گنے کے کرشنگ سیزن 26-2025کے آغاز کیلئے تاریخ کا اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
سٹی42: پنجاب میں گنے کے کرشنگ سیزن 2025-26 کے باقاعدہ آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صوبے کی تمام شوگر ملوں کو 15 نومبر 2025 سے گنے کی کرشنگ شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن پنجاب شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ 1950 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
کین کمشنر پنجاب نے تمام شوگر ملز انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر کرشنگ شروع کریں اور 15 نومبر تک اپنی کمپلائنس رپورٹ جمع کروائیں۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ مقررہ تاریخ سے قبل کرشنگ شروع کرنے یا تاخیر کرنے والی ملز کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والی شوگر ملز کو 3 سال تک قید یا 50 لاکھ روپے یومیہ جرمانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ بعض صورتوں میں کم از کم ایک ملین روپے یومیہ جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔
طلبہ کی موج مستیاں ختم، تعلیمی اداروں پر ایک بڑی پابندی عائد
کین کمشنر کے مطابق چینی کی پیداوار میں غیر ضروری تاخیر کو روکنے کے لیے اس سال سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز، کمشنرز اور متعلقہ افسران کو بھی نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی ضلع میں نوٹیفکیشن پر عملدرآمد نہ ہوا تو متعلقہ افسران بھی جوابدہ ہوں گے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
ویب ڈیسک : 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز سینٹر (NSC) نے اعلان کیا ہے کہ 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 17 نومبر 2025 کو راولپنڈی میں منعقد کی جائے گی، جس کا شہریوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔
ٹک ٹاک شاپ میں جعلی مصنوعات کے خلاف کریک ڈاؤن
انعامی رقم کی تفصیلات میں پہلا انعام: 30 لاکھ روپے (1 انعام)، دوسرا انعام: 10 لاکھ روپے (3 انعامات) اور تیسرا انعام: 18,500 روپے (1,696 انعامات) ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یعنی ٹیکس فائلرز کو انعام کی رقم میں نسبتاً کم کٹوتی کا سامنا ہوگا۔
اگست 2025 میں منعقدہ قرعہ اندازی میں 30 لاکھ روپے کا پہلا انعام بانڈ نمبر 790468 نے جیتا۔دوسرے انعامات (10 لاکھ روپے فی کس) بانڈ نمبر 031085، 193673 اور 607650 کے نام رہے۔مزید 1,696 افراد کو 18,500 روپے کے انعامات دیے گئے۔
لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا
ماہرین کے مطابق پاکستانی عوام اب بھی انعامی بانڈز کو ایک محفوظ اور منافع بخش سرمایہ کاری تصور کرتے ہیں، کیونکہ اس میں رقم محفوظ رہتی ہے اور بڑی انعامی رقم جیتنے کا موقع بھی میسر آتا ہے۔