2025-07-04@07:44:02 GMT
تلاش کی گنتی: 5304

«کی اقوام متحدہ کے»:

(نئی خبر)
    اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے یومیہ 4 پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے پاکستان کے لیے ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی سے اسکردو کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز اے پی پی کے مطابق اتحاد ایئرویز نے کراچی کے لیے اپنی پروازوں کی تعداد میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور اس حوالے سے فضائی سفر کے لیے ٹکٹوں کی دستیابی کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ ایئرلائن کے اعلامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مہمانوں کو زیادہ سفری سہولیات اور عالمی سطح پر بہتر رابطے فراہم کرنے کے عزم کی ایک کڑی ہے۔ ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ہنگری کے سبکدوش ہونے والے سفیر مسٹر بیلا فاذیکس نے الوداعی ملاقات کی، گورنر خیبرپختونخوا نے انہیں گلدستہ پیش کیا پاکستان میں انکی تعیناتی کے دورانیہ کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہترین بنانے میں گراں قدر قرار دیا، ہنگری کے سبکدوش سفیر نے پاکستانی عوام کی محبت کو ناقابل فراموش قرار دیا اور انہوں گورنر خیبرپختونخوا کی محبت کو انکے صوبہ کے عوام کی روایتی مہمان نوازی کے عین مطابق قرار دیا۔
    جنرل کوریلا نے کہا کہ انہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے کال موصول ہوئی، او ر انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے پکڑ لیا ہے، میں اسے واپس امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہوں، براہ کرم سیکریٹری دفاع اور صدر کو بتائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی شراکت دار قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کو سراہا ہے۔ پاکستان اور امریکا نے 10 مئی کو واشنگٹن میں بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی کے تعاون کو جاری رکھنے کی توثیق کی تھی۔...
    کراچی(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس ( جی ایس ٹی ) 18 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے جس کے بعد ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 سے 14 لاکھ روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔ نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت ٹیکس کی شرح موجودہ 8.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کردی جائے گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں پاکستان میں دستیاب کئی مقبول ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے تحت، حکومت...
    لاہور(نیوز ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کردی۔ لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کی اور کہا کہ 2 بار پولیس کو ٹیسٹ کرانے کی مہلت دی لیکن پولیس ملزم کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کرا سکی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد...
    لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہا ئی کورٹ میں حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ملزم اکرام کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم ہلاکپنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ خاتون سے زیادتی...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران پولیس اہلکارکی فائرنگ سے ایک نوجوان کے جاں بحق اور ایک کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاؤن توحید کالونی میں لڑائی جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار کی فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان فہیم ولد یاسین جاں بحق اور 21 سالہ نوجوان انس عالم ولد شریف عالم زخمی ہوگیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ فوٹیج میں پولیس اہلکار اشتیاق کو اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پرگلی میں آتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس اہلکارنے موٹر سائیکل سے اتر کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا،...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 78.3 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ تارکین وطن مخالف نظریے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو امریکہ کے تاریخی ترقیاتی عمل کے منافی ہے۔ سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امیگریشن پالیسی پر امریکہ کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان تنازع امریکی معاشرے میں تقسیم کو مزید بڑھائے گا۔ 71.8 فیصد جواب دہندگان کو خدشہ ہے کہ امریکی حکومت کی غیر قانونی تارکین وطن کی وسیع پیمانے پر تلاش اور گرفتاری بالآخر ایک سنگین انسانی بحران کا باعث بنے گی۔...
    —فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مسترد کر دی۔بانی پی ٹی آئی کا پولی گرافک ٹیسٹ اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ دو بار پولیس کو ٹیسٹ کروانے کی مہلت دی، ملزم کے دو بار انکار کے بعد تیسرا موقعہ دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا، پولیس ملزم کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہیں کروا سکی۔ بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا معاملہ، درخواست پر فیصلہ محفوظپولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیے لیے مزید مہلت کی...
    ویب ڈیسک:پاکستان کے پارلیمانی وفد کے سربراہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے ،بھارت نے دہشتگردوں کو پیسے دے کر اپنے ہاں دہشتگردی کروائی ہے۔  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی فنڈنگ کر کے پاکستان میں کارروائیاں کرواتا ہے،  پاکستان پر بھارت نے الزام لگائے تو دنیا بھارت کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی۔  یو ای ٹی کے اے کلاس ملازمین اور اساتذہ کیلئے مالی امداد کی منظوری  انہوں نے کہا کہ بھارت کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی ہے، پاکستان سمجھتا ہے کہ جنگ...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے برطانیہ کے کشمیر پارلیمانی گروپ سے بھارت کے جارحانہ عزائم کو برطانوی حکومت کے ساتھ اٹھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازع جنوبی ایشیائی خطے میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو جموں و کشمیر کے عوام کی مرضی، منشا اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ ویسٹ منسٹر میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی، بڑھتے ہوئے علاقائی عدم استحکام اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطحی...
    ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ یہ آئینی درخواست ان کی بہن نادیہ بلوچ کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے گرفتاری کے خلاف دائر درخواست کو انتظامیہ کے حوالے کر دیا تھا، اور قرار دیا تھا کہ درخواست گزار نے پہلے دستیاب فورم یعنی انتظامیہ سے رجوع نہیں کیا۔ تاہم اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہائی کورٹ سے قبل انتظامیہ سے رجوع کرنا ضروری نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چیئرمین ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھانے کے حوالے سے سوال کا جواب دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال ’’چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر کی تنخواہیں بڑھائی گئیں،ان کی تنخواہیں ڈھائی لاکھ سے بڑھ کر ساڑھے 21لاکھ روپے ماہانہ کردی گئیں؟کے جواب میں وزیر خزانہ نے کہاکہ یہ دیکھیں کہ وزرا، وزرامملکت ، پارلیمنٹیرینز کی تنخواہیں آخری دفعہ کب بڑھی تھیں،کابینہ کے وزرا کی تنخواہوں میں آخری دفعہ اضافہ 2016میں ہوا تھا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی بات کرتے ہیں تو وزرا کی بھی بڑھی چاہئے،اگر ہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلادیش کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمد حارث کی شاندار کارکردگی کے بعد محمد رضوان کی جگہ خطرے میں نظر آ رہی ہے، جبکہ قسمت کا پلڑا اب روحیل نذیر کے حق میں جھکتا دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکٹرز باصلاحیت وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر کو موقع دینے پر متفق ہیں، اور قوی امکان ہے کہ وہ بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔ اطلاعات کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان کی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں۔یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کی واپسی پر نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ...
    بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز سے ڈراپ ہونیوالے محمد رضوان کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بھی نظر انداز کیے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کیخلاف ہوم سیریز میں محمد حارث کی غیر معمولی کارکردگی کے محمد رضوان کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے، سلیکشن کمیٹی اب روحیل نذیر کو ویسٹ انڈیز اور دورہ بنگلادیش میں موقع دینا چاہتی ہے۔ بابراعظم اور محمد رضوان کو جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں ایکشن میں دیکھا جاسکتا ہے، یہ سیریز اگلے 6 ماہ بعد شیڈول ہے۔ مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین کے ڈراپ ہونے پر بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا ٹی20 فارمیٹ میں دونوں کی واپسی مشکل ہی نہیں ناممکن دکھائی دے رہی ہے، سلیکشن کمیٹی کے اجلاس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت آج نہیں ہو سکے گی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوگی۔ قائم قام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔ قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں ڈویژن بنچ آج دستیاب نہیں ہوگا، قائم مقام چیف جسٹس بھی صرف سنگل بنچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔  فہد مصطفیٰ نے 2 نئی فلمیں بنانے کا اشارہ دے دیا مزید :
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی درخواستوں پر سماعت کرنے والے بنچ کے جسٹس آصف رخصت پر چلے گئے سماعت آج نہیں ہو سکے گی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کرنی تھی۔عدالت نے نیب سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لئے مہلت دی تھی،قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جسٹس محمد آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کی گئی،قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ میں آج سزا معطلی درخواستیں مقرر تھیں Post Views: 5
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی ریاست لاوس اینجلس میں بدھ کے روز امریکی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاج تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین جب غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کی کوریج پر بھی قدغن لگائی گئی اور صحافیوں کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں۔مظاہرین میں سے بعض افراد نے امریکی پرچم الٹا لہرا کر "ریاستی نظام کے خاتمی" کا پیغام دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کی شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پٹیشن کی بحالی کی درخواست کی سماعت، عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ میں شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کی جانب سے پٹیشن کی بحالی کی درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں کے الیکٹرک کے وکیل کی جواب جمع کرانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی، ان کاکہنا تھا کہ ہمیں درخواست کی بحالی سے متعلق نوٹس نہیں ملا ہے، جماعت اسلامی کے وکیل کاکہنا تھا کہ گزشتہ سماعت پر کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا تھا کہ نوٹس کی ضرورت نہیں ہے۔عدالت نے کے الیکٹرک کو جواب جمع کرانے کی مہلت دیدی،عدالت نے درخواست کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھرکی(نمائندہ جسارت)ایک اور حاملہ “حوا” کی بیٹی وقت کے ظالم “سماج” میں اپنے ہی شوہر کے ہاتھوں اسکی نام نہاد “غیرت” کے نام پر مبینہ طور پر اپنے بچے سمیت قتل ہو گئی۔ظالم شوہر نے اپنے ہاتھوں اپنی حاملہ بیوی کو “کالا کالی” کے الزام میں چھریوں کے وار کر کر کے قتل کر دیا ہے۔پولیس مذکورہ واقعہ ڈھرکی کے علاقے بھرچونڈی میں پیش آیا ہے اور مقتولہ کی شناخت شبنم عرف شبو مہنگواڑ (ہندو) عورت کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس ملزم وسند لاڑو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا ہے۔پولیس مقتولہ کے جسم پر چھریوں اور تشدد کے نشانات ہیں اس ہلاک ہونے والی عورت کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض ( انٹرنیشنل ویب ڈیسک) سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 8 مجرموں کے خلاف سزاﺅں کے فیصلے جاری کردیے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے حج پرمٹ کے بغیر21 افراد کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرنے والے 1 غیر ملکی اور 7 سعودی شہریوں کے خلاف کارروائی کی۔ وزارت کی جانب سے سیزنل انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ٹرانسپورٹرز، ان کے معاونین اور پرمٹ کے بغیر مکہ جانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف عدالتی فیصلے جاری کیے۔ سزاو¿ں کی تفصیلات کے مطابق قید،1 لاکھ ریال تک جرمانہ سمیت غیر ملکیوں کی بے دخلی کے ساتھ 10 سال تک دوبارہ داخلے پر پابندی شامل ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کے سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے  ایک ایسا بجٹ پیش کیا ہے جس سے عوام کی زندگیاں مزید اجیرن ہو جائیں گی۔ اس بجٹ میں ای کامرس جیسے ابھرتے ہوئے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، جس سے نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع محدود ہوں گے بلکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کی کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ میں  تنخواہ دار طبقے پر بلاواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ بڑی کارپوریشنز اور اشرافیہ کو بدستور ریلیف دیا جا رہا ہے، جو...
    ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77 ہزار 5 سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹورازم اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے...
    سعودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے اسلامی اور دوست ممالک کو یکجا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف خصوصی سفیر کی تقرری، پاکستان کا خیر مقدم یہ کوششیں خصوصاً کچھ مغربی ممالک میں قران نذر آتش جانے اور مسلمانوں کو بار بار اشتعال دلائے جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد اسلاموفوبیا کی مہمات کا مقابلہ کرنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد ’اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن‘ کا اعلان کروانا ہے۔ اس کمیٹی میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، قطر اور ملائیشیا شامل ہیں جبکہ دیگر اسلامی ممالک بھی...
    سرکاری ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے ڈاکٹرز اور اسٹاف کیخلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے عید الاضحیٰ کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے متعدد ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت دے دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ہسپتالوں کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس دوران سینڈمن صوبائی ہسپتال کوئٹہ کی انتظامیہ نے بغیر اطلاع ڈیوٹی سے غیر حاضر 15 کنٹریکٹ نرسز کو فوری طور پر برطرف کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاؤس آفیسرز کے خلاف بھی...
    لاہور(نیوز ڈیسک) شہید بینظیر بھٹو کی شہزادی بختاور بھٹو کی عید پر بنی تصویریں سوشل پلیٹ فارمز پر ایسی وائرل ہوئیں کہ بختاور کو اپنی ان پوسٹوں تک ایکسیس محدود کرنا پڑی۔ شہید بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو سیاست سے بہت دور رہنے کے باوجود پبلک میں بے پناہ مقبول ہیں؛ بختاور کی مقبولیت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب ان کی کوئی تصویر سامنے آتی ہے۔ بختاور بھٹو نے آج عید کے روز اپنے شوہر محمود چودھری، بچوں اور دو معصوم بکروں کے ساتھ تصویریں انسٹاگرام پر پرسٹ کر دیں۔ بس پھر کیا تھا، دیکھتے ہی دیکھتے بختاور کی فیملی کی یہ تصویریں وائرل ہو گئیں۔ انسٹاگرام پر بختاور بھٹو بہت کم پوسٹ کرتی ہیں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں کل سماعت کے لیے مقرر کردیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کل کی کاز لسٹ جاری کردی، قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف سماعت کریں گے۔(جاری ہے) نیب کی استدعا پر عدالت نے کل تک اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تعینات کرنے کی مہلت دے تھی، 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کاروائی آگے بڑھے ملتوی ہو گئی تھی، 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔پی ٹی آئی پیٹرن انچیف اور...
    مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت جاوید اقبال بٹ) سعودی  وزارت حج و عمرہ   نے پاکستان حج مشن کے  ڈی جی حج جناب عبدالوہاب سومرو کو حج مشن کے انتہائی جدت پسند اور مستعد سربراہ ہونے اور پاکستان کے حجاج کے لیے ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف  پر   سعودی وزیر حج توفیق بن ربعیہ نے بہترین کارکردگی پر   ایکسی لینسی     ایوارڈ سے نوازا  گیا ہے۔ یہ اس سال کا ایک اور تاریخی اور خوبصورت پہلا لمحہ ہے کہ پاکستان حج مشن کے سربراہ  ڈی جی عبدالوھاب   سومرو شاندار انتظامی  حج 2025 کی تکمیل پر خصوصی ایکسی لینسی ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا اور ایوارڈ سے نوازہ گیا۔
    بھارت کے خلاف جنگ میں مقبول ہونے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد جو سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگے تھے ان کی عید کے موقع پر ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں چند نوجوان لڑکوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے۔ انڈیا کی نیندیں حرام کر کے خود بھی عید پر مسکرا رہے ہیں اور پاکستانی عوام بھی مسکرا رہی ہے???????? pic.twitter.com/l4Kqt7AYZW — بانکے...
    اجلاس میں کہا گیا کہ کشمیری اپنے بنیادی حقوق کے حصول کے لیے جن کی ضمانت انہیں اقوام متحدہ نے دے رکھی ہے، پرامن جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سول سوسائٹی کے ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل حسین براہیم طحہ پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعہ کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پابندیوں کی طرف فوری توجہ دیں۔ ذرائع کے مطابق سول سوسائٹی کے ارکان ڈاکٹر زبیر احمد راجہ، محمد فرقان، محمد اقبال شاہین اور سید حیدر حسین نے سرینگر میں ایک اجلاس میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے...
    سندھ کے شہر سکھر سے بھارت ہجرت کرنے والے ہندو جوڑے نوتن داس سنجے اور سپنا داس کی نیو ممبئی کے علاقے کھار گھر میں پراسرار حالات میں موت واقع ہو گئی۔ بھارتی پولیس نے اسے گھریلو جھگڑے کے بعد قتل اور خودکشی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، سنجے کمار نے مبینہ طور پر بیوی سپنا کو چاقو کے وار سے قتل کیا، اور پھر اسی چاقو سے اپنی گردن کاٹ کر خودکشی کر لی۔ یہ ہولناک واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ان کا چھوٹا بیٹا اسکول سے واپس آیا لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھولا۔ پریشان ہو کر بچے نے پڑوسیوں سے مدد لی، جنہوں نے سپنا کی بہن سنگیتا کو اطلاع دی۔...
    خاتون اول اور قومی اسمبلی کی رکن، بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں 16 سالہ طالبہ ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ثناء یوسف کو اُس کے 17ویں جنم دن کی شام کو قتل کیا گیا، بی بی آصفہ نے اس واقعے کو خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صرف اپنے حقوق کا اظہار کرنے پر ہونے والے تشدد کی ایک دردناک یاد قرار دیا۔ انہوں نے ثناء کے ورثاء، برادری اور اس الم ناک سانحے پر غمزدہ تمام افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ “ثناء یوسف کو خواب دیکھنے، ترقی کرنے اور ایک روشن مستقبل کا حق حاصل تھا، اسے آزاد اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے حریف ٹیم کے کوچ کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔سکندر رضا نے ایک مقامی ایونٹ کے دوران میچ میں نسلی تعصب پر مبنی تبصرے کرنے پر رینبو کرکٹ کلب کے کوچ بلیسنگ مفووا کے خلاف ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن میں شکایت کی ہے۔یکم جون کو ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے اس میچ کے دوران، جب سکندر رضا پٹھوں کے کھچاؤ کی وجہ سے میدان سے باہر جا رہے تھے، بلیسنگ مفووا نے ان پر نسلی تعصب کی بنیاد پر جملے کسے۔ سکندر رضا نے شکایتی خط میں لکھا کہ انہوں نے مفووا سے احترام کے ساتھ بات کرنے کی درخواست کی، لیکن وہ پھر بھی...
    ملک بھر سے چھ لاکھ سے زائد سیاحوں نے عیدالاضحی کی چھٹیاں گزارنے کے لیے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جب کہ ایک 77ہزار 5سو سیاحوں نے گلیات، ایک لاکھ 68 ہزار نے ناران کاغان اور ایک لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے مالم جبہ سوات کا رخ کیا۔ ٹوراز اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عیدالاضحی کے گرم دنوں کی چھٹیاں ٹھنڈے مقامات گزارنے کے لیے 6 لاکھ 52 ہزار 595 سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔ گلیات میں ایک لاکھ 77 ہزار، ناران کاغان میں ایک لاکھ 68 ہزار سیاحوں نے رخ کیا، مالم جبہ میں ایک لاکھ 60 ہزار جبکہ دیر اپر میں 85 ہزار سیاح آئے۔ ترجمان ٹوراز اتھارٹی...
    محکمہ صحت بلوچستان نے عید کے دوران غیر حاضری پر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 15 کو نوکری سے برطرف کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 15 کنٹریکٹ نرسز برطرف کردی گئیں، 18 ڈاکٹروں کے خلاف بھی محکمانہ ایکشن کا فیصلہ کیا گیا،  اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بخت محمد کاکڑ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق  دوران فرائض غیر حاضری پر سخت محکمانہ کارروائی کا آغاز بھی کر دیا، جب کہ 18 پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹروں اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی تادیبی کارروائی شروع کردی گئی، 7 اور 8 جون کو بغیر اجازت غیر حاضر رہنے والے 18 پی جی اور ہاوٴس آفیسرز کے خلاف بھی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ پی جی اور ہاوٴس...
    بلوچستان کا سماج ایک قبائلی روایات پر مشتمل سماج ہے جہاں 21ویں میں بھی خواتین کو گھروں سے باہر نکل کر کام کرنے کی ازادی نہیں ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب سرزمین بلوچستان کی بیٹیاں مختلف شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ پشتون معاشرے سے تعلق رکھنے والی نور صبا میں کوئٹہ میں خواتین کے لیے خصوصی جم کھولا ہے۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے صبا نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں فٹنس اور خواتین کا تصور بہت ناپختہ ہے۔ اگر آپ جم جانا چاہیں تو لوگ ہنستے ہیں، کہتے ہیں یہ خواتین کا کام نہیں۔ خواتین کا دائرہ کچن اور بچوں کی دیکھ بھال تک محدود سمجھا جاتا ہے۔ مگر میں نے سوچا...
    لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنایا گیا۔ آسٹریلوی نیوز چینل نائن نیوز کی نمائندہ لورین توماسی اس وقت زخمی ہوئیں جب ایک پولیس افسر نے براہ راست کیمرے کی سمت ربڑ کی گولی چلائی، جو ان کی ٹانگ پر آ لگی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں لورین کو تکلیف سے چیختے اور اپنی پنڈلی پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے چیخ کر کہا کہ تم نے رپورٹر کو گولی مار دی ہے۔ لورین توماسی مظاہروں کی صورتحال بیان کر رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان میں لوکل کونسلز کی مخصوص نشستوں (خواتین، مزدور، کسان، غیر مسلم) کیانتخابات کیلئے الیکشن شیڈول جاری کردیا۔ شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسران کی جانب سے23 جون 2025ء کو پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا۔اور 24 جون سے 27 جون تک امیدواروں کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے بعدازاں 28 جون کو نامزد امیدواروں کے ناموں کی اشاعت کی جائے گی۔شیڈول کی مطابق 30 جون سے 2 جولائی 2025ء تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسی طرح 3 سے 8 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ اور 9 جولائی سے 11 جولائی تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل الاآصف اسکوائر کے قریب سے چوری ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بخت زیب مشوانی کے والد جہان زیب خان جمعہ کی شب تھانہ سچل کی حدود میں الاآصف اسکوائر کے قریب قائم مویشی منڈی بکرا خریدنے کی غرض سے گئے تھے ،الاآصف اسکوائر کے قریب جھونپڑ پٹی کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر KMD:7092 ماڈل 2018ہنڈا سی ڈی 70سیاہ کلر چوری کرلی گئی۔جس کی اطلاع متعلقہ تھانے میںکردی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران خیبرپختونخوا میں مختلف واقعات میں 55 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یہ اموات ٹریفک حادثات، آتش زدگی کے واقعات، ڈوبنے ، اور فائرنگ سے متعلق کیسز سمیت مختلف واقعات کا نتیجہ تھیں، ان واقعات میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی کے حوالے سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں اور مقامی آبادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے، بڑے سیاحتی مقامات پر خصوصی طبی کیمپ قائم کیے گئے، جبکہ صوبہ بھر کے دریاؤں اور ڈیموں پر وقف شدہ واٹر ریسکیو ٹیمیں تعینات کی گئیں۔میڈیاذرائع کے مطابق مردان میں 14 اموات، پشاور میں...
    سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سواروں کی ہلاکت کا مقدمہ سرکاری بینک کے افسر کے خلاف درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے ضلع  ٹھٹہ چلیا ٹول پلازہ کے قریب 4 جون بروز بدھ کو تیز رفتار کار نے  موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر جبکہ دوسرا دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ چار دن بعد 8 جون کو ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے کینجھر جھیل تھانے میں درج کیا گیا، جس میں نیم سرکاری بینک کے ڈپٹی سی ای او کو نامزد کیا گیا ہے۔ حادثے میں جاں بحق شخص قاسم کے بھائی مدعی مقدمہ  پیر بخش کے مطابق، حادثے کے وقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تینوں فارمیٹس—ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20—کے لیے ایک ہی کپتان مقرر کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد اس فیصلے پر اتفاق ہوا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت اب ایک ہی کھلاڑی کو سونپی جائے۔گزشتہ دورہ زمبابوے میں آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان کو آرام دیا گیا تھا۔ اب اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ شان مسعود (ٹیسٹ کپتان) اور محمد رضوان دونوں کی بطور کپتان پوزیشن غیر یقینی ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق سلمان علی...
    عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ محمد سنوار کی لاش یورپی اسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے اور غزہ حکام یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی بھی تردید کرچکے ہیں۔ دوسری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  اسرائیل نے حماس کے نئے سربراہ محمد سنوار کی شہادت کا دعویٰ کر دیا، تاہم اس بارے میں حماس یا غزہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی باضابطہ تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی افواج نے محمد سنوار کی لاش ملنے کا بھی دعویٰ کیا ہے، جس کے مطابق ان کی میت غزہ کے یورپی اسپتال کے نیچے موجود ایک خفیہ سرنگ سے برآمد ہوئی۔ تاہم غزہ حکام اور حماس نے اسرائیل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے سرنگوں کی موجودگی کو اسرائیلی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ادھر اسرائیل کی جانب سے ایک اور متنازع اقدام دیکھنے میں آیا جب اُس نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد لے کر غزہ کی جانب بڑھنے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ویمنز کرکٹ پر مکمل توجہ کی ضرورت ہے اور کراچی کا ہائی پرفارمنس سینٹر خواتین کرکٹرز کے لیے مختص ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ سے ہٹنے کے بعد عاقب جاوید کو کونسی نئی ذمہ داری مل گئی؟ پی سی بی کے آفیشل پوڈکاسٹ میں وہاب ریاض سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتان میں انڈر 19، فیصل آباد میں انڈر 17 اور سیالکوٹ میں انڈر 15 کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے مخصوص مراکز قائم کیے جائیں گے جنہیں مقامی کالجز سے منسلک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی سہولیات کو اپ گریڈ کیا جا رہا...
    متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور عمل کے مطابق ہیں، چینی وزارت خارجہ   بیجنگ () چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں متعلقہ پانیوں میں چینی طیارہ بردار بحری جہاز لیاؤنینگ کی سرگرمیوں پر  بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ پانیوں میں چینی جنگی جہازوں کی سرگرمیاں بین الاقوامی قانون اور طرز عمل کے مطابق ہیں۔ چین نے ہمیشہ دفاعی قومی دفاعی پالیسی پر عمل کیا ہے اور امید کرتا ہے کہ جاپان  منطقی نقطہ نظر اپنائے گا۔ Post Views: 6
    یورپی یونین نے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (ICC) کے چار ججوں پر امریکہ کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ یورپی یونین ہیگ میں قائم عالمی عدالت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ یورپی کمیشن کی صدر اورسلا وان ڈیر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اپنے بیان میں کہا:  "آئی سی سی دنیا کے سنگین ترین جرائم کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لاتی ہے اور متاثرین کو آواز دیتی ہے۔ اسے دباؤ سے آزاد ہو کر کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔" کمیشن کی ترجمان انیتا ہیپر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا: "ہم ان چار اضافی افراد پر پابندیاں عائد کرنے کے...
    سٹی42:عید قربان کے تیسرے روز بھی لاہور میں صفائی آپریشن زور و شور سے جاری، شہر کی اہم شاہراہوں، چوراہوں اور تجارتی مراکز میں عرقِ گلاب ملے پانی سے سڑکوں کی دھلائی کا عمل جاری ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے خصوصی نائٹ شفٹ میں شہر کی صفائی و دھلائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ آلائشوں کے بعد پیدا ہونے والی بدبو اور گندگی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ وزیر خزانہ آج اقتصادی سروے پیش کریں گے  اہم مقامات پر صفائی و واشنگ میں داتا دربار، آزادی فلائی اوور، مال روڈ، جیل روڈ، پنجاب اسمبلی چوک، قرطبہ چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ، لبرٹی مارکیٹ، ایم ایم عالم روڈ پر فٹ پاتھس اور بس...
    حکومت کی جانب سے جاری کردہ قومی اقتصادی سروے برائے رواں مالی سال کے مطابق ملکی معیشت کئی اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران معاشی شرح نمو 3.6 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس صرف 2.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ اقتصادی سروے کے مطابق مہنگائی کی شرح 12 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں صرف 5 فیصد تک محدود رہی، جو عوامی سطح پر نسبتاً مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سالانہ فی کس آمدن کا ہدف 543,969 روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اصل فی کس آمدن 34,794 روپے کم یعنی تقریباً 509,175 روپے رہی۔ بالواسطہ ٹیکس آمدن 7,799 ارب روپے کے ہدف کے...
    سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ایکس" پر وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخی صفائی پر ستھرا پنجاب کے ورکرز کو شاباش دی۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ایکس" پر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے۔ عید الاضحی پر پنجاب بھر میں جس طرح ضلعی انتظامیہ بالخصوص ستھرا پنجاب کے ورکرز نے متحرک ہوکر اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دیئے، پنجاب...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کر کے وزیراعظم شہباز شریف سے بات کروائی۔گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان کو دوران کھلی کچہری وزیراعظم شہباز شریف کا ٹیلی فون موصول ہوا، انہیں عید کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔انہوں نے وزیراعظم کی قیادت میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔سردار سلیم حیدر خان نےکھلی کچہری میں آئے لوگوں سے اسپیکر آن کرکے وزیراعظم کی بات بھی کروائی، وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا ہم بلاول بھٹو اور وزیراعظم کی قیادت میں متحد ہیں۔ وزیراعظم کے سیاسی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید الاضحیٰ کی مبارکباد...
    فوٹوز فائل  وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر جومارٹ توکائیف سے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہوئے صدر قازقستان اور وہاں کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے حالیہ پاک بھارت بحران پر بھی گفتگو کی، وزیراعظم نے صدر قازقستان کو امن و استحکام برقرار رکھنے کی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کی ترک صدر اور عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہاردونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا، جبکہ غزہ کی صورتحال، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا...
      اسلام آباد : وزارت پاورڈویژن نے بجلی کے2 میٹرلگانےپرپابندی کی خبریں جعلی قرار دے دیں۔ ترجمان پاورڈویژن کےمطابق سوشل میڈیا پرگردش خبریں سراسر جھوٹی اورگمراہ کن ہیں، ایسی خبریں عوام میں بےچینی پھیلانےکی مذموم کوشش ہیں،جھوٹی خبریں پھیلانا،شیئرکرنا پیکا ایکٹ کےتحت قابل سزا جرم ہے۔ پاورڈویژن کا کہنا ہےکہ کسی بھی رہائشی جگہ پردوسرا میٹر مروجہ قوانین کے تحت حاصل کیا جا سکتا ہے، عوام سے گزارش ہےاس قسم کی جھوٹی خبروں پر توجہ نہ دیں۔ Post Views: 5
    وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ ، گورنر خیبر پختونخوا ، گورنر پنجاب ، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی کو ٹیلیفون کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کو ٹیلیفون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بھی عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی .انہوں نے وزیر اعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے گورنر پنجاب ، گورنر خیبر پختونخوا، گورنر بلوچستان اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی اور نیک...
    ویب ڈیسک : بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔  بحرین کے وزیر داخلہ نے  محسن نقوی اور پاکستانی عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دی۔انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بحرین کے وزیر داخلہ اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ محسن نقوی نے  بحرین کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کااعادہ کیا ۔  عید پر فلاحی و مذہبی اداروں کی کھالیں جمع کرنے کی سرگرمیاں تیز
    معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام...
    بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نے سڑک پر ہنگامی لینڈنگ  کی جس کے نتیجے میں پائلیٹ زخمی ہوگیا جب کہ لینڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئئی۔  رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کو اڑان بھرنے کے بعد ہنگامی لینڈنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ #Breaking #India: Helicopter makes emergency landing on #Kedarnath National Highway in #Uttarakhand. The helicopter, operated by Crestel Aviation Private Limited, was flying from #Sirsi with passengers when it made a precautionary landing on a road instead of the designated… pic.twitter.com/xdSjpuEwc8 — ⚡️???? World News ????⚡️ (@ferozwala) June 7, 2025   لینڈنگ کے بعد  ہیلی کاپٹر ہچکولے کھاتا بھی دیکھا گیا،  واقعے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام...
    رواں برس فریضہ ادا کرنے والے حجاج ِ کرام آج رمی جمرات مکمل ہونے کے بعد منیٰ سے واپس روانہ ہو رہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق ضک 1446 ہجری (مطابق 2025) کا آخری مرحلہ مکمل ہو رہا ہے اور اور دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین آج اتوار 8 جون کو جمرات کے مقام پر جمرات (شیطان کی علامات)  کو کنکریاں مارنے کے بعد منیٰ سے روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اکثر حجاج آج ہی غروبِ آفتاب سے قبل مکہ مکرمہ واپس چلے جائیں گے، جہاں سے وہ اپنے اپنے وطن واپسی کے مراحل کا آغاز کریں گے،تاہم بعض حجاج کل پیر 9 جون (13 ذی الحجہ) کو بھی منیٰ میں قیام کریں گے اور ایامِ تشریق...
    مظفرآباد (سٹاف رپورٹر)وزیرٹرانسپورٹ آزاد کشمیر جاوید بٹ کے سرپر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی.وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کا ا سٹیٹ سبجیکٹ عدالت العالیہ میں چیلنج کر دیا گیا. مقدمہ عنوانی حمزہ مجید بزمی بنام ڈی سی بحالیات میرپور وغیرہ میں پٹیشنز حمزہ مجید بزمی نے رٹ پٹیشن میں موقف اختیار کیا ہے کہ جب جاوید بٹ نے جعلی سٹیٹ سبجیکٹ ڈی سی بحالیات کی ملی بھگت سے جعل سازی سے سٹیٹ سبجیکٹ بنوایا تھا مقبوضہ کشمیر میں پراپرٹی ظاہر کی گئی ہے جو فرضی ہے۔ جاوید بٹ نے خود اعتراف کر رکھا ہے کہ اس کے پاس مہاجر ہونے کا کوئی ثبوت نہیں کچھ عرصہ پہلے سابق ڈپٹی کمشنر بحالیات میرپور نے ایک رپورٹ مرتب کی تھی جس...
    رپورٹ: علی شیخ۔ حیدرآباد پاک فوج کے جوان آج عید کے روز بھی وطن عزیز کے دفاع کی خاطر اپنے گھر والوں سے دورسرحدی علاقوں میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔ تھرپارکر کی گدرا چیک پوسٹ پر پاک فوج کے جوانوں نے اپنی عید کس طرح گزاری؟ مزید تفصیل حیدرآباد سے علی شیخ کی اس رپورٹ میں ۔۔۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
     پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو روایات کی امین سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والوں کی روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن مختلف ہے مگر یہاں بسنے والوں کے دل یکجان ہیں۔ یہاں نہ صرف ثقافتی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ خوراک کے ذائقے بھی اسی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوشت سے بننے والے روایتی اور منفرد پکوان خصوصی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مٹن (بکری یا دنبے کا گوشت) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔...
    فیصل آباد: عیدالاضحیٰ کے روز  چک جھمرہ میں دیرینہ رنجش پر مبینہ طور پر تہرے قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانہ جھمرہ کی حدود میں واقع 161 رب نیپالکہ میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت محمد خان، تقی احمد اور محمد ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کو مخالفین نے صبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، ڈی ایس پی نشاط آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے...
    پنجاب کے مختلف علاقوں میں جانور ذبیحہ کے دوران بھگڈر اور دیگر حادثات میں 144 شہری زخمی ہوئے جن میں سے 33 شدید زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں ذبیحہ کے دوران گائے کی لات لگنے سے نوجوان جاں بحق جبکہ پنجاب میں بھی اسی طرح کے واقعات میں 41 شہری زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوپی صوابی  کے علاقے مینئی لویہ لار میں قربانی کی گائے نے ذبیحہ کے وقت لات ماری جو ایک نوجوان کو لگی۔ گائے نے ذبیحہ سے قبل رسیاں باندھنے کے دوران لات ماری، جو نوجوان کے سینے پر لگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد نوجوان کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا اور پھر ضابطے...
    سٹی42:  سابق وزیرخارجہ، پیپلز پارٹی کے چئیرمین اور پاکستان کے سفارتی وفد کے  سربراہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا ، پانی کی خاطر ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔  بلاول بھٹو نے واشنگٹن میں  ممتاز تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں  انڈیا کی پاکستان پر مسلط کردہ بلا اشتعال جارحیت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا،   ہم یہ بات کسی اشتعال یا جذبات میں نہیں کہہ رہے، نہ ہی اس بات میں کوئی خوشی پوشیدہ ہے، یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت کا پاکستان کے پانی کی فراہمی بند کرنا پانی کی خاطر  ایٹمی جنگ کی بنیاد رکھنے کے مترادف ہے۔ ٹرمپ کی...
    اسرائیلی فوج نے امکان ظاہر کیا ہے کہ غزہ کے جنوبی شہر خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب سے ملنے والی جنگجوؤں کی متعدد لاشوں میں سے ایک حماس رہنما محمد سنوار کی ہے۔ عالمی خبر رساں کے مطابق اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کی ایک زیر زمین سرنگ سے متعدد مزاحمت کاروں کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ وہ سرنگ ہے جس پر اسرائیلی فضائیہ نے 13 مئی کو بمباری کی تھی اور زیر زمین سرنگ کو تباہ کردیا تھا۔ اسرائیلی حکام کو شُبہ ہے کہ ان لاشوں میں سے ایک محمد سنوار کی بھی ہو سکتی ہے جو غزہ میں حماس کے عسکری سربراہ اور شہید یحییٰ سنوار کے بھائی ہیں۔ تاحال حماس رہنما محمد سنوار کی موت کی باضابطہ تصدیق ہونا باقی ہے اور لاش کی شناخت کے لیے اسرائیلی...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عید کے موقع پر ہیڈکوارٹر ایف سی کے پی (ساؤتھ) وانا کا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا اور نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے  آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سیکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔  وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ملک میں...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جس طرح بھارت کو روایتی جنگ میں شکست ہوئی، اسی طرح اگر پانی کو لے کر جنگ چھڑی تو وہ اس میں بھی ناکام رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں:شملہ معاہدہ ختم ہونے کی بات کیوں کی؟ خواجہ آصف نے بتادیا میڈیا رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس پانی کے معاملات پر بھارت سے نمٹنے کی مکمل حکمت عملی موجود ہے۔ خواجہ آصف نے زور دے کر کہا ہم نے ماضی میں ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دریائے سندھ معاہدے سمیت تمام...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور انہیں، ان کے اہلِ خانہ اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد دی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی قطر کے امیر و عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاچن کے حالیہ دورے میں گرم جوش استقبال پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان کی جانب سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر  ان کا...
    وزیرِاعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی—فائل فوٹوز وزیرِاعظم شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس کے دوران انہوں نے انہیں اور قطر کے عوام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی ہے۔وزیرِاعظم نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے قطر کی متحرک سفارت کاری پر شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا قطر کے وزیراعظم سے رابطہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا انہوں نے اُس وقت امیرِ قطر کی ٹیلیفون کال اور قطر کے وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ کے کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ...
    اسلام ٹائمز: یوں دکھائی دیتا ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران کے سامنے دو راستے قرار دینے پر اصرار، حقیقت پر مبنی ہونے کی بجائے محض زبانی کلامی دھمکیوں اور نفسیاتی جنگ پر استوار ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تیسرا راستہ بھی پایا جاتا ہے؛ ایسا راستہ جو زیادہ حقیقت پسندانہ ہے اور وہ موجودہ زمینی حقائق کو قبول کر لینے پر مشتمل ہے۔ واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ اس حقیقت کو قبول کر لے کہ ایران کا جوہری پروگرام ایک عارضی بحران نہیں بلکہ اب وہ خطے کے زمینی حقائق کا حصہ بن چکا ہے۔ امریکہ کئی سالوں سے جوہری طاقت کا امکان رکھنے والے ایران کو برداشت کرتا آیا ہے اور اس تلخ حقیقت کے انکار...
    ویب ڈیسک: وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے حسبِ روایت عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں، ڈاکٹرز اور عملے کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔  گزشتہ دو دہائیوں سے قائم اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس سال بھی عید ہسپتال میں گزاری۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف افتخار، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر فرزانہ لطیف سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال انتظامیہ موجود تھے۔ بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل وائس چانسلر نے فیکلٹی کے ہمراہ ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ،...
    View this post on Instagram A post shared by Bakhtawar Bhutto-Zardari (@bakhtawarbz) سابق وزیر اعظم بے نظیر اور موجودہ صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر بیٹوں، شوہر اور دنبوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں جو وائرل ہو گئیں۔انسٹاگرام پر بختاور بھٹو زرداری اپنے اہلخانہ کے ہمراہ مختلف پوسٹس شیئر کیں، انہوں نے عید لُک شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو عید کی مبارکباد بھی دی۔سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی خوبصورت تصاویر میں بختاور بھٹو کو بھورے بادامی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ان کے شوہر محمود چوہدری سمیت تینوں بیٹے سیاہ ویسٹ کوٹ اور سفید کرتا شلوار میں ٹوئینگ کرتے نظر آئے۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی...
    سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر صوبہ بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ کا عمل سختی سے جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت صوبہ بھر میں کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں جہاں 24 گھنٹے آپریشن جاری ہے۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم میں 100 سے زائد افسران و ملازمین تین مختلف شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں تاکہ عید کے تینوں دن صفائی آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔ عباسی شہید ہسپتال کی ایمرجنسی میں بیل گھس آیا، مریضوں میں  بھگدڑ مچ گئی سیکرٹری بلدیات کے مطابق ہیلپ لائنز 1198 اور 1139 پر بھی فوری عوامی شکایات...
    معروف اداکارہ نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کے لائے گئے جانوروں کی آؤ بھگت میں مصروف ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ماورا حسین اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ صرف انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 98 لاکھ ہے۔ ماروا حسین شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ سسرال میں منا رہی ہیں۔ ان کی شادی فروری میں قریبی دوست اور اداکار امیر گیلانی سے ہوئی ہے۔ اپنے گھر میں پہلی عید الاضحیٰ پر ماورا حسین نے قربانی کے دو خوبصورت بکروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین قربانی کے بکروں کی خوب آؤ بھگت کر رہی...
    وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایک میز پر بیٹھیں، چارٹر آف اکانومی پر متفق ہوں۔ عید الاضحٰی کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے تاہم اسے درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے قومی یکجہتی، سیاسی اتفاق اور معاشی ایجنڈے پر ہم آہنگی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت معاشی بدحالی سے نکل کر معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے جو ہمارے بزرگوں کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ قوم...
    غلام مصطفی بزدار ضلع پشین جب پورا ملک عید کی خوشیوں میں مصروف ہے اور گھروں میں رونقیں سجی ہیں، ایسے میں ہمارے بہادر سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنے گھر، اپنے خاندان اور اپنی خوشیوں سے دور فرائض کی راہ میں مصروف ہیں۔ بلوچستان لیویز فورس کے یہ سپاہی جو عید کے دن بھی پاک ایران سرحد کے قریب پہاڑی علاقوں میں امن کے دشمنوں کے خلاف سینہ سپر ہیں۔ قوم کے محافظ یہ جوان اپنوں سے دور اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ہم سب سکون سے عید منائیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
    ذیشان کاکاخیل ضلع خیبر پاک فوج کے جوان گھر سے دور سرحدوں کی حفاظت میں عید منا رہے ہیں۔ پاک افغان باڈر پر واقع بگ بینگ چیک پوسٹ پر جوانوں نے عید کی نماز ادا کی اور قربانی کا فریضہ ادا کرکے گھروں سے دور عید منائی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاک افغان بارڈر پاک فوج عید قربان عید کی خؤشیاں
    عید کے موقعے پر اکثر افراد سیرو تفریح کا بھی پروگرام بناتے ہیں جس سے گھر کے بچوں اور بڑوں دونوں کے لیے ہی عید کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد نہ صرف سیاسی اور انتظامی مرکز ہے بلکہ اپنے قدرتی حسن، سرسبز پہاڑیوں اور تاریخی مقامات کے باعث سیاحوں کے لیے ایک پرکشش منزل بھی ہے۔ شہر اور اس کے قرب و جوار میں متعدد مقامات ایسے ہیں جہاں مقامی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں یہ بھی پڑھیں: عید کی چھٹیوں میں خیبر پختونخوا کے من پسند سیاحتی مقامات کیا ہیں؟ عید کی چھٹیوں میں اسلام آباد میں اور اس کے نزدیک واقع سیاحتی مقامات پر سیرو تفریح کے لیے جایا جا...
    اپنے ایک جاری بیان میں سامی ابو زھری کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا! فلسطین کے حوالے سے باتوں کی بجائے کوئی عملی قدم اٹھائے۔ قبضے کا خاتمہ ہو اور ہماری قوم کی زندگی، آزادی و وقار کے حق کو تسلیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے رہنماء "سامی ابو زهری" نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی رژیم کے خلاف القسام بریگیڈ کی تازہ ترین کارروائی اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم کا فطری جواب ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ان لوگوں کا انتقام ہے جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ القسام بریگیڈ روزانہ کی بنیاد پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے کہ...
    معروف گلوکار، اداکار اور مصور علی ظفر نے اسلام آباد میں قتل ہونے والی 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے نام دل دہلا دینے والی ایک نظم تحریر کی ہے۔ سوشل میڈیا پر گلوکار علی ظفر نے اپنے جذباتی پیغام میں لکھا کہ ثنا یوسف کے بہیمانہ قتل سے میرے دل پر ایک ایسا بوجھ بن گیا ہے جو ہلکا ہونے کا نام نہیں لیتا۔ انھوں نے کہا کہ لیکن یہ غم نیا نہیں ہے۔ قندیل بلوچ سے نور مقدم تک بس نام بدلتے ہیں، زخم وہی رہتا ہے۔ علی ظفر نے مزید لکھا کہ یہ ذمہ داری ہماری ہے کہ ہم اپنے گھر میں مردوں کی تربیت کریں۔ جب تک ہم اپنے بیٹوں کو نرمی، ہمدردی، احترام اور عزت دینے کی تعلیم نہیں دیں گے، ہم اپنی بیٹیاں کھوتے رہیں...
    لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے لندن میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کر لی۔ عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔ اللہ پاکستان کے عوام کو خوشیاں دے۔ عالم اسلام کے تمام مسلمانوں کو اللہ خوشیاں عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ترقی عطا فرمائے۔دریں اثناء سابق وزیراعظم نواز شریف سے (ن) لیگ کے ورکرز نے ملاقات کی۔ (ن) لیگی ورکرز نے نواز شریف کو پارٹی نغمہ سنایا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا۔ شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کر دیا ہے۔ شہباز شریف کی قیادت...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید الاضحی پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کا حکم دیا ہے۔ مریم نواز نے مویشی منڈیو ں میں بھی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی۔ لاہور سمیت دیگر شہروں میں ٹریفک کی مسلسل مانیٹرنگ کا حکم دیا اور لاہور، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں مویشی منڈیوں کے قریب ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ہر شہر میں ٹرانسپورٹ کے مقررہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بسوں کی ونڈ سکرین پر کرائے نامے، فٹنس سرٹیفکیٹ چسپاں کرنے کی ہدایت کی۔ زائد کرائے واپس کرانے اور وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ لائیو سٹاک حکام کو مویشی منڈیوں میں موجودگی یقینی بنانے، انتظامیہ اور پولیس افسروں کو...
    برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 7 جون 2025ء)آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی نوجوانوں نے چاند رات کی خوشیوں کو منانے کے لئے ایک شاندار پارٹی کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پردیس میں دیسی رنگ کا تڑکا لگانا اور آپس میں محبت و خوشی کو بانٹنا تھا۔ یہ محفل دیسی روایتی کھانوں اور ثقافتی سرگرمیوں سے بھری ہوئی تھی، جس نے تمام شرکاء کا دل موہ لیا۔ خاص طور پر اس موقع پر بزرگ نسیم احمد صاحب اپنے گھر سے دو ہزار سے زائد کلومیٹر کا سفر طے کرکے اس محفل میں شریک ہوئے۔ ان کی شرکت نے تقریب میں جوش و خروش کا اضافہ کیا۔ دیگر بزرگوں میں طارق محمود خان صاحب اور عزیز قادر صاحب بھی شامل تھے،...