2025-11-05@10:43:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2605
«اپنے ایکس»:
(نئی خبر)
سڈنی شیلڈن انگریزی زبان کا مشہور پاپولر ناول نگار ہے، اس کے تھرلنگ ناول دنیا کی بہت سی زبانوں میں ترجمہ ہوئے، وہ بیسٹ سیلر رائٹر رہا۔ چند سال پہلے اپنی موت سے قبل سڈنی نے اپنی بائیوگرافی بھی ایک ناول کے انداز میں لکھی۔ اس کتاب میں انکشاف کیا کہ 18 سال کی عمر میں سڈنی شیلڈن نے خودکشی کی کوشش کی، مگراتفاق سے عین وقت پر والد گھر آگیا اور اس نے پھر اپنی باتوں سے نوجوان سڈنی کو قائل کرلیا کہ اپنی زندگی کی کتاب بند کرنے کے بجائے اگلے برسوں میں آنے والے نئے چیپٹرز (ابواب) دیکھ لے۔ خوش قسمتی سے نوجوان سڈنی نے ایسا کیا اور پھر زندگی کی 65۔ 70 مزید بہاریں دیکھ کر...
کبھی کبھی محبت لفظوں سے نہیں عمل سے بولتی ہے، ایسی ہی ایک دل کو چھو لینے والی مثال بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع جشپور میں اُس وقت سامنے آئی جب ایک کسان نے اپنی بیٹی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے 6 ماہ تک سکے جمع کیے اور بالآخر ایک نئی اسکوٹی خرید لی۔ مقامی کسان بجرنگ رام کی بیٹی چمپا بھاگت ایک اسکوٹی کی خواہش مند تھی جس کی قیمت تقریباً 1 لاکھ روپے تھی۔ محدود مالی وسائل کے باوجود بجرنگ رام نے اپنی بیٹی کی خواہش پوری کرنے کا عزم کیا اور روزانہ کچھ سکے بچا کر جمع کرنا شروع کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: ’دیکھنا چاہتا تھا کون ساتھ ہے‘، ریٹائرڈ فوجی افسر...
شہداء کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ فلسطین کی آزادی تک جنگ جاری ہے، ڈیرھ ارب مسلمانوں کو اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنی چاہیئے، پاکستان کے عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ اور دعا کمیٹی کے زیر اہتمام شہدائے پاکستان کی یاد میں چراغاں و دعائیہ اجتماع کی تقریب کا انعقاد کراچی محفل شاہ خراسان میں کیا گیا۔ تقریب میں پاک فوج، فلسطینی و دیگر شہداء کی یاد میں شمع روشن کئی گئیں۔ اجتماعی دعا کی تلاوت مولانا محمد انصر عباس نے کی جبکہ مولانا حیات عباس نجفی، علامہ سجاد شبیر رضوی، ڈاکٹر شبیر...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔ ایک لاکھ 83 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے جس کے تحت 22ہزار305 گھر آباد ہوئے اور...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: نئے تعاون، شراکت داریاں، معاہدے اور ہم آہنگی آپ کے اردگرد ہیں۔ یہ اس موقع پر اٹھنے اور اپنی زندگی میں اس موقع کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کا وقت ہے۔ چیزوں کا منصوبہ بندی کے مطابق ہونا یا نہ ہونا ممکن ہے، تاہم جو کچھ باقی رہے گا وہ طاقت ہے جسے آپ موجودہ چیلنجوں سے آگے بڑھنے اور ان پُرآشوب وقتوں سے آگے بڑھنے کےلیے جمع کرتے ہیں۔ اس پر توجہ مرکوز کریں جسے آپ منتخب کرنا چاہتے ہیں، اور یاد رکھیں کہ تمام لڑائیاں لڑنے کے قابل نہیں ہیں، اور تقریباً تمام لڑائیاں جو صداقت پر مبنی ہیں ان میں آپ کے اعمال اور ان جوابات کے طور پر...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی اسپنر آصف آفریدی، جنہوں نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 92 سالہ ریکارڈ توڑ کر تاریخ رقم کی، اپنی شاندار کارکردگی سے نہایت مطمئن اور خوش نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف پنڈی ٹیسٹ میں اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے انگلینڈ کے چارلس میریٹ کا 1933 سے قائم ریکارڈ توڑا۔38 سالہ بائیں ہاتھ کے اسپنر آصف آفریدی ڈیبیو ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے عمر رسیدہ ترین کرکٹر بن گئے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر چھ وکٹیں حاصل کیں اور اپنی نپی تلی لائن و لینتھ سے بیٹرز کو مسلسل پریشان رکھا۔پی سی بی کو دیے گئے ایک انٹرویو...
بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کو ان کی 52 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر دلکش انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراتی رہو، تلاش کرتی رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔ اگرہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان رشتہ اب ختم ہو چکا ہے، مگر دونوں کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ان کو گرم جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستانی نژاد فن ٹیک، ‘ابھی’ (ABHI) نے متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں اپنی خدمات کو وسعت دے رہا ہے۔ اور پہلے مرحلے پرپیشگی تنخواہ (advance salary) کو متعارف کرارہا ہے۔ابھی کے شریک بانی اور سی ای او، عمر انصاری نے بتایا کہ ‘ابھی’ نے متحدہ عرب امارات کے الفردان ایکسچینج کے ساتھ شراکت کی ہے، جو متحدہ عرب امارات میں کارکنوں کے مالیاتی خود مختاری میں اضافہ کرے گا۔انہوں نے مزید کہا، “متحدہ عرب امارات میں ‘ابھی’ کی جانب سے کمائی ہوئی اجرت تک رسائی (Earned Wage Access) کی خدمات فراہم کرنے والا پہلا ایکسچینج بن کر، جس کے زریعے متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے لاکھوں غیر ملکیوں محنت کشوں کے لیے...
ذرا اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں — سامنے ایک میز ہے، نیچے قالین بچھی ہوئی ہے، اور بظاہر کچھ خاص نہیں لگتا۔ لیکن درحقیقت، اس منظر میں ایک اور چیز بھی موجود ہے جو آنکھوں کے سامنے ہونے کے باوجود زیادہ تر لوگوں سے چھپی رہتی ہے۔ جی ہاں، اس تصویر میں ایک اسمارٹ فون موجود ہے — لیکن ایسا لگتا ہے جیسے وہ قالین کے اندر غائب ہو گیا ہو۔ یہ ایک بصری پہیلی ہے جسے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا، اور ہزاروں افراد نے اس میں چھپے موبائل فون کو ڈھونڈنے کی کوشش کی، مگر اکثر کو ناکامی کا سامنا ہوا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فون کا بیک کور بالکل...
کلکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزرمنٹ (ویسٹ)کراچی نے بھارتی ساختہ اشیاء کی پاکستان میں غیر قانونی طور پر درآمد کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی ساختہ اشیاء کے ماخذ ملک کا غلط اندراج کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پہلا کیس اس وقت سامنے آیا جب ایک درآمد کنندہ نے ٹیکسٹائل مشینری کی ایک کھیپ کا ماخذ ملک چین کوظاہر کر کے کلیئر کرانے کی کوشش کی جبکہ یہ اشیاء بھارتی ساختہ نکلیں۔ کسٹمز حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 24.22 ملین روپے مالیت کی ان اشیاء کی کلیئرنس روک دی۔ اس ابتدائی کارروائی کے بعد کلکٹوریٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل اور...
باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی:(آئی پی ایس) سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے ایک خوارجی کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی باجوڑ کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں فورسز نے شاہی تنگی جنگل میں موجود خوارجی دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سرنگوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شاہی تنگی کے جنگل میں موجود ایک غار پر گھات لگا کر سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کی جہاں خوارجیوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا...
عمران خان کی سبقہ اہلیہ اور ممتاز برطانوی سماجی رہنما جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر ایک جذباتی پیغام کے ذریعے سوشل میڈیا پر دی۔ جمائما نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ زندگی کا قدرتی اصول ہے، ہر اس شخص کے ساتھ ہوتا ہے جس کے والدین زندہ ہوں مگر پھر بھی میں ایک ایسی دنیا کا تصور نہیں کر سکتی جس میں ماں موجود نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کا سابق سسرالی خاندان صدمے سے دوچار، جمائما کی والدہ انتقال کرگئیں انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ 91 برس کی تھیں اور ایک بھرپور زندگی گزار چکی تھیں، پھر بھی ہم سب تیار نہیں تھے، یہ اچانک اور دل دہلا دینے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم کروادیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ گروادیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کا موجودہ مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا، بال روم میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔ محمد ایوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: بھارت نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا ہے۔یاد رہے کہ 2021 میں امریکی قیادت میں نیٹو افواج کے انخلا کے بعد طالبان کے اقتدار سنبھالنے پر بھارت نے کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مدد کے لیے ایک محدود مشن دوبارہ کھولا گیا تھا۔بھارتی وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’افغانستان کے وزیرِ خارجہ کے حالیہ دورۂ بھارت کے دوران کیے گئے فیصلے کے مطابق حکومت نے کابل میں بھارت کے تکنیکی مشن کی حیثیت کو فوری طور پر افغانستان میں بھارت کے سفارتخانے کے طور پر بحال کرنے کا فیصلہ...
اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں ساتھی اداکارہ اشنا شاہ کے میں بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اپنے لئے کیسے شوہر کی تلاش ہے۔ شو میں گفتگو کے دوران نوال سعید نے اپنی ذاتی زندگی، کیریئر اور اپنے آئیڈیل شریکِ حیات کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ فی الحال سنگل ہیں اور اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے حوالے سے ان کی توقعات بہت سادہ ہیں۔ نوال نے کہا کہ وہ کسی دولت مند یا نمایاں شخصیت کی خواہش نہیں رکھتیں، بلکہ صرف ایک ایسا شخص چاہتی ہیں جو بردبار، باادب، مہربان اور سادہ مزاج ہو۔ اداکارہ کے مطابق ایک اچھا شوہر وہ ہے جس کے ساتھ رہنا آسان ہو، جو...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اور سابق وزیر دفاع علی شمخانی کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علی شمخانی اپنی بیٹی کا ہاتھ تھامے، نچھاور ہوتے پھولوں کے درمیان شادی ہال میں داخل ہورہے ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ اسٹیج تک جاتے ہیں جہاں ان کے داماد اپنی فیملی کے ساتھ موجود ہیں اور پھر گروپ تصاویر کے بعد علی شمخانی واپس چلے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو نے سب کو حیرانگی میں مبتلا کردیا گیا ہے۔ ایران جیسے ملک جہاں پردے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے اور خواتین کو سر ڈھانپنے یا حجاب نہ لینے پر سزا دی جاتی ہے۔...
معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
امریکای ریاست مونٹانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق باپ اور دو بیٹیاں مونٹانا کے شہر پولسن جانے کے لیے آنے والی ناگہانی سے بے خبر اپنے چھوٹے جہاز میں سوار ہوئے تھے۔ موسم کی خرابی کو نظر انداز کرتے ہوئے 62 سالہ امریکی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کی ضد کی آگے ہار مان لی اور طیارے کو اُڑانے لگے۔ ایک انجن والا چھوٹا طیارہ فضا میں بلند ہوتا گیا اور موسم کی سختیوں کو چیرتا ہوا منزل مقصود کی جانب بڑھتا چلا گیا۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد ان ہنستے مسکراتے خاندان کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا جس پر سرچ...
بالی ووڈ کے معروف اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار اسرانی طویل عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ کئی دنوں سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ ابتدائی زندگی اور تعلیم یکم جنوری 1940 کو جے پور میں پیدا ہونے والے گووردھن اسرانی کے والد کا قالین کا کاروبار تھا، تاہم انہوں نے خاندانی پیشے میں دلچسپی نہیں لی۔ اسرانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ زیویئرز اسکول جے پور سے حاصل کی اور راجستھان کالج سے گریجویشن مکمل کیا۔ بعد ازاں وہ آل انڈیا ریڈیو جے پور سے بطور وائس آرٹسٹ منسلک ہوگئے۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) فلمی کیریئر اور یادگار...
ایران نے اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بناتے ہوئے دو جدید اور اپ گریڈ شدہ بیلسٹک میزائلوں — ’عماد‘ اور ’قدر‘ — کی باضابطہ رونمائی کر دی ہے۔ یہ میزائل ایرانی انقلابی گارڈ (IRGC) کی ایرو اسپیس فورس کی جانب سے تیار کیے گئے ہیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’قدر‘ میزائل کو خاص طور پر الیکٹرانک وارفیئر سے نمٹنے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ اس میں ایسے سسٹمز شامل کیے گئے ہیں جو دشمن کے ریڈارز، کمیونیکیشن سسٹمز اور دیگر الیکٹرانک آلات کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب، ’عماد‘ بیلسٹک میزائل کو بھی تکنیکی طور پر جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس کے...
بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ جوڑے نے اس خوشخبری کا اعلان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے کیا۔ پرینیتی اور راگھو نے پوسٹ میں لکھا کہ ’بالآخر وہ آ گیا، ہمارا بیٹا! اور ہمیں اپنی پرانی زندگی بالکل یاد نہیں رہی۔‘ دونوں نے مزید کہا کہ ’ہمارے بازو بھرے ہوئے ہیں اور ہمارے دل اس سے بھی زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ پہلے صرف ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے تھے، اور اب ہمارے پاس سب کچھ ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Raghav Chadha (@raghavchadha88) اداکارہ کی اس خوشی کی خبر پر مداحوں اور فلمی دنیا کے ساتھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مالا کنڈ: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت آپس کی لڑائیوں میں مصروف ہے، عوام کےمسائل کا کوئی سوچتا ہی نہیں۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو جاہل نہیں بننے دیں گے بلکہ علم کی شمع جلائیں گے، پاکستان کو اگر آگے بڑھانا ہے تو آئی ٹی تعلیم مفت کی جائے۔یہ بات انہوں نےمالا کنڈ میں بنو قابل پروگرام کے تحت تقریب سے خطاب میںکہی۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں پانچ سے 16 سال تک کے 50 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں، اس کا کون ذمہ دار ہے؟حافظ نعیم الرحمان کا کہناتھاکہ معیاری اور ایک جیسی تعلیم دی جائے، امیر کیلئے الگ غریب کیلئے الگ تعلیم نہیں چلے...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شعور اس ملک کی ترقی سے وابستہ ہے۔ ن لیگ کا نظریہ پاکستان میں اتحاد، محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہے، ہمارا مقصد ملک کو جدید معیشت کی طرف لے جانا ہے تاکہ غربت کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو خوشحالی میسر آئے۔ نارووال میں سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ آج پوری دنیا میں پاکستان کی معیشت کی بحالی کے چرچے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غلط پالیسیوں کے باعث پاکستان ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ پشاور سے کراچی تک کوئی ایک منصوبہ بتائیں جو عمران خان نے چار سال میں بنایا...
اسلام آباد — شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افراد کے خلاف جمعہ کو پولیس نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں آپریشن کیا۔ بری امام کے علاقے میں جب حکام نے گشت اور تلاشی کی تو مزاحمت کے باعث کارروائی میں ایس ایچ او سمیت تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران دو غیرقانونی افغان باشندوں اور دو سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک افغان شہری اور ایک سہولت کار موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ موقع سے فرار ہونے والے سہولت کار کی تلاش جاری ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ مقامی شہریوں نے اس واقعے پر ملا...
پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک بار پھر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے فنگر ٹپ پش اپس کے شعبے میں ناروے کے ایتھلیٹ سویری ڈائسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ سویری ڈائسن نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹپ پش اپس کیے تھے، جب کہ عرفان محسود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک منٹ میں 42 پش اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے کمسن مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں دنیا کے سب سے زیادہ 70 ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 100، 80،...
ایراج الٰہی نے کہا کہ اپنے قیام کے دوران میں نے عظیم ہندوستانی قوم اور اسکی حکومت کو اپنے جائز عالمی مقام کو حاصل کرنے کیلئے انتھک کوششوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ایران کے سابق سفیر ایراج الٰہی نے بھارت میں اپنے سفارتی مشن کے اختتام پر انہوں نے الوداعی نوٹ میں لکھا کہ بھارت اور ایران فطری شراکت دار ہیں۔ ایراج الٰہی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ان کے دور میں چابہار آپریشنل ہوا جو ایک اہم سنگ میل تھا۔ انہوں نے کہا "میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ ایران اور ہندوستان کی قدرتی صلاحیتیں، ثقافتی وابستگی اور مشترکہ اسٹریٹجک آزادی انہیں فطری شراکت دار بناتی ہے"۔ انہوں نے کہا...
جدہ سپر ڈوم میں جاری پرفیوم ایکسپو جدہ سیزن کے حصے کے طور پر اپنی شاندار نمائش اور خوشبوؤں کی دنیا میں جدت و ورثے کے امتزاج کے باعث زبردست عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ اس نمائش نے نہ صرف خوشبو کے شوقین افراد کو متوجہ کیا بلکہ پرفیوم انڈسٹری کے ماہرین کے لیے بھی ایک منفرد پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ 11 روزہ یہ تقریب 26 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں 90 سے زیادہ مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی برانڈز شریک ہیں۔ ایونٹ میں نئی پراڈکٹ لانچز، خصوصی رعایتی آفرز اور انٹرایکٹو تجربات شامل ہیں جن کے ذریعے پرفیوم سازی کے فن اور اس کے تاریخی ورثے کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی...
کراچی میں اردو ادب کی فضا اُس وقت خوشبو سے مہک اٹھی جب بزمِ رابطہ کے زیر اہتمام اردو کے معتبر اور محبوب شاعر سلیم کوثر کے اعزاز میں سال کی سب سے بڑی اور یادگار ادبی تقریب ’’اعترافِ کمالِ سلیم کوثر‘‘کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ تقریب میں اردو کے بڑے ناموں نے شرکت کی جن میں زہرہ نگاہ، ظفر اقبال، انور مسعود، سحر انصاری، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم، صابر ظفر اور خود سلیم کوثر شامل تھے۔ اس موقع پر سرحد پار سے بھی اردو کے ممتاز شعرا — منظر بھوپالی، طاہر فراز، فراست رضوی اور جاوید صبا — کراچی پہنچے اور اپنے دل کی گہرائیوں سے سلیم کوثر کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ پندرہ برس بعد سلیم کوثر کو...
کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے پھر گیدڑ بھبکی دی ہے کہ پاکستان کی ہر انچ زمین براہموس میزائل کی رینج میں ہے اور ’آپریشن سندور‘ محض ایک ٹریلر تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راجناتھ سنگھ نے لکھنؤ میں براہموس میزائل کے نئے یونٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ براہموس ہماری طاقت کی علامت ، بھارت اپنی سلامتی کے لیے ہر حد تک جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ میزائل صرف ایک ہتھیار نہیں بلکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک اعتماد اور تکنیکی خودکفالت کی علامت ہے۔
روس میں ایک خاتون نے نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش میں اپنی ہی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا لیا۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک روسی خاتون نے ایک غیر مجاز کاسمیٹک سرجری کرائی، جس میں ”آئرس امپلانٹ“ کے ذریعے آنکھوں کا رنگ مصنوعی طور پر نیلا کیا گیا۔ یہ طریقہ نہ صرف قانونی طور پر متنازع ہے بلکہ طبی طور پر بھی انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ خاتون کا خیال تھا کہ اگر وہ خود نیلی آنکھوں والی بن جائیں تو ان کے آئندہ بچے کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی۔ تاہم، ماہرین نے اس نظریے کو غیر سائنسی اور خطرناک قرار دیا ہے۔ اس سرجری کے دوران آنکھ کے قدرتی نظام میں بیرونی مواد داخل...
ممبئی (شوبز ڈیسک) —بالی ووڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر نے پہلی بار اپنے چھوٹے بھائی راجو کھیر سے تعلقات اور خاندان کے اندر موجود مسائل پر کھل کر بات کی ہے۔ یوٹیوب چینل “زندگی وِد رچا” پر خصوصی گفتگو کے دوران “کچھ کچھ ہوتا ہے” کے اداکار نے بتایا کہ وہ نہ صرف اپنے بھائی بلکہ اپنے خاندان کی مالی مدد بھی کرتے رہے ہیں۔ انوپم کھیر نے اپنے اور راجو کے درمیان بھائی چارے کے رشتے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اگر ہر بھائی یہ یاد رکھے کہ وہ بچپن میں ایک دوسرے کے ساتھ کیسے تھے، تو کسی بھی خاندان میں لڑائی نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا، “میں اپنی زندگی کو ایک فلم...
”بیئر بائسپس“ کے نام سے معروف یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ بادیہ کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ان کی نجی زندگی اور شادی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا طوفان کھڑا کر دیا ہے۔ ممبئی میں اداکار راوی دوبے اور سرگن مہتا کی دیوالی پارٹی کے دوران بنائے گئے اس مختصر ویڈیو کلپ میں رنویر کو ایک دلچسپ مکالمے میں سنا جا سکتا ہے۔ راوی دوبے ان سے پوچھتے ہیں ،’لیکن تمہاری بیوی کہاں ہے…؟‘ جس پر رنویر مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں ، ’وہ کچھ ہی دیر میں آ جائے گی۔‘ یہ سن کر سرگن مہتا ہنستے ہوئے پوچھتی ہیں، ’کتنی دیر لگے گی؟‘ یہ مختصر مگر دلچسپ مکالمہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل...
چین کے جے-16 لڑاکا طیارے نے دو غیر ملکی لڑاکا طیاروں پر نشانہ بنادھ کر ملک کے ائیر ڈیفنس آئیڈینٹیفکیشن زون سے باہر نکال دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پہلی مرتبہ رواں ماہ چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی ایک رپورٹ میں سامنے آیا، گزشتہ سال پیش آنے والے اس واقعے کے بعد سے ان غیر ملکی طیاروں کو اس علاقے میں دوبارہ نہیں دیکھا گیا۔ چینی تجزیہ کار اور پی ایل اے کے سابق کرنل یوے گانگ کے مطابق اس بات کا قوی امکان ہے کہ غیر ملکی طیارے امریکا کے جدید ترین ففتھ جنریشن ایف-22 لڑاکا طیارے تھے۔ یوے گانگ نے بتایا کہ جے-16 طیارہ اسٹیلتھ طیاروں کو اس لیے ’لاک آن‘...
شہدا میں 7 معصوم بچے، تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے واقعہ الزیتون میں پیش آیا، اسرائیلی طیارے نے کار کو نشانہ بنایا،عینی شاہدین اسرائیل نے ایک بار پھر امن معاہدے کو پامال کرتے ہوئے غزہ پر فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔ شہدا میں سات معصوم بچے اور تین خواتین شامل ہیں، جو اپنے گھر لوٹ رہے تھے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ المناک واقعہ غزہ شہر کے علاقے الزیتون میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی طیارے نے ایک کار کو نشانہ بنایا۔ حملے کے وقت گاڑی میں سوار تمام افراد موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ورلڈ ٹیچرز ڈے ایوارڈ ڈسٹری بیوشن تقریب ممتاز مرزا آڈیٹوریم، سندھ میوزیم حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی تھے۔ تقریب کا مقصد اُن اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا جنہوں نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں نمایاں کردار ادا کیا اور معاشرے کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنی خدمات پیش کیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ایک استاد محض علم نہیں دیتا بلکہ وہ طلبہ کی شخصیت سازی، کردار سازی اور ان کے مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔ استاد دراصل ایک لیڈر ہوتا ہے جو اپنی...
چین، گانسو — سوشل میڈیا پر ایک معمر چینی خاتون کی بہادری اور حاضر دماغی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اپنے پالتو کتے کی جان بچاتی دکھائی دیتی ہیں۔ واقعہ صوبہ گانسو کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ لفٹ میں داخل ہوئیں۔ جیسے ہی لفٹ کا دروازہ بند ہوا، کتے کا پٹہ باہر دروازے میں پھنس گیا، اور لفٹ کے چلتے ہی وہ ہوا میں معلق ہو گیا۔ منظر نہایت خطرناک تھا — ایک لمحے کی غفلت کتے کی جان لے سکتی تھی۔ لیکن خاتون نے گھبراہٹ کے بجائے فوری ردِعمل دیا۔ وہ فوراً کتے کے گلے سے پٹے کو کھولنے کی کوشش کرنے لگیں اور ایک منٹ...
اتراکھنڈ (بھارت) — ماں کا پیار کیا ہوتا ہے، یہ منظر دیکھ کر دنیا ایک لمحے کو رک سی گئی — ایک ضعیف ماں، اپنی نیم جان بیٹی کو کندھے پر اٹھائے ہسپتال کی جانب بھاگتی نظر آتی ہے، لیکن افسوس، وہ بیٹی کو بچا نہ سکی۔ ادھم سنگھ نگر سے تعلق رکھنے والی ہیرا کلی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں وہ اپنی بیٹی رجنی کو کندھے پر اٹھا کر اسپتال لے جاتی دکھائی دیتی ہیں۔ یہ مناظر دل کو چیر دینے والے ہیں، جہاں ایک ماں کی بے بسی، معاشرے کی بے حسی اور نظام کی خاموشی سب کچھ عیاں ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق، رجنی کی شادی تین سال قبل ونود...
سعودی عرب نے ایک بار پھر مسجد الحرام آنے والے اللہ کے مہمانوں کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے پہلی بار "زم زم من نسک" کے نام سے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے۔ اس ایپ کے ذریعے عازمینِ حج اور عام افراد اب چھوٹی بوتلوں (330 ملی لیٹر) میں آبِ زم زم گھر بیٹھے منگوا سکیں گے۔ یہ صرف سہولت نہیں بلکہ روحانی تحفہ ہے ایک مقدس امانت، جو اب محبت اور عقیدت کے ساتھ ہر دروازے تک پہنچائی جائے گی۔ وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے اس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ آبِ زم زم محض پانی نہیں، یہ شفا ہے، برکت ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ویمو (Waymo) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روبوٹیکسیاں متعارف کرانے والی یہ پہلی کمپنی عام صارفین کو 'ڈرائیورلیس رائیڈز‘ کی فراہمی کی اپنی سروس کو اب بین الاقوامی سطح پر توسیع دینا چاہتی ہے اور اس کا اگلا بزنس ٹارگٹ لندن ہے، جہاں یہ منصوبہ متوقع طور پر 2026ء میں عملی صورت اختیار کر لے گا۔ کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ویمو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں برطانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر چلانے کا تجرباتی مرحلہ اگلے چند...
افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی بائیو سے ’’لاہور قلندرز‘‘ کا حوالہ ہٹادیا ہے۔ افغان کھلاڑی نے اپنے اس اقدام کے بعد پاکستان کے خلاف ایک متعصبانہ پوسٹ بھی کی۔ یاد رہے یہ وہی فرنچائز ہے جس کے ساتھ راشد خان پاکستان سپر لیگ میں کھیلتے رہے ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ کشیدہ تعلقات نے کرکٹ کے میدان میں بھی اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ ہونے والی سہ ملکی سیریز سے رسمی طور پر انکار کردیا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کسی دوسری ٹیم کے ساتھ سیریز کا انعقاد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: روس میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت بحث کا موضوع بن گیا جب ایک خاتون نے نیلی آنکھوں والے بچے کی خواہش میں اپنی ہی آنکھوں کا رنگ تبدیل کروا لیا۔خاتون کا ماننا تھا کہ اگر وہ خود نیلی آنکھوں والی بن جائیں تو اُن کے آئندہ بچے کی آنکھیں بھی نیلی ہوں گی، تاہم ماہرین نے اس سوچ کو غیر سائنسی اور خطرناک قرار دیا ہے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے ایک غیر منظور شدہ کاسمیٹک سرجری کروائی، جس میں “آئرس امپلانٹ” کے ذریعے آنکھوں کے رنگ کو مصنوعی طور پر نیلا کیا گیا۔ یہ عمل نہ صرف قانونی طور پر متنازع ہے بلکہ طبی طور پر بھی نہایت خطرناک سمجھا جاتا ہے۔سرجری کے...
پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔ اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیانانٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over...
دنیا بھر میں اپنی انوکھی سوچ اور جدت طرازی کے لیےمانے جانے والے ایلون مسک نے ایک بار پھر سب کو حیران کر دیا ہے۔ اس بار انہوں نے ایک ایسی ”بیکری“ قائم کی ہے، جو دیکھنے میں تو فیکٹری لگتی ہے مگر اس کا کام بالکل مختلف ہے۔ یہاں نہ میدہ گوندھا جاتا ہے، نہ کیک سجائے جاتے ہیں اور نہ ہی پیسٹڑی کی کوئی ورائٹی دستیاب ہے بلکہ یہاں اسپیس ایکس کے اسٹارشپ خلائی جہازوں کے سیرامک ہیٹ شیلڈ ٹائلز تیار کی جاتی ہیں۔ یہ بیکری امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع اسپیس ایکس کا ایک جدید مینوفیکچرنگ مرکز ہے، جہاں ہر روز ہزاروں حفاظتی ٹائلز بنائی جاتی ہیں۔ ان ٹائلز کی ساخت منفرد ہے۔ یہ چھ...
عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری پرامن طریقے سے اپنے پیدائشی حق، حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کی پاداش میں بھارتی فورسز انہیں وحشیانہ جبر کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے لوگوں اور دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر پر جاری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں۔ بھارت نے 27 اکتوبر 1947ء کو تقسیم برصغیر کے فارمولے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سرینگر کے ہوائی اڈے پر فوج اتار کر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بین الریاستی آبی معاہدے مقدس ہیں، پانی صرف دریاؤں یا نہروں سے متعلق ہی نہیں ہے بلکہ یہ عوام کی عزت اور زندگی سے متعلق بھی ہے، کسی بھی قوم کو یہ اخلاقی یا قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے آبی تحفظ کو یرغمال بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے زیر اہتمام روم واٹر ڈائیلاگ کے دوران سندھ طاس معاہدہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ جمعہ کو یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق عالمی آبی فورم میں سندھ طاس معاہدے اور بھارت کے مذموم...
سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ ریاستی حیثیت کی بحالی کے بعد کشمیریوں کو درپیش تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر زور دیا ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا اپنا وعدہ پورا کریں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے سرینگر میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو امید تھی کہ ان کی حکومت کے پہلے سال میں ہی مودی حکومت ریاستی حیثیت...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل کی دیواروں نے ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے، اپنے دور حکومت میں ایک ہی وقت میں جلاد اور فرعون کا رول ادا کر رہے تھے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں، یوٹرن لینے اور بار بار موقف تبدیل کرنے پر ان کو شرم بھی نہیں آتی۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کی فائنل کال کو پاکستان ریجیکٹ کر چکا ہے تو اب...
عمران خان ایک خودپسند شخص ہےجو اپنی بے لگام سیاسی خواہشات کیلئے ملک اور عوام کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے:سلیمان شاہ راشدی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 26 نومبر کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین پر مبینہ تشدد پر عہدے سے استعفیٰ دینے والے سول سرونٹ سلیمان شاہ راشدی نے خاموشی توڑتے ہوئے عمران خان کیخلاف سخت بیان جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایکس پر جاری پیغام میں سلیمان شاہ راشدی کا کہناتھا کہ میں نے عمران خان کے لیے اپنی جان اور سیکیورٹی کو خطرے میں ڈالا، اپنی نسلوں پرانی وفاداری پیپلز پارٹی سے توڑ دی؛ اپنے کیریئر کو عروج کے مقام پر ختم کر کے عمران خان کے حامیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔لیکن آخرکار میں نے یہ سمجھ لیا کہ یہ سب کچھ صرف عمران خان کے اپنے ذاتی سیاسی مفادات اور اس کے...
ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دی آرمس نے اپنے مختصر لیکن چرچوں سے بھرپور رومانوی رشتے کا خاتمہ کر دیا ہے۔ دونوں اداکار تقریباً نو ماہ سے بھی کم عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹام کروز اور آنا ڈی آرماس کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوستی اور پیشہ ورانہ تعلق کو نئی راہ پر آگے بڑھائیں گے۔ برطانوی جریدے دی سن کے مطابق، دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ نو ماہ سے گہری قربت تھی، تاہم اب انہوں نے ایک دوسرے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دور حکومت میں جلاد اور فرعون کا رول ایک ہی وقت میں ادا کر رہے تھے،ماضی میں جس انتشاری جماعت کو موصوف دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے،اب اسی مذہبی جماعت کے لیے پارٹی کارکنوں کو احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی پالیسی ڈلیور کرنا نہیں، انتشار پھیلانا ہے ،خیبر پختونخوا بیڈ گورننس، کرپشن اور دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے وہاں دہشت گردی عروج پر ہے، لیکن یہاں امن کی بجائے انتشار پھیلانے کیلیے حکومتیں تبدیل کرنے کے علاوہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے)کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفا ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفا وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکرٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع ملا، جس پر وہ شکر گزار ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
اﷲ رب العزت نے انسان کو پیدا فرما کر اس میں خیر و شر کے جذبات بھی پیدا فرمائے، تاکہ اس بات کی آزمائش کی جائے کہ انسان اپنے کون سے جذبے کو استعمال میں لاتا ہے اور ان پر کتنا قابو پاتا ہے۔ ان جذبات میں ایک اہم جذبہ ’’غصہ‘‘ ہے۔ اہل علم فرماتے ہیں کہ انسان میں دو عادتیں مرکزی کردار ادا کرتی ہیں: پیٹ کی خواہشات اور غصے کے جذبات۔ قرآنِ کریم میں اﷲ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں، مفہوم: ’’وہ لوگ جو تنگی اور خوشی میں خرچ کرتے ہیں اور وہ جو غصے کو پی جانے والے ہیں اور لوگوں کو معاف کرنے والے ہیں اور اﷲ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔‘‘ مذکورہ آیت...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمے میں سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق طالب علموں کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی ناکام کوشش میں مہلک کریک ڈاو ¿ن کا حکم دینے کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے شیخ حسینہ نے بھارت سے واپسی کے عدالتی احکامات کی نفی کی ہے، چیف پراسیکوٹر تاج الاسلام نے عدالت کے باہر صحافیوں کو بتایا کہ ہم اس مقدمے میں سابقہ وزیراعظم کے لیے اعلیٰ ترین سزا کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک میں ایک قتل کے لیے ایک سزائے موت کا قانون ہے، 1 ہزار 400 افراد کے قتل کے لیے شیخ حسینہ کو 1...
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک ہتھنی سڑک کنارے پھنسے ہوئے اپنے بچے کو بچاتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ یہ مختصر، 17 سیکنڈ کی ویڈیو بھارتی فاریسٹ سروسز کے افسر پروین کسوّان نے شیئر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: موسیقی کی دلدادہ ہتھنی نے اپنے ردعمل سے سب کو حیران کردیا ویڈیو میں ایک ننھا ہاتھی سڑک کے کنارے پھنسا ہوا ہے اور اوپر چڑھنے کی کوشش کررہا ہوتا ہے۔ کچھ دیر بعد ماں ہاتھی اور ایک اور ہاتھی اس کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں اور اسے دھکیل کر سڑک پر چڑھا دیتے ہیں۔ پروین کسوّان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماں اور بچے کا یہ ساتھ ناقابلِ...
ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت...
سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ کے والد اور سابق کرکٹر و اداکار یوگراج سنگھ نے اپنی زندگی کے سب سے تکلیف دہ باب پر ایک بار پھر لب کشائی کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی سابقہ بیوی شبنم نے انہیں اور ان کے گھر کو ایک روحانی گرو (بابا) کے لیے چھوڑ دیا تھا، جس کے بعد ان کی زندگی ’تباہ‘ ہو گئی۔ یوگراج سنگھ، جو اپنی جارحانہ فطرت اور کھلے اندازِ گفتگو کے لیے جانے جاتے ہیں، نے ’ان ٹولڈ پنجاب‘ نامی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’میں گناہگار انسان ہوں، زندگی میں کئی غلطیاں کیں لیکن جس دن یووی (یووراج) اور اس کی ماں مجھے چھوڑ کر گئے، میری زندگی الٹ گئی۔ یہ...
اپنے ایک انٹرویو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ میں ایسی غیر مصدقہ رپورٹس کی مخالفت کرتا ہوں جو لبنان کے محاذ پر تناؤ میں اضافے یا جنگ کے شعلوں کو تیز کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آج لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں کوئی رکاوٹ نہیں، انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار لبنانی اخبار "الجمہوریہ" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نبیہ بیری نے کہا کہ ہمارے پاس الیکشن کے انعقاد کا ایک موثر قانون ہے اور اسی کے مطابق انتخابات ہوں گے۔ اس قانون کا مطلب ہے کہ لبنان میں ووٹ ڈالا جائے گا اور جو کوئی بھی ووٹ...
پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے...
بھارتی فلم انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ اور مشہور رقاصہ مدھومتی انتقال کرگئیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 87 سالہ اداکارہ مدھومتی، جن کا ہیلن جیسی اداکاراؤں سے موازنہ کیا جاتا تھا، نے اپنی دلکش اداکاری اور منفرد رقص کی وجہ سے سنیما میں ایک خاص مقام حاصل کیا تھا۔ 1938 میں مہاراشٹر میں پیدا ہونے والی مدھومتی نے 1957 میں ایک غیر ریلیز ماراٹھی فلم سے کیریئر کا آغاز کیا اور بھرتنٹیام، کتھک، منیپوری اور کتھکلی جیسے کلاسیکل ڈانس کی تربیت حاصل کی تھی۔ وہ ’آنکھیں‘، ’ٹاور ہاؤس‘، ’شکاری‘، ’مجھے جینے دو‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’چھوٹی بہو‘ جیسی فلموں میں اپنی جاندار پرفارمنسز کے لیے مشہور تھیں۔ مدھومتی کی موت پر بالی ووڈ کے فنکاروں نے گہرے...
ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زی اے) کے چیئرمین اللہ دِنو خواجہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ ذاتی اور پیشہ ورانہ وجوہات کی بنا پر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور ڈی پی ورلڈ کا دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ‘ اللہ دِنو خواجہ نے اپنا استعفیٰ وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور سیکریٹری وزارتِ صنعت و پیداوار کو تحریری طور پر ارسال کیا، جس میں انہوں نے عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ ذمہ داری نبھانے پر اظہارِ تشکر اپنے استعفے میں اللہ دِنو خواجہ نے کہا کہ انہیں اس عہدے پر خدمات انجام دینے اور پاکستان کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی ترقی میں حصہ ڈالنے کا موقع...
دورِ نایاب :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ منصوبے کے تحت حکومت نے اکتوبر کے اختتام تک صوبے بھر میں ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو آسان شرائط پر قرضہ جات فراہم کرنے کا ہدف مقرر کر لیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا ، جس میں پروگرام ڈائریکٹر ولید بیگ نے اب تک کی پیشرفت کے میں تفصیلی بارے بریفنگ دی،مجموعی طور پر95,600 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضوں کا اجراء کر دیا گیا۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر بریفنگ کے مطابق82,931زیرتعمیرگھروں میں سے 20,940 گھر مکمل کر لئے گئے،59,510خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے...
معیاری پروگرامنگ کے لیے اپنی جدوجہد اور بہترین کارکردگی کا عزم لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ ایک بار پھر اپنی نئی حکمتِ عملی کے ساتھ منفرد اور نیا مواد پیش کرنے جا رہا ہے, تاکہ ناظرین کے لیے تازگی اور انفرادیت کے حامل پروگرام پیش کیے جاسکیں۔ ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ طویل عرصے سے پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری میں اپنا ایک کلیدی اور نمایاں کردار ادا کر رہا ہے، جہاں اس نے مسلسل اور ایک کے بعد ایک منفرد اور حقیقی تصورات کو پیش کیا ہے۔ اپنے پروگراموں میں تنوع لانے کے لیے ’’ایکسپریس انٹرٹینمنٹ‘‘ نہ صرف تجربہ کار ڈراما ٹیم کے ساتھ کام کرتا ہے، بلکہ ابھرتے ہوئے نئے پروڈیوسرز کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کرتا ہے، جو جوش و...
اگر آپ بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسکرولنگ کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ ہر وقت سیاست یا متنازع موضوعات پر بات کرنے والے اکاؤنٹس دراصل کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، تو اب اس سوال کا جواب آپ کو ملنے والا ہے۔ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ یوزرنیم کب تبدیل کیا گیا۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر (Nikita Bier) کے مطابق، کمپنی اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروا رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ...
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ رونالڈو نے گزشتہ روز ہنگری کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کیے۔ تاہم ان کی ٹیم میچ میں فتح حاصل نہ کرسکی اور مقابلہ 2-2 گول سے برابر رہا۔ 40 سالہ رونالڈو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان کے گولز کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔ انہوں نے گوئٹے مالا کے سابق کھلاڑی کارلوس روئز کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے ورلڈکپ کوالیفائرز میں 39 گول کر رکھے تھے۔ ارجنٹینا کے اسٹار لیونل میسی 36 گول کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ???????????? Cristiano Ronaldo: The all-time top goalscorer in #FIFAWorldCup qualifying history!#WeAre26 pic.twitter.com/jyOXaGlU7C — FIFA World...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم...
پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج کی کارروائی میں چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈوی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سےآگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل تباہ کردیا گیا۔
بھارت کی ریاست بہار کے گاؤں کونچی میں ایک غیر معمولی اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں 74 سالہ ریٹائرڈ فوجی افسر موہن لال نے اپنی زندگی میں ہی اپنی آخری رسومات کا اہتمام کیا تاکہ یہ جان سکیں کہ ان کے انتقال پر کون لوگ ان سے سچی عقیدت اور محبت رکھتے ہیں۔ موہن لال، جو بھارتی فضائیہ میں بطور وارنٹ آفیسر خدمات انجام دے چکے ہیں، نے مکمل ہندو رسومات کے ساتھ اپنی ’ارتھی‘ نکلوائی۔ سفید کفن میں لپٹے ہوئے، انہوں نے اپنے رشتہ داروں سے درخواست کی کہ وہ انہیں شمشان گھاٹ تک لے جائیں۔ جنازے کے دوران روایتی نعرے ’رام نام ستیہ ہے‘ لگائے گئے، اور متعدد افراد اس جلوس میں شریک ہوئے۔...
آفتاب احمد خانزادہ رومی کہتے ہیں، ”اگر آپ کے دل میں روشنی ہوگی تو آپ اپنے گھر کا راستہ تلاش کر لیں گے”۔ چارلس بوکوسکی اپنی نظم میں لکھتے ہیں، ”کوئی بھی آپ کو نہیں بچا سکتا سوائے آپ کے۔ آپ کو بار بار تقریباً ناممکن حالات میں ڈالا جائے گا۔ کیا آپ ایسا بننا چاہتے ہیں؟ بے چہرہ، بے دماغ، بے دل وجود، کیا تم موت سے پہلے موت کا تجربہ کرنا چاہتے ہو؟ آپ کو کوئی نہیں بچا سکتا سوائے آپ کے اور آپ بچانے کے قابل ہیں۔ یہ ایک ایسی جنگ ہے جو آسانی سے نہیں جیتی جاتی لیکن اگر کوئی چیز جیتنے کے قابل ہے تو یہ ہے۔ اس کے بارے میں سوچو، اپنے آپ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرا تحریک لبیک یا اس جماعت کے نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پنجاب پولیس کی طرف سے مرید کے میں کی جانے والی درندگی صرف امریکا کی جی حضوری کے لیے کچھ مناسب نہیں۔ دنیا بھر میں امن معاہدے کے بعد بھی فری فلسطین اور اسرائیل اور امریکا کے منافقانہ رویہ پر لوگ اپنی حکومتوں کے خلاف آج بھی احتجاج کر رہے ہیں کیا ہو جاتا اگر ایک قافلہ امریکی ایمبیسی پہنچ جاتا آپ ایمبیسی کی سیکورٹی سخت کر دیتے اور وہاں انہیں احتجاج کے لیے بیٹھا دیتے، حکومتیں ان احتجاج اور دھرنوں کو اپنے حق میں استعمال کرتی رہتی ہیں، اگر ان میں دم ہو تو! وہ متعلقہ ممالک کے حکمرانوں کو ایسے احتجاج جلسے...
مضمون کا ایک اور حصہ یہ ہے کہ جب ہماری سیکورٹی فورس، جسے ہم ناقابل تسخیر سمجھتے تھے، حیران رہ گئی اور اسے تباہ کن دھچکا لگا تو شکوک و شبہات اپنے عروج پر پہنچ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ یدیعوت احرونوت صیہونی اخبار نے اپنے شمارے میں غزہ میں دو سالہ جنگ کے خاتمے کے موقع پر ایک مضمون شائع کیا ہے، جس میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اب سے جنگ کا غبار چھٹ جانے کے بعد 7 اکتوبر کی شکست کے جہتیں واضح ہو جائیں گی۔ عبرانی زبان کے میڈیا آؤٹ لیٹ نے لکھا ہے کہ اس دن کے دو سال بعد جس نے اسرائیلی تاریخ کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا، ایسا لگتا ہے کہ یادگار دن کی دھول، ابھی...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) دبئی ہاربر میں 12 سے 15 اکتوبر تک جاری ایکسپینڈ نارتھ اسٹار 2025 کا آغاز ہو گیا ہے، جو خطے کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جو عالمی اسٹارٹ اپس، سرمایہ کاروں اور جدید تخلیق کاروں کو آپس میں جوڑتا ہے۔ تقریبِ افتتاح کے موقع پر پاکستان پویلین کا افتتاح متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر عزت مآب فیصل نیاز ترمذی نے کیا۔ ان کے ہمراہ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام کے ایڈیشنل سیکریٹری و سی ای او اگنائٹ رفیق احمد بُریرو، قونصل جنرل دبئی حسین محمد، ٹریڈ کونسلر علی زیب خان، پریس کونسلر محمد صالح، جنرل منیجر اگنائٹ (پراجیکٹس) بلال عباسی اور وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد...
ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف-16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف-16 کے اندر اور باہر خوشی سے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا، مجھے ایف-16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔‘ شہزادے نے اپنے پیغام میں ڈنمارک کی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے عزت و احترام کا اظہار بھی کیا اور کہا، ’جلد ہی نئے ایف-35 طیارے سروس سنبھال لیں...
اسلام ٹائمز: شیعہ قائدین کی جانب سے ٹی ایل پی کے مارچ کی حمایت اور ظلم کیخلاف احتجاج یقیناً وحدت کے فروغ کی جانب شاندار قدم ہے، اسے سراہا جانا چاہیئے۔ ٹی ایل پی سمیت تمام دیگر مکاتب فکر کو بھی وحدت کے اس پیغام کو مثبت لیتے ہوئے مشترکہ طور پر حکمت عملی بنا کر تکفیریوں کا ملک سے صفایا کرنا ہوگا، تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔ ملک میں قیام امن کیلئے تکفیریوں کو مائنس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ تحریر: تصور حسین شہزاد پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے آپریشن کے بعد مریدکے میں تحریک لبیک کا احتجاج ختم ہوچکا ہے۔ قیادت گرفتار ہوچکی ہے، جبکہ اب تک کی اطلاعات...
غزہ امن منصوبہ، صدر ٹرمپ نے اپنا وعدہ نبھایا، ہم امن کے لیے ان کے کردار کی تعریف کرتے رہیں گے: شہبازشریف
شرم الشیخ، اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ جب میں شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپسی کے لیے طیارے میں سوار ہو رہا ہوں تو میں ان واقعات پر کچھ خیالات شیئر کرنا چاہتا ہوں جو ممکنہ طور پر ایک نیا باب ثابت ہو سکتے ہیں اور یہ کہ پاکستان اس میں اتنی گہری دلچسپی کیوں رکھتا ہے۔ مائیکروبلاگنگ سائٹ ایکس پر اپنے ایک ٹوئیٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کی سب سے اہم ترجیح غزہ پر مسلط کردہ نسل کش مہم کا فوری خاتمہ تھی، دوسرے برادر ممالک کے ساتھ مل کر اسی بات پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ کا شکریہ کہ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ...
مشہور و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر، جو اپنی ہر پوسٹ سے مداحوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں، اس بار ایک پراسرار پوسٹ کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔ ہانیہ کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کیں جن میں سے اکثر میں وہ ہمیشہ کی طرح شوخ انداز میں زندگی کا لطف اٹھاتی دکھائی دیں، تاہم دو تصاویر ایسی تھیں جنہوں نے سب کو حیران کر دیا۔ ان تصاویر کے ساتھ ہانیہ نے صرف ایک مبہم جملہ لکھا: "کس نے نظر لگائی پریتی کو؟" اور ساتھ ایک جملہ جوڑ دیا، "کیا براہ مہربانی اس قانون کو توڑ سکتے ہیں۔" اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا...