی میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کوئی کردار نہیں: سابق بھارتی وزیر...
	پشاور تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ نتائج کے مطابق اس سال میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 91 ہزار 589 طلبا و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 76 ہزار 484 کامیاب قرار پائے۔ اس طرح کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ پشاور بورڈ کے نتائج کے مطابق 14 ہزار 530 طلبا و طالبات امتحان میں ناکام رہے۔ دوسری جانب نویں جماعت کے امتحانات میں ایک لاکھ 1 ہزار 888 طلبا و طالبات شریک ہوئے جن میں سے 61 ہزار 753 نے کامیابی حاصل کی۔ نویں جماعت کا کامیابی تناسب غیر معمولی طور پر 98.8 فیصد رہا۔ نتائج کے اعلان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ نویں...
	---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 30 جولائی کو پشاور میں قبائلی عوام کا گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا۔حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بلوچستان حقوق مارچ مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں جاری ہے، مولانا ہدایت الرحمان کو مظفرگڑھ کے مقام پر روک دیا گیا ہے، حکومت سے گزارش کرتے ہیں مولاناہدایت الرحمان کو راستہ دیں، ہم پاکستان کے عوام کے حقوق کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عام شہریوں کی آواز ہے، پُرامن بلوچستان مارچ کا راستہ نہ روکا جائے، یہ لانگ مارچ جمہوری عمل ہے، آئینی حدود کے دائرے میں ہے، جماعتِ اسلامی پورے ملک کو جوڑتی ہے، کچھ لوگ غلط...
	گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں سیلاب کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت
	نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 28 تا 31 جولائی کے دوران گلگت، سکردو، ہنزہ اور شگر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش متوقع ہے، جبکہ آزاد کشمیر کے مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ ان علاقوں میں بارشوں کے باعث دریاؤں میں طغیانی اور شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: سانحہ بابوسر ٹاپ: ’بیٹا، بھائی، اہلیہ سب کھو دیے، مگر حوصلہ چٹان سے کم نہیں‘ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے...
	کن پاکستانیوں کےلئے یواےای کے ویزا چھوٹ کی سہولت بحال ہوگئی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ان کا کہنا...
	اسلام آباد:یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یواےای کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زایدآل نہیان سےگزشتہ دنوں ملاقات ہوئی جس میں برادر ممالک کے درمیان سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر باہمی ویزہ چھوٹ پر اتفاق ہوا۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے تاکہ معاہدے کو مؤثر اور نافذ العمل بنایا جا سکے یہ طے پایا کہ ایم اویو پر دستخط کے 30 دن بعد ویزہ چھوٹ نافذالعمل ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اماراتی حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزا چھوٹ کی تصدیق کر...
	  اسلام آباد:   وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر...
	نیویارک‘ ابوظہبی (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ پی ٹی آئی حکومت مزید 6 ماہ رہتی تو ملک ڈیفالٹ کر چکا ہوتا۔ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے۔ ہمارا ہدف پاکستان کو جی 20  میں شامل کرنا ہے۔ نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا سرمایہ ہیں۔ حکومتی کوششوں کی بدولت معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تین سال کی قلیل مدت میں معاشی اشاریوں میں بہتری لائی گئی۔ جی ڈی پی گروتھ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ تمام عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری...
	قافلے کو روکا گیا تو جگہ جگہ دھرنے ہونگے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، امیر جماعت اسلامی کا انتباہ تحفظ کی بات کرنے نکلے ہیں،جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کا مطلب دہشت گردوں ، قوم پرستوں کو طاقت دینا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ‘‘حق دو بلوچستان کو‘‘لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ٹینکرز کھڑے کرکے رکاوٹیں ڈالنے اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے پر امن رہتے ہوئے حکومتی رکاوٹوں کو ہٹایا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ملک میں آئینی اور جمہوری حکومت ہوتی توسیاسی کارکنوں کا جگہ جگہ استقبال کرتی۔ہم لانگ مارچ کے شرکاء کی سیاسی جدوجہد کو سلام پیش کرتے...
	24 جون 2025ء کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اور پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے دو طرفہ معاہدے کے تحت پاکستانی اور اماراتی سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز بغیر ویزا متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 24 جون...
	وفاقی وزیر احسن اقبال سے چینی سفیر کی ملاقات،جے سی سی میں اہم فیصلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال سے چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلی سطحی وفود نے بھی شرکت کی ، اس موقع پر وفاقی وزیر میری ٹائم افئیرز محمد جنید انوار چودھری بھی موجود تھے۔ احسن اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آئندہ ہونے والی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)میں اہم فیصلے متوقع ہیں جن سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر ہوں گے، سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی...
	پاکستان یو اے ای سفارتی تعلقات میں پیشرفت، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سہولت فعال
	متحدہ عرب امارات اور اسلام آباد کے درمیان سفارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے، جہاں یو اے ای نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزا فری داخلے کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کردی ہے۔ اس بات کا اعلان نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران اس اقدام پر اتفاق ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پراتفاق اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو...
	 اسلام آباد:  متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا چھوٹ کی سہولت فعال کردی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ابوظہبی میں 24 جون 2025 کو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات میں دو طرفہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کو ویزا کی چھوٹ پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے تھے تاکہ ان اقدامات کو فعال کیا جائے اور دستخط شدہ یاد داشت کو اس روز کے 30 دن بعد مؤثر ہو جائے گا۔ نائب وزیراعظم...
	اس موقع پر شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے کوئٹہ میں بلوچستان کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکاء کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کئے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے۔ شرکاء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
	پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر حکومت کے دعوے اور اصل حقائق میں فرق واضح ہو گیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے ” پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق جھوٹ” کے عنوان سے 38 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر جاری کر دیا، جس میں حکومت کی قیمتوں کے تعین میں مبینہ غلط بیانی، شفافیت کی کمی اور عوام پر ڈالے گئے بوجھ کا تفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2000 میں بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت 22 ڈالر فی بیرل پاکستان میں 30 روپے فی لیٹر تھی،2025 میں بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمت 69 ڈالر فی بیرل، پاکستان میں پٹرول 272 روپے فی لیٹر ہوگیا،فی لیٹر پیٹرول پر حکومتی پیٹرولیم لیوی 103 روپے کی...
	کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس نشست کے دوران شرکا کو بلوچستان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان سے سوالات کیے اور کور کمانڈر بلوچستان نے تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے، شرکا نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔  
	اہل لیاری موت کے سائے میں بے یقینی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ ایک کے بعد ایک لیاری کی مخدوش عمارتیں گرتی جا رہی ہیں۔ زمین بوس عمارتوں کے ملبوں تلے انسانی جانیں دب کر موت کی آغوش میں جا چکی ہیں اور زخمیوں میں کچھ انسان معذور ہوچکے ہیں۔ ابھی لیاری کے علاقے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت کے سانحے میں جاں بحق ہونیوالے 27 انسانوں کے کفن میلے بھی نہیں ہو پائے تھے کہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں بھی اس وقت کہرام مچ گیا جب بلال مسجد کے قریب پشاوری ہوٹل کے ساتھ واقع چھ منزلہ رہائشی عمارت  غنی مینشن کی پانچویں اور چھٹی منزل کی چھتیں زور دار آواز سے یکے بعد دیگرے گر گئیں۔...
	اسلام آباد کی طرف رواں لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان کے بارڈرز کھول کر 35 لاکھ بے روزگار افراد کو روزگار و قانونی کاروبار کا موقع دیا جائے۔ سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دیئے جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بارڈرز کھول کر 35 لاکھ بے روزگار افراد کو روزگار و قانونی کاروبار کا موقع دیا جائے۔ سی پیک، سیندک، ریکوڈک کے ثمرات اہل بلوچستان کو دیئے جائے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف جانے والی لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حقوق بلوچستان لانگ مارچ قافلے صوبائی...
	پاکستان محفوظ اور خوشحال علاقائی ماحول کی تعمیر کا خواہاں ہے، پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون ناگزیر ہے، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
	راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس سٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں  امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری وفود نے شرکت  کی  کانفرنس کا عنوان ’’ رابطوں کو مضبوط اور امن کو یقینی بنانا‘‘  رکھا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آر می چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے مہمان عسکری وفود کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ  پیچیدہ خطرات کے اس دور میں فوجی تعاون اور اسٹریٹجک مکالمہ ناگزیر ہے۔کانفرنس میں وسط اور جنوبی ایشیا کے اسٹریٹجک حالات پر جامع بات چیت  کی گئی ، سیکیورٹی تعاون، تربیتی اقدامات اور انسداد دہشتگردی کیلئے بہترین حکمت عملی کے تبادلےپر زور دیا گیا ، مشترکہ تربیت، انسداد دہشتگردی...
	سرگودھا ،سالانہ میٹرک امتحانات ناکام امیدوار طلبا و طالبات کیلئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر کو شروع ہونگے
	سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے سالانہ میٹرک امتحانات 2025میں ناکام امیدوار طلبا و طالبات کے لئے سپلیمینٹری امتحانات 10ستمبر 2025کو شروع ہونگے، جس کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے سالانہ امتحان میٹرک 2025 پارٹ ٹو جماعت دہم میں ناکام امیدوار طلبا و طالبات کے لئے سپلیمینٹری امتحانات10ستمبر2025 سے شروع ہونگی,جس کے لئے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 07 اگست 2025 ہے۔ 
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کے منظم...