2025-10-07@21:03:24 GMT
تلاش کی گنتی: 342
«سیلاب کی بروقت وارننگ»:
ملک کے مختلف حصوں میں جاری غیر معمولی سیلاب نے جہاں لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا، وہیں اب اس کے نتیجے میں مختلف بیماریوں کا پھیلاؤ بھی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے عوامی تحفظ کیلئے ایک ایڈوائزری جاری کر دی...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے...
کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت...
قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔ علاج...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںموسلا دھار بارش نے جہاں گرمی کا زور توڑا، وہیں شہر بھر میں خوشگوار موسم کا سماں باندھ دیا۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی رم جھم سے ماحول معطر ہو گیا، اور کئی علاقوں میں نوجوانوں نے گھروں سے نکل کر موسم کا بھرپور لطف اٹھایا۔ بارش کے باعث کچھ نشیبی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ...
کراچی: ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں بیشترکاٹن زونز میں کپاس کی فصل بھی متاثر ہوئی ہے جس سے کاٹن ایئر 2025-26کے دوران ملک میں کپاس کی بہترین پیداوار کاخواب ایک بار پھر پورا نہ ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ بارشوں اور سیلاب سے کپاس کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب سے بچاؤ کے لیے آبی ذخائر کی تعمیر کا تفصیلی جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردی۔ مریم نواز نے سرحدی علاقے تلوار پوسٹ اور شیخ پورہ نو میں قائم ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ گٹی کلنجر سے کشتی کے ذریعے تلوار پوسٹ آنے...
خیبر پختونخوا حکومت نے حالیہ سیلابی تباہ کاریوں کے تناظر میں وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں سے تعاون حاصل کرنے میں صوبے کی مدد کرے۔ اس مقصد کے لیے صوبائی حکومت نے وفاق کو باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی ڈویلپمنٹ پارٹنرز...
ترکی کی خاتونِ اول امینہ اردوان نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری امداد کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 2010 میں پاکستان کے دورے کے دوران سیلاب متاثرہ خاندانوں کے...
پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) نے خصوصی ریلیف اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب و سندھ میں بارشیں اور سیلابی ریلا: لاکھوں افراد محفوظ مقامات پر منتقل، سڑک و فضائی آمد و رفت متاثر اس...
لاہور: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے بدترین سیلاب کے دوران ڈپٹی کمشنرز، پولیس، ریسکیو سمیت دیگر تمام محکموں اور اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کی جانب سے رابطہ کرنے سے پہلے خود ان تک پہنچیں اور ان کی مدد کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان گئی تھی اور وہاں متاثرین کی حالت زار و بے بسی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی خود فیلڈ میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی...
نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریلیف کیمپ میں سیلاب سے متاثرہ بچوں سے اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ بچوں کے درمیان دسترخوان پر بیٹھ گئیں اور کھانا بھی کھایا۔ اسی طرح، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سوہدرہ کے تلاوانہ محلے کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے علاقے میں سیلابی پانی...
ترک خاتون اول امینہ اِردوان نے پاکستان کی سیلابی صورت حال پر اپنا جذباتی پیغام سوشل میڈیا کے ذریعے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں امینہ اِردوان نے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 2010ء کے سیلاب میں وہ پاکستان...
کراچی (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ دریاؤں کے کنارے ملک کے طاقتور اور امیر افراد نے غیر قانونی ہوٹل، ریزورٹس اور ہاؤسنگ سکیمیں بنا رکھی ہیں، ہم اعلان جنگ کر رہے ہیں، اب ہم رکیں گے نہیں، پانی کے راستے سے ان کو ہٹائیں گے۔ کراچی میں ایک...
بھارتی پنجاب میں جاری سیلابی کیفیت میں ریلیف آپریشن کے دوران ریسکیو اہلکاروں کی مقامی افراد سے گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو متاثرین کو یقین دہانی کراتے اور ان سے گھروں کو خالی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاکہ وہ ریسکیو ٹیموں کے...
لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی آبادیاں بھی سیلاب کی زد میں آ گئیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، بھارت سے آج شام ایک اور سیلابی ریلا چناب میں آئے گا جبکہ آج پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت سب سے پہلی ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور...
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ A beautiful family from Faisalabad rescued by Faisalabad administration. Shabash ???????? pic.twitter.com/c5vjqvuWVU — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025 مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مرحلہ وار...
پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے کے پی، پنجاب، سندھ اور کشمیر سمیت کئی صوبوں میں تباہی مچائی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں سیلاب، چند اہم سوالات کے پی کے کئی شہر پانی میں بہہ گئے جبکہ کراچی میں شدید بارش کے دوران ٹریفک جام رہا۔ بونیر، صوابی، کشمیر اور خوشاب کے علاقے بھی...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں سیلاب کی وجہ سے پیدا ہونے صورتحال کے سبب سندھ کی درخواست پر آج (جمعہ) ہونے والا نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا 11واں اجلاس ملتوی کردیا۔ اجلاس میں بلوچستان کے ٹیکنیکل ممبرنے بھی حاضری سے معذوری کا اظہارکردیا تھا جس پر وزارت خزانہ نے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، جو ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رزقِ حلال کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15...
2023 کے سیلاب میں اپنی جان پر کھیل کر قیمتی انسانی جانے بچانے والے تلہ کنگ کے ہیرو ظفر کی اپنے ٹریکٹر کی مدد سے 6 سیاحوں کو بچاتے ہوئے ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 2023 میں تلہ گنگ میں ایک دلیر شہری ظفر نے اپنی جان پر کھیل کر...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں...
ملک کے مختلف حصوں میں مون سون شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث آنے والے سیلاب کے بعد سیاسی قیادت متاثرہ علاقوں کے دورے کر رہی ہے اور امدادی سرگرمیوں کی نگرانی میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 20 اگست کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) صوبہ سندھ میں یکم تا 3 ستمبر دریائے سندھ کے پہلے بیراج، گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کی آمد متوقع ہے۔ مشرقی دریا پنجاب میں تباہی پھیلا رہے ہیں اور سندھ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کی جائے تاکہ...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال خراب ہوئی، آج رات دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلاب کا خطرہ ہے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر صورتحال...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا...
لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع قصور، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں سیلاب سے متاثرہ افراد کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ الخدمت کے مطابق قصور اور سیالکوٹ سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں ان تمام علاقوں میں الخدمت کی ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات تک...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے، بے گھر ہونے والوں کے ان کے گھروں میں آباد ہونے تک پنجاب حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سیلابی صورتحال پر 4 گھنٹے طویل اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے متاثرہ اضلاع کی رپورٹس پیش کی گئیں اور فوری ریلیف و ریسکیو اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ بریفنگ میں...
شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز...
پنجاب کے دریاؤں اور آبادیوں میں سیلابی صورت حال پر سندھ اور خیبر پختونخوا نے مدد کی پیش کش کی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد صورت حال بہت خراب ہے، پنجاب کو جو بھی مدد چاہیے اس کے لیے سندھ حکومت تیار ہے۔...
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے انکشاف کیا ہے کہ دریائے راوی میں 39 برس بعد ایک بڑا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیلابی ریلا خانکی کے مقام سے گزر رہا ہے جبکہ آج رات شاہدرہ کے مقام سے بھی یہ بڑا ریلا گزرے گا۔ ????...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ملک کے مختلف متاثرہ علاقوں بالخصوص پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع...
پشاور: پی ڈی ایم اے نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔ جاں بحق...
پشاور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ بلاکس کی نیلامی میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق: دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی 2015 کی نیشنل...
پشاور: خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی اور موسمی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں پیٹ و آنتوں کی بیماریوں، ہیضہ، ملیریا، ڈینگی، جلدی امراض اور سانس کی بیماریوں کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دستاویز کے مطابق صرف ڈائریا...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 358 تک پہنچ گئی مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ سیلاب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 45 اموات اور 33 زخمی رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت ہنگامی بنیادوں...