2025-04-25@18:49:28 GMT
تلاش کی گنتی: 813
«احفاظ الرحم ن»:
(نئی خبر)
وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں میں ای آفس کے نفاذ کے معاملے پر 16 ماتحت اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے مراسلے کے ذریعے ماتحت اداروں اور محکموں کو ای آفس کے نفاذ کی ہدایت کی۔ مراسلے کے ذریعے سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی نے ای آفس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم آفس نے ای آفس پر 14 جنوری کو رپورٹ طلب کی ہے۔مراسلے میں وزیراعظم آفس کے 7 جنوری کے خط کا حوالہ دیا گیا اور کہا گیا کہ محکمے ای آفس، کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن یقینی بنائیں۔
پشاور: انسداد دہشت گردی پشاور کی خصوصی عدالت نے پولیس پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما کامران بنگش پر فرد جرم عائد کر دی۔ پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس میں نامزد پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سماعت اے ٹی سی جج اسد اللہ نے کی۔ پراسیکیوشن نے کہا کہ تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنماء مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپہ مارا تھا، چھاپے کے دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ پراسیکیوشن نے استدلال کیا کہ واقعہ 20 دسمبر 2023 کو پیش آیا...
نیویار ک (نیوزڈیسک)امریکا میں آگ کے بعد برفانی طوفان نے بھی تباہی مچادی ہے۔ جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق برفانی طوفان نے کہیں راستے، پروازیں اور کہیں تعلیمی ادارے بند ہیں۔ ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برفباری اور بارش سے زندگی منجمد ہوگئی ۔رپورٹ میں برفانی طوفان کے آنے کی مزید وارننگ جاری کی گئی ہیں۔اُدھر برطانیہ بھی شدید سردی کی پلیٹ میں ہے۔ برفباری اور بارش کے بعد معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ اسکولز بند، بجلی کا نظام، ائیرپورٹ، ریلویز اور لوکل ٹرانسپورٹ بھی متاثر ہے۔ لندن میں درجہ حرارت منفی تین ڈگری جبکہ دیگر حصوں میں منفی پندرہ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔...
ڈی آئی خان: ضلع لکی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع لکی کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے دو فریقین کے درمیان ہونے والے جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں اقبال، عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں منتقل کردیا گیا ہے اور ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر...
جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع لکی مروت میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد...
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، خارکلی قبائل کا کہنا ہے کہ انہیں شک تھا کہ گاڑی میں مخالف قبائل کیلئے سامان لے جایا جا رہا ہے، اس وجہ سے ان پر فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع کرم میں بالش خیل چیک پوسٹ پر پولیس کی بکتر بند گاڑی پر لوئر کرم خار کلی کے قریبی علاقے سے فائرنگ کی گئی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکار بالش خیل چیک پوسٹ کے قریب بکتر بند میں پہنچے تو خارکلی کمیٹی نے بکتر بند گاڑی کو تلاشی کے لیے روکنے کی کوشش کی، گاڑی نہ روکنے پر خارکلی کمیٹی کے افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ...
LAKI MARWAT: ضلع لکی مروت میں جرگے کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کی تحصیل سرائے نورنگ میں گنڈی چوک پر شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے فریقین کے درمیان ہونے والے جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سب انسپکٹر رضوان اللہ وزیر تحصیل دوسلی اور خطاب اللہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اقبال،عرفان اللہ اور محمد انور شامل ہیں۔ اقبال وزیر کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال نورنگ میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بنوں ریفر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق زخمی اقبال وزیر جاں بحق ہونےوالے خطاب اللہ کے بھائی ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف---فائل فوٹو وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پورے یورپ کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہو گئی ہیں۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپ کی فضاوں میں ایک بار پھر سبز ہلالی پرچم لہرانا شروع ہو گیا ہے، برطانیہ کے لیے بھی قومی ایئر لائن کی براہِ راست پروازوں کا اجراء جلد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 749 نے پیرس کے لیے اڑان بھر لی ہے، پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز کی 100 فیصد بکنگ ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیرس جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز میں 323 مسافر سوار ہیں، قومی...
اسلام آباد: حکومت نے وائی فائی نیٹ ورکس کو غیر محفوظ قراردیدیا۔اس حوالے سے نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تمام اداروں کو وائرلیس نیٹ ورکس بارے سیکیورٹی تھریٹ سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایڈوائزری میں وائی فائی نیٹ ورکس کے استعمال میں درپیش سائبر سیکیورٹی خطرات اور حفاظتی تدابیربارے آگاہ کرتے ہوئے تمام اداروں سے کہا گیا ہے کہ وائی فائی استعمال کرتے وقت حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں. سائبر سیکیورٹی خطرات کے تناظر میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ڈیفالٹ سیکیورٹی کنفیگریشنز، اور صارفین کی آگاہی کی کمی کی وجہ سے بدنیتی پر مبنی افراد نیٹ ورک یا سسٹمز تک مستقل رسائی حاصل کر سکتے ہیں، مالویئر انسٹال کر سکتے ہیں اور حساس معلومات...
کولمبو(اسپورٹس ڈیسک)سارک اسنوکر چمپئن شپ میں عالمی چمپئن محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی چمپئن محمد آصف نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی سابق عالمی جونیئر چمپئن محمد نسیم اختر کو3-5 سے مات دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر دیں۔محمد نسیم اختر بھارتی کھلاڑی کمال چاؤلہ کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔آج فائنل میں محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا۔
احمد منصور : فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کیلئے اغوا کر لیا۔تاہم سکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے8مغوی ورکرز کو بازیاب کرا لیا۔ ان سویلین ورکرز کو کبل خیل، لکی مروت کے علاقے سے اغوا کیا گیا،اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکیدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کی اِن پاکستان اور عوام دشمن بہیمانہ کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سکیورٹی...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مفاد پرستوں کے ٹولہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ملک کے ہر ادارے کو لوٹا ہے۔ موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار بھی یہی سیاسی عناصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے نے ہمیشہ ملک کو لوٹا ہے۔ موجودہ حالت کی ذمہ دار یہی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان خالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسا بہادر، ایماندار، اصول پسند کوئی لیڈر نہیں آیا۔ جس پارٹی کا لیڈر بہادر اور...
COLOMBO: سارک اسنوکر چیمپیئن شپ میں عالمی چیمپین محمد آصف نے ہم وطن محمد نسیم اختر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ سری لنکا کے شہر کولمبو میں جاری چیمپئین شپ کے پہلے سیمی فائنل میں عالمی چیمپین محمد آصف نے سخت جدوجہد کے بعد دوسرے پاکستانی کھلاڑی سابق عالمی جونیئر چیمپین محمد نسیم اختر کو3-5 سے مات دے کر ٹائٹل پر نظریں مرکوز کر دیں۔ محمد نسیم اختر بھارتی کھلاڑی کمال چاؤلہ کو 2-4 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔ فائنل میں جمعے کو محمد آصف کا مقابلہ سری لنکا کے طحہ ارشاد سے ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں سخت جدوجہد کے بعد نیپالی کھلاڑی انکت...