2025-10-25@01:20:40 GMT
تلاش کی گنتی: 24743
«انتظامی افسران»:
(نئی خبر)
بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
دفاعی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر میجر جنرل (ر) زاہد محمود کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) پورے خطے کے لیے خطرہ ہے اور اس کی کارروائیاں نہ صرف پاکستان بلکہ خود افغانستان کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان سے دہشتگردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، قطر اور ترکیہ کے مشکور ہیں، خواجہ آصف وی نیوز کو دیے گئے اپنے خصوصی انٹرویو میں میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ افغان حکومت اگر ٹی ٹی پی کے خلاف مؤثر کارروائی کرے تو نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کی عالمی ساکھ بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشتگرد گروہوں کو خاموشی سے برداشت...
داعش خراسان اس وقت جنوبی ایشیا، وسط ایشیا اور مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امن کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: داعش سے منسلک گروہ کا کانگو میں چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک یہ تنظیم داعش کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک ہے اور افغانستان، پاکستان، ایران، تاجکستان اور وسط ایشیائی ریاستوں میں اپنی جڑیں پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے جس سے سرحد پار دہشتگردی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد داعش خراسان نے مشرقی افغانستان میں اپنے ٹھکانے مضبوط کیے ہیں اور افغان حکومت کے لیے ایک بڑا داخلی سلامتی کا چیلنج بن چکی ہے۔ پاکستان میں یہ گروہ مذہبی مقامات، سیکیورٹی فورسز اور اقلیتوں پر مہلک حملے کر...
عدم تعاون پر بیوروکریسی کیخلاف کارروائی کا عندیہ، سہیل آفریدی کا چیف سیکریٹری کو فہرستیں تیار کرنے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹری کو ایسے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ جو حکومتی پالیسی کے برخلاف صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ ہدایت چیف سیکریٹری اور انتظامی افسران کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی، انتظامی افسران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، اور جو اس میں رکاوٹ بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ سہیل آفریدی نے...
دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے ابتدائی مذاکرات ایک نئی امید کا پہلو ہیں۔ان مذاکرات میں معاونت کا کردار قطر نے ادا کیا اور اس بات کی ضمانت ترکی نے دی ہے کہ معاہدے میں طے شدہ نکات پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ان مذاکرات کی تمام تر تفصیلات یا معاملات 25 اکتوبر کو استنبول میں طے ہوں گے۔ یقیناً یہ معاہدہ یا مذاکرات درست سمت میں پہلا قدم کہا جاسکتا ہے۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بقول استنبول میں قابل تصدیق نگرانی کا نظام قائم کیا جائے گا ۔ یہ بھی طے ہوا ہے کہ سرحد پر مستقل امن کے لیے طریقہ کار بھی وضع کیا جائے گا ۔ترکیہ اور قطر کے بقول افغان طالبان عملی...
قیامِ پاکستان سے لے کر افغانستان کا ایک تاریخی کردار رہا ہے۔ہمارے اس ہمسایہ ملک نے کبھی پاکستان کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی شمولیت کے موقع پر وہ واحد ووٹ جو پاکستان کی مخالفت میں پڑا،وہ افغانستان کا ہی تھا۔ مخالفت کے اس ووٹ سے پاکستان کے بارے میں افغان سوچ کا پتہ چلتا ہے۔ 1950میں پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے اسپیکر جناب مولوی تمیز الدین نے لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے نئے اجلاس کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ افغان حکومت پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شورش پھیلانے کی سرتوڑ کوشش کر رہی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے قبائلی علاقوں کے سرداروں اور ملکوں کی...
برادر اسلامی ملک قطر نے اپنی ثالثی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ دنوں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا جو قابل تعریف ہے، دوحہ مذاکرات کے پہلے مرحلے میں فوری جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا، پاکستانی وفد کے سربراہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ فوری طور پر بند ہوگا، دونوں پڑوسی ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا مکمل احترام کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان ترکیہ کے شہر استنبول میں 25 اکتوبر کو دوبارہ مذاکرات ہوں گے جس میں تفصیلی معاملات طے کیے جائیں گے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں...
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے بخشی گوٹھ 8 نمبر بس اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ یعقوب کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جبکہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن میں فائرنگ سے 23 سالہ شعیب زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے میں پیش آیا ہے جس کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی کی معروف شخصیت اور بائنینس کے بانی چانگ پینگ ژاؤ کو معافی دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون نے صدر ٹرمپ کی طرف سے معافی قبول کرنے سے انکار کیوں کیا؟ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرو لائن لیوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مسٹر ژاؤ کو معاف کردیا ہے۔ President Trump pardoned convicted Binance founder Changpeng Zhao, a White House official said https://t.co/FNSLT67ElV — Reuters (@Reuters) October 23, 2025 چانگ پینگ ژاؤ کو بائیڈن انتظامیہ نے کرپٹو کرنسی کے خلاف اپنی جنگ کے دوران...
لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیکٹری ایریا کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 28 سالہ حمزہ طارق نامی شہری کو قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کے وقت مقتول گھر میں اکیلا موجود تھا جبکہ اہل خانہ گھر پر موجود نہ تھے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر کے لاش تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک زیادہ جامع، نمائندہ اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی نظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کی شام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا اس وقت بڑھتی ہوئی عدم استحکام، وسیع تر عدم مساوات، اور عالمی اداروں پر اعتماد کے فقدان جیسے مسائل سے دوچار ہے، حالانکہ یہ ادارے عالمی امن و...
نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنڈی کے نواحی علاقے میں ایک ایسا غریب گھرانہ موجود ہے جہاں تمام 11 افراد بصارت سے محروم ہیں — والدین سے لے کر بچوں تک، سب کی زندگی مکمل تاریکی میں گزر رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ کی نعمتِ بصارت کی قدر وہی جانتا ہے جو اس سے محروم ہو، اور یہ خاندان اسی حقیقت کی زندہ مثال ہے۔ بینائی نہ ہونے کے باعث والدین اور بچے کوئی کام کرنے سے قاصر ہیں، اور روزگار نہ ہونے کے سبب ان کی گزر بسر بھیک مانگ کر ہوتی ہے۔ ان کا گھر بھی انتہائی خستہ حال ہے، جس میں رہنا دن بدن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ وہ...
خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے سیال گل کورونہ میں واقع گاؤں گرہ بڈھا میں قائم نو تعمیر شدہ گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کو نامعلوم افراد نے ٹائم ڈیوائس بم سے اڑا دیا۔ تھانہ ایس ایم اے کے ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور جگہ کو سیل کر کے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
ویڈیو گریب۔ سکھر ملتان موٹروے ایم فائیو پر اغوا کی بڑھتی وارداتوں کے باعث مسافر گاڑیوں کو 25 کلومیٹر اعظم پور ریسٹ ایریا سے گڈو کشمور انٹر چینچ تک کچے کے علاقے میں سیکیورٹی دی جانے لگی۔ڈی پی او کے مطابق مسافر گاڑیوں کو شام 6 بجے سے رات گئے تک ہر ایک گھنٹے بعد کانوائے کے ساتھ اعظم پور ریسٹ ایریا میں جمع کرنے کے بعد گزارا جاتا ہے۔پولیس کانوائے سے بھونگ، جمال دین والی، صادق آباد اور ماچھکہ تک کا علاقہ کور کیا جاتا ہے، ڈاکوؤں کی موٹر وے پر فائرنگ اور مسافروں کے اغوا کے بعد سے یہ کیا جا رہا ہے۔حیرت انگیز طور پر اسی موٹروے پر جہاں رات گئے پنجاب پولیس کا کانوائے سندھ کی...
—فائل فوٹو کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے کے ٹھیکے ٹینڈر کے بغیر دینے کا انکشاف ہوا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کے ڈی اے کے کنسلٹینسی ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔ کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر تاخیر کا شکار، لاگت بھی دگنی ہوگئی ایک طرف اطراف کا کاروبار بری طرح متاثر ہے دوسری طرف ٹریفک اور پیدل چلنے والے شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے۔ صوبائی وزراء ناصر شاہ اور جام خان شورو مشترکہ طور پر تحقیقات کریں گے ۔سندھ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت میں کہا گیا ہے کہ کریم آباد انڈر پاس...
کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) میں 11 ارب 33 کروڑ روپے مالیت کے منصوبے بغیر ٹینڈر اور قواعد کے دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، کے ڈی اے نے اربوں روپے کے کنسلٹنسی ٹھیکے بغیر اشتہار، بڈنگ یا قانونی طریقۂ کار کے دیے۔ اس انکشاف کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معاملے کو “انتہائی سنگین” قرار دیتے ہوئے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر منصوبہ بندی و ترقی جام خان شورو کو مشترکہ طور پر انکوائری کی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ چیف منسٹر سیکریٹریٹ سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات ایم/ایس عاطف نذر پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی...
خیبر پختونخوا میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے مختلف واقعات میں 298 پولیس اہلکار اور عام شہری شہید جبکہ 486 زخمی ہوئے ہیں۔ جیو نیوز کو موصول کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 295 دنوں کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں 117 پولیس اہلکار اور181 عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کیے گئے2 ہزار 366 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 368 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ1,124 کو گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح 6 ہزار 181 ملزمان کو مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق، رواں سال بھتہ خوری کے 1,287 کیسز بھی درج کیے گئے، جن...
ماہرینِ فلکیات نے ایک بین السیاراتی دمدار ستارہ دریافت کیا ہے جسے اٹلس تھری آئی کا نام دیا گیا ہے، جو جلد سورج کے قریب ترین پہنچنے والا ہے۔ یہ ستارہ اب تک دریافت ہونے والا تیسرا دمدار ستارہ ہے جو کسی دوسرے نظامِ شمسی سے آیا ہے اور اسی وجہ سے یہ سائنسدانوں میں غیر معمولی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کہکشاں کے مرکز سے پراسرار روشنی کے اخراج نے ماہرینِ فلکیات کو حیران کردیا امریکی ریاست مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرِ فلکیات پروفیسر ڈیرل سیلگمین نے اسے انتہائی دلچسپ دریافت قرار دیا۔ بین السیاراتی دمدار ستارہ دراصل ایسا ستارہ ہوتا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے باہر کسی دوسرے نظام سے آتا ہے اور...
پاکستان کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے نوجوان نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔ کراچی میں مقیم افغانی نوجوان کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ افغان مہاجرین کے انخلا پر پاکستان کیخلاف لغویات بک رہا تھا۔ اس لڑکے کی شناخت فرہاد کے نام سے ہوئی جو کریانے کی دکان میں کام کرتا ہے۔ لڑکے کی ویڈیو دو خریداروں نے بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کی جس میں وہ پاکستان کی مخالفت میں ہر حد تک جارہا تھا اور پھر جب اُسے پولیس کا بولا گیا تو اُس نے سندھ پولیس کو بھی لغویات بکی تھیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اب اس نوجوان کا ایک اور ویڈیو سامنے آیا جس میں وہ روتے ہوئے اپنے کیے اور بیان...
ٹی ایل پی کے پرتشدد مظاہرین کیخلاف کریک ڈاون جاری ، 954افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے پرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 954 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور لوکیٹر کی مدد سے مفرور ملزمان کو پکڑنے کیلئے لاہور میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں اور دیگر اضلاع میں بھی کریک ڈاون جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ٹی ایل پی کے دیگر پرتشدد مظاہرین مختلف اضلاع میں مفرور ہیں جن کے خلاف پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں، لاہور پولیس نے ٹارگٹ لسٹ تیار کی ہے جس میں تقریبا ساڑھے تین ہزار مظاہرین کی شناخت...
کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے پر خوف ناک حادثہ میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف ولد بادشاہواز کے ناموں سے ہوگئی ہے، جبکہ...
HARARE: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سلو اوور ریٹ پر افغانستان کی ٹیم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔ آئی سی سی کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے افغانستان پر مقررہ وقت پر 5 اوور کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی سی سی کے کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے جو مقررہ وقت تک اوور پورے نہ کرنے اور مقررہ وقت تک اپنے اوور مکمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں کھلاڑیوں کو ہر اوور کے مطابق میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد...
کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
بانی پی ٹی آئی کی منظوری کے بغیر صوبائی کابینہ کی تشکیل ممکن نہیں، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بانیِ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔ وزیر اعلیٰ کے بقول ججز کے احکامات کے باوجود ملاقات کرانے میں رکاوٹیں ڈالیں جا رہی ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ ایک شخص نے ٹی وی پر آکر کہا کہ یہ وزیرِ اعلیٰ نہیں بنے گا، اس طرح کے بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سیاسی و انتظامی دباؤ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا اسمبلی: سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات اور اسرائیل مخالف قراردادیں منظور انہوں نے مزید کہا کہ اگر دہشتگردی کو صرف آپریشن سے ختم کیا جا سکتا تو ملٹری...
اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے آج شام سرینا چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی۔ فائر لگنے کے فوراً بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایس پی آئی 9 انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کانسٹی ٹیوشن ایونیو سے اپنے دفتر کی جانب جارہے تھے کہ راستے میں گاڑی کے اندر ہی فائر لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ It’s really hard to explain depression to someone who hasn’t felt...
پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ملر اور فاسٹ بولر جیرالڈ کوئیٹزی انجری کے باعث سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی20 اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹکٹس کا اعلان جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈیوڈ ملر کو ہیمسٹرنگ انجری جبکہ جیرالڈ کوئیٹزی کو مسل انجری لاحق ہوئی ہے، جس کے باعث دونوں کھلاڑی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز میں شرکت نہیں کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں دونوں کی جگہ میتھیو بریٹزکی اور ٹونی ڈی زورزی کو شامل کیا گیا ہے، جب کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں...
پاکستان نے تقریباً 10 روزہ بندش کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو آہستہ آہستہ دوبارہ بحال کرنا شروع کر دیا ہے۔ ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ نے اعلان کیا ہے کہ تقریباً 300 گاڑیوں کی کلیئرنس تین مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز چمن بارڈر سے ہو چکا ہے۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ اس ٹریڈ کی بحالی سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور کارگو آپریٹرز کو بڑا ریلیف ملے گا، اور تاجر برادری کو امید ہے کہ مرحلہ وار بحالی کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تجارت جلد معمول پر آ جائے گی۔ یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب کابل اور اسلام آباد کے درمیان سرحدی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر واقع داہگل ناکے پر مختصر دھرنا دیا اور بعد ازاں واپس روانہ ہو گئے۔ دھرنے میں پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر، مینا خان آفریدی، ڈاکٹر شفقت ایاز، رانا فراز نون اور دیگر شامل تھے۔ اس دوران داہگل ناکے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دھرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے لیڈر سے پالیسی لینے آئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام قانونی راستے اختیار کیے ہیں اور اب وہ عوام کے درمیان جا کر ان سے رائے لیں گے تاکہ وہ فیصلہ کر سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا، “جب سے میں وزیراعلیٰ بنا ہوں، مجھے ہدف بنایا جا رہا ہے۔...
خود کو گولی مارنے والے اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر ایس پی عدیل اکبر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیرداخلہ کا پمز اسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ایس پی عدیل اکبر نے سرینہ چوک کے قریب اپنی ہی پستول سے خود کو گولی مار لی تھی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔ واقعے کے فوری بعد انہیں تشویشناک حالت میں پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: مظاہرین کے پتھراؤ سے اسلام آباد پولیس کے آفیسر سمیت 3 اہلکار زخمی اسپتال میں علاج کے دوران ڈاکٹروں نے ان کی جان...
پاک افغان کشیدہ صورتحال اور قبائلی اضلاع میں دہشتگردی، کیا گورنر خیبر پختونخوا فیصل کنڈی کو تبدیل کیا جارہا ہے؟
حالیہ افغانستان سے کشیدگی اور قبائلی علاقوں میں بڑھتی دہشتگردی کے باعث وفاق نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیراعلیٰ اور پختون رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مذکورہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعلیٰ کو، جنہوں...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو راولپنڈی میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ داہگل ناکے پر دھرنا دیا اور بعد میں ختم کر دیا۔سہیل آفریدی دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اڈیالہ روڈ پر دھرنا دے کر بیٹھ گئے، جنید اکبر، سلمان اکرم راجہ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے دھرنے سے اڈیالہ روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دے دیا۔ سہیل آفریدی کے ہمراہ کارکنان اور رہنماؤں نے نعرے بازی کی۔اس کے بعد وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے دھرنا ختم کر دیا اور کارکنوں سمیت...
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم: سلمان اکرم راجہ کی دی گئی فہرست کے افراد کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی...
کوئٹہ: مکران کوسٹل ہائی وے کے علاقے دلتوس کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ اورماڑہ سے کراچی جانے والا ٹریلر بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، زخمی شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا گیا۔ جاں بحق افراد کی شناخت مدثر ولد خان بہادر، محمد یوسف...
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہے ہیں، پولیس کلنگز سے متعلق مختلف واقعات کے حوالے سے اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) غلام اظفہر مہیسر نے کہا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان کی حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پیر 20...
مدافعتی نظام ہماری صحت کا بنیادی محافظ ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں چند سادہ عادات اپنا لیں تو جسم کی قوتِ مدافعت کو قدرتی طور پر مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ درج ذیل تین اہم عادات پیش کی جارہی ہیں جو سائنسی طور پر مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہیں 1. متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک غذا سب سے بڑی دوا ہے۔ ایسی خوراک استعمال کریں جو وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہو۔ وٹامن سی کیلئے نارنجی، امرود، لیموں، شملہ مرچ، وٹامن اے اور ای کیلئے پالک، گاجر، میوہ جات اور اومیگا-3 فیٹی ایسڈز کیلئے مچھلی اور السی کے بیج استعمال کریں۔ اسی طرح قدرتی قوتِ مدافعت بڑھانے والی غذائیں لہسن، ادرک، ہلدی اور شہد بھی ہے۔ یہ اجزا جسم میں سوزش...
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ اظہر محمود کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا قومی ٹیم کی شکست کا باعث ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان نے کیچز ڈراپ کیے، اسٹمپ چھوڑا، بہترین ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ہی ملے گا۔ اظہر محمود نے کہا کہ 20 وکٹیں لینا ضروری ہوتی ہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپنرز کے لیے سازگار پچز بنانی پڑیں گی۔ ڈومیسٹک میں اسپنرز کو بولنگ کرنےکا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔ عبوری کوچ نے کہا کہ پاکستان کو بیٹنگ کولیپس کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقا نے پنڈی ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی۔ اظہر محمود نے اپنے بیٹرز کو...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا...
بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیاہ پُشت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے نو مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق مزدور علاقے میں چوکیوں کی تعمیر کا کام کر رہے تھے جب مسلح افراد نے اچانک حملہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں:مستونگ سے لاپتا ڈی ایس پی نوشکی، یوسف ریکی کی لاش برآمد ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والوں میں 4 مقامی اور 5 سندھی مزدور شامل ہیں۔ اغوا کاروں نے ایک مقامی مزدور کو بعد ازاں چھوڑ دیا، جب کہ باقی 8 مزدوروں کو نامعلوم مقام کی جانب لے جایا گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا کیونکہ ٹھیکیدار اور...
مصافحہ کرنے کے بعد پاکستانی کا’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ، بھارتی کپتان شبمن گل حیران، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ٍ
آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اْس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ کر مصافحہ کی خواہش...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں...
مستونگ سے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع مستونگ سے چند روز پہلے اغوا ہونے والے پولیس افسر کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی محمد یوسف ریکی کی لاش مستونگ کے نواحی علاقے کردگاپ میں گرگینہ کلی شربت خان سے ملی۔ علاقے کے لیویز انچارج غلام سرور نے بتایا کہ لاش چند گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے اور مقتول کو سر اور جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے۔نوشکی پولیس کے سربراہ ایس پی اللہ بخش کے مطابق مقتول ڈی ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کرکٹ مداح کو بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل سے مصافحہ کرتے ہوئے ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیش آیا، جہاں بھارتی ٹیم ایک میچ کے سلسلے میں موجود تھی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شبمن گل اپنے ساتھی فاسٹ بولر ہرشت رانا کے ہمراہ مداحوں سے مل رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مداح آگے بڑھ کر شبمن گل سے ہاتھ ملانے کی خواہش ظاہر کرتا ہے۔ بھارتی کپتان نے خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مداح سے مصافحہ کیا، تاہم ہاتھ ملانے کے فوراً بعد اس مداح نے...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چند روز قبل لاپتا ہونے والے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) نوشکی، یوسف ریکی کی لاش آج صبح برآمد ہوگئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ افسر کو نامعلوم افراد نے اغوا کے بعد فائرنگ کر کے شہید کیا، یہ واقعہ صوبے میں جاری سیکیورٹی چیلنجز کی ایک اور دلخراش مثال ہے جہاں قانون نافذ کرنے والے افسران کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہید ڈی ایس پی یوسف ریکی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نوشکی سے کوئٹہ کی جانب سفر کر رہے تھے جب مستونگ کے علاقے کردگاپ میں نامعلوم مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا، اغوا کے وقت وہ اپنی ذاتی گاڑی میں تنہا...
غزہ کی صورتحال میں بہتری کےلیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہوگئیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنا ہے۔ روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اُس متنازع اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ قدم غزہ امن معاہدے کےلیے ایک سنجیدہ خطرہ بن سکتا ہے اور خطے میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔...
غزہ امن مشن میں متعدد ممالک شمولیت پر آمادہ؛ امریکی وزیر خارجہ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز غزہ کی صورتحال میں بہتری کےلیے عالمی سطح پر کوششیں تیز ہوگئیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ممالک غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی امن فورس میں حصہ لینے پر آمادگی ظاہر کرچکے ہیں۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس فورس کا مقصد جنگ زدہ علاقے میں امن و استحکام قائم کرنا اور انسانی امداد کی راہ ہموار کرنا ہے۔روبیو نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اُس متنازع اقدام پر بھی تشویش ظاہر کی جس میں مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق قانون سازی کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ قدم غزہ...
راولپنڈی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر وحشیانہ تشدد کرنے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنڈی کے علاقے گوال منڈی میں 10 افراد نے شہری کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر کریک ڈائون کیا، تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا گیا۔ سی پی او خالدہمدانی نے کہا کہ واقعہ کی پولیس کو شکایت درج نہیں کرائی گئی تھی، ویڈیو سامنے آنے پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو...
صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لیے متعارف کروایا گیا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا۔ ایف بی آر کا نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگیا۔ نئے حکم نامے کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے این ٹی این اور ایس ٹی آر این تبدیلی اب منظوری سے مشروط ہے، درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی اور کاروباری تفصیلات کی جانچ لازمی ہوگی۔ تصدیق کے بعد ہی بجلی و گیس کمپنیوں کو تبدیلی کی اجازت دی جائے گی۔ کمشنر کی سفارش پر ہی بجلی یا گیس کنکشن کی تبدیلی ممکن ہوگی۔ ایف بی آر نے تمام اداروں کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کی...
لاہور: چوہنگ کے علاقے میں ایک شہری منیر کو مبینہ چوری کے شبے میں مقامی لوگوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے منیر کو زنجیروں میں جکڑ دیا اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔ بعد ازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر منیر اور تشدد کرنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔ حکام نے کہا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مقدمہ درج کر کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کراچی: پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور...
—فائل فوٹو ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر نے کہا ہے کہ ناگن چورنگی والے کیس میں تاحال کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔کراچی میں ایس ایس پیز سی ٹی ڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 32 آپریشن کیے ہیں، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ناگن چورنگی پر ٹارگٹ کلنگ واقعے کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہے، گرفتار ملزمان کا ناگن چورنگی پر ہونے والے واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کراچی: ناگن چورنگی کے قریب 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درجمقدمے میں کہا گیا...
— فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال، اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے...
اسلام آباد: صنعتی بجلی اور گیس کنکشنز کی تبدیلی کے لیے متعارف کروایا گیا نیا طریقہ کار نافذ کر دیا گیا۔ ایف بی آر کا نیا سیلز ٹیکس حکم نامہ 22 اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگیا۔ نئے حکم نامے کے مطابق صنعتی صارفین کے لیے این ٹی این اور ایس ٹی آر این تبدیلی اب منظوری سے مشروط ہے، درخواست متعلقہ کمشنر کو دی جائے گی اور کاروباری تفصیلات کی جانچ لازمی ہوگی۔ تصدیق کے بعد ہی بجلی و گیس کمپنیوں کو تبدیلی کی اجازت دی جائے گی۔ کمشنر کی سفارش پر ہی بجلی یا گیس کنکشن کی تبدیلی ممکن ہوگی۔ ایف بی آر نے تمام اداروں کو نئے طریقہ کار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی...
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے بدھ کو 15 اعلیٰ فوجی افسران کو پولیس کی حراست میں دے دیا، ان پر سابقہ حکومت کا تختہ الٹنے کا موجب بننے والی 2024 کی بغاوت کے دوران جبری گمشدگیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بنگلہ دیش میں جبری گمشدگیوں کے معاملے پر باقاعدہ فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اور پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں سینئر فوجی افسران کو ایک سول عدالت میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبری گمشدگیوں کے مقدمے کا سامنا کرنے والوں میں 5 جرنیل بھی...
افغان کشیدگی کے باعث چمن میں بابِ دوستی، خیبر میں طورخم بارڈر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے گیارہویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔ سرحدی گزر گاہوں کی بندش سے تجارت، آمدورفت اور مقامی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، جن میں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت لاکھوں روپے کا سامان موجود ہے۔ بارڈر سیل ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا جبکہ روزانہ افغانستان جاکر مزدوری کرنے والے سینکڑوں مزدور بھی شدید متاثر ہیں۔ چمن میں کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کے لیے تاحال بند ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی اسپنر آصف آفریدی، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی، اپنی شاندار کارکردگی سے نہایت مطمئن اور خوش نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 1933 سے قائم ریکارڈ توڑا۔38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے عمر رسیدہ ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی نپی تلی لائن و لینتھ سے بیٹرز کو مسلسل پریشان رکھا۔پی سی بی کو دیے گئے ایک انٹرویو...
جنوبی افریقہ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ دوسری اننگز میں پاکستان کی ٹیم صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد مہمان ٹیم نے 68 رنز کا ہدف 12.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی اس جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) 2025-27 کی پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں سے 5ویں نمبر پر آگئی، جبکہ پاکستان کی ٹیم دوسرے سے چوتھے نمبر پر جا پہنچی۔ دونوں ٹیموں کے 12 پوائنٹس اور 50 فیصد کامیابی کی شرح (PCT%) ہیں،...
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 486 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں 2 ہزار 503 رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ڈینگی مچھر کے حملے تیز ہو گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 102 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈینگی کنٹرول روم کے مطابق متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 486 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز مظفرآباد میں 2 ہزار 503 رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ باغ میں 124 اور میرپور میں 704 کیسز سامنے آئے۔ اعداد و شمار کے مطابق جہلم ویلی میں 26، نیلم میں 38، سدھنوتی میں 3، حویلی میں 6، پونچھ میں 43، کوٹلی میں 25 اور...
سٹی42: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مذہبی جماعت کی جانب سے پرتشدد کارروائیوں کے ثبوت میڈیا کے سامنے پیش کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس جماعت نے پولیس سے چھینا گیا اسلحہ اور سامان پولیس کے خلاف استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد پولیس اہلکار شہید اور زخمی ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے گولیوں، زخمی اہلکاروں اور جائے وقوعہ کی ویڈیوز اور تصاویر میڈیا کے سامنے پیش کیں۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2021 میں بھی اسی مذہبی جماعت نے پولیس سے اسلحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص بیٹنگ نے جنوبی افریقا کو آسان فتح کا موقع دے دیا، افریقی ٹیم نے 68 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میچ اپنے نام کرلیا۔چوتھے دن کے آغاز سے ہی قومی ٹیم دباؤ میں نظر آئی، کپتان بابراعظم 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو باقی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ محمد رضوان نے 18، سلمان علی آغا نے 28، اور ساجد خان نے 13 رنز کی مزاحمت کی، جب کہ نعمان علی اور شاہین آفریدی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی دوسری اننگز 68 رنز کے معمولی ہدف پر ختم ہوئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سیمن...
حماس نے ایک اخباری بیان میں زور دیا کہ اس فیصلے نے غزہ پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کی امداد میں ایجنسی کے اہم انسانی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جو کہ دیگر اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری مشاورتی رائے کو سراہا ہے، جس نے فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے خلاف قابض اسرائیل ریاست کے باطل دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔ حماس نے ایک اخباری بیان میں زور دیا کہ اس فیصلے نے غزہ پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کی امداد میں ایجنسی کے اہم انسانی...
جنوبی افریقہ نے دوسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی، پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں صرف 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 68 رنز کا آسان ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان ٹیم نے چوتھے روز صرف 44 رنز بنائے اور 6 وکٹیں گنوائیں، نصف سنچری بنانے والے بابر اعظم کے علاوہ کو بلے باز قابل ذکر کاکردگی نہیں دکھاسکا، جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہرمن نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی دوسری اننگزراولپنڈی میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 68...
افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔ ...
افغانستان میں خوارج کیخلاف مؤثر اقدامات کئے، دشمن کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، ترجمان پاک فوج
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں ان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبا سے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، ملکی سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات کے حوالے سے گفتگو کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبہ اور اساتذہ نے شہداء...
ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں اور ملکی ترقی و خوشحالی میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے، طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے شہداء و غازیانِ پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یونیورسٹی کے طلبہ کا کہنا تھا کہ؛ ایسی مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے انکشاف کیا ہے کہ بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ تاحال مکمل طور پر بحال نہیں کیا جا سکا۔ انہوں نے بتایا کہ فالٹ دور کرنے کے لیے متعلقہ کنسورشیم کی جانب سے کام تیزی سے جاری ہے، تاہم مرمت کا عمل پیچیدہ اور وقت طلب ہے۔ سیکرٹری کے مطابق، انٹرنیٹ سروس کی تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل بین الاقوامی روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو۔کمیٹی کے ارکان نے ملک کے مختلف حصوں میں موبائل...
—فائل فوٹو راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیاراولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس کے دوران سیکرٹری آئی ٹی نے اعتراف کیا کہ انٹرنیٹ کی سمندری کیبل میں پیدا ہونے والا فالٹ ابھی تک مکمل طور پر دور نہیں کیا جا سکا۔انہوں نے بتایا کہ فالٹ کی مرمت پر کام کنسورشیم کی جانب سے جاری ہے، تاہم پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل راستوں پر منتقل کردیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اجلاس کے دوران ملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص کارکردگی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا، جس پر کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ اگلے اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی...
راولپنڈی: تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کرنے والوں کے خلاف راولپنڈی پولیس نے رات گئے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مرکزی ملزم جنید عرف جیدا سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے معاملے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر سٹی پولیس نے رات بھر گوالمنڈی میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تشدد کرنے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 6 افراد کو تحویل میں لے لیا، تشدد کرنے والے دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعے پر پولیس کو کمپلینٹ درج نہیں کروائی گئی...
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
پنڈی ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپنی دوسری اننگز میں بری طرح ناکام ہوگئی۔ پاکستان نے چوتھے روز 94 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو بابر اعظم (50) اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف ایک رن کا اضافہ کرکے پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔ پاکستان کی یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 68 رنز کا ہدف درکار ہے۔
تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی صدر شہباز بھٹی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کی 26 نومبر کے 4 مقدمات میں گرفتاری ڈال دی گئی، پولیس نے چاروں مقدمات میں شہباز بھٹی کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگ لیا۔ وکلائے صفائی نے گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر کیسوں سے ڈسچارج کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ شہباز بھٹی کی ایک سال بعد گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔ پراسیکیوٹر نے کہا کہ سرکاری پراسیکیوٹر نے جسمانی ریمانڈ کی حمایت کر دی تفتیش ہوگی تو پتہ چلے گا بے گناہ ہے یا ملزم، شہباز بھٹی کو تھانہ سٹی صادق آباد نیو ٹاؤن اور وارث خان درج مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی، اس کے علاوہ اڈیالہ جیل...
38 سال کے بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی نے کہا ہے کہ جب کپتان نے کہا کہ آپ کل ڈیبیو کریں گے تو ساری رات خوشی سے نیند نہیں آئی، گھر والے بھی کافی خوش تھے۔ پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے آصف آفریدی نے کہا کہ کوشش یہی تھی کہ جس طرح ڈومیسٹک میں بولنگ کرتا ہوں، ڈیبیو ٹیسٹ میں اسی طرح اچھی لائن پر بولنگ کرواؤں، شکر الحمدللّٰہ اچھی بولنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میرے 4 بیٹے اور ایک بیٹی ہے، بیٹی اسپیشل چائلڈ ہے اور 2 دن سے اسپتال میں داخل ہے۔ اس کی طرف سے کافی پریشان ہوں، اللّٰہ کرے ہم میچ جیت جائیں تو اپنی کارکردگی بیٹی کے نام کروں...
ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا ،پاکستان اور افغانستان کی جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب ہوگا، محسن نقوی کوئی جتھہ ہتھیاروں کے ساتھ ہوگا تو ایکشن لیا جائیگا، ٹی ایل پی کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھ رہی ہے، ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات،سیاسی صورتحال، باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر ہمارا ردعمل شدید ہوگا جبکہ کسی بھِی تشدد پسند گروہ کو برداشت نہیں کیا جائَے گا۔ پاک افغان جنگ بندی ہو چکی، دوبارہ خلاف ورزی ہوئی تو افغانستان کو پتہ ہے ہمارا کیا جواب...
پاکستان کی وائٹ بال سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیلئے 15 رکنی اور ون ڈے کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں واپسی۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز فیصل آباد میں 4 سے 8 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ سری لنکا اور زمبابوے کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ عثمان طارق پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل...
پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن میں بابِ دوستی، خیبر میں طورخم بارڈر، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے گیارہویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔ سرحدی گزر گاہوں کی بندش سے تجارت، آمدورفت اور مقامی معاشی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ سرحد پر مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں، جن میں سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل اور سبزیوں سمیت لاکھوں روپے کا سامان موجود ہے۔ بارڈر سیل ہونے سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جبکہ روزانہ افغانستان جاکر مزدوری کرنے والے سینکڑوں مزدور بھی شدید متاثر ہیں۔ چمن میں کسٹم حکام کے مطابق بابِ دوستی ہر قسم کی تجارتی سرگرمی اور ویزا پاسپورٹ ٹریولنگ کے...
کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا کے قریب بس الٹ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس الٹنے کے واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ٹاپ تھری بیٹرز امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے پنڈی ٹیسٹ میںجنوبی افریقا کی گرفت مضبوط، پاکستان کیخلاف 71 رنز کی برتری حاصل کرلی پنڈی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کرکے اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔پاکستان نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف 16 کے مجموعی اسکور پر ٹاپ تھری بیٹرز پویلین لوٹ گئے۔امام الحق 9، عبداللہ شفیق 6 اور کپتان شان مسعود بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم اور سعود شکیل کے درمیان 44 رنز کی شراکت سے پاکستان ٹین کچھ سنبھلی ہی تھی کہ سعود شکیل 11 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔تیسرے روز کھیل...
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم ناقص بیٹنگ کی بدولت جنوبی افریقا کو صرف 68 رنز کا ہدف دے سکی۔ پنڈی ٹیسٹ میں آج کھیل کے چوتھے دن کے آغاز سے ہی پاکستان ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور پہلے سیشن میں ہی ایک کے بعد ایک وکٹ گرنا شروع ہوگئی۔ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے 71 رنز کے خسارے سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 4 مستند بیٹسمین امام الحق، کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق اور سعود شکیل بالترتیب 9، 0، 6 اور 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور یوں قومی ٹیم مشکلات میں گھر گئی۔ یاد رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 333 بنائے تھے جس کے جواب میں مہمان ٹیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور الاآصف اسکوائر میں پولیس نے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق، پولیس نے رات گئے علاقے میں گھیراؤ ڈال کر داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیے تاکہ کوئی مشتبہ شخص فرار نہ ہوسکے۔ کارروائی میں مختلف تھانوں کی نفری، انسداد دہشت گردی فورس اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران گھروں، ہوٹلوں اور فلیٹس کی تلاشی لی گئی۔ اس دوران 45 افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا جن کے پاس کسی قسم کے قانونی دستاویزات یا شناختی کارڈ موجود نہیں تھے۔پولیس حکام کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے افغان حکومت کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحا میں طے پانے والےفوری جنگ بندی معاہدے کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کر دیا ہے۔10 روز قبل سرحدی کشیدگی کے باعث ٹرانزٹ ٹریڈ معطل کر دی گئی تھی جس کے نتیجے میں تقریباً 300 سے زائد تجارتی گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی تھیں۔ اب ابتدائی طور پر چمن کے راستے کارگو آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، جس سے دونوں ممالک کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق ٹریڈ آپریشن کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں ان 9...
ابوظہبی پولیس نے آن لائن فراڈ کے شکار افراد کو رقوم واپس کردیں ابوظہبی پولیس کے مطابق 140 ملین درہم تقریباً 10 ارب 71 کروڑ 56 لاکھ پاکستانی روپے کی رقم اصل مالکان کو واپس کی گئی۔ ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ 2 سال میں 15 ہزار 642 سائبر فراڈ کیسز کی تحقیقات کی گئیں۔ پولیس کے مطابق عوام کو سستے سونے کے بہانے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر لوٹا گیا، سستے ہولی ڈے پیکجز کےنام پر بھی عوام کو بیوقوف بنایا گیا۔
کراچی: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مرحلہ وار بحال کردیا گیا ہے، جس کے بعد 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے ساتھ دوحا میں طے پانے والے ”فوری جنگ بندی“ معاہدے کے تناظر میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 10روز کی معطلی کے بعد مرحلہ وار بنیادوں پر بحال کردیا ہے۔ 10روز قبل تقریباً 300 سے زائد گاڑیاں مختلف مقامات پر پھنس گئی تھیں۔ ابتدائی طور پر چمن کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ (کسٹمز) کی جانب سے ایک تفصیلی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کارگو آپریشن کو 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ حکم نامے میں...
آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل سے ایک مداح نے مصافحہ کرنے کے فوراً بعد بلند آواز میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور شائقین کے درمیان دلچسپ بحث کا باعث بن گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے، پرتھ میں پہلا میچ ہارنے کے بعد ٹیم دوسرے ون ڈے کی تیاریوں میں مصروف ہے، شبمن گل اس سیریز میں ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ ایڈیلیڈ میں سیر کر رہے تھے کہ ایک مداح نے ان کے قریب آ...
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ چوتھے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے تھے اور مجموعی طور پر 58 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان جنوبی افریقہ راولپنڈی ٹیسٹ
اسلام ٹائمز: چین کیساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید گہرا کرنے سے روکنے اور ایران کیخلاف محاصرے کو مکمل کرنے کیلئے امریکہ یہ کھیل شروع کرنا چاہتا ہے۔ اس تناظر میں، بین الاقوامی شدت پسند نیٹ ورکس کی بحالی بھی دباؤ کے منظرنامے کا حصہ بن سکتی ہے، کیونکہ طالبان گروپ ایران اور چین دونوں کے مفادات کیخلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کیلئے اسٹریٹجک نقطہ نظر سے، یہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ افغان بحران اب صرف مشرقی سرحد پر ایک سکیورٹی چیلنج نہیں رہا، بلکہ یہ ابھرتے ہوئے ایشیائی نظام کو روکنے کیلئے مغرب کی جغرافیائی سیاسی جنگ کا حصہ بن گیا ہے۔ ماسکو فارمیٹ میں فعال موجودگی، تاجکستان اور روس کیساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن...
میرعلی (ویب ڈیسک) بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے بربریت کی انتہا کر دی۔ فتنہ الخوارج نے بھتہ نہ دینے پر میرعلی میں مقامی افراد کو آگ لگا دی، خارجیوں نے دہشت پھیلانے کیلئے پٹرول چھڑک کر گاڑی کو آگ لگائی، گاڑی میں موجود 6 نہتے اور معصوم شہری جان کی بازی ہار گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر خوارج کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا۔ فتنہ الخوارج کی بربریت پر میر علی کے عوام نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے درخواست ہے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے، یہ کیسا اسلام اور جہاد ہے؟ معصوم افراد کو ذاتی عناد پر قتل کیا جائے۔
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی افغان بستی میں غیرقانونی تعمیرات کے خاتمے کیلئے آپریشن تیز کر دیا گیا۔ آپریشن کے چھٹے روز 1800 غیرقانونی مکان مسمار کر دیئے گئے، آپریشن میں ضلعی انتظامیہ، اینٹی انکروچمنٹ فورس، پولیس اور رینجرز شریک ہوئی، حکام نے بتایا کہ قبضہ مافیا نے ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 234 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، افغان بستی میں 3100 غیرقانونی مکانات تعمیر ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا، غیرقانونی طور پر مقیم 45 افغانیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اعتراف کیا ہےکہ انٹرنیٹ کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام کے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ انٹرنیٹ کی کیبل میں فالٹ تاحال مکمل طور پر دور نہیں کیا جاسکا، کنسورشیم کی جانب سے کام جاری ہے، پاکستان کی انٹرنیٹ ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ بعد ازاں کمیٹی نےملک بھر میں موبائل سگنلز کی ناقص صورتحال پر اگلے اجلاس میں پی ٹی اے حکام کو طلب کرلیا۔اجلاس میں اسلام آباد آئی ٹی پارک کے منصوبے پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی جب کہ دوران اجلاس پروجیکٹ ڈائریکٹر...
بنگلادیش کی ایک عدالت نے 15 اعلیٰ فوجی افسران کو جبری گمشدگیوں اور 2024 کے عوامی انقلاب کے دوران ہونے والے مظالم کے الزام میں قید کی سزا سنادی ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ بنگلا دیش میں جبری گمشدگیوں کے لیے باضابطہ الزامات عائد کیے گئے ہیں اور پہلی بار اتنی تعداد میں اعلیٰ فوجی حکام کو شہری مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانچ جرنیلوں سمیت ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دور میں خفیہ غیرقانونی حراستی مرکز قائم کر رکھا تھا۔ اقوام متحدہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 1,400 تک لوگ اس وقت ہلاک ہوگئے جب سیکورٹی فورسز نے حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے کی کوشش کی۔ اقوام متحدہ کے انسانی...