2025-08-06@15:02:09 GMT
تلاش کی گنتی: 4063

«پاکستان نے جنگ شروع کی اور نہ ہی»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی سینٹ کام کے سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی انٹیلی جنس شراکت سے امریکا کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔امریکی فوج کے اعلیٰ ترین حلقوں سے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کردار کو ایک مرتبہ پھر سراہا گیا ہے اور اس بار یہ اعتراف امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کی جانب سے سامنے آیا ہے، جنہوں نے کھل کر پاکستان کو انسداد دہشت گردی کا ایک اہم اور قابلِ بھروسا شراکت دار قرار دیا ہے۔ان کے اس بیان نے عالمی سطح پر ایک بار پھر یہ حقیقت اجاگر کی ہے کہ پاکستان نہ صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے بلکہ عالمی امن کے قیام...
    ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اہلسنت پنجاب کے ناظم اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت تمام حدود پار کر چکی ہے۔ اس سلسلے میں عالم اسلام بالخصوص عرب حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی ناظم اعلی جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈویژنل امیر ملتان سید محمد رمضان شاہ فیضی، ضلعی امیر ملتان قاری خادم حسین سعیدی، ممبر سنی سپریم کونسل جماعت اہل سنت پاکستان وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم اطلاعات جماعت اہل سنت پاکستان پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،...
    پاکستان کے پارلیمانی وفد کی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنی مدت کے دوران مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ پیشرفت ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کے دیرینہ تنازعے کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہو رہا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے امید ظاہر کی ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دورِ صدارت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے سوالات کے جوابات میں کہا کہ ’انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور، ایلیسن ہوکر، سمیت محکمہ خارجہ کے حکام نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی...
    تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں،پوری قوم یک جان دو قالب ہے، وزیراعظم بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں آگے نکلنا ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آ گیا ہے، تمام اقتصادی اشاریے باعث اطمینان ہیں، روایتی جنگ میں بھارت کو ہرانے کے بعد معاشی میدان میں بھی اب اس سے آگے نکلنا ہے، پوری قوم یک جان دو قالب ہے، ایسے مواقع صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں، پاکستان کے حصے کے پانی کا ایک ایک قطرہ لے کر رہیں گے، اس میں کوئی خلل برداشت نہیں، تنخواہ دار طبقے نے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا ہے، صاحب حیثیت اور...
    عُمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے پاکستانی برادری سے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عُمانی حکومت کی جاری ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا سنہری موقع موجود ہے، جس کے تحت اوور اسٹے پاکستانی شہری تمام جرمانوں سے مستثنیٰ ہو کر 31 جولائی تک وطن واپس جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے اس اسکیم سے مستفید ہونے والے پاکستانیوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے انتہائی سستے ون وے ٹکٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔ Important update regarding amnestyy scheme@NaveedSafdar14 @GovtofPakistan @ForeignOfficePk pic.twitter.com/mtbkkqTkjR — Pakistan Embassy Oman (@PakinOman) June 11, 2025 سفیر کے مطابق جن کے پاسپورٹ ایکسپائر ہو چکے ہیں، انہیں پہلے...
    امن کے لیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر مذاکرات کی میز پر لائے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امن کیلیے امریکا کو انڈیا کو کان سے پکڑ کر بھی مذاکرات کی میز پر لانا پڑا تو وہ لائے گا کیونکہ یہ دنیا کے مفاد میں ہوگا۔لندن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر اور بارہا یہ کہا کہ خطے میں امن ہونا چاہیے، ہم تو صدر ٹرمپ کے بیانات کو وعدے سمجھتے ہیں۔بلاول بھٹو...
    ’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)   تجز یہ نگارزاہد حسین  کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
    اسلام آ باد :چینی میڈیا نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں سمارٹ اسٹریٹ لائٹس لگانے کے لیے چین کی جانب سے فراہم کیے جانے والے باریک شمسی مواد سے بنے پاور پینل استعمال کیے جا رہے ہیں۔بدھ کے روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شینزین ڈی جے آئی کے ڈرونز نے صوبہ پنجاب میں کپاس کے تقریباً 16500 ایکڑ رقبے پر حشرہ کش دوا اسپرے کے تجربات مکمل کیے ہیں۔اسلام آباد کے مضافات میں چین اور پاکستان کی مشترکہ آر اینڈ ڈی بیس پر انجینئرز 5 جی بیس اسٹیشن کے آلات کی آزمائش کر رہے ہیں جو زیادہ درجہ حرارت والے ماحول کے لیے موزوں ہیں۔ کراچی بندرگاہ کے کارگو ٹرمینل پر...
    — فائل فوٹو پاکستان میں عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد سامنے آگئی۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی جانب سے قربانی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق عید پر ملک میں 74 لاکھ 18 ہزار جانور قربان کیے گئے۔پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس سال عید پر قربانی 1.62 فیصد زائد رہی، گائے کی قربانی 6.4 فیصد اضافے سے 30 لاکھ 27 ہزار 417 رہی۔پی ٹی اے کے مطابق بھینس کی قربانی 1.6 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 87 ہزار 946 جبکہ بکرے کی قربانی 0.8 فیصد کمی سے 35 لاکھ 81 ہزار 767 رہی۔علاوہ ازیں دنبے کی قربانی 8 فیصد کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 231 اور اونٹ...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔ قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ آج دستیاب نہیں ہوگا، قائم مقام چیف جسٹس بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔  فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا مزید :
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ثنا میر کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ مریم نواز نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ہال آف فیم میں شامل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ ثنا میر کا یہ اعزاز صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ یہ پاکستان کی ہر بیٹی کی جیت ہے۔ انہوں نے ثنا میر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت، استقامت اور لگن پاکستان کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ثناء میر کو ہال آف فیم میں شامل کرلیا واضح رہے کہ آئی...
    صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی آئین میں حاصل جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو اپنی شناخت سے محروم کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے اور ہر محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع کریں گے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔کشمیر کی وادی میں کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کی جانب سے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سردار عتیق...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی بجٹ میں دس وزارتوں کی رائٹ سائزنگ کی منظوری دی گئی ہے۔ چالیس ہزار خالی اسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 8 وزارتوں کے حوالے سے تجاویز زیر غور ہیں۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنا اہم ترجیح ہے۔ 99 لاکھ مستحق خاندانوں کو امداد فراہم کی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل گورننس کے حوالے سے پاکستان کی خدمات کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹس کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ 95 ہزار سے زائد ایس ایم ایز کو مالی امداد فراہم کی گئی۔ اسی طرح 2028 تک ایس ایم ای فنانسنگ کو 1100 ارب تک پہنچانے کا عزم ہے۔ وزیراعظم سماجی اور اقتصادی ترقی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام دوست اور متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم  شہبازشریف اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ  نوازشریف کی رہنمائی اور وزیراعظم کی قیادت میں بہترین بجٹ پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا ملازمین دوست، کسان دوست، صنعتکار دوست اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بجٹ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نئے مالی سال کا بجٹ عوام کیلئے خوشی اور خوشحالی لائے گا۔ معیشت کی ترقی کا ثمر ہر فرد تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ پاکستان معاشی گرداب سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور اور قونصل جنرل کا خیر مقدم کیا۔ مریم نواز نے نٹالی بیکر کے بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ نے سسٹر اسٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے...
    تصویر سوشل میڈیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط بڑھے ہیں۔صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور روس علاقائی وعالمی پلیٹ فارمز پر قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔روس کے 35ویں قومی دن کے موقع پر ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روس کو ایک اہم عالمی طاقت سمجھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ روس یوریشین خطے میں علاقائی امن و استحکام یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔صدر نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہنا تھا کہ اس معزز ایوان کے سامنے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے، اس مخلوط حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت میں شامل سیاسی جماعتوں کی قیادت خصوصا میاں محمد نواز شریف ، بلاول بھٹو، خالد مقبول صدیقی، چوہدری شجاعت حسین، عبدالعلیم خان اور خالد حسین مگسی کی رہنمائی کے لیے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جناب اسپیکر، یہ بجٹ نہایت اہم اور تاریخی موقع پر پیش کیا جارہا ہے، قوم میں حالیہ دنوں میں غیر...
    وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ مالی سال میں آبی وسائل ڈویژن کے لیے کل 133ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، یہ اعلان انہوں نے بجٹ تقریر کے دوران کیا۔ وزیرخزانہ نے بتایاکہ پاک بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کے پانی کو روکنے کی دھمکی دہے اور پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کرررہاہے ، بھارت کے ناپاک عزائم کابھرپور توڑ کیاجائے گالیکن ساتھ ساتھ ضروری ہے کہ ہم اپنے پانی کے ذخائر میں بھی جنگی بنیادوںپر اضافہ کریں اور حکومت بھی اپنے محدود وسائل کے باوجود پانی کے ذخائر کے منصوبوں پر عمل درآمد یقینی بنائے گی ۔ انہوں نے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات شیئرکرتے ہوئے بتایا کہ 34ارب روپے...
    دنیا بھر میں جاری جنگیں، موسمیاتی تبدیلیاں اور قدرتی آفات عالمی معیشت کی رفتار کو بری طرح متاثر کر رہی ہیں۔ ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق سال 2024-25 میں عالمی شرحِ نمو 2.7 فیصد رہنے کی توقع ہے، جو گزشتہ سال کی 3.3 فیصد کی شرح سے کم ہے۔ سال 2024 میں بھارت نے معاشی ترقی کے میدان میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، جہاں شرحِ نمو 7 فیصد رہی۔ چین کی معیشت 5 فیصد کی رفتار سے بڑھی، جبکہ امریکہ کی اقتصادی ترقی 2.6 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ برطانیہ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک کی شرحِ نمو محض 0.7 فیصد رہی، جرمنی میں یہ 0.8 فیصد جبکہ فرانس میں 1.1 فیصد رہی، جو یورپی معیشتوں کی...
    پاکستان کی متعدد موبائل مارکیٹس میں جعلی اسمارٹ فونز فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی موبائل اینڈ الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر نے اس حوالے سے کہا کہ حالیہ دنوں میں شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوا ہے کہ انہیں جعلی یا ناقابل اعتبار موبائل فونز بیچے گئے۔یہ موبائل فونز عام طور پر پرانے، ری کنڈیشن یا پیچ فونز ہوتے ہیں جنہیں نیا بناکر پیش کیا جاتا ہے۔پیچ فون وہ موبائل ہوتے ہیں جو پی ٹی اے سے منظور شدہ فون نہیں ہوتے بلکہ ان میں مختلف آئی ایم ای آئی استعمال کرکے ایک نیا فون بنایا جاتا ہے، یہ فون بظاہر بالکل نئے لگ رہے ہوتے ہیں، یہ فونز سستے کرکے بیچے جاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: عالمی ادارہ صحت (WHO) اور یو این ایڈز (UNAIDS) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی بی (تپ دق) اور ایچ آئی وی (HIV) جیسے مہلک امراض کی ادویات کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنائے تاکہ بھارت پر انحصار کم کیا جا سکے، عالمی اداروں نے پاکستان کی دوا ساز کمپنیوں کو WHO سے منظور شدہ ادویات بنانے کی ترغیب دی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او اور یو این ایڈز کےترجمان نے کہاکہ  پاکستان میں اس وقت تقریباً ساڑھے 3 لاکھ افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں جبکہ ہر سال 6 لاکھ سے زائد نئے ٹی بی مریض سامنے آتے ہیں، افسوسناک امر یہ ہے کہ ان میں سے...
    لاس اینجلس میں ٹرمپ امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری ہیں، نیویارک میں بھی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی ریاست کیلیفورنیا نےٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا اعلان کردیا،موقف اپنایا کہ صدرٹرمپ کے اقدام سے بدامنی میں اضافہ ہوا۔ صدر ٹرمپ نےکہا گورنر نیو زوم نااہل ہیں،ضرورت پڑنے پر کیلیفورنیا میں مزید نیشنل گارڈ بھیج سکتے ہیں۔ اعتراضات کے باوجود اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔ مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنادیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
    بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور جامع و بامقصد مذاکرات کے آغاز کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خصوصاً جموں و کشمیر جیسے دیرینہ مسئلے کے حل میں جو خطے میں پائیدار امن کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں ایٹمی خطے کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی حالیہ فوجی اشتعال انگیزیوں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت میں برطانیہ کا اہم دورہ کیا۔ دورے کے دوران برطانوی ارکان پارلیمنٹ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسلام آباد(نمائندہ جسارت)نصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 3 سال میں 3 کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے، یہ گروتھ بھی فارم 47 کی طرح کی دکھا رہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ اس حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں جو ملک سے دشمنی ہے، جنہیں نیدرلینڈز سے پاکستان معیشت بہتر کرنے کے لیے لایا گیا تھا، لگتا ہے وہ چولہے بجھانے آئے ہیں، ہماری ساڑھے 6 فیصد گروتھ کو حقارت سے دیکھنے والوں کی تیسرے سال تک مجموعی گروتھ ڈیڑھ فیصد ہے۔شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عوام معاشی طورپریتیم ہوگئے،زراعت میں ساڑھے 13 فیصدگراوٹ ہے، یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی چوری اور غیر قانونی اسمگلنگ پر عالمی برادری کو تشویش ہونی چاہیے۔بیان میں کہا گیا کہ سنہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ اکنامک پالیسی یہ ہے کہ ملک کی ترقی کو بند کر دیں، امپورٹ کو محدود کرنے سے گروتھ نہیں ہوگی، جب فیکٹریوں کے لیے خام مال نہیں ہوگا تو ملک کیسے چلے گا، ملکی قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہے کہ عوام دوست بجٹ لاسکیں، ہم آج پیسے اکھٹا کرنے کے لیے مستقبل کی گروتھ کو ختم کر دیں گے، ٹیکس دینا ذمہ داری ہے، پارلیمان کا ہر فرد ٹیکس ادا کرے۔سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ملکی سیاسی، آئینی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی تبصرہ...
    سابق وزیر خارجہ اور پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسائل حل نہ ہوئے تو مستقبل کی نسلیں بھی لڑتی رہیں گی۔لندن میں برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصالحت سے انکار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو مستقبل کی نسلیں بھی لڑتی رہیں گی، دنیا اس سنجیدہ مسئلہ کا نوٹس لے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ حالیہ تنازع کے بعد بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات چاہتے ہیں، پاکستان پہلے بھی امن چاہتا تھا، اب بھی امن چاہتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا ادھورا ایجنڈا ہے...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے۔ پاک بھارت حالیہ تنازع کے بعد دنیا آج پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔ برطانوی تھنک ٹینک آئی آئی ایس ایس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں بھارت کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کا فیصلہ واپس لے اور حالیہ تنازع کے بعد بھارت کے ساتھ غیر مشروط مگر جامع مذاکرات چاہتے ہیں۔ مودی پاکستان کے عوام کا دشمن ہے اور پانی کی بندش اس کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ بھارت کی پانی بند کرنے کی دھمکی کی مذمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مشیر خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی سطح پر سست روی کے باوجود پاکستان میں معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں اور ملک کی جی ڈی پی گروتھ 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، دنیا بھر میں پچھلے تین برسوں کے دوران معیشتوں کو دھچکے لگے، لیکن پاکستان نے نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔گفتگو کرتے ہوئے خرم شہزاد نے کہا کہ پاکستان میں افراط زر میں نمایاں کمی آئی ہے جو کہ اس بات کی غمازی ہے کہ معیشت میں کچھ نہ کچھ بہتری ضرور آئی ہے، کئی ممالک ایسے ہیں جہاں مہنگائی آج بھی جوں کی توں ہے، لیکن پاکستان میں افراط زر کم ہوکر 4.6 فیصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرکے پاکستان کو پانی کی بوند بوند کے لیے ترسانے کا اعلان کرکے معاملات و انتہائی خرابی سے دوچار کیا ہے۔ بھارتی دھمکی کے جواب میں پاکستان کی کُھلی حمایت کرتے ہوئے چین نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی دریائے برہم پُتر کا پانی روک کر بھارت کو سبق سکھانے پر مجبور ہوگا۔ چینی قیادت کا موقف ہے کہ کسی بھی ملک کے حصے کا دریائی پانی روک کر اُس کی معیشت ہی نہیں بلکہ وجود کے لیے بھی خطرات کھڑے کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دریائے برہم پتر تبت کے پہاڑی سلسلے سے نکلتا ہے اور چین سے نکلنے...
    نیویارک: بھارتی آبی جارحیت پر پاکستانی سفارتی مشن اور پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد ہے۔ بلاول بھٹو نے مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ سے خطاب کے دوران دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا دراصل ایک ایٹمی آبی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ پانی کی ترسیل روکنا ہمارے لیے اعلانِ جنگ کے برابر ہوگا اور پاکستان یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہا اور نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے۔ انہوں نے کہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: گزشتہ ایک سال کے دوران بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔پاکستان میں معاشی دباؤ، بڑھتی مہنگائی اور مقامی سطح پر روزگار کی کمی ایک عرصے سے عوام کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کی تلاش میں بیرون ملک کا رخ کریں۔ حالیہ اقتصادی سروے رپورٹ نے اس رجحان کی ایک چونکا دینے والی تصویر پیش کی ہے، جس کے مطابق صرف رواں مالی سال میں لاکھوں پاکستانیوں نے روزگار کی تلاش میں اپنا ملک چھوڑ کر غیرملکی سرزمین پر قدم رکھا ہے۔یہ رپورٹ نہ صرف اعداد و شمار کا ایک مجموعہ ہے بلکہ اس میں وہ تلخ حقیقت بھی جھلکتی ہے جس کا سامنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سعودی عرب سے عازمینِ حج کی وطن واپسی کا فضائی سلسلہ کل سے باقاعدہ طور پر شروع ہو رہا ہے، جس کے تحت پہلی حج پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے اُڑان بھرے گی اور 11 جون کی صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ابتدائی پرواز میں 307 پاکستانی حاجی وطن واپس آئیں گے۔ حکام کے مطابق، صرف 11 جون کے دن مجموعی طور پر 8 خصوصی حج پروازیں مختلف شہروں کے ہوائی اڈوں پر حجاج کرام کو لے کر اتریں گی، جن میں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور ملتان شامل ہیں، جہاں حاجیوں کا پرتباک خیرمقدم کیا جائے گا۔سعودی عرب سے عازمینِ حج کی وطن واپسی کا سلسلہ ایک مہینے...
    پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاکستانی ایٹمی اثاثوں کے حوالے سے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں ایٹمی تنصیبات اور مواد کا جائزہ لیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: جوہری مواد کی چوری اور فروخت پر بھارت سے پوچھ گچھ کی جائے، پاکستان کا سلامتی کونسل سے مطالبہ دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا یہ غیرذمے دارانہ بیان بھارت کے عدم تحفظ اور ناکام دفاعی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے وزیر دفاع کی باتوں سے عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کی ذمے داریوں سے لاتعلقی ظاہر ہوتی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی...
    ویب ڈیسک :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ بلندترین سطح پرہے،جنگ بندی ہوئی ہے،امن قائم نہیں ہوا۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کیا، کہاکہ پاکستان ڈائیلاگ اورسفارت کاری پر یقین رکھتا ہے،ہم تمام ایشوز پر بات کرنا چاہتے ہیں جیسا کہ دہشت گردی،کشمیر، پانی، اور آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔  نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید انہوں نے مزیدکہاکہ بھارت مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن میں ملوث رہاہے، بھارت پانی کو ہتھیار کےطورپر استعمال کرکے پاکستان کے 24 کروڑ انسانوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی...
    پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، انڈیا کو پہلگام واقعے پر تفصیلات دینی چاہیے تھیں، اس واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، وہ انڈیا کے مقامی دہشتگرد گروپ تھے۔ پاکستان ملک میں موجود دہشتگرد گروپوں کے خلاف ایکشن لے رہا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا نے واقعے ملوث کسی دہشتگرد کے بارے میں تفصیلات دیے بغیر ایک ایٹمی ملک پر حملہ کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی وفد کی برطانیہ میں کیا مصروفیات ہوں گی؟ بلاول بھٹو نے کہا کہ پانی کے مسئلے کو انسانیت کے تناظر...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت...
    لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت اور مذہبی...
    مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور علماء مسلمین کونسل کے صدر ڈاکٹر محمد العیسی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس یحيیٰ آفریدی  سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلامی عدل کے اصول اور عالمی سطح پر عدل وانصاف کے عمومی اصولوں کی بگڑتی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں شخصیات نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو آج اسلامی عدل کے آفاقی اصولوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ انسانیت کے درمیان انصاف، رحم اور احترام کو فروغ دیا جا سکے۔ ڈاکٹر محمد العیسی سعودی عرب کے ممتاز عالم، مفکر اور عالم اسلام میں بین الاقوامی سطح پر مؤثر شخصیت ہیں۔ وہ اس وقت رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری...
    تاریخی ڈرامہ سیریل "دیرلیش: ارطغرل غازی” سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے معروف ترک اداکار انگین آلتان نے پاکستان کے دورے سے جڑی دلچسپ یادیں بتا دیں۔ سب کے دلوں پر راج کرنے والے انگین آلتان نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے پاکستان کے دورے کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا پاکستان کا دورہ یادگار تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں قیام کے دوران کورونا کے باوجود لوگ وائرس کو سنجیدہ نہیں لے رہے تھے۔ ایک بار وہ ہوٹل کے کمرے میں موجود تھے جب چند افراد اچانک ان کے کمرے میں تصاویر بنوانے آگئے کیونکہ ان کا ماننا تھا کہ کورونا جیسی کوئی چیز نہیں اور اس سے کوئی نہیں مرتا۔  انہوں نے مزید...
    اسلام ٹائمز: تقریب میں جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری سید شبر رضا، معروف منقبت خواں میر حسن میر، معروف شاعر اہل بیتؑ میر تکلم اور میر معروف نوحہ خواں شاہد بلتستانی نے خصوصی شرکت کی اور شہداء کے بچوں میں بکرے تقسیم کئے۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے کراچی میں شہداء کی فیملیز کیلئے بکرا منڈی لگائی گئی، جس میں شہداء کے کمسن اطفال میں قربانی کے جانور تقسیم کئے گئے۔ کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات کی زد میں ہزاروں گھروں کے چراغ بجھ گئے، جن میں کئی ایسے لوگ تھے جو اپنے گھروں کے واحد کفیل تھے۔ ان شہداء کے بچے کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر جانور قربان کرنے کا موقع...
    فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، احتجاج کر کے اپنے کارکنوں کو مشکلات میں ڈالے گی، اگر ان کے ذہن میں کوئی غلط فہمی ہے تو اسے دور کر لینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو احتجاجی تحریک سے کچھ نہیں ملے گا، اپوزیشن وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش کو قبول کرے۔ فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اس وقت کسی تحریک چلانے...
    سربراہ پارلیمانی وفد بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی دیگر قوتوں کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دونوں ممالک استحکام کی طرف نہیں بڑھیں گے تو اس کا نقصان سب کو ہوگا۔ بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اور اس معاملے میں تمام ممالک کو ایک مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث...
    پاکستان کے نوجوان وزیر مملکت بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات۔ امریکا کے دورے پر گئے پاکستانی وزیرمملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی گئی اپنی ایک پوسٹ میں مطلع کیا ہے کہ ان کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات کی ہوئی ہے۔ Met Elon Musk’s dad.Requested that the markets finally have great momentum – let’s not mess it up! The world needs Tesla and Trump in the same group chat! ???? Peace and Build pic.twitter.com/eFZKKvCMXY — Bilal bin Saqib MBE (@Bilalbinsaqib) June 6, 2025 بلال بن ثاقب نے اس ملاقات کی تصویر بھی شیئر...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بامعنی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات، دورہ پاکستان کی دعوت دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیا اور مسلم امہ کے اتحاد، خوشحالی اور غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے تاہم بھارت کی بلااشتعال جارحیت اور پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کے جواب میں...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں، ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع...
    حریت رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی مستقل حمایت مظلوم کشمیری قوم کے لیے باعث تقویت ہے۔ ہم اس لازوال رشتے کی قدر کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے عیدالاضحی کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں اور حریت کانفرنس کے اسیر قائدین و کارکنان کو عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کنوینر غلام محمد صفی، جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد شاہ اور سیکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی، ایثار، اخوت اور تقویٰ کے پیغام کی یاد دہانی کراتی...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، ایئر چیف، نیول چیف نے عیدالاضحیٰ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان پوری قوم کیلئے دائمی امن، خوشحالی، قومی یکجہتی کے لیے دل سے دعاگو ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل استقامت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، تمام بہادر افراد، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور جری شہریوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔عیدالاضحیٰ قربانی، اتحاد اور غور و فکر کا مقدس موقع ہے، اللّٰہ کرے یہ بابرکت موقع ہمارے معاشرے میں ہم آہنگی کو فروغ دے اور اس ملی یکجہتی کو مضبوط کرے۔آئی ایس پی...
    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں لبنان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی افواج نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جو بین الاقوامی قانون اور لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، یہ حملے 24 نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ دفتر...
    نیو یارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ نیو یارک کو لاہور ہی سمجھتے ہیں۔میئر نیو یارک کے دفتر میں ہوئی ملاقات میں نیو یارک کرپٹو کونسل اور پاکستان کرپٹو کونسل کے درمیان تعاون پر بھی غور ہوا۔ دونوں رہنماؤں نے علمی اشتراک کے پروگراموں پر غور کیا اور ان اسٹریٹجک امور پر بات کی جن سے ریگولیٹری تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ ایرک ایڈمز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی۔
    پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بے بنیاد اور گمراہ کن بیانات کی مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارتی وزیراعظم کے بیانات حقیقت کے برخلاف ہیں، بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پہلگام حملے میں پاکستان پر الزامات قابل افسوس ہیں۔ بھارت نے آج تک کوئی قابل اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا۔دفترخارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کا حتمی فیصلہ یو این قرار دادوں کے مطابق ہونا ہے، بھارتی دعوے فوجی تسلط، آزادیوں کی پامالی اور آبادیاتی تبدیلی کی کوششوں کے تناظر میں کھوکھلے ہیں۔ دفتر خارجہ...
     ریاسی:آپریشن سندورکی ناکامی پرمسلسل زیرعتاب بھارتی – وزیراعظم نریندر مودی نےپاکستان پر پہلگام حملے کو الزام دہراتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نے نہ صرف انسانیت بلکہ کشمیریت کو بھی نشانہ بنایا۔ مقبوضہ کے ضلع ریاسی میں  ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہبدقسمتی سے ہمارا پڑوسی ملک نہ صرف انسانیت بلکہ غریبوں کی روزی روٹی کا بھی دشمن ہے،پہلگام میں جو کچھ 22 اپریل کو ہوا، وہ اسی کا ثبوت ہے، پاکستان نے وہاں سیاحوں پر حملہ کر کے جموں و کشمیر کے محنتی لوگوں کی آمدنی کو نشانہ بنایا۔ نریندرمودی نے کہاکہ پہلگام حملے کا مقصد ملک میں فساد پھیلانا اور کشمیر کے عوام کی محنت کی کمائی کو روکنا تھا،پاکستان نے ان سیاحوں کو نشانہ...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)امریکا میں موجود پاکستانی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے شہری علاقوں کو نشانہ بنا کر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کی، حالیہ87 گھنٹے کی جنگ اصل واقعہ نہیں صرف ٹریلر تھا جو پاکستان کے مربوط ردعمل کا مظہر تھا۔پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ جنگ بھارت کی اس اسٹریٹجی کا حصہ ہے جو خطے کو بالی ووڈ طرز کی کشیدگی میں مبتلا رکھنا چاہتی ہے، بھارتی میڈیا امن کے بیانیے کو محدود کر کے جنگی جذبات کو فروغ دے رہا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ مرکزی بھارتی ٹی وی چینلز لاہور پر قبضے جیسے اشتعال انگیز دعوے کر...
    دفتر خارجہ نے بیروت اور لبنان کے جنوبی حصوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ’واضح طور پر‘ مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب کو جوابدہ ٹھہرائے اور جارحیت کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو حزب اللہ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا یہ حملہ نومبر 2024 میں جنگ بندی پر دستخط ہونے کے بعد اسرائیل کی بیروت پر چوتھی بمباری ہے۔لبنانی صدر جوزف عون نے حملوں کے بعد ایک بیان میں ’اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت‘ کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کیے گئے حملے کو ’بین الاقوامی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی‘ قرار دیا۔اسرائیل نے حملوں سے قبل شہریوں کو انخلا کے...
    پاکستان عالمی سطح پر ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل کا بغور جائزہ لے رہا ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی...
    وزیر مملکت و وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق سیکھنے، سننے اور اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آئے ہیں پاکستان اس بات کا بغور جائزہ لے رہا ہے کہ عالمی رہنما کس طرح ضابطوں اور اختراعات کے فریم ورک کی تشکیل میں مصروف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکی سینیٹر بل ہیگری، سینیٹر رک اسکاٹ، سینیٹر ٹم شیہی اور سینیٹر جم جسٹس سے بھی ملاقاتیں کیں۔ سینیٹر جم جسٹس BITCOIN Act کے...
    نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ’’ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ بات طاقتور دوستی کے تحت نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں منعقدہ اجلاس کے دوران کہی۔ پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اینڈ بلاک چین بلال بن ثاقب سے گفتگو کے دوران میئر نیو یارک نے کہا کہ ’ہم نیویارک کو لاہور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیو یارک سٹی اور پاکستان دونوں نے ڈیجیٹل اکانومی کی ذمہ دارانہ ترقی کی معاونت کے لیے وقف کرپٹو کونسلز قائم کر کے جرات مندانہ اقدامات کیے ہیں جو...
    حکومت پاکستان 5 جون 2025 کو اسرائیلی افواج کی جانب سے بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر کیے گئے فضائی حملوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ان حملوں کا وقت عیدالاضحیٰ سے محض ایک روز قبل ان کی سنگینی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔ یہ اقدام بین الاقوامی قانون، لبنان کی خودمختاری، اور نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ حملے نہ صرف بے گناہ شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دیتے اور پائیدار امن کی کوششوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان اس نازک وقت میں لبنانی عوام اور حکومت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) پاکستان کے اعلی سطحی وفد کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت پر جنوبی ایشیا کو پانی کے تنازعے پر پہلی ایٹمی جنگ کی طرف دھکیلنے کا الزام لگایا ہے۔ دوسری طرف پاکستان میں سابق امریکی سفیر نے پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات کے اسلام آباد کے مطالبے کی تائید کی ہے۔ واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ (ایم ای آئی) کے زیر اہتمام ایک پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ بھارتی حکومت کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے چارٹر اور سن 1960 کے سندھ آبی معاہدے کی خلاف ورزی کرتی ہیں اور اس معاہدے نے تاریخی طور پر دونوں ممالک کے درمیان دریائے...
    قومی ٹیم کے نو منتخب ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے عہدہ سنبھالتے ہی پاکستان کرکٹ میں درپیش چیلنجز اور توقعات سے پردہ اُٹھادیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ہیڈکوچ کا عہدہ قبول کرنے کے پیچھے کچھ وجوہات ہیں، میری سابقہ کوچز سے بات ہوئی ہے، تاریخ سے واقف ہوں اور آنکھیں کھلی رکھ کر آیا ہوں۔ مائیک ہیسن نے کہا کہ میری کوشش ہوگی بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں کیساتھ اس بات کو یقینی بناؤں کہ ہم ایک صف میں کھڑے ہوں اور گرین شرٹس کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کریں، پھر چاہے ہمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی خدمات درپیش ہوں، چیئرمین، سلیکٹرز یا سینئر کھلاڑی کی، انہیں بروئے...
    گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں...
    وزرات خارجہ نے واضح کیا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ تاحال موجود ہے، یہ معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدے پر ابھی تک عملدرآمد جاری ہے، اس حوالے سے زبانی بیان ضرور آتے ہیں تاہم تحریری طور پر ایسی کوئی بات موجود نہیں کہ جس سے ظاہر ہو کہ یہ معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مذاکرات میں پاکستان کن 3 اہم موضوعات پر زور دے گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتادیا یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم...
    پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔ رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاؤس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور وہ ڈیجیٹل مالیاتی نظام، جدید کرپٹو ضوابط اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر امریکی پالیسی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہیں صدر ٹرمپ نے...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی اشد ضرورت ہے،‏تمام جمہوری قوتیں ملکر ملکی ترقی و خوشحالی کو یقینی بنا سکتی ہیں۔ سینئر پارٹی رہنما بیرسٹر عامر حسن سے ملاقات کے دوران صدر مملکتنے کہا کہ جمہوریت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے،عوامی مسائل کے حل کے لئے ہر فرد اور مکتبہ فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نوجوانوں کو ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے کو آگے آنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت مضبوط بنانے کے لیے سب کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی اور ملک کو درپیش چیلنجز کا باہمی تعاون ، قومی اتحاد اور یکجہتی سے سامنا کرنا...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے روایتی جنگ کی طرح آبی معاملے پر بھی بھارتی گھمنڈ خاک میں ملائیں گے، 91 کے معاہدے کے تحت اتفاق رائے سے نئے آبی ذخائر کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا ، صوبائی قیادت واعلی سرکاری حکام بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا‘، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی گلیشیئر کانفرنس سے خطاب وزیراعظم نے کہا کہ بھار ت حالیہ جنگ میں بدترین شکست کے بعدتواتر سے سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کرنےکی دھمکیاں دے رہا ہے اور اس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، پانی تقسیم کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے عید الاضحی کے موقع پر خوشی ، مسرت، خیر سگالی اور دوستی کے رویے کو فروغ دینے کے لیے لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز ،مختلف اخبارات اور چینلز کی خواتین صحافیوں کو عید کے سوٹ پھول اورکتب بطور تحفہ بجھوائیں.(جاری ہے) اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، سیکرٹری اطلاعات نگران نشرواشاعت وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور نائب نگران شازیہ محمود بھی موجود تھیں اپنے پیغام میں ڈاکٹرحمیراطارق نے خواتین صحافیوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اگرچہ ہم سب کے دل اہل فلسطین کے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں...
    اسلام ٹائمز: عیدالاضحیٰ کا یہ مقدس موقع ہمیں متعدد اخلاقی اقدار اپنانے کی ترغیب دیتا ہے، جن میں سب سے اہم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کی صفت ہے، جیسا کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام نے اپنے والد حضرت ابراہیم علیہ السلام کے سامنے اللہ کے حکم پر فوری رضامندی کا مظاہرہ کیا۔ یہ تہوار ہمیں اپنی خواہشات اور مفادات کو اللہ کی رضا پر قربان کرنے کا جذبہ سکھاتا ہے، جبکہ دوسروں کی ضروریات کو اپنی خواہشات پر ترجیح دینے کا درس دیتا ہے۔ اسکے ساتھ ساتھ یہ دن ہمیں معاشرتی امتیازات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے باہمی محبت، بھائی چارے اور اجتماعیت کو فروغ دینے کی تلقین کرتا ہے، جس سے ایک مثالی اسلامی معاشرہ تشکیل...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ کوچ کی حیثیت سے ان کا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے، ان کی فلاسفی ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھا جائے اور پھر ان سے استفادہ کیا جائے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں میزبان بازید خان سے گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں اور اس ضمن میں مطلوبہ مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل میٹنگز کی جارہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر ’میں یہ کام 6 ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور آئندہ نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنانے کے لیے فوری و اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے۔عالمی یوم ماحولیات پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سبز انقلاب کی ضرورت ہے،ایسا سبز انقلاب جو صرف زراعت تک محدود نہ ہو بلکہ سوچ، گورننس اور ہماری روزمرہ زندگیوں میں بھی شامل ہو۔انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ہے مگر موسمیاتی تبدیلی کے بدترین اثرات کا شکار ہے،پاکستان دنیا سے اپنے عوام کے لیے موسمیاتی انصاف چاہتا ہے،جو کرہِ...
    بمبئی(اوصاف نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپ کے بعدبھارت کا اعلیٰ سطحی سفارتی وفد واشنگٹن پہنچ گیا، تاہم بھارتی وفد کا ایک بار پھر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ ، عالمی سطح پر بھارتی ساکھ شدید متاثر ہونے لگی بھارتی وفد کا ایک اور شرمناک پہلو اس وقت سامنے آیا جب سینئر سیاستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں سفارتی مشن کے دوران پارٹی میں گانا گنگنارہے ہیں ، بھارتی شکست کے بعد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی بھارتی عوام کی جانب سےشدید ردعمل سامنے آگیا جہاں ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ بھارتی عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے کہ ایک...
    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ قرارداد ویٹو ہونے سے خطرناک پیغام جائیگا، کرہ ارض میں غزہ کے حالات جہنم سے بھی بدتر ہیں، وہاں حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، ہم فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں امداد کی بلا روکاوٹ تقسیم کیلئے آواز بھی اٹھاتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ اس اقدام سے خطرناک پیغام جائیگا۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کی قرارداد پاکستان سمیت 10 غیر مستقل ارکان کے ساتھ مل کر الجزائر نے پیش کی۔ قرارداد میں غزہ میں مستقل جنگ بندی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کو ریلوے نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے۔ بڑے اور اہم ریلوے سٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسک بنائے جا رہے ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان...
    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور سپر اسٹار ٹام کروز کی مبینہ گرل فرینڈ آنا ڈی آرماس نے اپنے آنے والے فلم "بیلرینا” کی ریلیز سے قبل پاکستان کے مداحوں کے لیے ایک خاص پیغام جاری کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم "بیلرینا” جان وک فرنچائز کی اگلی قسط ہے، جس کا مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس فلم کی اداکارہ آنا ڈی آرماس نے ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کیلئے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے، جو پاکستان میں ہالی ووڈ اسٹوڈیوز کی نمائندگی کرنے والا سرکاری ڈسٹری بیوٹر ہے۔ ویڈیو میں آنا خود اپنی فلم کا تعارف کراتی ہوئی نظر آتی ہیں اور پاکستانی مداحوں کو فلم دیکھنے کی دعوت...
    کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں۔بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
    —ویڈیو گریب پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم اس وقت نہ کسی سیاسی جماعت اور نہ ہی کسی ذاتی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، بلکہ ہماری یہ جدوجہد ملک کے لیے ہے۔پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔ پاکستان کا پانی روک دیا جائے تو ہم خاموش کیسے بیٹھیں؟ بلاول بھٹو زرداریپاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مودی کو دیکھیں تو لگتا ہے نیتن یاہو کی کاپی ہے۔ پاکستانی کمیونٹی سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کا کہنا تھا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت سے خطے کی امن اور سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔قومی اقتصادی کونسل اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے شرکاء کو معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت اللہ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ بھارت کی پاکستان کو آبی وسائل سے محروم کرنے کی دھمکیاں نا قابل قبول ہیں، معرکہ حق کے بعد آبی وسائل کے تحفظ کی جدوجہد میں بھی بھارت کو شکست دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی بیانیے سے خطے میں...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستانی سفارتی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آئی ایس آئی اور را مل کر ان ( دہشت گردی کی ) قوتوں سے لڑنے کے لیے کام کریں تو بھارت اور پاکستان دونوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی نظر آئے گی۔ گذشتہ روز نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں نیوز کانفرنس کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمیں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، لیکن ہم تمام محاذوں پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ بھارتی فریق نے دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے کوئی آمادگی نہیں دکھائی، اگر آپ...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عوام کو آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔  اسلام آباد میں امریکا کی آزادی کی 249 ویں سالگرہ کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے تقریب میں شرکت کی۔  وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ امریکا کو 249 یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتاہوں، پاکستانی عوام کی جانب سے امریکی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، دونوں ملکوں کے...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزن  کیسے کم ہوا؟ اس راز سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران وزن کم ہونے کے سوال پر بلاول نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کیخلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دیبلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح...
    بیجنگ : چین نے کہاہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے حال ہی میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین سمجھتا ہے کہ سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے،...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی...
    ڈیجیٹل اثاثوں پر پاک امریکا اشتراک،وزیر ممکت برائے کرپٹو و بلاک چین بلال بن ثاقب کی اہم ملاقاتیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )پاکستان کے وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کی کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ بو ہائنس سے اہم ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈیجیٹل اثاثوں، بٹ کوائن کے مستقبل، اور بلاک چین کے غیر مرکزی ڈھانچے پر مشترکہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔رابرٹ ہائنس اس وقت وائٹ ہاس میں صدر کی مشاورتی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے سربراہ ہیں اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن بُنیان المرصوص کے دوران بلوچستان پر 32 حملے کیے گئے، جس طرح ہندوستان کو شکست ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھارت کی پراکسیز کو بھی شکست ہوگی اور بلوچستان میں امن واپس لوٹے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت فرسٹریشن کا شکار ہے، اسے جنگ میں اور بیانیے دونوں میں شکست ہوگئی، فیلڈ مارشل نے انہیں جو مار کھلائی ہے اور جو انہیں بری شکست ہوئی ہے تو ان کے پاس بات کرنے کے لیے کچھ نہیں، ان کے اپنے لوگ ان سے سوال کررہے ہیں اور وہ اپنی خفت مٹانے کی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاکستان میں معاشی و صنعتی ترقی کے لیے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی تجارت اور ہمسایہ ممالک سے روابط بڑھانے کے لیے ریلوے کا جدید خطوط پر استوار ہونا قومی پالیسی کا اہم جزو ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں ریلوے نظام کی بحالی، سرمایہ کاری، ڈیجیٹل اصلاحات، اور بین الاقوامی روابط کو فروغ دینے کے امور زیر غور آئے۔ وزیراعظم نے وسطی ایشیائی ممالک سے تجارتی روابط کو وسعت دینے کے لیے ریلوے نیٹ...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فوج کا 15 فیصد وقت جعلی خبروں میں ضائع ہوا، پاکستان سے جنگ میں بدترین شکست پر بھارتی چیف آف ڈیفنس سٹاف نے اپنی ہی فوج کی نااہلی کا پول کھول دیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق آپریشن سندور کے دوران بھارتی فوج کو ہونے والے ایک اور نقصان سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔جنرل انیل چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف جنگ کے دوران سائبر حملوں، جھوٹی خبروں اور گمراہ کن پروپیگنڈے کے باعث بھارتی فوج کو نہ صرف فیصلہ سازی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ حقیقی زمینی صورت حال کا ادراک بھی...
    سوئی ناردرن گیس کے کوہ پیما کا ایک اور تاریخی سفر: اشرف سدپارہ کی نانگا پربت سر کرنے کے لیے روانگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) سوئی ناردرن گیس کی ماونٹینرنگ ٹیم کے نامور کوہ پیما اشرف سدپارہ نانگا پربت (8126 میٹر) کی بلندی کو سر کرنے کے تاریخی مشن پر روانہ ہو گئے ہیں۔یہ اُن کا پانچواں ایسا کوہ پیمائی مشن ہے جس میں وہ 8000 میٹر سے بلند چوٹی کو فتح کرنے جا رہے ہیں۔ جس کے بعد ان کا نام ناصرف دنیا کے معروف کوپیماوں میں شامل ہو جائے گا بلکہ پاکستان میں بھی ان چند کوہ پیماوں میں شامل ہو جائیں گے جنہوں نے پاکستان کی پانچوں 8000 میٹر سے بلند...