2025-05-12@07:47:16 GMT
تلاش کی گنتی: 336

«نے امریکہ سے رابطہ کیا»:

    پاک بھارت کشیدگی ،امریکہ وزیر خارجہ کا جنگ بندی برقرار رکھنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور جرمن چانسلر فریڈرش مرز سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کی ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی اور مارکو روبیو نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک پر زور دیا کہ ’جنگ بندی کو برقرار رکھیں اور رابطے میں رہیں۔‘روبیو نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان براہِ راست مذاکرات کی حمایت کرتا ہے اور رابطوں کو بہتر بنانے کی...
    بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔ اگرچہ بھارت کے ذرائع ابلاغ اعتبار کے قابل تو نہیں رہے لیکن یہ انکشاف کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے بھیک مانگی مودی حکومت کے لیے ایک بڑا دھجکا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ جے شنکر اور اجیت دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا اور انہیں بریفنگ دی۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی جانب سے بریفنگ میں دعوی کیا گیا...
    جنگ بندی کیلئے جے شنکر اور دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا ، بھارتی میڈیا کا بڑا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ جے شنکر اور مشیر سلامتی اجیت دوول نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔اگرچہ بھارت کے ذرائع ابلاغ اعتبار کے قابل تو نہیں رہے لیکن یہ انکشاف کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے بھیک مانگی مودی حکومت کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اس سے پہلے بھارتی میڈیا دعوی کر رہا تھا کہ جنگ بندی کے لیے پاکستان نے امریکہ سے رابطہ کیا تھا۔انڈیا ٹوڈے نے اتوار کو اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  جنگ بندی کرانے کے لیے براہ راست مداخلت کے بعد  پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑاکا طیاروں کی کارروائیاں اور فل سکیل  جنگ کے خطرے کو روک دیا گیا۔  نجی ٹی وی ہم نیوز نے  اعلیٰ سطح کے  سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایوں کے درمیان اچانک کشیدگی میں کمی بڑے کھلاڑیوں، خاص طور پر واشنگٹن اور ریاض کی جانب سے فوری سفارتی کوششوں کے بعد ممکن ہوئی۔امریکہ اور سعودی عرب نے بھارت کی اپیل پر پاکستان سے  حملے روکنے کی درخواست کی۔ اس پر پاکستان نے  اپنے جوابی میزائل حملے روکنے اور فوری جنگ بندی پر عمل کرنے پر اتفاق...
    العربیہ سے اپنی ایک گفتگو میں عبداللطیف رشید کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مسقط میں ہونے والے امریکہ-ایران غیر مستقیم مذاکرات کامیاب ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی صدر "عبدالطیف رشید" نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں کیونکہ وہ ہمارا ہمسایہ اور دوست ملک ہے۔ اسی طرح ہمارے درمیان طولانی سرحد بھی موجود ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار العربیہ سے گفتگو میں کیا۔ اس موقع پر عبداللطیف رشید نے کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ بھی اچھے تعلقات اور مشترکہ مفادات ہیں لیکن ابھی تک عراق میں امریکی فورسز کی تعیناتی کا مسئلہ واضح نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عسکری اتحاد کی ہمارے ہاں موجودگی، دونوں ممالک کی حکومتوں کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے 48 گھنٹے میں دوسری اہم  ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک، بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کو حالیہ کشیدگی اور پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بھارت کی ڈورنز دہشتگردی کے بارے بھی قائم مقام امریکی سفیر کو بریف کیا۔ وفاقی  وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کہا کہ بھارت نے تمام بین الاقوامی قوانین کو پامال کرکے شہری آبادیوں کو ڈورنز کے ذریعے نشانہ بنانے کی مذموم کوشش کی، پاکستان نے مؤثر کارروائی کر کے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا...
    امریکہ کیجانب سے یمنی مزاحمت کیساتھ جنگ بندی مفاہمت پر تبصرہ کرتے ہوئے غاصب و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل، کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے کے خلاف "تنہاء ہی" اپنا دفاع کریگا!! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنی "تنہائی" پر دہائی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل اب "اکیلے ہی" اپنا دفاع کرے گا! اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں جعلی صیہونی رژیم کے سفاک وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا کہ اسرائیل؛ یمن میں امریکہ اور حوثیوں کے درمیان طے پانے والے "جنگ بندی معاہدے" کا حصہ نہیں! نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کسی بھی جگہ اور کسی بھی خطرے...
    انصاراللہ یمن کے اعلی سطحی رہنما نے کہا ہے کہ اگر امریکہ یمن پر جارحانہ اقدامات روک دیتا ہے تو ہم بھی اس کی جنگی کشتیوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے لیکن جب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے اس وقت تک اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم انصاراللہ کے اعلی سطحی سیاسی رہنما ضیف اللہ الشامی نے کہا: "امریکہ نے تکبر اور غرور میں آ کر ہماری قوم کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا لیکن آخرکار اسے یمن کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بذات خود یمن میں خاص مقامات کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا اور دعوی کیا تھا کہ ان حملوں کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سرکاری ٹیلی ویژن کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ ملاقات کے دوران امریکہ کے پولیٹیکل قونصلر زیک ہارکن رائیڈر اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ملاقات میں بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر کو بھارتی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بارے بریف کیا، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فونگ کے آئندہ دنوں ہونے والے دورہ سوئٹزرلینڈ کے دوران امریکہ کے وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکہ نے حال ہی میں بارہا چینی فریق کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے۔ یہ مذاکرات امریکی فریق کی درخواست پر ہوں گے۔امریکہ کے اندھا دھند محصولات کی سختی سے مخالفت کرنے کے چین کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔اس کے ساتھ ہی ہم نے متعدد مرتبہ کہا ہے کہ چین بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن کوئی بھی مکالمہ برابری، احترام اور باہمی تعاون پر مبنی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) عمان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ حالیہ دنوں میں مسقط نے واشنگٹن اور صنعاء میں حوثی قیادت سے وسیع مشاورت کی، جس کے نتیجے میں دونوں فریق جنگ بندی پر آمادہ ہوئے۔ وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ مستقبل میں نہ تو امریکی افواج حوثیوں کو نشانہ بنائیں گی اور نہ ہی حوثی بحر احمر یا باب المندب میں امریکی جہازوں کو ہدف بنائیں گے۔ اس موقع پر سلطنت عمان نے دونوں فریقوں کے "مثبت اور تعمیری رویے" کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ خطے میں پائیدار امن، انصاف اور خوشحالی کی بنیاد رکھے گا۔ یمن: حوثیوں کے خلاف جنگ، امریکہ کو مہنگی پڑ رہی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ پر قبضے سے متعلق نئی دھمکی سے تیسری عالمی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا۔ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر فوجی طاقت کے ذریعے قبضے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس گرین لینڈ کو پانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اپنے حالیہ بیانات میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ڈنمارک سے اس نیم خودمختار، وسائل سے مالا مال علاقے کو امریکہ میں شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ قبضہ بغیر طاقت کے ممکن ہوگا بھی یا نہیں۔ گرین لینڈ سے متعلق ان کے بیانات اس...
    جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: حالات حاضرہ پہ علامہ ڈاکٹر میثم ہمدانی سے گفتگو مہمان تجزیہ نگار: علامہ ڈاکٹر میثم ہمدانی میزبان و پیشکش: سید انجم رضا تاریخ: 4 مئی 2025 موضو عات گفتگو:   طوفان الاقصی کے بعد ایک سال اور سات ماہ کے دورانیہ پر ایک نظر؟ یمن مقاومت کر رہا ہے، کیا امریکہ غیر اعلانیہ شکست قبول کر چکا ہے؟ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایران...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدے داروں نےجرمنی کی داخلی انٹیلیجنس ایجنسی (بی ایف وی) کی جانب سے انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار ڈوئچ لینڈ (اے ایف ڈی) کو ''دائیں بازو کی انتہا پسند‘‘ تنظیم قرار دینے پر تنقید کی ہے۔ اس جرمن خفیہ ایجنسی نے جمعے کے روز کہا تھا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ 2013 میں قائم ہونے والی تارکین وطن مخالف جماعت اے ایف ڈی جرمنی کے جمہوری نظام کے لیے خطرہ بننے والی کوششوں کی پیروی کر رہی ہے۔ بی ایف وی اس سے قبل اے ایف ڈی کی کئی مقامی شاخوں کو دائیں بازو کے...
      واشنگٹن : ایسوسی ایشن آف یو ایس فٹ ویئر ڈسٹری بیوٹرز اینڈ ریٹیلرز نے رواں ہفتے وائٹ ہاؤس کو ایک خط ارسال کیا ،جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے “مساوی ٹیرف” سے استثنیٰ  کا مطالبہ کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس خط میں 76 فٹ ویئر برانڈز کے دستخط  موجود ہیں،  جن میں نائیکی، ایڈیڈاس، اسکیچرز اور انڈر آرمر  جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ مناسب قیمت کے جوتے تیار کرنے والی بہت سی کمپنیاں اتنے زیادہ ٹیرف کی متحمل نہیں ہو سکتیں اور یہ  اخراجات کسٹمرز کو منتقل نہیں کر سکتیں۔ اگر ان محصولات کو فوری طور پر ختم نہ کیا گیا تو ان کمپنیوں...
    امریکہ میں چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے 145 فیصد ٹیرف کے اثرات آئندہ ہفتے سے نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان ٹیرفس کے اطلاق سے قبل چین سے روانہ ہونے والے آخری کارگو جہاز امریکی بندرگاہوں پر پہنچ رہے ہیں لیکن آئندہ دنوں میں نہ صرف جہازوں کی تعداد کم ہو جائے گی بلکہ وہ کم سامان لے کر آئیں گے۔ سی این این کے مطابق پورٹ آف لاس اینجلس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جین سیروکا کے مطابق 9  اپریل  کے بعد لوڈ کیے گئے کارگو پر ٹیرف لاگو ہوگا اور اس کے نتیجے میں بندرگاہ پر آنے والا مال گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہو جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مئی 2025ء) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے تیل خریدنے والے ہر خریدار پر پابندیوں کی دھمکی دی۔ ان کی طرف سے یہ انتباہ جمعرات کے روز ایران کے تیزی سے آگے بڑھنے والے جوہری پروگرام پر تہران اور واشنگٹں کے مابین طے شدہ مذاکرات کے ملتوی کر دیے جانے کے بعد سامنے آیا۔ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا نیا دور صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا، ''ایرانی تیل یا پیٹروکیمیکل مصنوعات کی تمام خریداری ابھی بند ہو جانا چاہیے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک یا شخص جو ایران سے یہ مصنوعات خریدے گا، وہ امریکہ کے ساتھ ''کسی بھی طرح، یا کسی بھی شکل میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مئی 2025ء) اس معاہدے کا مقصد یوکرین کے دفاع اور تعمیر نو میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کے لیے امریکہ کو اقتصادی ترغیب فراہم کرنا ہے۔ نیز اس کے ساتھ ساتھ پہلے سے دی گئی امداد کی رقم سے متعلق واشنگٹن کے خدشات کو بھی دور کرنا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یوکرین کے پاس گریفائٹ، ٹائٹینیم اور لیتھیم جیسی اہم معدنیات کے وسیع قدرتی ذخائر ہیں۔ قابل تجدید توانائی، فوجی ٹیکنالوجی اور بنیادی ڈھانچے میں ان کے استعمال کی وجہ سے ان معدنیات کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔ نایاب دھاتیں: امریکہ اور یوکرین معاہدہ کرنے کے قریب امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے...
    اسلام ٹائمز: اس صورتحال کے اثرات ابھی سے ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ مثال کے طور پر امریکہ کے کچھ یورپی اتحادی اپنی دفاعی صنعت مضبوط بنانے میں مصروف ہو گئے ہیں تاکہ امریکی اسلحہ اور فوجی مصنوعات پر اپنا انحصار کم کر سکیں۔ جنوبی کوریا نے اپنی جوہری سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور یہ قیاس آرائیاں بھی جنم لے چکی ہیں کہ امریکہ سے تعلقات میں کشیدگی کے باعث ممکن ہے حتی امریکہ کے اتحادی ممالک بھی کم از کم اقتصادی شعبے میں چین سے قربتیں بڑھانے لگ جائیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو چیز خطرے کا شکار ہے وہ اس عالمی نظام کا مستقبل ہے جو گذشتہ آٹھ عشروں سے امریکہ کی سربراہی میں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی نے ”دنیا نیوز“سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھی امریکہ سے ثالثی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا، کہتے ہیں دیگر ممالک ثالثی کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، ہم جنگ کی شروعات نہیں کریں گے۔عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، بھارت کے پاس صلاحیت ہی نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔ اسرائیل کا...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق یمن کے خلاف موجودہ امریکی آپریشن کی کل لاگت پہلے ہی ایک بلین ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ حوثیوں کے خلاف امریکہ کی اس لڑائی کو سب سے مہنگا امریکی فوجی آپریشن بناتا ہے جب کہ اس کا جلد ختم ہونے کا بھی امکان نہیں نظر آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ یمن کیخلاف جنگ امریکیوں کو مہنگی بڑھ رہی ہے، امریکہ کے مسلسل حملوں کے باؤجود حوثی حوثی متنوع ہتھیاروں کے ساتھ جوابی جنگ لڑ رہے ہیں۔ لیکن بڑھتے ہوئے امریکی حملوں سے لگتا ہے کہ واشنگٹن اپنے مہنگے ترین فوجی آپریشن کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ،...
    امریکہ کی جانب سے بے جا محصولات پر چین نے پانچ سوالات اُٹھا دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے برکس ممالک کے ارکان اور شراکت داروں کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔ امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں محصولات کے بے جا استعمال کے حوالے سے وانگ ای نے پانچ سوالات پوچھے کہ کیا ہم دنیا کو جنگل میں واپس جانے کی اجازت دیتے ہیں؟ کیا ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کسی ایک ملک کا ذاتی مفاد تمام ممالک کے مشترکہ مفادات سے بالاتر ہے؟ کیا بین الاقوامی قوانین کو نظر اندازکیا جاسکتا ہے یا اس سے بڑھ کر چھوڑا جا سکتا ہے؟ کیا سرجھکانے اور...
    تہران (اوصاف نیوز) اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہ اگر اسرائیل نے ایران پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو ایسا ہو گا جیسے بارود کے ڈھیر کو آگ لگا دی جائے . اور اس کا نتیجہ پورے خطے میں تباہی کی صورت میں نکلے گا۔ قالیباف نے گذشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ان بیانات کو بے وقعت قرار دیا جن میں ایرانی ایٹمی پروگرام کو ختم کرنے پر زور دیا گیا تھا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات کا ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔ قالیباف نے مزید...
    فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے متعلقہ حکام نے چین میں فلپائن کے سفیر کو طلب کیا اور  تائیوان سے متعلق اور سلامتی کے شعبوں میں فلپائن کی طرف سے حالیہ منفی رجحانات  کے سلسلے پر اپنے  اعتراض کا  سنجیدگی سے  اظہار کیا۔ 2023 کے بعد سے ، فلپائن ایشیا بحر الکاہل کے خطے میں جغرافیائی سیاسی صورتحال میں عدم استحکام پیدا کرنے والے اہم عوامل میں سے ایک رہا ہے۔ فلپائن نے امریکہ کے ساتھ “شولڈر ٹو شولڈر” مشترکہ فوجی مشق کی،جاپان کے ساتھ فوجی اور سیکیورٹی تعاون  کو...
    اپنی ایک وکٹری سپیچ میں کینیڈا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم "مارک کارنی" نے کہا کہ امریکہ کا قائم کردہ آزاد عالمی تجارتی نظام ختم ہو گیا جس پر دوسری جنگ عظیم کے بعد کینیڈا انحصار کرتا رہا۔ یہ المیہ ہے تاہم نئی حقیقت بھی یہی ہے۔ ہم نے امریکہ کی خیانت کے دکھ کو برداشت کر لیا لیکن ہمیں کبھی اس سبق کو نہیں بھولنا چاہیے۔ ہمیں اپنا خیال رکھنا چاہیے اور سب سے اہم بات کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔ مارک کارنی نے ان خیالات کا اظہار انتخابات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 اپریل 2025ء) کینیڈا کے سرکاری نشریاتی ادارے سی بی سی اور دیگر نیوز چینلز نے بتایا کہ کینیڈا کی اگلی حکومت لبرلز بنائیں گے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا انہیں پارلیمنٹ میں اکثریت بھی حاصل ہو جائے گی۔ پیر کے روز پولنگ ختم ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی 343 سیٹوں پر کنزرویٹوز کے مقابلے میں لبرلز کی جیت کے زیادہ امکانات تھے۔ لیکن فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا واضح اکثریت کے لیے لبرل پارٹی کو ایک سو بہتر سیٹیں مل جائیں گی یا حکومت سازی کے لیے اسے چھوٹی جماعتوں میں سے کسی ایک کی مدد پر انحصار کرنا ہو گا۔ کینیڈا میں قبل از وقت...
    امریکی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 مارچ سے اب تک 7 ایم کیو نائن طیاروں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ نقصانات کی وجہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا مارچ سے اب تک یمن کے علاقے میں کروڑوں ڈالر مالیت کے 7 ڈرونز سے محروم ہو چکا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ کے وسط سے اب تک امریکا یمن کے علاقے میں حوثی فورسز کے خلاف اپنی فضائی کارروائی کا تازہ ترین دور شروع ہونے کے بعد سے اب تک لاکھوں ڈالر مالیت کے 7 ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کھو چکا ہے۔ ایم...
    بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹائم میگزین کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا  کہ چینی  صدر شی جن پھنگ نے انہیں فون کیا ۔ پیر کے روز اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے  یومیہ پریس کانفرنس  میں کہا کہ  حال ہی میں چین اور امریکہ کے  سربراہان مملکت کے درمیان کوئی فون کال نہیں ہوئی ہے۔اس موقع پر  ترجمان نے  اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ محصولات کے معاملے پر چین اور امریکہ کے درمیان کوئی مشاورت یا مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔ Post Views: 1
    اسلام ٹائمز: احمد الشرع جو پہلے ابو محمد الجولانی کے نام سے معروف تھے نے 2000ء میں القاعدہ میں شمولیت اختیار کی اور 2003ء میں عراق پر امریکہ کی فوجی جارحیت کے دوران عراق میں سرگرم کردار ادا کیا۔ کوری ملز ٹرمپ کے سخت حامی ہیں جو عراق پر امریکہ کی فوجی جارحیت کے دوران فوج میں تھے اور اسنائپر شوٹر کے طور پر جنگ میں شامل تھے۔ اس کے بعد وہ فوجی ٹھیکیدار بن گئے۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ملز نے احمد الشرع کو بتایا کہ وہ ان سے ایسے بات چیت کرنا چاہتا ہے جیسے "ایک سپاہی سپاہی سے بات کرتا ہے"۔ احمد الشرع کی جانب سے ابراہیم معاہدے میں شمولیت کی خواہش کے اظہار نے...
    اپنی ایک خبر میں رویٹرز کا کہنا تھا کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ بہت جلد یورپ میں دونوں فریق ایک دوسرے سے ملاقات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ انگریزی کے صحافی "علی هاشم" نے دعویٰ کیا کہ ایرانی ذرائع نے مجھے بتایا کہ امریکہ کے ساتھ غیر مستقیم جوہری مذاکرات کا اگلا دور یورپ میں ہو گا۔ تاہم حتمی جگہ کا فیصلہ عمانی فریق کرے گا۔ علی ھاشم نے ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ قبل ازیں رویٹرز نے بھی ایک امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ ایرانی و امریکی مذاکرات کاروں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ...
    پچھلے دو ادوار کی طرح، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے ان مذاکرات کی قیادت کی۔ اس قبل ہفتہ کے روز ایرانی اور امریکی ماہرین کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی مسقط میں ہوئے۔ ان مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کے شہری نیوکلیئر پروگرام پر ممکنہ معاہدے کے لیے ایک فریم ورک قائم کرنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دو مسقط میں اختتام پذیر ہوا، جہاں فریقین نے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات ہفتہ کے روز شروع ہوئے اور ان کی میزبانی عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حاماد البوسعدی نے کی۔ پچھلے دو ادوار کی طرح،...
    واشنگٹن :عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے   امریکہ میں عالمی مانیٹری اور مالیاتی کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کا 51 واں اجلاس منعقد کیا۔ پیپلز بینک آف چائنا کے گورنر پان گونگ شنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ امریکہ کی جانب سے  محصولات کے بےجا اطلاق نے تمام ممالک کے جائز حقوق  و مفادات کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، قواعد پر مبنی کثیر الجہتی گورننس سسٹم کو شدید نقصان پہنچایا ہے، عالمی معاشی نظام کو شدید متاثر کیا ہے اور عالمی معیشت کی طویل مدتی مستحکم ترقی کو کمزور کیا ہے ، جو ابھرتی ہوئی  منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے لئے سنگین چیلنج ہے۔انہوں  نے 25 تاریخ کو ورلڈ بینک کے صدر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 اپریل 2025ء) ایران اور امریکہ کے مابین مذاکرت کے اس نئے دور سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا معاہدہ طے پانے کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی طاقتوں کی کوشش ہے کہ ایران کے ایٹمی ہتھیار بنانے کی راہ کو روکا جا سکے۔ مذاکرات کے آغاز سے قبل ماہرین کی ملاقات ہوئی، جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی مشرق وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ملاقات ہو رہی ہے۔ یہ بات چیت روم میں ہونے والے دوسرے دور کے بعد ہو رہی ہے، جسے دونوں فریقین نے تعمیری قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کے آغاز سے ہی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ طاس معاہدے  کے مکمل خاتمے کو روکنے کے لیے امریکہ اور ورلڈ بینک مداخلت کرسکتے ہیں۔ یہ معاہدہ، جو 1960 میں طے پایا تھا، دریائے سندھ کے طاس کی چھ دریاؤں کے پانیوں کو تقسیم کرتا ہے، جس میں بھارت کو تین مشرقی دریاؤں (راوی، بیاس اور ستلج) کا کنٹرول حاصل ہے جبکہ پاکستان کو تین مغربی دریاؤں (سندھ، جہلم اور چناب) کا حق دیا گیا ہے۔ ڈان کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے بعد عالمی بینک اور امریکہ خاموشی سے معاہدے کو بچانے کی کوشش کریں گے۔ واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ڈاکٹر حسن عباس نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے پانی کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کی جنگ چھیڑ تو بیٹھے ہیں لیکن وہ بھول گئے کہ چین اور جاپان کے ہاتھ میں ایک ایسا ہتھیار ہے جس کی بدولت وہ امریکی ڈالر کی قدر گراسکتے ہیں۔ چین نے ابھی اس ہتھیار کا ایک راؤنڈ ہی فائر کیا ہے اور امریکہ کو جھٹکے لگنا شروع ہوگئے ہیں لیکن ساتھ ہی دنیا بھر میں سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہے کہ پاکستان میں جلد ہی سونے کی قیمت چار لاکھ روپے فی تولہ ہو جائے گی۔ یہ کیا معاملہ ہے؟ ڈالر اور سونے کا آپس میں کیا تعلق ہے اور ڈالر کی قدر گرنے اور سونے کی قدر بڑھنے سے امریکی ٹیرف کا کیا تعلق...
    بیجنگ : فلپائن اور امریکہ نے حال ہی میں 2025 کی سالانہ “شولڈر ٹو شولڈر” فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مشقیں نہ صرف شمالی فلپائن کے جزیرے لوزون میں کی گئیں بلکہ چین کے  تائیوان کے قریب واقع جزائر باتان تک بھی پھیلی ہوئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ آبنائے تائیوان میں امریکہ اور فلپائن کے درمیان گٹھ جوڑ کی سمت زیادہ سے زیادہ واضح ہوتی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں چینی وزارت خارجہ نے واضح جواب دیا ہے کہ  چین ، تائیوان کے  معاملے کو  علاقائی فوجی تعیناتی کو مضبوط بنانے، کشیدگی اور محاذ آرائی کو بھڑکانے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے لئے استعمال...
    ایرانی وفد سے اپنی ایک ملاقات میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ جس سے خطے میں استحکام آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اپنے فرانسوی ہم منصب "جان نوئل بارو" سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر فواد حسین نے کہا کہ فرانس نے دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جنگ میں عالمی عسکری اتحاد کے پلیٹ فارم سے نمایاں کردار ادا کیا۔ انہوں نے فرانس اور عراق کے درمیان گہرے تعلقات کا ذکر کیا۔ عراقی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے فرانسوی ہم منصب کے ساتھ دفاعی مسائل اور پیرس سے اسلحے کی خرید کے بارے میں مشاورت...
    امریکی کانگریس کے رکن جیک برگمین Jack Bergman نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں جیک برگمین نے کہا کہ پاکستان کے دورے اور وہاں رہنماؤں سے رابطے کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ دہرا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی شراکت داری جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی جیسی مشترکہ اقدار پر قائم ہے، آئیے آزادی اور استحکام کے لیے مل کر کام کریں۔ یاد رہے کہ ری پبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے جیک برگمین نے اپریل کے وسط میں دورہ پاکستان کے دوران سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔پاکستان تحریک انصاف...
    واشنگٹن؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نمائندہ خصوصی) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکہ کے ساتھ معاشی روابط اور ٹیرف کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں اہم بیان دے دیا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم تعمیری انداز میں آگے بڑھیں گے، جلد ہی ایک سرکاری وفد امریکا جائے گا۔ ہم امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا سے مزید کپاس اور سویابین خریدنے کا خواہش مند ہے۔ اسی طرح غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ختم کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے تاکہ امریکی مصنوعات کے لیے پاکستانی منڈیوں کے دروازے کھل سکیں۔ امریکی مصنوعات پر پاکستان میں کوئی غیر...
    بیجنگ :اپریل 2025 میں ، ٹرمپ انتظامیہ نے ” مساوی محصولات” کے نام پر چین اور یورپی یونین سمیت دنیا کے بڑے تجارتی شراکت داروں پر بڑے پیمانے پر محصولات کا اعلان کیا ، جس میں سے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کو مزید بڑھا کر 125فیصد کردیا گیا اور یہاں تک کہ 245فیصد تک کے اسکائی ہائی ٹیرف کی بھی تجویز دی گئی۔ امریکہ کی نئی ٹیرف پالیسی کی اصلیت ” مساوات ” کی آڑ میں ، معاشی اور تجارتی شعبوں میں تسلط پسندانہ سیاست اور یکطرفہ غنڈہ گردی کو فروغ دینا ہے ، جو نہ صرف عالمی تجارتی نظام میں افراتفری پیدا کرتی ہے، اور عالمی معاشی کساد بازاری کے خطرے...
    واشنگٹن : حالیہ  دنوں امریکہ نے نام نہاد ” مساوی محصولات” پر مذاکرات کا آغاز کیا ہے تاکہ تجارتی شراکت داروں کو سر جھکانے  پر مجبور کیا جا سکے۔ صرف یہی نہیں بلکہ امریکی حکومت ٹیرف مذاکرات میں دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے کے لیےبھی تیار ہے کہ وہ ٹیرف استثنیٰ کے بدلے چین کے ساتھ تجارت کو محدود کریں۔ منگل کے روز چینی میڈ یا نے ایک ر پورٹ میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے تجارتی غنڈہ گردی کا سامنا کرتے ہوئے اس کے روایتی اتحادیوں نے بھی پرعزم رویے کا اظہار کیا ہے۔ یورپی یونین نے فوری طور پر جوابی اقدامات متعارف کرائے۔ کینیڈا کا کہنا ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کے درمیان قریبی تعلقات کا دور...
    جے یو آئی بلوچستان کے قائدین نے اعلان کیا کہ 15 مئی کو کوئٹہ میں فلسطینی عوام کی حمایت میں ملین مارچ نکالیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام بلوچستان نے کوئٹہ میں فسلطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی مجلس عاملہ کے غیرمعمولی اجلاس میں فلسطین میں اسرائیلی درندگی اور خونریزی پر شدید رنج و غم اور اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی 2025 کو کوئٹہ میں "اسرائیل مردہ باد ملین مارچ" کا انعقاد کیا جائے گا، تاکہ دنیا کو یہ گواہی دی جائے کہ بلوچستان کے غیور فرزند مظلوم فلسطینی بھائیوں کی نصرت اور قبلہ اول کے تحفظ کے...
    ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کو انڈیا کے چار روزہ دورے کا آغاز کیا جہاں نئی دہلی تجارتی معاہدہ کر کے امریکی ٹیرف سے بچنا چاہتا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق جے ڈی وینس کا دورہ انڈین وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاس میں ہونے والی ملاقات کے دو ماہ بعد ہوا ہے۔ امریکی نائب صدر کا سرخ قالین بچھا کر اور گارڈ آف آنر پیش کر کے استقبال کیا گیا۔ وہ آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کریں گے۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) چین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اضافی محصولات عائد کرنے پر تجارتی مذاکرات میں امریکہ کے ساتھ خوشامدی رویہ اپنانے کے خلاف دنیا کو خبردار کیا ہے اور کہا کہ اس سے انہیں نجات حاصل نہیں ہو گی۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے یہ بیان ان اطلاعات کے رد عمل میں دیا ہے کہ واشنگٹن بہت سی حکومتوں پر اس طرح کا دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ امریکی درآمدی ٹیکسوں میں رعایت کے بدلے میں بیجنگ کے ساتھ اپنی تجارت کو محدود کریں۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے بہت سے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ ٹیرف کے حوالے سے بات چیت شروع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) صدر ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت میں ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہزاروں افراد ملک بھر میں منعقدہ درجنوں تقریبات میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹرمپ کی جارحانہ امیگریشن پالیسیوں، بجٹ میں کٹوتیوں، یونیورسٹیوں، نیوز میڈیا اور قانونی اداروں پر دباؤ سمیت یوکرین اور غزہ کے تنازعات سے نمٹنے کی پالیسی کی مذمت کی۔ اقتدار میں واپس آنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی ایلون مسک کے ساتھ مل کر حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتیاں کی ہیں۔ انہوں نے دو لاکھ سے زیادہ وفاقی ملازمین کو فارغ کیا اور اہم وفاقی ایجنسیوں جیسے کہ USAID اور محکمہ تعلیم کو ختم...
    اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام کربلائے عصر فلسطین سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ کہ اب یمن اور ایران پر امریکہ کی مدد سے حملے کی منصوبہ ہو رہی ہے، اور جو اس منصوبے میں مدد کرے وہ رسول اللہ کا دشمن ہوگا، آج ایران اور یمن کو فلسطینی حمایت کی سزا دی جارہی ہے، ہم ایران اور یمن کے ساتھ کھڑے ہیں، فوری طور پر غزہ جنگ بندی کی جائے۔  اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں موجود ہر فرد اپنی ذات میں انجمن ہے، دشمن کا سب سے بڑا ہمارے خلاف ہتھیار انتشار ہے اور ہمارا...
    بیجنگ :امریکی تجارتی نمائندہ دفتر نے چین کے بحری، لاجسٹکس اور جہاز سازی کے شعبوں کے خلاف سیکشن 301 کی تحقیقات کے حتمی اقدامات کا اعلان کیا۔ہفتہ کے روزچین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے اس پر سخت ناراضی اور فیصلہ کن مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات امریکہ کی یکطرفہ اور تحفظ پسندانہ پالیسیوں کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واضح امتیاز کے ساتھ یہ اقدامات مارکیٹ کے اصولوں کے مطابق نہیں اور یہ چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں، عالمی پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام کو بری طرح متاثر کرتے ہیں، ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے مشیر اور امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے مالک ایلون مسک کے ساتھ بات چیت کے دوران ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپنے ملک کی صلاحیت پر تبادلہ خیال کیا ہے. بھارتی جریدے کے مطابق ”ایکس “پر اپنے پیغام میں مودی نے ایلون مسک کے ساتھ فون پر ہونے والی بات چیت کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ا نہوں نے اس برس کے شروع میں امریکہ میں ہونے والی ملاقات میں زیر بحث آنے والے موضوعات ہر بات کی مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ انڈیا ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اپریل 2025ء) امریکہ، فرانس اور یوکرین کے اعلیٰ حکام نے جمعرات 17 اپریل کو پیرس میں مذاکرات کے لیے ملاقات کی، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ایک بار پھر یورپی حکام کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ امریکہ کی زیر قیادت جنگ بندی کی یہ کوششیں سست روی کا شکار ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں نے ذاتی طور پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور خصوصی صدارتی نمائندے اسٹیو وِٹکوف کا استقبال کیا، جنہوں نے حال ہی میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ذاتی طور پر ملاقات کی۔ فرانسیسی حکومت کے ایک ذریعے نے مذاکرات کو 'مثبت اور تعمیری‘ قرار دیا اور بتایا کہ اگلے ہفتے لندن میں اہم...
    نئی دہلی میں امریکی سفارتخانے میں صرف 40 سیکنڈز کی مختصر انٹرویو کے بعد ایک بھارتی شہری کا B1/B2 ویزا مسترد کر دیا گیا۔ درخواست دہندہ، جس کا ریڈٹ صارف نام "nobody01810" ہے، نے اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا اس کی ایمانداری ہی اس کے ویزا کی راہ میں رکاوٹ بنی؟ انٹرویو کے دوران اس سے تین سوالات پوچھے گئے: امریکہ جانے کا مقصد کیا ہے؟ اس کی بین الاقوامی سفر کی تاریخ کیا ہے؟ کیا اس کا کوئی خاندان یا دوست امریکہ میں ہے؟ اس نے سچائی سے جواب دیا کہ وہ فلوریڈا میں چھٹیاں منانے جا رہا ہے، اس نے پہلے کبھی بین الاقوامی سفر نہیں کیا، اور اس کی گرل فرینڈ امریکہ...
    باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے سابق امریکی ایلچی نے کہا ہے کہ انہیں آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اس افراتفری کو افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے سابق خصوصی ایلچی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان افغان مہاجرین کی بے دخلی کی آڑ میں داعش کے جنگجوؤں کو افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ خلیل زاد کے مطابق باوثوق ذرائع نے انہیں آگاہ کیا کہ پاکستان اس افراتفری کو افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ افغان طالبان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد کے یہ خدشات افغان عبوری حکومت کے ان بیانات سے...
    اسلام ٹائمز: ولکرسن کہتے ہیں کہ "میں نے حال ہی میں اس شخص سے ملاقات کی، جس نے برسوں پہلے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کا کھیل کھیلا تھا، وہ آج بھی اس نتیجے پر قائم ہے، جو اُسوقت سامنے آیا تھا کہ ایران امریکا کے خلاف روایتی جنگ جیت جائے گا۔ ایران کے پاس جنگوں سے لڑنے کا وسیع تجربہ ہے، حالانکہ اسے کبھی کسی جنگ کا آغاز کرتے نہیں دیکھا گیا، یہ تجربہ 1980ء کی دہائی سے شروع ہوتا ہے، جب اس نے آٹھ سال تک عراق کے حملے کو ناکام بنایا۔ ولکرسن کی یہ بات درست ہے اور اسی وجہ سے ایران سے براہ راست جنگ کا آپشن صرف دھمکیوں کی حد تک ہے، ورنہ خطے...
    بیجنگ:امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانے کے دعوے کے جواب میں چین نے امریکہ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجارتی جنگ سب سے پہلے امریکہ نے شروع کی  اور چین نے صرف اپنی قانونی خودمختاری اور بین الاقوامی انصاف کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کیے، جو کہ مکمل طور پر جائز اور قانونی ہیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان جیان نےپریس کانفرنس میں امریکہ کے تازہ دعوؤں اور تجارتی جنگ کے حوالے سے بھرپور موقف پیش کیا۔ امریکی وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک نئے فیکٹ شیٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ چین اب اپنی انتقامی کارروائیوں کے باعث امریکہ کو برآمد کی...
    امریکی حکومت ٹیرف سے متعلق مذاکرات کو اپنے تجارتی شراکت داروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ انہیں چین کے ساتھ اپنے معاشی تعلقات کو محدود کرنے پر مجبور کیا جائے۔ امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد مختلف ممالک سے یقینی دہانی لینا ہے کہ وہ ٹیرف میں کمی کے بدلے میں چین کو معاشی میدان میں تنہا کرنے پر امریکہ کا ساتھ دیں گے۔ امریکی حکام 70 سے زیادہ ممالک کے ساتھ ہونے والے ٹیرف مذاکرات کو آلہ کار کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چینی مصنوعات کو اپنی سرحدوں سے گزرنے کی اجازت نہ...
    بیجنگ :چینی وزارت  دفاع کے ترجمان سینئر کرنل چانگ شیاؤ گانگ نے  امریکہ کی انفارمیشن ایجنسی کی جانب سے چین کو بد نام کرنے کے حوالے سے بدھ کے روز سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسروں پر جو الزام لگاتا ہے،تو سمجھ لینا چاہئے کہ  یا تو اس نے وہ کام خود کیا ہے یا وہ کر رہا ہے۔ امریکہ چین میں سائبر حملوں کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، اور یہ ایک مشہور سائبر اسپیس مسئلہ بھی ہے. “وکی لیکس” سے لے کر “سنوڈن واقعہ”تک ، “اسٹار ونڈ” پروگرام سے لے کر “آپریشن الیکٹرک کرٹن” تک، امریکہ نے سائبر اسپیس میں جو چاہا وہ کیا ہے، اور نگرانی، چوری اور  سائبر حملوں میں ملوث ہونے کی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے امریکی گانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے و الوں میں کانگریس مین ٹام سوزی ، جوناتھن جیکسن شامل تھے۔ اس موقع پر پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز بھی ملاقات میں موجود تھیں ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لئے موثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ پنجاب میں سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے لئے وسیع البنیاد اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم اظہار بھی کیا گیا۔ ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات،تجارت،سرمایہ کاری اور جمہوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اپریل 2025ء) بہت بڑی امریکی سوشل میڈیا کمپنی میٹا، جو فیس بک کی بھی مالک ہے، کے خلاف عدم اعتماد کا مقدمہ پیر 14 اپریل کے روز واشنگٹن کی ایک وفاقی عدالت میں ان الزامات کے تحت شروع ہوا کہ اس کمپنی نے مسابقت کو غیر قانونی طور پر ختم کرنے کے لیے انسٹاگرام اور واٹس ایپ جیسے پلیٹ فارمز کو بھی خرید لیا۔ امریکہ کا فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) چاہتا ہے کہ میٹا جس نے ایک دہائی قبل ان پلیٹ فارمز کو خرید لیا تھا، انہیں واپس کر دے۔ تاہم اس کیس میں دونوں طرف سے اپیلوں کا امکان ہے، اس لیے مقدمے کی سماعت برسوں تک جاری رہنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 اپریل کو نافذ کئے جانے والے ٹیرفس کو 90 روز کے لئے روک کر ممالک کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا کہا ہے اور عندیہ دیا ہے کہ وہ نافذ کردہ ٹیرف میں امریکی فائدے کے حامل نتائج حاصل کر کےاس معاملے کو حل کریں گے لیکن اس 90 روزہ مہلت میں چین شامل نہیں ہے۔ بقول امریکی صدر، چین نے امریکہ پر جوابی ٹیرف لگایا ہے اس لئے اس سے بات نہیں ہو سکتی ۔اس خبر کے آتے ہی کئی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ٹیرف پالیسی کا اصل مقصد شاید چین کو ہی ٹیرف پالیسی میں لانا اور اس پر دباؤ ڈالنا تھا کیوں کہ باقی تمام ممالک...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس کی۔ ایک رپورٹر نے پوچھا کہ پاناما سٹی میں منعقدہ 2025 کی سینٹرل امریکن سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع ہگ سیٹھ نے “چین کے خطرے” کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا اور جارحانہ تبصرے کیے۔ ایل سلواڈور میں امریکی نائب وزیر خارجہ لینڈو نے کہا کہ چین کو فائیو جی، سائبر سیکیورٹی، مصنوعی ذہانت اور دیگر شعبوں میں تعاون سے روکا جانا چاہیے۔ چین کا اس حوالے سے کیا تبصرہ ہے؟     پیر کے روزلین جیئن نے کہا کہ متعلقہ امریکی شخصیات کے بیانات نظریاتی تعصب اور سرد جنگ کی ذہنیت سے بھرے ہوئے ہیں اور سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔کون لاطینی امریکہ اور...
    بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کی طرف سے بعض مصنوعات پر “ریسیپروکل محصولات” سے استثنیٰ دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکہ کی جانب سے بعض تجارتی شراکت داروں پر اعلیٰ “ریسیپروکل محصولات” عائد کرنے میں عارضی تخفیف کے بعد پالیسی میں دوسری ایڈجسٹمنٹ ہے۔ یہ یکطرفہ “ریسیپروکل محصولات” کی غلط طریقہ کار کو درست کرنے کی طرف امریکہ کا ایک چھوٹا سا قدم ہے۔ 2 اپریل سے نافذ ہونے والے “ریسیپروکل محصولات” نے نہ ہی امریکہ کے کسی مسئلے کو حل کیا بلکہ بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظم کو شدید متاثر کیا، کاروباری اداروں کی عام پیداواری سرگرمیوں اور عوامی زندگی پر منفی اثرات ڈالے، جو نہ صرف دوسروں کو  بلکہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2025ء)وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف پر کسی بھی قسم کا جواب دینے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے عائد ٹیرف پر پریشان ضرور ہیں کہ اس سے غیریقینی کی صورتحال ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان کا موقف جارحانہ نہیں بلکہ تدبر اور حکمت عملی پر مبنی ہوگا،ہم سب کو سوچنا ہوگا کہ اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ کیسے آگے بڑھیں،یہاں کم سے کم ٹیرف 10 فیصد ہے اور اس کے بعد اضافی ٹیرف ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ میرے خیال میں اس...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد نے جیک برگ مین کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں تھومس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کئے گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ فریقین نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور سٹرٹیجک مفادات پر مبنی راوبط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان پاک فوج...
    جے یو پی (نورانی ) کے زیراہتمام یکجہتی فلسطین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ غزہ میں ظلم ہو رہا ہے، لیکن یہ ظلم صرف فلسطین پر نہیں بلکہ انسانیت اور امتِ مسلمہ پر ہو رہا ہے، مسجدِ اقصی کو پامال کیا جا رہا ہے، فلسطین کی  بہنوں کو  بے حرمت کیا جا رہا ہے، لیکن امتِ مسلمہ سو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام، اظہارِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں احتجاجی ریلی جامعہ یوسفیہ مظہرِ فرقان، سمیجہ آباد ملتان سے نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان نورانی جنوبی پنجاب کے صدر محمد ایوب مغل نے کہا کہ ہم فلسطین کے ساتھ ہیں۔ ہم فلسطین کی...
    چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور باہمی احترام کے راستے پر واپس آئے۔  اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی شروع کی گئی ٹیرف جنگ نے پوری دنیا میں ہلچل مچائی ہوئی ہے، وہیں اب چین کی جانب سے امریکہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جوابی ٹیرف کی پالیسی کو مکمل طور پر ختم کرے۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے بڑا قدم اٹھائے اور جوابی ٹیرف جیسے منفی اقدامات سے گریز کرے اور باہمی احترام کے راستے پر...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیں تجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: ایران امریکہ مذاکرات مہمان تجزیہ نگار: پروفیسر ڈاکٹر عائشہ طلعت وزارت (سابق چیئرپرسن جامعہ کراچی شعبہ بین الاقوامی تعلقات) میزبان وپیشکش: سید انجم رضا 13 اپریل 2025ء ابتدائیہ: عمان کے دارالحکومت مسقط میں امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کی پہلی نشست  مکمل ہوئی  مسقط میں مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ سید عباس عراقچی جبکہ امریکی وفد کی قیادت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اپریل 2025ء) صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نئے محصولات لگائے اور ان کو درست ثابت کرنے کے لیے جھوٹے دعوے کیے۔ ڈی ڈبلیو نے وائرل ہونے والے دو دعوؤں کی جانچ کی ہے۔ دو اپریل کو وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سطح پر محصولات کے ایک نئے دور کا اعلان کیا۔ محصولات کے حساب کتاب، اس کے جواز اور اثرات سے متعلق ان کے بیانات جھوٹے دعووں سے بھرپور تھے اور انہوں نے بہت سی معیشتوں پر ایک ہی وقت میں ضرب لگانے کا اعلان کا۔ ان اعلانات کے خلاف کچھ ممالک پہلے ہی جوابی اقدامات کا اعلان کر چکے ہیں۔ ٹیرف...
    ایرانی وزیر خارجہ سے اپنی ایک ملاقات میں بدر البوسعیدی نے امریکہ کیساتھ مذاکرات کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے عمان پر اعتماد کرنے کیلئے اظہار تشکر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ظالمانہ و غیر قانونی امریکی پابندیوں کے خاتمے اور جوہری پروگرام پر وائٹ ہاوس کے ساتھ ایران کے بالواسطہ مذاکرات شروع ہو چکے ہیں، جس کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" ایک وفد کی سربراہی کرتے ہوئے "مسقط" میں موجود ہیں۔ جہاں انہوں نے ابھی کچھ ہی دیر قبل اپنے عمانی ہم منصب "بدر البوسعیدی" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں سید عباس عراقچی نے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات اور علاقائی مسائل و صورت حال پر عمان کے ذمے دارانہ...
    ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بجلی کی بندش کی تصویر کے ساتھ ایک پوسٹ کو ری پوسٹ کر کے لکھا تھا کہ اس طرح حکومتیں گرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہویہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے موقع پر پانچ ریاستوں میں پچاس ہزار سے زائد عمارتوں میں رہائش پذیر امریکی صارفین کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں اس وقت پچاس ہزار سے زیادہ عمارتوں میں بجلی نہیں ہے۔ ریاستہائے متحدہ میں بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ یہ صورتحال اس وقت درپیش ہے جب امریکی حکومت عمان میں ایران کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 اپریل 2025ء) روایتی حریف ممالک امریکہ اور ایران کے مابین مذاکراتی عمل بحال ہو رہا ہے۔اس کا مقصد ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کو محدود بنانا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد تہران حکومت پر دباؤ بڑھا دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئے۔ عمان میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد ایک ممکنہ جوہری معاہدے تک پہنچنا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو اچانک اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرے گی۔ ان مذاکرات کی تاریخ طے کرنے سے قبل دونوں ممالک کے مابین بیان بازی کی جنگ جاری رہی، جس میں ٹرمپ نے دھمکی دی...
    برسلز: یورپی کمیشن کی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف پر 90 روزہ وقفے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے یورپی یونین کی جانب سے جوابی ٹیرف کے نفاذ میں بھی 90 دن کی تاخیر کا اعلان کر دیا ہے۔ کمیشن کی صدر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تجارتی کشیدگی سے بچنے کے لیے مذاکرات کو ایک اور موقع دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ یورپی یونین کے جوابی اقدامات کو تمام رکن ممالک کی حمایت حاصل ہے، مگر فی الحال ہم نے ان اقدامات کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز یورپی یونین نے امریکہ پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ یہ اقدام...
      بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں ایک فکر انگیز سوال اٹھایا گیا تھا۔سوال یہ تھا کہ کیا آپ “تشدد، بالادستی، جبر، اشتعال انگیزی اور محصولات کی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں، یا ایک ایسی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کوئی جنگ نہ ہو، تمام حجم کے ممالک برابر ہوں اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں؟ ” یہ مسئلہ ایک آئینے کی طرح موجودہ عالمی صورتحال کی بے چینی اور پیجیدگی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر حالیہ امریکی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے شروع ہونے والے سلسلہ وار مسائل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں جنہوں نے عالمی معاشی نظام میں شدید افراتفری پیدا کردی ہے ۔ یہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے ایک اہم ملزم تہور رانا کو ایک روز قبل ہی امریکہ نے بھارت کے حوالے کیا تھا۔ تہور رانا کی آمد سے قبل دہلی کے کئی علاقوں میں سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹوڈے کے مطابق تہور رانا کو ہوائی اڈے سے ایک بلٹ پروف گاڑی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ہیڈکوارٹر پہنچایا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کو الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ کمانڈوز کو پہلے ہی ہوائی اڈے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق اب تہور حسین...
    نئی دہلی: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (AICC) کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر ایک سخت قرارداد منظور کی گئی جس میں مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے شخصی تشہیر اور ذاتی مفادات کو قومی پالیسی پر ترجیح دی، جس کے نتیجے میں بھارت کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ خاص طور پر مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی واشنگٹن ملاقات پر اعتراض کیا گیا، جس میں ٹرمپ نے بھارت کو "ٹیرف ابیوزر" کہہ کر توہین آمیز الفاظ استعمال کیے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات اہم ہیں، مگر ان تعلقات کو قومی مفادات کی قربانی کے...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے امریکہ اعلی سطحی وفد کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے امریکہ اعلی سطحی وفد کی ملاقات، آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی وفد کی قیادت سینئیر بیورو آفیشل ایرک میئر نے کی ۔مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کی بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکہ  کے اعلیٰ سطح کے وفد نے  ملاقات کی۔  مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد کی قیادت جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے سینئر بیورو افسر ایرک میئر نے کی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد نے وسیع معدنیات کی دولت کی ترقی کی پاکستان کی پالیسی پر اظہار اعتماد کیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق ایرک میئر نے پاکستان کی بتدریج بہتر ہوتے سرمایہ کاری ماحول پر اظہار اطمینان کیا۔  پی ٹی آئی کی باہر بیٹھی قیادت وہ نہ کرسکی جو میں نے جیل میں بیٹھ کر کیا:شاہ محمود قریشی مسلح افواج کے...
    چین کا امریکہ میں تیار ہو نے والی تمام درآمدات پر اضافی 50 فیصد ٹیرف عائد کر نے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : امریکہ نے امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر 34 فیصد کا نام نہاد “ریسیپروکل ٹیرف” عائد کرنے کے ساتھ ساتھ مزید 50 فیصد کا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے جواب میں چین کی ریاستی کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے بد ھ کے روز اعلان کیا کہ جمعرات کو دن 12 بجکر ایک منٹ سے امریکا میں پیدا ہونے والی تمام درآمدی اشیاء پر اضافی ٹیرف کی شرح 34فیصد سے بڑھا کر 84فیصد تک کردی جائے گی۔اسی دن چین کی وزارت تجارت کے...
    واشنگٹن :امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے چین کو پیزنٹس پکارا۔ ان کا یہ بیان غیر ملکی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر خود ان کے لئے شر م کا باعث اور مذاق بن گیا ہے . کچھ امریکی میڈیا نے وینس کے بیان کو “دنیا بھر کے امریکیوں کے لئے شرمناک” قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔وینس نے ، جو کبھی اپنے آپ کو “ہلبلی” کہتے تھے، نام نہاد کلاس جمپ کے بعد نئے نئے امراء میں پائے جانے والے غرور کا مظاہرہ کیا۔ امریکہ کے نائب صدر بننے کے دو ماہ سے زیادہ عرصے میں جو ریمارکس انہیں سب سے زیادہ ملے ہیں ان میں تکبر، جارحانہ...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدر پروفیسر رضوان تاج نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال میں تقریباً ایک ہزار 61 پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکا میں مستقل سکونت حاصل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قابل ذکر ادارے جہاں سے ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ تعداد نے رہائشی پوزیشنز حاصل کیں ان میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، علامہ اقبال میڈیکل کالج، ڈاؤ میڈیکل کالج، شفا کالج آف میڈیسن، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔ یہ ایک سال میں رہائشی پوزیشنز حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔رضوان تاج نے دعویٰ کیا کہ ’ڈاکٹرز کی متاثر کن کارکردگی نے ملک میں طبی تعلیم اور...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران جوہری معاہدے کے لیے ہفتے کے روز امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم کسی بھی نتیجے پر پہنچے کے لیے امریکہ کو فوجی کارروائیوں کی دھمکیاں دینا بند کرنا ہوں گی” واشنگٹن پوسٹ“ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی معاہدے تک پہنچنے کے لیے خلوصِ نیت سے کام کرنے کے لیے تیار ہے.(جاری ہے) عراقچی نے لکھا کہ ہم بالواسطہ مذاکرات کے لیے عمان میں ملاقات کریں گے یہ جتنا بڑا موقع ہے اتنا ہی بڑا امتحان بھی خیال رہے کہ پیرکے روز امریکی صدر ڈونلڈ...
    جہاں ایرانی حکام نے امریکہ کیساتھ جاری مذاکرات کی بالواسطہ نوعیت پر زور دیا ہے، وہیں واشنگٹن نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ یہ مذاکرات بلاواسطہ ہونگے! اسلام ٹائمز۔ ایران کے ساتھ مذاکرات کے بارے امریکی حکام کی جانب سے سامنے آنے والے حالیہ بیانات کے بعد آج وائٹ ہاؤس نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی فریق کے ساتھ مذاکرات "بلاواسطہ نوعیت" کے ہوں گے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب ایران نے امریکہ کی براہ راست مذاکرات کی خواہش کے باوجود عمان میں بالواسطہ مذاکرات پر اصرار کیا جس پر امریکی فریق کو یہ شرائط ماننے پر مجبور ہونا پڑا۔ قبل ازیں انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعوی کیا...
    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 11 اپریل کو صوبہ بھر میں غزہ کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں اجتماعات ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے جبکہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں جاری انسانیت سوز مظالم پر حکومت پاکستان کو اپنا سفارتی کردار ادا کرنے سمیت اس انتہائی اہم انسانی المیہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جدوجہد کو تیز تر کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے آج سے غزہ بچاو مہم کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 11 اپریل کو لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے سامنے احتجاج سمیت ملک گیر احتجاج ہوگا۔...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے علاقائی سلامتی کو فروغ دینے اور اقتصادی تعاون بڑھانے جیسے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس رابطے کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور مشترکہ مفادات کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے رابطے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے انہوں نے تجارت سرمایہ کاری اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) پاکستان کی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق، پیر کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دو دہائیوں کی طویل جنگ کے بعد اگست 2021 میں افغانستان سے امریکہ کے مکمل انخلاء کے دوران وہاں چھوڑے گئے امریکی فوجی سازوسامان کے مسئلے کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔ افغانستان میں رہ جانے والے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں میں زیراستعمال، دفترخارجہ بیان کے مطابق روبیو نے یہ اعلان پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔ امریکہ کے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈار سے یہ ان کی پہلی براہ راست بات چیت تھی۔ بیان...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں امریکی چھوڑے گئے فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پْرعزم ہے۔ مارکو روبیو کے منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا باقاعدہ رابطہ ہے۔  اسحاق ڈار نے امریکا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کیلئے دلچسپی...
    ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے میر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری دنیا سے یہودیوں کو فلسطین میں لاکر بسایا گیا، اب حل یہی ہے کہ جتنے یہودیوں کو فلسطین میں لاکر بسایا گیا، ان کو دوبارہ یورپ میں بسایا جائے، یورپ میں جگہ نہیں ہے تو نیویارک کے اطراف میں بسایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف اور اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی بھر میں یکجہتی کیمپ، جمعہ 11 اپریل کو 1 ہزار سے زائد مقامات پر کارنر میٹنگز اور اتوار 13 اپریل کو شاہراہ فیصل پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اپریل 2025ء) امریکی صدر ٹرمپ کے مختلف ملکوں سے درآمدات پر نافذ کردہ نئے محصولات کے منفی اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ کئی امریکی خریداروں نے فی الحال پاکستان سے جانے والی شپ منٹس اور نئے آرڈرز دونوں روک دیے ہیں۔ سیالکوٹ سے ٹیلی فون پر ڈی ڈبلیو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپورٹس گڈز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین خواجہ مسعود اختر نے بتایا کہ یہ درست ہے کہ نئے امریکی ٹیرفس سے پاکستان کی ایکسپورٹ انڈسٹری متاثر ہو رہی ہے۔ ان کے بقول پاکستان سے جو مال بنا کر اس سے پہلے امریکہ بھجوایا جا چکا ہے، اس کی پہلے سے طے شدہ قیمت پر...
    واشنگٹن :1971 کے موسم گرما میں، اس وقت کے امریکی سیکریٹری خزانہ جان کونالی نے صدر نکسن کو امریکہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی کو بڑے پیمانے پر ایڈجسٹ کرنے کی پالیسی “نکسن شاک” شروع کرنے پر راضی کیا، جس کا مقصد “عالمی معاشی نظام کے کنٹرولڈ انہدام” کو یقینی بنا کر امریکی بالادستی کو مزید پھیلانا تھا۔ نکسن شاک کا اثر یورپ پر خاصا تباہ کن رہا، جس نے وال اسٹریٹ کی پابندیوں کو توڑ کر مالیاتی دور کا آغاز کیا اور نیو لبرل ازم اور گلوبلائزیشن کو جنم دیا۔   تاہم، 2008 کے مالیاتی بحران نے اس نظام کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ اسی طرح، “توڑ کر بنانے پر مبنی” نکسن شاک کی کامیابی ٹرمپ...