2025-11-04@09:31:19 GMT
تلاش کی گنتی: 11751

«میں بیان کیا»:

(نئی خبر)
    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف کی امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا اور سیاسی وعسکری امور کے ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری سٹینلے ایل براؤن سے ملاقات کی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی اسکالرز اور...
    پاک فضائیہ کی کامیاب کارکردگی کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے جدید جے-10 سی (J-10C) لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد انڈونیشیا چین کے اس جدید ترین طیارے کو استعمال کرنے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ چینی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر دفاع سجافری سیامسودین نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلد ہی چین سے جے-10 سی طیارے حاصل کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ "بہت جلد یہ طیارے جکارتہ کی فضاؤں میں پرواز کرتے نظر آئیں گے"۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تکمیل یا ترسیل کی تاریخ کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں دی۔ دوسری جانب انڈونیشیا کے وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے تصدیق کی کہ طیاروں کی...
    محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔ ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔ مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔...
    راولپنڈی( نیوزڈیسک) امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا...
    تہران (ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اورتعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا۔ مسعود پزشکیان نے حالیہ پاک افغان جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کی بےامنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے، خطےکو پہلے سے کہیں زیادہ امن، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نئے سرے سےکشیدگی نے ایران سمیت خطے میں موجود دیگر ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے، مشترکہ جڑوں اور ثقافت والی مسلم قومیں عقیدے اور...
    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا، جس کے دوران انہوں نے امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کی اعلیٰ قیادت سمیت مختلف دفاعی و سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں پیشہ ورانہ تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتِحال، میری ٹائم ٹریننگ اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: پاک بحریہ کی پنجاب اور سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری دورے کے دوران نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ...
    برطانوی ماہرینِ غذائیت نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کیوی، رائی کی روٹی اور  دیگر مخصوص غذائی سپلیمنٹس قبض کے مستقل مسئلے کو دواؤں کے بغیر بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ رہنما اصول برٹش ڈائیٹٹک ایسوسی ایشن نے جاری کیے ہیں، جن کا مقصد قبض کے علاج کے لیے غذائیت پر مبنی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے، نہ کہ محض ادویات پر انحصار کرنا۔ تحقیق کی سربراہ، ڈاکٹر ایرینی ڈیمیڈی (Eirini Dimidi) جو کنگز کالج لندن سے وابستہ ہیں، کا کہنا ہے: ہم چاہتے ہیں کہ قبض میں مبتلا افراد خود کو مضبوط محسوس کریں، سائنسی بنیادوں پر معلومات حاصل کریں اور اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔ تحقیق میں کیا بتایا گیا؟...
    بوگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا اب غزہ کے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھیجا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، یہ اقدام انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کریں گے، جس کے ذریعے...
    دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر قرار پایا ہے۔ ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر ایئر انڈیکس صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے، جس کے باعث سانس، گلے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی (GPA) اپنے بڑے بھائی وِکاس کوہلی کے نام کر دیا ہے۔ یہ شاندار بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے، جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ بیرونِ ملک قیام کے باعث بھارت میں موجود جائیداد کے معاملات دیکھ بھالنا ان کے لیے مشکل تھا، اسی لیے انہوں نے پاور آف اٹارنی کے تحت اپنے بھائی کو یہ قانونی اختیار دے دیا ہے کہ وہ بنگلے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
    سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم اور الهلال کلب کے کپتان سالم الدوسری کو ایک بار پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے اپنے کیریئر میں یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ اعلان ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی جانب سے جمعرات کی شب ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقدہ انعامی تقریب میں کیا گیا، جو اپنی انتیسویں سالانہ ایڈیشن میں منائی گئی۔ سالم الدوسری نے یہ اعزاز قطری کھلاڑی اکرم عفیف اور ملائیشین فٹبالر عارف ایمن کے درمیان سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی...
    پاکستان پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور دونوں جانب سے ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد عارضی سیز فائر ہو گیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اس جنگ بندی کو دیرپا بنانے اور آئندہ جھڑپوں کو روکنے کے لیے جلد مذاکراتی عمل شروع کرنا اشد ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ پاکستانی حکام کے مطابق 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر کے دوران افغانستان نے پاکستان میں دراندازی کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق افغانستان نے چترال ارندو بارڈر سے لے کر بلوچستان تک مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستان کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان میں موجود...
    عدالت نے منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جہاں بحریہ ٹاؤن کی رقوم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے کیسز کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے اپنے فیصلے میں عدالت نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور سمز بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے...
    ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کی جانب سے ان کا نام انتہائی مطلوب لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو حقائق کے منافی قرار دیا اور لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ نجی نیوز چینل  کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے نمائندے نے سوال کیا کہ ہم نے ایک بڑی پیش رفت دیکھی کہ ایف بی آئی نے آپ کے نام کے حوالے سے ایک فیصلہ جاری کیا اور اس پر پاکستان نے جو ردعمل دیا، اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ایرانی سفیر نے جواب دیا کہ ’پاکستان نے اس حوالے سے ایک اچھا اور مضبوط مؤقف اختیار کیا جس پر ہم پاکستانی حکومت اور وزارت خارجہ...
    اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے نو منتخب وزیرِاعلیٰ نے اپنے سرکاری دفتر میں پاکستان کے قومی پرچم کی جگہ تحریکِ انصاف کا پرچم نصب کر دیا، جو ریاستی علامتوں کے احترام کے منافی اقدام ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت ایک طرف فوج کے خلاف بیانات دیتی ہے، دوسری طرف شہداء کے جنازوں میں شریک نہیں ہوتی اور دہشت گردی کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہے۔‘‘ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا یہ وفاق پر حملہ کریں گے؟ کیا حب الوطنی اپنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اسلام آباد میں غیر معمولی نوعیت کی اہم ملاقات ہوئی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان حالیہ تلخ بیانات پر غور کیا گیا۔پاک سعودی دفاعی معاہدے پر اعتماد میں نہ لیے جانے کے گلے شکوے بھی ہوے ، دونوں رہنمائوں نے اپنی جماعتوں کے درمیان افہام و تفہیم کے ماحول کو فروغ دینے اور بیان بازی سے گریز پر اتفاق کیا۔ باخبر ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفود کی سطح پر تبادلہ خیال کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی، جس میں سیاسی، خارجہ اور ملکی سلامتی کے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ذرائع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر سیاست دانوں کی طرح دھڑلے سے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا مگر ایسا بیانیہ کبھی نہ بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر جنگیں کبھی نہ ہوتیں۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر ایڈ کے تحت ’’واش پراجیکٹ‘‘ خواتین کی بنیادی صحت کے حوالے سے انقلابی کام کررہا ہے۔ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضمن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے فعال کردار ادا کیا ہے جبکہ حکومتِ سندھ نے منصوبے کی تکمیل میں بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں واٹر ایڈ کے زیرِاہتمام خواتین کی بنیادی صحت سے متعلق ’’واش سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں اراکینِ سندھ اسمبلی ہیر سوہو، کرن مسعود، کنٹری ڈائریکٹر میاں محمد جنید اور صوبائی ہیڈ راحیماں سمیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جب کہ متعدد مقابلوں میں زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں صدام حسین اور سائیں بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ چاکیواڑہ اور کلاکوٹ پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں سے تین زخمی ڈاکوؤں بلال عرف ٹینشن، حارث عرف رام جانے اور اسماعیل عرف بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کاشف، رحمان،...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر 2025ء ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں، احتجاج کا سارا خرچہ بھی دیا جائے، جیلوں میں قید ملزمان اور قاتلوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد سرگرمیوں میں شمولیت سب سے زیادہ ٹی ایل پی کی ہے، ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے مختلف اوقات میں مختلف ٹیمیں جاتی تھیں، جتھوں کی سیاست کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، کسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا  اختیار نیکٹا اور ای سی پی کو ہے۔ ٹی...
    بنگلہ دیش میں جمعرات کو دریائے تیستا میں پانی کی کمی کے خلاف ایک مشعل مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد حکومت سے طے شدہ تیستا میگا پروجیکٹ کا فوری آغاز کروانا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں قائداعظم پر سیمنار، عظیم رہنما کی یاد تاریخی ذمہ داری قرار اس احتجاجی مظاہرے کا انعقاد ’جاگو بھائی تیستا بچائیں‘ تحریک نے کیا جس میں ہزاروں کسانوں، طلبہ اور شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے بھارت کے ساتھ پانی کی تقسیم کے تنازعہ کے حل اور ملک میں دریائے تیستا کے مؤثر انتظامات کے لیے مطالبات کیے تاکہ ماحولیاتی نقصان اور زراعتی بحران کو روکا جا سکے۔ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ پروجیکٹ قومی انتخابات سے قبل...
    اپنے ایک بیان میں حماس کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے قومی حقوق پر بحث نہیں ہو سکتی۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا قومی حق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی کنارے میں فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" كے سربراہ "زاهر جبارین" نے كہا كہ مقاومت نے ہماری قومی جدوجہد کی تاریخ میں دوبارہ آزادی، وقار اور عزت کا ایک نیا باب کھولا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قیدیوں کو رہائی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آزادی، اُن شہیدوں کے خون سے حاصل ہوئی جنہوں نے مزاحمت اور آزادی کے راستے کو جاری رکھنے کا عہد کیا ہوا تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ "طوفان الاقصیٰ" ہماری قومی تاریخ میں جدوجہد کے سب سے بڑے ابواب میں سے ایک...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اپنے دفتر میں پاکستان کے پرچم کی جگہ تحریک انصاف کے پرچم کو دے دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی فوج کی قیادت کے خلاف بیان دیتی ہے، شہداء کے جنازے نہیں پڑھتی، دہشت گردی کی مذمت کرنے سے گریز کرتی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ قومی پالیسیاں ان کی مرضی کے مطابق نہ ہوں تو کیا وفاق پہ حملہ آور ہوں گے؟ کیا یہ حب الوطنی ہے؟ وطن سے محبت اقدار سے مشروط ہے؟
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کے ساتھ دو ٹوک بات کرنی چاہیے،افغان حکومت کو چاہیے کہ اپنے آپ کو ایک جمہوری حکومت کی طرح پیش کرے،افغانستان کے جو اندرونی معاملات ہیں وہ بہت تشویشناک ہیں،  وہاں کے مختلف گروپ سونے کی کانوں کےلیے آپس میں لڑ پڑے ہیں  اور یہ لڑائی شدید ہوتی جارہی ہے ۔  24نیوز کے پروگرام گونج میں  گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشازیہ انور چیمہ کاکہناتھا کہ افغان حکومت کو ہر گروپ کو یہ سمجھانا چاہیے کہ  انہیں پائیدار معاشی استحکام چاہیےجس کیلئے پاکستان انہیں ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتا ہے اور دوسرے ممالک جیسے چائنا اور روس کو بھی آپ کے ساتھ شامل کر رہا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی  نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےان کوہرجگہ سپورٹ کیااوربھرپورساتھ دیا ، افغانستان بھارت کےہاتھوں کھیل رہاہے ۔تفصیلات کے مطابق  پچھلے 4 سے 5 سال میں ہمارے 4 سے 5 ہزار بندے شہید کر دیئے گئے، افغانستان کادعویٰ  ہےکہ جہلم تک کاعلاقہ ہمارا ہے، انہوں نے ہر حربہ استعمال کیا،پاکستانی پرچم بھی جلائے گئے، بھارت نے اپنے مفادات کیلئے افغانستان کا انتخاب کیا۔ مزید :
    حکومت پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے 400 لاشوں سے متعلق ’اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان‘ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں امن دشمن عناصر، انتہا پسند گروہوں اور شرپسندوں کے خلاف آہنی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک...
    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست...
    وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات میں حکومت پنجاب سے متعلق تحفظات پر کھل کر بات ہوئی، جس پر وزیراعظم نے بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں بلاول بھٹو کے ہمراہ پیپلز پارٹی کا ایک وفد بھی شریک تھا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور، باہمی تعلقات، اور حکومتی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نظر انداز کیے جانے اور بعض معاملات میں شراکت داری کے فقدان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں یقین دلایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے بحریہ ٹاﺅن کی رقم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کرنے کے کیسز میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیسز کی سماعت کے دوران یہ حکم جاری کیا۔ عدالت نے ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈز اور موبائل سمز بلاک کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عدالت کے بار بار طلب کرنے کے باوجود پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ مقدمات بحریہ...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خصوصاً انسانی اسمگلنگ، بارڈر مینجمنٹ اور کوسٹ گارڈز کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیل ہاکنز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے بحالی اور اسلام آباد میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں نمایاں بہتری...
    لاہور: پنجاب حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب بند کرنے کی غرض سے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ...
    تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند، حکومت پنجاب کا بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کی صوبائی حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے اور ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ رابطے کے دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاق خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، اور ہم پاکستان کے بہتر مفاد میں مل کر آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی کال کو خوش آئند قرار دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا،میں نے وزیراعظم کو بتایا کہ خیبر پختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا گھر ہے۔ ساتھ ہی ان سے درخواست کی کہ مجھے اپنے قائد...
    جنوبی وزیرستان: پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز  نے افغان-بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کیے گئے آپریشن میں 18 خوارج مارے گئے، جنوبی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران...
    فوٹو: فائل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے بھارت کی شہ پر پاکستان پر حملہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغان طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کی گئی، گیند اب افغان طالبان کے کورٹ میں ہے، صرف وقت گزاری کے لیے جنگ بندی قبول نہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغان طالبان کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، حالیہ واقعات سے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے، افغان جارحیت پر افواج پاکستان کو جواب دینا پڑا، افواج پاکستان نے...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
    ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
    ایک بیان میں رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلی سہیل آفریدی کی حلف برداری عمران خان کی نظریاتی سیاست اور آئینی تسلسل کی فتح ہے، پشاور ہائی کورٹ نے عوامی مینڈیٹ کا تحفظ کر کے جمہوریت کو مضبوط کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سابق ایم این اے فہیم خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سرپرست اعلی عمران خان کو 804 دنوں سے غیر قانونی اور غیر انسانی طور پر قید میں رکھا گیا ہے، جو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ڈیتھ سیل میں قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کی صحت تیزی سے خراب ہو...
    برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
    صدر مملکت آصف علی زرداری اور  وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز کی کامیابی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے، جن میں مجموعی طور پر 34 مبینہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے، حکام نے اطلاع دی ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی مسلح افواج اور سیکیورٹی ایجنسیز کی کارکردگی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور بنّوں میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں قابلِ فخر ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں سے ملک میں امن و استحکام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اور انہوں نے تاکید کی کہ دہشتگردی کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے سزا کے طور پر لاگو کیا گیا ہے۔ جسٹس امین الدین  کی سربراہی میں سپریم کورٹ  کے 5 رکنی آئینی بینچ  نے سپر ٹیکس کیس کی سماعت کی، جس میں  مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ دوران سماعت  جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس میں مقررہ رقم لکھی ہوئی کہ کتنے پر ٹیکس لگے گا ۔ کمپنیز اپنے اپنے حصے کا ٹیکس دیں گی جو ان پر بنتا ہوگا ۔ آپ جو کہہ رہے اس سے یہ لگ رہا کہ جن پر ٹیکس نہیں لگایا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم لال اکبر کی درخواست پر سماعت کے بعد معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے بھجوا دیا۔سماعت جمعرات کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، قانونی پہلوؤں اور سزا کے تعین سے متعلق مختلف نکات پر سوالات اٹھائے۔وکیل اے این ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ چرس برآمدگی کے بعد ٹیسٹ کرانے کا طریقہ کار 2021 سے تبدیل ہو چکا ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ پہلے ایک کلو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ علاقائی تناؤ، سرحدی خطرات اور افغان طالبان و فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ وفاقی وزرا اور متعلقہ اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک ہیں، جہاں نیشنل سیکورٹی ڈویژن کی جانب سے ملک کی مجموعی داخلی و خارجی صورتحال پر جامع بریفنگ دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سرحدی پٹی پر بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جب کہ اجلاس...
    کراچی: جناح اسپتال کراچی میں مریض کا کامیاب آپریشن کردیا گیا، جس کے گلے میں چاقو پیوست تھا۔ 2 گھنٹے طویل نازک سرجری کے بعد چاقو کو محفوظ طریقے سے نکال کر مریض کی جان بچالی گئی۔ عبدالرحمٰن نامی 40 سالہ مریض عبداللہ گوٹھ کا رہائشی ہے، جسے گھریلو تنازع پر سوتیلے بیٹے نے گردن کے نچلے حصے میں چاقو مارا تھا۔ مریض کو گزشتہ صبح جناح اسپتال (جے پی ایم سی) لایا گیا، جہاں ایکس رے سے انکشاف ہوا کہ چاقو اتنی گہرائی میں پیوست ہے کہ اس کا سرا دوسری جانب جلد کے قریب پہنچ گیا تھا، جس کے بعد ڈاکٹر محمد شعیب کی سربراہی میں ڈاکٹر فراست اور دیگر طبی ماہرین نے 2...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران پاکستان نے افغان صوبے قندھار اور دارالحکومت کابل میں طالبان اور مبینہ دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں مخصوص اور اہم اہداف کے خلاف کی گئیں، جن میں طالبان کی اعلیٰ قیادت بھی شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کا چمن میں پاک افغان دوستی گیٹ کو تباہ کرنے کا جھوٹا پروپیگنڈا بےنقاب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ طالبان کے انٹیلیجنس چیف، ملا عبد الحق، قندھار میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران لیزر گائیڈڈ میزائل حملے میں ہلاک ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ حملہ ایک انتہائی حساس مقام پر کیا گیا، جہاں طالبان قیادت کا اہم اجلاس...
    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے آمرانہ اقدامات اور ریاستی جبر کے خلاف لداخ کے عوام ایک بار پھر سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ بھارتی جریدے ’دی وائر‘ کے مطابق، ایپکس باڈی لیہہ اور کارگل ڈیموکریٹک الائنس نے اپنے دیرینہ مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ لداخ کو فوری طور پر ریاست کا درجہ دیا جائے اور اسے آئین کے چھٹے شیڈول میں شامل کیا جائے تاکہ عوام کو مکمل آئینی حقوق حاصل ہوں۔ مقامی قیادت نے وزارت داخلہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ لداخ میں حالات معمول پر ہیں۔ رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی ایک بھرپور عوامی مارچ نکالا جائے گا تاکہ مودی...
    کوئٹہ: لیویز فورس پشین نے ایک کامیاب آپریشن کے ذریعے لاہور سے اغوا ہونے والے 17 سالہ نوجوان فہد علی کو بازیاب کرلیا۔ انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق فہد علی کو کوئٹہ میں ایک مسافر کوچ کی اسنیپ چیکنگ کے دوران بحفاظت بازیاب کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مغوی کو بس کے ذریعے کوئٹہ لایا جا رہا تھا جہاں سے اسے غیر قانونی طور پر ایران منتقل کرنے اور پھر ترکی لے جانے کا منصوبہ تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق فہد علی کے اغوا کا مقدمہ 13 اکتوبر 2025 کو لاہور کے ایک تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کاروں نے فہد علی کو لاہور سے اغوا کیا اور اسے کوئٹہ کے راستے غیر ملکی سرزمین...
    اسلام آباد: نام نہاد اماراتِ اسلامی کے علم بردار افغان طالبان بدقسمتی سے بھارت کے ہاتھوں کھیلنے لگے ہیں، جبکہ بھارت اپنے مذموم مقاصد کے لیے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان دونوں کو پاکستان مخالف پراپیگنڈے میں استعمال کر رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان مخالف جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا نشر کر رہا ہے۔ 15 اکتوبر کو پاکستانی ٹینک افغان طالبان کے قبضے میں لینے کا جھوٹا دعویٰ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کیا، جسے بھارتی میڈیا نے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ تاہم فیکٹ چیک گروک نے اس جھوٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ویڈیو میں دکھایا گیا روسی ساختہ ٹینک دراصل افغان طالبان کے اپنے...
    فائل فوٹو مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤنپنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں...
    سیالکوٹ: تھانہ قلعہ کالر والہ میں 5 سالہ بچی عفیفہ کائنات کو زیادتی کے بعد قتل کرنے میں ملوث مرکزی ملزم ابو ہریرہ، اس کے والد اور والدہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق 15 ستمبر کو اغوا ہونے والی بچی کی لاش 18 ستمبر کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں، جس پر جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے زیادتی کے بعد اینٹ مار کر قتل کیا جبکہ والدین نے شواہد مٹانے میں مدد کی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد کا کہنا...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ وزیر خزانہ نے امریکی انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او بینجمن بلیک سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران امریکا کے ساتھ سرمایہ کاری تعلقات مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی گئی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے تیل و گیس، معدنیات، زراعت، آئی ٹی اور دواسازی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی، وزیر خزانہ نے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاقِ رائے کی موجودگی کا ذکر کیا۔ وزیر خزانہ نے ڈی ایف سی کی جانب سے نجی شعبے کی قیادت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دلچسپی کا خیر مقدم کیا۔ اس کے علاوہ وزیر خزانہ محمد...
    افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) میٹا پلیٹ فارمز (Meta Platforms) نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست ٹیکساس میں 1.5 ارب ڈالر سے زائد کی لاگت سے ایک نیا ڈیٹا سینٹر تعمیر کرے گی جو 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق یہ منصوبہ کمپنی کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انفراسٹرکچر میں تیزی سے بڑھتی سرمایہ کاری کا حصہ ہے۔(جاری ہے) کمپنی کے مطابق ایل پاسو میں قائم کیا جانے والا یہ ڈیٹا سینٹر صرف قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر چلایا جائے گا اور اس میں جدید واٹر ری سائیکلنگ سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ ماحولیاتی اثرات میں کمی لائی جا سکے،یہ عمارت میٹا کی...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 87 سالہ اداکارہ مدھومتی، جن کا ہیلن جیسی اداکاراؤں سے موازنہ کیا جاتا تھا، نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سنیما میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا۔ 1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی مدھومتی نے 1957 میں ایک غیر ریلیز ماراٹھی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منیپوری اور کتھکلی جیسے کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ ’آنکھیں‘، ’ٹاور ہاؤس‘، ’شکاری‘، ’مجھے جینے دو‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’چھوٹی بہو‘ جیسی فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنسز کے لیے مشہور تھیں۔ مدھومتی کی موت پر بالی ووڈ کے فنکاروں نے گہرے...
    پنجاب حکومت کے قیام امن کیلئے اہم فیصلے؛ انتہا پسند جماعت پر پابندی کی سفارش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت...
    لاہور: پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان پر غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں گے۔ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جس میں مختلف ذرائع کے مطابق تقریباً 30 خوارجی ہلاک ہوئے۔  محسن نقوی نے کہا "30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو سلام، ہمارے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر ہمیں فخر ہے۔''  انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور فتنے پھیلانے والے عناصر کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا تاکہ وہ کہیں بھی محفوظ پناہ نہ پا سکیں۔  قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری  وزیرداخلہ نے...
    کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز کولمبیا کے صدر گستا وو پیٹرو نے منشیات کے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔ کولمبیا کے صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے اس اقدام کو انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کی مدد کے لیے عملی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کے حوالے سے ایک غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں ریاستی رِٹ، قانون کی بالادستی اور عوامی تحفظ یقینی بنانے کے لیے اہم اور تاریخی فیصلے کیے گئے۔ انتہا پسندی کے خلاف سخت اقدامات اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو ایک انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے گا۔ پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور...
    امام حسین کانفرنس سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر کونین حیدر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز علی گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اسکے بعد طلباء و طالبات نے نعت خوانی و منقبت خوانی کی۔ حجت الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ایم ڈبلیو پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی...
    میں نے قرآنِ پاک پر اپنی کزن کا نمبر لکھا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ یہی نمبر مستقبل میں میرے کام آئے گا اور مجھے نئی زندگی دے گا۔ یہ کہانی ہے اس دنیا کی جو خواب تو بڑے دکھاتی ہے لیکن اس میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ایک غلط قدم آپ کو زندگی کا تلخ ترین اور مہنگا سبق سکھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کراچی کے پسماندہ علاقے اورنگی ٹاؤن جو ہر لحاظ سے کراچی کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے، یہاں رہنے والوں کے لیے پانی پیٹرول سے مہنگا پڑتا ہے، یہاں گیس نہیں آتی اور اب بھی کئی لوگ لکڑی...
    پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک اور ژوب میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا اسپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جواب کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان کے مطابق 15 اکتوبر بروز بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا، حملہ مقامی بٹی ہوئی بستیوں کے ذریعے منظم کیا گیا تھا جو شہری آبادی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک موقع پر ایٹمی جنگ چھڑنے والی تھی، جسے انہوں نے اپنی سفارتی کوششوں سے روکا۔ ٹرمپ نے بھارت کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے تھے اور وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے کہا کہ آپ نے لاکھوں زندگیاں بچا لیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکے ہیں اور ان میں سے کئی جنگیں بظاہر معمولی اختلافات سے شروع ہونے جا رہی تھیں لیکن نتائج تباہ کن ہو سکتے تھے۔ ان کے بقول بھارت اور پاکستان جیسے جوہری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-22 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں حضرت محمدﷺ سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زاید مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اْس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی کے موقع پر بعض...
    امام حسین کانفرنس سے حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی اور یونٹ صدر کونین حیدر نے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، ضلع ملتان، پروفیشنل یونٹ بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی جانب سے سالانہ امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا آغاز علی گیلانی نے اپنے مخصوص انداز میں تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اسکے بعد طلبا و طالبات نے نعت خوانی و منقبت خوانی کی۔ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ عسکری الھدایت، مرکزی صدر وحدت ایمپلائز ونگ ایم ڈبلیو پاکستان برادر سلیم عباس صدیقی، صوبائی صدر ملی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آج نوبل انعام حاصل کرنا دنیا کی سب سے بڑی عزت سمجھی جاتی ہے۔ یہ ہمیں سکھاتا ہے کہ علم اور اچھے کام ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ اس انعام کی شروعات سویڈن کے ایک مشہور سائنس دان الفریڈ نوبل نے کی۔ وہ ۱۸۳۳ میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا۔ لیکن جب لوگوں نے ڈائنامائٹ کو جنگوں میں تباہی کے لیے استعمال کیا تو الفریڈ نوبل بہت افسردہ ہوئے۔ انہوں نے سوچا کہ ان کا نام برے کام سے جْڑ گیا ہے، اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ اپنی ساری دولت انسانیت کے کام میں لگا دیں۔ ایک دن الفریڈ نوبل نے اخبار میں ایک غلط خبر دیکھی جس میں لکھا تھا: ’’ڈائنامائٹ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ووٹ پاکستان کے سیاسی نظام کی اصل طاقت ہے، یہ طاقت آئین نے دی ہے اور آئین پارلیمنٹ نے دوتہائی اکثریت سے پاس کیا، سیاسی نظام نے اسے تسلیم کیا ہے، یہ سیدھا سادا نظام ہے کہ جسے عوام چاہیں وہ حکمران ہوگا اور حکمران اس ملک میں اللہ کے نائب کے طور پر، خوف خدا کے حقیقی تصوّر کو ذہن میں، دل میں رکھ کر حق حکمرانی استعمال کرے گا۔ وہ شیطان کی طرف نہیں دیکھے گا، نہ اس کا پیروکار بنے گا، مگر کیا ہمیں اپنے ملک کے سیاسی نظام میں یہ صفت کہیں نظر آرہی ہے؟ یہ صفت اس لیے نظر نہیں آرہی کہ ہماری سیاست میں گھس بیٹھیے بہت ہیں، اور یہ تعداد مسلسل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایم پی اے آغا سراج خان درانی مختصر علالت کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے زیرِ علاج تھے۔ ان کے انتقال کی خبر نے سندھ کی سیاست، پیپلز پارٹی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ کی لہر دوڑا دی۔ انکے انتقال کی خبر سنتے ہی ان کے آبائی گاؤں گڑھی یاسین میں سوگ کا سماں چھا گیا تحصیل گڑھی یاسین کی تمام مارکیٹیں بند ہو گئیں۔ صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شھباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ آغا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے حیدرآباداور تعلقہ لطیف آباد کی مختلف یونین کونسل کے چیئرمین عزیر خان، اظہر شیخ، مومن خان اور بابو الیاس نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی لاگت سے تیار کی گئی حسین آباد واٹر سپلائی اسکیم سے بغیر فلٹر کیا گیا دریائی پانی براہِ راست لاکھوں گھروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میئر حیدرآباد کے پاس پانی صاف کرنے والی پھٹکری کیلئے بھی فنڈز موجود نہیں ہیں۔ میئر حیدرآباد کاشف شورو دراصل پورے حیدرآباد کے بجائے صرف پی ایس60قاسم آباد کا میئر بن کر بیٹھا ہے جبکہ لطیف آباد اور سٹی حیدرآباد کو ترقیاتی کاموں میں مکمل طور...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کی اندرونی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان 48 گھنٹوں کی عارضی جنگ بندی افغان طالبان کی درخواست پر عمل میں آئی۔ طالبان نے یہ اپیل نہ صرف براہِ راست بلکہ قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے رابطہ کیا، جس کے بعد مذاکرات کے نتیجے میں مختصر مدت کی جنگ بندی پر اتفاق ہوا۔ اس عمل میں سعودی عرب اور قطر نے ثالثی کا اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرانے میں مرکزی کردار نبھایا۔ پاکستانی وزارتِ خارجہ کا کہنا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور امن کوششوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا بھی جائزہ...
     سٹی42:  پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل سے ہدایت کی ہے کہ خیبر پختونخوا میں کل جمعہ کے روز احتجاج کیا جائے۔ بانی نے افغانستان  کے اندر خارجی دہشتگردوں اور ان کے مددگار طالبان سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں پر پاکستان کے کامیاب حملوں پر بھی اپنی رائے دی ہے اور ایک بار پھر افغانستان کی طالبان حکومت کی حمایت کی ہے۔ پی ٹی آئی کے بانی نے پنجاب میں کئی روز تک فساد برپا رکھنے والی مذہبی جماعت  کے پنجاب پولیس کے ساتھ تصادم کے واقعہ پر بھی اپنی رائے دی اور مذہبی جماعت کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر میڈیا میں...
    وزیراعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیرِاعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی۔دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرِاعظم نے صدرِ مملکت کو اپنے دورہ مصر اور ملائیشیا کے بارے میں آگاہ کیا۔ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وفاقی وزرا احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، شیری رحمان و دیگر بھی شریک ہوئے۔صدر آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم شہباز شریف کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی جس میں دونوں رہنماں نے قومی...
    پشاور: عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں پیرول پر رہا کردیا جائے تو وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن قائم کراسکتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے بتایا کہ عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا، عمران خان نے کہا کہ دو مسلم ہمسایہ ممالک کے درمیان لڑائی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کے مطابق عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تنازعات کو لڑائی کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حل...
    بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اکتوبر 2025ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک کرسچن اسکول میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے کا ایک تنازعہ سرخیوں میں ہے، تاہم بدھ کے روز اس میں ایک نیا موڑ اس وقت دیکھنے میں آیا، جب سی پی آئی (ایم) کے رہنما اور ریاست کے وزیر تعلیم وی سیوان کٹی کو اپنی ہدایات واپس لینا پڑیں۔ منگل کے روز ریاستی وزیر نے ریاست کے ایک عیسائی مشنری اسکول کو ہدایت جاری کی تھی کہ وہ مسلم طالبہ کو حجاب پہن کر اسکول آنے کی اجازت دے، تاہم بدھ کے روز انہوں نے اپنے اس حکم نامے کو واپس لے لیا۔ معاملہ کیا ہے؟ کیرالہ کے شہر کوچی کے سینٹ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میںسیالکوٹ ایئرپورٹ کے قریب 400ایکڑ رقبے پر انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت انڈسٹریل اسٹیٹس سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں بھلوال، وہاڑی اور بہاولپور انڈسٹریل اسٹیٹ سعودی سرمایہ کاروں کوآفر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب میں 4 انڈسٹریل اسٹیٹ غیرملکی سرمایہ کاروں کو اًفر کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ محکمہ فشریز کو دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیڈمک اور پیڈ...
    سٹی42:  پاکستان کی سرحدوں پر چند روز کے دوران کے دوران  دوسری مرتبہ افغان طالبان نے بزدلانہ حملے کئے۔ پاکستان آرمی نے آج بھی افغان طالبان کے بزدلانہ حملوں کا انتہائی سختی سے جواب دیا۔ پاکستان آرمی کے جوانوں نے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں طالبان اور ان کے اتحادی  فتنہ الخوارج کے 50  جہنمیوں کو ان کے اصل ٹھکانے میں پہنچا دیا۔آج منگل کے روز دن کی روشنہ میں افغان طالبان نے 4  مقامات پر بزدلانہ حملے کیے اور پاک افغان دوستی گیٹ کو بھی اپنی طرف سے اڑا دیا۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج نے چمن کے علاقے سپن بولدک...
    9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمے میں شاہ محمود قریشی کی بریت کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ نجی چینل کے مطابق، پراسیکیوشن نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو شواہد اور حقائق کے برعکس بری کیا گیا۔ اپیل میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور مقدمے کی دوبارہ سماعت کی جائے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کے اہم پہلوؤں کو نظر انداز کیا اور شفاف انداز میں حقائق کا جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اگست 2025...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن لمیٹڈ (PTCL) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی رفتار اور کنیکٹیویٹی بحال کر دی گئی ہے۔ یہ بحالی اس وقت ممکن ہوئی جب بین الاقوامی سمندری کیبل میں نصب رپیٹر کی مرمت کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کے مطابق، انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم نے 14 اکتوبر کی صبح مرمت کا عمل شروع کیا تھا، جو اب مکمل ہو چکا ہے۔ اس دوران کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار متاثر رہی، جس کے بارے میں صارفین کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔ پی ٹی سی ایل نے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرمتی کام کے دوران تعاون اور صبر و تحمل پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج  کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سینئر سیاست دان اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کے انتقال پر اِن کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ آغا سراج درانی کی جمہوریت کے لیے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی تحمل اور بردباری کا ایک روپ تھے، ان کی جدائی سے آج ایک عہد کا خاتمہ ہوا...