2025-11-03@17:32:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1464
«او پی ڈی»:
(نئی خبر)
سنٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDWP) نے مختلف شعبوں میں قومی ترقی کے لیے 35 ارب روپے سے زائد مالیت کے بارہ ترقیاتی منصوبے منظور کیے ہیں۔ یہ اجلاس اسلام آباد میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملکی ترقی کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ چھ ایسے ترقیاتی منصوبے، جن کی مجموعی لاگت 280 ارب روپے سے زائد ہے، نیشنل اکنامک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقیاتی حکمت عملی "5E” فریم ورک اور "اُڑان پاکستان پروگرام” پر مبنی ہے، جس میں توانائی،...
راولپنڈی (صغیر چوہدری )ایم پی اے نعیم اعجاز اور اسکے بھائیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا نعیم اعجاز اور اسکے بھائی ندیم اعجاز ودیگر کے خلاف الزام ہے کہ انہوں نے چونترہ کے علاقے سہال میں زمینوں پر قبضے کے معاملے پر فائرنگ کرکے ایک حسنین نامی قتل اور دو کو زخمی کیا ہے۔ ایم پی اے چوہدری نعیم اعجاز انکے بھائیوں اور دیگر ملزمان کیخلاف مقتول کے بھائی سابق کونسلر محمد ثقلین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مقدمہ میں قتل، اقدام قتل، اعانت جرم وغیرہ کی دفعات شامل ہیں وسیم اعجاز ،علی عمران ،رمان عمران، وحید وغیرہ سمیت دس سے پندرہ دیگر مسلح افراد کو بھی نامزد کیا گیا ہے...
چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 5.2 فیصد اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کےقومی محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں چین کی جی ڈی پی 101503.6 بلین یوآن تھی، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.2 فیصد زیادہ ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں معیشت نے مستحکم ترقی کی اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں مثبت نتائج حاصل ہوئے۔ صنعتوں کے لحاظ سے، بنیادی صنعت میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.8 فیصد جب کہ ثانوی صنعت میں 4.9 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا۔ سہ ماہی...
بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے
بالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت، طیفی بٹ کی ہلاکت کے بعد گوگی بٹ پولیس کو مطلوب، فائل سی سی ڈی کے حوالے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج...
چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے اور بھارت ابھی پہلی جماعت میں داخلہ لینے کی کوشش کررہا ہے، تجزیہ کار عثمان شامی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہے کہ دوبارہ جارحیت کرنا بھارت کی خواہش تو ہے لیکن ابھی تک ان میں اتنی ہمت پیدا نہیں ہوئی،جب 10مئی کی جنگ ختم ہوئی تو ان کے آرمی اور ایئر چیف نے پاکستان کو دھمکیاں تو بہت لگائیں لیکن ایک چیز کااعتراف کیاکہ ملٹی ڈومین آپریشن ان کے لیے ایک نئی چیز ہےاور انہیں بھی یہ صلاحیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کس کی فوج کتنی بڑی ہے ،ماڈرن وار فیئر میں اس کی اہمیت اتنی نہیں ہے بلکہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی میں کون آگے ہے، اس شعبے میں چین ماڈرن وار فیئر کی یونیورسٹی ہے، پاکستان وہاں پی ایچ ڈی کا سٹوڈنٹ ہے...
مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا، مریم نواز
مری (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے مری ڈسٹرکٹ کو پوری انتظامیہ دی، پولیس بھی دی اور آصف امین کی صورت میں بہترین ڈی پی او تعینات کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا " آپکی بیٹی ، آپکی بہن مریم نواز شریف جب آئی تو مریم نواز مری کو پوری انتظامیہ دیکر بہترین ڈی پی او آصف آمین کو تعینات کر کے پولیس بھی مری کو دے دی اور ٹریفک کنٹرول بھی مری کو دے دیا۔ ورنہ گرمی کے موسم میں جب سیاح پوری دنیا سے مری کا رخ کرتے تھے تو پولیس ڈیپوٹیشن پر دیگر اضلاع سے مری آتی تھی، اور...
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے کرکٹ زمبابوے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق افغانستان نے سہ ملکی سیریز میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے مختلف بورڈز سے رابطہ شروع کر دیا تھا۔ پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی تین ملکی سیریز نومبر میں ہوگی۔ تین ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان اور زمبابوے کا افتتاحی میچ 17 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا اور زمبابوے کا میچ 19 نومبر کو راولپنڈی میں شیڈول۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم پانچ میچز کی میزبانی کرے گا۔
راولپنڈی: تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کو ضمانت منسوخ کرنے کے لیے نوٹس جاری کردیا۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے تھانہ صادق آباد احتجاج کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ غیر حاضری پر آپ کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ عدالت نے علیمہ خان کو 20 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا اور ساتھ ہی علیمہ خان کی ضمانت دینے والے شہری عمر شریف کو بھی نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ضامن عمر شریف کو ضمانتی رقم ایک لاکھ روپے...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.ilt20.ae سے حاصل کی...
—فائل فوٹو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 13 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 39 کو ایم فل جبکہ 02 کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔رجسٹرار جامعہ کراچی کے مطابق پی ایچ ڈی کی سند حاصل کرنے والوں میں ہما راؤ (بائیوٹیکنالوجی کبجی)، قرۃ العین مسعود (نباتیات)، مریم (بزنس ایڈمنسٹریشن)، شہزاد نذیر (کیمیاء)، فریال اشرف، بلال صالح (مالیکیولر میڈیسن)، درِشہوار صدیقی، سید محمود مسعود علی (فارماکولوجی)، محمد عرفان (نفسیات)، محمد ذیشان خان، محمد مراد عالم (پبلک ایڈمنسٹریشن)، امجد عبید اللّٰہ (اصول الدین) اور عظمیٰ علی (حیوانیات)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: میٹا نے پی ٹی اے کے اشتراک سے آن لائن دھوکہ دہی سے متعلق آگاہی مہم “کیا یہ اصلی ہے؟” کا آغاز کر دیا ہے۔میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تعلیمی پلیٹ فارم EYEYAH! کے تعاون سے ایک نئی سوشل مہم اور انٹرایکٹو آن لائن تجربہ “کیا یہ اصلی ہے؟” متعارف کرایا ہے۔ اس مہم کا مقصد پاکستان میں بڑھتی ہوئی آن لائن فراڈ اور دھوکہ دہی کے طریقوں سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔یہ اقدام ایشیاء پیسیفک (APAC) خطے کی ایک وسیع مہم کا حصہ ہے، جو 15 سے زائد ممالک میں شروع کی جا رہی ہے تاکہ محفوظ ڈیجیٹل تجربات کو فروغ دیا جا سکے۔مہم میں صارفین کو سات عام اقسام...
زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر
زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کو ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم زون فائیو‘‘ کے حوالے سے شرائط کی عدم تکمیل پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سب نیوز کو موصول نوٹس کے مطابق ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کا ابتدائی لے آؤٹ پلان 17 مئی 2002 کو سی ڈی اے کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اکتوبر 2011 کو ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے این...
اسلام آباد کی حدود میں تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل کر دیے گئے۔ وفاقی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کے دوران مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا۔ مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔ مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو اور مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی۔ یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو بھی سیل کیا گیا۔ مسجد ممتاز قادری، گاؤں اٹھال، سملی ڈیم روڈ بھار کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے شدت اختیار کر گئے اور مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری سیٹ اَپ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ۔ دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا سڑکیں بند کردیں۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا گیا،جب کہ جھڑپوں میں 55 پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد — وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کا عزم ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو 3 فیصد سے زائد رہے گی اور ٹیکس وصولی کو جی ڈی پی کے مقابلے میں 11 فیصد تک لے جانا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے موجودہ دور میں مالیاتی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے، اگرچہ سب سے بڑا چیلنج آبادی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر نے اعلان کیا کہ نیا این ایف سی ایوارڈ (نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ) نومبر میں متوقع ہے، جو صوبوں اور مرکز کے درمیان مالی وسائل کی تقسیم کا فیصلہ کرے گا۔ محمد اورنگزیب نے اپنے مختلف بیانات اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-21 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے برہم پتر پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پتر سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ بھارت کی سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ...
سٹی42: گورنر خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے اور لازمی ہوں گے، فیصل کریم کنڈی نے نئے وزیراعلیٰ کو مِل کر کام کرنے کی پیشکش کی اور کہا، میں نہیں چاہتا کہ صوبے میں گورنر رول آئے یاایمرجنسی لگے۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے بدھ کے روز کہا، سہیل آفریدی کی اسمبلی میں تقریر جذباتی تھی وہ پی ٹی آئی کے ورکرز کیلئے تقریر تھی خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے نہیں تھی۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا، سہیل آفریدی نوجوان لڑکا ہے اس عمر میں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت 268 روپے 68 پیسے سے کم ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 275 روپے 41 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دریائے برہم پترا پر چینی ڈیم کی تعمیر سے پریشان بھارت نے 77 ارب ڈالر کا پن بجلی منصوبہ پیش کر دیا۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی پاور پلاننگ اتھارٹی نے2047 تک دریائے برہم پترا سے 76 گیگاواٹ سے زیادہ پن بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے اور اس صلاحیت کی منتقلی اور ٹرانسمیشن پر 77 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔بھارت کی سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے اس منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں، رپورٹ میں سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی نے کہا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں دریا کے پانی کے 12 ذیلی ذخائر میں 208 بڑے ہائیڈرو پراجیکٹس کا احاطہ کرتا ہے جس میں 64.9 گیگاواٹ ممکنہ صلاحیت اور پمپڈ سٹوریج پلانٹس سے اضافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا کی قیادت میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اہم ملاقات کی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی حلف برداری کی تقریب پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، سابق گورنر شاہ فرمان خان اور تحریک انصاف پنجاب کے رہنما شوکت بسرا بھی شریک تھے۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آئینی امور، حلف برداری کے انتظامات اور صوبائی حکومت...
آج شام 4بجے تک نو منتحب وزیراعلیٰ سے حلف لیں : پشاور ہائیکورٹ ‘ کنھی انکار نہیں کیا ‘ گورنر خیبر پی کے
پشاور‘ کراچی (بیورو رپورٹ +نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپی کے کے نئے وزیرِاعلیٰ کی حلف برداری میں تاخیر سے متعلق پاکستان تحریکِ انصاف کی آرٹیکل 255 کے تحت دائر آئینی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی کو نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے آج 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ 4 بجے تک اگر گورنر حلف نہ لے تو پھر سپیکر حلف لے لے۔ فیصلے کے مطابق علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ دے دیا تھا، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ کا انتخاب کیا جانا ہے، قانون کے مطابق نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینا ضروری ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے...
فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی پشاور پہنچ گئے، آج نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لیں گے۔اس سے پہلے پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کے پی کو آج شام چار بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا۔ہائی کورٹ نے ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔گورنر فیصل کریم کنڈی کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ تھے، بلاول نے گورنر کو پشاور جانے اور عدالتی حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی۔ وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد کل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دے گی۔
---فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے جامعات کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایم ڈی کیٹ 2025ء کے پرچوں کے پری ہاک تجزیہ کو یقینی بنائیں۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان اتوار 26 اکتوبر 2025ء ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ کےلیے کُل ایک لاکھ 40 ہزار 125 درخواست دہندگان کو رجسٹر کیا گیا جو ملک بھر میں 35 مقامات پر منعقد کیا جائے گا جس میں ایک بین الاقوامی مرکز یعنی ریاض (سعودی عرب) بھی شامل ہے۔یہ ٹیسٹ یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جن میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور، سکھر آئی بی اے یونیورسٹی، خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اور شہید...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2025ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی )مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لیے جامع حکمتِ عملی کے تحت متعدد اقدامات پر عمل پیرا ہے، جن کا مقصد پاکستان کی روحانی و تہذیبی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا اور زائرین و سیاحوں کے لیے جدید اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نا ہے۔ پی ٹی ڈی سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن نے پاکستان حج اینڈ عمرہ ایکسپو 2025کے آرگنائزر کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کئے ہیں جس میں 24 سے 26 اکتوبر تک پاک چائنہ سینٹر میں منعقد ہونے والی اس ایگزیبیشن میں حج...
ویب ڈیسک:مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے اچھی خبر زیرگردش ہے کہ ملک میں آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 10 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 97 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 75 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 64 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ملائیشیا : خطرناک وائرس،6 ہزار طلبہ متاثر پیٹرولیم انڈسٹری نے اپنی ورکنگ مکمل کرکے اوگرا کو بھجوا دی۔ اوگرا آج شام پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کے...
پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف پی ایم ڈی سی ودیگرکو نوٹس جاری
سندھ ہائیکورٹ نے پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست پرپی ایم ڈی سی ودیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 7 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر ڈاکٹر سارہ گل کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشن اور لائسنس کے عدم اجرا کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواست گزار نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے 2021 میں ایم بی بی ایس مکمل کیا۔ جے ایم ڈی سی اب یونیورسٹی میں تبدیل ہوچکی ہے۔ یونیورسٹی کے مطابق پہلے یونیورسٹی کا جامعہ کراچی سے الحاق تھا۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اب...
راولپنڈی: تحرک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنوں پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے سمیت مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات، اقدام قتل، ڈکیتی اور سازش مجرمانہ و عوام کو اکسانے وغیرہ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں تحرک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت قاری بلال وغیرہ 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد اور 35 نامعلوم رکھا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنزہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ڈی جی پاک ای پی اے کی زیر صدارت سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے)نازیہ زیب علی نے پیر کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد میں سموگ کے تدارک و ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈی جی ریسورس، پاک ای پی...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.(جاری ہے) سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال...
علی امین کے استعفے کی منظوری اور نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، گورنر پختونخوا کی پی ٹی آئی کو یقین دہانی
پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری کے لیے گورنرفیصل کریم کنڈی سے رابطہ کرلیا جس پرگورنرنے استعفے کی منظوری کے لیے آئین وقانون کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ان کی اسلام آباد رہائش گاہ پرملاقات کی۔ وفد میں اراکین قومی اسمبلی اسد قیصر،عاطف خان،علی اصغر خان جدون،پارٹی صدرجنید اکبراورڈاکٹر امجد خان شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا سے صوبہ میں وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوری روایات کی پاسداری...
راولپنڈی: آل پاکستان پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے ضلع میں کل تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھولنے کا اعلان کردیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کی تینوں تنظیموں نے بھی تمام پرائیویٹ سکولز کھولنے کا اعلان کر دیا، اپسما پنجاب کے صدر آبدار احمد خان نے بھی اسکولز کھولنے کی تصدیق کر دی۔ پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی اسکولز کھلنے کی تصدیق کر دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پیر کو (کل) ضلع بھر سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز کالجز یونیورسٹیز اوپن ہوں گی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی سربراہ نے بھی سکولز اوپن ہونے کی تصدیق کر دی جبکہ بتایا ہے کہ صرف راولپنڈی ڈویژن میں ضلع جہلم کے اسکولز بند رہیں گے۔
علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی پاسداری کروں گا: گورنر کی پی ٹی آئی وفد کو یقین دہانی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے استعفیٰ کی منظوری میں آئین و قانون کی مکمل پاسداری کروں گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عاطف خان، علی اصغر خان جدون، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔ جبکہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا بھی شریک تھے۔ گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے پی ٹی آئی @PTIofficial اراکین قومی و صوبائی اسیمبلی جن میں اسد قیصر اور جنید اکبر اور دیگر شخصیات شامل ہیں نے ملاقات کی ہے۔۔ ملاقات میں صوبے کے وزیر اعلی کے انتخاب...
—جنگ فوٹو یونیسکو نے غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز تقاریر کے تدارک کے ذریعے اظہارِ رائے کی آزادی کے تحفظ اور ڈیجیٹل دور میں معلومات کی سچائی کو یقینی بنانے سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ تجویز کو منظور کر لیا ہے۔پیرس میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز کے مطابق یہ تجویز پاکستان کی مستقل مندوب برائے یونیسکو و سفیر ممتاز زہرا بلوچ نے یونیسکو کے ایگزیکٹیو بورڈ کے 222 ویں اجلاس میں پیش کی۔پاکستان کی اس تجویز کو مختلف خطوں سے تعلق رکھنے والے رکن ممالک کی وسیع حمایت حاصل ہوئی، جو ایک محفوظ، قابلِ اعتماد اور جامع معلوماتی ماحول کے فروغ کے لیے عالمی برادری کے مشترکہ عزم...
اسلام آباد: اسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام نے کام شروع کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر نادرا رجسٹریشن نظام میں بہتری اور خامیوں کو دور کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے پیدائش اور وفات کے اندراج کی کارروائی اب زیادہ مؤثر، تیز اور شفاف بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے یکم جنوری کو منظور کیے گئے نیشنل بائیومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک پر کام جاری ہے اور پائلٹ پراجیکٹ کے تحت نادرا نے 50 سے زائد اسپتالوں اور مراکز صحت میں جدید ترین نظام فراہم کردیا ہے۔ ان اسپتالوں میں اسلام آباد کا پمز، سی...
دبئی:متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلرز جنید صدیق اور محمد روہید نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کی پہلی پلیئرز نیلامی میں سب کو حیران کر دیا۔ جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ محمد روہید کو ایم آئی ایمیریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ یہ دونوں کھلاڑی لیگ کی سب سے مہنگی خریداریوں میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔فاسٹ باؤلرز کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر اور حیدر رضا کو گلف جائنٹس نے 50 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔ یہ پیش رفت خطے میں کرکٹ کے...
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھنے کی بڑی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد نہ ہونا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ دہشت گردی صرف عسکری نہیں بلکہ سیاسی، سماجی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے ریاستی اداروں، عدلیہ اور حکومت کو ایک پیج پر آنا ہوگا۔جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 2014 میں آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بعد نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا مگر آج بھی اس کے کئی نکات محض کاغذوں تک محدود ہیں، دہشت گردوں سے مذاکرات کے حامی بیانیے نے دہشت...
پی ڈی ایم اے نے ملک میں سردیوں کے آغاز سے متعلق پیشگوئی کر دی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم کے تیور بدلنے لگے ہیں، صبح اور رات کے وقت خنکی جبکہ دن میں دھوپ کا راج برقرار ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردیوں کی آمد اکتوبر کے آخر میں متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ فی الحال بارشوں کا کوئی امکان نہیں، تاہم ماہِ اکتوبر کے اختتام پر ہونے والی بارش کے بعد گرمی کا خاتمہ اور سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو دہشت گردی ہے اس کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے: فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ریاست اور عوام کو ایسے شخص کے فیصلے اور خواہش پر نہیں چھوڑ سکتے جو کے پی میں دہشتگردی واپس لانے کا اکیلا ذمے دار ہو۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے خوارجیوں کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھ سے نمٹنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کی سیاست ریاست سے بڑی ہے تو یہ ہمیں قبول نہیں، آپ کہہ رہے ہیں ایسی...
اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پاک فوج مکمل طور پر پرعزم ہے، تاہم اس ناسور کے دوبارہ سر اٹھانے کی بنیادی وجہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سستی اور سیاسی مفادات پر مبنی رویے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی سطح پر ایک مؤقف اور متفقہ حکمتِ عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا کے غیور عوام کے درمیان آ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے عزم کی تجدید کے لیے آئے...
یورپ کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ایک بڑی تبدیلی متعارف کرائی جا رہی ہے، 12 اکتوبر 2025 سے شینگن معاہدے میں شامل 29 یورپی ممالک میں داخلے اور اخراج کے لیے نیا ڈیجیٹل انٹری اور ایگزٹ سسٹم نافذ ہو جائے گا۔ اس نظام کے تحت روایتی پاسپورٹ پر اسٹیمپ لگانے کا طریقہ ختم کر کے بایومیٹرک تصدیق یعنی چہرے اور انگلیوں کے نشانات متعارف کرائی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شینگن ویزا مسترد ہونے میں پاکستانی کس نمبر پر ہیں؟ یہ نیا نظام تمام غیر یورپی شہریوں پر لاگو ہوگا جو 90 دن یا اس سے کم مدت کے لیے یورپ کا دورہ کرتے ہیں، البتہ یورپی یونین کے شہریوں، رہائشیوں اور طویل مدتی ویزا یا رہائشی اجازت...
پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث ایس ڈی او پیرا کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت ایس ڈی او پیرا کے امتحانات 11 اور 12 اکتوبر کو لاہور سمیت مختلف شہروں میں شیڈول تھے۔امتحانات کی منسوخی کا فیصلہ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، سیکرٹری محمد افضال احمد، ممبر مرزا سہیل عامر اور ممبر عارف نواز خان نے شرکت کی۔انچارج ایگزمینیشن کنڈکٹ رانا راحت امین نے اجلاس میں صوبائی صورتحال پر بریفنگ دی۔ترجمان سید کاظم مقدس کاظمی کے مطابق امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، پنجاب پبلک سروس کمیشن نے امتحانات کی منسوخی کا...
یہ الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ رات کابل میں4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے؟صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا جواب آ گیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پریس کانفرنس کا مقصد صوبہ خیبرپختونخواہ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینا ہے، میں آج تجدید عہد کرنے آیا ہوں، میں ضروری سمجھتا ہوں کہ بتاؤں میرا پشاور آنے کا مقصد خیبرپختونخواہ کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشتگردی کی جنگ کا احاطہ کرنا ہے، خیبرپختونخواہ کے عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کی جڑ کو اُکھاڑ پھینکیں گے۔ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو خیبرپختونخوا میں جگہ دی گئی،...
پشاور(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے ناسور سے نبرد آزما ہیں لیکن ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کا پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا یہاں آنے کا مقصد کے پی کے غیور عوام کے درمیان بیٹھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صوبے کے عوام کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہم سب کو ملکر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے۔
معروف برطانوی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ ڈنمارک میں منعقدہ یورپی یونین کے رہنماؤں کے حالیہ سربراہی اجلاس میں سیاسی تنازعات اور خفیہ منصوبوں کے سوا دیکھنے کو کچھ نہیں ملا اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی اخبار دی گارڈین نے یورپی یونین میں گہری تقسیم اور دھڑے بندیوں کی خبر دی ہے۔ اس حوالے سے پال ٹیلر کے قلم سے تحریر شدہ ایک مقالہ نشر کرتے ہوئے دی گارڈین نے لکھا کہ ڈنمارک میں منعقدہ یورپی یونین کے حالیہ سربراہی اجلاس میں صرف اور صرف سیاسی تنازعات و خفیہ منصوبوں کا ہی مشاہدہ کیا گیا ہے۔ اس مقالے میں تاکید کی گئی ہے کہ گذشتہ ہفتے کی ملاقاتیں کہ جو یورپی ہتھیاروں (کے ذخائر) کی تجدید کے لئے اہم ترجیحات...
راولپنڈی: ٹی ایل پی کے ممکنہ مارچ کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، مختلف راستوں پر کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں جب کہ جڑواں شہر میں کارکنوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان نے فیض آباد تا امریکن ایمبیسی یا اقصیٰ ملین مارچ کی کال دے رکھی ہے ،ا س حوالے سے راولپنڈی میں انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی اور ٹی ایل پی کے سرکردہ کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کے لیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ شہر سے مجموعی طور پر 117 کارکنان کو تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے اہم چوراہوں اور...
آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر پشاور کور ہیڈ کوارٹر سے دوپہر 2:30 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔پریس کانفرنس پشاور سے براہ راست نشر کی جائے گی۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
راولپنڈی ( نیوزڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس موقع پر ملکی سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج پریس کانفرنس کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر کور ہیڈکوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس کریں گے۔
اپنے ایک مذمتی بیان میں ایس یو سی پاکستان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں شہید میجر سبطین خان و رفقاء کی شہادت پر تعزیت اور جوانوں کی جواں مردی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
راولپنڈی: راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ایک بار پھر کنٹینر سٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 37 مقامات کو بلاکنگ پوائنٹس قرار دے کر کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد، موتی محل چوک، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی، کھنہ پل اور چک مدد سمیت درجنوں اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستوں پر بھی آمدورفت معطل ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا چوک، براہمہ انٹرچینج، فتح جنگ ٹول...
تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلان اُس وقت کیا گیا جب بیشتر تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ انتظامیہ کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب، احتجاج کی کال واپس ادھر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے بھی موجودہ حالات کے پیش نظر تمام نجی اسکول بند رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ کہا گیا ہے کہ طلبا کی حفاظت اولین ترجیح ہے، لہٰذا کسی قسم...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر آج دوپہر دو بج کر 30 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری پشاور کور ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعباد اللہ نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے، کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں، کبھی کہتے تھے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کی سیاست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں ماؤنٹ ایورسٹ پر واقع ایک کیمپ کے علاقے سے تقریباً 900 کوہ پیما اور دیگر افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیاجب قومی دن کی تعطیلات کے دوران ملک کے پہاڑوں پر کوہ پیماؤں کا ہجوم تھا۔ چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ تبت کے نیم خود مختار خطے کی ٹنگری کاؤنٹی کے علاقے میں ہفتے کے روز شدید برف باری ہوئی تھی۔ اس مقام کی فوٹیج میں برف سے ڈھکے خیمے دکھائی دے رہے ہیں۔ امدادی کارروائیوں کے نتیجے میں منگل تک 580 کوہ پیما اور 300 دیگر افرد کیمپ سے جا چکے تھے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کل (بروز جمعہ) پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) کل مورخہ 10 اکتوبر کو دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر پشاور کور ہیڈ کوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ترجمان کے مطابق پریس کانفرنس براہِ راست پشاور سے نشر کی جائے گی۔ اس موقع پر ملکی سیکیورٹی صورتحال اور دہشتگردی سے نمٹنے کے حالیہ اقدامات سے متعلق اہم امور پر گفتگو متوقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اس بار ہم ہندوستان کے مشرق سے آغاز کریں گے، ڈی...
سٹی42:مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکنِ پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اور وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی اہلیہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور لاہور کے مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر عزیز و اقارب، سیاسی رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچ گئی۔ پاکستان کی پہلی خاتون سونیا مصطفیٰ نے فیفا فٹبال ریفری بن کر ملک کا نام روشن کردیا مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 7:30 بجے لاہور کے علاقے کریم پارک، گول گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔اللہ تعالیٰ مرحومہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تحریک لبیک کے ممکنہ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔تحریک لبیک نے کل 10 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے فیض آباد پر کنٹینرز پہنچا دیے ہیں اور شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق مری روڈ اور فیض آباد کے اردگرد ہوٹلز کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان راستے فی الحال کھلے ہیں، تاہم حالات کے مطابق انہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔اس صورتِ حال پر قابو پانے کے لیے سی پی او خالد ہمدانی کی زیر صدارت...
علی رامے: ریلیف کمشنر نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کمیٹی روم میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پی آئی ٹی بی ،بینک آف پنجاب ،اربن یونٹ ،پیلرا ،محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےسیلاب کے بعد بحالی کےسروےپر تفصیلی بریفنگ دی،27اضلاع کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیلاب بحالی سروے 27 فیصد مکمل ہو...
چیلنجز: اُمہ کو ایک ہونا پڑے گا، شہباز شریف: پاکستان،ملائیشیا کا دفاعی تعاون پر اطمینان: اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کیلئے تیار...
اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم،...
این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا
این پی سی حملہ،جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر این پی سی اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات،سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کے نکات پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کو بریف کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر وزیر اعظم ، وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی...
سٹی 42: پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلاب بارے الرٹ جاری کردیا ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 2 روز میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاؤ کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی ، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیر...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پیش کی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی انتظامیہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب بھی کیا، جس میں دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت اور مسلم دنیا کے درمیان...
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آف ملائیشیا کی آئینی سربراہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی۔انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دینے کی تقریب میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ملائیشیا علم و دانش کا مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا دونوں برادر ملک نوجوان آبادی سے مالا مال ہیں، ہماری ذمے داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں، جن سے وہ انسانیت کی...
—فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت ہمارا کوئی طیارہ نہیں گرا سکا۔غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اور حقائق سے کھیلنے یا چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہماری حکمت عملی مؤثر، کارگرپلیٹ فارمز اور پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں چاہے مقامی ہو یا مشرقی یا مغربی۔
پاکستان کا کوئی طیارہ نہیں گرا، 7 بھارتی طیارے گرانے کی تصدیق صدر ٹرمپ نے بھی کی، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے غیر ملکی جریدے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا جبکہ ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 7 بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو بلومبرگ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کے چینی ساختہ J-10C نے رافیل سمیت متعدد بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے معرکہ حق میں پاکستانی ہتھیاروں بشمول پاکستانی افواج میں شامل چینی پلیٹ فارمز کی مؤثر کارکردگی کی توثیق...
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نےاپنے بیان میں کہاہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے۔ پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےغیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویودیتےہوئےکہا ہم ہرقسم کی ٹیکنالوجی چاہےوہ خود ساختہ ہویا مشرقی اورمغربی ہو کے حصول کے لیے تیار رہتے ہیں،پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستان نے کبھی بھی اعداد و شمار اورحقائق سے کھیلنےیاچھپانےکی کوشش نہیں کی،معرکہ حق میں ہندوستان پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا،ایک ہفتہ قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
ڈی جی آئی پی آر کا بلوچیستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیککنالوجی ‘انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-21 کوئٹہ(صباح نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا ، سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلبہ سے تفصیلی گفتگو کی ،نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی ،فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا،طلبہ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے ،ہماری خواہش ہے...
کوئٹہ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ ساتھ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار...
میر پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)منگلا ڈیم بھر نے کے قریب پہنچ گیا۔ گنجائش ایک فٹ رہ گئی۔ انتظامیہ نے دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔جہلم انتظامیہ نےرہائشیوں کومحفوظ مقام پرمنتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔ حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو سمیت تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ ہیں۔دوسری جانب میرپور کے نواحی علاقے میں پوٹھہ بینسی میں زمین سرکنے سے متعد مکانات زمین بوس ہوگئے، مقامی افراد کے مطابق منگلا ڈیم فل ہونے کے بعد علاقہ سیم کا شکار ہے۔ مزید :
ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کا دورہ
ویب ڈیسک:ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کی آفر ملے تو کیا کریں گی؟ مومنہ اقبال نےبتا دیا طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کابلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کادورہ
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا اور سیشن کے دوران پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔ نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی، فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔ طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ؛ آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے گئے" ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے مزید انٹریکٹو سیشنز منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور...