2025-09-27@16:36:49 GMT
تلاش کی گنتی: 34578
«بھی پیش»:
(نئی خبر)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بولر ہارس رؤف کا جرمانہ خود ادا کریں گے۔ ان پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے “گالی گلوچ” کے الزام میں میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ اسی دوران پاکستان کے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کو بھی سپر فاؤرز میچ میں بھارت کے خلاف متنازعہ جشن کے لیے وارننگ دی گئی۔ پی سی بی کے مطابق چیئرمین محسن نقوی ہارس رؤف کی یہ پینلٹی خود برداشت کریں گے۔ دوسری جانب، بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی...
دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ جاری، 24 گھنٹے میں 12 ہزار کیوسک کا اضافہ ہوا، بہاؤ بڑھ کر 4 لاکھ 20 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، باقی دریا معمول پر آگئے ہیں جبکہ منگلا ڈیم بھرنے کے قریب ہے۔ کوٹری بیراج پر سیلانی صورت حال سے ٹھٹہ میں کچے کے مزید کئی دیہات زیرِ آب آگئے جس کے نتیجے میں سیکڑوں ایکڑ پر چاول، کپاس، کیلے اور پپیتے سمیت کئی فصلیں شدید متاثر ہوگئیں۔ ضلع سجاول ميں دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں پر سیلابی صورت حال برقرارہے، حفاظتی بندوں پر پانی کا بہاؤ بڑھ گیا،ضلعی انتظامیہ کی جانب...
لاہور: حکومتِ پنجاب نے محنت کشوں کے بچوں کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ورکرز ویلفیئر اسکولز کی بسوں میں کیمروں کی تنصیب شروع کر دی ہے۔ اس منصوبے کا آغاز صوبائی وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن ملک فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ محنت کشوں کے بچوں کو گھر سے اسکول اور اسکول سے گھر تک مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ان کے مطابق پنجاب بھر میں موجود 73 ورکرز ویلفیئر اسکولوں کی بسوں میں کیمرے لگائے جائیں گے جن کی مدد سے ریئل ٹائم...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے ٹرائل کو روکنے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: 9 مئی کے سزا یافتہ کون کون سے رہنما پشاور میں روپوش ہیں؟ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے تک عملدرآمد روک دیا جائے۔ لیگل ٹیم نے عدالت سے مہلت بھی طلب کی ہے تاکہ کیس کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا سکے۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکلا اس سے قبل بھی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف...
امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
پاکستان میں ایک منفرد سرمایہ کاری سامنے آئی ہے جہاں چینی کمپنی سنگ یِنگ نے 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحت گدھوں کی افزائش نسل کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد بٹگرام میں گدھے کا گوشت برآمد، مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کا شبہ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 40 خصوصی فارمز قائم کیے جائیں گے جبکہ پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری بھی بنائی جائے گی تاکہ سائنسی بنیادوں پر افزائش کا عمل ممکن بنایا جا سکے۔ وزارتِ فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا ہدف ہر سال 80 ہزار گدھے پیدا کرنا ہے، جن میں سے 10 ہزار گدھوں کا گوشت اور ہڈیاں...
راولپنڈی: سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی ہنگامہ خیز سماعت آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہو رہی ہے، جس میں عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک پیش کیا جائے گا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج سید امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، قبل ازیں عدالت نے آج 3 گواہان کو طلب کر رکھا ہے جن کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تینوں گواہ عدالت پہنچ گئے ہیں جب کہ تفتیشی ٹیم مکمل ریکارڈ کے ساتھ کمرہ عدالت میں موجود ہے۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی پشاور جلسے کی وجہ سے ملزمان کی حاضری انتہائی کم ہے جب کہ ویڈیو لنک بھی فعال نہ ہونے کی...
وقار حسین : خیرپور میں حالیہ بارشوں کے باعث اوور ہیڈ برج پل کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے جس کے باعث دونوں اطرف مٹی ڈال کر پل کو بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پل کے مختلف مقامات پر بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ پل کی خراب صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ نے دونوں اطراف سے مٹی ڈال کر پل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، جس کے باعث ٹرانسپورٹ حضرات اور عام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار یہ پل خیرپور کو کراچی اور سکھر سے ملانے والا...
مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف میدان میں اترتے وقت صرف کھیل پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ دونوں میچوں میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے باوجود کھلاڑیوں کو جذباتی ردعمل سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان نے جمعرات کو دبئی میں بنگلہ دیش کو سخت مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار ایشیا کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا یاد رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر ویسیم اکرم نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل قومی ٹیم کو بھارت کے خلاف اپنی حکمت عملی اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔ یہ میچ اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان ٹیم کو خود پر یقین رکھنا چاہیے اور ابتدائی وکٹیں لینا ضروری ہے تاکہ بھارت کو دباؤ میں رکھا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فائنل بھارت اور پاکستان کے درمیان ہے۔ بھارت یقینی طور پر پسندیدہ ٹیم ہے، لیکن کچھ بھی ہو سکتا ہے۔...
بھارت کے علاقے امروہہ میں 22 سالہ خاتون استاد پر تیزاب پھینکنے کے واقعے میں ملوث شخص اور ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کی شناخت 30 سالہ نیشو تیواری کے طور پر ہوئی ہے جو ضلع امروہہ کا رہائشی ہے۔ پولیس کے مطابق 23 ستمبر کو نکاسہ تھانہ علاقے میں اسکول سے واپس آتی ہوئی استاد پر نیشو نے اسکوٹر پر سوار ہو کر تیزاب پھینکا جس کے نتیجے میں متاثرہ خاتون کا جسم 20 سے 30 فیصد تک جھلس گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ناکام عاشق خود کو مارکر تاریخ میں نام کرلیتا، تیزاب گردی کیس میں جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس مقامی پولیس کے مطابق جمعرات کی رات پولیس نے...
پاکستان نے سروائیکل کینسر کا باعث بننے والے وائرس ایچ پی وی (HPV) کے خلاف ملک گیر مہم کے تحت اب تک تقریباً 90 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگا دی ہے۔ اس مہم کو ابتدائی مرحلے میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والے شکوک و شبہات کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا، تاہم حکام کے مطابق اب والدین کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ Today, Pakistan launched the HPV vaccine to protect girls aged 9–14 from cervical cancer, joining 150+ countries. Phase 1 will reach 13M girls in Punjab, Sindh, Isbd & Kashmir. @UNICEF, with @Gavi & @WHO, is proud to support @GovtofPakistan so girls can grow up safe & healthy. pic.twitter.com/f7tOy1IJzy — UNICEF Pakistan (@UNICEF_Pakistan) September 15, 2025 وفاقی...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
پشاور میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان اکرم راجہ نے فلک جاوید کی گرفتاری اور ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی جلسہ رنگ روڈ موٹروے چوک پر بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں منعقد ہو رہا ہے، جسے پی ٹی آئی بڑا اور تاریخی اجتماع قرار دے رہی ہے۔ جلسے کے لیے کنٹینرز سے اسٹیج بنایا گیا ہے، کارکنوں کے لیے کرسیاں لگائی گئی ہیں اور لائٹنگ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی پشاور آمد عمران خان کی بہنیں اور پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین پشاور پہنچ...
زندگی میں کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جو سب کچھ بدل کر رکھ دیتے ہیں۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود کے لیے بھی ایک ایسا لمحہ سنہ 2020 کے بدقسمت طیارہ حادثے کے وقت پیش آیا تھا جس میں معجزانہ طور پر صرف 2 افراد زندہ بچے تھے جن میں سے ایک وہ خود تھے اور جہاز میں ان کی نشست تھی سیٹ 1C جو اب ان کی کتاب کا بھی نام ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی اور احمد آباد طیارہ حادثے میں کیا چیزیں ایک جیسی تھیں؟ ظفر مسعود نے بتادیا وی نیوز ایکسکلیوسیو میں اینکرپرسن عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی کتاب کا نام سیٹ 1C اس لیے رکھا گیا کہ...
جب بھی مریضہ یہ خواہش کرے کہ اسے زچگی کے طبعی عمل سے گزرنا ہے اور پچھلی زچگی سیزیرین کے ذریعے تھی، ڈاکٹر کے ذہن میں ایک لال بتی جلنے بجھنے لگتی ہے۔ سب سے پہلے تو گائناکالوجسٹ کو یہ جانچنا ہے کہ ایسا کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں؟ سب کچھ جانچ پڑتال کے بعد ویجائنل ڈلیوری کی اجازت دے دی جائے تب اگلا مرحلہ دردِ زہ شروع ہونے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: زچگی کے عمل کا دوسرا فریق سیزیرین کے بعد والی زچگی میں اگر دردِ زہ قدرتی طریقے سے شروع ہوجائیں تو ڈاکٹر کے لیے یہ اطمینان کی بات ہوتی ہے کہ کم از کم اس ڈراؤنے خواب سے وہ بچ گئی جہاں مصنوعی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایران امریکا تعلقات میں پاکستان کی جانب سے کردار ادا کیے کا امکان ظاہر کردیا۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ایران امریکا تعلقات میں بھی پاکستان کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں ٹرمپ نے سیزفائر کرایا، اس لیے انھیں نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ امریکا کی طرف سے پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کیا جا رہا، انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی امریکی مطالبہ سامنے آیا بھی تو ہم اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مذاکرات سے انکاری ہے تو ہم بھی کیوں اس پر اصرار کریں۔
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔میچ کے بعد سوشل میڈیا پر تبصرہ کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے بنگلادیشی بیٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں پاکستان کی بولنگ لائن کی تعریف کی۔عرفان نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ابھیشیک شرما نے جمعہ کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں 31 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی۔اس اننگز کے دوران ابھیشیک شرما نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایشیا کپ کی تاریخ میں ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر نے ایشیا کپ 2025 میں اب تک 6 اننگز میں 309 رنز اسکور کیے ہیں۔ابھیشیک شرما نے ایشیا کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز کا پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کا ریکارڈ توڑا ہے۔محمد رضوان نے 2022 کے ایشیا کپ...
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ- VIII جاری ہے جو آج 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا، جس میں ڈرون وارفیئر،...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی شکایت پر پاکستانی کرکٹر حارث رؤف پر بھی جرمانہ عائد کر دیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ایشیا کپ میں 21 ستمبر کو بھارت کے خلاف میچ میں صاحبزادہ فرحان نے ففٹی اسکور کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بلے کو بناوٹی گن بنا کر فائر کرنے کا اشارہ کیا تھا۔جبکہ فاسٹ بولر حارث رؤف نے میچ کے دوران وکٹ لینے کے بعد اور باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے بھارتی تماشائیوں کی ہوٹنگ کا جواب دیتے ہوئے طیارہ تباہ ہونے کا اشارہ کیا تھا۔بھارتی کرکٹ بورڈ اور فینز کو پاکستان سے میچ جیتنے کے باوجود حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کا انداز ایک آنکھ نہ...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔پہلے جنگ کے دوران فتھ جنریشن سٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے بھی رافیل گرنے کا اشارہ کرکے بھارتیوں کو آگ بگولہ کردیا جس کی ویڈیو وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین...
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ متاثرہ خاندانوں کو دس لاکھ روپے دینا چاہتی ہیں تو یہ خوش آئند اقدام ہے بلکہ مکانات اور مویشیوں کے نقصان کے پیش نظر بیس لاکھ روپے بھی ناکافی ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نقصانات کا ازالہ کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس ملاقات کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے جبکہ چین کے ساتھ ہمارا رشتہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی و فلاحی اقدامات پر تنقید کرنے کے بجائے سندھ حکومت کو اپنی کارکردگی پر توجہ دینی چاہیے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کو لاہور کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لاہور آئیں، ہم آپ کو دکھاتے ہیں پنجاب میں کس سطح کا کام ہورہا ہے تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ پنجاب کی پنک سکوٹیز کے منصوبے کو کاپی کر کے سندھ حکومت نے اچھا کیا، ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں لیکن وفاق کو دیے جانے والے مشوروں میں حکمت بھی ہونی چاہیے۔ کسانوں کے لئے پنجاب حکومت نے تاریخی اقدامات کیے ہیں۔ 2024ء میں کسانوں کو 55...
تہران: ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں چار نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ عالمی ممیڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں ہے کہ ایٹمی تنصیبات شہر سیرک میں 500 ہیکٹر رقبے پر قائم کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی، منصوبے کی تعمیر روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے کی جائے گی۔ خیال رہےکہ فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے، یہ بھی روس ہی کی تعمیر...
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آکلینڈ جانے والا مسافر طیارہ اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کی بنا پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ رپورٹ کے مطابق ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ مسافروں اور عملے کو بحفاظت خطرے سے بچالیا گیا ۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی یونائیٹڈ ائرلائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں پیش کیا، پاکستان سفارتی محاذ پر اچھا کھیل رہا ہے، پاک بھارت جنگ سے ہماری عالمی ساکھ بہتر ہوئی، اس وقت نریندر مودی منظر سے غائب جبکہ پاکستان کو امریکا، چین، سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے، سفارتی کامیابیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اپنی معیشت کو مضبوط کرنا ہوگا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستانی قیادت کی تعریف کر رہے ہیں، یہاں معدنیات ، تیل اور تجارت کی آفر دی تاہم اگر ٹرمپ کے مقاصد پورے نہ ہوئے تو معاملات مختلف ہوں گے، پاکستان کو خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے، پاک سعودی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250927-08-8 کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت نے پورے کراچی میں ملیریا اوڈینگی کی وبا سے بچاؤ کے لیے اسپرے مہم کا آغاز کر دیا ۔ جمعہ کی شام اسپرے مہم کا افتتاح نیو ایم اے جناح روڈ سے چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے کیا ۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ،سینئر منیجر کمیونٹی سروسز سرفراز شیخ اور دیگر ذمے داران موجود تھے ۔ افتتاحی تقریب سے خطابکرتے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں اسپرے مہم کا آغاز کردیا ہے ،جب بھی شہر میں مون سون کا سیزن آتا ہے تو بارشوں کے بعد شہر میں مچھر اور مکھیوں کی افزائش سے ملیر یا اور ڈینگی جیسے امراض پیدا ہوتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی میں شراب خانے کے قیام کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا۔ علما ایکشن کمیٹی، تاجر الائنس اور شہریوں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، طلبہ، معززین شہر اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی جامع مدینہ مسجد سے نکالی گئی جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتی ہوئی شہید فاضل راھو چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شراب خانے کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ شرکا مسلسل “شراب خانے بند کرو” اور “اسلامی اقدار کا تحفظ کرو” کے نعرے لگاتے رہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علماکرام، تاجر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)سندھ ایمپلائز الائنس کی کال پر سندھ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی پنشن میں کٹوتی کے فیصلے کے خلاف مختلف سرکاری اداروں کے ملازمین نے تیسرے روز بھی دفاتر کی بندش کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ ملازمین نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کر کے احتجاج کیا جس میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی اس حوالے سے اتحاد کے رہنماؤں گل حسن لاشاری، اعظم ہزاروی، محمد بچل، ملوک اجن اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت کا پنشن میں کٹوتی کا فیصلہ ملازمین دشمن فیصلہ ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور دیگر تین صوبے ملازمین کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-4 غزالہ عزیزپاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کا ایک اہم معاہدہ ہے اور انوکھا بھی۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دوحا میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع نے اپنے ایکس پروگرام میں پیغام دیا ’’سعودیہ اور پاکستان… جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘‘۔ یہ جامع اور مختصر اظہار ہے۔ دوحا پر حملہ سارے مشرق وسطیٰ کے لیے قابل تشویش تھا۔ اسرائیل اس سے پہلے فلسطین، قطر، ایران، لبنان، شام اور یمن پر حملے کرچکا ہے۔ ہر حملے کے بعد اس نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-5 فائزہ مشتاقوطن عزیز اور ہمارے حالات ہمیشہ ہی قدرے مشترک رہے ہیں۔ ملک کی طرح ہمارا بھی نازک دور ہے کہ تھمنے کا نام ہی نہیں لیتا۔ جتنا جان چھڑانا چاہو اتنی ہی یہ ڈور آپ کے گرد مزید مضبوطی سے لپٹنے لگتی ہے۔ ظاہر ہے اتنا دیرینہ ساتھ ہو تو کس بدبخت کا جی چاہے گا راستہ جدا کرنے کا۔ جی ہاں! زندگی کی ہر کہانی کو یہی سابقہ پیش ہے اور کہانی کی گتھی ہے کہ سلجھنے کا نام ہی نہیں لیتی۔زندگی مسائل اور خوشیوں کا مرکب ہے۔ نہ جانے کب ایک مسئلے سے نکلے اور دوسرے کے جال میں پھنس گئے۔ اس کا آغاز پہلی سانس لیتے ہی ہو جاتا ہے۔ مسائل اور مشکلات بچپن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-2 وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کی ہے یہ گزشتہ دو دنوں میں تیسری ملاقات تھی، ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، علاقائی، عالمی امور، افغانستان، خطے کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون، توانائی کے منصوبوں، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور خطے کی اقتصادی ترقی پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، اس موقع پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ ملاقات سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل تیسرے جمعہ سری نگر میں گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں خار دا رتاریں لگا کر بند کردیں۔میر واعظ نے ایکس پر لکھا کہ بار بار پابندیاں بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، عبادت کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے ، انتظامیہ کا یہ اقدام انسانی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک معاہدہ جلد طے پانے والا ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسے فریم ورک کے قریب پہنچ گئے ہیں جو نہ صرف جنگ کے خاتمے بلکہ یرغمالیوں کی واپسی کا ضامن ہوگا، تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات پر بات کرنے سے گریز کیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا یہ بیان پیر کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ممکنہ ملاقات سے قبل سامنے آیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں معاہدے کے بنیادی خدوخال پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔...
راجہ آصف کا اصرار تھا کہ لاہور کے قریب ایک شوگر مل میں ہیڈ منتظم کے طور پر کام کرنا شروع کیا ہے لہٰذا تمام دوستوں کو وہاں کھانے پر مدعو کرنا چاہتا ہے۔ آصف‘ اتنی محبت اور احترام کرنے والا انسان ہے کہ اسے انکار کرنا تقریباً تقریباً ناممکن ہے۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ لائل پور سے تعلق رکھنے والے‘ ہم چند قریبی دوست ہیں۔ جو ایک ڈیڑہ ماہ کے بعد‘ لاہور میں کسی نہ کسی جگہ‘ کھانا اکٹھے کھاتے ہیں۔ بے ربط اور بے ساختہ گفتگوکرتے ہیں۔ قہقہے لگاتے ہیں۔ پھر اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں۔ مقصد‘ قطعاً کھانا تناول کرنا نہیں ہوتا بلکہ مل کر پرانی باتوں کو یاد کر کے دل کو...
ٹرانس جینڈر ایکٹ :Under Section 3 of the Transgender Persons Protection of Rights Act, 2018, every transgender citizen of Pakistan has the right to be recognized as per their self-perceived gender identity. They can register or update CNIC, CRC, driving license, and passport, ensuring dignity, equality, and full legal recognition. کراچی کے مضافاتی علاقہ ملیر کے قریب ٹرانس جینڈر برادری کے تین افراد کا قتل معاشرے کی بے حسی کا اظہار ہے۔ ان ٹرانس جینڈر کو قریب سے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پولیس مسلسل اس قتل کی تحقیقات کررہی ہے مگر پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو دہشت گردی قرار نہیں دیا جاسکتا ،البتہ اس سینئر افسر کے پاس ان تین افراد...
غزہ میں اب چند صحافی ، ولاگرز اور فری لانسر وڈیو گرافر ہی زندہ ہیں اور وہ بھی بھوک ، پیاس اور دربدری کی جکڑ بندی میں ہیں۔انھی میں مقامی صحافی ہانی قرموت بھی شامل ہیں۔کچھ دن پہلے ان کی بپتا پڑھ کے اندازہ ہوا کہ عذاب بس اتنا نہیں ہے کہ کسی محصور انسان کو پناہ یا خشک روٹی کا ٹکڑا بھی نہ مل سکے۔بلکہ کوئی شخص اس قابل بھی نہ رہے کہ کچھ خرید سکے۔ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی کرنسی شیکل ہی استعمال ہوتی ہے اور اکتوبر دو ہزار تئیس کے بعد سے شیکل کی بھی ناکہ بندی ہو چکی ہے۔مسلسل بمباری اور بے دخلی کے سبب انٹرنیٹ بینکاری اور اے ٹی ایم سسٹم کب کے نابود ہو...
اصل نام تو اس کا ڈیوجینز تھا لیکن عربوں نے اسے ’’ دیوجانس‘‘ کردیا ہے چونکہ انسانوں سے زیادہ وہ کتوں کی صحبت میں خوش رہتا تھا اس لیے ’’کلبی‘‘ بھی کہلایا وہ جہاں جی چاہتا تھا پڑا رہتا تھا ، لوگ جو اشیائے خورونوش دیتے تھے ان میں سے تھوڑا بہت کھا کر ادھرادھر پھینک دیتا تھا اس لیے ہمیشہ اس کے گرد کتے بھی لیٹے رہتے تھے۔ مردان شہر میں ایک بڑھیا تھی، وہ بھی اپنے وقت کی دیوجانس کلبی تھی ، میں نے خود اسے کتوں کے نرغے میں لیٹے دیکھا تھا ، لوگ اسے ’’سپوماسی‘‘ یعنی کتوں کی ماسی کہتے تھے ۔ ڈیوجینز نے بڑی لمبی عمر پائی تھی، اس نے سقراط ،افلاطون اورارسطو سب کی...
عالمی بینک نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کا موجودہ اقتصادی ماڈل ملک میں غربت کو سپورٹ نہیں کرتا جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں کے دوران غربت پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کو بریک لگ گئی ہے اور ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 26.3 فی صد ہو گئی ہے۔ ان حالات میں ملک کی مڈل کلاس جو ملک کی آبادی کا 41.7 فی صد ہے کو اپنے معاشی تحفظ کے لالے پڑ چکے ہیں اور ان کے لیے صحت و صفائی، صاف پانی، توانائی اور رہائش کی مناسب داموں دستیابی محدود ہو رہی ہے اور مہنگائی و بے روزگاری سے عوام سخت پریشان ہیں۔ ملک میں غربت میں اضافہ 2022 سے ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اثر پذیری اب پاکستان کے سماجی اور تعلیمی منظرنامے کے لیے بھی ایک فوری چیلنج بن چکی ہے۔ انہی موضوعات پر گفتگو کے لیے رائٹرز اینڈ ریڈرز کیفے کے ایک سو پینتیسویں اجلاس کا انعقاد جوش ملیح آبادی لائبریری آرٹس کونسل آف پاکستان میں کیا گیا، جس میں اساتذہ، ادیبوں اور طلبہ کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ اجلاس کا عنوان تھا: ‘‘مصنوعی ذہانت: ایک علمی انقلاب’’۔مکالمے میں پروفیسر ڈاکٹر شمس حامد، فلسفی، فیوچرسٹ، شاعر اور ہم آر آئی (HUMRI) کے بانی ڈائریکٹرنے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تقریباً چونسٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے لازم ہے کہ انہیں مصنوعی ذہانت...
عالمی شہرت یافتہ پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ نے اپنی جان کو درپیش حقیقی خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات میں نمایاں اضافہ کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ اقدامات محض تشہیر یا شہرت کےلیے نہیں، بلکہ ایک مبینہ اسٹاکر برائن جیسن ویگنر کے سنگین خطرے کے باعث کیے گئے ہیں، جس کے خلاف گلوکارہ نے عدالت سے عارضی پابندی حاصل کر رکھی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں ٹیلر سوئفٹ کے غیر معمولی رویے نے مداحوں میں تجسس پیدا کیا تھا، جب انہوں نے ایروہیڈ اسٹیڈیم میں بلٹ پروف اسکرین کے پیچھے داخلہ لیا۔ ابتدا میں اسے کسی نئے البم یا اعلان کا حصہ سمجھا گیا، لیکن قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ دراصل سیکیورٹی کے انتہائی اقدامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-17 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرأت مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-13 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کا ایل ایل بی کا نتیجہ اور ڈگری منسوخ کردی ہے اور جامعہ کراچی اس نتیجے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ کے منعقدہ 31 اگست 2024 کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور unfairmeans کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انہیں 3 سال کیلیے نااہل کیا گیا تھا، وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں...

ٹنڈوجام: سندھ ایمپلائزلائنس کے مرکزی صدر حاجی اشرف خاص خیلی صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے اور دوسرے تمام تعلیمی ادارے چھوتھے روز بھی بند ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کے مرکزی صدر حاجی اشرف خاص خیلی نے کہا ہے کہ حکومت ہماری تحریک کو ہلکے میں نہ لے پیپلزپارٹی کا مستقبل بھی اس تحریک سے وابستہ ہے ہم پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دینے کے نعرہ بھی لگا سکتے ہیں یہ بات انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ اگر سندھ کے سرکاری ملازمین کی پر امن تحریک پر حکومت نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور اسے ہلکے میں لیا تو یہ اس کی بہت بڑی غلط ہو گی اس سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مستقبل بھی وابستہ ہے وہ متاثر ہو گا انھوں نے کہا سندھ کے سرکاری ملازمین کی بھی برادریاں قبیلے اور...
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہے کیا؟ کیا پاکستانی وزراء دفاعی معاہدے سے متعلق بڑھا چڑھا کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ امریکا اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے سعودی عرب کو کس ملک سے خطرہ ہے؟ کیا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کا نشانہ یمن بن سکتا ہے؟ بھارت کے تناظر میں پاکستان سعودیہ معاہدے کی اہمیت؟ بھارتی جارحیت کے مقابل کیا سعودی عرب عسکری طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا؟ پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا اثر اسرائیل یا بھارت پر پڑے گا؟ کیا پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت سے ناراضگی کا اظہار ہے؟ کیوں ایران کو پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں کیا جا سکتا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف تجزیہ کار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) غزہ شہر میں اسرائیل کی عسکری کارروائی شدت اختیار کرنے سے طبی عملے پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ رواں ماہ ہی علاقے میں مزید چار بڑے طبی مراکز بند ہو گئے ہیں جس کے بعد پورے غزہ میں فعال ہسپتالوں کی تعداد صرف 14 رہ گئی ہے۔'ڈبلیو ایچ او' کے ترجمان طارق جسارویچ نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کی آبادی کو متواتر انخلا کے احکامات دیے جا رہے ہیں جن سے طبی مراکز بھی متاثر ہوئے ہیں۔ اگر ہسپتالوں سے انخلا کا حکم نہ بھی دیا جائے تو تب بھی عسکری کارروائیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) جوہری ہتھیار آج بھی انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔ عالمی رہنما آج اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ایک مرتبہ پھر ان ہتھیاروں کے مہلک اثرات پر غور کریں گے اور ان کے مکمل خاتمے کے لیے نئی عالمی کوششوں پر زور دیں گے۔دوسری جنگ عظیم کے آخری ایام میں اقوام متحدہ کے قیام کا خیال جنم لے رہا تھا۔ انہی دنوں جاپان کے دو شہروں پر جوہری حملوں نے دنیا کے سامنے ان ہتھیاروں کی ہولناک تباہ کن طاقت عیاں کر دی۔ اس واقعے کو 80 برس گزرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر بڑھتے ہوئے تنازعات اور جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے سبب جوہری ہتھیاروں کا خطرہ زور...
ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہالی ووڈ کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے...

بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
جامعہ کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینڈیکیٹ کے منعقدہ 31 اگست 2024ء کے اجلاس کی قرارداد 6 کے تحت اور ناجائز ذرائع کمیٹی کی تجاویز کی روشنی میں طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم ناجائز ذرائع کے استعمال میں پائے گئے اور انھیں 3 سال کے لیے روک دیا کیا گیا تھا کہ وہ کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کر دی ہے اور جامعہ کراچی اس نتیجے سے دستبردار ہوگئی ہے۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا...
عراقی وزیر خارجہ نے مزاحمتی فورسز کیخلاف غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کسی بھی عراقی شہری پر حملہ، عراق کی ملکی خودمختاری کیخلاف جارحیت ہے! اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی فورسز کے خلاف حملوں سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ ہم نیتن یاہو کے بیان کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ کسی بھی عراقی شہری پر حملہ، عراق کی ملکی خودمختاری پر حملہ ہے! عراقی وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عراق، غاصب صیہونی رژیم کے کسی بھی حملے کی شدید مخالفت کرتا ہے اور ملکی مزاحمتی فورسز پر کسی بھی...
نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات کو مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنے اور غزہ کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کو کوئی بھی کردار ادا کرنے پر خوشی ہوگی۔ نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرکے ساتھ بہت مفید اور خوش گوار ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا گیا، صدر ٹرمپ غزہ میں جنگ بندی کے لیے قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں غزہ میں امن کے قیام کے لیے کسی بھی عمل کا...
وائٹ ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات تو اہم تھی، مگر سوشل میڈیا پر اصل چرچے ٹرمپ کے کوٹ پر لگے جہاز کے ایک بیچ کے ہو رہے ہیں۔ اس ملاقات کی اہمیت یوں بھی بڑھ جاتی ہے کہ اس میں نہ صرف وزیراعظم شہباز شریف بلکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔ اوول آفس میں ہونے والی یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی لیکن کیمروں نے سب کی نظریں ٹرمپ کے کوٹ پر لگے ایک بیچ پر تھی جو ایف-22 ریپٹر جیٹ کی شکل کی تھی۔ یہ واضح نہیں کہ صدر ٹرمپ نے امریکی جھنڈے کے بیچ کے ساتھ جنگی طیارے کا بیچ کیوں لگایا ہوا تھا تاہم سوشل...
امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر پر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ???????? He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat. pic.twitter.com/xELyd078Kz — BCCI (@BCCI) September 26, 2025 ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
بکنگھم پیلس نے ایک یادگار لمحے کو عوام سے شیئر کیا ہے جس میں شہزادی این اپنے بڑے بھائی بادشاہ چارلس سوئم کا نیا پورٹریٹ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں اس تاریخی موقع پر شہزادی این نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنے بھائی بادشاہ چارلس سوم کی نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جو کہ ایڈنبرا کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں آویزاں کی گئی ہے۔ ایک تصویر، ایک لمحہ، ایک تاریخ یہ دل کو چھو لینے والی تصویر سنہ 2024 میں فوٹوگرافر میلی پیلکنگٹن نے بالمورل کیسل کے سنکن گارڈن میں کھینچی تھی۔ تصویر میں 76 سالہ بادشاہ چارلس کو اسکاٹش روایتی کِلٹ پہنے اور ہاتھ میں چھڑی تھامے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قدرت کا انمول تحفہ انگور نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پسندیدہ پھل ہے بلکہ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد بھی ہیں جو انسانی صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔ غذائی ماہرین اور حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق انگور میں پائے جانے والے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق انگور میں وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاء نہ صرف قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیونائڈز خون کو پتلا کرنے اور شریانوں...
کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے پہلی بار پاکستانی طلبہ کے لیے امتحانی پرچوں کے اسکرپٹس دیکھنے کا نیا نظام متعارف کرا دیا ہے، جسے شفافیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیشرفت قرار دیا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیمرج نتائج پر ردعمل: ’مریم نے دل جیت لیے‘ اس سہولت کے تحت او اور اے لیول کے طلبہ اپنے امتحانی اسکرپٹس آن لائن بالکل مفت دیکھ سکیں گے۔ اس کے بعد طلبہ فیصلہ کرسکیں گے کہ وہ اپنے پرچے کی جانچ پڑتال کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں یا نہیں۔ پاکستان میں کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر عظمیٰ یوسف نے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں موجود تمام کیمبرج سے منسلک اسکولوں...
اسلام ٹائمز: اگر پاکستان ایسی جنگوں خصوصاً مسلم ممالک سے شراکت دار بنتا ہے تو یہ فیصلہ پاکستانی عوام کو کسی طور بھی منظور نہیں ہوگا، کیونکہ پاکستان کے عوام ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یمن جنگ کے آغاز کے موقع پر پاکستان کی پارلیمان نے اس جنگ سے خود کو دور رہنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کیخلاف جب مسلم ممالک کا اتحاد تشکیل دیا تو اسکے سربراہ کچھ عرصہ قبل ہی سبکدوش ہونیوالے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف مقرر ہوئے تھے۔ یمنی عوام اور اسوقت کی قیادت نے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا، یہ یمن ہی ہے کہ جو اکیلا اسرائیل پر حملے جاری رکھے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند...
ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑی شراکت داری کرتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایران میں چار نئے ایٹمی بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، معاہدہ ایران کی توانائی کمپنی “ہرمز” اور روس کی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن “روساٹم” کے درمیان طے پایا ہے۔ یہ نئے ایٹمی پلانٹس ایران کے سیریک اور ہرمزگان کے علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے، اور ہر ایک کی پیداواری گنجائش 1,255 میگاواٹ ہو گی۔ فی الحال ایران کے پاس...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے...
اسلام آباد: مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق فوت یا شدید بیمار عازمین کے حوالے سے وزارتِ مذہبی امور کی پالیسی سامنے آگئی ہے، جس کے تحت کسی بھی مجبوری کے تحت حج پر نہ جانے والے یا فوتگی کی صورت میں ان افراد کا کوئی دوسرا رشتے دار حج پر جانے کا اہل ہوگا۔ دستاویز کے مطابق مجبوری کی وجہ سے حج پر نہ جانے والا شخص بھی کسی کو نامزد کرسکتا ہے، جبکہ بوجہ مجبوری حج پر نہ جاسکنے والے شخص کو رقم واپس لینے کا بھی اختیار ہوگا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ رقم واپسی یا متبادل شخص کو حج پر بھجوانے کے...
راولپنڈی: میو اسپتال لاہور کے بعد ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جدید چائینیز مشین سے کینسر کے علاج کا فیصلہ کر لیا گیا، ایم ایس ہولی فیملی اسپتال نے کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ محکمہ صحت پنجاب کو بھجوا دی۔ ہولی فیملی اسپتال کو کیرو ابلیشن مشین کے لیے ریکویسٹ بھجوانے کی ہدایت مجاز اتھارٹی نے کی تھی۔ ایم ایس ہولی فیملی اسپتال ڈاکٹر اعجاز بٹ کے مطابق کیرو ابلیش مشین ہولی فیملی اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں لگائی جائے گی اور رواں برس میں کیرو ابلیشن مشین ملنے پر کینسر کے مریضوں کا علاج شروع کر دیا جائے گا، کینسر کے مریضوں کا کیرو ابلیشن مشین سے علاج کی ماہر ٹیم ہولی فیملی اسپتال...
ایشیا ء کپ میں شاندار کم بیک: عرفان پٹھان بھی پاکستانی ٹیم کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز ممبئی(آئی پی ایس )سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان جو اکثر پاکستانی کرکٹرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، اب بنگلادیش کے خلاف میچ میں کم ٹوٹل کا دفاع کرنے پر انہوں نے پاکستان ٹیم کی تعریف کی ہے۔جمعرات کو ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر 4 مرحلے کے اہم میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔پاکستان کے 136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 124 رنز بناسکی۔ میچ کے بعد سوشل...
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ مشتعل ہوکر بیریکیڈ توڑنے پر آمادہ ہوگئی، اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے قصبہ بریلی میں آج جُمعہ کی نماز کے بعد "آئی لو محمد (ص)" پوسٹر تنازع پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ نماز کے فوراً بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ مشتعل ہو کر بیریکیڈ توڑنے پر آمادہ ہوگئی۔ اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ہجوم کو منتشر کیا۔ واقعہ کے بعد شہر کا ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحادِ ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا نے...
سعودی عرب نے قومی جدت اور ڈیجیٹل معیشت کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا سعودی ساختہ لیپ ٹاپ HORIZON Pro متعارف کرایا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی HUMAIN نے کیا، جو پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ اس منصوبے کو مملکت کی ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور عالمی قیادت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا یہ لیپ ٹاپ محققین، ماہرین، تخلیقی شعبوں کے افراد اور کاروباری پیشہ وران کے لیے ایک ہمہ جہت حل ہے، جو کارکردگی، سکیورٹی اور لچک کو یکجا کرتا ہے۔ یہ جدید ڈیوائس طاقتور Qualcomm Snapdragon X Elite پروسیسر...
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث رواں ماہ کے دوران 4 بڑے طبی مراکز بند ہو گئے جس کے بعد غزہ میں فعال اسپتالوں کی تعداد صرف 14 رہ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’غزہ ہم آرہے ہیں‘، گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملوں کے بعد سینیٹر مشتاق کا ویڈیو پیغام غزہ شہر میں اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں شدت کے باعث طبی عملے پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس تناظر میں ڈبلیو ایچ او بھی شدید تشویش کا شکار ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ترجمان طارق جسارویچ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی آبادی کو بار بار انخلا کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں جس...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔ اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال...
دنیا بھر میں پھیلتی ہوئی پلاسٹک آلودگی کے خلاف جدوجہد میں ایک حیران کن کامیابی سامنے آگئی۔ یہ بھی پڑھیے: روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک عام بیکٹیریا کو جینیاتی طور پر تبدیل کر کے ایک تیر سے 2 شکار کرلیے یعنی بیکٹیریا کو پلاسٹک کھانے اور اسے درد کش دوا پیراسیٹامول میں تبدیل کرنے کے قابل بنا دیا۔ یہ انوکھا تجربہ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے پروفیسر آف کیمیکل بایوٹیکنالوجی اسٹیفن والیس کی سربراہی میں کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایک عام جرثومہ ای کولائی استعمال کیا جو عام طور پر انسانی آنتوں میں پایا جاتا ہے اور بعض اوقات بیماری...
اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی شیاؤمی نے اپنے نئے ہائی اینڈ اسمارٹ فونز شیاؤمی 17 پرو اور شیاؤمی 17 پرو میکس لانچ کر دیے ہیں، جنہیں ایپل کے آئی فون 17 سیریز کے مقابلے میں مزید جدید فیچرز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وہ 7 ممالک جہاں آئی فون 17 کی قیمت پوری دنیا سے کم ہے جمعہ 26 ستمبر 2025 کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے ان ڈیوائسز کی نقاب کشائی کی اور دعویٰ کیا کہ یہ فون بیٹری لائف، ڈسپلے کوالٹی اور کیمرا پرفارمنس میں منفرد ہیں۔ شیاؤمی 17 پرو میں 6.3 انچ کا ایل ٹی پی او ڈسپلے (1-120Hz) اور 2.7 انچ کا بیک ڈسپلے...

سندھ کابینہ میں ردوبدل: صوبائی وزیر بلدیات کا قلمدان سعید غنی کی جگہ ناصر حسین شاہ کو تفویض ، نوٹی فکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت نے کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے متعدد وزراء کے محکموں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو توانائی اور منصوبہ بندی کے محکموں سے ہٹا کر انتہائی اہم لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کا قلمدان سونپا گیا ہے، ناصر حسین شاہ کا تجربہ اب شہری ترقی، بلدیاتی اداروں اور رہائشی منصوبوں پر مرکوز ہوگا ۔دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کو لوکل گورنمنٹ سے ہٹا کر محنت، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے محکمے دیے گئے ہیں جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو کے پاس موجود...
بھارتی فضائیہ نے اڑتے تابوت کہلائے جانیوالے MiG-21 طیاروں سے بلآخر جان چھڑالی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی فضائیہ نے 62 سال سے زیر استعمال روسی ساختہ جنگی طیاروں مِگ 21 سے بلآخر جان چھڑالی۔گزشتہ 6 دہائیوں سے بھارتی فوج کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے ان طیاروں نے آج اپنی الوداعی تقریب میں آخری پرواز کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مِگ21 کو طاقتور مشین اور قومی فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مِگ21 صرف ایک طیارہ یا مشین نہیں بلکہ بھارت اور روس کے قریبی تعلقات کی علامت بھی ہے۔ تقریب میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل اے پی سنگھ...
جرمنی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے خوف نے سیاحوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کہیں یہ ملک سیاحت کے لیے غیر محفوظ تو نہیں ہوتا جا رہا۔ تاہم اعداد و شمار اور حقائق اس بارے میں تھوڑے مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی دنیا بھر میں اپنی خوبصورت تاریخی عمارات، ثقافتی تنوع اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے لیکن حالیہ برسوں میں جرائم کے بارے میں خبروں نے کچھ تحفظات کو جنم دیا ہے۔ جرمنی میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح نسبتاً کم ہے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے امریکہ کی مدد سے ایران کے جوہری ہتھیار اور بیلسٹک میزائل پروگرام تباہ کر دیے ہیں اور اسے دوبارہ عسکری جوہری صلاحیتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عام مباحثے میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اور امریکی لڑاکا طیاروں نے ایران میں جوہری افزودگی کے مقامات کو بمباری کے ذریعے نشانہ بنایا۔ وہ اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے اور اس پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے خطاب...
بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا، بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت میں آئی لو محمد ۖ کہنا بھی جرم بنا دیا گیا اور ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں رواں ماہ 12 ربیع الاول کو میلاد النبی ۖ کے جلوس میں مسلمانوں کی جانب سے آئی لو محمد ۖ کے بینر لگایا گیا جس پر انتہا پسند ہندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند ہندوں نے نا صرف اس بینر پر ہنگامہ کیا اور توڑ پھوڑ بھی کی جبکہ پولیس...
سلامتی کونسل میں پیچھے بیٹھی خاتون کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی وضاحت آگئی۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مصروفیت کے باعث ان کی جگہ سلامتی کونسل میں تقریر کی، میرے پیچھے بیٹھی خاتون کون،وفد میں کیوں اور میرے پیچھے کیوں بیٹھی؟ سب سوالوں کا جواب دفتر خارجہ ہی دے سکتا ہے،میرا جواب دینا مناسب نہیں۔ میرے پیچھے کسی نے بیٹھنا ہے؟ یہ صوابدید اور اختیار دفتر خارجہ کا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہا کہ فلسطین کے ساتھ میرا 60 سال سے جذباتی لگاؤ اور کمٹمنٹ ہے، ابوظبی میں ملازمت کے دوران دوست بنے فلسطینیوں سے آج بھی رابطہ ہے، غزہ پر میرے خیالات واضح ہیں جن کا برملا اظہار بھی کرتا ہوں۔ خواجہ...
سندھ کابینہ کے نئے رکن اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے محمد اسماعیل راہو سے حلف لیا۔ ترجمان کے مطابق تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی سندھ اور دیگر شریک بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اسماعیل راہو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری نے گیانچند آسرانی کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا اعلان کیا۔دریں اثنا صوبائی وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس...
پاک فوج اور روسی فوج کے درمیان مشترکہ مشق’دروزبا۔VIII‘ 15 سے 27 ستمبر تک انسدادِ دہشتگردی کے شعبے میں جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے، جبکہ روسی سینئر عسکری حکام بھی شریک ہوئے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو مشق کے دوران دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا مظاہرہ کیا۔ مشق کا مقصد انسدادِ دہشتگردی آپریشنز میں ڈرون وار فیئر، شہری علاقوں میں لڑائی، اور بارودی سرنگوں و دیسی ساختہ دھماکا خیز آلات کے تدارک جیسے پہلوؤں پر مہارت میں اضافہ کرنا تھا۔ آئی ایس پی آر کے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سال 2025کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو اپنی صوابدید پر ظاہر کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی باضابطہ ویلیوایشن یا دستاویزی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، یہ سہولت ہائی نیٹ ورتھ انڈویجوئلز پر لاگو نہیں ہوگی جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 7E کے تحت سخت رپورٹنگ تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے حوالے سے پھیلائی جانے...
چین میں دریافت ہونے والی تقریباً 10 لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑی نے انسانی ارتقا سے متعلق اب تک کے مسلمہ نظریات کو چیلنج کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: تبوک: سعودی عرب میں جزیرہ عرب کی قدیم ترین بستی کا انکشاف نئی تحقیق کے مطابق جدید انسانوں (ہومو سیپیئنز) اور ان کے قریبی رشتہ داروں کی ابتدا اس سے کہیں پہلے اور ممکنہ طور پر ایشیا میں ہوئی نہ کہ صرف افریقہ میں جیسا کہ اب تک مانا جاتا رہا ہے۔ یہ تحقیق عالمی شہرت یافتہ سائنسی جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہوئی ہے، جس میں کھوپڑی کے جدید ڈیجیٹل تجزیے کے ذریعے حاصل شدہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسانوں کی مختلف اقسام جن میں نیندرتھلز، ہومو لانگی (ڈریگن مین)...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبی میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران مسلم ممالک کے رہنماؤں نے بائیکاٹ کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطین کے معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس، وزیراعظم کا مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا اعلان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس جاری ہے، اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب سے پہلے ہی جنرل اسمبلی کا حال خالی ہوگیا، نیتن یاہو کے خطاب کے دوران ہال میں رہ جانے والے رہنماؤں نے بھی بھرپور احتجاج کیا ہے۔ ⚡️BREAKING Mass walkout of Foreign Delegations from the UN General Assembly Hall as Netanyahu takes the stage to Speak pic.twitter.com/NjyEYIf38g — Iran Observer (@IranObserver0) September 26, 2025 ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: فرانسیسی رکن پارلیمنٹ میری میسمور نے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر اسرائیلی حملے کو عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے روم اسٹیٹیوٹ کے تحت “جنگی جرم” قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق میری میسمور نے کہا کہ یونان کے سرچ اینڈ ریسکیو زون میں فلوٹیلا پر ڈرون حملے کیے گئے، جن میں 11 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیل نے اسی روز ایک بیان جاری کرکے شرکاء کو دھمکانے کی کوشش کی تاکہ وہ یونان میں ہی رک جائیں لیکن ایک بھی جہاز نہیں رکا اور قافلہ اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا۔انہوں نے کہاہم پہلے سے زیادہ پُرعزم ہیں، میرا خیال ہے کہ اسرائیل کو خوف ہے کہ ہم انسانی راہداری قائم...
گلگت بلتستان کے دلکش پہاڑوں اور وادیوں کے درمیان واقع ’بدھا راک‘ صدیوں پرانی تہذیب کا روشن نشان ہے۔ بدھ مت کے دور کی یہ یادگار آج حکومت کی غفلت اور مبینہ قبضہ مافیا کی نذر ہو رہی ہے۔ اسکردو شہر سے 3 کلومیٹر دور سدپارہ روڈ پر واقع یہ چٹان پانچویں سے آٹھویں صدی کے درمیان تراشے گئے بدھ مت کے نقوش کی گواہ ہے۔ غیر ملکی ماہرین آثارِ قدیمہ نے 1940 اور 1950 کی دہائی میں اسے دریافت کیا گیا، مگر اس کی کوئی خاطر خواہ تشہیر نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے اس تاریخی مقام کو کوئی خاص پذیرائی نہیں ہو سکی۔ کچھ عرصہ قبل عالمی سیاحوں اور بدھ مت زائرین نے اس جگہ کا دورہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی تجارتی پالیسی کے تحت بھارت کی دواسازی صنعت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے امریکا میں درآمد ہونے والی فارماسیوٹیکل مصنوعات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ اس اقدام کے بعد بھارت جیسے بڑے دواساز برآمد کنندہ ملک کی مشکلات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ امریکی منڈی پر انحصار، بھارت کے لیے چیلنج بھارت ہر سال تقریباً 10 ارب ڈالر مالیت کی ادویات امریکا کو برآمد کرتا ہے، جو کہ ملک کی کل دواسازی برآمدات کا تقریباً 35 فیصد بنتا ہے۔ بھارت نہ صرف دنیا کے بڑے دواساز ممالک میں شامل ہے بلکہ امریکا میں استعمال ہونے والی تقریباً ایک تہائی ادویات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایک اہم فیصلے میں پاکستانی فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بھارتی کپتان سوریاکمار یادو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔اس فیصلے نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کو شہ سرخیوں میں اجاگر کردیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق آئی سی سی نے پاکستان کے بیٹر صاحبزادہ فرحان کو سخت وارننگ بھی جاری کی ہے، تاہم ان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب سوریاکمار یادو کے متنازع بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے باضابطہ شکایت درج کرائی تھی۔ آئی سی سی نے اس شکایت پر بھارتی کپتان کو طلب کیا اور...
وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے حالیہ ملاقات سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر زیرِ بحث ہے۔ اس ملاقات کو پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ اس دوران کی وائرل تصاویر مختلف قیاس آرائیوں کو جنم دے رہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔ ان تصاویر میں ٹرمپ کے کوٹ پر امریکی پرچم کے ساتھ ایک جنگی جہاز (فائٹر جیٹ) کی پن بھی نمایاں ہے، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے...
بھارت کے زیر انتظام لداخ میں جاری عوامی بےچینی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سرگرم معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک کو مظاہرین کو اکسانے اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک دن بعد عمل میں آئی جب وانگ چک نے ایک انٹرویو میں ممکنہ گرفتاری کے امکان کو خوش دلی سے قبول کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنے مشن کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ حکومت کی تنقید، فنڈنگ پر پابندی بھارتی وزارت داخلہ نے گرفتاری سے ایک روز قبل سونم وانگ چک کی غیر منافع بخش تنظیم اسٹوڈنٹ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ...