اسلام آباد دھماکے کے بعد لاہور میں سیکیورٹی سخت کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
ویب ڈیسک : صوبائی دارالحکومت لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
اسلام آباد کچہری میں مبینہ خود کش دھماکے کے بعد صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ و دیگر ماتحت عدالتوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنیوالے اداروں ، حساس عمارتوں اور اہم شخصیات کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی۔بازاروں ، بس اسٹینڈز ریلوے اسٹیشن اور ایئر پورٹ کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی۔
پی جی ٹرینی ڈاکٹروں کی سنی گئی
ادھر آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔جس میں عدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس کے بعد عدالتوں کی سکیورٹی سخت کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی سکیورٹی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔