2025-11-03@02:34:23 GMT
تلاش کی گنتی: 167

«افغان جرگہ»:

    اویس کیانی: صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف نے سابق رکنِ قومی اسمبلی بیرسٹر عثمان ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئےاہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔نواز شریف نے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ مسلم لیگ (ن) دکھ کی اس گھڑی میں بیرسٹر عثمان ابراہیم اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔ فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
    گوہاٹی میں کھیلے گئے خواتین ون ڈے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رنز سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ کی شاندار سنچری نے پروٹیز کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی وولوارڈٹ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 143 گیندوں پر 169 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں خوبصورت ڈرائیوز اور جاندار شاٹس شامل تھے۔ وولوارڈٹ اور تزمین برِٹس نے 116 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی جس نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ بعد ازاں مریزانے کیپ، کلوی ٹرائن اور نادین...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے، پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ، ممکنہ افغان آبی ذخیرہ گاہیں پاکستان کیلئے سالانہ 3ایم اے ایف پانی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ طالبان بڑے ڈیم بنانیکی صلاحیت سے فی الحال محروم، بھارتی مالی امداد و سیاسی مقاصد کے خدشات، ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کابل دریا کے نظام پر ڈیم یا بیراج کی تعمیر پاکستان کے لیے اوائلِ خریف (اپریل تا جون) کے دوران پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق افغانستان کنڑ اور کابل دریاؤں پر 2.5 سے 3 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر...
    جسٹس سوریا کانت نے خبردار کیا کہ اے آئی پر ان کاموں میں بھروسہ کرنے میں احتیاط برتنی چاہیے جن میں فیصلہ، تخلیقی صلاحیت یا پیش گوئی کی ضرورت ہو۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا کے سینیئر جج جسٹس سوریا کانت نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی عدلیہ اور عدالتی انتظامیہ کے لئے ایک طاقت بن چکی ہے۔ کبھی کاغذات سے بھرے عدالتی دفاتر اب ایسے ڈیش بورڈز سے بدل رہے ہیں جو حقیقی وقت میں مقدمات کی پیشرفت کو ٹریک کرتے ہیں، یہ شفافیت اور کارکردگی میں بے مثال اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی ہماری پہنچ کو بڑھاتی ہے اور ہماری صلاحیتوں کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں زیادہ مؤثر طریقے سے کام...
    وزیراعلی سہیل آفریدی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی، وکلا اور اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ ڈان نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹرگوہر، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی، جنید اکبر، اسد قیصر و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر اظہارِ افسوس اور شہید پولیس اہلکاروں کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی، اجلاس کے شرکا نے پولیس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے صوبائی اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علما، مشران، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، جنید اکبر، اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور حالیہ ہنگو بم دھماکے کے واقعے پر شرکاء کا اظہارِ افسوس اور شہید پولیس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-23 اسلام آباد(مانیڑرنگ ڈیسک ) وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی جگہ 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔جاوید حنیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت تجارت نے کراچی میں ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام پر بریفنگ دی۔وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا کہ کراچی سٹی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی سمری تیار کی گئی ہے، کراچی میں 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی تجویز آئی ہے۔وزارت تجارت کے حکام نے شرکا کو آگاہ کیا کہ ضلعی چیمبرز آف کامرس...
    پشاور: دیر لوئر میں سوزوکی پک اَپ کے گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بلو رباط درہ میں سوزوکی پک اَپ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری تھی۔ حادثہ میں 3 افراد جاں بحق جاں بحق ہوئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسر جانب، دیر لوئے کے علاقے مسیکنی میں اسکول وین بھی کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 طلباء زخمی ہوگئے۔ زخمی طلباء کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    راولپنڈی: پاکستان نے دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے، مہمان ٹیم جنوبی افریقا دوسرے ٹیسٹ میں بھی ٹاس جیتنے میں ناکام رہی۔ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک کھلاڑی کی تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا جو آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پچ تھوڑی سی خشک لگ رہی ہے، لیکن ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کیسی کھیلے گی اور ہم نے یہاں کافی عرصے سے نہیں کھیلا، اس لیے بہتر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو ضلع خیبر میں جرگہ بلایا لیا، عوام کی زندگی اور ان کے مستقبل کا فیصلہ صوبے کے لوگ خود کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی بند کمروں کے فیصلوں کو عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، قیام امن کے لیے  25 اکتوبر کو ضلع خیبرتحصیل باڑہ میں جرگہ ہوگا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جرگہ میں تمام سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قبائلی عمائدین، مشران...
    افغانستان میں سیاسی و انتظامی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے نائب، عبداللہ مختار کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے مختار کی جگہ محمد وزیر کو نیا نائب وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہے، جنہوں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ نئی تعیناتی کی تقریب میں سراج الدین حقانی خود موجود نہیں تھے، البتہ ان کے قریبی ساتھیوں نے تقریب میں شرکت کی۔ اس غیرموجودگی کو افغان حلقوں میں خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پاکستان نے 11 اور 12 اکتوبر اور پھر 14 اور 15 اکتوبر کی درمیانی شب افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے پاک-افغان سرحد پر بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کی بلا اشتعال کارروائیوں کا مقصد پاکستان-افغانستان سرحد کو غیر مستحکم کرنا اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان پرامن ہمسائیگی اور تعاون پر مبنی تعلقات کی مجموعی روح کو جھٹلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف سرحد پر حملوں کو موثر طریقے سے پسپا...
     سٹی42: ارضِ سندھ  کی قدیم بستی گڑھی یاسین کے جلیل القدر فرزند آغا سراج درانی کی وفات پر ملک بھر میں سیاسی حلقوں میں اور عوام شہریوں میں گہرے دکھ اور سوگ کی کیفیت طاری ہو گئی۔ آغا سراج درانی نے بہت طویل عرصہ پاکستان کی سیاست میں شاندار مثبت کردار ادا کرنے کے بعد آج داعیِ اجل کو لبیک کہا۔ سندھ اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما آغا سراج درانی طویل عرصہ سے صاحبِ فراش تھے۔ وہ کراچی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔  کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے ریسٹورنٹس پر پابندی آغا سراج درانی کو ایک ماہ پہلے برین ہیمرج ہوا تھا اور انہیں ہسپتال میں داخل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نےسابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آغا سراج درانی کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ مرحوم آغا سراج درانی ہمارے عزیز بھائی تھے ان کے جانے پر دل غمگین ہے، غم کی اس گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی باوقار، شفیق اور مخلص رہنما...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) اپنے تعزیتی بیان میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک باوقار، شائستہ اور سیاسی روایات کے پاسدار رہنما تھے جنہوں نے جمہوری عمل کے استحکام اور سندھ کی عوامی نمائندگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت اور تمام کارکنان سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) بدھ کو جاری بیان میں پروفیسر احسن اقبال نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آغا سراج درانی کا انتقال ملک کے سیاسی و پارلیمانی حلقوں کے لیے بڑا نقصان ہے، انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، ان کی خدمات کو ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی ایک مدبر، اصول پسند اور کہنہ مشق سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوریت کے استحکام اور پارلیمانی روایات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ سید غلام مصطفیٰ شاہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے، ان...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں اسپیکر نے کہا کہ آغا سراج درانی کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سردار ایاز صادق نے آغا سراج درانی کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ایک مدبر اور زیرک سیاست دان تھے جنہوں نے جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمانی روایات کی مضبوطی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا سراج درانی...
    DOHA: قطر نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل، بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کریں۔ قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قطر پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو خطے کے امن و امان کے لیے خطرہ سمجھتا ہے، اور دونوں برادر ممالک پر زور دیتا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا پرامن حل نکالیں۔ قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)  کی جانب سے نامزد کردہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نہیں بنایا جائے گا اور پی ٹی آئی خود ان کا نام تبدیل کرے گی۔میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ان کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اندر شدید اختلافات پائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ذرائع نے بتایا ہے کہ  سہیل آفریدی وزیراعلیٰ نہیں بنیں گے، پی ٹی آئی کل تک وزیراعلیٰ کے لیے نیا نام فائنل کرے گی جبکہ اپوزیشن بھی اپنا امیدوار سامنے لانے پر غور کر رہی ہے۔ندیم افضل...
    امریکی ’ایچ ون بی‘ کی جگہ چین کا لانچ کردہ ’کے ویزا‘ کیا ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز دنیا بھر میں ہنر مند افراد کے لیے مواقع حاصل کرنے کی دوڑ ہمیشہ جاری رہی ہے۔ کبھی امریکا اس میدان میں سب سے آگے تھا، لیکن اب چین بھی اپنی پالیسیوں کے ذریعے بڑی تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکا نے اپنے مشہور ایچ ون بی ویزا کی فیس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے، جبکہ چین نے ایک نیا اور سہل پروگرام ’کے ویزا‘ لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چین دنیا کے بہترین ٹیلینٹ، بہترین دماغوں کو اپنی طرف راغب کرنے کا عندیہ دے رہا ہے۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی،ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکااظہارکیاہے۔(جاری ہے) منگل کویہاں جاری تعزیتی بیان میں وفاقی وزیرنے کہا کہ مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، ان کے انتقال سے امہ ایک عظیم دینی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اسلامی تعلیمات کے فروغ میں مفتی اعظم کا کردار ناقابل فراموش ہے، پاکستانی عوام سعودی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرنے مرحوم کے ایصال ثواب اور لواحقین و امت مسلمہ کیلئے صبر کی دعابھی کی...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) ترجمان پاک فوج احمد شریف چوہدری نے جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے منظم اقدامات کئے گئے ہیں، افغان مہاجرین کےانخلاکی ڈیڈلائن میں متعدد بارتوسیع کی۔ ڈائریکٹرجنرل (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ غیرقانونی افغان باشندے دہشتگردی اورسنگین جرائم میں ملوث ہیں، افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاپسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل...
    ملائیشیاء میں سیرت النبی(ص) کانفرنس سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ہر جگہ جنگیں ختم کرانے کے دعوے کر رہے ہیں مگر اسی امریکہ نے اسرائیل کو فلسطین میں قتل عام کا لائسنس دے رکھا ہے اور ایران پر بلا جواز حملہ کیا۔ مسلم ممالک میں امریکی مداخلت اس حد تک بڑھ گئی ہے کہ انہیں اپنے آئین و قانون کے مطابق فیصلوں سے روک دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد ؐکا لایا ہوا نظام ہی دنیا کو انتشار اور فساد سے بچا سکتا ہے، اسلام ہمدردی اور خیر خواہی کا دین ہے، مسلمان دنیا میں امن کے قیام کیلئے قربانیاں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-06-10 ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سیزنل فلو ویکسین کے لیے آن لائن بکنگ کا اعلان کردیا گیا۔ وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سیزنل انفلوئنزا ویکسین اب موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزارت کے مطابق  ویکسین مؤثر طریقے سے انفیکشن کی شدت کو کم کرتی ہے ساتھ ہی انتہائی نگہداشت کی ضرورت کو کم کرتی ہے، اور موسمی انفلوئنزا سے وابستہ اموات کی شرح کو کم کرتی ہے۔ وزارت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سب سے زیادہ خطرے والی دائمی بیماریوں میں مبتلا افراد، مدافعتی ادویات لینے والے، 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد، 6ماہ سے 5سال کے بچے، حاملہ خواتین، موٹاپے کے شکار افراد...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ضلع دیر لوئر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن کے...
    خرلاچی بارڈر ٹرمینل، کرم (KBT) پر پاک فوج کے تعاون سے پاک افغان سرحدی جرگہ منعقد ہوا، جسے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور خیرسگالی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس جرگے میں دونوں ممالک کے عمائدین، مشران اور تاجروں نے شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ افغان وفد نے خرلاچی بارڈر ٹرمینل پر قائم پاک افغان بھائی چارہ اسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس اسپتال کو افغان شہریوں کے لیے پاکستان کی طرف سے انسانی ہمدردی کی ایک بہترین مثال قرار دیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خیرسگالی اور عملی...
    کولمبو میں ایک المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاحوں سے بھری ایک بس پہاڑی علاقے میں بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 18 زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ سری لنکا کے صوبہ اوا (UVA) کے سیاحتی قصبے ایلا کے قریب پیش آیا۔ بس رات گئے ایک دوسری گاڑی سے ٹکرائی اور قابو سے باہر ہو کر تقریباً ایک ہزار فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ پولیس حکام کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی افراد کے ساتھ غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل...
    کابل: افغانستان میں 6 شدت کے خوفناک زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی ہے۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق زلزلے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ افغان ہلال احمر نے بتایا کہ زلزلے میں اب تک 3251 افراد زخمی جبکہ 8 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ افغان سرکاری میڈیا کے مطابق سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان صوبے کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا، جس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹس کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ...
    افغانستان میں 6 شدت کے خطرناک زلزلے  کے نتیجے میں اموات کی تعداد 1124 تک جا پہنچی ہے جبکہ 3251 افراد زخمی ہوئے ہیں اور 8 ہزار سے زائد مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ افغان ہلال احمر کے مطابق زلزلے سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ کنڑ میں ہوا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ رات 11 بجکر 47 منٹ پر آیا، اور تقریباً 20 منٹ بعد اسی علاقے میں 4.5 شدت کا ایک اور جھٹکا بھی محسوس کیا گیا جس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ یہ حالیہ برسوں میں...
    راولپنڈی: 7 سالہ بچی کی قبر سے چھیڑ چھاڑ کے معاملے میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کی میت اپنی اصل جگہ  سے ہلی ہوئی ہے۔ تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ کے خان کالونی قبرستان میں 7 سالہ بچی علینہ کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ  کے معاملے میں آج  قبر کشائی کی گئی۔  واضح رہے کہ  قبرستان میں چند دن قبل دفنائی گی 7 سالہ بچی کو قبر سے مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ  کی گی تھی ، جس کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ بچی کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ گرجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 کا رہائشی ہوں۔ 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی، تدفین خان کالونی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے وزارتِ داخلہ میں اہم انتظامی ردوبدل کرتے ہوئے سینئر بیوروکریٹ کی جگہ ایک حاضر سروس فوجی افسر کو ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا ہے، جسے ملک میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات میں سول و عسکری اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پیر کے روز ایک حاضر سروس میجر جنرل کو وزارتِ داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری کے اہم عہدے پر تعینات کردیا، یہ عہدہ روایتی طور پر سینئر سول افسران کے پاس ہوتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ میجر جنرل نور ولی خان ایچ آئی (ایم) کو ایڈیشنل سیکریٹری (بی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع خصوصاََ ضلع بونیر میں سیلابی ریلے سے 78 اور صوبے بھر میں کل 146 افراد کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف سانحات میں 146 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل رنجیدہ ہے، مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں، مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر نے کہا کہ متاثرین کے کرب...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے نئے رولز باقاعدہ طور پر نافذ کردیے۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ نئے رولز عہدِ حاضر کے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیے گئے ہیں۔ رولز کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ کے ججز جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے اپنی تجاویز مرتب کرنے سے قبل سپریم کورٹ کے ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار اور دیگر قانونی بارز سے مشاورت کی۔ بعد ازاں یہ تجاویز عدالت عظمیٰ کے فل کورٹ کے سامنے پیش کی گئیں، جس...
    سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سپریم کورٹ میں 1980 کے رولز کی جگہ 2025 کے رولز باقاعدہ لاگو کردئیے گئے۔سپریم کورٹ کے جاری اعلامیے کے مطابق یہ رولز عہد حاضر کے جدید تقاضوں کے مدنظر رکھ کر بنائے گئے ہیں۔ رولز تشکیل کے لیے جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ تشکیل کردہ کمیٹی نے سپریم کورٹ ججز، پاکستان بار، سپریم کورٹ بار سمیت دیگر بارز سے بھی مشاورت کی۔ کمیٹی کی تجاویز کو سپریم کورٹ کی فل کورٹ کے سامنے رکھا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے،ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،کے ایم سی اور ایس بی سی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 2000میں عمارت بنی ، ابتک آپ نے کیا کارروائی کی؟ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہاکہ معاملہ ابھی نوٹس میں آیا، عدالتی حکم پر کارروائی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور کی میزبانی میں امان و امان سے متعلق جرگہ ہوا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہا امن کے لئے حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہیں۔ امن ہوگا تو ترقی ہوگی۔ افغانستان سے مذاکرات کیلئے تمام سٹک ہولڈرز پر مشتمل بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے۔ جرگے کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ عوام کے روزگار افغانستان سے تجارتی راستے کھولے جائیں کرم کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔
    راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے فیصلہ پر غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی سدرہ بی بی قتل کیس میں نئی بڑی پیش رفت ہوئی ہے، تفتیشی ٹیم نے قتل کا فتویٰ جاری کرنیوالے جرگہ کے سربراہ عصمت خان سے واردات میں استعمال کی جانے والی کلاشنکوف گھر سے برآمد کر لی۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے سدرہ بی بی دوسری شادی کرکے مظفر آباد آزاد کشمیرگئی، وہ ساتھیوں ہمراہ کلاشنکوف لیکر مظفر آباد دوسرے شوہر عثمان کے گھر داخل ہوا،خواتیں اور افراد کو یرغمال بنا کر کمرہ میں چھپی سدرہ کو نکالا، اسلحہ نوک پر راولپنڈی لایا اور اپنے سامنے قتل کرایا، قتل کا فتویٰ میں نے جرگہ میں...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے افغانستان سے رابطہ کاری ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر، اورکزئی کے قبائلی جرگوں کے بعد وزیراعلیٰ ہائوس میں باجوڑ جرگہ بلایا گیا ، جرگے میں قبائلی عمائدین اور دیگر  اسٹیک ہولڈرز سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مرحلہ وار جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، گرینڈ جرگے میں پائیدار امن...
    قافلے کو روکا گیا تو جگہ جگہ دھرنے ہونگے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجائے، امیر جماعت اسلامی کا انتباہ تحفظ کی بات کرنے نکلے ہیں،جمہوری قوتوں کا راستہ روکنے کا مطلب دہشت گردوں ، قوم پرستوں کو طاقت دینا ہے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے جگہ جگہ‘‘حق دو بلوچستان کو‘‘لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے ٹینکرز کھڑے کرکے رکاوٹیں ڈالنے اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے حالات خراب کرنے کی کوشش کی مگر کارکنوں نے پر امن رہتے ہوئے حکومتی رکاوٹوں کو ہٹایا اور اپنا سفر جاری رکھا۔ملک میں آئینی اور جمہوری حکومت ہوتی توسیاسی کارکنوں کا جگہ جگہ استقبال کرتی۔ہم لانگ مارچ کے شرکاء کی سیاسی جدوجہد کو سلام پیش کرتے...
    لاطینی امریکی ملک پیرو میں مسافر بس پہاڑی سڑکوں پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر کئی فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خوفناک حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے دور ایک دشوار گزار علاقے میں پیش آیا۔ دشوار گزار راستوں کے باعث ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔ بس حادثے میں 30 مسافر زخمی بھی ہوئے جن میں سے 12 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ پیرو میں پہاڑی راستوں پر اس نوعیت کے حادثات عام ہیں، جہاں خراب سڑکیں، تیز رفتار ڈرائیونگ اور حفاظتی انتظامات کی کمی حادثات...
    راولپنڈی: موٹر وے ایم ٹو چکری انٹر چینج کے قریب نجی کمپنی کی مسافر بس حادثے کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگری جس کے سبب 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ نجی کمپنی کی بس راولپنڈی سے ملتان جا رہی تھی، روڈ سلپری ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بس پر قابو نہ پا سکا اور بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں پانچ افراد شدید اور 12 معمولی زخمی ہیں، تمام زخمیوں کو ایف ڈبلیو او اور 1122 کی ایمبیولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو چکوال لے جایا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کی جانب سے...
    چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتا افراد کے معاملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد شہید کیے جانے کے دلخراش واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا اس بے رحمی سے قتل انسانیت سوز اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ وفاقی وزیر نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کرے گی تاکہ ملک میں امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
    راولپنڈی: موٹر وے پر پھسلن کے باعث کوسٹر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے  میں 17 مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر گہرائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 6 افراد کو اسلام آباد کے پمز اسپتال جب کہ 5 زخمیوں کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا،...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں سندھ کے سینئر وزیر نے بتایا کہ سندھ بھر میں 740 خستہ حال عمارتیں موجود ہیں جن میں سے 51 عمارتیں ’انتہائی خطرناک‘ حالت میں ہیں، ان میں سے 11 عمارتیں خالی کروالی گئی ہیں، جب کہ باقیوں کو 48 گھنٹوں میں خالی کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں تاکہ مکینوں کی جانیں محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے شہر کی انتہائی مخدوش 51 عمارتیں گرانے کے فیصلے کے بعد سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ ہر خستہ حال عمارت میں رہنے والے افراد کو متبادل رہائش فراہم کرے۔ کراچی کے گنجان آباد علاقے لیاری میں گزشتہ...
    امریکی ریاست ٹیکساس میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی۔ مقامی حکام نے بتایا کہ ٹیکساس میں گوادالوپے دریا کے کنارے شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک سیلاب آ گیا، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی۔ مرنے والوں میں 28 بالغ اور 15 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سمرکیمپ سے 27 لڑکیوں سمیت کئی افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے ساڑھے آٹھ سو سے زائد افراد کو ریسکیو کرلیا گیا امریکی صدرکا کہنا ہے ٹرمپ انتظامیہ ٹیکساس انتظامیہ کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے ۔ میلانیا اورمیں سانحے سے متاثرہ ہونے والے تمام خاندانوں کے لیے دعاگو ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے طوفانی سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے...
    سٹی42: عاشورہ کے لئے اپنے گھروں کو جانے والوں کے ہجوم کے سبب لاہور کے لاری اڈے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بھی  گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ ٹرینوں میں  مسافروں کا ہجوم اس قدر بڑھا کہ لوگوں نے بوگیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کیا۔  آج شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بھی  بوگیاں مسافروں کے لئے لئے  کم پڑ گئیں اور مسافر  گھروں تک پہنچنے کے لئے بوگیوں کی چھت اور انجن پر سوار ہوگئے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری  لاثانی ایکسپریس نارووال سے ہو کر  سیالکوٹ جاتی ہے آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں معمول کے مطابق صرف تین تھیں جبکہ مسافروں کی تعداد  10 بوگیوں کے برابر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر شہر میں میونسپل افسران اور کام چور صفائی عملے کی وجہ سے شہری و تجارتی علاقوں میں صفائی و ستھرائی کی صورتحال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے شہر میں جگہ جگہ گندگی کچرے کے ڈھیر جبکہ کئی علاقوں میں نکاسی آب کا سٹم مفلوج رہنے کی وجہ سے گندے پانی کا جمع ہونا بھی معمول بنتا جارہا ہے بلدیہ سکھر کے سینٹری اسٹاف کی رشوت کے عوض ویزا پالیسی، متعلقہ محکموں کے افسران کی خاموشی کی بدولت شہر کے تجارتی و کاروباری مراکز کے بعد شہر کی مصروف ترین سڑکوں سمیت رہائشی علاقوں کی گلیاں بھی گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہے سندھ کا تیسرا بڑا شہر گندگی کے ڈھیروں کے باعث...
    کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نشے کے عادی افراد کےلیے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں۔کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے حلف اٹھا لیا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عہدے داروں سے حلف لیا۔حلف برداری کے بعد میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشے کے وہ عادی افراد جو لاعلاج ہیں انہیں بھی رہنے کا حق ہے، کے ایم سی کے پاس منگھو پیر میں جگہ موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیے وفاقی حکومت بار بار کراچی کو نظر انداز کر رہی ہے: مرتضیٰ وہاب انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو رہنے کے ساتھ ساتھ کھانے کی...
    —فائل فوٹو گلگت بلتستان میں کار گہری کھائی میں جاگری، جس کے  نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق روندو میں شاہراہ بلتستان پر شوت نالے کے قریب کار موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جا گری، کار میں سوار دونوں افراد جاں بحق ہوگئے۔  مانسہرہ: کار گہری کھائی میں جا گری، میاں بیوی جاں بحق ریسکیو کے مطابق سیاحوں کی کار کار کاغان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کھائی سے نکال لیا ہے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع کھرمنگ سے بتایا گیا ہے جبکہ کار میں سوار افراد اسکردو سے گلگت جا رہے تھے۔
    کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ، ضلعی و ریجنل انتظامیہ، پاک فوج اور حساس اداروں کے افسران سمیت ضلع کوہاٹ، کرم، اورکزئی، ہنگو کے سیاسی نمائندگان، تاجر برادری، اہل سنت و اہل تشیع کے جید مشران اور معززینِ شہر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں محرم الحرام کے پُرامن انعقاد کیلئے ڈویژن بھر افسران اور مشران کے گرینڈ جرگہ میں باہمی تعاون پر اتفاق ہو گیا۔ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں ماہ محرم الحرام کے پُرامن انعقاد اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ایک گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمشنر کوہاٹ معتصم باللہ، ریجنل پولیس آفیسر عباس مجید مروت، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ، ضلعی و ریجنل انتظامیہ، پاک...
    لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ ، بیٹی جاں بحق معمولی بارشوں میں جگہ جگہ ٹریفک جام کے مناظر ، انتظامیہ غائب کراچی میں ہونے والی بارش میں 2دنوں کے دوران مختلف حادثات میں 8افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ۔ منظور کالونی گلی نمبر 1میں گھر کی چھت گرنے سے 1بچہ جاں بحق جبکہ باپ اور ایک بیٹا زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 11جے میں گھر میں کرنٹ لگنے سے 40 سالہ گلفام جاں بحق ہوگیا جبکہ گولیمار فردوس کالونی میں دکان میں...
    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ مرکز موسیٰ خیل سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کے باعث علاقے میں 2 مکانات مکمل طور پر منہدم ہو گئے جبکہ 3 کو جزوی نقصان پہنچا۔ مکانات کے گرنے سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زلزلہ کیوں آتاہے؟ زلزلہ کیوں آتاہے؟ اس کی کیاسائنسی وجوہات ہیں، ماہرین ارضیات اس بارے میں کیاکہتے ہیں؟ زیر زمین ارضیاتی پلیٹیں یا بڑی بڑی چٹانیں جب شدید دباؤکے تحت ٹوٹتی اور سرکتی ہیں تو زمین کی سطح پر اس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جاں بحق افراد کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں سیاحوں کی اموات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے ۔(جاری ہے) جاری اعلامیہ کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے واقعہ میں لاپتہ افراد کی جلد تلاش مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ، انتظامیہ و ریسکیو اداروں کو دریاؤں و ندی نالوں کے قریب حفاظتی تدابیر مزید مربوط بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرِ...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ گوجرخان کے علاقے چنگا میرا کے مقامی قبرستان میں رات کی تاریکی میں قبر کھود کر میت کو نکال کر دوسری جگہ دفن کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے تین نامزد اور دس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق محمد اشفاق نامی بزرگ جو 3 مارچ کو وفات پا گئے تھے انہیں ورثا نے چنگا میرا قبرستان میں دفن کیا تھا۔ متوفی کے عزیز کامران ساجد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ موضع پڑی میں اپنے گھر موجود تھا کہ محمد نذیر نامی شخص نے اطلاع دی کہ رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے آپ کے سسر کے بھائی محمد اشفاق...
    14 جون 2025 کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 4 منٹ پر ہندوکش ریجن، افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زمین میں 122 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں واقع تھا، جس کے زمینی محددات 36.19 درجے شمالی عرض البلد اور 70.50 درجے مشرقی طول البلد پر بتائے گئے ہیں۔ گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کے اثرات سطحِ زمین پر محدود رہے تاہم خیبر پختونخوا اور شمالی علاقہ جات میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے ایئرانڈیا کے جہاز کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لندن کی جانب اڑان بھرنے والا یہ مسافر بردار طیارہ آج انڈیا کے شہر احمد آباد میں گر کر تباہ ہو گیا جس پر عملے کے ارکان سمیت 242 مسافر سوار تھے۔سیکرٹری جنرل نے حادثے کی خبر کو ہولناک قرار دیتے ہوئے اس میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انڈیا میں اقوام متحدہ کے دفتر نے بھی اس المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور انڈیا کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا پیغام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
     بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوراج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی جرگے میں اہم نکات پر فیصلہ کیا گیا کہ’’کم چشمی علاقے کی حفاظت کیلئے 30 سے 40 افراد پر مشتمل ایک مقامی کمیٹی بنائی جائے گی۔کمیٹی کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کے ساتھ تعاون فراہم کیا جائے گا۔‘‘ آسٹریا: سکول میں فائرنگ  ،مر...
    کراچی: کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے مکینوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائشی علاقے کے بیچوں بیچ قائم کچرا کنڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں کچرا کنڈی کے قیام سے رہائشی علاقے کے مکین بدبو، تعفن ، صحت کے مسائل اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں شہریوں کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33 کی سالڈ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی) رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی ہے، یہ کچرا کنڈی جمالی پل کے نزدیک رہائشی علاقے کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس سے اطراف کی آبادی میں مقیم...
    بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے شرکت کی۔ جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت...
    جرگے کا مقصد علاقے میں فتنہ الخوارج گروہ کی موجودگی کی اطلاعات پر امن و امان کی صورتحال کو زیرغور لانا تھا۔ جرگے میں ممتاز مقامی رہنماؤں ملک توانی، ملک ناصر اور فرید خان نے بھی شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنۃ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا، فتںہ الخوارج کے حامیوں کو وارننگ دی جائے گی وہ باز نہ آئے تو انہیں قانون کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً 280 سے 300 مقامی افراد نے...
    بنون میں ہونے والے جرگے نے فیصلہ کیا کہ مقامی افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان عناصر کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کریں، مقامی افراد نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ مقامی افراد کے مطابق دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔  بنوں میں اہم جرگہ منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فتنہ الخوارج کے تدارک کے لیے انتظامیہ کا مکمل ساتھ دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بنوں پولیس اسٹیشن ڈومیل کے علاقے کم چشمی میں 7 جون کو اہم جرگے کا انعقاد کیا گیا، جرگے میں طاؤس خیل قبیلے کے تقریباً...
    ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں گاڑی کھائی میں گرنے کے باعث 4 افراد جاں بحق، دو زخمی ہوگئے ۔   افسوسناک حادثہ تحصیل درازندہ میں پیش آیا، جہاں کار کھائی میں جاگری، جس کی وجہ سے 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی اور آپریشن شروع کیا ۔  ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی اور ایک بچہ شامل ہے۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ کراچی اور اورماڑہ میں زلزلہ  ریسکیو حکام نے بتایا کہ المرکلاں سے آتے ہوئے کار کو حادثہ پیش آیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، مرحوم کے بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عباس آفریدی کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔(جاری ہے) واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گزشتہ روز اپنے حجرہ میں ایک دھماکہ میں...
    واشنگٹن : امریکی ریاست واشنگٹن میں شہد کی مکھیوں سے بھرا ایک ٹرک الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 25 کروڑ شہد کی مکھیاں آزاد ہوگئیں، جس سے مقامی افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ واٹ کام کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں شہد کی مکھیوں کے 30 ہزار کلوگرام سے زائد چھتے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیے جا رہے تھے۔ ٹرک کے الٹنے کے بعد یہ تمام مکھیاں فضا میں پھیل گئیں۔ انتظامیہ نے فوری طور پر علاقے کے مکینوں کو ٹرک کے مقام سے دور رہنے اور شہد کی مکھیوں سے بچنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ پولیس اور ہنگامی ادارے موقع پر پہنچ گئے جبکہ ماہرین اور شہد...
    ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین  عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ امید ہے اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید گہرا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاک افغان اقتصادی ،سیکیورٹی تعاون اور باہمی تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔اس سے پہلے پاکستان کا افغانستان میں سفارت خانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا، جسے اب سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار نے کابل میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ امید ہے یہ اقدام دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، اقتصادی اور سکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاک افغان تجارتی شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات درست سمت میں بڑھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کا افغانستان میں سفارتخانہ ناظم الامور کی سطح پر تھا۔ Post Views: 5
    رمضان نگہبان پیکج 2024 میں مالی بے ضابطگیوں، نااہل وصول کنندگان اور ڈیٹا کی ناکامی کے سنگین انکشافات سامنے آگئے،آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی حالیہ رپورٹ نے سرکاری افسران کی جانب سے کی گئی اربوں روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف کردیا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایک ارب 63 کروڑ کے پیکٹ لاہور ، رحیم یار خان ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 4 لاکھ 41 ہزار وصول کنند گان کو نہیں ملے، غیر اہل 9300 سرکاری ملازمین نے 3 کروڑ 46 لاکھ کا راشن ہڑپ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے،گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے: مریم نواز شریف لاہور سے غیر اہل سرکاری ملازمین کی تعداد 4,305، رحیم یار خان سے 961،...
    گوئٹے مالا میں زیر زمین ایک غار سے سیکڑوں انسانوں کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں جو اس جگہ پر چڑھائی جانے والی انسانوں کی بلی کے حوالے سے سنسنی خیز حقیقت سامنے لاتی ہیں۔ کوئیوا ڈیسینگرا (خونی غار) گوئٹے مالا کے علاقے پیٹن میں موجود آثارِ قدیمہ کے مقام ڈوس پیلاس کے نیچے موجود ہے۔ یہ اس خطے میں موجود درجن سے زائد غاروں میں سے ایک ہے جن کو مایا ثقافت 400 قبلِ مسیح سے 250 عیسوی تک استعمال کرتی تھی۔ 1990 کی دہائی کے ابتداء میں کیے جانے والے ایک سروے میں اس خونی غار سے بڑی تعداد میں انسانی ہڈیاں دریافت ہوئی تھیں، جن میں سے متعدد سے ان کی موت کے وقت تکلیف دہ زخموں کے...
    بیروٹ (اوصاف نیوز)بیروٹ خورد ایبٹ آباد میںجیپ المناک حادثے کا شکار،حادثے میں شہری مستری عزیز موقع پر جان کی بازی ہارگیا جبکہ بیٹا اور ڈررائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، حادثے کے بعد پورا علاقہ سوگ میں ڈوب گیا۔ حادثے کا شکار گاڑی کئی میل گہری کھائی میں گر گئی ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایان آصف کو پیٹ پر گہری چوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے آپریشن کا امکان ہے جبکہ ڈرائیور کو زیادہ گہری چوٹ نہیں ہے ۔ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگرد ہلاک
    بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 238 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنا سکی۔ زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب 47، ٹام کوہلر-کیڈمور 20، محمد حارث 9 اور میکس برائنٹ 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ معاذ صداقت 19 اور حسین طلعت 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ...
    اطلاعات ہیں کہ بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ بھارت لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت کو ان شااللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتا چل جائے گا کہ بھارت خود ملوث ہے یا وہاں کا کوئی گروپ، یہ بھی واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ...
    خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں بھارت ایل او سی کے اطراف کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے، بھارت کو انشاءاللّٰہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرے، تحقیقات سے پتہ چل جائے گا کہ بھارت خود ملوث ہے یا وہاں کا کوئی گروپ۔ واضح ہو جائے گا کہ جو پاکستان پر الزام لگ رہا ہے اس میں کیا صداقت ہے۔ وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، شرکاء کی گفتگو کے اہم نکات سامنے آگئےتمام سیاسی عمائدین نے یکجا ہو...
    سٹی42:  وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ اطلاع عوام کے ساتھ شئیر کی ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کسی بھی جگہ حملہ کر سکتا ہے۔ خواجہ آصف نے بتایا کہ بھارت کو ان شاءاللہ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اس چیز کا فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ نریندر مودی جھوٹ بول رہا ہے یا سچ بول رہا ہے، اس کے بعد اس کو کہیں کہ نریندر مودی تم جھوٹے ہو، ساری دنیا کا امن تباہ کر رہے ہو۔  مودی سے کہیں کہ تم نے بر صغیر کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ شہباز شریف پہلے کہہ چکے ہیں کہ بین الاقوامی کمیشن بن جائے جو پہلگام واقعے...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے اسپتالوں اور مساجد سمیت ہر جگہ بمباری کی ہے۔اپنے ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ میں ڈیڑھ سال میں صحافیوں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، غزہ میں اب تک 211 صحافی شہید ہوچکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صورتحال کو دنیا کے سامنے لانے کےلیے صحافیوں کا کردار قابل تحسین ہے۔ غزہ میں امداد پہچانے والے فریڈم فلوٹیلا کی کشتی پر اسرائیلی ڈرون حملہ غزہ کی ناکہ بندی توڑ کر تین ماہ سے امداد پہنچانے کی کوشش کرنے والے فریڈم فلوٹیلا کے کارکنان کی کشتی پر اسرائیل نے...
    افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سامان سے بھرا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ زیارت کے علاقے لوڈی کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ٹیم موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالا ٹرک...
    اسلام آباد(آئی این پی)پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پاکستان ریلوے کی الشفا ٹرسٹ آئی اسپتال سکھر کو فلاحی مقاصد کے لیے دی گئی زمین صرف 1 روپے فی مربع گز لیز پر دیے جانے کا انکشاف ہوا۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ پی اے سی میں وزارت ریلوے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی پنشن کا بجٹ ابھی بھی کافی نہیں ہے، لوگوں کو دو سال سے پنشن کے فوائد نہیں ملے، ابھی 64 ارب کی ایلوکیشن ملی ہے ،13،14 ارب کی لائبلٹی پڑی ہے، ریلوے کا آپریٹنگ منافع ایک ارب کے قریب ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون اسٹریٹجک پراجیکٹ ہے، ایم...
    متحدہ عرب امارات میں شناختی کارڈ کے بجائے چہرے کی شناخت کی جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری جارہی ہے۔ نئے نظام کے تحت متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور دیگر شہری حکومتی خدمات حاصل کرنے یا ایئرپورٹ پر محض اپنا چہرہ دکھا کر اپنی شناخت کروا سکیں گے۔ دبئی اور ابوظبی کے ایئرپورٹس پہلے ہی دنیا کا بہترین نظام استعمال کرتے ہوئے چہرے کی شناخت کر رہے ہیں، جو مسافروں کے لیے سہولت اور وقت کی بچت کرتے ہیں۔ اماراتی وزیر صحت و تحفظ اور وزیر مملکت برائے فیڈرل نیشنل کونسل امور عبدالرحمٰن العویس نے بتایا کہ بائیومیٹرک نظام، جس میں چہرے کی شناخت اور فنگر پرنٹس شامل ہیں، امارات کی ڈیجیٹل حکمت عملی کا حصہ ہے۔ عبدالرحمٰن...
    لاہور: ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے عمل میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی سید حماد عابد کی قیادت میں ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کا عمل شفافیت کی بنیاد پر جاری ہے، ایس پی یو پنجاب پولیس کی بھرتی کے سلسلے میں اصل امیدواروں کی جگہ دوڑنے والے چار امیدواران کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی سید حماد عابد کے مطابق ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا، بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، بھرتی میں دیانت داری، شفافیت اور پیشہ وارانہ...
    شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے 100 سے زائد مقامات باقی ہونے کا انکشاف، سابق صدر بشار الاسد کے دور کی یہ کیمیکل سائٹس شام کی عبوری حکومت کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔ بین الاقوامی معائنہ کاروں کو خدشہ ہے کہ سیرین، کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے مہلک ہتھیار غیر محفوظ ہیں اور اِن کی تعداد ماضی کے اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ انکشاف کیمیائی ہتھیاروں کی نگرانی کے عالمی ادارے نے کیا ہے، جو اب شام میں داخل ہو کر ان ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینا چاہتا ہے۔ یہ تمام مقامات ممکنہ طور پر کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق، تیاری اور ذخیرہ اندوزی کے مراکز تھے۔ ماہرین کو یہ بھی تشویش ہے...
    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے پولیس نے حراست میں لیا۔ یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج  لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔ نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ لانگ مارچ کرنے کے لیے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، لیکن انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔ جب ایک پولیس افسر نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرنے آیا تو اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔ نوابزادہ گہرام بگٹی پولیس افسر سے کہتے رہے کہ گرفتار کرنا ہے تو انہیں...
    سبحان اللہ خان : شانگلہ تحصیل الپوری ملک خیل کوٹکے کے مقام پر گاڑی حادثے  کا شکار ہوگئی  جیپ گاڑی ڈرائيور سے بے قابو ہوکر گہری کہائی میں گر گئی تھی،حادثے میں 5 افراد جان بحق جبکہ  3 افراد شدید زخمی ہوئے ،ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کے تین  ایمبولینسز  اور میڈیکل ٹیم  جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ، ریسکیو میڈکل ٹیم نے زخمیوں  کو موقع پر ابتدائی  طبی امداد دے کر ڈسٹرکٹ  ہیڈکوارٹر  ہسپتال الپوری منتقل کردیا۔ جان بحق افراد کو بھی ڈی ایچ کیو منتقل کر دیاگیا  ہے۔تین شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجے کیلے  سیدو  ٹیچنگ  ہسپتال سوات منتقل کر د یا گیا  موسم کے حوالے سے خبر آگئی
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی سے پاک افغانستان لویہ جرگہ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ گورنر نے کہا بارڈر کھولنے کی کامیابی احتجاجی کوشش کا نتیجہ ہے، عید سے قبل طورخم بارڈر کھولنا ناگزیر تھا، جرگہ ارکان نے کہا کہ بارڈر کی بندش سے کاروباری شخصیات دیگر لوگوں کو مسائل کا سامنا تھا، تاجروں کو بھاری مالی نقصانات کا سامنا تھا، جرگہ ارکان نے طورخم  بارڈر کھولنے کیلئے گورنر کی کوششوں کو سراہا۔ فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا۔ اجلاس میں افغانستان پر حملہ یا آپریشن کا کوئی ذکر نہیں ہوا۔ آپریشن کافی...
    کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر ایک ایسی افطار کرائی جاتی ہے جس میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین، مرد اور بچے شریک ہوتے ہیں۔ افطار کے بعد شرکا کو کھانا بھی کھلایا جاتا ہے۔ یہ افطار سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ پر کروائی جاتی ہے۔ میزبان نے اس مقام کو خوبصورتی سے سجا رکھا ہے تاکہ مہمان اس افطار کو یادگار بنا سکیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں iftar Karachi افطار دسترخوان کراچی
    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان میں پرائی جنگ ہماری غلط پالیسی تھی، افغانستان سے ہماری بات چیت ضروری ہے، اگر نہیں ہوگی تو 2200 کلومیٹر کا بارڈر صوبے کے ساتھ ہے، جہاں باڑ لگائی جو اس طریقے سے اب موجود نہیں ہے، ہم اس کو اس طرح سے محفوظ نہیں کر سکتے. اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اب بھی گڈ طالبان موجود ہیں، یہ طالبان بھتہ لیتے ہیں، ناکہ لگاتے ہیں، تھوڑی وصولی کرکے بھاگ جاتے ہیں، ان طالبان کو تحفظ مل رہا ہے، بنوں حملہ گڈ سے بیڈ ہونے...
    پشاور: پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25  ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ تاہم طورخم سرحد کی بحالی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے افغان جرگہ نے افغان حکام سے حتمی رائے لینے کے لیے...
    پشاور: پاکستانی جرگہ کے سربراہ اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے ایڈوائزر سید جواد حسین کاظمی نے ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ افغان جرگہ نے اپنے حکام کو مشترکہ جرگہ کے فیصلے پر راضی کرلیا ہے، جس کے تحت طورخم تجارتی گزرگاہ کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سید جواد حسین کاظمی کے مطابق، افغان جرگہ نے افغان حکام کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے حوالے سے پاکستانی جرگہ کو آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ طورخم سرحد کو ہرقسم کی آمدورفت کے لئے کھول دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ آج صبح 9 بجے طورخم سرحد پر پاکستان اور افغان سیکورٹی حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا...
    اپنے بیان میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، الزامات کی سیاست پر نہیں، کراچی کے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے اور رہے گا، جماعت اسلامی کو کبھی عوام کے ووٹ سے کراچی کی میئر شپ نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گہنور خان اسران نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمن کی سیاست کی بنیاد ہی الزامات اور جھوٹ پر مبنی ہے، پیپلز پارٹی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ اپنے بیان میں گہنور خان اسران  نے کہا کہ پیپلز پارٹی پر بے بنیاد الزامات لگانے والے حافظ نعیم الرحمن ہمارے ترقیاتی منصوبوں پر اپنے بینرز...
    پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا انعقاد ہوا جس میں افغان فورسز کی متنازعہ تعمیرات بند کرنے اور طورخم تجارتی گزرگاہ ہر قسم آمد و رفت کیلیے کھولنے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغان مشترکہ جرگہ نے طورخم تجارتی گزرگاہ کھلوانے کے فیصلے پر افغان حکام کی طرف سے عمل درآمد میں تاخیر کے باعث 18 مارچ بروز منگل بھی تجارتی گزرگاہ 25  ویں روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلیے بند رہی۔ پاکستانی جرگہ کے سربراہ سید جواد حسین کاظمی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور افغان جرگہ کے درمیان فیصلہ کن نشست کا...