بھارتی سپانسرڈ فتنہ الخوارج معصوم بچوں کو انسانی ڈھال بنانے لگے، ویڈیو منظرعام پر
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے. جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے .جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوارج معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جو ان کی بزدلی اور انتہاپسندی کا واضح ثبوت ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں متعدد دہشتگردانہ حملوں میں نہ صرف بے گناہ بچے جاں بحق اور زخمی ہوئے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: معصوم بچوں کو کہنا ہے کہ
پڑھیں:
غزہ میں بچوں کے خلاف لڑی گئی انسانی تاریخ کی پہلی جنگ
لاہور:اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے انکشاف کیا ہے غزہ پر اسرائیل کا حملہ تاریخ ِ انسانی میں معصوم و فرشتہ صفت بچوں کے خلاف انجام پائی دنیا کی پہلی جنگ ہے جس میں’’ 50 ہزار‘‘ سے زائد بچے جاں بحق اور معذور ہو چکے، ہزارہا زخمی ہیں اور اب لاکھوں بھوک و پیاس کی وجہ سے دم توڑ سکتے۔
آسٹریلوی صحافی جیمز کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی پوری زندگی میںغزہ جیسا خوفناک اور لرزہ خیز میدان جنگ نہیں دیکھا جہاں مختصروقت میں اتنے زیادہ بچوں کو مارا اور ملیامیٹ کیا گیا۔
عالم یہ ہے وسائل نہ ہونے سے بے ہوش کیے بغیر زخمی بچوں کے بازو یا ٹانگیں کاٹی جا رہی ہیں کہ ان کی جان بچ سکے ۔ اسرائیل نے ان بچوں کو بھی نشانہ بنایا جو امداد لینے جمع ہوئے تھے۔آج غزہ بچوں کے لیے مقتل گاہ بن چکا۔