2025-09-20@11:14:22 GMT
تلاش کی گنتی: 6130

«تاریخی معاہدہ»:

(نئی خبر)
    آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے جب کہ مہینوں بعد اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا مضحکہ خیز بیان دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے آپریشن سندورمیں ناکامی چھپانے کی ایک اور مضحکہ خیز کوشش کی ہے جس میں اس کے بھارتی ایئرچیف نے 6 پاکستانی طیارے مارگرانے کا بیان دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر چیف نے مضحکہ خیز دعویٰ بنگلور میں ایک میموریل لیکچر کے دوران کیا۔ بھارتی ایئرچیف نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ لڑاکا اورایک ریڈار طیارہ تباہ کیے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی طرف سے بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف خود بھارتی...
    اسلام آ باد:نیب نے 6 ماہ کے دوران 547 ارب روپے سے زائد رقوم کی ریکارڈ ریکوری کی ہے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ نیب عوامی مفاد کے تحفظ اور لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی کے لیے پختہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اسی تسلسل میں 2025ء کی دوسری سہ ماہی (اپریل تا جون ) میں نیب نے 345.3 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کی جب کہ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر 31 .547 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔ 2025 کی پہلی 2 سہ ماہیوں میں 33 .532 ارب روپے مالیت کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ، وفاقی و صوبائی وزارتوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزارت اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (او پی اینڈ ایچ آر ڈی) کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی)نے کہا ہے کہ ایک طویل عرصے کے بعد کویت کو ہنر مند افرادی قوت فراہم کی جا رہی ہے۔ اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن حکام نے ہفتہ کو اے پی پی کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی سازگار اور نتیجہ خیز پالیسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی لیبر مارکیٹ میں پاکستانی محنت کشوں کی مانگ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کویت کےلئے ایسی افرادی قوت کا انتخاب کیا جائے گا جو ذیل میں درج مقررہ قابلیت اور تجربے پر پورا اتریں گے۔ انہوں...
    پاکستان اور دبئی پورٹ انٹرنیشنل کے درمیان دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام ’پاکستان مارٹ‘ کے نام سے یہ تجارتی مرکز پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی سطح پر مصنوعات نمائش اور تقسیم کے لیے بلا معاوضہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ مرکز جبل علی پورٹ کے قریب واقع ہوگا، جہاں پاکستانی کاروباری اداروں کو مربوط گودام، لاجسٹکس اور نمائش کی سہولیات میسر آئیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہفتے کو یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور وہاں کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ،حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے...
    مجلس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہید عارف الحسینی کا انقلاب اسلامی سے پہلے اور بعد میں امام خمینی سے گہرا رشتہ رہا، آپ پاکستان میں امام خمینی کے نمائندے تھے، پاکستان میں مکتب تشیع کا سیاسی موقف شہید عارف نے پیش کیا، ہر مسئلہ میں ان کے پاس نظریہ موجود تھا۔ اسلام ٹائمز۔ دعا کمیٹی پاکستان صوبائی سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل، کلام پاک، حدیث کساء و مجلس عزا بسلسلہ 37 ویں برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ سولجر بازار پر کیا گیا۔ قرآن مجید و حدیث کساء کی تلاوت حیدر رضا زیدی نے جبکہ دعائے توسل...
    وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے دو دن کے بعد ہی ایکنیک (ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل) نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات پر 100 میگاواٹ سولر فوٹووولیٹک پاور پلانٹ کے منصوبہ کی منظوری دے دی۔ ایکنیک کی منظوری کے بعد اس منصوبے پر کام کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا، وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہء گلگت کے دوران یہ اعلان کیا تھا کہ گلگت بلتستان کے لئے 100 میگا واٹ کے پاور پلانٹس کی ایکنیک جلد ہی منظوری دے گا۔ سی ڈی ڈبلیو پی (سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ) پہلے ہی منصوبے کی منظوری دے چکی ہے، اس منصوبے سے  استور ، داریل، تنگیر دیامر، گھانچے، غذر، گلگت، ہنزہ، اشکومن ، نگر، روندو ، سکردو اور شگر کے اضلاع مستفید...
    پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کردیا۔  میزبان ٹیم کی جانب سے ایون لیوس، کپتان شائی ہوپ اور روسٹن چیس نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔ شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے 15 اگست کو ملاقات کریں گے، جو امریکی ریاست الاسکا میں منعقد ہوگی۔ اس بات کا انکشاف صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان کے ذریعے کیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جلد پیوٹن سے روبرو ملاقات کرنے والے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر پیوٹن نے اشارہ دیا ہے کہ اگر مشرقی یوکرین کے حوالے سے معاہدہ طے پا جائے تو روس جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہوگا، جبکہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ کچھ علاقوں کی واپسی اور کچھ میں تبدیلی کے امکانات پر غور کر رہے ہیں۔ یاد رہے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔(جاری ہے) اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔وزیراعظم شہباز کا کہنا ہے کہ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے مجھے کہا کہ آپ کا ڈیبیو...
    وزیراعظم کا آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ایکس پر وزیراعظم نے لکھا کہ یہ تاریخی پیش رفت جنوبی قفقاز کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو عشروں سے جاری تنازعات اور انسانی مصائب کا شکار رہا ہے، یہ معاہدہ امن، استحکام اور تعاون کا پیغام لاتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ہم صدر الہام علییف اور آذربائیجان کے عوام کو اس تاریخی معاہدے پر دل کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ہونے والےامن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے فریقین کو قریب لانے اور معاہدہ طے کرانے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے امریکہ کے سہولت کار کردار کی قدر کرتا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جنوبی قفقاز کئی دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، لیکن یہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط بنیاد...
     اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد۔ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے، پاکستان امن کے لیے امریکہ  کے سہولت کار کردار کو...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے دونوں فریقوں کو قریب لانے کے لیے معاہدہ کرانے میں مدد دی، معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ ٹرمپ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرادیاوائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی موجودگی میں آذر بائیجان کے صدر اور آرمینیا کے وزیراعظم نے مکمل جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیراعظم شہباز کا کہنا ہے کہ ایک ایسا خطہ جو دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، تاریخی معاہدے پر صدر الہام...
     اویس کیانی :وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کی کوششوں سے ممکن ہونے والا یہ معاہدہ جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ یہ خطہ دہائیوں سے تنازعات اور انسانی المیوں کا شکار رہا ہے، اس موقع پر صدر الہام علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  وزیر اعظم نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ برادر ملک آذربائیجان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور امن کے لیے امریکہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وائٹ ہاؤس سمٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرپرستی میں طے پانے والے تاریخی امن معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔ وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سنگ میل جنوبی قفقاز میں امن، استحکام اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو کئی دہائیوں کے تنازع اور انسانی المیے سے گزرا ہے۔ Pakistan welcomes the historic peace agreement signed between the Republic of Azerbaijan and the Republic of Armenia at the White House Summit under the auspices of U.S. President Donald J. Trump @realDonaldTrump This landmark development marks the dawn of a new era of peace,… — Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 9, 2025 شہباز شریف نے...
    اسلام آباد (وقائع نگار+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمشن کی جانب سے نااہل کئے گئے ارکان کے حوالے سے ایوان کو آگاہ کیا۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر نے بتایا کہ الیکشن کمشن نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، احمد چٹھہ، رائے حسن نواز، رائے حیدر علی کو نااہل قرار دیا ہے۔ بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے اربوں روپے کا خسارہ  قومی خودمختاری کے سامنے حقیر ثابت ہوگیا۔ جمعہ کو وزارت دفاع کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے حوالے سے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع...
    انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔ کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔ کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیل ہاکنز نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روابط کو گہرا کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع...
    سٹی42: سیکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع ژوب  کے علاقے سمبازہ میں  سرحد پار سے دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی  دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کر کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن   آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کل 7 اور 8 اگست 2025 کی درمیانی رات کو، ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا ،  یہ دہشت گرد  پاکستان-افغان سرحد  سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس گروہ کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں پکڑ لیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں...
    زاہد اقبال چوہدری کا تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاھد اقبال چوھدری نے تاجر رہنما قاضی محمد اکبر کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وہاڑی سے جمعہ کو جاری تعزیتی بیان میں انہوں نے قاضی محمد اکبر کی ناگہانی وفات پر انکے بھائی ڈاکٹر قاضی محمد اشرف ، صدر چکوال چیمبر عامر نجیب بھٹہ ، سابق صدور خواجہ عارف یوسف چوھدری شہزاد سعادت ، خرم کامران اور حاجی نذیر سلطان، مرحوم کے دیگر اہل خانہ اور احباب سے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی، جس میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مریم نواز نے پاکستان میں شاندار خدمات پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے، دونوں ممالک زراعت اور لائیوا سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کیلئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کیلئے پر امید ہیں.آسٹریلوی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر مزید دو چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے 200 ٹن امدادی سامان غزہ کے نہتے اور مظلوم شہریوں کیلئے روانہ کیا جا رہا ہے، اب تک امدادی سامان پر مشتمل 18 جہاز غزہ روانہ کئے جا چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فلسطین کے مظلوم شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہر فورم پر مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کی آواز اٹھائی جا رہی ہے، فلسطینی طلبا پاکستان میں اپنی میڈیکل تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں، امدادی سامان کی فراہمی کا سلسلہ بھی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لئے عالمی ماحولیاتی معاہدوں میں رسائی، استطاعت اور پائیداری کو یقینی بنانا ناگزیر ہے،بین الاقوامی معاہدوں پر موقف طے کرتے وقت ممالک کے سماجی و معاشی حقائق اور عوامی ضروریات کو مد نظر رکھنا ضروری ہے۔وزارت ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں تعینات قطر کے سفیرعلی مبارک علی عیسیٰ الخاطر سے ملاقات کے دوران کیا ۔اس موقع پر دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے...
    گلگت بلتستان میں گلیشیائی جھیل پھٹنے  سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق شسپر گلیشیئر سے گلیشیائی جھیل پھٹنے کے نتیجے میں حسن آباد نالہ شدید طغیانی کا شکار ہو گیا، جس سے درجنوں گھروں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تیزی سے پگھلتے گلیشیئرز گلگت بلتستان کو کس طرح نقصان پہنچا رہے ہیں؟ سیلابی ریلے پاکستان اور چین کے مابین تجارتی اہمیت کی حامل شاہراہ قراقرم کے ایک حصے کے ساتھ حفاظتی دیواروں کو بہا لے گئے جبکہ شاہراہ کو بھی شدید نقصان پہنچا اور پیمانے پر زرعی اراضی بھی متاثر ہوئی۔  اتھارٹی نے بتایا کہ قابل کاشت زمین، کھڑی فصلیں اور درخت بھی تباہ ہو گئے، جبکہ حسن آباد...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے ملاقات کے بعد تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، تاہم بعد میں انہوں نے تردید کردی۔ یہ چہ مگوئیاں اس وقت سامنے آئیں جب وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان میں دعویٰ کیاکہ پاکستان کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں...
    گلگت: بالائی ہنزہ میں دریا کے کٹاؤ سے شاہراہِ قراقرم کا بڑا حصہ دریا برد ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔ گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت کے باعث گلیشیائی پگھلاؤ کا عمل تیز ہونے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق گلگت بلتستان کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے، ہنزہ کا علاقہ مورخون میں دریائی کٹاؤ سے شاہراہ قرارقرم کا ایک حصہ بہنے سے شاہراہ بند ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے شاہراہ کی بحالی کی ہدایت کر دی ہے اور متعلقہ ادارے مورخون میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کیا، ٹیکسٹائل، فوڈ پراسینسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال، مریم نواز شریف  نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے لئے کولڈ چین لاجسٹکس کے...
    خورشید رحمانی:  کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پرواززاہدان کے لئے روانہ ہوگئی۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کوئٹہ سے ایران ایئر کی پہلی پروازکی زاہدان کے لئے روانگی کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ایرانی قونصل جنرل، ایئرپورٹ مینیجر، (سی ایس او، اے ایس ایف) اور چیمبر کے نمائندوں نے شرکت کی۔  پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ائیرکی پرواز (آئی ار 824) 75 مسافروں کےساتھ گزشتہ رات 11بجکر 30 منٹ پر زاہدان روانہ ہوئی، اس سے پہلے ایران ایئر کی پہلی پرواز رات 9 بجکر 15 منٹ پر زاہدان سے کوئٹہ پہنچی تھی۔   کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل
    اسلام آباد (اے پی پی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کو ان کے 67 ویں یومِ شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ آج سے 67 برس قبل میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) نے دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے مادرِ وطن پر جان قربان کی ۔پوری قوم میجر طفیل محمد شہید (نشانِ حیدر) کی قربانی اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان آج ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کی بدولت محفوظ ہے۔ ہم اپنے...
    ماہرین کاپاکستان میں ٹیک پر مبنی ہیلتھ کیئر اصلاحات پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شبیر حسین) الائنس فار گڈ گورننس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی ویبینار میں ماہرین نے ٹیکنالوجی پر مبنی حل کے ذریعے پاکستان کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں فوری اصلاحات پر زور دیا، جس میں دیہی-شہری تقسیم کو ختم کرنے اور رسائی، معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کی کلید کے طور پر ڈیجیٹل اختراع کو اجاگر کیا گیا۔“پاکستان کی ہیلتھ ٹیک، فارما، اور ہسپتالوں میں سرمایہ کاری: چیلنجز اور مواقع” کے عنوان سے ویبینار نے صحت کی دیکھ بھال کے پیشہ ور افراد، محققین، اور پالیسی کے حامیوں کو اکٹھا کیا تاکہ یہ دریافت کیا...
    پاکستان کے فرٹیلائزر شعبے نے حال ہی میں جاری کی گئی مسابقتی کمیشن پاکستان یعنی سی سی پی کی رپورٹ میں متعدد تجزیاتی خامیوں اوراہم پہلوؤں کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے مطابق، رپورٹ ایک محدود دائرے میں صرف مسابقتی پہلو پر مبنی جائزہ پیش کرتی ہے اوربنیادی ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے متعلق مسائل، بالخصوص قدرتی گیس کی فراہمی، کو نظر انداز کرتی ہے، جو ملک میں یوریا کی پیداوار کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار سی سی پی رپورٹ کا مقصد فرٹیلائزر سیکٹر کی مارکیٹ ڈائنامکس اور ارتکاز...
    یروشلم: اسرائیل نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ مصر کے ساتھ طے کر لیا ہے، جس کے تحت مصر کو 2040 تک تقریباً 130 ارب مکعب میٹر (BCM) قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔ یہ معاہدہ مصر کی کمپنی بلو اوشن انرجی کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کی مالیت 35 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔  یہ نیا معاہدہ اسرائیل اور مصر کے درمیان موجودہ گیس معاہدے کی توسیع ہے اور خطے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ گیس فراہم کرنے والی اسرائیلی کمپنی نیومڈ (NewMed)، جو کہ لیویاتھن پارٹنرشپ کی قیادت کر رہی ہے، نے اس معاہدے کو اسرائیل کے گیس ذخائر کی دریافت کے بعد سب سے...
    اقرار الحسن پاکستان کے معروف صحافی اور ٹی وی میزبان ہیں، جو اپنے مشہور تحقیقی شو ’سرِعام‘ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ وہ ’شانِ رمضان‘ جیسے مقبول پروگرام کی میزبانی کر کے بھی بڑی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔ اقرار الحسن کا شمار ان شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف اپنے پروفیشنل کام کے باعث خبروں میں رہتے ہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی اور خاص طور پر تین شادیاں بھی اکثر زیرِ بحث رہتی ہیں۔ حال ہی میں اقرار الحسن علی حمزہ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی تینوں بیویوں کے حوالے سے بات کی اور بتایا کہ فرح باقی بیویوں سے دور کیوں رہتی ہیں۔ قرۃ العین کے بارے میں بات کرتے ہوئے...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر دو ماہ کے اندر دوسری مرتبہ امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا اشارہ ہے۔ اپنے پچھلے دورے کے دوران انہیں وائٹ ہاؤس میں ظہرانے پر مدعو کیا گیا تھا۔ اس مرتبہ ان کے دورے کا مقصد سینٹ کام کے ایک اعزازی جنرل، جنرل کوریلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ جنرل کوریلا کو پاکستان کی کوششوں کی عوامی سطح پر تعریف کرنے پر شہرت ملی تھی۔ یہ ابھی تک تصدیق شدہ نہیں ہے کہ آیا اس دورے کے دوران صدر ٹرمپ سے ملاقات طے ہے، اگرچہ وہ پہلے ان...
      ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان میں ہونے والی شدید بارشیں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے غیر معمولی حد تک مہلک ثابت ہوئیں، جن کے نتیجے میں تباہ کن سیلاب آئے اور سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ تحقیق ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن (WWA) نامی سائنسی گروپ نے کی، جو موسمیاتی تبدیلیوں میں گلوبل وارمنگ کے کردار کا تجزیہ کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ 24 جون سے 23 جولائی کے دوران جنوبی ایشیا میں اوسط سے 10 سے 15 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان کے کئی شہری و دیہی علاقے شدید متاثر ہوئے۔ پاکستانی حکومت...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف : فائل فوٹو  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہارِ اطمینان کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 برآمدات میں 17 فیصد اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، حکومت برآمدات، سرمایہ کاری کے فروغ، کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ نوجوانوں کو معاشی...
    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ کابینہ نے قومی شناختی کارڈ کی بنیاد پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا نظام متعارف کرانے، ذاتی نمبر پلیٹس کی ملکیت مالکان کو رکھنے اور گاڑی فروخت کے بعد بھی نمبر پلیٹ مالکان کے پاس رکھنے کی منظوری دی۔ تجارتی گاڑیوں کی فٹنس جانچ کے لیے واہ انڈسٹریز کو مراکز قائم کرنے کے اختیارات دیے گئے۔ محفوظ تاریخی عمارتوں کا دوبارہ سروے کرانے اور اس کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ خصوصی تعلیم کے اساتذہ اور عملے کی گریڈ 14 میں ترقی کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سالہ حکومتی...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صرف ایک ماہ میں برآمدات میں 9 فیصد اضافہ انتہائی تسلی بخش ہے، برآمدات پر مبنی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔   وزیراعظم شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے ہی مہینے میں پاکستان کی برآمدات 2.7 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے، کہنا ہے کہ جولائی 2024 تا جولائی 2025 ،  برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بہترین معاشی پالیسیوں اور ترجیحات کی بدولت معاشی اشاریے درست سمت میں گامزن ہیں، حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔  قومی کرکٹرز کو لیگز کیلئے این او سی جاری...
    بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس یو سی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اربعین پر جانے والے زائرین کو زمینی راستے فراہم نہ کئے گئے تو عراق میں مشی سے رہ جانے والے زائرین کے ہمراہ پاکستان میں شہر شہر گاؤں گاؤں مشی شروع کرنے کا اعلان کئے جانے کے ساتھ ساتھ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو احتجاجاً سڑکوں پر روکے جانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زائرین کو تحفظ اور سفری سہولت فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، حکومت کی جانب سے زائرین امام حسینؑ کے چہلم میں...
    آئی ایم سی اوور40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اب 21نومبر سے یکم  دسمبر تک کراچی میں منعقد ہوگا۔ قبل ازیں ایونٹ  کا انعقاد یکم تا 13دسمبر طے تھا۔ پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز خان کے مطابق یہ فیصلہ 6 تا 13 دسمبر کراچی میں شیڈول قومی گیمز کے باعث کیا گیا ہے۔ دریں اثنا ایونٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سندھ کےوزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور سیکریٹری اسپورٹس سندھ منور علی مہیسرکوفواد اعجاز نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی کپ میں میزبان سمیت 12 ٹیموں میں پاکستان، آسٹریلیا، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، ہانگ کانگ، زمبابوے، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای، امریکا اورریسٹ آف دی ورلڈ...
    بلال اظہر کیانی(فائل فوٹو)۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے کے بعد ہمیں 19فیصد ٹیرف ملا، یہ ساؤتھ ایشین ریجن میں سب سے کم ٹیرف ہے۔ اس سے یقیناً ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ ہماری سب سے زیادہ برآمدات امریکا کو کی جاتی ہیں۔ گزشتہ برس ہماری برآمدات 32 ارب ڈالر تھی، ان 32 ارب ڈالر میں سے امریکا کو چھ ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ماضی میں جب سائفر لہرائے جا رہے تھے تو کوئی امریکا سے ایسی ڈیل کی توقع نہیں کر رہا تھا۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی ہمیں داد دے گی کہ تمام تر کوششوں کے باوجود...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے رہنما فرخ کھوکھر نے قائد جے یو آئی حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جے یو آئی کی تنظیمی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب سمیت پورے پاکستان کے دورے میں تیزی لائیں گے۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دینا اور تنظیمی صفوں کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔ فرخ کھوکھر کی قیادت میں ہونے والی یہ مہم جے یو آئی...
    ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام...
    کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
    کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف...
    کراچی: پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے گوشت سپلائی کا پہلی بار معاہدہ طے پاگیا، اس ضمن میں مقامی لسٹڈ کمپنی دی آرگینگ میٹ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے مطلع کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی میٹ کمپنی کی یہ تاریخی کامیابی ہے  کہ اسے متحدہ عرب امارات کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت برآمد کرنے کی منظوری مل گئی ہے۔ خط کے مطابق کمپنی نے یو اے ای کے ماجد الفطیم گروپ سے آپریشنل ایکسیلینس آڈٹ میں 94.89نمبرز حاصل کیے۔ دی آرگینگ میٹ کمپنی متحدہ عرب امارات میں کیئر فور سپر مارکیٹ کی تمام شاخوں کیلئے منظور شدہ سپلائر بن گئی  ہے۔ خط کے مطابق پاکستان سے متحدہ عرب...
    سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن — فائل فوٹو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دیرپا، جامع اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔پاکستان اور آسیان کے موضوع پر انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں سیکریٹری جنرل آسیان ڈاکٹر کاؤ کم ہورن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور آسیان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری 3 دہائیوں میں مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آسیان ریجنل فورم میں شمولیت خطے میں امن کے لیے عزم کا ثبوت ہے۔ 2023 میں دو طرفہ تجارت7.47 بلین ڈالر سے...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس کے روٹ پر مشاورت مکمل ہوگئی اور عملی اقدامات جلد ہوں گے۔ دہشتگرد بلوچ نوجوانوں کو خودکش بنارہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی جیکب آباد وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا... حکومت بلوچستان نے پاکستان ریلویز سے انجن اور بوگیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے 6 ماہ میں انجن اور بوگیوں سمیت ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر...
    گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے کے ذریعے بھارتی مصنوعات پر اِضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے، جس کے بعد بھارت پر کل ٹیرف کی شرح 50 فیصد ہوگئی۔ صدر ٹرمپ نے اپنے انتظامی حکمنامے میں کہاکہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند نہیں کر رہا اس لیے اس پر اضافی ٹیرف لگایا جا رہا ہے۔ بھارت کی وزارت خارجہ نے اِس پر ردعمل دیتے ہوئے اس ٹیرف کو غیر منصفانہ قرار دیا اور کہاکہ کئی اور ممالک بھی روس سے تیل خریدتے ہیں پر اُن پر ٹیرف عائد نہ کرکے بھارت کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا ہے۔ ماہرین معیشت کا خیال ہے کہ بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستانی برآمدات...
    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدہ کی اہم تفصیلات سامنے آ گئیں جب کہ دونوں ممالک کے تجارتی معاہدہ کے نکات قومی اسمبلی میں پیش کردیے گئے۔ پاک امریکا تجارتی معاہدہ کے اہم نکات وزارت تجارت نے ایوان میں پیش کیے، وزارت تجارت نے کہا کہ امریکا نے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ امریکا نے تانبا ،لوہا،فولاد، ایلومینیئم درآمد پر 50 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے، امریکا نے ریفائن تانبا کو 50 فیصد ٹیکس سے مستثنی قرار دیا ہے۔ وزارت تجارت نے کہا کہ پاکستان کیلئے امریکہ کو ریفائن تانبا کی برآمد سودمند ہو گی،  پاکستان تانبے کے ذخائر رکھنے والا دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر معدنیات کا بااعتماد سپلائر...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 ) پاکستان ہونے والی حالیہ بارشیں گلوبل وارمنگ کی وجہ سے مہلک ہوئیں اور تباہ کن سیلاب آئے جو سینکڑوں ہلاکتوں کا باعث بنے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق سائنسدانوں کے ایک گروپ ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن نے ایک تحقیق میں پاکستان کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد بتایا ہے کہ 24 جون سے 23 جولائی جنوبی ایشیا میں 10 سے 15 فیصد تک زیادہ بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے پاکستان کے شہری و دیہی علاقوں میں سیلاب آئے اور عمارتیں گریں.(جاری ہے) پاکستان حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 26 جون کے بعد سے شدید بارشوں کی وجہ سے اب تک کم سے کم 300 ہلاکتیں...
    پاکستان پہلی بار متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرے گا، تاریخی معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو گوشت سپلائی کا اہم معاہدہ ہوگیا ہے، اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سے یو اے ای کو گوشت کی سپلائی کا معاہدہ طے پا گیا، دی آرگینک میٹ کمپنی کو منظور شدہ سپلائر ہونے کا اعزاز مل گیا۔اس معاہدے کو پاکستانی کمپنی کی تاریخی کامیابی قرار دیا جارہا ہے، یو اے ای کے بڑے گروپ کو براہ راست گوشت سپلائی کی منظوری مل گئی ہے۔اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط کے مطابق پاکستانی...
    کنگ سلمان ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) کی جانب سے افغانستان کے لیے خوراک کی فراہمی کا نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پاکستان میں راشن پیکجز کی تقسیم کے تیسرے مرحلے کا آغاز ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے ایران سے واپس آنے والے افغان مہاجرین کے لیے خاص طور پر 5 ہزار خوراک کے پیکٹ مختص کیے ہیں۔ یہ منصوبہ سعودی عرب کی جانب سے جاری امدادی اور انسانی خدمت کے اقدامات کا حصہ ہے، جو ’کے ایس ریلیف‘ کے ذریعے دنیا بھر میں متاثرہ ممالک اور عوام کی خوراک کی سلامتی اور امداد کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام مملکت کے عالمی...
    پاکستان اورعراق نے مذہبی سیاحت اوردو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے گوادر بندرگاہ اور ام القصر بندرگاہ کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ مفاہمتی یادداشت وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری اور اسلام آباد میں عراقی سفارت خانے کے نائب سربراہ عبدالقادر سلیمان الحمیری کی قیادت میں آنے والے 3 رکنی وفد کے درمیان ملاقات کے دوران طے پائی۔ جنید چوہدری نے اس معاہدے کو دو طرفہ تعلقات میں ایک نئے باب سے تعبیر کرتے ہوئے بحری مسافر اور مال بردار روابط کے قیام کی اہمیت پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ فیری سروس ہمارے مشترکہ ثقافتی و مذہبی رشتوں کو فروغ دے سکتی ہے اور...
    سٹی42:: قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے آج 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، ریلوے حکام نے تصدیق کر دی۔ دوسری جانب شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرین لائن اپنے مقررہ وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے نے شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین لائن کی روانگی سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ریلوے اسٹیشن پہنچیں تاکہ بورڈنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آتی جا رہی ہے، جس کے سبب آنے والے سیلاب زیادہ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ شدید موسم میں گلوبل وارمنگ کے کردار کا مطالعہ کرنے والے بین الاقوامی سائنسدانوں کے ایک گروپ 'ورلڈ ویدر اٹریبیوشن' (ڈبلیو ڈبلیو اے) کی رپورٹ جمعرات کے روز جاری کی گئی۔ پاکستان میں مون سون کی بارشیں، جو عام طور پر جون سے ستمبر تک رہتی ہیں، تغیرپذیر ہوتی ہیں۔ ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جولائی میں ایک تہائی سے زیادہ یا...
    وزارت اوورسیز پاکستانیز کی دستاویزات نے تصدیق کی ہے کہ اس وقت 61 ممالک کی جیلوں میں 21 ہزار 406 پاکستانی قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 14 پاکستانی سفارت خانوں نے قیدیوں کا مکمل ڈیٹا تاحال فراہم نہیں کیا گیا۔ دستاویزات کے مطابق وہ ممالک جنہوں نے ڈیٹا فراہم کیا، ان میں سر فہرست سعودی عرب ہے جہاں سب سے زیادہ 10 ہزار 423 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں، اس کے بعد متحدہ عرب امارات میں 5 ہزار 297 پاکستانی قید ہیں، اور ترکی کی جیلوں میں 1 ہزار 437 پاکستانی قید ہیں۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں 738 پاکستانی قید ہیں۔ عمان میں 578، ملائیشیا 463، قطر 422، سری لنکا 112، افغانستان (85)، اور جنوبی افریقہ...
    لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے واپڈا ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کی۔ ممبر فنانس، ممبر پاور، ممبر واٹر، جنرل منیجرز اور دیگر سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انہیں واپڈا کی ذمہ داریوں اور 1958ء سے اب تک پانی اور پن بجلی شعبہ کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین واپڈا کوملک کی معاشی و معاشرتی ترقی میں واپڈا کے کردار اور زیر تعمیر منصوبوں پرپیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین نے کہا زیر تعمیر واپڈا منصوبے پاکستان کی واٹر، فوڈ اور انرجی سکیورٹی کیلئے نہایت اہم ہیں۔ انکی ٹائم لائن کے مطابق تکمیل اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی بحالی کے اقدامات میں تیزی لانا میری پہلی ترجیح ہے۔ انہوں...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت گزر جائے گا، ہم میدان میں کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی راہنما زرتاج گل نے کہا کہ جنہوں نے الیکشن جیتا ان کو جھوٹے کیسز میں سزائیں سنائی جارہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راہنما پی ٹی آئی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنان کیخلاف کیسز درج کئے جا رہے ہیں، ہم نے سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا۔ انہوں نے کہا کہ جو سزائیں ہورہی ہیں یہ وقت...
    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں فاسٹ بولر الزاری جوزف کو آرام دے دیا جبکہ آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ الزاری جوزف (جن کو پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آرام دیا گیا تھا) اپنا ورک لوڈ منیجمنٹ جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب روماریو شیفرڈ نے آخری ایک روزہ میچ دسمبر 2024 میں کھیلا اور رواں برس وہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ فارمیٹ کی سیریز میں 0-3  سے کلین سوئپ ہونے والی انگلینڈ کی ٹیم اس وقت رینکنگ میں 10 ویں نمبر پر ہے اور 2027 کے ون ڈے فارمیٹ ورلڈ کپ...
    اگر آپ کے بال حد سے زیادہ جھڑنے لگے ہیں تو شیمپو بدلنے کے بجائے سب سے پہلے اپنے پانی پینے کی مقدار پر توجہ دیں۔ پانی صرف زندگی کی بنیاد ہی نہیں بلکہ ہماری جلد، بالوں اور مجموعی صحت کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اکثر ہم یہ تو جانتے ہیں کہ پانی اہم ہے، لیکن یہ نہیں جانتے کہ ہم روزانہ کتنا پانی پی رہے ہیں اور کیا وہ مقدار واقعی ہماری جسمانی ضروریات کو پورا کر رہی ہے یا نہیں۔   پانی کی کمی اور بالوں کا جھڑنا پانی کی کمی (ڈی ہائیڈریشن) نہ صرف جلد کو متاثر کرتی ہے بلکہ یہ بالوں کے جھڑنے کی ایک اہم وجہ بھی ہو سکتی ہے۔ پانی کی ناکافی...
    چھ ماہ میں ساڑھے 3لاکھ پاکستانی ملک چھوڑگئے، غیرملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6ماہ میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے،ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلی تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے۔عرب اخبار گلف نیوز کے مطابق حالیہ چند سال میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات...
    مارگلہ اور دریائے سواں میں بننے والی سوسائٹیاں اسلام آباد کے زیر آب آنیکی وجہ ہیں، معاملہ قومی اسمبلی میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے اسلام آباد کے کئی رہائشی علاقوں کے زیرآب آنے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا دیا۔پی پی کی شاہدہ رحمانی نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑیوں کے ساتھ اور دریائے سواں میں آبی گزرگاہ میں سوسائٹیاں بن رہی ہیں ، جن کی وجہ سے آج بھی اسلام آباد کے کئی علاقے زیر آب ہیں۔ پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا کہ کیا حکومت آبی گزرگاہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر سید علی ظفر کی زیر صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں “موشن پکچر (ترمیمی) بل 2024” پر تفصیلی غور کیا گیا، جس کا مقصد ملکی فلم انڈسٹری کو درپیش مشکلات کا حل نکالنا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ فلم کی سرٹیفیکیشن کے حوالے سے تمام ضروری عوامل پہلے سے ہی مدنظر رکھے جاتے ہیں، تاہم ہر بار کابینہ کی سطح پر نیا سینسر بورڈ بنانے اور اس پر طویل بحث سے فلم انڈسٹری کے معاملات تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس مسئلے کے حل کے لیے انہوں نے تجویز دی...
    چینی وزیرخارجہ رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای رواں ماہ ایک اہم سفارتی مشن پر پاکستان کا دورہ کریں گے، جو نہ صرف پاک چین تعلقات بلکہ خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں بھی غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق وانگ یی 20 اور 21 اگست کو اسلام آباد میں قیام کریں گے اور پاک چین سالانہ اسٹرٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں کشیدگی، بالخصوص پاک بھارت تناؤ، افغانستان کی صورتحال اور پاکستان کی امریکا سے بڑھتی قربتیں عالمی توجہ کا...
    بلوچستان کی قومی شاہراہوں پر ٹریفک حادثات کی سنگینی میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ریسکیو 1122 نے جولائی 2025 کے دوران ہونے والے خونی حادثات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 2,207 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن کے نتیجے میں 26 افراد جاں بحق جبکہ 2,913 افراد زخمی ہوئے۔  رپورٹ کی تفصیل: کس شاہراہ پر کتنے حادثات؟ ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق مختلف قومی شاہراہوں پر پیش آنے والے حادثات کی تفصیل کچھ یوں ہے: شاہراہ حادثات کی تعداد زخمی افراد جاں بحق افراد N-25 (قومی شاہراہ کراچی-چمن) 977 1313 17 N-50 (ژوب-ڈی آئی خان روڈ) 919 1154 5 N-65 (سبی-کوئٹہ روڈ) 92 138...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے راہنماﺅں نے نااہلی کے خلاف اور عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اپوزیشن لیڈر عمرایوب اور شبلی فرازسمیت زرتاج گل نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواستیں جمع کرادی ہیں نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نااہلی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے.(جاری ہے) درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمر ایوب کو بطور ممبر قومی اسمبلی سے ڈی نوٹیفائی کردیا، الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو سنے بغیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع نے کہا کہ  اجلاس میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ  پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کریں گے۔ مزید :
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) ملک میں بڑھتی بیروزگاری، معاشی عدم استحکام اور کم تنخواہوں کے باعث رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ میں تقریباً ساڑھے 3 لاکھ پاکستانی افراد ملک چھوڑ گئے۔ملک چھوڑنے والے افراد میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد سمیت انتہائی تکنیکی افراد بھی شامل ہیں جبکہ ڈاکٹرز سمیت نرسز کے ملک چھوڑ جانے سے ملک کے نظام صحت میں بھی مسائل بڑھنے لگے ہیں۔(جاری ہے) عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان سے نرسز بڑے پیمانے پر روزگار کی خاطر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، مرد و خواتین نرسز بہتر تنخواہ، محفوظ کام کے حالات اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع کیلئے ملک چھوڑ رہے ہیں جس...
    شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
    کراچی: پاکستان میں ایشین کرکٹ کے میڈیا رائٹس 5.2 ملین ڈالرز (تقریبا ڈیڑھ ارب روپے ) میں سرکاری ٹی وی کو فروخت کر دیے گئے، ان میں 2 مینز ایشیا کپ شامل ہیں، 12ملین ڈالر کی ڈیمانڈ کرنے والا سونی انڈیا دیگر چینلز سے بھی بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا انعقاد 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا،اس میں 19 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل میں رسائی  کی صورت میں 3 پاک بھارت مقابلے متوقع ہیں، گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے 2024 سے2031 تک 8 سالہ میڈیا رائٹس170 ملین ڈالر (تقریباً 47ارب26 کروڑ پاکستانی روپے) میں سونی انڈیا کو فروخت کیے  گئے تھے۔ اس میں مینز،...
    لاہور+ اسلام آباد+ پشاور+ لندن+ کراچی ( بیورو رپورٹ+ نامہ نگاران) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 6 سال مکمل ہوگئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم استحصال کشمیر  بھرپور انداز میں منایا  گیا  جبکہ کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیریوں نے اس موقع پر یوم سیاہ منایا۔ مودی سرکار کے مکروہ منصوبے کو بے نقاب اور مظلوم کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے  پاکستان بھر  میں ریلیوں، سیمینارز، تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک یوم استحصال کشمیر ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ڈی چوک پر ایک منٹ کی خاموشی...
     اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے مضبوط تعلقات خطے کے استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،یورپی یونین پاکستان کے بڑے تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داروں میں شامل ہے،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے کثیرالجہتی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، تجارت، ماحولیات، ہجرت اور علاقائی امن جیسے مشترکہ اہداف پاک۔یورپی شراکت داری کو مزید تقویت دیں گے ۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سبکدوش ہونے والی  سربراہ ڈاکٹر رینا کیونکاسے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے ایک سال مکمل ہونے کے دن پر کیا گیا ہے۔ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں کہا کہ عبوری حکومت کی جانب سے وہ چیف الیکشن کمشنر کو باضابطہ خط لکھیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس خط میں درخواست کی جائے گی کہ انتخابات رمضان سے پہلے فروری 2026 میں کرائے جائیں جو اپریل میں ہونا تھے۔ محمد یونس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن حتمی تاریخ کا تعین کرے گا لیکن اپنی اس تقریر کے بعد وہ "انتقال اقتدار" کے...
    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے مطالبے پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ کوئٹہ، لورالائی، بارکھان اور چمن سمیت دیگر شہروں میں ریلیاں اور جلسے منعقد کیے گئے، جن میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج: علی امین گنڈاپور ریلی سے خطاب کیے بغیر واپس روانہ، کارکنوں کا اڈیالہ جانے پر اصرار لورالائی میں احتجاج کے دوران صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں لورالائی ٹیچنگ...
    اپنے پیغام میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دور قیادت، ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے، جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اسی راستے میں جام شہادت نوش کی لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 5 اگست 1988ء قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے تمام فرزندان اسلام و ولایت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حقیقی...
    جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔ جسٹس سید...
    مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا بھر میں کئی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تازہ رپورٹ نے ان پیشوں کی نشاندہی کی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ رپورٹ ’ورکنگ ود اے آئی‘ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2024 تک بنگ کوپائلٹ پر ہونے والی لاکھوں گفتگوؤں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ مصنوعی ذہانت مختلف دفتری کاموں میں نہایت تیزی سے تحریر، مشورہ، معلومات اکٹھی کرنے جیسے امور انجام دے سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے محفوظ نوکریاں رپورٹ میں ان...
      عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
    بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں جاری حکومتی اقدامات، ادارہ جاتی دباؤ اور مالی رکاوٹوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن ملک بھر میں اپنے آپریشنز بند کرنے کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو سنجیدہ مکالمے اور باوقار حل کی طرف واپسی کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی بھی ثالثی میں شریک ہونے اور اس کے فیصلے پر 100 فیصد عملدرآمد کا یقین دلاتے ہیں۔ اگر ثالثی میں فیصلہ ہماری جانب سے رقوم کی ادائیگی کا ہوگا تو ہم اس کی ادائیگی یقینی بنائیں گے۔ ملک ریاض نے ایک بیان میں کہاکہ میں اپنے...
    سٹی42:  بانی اڈیالہ جیل میں انتظار کرتا رہا  کہ ارکانِ پارلیمنٹ اس کی رہائی کے لئے احتجاج کرنے آئیں گے اور پی ٹی آئی کے "چوری کھانے والے مجنوں" احتجاج کے لئے اڈیالہ جیل جانا تو درکنار  پارلیمنٹ کی عمارت سے ہی باہر نہیں نکلے۔  اجلاس ختم ہو گیا تو  پی ٹی آئی کے ارکان لابی میں جا کر بیٹھ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ آج اسلام آباد مین پارلیمنٹ ہاؤس مین قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہوا تو تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی نے گرفتاری کےخوف سے پارلیمنٹ کی عمارت  سے باہر جانے سے گریز کیا اور  اجلاس ختم ہونے کے باوجود اراکین لابی میں بیٹھے رہے۔  پی ٹی آئی کی قیادت نے آج اپنے ارکان پارلیمنٹ کو اڈیالہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے منگل کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی و صوبائی روابط، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے، امن و امان کی صورتحال اور پارلیمانی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کی اولین ترجیح ہے اور پارلیمنٹ صوبے کے عوام کے حقوق کے تحفظ میں اپنا موثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی پشت پناہی میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد...
    سینئر سول جج وسطی نے شادمان نالے میں موٹر سائیکل گرنے سے خاتون اور 2 ماہ کے بچے کی ہلاکت پر کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے متاثرہ شہری کے ڈی ایم سی وسطی اور کے ایم سی کے خلاف ہرجانے کے دعوے پر مجموعی طور پر 99 لاکھ روپے سے زائد ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیدیا۔ سینئر سول جج ظہیر حسین منگی نے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی اپنے عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے۔ فریقین کی قانونی ذمے داری تھی کہ نالے اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں...
    کراچی: پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کے باعث ڈائمنڈ لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  ارشد ندیم کے معالج نے انہیں مکمل صحت یابی تک ایونٹ میں حصہ نہ لینے کی ہدایت کی ہے۔ ارشد ندیم اس وقت انگلینڈ میں بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں جہاں ان کی فزیو تھراپی اور فٹنس ٹریننگ جاری ہے۔  انہوں نے اپنی ٹانگ پر وزن ڈالنا شروع کر دیا ہے، جو بحالی کے عمل میں اہم پیشرفت سمجھی جا رہی ہے۔ قومی ایتھلیٹ کی سرجری کیمبرج، انگلینڈ میں معروف اسپورٹس سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے کی تھی، جس کے بعد سے ارشد ندیم کا بحالی پروگرام وہیں جاری ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا...