2025-11-03@18:41:36 GMT
تلاش کی گنتی: 840
«اس نظریے کو»:
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 2 علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں 3 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ مزید پڑھیں: بہت ہوگیا، اب افغان طالبان کی تجاویز نہیں حل چاہیے، اور حل ہم نکالیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ایشام کے قریب افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس گروہ کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس کارروائی کے نتیجے میں 2 بھارتی...
راولپنڈی: نسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی.جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں. جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔سماعت کے دوران عدالت میں 7...
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی...
انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد میں درج کیس کی سماعت ہوئی، جس میں علیمہ خان پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے ساتویں مرتبہ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ دورانِ سماعت 30 سے زائد بینکوں نے علیمہ خان کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ اس کے علاوہ 5 بینکوں نے علیمہ خان کے اور نمل یونیورسٹی کے ٹرسٹی اکاؤنٹس منجمد نہ کرنے کی رپورٹ جمع کرائی، جس پر عدالت نے 5 بینکوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے بینکوں کو ٹرسٹی اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ سماعت کے دوران عدالت...
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251103-2-10 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ڈینگی اسپرے نہ کرانے پر ضلع حیدرآباد کی یونین کونسلوں کو نوٹس جاری وبا کی طرح ڈینگی کے پھیلنے کے باوجود حیدرآباد ضلع کی 14 یونین کونسلوں میں مچھر مار اسپرے نہ کیے جانے کا انکشاف تفصیلات کے مطابق ضلع حیدراآباد میں وبا کی طرح ڈینگی وائرس پھیلنے کے باوجود بعض یونین جونسلوں نے اس جانب توجہ نہیں دی اور اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنے علاقوں میں ڈینگی مار اسپرے بھی نہیں کرائے ہیں اور ان یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کے احکامات کو بھی نظرانداز کر دیاذرائع کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے لوکل گورنمنٹ کو شکایت کی ہے کہ یونین کمیٹیوں کے سیکریٹریز نے ڈینگی سے بچاؤ کے...
سپریم کورٹ آف پاکستان میں اہم انتظامی تقرریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل محمد لغاری کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کردیا گیا ہے۔ سہیل محمد لغاری کا تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔ سہیل محمد لغاری اس سے قبل سیکریٹری سپریم جوڈیشل کونسل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے جبکہ وہ رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ مزید برآں، فخر زمان کو ڈائریکٹر جنرل ریفارمز سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فخر زمان ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی سازی میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسی طرح عابد رضوان عابد کو سیکریٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کے لیے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریباً 8 کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیولپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آف شور میں تیل و گیس کی 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں۔کامیاب بڈنگ راؤنڈ پاکستانی معیشت کے لیے بہترین ثابت ہو گا، انڈس اور مکران...
پاکستان کو سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول، ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کو دو دہائیوں بعد سمندر میں تیل و گیس کی دریافت کیلئے کامیاب بولیاں موصول ہوئی ہیں، پہلے فیز میں تقریبا 8کروڑ امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، جبکہ سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی اور مقامی ذخائر کی ڈیویلپمنٹ وژن کے عین مطابق 20 سال بعد پاکستان کے آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی ملی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کو دو...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سنگجانی جلسہ کیس میں زین قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی راہنماوں کے خلاف سنگجانی جلسہ کیسز پر سماعت کی۔ عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کا آغاز ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کر لی گئی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ زین قریشی عرس میں شامل ہیں لیکن عدالت میں پیش نہیں ہو رہے، اُن سے کہیں کہ کوئی پُھوک ماریں کہ عدالت وارنٹ ختم کر دے۔ اے ٹی سی جج نے ریمارکس دیے کہ قریشی صاحب ایک کام کر لیں، یا درباروں کو...
محکمہ داخلہ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلع کوئٹہ میں 3G اور 4G انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کی معطلی 31 اکتوبر بروز جمعہ رات 12 بجے سے عمل میں آئے گی اور 24 گھنٹے تک برقرار رہے گی۔ اس دوران پورے ضلع کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروس دستیاب نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایران ایئر کی پہلی پرواز کا خیر مقدم اعلامیے کے مطابق یہ اقدام امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدراباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ حیسکو صارفین کو بہت جلد خوشخبری سنائیں گے صارفین کے تعاون سے حیسکو کی ریکوری میں مذید 10 فیصد اضافہ اور لائن لاسز میں 3 فیصد کمی خوش أئند ہے جبکہ کوالٹی اف بلنگ میں 8 فیصد اور شکایات میں 14 فیصد بہتری آئی ہے وہ معروف سماجی شخصیت محمدنوید شیخ سے گفتگو کررہے تھے فیض اللہ ڈاہری نے کہاکہ وہ اور ان کی ٹیم میں شامل افسران و عملہ حیسکو صارفین کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں تاہم بجلی چوروں اور نادہندہ صارفین کے خلاف قانونی کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ بجلی چوری کرنا اخلاقی اور قانونی جرم ہے جس کے خاتمہ کے لئیے علاقہ...
اپنے ایک بیان میں طاہر النونو کا کہنا تھا کہ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے میڈیا مشیر "طاہر النونو" نے خبر دی كہ حماس نے غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کے قیام کے لئے 45 امیدواروں کی فہرست، مصر کو ارسال کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مصر میں اپنے بھائیوں کے سامنے 45 نام پیش کئے تاکہ وہ غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالیں۔ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 3 سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشنز نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نیشنل فرنٹ پاکستان، عام لوگ اتحاد اور پاکستان ہیومن پارٹی کو نوٹسز جاری کیے گئے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تینوں جماعتوں کے خلاف سماعت 4 نومبر کو ہوگی، تینوں جماعتوں کے خلاف کیس الیکشن کمیشن کی کانفیڈنشل ونگ نے بنایا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
ویب ڈیسک : کراچی میں نجی ائیرلائن کا انوکھا کارنامہ، پرواز میں سیٹوں سے زائد مسافر سوار کر دیےکراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے پرواز میں سیٹوں سے اضافی مسافر سوار کرا دیے۔ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی انتظامیہ نے اسلام آباد کی پرواز پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ 2 اضافی مسافر سوار کرادیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار کرانے پر پائلٹ نے اعتراض کیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز طیارہ اڑان کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا تو کپتان کو 2 اضافی مسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کا پتہ چلا جس کے...
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کی ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اور سیکریٹری تعلیم زاہد علی عباسی نے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کے فیصلے کی روشنی میں تمام نجی تعلیمی اداروں کی 10 فیصد فری شپ کی فراہمی کے ریکارڈ کا مکمل آڈٹ کیا جائے۔ چنانچہ پہلے مرحلہ میں سندھ بھر کے چھ ریجنز کے وہ تمام اسکولز جن کی ایک سے زائد شاخیں ہیں، انہیں ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔خطوط میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کمیٹیز ان اسکولوں کا 15 یوم کے اندر اندر دورہ کریں گی...
—فائل فوٹو پاکستان نے طالبان حکومت کے سامنے دو ٹوک الفاظ میں پاکستان کے اصولی مطالبے رکھ دیے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کوحتمی مؤقف پیش کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی منظور نہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی وفد نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے ہوں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں، نظر آ رہا ہے کہ افغان طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں،...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کی بہتری پرتمام ججز اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ اور ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف ہے جو بر وقت، شفاف اور عوام دوست ہو۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025ء کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، سپریم کورٹ رولز 2025 ءکا مقصد شفافیت، تیز انصاف اور ڈیجیٹل سہولت ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے...
سٹی 42: : وفاقی حکومت نے آزادکشمیرکےلیے14ارب روپےکے ترقیاتی فنڈزجاری کرنےکی منظوری دے دی گئی ۔ یہ منظوری جولائی تاستمبراوراکتوبرتا دسمبر 2025کی 2 سہ مائیوں کےلیےدی گئی۔فنڈزکےلئےوزارت منصوبہ بندی نےاپ فرنٹ ون لائنراتھارایزیشن دی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈزکاآزادکشمیرمیں موجودہ سیاسی صورتحال سےکوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزادکشمیرکے لیےکل45ارب روپےمختص ہیں۔وفاقی ترقیاتی فنڈزکی منظوری صرف آزادکشمیر تک محدود نہیں ہے۔وفاقی وزارتوں، ڈویژنزسمیت دیگرکے لیےفنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ مالی سال کی پہلی2 سہ مائیوں میں کل 335ارب 43کروڑکےاجراء کی منظوری دی گئی۔رواں مالی سال...
مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ پارٹی نے این اے 96 فیصل آباد سے بلال بدر چوہدری، این اے 104 سے راجہ دانیال ریاض، اور این اے 143 سے محمد طفیل جٹ کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے مطابق صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 203 سے محمد حنیف جٹ جبکہ پی پی 98 سے آزاد علی تبسم کو پارٹی ٹکٹ جاری...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر التوا مقدمات میں تاریخی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔عدالت عظمیٰ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں 2015ء میں زیر التوا مقدمات 25 ہزار 686 سے بڑھ کر 2024ء میں 60 ہزار 446 تک پہنچ گئے تھے۔اکتوبر 2024ء میں عہدہ سنبھالنے والے چیف جسٹس نے مقدمات میں کمی کو اولین ترجیح قرار دیا، جس کے بعد جوڈیشل ریفارم ایکشن پلان کے تحت عدالتی نظام کی جدیدیت اور شفافیت پر توجہ دی گئی۔اعلامیے کے مطابق ڈیجیٹل فائلنگ، آن لائن کیس ٹریکنگ اور الیکٹرانک تصدیق شدہ نقول کا آغاز کیا گیا۔ رجسٹریوں اور بینچوں کے درمیان...
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور و سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ٹی ایل پی 30 دنوں میں حکومت سے فیصلے پر نظرِثانی کی درخواست کرسکتی ہے، درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرسکتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ ٹی ایل پی کو دہشتگرد تنظیم کیوں قرار دیا گیا ہے؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی پر پابندی کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس وفاقی کابینہ کو بھیجا گیا تھا۔ کابینہ کو چیف سیکریٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ 2016 سے جب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ایک اور اہم عہدہ مل گیا ہے۔شان مسعود کو پی سی بی کا ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر کیا گیا ہے۔یہ اعلان چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسلام آباد میں دیے گئے عشائیے کے دوران کیا، جو پاکستان اور جنوبی افریقی ٹیموں کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔عشائیے میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔محسن نقوی نے تقریب کے دوران شان مسعود کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کی نئی ذمہ داری سونپنے کا باضابطہ اعلان کیا۔
خیبر پختونخوا پولیس کےلیے نئی آپریشن گاڑیاں خریدی جائیں گی، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سمری پر دستخط کردیے ہیں۔وزیراعلیٰ کی دستخط شدہد سمری میں 4 اے پی سی، 39 سنگل کیبن سمیت دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔سمری میں 36 ڈبل کیب پک اپ، 15 پک اپ اور 7 دیگر گاڑیاں بھی شامل ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہمارے جوان فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں، انہیں سہولیات دیں گے۔ وفاقی حکومت کے رویے کے باوجود صوبائی حکومت پولیس کو جدید سہولتیں دے رہی ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ صوبےمیں امن کے قیام کےلیے صوبائی حکومت اپنی پولیس کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کو1 اعشاریہ 89 ارب روپے کی لاگت سے بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی حکومت کی جانب سے سابق صدر ریگن کی اینٹی ٹیرف تقریر پر مبنی اشتہار نشر کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف امریکا کی معیشت اور سلامتی کے لیے ضروری ہیں، جبکہ اونٹاریو حکومت کا کہنا ہے کہ اشتہار کا مقصد باہمی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرنا تھا۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ نے بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معاف کردیا ادھر ریگن فاؤنڈیشن نے بغیر اجازت تقریر استعمال کرنے پر قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ملک بھر کے طلبہ کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی جب کہ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا۔ملک بھر کے ایک لاکھ ہونہار طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، مرکزی تقریب کا انعقاد جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت میرٹ پر آنے والے ہونہار طلبہ کی فہرست ایچ ای سی جاری کر چکا ہے، مرکزی تقریب کے بعد صوبائی دارالحکومتوں میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) کچے کے 72 ٍڈاکوؤں نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار کے آگے ہتھیار ڈال دیے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ جو ڈاکو جرم کی دنیا کو نہیں چھوڑیں گے گھر میں گھس کر ماریں گے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس ہیڈکوارٹر گراؤنڈ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ، ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب، رینجرز کے کرنل ندیم نے خطاب کیا۔ تقریب میں صوبائی مشیر میر بابل خان بھیو، سابق وفاقی وزیر میر عابد خان بھیو، ایم پی اے محمد عارف خان مہر، ایم این اے، شہر یار خان مہر، سابق ایم این اے، ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ، سردار ذوالفقار...
—فائل فوٹو امپریل کالج لندن نے پاکستان میں اوورسیز کیمپس کھولنے کی خبروں کی تردید کر دی۔امپریل کالج لندن کی جانب سے جاری اعلامیے کہا گیا ہے کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی لاہور میں کوئی کیمپس نہیں کھولا جا رہا۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امپریل کالج کا کوئی ایسا منصوبہ زیرِ غور نہیں، ہمارے تمام کیمپس برطانیہ میں ہی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ یہاں مفت میں کوئی لانچ نہیں کراتا، سب استعمال ہوتے ہیں۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیم بغیر گروہ بندی کے بن ہی نہیں سکتی، میں کپتان بنا تو مجھے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی جنرل (ر) توقیر ضیا کو منانا پڑا کیوں دوسروں کو ڈرانا تھا، یہاں ہر کوئی استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب بھی تمام کھلاڑی استعمال ہورہے ہیں یہ بعد میں پتا چلے گا، کچھ کھلاڑیوں کو منع بھی کیا تھا کہ پاکستان کی کپتانی مت لیں آپ کو استعمال کیا جارہا ہے، آپ کو ایسے پھینکیں گے جس طرح کل رات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران ملک میں سرمایہ کاری کے رجحان پر دلچسپ ریمارکس دیے۔بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ وہ اپنا سرمایہ بینکوں میں رکھنے کے بجائے اسٹاک مارکیٹ میں لگائیں، کیونکہ بھارت سمیت کئی ممالک میں لوگ برسوں سے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر کے معیشت کو مضبوط بنا رہے ہیں۔یہ ریمارکس اس وقت دیے گئے جب اسٹاک مارکیٹ کمپنی کے وکیل مرزا محمود احمد نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی پہلے ہی جنرل ٹیکس ادا کر رہی ہے، لیکن جب وہ بینکوں سے قرض لے...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی شامل ہیں۔ گزشتہ سماعت پر درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے تھے، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ الگ ہے اور آئینی بینچ الگ؟ سپریم کورٹ سے سوموٹو اختیارات واپس لے لیے گئے، مگر بینچ کے پاس سوموٹو کا اختیار ہے؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ...
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی، جس میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آپ فُل کورٹ کی بات نہ کریں، سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ اگر آپ کی بات مان لی جائے کہ سپریم کورٹ اور بینچ الگ الگ ہیں، تو قانون میں تو سپریم کورٹ کا اختیار لیا گیا ہے، بینچ کا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل تقرری کا امکان ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے چند دن قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے لیے اشتہار دیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہار میں اہلیت کے لیے پہلی مرتبہ سابق ٹیسٹ کرکٹر یا ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر کی شرط رکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت تنازع میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل عثمان واہلہ کو معطل کیا تھا۔
اسلام آباد: پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس بند کر دیے گئے۔کوئٹہ اور قلعہ سیف اللّٰہ میں ایک، ایک، پشین میں 2، لورا لائی اور چاغی میں 3, 3 کیمپس بند کیے گئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق افغان مہاجر کیمپوں میں 85 ہزار مہاجرین مقیم تھے، تمام کو واپس بجھوادیا گیا۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں پاک افغان سرحد کھلنے کا امکانپاک افغان جنگ بندی معاہدے کے بعد 9 روز سے بند طورخم بارڈر کھولنے کی تیاریاں کرلی گئیں، کسٹم اسٹاف کو فوری طور پر طورخم ٹرمینل پہنچنے کی ہدایت کردی گئی، کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر طورخم ٹرمینل پہنچادیا گیا۔ صوبے میں تقریباً 5 لاکھ مہاجرین کو افغان کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا، کوئٹہ میں افغان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، جو لائیو اسٹریم کی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم بینچ میں جسٹس مظاہر، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہیں۔ سماعت کے آغاز پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سینئر وکیل اکرم شیخ روسٹرم پر آگئے، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ درخواست گزار ہیں؟ آپ بطور درخواست گزار پیش ہو رہے ہیں؟ اکرم شیخ نے جواب دیا کہ جی میں بطور درخواست...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سنیارٹی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے سنیارٹی کے معاملے پر اہم ریمارکس دیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ سارے اداروں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے، جس ادارے میں سنیارٹی ڈسٹرب کی وہاں پر مسائل پیدا ہوئے، کسی کو کوئی بندہ پسند ہے تو کسی کو اپنا رشتہ دار اوپر لانا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے مزید ریمارکس دیے کہ ڈیپارٹمنٹ کا کام ہے اپنی غلطیوں کو درست کرنا، غلطی کی کوئی سزا نہیں ہوتی، بدنیتی کی سزا ہوتی ہے۔
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ میں آئینی ترمیم پر بحث، ججز کے سوالات نے سماعت کو نیا رخ دے دیا سماعت کے آغاز پر وکیل اکرم شیخ روسٹرم پر آئے تو جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ کی طرف سے تو لطیف کھوسہ صاحب نے درخواست دائر کر رکھی ہے؟ اکرم شیخ نے جواب دیا کہ لطیف کھوسہ صاحب...
ٹی ایل پی کے گرفتار کارکنان و قائدین کو رہا اور سیل کی گئی مساجد دوبارہ کھولی جائیں، تنظیمات اہل سنت
تنظیمات اہل سنت پاکستان کے قائدین نے ٹی ایل پی کے کارکنان کی فوری رہائی اور سیل کی گئی مساجد و مدارس کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں تنظیماتِ اہلِ سنت پاکستان کے قائدین کا ہنگامی اجلاس پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائدین نے مطالبہ کیا کہ سانحہ مریدکے پر عدالتی کمیشن تشکیل دیا جائے جبکہ تحریکِ لبیک اور تنظیمات اہلسنت کے بے گناہ کارکنان و قائدین کو فوری رہا کیا جائے۔ اجلاس میں اہلِ سنت کی مساجد و مدارس کو نشانے کی مذمت کی گئی جبکہ شرکا نے مینارٹی ایکٹ 2025 اور نیشنل کمیشن فار مینارٹیز کو مسترد کردیا۔ موجودہ صورت حال کے پیش نظر تنظیمات اہل سنت...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے افغانستان کے وزیر خارجہ کو دورہ بھارت کے دوران کیش پیسے دیے۔ نجی ٹی وی سماء کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ کو بھارت نے کیش پیسے بھر کر دیے۔ انہیں پانچ ایمبولینسز بھی دی گئیں۔ اینکر ابصار عالم نے سوال کیا کہ آپ یہ بات اندازے سے کر رہے ہیں یا آپ کے پاس کوئی انفارمیشن ہے۔ اس پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ دعویٰ مصدقہ معلومات کی بنا پر کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان کے 13 ایسے لوگ ہیں جنہیں بھارت را کے ذریعے بھر...
—’جیو نیوز‘ گریب بہاولپور میں حکومتِ پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی طور پر شادیاں کی گئیں۔اجتماعی شادیوں میں 166 مسلم، 5 عیسائی، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے، ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے مالی معاونت بھی فراہم کی گئی۔بہاولپور میں حکومت پنجاب کے دھی رانی پروگرام کے تحت 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی، جن میں 166 مسلم، 5 کرسچن، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے۔تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اور بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے، تقریب میں دلہا، دلہنیں اور ان کے والدین خوشی سے سرشار دکھائی دیے۔
سیلاب سے متاثرہ عوام کے لیے حکومت نے بڑا ریلیف پیکیج دیتے ہوئے اگست کے مہینے کے بجلی کے بل معاف کر دیے ہیں۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، اس اقدام کا مقصد قدرتی آفت سے متاثرہ شہریوں کو فوری مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ رعایت تمام گھریلو صارفین پر لاگو ہوگی، چاہے وہ کسی بھی کیٹیگری میں آتے ہوں۔ جو صارفین پہلے ہی اگست کے بل جمع کرا چکے ہیں، ان کی ادائیگیاں آئندہ بلوں میں ایڈجسٹ کر دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کمرشل اور دیگر غیر گھریلو کیٹیگریز کے لیے بھی سہولت دی گئی ہے۔ ان صارفین کے اگست کے بل دسمبر تک مؤخر کر دیے گئے ہیں، اور یہ واجبات...
سندھ ہائیکورٹ میں کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ ’رانو‘ کو قدرتی ماحول میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 21ویں صدی میں جانوروں کو بھی پنجروں میں قید رکھا جاسکتا ہے؟ جسٹس کلہوڑو کے ریمارکس جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ جب میں چھوٹا تھا تو چڑیا گھر جاتا تھا، اس وقت سارے جانور زخمی ہوتے تھے۔ جانوروں کو چھوٹے چھوٹے پنجروں میں بند رکھنے کا کیا مطلب ہے؟ یہ بھی پڑھیں:کراچی چڑیا گھر میں مادہ بنگال ٹائیگر کی ہلاکت کیسے ہوئی؟ عدالت نے کہا کہ چڑیا گھروں کو بند کردیا جائے، جانوروں کو کھلے مقامات پر رکھا جائے جیسے نیشنل پارکس میں رکھا...
ویب ڈیسک:اسکردو میں اپنے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلوانے والے شخص کو اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر بلاکر زبردستی ویکسین پلادی اور پھر تنقید پر معافی بھی مانگ لی۔ اسسٹنٹ کمشنر احسان الحق سوشل میڈیا پر اس وقت تنقید کی زد میں ہیں جب انہوں نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک شہری کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں نظر آنے سالا یہ وہ شخص تھا جس نے مبینہ طور پر پہلے اپنے بچے کو ویکسین پلانے سے انکار کیا تھا۔ سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ فلک جاوید کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری ویڈیو میں احسان الحق کو اپنے دفتر میں اس شخص اور اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے علاقے اسکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلادیے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے...
گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر نے والد کو دفتر بلاکر قائل کیا اور انہیں بھی قطرے پلادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو کے اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کوانسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکرنے والے والد کو اپنے دفتر طلب کر کے بچے کے ساتھ ساتھ والد کو بھی خود پولیو قطرے پلادیئے اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی جس پر صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔ مذکورہ شخص نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جس کی اطلاع ملنے پر اے سی اسکردو احسان الحق نے بچے کے والد کو اپنے دفتربلایا جس پر شہری اپنے بچے کے ہمراہ...
امریکا میں ایک خاتون نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پروگرام چیٹ جی پی ٹی استعمال کرتے ہوئے ایک لاکھ ڈالر (2 کروڑ 81 لاکھ پاکستانی روپے) کا انعام جیت لیا۔ امریکی ریاست مشیگن کے شہر واینڈوٹ سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ ٹیمی کاروے نے مشیگن لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ ستمبر میں جب جیک پاٹ زیادہ تھا تب انہوں نے پاور بال ٹکٹ آن لائن خریدنے کا فیصلہ کیا۔ ٹیمی کاروے کا کہنا تھا کہ وہ پاور بال صرف تب کھیلتے ہیں جب جیک پاٹ بہت زیادہ ہوتا ہے اور اس بار جیک پاٹ ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھا لہٰذا انہوں نے ٹکٹ خرید لیا۔ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے پاور بال نمبر کے سیٹ سے متعلق...
ویب ڈیسک : پولیو ویکسین پلانے سے انکار کرنیوالے والد کو اسسٹنٹ کمشنر نے قائل کرکے والد کو بھی قطرے پلا دیے اسکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزاء رہا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان تاہم اسکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ...
انسداد پولیو مہم کے دوران ایک غیر معمولی اور متاثر کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک والد کی جانب سے بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے نہ صرف والد کو قائل کیا بلکہ اُسے عملی طور پر یہ باور کرانے کے لیے کہ پولیو ویکسین محفوظ ہے، خود اس کے سامنے قطرے پی کر والد کو بھی پلا دیے۔ واقعہ ضلع گانچھے میں پیش آیا جہاں ایک شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا تھا۔ والد کے خدشات اور تحفظات کو سننے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے بردباری سے اس کی بات سنی اور پھر اعتماد قائم کرنے کے لیے بچے کے سامنے والد کو ویکسین کے قطرے...
استنبول کی بلدیہ کونسل نے غزہ کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد کی ایک قرارداد اور استنبول و غزہ پٹی کو ’سسٹر سٹی‘ قرار دینے کے معاہدے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ نائب اسپیکر گوکھان گوموشداغ کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا، جہاں تمام سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے اس اقدام کی حمایت کی۔ سسٹر سٹی کا مطلب 2 شہروں کے درمیان طویل المدتی شراکت قائم کرنا ہے تاکہ ثقافتی تبادلے، باہمی تعاون، انسانی ہمدردی کی امداد، شہری ترقی اور سماجی منصوبوں کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ میں نسل کشی پر خاموش رہنے والا شریکِ جرم ہے، ترک صدر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل کر دیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو اور سواں سمیت مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے۔انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اداروں کی سفارش اور حکومت کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد انتہا پسند سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے وفاق سے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق...
—فائل فوٹو خیبرپختونخوا حکومت نے محکموں کو 23 ارب 77 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے۔محکمہ خزانہ کے مطابق فنڈز مالی سال26-2025 کی دوسری سہ ماہی کے تحت جاری کیے گئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز تعلیم، صحت اور روڈ سیکٹرز کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے لیے 2 ارب 47 کروڑ 63 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے لیے 3 ارب 1 کروڑ 46 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اعلیٰ تعلیم کے لیے 64 کروڑ 85 لاکھ 94 ہزار روپے جاری ہوئے ہیں۔محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق زراعت کے لیے 80 کروڑ 86 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں جبکہ محکمہ اوقاف کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں گے، جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔(جاری ہے) پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری...
—فائل فوٹو پنجاب حکومت نے پولیس افسروں کی شہادت اور املاک کی تباہی میں مبینہ طور پر ملوث جماعت پر پابندی کے لیے وفاق سے سفارش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیس افسران کی شہادت، سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں پر مقدمات چلیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے گا، قائدین کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے پنجاب: ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری، سزا میں اضافے کی بھی منظوری پنجاب...
فائل فوٹو محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ایک ماہ میں غیرقانونی اسلحہ جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کردیا گیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کے اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں گے، جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے اسٹاک کا معائنہ کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کی ہے۔اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق غیر قانونی اسلحہ رکھنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم، صحت اور...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہاں تو انکم ٹیکس نہیں دیتے، سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اب تو سیلاب کی وجہ سے یہ نا کہہ دیں کہ جو ٹیکس لگا ہے وہ بھی نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی، مختلف ٹیکس پیرز کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ سپر ٹیکس سیکشن چھ بی (اے) کے تحت ہی لگایا جا سکتا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک کون سا ٹیکس ائیر ہو گا، سادہ لفظوں میں پوچھوں تو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے جائزے پر معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کو 1.2 ارب ڈالرز ملیں گے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلیٹی (EFF) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالرز جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلیٹی (RSF) کے تحت 20 کروڑ ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سماجی شعبے کے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز میں اضافہ کرکے غربت میں کمی کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق تعلیم،...
ٹرمپ کے وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ امن کے لیے صدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے ہیں، اور ان کے اس وعدے پر شکر گزار ہیں کہ وہ اس انسانی المیے کو روکنے کے لیے مؤثر اقدام کریں گے۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی کے موقع پر ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ غزہ میں جاری نسل کشی کے خاتمے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو اپنی سب سے اہم ترجیح قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے غزہ امن سربراہ اجلاس: صدر ٹرمپ سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، گرمجوشی سے...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تنظیمات اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ہمارا ازلی دشمن بھارت ابھی تک اپنی سازشوں سے باز نہیں آیا، افغانستان جس پر ہمارے بے پناہ احسانات ہیں ہر نازک موقع پر پاکستان نے افغانستان کی ہر طرح مدد کی ہے، اس کی طرف سے ہماری سرحدوں پر حملہ افسوس ناک ہی نہیں شرم ناک بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وسیم ممتاز ایڈووکیٹ ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان، علامہ محمد فاروق خان سعیدی صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب، مولانا محمد ایوب مغل نورانی صدر جمعیت علمائے پاکستان جنوبی پنجاب، صاحبزادہ مفتی محمد عثمان پسروری رہنما تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان، سید محمد رمضان شاہ فیضی امیر جماعت اہل سنت...
مفتی عبدالرحیم صاحب پاکستان کےممتاز عالم دین، استاد اور ایک بہت اہم دینی مدرسہ جامعتہ الرشید کے سربراہ ہیں۔ مفتی صاحب کا تعلق دیوبند مکتب فکر کے بڑے اور کلیدی اسکالرز میں ہوتا ہے۔ میری خوش قسمتی ہے کہ ان کی شفقت حاصل ہے اور ہر ملاقات میں وہ خاصا وقت دیتے اور تفصیل سے گفتگو کرتے ہیں۔ چند ماہ قبل ان سے لاہور میں ملاقات ہوئی تو باتوں میں انہوں نے اچانک کہا، پاکستان کو بھارت سے بھی بڑا خطرہ افغانستان سے ہے۔ (یہ مئی کی پاک بھارت جنگ سے پہلے کی بات ہے۔) یہ بات سن کر میں چونک اٹھا۔ اس لیے بھی مفتی عبدالرحیم صاحب کا افغانستان سے بڑا گہرا تعلق رہا ہے۔ ان کی زندگی کا...
مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا،قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑا جائے گا، آئی جی پنجاب
آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا ہے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ لبیک کے پرتشدد اور مسلح احتجاج کا مقصد ملک کا امن و امان برباد، عوام کیلئے مشکلات کھڑی کرنا اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ غزہ کے مظلوم عوام سے کسی طور پر بھی اظہار یکجہتی قرار نہیں دیا جاسکتا جبکہ غزہ میں امن معاہدہ ہوچکا ہے جس سے وہاں کے مسلمان نہ صرف مطمئن ہیں بلکہ امن قائم ہونے پر اللہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام نہ ملنے پر وائٹ ہاؤس کا ردعمل سامنے آگیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس اسٹیون چیونگ نے اپنے بیان میں کہا کہ نوبیل کمیٹی نے ثابت کیا کہ وہ سیاست کو امن پر ترجیح دیتے ہیں۔ اسٹیون چیونگ نے کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، صدر ٹرمپ جنگیں ختم کرتے رہیں گے اور جانیں بچاتے رہیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے نوبیل امن انعام 2025 اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا جاتا ہے۔ نارویجن نوبیل کمیٹی کے مطابق ماریاکورینا مچاڈو...
وفاقی وزیر اطلاعات کے نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر الزامات پرڈی جی آئی ایس پی آر نے کیا کہا؟جانیے
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری سے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیاکہ وفاقی وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس میں نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خارجیوں سے رابطے کاکہا،کیا یہ سچ ہے؟ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ کون ہے جو کہہ رہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن نہیں ہونا چاہئے،کہاں سے یہ آواز آ رہی ہے، کون کہہ رہا ہے کہ آپریشن نہ کریں بات چیت کریں،وہ شخص کون ہے جوپوری اس کارروائی کو چلا رہا ہے کہ خارجیوں سے بات چیت کرلیں آپریشن بند کریں۔ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے...
اسکرین گریب ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے خارجیوں کے سہولت کاروں کو تین آپشنز دیے ہیں۔ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب اسٹیٹس کو نہیں چلے گا، جو شخص یا گروہ کسی مجبوری یا فائدے کی وجہ سے خارجیوں کی سہولت کاری کر رہا ہے اس کے پاس تین چوائسز ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’چوائس ون، سہولت کاری کرنے والا خوارجیوں کو ریاست کے حوالے کردے اور چوائس ٹو، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ مل کراس ناسور کو اپنے انجام تک پہنچائے۔‘انہوں نے چوائس تھری...
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ منظور کرنے کی مدت کے حوالے سے آئین میں کوئی شق موجود نہیں۔بیرسٹرگوہر نے کہا کہ گورنر سے مطالبہ ہے وزیر اعلیٰ کا استعفیٰ فوری منظور کریں۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گورنر یا وفاقی حکومت کو رکاوٹ نہیں ڈالنی چائیے، ماضی میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی بھی ان ہائوس تبدیلی ہوچکی ہے ،یہ جمہوری عمل ہے جسے مکمل ہونا چاہیے ،ہمارے ارکان اسمبلی متحد ہیں کوئی ان سے رابطہ نہیں کرے گا۔
چین نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے 6نکات پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھٹے کمیشن کے “قومی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی” کے ایجنڈے کے تحت خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا نئی افراتفری اور تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے ، یکطرفہ پسندی اور طاقتور ممالک کی بالادستی دن بدن بڑھ رہی ہے ، خودمختاری کی برابری اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے ، ...
اورکزئی حملے میں ملوث 30 خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیےگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب راحت اور 9 جوانوں کی شہادت میں ملوث دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز ملک بھر سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔یاد رہے کہ 2 روز قبل اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور سیکنڈ ان کمانڈ میجر سمیت 11 جوان شہید ہوگئے تھے جب کہ فورسز کی جوابی کارروائی میں 19 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی...
کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر ایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گورنر سندھ، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنرایسٹ و دیگر کے خلاف مقدمے کے اندراج سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گیلانی ریلوے سوسائٹی گلشن میں میرا گھر زیر تعمیر تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایسٹ، پولیس اور ریلوے حکام نے تعمیرات منہدم کر دیں، یہ تعمیرات گورنر سندھ اور ان کی اہلیہ کی ایماءپر گرائی گئی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ماتحت عدالت نے گورنر سندھ...
پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کی نااہلی سے خالی سینیٹ کی نشست پر الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے عرفان سلیم نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد ہمراہ تھی، سینٹ کی خالی نشست پر الیکشن 30 اکتوبر کو ہوگا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں انتقال اقتدار پرامن طریقے سے ہورہا ہے، نئے وزیراعلی کی نامزدگی بانی چیرمین کا فیصلہ ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی چیرمین کے فیصلے کے مطابق استعفی دیا۔ عرفان سلیم نے کہا کہ اگر انتقال اقتدار کو بدلنے کی کوشش کی گئی تو عوام سڑکوں پر نکلے گی، عوام کے فیصلے کو روندنے...
اس سال کا نوبل امن انعام 10 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ جنوری سے اب تک 7 جنگیں ختم کرنے پر یہ انعام کے حقدار ہیں۔ نوبل انعامات 1901 میں بانی الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق شروع کیے گئے، تاکہ سائنس، ادب، طب، معیشت اور امن کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات کو سراہا جا سکے۔ مزید پڑھیں: نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری نوبل انعامات مختلف ادارے دیتے ہیں: رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز (فزکس، کیمسٹری، اکنامکس) نوبل اسمبلی، کارولنسکا انسٹیٹیوٹ (میڈیسن) سوئیڈش اکیڈمی (ادب) ناروے کی نوبل کمیٹی (امن) مزید پڑھیں: جمی کارٹر دوبارہ صدر کیوں منتخب نہ ہوسکے تھے، نوبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے 2 ادویات کو جعلی قرار دیتے ہوئے انہیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ڈریپ کی جانب سے آج جاری بیان میں کہا گیا کہ ایفاسٹن (Efaston) اور پیرا کیئر (پیراسٹامول) میں فعال جزو موجود نہیں ہے۔ڈریپ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’ایسی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں کیونکہ یہ علاج میں ناکامی، بیماری بڑھنے اور جان لیوا نتائج تک کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر اُن مریضوں کے لیے جو ان ادویات پر اہم علاج کے لیے انحصار کرتے ہیں۔ عوام کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ان مبینہ ادویات کا استعمال نہ کریں۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ صارفین...
پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بدھ کے روز دو ادویات کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے ان کی ضبطی کے احکامات جاری کر دیے۔ اتھارٹی کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایفاسٹن گولی یعنی ڈائیڈروجیسٹرون 10 ملی گرام اور پیرا کیئر سسپنشن 60 ملی لیٹر یعنی پیراسیٹامول 120 ملی گرام فی 5 ملی لیٹر میں فعال اجزا موجود نہیں پائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تیار شدہ کھانسی کے شربت میں زہریلا مواد شامل، ڈریپ کا کریک ڈاؤن نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس طرح کی جعلی ادویات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرہ ہیں، کیونکہ یہ علاج کی ناکامی، بیماری میں شدت، یا جان لیوا نتائج کا سبب بن سکتی ہیں، خصوصاً ان مریضوں کے لیے جو ان دواؤں پر علاج...
عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات پارٹی کو جاری کر دیئے ہیں۔ عمران خان کی جانب سے سہیل آفریدی کو نیا وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے فوکل پرسن رائے سلمان نے بتایا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پارٹی رہنماؤں کو احکامات دیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے شہر بریلی میں مودی حکومت کے زیر اثر ہندوتوا نظریے کی انتہا نے ایک بار پھر مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کانپور سے شروع ہونے والے "آئی لو یو محمد (ص)" احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر احتجاج روکنے کی آڑ میں اتحادِ ملت کونسل کے رہنماؤں اور دیگر مسلمانوں کی املاک کو بلڈوزر سے مسمار...
افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششیں ناقابلِ قبول: ماسکو فارمیٹ کا مشترکہ اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز ماسکو(آئی پی ایس )روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، جس کے مشترکہ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی انفرا اسٹرکچر کی کوششوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ افغان سرزمین کسی ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ نہ بنے۔منگل کو روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا، جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی جب کہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں افغانستان میں فوجی ڈھانچے یا انفرا اسٹرکچر کی کسی بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں،...
جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی بلے باز تزمین برٹس نے کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ گزشتہ روز اندور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں تزمین برٹس نے شاندار سنچری اسکور کی۔ یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی مجموعی طور پر ساتویں اور رواں برس پانچویں سنچری تھی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے آسٹریلیا کی میگ لیننگ اور بھارت کی سمرتی مندھانا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ تزمین برٹس ویمنز کرکٹ میں ایک کلینڈر ائیر میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریز بنانے والی پلیئر بن گئیں۔ Five centuries, one unforgettable year ???? Tazmin Brits sets a new benchmark in women's ODIs ????????#NZvSA #WorldCup2025 pic.twitter.com/NSog67TISF — Wisden (@WisdenCricket)...
امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شکاگو کو ’جنگی علاقہ‘ قرار دیتے ہوئے شہر میں وفاقی فوجیوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ مقامی ڈیموکریٹ رہنماؤں کی سخت مخالفت کے باوجود کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے دفاع میں کہا کہ شکاگو واقعی جنگی زون بن چکا ہے۔ مزید پڑھیں: حماس نے امن منصوبے پر عملدرآمد سے انکار کیا تو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے، ٹرمپ کی دھمکی ادھر ریاست الینوائے کے گورنر جی بی پرٹزکر نے الزام لگایا کہ ریپبلکن رہنما جان بوجھ کر افراتفری پیدا کر رہے ہیں تاکہ فوجی مداخلت کا جواز بنایا جا سکے۔ فیڈرل کورٹ نے اس سے قبل اوریگن میں ایسی ہی تعیناتی کو غیر...
بلوچستان کے علاقے کورکی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پُرامن لوگوں پر حملہ کردیا. دہشتگردوں اور قبائل میں جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے علاقے کورکی میں مقامی قبائل کے اصرار کے باوجود دہشتگردوں نے علاقہ خالی کرنے سے انکار کیا۔کلی آدم زئی کور کی خواتین نےقراآن کا واسطہ دیکر دہشتگردوں کو جانے کےلیے بھی کہا،دہشتگردوں نے کورکی میں مقامی خواتین کو مسلسل ہراساں کیا۔دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظر مقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ کیا. جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور مقامی قبیلے کا ایک فرد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کے پیش نظرمقامی قبائل نے اپنے دفاع کا فیصلہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کی لگن، محنت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ اور نوجوان نسل کی کردار سازی میں اساتذہ کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ دینِ اسلام نے معلم کو عظیم درجہ عطا کیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود فرمایا کہ “مجھے معلم بنا کر مبعوث کیا گیا۔” اسلامی تعلیمات میں حصولِ علم اور اساتذہ کے احترام کو بنیادی اصول قرار دیا گیا ہے۔ یہی...
پاکستان پیپلزپیپلز پارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے متنازعہ کینال منصوبے کے حوالے سے دیے گئے ریمارکس کو سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین قرار دیا ہے۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ مریم نواز کے بیانات کا نوٹس لیں اور پارٹی پالیسی واضح کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کینالز منصوبہ ختم ہونے کے باوجود سندھ میں احتجاج کیوں جاری ہے؟ نثار کھوڑو نے کہا کہ سی سی آئی ایک آئینی فورم ہے جس نے متنازعہ کینال منصوبے کو متفقہ طور پر مسترد کیا ہے اور جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کرتے، کوئی کینال منصوبہ...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکائو نٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دئیے ۔وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائونٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکائو نٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر...
حکومت نے کچھ اختیاری تبدیلیوں کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ وفاقی ملازمین کو اپنی پنشن کے لیے تنخواہ کا 10 فیصد حصہ جمع کرانا ہوگا، تاکہ وہ عوامی خزانے کی جانب سے 12 فیصد وصول کرنے کے لیے اہل بن سکیں، یہ عمل نئے متعارف کرائے گئے ’کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم‘ کے تحت ہوگا، یوں کل مشترکہ حصہ 22 فیصد ہوگا، جو نئے شامل ہونے والے ملازمین کے لیے پرانے پنشن نظام کی جگہ لے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ خزانہ (ایم او ایف) نے فیڈرل گورنمنٹ ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن (ایف جی ڈی سی) پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کر دیے ہیں، جو پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت بنائے گئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی تنظیم کا سابق صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ شامی ہیومن رائٹس آبزرویٹری کے مطابق زہر خورانی کے بعد بشارالاسد کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیرعلاج ہیں اور حالت اب بہتر ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے کا مقصد روسی حکومت کو شرمندہ کرنا اور ملوث ٹھہرانا بتایا گیا ہے۔ بشارالاسد سے صرف بھائی ماہرالاسد کو اسپتال میں ملاقات کی اجازت ملی۔ دوسری جانب روس نے تاحال بشارالاسد پر حملے یا زہر دینے کے الزامات پر ردعمل نہیں دیا ۔ یاد رہے کہ بشارالاسد کو 10ماہ پہلے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں سیاسی پناہ ملی تھی۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے۔ سلواکیہ نے 2018 ء کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کورونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2عدد ایف 16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، ایک سنگل سیٹ اور ایک ڈبل سیٹ مغربی سلوواکیہ کے ملاکی ایئر بیس پر اترے۔ یہ طیارے تکنیکی منظوری کے بعد تربیتی پروازیں شروع کر دیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کا مطلب ہی اضافی ٹیکس ہے، اس کو اور کیا واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے وقفے کے بعد دلائل دیے۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ انکم ٹیکس کی شق 99 ڈی میں ترمیم پر باقی ہائی کورٹس سے فیصلہ ہوچکا ہے؟ مختلف ٹیکس پیئر کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ترمیم خارج کر دی ہے جبکہ اسلام آباد اور...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے پارکنگ تنازع سے متعلق کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کریں لیکن کام تو کسی قانون کے تحت کریں۔ نجی ڈپارٹمنٹل اسٹور کی مختلف برانچز سے چارجڈ پارکنگ کی وصولی کے تنازع سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو کیس واپس لینے کے لیے مہلت دیدی۔ دورانِ سماعت درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کے ایم سی نے راشد منہاس روڈ پر اسٹور کو پارکنگ کی اجازت دی تھی، کے ایم سی کو ماہانہ بنیاد پر پارکنگ کی مد میں ادائیگی کرتے ہیں اور اب گلشن اقبال ٹاؤن نے بھی پارکنگ و دیگر کی مد میں ادائیگی کا چالان بھیجا ہے۔ کراچی وسطی کی ٹاؤن انتظامیہ نے...