2025-07-04@07:12:06 GMT
تلاش کی گنتی: 5304

«کی اقوام متحدہ کے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) فلسطینی علاقے میں امدادی کارکنوں نے بتایا کہ جنوبی شہر رفح میں امداد کی تقسیم کے مرکز کے قریب اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں منگل کو 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سے قبل اتوار کو بھی امدادی کارکنون نے بتایا تھا کہ امداد لینے کے لیے جانے والے 31 افراد اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں مارے گئے تھے۔ ترک نے اپنے بیان میں کہا، '' غزہ میں خوراک کی معمولی مقدار تک رسائی کی کوشش کرنے والے پریشان حال شہریوں پر مہلک حملے ناقابلِ قبول ہیں۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ''تیسرے روز مسلسل، غزہ ہیومنیٹیرین فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام امدادی مراکز کے اردگرد لوگوں کو قتل کیا گیا۔...
    پاکستان اور ایران کے درمیان شعبہ مواصلات میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ایران کے دارالحکومت تہران میں اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے تہران میں ایران اور قازقستان کے وزرا نے ملاقاتیں کیں۔ باہمی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مواصلات کے شعبے میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوگئے۔ایرانی وزیر روڈ و شہری ترقی فرزانہ صادق نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ فرزانہ صادق سے ملاقات میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مچھ کے علاقے کچھی میں کارروائی کی گئی جس دوران سکیورٹی فورسز نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی یافتہ 5 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دوسرا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن قلات کے علاقے مارگند میں کیا گیا جہاں فتنہ الہندوستان کے ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا جس میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشتگرد مختلف دہشتگردانہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں یورپ اور دیگر ممالک کے دورے پر موجود پاکستانی پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے منتخب رکن ممالک کے نمائندوں سے نیویارک میں ملاقات کی ہے. ریڈیو پاکستان کے مطابق وفد نے ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گیانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات میں پاکستان کا موقف پیش کیا خیال رہے کہ گذشہ ماہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان چار روزہ تنازع اور ایک دوسرے کے خلاف عسکری کارروائیوں کے بعد دونوں ممالک کی حکومتوں نے اعلیٰ سطح کے وفود کو عالمی سفارتی مہم پر روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا.(جاری ہے) ملاقات...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور نہ بیجنگ کی طرف سے فوری طور پر اس کی تصدیق سامنے آئی ہے.(جاری ہے) دنیا کی دوبڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان متوقع رابطے کی صورت میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی اختلافات پر توجہ مرکوز ہو گی اگرچہ امریکہ اور چین نے مئی کے وسط میں کچھ تجارتی محصولات میں نرمی پر اتفاق کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناﺅ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے بہترین سواری ہے، یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا ہے تو یہاں کیوں نہیں، سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ سائیکل نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بچاتی ہے، سکول اور کالجز کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے، طلبہ کو...
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پالیسی سے متعلق فنانس ڈویژن کی سمری کی منظوری دی، نئی پالیسی میں فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کے ملازمین کیلئے اعزازیہ منظور کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے۔بجٹ میں اعزازیہ کے حجم کا فیصلہ ہر سال...
    ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن...
    حریت رہنما کا کہنا تھا کہ حضرت شاہ ہمدان نہ صرف دین حق کے مبلغ اور اصلاح کار تھے بلکہ ایک صاحبِ بصیرت مفکر بھی تھے جنہوں نے اہل کشمیر کو ہنر و دستکاری سکھا کر معاشی خودکفالت کی راہ دکھائی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی کو ان کے یوم وصال پر شاندر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں حضرت امیر کبیر میر سید علی ہمدانی عظیم المرتبت ولی کامل، داعی اسلام، مصلح قوم اور مربی ملت قرار دیتے ہوئے...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جن سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز بنائے گئے ہیں ان میں شاران وادی کاغان، ٹھنڈیانی ایبٹ آباد، بمبوریت کیلاش، یارخون لشٹ اپر چترال، سرلاسپور اپر چترال، گبین جبہ وادی سوات، سلاتن وادی سوات، ملکہ مہابن بونیر، شہید سر بونیر، الائی میدان بٹگرام،...
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب حکومت کے 08 محکمہ جات کی 24 مختف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پی پی ایس سی نے 12 تحریری جبکہ 12 حتمی نتائج جاری کیے ہیں ۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق: پنجاب پولیس، ملتان ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 70 اسامیوں کے لیے 82 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔  پنجاب پولیس، فیصل آباد ریجن میں سب انسپکٹر (سروس کوٹہ) کی 18 اسامیوں کے لیے 73 امیدوار تحریری امتحان میں...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نوجوان تشدد کیس میں عدالت نے مرکزی ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان پ تشدد میں ملوث دونوں ملزمان کو سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی مزمل علی سومرو کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کی پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران عدالت نے سلمان فاروقی سے وکیل کے بارے مین پوچھا تو اس نے...
    سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے حج کے دوران ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ادویات کی نقل و حمل کی نوید سنائی ہے، ان کے مطابق حج انتظامات سے وابستہ یہ نئی سروس 2 سال کے گہرے مطالعے اور تجربات کا نتیجہ ہے۔ عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کا مقصد حج کے دوران بڑے پیمانے پر ادویات کی فراہمی 6 منٹ میں ممکن بنانا ہے کیونکہ زمینی نقل و حمل کے نظام میں یہی کام 90 منٹ میں مکمل کیا جاتا تھا۔ سعودی وزیر صحت نے بتایا کہ مقدس مقامات پر گاڑیوں اور انسانی بھیڑ کی وجہ سے یہ سروس ادویات کی فراہمی میں درپیش...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانہ دعویٰ کیس میں جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10ارب روپے ہرجانہ دعویٰ کیس میں جج کےدائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس محمد اقبال نے درخواست پر سماعت کی،فاضل وکیل کی طرف سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی تھی،عدالت نے بانی کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کئے  ہیں،  لاہور؛ بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والا مالشی گرفتار عدالت نے نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی وائٹ بال کرکٹرز کا ہائی پرفارمنس کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس پر کام ہوگا۔ کیمپ کے لئے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ تین روز پر مشتمل کیمپ کل سے این سے اے میں شروع ہوگا۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کو مختلف گروپس میں مدعو کیا جائے گا۔ ہائی پرفارمنس کیمپ کی نگرانی قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ مائیک ہیسن کرینگے۔این سی اے کے دیگر کوچز اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید بھی مائیک ہیسن کے تعاون کرینگے۔ Post Views: 4
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2 جون  کو بلوچستان میں دو مختلف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں  کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الہند سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلی کارروائی ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کی گئی،  دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے...
    لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ نے رواں ماہ سکھوں کی دو اہم مذہبی تقریبات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو جی کا شہیدی دن (جوڑمیلہ) کی تقریب 16 جون کو گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں ہوگی جبکہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون کو لاہور میں ان کی سمادھی پر ہوگی۔ ان تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کو دعوت دی گئی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے دونوں ملکوں کی طرف سے بارڈر بند ہیں جس کی وجہ سے پاکستان کی دعوت کے باوجود بھارت سے سکھ یاتریوں کی آمد متوقع نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بھارتی...
    کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت کے روبرو جناح کارڈیو اسپتال میں علاج کے بجائے تیماردار طالبہ کو زدوکوب کرنے سے متعلق انتظامیہ کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار عطیہ طارق کے وکیل نوید امین اور سید محمد عبد الکبیر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ درخواست گزار کے وکیل نوید امین ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ اسپتال میں درخواست گزار کی ماں کو نارمل کہہ کر علاج سے انکار کر دیا گیا۔ درخواست گزار نے جناح کارڈیو کی انتظامیہ سے درخواست کی...
    محکمہ داخلہ پنجاب نے ائیرپورٹس اور پاک فضائیہ کی ائیربیسز کو محفوظ بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ہوائی اڈوں اور ائیربیسز کے گردونواح میں 15 کلومیٹر تک دفعہ 144 نافذ کردی۔ دفعہ 144 کے تحت علاقے میں کبوتر بازی، آتش بازی، ڈرون/لیزر لائٹ کے استعمال اور آلائشیں پھینکنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق صوبہ بھر میں پابندیوں کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک ہوگا، پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں پاک فضائیہ کی ایئربیسز اور تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح 15 کلومیٹر تک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ملک کے تمام ہوائی اڈے مکمل فعال ہیں، ایئرپورٹس اتھارٹی محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کو محفوظ بنانے...
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مرد اور خواتین سمیت مظاہرین دارالعلوم کے قریب جمع ہوئے اور قابض حکام کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک خاتون نے...
    جنوبی ایشیا میں بھارتی جارحیت سے پیدا خطرناک صورتحال سے عالمی برادری کو آگاہ کرنے کے سفارتی مشن کے دوران پاکستانی پارلیمانی وفد نے او آئی سی سفرا کو بریفنگ دی، جس میں بتایا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات خطے کے امن کیلیے خطرہ بن چکے ہیں۔ سابق وزیر خارجہ اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی زیرقیادت پاکستان کے اعلیٰ سطح کے  پارلیمانی وفد نے اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے سفیروں کو جنوبی ایشیا میں بھارت کی حالیہ فوجی جارحیت اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان پر عائد کیے گئے بے بنیاد الزامات کے تناظر میں سنگین پیش رفت سے آگاہ کیا۔ او آئی سی کے مستقل نمائندوں سے خطاب...
    رباط : مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بار پھر عوام سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔  یہ اپیل مراکش کے وزیر اوقاف و اسلامی امور احمد التوفیق کے ذریعے سرکاری میڈیا پر جاری کی گئی۔ بادشاہ کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مراکش اس وقت شدید معاشی بحران اور موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے، جس کی وجہ سے مویشیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور ان کی افزائش نسل بھی متاثر ہو رہی ہے۔ بیان کے مطابق، موجودہ حالات میں قربانی کی ادائیگی سے تنخواہ دار اور متوسط طبقہ سخت متاثر ہو سکتا ہے، اس لیے عوام اس سال قربانی کی سنت ادا نہ کریں۔ بادشاہ نے یاد دہانی...
    راولپنڈی: اے این ایف نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے پیٹ سے کوکین اور مختلف دیگر آپریشنز میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان تمام کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف اہلکاروں نے ریاض جانے والے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا، جس کے بعد...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کے لیے سابق جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک کو منتخب کرلیا گیا ہے۔ وہ ستمبر 2025 میں کیمرون سے تعلق رکھنے والے موجودہ صدر فیلیمن یانگ کی جگہ یہ منصب سنبھالیں گی۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے بیربوک نے کہا کہ وہ تمام 193 رکن ممالک کے ساتھ دیانتداری اور اعتماد پر مبنی مکالمے کے ذریعے کام کریں گی۔ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونے والے انتخاب میں بیربوک نے 188 میں سے 167 ووٹ حاصل کیے، جبکہ 14 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ اقوام متحدہ اس وقت سیاسی اور مالی دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور دنیا میں جاری 120 سے زائد مسلح...
    پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اور علشبہ انجم اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ مقدس فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوگئیں۔ جنت مرزا نے اپنے خاندان کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر کا آغاز کر دیا ہے جس کی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جنت مرزا اپنی ہمشیرہ علشبہ انجم اور والدین کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوئیں۔  جنت مرزا کے مداح ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جنت کے 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالورز ہیں، ان کی بہن علشبہ انجم اور وہ اپنی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور دلکش فوٹو شوٹس کی وجہ سے مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سرکاری ملازمین کیلیے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دے دی، جس کے تحت وزیر خزانہ کو مختلف وزارتوں، پارلیمنٹ اور وزیراعظم آفس کیلئے بجٹ اعزازیہ منظوری کے صوابدیدی اختیارات مل گئے، اعزازیہ پر صرف پانچ فیصد انکم ٹیکس ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیرخزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں اعزازیہ پالیسی سے متعلق فنانس ڈویژن کی سمری کی منظوری دی، نئی پالیسی میں فنانس ڈویژن، ریونیو ڈویژن، ایف بی آر ، پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ سپیشل انیشی ایٹو ڈویژن، قومی اسمبلی و سینٹ سیکرٹریٹ اور وزیر اعظم آفس کے ملازمین کیلئے اعزازیہ منظور کرنے کا اختیار وزیر خزانہ کو دیا گیا ہے۔ بجٹ میں...
    ایک نئی تحقیق کے مطابق ایک دوا میں چھاتی کے سرطان کی رسولیوں کو بڑھنے سے روکنے کی صلاحیت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔ یہ صلاحیت کیموتھراپی کی ضرورت کو ممکنہ طور پر مؤخر کر سکتی ہے۔ سیرینا-6 ٹرائل میں معلوم ہوا ہے کہ کیمیزیسٹرنٹ کینسر کے خلیوں کو ہارمونز کا استعمال کر کے بڑھنے سے روکنے میں مؤثر ہے۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ یہ عالمی سطح پر یہ پہلا مطالعہ ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ خون کے ٹیسٹ کے ذریعے کینسر کی مزاحمت کی جلدی نشان دہی مریضوں کے لیے بہت اہم ہو سکتی ہے۔ تحقیق میں ایسے مریضوں پر توجہ مرکوز کی گئی جن میں HER2-منفی بریسٹ کینسر مثبت تھا، جو کہ مجموعی طور...
    ویب ڈیسک : پاکستان کے سفارتی وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اوردیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ، روسی مندوب سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں نے پاکستانی وفد سے ملاقات کی جس میں بلاول بھٹو نے بے بنیاد بھارتی الزامات کو منتخب اراکین کے سامنے مسترد کیا۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا بلاول کا کہنا تھاکہ بغیر کسی تحقیق یا شواہد کے پاکستان پر الزام تراشی...
    پاک بھارت جنگ کے بعد پیدا شدہ صورت حال پر اپنا مؤقف پیش دنیا کے سامنے پیش کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی وفد نیویارک میں موجود ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد نے اقوام متحدہ میں چین، روس کے مندوبین اور دیگر کئی ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے پاکستان کا مؤقف سامنے رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو اور دیگر وفد کے اراکین نے چین اور روس کے مندوبین کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما، صومالیہ، الجزائر، گھانا، جاپان، جنوبی کوریا، سیرا لیون اور سلووینیا کے نمائندوں سے ملاقات کرکے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی، امریکا کی بھارت کو اشتعال انگیزی سے...
    درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے توہین عدالت درخواست دائر کردی۔ درخواست سیکرٹری جنرل پشاور ہائیکورٹ بار کی توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن، صوبائی حکومت اور دیگر کو فریقین بنایا گیا ہے۔ درخواست کے مطابق 2012ء میں پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو لا یونیورسٹی کے قیام کے لیے احکامات دیے تھے، 2015ء میں سپریم کورٹ نے فریقین کو لا یونیورسٹی کے قیام کے...
    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام خمینیؒ کی بصیرت، عالمی سیاسی فہم اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں "مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علماء اور سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جسے امام خمینیؒ اور شہدائے فلسطین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے...
    وفاقی وزیر پاور اویس لغاری : فائل فوٹو  پاور ڈویژن نے کے الیکٹرک کے ٹیرف پر نظر ثانی کی درخواست نیپرا میں جمع کروادی۔وفاقی وزیر پاور اویس لغاری کا کہنا ہے کہ پاور ڈویژن سیکٹر کسی بھی نجی یا سرکاری کمپنی کی نااہلی کی حوصلہ افزائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، نااہلی چھپانے کے لیے فراخدلی سے ٹیرف ڈھانچے میں اضافے کا پاور سیکٹر متحمل نہیں ہو سکتا۔اویس لغاری نے کہا کہ نظر ثانی کی درخواست بجلی تقسیم کار نظام میں پائیدار ماحول کے فروغ کے لیے ہے، پاور ڈویژن کو امید ہے کہ نظر ثانی کا عمل شفاف اور منصفانہ ہوگا۔ 
    اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کوئٹہ میں پولیس پر دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن صوبے کا ماحول خراب کرنا چاہتے ہیں۔ حملے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں شاہد رند نے کہا کہ کوئٹہ میں پولیس پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہر پہلو سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
    جمعیۃ علماء ہند کے صدر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی اس پابندی کے باوجود مدارس، درگاہوں، عیدگاہوں اور قبرستانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائی بلا روک ٹوک جاری ہے، سینکڑوں مدارس کو غیر آئینی قرار دیکر سیل کر دیا گیا ہے اور کئی مدارس کو مسمار بھی کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے سرائے میر میں منعقدہ جمعیۃ علماء ہند کی آل انڈیا مدرسہ سکیورٹی کانفرنس کے دوران جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی پابندی کے باوجود مدارس کے خلاف کارروائی توہین عدالت ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مدارس کے تحفظ کے لئے ہماری لڑائی قانونی طور پر جاری رہے گی۔ اس دوران مولانا ارشد مدنی...
    مقررین نے کہا کہ امام خمینیؒ کا پیش کردہ راستہ، عزت، استقامت اور اتحاد ہی پاکستان اور امت مسلمہ کے بحرانوں کا حل ہے، آج اگر ہم فلسطین، غزہ اور مسلم دنیا کو نجات دلانا چاہتے ہیں، تو اسی راستے پر چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ پاکستان کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے امام خمینیؒ کی 36ویں برسی کے موقع پر نشتر پارک کراچی میں عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے امت مسلمہ کو جو شعور، بیداری اور انقلابی راستہ دیا، آج اس کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس ہو رہی ہے، امام خمینیؒ نے قرآن، انبیاء کرامؑ اور نبی اکرمﷺ کے راستے پر چلتے ہوئے امت کو بحرانوں...
    کراچی کی ضلعی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ضمانت منظورکرلی، کامران قریشی کو غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ضلع جنوبی کی عدالت میں ملزم کامران قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت استغاثہ نے درخواست کی مخالفت کی اور موقف اپنایاکہ ملزم سے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے. لہٰذا اسے ضمانت نہ دی جائے۔وکیل صفائی نے بتایاکہ مقدمہ جھوٹاہے صرف ارمغان کاوالد ہونےکی بنا پر مقدمہ درج کیاگیاہے.عدالت نے درخواست پر ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے فیصلہ دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمےمیں مطلوب نہیں تو اسے رہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) سابق جرمن وزیر خارجہ اور جرمنی کی ماحول پسند گرین پارٹی کی سیاستدان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے لیے بلامقابلہ منتخب کر لی جائیں گی۔ پیر کو اقوام متحدہ میں ہونے والے جنرل اسمبلی کے صدر کے الیکشن میں جرمنی کی سیاستدان انا لینا بیئر بوک کو ایک سال کے لیے صدارتی عہدے پر فائز کرنے کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ماحول پسند گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی جرمن سیاستدان انا لینا بیئربوک آئندہ ایک سال کے لیے اس اعلیٰ عہدے پر فائز رہیں گی۔ انا لینا اس ٹاپ پوزیشن کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ان کا...
    سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور اختلافات کو کم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں دو طرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر موثر تعاون کے میکانزمز قائم کرنے اور ان...
    سنگاپور:22ویں شنگریلا ڈائیلاگ کا اختتام، فریقین کی جانب سے مشترکہ  چیلنجز کے لئے تعاون کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم  دے دیا۔ مریم نواز سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ آفس، چیف سیکریٹری آفس اور آئی جی آفس میں فوکل پرسن مقرر کردیا۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال کرنے کےلیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ مریم نواز نے کہا کہ فوکل پرسن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کروائیں گے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ افضال بھٹی...
    کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
    وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ ان کے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی نواز شریف کی بےمثال قیادت، مریم نواز کی پنجاب کی ترقی کےلیے محنت کا ثمر ہے۔ پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ کامیاب سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔...
    لاہور(اوصاف نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق قدامت پسند رہنما اور مورخ کارول ناوروکی نے اپنے حریف اور لبرل امیدوار رافال ٹرزاسکوسکی کو شکست دے دی ہے۔ قومی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز نتائج کا اعلان کیا، اس کے مطابق قدامت پسند رہنما نوروکی کو رن آف پولنگ میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل قدر لبرل رہنما ٹرزاسکوسکی کو 49.11 فیصد ہی ووٹ مل سکے۔ نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟ پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد دونوں حریف امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم پیر کی صبح آنے والے حتمی نتائج کے مطابق قوم...
    پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں بیٹے نے نصحیت کا برا مناتے ہوئے فائرنگ کرکے اپنی ماں کو قتل کردیا۔ پشاور پولیس کے مطابق عاصمہ بی بی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: جائیداد کے لالچ میں ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار پولیس کے مطابق مقتولہ عاصمہ اپنے بیٹے حبیب اللہ کو آوارہ لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے سے منع کرنے کے لیے نصیحت  کرتی تھیں، بیٹے نے نصیحتوں کو برا مناکر والدہ کو کمرے میں بند کر کے گولی مار دی پولیس نے کہا ہے کہ بیٹا ماں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا۔ قتل آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ...
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا...
    سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ IX کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد کی جیت اس پوری ٹیم کی جیت ہےجو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پنجاب حکومت کی قیادت میں گھر گھر جا کر ووٹ مانگتی رہی جس پر یہ سب لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے (ن) لیگی امیدوار حنا ارشد کی رہائش گاہ پر جا کر وہاں موجود (ن) لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات اور لاہور سمیت پورے پنجاب سے یہاں...
    پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز ہیں، وہ اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ بزنس کلاس فلائٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئیں۔جنت مرزا کی حج روانگی پر شیئر کی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے جناح اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ مقتول احسان کو کسٹم اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔ اہلخانہ کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایرانی خشک دودھ موجود تھا، جسے کسٹم اہلکاروں نے روکا تھا۔ جب ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، تو کسٹم کے اہلکار سمیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان کی موت واقع ہو گئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ احسان کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا، شام 5 بجے تک جاری رہی۔تمام 185 پولنگ سٹیشنوں کے غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ 78419 ووٹ لے کر کامیاب رہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخر نشاط گھمن ٰ40037 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سمبڑیال میں ہر جگہ پولنگ سٹیشنز...
    سٹی 42:پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے  خوارجی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے  چار دہشت گرد ہلاک کردیے   ترجمان پنجاب پولیس  کے مطابق ڈی جی خان پولیس کا کوٹ مبارک کے علاقے میں مقابلہ ہوا 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جن سے اسلحہ برآمد کیا گیا ، سرچ آپریشن جاری ہے ، پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع  ملی،  خوارجی دہشت گرد مختلف مقامات پر شہریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہے تھے،  اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری پیش قدمی کی، علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا گیا،  خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں...
    واشنگٹن ( نیوز ڈیسک ) واشنگٹن میں کشمیریوں کی آواز گونج اُٹھی، صدر ٹرمپ کے مؤقف پر اظہارِ تشکر۔ بارش میں بھی وائٹ ہاؤس کے باہر بھرپور مظاہرہ، مقررین کا بھارت کو خبردار، ثالثی کی حمایت پر امریکی قیادت کو خراجِ تحسین۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے سامنے پاکستانی اور کشمیری نژاد امریکیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مسئلہ کشمیر پر مؤقف کی حمایت میں ایک بڑا مظاہرہ کیا۔ بارش کے باوجود مظاہرین بڑی تعداد میں موجود رہے اور جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ مظاہرین نے اسے صرف ایک احتجاج نہیں بلکہ شکرگزاری، امید اور عالمی پیغام قرار دیا کہ اب کشمیر کا مسئلہ مزید نظر انداز نہیں ہو سکتا۔شرکاء نے صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر...
    مولانا جس کرپشن کی بات کر رہے یہ اس وقت حکومت کا حصہ تھے، انکے لوگوں سے ہی 20 ارب ریکور کیے، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان جس کرپشن کی بات کر رہے ہیں اس وقت یہ خود نگران حکومت کا حصہ تھے اور ہم نے 20 ارب روپے ان ہی کے لوگوں سے ریکور کیے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا ہمارے اخلاق اور کردار سے ہماری پہچان ہوتی ہے، سکھ مذہب میں تعلیمات انسانیت سے محبت اور اخلاق کا درس ملتا ہے، ہندو مذہب میں بھی اخلاق پر سب سے زیادہ زور...
    سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے "اپسوس سروے" میں ملکی سمت اور معیشت پر عوامی اعتماد میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ نتائج گزشتہ 14 ماہ میں حکومت کی مربوط اور ذمہ دارانہ معاشی حکمت عملی کی کامیابی کے عکاس ہیں۔نجی ٹی وی سما کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ اپسوس صارف اعتماد سروے کے نتائج پاکستان میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت ہے۔ اب 42 فیصد پاکستانی یہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے مہنگائی پر قابو پانے اور زر مبادلہ کی شرح تبادلہ...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے امرپورہ میں تھانہ وارث خان کی حدود میں رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ راولپنڈی میں نوجوان طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والا چچا گرفتارراولپنڈی کے علاقے جاتلی میں17سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مار دینے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، لڑکی کا باپ تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاؤ نے بھارت کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف پانی کو ہتھیار نہ بنائے۔ رپورٹ کے مطابق چین کے سینئر تجزیہ کار وکٹر گاو نے بھارتی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں مودی سرکار کے ممکنہ آبی اقدامات پر شدید ردعمل دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین دریا کے بالائی حصے پر ہے، اور اگر بھارت نے نیچے والوں (پاکستان) کے لیے پانی روکا، تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو چین اپنی اتحادی سالمیت پر حملہ سمجھے گا۔ بھارت دریا کے درمیانی حصے میں ہے، اسے خود سوچنا چاہیے کہ اگر نیچے والوں کے ساتھ زیادتی کرے گا، تو...
    انکم ٹربیونل نے معروف رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک اور بحریہ ٹاؤن سے منسلک دیگر اہم شخصیات کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ یہ وارنٹ کراچی کے ضلع ملیر میں ایم-9 موٹروے کے ساتھ واقع سرکاری اراضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے مقدمے میں جاری کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد عدالت نے ملزمان بار بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر وارنٹ جاری کردیے ہیں۔ ملزمان میں ملک ریاض، ان کے بیٹے احمد علی ریاض ملک، خاندان کے رکن اور ایگزیکٹو زین ملک، بحریہ ٹاؤن کے چیف ایگزیکٹو شاہد محمود قریشی،...
    سابق امریکی صدر جو بائیڈن طبی حالت کے باعث اکثر خبروں میں رہا کرتے تھے، حال ہی میں ان میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اب ان کے بارے میں ایک اور حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے جسے جان کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جوش ہاؤلی نے سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ ایک نامعلوم سیکرٹ سروس ایجنٹ نے انہیں بتایا کہ بائیڈن اپنی صدارت کے دوران بعض اوقات وائٹ ہاؤس میں صبح کے وقت اپنی ہی الماری میں گم ہو جایا کرتے تھے۔...
    اسلام آباد: بھارتی عوام مودی سرکار کی نفرت کی سیاست کے خلاف یک زبان ہوگئے۔  مودی کا "آپریشن سندور" ایک سیاسی ڈرامہ ہے جسے عوام پہچان چکے ہیں، مودی نے غم کو ووٹ کی سیاست میں بدل دیا جبکہ گودی میڈیا نے سچ کو چھپایا۔ ہر الیکشن میں ہندو مسلم کارڈ کھیلنے کے باعث بھارتی عوام اب مودی سرکار کی نفرت کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔ بھارتی عوام مودی کے جھوٹ اور آپریشن سندور" کے نام پر جذبات کا استحصال کرنے جیسے ڈراموں سے تنگ آ کر اب جواب مانگ رہے ہیں۔ بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو مارنے کے دعوؤں کے ثبوت کہاں ہیں؟، ہندو مسلم فسادات میں مودی کا فائدہ ہے جس کا اس...
    احمد تنویر:  موضع رنجیت کوٹ میں نلکے سے پانی پینے کے بعد ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرہ افراد میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان نے کھانے کے دوران مبینہ طور پر نلکے سے پانی پیا جس کے بعد سب کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔ دو خواتین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، جنہیں مزید علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو نلکے کے پانی سے...
    جہانگیر عالم:  ڈہرکی میں نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں جا گرے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد معمول کے مطابق پل سے گزر رہے تھے کہ اچانک پل کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد قریبی علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو نہر سے نکالا اور سول ہسپتال منتقل کیا۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی...
    رہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے رانا ثنا اللہ کے قائد کے بارے میں جو حقائق بیان کیے وہ حقائق ہی ہیں، انھیں کوئی نہیں جھٹلا سکتا، حیرت ہے پاکستان کو لوٹنے والے ہیرو ہیں اور پاکستان کی خدمت کرنیوالے ہیرو نہیں، یہ ذہنی انتشار اور تعصب ہے، کم از کم قومی سلامتی کے معاملے میں اس طرح کا منفی سیاسی رویہ نہیں ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینیئر راہنماؤں میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، قمرعباس دھول نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ڈاکٹر عبدالقدیر کو ہیرو نہ ماننے کی بات کرکے کروڑوں پاکستانیوں کی دل آزاری کی ہے، ایسے بیانات دے...
    پشاور: جمعیت علمائے اسلام پاکستان نے خیبرپختونخوا (کے پی) حکومت سے کوہستان کرپشن اسکینڈل، بی آر ٹی مالم جبہ اور بلین ٹری کرپشن کی تحقیقات کرکے مجرموں کو قوم کے سامنے بےنقاب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے میں کرپشن اور بدانتظامی کے خلاف عید کے بعد احتجاج شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں مرکزی اور صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جہاں مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کو صوبے میں کرپشن، بدانتظامی، عہدوں کی خرید وفروخت، فنڈز کی نیلامی، کوہستان میں 40 ارب کی کرپشن، سولرائزیشن کی کرپشن، گندم اسکینڈل، زرعی ٹیکس اور مائنز اینڈ منرلز بل...
    مدینہ منورہ: سعودی عرب کے امیگریشن حکام نے مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر پہنچنے والے پاکستانی عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی امیگریشن اہلکار “پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگا رہے ہیں اور پاکستانی حاجیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔یہ غیر معمولی مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست ردِعمل سامنے آیا ہے، اور ویڈیو کو ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔ صارفین نے سعودی حکومت کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے۔ Post Views: 5
    ہانگ کانگ(شنہوا)ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی اومیڈ) کا قیام ثالثی کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ تنظیم بین الاقوامی قانون اور تنازعات کے حل کے شعبوں میں ہانگ کانگ کی حیثیت کو مزید مستحکم کرے گی۔ ہانگ کانگ میں آئی اومیڈ کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب میں 85 ممالک اور تقریباً 20 بین الاقوامی تنظیموں کے اعلیٰ سطح کے400 نمائندے شریک ہوئے۔ ان میں سے 33 ممالک نے موقع پر کنونشن پر دستخط کئے، جس سے وہ آئی او میڈ کے بانی رکن بن گئے۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بین الاقوامی تجارتی قانون کی سیکرٹری...
    اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ حکمران یہ جاننے کے لیے تیار نہیں ہے کہ عوام کو کیا کیا مشکلات ہیں بس وہ صرف اپنی فائلوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں لگے ہوئے ہیں، شدید گرمی میں بھی عوام پانی بجلی گیس کی سہولت سے محروم کیوں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری نے شہر قائد میں پانی بجلی گیس کی بندش کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہر کے بیشتر علاقے ایسے ہیں جہاں 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے مگر شہریوں کے بل بھی اسی طرح آتے ہیں جیسے 24 گھنٹے بجلی دی جا رہی ہو، پورے کراچی...
    عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی سستی ہوگئی، نوٹیفیکیشن جاری اوگرا نے جون کے لیے ایل پی جی قیمت میں فی کلو 4 روپے 62 پیسے کمی کردی جس کے بعد فی کلو قیمت 240 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق جون کے لیے 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 54 روپے 60 پیسے سستا ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی گھریلو سلنڈر 2 ہزار 92 روپے 91 پیسے سے کم ہوکر 2 ہزار 838 روپے 31 پیسے کا ہوگیا ہے۔ آپ اور...
    ممبر کونسل شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ یہ مجلس کا سالانہ ایونٹ ہے اور جب سے مجلس بنی ہے، اس وقت سے اب تک اس عنوان سے یہ کانفرنس انعقاد کرتی چلی آ رہی ہے۔ شہداء شمع محفل کائنات ہیں اور انکا راستہ ہی ہدایت کا راستہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یکم جون کو حمایت مظلومین جہاں و تکریم شہداء کانفرنس یادگار شہداء سکردو میں شرکت کے حوالے سے سکردو میں ایک کارنر میٹنگ ہوئی جس میں سکردو میں مقیم اہلیان نور پور گول کے عمائدین اور جوانوں نے شرکت کی۔ رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری نے اس موقع پر عمائدین و جوانوں کو یکم جون کو یادگار...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 ) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بنچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی، نظر ثانی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے. جسٹس جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے آرمی ایکٹ کی شق 2 ون ڈی اور 59 فور کو کالعدم قرار دیا تھا، 5 رکنی بنچ نے فیصلہ دیا کہ 9 اور 10 مئی حملوں کے ملزمان...
    ماسکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے بھارت کی جانب سے مغرب نواز اتحادوں میں شمولیت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو افغانستان میں واپسی کی سازش کر رہا ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق یوریشین فورم میں اپنی تقریر کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کواڈ اور انڈو-پیسفک سٹریٹیجی جیسے مغرب نواز اتحادوں پر کڑی تنقید کی ہے جن میں بھارت بھی شامل ہے۔روسی وزیر خارجہ نے انڈو-پیسفک سٹریٹیجی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی انڈو پیسفک وجود نہیں رکھتا، نیٹو نے چین مخالف عزائم کے تحت بھارت کو اس حکمت عملی میں شامل کرنے کے لئے یہ تصور تخلیق کیا۔سرگئی لاروف نے بھارت کی کواڈ میں شمولیت پر...
    بینک الفلاح نے یادیہ (Yadea) کے ساتھ مل کر الیکٹرک بائیک کی خریداری کے لیے ایک جدید اور آسان فنانسنگ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت صارفین یادیہ کی ای بائیک بینک الفلاح کے پرسنل لون کے ذریعے بغیر کسی ڈاؤن پیمنٹ، بیمہ کی پابندیوں یا لین مارکنگ کے خرید سکتے ہیں۔ یہ پیشکش اس وقت کراچی کے زَمزما میں واقع بینک الفلاح کے ڈیجیٹل برانچ کے ذریعے دستیاب ہے، جہاں صارفین ذاتی طور پر گئے بغیر براہ راست ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے اہم فوائد میں ڈاؤن پیمنٹ اور بیمہ کی شرط کا نہ ہونا شامل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد الیکٹرک گاڑیوں کی ملکیت کو مزید آسان بنانا ہے تاکہ...
    پاکستانی کاروباری کمپنیوں کی چین میں نمائش کے ذریعے بڑے کاروباری مواقع کی تلاش WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز چھونگ چھنگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی چھونگ چھنگ میں 7ویں مغربی چین بین الاقوامی میلہ برائے سرمایہ کاری و تجارت(ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی) میں پاکستانی دستکاری کمپنی کے شراکت دار کشور کمار کا کہنا ہے کہ ڈبلیو سی آئی ایف آئی ٹی چین کی مغربی منڈی تک رسائی کے لئے سنہری چابی ہے جو ہمیں لامحدود امکانات فراہم کررہی ہے۔22 سے 25 مئی تک جاری رہنے والے اس 7ویں میلےمیں دنیا کے 39 ممالک اور خطوں سے ایک ہزار 300 سے زائد کاروباری اداروں اور کمپنیوں نے شرکت کی۔ اس ایونٹ نے پاکستانی کاروباری اداروں کو...
    — فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جہاں ایک پولیس افسر کی تعریف کی گئی۔ سماعت کے دوران ملزم آفتاب اور اس کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم اس موقع پر عدالت نے مکمل یونیفارم میں پیشی پر ایک پولیس افسر کی تعریف کی۔جسٹس عمر سیال نے پولیس افسر سے سوال کیا کہ آپ کا تعلق کس فورس سے ہے؟ پولیس افسر نے جواب دیا کہ میرا تعلق اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سے ہے۔اس کے بعد جسٹس عمر سیال نے کہا کہ ایس ایس یو کیا کام کرتی ہے؟ کیا آپ کے پاس سراغ رساں کتے بھی ہوتے ہیں؟ اس پر پولیس افسر نے کہا کہ ایس...
    قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔ انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی'۔ مزید پڑھیں: "کامیاب لوگوں کے...
    سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی:سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ایک بار پھر بغیر عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے 11 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پراسیکیوٹر ظہیر علی شاہ، وکلائے صفائی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید عدالت پہنچے جب کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل روبکار پر حاضری لگائی گئی۔ دورانِ سماعت پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جن ملزمان کو چالان کی نقول نہیں ملیں، انہیں نقول دی جا رہی ہیں۔ بعد ازاں عدالت...
    اس موقع پر بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ترکیہ نے کھل کر کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور بھارت کی طرف سے پاکستان پر کیے گئے حملے کی بھرپور مذمت کی ہے جس پر ہم ترک حکومت اور عوام کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزرو گلو نے جمعہ کو یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ترکیہ سفارتخانے کی قونصلر مسز یپرک ایس(Mrs. Yaprak Ece) بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے...
    سپریم کورٹ کے5 رکنی بینچ نے فیصلہ دیا کہ 9 اور 10 مئی حملوں کے ملزمان کا ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا نظرثانی درخواست سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے دائر کی ،وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی، نظر ثانی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آرمی ایکٹ...
    اپنے ایک بیان میں فرانچسکا آلبانیز کا کہنا تھا کہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا مقصد اپنے جرائم کی پردہ پوشی، لوگوں کو بے گھر کرنا، وحشیانہ بمباری، فلسطینیوں کو زندہ جلانا اور زندہ بچ جانے والے افراد کو معذور کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں UN ہیومن رائٹس کی نمائندہ "فرانچسکا آلبانیز" نے کہا کہ صیہونی رژیم جان بوجھ کر غزہ میں انسانیت سوز وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل, انسانی ہمدردی کے حل کو فروغ دینے کا ڈرامہ کر رہا ہے تا کہ غزہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھ سکے۔ صیہونی رژیم غذائی بحران کا شکار غزہ کی آبادی کو منظم انداز میں انسانی امداد سے محروم کر...
    —ویڈیو گریب کراچی کے علاقے عزیز آباد میں بیوپاری سے قربانی کے جانور چھیننے کے واقعے پر کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے ایس ایچ او عزیز آباد کی 1 سال کی سروس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ایڈیشنل آئی جی و کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے حکم دیا ہے کہ 3 روز کے اندر ملزمان کو گرفتار، جانوروں اور رکشے کو تلاش کیا جائے، پیش رفت نہ ہونے پر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں عائشہ منزل کے قریب ملزمان شہری سے قربانی کے جانور اور رکشہ چھین کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: ملزمان شہری سے 3 دنبے اور رکشہ چھین کر فرار واقعے کے بعد کی...
    سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ 20میں ترقی ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ وانسداد منشیات ڈویژن تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد رفیق کو گریڈ 20میں ترقی دیدی گئی۔ ترقی کے بعد جوائنٹ سیکرٹری داخلہ وانسداد منشیات ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے ترقی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمودی سرکار سفارتی سطح پر...
    ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور انٹرٹینٹمنٹ کمپنی کے مالک ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی زیادتی مقدمات کی سماعت پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معروف فلم پروڈیوسر پر 2017 میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی تینوں خواتین نے جج کے سامنے اپنے بیانات قلم بند کرائے۔ علاوہ ازیں عدالت میں ملزم کے خلاف کچھ گواہ بھی پیش ہوئے جنھوں نے ان واقعات کی تصدیق کی۔ ایک متاثرہ خاتون جیسیکا نے بتایا کہ مجھے 2013 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور خاموش رہنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا۔ دوسری متاثرہ خاتون مریم ہیلی نے عدالت کو بتایا کہ میری رضامندی کے بغیر 2006 میں ان کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی گئی۔ تیسری متاثرہ خاتون کجا سکولا...
    شرجیل میمن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پر عوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے، جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے عیدالاضحیٰ کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران اور عملے کی تعطیلات منسوخ کر دی ہیں۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پر عوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے موبائل نمبر 03462522641 پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔ سندھ کے...
    اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں غیرآئینی اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف ہوں، خیبر پختونخوا اسبملی کے قانونی مشیر علی عظیم ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے سے استعفے کی وجوہات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں غیرقانونی اور غیر آئینی سرگرمیوں کے خلاف اسپیکر کے پی اسمبلی کو استعفیٰ بھجوا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی طرف سے مراعات اور سیلری...
    قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے۔ 18 سال سے بڑی عمر کا مرد اگر کم عمر لڑکی سے شادی کرتا ہے تو اسے 3 سال تک قید بامشقت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بچوں کی شادی کی ممانعت کے بل پر دستخط کر دیے۔ قانون کے مطابق نکاح خواں کوئی ایسا نکاح نہیں پڑھائے گا جہاں ایک یا دونوں فریق 18 سال سے کم عمر ہوں، خلاف ورزی کرنے پر نکاح خواں کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ...
    قابض اسرائیلی فوج کیجانب سے لبنان کیخلاف مسلسل جارحیتوں اور جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے سائے میں، لبنان کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی نے آج لبنانی مزاحمتی تحریک کے اعلی عہدیدار کیساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے اسلام ٹائمز۔ لبنان کیلئے اقوام متحدہ کی نمائندہ خصوصی جنین پلاسخارت (Jeanine Hennis-Plasschaert) نے آج لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے رابطہ سیکرٹری حاج وفیق صفا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق یہ ملاقات طے شدہ رابطہ اجلاسوں کے ایجنڈے کے تحت انجام پائی جس میں سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 اور جنوبی لبنان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران دونوں فریقوں نے بلیو لائن کی تازہ ترین صورتحال،...
    اپنے بیان میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو ذہنی اذیت دے کر مارنا چاہتی ہے، ہم سندھ حکومت اور کے الیکٹرک کو متنبہ کردیں کہ ہم احتجاج کی کال دینے جارہے ہیں عوام کو ریلیف نا ملا تو کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف نا صرف احتجاج ہوگا یہ احتجاج انقلاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجہ اظہر نے کراچی کے الیکٹرک کی جانب سے بدترین لوڈ شیڈنگ پر سندھ حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی اندھیرے میں، حکمران خواب خرگوش میں کے الیکٹرک اور سندھ حکومت کی مجرمانہ غفلت ناقابلِ برداشت ہے، کراچی جو ملک کی معیشت کی...
    سٹی42: پاکستان کا میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ  جسے عرف عام میں محکمہ موسمیات کہا جاتا ہے بضد ہے کہ اس سال برسات میں پاکستان میں سیلاب آئیں گے، آج ایک بار پھر میٹ ڈیپارٹمنٹ عرف محکمہ موسمیات نے فورکاسٹ کر دی ہے کہ "مون سون کے پہلے حصے"  میں شدید بارشیں ہوں گی اور  سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر  اور خیبرپختونخوا (کے پی ) کے  میدانی اور پہاڑی علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہو گا۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ میٹ ڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ چند روز مین کئی بار یہ پیش گوئی کی ہے اور آج   "مون سون سیزن 2025 کے لیے موسمی آؤٹ لک" جاری کردی ہے جس میں ...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق جسٹس جواد ایس خواجہ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کردی، نظر ثانی درخواست میں وفاق اور چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔جواد ایس خواجہ نے سپریم کورٹ میں دائرکردہ درخواست میں مقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے آرمی ایکٹ کی شق 2 ون ڈی اور 59 فور کو کالعدم قرار...
    —فائل فوٹوز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قائدِ حزبِ اختلاف عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہلی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے ریفرنس پر سماعت 4 جون کو ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے الیکشن کمیشن عمر ایوب کیخلاف بابر نواز کی درخواست پر جمعرات کو سماعت کریگا عمر ایوب کے خلاف نااہلی کی درخواست این اے 18 سے مخالف امیدوار بابر نواز نے دائر کی تھی۔عمر ایوب کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت درخواست پر سماعت بھی 4 جون ہی کو ہو گی۔یہ درخواست این اے 18 ہری...
    معروف امریکی اخبار کا لکھنا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم کیجانب سے غزہ کے مظلوم عوام کیلئے بنائی گئی تباہ کن صورتحال کی "تصاویر" نے نہ صرف یورپی رائے عامہ کو انتہائی مشتعل کر رکھا ہے بلکہ "سبز براعظم" کہلوائے جانے والے یورپ میں اسرائیل کے "انتہائی وفادار" اتحادیوں کو بھی "واضح موقف" اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی کے خلاف جاری قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے سنگین جنگی جرائم کے آغاز کو آج 2 سال ہونے کو آئے ہیں تاہم تل ابیب کے اندھے حامی یورپی رہنماؤں کے لہجے میں "ہنوز" نمایاں تبدیلی کا "عندیہ" ہی دیا جا رہا ہے۔ اس بارے معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ غزہ...
    اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ کاری انسانی امور - اوچا (OCHA) کے ترجمان نے غزہ میں انسانی صورتحال کے بارے سختی کیساتھ خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں سو فیصد آبادی اسوقت قحط کے خطرے سے دوچار ہو چکی ہے! اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ذیلی دفتر برائے رابطہ کاری انسانی امور (OCHA) کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 2 ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مزید تقریباً 2 لاکھ باشندوں کو اپنا گھر بار چھوڑ دینے پر مجبور کیا گیا ہے۔ کینیڈین خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اوچا کے ترجمان نے اس بات پر بھی خبردار کیا کہ غزہ کی 100 فیصد آبادی اس...