2025-07-04@07:21:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5304

«کی اقوام متحدہ کے»:

(نئی خبر)
    کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت میں صحافی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف ایک اور مقدمے، یعنی صحافی پر حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے اپنی تفتیش مکمل کرنے کے بعد ملزم ارمغان کو صحافی پر حملے میں قصوروار قرار دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی بہادرآباد پولیس کی جانب سے ملزم ارمغان کے خلاف مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس میں پراسیکیوشن کے آٹھ سے زائد گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ چالان کے مطابق، 19 نومبر 2024 کو ملزم ارمغان اپنی ویگو گاڑی میں سوار تھا جب اس نے صحافی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شورکوٹ (آن لائن)سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمٰن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) میڈ ان پاکستان موومنٹ کے وفد نے بانی و چیئرمین رضوان جعفر کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں ہائی کیو گروپ کے سی ای او ممبر پی بی بی سی عاطف اقبال و دیگر صنعتکار شامل تھے۔ وفد نے میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ کے سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹ پاکستان ہائی کمشنر یوکے اور مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) روٹری کلب سکھر اور مہران بزم ادب و ثقافت کے زیر اہتمام روٹری کمپلیکس میں روزنامہ کلیم سکھر کے مرحوم ایڈیٹر شاہد مہر شمسی کی یاد میں ‘ شاہد شمسی کی باتین اور یادیں ” کے عنوان سے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صحافی رہنما،پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان جبکہ سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی اعزازی مہمان تھے۔ اس موقع پر روٹری کلب سکھر کے صدر شاہد حمید، سیکرٹری آفتاب محمود ملک، صدر مہران بزم ادب و ثقافت ڈاکٹر انیس الرحمن خان، سیکریٹری عبدالجبار، خاتون رکن بلدیہ اعلیٰ سکھر عذرا جمال، مرحوم شاہد شمسی کے صاحبزدگان ڈاکٹر حماد شمسی، جواد شمسی،امتیاز...
    ایران اسرائیل کے درمیان جنگ کو 6 روز ہوگئے جس کے دوران پہلی بار تہران کی فضاؤں میں مسافر بردار طیاروں نے پرواز بھری۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران سے 3 ایئر بس طیاروں نے بدھ کی شام پہلی بار اڑان بھری ہے جن کی منزل مسقط تھی۔ ان طیاروں میں دو کا اسٹیٹس ایرانی حکومت کے طور پر ظاہر ہو رہا تھا جب کہ تیسرے طیارے نے معراج ایئر لائن کی پرواز کے طور پر اڑان بھری تھی۔ تینوں پروازیں عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچیں تو قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید ان طیاروں میں ایرانی حکام تھے جو مذکرات کے لیے پہنچے ہیں۔ یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات مسقط میں ہونا تھے جو اسرائیل کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:پاکستانی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات اپنی نوعیت کی منفرد ملاقات ہے۔کسی بھی امریکی صدر نے تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ملک کے آرمی چیف سے اس طرح براہ راست ملاقات کی اور اسے ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ اس سے قبل جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور صدارت میں امریکی صدور سے ملاقاتیں کیں لیکن وہ ملاقات بحیثیت صدر تھی۔آرمی چیف کی اس اندز سے امریکی صدر سے ملاقات جبکہ سویلین لیڈرشپ موجود نہ ہو اور صرف آرمی چیف کو مدعو کیا گیا ہے یہ اپنی نوعیت کی پہلا واقعہ ہے۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی واشنگٹن کا دورہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جون 2025ء) نازک علاقائی سیاسی حالات اور امدادی وسائل میں نمایاں کمی کے باوجود حصول تحفظ کے لیے پناہ گزینوں کے حقوق کی حمایت میں کمی نہیں آئی۔ 29 ممالک میں لیے گے جائزے کی رو سے لوگ سمجھتے ہیں کہ امیر ممالک کو پناہ گزینوں کی مدد کے حوالے سے مزید ذمہ داری لینی چاہیے۔20 جون کو منائے جانے والے پناہ گزینوں کے عالمی دن سے قبل عالمی تحقیقی و مشاورتی ادارے 'اپسوس' نے بتایا ہے کہ ان ممالک میں 67 فیصد لوگ اس نقطہ نظر کے حامل ہیں کہ پناہ کے خواہش مند لوگوں کو ضروری مدد کی فراہمی ہونی چاہیے۔ اگرچہ یہ تعداد گزشتہ سال اس خیال کے حامی...
    باوثوق ذرائع کے مطابق کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی آج پھر تقریب کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہو گئی، گزشتہ روز وہ کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی "کلینک آن ویلز" کی تقریب کے دوران طبیعت مزید ناساز ہوئی اور انہیں تقریر ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔ب اوثوق ذرائع کے مطابق کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آج پھر تقریب کے دوران اچانک طبیعت ناساز ہو گئی، گزشتہ روز وہ کندھے میں شدید تکلیف پر گزشتہ روز میو ہسپتال آئی تھیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے آرام کے مشورہ کے باوجود وزیراعلیٰ پنجاب نے معمول کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی جاری رکھی مگر تقریر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جنگ کا اعلانیہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ “صہیونی دہشت گرد ریاست پر رحم کا وقت ختم ہوچکا” اور “سخت جواب دینا ناگزیر ہے”۔آیت اللہ خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابق ٹوئٹر) پر دو اہم پیغامات میں کہا: “جنگ کا آغاز ہوچکا ہے” اور “صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا”۔یہ بیانات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس انتباہ کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا: “ہم جانتے ہیں خامنہ ای کہاں چھپے ہوئے ہیں، وہ آسان ہدف ہیں، مگر فی الحال ہم انہیں مارنے کا ارادہ نہیں رکھتے… لیکن ہمارا صبر ختم ہو رہا ہے۔”دوسری جانب...
    واشنگٹن: فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں ان کی امریکی صدر ٹرمپ اور کابینہ سے کچھ دیر میں اہم ملاقات ہوگی، آئی ایس آئی چیف سمیت ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیدار ملاقات میں شامل ہوں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ فیلڈمارشل عاصم منیر کوکسی بھی بھارتی وفدسے پہلے وائٹ ہاؤس مدعوکیا گیا جو امریکی خارجہ پالیسی میں پاکستان کی اسٹریٹجک ترجیح کا واضح اشارہ ہے۔ ملاقات اس بات کی غمازی ہے کہ امریکا علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار سے بخوبی واقف ہے۔ فیلڈمارشل کادورہ امریکا پاکستان کا جنوبی ایشیا نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے طور پر کردار واضح کرتا ہے، دورہ...
    پاکستان سے حالیہ شکست اور اندرونی دباؤ کا شکار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں عالمی رہنماؤں کے سامنے سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، جب سکھوں اور کشمیریوں نے اُن کے خلاف بھرپور مظاہرے کیے اور انہیں رسوا کن مناظر کا سامنا کرنا پڑا۔ 15 سے 17 جون تک کینیڈا کے صوبے البرٹا میں ہونے والے G7 اجلاس میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور یورپی یونین کی معیشتوں کے قائدین شریک ہوئے۔ بھارت تنظیم کا باقاعدہ رکن نہیں، مگر مودی کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، جنوبی افریقا، برازیل، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کے رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیں امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف...
    علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی براہِ راست پرواز کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ اس موقع پر ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر، پی آئی اے کے سی ای او، لاہور ایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسر و ایئرپورٹ منیجر، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے چیف سیکیورٹی آفیسر سمیت دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران روایتی کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی، جبکہ فرانسیسی سفیر نے خطاب میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اس نئی فضائی رابطے کو دو طرفہ تعلقات میں گہرائی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) وفاقی محتسب کی ہدایت پر سینئر ایڈوائزر (انچارج) ریجنل آفس کراچی سید انوار حیدر، ایڈوائزر سید ذاکر حسین ، گریوینسز کمشنر مولا بخش شیخ نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ کورنگی کراچی میں کھلی عوامی کچہری (کھلی عوامی میٹنگ) کا انعقاد کیا۔ عوامی اجتماع میں وفاقی محتسب کے افسران، ڈپٹی کمشنر مسعود بھٹو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مختلف وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ایس جی سی، نادرا، لینڈ ڈیپارٹمنٹ، کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن، کے الیکٹرک، لوکل گورنمنٹ اداروں اور دیگر اداروں کے خلاف متعدد شکایات درج کروائی گئیں۔ شکایت کنندگان کا تعلق لانڈھی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں سے تھا، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
    اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی چھٹے روز بھی جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں اور اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایرانی میڈیا نے بھی تصدیق کی ہے کہ تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں، جس کے بعد دھویں کے بادل چھا گئے۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل جنگ سے ٹرمپ کو دور رہنا چاہیے، امریکا کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ سے اب تک ایران، شام اور عراق میں انہوں نے 1100 سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملے ایران کی جانب سے اسرائیلی علاقوں پر ڈرون...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے خلاف اور ایران سے اظہار یکجہتی کےلئے مسلمان ممالک کی جانب سے متفقہ طور پر جاری کئے گئے مشترکہ بیان کی کاپی سینیٹ میں پیش کر دی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے یہ کاپی ایوان میں پیش کی ۔تیزی سے بدلتی علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں غیرمعمولی اضافے بالخصوص ایران کے خلاف اسرائیل کی جاری فوجی جارحیت کے پیش نظر الجزائر، بحرین، برونائی دارالسلام، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر، عراق، اردن، کویت، لیبیا، موریطانیہ، پاکستان، قطر، سعودی عرب، صومالیہ، سوڈان، ترکیہ، اومان اور متحدہ...
    — فائل فوٹو  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمٰن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمٰن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن  کے...
    لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش  کو   گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اور آفتاب جہاگیر کی درخواستیں ایف آئی اے کے جواب کے بعد نمٹادیں۔ ہائیکورٹ میں  بیرون ملک جانے سے روکنے کیخلاف سابق صدر کے بیٹے عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزاروں کی جانب سے بیرسٹر علی طاہر پیش ہوئے۔ ایف آئی اے نے دونوں درخواستوں کا جواب عدالت میں جمع کرادیا۔ ایف آئی اے نے جواب میں کہا کہ عواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔ عدالت نے ایف آئی کے جواب کے بعد دونوں دررخواستیں نمٹادیں۔
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 جون ۔2025 )پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے د یا اور کہا ہے کہ خطرات انتہائی سنگین ہیں اور عالمی برادری کو اب خاموش نہیں رہنا چاہئے، پاکستان فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے. ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اب تک 55,000سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں.(جاری ہے) عاصم افتخار نے کہا کہ...
    کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل ہونے والی سماعت کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست ہے، اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 19 کی بجائے 23 جون کو سماعت کرے گی۔ درخواست اپریل کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، منظوری کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔
    لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے شوہر سمیع اللّٰہ کی کامیابی کے خلاف درخواست خارج کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنما یاسر گیلانی نے سمیع اللّٰہ خان کی کامیابی کو ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔ ٹربیونل نے درخواست قانون کے مطابق دائر نہ ہونے پر خارج کی ہے۔ درخواست گزار نے پی پی 45 کے 17 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ فارم 45 کے مطابق جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ اس حوالے سے جسٹس سلطان تنویر احمد نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق درخواست گزار نے درخواست کو اوتھ کمشنر سے تصدیق نہیں کروایا، الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 4 کے تحت درخواست دائر...
    نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان نے غزہ میں جاری صورتحال کو انسانیت کے اجتماعی ضمیر پر ایک دھبہ قرار دے دیا۔ جنرل اسمبلی کے دسویں ہنگامی خصوصی اجلاس کے دوبارہ آغاز کے موقع پر فلسطین کی صورتحال پر پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اب تک 55,000 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 18,000 بچے اور 28,000 خواتین شامل ہیں۔ عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ میں گھروں، ہسپتالوں، سکولوں، ثقافتی ورثے اور عبادت گاہوں سمیت بنیادی ڈھانچے کو زمین بوس کر دیا گیا ہے، جبکہ قحط کا خدشہ بھی منڈلا رہا ہے، انسانی ہمدردی کے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے پر بے دریغ حملے کئے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ء خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں دی جانے والی دعوت کی ٹائمنگ انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ بدھ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اس ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان منصفانہ تنازعات کا حل، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر میں استصواب رائے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی اقدامات کی عالمی حمایت، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، اور غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خاتمے کی اہمیت اجاگر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور آلودگی سے متعلق ایک غیر ملکی سیاح کی شکایت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو پیغام میں غیر ملکی سیاح نے انکشاف کیا کہ مقامی افراد نے انہیں اطلاع دی ہے کہ ایک ہوٹل اپنی گندگی اور فضلہ جھیل میں چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں جھیل کے شفاف پانی اور آلودہ پانی کے درمیان واضح فرق بھی دکھایا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت حرکت میں آگئی اور واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔pic.twitter.com/kndOnGbnS8بہت سے دوستوں اور فالوورز کی جانب سے ہمیں ان باکس اور مینشنز موصول ہو رہے ہیں، جن میں یہ پوچھا جا رہا ہے کہ...
    وادی نیلم کے سیاحتی مقامات کی رونقیں ان دنوں عروج پر ہیں۔ سیاحتی مقامات کٹن واٹر فال، کیرن، اپر نیلم، شاردہ کیل، اڑنگ کیل اور گریس ویلی میں سیاحوں کا رش بڑھ چکا ہے جو حسین وادیوں اور قدرتی نظاروں سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم کے ٹھنڈے اور حسین نظارے دیکھنے کے لیے سیاحوں کا رش شدید گرمی کے ستائے شہریوں نے وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر ڈیرے ڈال دیے ہیں۔ سیاح ٹھنڈے اور حسین نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں ہوٹلوں میں کافی رش نظر آرہا ہے اور گیسٹ ہاؤسز کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔ سیاح کہتے ہیں کہ شہروں میں شدید گرمی کی لہر ہے مگر یہاں آکر لگتا ہے...
    خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم مسلح افراد نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بیٹے کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈی آئی خان: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا رشتہ دار فائرنگ سے جاں بحق اس واقعے کے بعد یہ سوال شدت سے اٹھنے لگا ہے کہ کیا صوبے کے جنوبی اضلاع سکیورٹی کے حوالے سے ’نو گو ایریا‘ بن چکے ہیں؟ اغوا کی کوشش کی تصدیق جے یو آئی (ف) اور ڈی آئی خان پولیس دونوں نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ پارٹی رہنما اور مولانا فضل الرحمان کے بھائی سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے سینیٹ کو بتایا کہ ان کے بھتیجے اور جے یو آئی (ف)...
    پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں انتہائی غیرمعمولی پیشرفت ہونے جارہی ہے، وائٹ ہاؤس اور پاکستان کے اعلیٰ سیکیورٹی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ملاقات آج ہوگی۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی یہ ملاقات ظہرانے پر ہوگی، یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ سے آرمی چیف کی ملاقات کیبنٹ روم میں ہوگی، اس ملاقات میں صحافیوں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، تاہم امکان ہے کہ صدر ٹرمپ اگر میڈیا سے بات کریں یا سوشل میڈیا پر پوسٹ کریں تو اس ملاقات کےحوالے سے کوئی تفصیل بتائیں گے۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے واشنگٹن ڈی سی...
    کراچی: شہر قائد میں گلستان جوہر موڑ کے قریب واقع معروف نجی شاپنگ مال "ملینیئم مال" میں ہفتہ کی صبح خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  ریسکیو حکام کے مطابق آگ مال کے تیسرے فلور پر واقع کنٹرول روم میں لگی، جس کے بعد وہ تیزی سے چھت تک پھیل گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ مال کی چھت پر نصب چلرز اور الیکٹرک وائرنگ کے باعث آگ نے شدت اختیار کی اور نیچے کے فلورز تک پھیل گئی۔ تیسرے فلور پر واقع کارپوریٹ دفاتر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ خوش قسمتی سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ...
    ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز آستانہ: چینی صدر شی جن پھنگ سے آستانہ میں دوسرے چین۔وسطی ایشیا سربراہی اجلاس کے دوران ازبک صدر شوکت میرزی یوئیف نے ملاقات کی۔اس موقع پر منگل کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائی سے مشرق وسطیٰ میں یکدم کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور چین کو اس پر گہری تشویش ہے۔ ہم کسی بھی ایسے عمل کی مخالفت کرتے ہیں جو دوسرے ممالک کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ فوجی کارروائی مسائل کے حل کا راستہ نہیں ہے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی...
    اسلام ٹائمز: کراچی میں لگائے گئے گلوبل مارچ ٹو غزہ یکجہتی کیمپ کے شرکاء سے اسد اللہ بھٹو، ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈاکٹر اصغر دشتی، ڈاکٹر سدرہ، محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، قاضی زاہد حسین، علامہ عقیل انجم قادری، اسرار عباسی، پیر خرم شاہ، محمد حسین محنتی، مسیحی رہنما پاسٹر ایمانئویل، یونس بونیری، جمشید حسین، چوہدری محمد طارق، نوید عالم، پیر معاذ نظامی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے آنے والے آزادی پسندوں کے کاروان برائے غزہ کے ساتھ یکجہتی کے لئے کراچی پریس کلب پر کیمپ لگایا گیا جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی، سوشل ورکرز اور انسانی حقوق کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کیمپ کا انعقاد فلسطین فائونڈیشن پاکستان اور...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کے لیے 35.97 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے خصوصی فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔ وفاقی حکومت کی فنڈنگ سے آئی پی پروگرام کے تحت سابق فاٹا کی ترقی کے لیے 1.2 لاکھ گھروں کو شمسی توانائی سے بجلی دی جائے گی، 50 میگاواٹ مائیکرو گرڈ منصوبہ بھی پیکیج کا حصہ ہے۔ ضم اضلاع میں 7 ارب سے پولیس تھانے، چوکیوں اور لیویز کی اپ گریڈیشن، فاٹا یونیورسٹی کے لیے 2.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں اور جاری ترقیاتی اسکیموں کی بقایا ادائیگی...
    ڈی ایم اے کی جانب سے اے جے سی ایل کے ساتھ پارکنگ معاہدہ منسوخ ، بدعنوانی، غفلت اور عوامی نقصان پر فیصلہ کن کارروائی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)نے مندرجہ ذیل وجوہات کی بنیاد پراے جے سی ایل کمپنی کے ساتھ پارکنگ سسٹم کا معاہدہ فوری طور پر منسوخ کر دیا معاہدے کے برعکس کسی بھی پارکنگ سائٹ پر ڈیجیٹل انٹری/ داخلہ اور اخراج کے بیرئیرز سسٹمز نہیں لگائے گئے، پارکنگ فیس مکمل طور پر کیش میں لی گئی اور ڈی ایم اے کے ساتھ کوئی باقاعدہ ٹرانزیکشن ریکارڈ شیئر نہیں کیا گیا، ایک ہی کارڈ کو بارہا استعمال کیا گیا، جس سے سرکاری آمدن کو شدید...
    بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز شامل کی جائیں، سینیٹ کی منظوری کے بغیر فنانس بل غیر آئینی ہوگا، بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین اور سینئر پارلیمانی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے قومی اسمبلی سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی بجٹ میں اپوزیشن کی تجاویز کو شامل کیا جائے، ورنہ فنانس بل کی سینیٹ کی منظوری کے بغیر منظوری آئینی لحاظ سے مشکوک اور متنازع ہوگی۔قومی اسمبلی سے خطاب میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا بجٹ سولہ ارب رکھنا ظلم ہے۔ یہ ایوان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ہمیشہ...
    سٹی 42: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ کشمیر  پاکستان کی شہ رگ ہے، بلوچستان کی عوام پاکستان کے ساتھ مذہب ،ثقافت اور روایات کے رشتوں میں بندھی ہے ۔  جناح یونیورسٹی برائے خواتین کراچی کے دورہ پر ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ  جنرل احمد شریف نےطالبات کو "آپریشن بنیان مرصوص" میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو نیست و نابود کرنے پر پاک افواج کی حکمتِ عملی، قربانیوں سے آگاہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے  اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "آپریشن بنیان مرصوص"میں پاکستانی عوام بالخصوص طلباء و طالبات نے کلیدی کردار ادا کیا اور بھارتی اسٹریٹجک مفروضوں کو ہمیشہ کے لئے...
    سٹی 42: منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں شہدا ماڈل ٹاؤن کی 11ویں برسی منائی جا رہی ہے ، پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں اور کارکنوں کی ماڈل ٹاؤن آمد جاری ہے ، رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے کہا لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے کہ کے آئی ٹی پر سٹے ختم کریں۔چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ شہدا ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کیا جائے۔رہنماؤں،کارکنوں نےیادگارشہداپرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی،رہنماء پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل  عوامی  تحریک  نے کہا 17 جون 2014 سے 2025 تک 11سال ہوگئے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو روندتے ہوئے پنجاب حکومت نے جو ظلم و زیادتی...
    صوبائی اینٹی کرپشن  عدالت کے جج امین اللہ صدیقی نے لیاری کے علاقے کھارادر میں رشوت لے کرغیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دینے کے مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سب رجسٹرار، بلڈر سمیت 18 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ کراچی میں صوبائی اینٹی کرپشن کی عدالت کے جج امین اللہ صدیقی کی عدالت کے روبرو لیاری کے علاقے کھارادر میں رشوت لے کرغیر قانونی کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیرکی اجازت دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ سب ملزم بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران ہیں۔ ملزمان نے رشوت کے عوض 7 منزلہ عمارت کی اجازت دی۔ ایس بی سی اے نے پہلے 3 منزلہ عمارت...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )مشرق وسطی کی صورتحال کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ جی-7 کا اجلاس ادھورا چھوڑ کر واشنگٹن روانہ ہوگئے انہوں نے روانگی سے قبل نیشنل سیکیورٹی کونسل کو سچویشن روم میں تیار رہنے کی ہدایت کی . فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث جی-7 اجلاس مکمل ہونے سے قبل ہی واشنگٹن جانے کا فیصلہ کیا وائٹ ہاﺅس کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ، خصوصاً ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے جی-7 سربراہی اجلاس سے ایک دن قبل روانہ ہو ئے ہیں.(جاری ہے) وائٹ ہاﺅس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’ ’ایکس“...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا. ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا.(جاری ہے) ترجمان پی آئی اے واضح...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہریوں کو تہران خالی کرنے کی وارننگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی لوگوں کو فوری طور پر تہران سے نکلنے کا مشورہ دیا ہے انہوں نے ایک بار پھر اس موقف کو دہرایا کہ ایران کو امریکہ کے ساتھ جوہری معاہدہ کر لینا چاہیے تھا. ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“ پر بڑے حروف میں لکھا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی میں یہ بات کئی بار دہرا چکا ہوں سب کو فوراً تہران سے نکل جانا چاہیے.(جاری ہے) انہوں نے انسانی جانوں کے ضیاع کو افسوسناک قرار دیا اور کہا کہ امریکہ سب سے پہلے کا مطلب صرف اقتصادی...
    پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔ بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں...
    لاہور میں ایران کے قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ میں اپنے تمام عظیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے پیغامات کی تہہ دل سے قدر کرتا ہوں، جن میں سیاسی، مذہبی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں، جو اسرائیل کے اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف جارحیت کی مذمت کر رہے ہیں اور ایرانی قوم کیساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں ایران کے قونصل جنرل مہران مواحد فر نے پاکستانی عوام، تاجروں، صحافیوں، علمائے کرام، مشائخ عظام سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ہے، جہنوں نے ایران پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور ایران کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اپنے دفاع کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلائٹ ریڈار نے امریکی فضائیہ کے تقریباً 30 طیاروں کے ایک غول کی تصویر جاری کی ہے جو مختلف یورپی ایئر بیسز پر پہنچے ہیں۔فلائٹ ریڈار کے مطابق، یہ طیارے، جن میں زیادہ تر KC-46A Pegasus اور KC-135 Stratotankers شامل تھے، رات گئے امریکا سے روانہ ہوئے اور یورپ پہنچنے کے بعد مختلف مقامات پر الگ الگ ہو گئے۔اگرچہ ان طیاروں کی آخری منزل ابھی تک واضح نہیں تھی، فلائٹ ریڈار کی ٹریکنگ کے مطابق 2 طیارے شمالی اٹلی میں ایویانو ایئر فورس کے اڈے پر لینڈ کرتے ہوئے دیکھے گئے، جبکہ 2 طیارے اسپین کے قصبے ڈی لا فرونٹیرا کے مورون ایئر بیس پر اُترے۔مزید برآں، طیاروں کے ایک جوڑے نے جرمنی کے قصبے کیزر سلاٹرن کی...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررُکے گا نہیں۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پائی پائی عوام کی امانت ہے اور ہم اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں۔ مریم نواز شریف نے فنانشل ڈسپلن، ای ٹینڈرنگ اور گڈگورننس...
    کراچی: نیو کراچی فاطمہ سوسائٹی کے رہائشی 22 سالہ نوجوان نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانے کی حدود سیکٹر 11/E فاطمہ سوسائٹی مکان نمبر B-490 نیو کراچی میں گھر سے ایک نوجوان کی گلے میں رسی کا پھندا لگی لاش ملی، جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 22 سالہ محمد مقیم ولد محمد ادریس کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان نے خودکشی کی ہے، ورثا نے وجہ خودکشی بتانے سے گریز کیا اور پولیس کارروائی کروانے سے انکار...
    پاک افغان سرحد پر دریائے کابل کے کنارے واقع ضلع خیبر کے دور افتادہ گاؤں شین پوخ کا واحد پرائمری گرلز اسکول گزشتہ 17 برس سے بند پڑا ہے جس کے باعث گاؤں کی لڑکیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: ضلع خیبر کے 4 تھانوں میں خواتین ایڈیشنل ایس ایچ اوز تعینات شین پوخ کی آبادی 6 سے 7 ہزار ہے لیکن اس کا واحد گرلز پرائمری اسکول سنہ 2008 سے بند پڑا ہوا ہے۔ اسکول کی بندش کی سب سے بڑی وجہ لوکل اسٹاف کی عدم دستیابی اور باہر سے اسٹاف کا نہ آنا ہے۔ اسکول کی بندش سے نہ صرف علاقے کی بچیوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے بلکہ ان مسقبل کی...
    سٹی 42: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ایران کیساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے ۔ہمارا ایٹمی پروگرام امن کے لئے ہے۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف  نے  لندن میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا ،صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خاص توجہ مرکوز ہے، اللہ تعالیٰ جب حالات بہتر کرتا ہے تو اللہ پاک کی رحمتیں برستی ہیں ، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز بہترین کام کر رہی ہیں،عوام کی مشکلات کم ہو رہی ہیں ، پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے،شہباز شریف نے بنیاد رکھی، مریم آگے لے کر چل رہی ہے، ہم نے کینسر اور دل کے امراض کے ہسپتال قائم کئے،مریم نواز میڈیکل سٹی بنا رہی ہے، پنجاب کے دیگر...
    ایران کی نیوز ایجنسی کے مطابق ایران کی سرزمین پر بلا اشتعال اسرائیلی جارحیت نے تہران کو مجبور کر دیا کہ وہ ایرانی قوم اور ملک کی سلامتی کے دفاع کے لیے مجرم صیہونیوں کو جواب دے۔ جوابی کارروائی کے طور پر ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت ایران نے پیر کی رات فلسطین کے مقبوضہ علاقوں کی جانب میزائلوں کی بڑی تعداد فائر کر دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دن بھر کی اسرائیلی جارحیت کے بعد چوتھے روز بھی ایران نے ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت جوابی کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ علاقوں پر جدید بیلسٹک میزائل داغ دیے ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بیلسٹک میزائل فضاؤں میں ہیں، اور اسرائیل کی جانب بڑھ رہے ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے مثبت اور حوصلہ افزا ردعمل سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  حماس کے سینئر رہنما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے خواجہ آصف کے پاکستانی مؤقف کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے سراہا اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر فلسطین کے مظلوم عوام کی عملی حمایت کریں۔ڈاکٹر سامی ابو زہری نے کہا کہ وزیر دفاع نے جس جرات مندی سے اسلامی دنیا کے اتحاد کی بات کی اور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا، وہ قابل تحسین ہے، اسرائیل کے خلاف مزاحمت اب محض بیانات سے نہیں جیتی جا سکتی، بلکہ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/pia.mp4اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...
    کراچی: قومی ایئرلائن کے  پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔  جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔ 
    اسرائیل نے تمام بین الااقوامی قوانین کو روندتے ہوئے تہران میں واقع ایران کے سرکاری ٹی وی چینل پر براہ راست نشریات کے دوران حملہ کردیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے (IRIB) کی عمارت پر فضائی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں براہِ راست نشریات عارضی طور پر معطل کرنا پڑیں۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب ایک خاتون اینکر براہ راست نشریات میں اسرائیل پر تنقید کر رہی تھیں۔ اچانک دھماکا ہوا تاہم خاتون اینکر بالکل نہیں گھبرائیں اور اسٹوڈیو سے نکل گئیں۔ The Israeli regime attacks Iran’s national TV. Brave Iranian presenter keeps composed as the studio comes under Israeli attack. pic.twitter.com/XM7QCz775D — IRNA News Agency (@IrnaEnglish) June 16, 2025 اس حملے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے اقامہ اور دیگر اہم عوامل کے لیے میڈیکل کی شرائط میں نئے قوانین لاگو کردیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اقامہ سمیت ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی میڈیکل کے نئے قوانین عاید کردیے گئے ہیں۔ امارات الیوم کے مطابق یو اے ای اور دبئی حکومت کی جانب سے صحت کے نئے قانون کے ضوابط کی منظوری دے دی ہے، جن پر آئندہ ماہ جولائی کے اختتام تک نافذ العمل ہوگا، صحت کے نئے قوانین کا اطلاق اقامہ کے اجرا، ورک پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول پر بھی کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق خاندان کے افراد کے میڈیکل ٹیسٹ...
    عراق سے 268 پاکستانی زائرین کی دو پروازوں کے ذریعے وطن واپسی ہوگئی۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق عراق سے 268 پاکستانی زائرین کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے کراچی اور اسلام آباد واپسی ہوئی ہے جبکہ یہ پروازیں بصرہ سے چلائی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزارت خارجہ عراق میں موجود باقی پاکستانی زائرین کی محفوظ اور بروقت واپسی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ زائرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے بغداد میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ ترجمان کے مطابق عراقی ایئرویز اس وقت بصرہ، دبئی روٹ پر روزانہ پروازیں چلا رہی ہے اور تمام زائرین کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مختصر نوٹس پر سفر کیلئے تیار رہیں۔ Post Views:...
    سٹی 42 : بجٹ سیشن کے دوران رولیکس گھڑی چوری ہونے کے واقعے نے زور پکڑ لیا ہے، ایم پی اے بلال یامین نے اپنی گھڑی چوری ہونے پر تحریری درخواست جمع کروادی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔  بلال یامین نے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج بجٹ سیشن کے دوران اعجاز شفیع ڈیسک پر کھڑے تھے، میں نے انہیں نیچے اترنے کی درخواست کی تو ان سے تلخ کلامی ہو گئی، تلخ کلامی ہاتھ پائی میں بدلی تو اسی دوران اعجاز شفیع کے ہاتھ سے میری گھڑی اتر گئی۔ انہوں نے بتایا کہ میں اعجاز شفیع سے اپنی گھڑی مانگتا رہا لیکن وہ مذاق میں ٹالتے رہے۔  اسٹیٹ بینک کا شرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یورپین دارالحکومت برسلز میں125 سے زاید ملک بھر کی تمام تنظیموں کا فلسطینیوںکے حق میں تاریخ کا بڑا احتجاجی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جس میں اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی تنظیموں کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں شامل لوگوں میںعمر رسیدہ افراد، بچوں اور معذوروں سمیت1 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے انتظامیہ نے اس قدر بڑے احتجاجی مظاہرے کو’ریڈ لائن’ کا نام دیا، جس میں شرکا سے اپیل کی تھی کہ وہ لباس کا کچھ حصہ یا اپنے ساتھ کوئی سرخ رنگ کا کپڑا ضرور ساتھ لائیں۔ مذکورہ مظاہرے کو ریڈ لائن کا نام...
    وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس فراڈ میں ملوث گرفتاری کے قوانین میں تبدیلی کرا دی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری سے قبل ایف بی آر سپیشل بورڈ سے منظوری لی جائے گی، پانچ کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کرنے پر کمپنی کے ایگزیکٹو کی گرفتاری ہو سکے گی۔ ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کی کوشش اور بھاگنے کی کوشش کی تو گرفتاری ہو گی، 3 نوٹسز جاری کرنے کے باوجود حاضر نہ ہونے کی صورت میں گرفتاری ہو گی۔ذرائع کے مطابق گرفتاری 3 نوٹسز ملنے پر متعلقہ اتھارٹی کے سامنے پیش نہ ہونے کی صورت میں ہوگی،...
    حالیہ پاک بھارت تنازع کے بعد دنیا کو پاکستان کا موقف بیان کرنے کیلئے آئے ہوئے پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے برسلز کے ایک مقامی ہوٹل میں پارٹی کے منتخب کارکنان سے خطاب کیا۔تقریب میں بیلجیم سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے سرگرم اور سینئیر کارکنان کو مدعو کیا گیا تھا۔ اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، جمہوری استحکام اور پیپلز پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی۔پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے شیراز بٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق، آئین کی بالادستی اور پارلیمانی جمہوریت کے لیے جدوجہد کی ہے...
    اقتدار اللہ کی امانت، ایک ایک پائی عوام کی ہے،خدمت کا سفررکے گا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار اللہ کی امانت اور ایک ایک پائی عوام کی ہے۔ ہماری خدمت کا سفررکے گا نہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے پیش کردہ بجٹ کو ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی خدمت کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ یہ زیرو ٹیکس بجٹ ہے، لیکن اس کے باوجود صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی بجٹ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پائی پائی عوام کی...
    دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے،وزیر دفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے برعکس...
    سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوراں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور...
    — فائل فوٹو  پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے بتایا کہ مظفرآباد میں 21واں اٹامک انرجی کینسر اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔پی اے ای سی کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کو کینسر کیئر کا 6 دہائیوں کا تجربہ ہے۔پی اے ای سی نے مزید بتایا کہ 20 اٹامک انرجی کینسر اسپتال کینسر سے جنگ میں سب سے آگے ہیں۔پی اے ای سی کے مطابق یہ 20 اسپتال سالانہ کینسر سے متاثرہ 40 ہزار مریضوں کا علاج کر رہے ہیں۔ پی اے ای سی نے بتایا کہ اسپتالوں میں سالانہ تشخیص و علاج کے 10 لاکھ سے زائد پروسیجر ہوتے ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو نے پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت میں سپیکر نے کہا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ اور خوشگوار تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں۔سپیکر نےپاکستان ۔رومانیہ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ اس سے دوطرفہ ہم آہنگی اور باہمی تعاون میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں 2013...
    سیکیورٹی فورسز نے 15 اور 16 جون کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف 2 انٹیلی جنس بیسڈ آپرئشنز کیے جس کے دوراں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی مؤثر کارروائی میں 4 ہندوستانی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جن میں خارجی حارث اور خارجی بصیر بھی شامل ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ ایک اور آپریشن کے نتیجے میں مزید ایک خارجی مارا گیا۔...
    کراچی: معروف اداکارہ مریم نفیس نے انکشاف کیا ہے کہ ڈراموں کے سیٹ پر سب سے زیادہ نمازیں ادا کی جاتی ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس صدی میں بھی خواتین کے گھر سے باہر کام کرنے کو برا تصور کیا جاتا ہے، خاص طور پر شوبز سے وابستہ خواتین کو سماجی طور پر کمتر سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جدید دور میں بھی شوبز انڈسٹری سے وابستہ خواتین کو معاشرے میں منفی نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے، حالانکہ یہاں ہر طبقے اور تعلیم یافتہ پس منظر سے تعلق رکھنے والی خواتین کام کر رہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ڈراموں کے...
    ہانگ کانگ سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کا بوئنگ 787-8 ڈریم لائنر طیارہ پیر کے روز پرواز کے دوران تکنیکی مسئلے کے شبہ پر احتیاطی تدبیر کے طور پر ہانگ کانگ واپس لوٹ آیا، اس بات کی تصدیق برطانوی خبر رساں ادارے نے اپنے قابل اعتماد اور واقع سے براہِ راست واقف ذریعے کے توسط سے کی ہے۔ مذکورہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب چند روز قبل ایئر انڈیا کی ایک اور بوئنگ ڈریم لائنر پرواز، جو لندن جا رہی تھی، بھارتی شہر احمد آباد میں پرواز کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی، جس میں 242 میں سے 241 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: احمد آباد میں ایئر انڈیا کا طیارہ...
    —فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے بجٹ کی منظور دے دی ہے۔مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے 27 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پائی پائی عوام کی امانت ہے، اللّٰہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، زیرو ٹیکس اور سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود، کوئی مالیاتی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، پچھلا ترقیاتی بجٹ بھی ایک ریکارڈ تھا، اپنے سارے ریکارڈ خود توڑیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میسر وسائل سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں، کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہے، اس سال بھی زیادہ محنت کریں گے، 700 سڑکیں بن رہی ہیں، 12ہزار کلو...
    سابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر—فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھے شہباز شریف عوام کے ووٹ سے یہاں نہیں پہنچے۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ستر ستر برس سے اوپر چلے گئے ہیں۔اللّٰہ تعالی انہیں مزید زندگی عطا کرے۔انہوں نے کہا کہ ان کی اگلی نسل مریم نواز اور حمزہ شہباز ہیں، جنہوں نے اگلے بیس بیس، تیس تیس سال سیاست کرنی ہے۔ اب مسئلہ کشمیر کو بھی حل کرنے کا وقت ہے: اسد عمرسابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ جب قوم متحد ہوجاتی ہے تو ہم کسی سے بھی مقابلہ...
    —فائل فوٹو صوبہ سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، سال کے آغاز سے 15 جون تک 55 ہزار 878 افراد ملیریا کا شکار ہوئے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق جنوری سے 15جون تک سندھ بھر میں ملیریا کے 55 ہزار 878 کیسز سامنے آئے ہیں۔ شہرِ قائد میں ملیریا کے 462 مریض سامنے آئے۔ سب سے زیادہ کیسز ضلع ملیر میں دیکھنے میں آئے جہاں 180 افراد ملیریا میں مبتلا ہوئے جبکہ ضلع کیماڑی میں ملیریا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ سندھ: 5 ماہ کے دوران ملیریا کے 48 ہزار 958 کیسز سامنے آئےسندھ کے محکمہ صحت کے مطابق جنوری سے یکم جون تک سندھ میں ملیریا کے 48 ہزار 958 کیس سامنے آئے، جنوری...
    دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل کی جوہری صلاحیت کے بارے میں خوفزدہ ہونا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہ تو کسی بین الاقوامی نیوکلیئر ضابطے کا پابند ہے اور نہ ہی اس نے این پی ٹی پر دستخط کئے ہیں، مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی مسلسل جارحیت اور مغربی ممالک کی جانب سے اس کی حمایت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی طاقتیں اسرائیل کی غنڈہ گردی کی سرپرستی کر رہی ہیں، جس کے نتائج نہایت خطرناک اور دور رس ہو سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیر دفاع نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا بڑھتا ہوا جارحانہ رویہ نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کو اسرائیل کے تنازعات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔خواجہ آصف نے اسرائیل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اہلکار نے پیر کے روز نیوز ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ لفتھانزا کی پرواز کو بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی، جس کے بعد اسے فضا میں یو ٹرن لے کر جرمنی کے فرینکفرٹ ہوائی اڈہ لے جایا گیا۔ ایئر انڈیا حادثہ: ہلاکتیں 270 تک پہنچ گئیں، خاندان سوگوار انہوں نے کہا کہ طیارہ نے فرینکفرٹ سے پرواز بھری تھی اور واپس لوٹنے سے قبل بھارتی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوا تھا۔ قبل ازیں، لفتھانزا کے ترجمان نے کہا کہ پرواز کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں ملی تھی،...
    کراچی: ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 40 کے قریب اتوار کی دوپہر نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ایک نوجوان کی لاش پیر کی صبح سینڈ اسپِٹ کے قریب سے مل گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش ایدھی بحریہ خدمات کی ایمبولینس کے ذریعے ماڑی پور تھانے منتقل کی گئی۔ ایدھی ترجمان عظیم کے مطابق ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 25 سالہ جمیل ولد نوید کے نام سے کی گئی۔ واضح رہے کہ اتوار کو مذکورہ ہٹ کے قریب نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوبے تھے، ایدھی بحریہ خدمات کی ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن کیا تھا جس میں ڈوبنے والے ایک نوجوان کو زندہ اور دوسرے کی لاش نکال لی...
    چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی...
      ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرائیل کے پاس اب بھی ایران میں اہداف کی ایک طویل فہرست موجود ہے ، جنہیں نشانہ بنایا جانا باقی ہے، اسرائیلی عہدیدار مشرق وسطیٰ خطرناک دور میں داخل ہوگیا، اسرائیل نے ایران پر حملے جاری رکھنے ، تہران کو بیروت بنانے کی دھمکی دیتے ہوئے تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد رہنے والے شہریوں کو علاقے سے انخلا کی وارننگ دے دی ہے جبکہ ایران نے خبردار کیا ہے کہ...
    ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2گیندیں استعمال ہونگیں متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،اسپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے نئے قوانین کی منظوری دیدی، جس کے تحت ون ڈے میچ کی اننگز میں 34اوورز تک 2 گیندیں استعمال ہوں گی۔آئی سی سی کے قوانین کے مطابق 35ویں سے 50ویں اوور تک ٹیم ایک ہی گیند استعمال کرے گی، پوری اننگز کے دوران 2گیندیں استعمال کرنے کا طریقہ کارختم کر دیا گیا۔ٹیسٹ میں کنکشن کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا نام میچ سے پہلے دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں کا نام پلیئنگ رول کے ساتھ دینا ہوگا، متبادل کھلاڑیوں میں بیٹر،فاسٹ بولر،سپنر،وکٹ کیپرشامل ہوگا۔خیال رہے ون ڈے میں نئے قوانین کا اطلاق 2جولائی، ٹیسٹ میں 17جون سے ہوگا۔
    راولپنڈی: ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف کی جانب سے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران  مختلف آپریشنز میں 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 20 کروڑ ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 199.372 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ تعلیمی اداروں میں کارروائیاں اسلام آباد نجی ہاؤسنگ سوسائٹی فیز4 سے  گاڑی سے 254 گرام وزنی 490 ایکسٹسی گولیاں برآمد کرکے ملزم  کو گرفتار کرلیا گیا، جس نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ دیگر کارروائیاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250616-02-16
    لاہور: سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی سفارشات پر محکمہ جنگلی حیات میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد افسران کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ بعض کو عبوری طور پر اضافی چارج دیے گئے ہیں تاکہ زیر تربیت افسران کی عدم موجودگی میں امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ اور گجرانوالہ ریجن کے زاہد اقبال شیخ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ...
    ایران کے صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ ایران کا مقصد جوہری ہتھیار حاصل کرنا نہیں ہے، اور انہوں نے عوام سے موجودہ بحران کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ ایک عوامی پیغام میں صدر مسعود پزیشکیان نے کہا کہ ہم اپنے عوام سے کہتے ہیں کہ وہ اس بحران کے دوران صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی پر تسلط قائم کرنا نہیں چاہتے اور نہ ہی ہم جارح قوم ہیں۔ ایرانی صدر نے اسرائیل پر مسلم ممالک کو منظم انداز میں نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک ایک کر کے مسلم ریاستوں پر حملہ کر رہا ہے، انہوں نے...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اسرائیل کی جوہری صلاحیت کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو اسرائیل جیسی بے لگام ریاست کے جوہری عزائم پر شدید تشویش ہونی چاہیے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ اسرائیل نہ تو این پی ٹی (معاہدہ عدم پھیلاؤ اسلحہ) کا رکن ہے، نہ ہی کسی عالمی معاہدے کا پابند ہے، جو اسے ایک غیر ذمہ دار جوہری قوت بناتا ہے۔ World should be wary and apprehensive about Israel’s nuclear prowess, a country not bound by any international nuclear discipline not signatory to NPT or any other binding arrangement. Pakistan is signatory to all international nuclear disciplines, our nuclear capability is for… — Khawaja...
    (ابو بکر صدیق) پشاور سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوان گلوکار جنید کامران صدیقی نے اپنی آواز، محنت اور لگن سے وہ مقام حاصل کر لیا جس کا خواب کئی نوجوان دیکھتے ہیں۔ فنِ موسیقی میں جنید کا سفر محض ایک شوق نہیں بلکہ ایک مشن کی صورت میں سامنے آیا ہے، ایسا مشن جو آج نہ صرف کامیابی سے ہمکنار ہو چکا ہے بلکہ دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بھی بن رہا ہے۔ جنید کامران صدیقی نے قلیل مدت میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو منوایا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے کئی بڑی فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگا کر شائقین موسیقی اور فلمی صنعت کو متاثر کیا ہے۔ ان کی گائیکی میں خلوص، جدت اور جذبہ اتنا...
    ایک بیان میں چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، اسرائیل کا غرور، تکبر اور ظلم پر مبنی تسلط بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقِ وسطی میں مسلسل جارحیت اور کشیدگی کو ہوا دینا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کی تمام کوششوں کے باوجود پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کی گرے لسٹ میں شامل نہ کرنا ایک بڑی سفارتی فتح ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی بھارتی کوششیں ناکام سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ فیٹف کے ذیلی ادارے ’انٹرنیشنل کوآپریشن ریویو گروپ‘ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں چین نے پاکستان کے حق میں واضح اور مضبوط مؤقف اپنایا، جس کی ترکیہ نے بھی مکمل تائید کی، جبکہ جاپان جو ایشیا پیسیفک گروپ کا شریک...
    ایران نے دارالحکومت تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں شمالی اور وسطی اسرائیل پر بیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کے بعد متعدد شہروں میں ایمرجنسی سائرن بجنے لگے اور عوام کو فوری طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کا فضائی دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے متحرک ہو چکا ہے اور کئی میزائلوں کو راستے میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی ایران میں فوجی تنصیبات پر تازہ بمباری، جوابی کارروائی تباہ کن ہوگی، ایران کا انتباہ تہران میں اسرائیلی حملے، فوجی و دفاعی اہداف نشانہ ایرانی میزائل حملوں سے قبل اسرائیل نے تہران میں بڑے پیمانے پر فضائی...
    جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی ان کی ٹیم کو ’چوکرز‘ کہہ کر طنز کا نشانہ بناتے رہے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن بن گیا ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جنوبی افریقا نے چوتھے روز آسٹریلیا کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ٹیسٹ چیمپیئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان باووما نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی کھیل کے دوران بار بار ’چوکرز‘ کی آوازیں لگا کر ہمیں ذہنی دباؤ میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ ماضی میں جنوبی افریقا...
    سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بیرون ممالک بالخصوص یورپ میں آباد کشمیریوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے مسئلہ کشمیر کو پورے شدو مد سے اٹھانا چاہیے۔ اب جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد بار مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کی ہے توہمیں اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے چاہیے اور اب جب بھی مسئلہ کشمیر پر مذاکرات ہوں تو کشمیری عوام کو بھی مذاکرات کی میز پر بٹھایا جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا جامع اور پائیدار حل نکلے۔ کیونکہ جنوبی ایشیاء میں امن کی کنجی مسئلہ کشمیر کے حل میں...
      بیجنگ :شی جن پھنگ کے لیے لفظ “عوام” بہت اہمیت کا حامل ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے 100 سے زائد معائنے اور تحقیقات کے لیے نچلی سطح کا دورہ کیا ہے ۔ لوگوں کی فوری ضروریات اور توقعات کو اہم مرکزی اجلاسوں کے ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے، اور وقتاً فوقتاً اصلاحات کا مرکز و محور بنتے رہے ہیں۔ سی پی سی کی20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں “چینی طرز کی جدیدیت کو مزید جامع بنانے اور فروغ دینے کے بارے میں سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلے” کا جائزہ لیا گیا اور منظور کیا گیا جس میں 46...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کی وزارت تیل نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت میں واقع شہران آئل ڈپو اسرائیلی حملے میں نشانہ بنا یا گیا ہے ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حملے نہ رکے تو ایران کی جوابی کارروائی مزید سنگین ہو گی گزشتہ رات ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کے نئے سلسلے میں ایران کے متعدد اہم مقامات کو نشانہ بنایا گیا.(جاری ہے) ایرانی وزارت تیل کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران میں شہران آئل ڈپو اور ایک فیول ٹینک کو نشانہ بنایا گیا تاہم دونوں مقامات پر صورتحال قابو میں ہے وزارت تیل نے یہ بھی بتایا کہ جنوبی صوبے بوشہر میں دو بڑے گیس فیلڈز...
     ارشاد قریشی: ٹریفک وارڈن کو وردی اتارنے کی دھمکی دینے پر پیکا ایکٹ کے تحت وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔  مقدمہ انسپکٹر واجد محمود کی مدعیت میں تھانہ کینٹ راولپنڈی میں درج کیا گیا،متن مقدمہ کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ و ہیلمٹ حیدر روڈ پر آنے والے موٹر سائیکل سوار کو روکا گیاتو سوار نے تعارف ملک تجمل کے نام سے کروایا،بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر چالان اوربغیر نمبر پلیٹ پرموٹر سائیکل بند کیا گیا۔ تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل     موٹر سائیکل سوار نے خود کو وکیل ظاہر کیااورفون کرکے 15وکلاء موقع پر بلالئے جس کے بعدوکلاء نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اورگالم گلوچ کی،سینئر...