کیڈٹ کالج حملہ، APS سے دس گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 12th, November 2025 GMT
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ 550 طلبا کو ریسکیو کرلیا گیا ہے، یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کامیاب آپریشن پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، یہ اے پی ایس سے بھی دس گنا بڑا واقعہ ہوسکتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بڑی مہارت کے ساتھ طلبا کی جانیں بچائی گئی ہیں، یہ مشکل اور حساس آپریشن تھا۔
قبل ازیں جیو نیو ز سے گفتگو میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردوں کی سہولت کاری بند ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور وانا واقعے کی تحقیقات ہوگی، ٹھوس شواہد دوست ممالک اور بین الاقوامی فورمز کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جو بھی دہشت گردی میں ملوث ہوا اس کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔