2025-04-25@23:32:23 GMT
تلاش کی گنتی: 449

«سائیکلنگ میں»:

(نئی خبر)
    فائل فوٹو کراچی میں مائی کلاچی روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب کار اور موٹرسائیکل کی ٹکر میں موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایک بچی شدید زخمی ہوگئی، جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ کار کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔دوسری جانب کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ گاڑی میں پستول اور مقتول کا موبائل فون بھی موجود ہے۔ادھر لانڈھی، رزاق آباد عبداللّٰہ گوٹھ میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت 35 سال کے عبدالستار کے نام سے ہوئی۔
    لاہور: نیو انارکلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔  ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے سٹی ہیڈ کوارٹر لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سالہ اور بہنوئی بھی شامل ہیں، جنہوں نے چند روز میں درجنوں موٹر سائیکل چوری کیے۔   ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کے حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ ملزمان نے منظم گروہ کی شکل اختیار کر رکھی تھی اور لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کر کے آدھے گھنٹے میں پرزہ پرزہ کر دیتے تھے۔ آن لائن بھی موٹر سائیکل پارٹس فروخت کیے جاتے تھے۔ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو...
    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا اٹک پمپ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائی جہاں متوفی کی شناخت 25 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ حادثہ منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا تھا جس میں ایک ہی سڑک پر دوطرفہ ٹریفک کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اور منی ٹرک آمنے سامنے آگئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) چیچہ وطنی میں بائی پاس روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کپڑا فروش جاں بحق ہوگیا،پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی محمدیوسف اور اسکا بیٹا رحمان یوسف موٹر سائیکلوں پر کپڑا فروخت کرکے واپس جارہے تھے کہ چک 39 ، بارہ ایل کے قریب منی ٹرک نے محمد یوسف کو بری طرح کچل دیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔(جاری ہے) پولیس نے منی ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2025ء)شیخوپورہ کے علاقہ فیروز وٹواں میں مزدہ ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق فیروز وٹواں کے قریب مزہ ٹرک یو ٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آتے ہوئے موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر ٹرک سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 26 سالہ شرافت اور 22 سالہ مان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
    ملزم ساحر حسن سے برآمد منشیات کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی، جس میں منشیات اوریجنل ویڈ نکلی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ساحر کی گرفتاری اور منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم ساحر سے برآمد منشیات “ویڈ” کی کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ سامنے آگئی اور رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے گرفتاری کے وقت 557 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد منشیات کو کیمیکل ایگزامینیشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات اوریجنل ویڈ ہی ہے۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ برآمد منشیات ویڈ کیلیفورنیا کی ہے، برآمد منشیات “پامیلا” اور “جیلو جلیٹو” ہے،...
    شہرمیں ہیوی ٹریلرنے ایک اورجان لےلی ،سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن تھانےکے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیزرفتار ٹریلرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی نوجوان کا نام محمد نعیم معلوم ہوا ہے۔ ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤں غلام حسین پیرزادہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی نوجوان گلشن معمارکے علاقے میں واقع جہاں آباد گوٹھ کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ 2 موٹر...
    تصویر: اسکرین گریب کراچی میں شارع فیصل کارساز پر گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ متوفیہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔مدعی مقدمہ کے مطابق ایک تیز رفتار کار نے بیٹی اور داماد کو ٹکر ماری جس سے دونوں دم توڑ گئے۔ کراچی: کارساز پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحقعینی شاہد کے مطابق کار نے میرے سامنے موٹرسائیکل سوار مرد اور خاتون کو ٹکر ماری۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی موجود نہیں ہے اور اس کی عمر 17 سال ہے۔ملزم نے بتایا کہ اس نے گاڑی چلانے کے لیے اپنے دوست سعد سے...
    لاہورکے علاقے تھانہ ڈیفنس بی میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو پولیس اہلکار زخمی  ہوگئے۔ پولیس ذرائع کےمطابق حادثے میں زخمی ہونے والے محرر ارسلان کی حالت سر میں چوٹ لگنے کے باعث نازک ہے اور اس کو طبی امداد لے لیے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں وائرلیس آپریٹر دانیال ذیشان کو بھی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ گاڑی کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر ہونے والے حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کار ساز پی اے ایف گیٹ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ ہوا، جہاں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق مرد کی عمر 30 اور خاتون کی عمر 25 سال ہے۔  حادثے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے کار ڈرائیور کو پکڑ لیا، مشتعل شہریوں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا، اسی دوران پولیس پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس نے ڈرائیور کو تحویل میں لے لیا ۔  اہم ملک نے پاکستانی طلبہ کیلئے مفت تعلیم کےدروازے...
    کراچی مین کارساز روڈ پر کار سوار نے میاں بیوی کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق، کار سوار زیر حراست، لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق، پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا ریسکیو ذرائع کے مطابق مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا تھا۔ ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی، مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا۔ کار میں سوار ایک شخص کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، جن میں سے 3 فرار ہوگئے ہیں۔...
    کراچی میں کارساز روڈ پر کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی فرار ہونے لگی مگر ٹائر برسٹ ہوگیا تھا، اس دوران مشتعل شہریوں نے ٹکر مارنے والی گاڑی کو روک لیا اور اس  میں سوار ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹکر مارنے والی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، تین فرار ہوگئے۔شارع فیصل پر مشتعل افراد نے ٹکر مارنے والی گاڑی پر توڑ پھوڑ کی، اس دوران ٹریفک جام ہوگیا۔ اس موقع پر مشتعل شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کار سوار کو ہمارے حوالے کیا جائے۔ اس واقعہ کے عینی شاہد کے مطابق دو کاریں ایئرپورٹ کی طرف سے ریس لگاتی آ رہی تھیں،...
    لاہور(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے آخری عشرے میں عید کے پیش نظر خریداری کا رجحان بھی بڑھ گیا ہے، تجارتی مراکز میں لوگ فیملی کے ہمراہ شاپنگ میں مصروف ہیں، ایسے میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں بازاروں اور مارکیٹس میں خواتین کے تحفظ کے لیے خواتین پولیس اہلکار تعینات کردی گئی ہیں۔ صوبے بھر کے ممختلف اضلاع میں خواتین پولیس اہلکار پیدل ،موٹر سائیکل اور سائیکل پر مارکیٹوں کا گشت کر رہی ہیں، وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر بازاروں میں خواتین کے تحفظ کے لئے ویمن پولیس اسکواڈ قائم کیا گیا ہے جو صوبہ بھر میں گشت کرے گا۔ بازاروں میں رش کے اوقات میں خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے خصوصی ویمن پولیس اسکواڈ کی اہلکار کریں...
    کراچی:  شہر قائد کے علاقے شارع فیصل ڈرگ روڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نیتجے میں ایک موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا۔ دوسرا موٹرسائیکل سوار بھی زخمی ہوا جو علاج و معالجے کے لیے جناح اسپتال تو آیا تاہم وہ وہاں سے غائب ہوگیا۔ متوفی کی لاش اور ایک کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے موٹرسائیکل سوار کی شناخت 46 سالہ فاروق جاوید ولد بوٹا جاوید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 20 سالہ مدثر ولد عبدالستار کے نام سے کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: ٹریفک حادثے میں شدید زخمی شخص...
    سرسید پولیس کے ہاتھوں نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی۔ ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ تلاش ایپ کی مدد سے ہلاک ڈاکو کو جنید ولد اقبال مسیح کے نام سے شناختی کیا گیا ہے جو کہ آن لائن بائیک رائیڈر کا ہلمٹ پہنا ہوا تھا اور اس کے قبضے سے 2 پستول 30 بور لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی اور اس کا بھی پولیس ریکارڈ چیک کر رہی ہے جبکہ وہ ملیر کا رہائشی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو اکیلا ہی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے شاہین فورس کے اہلکاروں نے شک کی بنا پر رکنے کا اشارہ...
    حیدر آباد:  عیدالفطر کے مبارک تہوار کی آمد کے ساتھ ہی نوجوانوں کی بڑی تعداد  رمضان المبارک کے مقدس مہینے ہی میں ون ویلنگ خونی کھیل کے ذریعے اپنی زندگی سے کھیل رہے ہیں. حیران کن بات یہ ہے کہ صنف نازک کہلانے والی لڑکیاں منچلے لڑکوں کے ساتھ ون ویلنگ کر رہی ہیں.  نوجوانوں میں ون ویلنگ کا بڑھتا ہوا رجحان تشویش کا باعث ہے، یہ شوق تیزی سے نوجوانوں میں سرایت کر چکا ہے۔ ون ویلنگ کرنے والی نوجوان نسل ویوز، لائیک، کمنٹس اور لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کرتب دکھاتے ہیں. ان نوجوانوں میں شعور کا فقدان ہے. یہ پیدائشی طور پر نفسیاتی مسائل کا شکار ہوتے ہیں. منچلے نوجوان مختلف علاقوں میں...
    ---فائل فوٹو  امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے گزشتہ روز ملیر ہالٹ پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل کے اظہار کیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران منعم ظفر نے کہا ہے کہ آج شام 4 بجے ملیر ہالٹ احتجاج پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کل ملیر ہالٹ پر پیش آیا ٹریفک حادثہ انتہائی دل خراش ہے، وزیرِ اعلیٰ سمیت تمام وزراء کہاں ہیں؟ کسی نے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار تک نہ کیا۔ بے لگام ہیوی ٹریفک، ٹینکر نے شوہر، حاملہ بیوی کو کچل دیا، موقع پر پیدا بچہ بھی جاں بحقکراچی بے لگا ہیوی ٹریفک نے ایک اور خاندان کو اجاڑ... منعم ظفر کا کہنا ہے کہ ہم آج اسی مقام پر...
    کراچی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی، جبکہ پیدا ہونے والا نومولود بھی چل بسا۔ حادثہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ہوا، جہاں واٹر ٹینکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر چڑھ دوڑا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست پولیس نے بتایا کہ خاتون حاملہ تھی، جس نے زخمی حالت میں ہی بچے کو جنم دیا تاہم دونوں دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب جارہا تھا، ملیر ہالٹ پل کے نیچے...
    علامتی فوٹو کراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل سے ٹکر ہوگئی، خاتون نے زخمی حالت میں بچے کو جنم دیا تو بچہ بھی دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر ہائی وے کی جانب سے آرہا تھا، حادثہ ممکنہ طور پر واٹر ٹینکر کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔پولیس کے مطابق ملیر ہالٹ پل کے نیچے سے واٹر ٹینکر تیزی سے شارع فیصل کی طرف آیا، موٹر سائیکل سوار میاں بیوی واٹرٹینکر کی زد میں آئے۔
    کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے شوہر اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو زرائع نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون اور مرد شدید زخمی ہوئے، بعد ازاں خاتون اور مرد دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون حاملہ تھی، حادثے کے دوران خاتون کے پیٹ میں موجود بچہ بھی دم توڑ گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت عبدالقیوم اور  خاتون کی شناخت زینب زوجہ عبدالقیوم کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل عوام نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی، واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس اور...
    علی ساہی : ڈرائیونگ لائسنس بنانےوالوں کیلئے اچھی خبر،موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کیلئے 40روزانتظارنہیں کرناپڑیگاایچ ٹی اواورایل ٹی وی لائسنس بنوانےوالوں کےٹیسٹ دنوں میں اضافہ کر دیا گیا،،ٹریفک حکام  کے مطابق لرنربنوانےکے40روزبعدریگولر لائسنس بنوانےکےاہل ہوتے ہیں،موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کیلئے فوری لائسنس کی فراہمی کیلئے40 روز کا پیریڈ ختم کردیا جائے،ایل ٹی وی لائسنس کے ٹیسٹ کا 2دن سے بڑھا کر5دن کیاجائےگا،ایچ ٹی وی کے ٹیسٹ کا 1دن سے بڑھا کر 2روز کیا جائےگا،موٹرسائیکل لائسنس کیلئے40روزکےخاتمےکی سمری حکومت کوبھجوا دی گئی،ٹیسٹ کے ایام بڑھانے کی سمری ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوبجھوا دی گئی  سروسز ہسپتال میں مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں
    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاوند جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دیپال پور روڈ پر 51 ٹو ایل نیو غلہ منڈی کے قریب پیش آیا جہاں گاڑی نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سوار فیملی کو ٹکر مار دی ، جس سے شوہر جاں بحق، بیوی اور بیٹی زخمی ہوگئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے اتوار کو عالمی موسمیاتی دن 2025 "آئیں مل کر پیشگی انتباہی نظام میں خلا کو پُر کریں" کے سلوگن کے تحت منایا۔ یہ دن 1950 میں ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (WMO) کے قیام کی یاد میں ہر سال مارچ میں منایا جاتا ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے ڈبلیو ایم او ڈے 2025 کو انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی اینڈ جیو فزکس میٹ کمپلیکس کراچی میں تقریب اور نمائش کے ساتھ منایا۔ تقریب کا افتتاح مہمان خصوصی اور سابق چیف میٹرولوجسٹ محمد توصیف عالم نے کیا۔ اس موقع پر روایتی اور جدید موسمیاتی و سیسمولوجیکل آلات، موسم کے نقشے اور مختلف ایوی ایشن، فلکیاتی، ہائیڈرولوجیکل اور موسمیاتی مصنوعات کی نمائش کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،...
    اوول: (نیوز ڈیسک) پانچ ٹی 20میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو115 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔ ماونٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی کمان سلمان آغا کے ہاتھوں میں جبکہ کیویز کو مائیکل بریسویل لیڈ کررہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔ پاکستان کا سکواڈ: کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد،...
    اوول(نیوز ڈیسک) چوتھے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ماونٹ مونگانوئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی کمان سلمان آغا کے ہاتھوں میں جبکہ کیویز کو مائیکل بریسویل لیڈ کررہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ سیریز برابر کرسکیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے کہا کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیتنا پہلا ہدف ہے۔ پاکستان کا سکواڈ: کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، شاہین...
    کراچی کے علاقےکلفٹن بلاک 7 میں ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 22 سالہ شہزاد کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب الیکٹریکل سب اسٹیشن میں زبردست آتشزدگی کے بعد پروازیں ایک دن تعطل کا شکار رہنے کے بعد دوبارہ سے جزوی طور پر بحال ہوگئی ہیں۔ ہفتے کے روز ہیتھرو ایئرپورٹ پر مسافر بردار طیاروں کے لیے دوبارہ سے فعال ہوگیا تاہم 9 پروازوں کو آج بھی منسوخ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آتشزدگی کے باعث برطانیہ کا ہیتھرو ائیرپورٹ بند، عالمی پروازوں کا شیڈول متاثر ہیتھرو ایئرپورٹ کے قریب واقع الیکٹریکل سب اسٹیشن میں جمعے کو ہونے والی آتشزدگی کے باعث انتظامیہ نے لندن کے اس اہم ایئرپورٹ کو جمعہ کو مکمل طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں پروازوں کے نظام الاوقات میں خلل پڑا۔...
    آجا نی بہہ جا سیکل تے آجا نی بہہ جا سیکل تے آجا نی بہہ جا سیکل تے پچیس برس پرانا یہ گیت آج بھی سنیں تو دل جھوم جاتا ہے۔ محبوب سے پیار کے اظہار کے لیے ابرار الحق نے سائیکل کا کیا خوبصورت استعمال کیا ہے۔ پچارو یا کرولا نہیں، گلوکار نے اپنی محبت کی کہانی آگے بڑھانے کے لیے سائیکل کا انتخاب کیا۔ سائیکل ایک ہلکی پھلکی سواری ہے، یہ یاری خوب نبھاتی ہے، نہ پیٹرول کا خرچہ اور نہ ہی چالان کا ڈر،  یہ بے ضرر سواری ماحول کے لیے بھی نقصان دہ نہیں۔ سائیکل چلانے میں ایک آسانی یہ بھی ہے کہ اسے سیکھنا اتنا مشکل نہیں، عام طور پر بچوں کا بچپن اسی سواری...
    نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علیؑ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علیؑ کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ...
    کراچی: کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر دو روز کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق 22 مارچ تک رہے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ یوم علی کے جلوس کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ اس حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے...
    پشاور ہائیکورٹ نے کوہاٹ میں سونے نکالنے کے لئے مرکری اور دیگر مضر صحت کیمیکلز کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس اعجاز انور نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کوہاٹ غیر قانونی کان کنی کرنے والوں کےخلاف کاروائی کرے۔ کان کنی میں مرکری کا استقبال صحت اور ماحول کے لئے نقصان دہ ہے۔ضلعی انتظامیہ کان کنی کے لئے حدود کا تعین کریں۔ فیصلے کے مطابق کمپنی ماحولیاتی معیار کے مطابق کام کریں۔ کان کنی سے ماحول خراب نہ ہوں۔ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے جو معیار مقرر کیا اس پر عمل کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سونے کی کان کنی...
    کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سوار  سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے، سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے  موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہونے پرمشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے واقعے کے ذمے دار 2 ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا۔ جوہر موڑ کے قریب تیز رفتار سیمنٹ میکسچر کی ٹکر سے پچیس سالہ موٹر سائیکل سوار عبدالصبور جاں بحق ہوگیا، موقعے پر موجود مشتعل افراد نے کنکریٹ مکسر کو آگ لگادی، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔لیاقت آباد نمبر دس میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق کی شناخت حیدر قریشی کے نام سے ہوئی، پولیس نے ٹریلر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔کیماڑی ایک نمبر میں نامعلوم...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)برکی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں 35 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔حادثہ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں 35 سالہ فیاض موقع پر دم توڑ گیا ۔(جاری ہے) پولیس کی ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا ۔
    کراچی: نیپا پل پر دو روز قبل شام کے وقت خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تیز رفتار گاڑی غلط سمت سے پل پر چڑھ رہی ہوتی ہے کہ اسی دوران درست سمت سے موٹر سائیکل گاڑی سے ٹکرا جاتی ہے، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار پل سے گر جاتا ہے۔ پل سے گرنے کے فوراً بعد موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کے بعد، گاڑی کے ڈرائیور کو عوام نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے گاڑی ڈرائیور کے خلاف عزیز...
    کراچی میں مختلف واقعات میں خونی ٹرک و ڈمپر کا نشانہ بن کر 2 موٹر سائیکل سوار شہری جاں بحق ہوگئے۔جوہر موٹر کے قریب سیمنٹ مکسر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، سانحہ کے بعد موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کا سبب بننے والے سیمنٹ مکسر ٹرک کو آگ لگادی۔دوسرا واقعہ لیاقت آباد 10 نمبر پر پیش آیا جہاں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا۔جاں بحق موٹرسائیکل سوار کی شناخت حیدر علی قریشی کےنام سے ہوئی ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔  حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
    راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کیلئے مخصوص گرین لین متعارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی...
    راولپنڈی: لاہور کے بعد راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل سواروں کے لیے مخصوص گرین لین متعارف کرادی گئی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گرین لین پر غیر ضروری لین بدلنے اور غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا۔ اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہا کہ گرین لین کے استعمال سے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک روانی میں بہتری آئے گی۔ سی ٹی او راولپنڈی نے موٹرسائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گرین لین میں سفر یقینی بنانے کی اپیل بھی کی ہے۔ سی ٹی او بنش فاطمہ کا مزید...
    لاہور(نیوز ڈیسک) میکلوڈ روڈ پر ہنڈا موٹر سائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا کے ڈیلرز موٹر سائیکلوں پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔ ہنڈا ڈیلرز کمپنی کے طے شدہ نرخ پر بکنگ کے لیے طویل تاریخ دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے گاہک پریشان ہیں۔ طویل تاریخ کے باعث لوگ اضافی قیمت پر موٹر سائیکل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جطکہ...
    لاہور: موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی مار دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ گجر سنگھ میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل جلدی دھونے سے انکار  کرنے پر گاہک نے واشنگ مین کو گولی ماردی  اور فرار ہوگیا۔ ملک علی حسنین نامی شخص اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل واش کروانے سروس اسٹیشن آیا، جہاں واشنگ مین یونس نے اسے کچھ دیر انتظار کرنے کا کہا۔ انتظار کا سنتے ہی ملزم نے پستول نکال کر واشنگ مین کو گولی ماردی، اور فرارہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد زخمی ہونے والے یونس کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
    ریاضـ: سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دے دی۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی عرب میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سعودی اور مصری وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار تفویض کیا گیا۔ Post Views: 1
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء) پاکستان کا وہ شہر جہاں 28 رمضان کو عید کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پاکستانی شہر سمیت دنیا کے کل 30 شہروں میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد میں 2 ہفتوں سے بھی کم وقت باقی رہ گیا ہے۔ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کی جانب سے شوال کے چاند کی رویت سے متعلق ایک حیرت انگیز پیشن گوئی کی گئی ہے۔ مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل...
    ریاض: سعودی کابینہ نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کسٹمز امور میں تعاون اور باہمی مدد کے حوالے سے ایک معاہدے کی منظوری دی ہے۔  سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سعودی عرب کی ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کارپوریشن اور پاکستان کے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے درمیان ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سے متعلق ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سعودی عرب اور مصر کی وزارت داخلہ کے درمیان سائنسی، تربیتی اور تحقیقی سرگرمیوں کے شعبے میں مذاکرات اور مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا اختیار بھی تفویض کیا گیا۔
    کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلیٹیشن (کے آئی  این ڈی آر) معذور افراد اور جسمانی چیلنجز کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے کے لیے سال رواں کے وسط تک آپریشنل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) کی ایک اہم کاوش سی ای این ڈی آر نے اعصابی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات کو از سر نو ترتیب دینے کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ایم نائن موٹروے ایسٹ کے ساتھ واقع اس جدید ترین سہولت کا پہلا مرحلہ یکم اپریل...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2025ء) امریکی کافی کمپنی سٹار بکس کو گرم کافی گرنے سے متاثرہ گاہک کو پانچ کروڑ ڈالر ( تقریباً 14 ارب روپے)ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سٹاربکس کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ گاہک مائیکل گارسیا کو 50 ملین ڈالر ادا کرے جو کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو میں گرم کافی گود میں گرنے سے جھلس گیا تھا۔ مائیکل گارسیا کے وکلا نے کہا کہ کیلیفورنیا ڈرائیو تھرو فروری 2020 میں پر کمپنی کے ایک ملازم نے مائیکل گارسیا کو تین بڑے سائز کے کافی کے کپ دیئے ، ملازم نے ان میں سے ایک گپ جس میں گرم کافی تھی، کو گتے کے...
    لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
    بنوں(نیوز ڈیسک)بنوں میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممش خیل شاہ ھندی اڈا میں پیش آیا، پولیس اہلکار ارمان گھر سے ڈیوٹی کیلئے جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور معاملے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ عید الفطر پر پورے ہفتے کی چھٹی کا اعلان، تاریخیں سامنے آگئیں
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا.(جاری ہے) فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی ہے عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے...
    نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت کی جانب سے ملٹی نیشنل کافی کمپنی اسٹاربکس کو پانچ کروڑ ڈالرز (تقریباً 13 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے) بطور ہرجانہ ڈیلیوری بوائے کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے، رائیڈر کافی کی وجہ سے جھلس کر بری طرح زخمی ہوا تھا۔ عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ رقم مائیکل گارشیا نامی ڈیلیوری بوائے کو ادا کی جائے گی جو اسٹاربکس کا فوڈ پیکج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ آٹھ فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک سٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق حادثہ اس وجہ سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بھی بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کیا۔ کیس میں خاتون نے دعوی کیا تھا کہ درخواست گزار کے مبینہ ریپ کے نتیجے میں وہ ایک بیٹی کی ماں بنی اور اس کی پرورش کے لیے خرچہ دلوانے کا دعوی دائر کیا۔(جاری ہے) ٹرائل کورٹ نے 3ہزار روپے ماہانہ خرچہ مقرر کیا جس کے خلاف محمد افضل نے ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔عدالت نے فیصلہ دیا کہ اگر خاتون ثابت کر دے کہ...
    —فائل فوٹو سرگودھا میں موٹرسائیکل چوروں کا 3 رکنی گروہ پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق 11 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ گوجرانوالہ: موٹر سائیکل چور 2 پولیس اہلکار گرفتارگوجرانوالہ میں سب انسپکٹر سمیت2 پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرتے تھے۔
    لاہور (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ نےلاوارث بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، فیصلے میں عدالت نے پانچ سالہ بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو بھجواتے ہوئے شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ بچی کا خرچہ مقرر کرے، عدالت نے تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے فیصلے میں لکھا کہ انصاف...
    لاہور: زیادتی یا بغیر شادی کے پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت ماں کرے گی یا باپ؟ اس حوالے سے عدالت نے اہم فیصلہ جاری کردیا۔   ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیا قانونی نقطہ طے کردیا،  جس کے مطابق ریپ (زیادتی) یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا  بائیولوجیکل والد کی ذمے داری ہے۔ جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ زیادتی کا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرنا بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری ہو گی ۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس احمد ندیم ارشد نے محمد افضل کی درخواست پر 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ عدالت نے 5 سالہ بچی کے  خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ بیک کردیا ۔عدالت نے ٹرائل کورٹ کو شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلے کرنے کی ہدایت کردی۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ اگر خاتون ثابت کرے کہ بچی کا بائیولوجیکل والد درخواست گزار ہے تو ٹرائل کورٹ...
    امریکی مشیر قومی سلامتی کے مطابق ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے تمام آپشن میز پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران قابل تصدیق ذرائع سے جوہری ہتھیار رکھنے سے دستبردار ہوسکتا ہے، بصورت دیگر ایران کو سلسلہ وار نتائج کا سامنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیکل والٹز نے دعویٰ کیا ہے کہ یمن میں امریکی فضائی حملوں میں متعدد حوثی رہنماء مارے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی حملہ یمن کے حوثی رہنماؤں کے خلاف ہی کیا گیا تھا۔ مائیکل والٹز نے کہا کہ ہم نے حوثی رہنماؤں کو بھرپور قوت سے نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کو باور کروایا کہ...
    امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے معروف کافی کمپنی اسٹاربکس کو 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کے طور پر ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسٹاربکس لوگو کا غیرقانونی استعمال لاہور کے کیفے کو کتنا مہنگا پڑا؟ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ رقم ایک ڈیلیوری بوائے مائیکل گارشیا کو ادا کی جائے گی جو سٹاربکس کا فوڈ پیکیج پہنچاتے وقت ایک گرم مشروب گرنے کے باعث جھلس گئے تھے۔ یہ حادثہ 8 فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مائیکل گارشیا نے لاس اینجلس میں ایک اسٹاربکس ڈرائیو تھرو سے آرڈر اٹھایا تھا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق اسٹاربکس کی آٹومیٹک کافی مشین گرم مشروبات کو کنٹینر میں اچھی طرح سے پیک کرنے میں ناکام...
    ---فائل فوٹو کراچی کے علاقے پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیا۔ کراچی: ایس آئی یو پولیس کی کارروائی، قتل میں ملوث ملزم گرفتاراسپشل انویسٹی گیشن (ایس آئی یو) پولیس نے کارروائی کرکے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 7 چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ملزمان موٹرسائیکلوں کے انجن نمبر تبدیل کر کے فروخت کرتے تھے۔
    ویب ڈیسک : ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دے دیا ۔   ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس نے قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے موٹر سائیکل پر سائیڈ ویو مررز اور انڈیکیٹر کا ہونا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے حفاظتی اقدامات نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔   ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے تمام سی ٹی اوز، ڈی ٹی اوز کو گائیڈ لائنز جاری کر دیں اور کہا ہیلمٹ، سائیڈ ویو مررز، انڈیکیٹرز کی افادیت بارے آگاہی مہمات بھی چلائی جائیں۔ اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز
    بھارت کے شہر علی گڑھ میں سحری کے وقت گھر کے باہر موجود شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ممکنہ طور پر دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم دیگر زاویوں سے بھی اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقتول حارث نامی شخص پر جعمے کو موٹر سائیکل سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کی۔ مقتول کو ابتدائی طور پر 3 گولیاں مارنے کے بعد مزید 3 گولیاں ماری گئیں تاکہ اس کی موت کی تصدیق کی جا سکے۔ واقعہ رات سوا 3 بجے پیش آیا، حارث کرکٹ کھیل کر واپس آیا تھا اور گھر کے باہر سحری کے لیے انتظار کر رہا تھا۔ موٹر سائیکل پر...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ای سی سی کی جانب سے منظور شدہ نئی پالیسی کے مطابق نئے سولر روف پینل صارفین کے لیے نئے سیٹلمنٹ میکانزم کے تحت درآمد شدہ اور برآمد شدہ یونٹس کو بلنگ کے مقاصد کے لیے الگ الگ سمجھا جائے گا۔ برآمد شدہ یونٹس کو منظور شدہ بائی بیک ریٹ 10 روپے فی یونٹ پر خریدا جائے گا، جبکہ درآمد شدہ یونٹس کو ماہانہ بلنگ سائیکل کے دوران قابل اطلاق پیک/آف پیک ریٹ پر بغیر کسی ٹیکس اور سرچارج کے بل کیا جائے گا۔ کسی بھی ماہانہ بلنگ سائیکل کے لیے، اگر نیٹ میٹرنگ صارف کے برآمد کردہ یونٹس کے بل کی کل رقم تقسیم کار کمپنی سے درآمد کردہ یونٹس کے بل...
    کراچی: شہر قائد کی سڑکوں پر ٹرک، ڈمپر اور ٹریلر کی ٹکر سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، تازہ ترین واقعہ میں ٹرک اور ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق اختر کالونی سگنل سے قیوم آباد جاتے ہوئے پیٹرول پمپ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک شخص ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے موٹر سائیکل سوار جاں بحق شخص کی شناخت اسٹیفن مسیح کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ہونے والے کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کی حالت...
    کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ کے تھانے میں موٹرسائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی مبینہ ہلاکت کے حوالے سے پولیس کا مؤقف سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلاکوٹ پولیس کے ہاتھوں موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ملزم کی ہلاکت کے حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سکندر کے لاک اپ میں ہلاک ہونے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزم نشے کا عادی تھا جو کہ اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوا ہے ، ملزم 12 مارچ کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار ہوا تھا جس کا مقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج ہے، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور...
    کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو ‘نو ہیلمٹ نو انٹری’ کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔ سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔...
    کراچی کی شہری انتظامیہ نے آئی آئی چندریگر روڈ کو 'نو ہیلمٹ نو انٹری' کا ماڈل بنانےکا فیصلہ کیا ہے۔سڑک پر ٹریفک کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے ڈیلینیٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔اس شاہراہ سے روزانہ دیگر گاڑیوں کے علاوہ ہزاروں موٹر سائیکلیں بھی گزرتی ہیں، صبح اور شام کے مصروف اوقات میں بڑی گاڑیاں تو پھر بھی اپنی لین میں رہتی ہیں مگر موٹر سائیکل سواروں کی اکثریت ٹریفک قوانین کی پروا نہیں کرتی اور ان کی غیرمحتاط رائیڈنگ کے سبب عموما حادثات ہوتے رہتے ہیں۔فی الحال ہیلمٹ کی یہ پابندی آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے متعارف کرائی گئی ہے جسے بتدریج شہر کی دیگر مرکزی شاہراہوں پر بھی لاگو کیا جائےگا۔ میئر کراچی مرتضیٰ...
    اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ انجن اور کارکردگی 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ 97.1 سی سی 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر طول و عرض اور صلاحیت 1986 x 718 x 1050 ملی میٹر سیٹ کی اونچائی:...
    کراچی: گارڈن نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب باغ ہالار نشتر روڈ پر کار چور کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت شیراز علی ولد عزیز خان کے نام سے کی گئی۔  پولیس کے مطابق ملزم نے عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں گلشن اقبال سے ایک سیاہ رنگ کی کار چوری کی تھی۔ اس کار کا ٹریکر ایک کمپنی کے ذریعے فعال تھا جس کی مدد سے پولیس کو اطلاع ملی کہ چوری شدہ کار گزری کے راستے گارڈن کی طرف بڑھ رہی ہے، جیسے ہی گارڈن پولیس نے چیکنگ کے...
    ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور چلتی ٹریفک میں گاڑی کو چکر لگاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے اور اچانک اس کی رفتار بڑھا کر ڈرفٹنگ شروع کر دیتا ہے۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور ان کی موٹر سائیکل گاڑی کے اگلے بمپر میں پھنس جاتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے طارق روڈ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے کرتب کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں سفید رنگ کی...
    علی ساہی: اوور سپیڈنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رواں ماہ لاہور میں 8 ہزار سے زائد چالان کیے گئے جبکہ صوبہ بھر میں 12 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور میں 900 سے زائد اور صوبہ بھر میں 1600 سے زائد اوور سپیڈنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں کے لیے حد رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے اور سپیڈ گن مشین کا استعمال اس حد رفتار کو مانیٹر کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ رمضان المبارک : پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کا کہنا...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے دوران انہوں نے دانش یونیورسٹی کو عالمی معیار کی ٹیکنیکل اینڈ اپلائیڈ یونیورسٹی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی ایک ایسی درسگاہ ہو گی جہاں مستحق اور لائق طلبا کو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے یونیورسٹی کے لئے اسلام آباد میں زمین کے حصول کے لئے قانونی تقاضے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے وزیراعظم کی یونیورسٹی کے چارٹر اور دیگر قانونی معاملات جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت...
    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 16 مارچ سے شروع ہونے والی پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مائیکل بریسویل کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: فائنل میں پاکستان کو نظرانداز کرنے کا معاملہ؛ آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، جن میں لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر شامل ہیں، جو آئی پی ایل میں مصروفیت کی وجہ سے ٹیم کا حصہ نہیں...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے طارق روڈ کے قریب ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں لگژری گاڑی کے ڈرائیور نے کرتب کے دوران دو موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں دونوں افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں سفید رنگ کی گاڑی میں سوار دو افراد دکھائی دیتے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی کا ڈرائیور چلتی ٹریفک میں گاڑی کو چکر لگاتے ہوئے دکھائی دیتا ہے، اور اچانک اس کی رفتار بڑھا کر ڈرفٹنگ شروع کر دیتا ہے۔ اس دوران گاڑی کی زد میں آ کر موٹر سائیکل سوار دونوں افراد زخمی ہو جاتے ہیں اور ان...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کا ری ہیب جاری ہے جنہوں  نے صحتیاب ہوکر فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب نے ٹخنے کی چوٹ سے بحالی کے بعد جِم کرنا شروع کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انجری کے شکار صائم ایوب اب صحتیاب دکھائی دے رہے ہیں،اور وہ قومی ٹیم میں واپیس کے لیے کوشاں ہیں۔ The rehab journey: @SaimAyub7 working to get back to full fitness ????️‍♂️ pic.twitter.com/jzS0TsEYmo — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 10, 2025 ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صائم ایف مختلف مشقیں کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فخر زمان اور صائم ایوب کب تک فٹ ہوسکیں...
    ---فائل فوٹو  سندھ بورڈ آف ٹینکیکل ایجوکیشن صوبے کا وہ واحد بورڈ ہے جو گزشتہ 3 ہفتوں سے بغیر چیئرمین کے کام کر رہا ہے جبکہ بورڈ میں رجسٹرار اور کنٹرولر بھی ریٹائرڈ ہونے کے باوجود اپنے عہدوں پر موجود ہیں۔ رجسٹرار زاہد علی خان اور کنٹرولر عذرا ریٹائر ہونے کے باوجود حیرت انگیز طور پر اپنے عہدوں پر تاحال کام کر رہے ہیں اور سیکریٹری بورڈ کی اسامی پر گریڈ 18 کا افسر تعینات ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ قائم مقام چیئرمین مظفر بھٹو کی مدت گزشتہ ماہ 18 فروری کو مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد نہ تو ان کی مدت میں توسیع کی گئی اور نہ ہی ٹیکنیکل بورڈ میں کسی بھی افسر کو اضافی چارج دیا گیا۔ اس وقت...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مارچ 2025ء ) مریم نواز حکومت کا "موٹرسائیکل لین" کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہو گیا؟ صوبائی دارالحکومت کی مصروف ترین شاہراہ پر بنائی گئی "موٹرسائیکل لین" کی وجہ سے ٹریفک مسائل کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئے، حادثات میں بھی اضافہ ہو گیا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیروزپور روڈ پر بائیک لین کا تجرباتی منصوبہ ناکام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت تین لین والی فیروزپور روڈ پر سبز نشانات کے ساتھ بائیک لین بنائی گئی تھی، لیکن سڑک پر تعمیر کردہ سخت ڈیوائیڈرز اور اینٹوں کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل اور حادثات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ...
    — فائل فوٹو ضلع بہاولنگر کے علاقے بسم اللّٰہ چوک کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر ہو گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق اس حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 1 مرد شامل ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔
    ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شدید زخمی نوجوان کو 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت کیا گیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس متوفیہ کی شناخت کی کوششیں...
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    فوٹو: فائل کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے ایک بھائی جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی آپس میں بھائی ہیں، تینوں بھائی ماربل فیکٹری میں ملازم ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں بھائی فیکٹری سے چھٹی کے بعد گھر جارہے تھے، زخمیوں کے بیان کے مطابق ڈمپر غلط سمت سے آرہا تھا۔دوسری جانب کورنگی سنگر چورنگی پر ٹینکر  نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔  
    ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی کامیاب کاروائی، 10 موٹر سائیکلز برآمد،4رکنی گینگ گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )تھانہ لوہی بھیر کاروائی/10 موٹر سائیکلز برآمد ،وفاقی دارالحکومت میں موٹر سائیکلز چوری کی وارداتوں کے خلاف کاروائی،تھانہ لوہی بھیر وارداتوں میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنے میں کامیاب،4 رکنی چھوٹو گینگ کو چوری شدہ موٹرسائیکلز سمیت گرفتار کر لیا گیا،چھوٹو گینگ سے 10 موٹر سائیکلز اور اسلحہ برآمد، کاروائی ایس ایچ او لوہی بھیر سہیل اشرف کی جانب سے کی گئی،ڈی آئی جی آپریشنز کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت،حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ شہر میں امن کی ضمانت ہے۔
    کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران...
    کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی میں موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گلی کا سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فیروز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 گلی نمبر 4 میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت 38 سالہ مرزا ساجد بیگ ولد ریاض بیگ کے نام سے کی گئی۔ مقتول لائنز ایریا کا رہائشی اور نجی سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ تھا۔ واقعے کے وقت مقتول مزکورہ علاقے کی گلی میں بطور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان آئے اور فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ علاقہ...
    کراچی میں ٹریفک حادثات میں موٹرسائیکل سواروں کی بڑھتی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے 3 شاہراہوں پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ شاہراہوں پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی کا فیصلہ ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کی طرف سے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر جن 3 سڑکوں کو ماڈل بنارہے ہیں ان میں کلفٹن بریج سے 2 تلوار، پی آئی ٹی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ اور شاہراہ فیصل شامل ہیں جن پر بغیر ہیلمٹ سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان...
    کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں  بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 20 سالہ یحییٰ کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا تاہم اس حوالے سے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ...
    —فائل فوٹو ملتان کے نواحی علاقہ اڈا بند بوسن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کی ٹکر سے کمسن بچی اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق کراچی گلشن اقبال بلاک گیارہ اتوار بازار پارکنگ کے... ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا-
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کولوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کیماڑی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر3 پٹنی محلے میں موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح ملزمان نے اسکول کے بچوں کو لوٹ لیا،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کم عمرموٹرسائیکل سوارملزمان گلی میں آئے،  اردگرد کا جائزہ لیا اورواپس مڑگئے، ملزمان نے اسکول کے بچوں سےکچھ فاصلے پرموٹرسائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر ان سے موبائل فون چھین لیا۔  اس بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے ہیں متاثرہ اسکول کے بچوں نے پولیس سے...
    ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بلدیہ نمبر تین پٹنی محلہ میں اسکول کے بچوں کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس کو موصول ہوگئی، جس میں دیکھا گیا کہ کم عمر موٹر سائیکل سوار ملزمان گلی میں آئے، ملزمان نے اردگرد کا جائزہ لیا اور واپس مڑ گئے۔ ملزمان نے اسکول کے بچوں سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل روکی اور اسلحہ دکھا کر اسکول کے بچوں سے موبائل فون چھین لیا۔ پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو ڈھونڈ رہے...
    کراچی میں تفریح گاہوں کی کمی اور اور معاشی مسائل کے سبب کم آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھنے والے والدین اپنے بچوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں، تفریحی سہولیات میں کمی کے باعث بچوں کا بیشتر وقت موبائل فون دیکھنے میں صرف ہو رہا ہے۔ بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ سائیکلنگ ہے ۔ سائیکلوں کی قیمتوں میں گزشتہ دو برسوں میں 50 سے 70 فیصد تک اضافے کے باعث والدین کی اکثریت اپنے بچوں کو سائیکل دلانے کی استطاعت نہیں رکھتی ہے ۔ اکثر والدین پرانی سائیکلیں خرید کر اپنے بچوں کا شوق پورا کرنے کی  کوشش کرتے ہیں ۔ ایکسپریس نے بچوں کی تفریح کا ایک بڑا ذریعہ سائیکل کی قیمتوں میں...
    ایس ایچ او شاہد تاج کے مطابق زخمی محمد فیاض آن لائن موٹرسائیکل بک کروا کر ڈیفنس آیا تھا، جہاں تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفینس میں ٹریفک حادثے میں آن لائن موٹر سائیکل رائیڈر جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈیفنس فیز6 شاہین محفاظ کراسنگ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 35 سالہ راؤ محمد اخلاق اور زخمی کی شناخت 25 سالہ محمد وقاص کے نام سے کی گئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی نوجوان ملیر کے...
    کراچی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے ایک اور شہری کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد گجر نالے کے قریب پیش آیا جہاں  ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ٹکر مارنے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کی ٹرالر کو جلانے کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔پولیس کے مطابق رواں سال ہیوی ٹریفک سے جاں بحق رپورٹ افراد کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت نوجوانوں کیلئے ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں میں آن لائن پورٹل رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا عمل یکم مارچ (آج) سے ہوگا۔ درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا۔ تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کیلئے رجسٹریشن ہوگی۔ ادارے کے نام پر بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء  سے مشروط کر دیا گیا۔ طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی ہوگی۔ پنجاب سکلز...
    موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی ، ڈرائیور فرار بلدیہ میں مزداکی ٹکر سے بچہ جاں بحق ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ،مقدمہ درج شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...