2025-09-18@21:04:11 GMT
تلاش کی گنتی: 627

«بھارت میچ»:

(نئی خبر)
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ہینڈ بال میں بھی رواں ماہ پاکستان اور بھارت مدمقابل آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ مالدیپ میں 18 ستمبر کو کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں ہوگا۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن نے اس چیمپئن شپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ ٹیم میں طاہرعلی، محمد عزیر آصف، حضرت حسین، عمران خان، مزمل حسین، شاہد بشیر، مدثر شہزاد، آصف علی،کاشف علی اور  احمد حسن بیگ شامل ہیں۔ اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر اور شعیب شفیق ہیڈ کوچ ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ بھارت کے خلاف 18 سمتبر کو کھیلے گی۔ دوسرا میچ سری لنکا، تیسرا میچ مالدیپ، چوتھا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ سیمی فائنل اکیس ستمبر...
    دبئی (نیوز ڈیسک)  ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے منتظمین نے شائقین کی کم دلچسپی کے باعث پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر عام ٹکٹ 475 درہم میں دستیاب تھا، تاہم اب اسے کم کر کے 350 درہم کر دیا گیا ہے۔ پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہو رہے ہیں اور میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ بھارت ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے خلاف ریکارڈ فتح حاصل کر چکا ہے، جبکہ پاکستان آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف کر رہا ہے۔...
    دبئی(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آج ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں عمان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ بھارت سے بڑے مقابلے سے قبل گرین شرٹس کو دبئی میں ’وارم اپ‘ کا موقع ملے گا۔ مشکل وقت سے گزرنے والے اوپنر صاحبزادہ فرحان کے لیے یہ اہم میچ ہے جہاں وہ اپنا جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم انتظامیہ روٹیشن پالیسی کے بجائے مکمل طاقت کے ساتھ میدان میں اترنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ اسپنرز کے کردار کو فیصلہ کن سمجھا جا رہا ہے۔ عمان پہلی بار ایشیائی شوپیس ایونٹ میں شریک ہے، مگر ٹیم کو اپنے نصف سے زائد سینئر کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں۔ فروری میں امریکہ کے ہاتھوں سیریز وائٹ واش...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے...
    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے انتہائی متوقع پاک بھارت میچ سے قبل ٹکٹوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ ایشیا کپ کے منتظمین کے مطابق 90 فیصد ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں، اور جنرل انکلوژر کے تقریباً تمام نشستیں شائقین بک کر چکے ہیں۔ جمعرات کی شام تک ٹکٹوں کی کم از کم قیمت 750 درہم تقریباً 57 ہزار پاکستانی روپے تھی، جبکہ پریمیئم ٹکٹ 3,500 درہم تقریباً 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پریمیئم نشستوں کی صرف محدود تعداد باقی رہ گئی ہے، ٹکٹس آن لائن اور دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب قائم خصوصی کاؤنٹرز سے فروخت کیے جا رہے ہیں، جہاں لمبی قطاریں دیکھی جا رہی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ ایک بڑا امتحان ہوتا ہے اور ٹیم اس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دبئی میں پری میچ کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ پاک بھارت ٹاکرا ایک نیا تجربہ ہوگا، میں نے اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے مقابلے دیکھے ہیں، بھارتی ٹیم پراعتماد ہے اور ہمیں بھی اس چیلنج کا مکمل ادراک ہے۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت سست روی کا شکار انہوں نے واضح کیا کہ تاحال پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، پچ دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم منتخب کی جائے گی۔ ان کا...
    میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب میں تاخیر کے باعث آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں تیسرا ویمنز ون ڈے میچ اب ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ میلبرن کا پہلا ڈے نائٹ انٹرنیشنل ہونا تھا لیکن پلاننگ میں رکاوٹوں اور جاری کام کے باعث شائقین کی رسائی متاثر ہوتی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے مقابلہ تسمانیہ منتقل کردیا۔ اس فیصلے سے ہوبارٹ کو سیریز میں لگاتار دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی۔ سیریز کے مصروف شیڈول کے باعث دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان صرف ایک دن...
    ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستانکے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت...
    بھارت کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 14 ستمبر کو شیڈول انڈیا پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) فوری طور پر سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے دوران واضح کیا کہ میچ جاری رہنا چاہیے‘۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ’قومی مفاد کے خلاف‘ ہے اور اس سے فوجی و عام شہریوں کی قربانیوں پر حرف آئے گا۔ وکیل نے کیس جمعہ کو سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، براہ کرم اس کی کل سماعت کریں۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری نے درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا...
    نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت میں شدت آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مخالفت کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں میچ پر پابندی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت سے ہی انکار کر دیا۔ بینچ نے مختصر ریمارکس دیے کہ یہ صرف ایک میچ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کی صورت میں...
    ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
    کابل(اسپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان انتقال کر جانے والے اپنے بڑے بھائی کی دعائے مغفرت میں شرکت کے لیے دبئی سے افغانستان پہنچ گئے۔ ننگرہار میں اپنے آبائی علاقے میں راشد خان نے مرحوم بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے ایصال ثواب کے لیے مقامی مسجد میں ہونے والی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو کابل میں بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔ راشد خان کے بھائی طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ کپتان نمازِ جنازہ میں شریک نہ ہو سکے تھے کیونکہ اس وقت وہ ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ راشد خان ہانگ...
    بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست (PIL) دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ درخواست 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے داخل کی گئی ہے جن کی قیادت ارویشی جین کررہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق حالیہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں...
    ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان سوریاکمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ واضح رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے چکا ہے۔
    مینز ٹی20 ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی قیادت سوریا کمار یادیو کر رہے ہیں جبکہ نائب کپتان شبمن گل ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں ہاردک پانڈیا، ارشدیپ سنگھ، ابھیشیک شرما، تلک ورما، شیوام دوبے، اکشر پٹیل، جیتیش شرما، جسپریت بمراہ، ورون چکرورتی، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا، رنکو سنگھ اور سنجو سیمسن شامل ہیں۔ یو اے ای کی ٹیم کی قیادت محمد وسیم کے سپرد ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں علیشان شرفو، آریانتھ شرما (وکٹ کیپر)، آصف خان، دھرو پرشار، ایتھن ڈیسوزا، حیدر علی، ہرشیت کوشک، جنید صدیقی، مطیع اللہ...
    کراچی: مینز ٹوئنٹی 20 ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کا سفر بدھ سے شروع ہوگا، بلو شرٹس کا ابتدائی ٹاکرا یو اے ای سے دبئی میں شیڈول ہے۔ مقامی وقت کے مطابق میچ ساڑھے 7 بجے شب کھیلا جائے گا، بھارت طویل وقفے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کر رہا ہے، بطور ٹی ٹوئنٹی عالمی چیمپیئن بھارت ایونٹ میں فیورٹ ہوگا۔ شبمن گل ٹی ٹوئنٹی میں بطور نائب کپتان واپسی کر رہے ہیں، حالیہ سیزن میں انہوں نے آئی پی ایل میں 650 رنز 155.87 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنا رکھے ہیں اور ایشین کپ میں بھی ان سے بہترین پرفارمنس کی توقع کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب، یو اے ای کے کوچ بھارتی نژاد...
    ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہونے کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو شیڈول معرکے کے ٹکٹ بدستور دستیاب ہیں۔ عام طور پر کسی بھی ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کے درمیان میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوجاتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ ٹکٹس کی تاحال دستیابی کی وجہ منتظمین کی جانب سے ’پیکج سسٹم‘ متعارف کرانے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹس میں شائقین صرف روایتی حریفوں کے میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے مگر اس بار منتظمین نے یہ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں پر کئی میچز کے ٹکٹ خریدنے کی شرط عائد کردی ہے جسے بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے۔ منتظمین کے اس اقدام کا مقصد دوسرے میچز کے ٹکٹ...
    کولمبو (اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے لیکن حیران کن طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے ہائی وولٹیج مقابلے کے ٹکٹ اب تک دستیاب ہیں۔ عام طور پر روایتی حریفوں کے میچ کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں ختم ہو جاتے ہیں، مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ شائقین کے مطابق اس کی بڑی وجہ منتظمین کی جانب سے نیا ’پیکج سسٹم‘ ہے۔ گزشتہ ٹورنامنٹس میں مداح صرف پاک بھارت میچ کا ٹکٹ خرید سکتے تھے، لیکن اس بار شرط رکھی گئی ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے خواہشمند کئی میچز کے ٹکٹ بنڈل کی صورت میں خریدیں۔ اس اقدام کو بنڈل پیکج کا نام دیا گیا ہے، جس کا...
    ایشین کرکٹ کی حکمرانی کیلئے میدان سج گیا،ایشیا کپ کا آغاز منگل کو یو اے ای میں ہو رہا ہے،ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان شامل ہیں، بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے، پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کے درمیان ابوظبی میں ہوگا،اگلے روز بھارت اور یو اے ای دبئی میں مقابل ہوں گے،پاکستان کا پہلا میچ 12ستمبر کو دبئی میں عمان سے ہونا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا 14تاریخ کو شیڈول ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلی گئی ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس کے ساتھ...
    بھارت میں منعقد ہونے والی یو پی ٹی 20 لیگ پر عائد ہونے والے میچ فکسنگ کے الزامات نے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایونٹ میں شامل ایک ٹیم کاشی ردراز کے ٹیم منیجر ارجن چوہان نے دعویٰ کیا کہ ان کو ایک بُکی نے اپنا مطالبہ ماننے پر ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی۔ الزامات کے مطابق ایک شخص (جس نے خود کو لکھنؤ میں بطور بُکی متعارف کرایا تھا) نے منیجر سے رابطہ کر کے ایک کھلاڑی کی خراب پرفارمنس کا مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق الزامات کی بنیاد پر لکھنؤ کے سشانت گالف سٹی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ درج کی...
    ایشیا کپ سے قبل بھارت کو میچ پریکٹس کا فقدان پریشان کرنے لگا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز منگل سے یو اے ای میں ہورہا ہے، دفاعی چیمپئن بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا چکا ہے۔ بھارتی ٹیم ریکارڈ آٹھ مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہے مگر اس بار میچ پریکٹس کا فقدان پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے، بھارت نے آخری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میچ فروری میں انگلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ اس کے بعد بھارتی کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں مصروف رہے مگر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں حصہ نہیں لیا۔ ایشیا کپ کیلیے منتخب 15 رکنی اسکواڈ میں سے صرف سنجو سیمسن، رنکو سنگھ، سوریاکمار یادیو، شیوام دوبے اور ہرشت رانا نے مختلف ملکی لیگز میں حصہ لیا...
    قومی کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں میچ کے بعد افغان کپتان راشد خان سے ملاقات کی۔ قومی ٹیم نے راشد خان سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ Pakistan team meets Rashid Khan to offer condolences on the passing of his brother.#PAKvAFG pic.twitter.com/zh95IrzbUu — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 30, 2025 افغان کرکٹر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کا انتقال چند روز قبل ہوا تھا۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل آئے تھے جس میں قومی ٹیم نے 39 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔
    افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان کے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شینواری کا انتقال ہوگیا ہے۔ اس افسوسناک خبر پر افغانستان اور پاکستان کے کرکٹ کھلاڑیوں نے انہیں اور ان کے خاندان کو تعزیت پیش کی۔ Pakistan team offers condolences and prayers on the death of Rashid Khan's elder brother. #PakistanCricket #RashidKhan pic.twitter.com/gxwvXyYdnG — Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) August 29, 2025 پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کے بعد راشد خان کے بھائی کے لیے خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 39 رنز سے شکست دی، جس میں سلمان علی آغا، محمد نواز اور فہیم اشرف کی عمدہ بلے بازی شامل تھی۔ راشد...
    دبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں شائقین کی دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ اہم نکات بھارتی بورڈ نے کشیدگی کے باوجود ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ سیاستدانوں اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ شائقین کی دلچسپی برقرار ہے، ٹکٹس کی فروخت ہفتے سے شروع ہونے کی توقع۔ دبئی میں 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں بکنے کی پیشگوئی۔ جعلی ٹکٹس کا مسئلہ اے سی سی اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس بک رہے ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں ٹکٹس کی قیمت 15.75 لاکھ بھارتی روپے تک جا...
    بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
    دبئی (اسپورٹس ڈیسک) امارات کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے خدشات کو مسترد کردیا ہے۔ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہوگا، جہاں پاکستان اور بھارت کا پہلا ٹاکرا 14 ستمبر اور ممکنہ دوسرا 21 ستمبر کو شیڈول ہے۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں روایتی حریفوں کا تیسرا معرکہ بھی ممکن ہے۔ امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہیں اور تماشائیوں کو معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں شریک تمام ٹیموں کے بورڈز نے اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر ہی شرکت کی تصدیق...
    امارات کرکٹ بورڈ نے بھارت کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کے خدشات رد کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ایشیا کپ نو سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم افغانستان اور یو اے ای کے ساتھ ٹرائنگولر سیریز میں حصہ لے گی۔ ایشیا کپ کے لیے امارات کرکٹ بورڈ نے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کا پہلا مقابلہ 14 ستمبر اور ممکنہ طور پر دوسرا 21 ستمبر کو ہوگا۔ فائنل میں رسائی کی صورت میں روایتی حریفوں کا تیسرا معرکہ بھی ہو سکتا ہے۔ ایشیا کپ کے حوالے سے امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ...
    ایشیاء کپ 2025 کے آفیشل براڈ کاسٹ پارٹنر سونی اسپورٹس نیٹورک پاکستان بمقابلہ بھارت میچ کا پروموشنل اشتہار جاری کرنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آگیا۔ جاری کیے گئے پرومو میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے لیجنڈ بلے باز وریندر سہواگ کو دکھایا گیا جس کا مقصد 14 ستمبر کو روایتی حریفوں کے درمیان شیڈول میچ کی سنسنی کو بڑھانا تھا۔ تاہم، پرومو پر بھارتی عوام نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شدید ردِعمل دیا ہے۔ بھارتی کرکٹ فینز اور ماہرین کی جانب سے ایشیاء کپ اور سونی اسپورٹس نیٹورک کے بائیکاٹ کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے پاک بھارت مقابلے کی...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 ستمبر کو ہونے والے بڑے ٹاکرے سے قبل کہا ہے کہ یہ مقابلہ ہمیشہ کی طرح سنسنی خیز ہوگا، مگر کامیابی اسی ٹیم کو ملے گی جو دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالے گی۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے بھارت کو فیورٹ قرار دینے کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ کرکٹ میں فیورٹ ہونے کے بجائے اصل امتحان دباؤ میں کارکردگی دکھانے کا ہے، اور پاکستانی ٹیم بڑے مقابلوں میں جیتنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے شائقین پر زور دیا کہ کھیل کو کھیل کی حد...
    پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کرکٹ کے ساتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں بھی مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق چھ ملکی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 17 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں شیڈول ہے۔ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے ایکسپریس نیوز سے بات کرتےہوئے بتایا کہ چیمئپئن شپ میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی کامن ویلتھ سینئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے۔ صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق 14 کھلاڑیوں میں سے آٹھ یا دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔اطہر اسماعیل امجد ٹیم...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق فاسٹ بولر اور کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ایشیا کپ کے روایتی حریفوں کے میچ میں فضا خاصی گرم ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں اور شائقین سے پرزور کہا کہ نظم و ضبط قائم رکھیں اور حد سے آگے نہ بڑھیں۔ وسیم اکرم نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے میچ کروڑوں شائقین دیکھتے ہیں اور یہ ہمیشہ دلچسپ ہوتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حب الوطنی کا مطلب کھیل کے دائرے سے باہر جذبات ظاہر کرنا نہیں، شائقین کو اپنی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے بھی میچ کا احترام کرنا چاہیے۔ سابق کپتان نے بھارت کو اس میچ کا فیورٹ قرار دیا اور کہا کہ...
    ایک جانب ایشیا کپ 2025 میں پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی دھمکی تو دوسری جانب بھارتی اسکواڈ کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بھارتی ’ڈبل گیم‘ کنفیوژن پھیلانے لگی۔ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے کیدار جادھیو نے بھی نفرت کی آگ کو مزید ہوا دینا شروع کردی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کو کسی بھی حال میں گرین شرٹس سے مقابلہ نہیں کرنا چاہیے، میرا دعویٰ ہے کہ یہ میچ نہیں ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ پر سابق بھارتی کرکٹرز اور سیاسی حلقوں کی جانب سے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کیلئے دباؤ مسلسل بڑھایا جارہا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی شوپیس ایونٹ کیلئے ٹیم میں شبمن گل کی سلیکشن پر غیریقینی کے بادل بدستور موجود ہیں۔ سلیکشن کمیٹی ابھیشیک...
    کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی  نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت  دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔ انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا...
    بھارتی شہر بینگالورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں شیڈول ویمنز ورلڈ کپ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اسٹیڈیم کے متبادل کے طور پر تھرووننتھاپونم کے گرین فیلڈز اسٹیڈیم کا نام زیرِ غور ہے۔ کرک انفو کے مطابق کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) نے اسٹیڈیم میں میچز کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس کی اجازت کے حوالے سے بی سی سی آئی کی جانب سے طے کی گئی 10 اگست کی ڈیڈ لائن مس کردی جس کے بعد اس وینیو پر ایونٹ کے میچز کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔ اس وقت بینگالورو میں 30 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایونٹ کا اوپنر، 3 اکتوبر کو انگلینڈ اور...
    کراچی: ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلوں کی یقین دہانی اماراتی بورڈ نے بھی کروا دی، ای سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا کہ میں ضمانت تو نہیں دیتا مگر دونوں ممالک کے آپس میں نہ کھیلنے کا خطرہ نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یواے ای میں کھیلا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلا میچ 14 ستمبر کو شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں سپر 4 راؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی جبکہ فائنل میں بھی دونوں کا ٹکراؤ ہو سکتا ہے۔ اگرچہ ایشیا کپ کا شیڈول جاری ہو چکا مگر حال ہی میں انگلینڈ میں ایک نجی ٹورنامنٹ ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں...
    راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو  بازیاب کرایا ہے جسے گردہ نکالنے کے لیے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چھ ملزمان جن میں سرجن ڈاکٹراور دیگر معاونین شامل ہیں، فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف اُس وقت ہوا جب پولیس گشت کے دوران شور کی آوازیں سن کر ایک مکان پر پہنچی۔ پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر انسانی جان کے تحفظ کے پیش نظر...
    فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے روات میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر پر چھاپہ مار کر اسٹریچر سے بندھے ہوئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔پولیس کو دیکھ کر 6 افراد دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا اور اُسے نشہ آور شے پلا کر بیہوش کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان اس کا گردہ نکالنا چاہتے تھے۔
    کراچی: ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20 سیریز میں فتح کے بعد پاکستان ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہوگئی۔  قومی کرکٹ ٹیم نے تین ایک روزہ میچز کیلئے ٹرینیڈاڈ میں ڈیرے ڈال دیے ہیں، بدھ کو برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں آپشنل ٹریننگ سیشن ہوگا، کپتان محمد رضوان اور بابراعظم آنے والے مقابلوں میں توجہ کا مرکز ہوں گے، مجموعی طور پر 50 اوورز کے میچز میں ویسٹ انڈیز کو برتری حاصل ہے۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو لاؤڈرہل امریکا میں کھیلی گئی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں 1-2 سے مات دی، اب ٹیم کی توجہ ون ڈے کرکٹ پر مرکوز ہے جس میں قیادت محمد رضوان سنبھالیں گے، سینئر بیٹر بابراعظم بھی ایکشن میں دکھائی دیں...
    کراچی: ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے جعلی ٹکٹ 11 ہزار درہم میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ آئندہ ماہ یو اے ای میں شیڈول ایشیائی ایونٹ کی ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان تو ابھی تک نہیں ہوا، مگر یو اے ای میں جعلی ٹکٹوں کی فروخت زور پکڑ گئی۔ ایک خلیجی اخبار کے مطابق گوگل پر تلاش کرنے پر متعدد مشتبہ ویب سائٹس سامنے آئیں، ان میں ایک نے وی آئی پی پاس 11 ہزار درہم میں فروخت کے لیے پیش کیا جبکہ عام ٹکٹ 1500 درہم سے زائد قیمت پر بیچے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا جس کے لیے شائقین بے چینی سے ٹکٹوں کا...
    لندن: بھارت نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔ اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میں انگلش ٹیم 374 رنز کے ہدف سے صرف 6 رنز کی دوری پر آؤٹ ہوگئی۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار تھیں۔ محمد سراج نے آخری روز تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے انگلینڈ کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا  جبکہ پراسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ کا مختصر احوال:  اوول میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا  فیصلہ کیا تھا۔ بھارت کی پہلی اننگز 224 رنز پر سمٹ گئی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 247 رنز بنا...
    بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں شکست دیدی، سیریز 2-2سے برابر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز)بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں 6رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2سے برابر کردی، جو روٹ اور ہیری بروک کی سنچریاں رائیگاں چلی گئیں، آخری روز انگلینڈ کو جیت کیلئے صرف 35رنز اور بھارت کو 4وکٹیں درکار تھیں۔اوول کرکٹ گراونڈ لندن میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت نے پہلی اننگز میں 224رنز بنائے جبکہ انگلش ٹیم پہلی اننگز میں 247رنز پر آوٹ ہوگئی۔بھارت نے دوسری اننگز میں نسبتا بہتر کھیل پیش کیا...
    لندن: بھارت اور انگلینڈ کے درمیان اوول میں جاری پانچواں اور آخری ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ اور بھارت دونوں ہی جیت کی دوڑ میں موجود ہیں جس کے باعث سیریز 2-2 سے برابر ہونے یا 3-1 پر ختم ہونے کے امکانات برقرار ہیں۔ پانچویں اور آخری دن انگلینڈ کو جیت کیلئے 35 رنز جبکہ بھارت کو چار وکٹیں درکار ہیں۔ میچ کے پانچویں روز بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے اور اب شائقین کی نظریں اس تاریخی سیریز کے آخری دن کے موسم پر جمی ہوئی ہیں۔ آخری دن موسم کے حوالے سے کچھ غیر یقینی ضرور ہے لیکن اس کے باوجود امید ہے کہ میچ کا نتیجہ نکل آئے گا۔ لندن کے موسم کی پیشگوئی کے مطابق پیر...
    پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد )امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57...
    لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
    انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے میچز کے ساتھ ساتھ بھارت کی ہٹ دھرمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے، بھارت نے پاکستان کے خلاف راؤنڈ میچ کے بعد سیمی فائنل مقابلہ کھیلنے سے انکار کیا، شاہینوں کو واک اوور ملنے کے بعد فائنل میں رسائی بھی مل گئی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ انڈین لیجنڈز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف لیجنڈز لیگ کا سیمی فائنل مقابلے بھی دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، بھارتی ٹیم کی دستبرداری پر پاکستان چیمپئنز کو واک اوور مل گیا جس سے پاکستان ٹیم نے فائنل میں جگہ بنا لی  ۔ پاکستان چیمپئنز کے کوچ ارشد خان نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، انہوں...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے سیمی فائنل میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے لیکن بھارتی میڈیا اور اسپانسرز ایسا نہیں چاہتے اس لیے اہم میچ سے قبل اسپانسر پیچھے ہٹ گئے۔ ہندوستانی اسپانسر ’ایز مائی ٹرپ‘ کے سربراہ نشانت پٹی سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈین ٹیم کو ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں شاندار کارکردگی پر دل سے مبارکباد دیتے ہیں، آپ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف  سیمی فائنل صرف ایک...
    لندن:ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ فتح بھارت کے بہتر...
    لندن: ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا طے پا گیا۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں بھارتی لیجنڈز نے گرین شرٹس کے خلاف کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔ اب بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے، جہاں 31 جولائی کو اُس کا سامنا گروپ اسٹیج کی ٹاپ ٹیم پاکستان چیمپئنز سے ہوگا۔ منگل کو کھیلے گئے اہم مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 145 رنز کا ہدف دیا جو بھارتی ٹیم نے صرف 13.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔  یہ فتح بھارت...
    ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے پہلے مرحلے میں پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کرنے والی بھارتی لیجنڈز ٹیم اب سیمی فائنل میں ایک بار پھر گرین شرٹس کا سامنا کرے گی، کیونکہ دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس طرح روایتی حریفوں کے درمیان ایک سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج مقابلہ متوقع ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس پر مختلف سوالات اٹھاتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ میچ ہو گا بھی یا نہیں، اور اگر انڈیا اس میچ کا بائیکاٹ کر دیتا ہے تو کیا ہو گا۔ ایک بھارتی صارف نے لکھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر بھارت ایک بار پھر بائیکاٹ کرتا ہے تو پاکستان خود بخود فائنل میں...
    کراچی: ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔  ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک تقریب کے دوران ایسا طنز کیا کہ پورا ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا۔ آفریدی نے مزاحیہ انداز میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’ہم بوڑھے ہوکر بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئے، اب پتہ نہیں انڈیا کس منہ سے کھیلے گا، لیکن ہمارے ساتھ ہی کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی اپنے اس بیان میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کی بات کر رہے تھے۔ ان کے اس بیان نے تقریب کا ماحول خوشگوار بنا دیا، اور شائقین کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ اگرچہ یہ جملہ طنزاً کہا گیا، لیکن اس میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ مقابلوں کی...
    کراچی:ماہرین نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کیا تو پوائنٹس گرین شرٹس کو مل جائیں گے۔ ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ پر بھارت میں شورشرابا جاری ہے، بھارت نے اپنی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد ایشیا کپ میں شرکت اور پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد ایشیائی شوپیس ایونٹ کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا گیا۔ ایونٹ یواے ای میں 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، اس میں 8 ٹیمیں شریک ہوں گی، گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کا کم سے کم 2 اور زیادہ سے زیادہ 3 مرتبہ سامنا ہوسکتا ہے۔ بھارت میں کچھ حلقے بدستور...
    پاکستان نے ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ جہاں بھارت سے ٹاکرا ہوگا۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے فیصلے کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کا فیصلہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا پاکستان چیمپیئنز ٹیم نے اپنی فتوحات کا تسلسل برقرار رکھا ہوا ہے، آج ہونے والے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر چوتھی کامیابی اپنے نام کی۔ لیسٹر میں کھیلے گئے اس اہم مقابلے میں قومی ٹیم نے آسٹریلیا چیمپئئنز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میچ کے ہیرو سابق اسپنر سعید اجمل ثابت ہوئے،...
    بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر جاری بحث کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے خطاب کےدوران حکومت سے سوالات کرتے ہوئےکہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں تو پھر ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے؟ آپ کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟ انہوں نےکہا بھارت کی پاکستان...
    آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اور رکنِ پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ ان کا ضمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ لوک سبھا میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر جاری بحث کے دوران اسدالدین اویسی نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوال کیا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف متعدد سخت پالیسیاں اپنا رکھی ہیں، تو دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کی اجازت کیسے دی جا سکتی ہے؟ یہ بھی پڑھیں: ’نہ کھیلیں گے نہ ایونٹ ہونے دیں گے‘، ایشیا کپ ختم کرانے کے لیے بھارتی میڈیا کی چیخ و پکار انہوں نے کہاکہ آپ کس منہ سے پاکستان کے ساتھ...
    کراچی: ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ بھارتی ایوانوں سے لے کر میڈیا تک ہر جانب مودی سرکار سے ٹورنامنٹ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کی بزدلی اور بے شرمی ہے۔ بھارتی میڈیا نے بی سی سی آئی پر قومی جذبات پر کاروباری مفادات کو ترجیح دینے کا الزام لگایا اور سوال کیا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے خلاف میچ پر غور کیوں کیا گیا؟۔ بھارتی میڈیا نے مؤقف اپنایا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نہیں کھیلنا چاہیے اور...
    سابق بھارتی اسپنر روی چندرن  ایشون نے پاک بھارت میچز پر خود سے منسوب خبر کو جعلی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر سابق بھارتی اسپنر کا ایک بیان گردش کررہا ہے جس میں مبینہ طور پر وہ کہہ رہے ہیں کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مالی دلچسپی کے فقدان کی وجہ سے منسوخ کیا گیا۔ ایشیا کپ میں چونکہ بہت زیادہ کمائی ہوگی اس لیے پاکستان اور بھارت اس ٹورنامنٹ میں ایک دوسرے کے ساتھ کھیلیں گے، رقم کی مالیت سے ہی آپ کی حب الوطنی کے لیول کا تعین ہوگا۔ ایشون نے خود سے منسوب اس بیان کو جعلی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اس جعلی...
      بھارت اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں تماشائی کا پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننا جرم بن گیا گراؤنڈ سے نکال دیا گیا۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا۔ میچ کا آخری روز کھیل کی اسپرٹ کے لیے بدترین دن ثابت ہوا جب ایک تماشائی کو محض پاکستانی ٹیم کی ہم رنگ شرٹ پہننے پر زبردستی گراؤنڈ سے باہر نکال دیا گیا۔ فاروق نذر نامی پاکستانی کرکٹ شائق ٹیسٹ میچ دیکھنے گراؤنڈ پہنچا تھا اور ٹیسٹ میچ سے محظوظ ہو رہا تھا۔ اتنے میں گراؤنڈ کا عملہ ان کے پاس آیا اور پاکستانی جرسی اتارنے یا اس شرٹ کو کسی کپڑے سے ڈھانپنے کا کہا۔ پاکستانی تماشائی نے عملے سے اس...
    بھارت ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 14 ستمبر کو ہوگا، دونوں روایتی حریف ایک ہی گروپ میں شامل ہیں، دونوں کا سپر 4 میں بھی ایک دوسرے سے مقابلہ ہوگا اور اگر کوالیفائی کیا تو پھر پاکستان اور بھارت تیسری مرتبہ فائنل میں بھی ایک دوسرے کے مدمقابل آسکتے ہیں۔ حال ہی میں ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس ہوا جس میں ایشیا کپ کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی گئی، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پہلے میٹنگ کے بنگلا دیش میں انعقاد پر اعتراض کیا گیا اور پھر آن لائن شرکت سے بھی انکار کے ساتھ ایشیا کپ کے بائیکاٹ...
    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے اختتام پر پیش آئے ’ہینڈ شیک تنازع‘ پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ’10 رنز سے کچھ نہیں بدلتا‘۔ اس تنازع کی ابتدا اس وقت ہوئی جب بین اسٹوکس نے میچ کے آخری دن کھیل کو ڈرا قرار دینے کی پیشکش کی، حالانکہ اس وقت بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجا اور واشنگٹن سندر اپنی سنچریوں کے قریب تھے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے یہ پیشکش مسترد کرتے ہوئے کھیل جاری رکھا۔ یہ بھی پڑھیں:’کھیل جاری رہنا چاہیے‘، گنگولی کا پاک بھارت ایشیا کپ ٹاکرے پر تبصرہ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں اسٹوکس نے کہا کہ جدیجا اور سندر نے شاندار اننگز کھیلی۔ ہماری ٹیم نے میچ کو جیتنے کی...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد بھارت میں پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ زور پکڑ گیا ہے، تاہم رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایونٹ یا میچ سے دستبرداری کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت جو ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پاکستان کے خلاف شیڈول کے مطابق میدان میں اترے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ڈھاکا میں ہونے والے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی بورڈ نے گرین سگنل دے دیا تھا، جس کے بعد اب ایشیا کپ یا پاک بھارت میچ سے الگ ہونے...
    انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کی حالت زار پر ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔ رواں دورے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد مہمان ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرے میچ میں فتح حاصل کی تھی، تیسرے ٹیسٹ کے آخر میں رویندرا جڈیجا کی بھرپور مزاحمت کے باوجود بھارتی ٹیم کو شکست ہوگئی۔ چوتھے میچ میں بولنگ انتہائی مایوس کن رہی، شائقین ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کو اس ناقص کارکردگی کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے گمبھیر سے کہا کہ اس سے پہلے انھیں کمر پر لات مارکر بھگا دیا جائے وہ خود سامنے آئیں اور ایسی پرفارمنس پر مستعفی ہوں۔
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔ تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس میچ پر شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ تعلقات ختم کیے جائیں، خاص طور پر اُس وقت جب اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے کے مجرم...
    پی سی بی کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ایشیا کپ پر خدشات کے بادل چھٹ گئے، ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی تصدیق کر رہا ہوں جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا، جس میں کرکٹ کے دلچسپ مقابلوں کے...
    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، پاکستان، بھارت ، یو اے اور عمان کو گروپ اے میں شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان کو گروپ اے میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بنگلا دیش، سری لنکا، افغانستان اور ہانگ کانگ کو گروپ بی میں شامل کیا گیا ہے۔ایشیاکپ میں پہلا میچ 9 ستمبرکوافغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلاجائیگا۔12 ستمبر کو پاکستان عمان کے خلاف میچ کھیلے گا جبکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔...
    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، جس کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائےگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپورٹس ایشیا کپ 2025 پاک بھارت میچ کرکٹ
    تصویر بشکریہ کرک انفو آسٹریلوی بیٹر ٹِم ڈیوڈ کی دھواں دھار بیٹنگ کے باعث آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے دوران گزشتہ روز کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز ترین نصف سنچری اور تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا۔آسٹریلیا نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 214 رنز کا ہدف 23 گیندیں پہلے حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 214 رنز بنائے تھے۔ شائے ہوپ نے 57 گیندوں پر 102 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب کے دوران میچ میں ٹِم ڈیوڈ نے 16 گیندوں پر نصف سنچری بنائی، اس سے قبل مارکس اسٹوئنس کا 17 گیندوں...
    بھارت کے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گِل نے فاسٹ بولر آکاش دیپ کی گروئن انجری کے سبب اولڈ ٹریفرڈ میں شیڈول چوتھے ٹیسٹ میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہ ہونے کی تصدیق کر دی۔ انگلینڈ میں پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے موجود بھارتی ٹیم کو شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔ فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ مانچسٹر ٹیسٹ سے جبکہ نتیش کمار ریڈی پوری سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ بدھ سے شروع ہونے والے چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم منیجمنٹ کو تیسرے پیسر کے لیے پرسد کرشنا اور انشول کمبوج میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پیسر انشول کمبوج کو ڈیبیو کرائے جانے کے قوی امکان ہے۔ تاہم، شاردل ٹھاکر کو بھی پلیئنگ الیون کا...
    کراچی:لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن انگلش اسپنر شعیب بشیر انگلی پر چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان چھوڑ گئے۔ بھارت کی پہلی اننگز میں 78ویں اوور کے دوران رویندرا جدیجا کے زوردار شاٹ پر گیند سیدھی شعیب کی جانب آئی، انھوں نے کیچ تھامنا چاہا لیکن گیند چھوٹی انگلی پر لگ گئی۔ گیند انگلی پر لگنے کے بعد وہ واضح تکلیف میں نظر آئے جس پر انھیں فوری طور پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ شعیب بشیر کی جگہ جو روٹ نے اوور مکمل کیا اور واحد انگلش اسپنر کے طور پر بولنگ کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔ Post Views: 4
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران لارڈز کے گراؤنڈ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گراؤنڈ میں داخلے ہونے والے تماشائیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ اسٹینڈز میں خفیہ سیکورٹی گارڈز بھی تعنیات ہیں۔بھارت اور انگلینڈ کا حالیہ مقابلہ سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کے سبب شائقین کی جانب سے خطرہ موجود ہے۔ تقریباً 2سال قبل اس وینیو پر ایشز میچ کا مقابلہ ہوا تھا۔ایشز کے دوران ایم سی سی ممبران نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو برا بھلا کہا تھا جس کے سبب اس مرتبہ حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ...
    لاہور: شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سگے بھائیوں پر مشتمل تین رکنی شاپ رابر و موٹر سائیکل اسنیچر گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں معصوم دکانداروں کی دکانوں میں گھس کر واردات کرتے اور واردات سے قبل موٹر سائیکل چھینتے پھر شاپ رابری کرتے۔ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 2 موبائل، 50 ہزار نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں کاشف، حسیب اور ساتھی نوید شامل ہیں۔ ملزمان منظم گروہ کی شکل میں وارداتیں کر رہے تھے جس پر مقدمات درج کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے متحرک اسٹریٹ کریمنلز کی گرفتاری پر ایس ایچ او شفیق آباد...
    لندن: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ومبلڈن ٹینس اور پاک بھارت کرکٹ میچ کے درمیان دلچسپ موازنہ کردیا۔ سابق بھارتی کپتان نے پیر کو ومبلڈن میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینورکے درمیان ہونے والا مینز راؤنڈ آف 16 کا میچ دیکھا۔  اس موقع پر ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سینٹر کورٹ کا ماحول اور ہر پوائنٹ پر پڑنے والا دباؤ بعض اوقات بڑے کرکٹ میچز سے بھی زیادہ شدید محسوس ہوتا ہے۔ اسٹار اسپورٹس سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیمز میں دباؤ ہوتا ہے لیکن وہ اتنا خوفناک محسوس نہیں ہوتا۔ جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں تو شور، نعرے یا تنقید براہ راست سنائی نہیں دیتی۔ اصل دباؤ صرف فیلڈنگ کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے بعد انگلینڈ کے پیس اٹیک میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔انگلینڈ اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ جمعرات سے لارڈز میں شروع ہوگا۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان انگلینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے انگلش ٹیم کو شکست دو چار کیا۔سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی جانب سے اہم فاسٹ بولرز کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے اسکواڈ میں گس ایٹکنس کو شامل کیا گیا ہے۔فاسٹ بولر گس ایٹکنس ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر تھے۔ایٹکنسن نے اسکواڈ میں جوفرا آرچر، سیم کک اور جیمی اورٹن کو جوائن کر لیا...
    بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست پرایجبیسٹن کی پچ کو برِ صغیر کی پچ کہنے پر انگلش ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کو اپنے ہی لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 336  رنز کے بڑے مارجن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔  ایجبیسٹن میں تاریخی شکست کے بعد انگلش کپتان بین اسٹوکس کے شکست کی انوکھی وجہ بتانے پر انگلش شائقینِ کرکٹ نے ان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میچ میں وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ٹیم کے لیے رنز اسکور کرنا مشکل ہورہا تھا کیونکہ پچ بالکل بھارت جیسی ہوگئی تھی جس سے مخالف ٹیم کو...
    ایجبسٹن(سپورٹس ڈیسک)ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی...
    BIRMINGHAM: بھارت نے کپتان شبمن گل کی شان دار بیٹنگ اور بولرز نے بہترین کارکردگی کے باعث انگلینڈ کو سیریز کے دوسرے میچ میں باآسانی 336 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 608 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم صرف 271 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ نے دوسری اننگز میں ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں آخری روز بیٹنگ شروع کی تو ان کا اسکور 3 وکٹوں پر 72 رنز تھا، موسم بھی میزبان انگلینڈ کو شکست سے بچانے کے لیے مہربان ہوا لیکن بیٹنگ ناکام ہوئی۔ میچ کے پانچویں اور...
    بھارت نے ایجبسٹن میں انگلینڈ کو 336 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ بھارتی فاسٹ باؤلر آکاش دیپ نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 99 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے 608 رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں 5ویں دن 271 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟ بھارت کے نوجوان کپتان 25 سالہ شبمن گل نے پہلی اننگز میں 269 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ دوسری اننگز میں صرف 162 گیندوں پر 161 رنز بنائے۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 427...
    لاہور: پاکستانی میچز کے حوالے سے بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بدستور حکومت کی جانب سے تحریری کلیئرنس درکار ہے۔ صدر دلیپ ٹرکی کے مطابق ایشیا کپ اور جونیئر ورلڈ کپ کے حوالے سے جیسے ہی حتمی منظوری ملی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔ دوسری جانب، ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم کو بھارت کی جانب سے باضابطہ کلیئرنس مل گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ہاکی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستان کی شرکت اب یقینی ہوگئی ہے۔ بھارتی وزارت کھیل کے ذرائع نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کو بین...
    ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )اے ایف سی ویمنز ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔انڈونیشیا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرغزستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول مریم محمود نے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول بھی مریم محمود نے 26 ویں منٹ میں پینلٹی کک سے کیا۔ اس اہم مقابلے میں پاکستان کی کھلاڑیوں نے بہترین ٹیم ورک اور جذبے کے ساتھ کھیل پیش کیا جس کی بدولت قومی ٹیم کو کوالیفائنگ رانڈ میں قیمتی کامیابی...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلے ماہ ہونے والا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، اس ضمن میں امکان ہے کہ بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو دورہ ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ دورہ 17 سے 31 اگست کے دوران شیڈول تھا، جس میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 بین الاقوامی میچز کھیلے جانے تھے، تاہم اس حوالے سے تاحال نہ تو بھارتی کرکٹ بورڈ اور نہ ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کسی قسم کی باضابطہ تصدیق یا اعلان کیا ہے۔ India’s tour of Bangladesh postponed indefinitely: reports...
    ایجبسٹن میں جاری بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن دونوں ٹیموں نے سیاہ پٹیاں (بلیک آرم بینڈز) پہن کر سابق انگلش بیٹر وین لارکنز کی یاد میں خراج عقیدت پیش کیا۔ میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور تماشائیوں نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور مرحوم کرکٹر کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سابق انگلش اوپنر وین لارکنز 28 جون 2025 کو 71 برس کی عمر میں مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے 1979 سے 1991 کے دوران انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ اور 25 ون ڈے میچز کھیلے۔ لارکنز 1979 کے ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ ٹیم کا حصہ تھے جہاں انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیروز پور: بھارت میں جعلی دستاویزات کے ذریعے زمینوں پر قبضے کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں لیکن پنجاب کے شہر فیروز پور سے ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے جس نے سب کو چونکا دیا ہے۔ یہاں ایک ماں بیٹے کی جوڑی نے مبینہ طور پر ہندوستانی فضائیہ کے رن وے کی زمین بیچ دی۔ پولیس نے 28 سال بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔یہ زمین فیروز پور کے گاو ¿ں پھتو والا میں ہے۔ برطانوی حکومت میں ایڈوانس لینڈنگ گراو ¿نڈ (ALG) دوسری جنگ عظیم کے دوران 1945 میں تیار کیا گیا تھا، یہ زمین پھر جنگی ضروریات کے لیے خریدی گئی، اس کے بعد یہ ہندوستانی فضائیہ کے تحت آ گئی...
    ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2025 دبئی میں منعقد کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر میں شیڈول ایونٹ (جو ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا) کی میزبانی تو بھارت کے پاس رہے گی لیکن ایونٹ کا انعقاد دبئی میں ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے حوالے سے تیاری جاری ہے اور تفصیلات سے جلد آگاہ کیا جائے گا۔ ایونٹ (جس کا انعقاد بھارت میں شیڈول تھا) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے دبئی منتقل کیا گیا ہے۔ نیوٹرل وینیو پر ایونٹ منعقد کرانے کا مقصد پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج ٹاکرہ بغیر کسی مشکل کے کرانا ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 2023 میں پاکستان کی میزبانی میں...
    ممبئی(سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان سے میچ میں محمد رضوان کی وکٹ فیصلہ کن موڑ تھا۔ نیویارک میں منعقدہ مقابلے میں ہماری ٹیم کے لیے رضوان کی وکٹ بہت بڑی کامیابی تھی، خاص طور پر جب رضوان وکٹ پر سیٹ ہو چکے تھے۔ روہت شرما نے کہا کہ رضوان ایک معیاری بیٹر ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کو کئی میچز جتوائے ہیں، رضوان کی وکٹ ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ یاد رہے کہ مذکورہ میچ میں 80 کے مجموعی اسکور پر 15 ویں اوور کی پہلی گیند پر جسپریت بمراہ نے رضوان کو 31 رنز پر ٹھکانے لگایا تھا۔ اس میچ میں پاکستان ٹیم بھارت کے 120 رنز کے تعاقب...
    فیروز پور(اوصاف نیوز)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی...