2025-05-26@01:51:23 GMT
تلاش کی گنتی: 118
«بھارتی اسپانسرڈ خوارج»:
(نئی خبر)
بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق کی عوامی مجلس عمل اور مسرور عباص انصاری کی اتحاد المسلمین پر پابندی لگا دی
ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت نے میر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم عوامی ایکشن کمیٹی اور مسرور عباس انصاری کی سربراہی میں جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت پانچ سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے دو الگ الگ نوٹیفکیشنز میں ان تنظیموں پر ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا جس سے بھارت کی خودمختاری، سالمیت...
وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے اپنی پہلی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ڈی جی خان میں منعقدہ پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خون پسینہ بہا کر ملک کو عظیم بنائیں گے، دعا کریں قرضے ختم ہو جائیں اگر ترقی میں ہم نے بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔ وزیر اعظم نے مہنگائی 40 سے 2.4 فی صد پر آنے کا دعویٰ بھی کیا اور واضح کر دیا کہ دہشت گردی اور احتجاجی سیاست کے خاتمے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ عوام دعا کریں کہ ملک ترقی کرے اور صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے گا تو ملک ترقی کرسکے گا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ قرضوں کے ساتھ...
ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے کہا کہ ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ستائیس فروری 2019ء کو ملکی فضائی حدود کا بھرپور انداز میں دفاع کیا، پاکستان کے جانبار پائلٹس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ستائیس فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس سے متعلق ایم کیو ایم نے قرارداد جمع کروا دی۔ پاک فضائیہ کے جانثار پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ ونگ کمانڈر نعمان علی اور اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی کے نام سے شاہراہ مختص کی جائے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کراچی کی دو شاہراہیں ان دو بہادر سپوتوں کے نام کی جائیں۔...
ستائیس فروری کو بھارتی طیارے گرانے والے پائلٹس سے متعلق ایم کیو ایم نے قرارداد جمع کروادی۔ پاک فضایئہ کے جانثار پائلٹس کو خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ ونگ کمانڈر نعمان علی اور اسکوارڈن لیڈر حسن صدیقی کے نام سے شاہراہ مختص کی جائے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ کراچی کی دو شاہراہیں ان دو بہادر سپوتوں کے نام کی جائیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی عامر صدیقی نے کہا کہ ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے ستائیس فروری 2019 کو ملکی فضائی حدود کا بھرپور انداز میں دفاع کیا ،پاکستان کے جانبار پائلٹس نے دو بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔
کراچی: بھارتی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی اسٹار بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد انھیں ہاتھ کے اشارے سے بائے بائے کیا۔ پانڈیا کا یہ انداز ٹی وی کیمرے کے توسط سے شائقین کرکٹ نے دیکھا۔ بعدازاں، انکی اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے والے بابراعظم نے پانڈیا کو پہلے چوکا لگایا لیکن انکی اگلی گیند پر وکٹ کیپر لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ بن گئے، جس پر بھارتی کیمپ میں خوشیاں منائی گئیں۔ View this post on Instagram ...
بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
بھارت میں سپریم کورٹ نے حال ہی متنازع بننے والے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹرز رنویر الہٰ آبادیہ، سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے شوز کو تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ دیدیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ یوٹیوبرز کے خلاف آسام اور مہاراشٹر سمیت مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کی ایک ساتھ سماعت کی درخواست پر دیا۔ یہ ایف آئی آرز ’’انڈیا گوٹ لیٹنٹ شو‘‘ کے میں میزبان سمے رائنا اور اپروا موکھیجا کے سوال کے جواب میں رنویر الہٰ آبادیہ کی اپنے والدین کے بارے میں کی گئی شرمناک بات پر کاٹی گئی تھیں۔ اس بے ہودہ گفتگو سے کہرام مچ گیا تھا اور اس کنٹینٹ پر ہر ذی شعور کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے یہاں تک...
رحیم یار خان(نیوز ڈیسک)رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں نو پارکنگ پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر میں تیز دھار آلے مار کر پھاڑ دیے گئے۔صادق آباد میں سرکاری اہلکاروں کی سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کے ٹائر تیزدھارآلے سے پھاڑنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں تحصیل انتظامیہ کی ٹیم کے گاڑیوں کے ٹائرپنکچر کرتی نظرآرہی ہے جن گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کیے جا رہے تھے، ان گاڑیوں میں کئی ڈرائیوربھی اس وقت موجود تھے۔ مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انورکو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا اور اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھاکہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو...
بدین (نمائندہ جسارت )ضلع بدین کے نواحی شہر پنگریو کے گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لاپتہ نوجوان کو بھارتی فورسز نے سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گاؤں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کا رہائشی نوجوان تھانور عرف خاور کولہی جو کہ دس روز قبل ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈومیں اپنے سسرال سے ملنے گیا تھا،اوروہاں سے واپس اپنے گائوں حاجی عبدالکریم بھرگڑی کے لیے نکلامگروہ گھرنہیں پہنچاجس کی گمشدگی کی اطلاع سوشل میڈیاپرچلائی گئی تاہم گزشتہ روز اس کے رشتہ داروں کو اطلاع ملی کہ نوجوان تھانور عرف خاور کولہی کو بھارتی فورسز نے ننگر پارکر کے گاؤں سندھی وڈیو سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتارکرلیاہے اس حوالے سے ان کے بھائی رمیش کولہی نے رابطہ کرنے...
صادق آباد میں سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں اور بائیکس کو پنکچر کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ویڈیو میں میونسپل کمیٹی اہلکاروں کو اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر ٹائروں میں تیز دھار آلہ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، مقامی افراد کے مطابق یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر کے حکم پر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان انور کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نو پارکنگ میں کھڑی کی گئی گاڑیوں کو پنکچر کرنا افسوسناک عمل ہے، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر واقعے کی انکوائری کرکے نقصان کی تلافی کی جائے گی۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں پارکنگ کی سہولت ہی موجود نہيں لیکن نو پارکنگ...
پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے ابرار سمیت پارٹی کارکنوں کو حراست میں لیکر کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے نئی دلی کی تہاڑ جیل میں قید عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کی رہائی کیلئے سرینگر میں احتجاج اور بھوک ہڑتال کرنے والے متعدد پارٹی رہنمائوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عوامی اتحاد پارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں نے لال چوک میں دھرنا دینے کی درخواست انتظامیہ کی طرف سے مسترد کئے جانے کے بعد سرینگر میں جمع ہو کر بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس نے انجینئر رشید کے بیٹے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جنوری 2025ء) چین اور بھارت کے مابین پروازوں کا سلسلہ ابتدا میں کووڈ انیس کی وبا کے سبب روک دیا گیا تھا۔ پھر بعد میں بیجنگ اور نئی دہلی کے درمیان بگڑتے ہوئے تعلقات کی وجہ سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہی نہیں ہو پایا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی خدمات دوبارہ شروع کرنے کا ایک اصولی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ مزید یہ کہ متعلقہ تکنیکی حکام جلد از جلد اس مقصد کے لیے ایک تازہ ترین فریم ورک کے ساتھ ملاقات کریں گے اور اس بات چیت کو آگے بڑھائیں گے۔ چین تبت میں دنیا کا سب...
مظفرآباد (صباح نیوز)کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما، چیئرمین اتحاد اسلامی جموں کشمیر سید منظور احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارت جیسے غاصب اور جارح ملک کو یوم جمہوریہ منانا زیب نہیں دیتا ہے، جارح ملک بھارت کے خلاف کشمیری عوام نے ایک مرتبہ پھر یوم سیاہ منا کر دنیا پر واضح کردیا ہے کہ کشمیری کسی بھی قیمت پر بھارت کی غلامی کو تسلیم نہیں کریں گے، کشمیریالحاق پاکستان کے داعی ہیں اور خون کے آخری قطرہ تک جدوجہد آزادی جاری و ساری رہے گی۔یوم سیاہ کی مناسبت سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سید منظور احمد شاہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج محافظ افواج ہے جس پر پوری کشمیری قوم کو فخر...
ترجمان نے بھارتی حکمرانوں کے دوہرے معیار کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف بھارتی قیادت سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بلند و بانگ دعوے کرتی ہے تو دوسری طرف کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت پسند تنظیموں نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کرنے والے بھارت کے پاس اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں علاقے پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں کے سیاسی اور انسانی حقوق کی...
ویب ڈیسک: پاکستانی لڑکی کی محبت میں سرحد پار کرنے والے بادل بابو نامی بھارتی نوجوان نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا ہے، تاہم اسے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت میں پیشی کے دوران پاکستانی لڑکی سے ملنے پاکستان آنے والے نوجوان نے اترپردیش ضلع علی گڑھ میں اپنے گھر والوں سے ویڈیو کال پر بات کی۔ بادل نے وکیل کے ذریعے بات چیت میں والدین کو تسلی دی اور اس نے گھر والوں سے کہا" کہ آپ سب میری فکر نہ کریں میں ثنا کے بغیر نہیں رہ سکتا، اس لیے میں اسلام قبول کر رہا ہوں، اب میں پاکستان میں ہی رہوں گااور بھارت واپس آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا"۔ منہاج یونیورسٹی لاہور...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے کٹ استعمال ہونیوالے لوگو سے میزبان ملک کا نام ہٹانے کی بھارتی درخواست پر اپنا موقف پیش کردیا۔آئی سی سی ذرائع نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیمیں اپنی جرسیوں پر ٹورنامنٹ کے لوگو کیساتھ میزبان ملک کا نام لکھنے کی پابند ہیں۔آئی سی سی نے سخت موقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ٹیم اپنی جرسیوں پر لوگو پر میزبان ملک کا نام آویزاں کرنے میں ناکام رہی تو سخت کارروائی کی جائیگی۔آئی سی سی کی جانب سے ان رپورٹس کے بعد وضاحت جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے مبینہ طور...
نئی دہلی (صباح نیوز) مسلمانوں کے گھروں، مساجدپر بلڈوزر کے زریعے انہدامی کارروائی پر عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجود بھارتی ریاست گجرات میں درگاہ حضرت پنج پیر اور 200 مکانات مسمار کر دیے گئے ہیں ۔مسلمانوں کے محلوں اور عبادت گاہوں اورمذہبی مقامات کے خلاف انہدامی کارروائی جاری ہے۔عدالت عظمیٰ کی پابندی کے باوجودگجرات میں پچھلے کئی دنوں سے بلڈوزر کی کاروائی جاری ہے۔ دوارکا ضلع کے اوکھا میں درگاہ حضرت پنج پیر کو انتظامیہ نے مسمار کر دیا ہے۔