2025-11-03@14:20:18 GMT
تلاش کی گنتی: 11087
«مٹی کے»:
(نئی خبر)
بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی...
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے حالیہ بیانات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے انہیں افسوسناک اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی الزام تراشی دراصل حکومت کی معاشی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی ایک ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ تحریک انصاف کے مطابق، عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کے راستے پر گامزن تھی۔ برآمدات میں اضافہ، صنعتوں کا استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کسان اور مزدور طبقے کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ اُس دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔ تعمیرات،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2025ء) پاکستان تحریک انصاف نے دوحہ قطر میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ پارٹی اعلامیہ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف دوحہ میں ریاست قطر اور جمہوریہ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے طویل عرصے سے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تمام مسائل کو محاذ آرائی کی بجائے بات چیت، باہمی احترام اور علاقائی تعاون کے ذریعے حل کیا جانا چاہیئے، اب یہ پیشرفت اس نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے جس کا انہوں نے...
بلوچستان کے پرامن علاقے زہری نے رواں سال جنوری میں اچانک پرتشدد واقعات کا سامنا کیا، جب بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشتگردوں نے بینکوں پر حملے کیے، دکانیں لوٹیں اور مقامی آبادی سے بھتہ وصول کیا۔ عوام کی فوری اپیل پر پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر مبنی محدود اور ہدفی آپریشن شروع کیا تاکہ علاقے کو دہشتگرد عناصر سے پاک کر کے امن و تحفظ بحال کیا جا سکے۔ ابتدائی طور پر بعض حلقوں نے سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور گمراہ کن دعوے پھیلائے، تاہم مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ کارروائی صرف دہشتگردوں کے خلاف کی گئی تھی اور عام شہریوں یا املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچایا گیا۔ یہ...
حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ ، پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے...
غذائی دہشت گردوں کیخلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز لاہور/خوشاب (آئی پی ایس )غذائی دہشت گردوں کے خلاف معزز عدالتیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شانہ بشانہ،مردار گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والے 3مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں سنا دی گئی ،ملزمان محمد علی اور محمد طارق کو 3سال قید اور فی کس 6لاکھ 50ہزار جرمانہ عائد،سہیل عمران، سہیل ابرار اور مہدی حسن کو فی کس 2سال 6ماہ قید اور 11لاکھ جرمانہ عائد ڈی جی فوڈاتھارٹی نے افسران کومزاحمت کے باوجود اپنے فرائض بہادری سے ادا کرنے پرشاباش دی اور کہا کہ معزز عدالت کی جانب سے مقدمہ نمبر 592/24، 93/24 اور 94/24 میں ملزمان اور سزائیں سنائی...
شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد علی ایڈووکیٹ اور یونین کمیٹی 6 کے چیئرمین و نائب صدر مسلم لیگ (ن) سندھ یعقوب کالرو نے پارٹی پرچم اور مفلر پہنا کر نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ اسلام ٹائمز۔ یونین کمیٹی نمبر6 عوامی کالونی شاہ فیصل ٹاؤن کے وارڈ4 سے پیپلز پارٹی کے جنرل کونسلر افتخار علی اور وارڈ 2 سے جماعت اسلامی کی جنرل کونسلر کشور میمن نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی۔ دونوں رہنماؤں نے قائد نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ شمولیتی تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم سندھ کے جوائنٹ سیکریٹری امجد...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، دانش اسکول ضلع نیلم شارہ کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ٹینڈر کال کردیے گئے۔ وزارت وفاقی تعلیم کے مطابق 21 اکتوبر 2025 کو سکول پراجیکٹ کے ٹینڈر کھولے جائیں گے، ضلع نیلم میں دانش اسکول کی تعمیر میں ایک ارب 82 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی جائے گی۔ وزارت تعلیم نے پی ای سی سے منظور شدہ ٹھیکیداروں سے مہر بندبولیاں طلب کرلیں، دانش اسکول کی تعمیر کے لیے7 شرائط پر مبنی ٹینڈر دستاویزات جاری کر دیئے گئے، پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے وزارت تعلیم کے تحت ٹینڈرنگ کا عمل جاری کر دیا۔ وائٹ ہاؤس پاکستان میں آ گیا...
اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ حکومت کو مطالبات پورے کرنے کیلئے ایک ماہ مہلت دی جانی چاہیئے، سی ای سی کے متعدد ارکان نے حکومت کو مہلت دینے کی مخالفت کی ہے تاہم آصف زرداری کی درخواست پر سی ای سی نے حکومت کو مہلت کی منظوری دی، پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا آئندہ اجلاس حکومت کو مہلت پوری ہونے پر ہوگا، ایک ماہ میں تحفظات دور نہ ہونے پر سی ای سی بڑے فیصلے لے گی۔ خصوصی رپورٹ پیپلز پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ (سی ای سی) اجلاس کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ ذرائع کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ کا حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا گیا،...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کھیل قوموں کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق قریشی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔ اعصام الحق قریشی نے ایشیا کپ میں محسن نقوی کے اصولی موقف کو سراہا۔ اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد میں ٹینس کورٹس سے متعلق مسائل فوری حل کرنے پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹینس کے فروغ کے لیے ٹینس فیڈریشن کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ اسلام آباد میں نئے ٹینس کورٹس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیرا ؤکرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی...
20 اکتوبر سے 29 اکتوبر 2025 تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم تک کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس کے 310 افسران و جوان ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تعینات ہوں گے۔ترجمان کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل راستوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ سے کھنہ کی جانب سفر کرنے والے فیصل ایونیو، بلیو ایریا، کلب روڈ اور لہتراڑ روڈ استعمال کریں۔ سیکٹرز جی نائن، جی ٹین، جی الیون اور ترنول جانے والے شہری فیصل ایونیو سے ایف ٹین روڈ اختیار کریں۔ راولپنڈی صدر سے اسلام...
ویب ڈیسک: مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیاء الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیاء الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
چینی صدر کا گومن دانگ پارٹی کی نومنتخب چیئرپرسن کے نام مبارکباد کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور چینی صدر شی جن پھنگ نے زنگ لی ون کو گومن دانگ پارٹی کی چیئرپرسن منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ کئی برسوں سے دونوں جماعتوں نے “1992کے اتفاق رائے” پر قائم رہنے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت جیسی مشترکہ سیاسی بنیادوں پر دونوں کناروں کے درمیان تبادلے اور تعاون کو فروغ دیا،آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کام کیا، دونوں کناروں کے بھائی چارے اور فلاح و بہبود کو بڑھایا، جس کے مثبت...
امریکہ کی یونیورسٹی آف پنسلوینیا کے ماہرین نے ایک نیا ماحول دوست کنکریٹ ”ڈائمانٹی“ (Diamanti) تیار کیا ہے، جو عام کنکریٹ کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہے اور ہوا سے کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں تعمیرات کے انداز کو بدل سکتی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں کہ ’کنکریٹ‘ کے بغیر آج کی دنیا کا تصور ممکن نہیں۔ گھر ہو، پل ہو یا بلند و بالا عمارت، ہر جگہ یہی مضبوط مٹیریل استعمال ہوتا ہے۔ لیکن کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ کنکریٹ دنیا بھر کے کاربن اخراج کا تقریباً 8 فیصد ذمہ دار بھی ہے، یعنی جتنا یہ تعمیرات میں مددگار ہے، اتنا ہی ماحول...
پشاور: پشاور میں پی ٹی آئی تحصیل چیئرمین کے بھائی کو پولیس چوکی میں بدکلامی مہنگی پڑ گئی۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل متھرا کے چیئرمن کا بھائی فرمان ملزم کو چھڑوانے آیا، فرمان نامی شخص نے چوکی کی دیوار توڑی اور پولیس کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس پر پولیس نے ویڈیو وائرل ہونے اور کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقامی چیئرمین کے بھائی کو متھرا پولیس نے حوالات کی سیر بھی کروا دی۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا مسلسل دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ کولمبو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے سبب متاثر رہا۔ نیوزی لینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 12.2 اوورز میں پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ کو ابتدائی طور پر 46 اوورز فی اننگز تک محدود کرکے کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تو پھر بارش کی مداخلت کے باعث مزید اوورز کم کرکے 36 تک محدود کردیے گئے۔ تاہم صرف 25 اوورز کا کھیل ہی مکمل ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹس پر ہی...
—فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے 6 اضلاع میں 12 خالی بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔ خواتین، مزدور، کسان اور نوجوانوں کی خالی نشستوں پر پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ڈیرہ اسماعیل خان کی 3 ولیج کونسلوں میں جنرل، یوتھ اور خواتین کی نشستوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ضلع بھر میں ووٹرز کی تعداد 25 ہزار ہے جن میں خواتین ووٹرز ساڑھے 11 ہزار ہیں۔ملاکنڈ میں ولیج کونسل سخاکوٹ کی ایک جنرل نشست پر پولنگ جاری ہے۔ ایبٹ آباد، مانسہرہ اور اپر دیر میں بھی پولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 66 پولنگ اسٹیشن اور 201 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 23...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30 دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کیخلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19 ماہ سے زیر التوا ہے، پی ٹی آئی وکلا نے انٹراپارٹی کیس کا تصفیہ کرنے کی طرف...
اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے پکتیکا صوبے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر انتہائی ٹارگٹڈ پریسشن سٹرائیکس کیں، جن میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج مارے گئے۔ یہ کارروائی 17 اکتوبر کی رات کو انجام دی گئی، جسے سکیورٹی حکام نے ایک اہم اور بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سکیورٹی اداروں نے یہ کارروائی انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کی اور تمام قیاس آرائیاں جو شہریوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کرتی ہیں، جھوٹی اور دہشت گردوں کی حمایت کے لیے پھیلائی گئی ہیں۔ سکیورٹی حکام کے مطابق گل بہادر گروپ پر سٹرائیکس میں مارے جانیوالے اہم خارجی سرغنوں میں فرمان عرف الکرامہ بھی شامل ہے اس کے علاوہ خارجی سرغنہ...
پکتیکا: گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ‘ 70سے زائد دہشت گعد ہلاک ‘ اہم سر غنہ شامل : سیکورٹی حکام
راولپنڈی+ اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا ۔سکیورٹی حکام نے کہا کہ انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان موثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے سیکیورٹی حکام کے مطابق خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان میں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانا حملوں میں ملوث ہے سکیورٹی حکام نے کہا کہ سترہ اکتوبر کو خادی، شمالی وزیرستان...
کراچی (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی پی کے مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ سی ای سی نے طے کیا ہے کہ ایک ماہ بعد حکومت سے اتحاد کے معاملے پر مزید غور کریں گے ایک ماہ بعد دیکھیں گے کہ حکومت نے بطور اتحادی کتنے وعدے پورے کئے ہیں۔ بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات پر بریفنگ دی۔ پی پی نے جمہوریت کا ساتھ دیا ہم نے کوئی مراعات نہیں مانگیں۔ دہشت گردی کے خلاف پی پی نے ہمیشہ آواز اٹھائی اور مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف ہم سب یک زبان ہیں بلوچستان اور خیبر پی کے...
حیدرآباد: جامشورو میں واقع لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے السینا ہاسٹل کے ایک کمرے سے ایم بی بی ایس کے فورتھ ایئر کے طالب علم کی گولی لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول طالب علم کی شناخت عبداللہ سومرو کے نام سے ہوئی ہے جو جیکب آباد کا رہائشی تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ ڈی ایس پی کوٹری شاھنواز جوکھیو کے مطابق واقعے کا ہر زاویے سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات مکمل ہونے اور فرانزک رپورٹ کے بعد سامنے آئے گا۔
ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت
تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
سیکیورٹی حکام کے مطابق 17 اکتوبر کی رات کو افغانستان کے صوبے پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے خلاف کارروائی کر کے مختلف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر اسٹرائیکس میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارجی جن میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے جہنم واصل ہوئے۔ خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سترہ اکتوبر کو شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے ناکام VBIED حملہ کیا،...
کراچی: شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
ملزمان کئی بارعدالت میں طلب کیے گئے لیکن پیش نہ ہوئے،ضمانتی کو بھی نوٹس بھجوا دیا گیا عمران خان کیخلاف عدت میں نکاح کیس کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے الزامات پی ٹی آئی وکلا وارنٹ گرفتاری کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران گرفتار کرنے اور عدالت میں پیش کرنے کا واضح حکم جاری کیا۔ کیس کی کارروائی جج طاہر عباس سپرا نے کی جس میں عدالت نے ریمارکس دیٔے کہ ملزمان کئی بار طلب کیے گئے لیکن پیش نہ ہوئے۔پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ پہلے ہی درج ہے، جس کے بعد عدالت نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت)سندھ بھر کی طرح 18 اکتوبر کو کارساز سانحے میں شہید ہونے والے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ٹھٹھہ میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور شہداء کو یاد کیا گیا۔ پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر صادق علی میمن کی رہائش گاہ پر کارساز سانحے کے شہداء کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے ضلعی صدر و رکن قومی اسمبلی صادق علی میمن، جنرل سیکریٹری امتیاز قریشی، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، ضلعی رہنما جہانگیر پالاری، پیپلز پارٹی ٹھٹھہ تعلقہ صدر عبدالحمید سومرو، عبدالخالق سومرو، سابق ایم پی اے امتیاز شاہ شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اس موقع پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ(مانیٹر نگ ڈ یسک )چین میں صدر کے قریبی آرمی جنرل سمیت 9 کو برطرف کردیا گیا۔ چین نے فوج میں بدعنوانی کے الزام میں 9 اعلیٰ فوجی افسران جن میں دو سرفہرست جنرل بھی شامل ہیں، کو عہدوں اور پارٹی سے برطرف کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جن جنرلز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ان میں چین کی طاقتور مرکزی فوجی کمیشن (CMC) کے نائب چیئرمین اور پولٹ بیورو کے اہم رکن جنرل ہی وی ڈونگ بھی شامل ہیں۔اس اقدام کے بعد CMC میں اب صرف چار ارکان باقی رہ گئے ہیں، جن میں صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق ان افسران پر پارٹی نظم و ضبط کی شدید خلاف ورزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے پاک افغان سرحد کے ساتھ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع کے سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گل بہادر گروپ کے تصدیق شدہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ہفتہ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 48گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے کام کرنے والے دہشت گردوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی جس کا سیکورٹی فورسز نے موثر طریقے سے جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی موثر جوابی کارروائی کے...
کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
دبئی : خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.ilt20.ae سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔انتظامیہ نے اس بار شائقین کے لیے فیملی فرینڈلی ٹکٹ پالیسی متعارف کرائی ہے۔بچوں (6 سے 16 سال) کے لیے ٹکٹ کی...
—فائل فوٹو سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔ پاکستان کی قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی پاکستان نے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور... سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر...
سیکیورٹی فورسز نے 17 اکتوبر کی رات کو ایک انتہائی ٹارگٹڈ انداز میں خارجی گل بہادر گروپ کے پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشتگرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بناتے ہوئے 70 سے زیادہ خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق انٹیلیجینس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق ان مؤثر کارروائیوں میں خارجی گل بہادر گروپ کے 70 سے زیادہ خارجی ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم گروپوں کی افغانستان میں موجودگی ناقابل قبول قرار، پاک افغان مذاکرات کا پہلا دور مکمل خوارجی گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشتگردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے اور افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو...
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اختتامی مرحلہ مکمل، پاکستان نے ’ریڈ لائنز‘ واضح کر دیں
— پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں جاری مذاکرات کااختتامی مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بات چیت کا ماحول سنجیدہ مگر نازک نوعیت کا تھا، اور دونوں جانب سے سیکیورٹی تحفظات کو کھل کر بیان کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام بھی مذاکرات میں شریک تھے۔ افغان طالبان کی جانب سےوزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ریڈ لائنز واضح: پاکستان کا دوٹوک پیغام سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان وفد کے سامنےدوٹوک انداز میں اپنی ریڈ لائنز رکھ دیں۔ سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ افغان سرزمین...
چین، صدر کے قریبی 2اعلی جنرلز سمیت 9فوجی افسران کرپشن الزام میں برطرف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس )چین نے فوج میں بدعنوانی کے الزام میں 9 اعلی فوجی افسران جن میں دو سرفہرست جنرل بھی شامل ہیں، کو عہدوں اور پارٹی سے برطرف کر دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جن جنرلز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ان میں چین کی طاقتور مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین اور پولٹ بیورو کے اہم رکن جنرل ہی وی ڈونگ بھی شامل ہیں۔اس اقدام کے بعد سی ایم سی میں اب صرف چار ارکان باقی رہ گئے ہیں، جن میں صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں۔وزارت دفاع کے مطابق، ان افسران پر پارٹی...
سعودی دارالحکومت ریاض میں جوئے فورم کے اسٹیج پر اُس وقت فلمی دیوانوں کا جوش آسمان کو چھونے لگا جب بالی ووڈ کے تینوں بادشاہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے۔ یہ وہ منظر ہے جس کے لیے مداح برسوں آس لگائے ہوتے ہیں اور شاز و نادر ہی ایسا ہوپاتا ہے جب تینوں خانز ایک ساتھ کسی اسٹیج پر نظر آئے ہوں اور جب ایسا ہو تو مداحوں کا دیوانہ پن دیکھنے لائق ہوتا ہے۔ ریاض کے ایک ایسے ہی اسٹیج پر جب مداحوں کے پُرزور اصرار پر عامر خان نے اپنی فلم کا مقبول گانا گنگنایا تو مداح خوشی سے جھوم اُٹھے۔ اسٹیج پر عامر خان کے عقب میں شاہ رخ اور سلمان...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
چین نے فوج میں بدعنوانی کے الزام میں 9 اعلیٰ فوجی افسران جن میں دو سرفہرست جنرل بھی شامل ہیں، کو عہدوں اور پارٹی سے برطرف کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جن جنرلز کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ان میں چین کی طاقتور مرکزی فوجی کمیشن (CMC) کے نائب چیئرمین اور پولٹ بیورو کے اہم رکن جنرل ہی وی ڈونگ بھی شامل ہیں۔ اس اقدام کے بعد CMC میں اب صرف چار ارکان باقی رہ گئے ہیں، جن میں صدر شی جن پنگ بھی شامل ہیں۔ وزارت دفاع کے مطابق، ان افسران پر پارٹی نظم و ضبط کی شدید خلاف ورزی اور بھاری مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ چینی وزارت دفاع نے کہا کہ یہ اقدامات بدعنوانی کے...
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں آج گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بزنس پلان اور واٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان اور چیف انجینیئر حاجی سید محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کی مالی و فزیکل پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے چاوڑ ڈگار اور وہاں سے گوادر...
نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے بعد راولپنڈی پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ تھانہ صادق آباد پولیس کی یہ ٹیم وارنٹ لے کر آج لاہور روانہ ہوگی، جہاں علیمہ خان کا پتہ 14 اپر مال روڈ لاہور درج ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کی عدم حاضری پر جمعہ کو وارنٹ جاری کیے تھے۔ پولیس نے علیمہ خان کے ضمانتی سمن کی تکمیل کے لیے بھی ٹیم مقرر کی ہے۔ علیمہ خان کی ضمانت راولپنڈی کے رہائشی عمر شریف نے دی تھی، جنہوں نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروائے تھے۔ عدالتی سمن میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر...
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب حکومت کے رویئے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔صدر آصف علی زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات، خطے میں کشیدگی، پنجاب کی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ن لیگ قیادت کے ساتھ صدر مملکت، بلاول بھٹو کی ملاقاتوں سے متعلق گفت وشنید کی گئی، سی ای سی اجلاس میں شرکا کو حکومت کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سی ای سی...
ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے طویل سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں نے پاکستان میں متعدد دہشت گرد حملے کرنے کی کوشش کی تاہم سکیورٹی فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی میں حملوں کو ناکام بناتے ہوئے 100 سے زائد خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ گل بہادرگروپ کے خارجیوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی کم از کم 60 سے 70 خوارج مارےگئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ سیز فائر کے دوران افغانستان سے خارجیوں کے دہشت گرد حملےکرنے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے جواب دیا، سکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں خارجی...
محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے جمہوریت، آئین کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر جو ناقابلِ فراموش جدوجہد اور قربانیاں دیں، وہ تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ان کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے آمریت کے اندھیروں کے خلاف جو چراغ جلایا، وہ آج بھی امید کا نشان ہے۔ سانحہ کارساز 18 اکتوبر 2007 کو پیش آیا، جب جلاوطنی سے واپسی پر کراچی میں لاکھوں کارکنوں نے اپنی قائد کا تاریخی استقبال کیا۔ اسی دوران دہشت گردی کا ہولناک واقعہ پیش آیا، جس میں درجنوں جانثار کارکنوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ سانحہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایسا زخم ہے جو جمہوریت سے محبت کرنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ...
لاہور: پنجاب بھر میں سیکورٹی خدشات کے باعث محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کا نیا لائحہ عمل جاری کر دیا ہے۔ نئی سیکورٹی ایڈوائزری کے تحت اب صوبے کے تمام اسکولوں میں روزانہ کی بنیاد پر طلبہ و طالبات کے اسکول بیگز کی چیکنگ لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ اور طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی ہدایت کے مطابق اسکول انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور ان کا نظام چوبیس گھنٹے فعال رہے۔ سیکورٹی گارڈز کو میٹل ڈیٹیکٹرز فراہم کیے جا...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
شائقینِ کرکٹ کے لیے زبردست خوشخبری! ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک–جنوبی افریقہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹ بالکل فری کر دیے ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ دوسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ 20 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم کو دو میچز کی سیریز میں پہلے ہی ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اور اب سب کی نظریں جیت کے تسلسل پر ہیں۔دونوں ٹیمیں میچ سے قبل اپنی بھرپور تیاریاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور اسلام آباد کلب گراؤنڈ میں پریکٹس سیشنز کر رہی ہیں۔کرکٹ فینز کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے —کہ وہ بالکل مفت میں لائیو ایکشن دیکھ سکیں اور گراؤنڈ میں اپنے ہیروز کا حوصلہ بڑھا سکیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں اور ایک سلسلہ چل رہا ہے، اس صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، ترقیاتی منصوبوں پر سندھ حکومت کے تحفظات سے وفاق کو آگاہ کیا ہے، ہمسائے ملک سے ہمارے تعلقات بہتر نہیں ہیں، غزہ کے معاملے پر امید تو ہے مگر خدشات بھی موجود ہیں، وہ سانحہ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر شاہراہ فیصل پر شہداء کی یادگار پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر بلاول بھٹو...
مری: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔ ترجمان کے مطابق احاطہ نور خان میں تجاوزات گرا دی گئیں جبکہ 450 فٹ طویل سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیواروں اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے اندر کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن شروع...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے میدان سے مکمل باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اپنے امیدوار نہیں لاسکے گی کیونکہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پی ٹی آئی کے پاس انتخابی نشان نہیں ہے۔(جاری ہے) آزاد منتخب ہونے کی صورت میں امیدوار تحریک انصاف جوائن بھی نہیں کرسکیں گے، نئے قانون کے تحت منتخب کونسلرز کا 30دن میں کسی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا لازم ہے، پی ٹی آئی حمایتی کامیاب امیدوار کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی بھی نہیں کرسکے گی۔پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس الیکشن کمیشن میں 19ماہ سے زیر التواء ہے، پی...
انسدادِ دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری، خاور مانیکا تشدد کیس بھی زیرِ سماعت
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چند وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔ تحریک انصاف کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس پر عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ان وکلا کے ضمانتیوں کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ سماعت کے دوران ایک اور معاملہ بھی منظرِ عام پر آیا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کے...
عمران خان کے دوران عدت نکاح کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد کے سلسلے میں عدالت نے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت کی جانب...
پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم خوش ہوں گے جب کراچی کے لیے کام کیا جائے، کراچی کے ترقیاتی منصوبے پر وفاق سے بات ہوئی ہے، جو بھی ترقیاتی کام ہوں وہ اٹھارویں ترمیم کے مطابق ہوں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بی بی غریب عوام کی آواز تھیں، انہوں نے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہادت قبول کی، 2007 میں کارساز کے مقام پر پیپلز پارٹی کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا، شہید بی بی نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہید بی بی کے فلسفے اور سیاست کو لے کر...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام برصغیر کے عظیم مفکر سرسید احمد خان کا یوم پیدائش روایتی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ ممتاز اسکالرز محترمہ ارم اکبر علی خان، پروفیسر سحر انصاری، محترمہ نگار سجاد ظہیر، طارق سبزواری و دیگر نے سرسید احمد خان کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی تاکہ ہماری موجودہ نسل اپنے اکابرین کی نظریاتی جدوجہد سے واقف ہوسکیں۔ نظامت کے فرائض مشہور شاعرہ امبرین حسیب امبر نے انجام دیئے اور سرسید ڈے کے حوالے سے اپنا مقالہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف...
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ سیم کرن 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے چھ بولرز کا استعمال کیا گیا اور سب نے ہی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اننگز کے وقفے کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی جو کافی دیر جاری رہنے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ Sadly our first IT20 in New Zealand has been abandoned after heavy rain ☔️...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.ilt20.ae سے حاصل کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی...
سکیورٹی فورسز نے بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کر کے فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کی تشکیل کو موثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے گروپ سرغنہ طارق کچھی اور حکیم اللہ عرف ٹائیگر کو ہلاک کیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی طارق کچھی کی تشکیل پچھلے 2 سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں متحرک تھی، طارق کچھی کی تشکیل فتنہ الخوارج طالبان کیلئے بھتہ خوری میں بھی ملوث تھی۔ سیکیورٹی ذرائع...
وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ 18 اکتوبر کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ جمہوریت کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اس المناک واقعے کے اگلے ہی روز شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے لیے خود گئیں اور ان کا غم بانٹا، جو ان کی عوام دوستی کی روشن مثال ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے سانحۂ کارساز کی اٹھارویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء کا دن پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین مگر تاریخی باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے یہ احکامات جاری کیے۔پی ٹی آئی کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی، اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، جب کہ ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔علاوہ ازیں، بانیِ پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کے مقدمے کی...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللّٰہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلاء کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ انسداد دہشت گردی...
کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے مطلوبہ اقدامات کر رہی ہے۔ اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔ اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی استعمال کے لیے مخصوص مصنوعات کو موٹر پٹرول کے ساتھ ملاوٹ یا غلط استعمال سے روکنا ہے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
(احمد منصور )سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مغل کوٹ سیکٹر بنوں میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں فتنہ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران گروپ کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، طارق کچھی کی دہشت گرد تشکیل تنظیم گزشتہ دو سال سے دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھی۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان...
افغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا۔ پکتیکا واقعے کے باعث افغان بورڈ نے احتجاجاً پاکستان کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔17 نومبر سے شیڈول سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے ساتھ سری لنکن ٹیم نے شرکت کرنا تھی۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے پکتیکا صوبے میں حالیہ ہونے والے واقعے کے ردعمل میں پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ...
کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا۔ ابھی تک ان کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں تشویش پیدا کردی ہے۔ اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ بھرا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ...
پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیے میں کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اُنہوں نے کھلاڑیوں کے جذبے، محنت اور ٹیم ورک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ کھیلتے رہیں، مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے مستقل مزاجی اور اتحاد کے ذریعے مزید کامرانیاں سمیٹی جا سکتی ہیں۔...
پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر مبینہ طور پر اغوا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن محمد عثمان کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ شمس کالونی میں مغوی کی اہلیہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں نامعلوم افراد کے خلاف دفعہ 365 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں مغوی کی اہلیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے شوہر محمد عثمان کو نامعلوم افراد زبردستی لے گئے ہیں اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ انہوں نے اپیل کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں، انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں۔ امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں، بلکہ دوستی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان نے پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز میں شرکت سے انکار کرکے ایک نیا سفارتی اور کھیلوں کا تنازع کھڑا کردیا ہے۔افغان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث ٹیم اب نومبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغانستان اور سری لنکا کے ساتھ سہ ملکی سیریز کے انتظامات تقریباً مکمل کر لیے تھے۔اس اہم سیریز کا پہلا میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے تھا جب کہ دوسرا میچ 19 نومبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان اسی گراؤنڈ میں ہونا تھا۔ لاہور...
ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا۔ ابھی تک ان کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں تشویش پیدا کردی ہے۔ اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ ’’یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ بھرا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘ فیصل آباد میں...
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں کمیونسٹ پارٹی نے کرپشن کے الزامات پر فوج کے 9 اعلیٰ جرنیلوں کو پارٹی اور فوج سے نکال دیا ہے۔ چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 9 افراد، جن میں سے زیادہ تر سینئر جنرل اور پارٹی کی فیصلہ ساز مرکزی کمیٹی کے ارکان تھے، پر سنگین مالیاتی جرائم کا شبہ ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرکاری بیان میں اس کارروائی کو بدعنوانی کے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا گیا ہے لیکن مغربی تجزیہ کار اسے سیاسی اقدام کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔ چین میں فوج سے نکالے گئے اعلیٰ جرنیلوں میں سنٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین ہی ویڈونگ اور راکٹ فورس کے کمانڈر...
لاہور: صوبہ پنجاب کی اپنی ایئر لائن کے قیام کے لیے عملی اقدامات تیز کر دیے گئے، ورکنگ کمیٹی نے ایک ارب روپے فنڈز کی ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو بھجوا دی۔ صوبائی حکومت ایئر پنجاب کے نام سے صوبے کی پہلی ایئر لائن کی منظوری دے چکی ہے۔ حکام کے مطابق پنجاب حکومت پانچ طیارے لیز پر لینے کا ارادہ رکھتی ہے اور منصوبے کا حتمی تخمینہ لگانے کا عمل ابھی جاری ہے، طیاروں کی لیزنگ کے حوالے سے مختلف کمپنیوں سے بات چیت بھی جاری ہے۔ پنجاب حکومت جلد ایئر اتھارٹی یا بورڈ کی حتمی منظوری دے گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو لائسنس کے اجراء کے لیے درخواست جمع کروا دی گئی۔ ’’ایئر پنجاب‘‘...
سیاسی سرپرستی میں پولیس اور ایکسیٔن کی پانی چوروں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتا وصولی ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، جونیجو ٹاؤن، منظور کالونیکے عوام مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ( رپورٹ: افتخار چوہدری )ضلع ایسٹ کے علاقے بلوچ کالونی پولیس اسٹیشن اور منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کے ایکسیٔن کی سرپرستی میں ڈیفنس ویو ، قیوم آباد ، جونیجو ٹاؤن اور منظور کالونی میں منی ہائیڈرنٹ چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔لائینوں کے ذریعے گھروں میں پانی ملنے کی لالچ میں ووٹ دینے والی غریب عوام مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہو گئی۔ سیاسی سرپرستی میں متعلقہ پولیس اور واٹر بورڈ منظور کالونی پمپنگ اسٹیشن کا عملہ پانی چوروں سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرتاہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-05-5جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں دھان کی فصل کے نرخ کم ہونے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ شہرکے راستوں پر مارچ ڈی سی چوک پر دہرنا شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے دہان کی فصل کے ریٹ جان بوجھ کر گرانے کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ ضلعی صدر عبدالمجید سرکی ،نظام مستوئی ،عبدالنبی مگسی ،عمر سولنگی،صاحب چانڈیو کی قیادت میں نکالا گیا ۔ مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈی سی چوک اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گیا۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوپاریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-16 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) داود یونیورسٹی کے طلبا کے داخلے کی منسوخی کا معاملہ، یونیورسٹی کے وکیل نے وکالت نامہ جمع کرایا دیا‘ سندھ ہائی کورٹ میں متاثرہ طلبہ کی یونیورسٹی فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے آئندہ سماعت پر داؤد یونیورسٹی کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔ درخواست گزاروں کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں، اگر جلد فیصلہ نا کیا گیا تو طلبہ کے کیریئر کو نقصان پہنچے گا، طلبہ کی جانب سے اندر ٹیکنگ جمع کرائی جاسکتی ہے، انکا کیریئر بچایا جائے ، اگر طلبہ کو امتحانات کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان...
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا، چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور ٹیم ورک کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اسی جوش و جذبے سے کھیلیں۔انشاءاللہ مزید کامیابیاں ملیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ میرا یقین کامل ہے کہ مستقل مزاجی اور اتحاد سے مزید کامرانیاں حاصل ہوتی ہیں، امید ہے کہ ٹیم آئندہ بھی ملک و قوم کا نام روشن کرتی رہے گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ محض کھیل نہیں بلکہ دوستی اور باہمی احترام کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز