2025-07-29@05:12:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2724
«لیے ہوئے»:
(نئی خبر)
مشرقی آسٹریلیا کے کئی علاقے ان دنوں قدرتی آفت کی زد میں ہیں جہاں صرف تین دن میں چھ ماہ کے برابر بارش نے ریکارڈ توڑ سیلاب کو جنم دے دیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اس قدرتی المیے میں اب تک 4 افراد کی جان جا چکی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو کر امداد کے منتظر ہیں۔ نیو ساؤتھ ویلز کا زرخیز علاقہ، جو سڈنی سے تقریباً 400 کلومیٹر شمال میں واقع ہے، اس وقت پانی کے تباہ کن بہاؤ کی زد میں ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے اب تک سیلابی پانی سے 4 لاشیں برآمد کی ہیں۔ جمعہ کو جب پانی کچھ کم ہوا تو ریسکیو اور صفائی کے بڑے آپریشن...
آئی ایم ایف کیساتھ بجٹ اہداف پر اتفاق رائے نہ ہو سکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا، آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کے لیے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے...
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، اس دوران مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔...
خط میں غزہ میں برطانوی اجزاء سے تیار کردہ 2 ہزار پاؤنڈ بم گرانے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ آپ جانتے ہیں کیا ہو رہا ہے، آپ کی حکومت غزہ میں جاری نسل کشی رکوانے میں ناکام رہی ہے، برطانیہ عالمی فوجداری عدالت کی تحقیقات میں تعاون کرے۔ خصوصی رپورٹ: برطانیہ اور آئرلینڈ کی فلم، ٹی وی اور کریٹیو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی 116 شخصیات نے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر سے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کھڑے ہونے کا مطالبہ کردیا۔ تخلیق کاروں نے غزہ میں اسرائیلی مظالم پر برطانوی وزیراعظم کی جانب سے کوئی اقدامات نہ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم غزہ میں جاری مظالم...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ 1 جون 2025 سے یورپی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کا قیام بنیادی طور پر امریکہ سے تجارتی فائدہ اٹھانے کے لیے کیا گیا تھا اور یہ امریکہ کے لیے نہایت مشکل تجارتی شراکت دار ثابت ہوئی ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کی تجارتی رکاوٹیں، ویٹ ٹیکس، کارپوریٹ سزائیں، مالیاتی چالاکیاں اور امریکی کمپنیوں کے خلاف غیر منصفانہ قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ ٹرمپ کے مطابق، ان عوامل نے امریکہ کو سالانہ 250 ملین ڈالر سے زائد کا...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی 2025ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی سطح کی CFO لیڈرشپ سمٹ 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں دنیا بھر سے سینئر چیف فنانشل آفیسرز، مالیاتی ماہرین اور کاروباری قائدین نے شرکت کی۔ یہ سمٹ ریڈیسن بلو ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر، منہال میں منعقد ہوئی، اجلاس میں جدید مالیاتی چیلنجز، ڈیجیٹل معیشت، خودکاری، مصنوعی ذہانت (AI) اور کاروباری ترقی میں CFOs کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر فنانشل آفیسرز محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے بطور اسپیکر شرکت کی، جبکہ پاکستانی فنانس منیجر محمد زبیر خان بلوچ نے بھی اجلاس میں بھرپور شرکت کی۔ محمد دانش علی اور ضیاء المصطفٰی نے اپنے خطاب میں پاک...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) امریکہ میں محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے جمعرات 22 مئی کو اعلان کیا کہ اس نے ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے بین الاقوامی طلباء کے اندراج اور داخلہ دینے کی اہلیت منسوخ کر دی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اپنے مطالبات کو مسترد کیے جانے کے بعد غصے کا اظہار کیا تھا۔ وہ یونیورسٹی کو سامیت دشمنی کا مرکز قرار دیتے ہیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ داخلے کے عمل میں نگرانی سے کام لیا جائے۔ ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے ادارے کو ایک خط لکھ کر بتایا ہے کہ ’’ہارورڈ یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ اینڈ ایکسچینج وزیٹر پروگرام کو فوری طور پر منسوخ...
محمدخورشیدرحمانی: پنجاب میں دنگے، احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کے لیے رائٹ مینجمنٹ فورس کو متحرک کرنے کے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی آر ایم پی کے مراسلے کے مطابق نئی بھرتی ہونے والے 2 ہزار 475 کانسٹیبلز جنہوں نے بنیادی کورس مکمل کر لیا ہے انہیں اب 7 ہفتوں کی خصوصی ٹریننگ کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی تک تمام ڈی پی اوز منتخب جوانوں کو ٹریننگ سینٹرز میں رپورٹ کروائیں اور اگر متبادل اہلکار بھیجے جائیں تو مکمل کرائٹیریا کا خیال رکھا جائے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا رائٹ مینجمنٹ کورس کے دوران اہلکاروں کو پرتشدد ہجوم سے نمٹنے...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے، اور اب دونوں ممالک کے دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع...
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
ذرائع کے مطابق ”پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر باغ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے زیراہتمام باغ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح کا جشن منانے کے لیے ایک ریلی نکالی گئی۔ ذرائع کے مطابق ”پاکستان زندہ باد“ کے عنوان سے ریلی حیدری چوک سے شروع ہو کر باغ پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کی۔ ریلی بعد میں ایک بڑے عوامی جلسے میں...
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔ سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں ۔ دوران بحث غزہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو...

عالمی بینک پاکستان کی ترقی میں کلیدی شراکت دار ہے، 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی بینک نے پاکستان کی ترقی میں ایک مؤثر اور کلیدی شراکت دار کے طور پر ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔ حکومت، عالمی بینک کی جانب سے پاکستان میں 20 ارب ڈالر سے زائد کی ترقیاتی سرمایہ کاری پر اس کی شکر گزار ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز، اینا بیئرڈہ کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جو جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ اے پی پی کے مطابق، وزیراعظم نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ترقیاتی سرمایہ کاری کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے...
لاہور: لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی حالیہ کارکردگی، اپنی انفرادی پرفارمنس اور آئندہ میچز کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل یکجہتی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ عبداللہ شفیق نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ko سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کی جیت میں مددگار ثابت ہو۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی...

افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں، اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے ، سفارتی تعلقات بڑھانے کو تیار ہیں۔ ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان سے تعلقات میں بہتری کی تجویز چین نے دی تھی، 19 اپریل کے دورے میں بھی افغانستان سے کہا تھا اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے، اب اُن کی طرف سے مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اصولی طور پر افغانستان اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ملک میں سفیر بھیجنے پراتفاق کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ ’عزت اسی میں ہے کہ ہم سے صلح...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان کہتی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن پاکستان کی خاطر بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ان سے بات کرنے کوئی نہیں آیا لیکن وہ پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کو تیار ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے علیمہ خان کے ذریعے بیان میں کہا کہ معاشی محاذ، دہشتگردی اور مودی کے خطرے سے ملک مشکل میں ہے۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر سے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی شہادت پر نہایت رنجیدہ ہوں اور اس کی شدید مذمت کرتا ہوں انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کو احتجاج ریکارڈ کروائیں اور ان ڈرون حملوں کو فوری طور پر رکوائیں جبکہ ہماری کئی سالوں کی جدوجہد کے بعد پاکستان میں امریکی ڈرون حملے رکے تھے.(جاری ہے) راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قائم غیر قانونی ٹرائل کورٹ میں اپنے وکلا اہل خانہ اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں میں معصوم شہریوں کی اموات سے دہشت گردی کم...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) دنیا بھرمیں پاپولسٹ لیڈر ایسے نعروں کا انتخاب کرتے ہیں جو کہ نہ صرف عوام میں مقبول ہوتے ہیں بلکہ یہ اس قدر عمومی نوعیت کے ہوتے ہیں کہ ان نعروں میں کیے گئے وعدوں کی کامیابی یا ناکامی کا اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے۔ ان میں جذباتیت کا عنصر بہت نمایاں ہوتا ہے اور یہ عوام کی اکثریت کو ٹارگٹ کرتے ہیں تا کہ ان کی حمایت حاصل کی جا سکے۔ پاپولزم سے متعلق عمومی رائے یہ ہے کہ یہ شاید دائیں بازو کی پارٹیوں میں نمایاں ہے لیکن یہ بائیں بازو کی سیاست میں بھی استعمال ہو رہا ہے۔ یہ کسی مخصوص نظریے سے زیادہ ایک اندازِ...
---فائل فوٹو رہنما پی ٹی آئی اور سینیٹر علی ظفر نے خضدار بس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت ہوچکا، دہشت گردوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے بلوچستان میں حملے میں معصوم جانیں گنوائیں، سانحہ خضدار ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بہادر قوم کی طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، دنیا پر ثابت کیا ہم اخلاقی، سفارتی اور فوجی لحاظ سے بالادست ہیں، بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔ نریندر مودی ہمیں ڈرائیں نہیں ہم سے ڈریں، سینیٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مئی 2025ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بدھ کی رات کو ’کیپیٹل جیوئش میوزیم‘ کے باہر دو افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک اسرائیلی سفارتکار بھی شامل ہے۔ واشنگٹن میں میٹروپولیٹن پولیس کی سربراہ پامیلا اسمتھ نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ہلاک شدگان، جن میں سے ایک مرد تھا اور دوسری ایک خاتون، میوزیم میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ ایک 30 سالہ مشتبہ شخص نے چار افراد کے ایک گروپ کے پاس پہنچ کر فائرنگ کر دی۔ پامیلا اسمتھ نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد موقع پر موجود سکیورٹی حکام نے مشتبہ شخص کو حراست...
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ اسلام ٹائمز۔ چینی حکام نے امریکی گولڈن ڈوم منصوبے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی استحکام کیلئے خطرہ قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے امریکا کے مجوزہ میزائل دفاعی نظام گولڈن ڈوم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ واشنگٹن فوری طور پر گولڈن ڈوم منصوبے کو ترک کر دے۔ منصوبے کےلیے امریکی صدر کی جانب سے ابتدائی طور پر 25 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔ چین نے کہا کہ ایسا منصوبہ عالمی...
نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کی طرح امریکا بھی اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ نیٹلی بیکر نے کہا کہ بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت خزانہ نے بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1000 ارب روپے کی حد مقرر کردی ہے جبکہ وزارتوں اور ڈویژنز کی طلب 3000 ارب روپے ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے مالی سال 26-2025 کے لیے وزارت خزانہ کی جانب سے وفاقی وزارتوں اور ڈویژنوں کو دی گئی 1000 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی بجٹ کی حد کے تحت بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔ احسن اقبال نے اجلاس کے دوران آئندہ سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں کمی کے تناظر میں بجٹ مختص کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2025ء) بجٹ سازی میں بھی حکومت کا اختیار محدود ہو گیا، پاکستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا بجٹ عملے کی سطح پر طے پانے والے معاہدے کے نکات سے مشروط کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پر زور دیا جا رہا ہے کہ اگلے مالی سال کا وفاقی بجٹ آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے اسٹاف سطح کے معاہدے میں طے شدہ نکات اور شرائط کی روشنی میں ہونا چاہیے اور حتمی بجٹ مسودہ اسٹاف سطح کے معاہدے میں طے پانے والے نکات...

جنرل عاصم منیر کے نئے عہدے نے ان کی ذمے داریاں بڑھادیں، تحریک انصاف پر سختیاں ختم ہونی چاہییں، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے کہا ہے کہ اب ان پر زیادہ ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں اور انہیں مزید کردار ادا کرنا ہوگا کیوں کہ اب بہت عرصہ ہوگیا ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر سختیاں ختم ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مشروط مبارکباد بدھ کو صحافیوں سے گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیں گے تو انہوں نے کہا کہ “مبارکباد دی ہے، پاکستان تحریک انصاف اپنا باقائدہ موقف جاری...
بھارت کے گڑگاؤں کے معروف کاروباری شخصیت راجیش ساونی نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے خواب دیکھنے والے بھارتی طلباء اور ان کے والدین کو ایک سخت وارننگ دی ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بین الاقوامی طلباء کے لیے ملازمت کے مواقع تیزی سے کم ہوتے جا رہے ہیں اور ان ممالک کے امیگریشن قوانین اب پہلے سے کہیں زیادہ سخت ہو چکے ہیں۔ راجیش ساونی جو جی ایس ایف ایکسیلیریٹر کے بانی اور سی ای او ہیں، خود ہارورڈ بزنس اسکول اور لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم یافتہ ہیں۔ انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا: امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ میں بین الاقوامی طلباء کے لیے نوکریاں نہیں...

دہشتگردی کے مقابلے کے لیے بیرونی ہاتھوں سے ہوشیار رہیں گے، پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان اتفاق
چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
اسلام آباد: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے خضدار میں اسکول بس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ اپنے بیان میں نیٹلی بیکر نے کہا کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے اور ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ Post Views: 5
دنیا بھر میں آج چائے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن مناتے ہوئے بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر چائے کے کپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنی تصاویر پوسٹ کیں۔ انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب بات چائے کی ہو تو ہمیشہ ’ایک کپ اور ہو جائے‘۔ When it's about chai, it's alwaysEk aur cup ho jaye! ❤️#InternationalTeaDay ☕️ pic.twitter.com/90u4eJAvKf — Sachin Tendulkar (@sachin_rt) May 21, 2025 سابق کرکٹر کی اس پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک پاکستانی صارف نے لکھا کہ فنٹاسٹک چائے کے لیے آپ کو پاکستان آنا ہو گا۔ For Fantastic Chai,...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تجارت سمیت 4 اہم معاملات پر باضابطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز میں حالیہ رابطے کے بعد پاکستان اور بھارت زمانۂ امن کی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں، جو خوش آئند پیشرفت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر، پانی، تجارت اور دہشتگردی کے موضوعات شامل ہوں گے۔ ان کے مطابق بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیر کسی غیر جانبدار مقام پر ملاقات کریں گے، تاہم بھارت کی طرف سے تاحال کسی تیسرے ملک میں باضابطہ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر نہیں کی...
لندن: سابق اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سیاسی دباؤ ہی نیتن یاہو کو غزہ پر اسرائیلی حملے کو روکنے پر مجبور کر سکتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی ریڈیو 4 کے پروگرام "ٹُوڈے" میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو کی حکومت کے ناقد ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کا دباؤ کافی نہیں، ممکن ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنما ہی توازن کو بدل سکیں۔ برطانوی اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے اولمرٹ نے کہا کہ سیاسی مذمت جاری رکھیں جتنی ہو سکے لیکن اسرائیلی شہریوں کو اقتصادی پابندیوں کے ذریعے سزا نہ دیں کیونکہ ان میں سے بہت سے لوگ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر...
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور پاکستان کی دفاعی کامیابیوں پر بریفنگ دی۔ ملاقات کے دوران سفیر نے ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا۔سفیر رضوان سعید شیخ نے بریفنگ میں واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع خطے میں پائیدار امن کے لیے مرکزی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کا منصفانہ حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کا پرچم بلند رکھا ہے، تاہم بھارتی مہم جوئی...
کم وقت میں اپنا نام بنانے والی اداکارہ انمول بلوچ اکثر رشتے یا مثالی شریک حیات کے حوالے سے سوالوں کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی رشتہ میں قدم رکھنے سے پہلے انسان کو اپنے آپ پر توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ’کسی بھی رشتہ کو کامیاب بنانے کے لیے ذہنی طور پر مضبوط ہونا بہت ضروری ہے، کیونکہ رشتہ کی بنیاد صحت مند ذہن پر ہی ممکن ہے۔‘ ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انمول بلوچ نے کہا کہ رشتہ بنانے سے پہلے انسان کو اپنے جذبات کو بہتر طور پر سمجھنا چاہیے اور اس کے لیے خود پر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک ایسے دفاعی نظام تیار کرنے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی، جو آنے والے میزائلوں کا پتہ لگانے، ٹریک کرنے اور ممکنہ طور پر انہیں روکنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے "گولڈن ڈوم" نامی اس منصوبے پر 175 بلین امریکی ڈالر کی لاگت آئے گی۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ "میری مدت ختم ہونے سے پہلے ہی مکمل طور پر کام کرنا شروع کر دے۔" ٹرمپ نے اس پروگرام کے لیے ابتدائی 25 بلین ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹیکس میں کمی سے متعلق ایک...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2025ء ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے عالمی حکومتوں سے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے ظلم و بربریت کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، میں ہزاروں بھوک سے مرتے بچوں، سکولوں اور ہسپتالوں کو مسمار کر کے، انسانی امداد کی بندش اور بے گھر خاندانوں کو دیکھ کر دل شکستہ ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے، میں ہر عالمی رہنما سے مطالبہ کرتی ہوں...
کیلی فورنیا(نیوز ڈیسک) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے لاس اینجلس ورلڈ افیئرز کونسل کے ایک وفد کا استقبال کیا جس کی قیادت بورڈ کی چیئر پرسن ماریا کونٹریاس سویٹ اور بورڈ کے سینئر ممبران نے کی۔ لاس اینجلس میں پاکستان کے قونصل جنرل عاصم علی خان بھی موجود تھے۔ دونوں فریقوں نے معاشی ترقی، توانائی کی منتقلی، آبی تحفظ، آبادیاتی رجحانات، خواتین کو بااختیار بنانے اور پاکستان کی تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور توانائی کے شعبوں میں پیشرفت سمیت عالمی اور علاقائی معاملات پر بات چیت کی۔ وفد نے پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی تعریف کی اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا...

بھارت کسی غلط فہمی میں مت رہے ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر صفدر اقبال
جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا، پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اب بھی اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستانی افواج اور قوم ہر وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ایک نمبر چونگی ہر اظہار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) رواں سال ہمسایہ ممالک سے 7 لاکھ 80 ہزار پناہ گزین افغانستان میں واپس آئے ہیں جن میں 3 لاکھ 51 ہزار کو ان کے میزبان ممالک نے بیدخل کیا۔ اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ ان لوگوں کی مدد کے لیے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے جن میں سے اب تک 25 فیصد وسائل ہی مہیا ہو پائے ہیں۔افغانستان میں پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) کے نمائندے عرفات جمال نے بتایا ہے کہ ستمبر 2023 کے بعد پاکستان اور افغانستان سے 30 لاکھ سے زیادہ افغانوں نے وطن واپسی اختیار کی ہے جبکہ ان کا ملک انہیں سنبھالنے...
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا...

معاشی پالیسیاں بنانا اقتصادی ماہرین کا کام ہے نہ کہ ماہرین صحت کا: امین ورک، چئیرمین فئیر ٹریڈ ان ٹوبیکو
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو (FTT) کے چیئرمین، امین ورک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک میں غیرقانونی تمباکو تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مسلسل اور پُرعزم کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو “انتہائی ضروری ” قرار دیا اور اس تسلسل کو بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ریونیو بڑھانا ضروری ہے۔ بغیر ریونیو کے نہ تو ملک اندرونی و بیرونی دشمن سے لڑ سکتا ہے اور نہ ہی ترقی کر سکتا ہے۔ معاشی پالیسی سازی عمل میں اقتصادی اور ٹیکس ماہرین کی...
معاشی پالیسیاں بنانا ماہرین صحت نہیں بلکہ ماہرین اقتصادیات کا کام ہے، امین ورک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز ) فیئر ٹریڈ اِن ٹوبیکو کے چیئرمین، امین ورک نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ملک میں غیرقانونی تمباکو تجارت اور ٹیکس چوری کے خلاف مسلسل اور پرعزم کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو “انتہائی ضروری ” قرار دیا اور اس تسلسل کو بغیر کسی سمجھوتے کے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کے لیے ریونیو بڑھانا ضروری ہے۔ بغیر ریونیو کے نہ تو ملک اندرونی و بیرونی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 70 سال کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے، وزیر اعظم کی ہدایت وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کے بگاڑ کو ٹھیک کرنے کے لیے سخت اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس دینے...
گزشتہ روز آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے تحٹ ملنے والی تیسری قسط کے حصول کے لیے طویل مذاکرات ہوئے جس میں آئی ایم ایف کی جانب سے 11 شرائط رکھی گئی ہیں اور ان میں سے ایک شرط گاڑیوں کی امپورٹ پر لگی پابندی اٹھانے سے متعلق بھی ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو کہا گیا ہے کہ وہ استعمال شدہ گاڑیوں کی تجارتی درآمد پر تمام پابندیوں کو ختم کرنے کے لیے مطلوبہ قانون سازی پارلیمنٹ میں جمع کرائے کیونکہ فی الحال صرف 3 سال تک پرانی گاڑیوں کو درآمد کیا جا سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا آئی ایم ایف کی 11 نئی شرائط سے عوام کی مالی مشکلات...
حکومت پنجاب نے صوبے کے 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 343 ملین روپے کے امدادی فنڈز جاری کر دیے ہیں جو بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کو دیے جائیں گے۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق شہدا اور زخمی شہریوں کے لیے امدادی پیکج کی منظوری وزیراعظم پاکستان نے دی، سوگوار خاندانوں اور متاثرین میں فنڈز کی تقسیم کے لیے ضابطہ بھی جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان پنجاب کے 14 متاثرہ اضلاع میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔ محکمہ داخلہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بوسہ دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ’میں نے آرمی چیف کو بوسہ دیا، ان سے پیار کا اظہار کیا ہے نہ صرف اپنی طرف سے بلکہ پوری قوم کی طرف سے پیار دکھایا ہے اور ان کو بتایا کہ ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالتو کتے بھونک رہے ہوں تو عقلمندی یہی ہے کہ آپ سیدے چلتے رہیں ان کتوں کو اگنور کریں اور انہیں بھونکنے دیں،...
کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ نے سیلاب متاثرین کے لیے جو مثالی اقدامات کیے وہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لیے ایک مثال بن چکے ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرہ لاکھوں خاندانوں کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ایک خواب تھا، جسے سندھ حکومت نے عزم، مسلسل محنت اور عوامی خدمت کے جذبے سے حقیقت کا روپ دیا، 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل طور پر تعمیر ہو چکے ہیں، یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنے جیسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کا کام ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے...

آئی ایم ایف سے بجٹ مذاکرات : صوبے عالمی اداروں سے مل کر ٹیکس وصولی نطام بنائیں گے ‘ نان فائلز زکیٹگری ختم ہوجائیگی
اسلام آباد (عترت جعفری + نمائندہ خصوصی) آئندہ بجٹ میں حکومت کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ جن طے شدہ امور پر پیش رفت کرنا ہو گی۔ ان میں سیلز ٹیکس کی ریٹرن میں موجود غلط بیانی اور بے قاعدگی کی جانچ پڑتال کے لیے نظام لانا پڑے گا۔ اس سال ستمبر سے زرعی انکم ٹیکس کی وصولی عملا شروع ہوگی جبکہ اس کا نفاذ یکم جولائی سے ہو جائے گا، جبکہ صوبے آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے ساتھ مل کر ٹیکس وصولی کا نظام تیار کریں گے۔ ترقیاتی پروگرام میں منصوبے جو صرف ایک صوبے کی بنیاد پر ہیں، ان کی فائنانسنگ صوبے کے فنڈز سے کی جائے گی،بی ائی ایس پی کے تحت کفالت پروگرام...
لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر کاکہنا تھا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ جموں و کشمیر کے پرامن حل کے لئے پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لاس اینجلس میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی خوشحالی کا انحصار بنیادی تنازعات کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے...
شکتی یعنی طاقت کی ہندو مت میں اہمیت ہے، بی جے پی ہندوتوا، ہندو اسٹیٹ ہندو طاقت کے طور پر انڈیا کو بطور ریاست فروغ دے رہی ہے، کبھی اپنی سافٹ پاور کا اظہار کرتے ہیں، کبھی اپنی معیشت پر ناز ہوتا ہے، کبھی سیاست میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کبھی سفارت میں۔ ہندو مت کے حساب سے 51 شکتی پیٹھ ہیں، یعنی ایسے مقامات جہاں پوجا کرکے شکتی (طاقت) حاصل کی جاسکتی ہے، ان 51 میں سے 18 مہا شکتی پیٹھ (سپر نیچرل طاقت) کے مراکز ہیں، پاکستان میں ایسے دو مراکز ہیں، ہنگلاج ماتا مندر شکتی پیٹھ ہے جو ہنگول نیشنل پارک بلوچستان میں کوسٹل ہائی وے کے قریب واقع ہے۔ بی جے پی کے بانی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا وہ قیامت تک یاد رکھے گا، دوبارہ اگر جنگ مسلط کی تو ہمیں ہمیشہ کی طرح تیار پائےگا اور منہ توڑ جواب دیں گے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مسلح افواج پاکستان نے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کی اہمیت کو کم کرنے کے لیے بھارت کا بڑا منصوبہ بے نقاب انہوں نے کہاکہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی، پاک بحریہ کے افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا...
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے متعلقہ حکام کو لوٹے گئے اثاثوں اور رقوم کی واپسی کے لئے فنڈ تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری شفیق العالم نے منی لانڈرنگ کی گئی رقوم کی بازیابی سے متعلق اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں بتایا کہچیف ایڈوائزر نے ہدایت دی ہے کہ لوٹی گئی رقوم کے انتظام کے لیے ایک فنڈ قائم کیا جائے، جو عوامی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو غریب عوام کی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا اس موقع پر بنگلہ دیش بینک کے گورنر احسن ایچ منصور نے کہا کہ یہ فنڈ موجودہ قوانین کے تحت قائم کیا...
بیلجیئم سے ایک نوجوان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لئے ہزاروں کلومیٹرکی مسافت اور تین ماہ کا طویل سفر کرتے ہوئے سائیکل پر سعودی عرب پہنچ گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ انس الرزقی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ تین ماہ قبل سائیکل پرسفرِ حج کا آغاز کیا۔ 9 یورپی اور عرب ممالک سے گزرتے ہوئے سعودی عرب اور اردن کی سرحدی چوکی حالۃ عمار اور پھرمکہ پہنچا ہوں۔نوجوان کا کہنا تھا کہ بیلجیئم س سفر شروع کیا جرمنی، اسٹریا، اٹلی، بوسنیا و دیگر ممالک سے ہوتے ہوئے ترکیہ پہنچا۔ اردن سے سعودی عرب کی سرحد میں داخل ہونے پر میری جو کیفیت تھی وہ بیان کے قابل نہیں ہے۔ انس...
— فائل فوٹو قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ میں کمی آئی ہے، مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ جنگل میں ایک اور مقام پر بھی دھواں اٹھنے کی اطلاع ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پی ڈی ایم اے کے فائر فائٹرز، لیویز اور مقامی لوگ کوشش کر رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران کوئٹہ میں رکشہ کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کی منظوری، ٹریفک نظام کو بہتر بنانے، موحول کی بہتری سمیت دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت کوئٹہ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی پیش رفت سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ، پرنسپل سیکرٹری بابر خان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، پروجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ حیات خان، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ خان بادینی، سی ای او پی پی پی ڈاکٹر فیصل خان، ڈویلپمنٹ اسپیشلسٹ محمد فیض کاکڑ اور دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹریفک مینجمنٹ کے لیے...
اسلام ٹائمز: اس بات کے واضح اشارے ہیں کہ غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کے مزید ظالمانہ منصوبے اب بھی بنائے جا رہے ہیں جیسا کہ امریکی نیوز نیٹ ورک این بی سی نے بتایا۔ اس سے پہلے کہ امریکی صدر کا طیارہ مشرقِ وسطیٰ سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوتا، این بی سی نے رپورٹ کیا کہ غزہ سے 10 لاکھ فلسطینیوں کو لیبیا منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ چار مختلف ذرائع نے این بی سی کو امریکی منصوبے کی تصدیق کی۔ اس منصوبے میں باراک اوباما، نکولس سرکوزی اور ڈیوڈ کیمرون کی نام نہاد ’قوم سازی‘ کی کوششوں کے بعد غیرمستحکم اور انتہائی لاقانونیت کا شکار ہونے والے ملک لیبیا کے لیے مراعات کی بھی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک )اگر آپ بیرون ملک جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو یہ موقع آپ کے لیے بہت اچھا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے ویزا فری ممالک کی تلاش ایک چیلنج ہے تاہم آپ کو یہاں ایسے ممالک کی فہرست دیں گے جہاں آپ بغیر ویزا کے قدم رکھ سکتے ہیں۔ دنیا کے مختلف ممالک سیاحت کے فروغ کے لیے مفت ویزا انٹری کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ جن میں چند ممالک ایسے ہیں جو پاکستانیوں کو بغیر ویزا اپنے ملک میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں۔ سرمایہ کاری فرم ہینلے اینڈ پارٹنرز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یہ ممالک تقریباً 198 قومیتوں کو ویزہ کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں۔عالمی رہائش اور شہریت...
استنبول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وائٹ ہاس میں مشہور جھگڑے کے بعد پہلی بار روم میں یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے استنبول مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا جہاں روسیوں نے ایک نچلے درجے کا وفد بھیجا جس کے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار نہیں تھا۔(جاری ہے) انہوں نے ایکس کے ذریعے وضاحت کی کہ امریکی حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں نے حقیقی سفارت کاری کے لیے یوکرین کی آمادگی پر زور دیا اور جلد از جلد مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کی اہمیت پر زور دیا۔وینس اور...
سٹی 42: وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ریلوے سٹیشنز کو عوام دوست اور جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن کو تجدید کے حوالے سے اِہم اجلاس کی صدارت کی۔ انہوں نے اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ ہمارا مقصد عوام کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔ حنیف عباسی نے بتایا کہ گولڑہ اور مارگلہ سٹیشن پر جدید طرز کے ریسٹورنٹ بنائے جائیں گے، ریسٹورنٹس کی مینجمنٹ کے لیے آؤٹ سورسنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری جب چاہے وہاں آکر لطف اندوز ہو سکیں گے، جدید طرز کے الیکٹرک پولز لگائے...
حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے شرکاء نے کہا ہے کہ تنازعہ جموں و کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما الطاف احمد بٹ کی طرف سے بیرون ملک مقیم کشمیری رہنمائوں کے اعزاز میں دیے گئے ایک عشائیے کے شرکاء نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام...

مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس: 2 ججز الگ ہوگئے، نظرثانی کے لیے ججز کی تعداد یکساں ہونا ضروری ہے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ابھی عدالت تک نہیں پہنچیں، رجسٹرار آفس سے درخواستوں کے بارے میں پتا کریں۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستیں کیس: سنی اتحاد کونسل کی 3 متفرق درخواستیں دائر حامد خان کے بعد سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بینچ کے کسی ممبر کے وقار پر...
بھارتی سینما کے معروف اداکار عرفان خان کے بیٹے بابل خان نے ہدایت کار سائی راجیش کی فلم ’بیبی‘ کے ریمیک سے واک آؤٹ کرنے کی وجہ سے وضاحت فراہم کر دی ہے۔ بابل خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے سائی راجیش کے ساتھ اس فلم کے پروجیکٹ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، اور یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کے بعد کیا گیا۔ دونوں نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹس پر الگ الگ پوسٹس کے ذریعے اس اشتراک کے خاتمے کی تصدیق کی۔ بابل خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ ان کے لیے اس فیصلے تک پہنچنا ایک مشکل عمل تھا اور انہوں نے غیر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ ادارہ 19 اگست 2003 کو عراق میں اپنے ہیڈکوارٹر پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کو کبھی نہیں بھولے گا۔عراق کے دارالحکومت بغداد میں کینال ہوٹل پر اس حملے کا نشانہ بننے والوں کی یادگار پر پھول چڑھانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنے ان ساتھیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گا جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں دیں۔ Tweet URL ان لوگوں میں بیٹے، بیٹیاں، مائیں، باپ اور دوست شامل تھے جن کے عزیز آج بھی ان کی جدائی کا دکھ محسوس کرتے ہیں۔(جاری ہے) اس حملے...
ذرائع کے مطابق فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے "نیوکلیئر فلیش پوائنٹ، دی کشمیر کنفلیکٹ” کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے "نیوکلیئر فلیش پوائنٹ، دی کشمیر کنفلیکٹ” کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا۔ ذرائع کے مطابق ویبنار میں سینیٹر زرقا سہروردی تیمور، فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل کی چیئرپرسن غزالہ حبیب، آر آئی اے جے کی صدر اور سینئر صحافی عابد عباسی، سینٹر فار انٹرنیشنل سٹریٹجک سٹڈیز طیبہ خورشید اور فرینڈز آف کشمیر کے وائس چیئرمین عبدالحمید لون شریک تھے۔ مقررین نے تنازعہ کشمیر کو جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے ایک مستقل خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 کی یکطرفہ منسوخی نہ صرف اقوام متحدہ کی...
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ پشاور زلمی اس شکست کے بعد پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اگلے مرحلے تک پہنچے بغیر ایونٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ بارش کی ووجہ سے 13 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں لاہور قلندرز نے 8 وکٹوں کے نقسان پر 149 رنز بنا لیے۔ قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ اوپننگ کرتے ہوئے محض 3.4 اوورز میں 54 رنز کی شراکت داری کی۔ جواب میں پشاور زلمی نے 150 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 128 رنز بناسکی۔ اس...
پہلگام میں ہونے والی دہشت گردی کی کارروائی کو بہانہ بناکرجس طرح بھارت نے پاکستان پر چڑھائی کردی اورجس کا جواب ہماری دلیر افواج نے چند گھنٹوں میں ہی دے کر ساری دنیا میں اپنی قابلیت و اہلیت کا لوہا منوایا تو بھارت کے پاس سیز فائر کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں تھا۔ اس نے سوچا بھی نہیں تھا کہ پاکستان اپنے سے سات گنا بڑے ملک کے آگے کبھی ٹہرسکے گا۔ اس کے سیاستدان اور تبصرہ نگار سمجھ رہے تھے کہ پاکستان ان کا تر نوالہ بن کرسرینڈر کرجائے گا اورپھر ساری دنیا میں بھارت ایک بڑی طاقت کے روپ میں ابھر کرسامنے آجائے گا۔ چند گھنٹوں کی مار نے اسے سیز فائر پرمجبورکردیا۔ایک دن پہلے تک وہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی کے سیکٹر لیپہ ویلی پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور علاقہ مکینوں سے سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے متاثرہ علاقوں سمیت تباہ شدہ رہائشی مکانات کا معائنہ کیا اور نمائشی میچ میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور...

بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی نقل وحرکت کی اطلاعات، بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے لیکن ہم ۔ ۔ ۔ شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کردیا
اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی بھارت کو بھاری قیمت چکانا پڑی ہے اور اب ایک بار پھر بھارتی سیاسی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات کا سلسلہ جاری ہے لیکن پاکستان میں اس جیت کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جارہاہے ، اب ایک سوشل میڈیا صارف نے بھارتی میڈیا کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ یوسف سعید نے لکھا کہ ” مکار دشمن بھارت پھر پاکستان پر حملہ کرنے کی تیاری میں مصروف ہے، بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ ہم ریلیاں نکالنے میں مصروف ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر رکھے ہیں جن پر حملہ کیا جا...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے منطقی پیشکش کو رد کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے ہماری مساجد پر میزائل داغے، بچوں، خواتین اور بزرگوں کو شہید کیا، بھارتی حملوں میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 22 خواتین اور بچے شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹینٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت تناؤ کو سمجھنے کے لیے اس کے پس منظر میں جانا ضروری ہے، بھارت اس خطے بالخصوص پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے، بھارت حقیقت چھپانے کے لیے جھوٹے بیانیے کے پیچھے چھپ رہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے آر ٹی عریبیہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ہفتہ کو ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور جنوبی ایشیا میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ایران کی مخلصانہ اور برادرانہ سفارتی کوششوں پر صدر پیزشکیان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر خارجہ عباس عراقچی کی کردار کشی پر ایران میں بھارت کے خلاف شدید غصہ، سفیر کو ڈیمارش وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے بالخصوص ایرانی صدر کے گزشتہ ماہ وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطے اور بحران کے دوران وزیر خارجہ عباس عراقچی کو خطے میں بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔...
بغداد: عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے 34 ویں عرب سربراہی اجلاس نے غزہ پٹی پر جاری جنگ کو فوری طورپر ختم کرنے پر زور دیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کی تمام کوششوں کو واضح طورپر مسترد کیا ہے۔ متفقہ طورپر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فلسطین کا مسئلہ عرب ایشوز میں سرفہرست رہے گا۔ شام کے اتحاد اور خودمختاری کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا گیا۔ عرب سربراہ کانفرنس میں عرب ممالک کے وزرا اور نمائندے،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتینو گوتریس، عرب لیگ کے سیکٹر جنرل ابوالغیط اور اسلامی تعاون تنظیم و خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کے علاوہ سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے شرکت کی۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے 6 تجارتی راہداریوں کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قازان فورم میں گفتگو کرتے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے وسطی ایشیا اور یورپ کے روٹ پر بات کی اور 6 ممکنہ تجارتی راہداریوں کی نشان دہی بھی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران سے آذربائیجان اور روس تک روڈ نیٹ ورک چاہتا ہے، کراچی سے ماسکو بذریعہ چین اور قازقستان بھی پاکستان کا ممکنہ روٹ ہے، گوادر سے افغانستان کے ذریعے ماسکو اور ترکمانستان جا سکتے ہیں۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
حماس نے اسرائیل کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کی نئے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔ حماس کے عہدیدار طاہر النونو کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کا ایک نیا دور قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری ہے۔ طاہر النونو نے کہا کہ دونوں فریق بغیر کسی پیشگی شرائط کے تمام مسائل پر بات چیت کر رہے ہیں، حماس مذاکرات کو کامیاب بنانے میں ثالثوں کی مدد کرنے کے لیے تمام ضروری کوششیں کرنے کی خواہش مند ہے، تاہم مذاکرات کی میز پر کوئی خاص پیشکش نہیں تھی۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے اسرائیل اپنا وفد قطر بھیجنے کے لیے تیار یاد رہے کہ یہ مذاکرات اسرائیل کی جانب...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن بینچ نمبر ون کا حصہ ہوں گے، دوسرا بینچ جسٹس منصور اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ہوگا۔ سروسز میٹرز کے مقدمات کی سماعت کے لیے جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں آئندہ ہفتے کے لیے ججز کا روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق مختلف بینچز میں متعین ججز مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ پہلے بینچ کی سربراہی چیف جسٹس یحٰی آفریدی کریں گے، جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی اس بینچ کا حصہ...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جب انڈیا نے مقبوضہ کشمیر پر اپنا مکمل قبضہ جمایا، تو جنگ جو ابھی لڑی گئی وہ 2019 میں لڑی جانی چاہیے تھے، اس وقت بدقسمتی سے ہمارا آرمی چیف یہ کہتا تھا کہ ہمارے ٹینکوں میں پیٹرول نہیں ہے اور وزیراعظم کہتا تھا کہ کیا میں انڈیا پر حملہ کردوں؟ جب ایسی صورتحال تھی کیسے ہم انڈیا کے خلاف لڑسکتے تھے اور کیسے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتے تھے۔ جماعت اسلامی کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں ’دفاع پاکستان و غزہ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی عوام دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے، جب ہمارے حکمران اور...

دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔فاقی وزیراحسن اقبال
منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا میں قیام امن اورسماجی ومعاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبیﷺ کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں سیرت سنٹر کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کےدوران انہوں نے کہاکہ حضوراکرمؑ کی زندگی انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے ۔ ٍ مزید تفصیل رانا افتخاراحمد سے ۔۔۔آوازخاموش۔۔۔۔ منصوبہ بندی اورترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں نو سیرت چئیر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔جن کے قیام کا مقصدلیڈرشپ ،گورننس،انسانی حقوق،سماجی انصاف اورفلاح وبہبود، کاروبار، تجارت ،علم اورتعلیم ،خواتین کے حقوق کا تحفظ،عالمی سطح پر قیام امن،بین المذاہب ہم آہنگی،پائیداربنیادوں پرترقی...
شکاگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 ) امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز کی ایک جیل سے 10 قیدی رات کے وقت فرار ہو گئے رپورٹ کے مطابق یہ قیدی اپنے سیل کے بیت الخلا کے عقب میں ایک سوراخ سے نکلے اور دیوار پھلانگ کر فرار ہوئے جس وقت وہ فرار ہوئے اس وقت ان کے سیل پر تعینات واحد گارڈ کھانا لینے گئی ہوئی تھیں.(جاری ہے) فرار ہونے والے قیدیوں میں قتل کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان سمیت سات قیدی اب بھی مفرور ہیں جبکہ تین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا مقامی شیرف کا کہنا ہے کہ اس فرار میں جیل کے اندر کے افراد نے بھی ممکنہ طور پر مدد...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور لاجسٹکس میں پاکستان سٹریٹجک کردار ادا کر رہا ہے، عالمی رابطوں میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جبل علی پورٹ اہمیت کی حامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15-18 مئی 2025 کو دبئی میں منعقد ہونے والی 12ویں گلوبل لاجسٹک الائنس (جی ایل اے ) گلوبل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ جی ایل اے کی صدر گریس سن نے تقریب میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ہفتہ کو دبئی سے موصولہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل نیاز ترمذی نے عالمی تجارت اور لاجسٹکس کے...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے حالیہ بیان پر ساتھی اداکاراؤں مشی خان اور رابعہ کلثوم کا ردعمل سامنے آگیا۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک حالیہ پروگرام میں پاک بھارت کشیدگی پر بات کرتے ہوئے فنکاروں کو "محبت کے سفیر" قرار دیا تھا جس پر شوبز حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا تھا کہ فنکاروں کا مقصد جنگ یا تنازع میں فریق بننا نہیں بلکہ امن و محبت کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں‘۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک کے فنکاروں سے نفرت انگیز بیانات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 مئی 2025ء) غزہ پر گزشتہ رات اسرائیل کے حملوں میں 64 شہریوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امدادی ٹیموں نے علاقے میں خوراک اور ادویات کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امدادی سامان حماس کے ہاتھوں میں جانے کے الزامات بے بنیاد ہیں۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان ڈاکٹر مارگریٹ ہیرس نے بتایا ہے کہ تازہ ترین حملوں میں ہلاک ہونے والے بعض لوگ طبی مدد کے لیے شمالی غزہ کے انڈونیشین ہسپتال جا رہے تھے جو 19 ماہ سے جاری جنگ میں بڑی حد تک غیرفعال ہو چکا ہے۔ Tweet URL ترجمان نے واضح کیا ہے کہ طبی شعبے میں انسانی امداد حماس...
سابق سینیٹر مشاہد حسین —فائل فوٹو سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر واضح برتری حاصل کی ہے، تینوں افواج کے سربراہان نے شاندار حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، بھارت مسئلہ کشمیر کو دفن کرنا چاہتا تھا لیکن وہ دوباہ اجاگر ہو گیا۔کراچی قونصل آن فارن ریلیشز کے تحت ’پاکستان بھارت کی حالیہ جنگ‘ کے حوالے سے جنوبی ایشیاء بحران اور اس تنازع کے پاکستان بھارت پر اثرات کے عنوان سے قائدِاعظم میوزیم میں سیمینار سیمینار منعقد کیا گیا۔مقررین نے خطاب میں کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں، مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے سمیت دیگر مسائل مذاکرات کی میز پر حل کرنا ہوں گے۔پیٹرن انچیف کراچی قونصل آن فارن...
اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی کے صدر کامران عطا اللہ خان نے کی، جبکہ اس میں پاکستان میں کام کرنے والی معروف امریکی کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز شامل تھے، اس موقع پر وزارتِ خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں اصلاحات اور تمام شعبوں میں منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آج وزارتِ خزانہ میں امریکن بزنس کونسل (اے بی سی) کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق وفد کی قیادت اے بی سی...
ترکی میں ہونے والے روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ختم ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: روس یوکرین امن کوشش: ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے جلد ملنے کے خواہاں رائٹرز کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان 3 سال سے زائد عرصے میں پہلی براہ راست امن بات چیت کا آغاز ہوا تھا لیکن وہ 2 گھنٹے سے بھی کم دورانیے تک جاری رہ سکے مذاکرات میں طرفین کے درمیان فرق کو کم کرنے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی۔ یوکرین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو کے مطالبات ان کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔ متحارب فریقین کے وفود نے جمعے کے روز ترکی کے ایک محل میں ملاقات کی۔ مارچ 2022 میں...
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جارہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منارہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کررہے ہیں۔ وزیرخزانہ نے واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں کا...
وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں گاڑیوں، آٹو پارٹس اور صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 2025 میں کس کمپنی کی گاڑیاں زیادہ فروخت ہوئیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے آٹو اسپیئر پارٹس پر موجودہ 2 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ کسٹم ڈیوٹی سلیب میں 4 فیصد سے 7 فیصد تک بتدریج کمی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ حکومت گاڑیوں پر بھی موجودہ کسٹم ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی پر غور کر رہی ہے جو اس وقت 15-90 فیصد ہیں۔ برآمدات کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کے لیے ٹیکسٹائل، کیمیکل، پلاسٹک،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس کی نشاندہی ہو رہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجراء کی تقریب کے دوران ویڈیو لنک سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جا رہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم 14فیصد بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منا رہا ہے، سیز فائر کے بعد اسٹاک ایکس چینج تاریخ کی...
انسداد ملیریا پروگرام کے لیے 1.21 ارب روپے مختص کرنے کے باوجود، سندھ حکومت بیماری کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صرف چار ماہ کے دوران صوبے بھر میں ملیریا کے 28,800 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو انسداد ملیریا 25-2024 کے اس پروگرام کے موثر ہونے پر سنگین سوالات اٹھاتے ہیں۔ سندھ کے کئی علاقوں بشمول سکھر، لاڑکانہ اور خیرپور کو مچھروں پر قابو پانے کے لیے خاطر خواہ فنڈز موصول ہوئے۔ تاہم حکام نے خاص طور پر دیہی علاقوں میں، مناسب فیومیگیشن مہم چلانے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی جس کی وجہ سے بروقت کارروائی نہ کرنے سے مذکورہ خطوں میں ملیریا تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ...
اسلام آ باد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج سے اظہار یک جہتی کے لیے کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یوم تشکر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل ملک بھر میں یوم تشکر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کل اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائیں گے، مسلح افواج نے بہادر ی سے ملکی سرحدوں کا دفاع کیا، دن کے...