2025-10-13@22:43:25 GMT
تلاش کی گنتی: 3958
«سر کیا تھا»:
(نئی خبر)
امریکی ریاست مشی گن کے ایک شہری کو اُس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ لاٹری کا جیک پاٹ ٹکٹ دراصل اُنہی کے پاس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘ 45 سالہ اوٹسگو کاؤنٹی کے رہائشی نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے گیلوڈ ساؤتھ ای زی مارٹ سے کلب کینو ’دی جیک‘ کا ٹکٹ خریدا تھا۔ انعامی رقم 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار ہی کھیلتے ہیں لیکن ’دی جیک‘ صرف اُس وقت کھیلتے ہیں جب انعامی رقم 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوجائے۔ اس بار انہوں نے 30 ڈراز کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔...
کراچی: پولیس نے بچیوں کو اغوا کرکے اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والے گینگ کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کھارادر میں دو روز قبل پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا، ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی شناخت شہزاد عرف فیضو کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار عمران کالو گینگ سے ہے۔ واضح رہے کہ ملزم کا دو روز قبل کھارادر میں پولیس مقابلہ ہوا تھا جس میں ملزم فرار ہوگیا تھا جبکہ ملزم کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا بعد ازاں ملزم...
تہران: ایران نے اسرائیل سے روابط کے الزام میں 6 عسکریت پسندوں کو سزائے موت دے کر پھانسی دے دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران نے آج اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد سے وابستگی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر 6 عسکریت پسندوں کو سزائے موت دے دی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان افراد پر الزام تھا کہ وہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی کے ساتھ رابطے میں تھے اور ایران کے سیکیورٹی اداروں اور مذہبی شخصیات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سزائے موت پانے والوں میں ایک کُرد عسکریت پسند شامل تھا، جس پر ایک مذہبی رہنما کے قتل کا الزام بھی...
بھارتی گلوکار زوبین گارگ کی موت کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے، آنجہانی گلوکار کے بینڈ کے ساتھی شیکھر جیوٹی گوسوامی نے الزام عائد کیا ہے کہ گلوکار کو ان کے مینیجر سدھارتھ شرما اور فیسٹیول آرگنائزر شیمکانو مہنتا نے زہر دے کر قتل کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گوسوامی کا کہنا ہے کہ مینیجر اور فیسٹیول آرگنائزر نے گلوکار کی موت کو حادثاتی ظاہر کرنے کی کوشش کی اور یہ واقعہ غیر ملکی مقام پر اس لیے پیش آیا تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔ گوسوامی کا کہنا ہے کہ شرما واقعے سے قبل مشکوک رویہ اختیار کیے ہوئے تھا اور اس نے کشتی کے عملے سے زبردستی کنٹرول سنبھال لیا تھا۔ جب زوبین...
ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی اس جوڑے کی ویڈیوز حذف کر دیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اے آئی بالی وُڈ عشق نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں جنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔ ان ویڈیوز میں مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں قابلِ اعتراض یا رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینل پر موجود 259 ویڈیوز میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں دکھایا گیا تھا۔ یوٹیوب کے مطابق شکایت سامنے آنے اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد مذکورہ چینل تخلیق...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے القدس فورس کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی نے انکشاف کیا ہے کہ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن طوفانِ الاقصیٰ اتنے سخت خفیہ انتظامات کے تحت کیا گیا کہ نہ صرف مرحوم حماس رہنما اسماعیل ہنیہ بلکہ سید حسن نصراللہ بھی اس کے وقت سے لاعلم تھے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہے، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل جمعہ کو ایک ٹی وی انٹرویو میں جنرل قاآنی نے بتایا کہ جب آپریشن غزہ میں شروع کیا گیا، اس وقت ہنیہ عراق کے سفر کے لیے ایئرپورٹ جا رہے تھے اور واپسی پر ہی انہیں اس کی اطلاع ملی۔ ان کے مطابق اگرچہ...
ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کے تانے بانے...

روس پر پابندی لگی تھی تو اسرائیل پر کیوں نہیں؟ قانونی ماہرین کا اسرائیلی فٹ بالز کلبز پر پابندی کا مطالبہ
یورپ کے 30 سے زائد قانونی ماہرین نے یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے کلبز کو بین الاقوامی مقابلوں سے خارج کیا جائے۔ جمعرات کو یوئیفا کے صدر الیگزینڈر سیفرین کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ اسرائیل پر پابندی لگانا انتہائی ضروری ہے۔ خط میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں کم از کم 421 فلسطینی فٹبالرز جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ غزہ کی فٹبال انفراسٹرکچر کو منظم طریقے سے تباہ کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اطالوی فٹبال کوچز ایسوسی ایشن کا اسرائیل کو عالمی مقابلوں سے معطل کرنے کا مطالبہ ماہرین کے مطابق اسرائیلی اقدامات نے ایک پوری نسل کے کھلاڑیوں...
بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کو بالآخر پانچ سال بعد ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بمبئی ہائیکورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو اداکارہ کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ان کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کی جائے۔ یاد رہے کہ ریا چکرورتی کا پاسپورٹ 2020 میں ضبط کیا گیا تھا، جب وہ ایک ڈرگ کیس میں نامزد ہوئیں، جو اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے دوران سامنے آیا تھا۔ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ جون 2020 میں ممبئی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی موت نے پورے بھارت میں ہلچل مچادی تھی اور ریا اس کیس میں سب سے زیادہ...
یروشلم کے اخبارات اور کینیڈا کی یونیورسٹی آف ٹورنٹو کے سِٹیزن لیب کی متوازی تحقیقات کے مطابق اسرائیل کی فنڈنگ سے فارسی زبان میں آن لائن مہمات نے جعلی سوشل میڈیا شناختوں اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال سے ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی کی شبیہ بہتر بنانے اور ایرانی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی۔ ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق ان مہمات میں اوتارز (جعلی شناختوں) کا استعمال کیا گیا، جو ایرانی شہریوں کے طور پر ظاہر ہوتے ہیں، تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ مہمات شاہی نظام کی بحالی کے حق میں آوازیں بلند کر رہی تھیں اور یہ اس وقت چلائی گئیں جب اسرائیل ایران پر حملے...
پنجاب انسداد نارکوٹکس فورس (سی این ایف) نے سمبڑیال سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 7 ہزار کلوگرام افیون قبضے میں لینے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق سی این ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ افیون کو پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں چرس کی تیاری کے لیے منتقل کیا جانا تھا، ادارے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ سی این ایف کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب سی این ایف نے ٹارگٹ کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کی ہیں، جن کی مارکیٹ ویلیو...
دبئی/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اکتوبر 2025ء ) ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے امیربالاج قتل کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں پولیس نے مرکزی ملزم طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا، ملزم واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں مطلوب ملزم طیفی بٹ کو اشتہاری ملزم قرار دیا گیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گزشتہ سال وزارت داخلہ سے رابطہ کیا، وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد طیفی بٹ کے ریڈ وارنٹ حاصل کیے...

امیربالاج ٹیپوقتل کیس،مرکزی ملزم خواجہ تعریف گلشن طیفی بٹ انٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار، جلد پاکستان منتقل کیا جائے گا، ذرائع
لاہور، دبئی (ویب ڈیسک) ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد مرکزی اشتہاری ملزم خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا ہے، یہ گرفتاری انٹرپول کی مدد سے عمل میں آئی، بتایاگیا ہے کہ پنجاب پولیس نے انٹرپول کی مدد سےملزم کو گرفتار کیا اور قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد جلد پاکستان منتقل کیاجائے گا۔ دنیانیوز کے مطابق قتل کیس کے بعد طیفی بٹ ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات (دبئی) میں روپوش ہوگیا تھا، جس کے بعد پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے اس کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے تھے۔ پولیس کا مؤقف دیتے ہوئے کہنا ہے کہ طیفی بٹ کی گرفتاری اس کیس...
فلورنس میں اٹلی کی فٹبال ٹیم کے ٹریننگ سینٹر کے باہر فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف ہونے والے آئندہ ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ اٹلی اور اسرائیل کا میچ 14 اکتوبر کو اڈینے (Udine) میں شیڈول ہے، تاہم یورپی فٹبال تنظیم (UEFA) اسرائیل کو غزہ پر جاری جنگ کے باعث معطلی کے امکان پر غور کر رہی ہے۔ ???? BREAKING | ITALYMajor unions say over 1 million people joined protests and a nationwide strike after Israel’s flotilla raid — blocking ports, transport and airports in solidarity with Gaza. (Source: Euronews / AA) pic.twitter.com/Sj2Pr5YPsD — The Current Brief (@GlobalViewPk) October 4, 2025 مظاہرین نے فٹبال کمپلیکس کے...
1947میں تقسیم ہند کے فیصلے کے بعد‘ تقریباً ڈیڑھ کروڑ نفوس دونوں اطراف سے اپنے نئے ممالک میں کوچ کر گئے۔ انسانی تاریخ کی یہ سب سے بڑی ہجرت تھی۔ اگر ٹائن بی کو غور سے پڑھیں تو اندازہ ہو جائے گا کہ چشم فلک نے اتنی کثیر تعداد میں لوگوں اور ان کے خاندانوں کو حد درجہ بے بسی سے لٹتے پٹتے ہوئے ‘ ایک ملک سے سرحد پار‘ اپنے نئے وطن میں جاتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ قتل و غارت تو خیر ہر جانب سے ہوئی۔ اس خون ریزی سے صرف نظر کرتے ہوئے‘ ا گر صرف یہ سوال پوچھا جائے کہ کروڑوں انسانوں نے اپنے گھر بار ‘ کاروبار اور آبائی شہروں کو چھوڑنے کا فیصلہ کیوں...
مانچسٹر میں یہودی عبادت گاہ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت 35 سالہ جہاد الشامی کے نام سے ہوئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق جہاد الشامی بچپن میں اپنے خاندان کے ہمراہ بطور تارکین وطن آیا تھا اور سنہ 2000 میں برطانوی شہریت حاصل کی۔ جہاد الشامی مانچسٹر کے پریس وِچ علاقے کی لینگلی کریسنٹ نامی ایک پرسکون گلی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ رہتا تھا۔ پولیس نے اس مکان پر چھاپہ مارا اور وہاں سے موبائل، کمپیوٹرز اور کچھ دستاویز تحویل میں لے لیں تاکہ تفتیش کو آگے بڑھایا جا سکے۔ مانچسٹر پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے 40 سال کے درمیان کی عمر والے دو مردوں اور ایک 60 سالہ خاتون کو دہشت گردی کی کارروائی کی تیاری یا اس میں ملوث ہونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایشیاء کپ کے فائنل کی ایوارڈ تقریب میں جو کچھ ہوا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے کھیل میں ایسا رویہ ہم پاکستانی بھی کر چکے ہیں۔ 1972 کے اولمپکس کھیلوں کے دوران ہاکی کے فائنل میچ کے بعد میڈلز کی تقسیم کی تقریب میں جب پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں میڈل ٹیبل پر موجود تھے اور فاتح ملک جرمنی کا پرچم اپنے قومی ترانے کی دھن میں فضاء میں بلند ہو رہا تھا تو تمام منتظمین، تماشائی اور مہمان اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب چاندی کے تمغے کی حقدار ٹیم پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے اپنی پشت جرمنی کے قومی پرچم کی طرف موڑ دی۔ گرین...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔اعلان میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ’ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز ہے۔’ بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیلی ریاست کے قیام کا ذکر نہیں تھا، برطانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ آرتھر بالفور کے پڑپوتے کا انٹرویو میں انکشاف...
امریکی سائنس دانوں نے ایک نیا کنکریٹ تیار کیا ہے جس سے بنی عمارتیں اور سڑکیں گھروں کو اور برقی گاڑیوں کو فراہم کرنے والی بیٹریوں کے طور پر کام کرسکیں گی۔ میساچوسیٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) کے سائنس دانوں (جنہوں نے 2023 میں جدید جنریشن کا انرجی اسٹوریج سسٹم پہلی بار دریافت کیا تھا) نے کچھ ایسا دریافت کیا ہے جس سے یہ سسٹم 10 گُنا مزید طاقتور بن جائے گا۔ اس دریافت کا مطلب ہے کہ ایک اوسط گھر کو اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تقریباً 5 مکعب میٹر مٹیریل کی ضرورت ہوگی۔ یہ کنکریٹ بیٹری سمنٹ، پانی، کاربن بلیک اور الیکٹرولائٹ سے مل کر کام کرتی ہے۔ یہ مرکبات مل کر...
بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویدی نے دھمکی دی ہے کہ پاکستا ن دنیا کے نقشے پر اپنی جگہ برقرار رکھنا چاہتا ہے تو اُسے دہشت گردی کی حمایت بند کرنا ہو گی۔ راجستھان کے ضلع شری گنگا نگر کے علاقے انوپ گڑھ میں فوجی جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل دویدی نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران جس تحمل کا مظاہرہ انڈیا نے کیا تھا، وہ کسی آئندہ تنازع میں نہیں دہرایا جائے گا۔ اس بار بھارت پوری طرح تیار ہے۔ اور اس بار وہ تحمل نہیں دکھائے گا جو اس نے آپریشن سندور 1.0 کے دوران دکھایا تھا۔ اس بار ہم ایک قدم آگے بڑھیں گے اور ایسا قدم اٹھائیں گے کہ پاکستان کو یہ سوچنے پر...
سردار پٹیل نے مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد ایک خط لکھا تھا، جس میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کیطرف سے پھیلایا گیا زہریلا نظریہ مہاتما گاندھی کے قتل کا ذمہ دار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی تاریخ اب اترپردیش راجرشی ٹنڈن اوپن یونیورسٹی (UPRTOU) میں پڑھائی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ستیہ کام نے "گاندھی جینتی" کے موقع پر انڈین نالج ٹریڈیشن کے تحت انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسز میں آر ایس ایس کی تاریخ کو شامل کرنے کا اعلان کیا۔ کانگریس نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری کا کہنا ہے کہ طلباء کو آر ایس ایس کی تاریخ پڑھانے سے ملک کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک بار پھر جارحانہ انداز اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ پنجاب کے حق میں آواز بلند کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگیں گی۔ لاہور میں الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “جب آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، تین تین پریس کانفرنسز کر کے ہمارا مذاق بنایا گیا، کہا گیا کہ مریم نواز معافی مانگے۔ میں کیوں معافی مانگوں؟ معافی تو وہ ترجمان مانگیں جنہوں نے پنجاب کے خلاف زبان استعمال کی۔” پنجاب کی ترقی: الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک، عوامی ریلیف کی نئی مثال مریم نواز نے کہا کہ لاہور میں مزید 40 الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی...

اسرائیلی حراست میں مشتاق احمد سمیت تمام پاکستانیوں کی رہائی کیلیے ثالثی ملک سے رابطہ جاری ہے، اسحاق ڈار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام گرفتار پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ایک بااثر یورپی ملک کے ساتھ رابطے میں ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق سابق سینیٹر کو اسرائیلی فورسز نے گرفتار کیا ہے اور حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ تمام پاکستانیوں کو بحفاظت وطن واپس لایا جائے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ چونکہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات موجود نہیں ہیں، اس لیے ان رہائی کی کوششیں تیسرے ملک کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے امن معاہدے سے متعلق 20 نکاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سپریم کورٹ میں ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ججز کی مستقل منتقلی آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف ہے۔ اختلافی نوٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے تحت ججز کا تبادلہ صرف عارضی ہو سکتا ہے،مستقل نہیں۔ صدر مملکت نے بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے ججز کی منتقلی کا فیصلہ کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں جاری ہونے والا نوٹیفکیشن ہے۔ نوٹ کے مطابق صدر پاکستان کا جاری کردہ یہ نوٹیفکیشن...
اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مطالبات جائز ہیں، لیکن انہیں منوانے کے لیے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ سال بھی آزاد جموں و کشمیر کے لیے 30 ارب روپے کا پیکج دیا تھا، عوامی مطالبات پُرامن طریقے سے تسلیم کیے جا سکتے ہیں، تاہم پرتشدد واقعات میں ہونے والی ہلاکتیں افسوسناک ہیں۔ رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ معاملہ پُرامن طور پر حل کیا جائے۔ گزشتہ روز تمام جماعتوں کی قیادت نے بھی اتفاق رائے سے مسائل کے حل کی کوشش کی، وزیراعظم ان معاملات کو اعلیٰ سطح پر دیکھ رہے ہیں...
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب پر پولیس کے دھاوے کے خلاف صحافیوں کا شدید ردعمل سامنے آیا اور انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران احتجاجی بائیکاٹ کرتے ہوئے پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جہاں صحافی سیاہ پٹیاں باندھ کر کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔ اسپیکر نے صحافیوں سے مذاکرات کے لیے تین رکنی حکومتی وفد بھیجا لیکن صحافیوں نے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے کا اعلان کیا۔ اس دوران پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ وعدے کیے گئے مگر عملی طور پر کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔ ایوان میں سابق اسپیکر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اکتوبر 2025ء) یورپی امپیرل ازم کی بدلی ہوئی شکل میں اب سیاست کے ساتھ معیشت اور کلچر بھی طاقت کے حصول کے لیے استعمال ہونے لگا ہے۔ یورپ کے عہد وسطیٰ میں ہمیں امپیریل ازم کی دو قسمیں نظر آتی ہیں جس کی مثال رومن ایمپائر ہے۔ جیسے جیسے اس کی حدود بڑھتی چلی گئیں اس کے سیاسی نظریات میں اور ایمپائر کے انتظام میں تبدیلی آتی چلی گئی۔ مثلاً ابتدا میں رومی شہریت صرف رومن کے لیے محدود تھی، لیکن جب فتوحات کا سلسلہ بڑھا تو مفتوحہ قوموں کو بھی شہریت کا حق دے دیا گیا۔ لیکن اختیارات کا مرکز روم ہی رہا۔ جب سلطنت کی حدود میں وسعت آئی تو...
رہنماوں کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے غزہ کے حوالے سے جو20 نکاتی معاہدہ پیش کیا ہے، وہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ منصوبہ سراسر دھوکہ اور اسرائیل کو تحفظ دینے کے سوا کچھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جاری نسل کشی، صمود فلوٹیلا کے پُرامن قافلے پر اسرائیلی حملہ اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری کیخلاف لاہور میں ملتان روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا اہتمام جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے کیا گیا۔ احتجاجی ریلی میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد، سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع لاہور غربی طلحہ ادریس ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عبدالعزیز عابد،امیر زون 168محمد شفیق ملک ، صدر جے آئی یوتھ لاہور غربی احمد فرحان...
چین میں ایک نیا اور عجیب قاعدہ متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت کچھ عوامی بیت الخلاؤں میں ٹوائلٹ پیپر حاصل کرنے کے لیے پہلے اشتہار دیکھنا یا فیس ادا کرنا ضروری ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس نئے قاعدے کو دکھایا گیا ہے جس میں یہ مشینیں آپ کو ایک QR کوڈ اسکین کرنے کو کہتی ہیں، پھر ایک مختصر اشتہار چلاتی ہیں، اور اس کے بعد چند ٹوائلٹ پیپر جاری کرتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چہرہ وزیر کا، مگر آواز کسی اور کی؟ وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد صارفین...
سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کا تحریر کردہ اختلافی نوٹ 40 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ججز کی مستقل منتقلی کو آئین کے آرٹیکل 200 کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔ اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ آئین کے تحت ٹرانسفر صرف عارضی ہو سکتا ہے، مستقل نہیں۔ صدر پاکستان نے ججز کے ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن بغیر شفاف معیار اور بامعنی مشاورت کے جاری کیا، جو غیر آئینی، بدنیتی پر مبنی اور غیر ضروری جلدی میں کیا گیا عمل تھا۔ جسٹس نعیم اختر افغان کے مطابق صدر کا یہ نوٹیفکیشن بے اثر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گراؤنڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل...
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025ء کے سنسنی خیز فائنل میچ کے بعد بھارتی اسپنر کلدیپ یادو نے پاکستان کی فائٹنگ اسپرٹ کو سراہا ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جیت کے بعد بہت انجوائے کیا، اچھا لگتا ہے جب آپ کسی اچھی ٹیم کو ہراتے ہیں، پاکستان نے بھی شاندار کھیل پیش کیا۔ #AsiaCup | “Nothing beyond one’s contribution in team’s success”: Indian Cricketer Kuldeep Yadav@vimalsports pic.twitter.com/ufyu768jc5 — NDTV (@ndtv) September 29, 2025 انہوں نے کہا کہ جب ہم 20 رنز پر تین وکٹیں گنوا بیٹھے تھے تو میچ ان کے حق میں جاسکتا تھا لیکن ہماری ٹیم نے بہترین کم بیک کیا اور سب نے برابر کا کردار ادا کیا۔...
بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر کھیل میں سیاست کو شامل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کمنٹری کے دوران سابق پاکستانی کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر ثناء میر کے ایک بیان کو بنیاد بنا کر بھارتی میڈیا نے بے بنیاد پراپیگنڈا شروع کر دیا۔ کمنٹری کے دوران ثنا میر نے پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا، جس پر بھارتی میڈیا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور انہیں کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرافی دینے کے لیے پہلے بھی تیار تھا، اب بھی ہوں، میرے دفتر آئیں اور ٹرافی لے لیں، محسن نقوی نے بھارتی ٹیم پر واضح کردیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارے ملک میں لوگوں کو جہاں اور بہت ساری شکایتیں ہیں اس میں سب سے بڑی شکایت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں انصاف نہیں ملتا ہے اور جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام قائم ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر وہ اپنے ارد گرد کی دنیا پر نظر ڈالیں تو وہ بھی ظلم سے بھری ہوئی نظر آئے گی۔ویسے تو ہندوستان پاکستان کو رسوا کرنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے لیکن حالیہ جنگ کی ہمارے ہاتھوں اپنی رسوائی کے بعد ان کی یہ خواہش دو چند ہوگئی ہے۔ کھیل کھیل ہے اور سیاست سیاست لیکن ہندوستان جب بہت زیادہ کھسیانا ہو جاتا ہے تو کھیل میں بھی سیاست کو...
پاکستان کے سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے بھارتی سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں سلمان خان کےلیے کراچی کے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے جایا کرتے تھے۔ کاشف خان نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ممبئی اس قدر آسانی سے آتے جاتے تھے جیسے کراچی کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو کراچی کی بریانی کا خصوصی شوق تھا، جس کی وجہ سے وہ ان کے لیے یہ سوغات لے کر جاتے تھے۔ اداکار نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: حماس کی جانب سے غیر مسلح ہونے سے انکار کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے غزہ میں جنگ بندی منصوبے پر تبادلۂ خیال کیا۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے گفتگو کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت حساس نوعیت کی ہے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس امریکی منصوبے کو منظور کرلے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ حماس کو منصوبے پر غور کے لیے ڈیڈلائن دیں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل صدر ٹرمپ نے منگل کے روز حماس کو 3 سے 4 روز میں جواب دینے کا کہا تھا۔ برطانوی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدر کا میدان ہے، آج مسلمانوں کی مختصر سی تعداد، مشرکین کے لشکر جرار کے سامنے صف آرا ہے۔ ایسے موقع پر ایک سپاہی کی طبعی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے دائیں بائیں مرد میدان ہوں، لیکن اس کے برعکس، سیدنا عبدالرحمن بن عوفؓ دیکھتے ہیں کہ ان کے یمین ویسار میں دو انصاری نوجوان معوذ اور معاذ کھڑے ہیں، طبیعت گھبرائی، مگر اچانک وہی نوجوان پوچھتے ہیں، عم محترم! وہ ابوجہل بدبخت کون سا ہے، جو ہمارے نبی پاکؐ سے عداوت رکھتا ہے؟ سیدنا عبدالرحمنؓ نے اشارہ کیا کہ وہ جو صفیں درست کرتا پھر رہا ہے، یہی ابوجہل ہے۔ بس اشارہ ہونا تھا کہ دونوں باز کی طرح اس لعنتی پر جھپٹے اور آن کی...
مصر میں کم عمری، پنشن کے حصول اور دیگر فوائد کے لیے جعلی نکاح یا بغیر نکاح رجسٹر کرائے شادیوں کے رجحان میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق اس چونکا دینے والی خبر کا انکشاف شرعی نکاح رجسٹراروں کی سینڈیکیٹ کے سربراہ اسلام عامر نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں ’’عرفی شادیوں‘‘ (غیر رجسٹرڈ نکاح) کا رواج تیزی سے پھیل رہا ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی لڑکیاں یہ قدم اپنی پنشن برقرار رکھنے کے لیے اٹھاتی ہیں۔ العربیہ سے گفتگو میں اسلام عامر کا مزید کہنا تھا کہ جعلی نکاح رجسٹرار دھڑا دھڑ پھیل رہے ہیں، جو عوام کی کم علمی سے فائدہ اٹھا کر پیسے بٹورتے ہیں۔ انھوں نے خبردار کیا کہ ایسی شادیوں میں نہ تو...
مہاتما گاندھی پر پیارے لال کی کتاب "مہاتما گاندھی: دی لاسٹ فیز" 1956ء میں شائع ہوئی جسے ناواجیون پبلشنگ ہاؤس احمد آباد نے شائع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ آر ایس ایس کے 100 سال مکمل ہونے کیساتھ کانگریس نے جمعرات کو ایک کتاب کے اقتباسات کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ مہاتما گاندھی نے سنگھ کو "ایک مطلق العنان نقطہ نظر کے ساتھ فرقہ وارانہ ادارہ" قرار دیا ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کمیونیکیشن کے انچارج کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے کہا کہ پیارے لال گاندھی کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے، تقریباً تین دہائیوں تک ان کے ذاتی عملے کا حصہ رہے، اور 1942ء میں مہادیو دیسائی کی موت کے بعد ان کے...
برطانیہ میں یہودیوں کے مذہبی دن پر ان کی عبادت گاہ پر چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مانچسٹر کی یہودی عبادت گاہ پر یہ حملہ یومِ کفّارہ کی صبح کیا گیا جب یہودی اپنا مذہبی دن منانے بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کار سوار حملہ آور نے سیکیورٹی چیک پوسٹ سے زبردستی گھسنے کی کوشش میں عبادت گاہ آے والے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی۔ چاقو بردار حملہ آور اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور عبادت گاہ جانے والوں پر حملہ کردیا جس میں 2 یہودی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 3 شدید زخمی ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سیکیورٹی گارڈ بھی شامل ہے جو حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں بری طرح زخمی...
یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس کی سماعت میں یوٹیوبر کے وکیل نے دلائل پیش کردیئے۔ رپورٹ کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی جوئے کی ایپ کی تشہیر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے میں کوئی ایک بھی گواہ موجود نہیں ہے، نہ ہی ان کے مؤکل کو کسی قسم کا نوٹس جاری کیا گیا اور نہ ہی ان سے کوئی ایپ ریکور کی گئی ہے۔ وکیل نے مزید بتایا کہ انکوائری کا آغاز 30 جون کو ہوا، جبکہ ڈکی بھائی کو 13 اگست کو گرفتار کیا...
اسلام ٹائمز: اسرائیلی بحریہ نے بین الاقوامی سمندروں کو بھی اپنی قید کا حصہ بنا ڈالا اور ان کشتیوں پر سوار کارکنان کو اسیر کر لیا، ان کارکنوں کا جرم کیا تھا، یہی کہ انہوں نے انسانیت کے نام پر رحم کے جذبے کے تحت فلسطین کا رخ کیا تھا۔ اسی دوران اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈینی ڈانن کا بیان آیا کہ یہ کارکنان یومِ کپور کی تعطیلات کے بعد ڈی پورٹ کر دیئے جائیں گے، گویا انسانیت کی اسیری بھی اب مذہبی کیلنڈر کے تابع ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی غزہ کی سسکتی ہوئی سرزمین کے لیے نکلنے والا صمود فلوٹیلا دراصل صرف کشتیوں کا قافلہ نہیں تھا، یہ انسانیت کی ایک صدا تھی، بھوک اور...
سپریم کورٹ میں راولپنڈی کے تھانہ ڈھڈیال کے سابق ایس ایچ او یاسر محمد کی برطرفی کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کیے۔ وکیل عمیر بلوچ نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ دیگر پولیس اہلکاروں کی غلطیوں کی وجہ سے ان کے موکل کو بے قصور برطرف کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی: صحافی کے ساتھ بدسلوکی پر تھانہ نیو ٹاؤن کا ایس ایچ او معطل، محرر چارج شیٹ وکیل نے مزید کہا کہ یاسر محمد ابھی جوان ہے اور اس کی پوری زندگی باقی ہے، اور نہ کوئی شکایت ہے نہ ہی کسی نے خلاف گواہی دی۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اکتوبر 2025ء) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کرتے کہا کہ اپنی بنیاد سے ہی، آر ایس ایس قوم کی تعمیر کے لیے کوشاں رہی ہے۔ اس سال وجیا دشمی (دسہرہ) دو اکتوبر کو ہے۔ اس موقع پر حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، آر ایس ایس ایک رضاکارانہ تنظیم کے طور پر قائم کی گئی تھی جس کا مقصد شہریوں میں ثقافتی شعور، نظم و ضبط، خدمت اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینا تھا۔ لیکن آر ایس ایس اور اس کے رہنماؤں پر کئی کتابوں کے مصنف دھریندر کمار جھا کا کہنا ہے کہ، آر ایس ایس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں سینیٹر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے صوبے کے حصے کے پانی کی بات کی، کسی دوسرے صوبے کے حصے کے پانی کی بات نہیں کی، پنجاب کے حصے کا پانی پنجاب میں جہاں سے بھی گزاریں، اس پر اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں، ڈیٹا کی تصدیق کے بعد اس میں تبدیلیاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اس فلوٹیلا میں *44 ممالک سے تعلق رکھنے والے 450 سے زائد امدادی کارکن شامل تھے جنہیں اسرائیلی فوج نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کارکنان کا واحد “جرم” یہ تھا کہ وہ غزہ کے بے بس اور مظلوم عوام کے لیے انسانی امداد لے کر جا رہے تھے۔ وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور فلسطینی عوام تک امداد کی ترسیل بلا تعطل یقینی بنائی جائے۔انہوں نے زور دیا کہ یہ امداد ہر صورت مستحقین تک...
ماجرا/ محمد طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چمکتی دھوپ میںبیس نکاتی منصوبے کے ساتھ کوئی الہامی حل لے کر نہ اُترے تھے۔ فلسطینیوں کے مقدر سے کھیلنے اور تشدد مسلط کرکے راہِ امن کے نام پر اُنہیں مزید محدود کرنے کے سازشی منصوبے پرانے ہیں۔ مغرب کے باضمیر دانشور بھی چیخ اُٹھے ہیں۔ مگر وطن ِ عزیز کے استعمار گزیدہ ذہن اپنے آقاؤں کے دماغ سے سوچتے ہیں۔ فلسطینی مسلمانوں کی قربانیوں کو ہی جواز بنا کر اُنہیں قابل فروخت بنانے پر تُلے ہیں۔ جملہ مشہور ہے کہ ”پھر دوسرا آپشن کیا ہے”؟ طاقت کے آگے سجدہ ریز جعل ساز صوفیوں کی چوکھٹوں پر پڑے فالج زدہ ذہنوں کے” مرنجاں مرنج”نسخوں میں زندگی کرنے والوں نے پہلے آپشن پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ہم ماضی میں حکومت سے جیسے علیحدہ ہوئے وہ ہمیں یاد ہے بھولے نہیں، ملکی حالات کے پیش نظر ہم خرابی نہیں چاہتے تھے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے نیک نیتی سے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا لیکن بدقسمتی سے حکومت کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کی تمام شقوں پر عمل درآمد نہیں ہوا،ہم نے وزارتیں لیے بغیر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا لیکن اس کا مطلب کوئی بلینک چیک دینا نہیں تھا کہ حکومت جو چاہے کرتی رہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کچھ دنوں سے پیپلز پارٹی اور پنجاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی حملے اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد گلوبل صمود فلوٹیلا نے فلسطین کے حامیوں کو دنیا بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔فلوٹیلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کے قافلے پر اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ردِعمل سامنے آئے۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ سفارتخانوں اور پارلیمان کے باہر مظاہرے کیے جائیں تاکہ فلسطین کے حق میں عالمی دباؤ بڑھایا جا سکے۔ مزید کہا گیا کہ ان کمپنیوں کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے جو فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ شریک ہیں۔فلوٹیلا کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اسرائیلی بحریہ...
پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘ ایس 400 اس حملے کا خصوصی ہدف تھا‘ یہ دنیا کا مضبوط ترین ڈیفنس سسٹم ہے‘ روس نے 1993 میں بنایا اور اس وقت چین سمیت بے شمار ملک استعمال کر رہے ہیں‘ بھارت کے پاس اس وقت تین ایس 400 ہیں جب کہ دو انھیں چند ماہ میں ڈیلیور ہو جائیں گے‘ ان میں سے ایک چین کی سرحد پر نصب ہے جب کہ دو پاکستان کی سرحد پر ہیں‘ ایک آدم پور اور دوسرا بھوج میں تھا‘ اس سے چاروں طرف چار سو کلومیٹر اور فضا میں لاکھ فٹ تک کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی‘ یہ ایک وقت میں تین سو ٹارگٹس کو ٹریک کر سکتا ہے...
لاہور میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری طریقے سے تنقید کرے لیکن ماضی والا لہجہ استعمال نہ کرے، حالیہ سیلاب بڑا خوفناک تھا بہت تباہی ہوئی، جہاں اچھا کام وہاں تعریف جہاں کوئی اچھا کام نہیں وہاں تنقید کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ زبان بند اور ہاتھ توڑ دوں گی والا لہجہ مناسب نہیں ہے۔ لاہور میں پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے بحرانوں کا شکار رہا ہے اور ہر دور میں بحرانوں سے نمٹنے کی کوششیں ہوتی رہیں۔...
لاہور میں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوری طریقے سے تنقید کرے لیکن ماضی والا لہجہ استعمال نہ کرے، حالیہ سیلاب بڑا خوفناک تھا بہت تباہی ہوئی، جہاں اچھا کام وہاں تعریف جہاں کوئی اچھا کام نہیں وہاں تنقید کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما پاکستان پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ زبان بند اور ہاتھ توڑ دوں گی لہجہ مناسب نہیں ہے۔ لاہور میں پیپلزپارٹی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طویل عرصے سے بحرانوں کا شکار رہا ہے، ہر دور میں بحرانوں سے نمٹنے کی کوششیں ہوتی رہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے سرچ چیٹ بوٹ کے اے آئی موڈ کو مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ یہ صارفین کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس موڈ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو خاص طور پر تصویری یا ویژول سرچز کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ماضی میں جب صارفین کسی تصویر کے حوالے سے سوال پوچھتے تھے تو اے آئی موڈ زیادہ ٹیکسٹ کے ذریعے جواب دیتا تھا جسے دیکھ کر عجیب محسوس ہوتا تھا۔ گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اس انداز میں نتائج پیش ہونا صارفین کے لیے غیر ضروری اور مضحکہ خیز لگتا تھا، اسی...
امریکا میں حکومت ایک بار پھر شٹ ڈاؤن (بند) ہو گئی ہے کیونکہ ریپبلکن اور ڈیموکریٹس وفاقی فنڈنگ پر معاہدہ کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پوپ لیو کی صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید، تارکین وطن سے سلوک کو غیرانسانی قرار دیدیا یہ شٹ ڈاؤن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں تقریباً 7 سال بعد ایک بار پھر رونما ہوا ہے۔ شٹ ڈاؤن منگل 30 ستمبر کو رات 11:59 بجے شروع ہوا جب دونوں جماعتوں کے رہنما وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے باوجود کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ اگرچہ ریپبلکن جماعت کو کانگریس کے دونوں ایوانوں اور صدارت پر کنٹرول حاصل ہے لیکن وفاقی فنڈنگ کا بل منظور کرنے کے لیے 60 ووٹوں...
غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بعض شقوں میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا ہے۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق حماس اسرائیل کے مکمل انخلا اور رہنماؤں کے قتل نہ کیے جانے کی بین الاقوامی ضمانتیں چاہتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حماس کو باضابطہ جواب دینے کے لیے دو سے تین دن درکار ہیں۔ حماس کے مذاکرات کاروں نے حالیہ دنوں میں دوحا میں ترک، مصری اور قطری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ ان مذاکرات میں غیر مسلح کیے جانے کی شق سب سے زیادہ متنازع قرار دی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن...
بالی ووڈ کے سینئر فلم رائٹر اور فلم ساز سلیم خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ ارباز خان کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اپنی اہلیہ سلمیٰ خان سے شادی کے موقع پر سب سے بڑی رکاوٹ مذہب تھا۔ سلیم خان کے مطابق ان کا تعلق سلمیٰ خان سے ابتدا میں خفیہ طور پر قائم ہوا، مگر جلد ہی انہوں نے فیصلہ کیا کہ اس رشتے کو گھر والوں کے سامنے لے کر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سلمیٰ خان کا اصل نام سوشیلا تھا اور جب پہلی بار ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات ہوئی تو وہ شدید دباؤ میں تھے، ایسا لگا جیسے پورے مہاراشٹر کے لوگ...
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور میں 75 سالہ شخص 35 سالہ خاتون سے شادی کے اگلے روز ہی انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنگرو رام نامی شخص پیشے سے کسان تھا، ایک سال قبل سنگرورام کی پہلی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں جس کے بعد اب تک سنگرو تنہا زندگی گزار رہا تھا۔ حال ہی میں سنگرو نے دوسری شادی کا فیصلہ کیا تاہم گاؤں والوں نے سنگرو کو اس عمر میں شادی سے روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے باوجود سنگرو نے 35 سالہ منبھاوتی سے کورٹ میرج کرلی جس کے بعد مندر میں دونوں کیلئے ایک چھوٹی سی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق منبھاوتی کی بھی یہ دوسری شادی تھی، اس...
پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں جنوبی افریقہ کے سفیر ایمانوئلن نکوسیناتھ متھتھوا پراسرار حالات میں ایک لگژری ہوٹل کے صحن میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹر کے مطابق 58 سالہ سفیر کو پیر کی شام لاپتہ رپورٹ کیا گیا تھا، جب ان کی اہلیہ کو ان کا ایک تشویشناک پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے معافی مانگی اور اپنی جان لینے کے ارادے کا ذکر کیا۔ اگلی صبح ہوٹل کے سکیورٹی گارڈ نے ان کی لاش دریافت کی۔ تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ سفیر نے ہوٹل کی 22ویں منزل پر کمرہ بک کیا تھا جہاں کھڑکی کا حفاظتی لاک زبردستی کھولا گیا تھا۔ تاہم پولیس کو نہ کسی لڑائی جھگڑے کے آثار ملے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت نے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 2025 کے بعد اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ کو بھی سیاست کی نذر کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔بھارتی صحافی بوریا مجمدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ میں جو کچھ ہوا، وہی سلسلہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی دہرایا جائے گا، فرق صرف اتنا ہوگا کہ اب مردوں کے بجائے خواتین کھلاڑی میدان میں ہوں گی۔بوریا مجمدار نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں وہی رویہ اختیار کیا جائے گا جو ایشیا کپ کے دوران سامنے آیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ کھلاڑی آپس میں ہاتھ...
ایشیا کپ کو متنازع بنانے کے بعد بھارتی میڈیا نے ویمنز ورلڈکپ کے خلاف ماحول بنانا شروع کردیا۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل یہ سوال اٹھایا جانے لگا کہ اس میں بھارت اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں مصافحہ کریں گی یا نہیں۔ بی سی سی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہرمن پریت کور اور ان کی ٹیم کو اس حوالے سے ابھی کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے، دونوں ٹیموں کا مقابلہ قریب آنے پر اصل پوزیشن واضح ہوگی۔ ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے، جو پروٹوکول موجود ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ایشیا کپ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے ایشین کرکٹ کونسل کے...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 24.5 ملین ڈالر کے تصفیے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ اس وقت دائر کیا گیا تھا جب 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپٹل ہل پر حملے کے بعد ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیوب کی مالک کمپنی الفابیٹ اس تصفیے کے تحت 22 ملین ڈالر “ٹرسٹ فار نیشنل مال” نامی غیر منافع بخش تنظیم کو دے گی، جو وائٹ ہاؤس میں نئے بال روم کی تعمیر کے لیے 200 ملین ڈالر اکٹھے کر رہی ہے۔ مزید 2.5 ملین ڈالر دیگر تنظیموں اور افراد کو دیے جائیں گے جنہوں نے ٹرمپ کے ساتھ مقدمہ دائر کیا تھا، جن...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بچوں میں کینسر کے علاج اور تحقیق کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے کینسر ریسرچ سے متعلق ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط بھی کر دیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ AI کے میدان میں چین سے آگے نکل چکا ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت اور سائنسی میدان میں انقلاب لانے کے لیے AI کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف 8 ماہ میں ان کی حکومت نے بے شمار ریکارڈ قائم کیے ہیں اور امریکہ میں اس وقت 17 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری...

غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت اور مزید بات چیت کی ضرورت ہے، شیخ محمد بن عبدالرحمان
اپنے ایک بیان میں قطری وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیر کو جو پیش کیا گیا، وہ اصولوں کی ایک فہرست تھی، جسکی تفصیلات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امید ہے کہ تمام فریقین منصوبے کو تعمیری انداز میں دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کے وزیرِاعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے کئی نکات وضاحت اور مذاکرات کے متقاضی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلا کے معاملے پر وضاحت درکار ہے اور اسرائیلی افواج کے انخلا پر مزید بات چیت ہونی چاہیئے۔ قطر کے وزیراعظم نے بتایا کہ پیر کو جو پیش کیا گیا، وہ اصولوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھارو(نمائندہ جسارت)6 روز سے لاپتہ قوم پرست رہنما ریاض ناہیو کی عدم بازیابی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد شام کو گھارو شہر میں احتجاجی دھرنا دیکر شاہراہ عام ٹریفک کے لیے مکمل بند کردی گئی جسکے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق قوم پرست رہنمائوں عمر ناہیو، فقیر رمضان ناہیو، سید نواز شاہ بھاڈائی، سید جلال شاہ، واحد خاصخیلی، نتھو بروہی، انعام سیال، راجو قریشی، سید ایاز شاہ، پیر گلزار شاہ نے نوجوان کی جبری گمشدگی کے خلاف گھارو گولائی پر سینکڑوں سیاسی کارکنوں اور شہریوں کے ہمراہ دھرنا دیا جس کے نتیجے میں کراچی سے ٹھٹھہ ساکرو اور ٹھٹھہ سے کراچی جانے والی گاڑیوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ کم سون گیونگ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی طاقتور عسکری مزاحمتی قوت ہی دشمن ممالک کی جنگی خواہشات کو تکمیل سے روک سکتی ہے۔ جوہری ہتھیار شمالی کوریا کے آئین کا حصہ ہیں جسے چھیڑا یا تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے ملک پر جوہری ہتھیاروں کی دستبرداری کے لیے دباؤ ڈالنا اس سے اپنی خودمختاری کو چھوڑنے کے مطالبے کے مترادف ہے۔ امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان اتحاد کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اتحاد تیزی سے ایک...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔ سینیٹ میں ایمل ولی کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہمیں اس پر ماتم...

اسلامی ملکوں کے منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی، امید ہے کہ پاکستان بھی فورس فلسطین بھیجنے سے متعلق فیصلہ کرے گا, اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ 8 اسلامی ملکوں کے منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات ہوگی، امید ہے کہ پاکستان بھی فورس فلسطین بھیجنے سے متعلق فیصلہ کرے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نےکہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 اسلامی ملکوں کی ملاقات کا صرف ایک نکاتی ایجنڈا تھا کہ کسی طریقے سے غزہ میں فوری جنگ بندی کی کوشش کی جائے، جنگ بندی کے فوری بعد غزہ کی تعمیر نو کی جائے، مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضےکو روکا جائے۔ افغانستان میں طالبان کی اعلیٰ قیادت کے حکم پر ملک بھر میں انٹرنیٹ پر پابندی عائد...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نماز مغرب کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایمل ولی کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے جہاں انھوں نے صدر ٹرمپ کے غزہ کے 20 نکاتی امن منصوبے پر پریس کانفرنس میں علی الاعلان اتفاق کیا تھا۔ تاہم مجوزہ غزہ جنگ بندی منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنے وطن پہنچتے ہی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے یوٹرن لیتے ہوئے واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کے قیام پر ٹرمپ سے کوئی اتفاق نہیں کیا اور نہ ہی یہ بات کسی معاہدے میں درج ہے۔ نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم نہ صرف فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے بلکہ اسرائیلی فوج بھی غزہ کے بیشتر حصوں میں غیر معینہ مدت تک موجود رہیں گی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے اس بیان نے سب...
وزیراعلٰی نے دعویٰ کیا کہ انکا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کسی بھی قیمت پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ہاتھ ملانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا اگر کبھی ایسا موقع آیا تو وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔...
ورلڈ کپ جیتنے والے سابق بھارتی کرکٹر سید کرمانی نے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان م یں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی ہے اور موجودہ دور کی کرکٹ ان کے لیے بالکل مایوس کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں کھیل اور سیاست پر جب اُن کے دوستوں نے تبصرہ کیا تو انہیں شرمندگی محسوس ہوئی۔ کرمانی نے ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران کھلاڑیوں کے اشتعال انگیز رویے اور اشاروں پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس طرح سے آج کل کرکٹ کھیلی جا رہی ہے، اس میں کسی قسم کی شائستگی باقی نہیں رہی۔ میدان میں...
بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک اوبرائے نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا رائے اور سلمان خان کے ساتھ جڑے پرانے تنازعے پر کھل کر بات کی ہے۔ 2000 کی دہائی کے آغاز میں ویویک اور ایشوریا کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں موضوعِ بحث رہیں، جبکہ اس وقت ایشوریا کا سلمان خان سے تعلق ختم ہوا تھا۔ 2003 میں ویویک نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا تھا کہ سلمان خان انہیں ایشوریا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے دھمکیاں دے رہے ہیں۔ تاہم اس اقدام نے ان کے کیریئر کو نقصان پہنچایا اور ان فلموں میں ان کی ترقی رک گئی۔ حال ہی میں مصنف و پوڈکاسٹر پراکھر گپتا کو دیے گئے انٹرویو میں ویویک نے بتایا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دنیا کے اکثر حکمران بدترین ہیں، مگر پاکستان کے حکمرانوں سے بدترین حکمرانوں کا تصور محال ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اس کی پشت پر ریاستِ مدینہ اور خلافتِ راشدہ کا تجربہ تھا۔ پاکستان کا نظریہ غیر معمولی تھا۔ اس نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنایا تھا۔ اس نے برصغیر میں مسلمانوں کی بھیڑ کو قوم میں ڈھالا تھا۔ اس نے پاکستان کو تاریخ کے عدم سے وجود میں لاکر دکھادیا۔ ایسا نظریہ پاکستان کو عہدِ جدید کی بڑی طاقت بنا کر ابھار سکتا تھا، مگر بدقسمتی سے قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کو جو فوجی اور سول حکمران میسر آئے انہوں نے پاکستان کو اپنی پستی کا عکس بناکر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کابل میں امریکی وفد کو بتایا کہ امریکی شہری عامر امیری کو جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔بیان کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یرغمالیوں کے معاملات کے لیے خصوصی ایلچی ایڈم بولر نے امریکی شہری کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور اسے ان کے لیے ایک خوشگوار لمحہ قرار دیا۔وزارت خارجہ کے مطابق امیر متقی نے کہا کہ افغان حکومت اپنے شہریوں کے مسائل کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی اور یہ واضح کرتی ہے کہ سفارت کاری...
پشاور: پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز کو کنٹینرز پر سے دھکے دینے اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے ورکرز نے شرکت کی۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ جلسے میں ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ورکرز کو کنٹینرز پر سے اتار دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ورکرز کو عزت نہ دی گئی تو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج جلسوں میں اپنے پیسوں شرکت کرتے ہیں لیکن ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی احتجاج میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے

حضرت محمد ﷺکا مشن باطل نظام کو بدل کر اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا تھا،آج بھی ہے،ڈاکٹر اسامہ رضی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو صرف تبلیغ، درس و تدریس کے لیے نہیں بھیجا گیا، باطل نظام کو بدل کر اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا آپ کا مشن تھا اور آج بھی ہے۔ جماعت اسلامی اسی مشن کے لیے جدو جہد کر رہی ہے ،پاکستان میں عوام کی رائے کو کچلا گیا ہے ،ملک میں رائج نظام ظالمانہ اور استحصالی ہے۔ میڈیا اور عدالتیں بھی آزاد نہیں ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے انسان کو آزادی 1400 سال پہلے ہی آئیڈیل صورت میں عطا کردی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکا کے دورے کے دوران قطر سے باضابطہ طور پر اُس حملے پر معافی مانگ لی جس میں اس نے دوحہ میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ انکشاف ایک اسرائیلی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ یہ معافی ایک بڑے معاہدے کا حصہ تھی تاکہ قطر حماس پر دباؤ ڈالے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے 21 نکاتی امن منصوبے کو قبول کرلے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دوحہ میں حملے کے باعث قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر معافی طلب کی۔ تاہم انھوں نے حماس کو نشانہ بنانے کے فیصلے...
امریکی ریاست مشی گن میں ہونے والے ہولناک حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی اور کم از کم 8 افراد زخمی ہیں جب کہ حملہ آور کے بارے میں تفصیلات سامنے آگئیں۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشی گن کے علاقے گرینڈ بلانک ٹاؤن شپ میں چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس پر اُس وقت فائرنگ کی گئی جب وہاں بڑی تعداد میں شہری اتوار کی دعائیہ اجتماع کے لیے جمع تھے۔ حملہ آور نے اپنی گاڑی چرچ کے دروازے سے ٹکرائی اور اسلحہ لہراتے ہوئے اندر داخل ہوا۔ اس نے آتش گیر مادہ پھینک کر چرچ کو آگ بھی لگا دی تھی۔ تاریخی چرچ بھی مکمل طور کر خاکستر ہوگیا۔ چرچ میں افراتفری پھیل گئی اور حملہ آور نے اس...
میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے، مشورہ اپنے پاس رکھیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا جب نواز شریف پر سخت وقت آیا تو تمام رہنما سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، رانا ثنا اللہ پر منشیات کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیاان کا کہنا تھا پنجاب اپنے عوام کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ فراہم کر رہا ہے، الیکٹرک بسیں چھوٹے شہروں اور بڑے شہروں...
ماہرینِ آثار قدیمہ نے اسرائیل کے بحیرہ جلیل کے قریب ایک نایاب خزانہ دریافت کیا ہے جس میں تقریباً 1400 سال پرانے سونے کے سکے اور زیورات شامل ہیں۔ یہ ذخیرہ بازنطینی دور سے تعلق رکھتا ہے اور قدیم شہر ہپوس یا سوسیتا کی کھدائی کے دوران برآمد ہوا۔ اس خزانے میں 97 خالص سونے کے سکے اور درجنوں زیورات پائے گئے ہیں، جن میں موتیوں، قیمتی پتھروں اور شیشے سے جڑے ہوئے کان کے جھمکے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کوہ سلیمان کے برساتی نالے سے قدیم نوادرات اور سکے دریافت یونیورسٹی آف حیفا کے ماہرِ آثار قدیمہ ڈاکٹر مائیکل آئزن برگ کے مطابق یہ اس دور کے پانچ سب سے بڑے سونے کے خزانوں میں سے ایک...
بھارتی کوریوگرافر دھناشری ورما نے کرکٹر یوزویندر چہل سے طلاق کے بعد 60 کروڑ روپے کے مطالبے کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انہوں نے میڈیا میں گردش کرنے والے اس دعوے کو بالکل غلط قرار دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ انہوں نے طلاق کے بعد چہل سے 60 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں دھناشری نے اپنے تعلقات کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل وہ چھ سے سات ماہ تک یوزویندر چہل کو ڈیٹ کرتی رہیں، جس کے بعد ان کی شادی ہوئی جو چار سال تک قائم رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ طلاق کا فیصلہ باہمی تھا اور لوگوں کا...

جنرل فیض نے رابطہ کرکے کہا آرمی چیف بنائیں تو جو عمران کے لیے کیا اس سے 10 گنا زیادہ ن لیگ کے لیے کروں گا، رانا مشہود
وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی ساتھی اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آئی ایس ائی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان سے رابطہ کرکے آرمی چیف بنانے کی درخواست کی تھی۔ سینئر صحافی عمار مسعود سے ایک انٹرویو کے دوران رانا مشہود نے بتایا کہ فیض حمید نے ان سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ نواز انہیں آرمی چیف بنا دے تو جو 2018 میں انہوں نے عمران خان کے لیے کیا تھا اس سے 10 گنا زیادہ وہ ہمارے لیے کریں گے۔ رانا مشہود نے کہا کہ عمران خان کو لانے اور نواز لیگ کے خلاف کارروائیاں کرنے کے لیے فیض حمید ماسٹر...
غزل آتے جاتے سلام کرتے ہیں اس کا جینا حرام کرتے ہیں بات جب جب ہو پارسائی کی پیش ہم اس کا نام کرتے ہیں ہاتھ کانوں سے جا کے لگ جائیں لوگ ایسے بھی کام کرتے ہیں دیکھ کر جس کو چین ملتا ہو اس کے حجرے میں شام کرتے ہیں نفرتیں پھول دے کے ہم جیسے ختم یہ انتقام کرتے ہیں ہم سے آوارا لوگ بھی اب تو صبح سے شام کام کرتے ہیں آپ وارث ہیں پھر یہ ڈر کیسا ایسی باتیں غلام کرتے ہیں پھونکتا ہے جو پتھروں میں جان چل کے اس سے کلام کرتے ہیں ختم کرتے ہیں اس کی ناراضی آج قصہ تمام کرتے ہیں (عظیم کامل۔ جام پور) ۔۔۔ غزل میں پوچھتا...